مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 14

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تب خدا نے حضرت موسیٰ سے چودہ سو برس بعد اپنا مسیح بھیجا جو لڑائیوں کا سخت مخالف تھا ۔ وہ
در حقیقت صلح کا شہزادہ تھا اور صلح کا پیغام لایا لیکن بد قسمت یہودیوں نے اس کا قدر نہ کیا۔
اس لئے خدا کے غضب سے عیسی مسیح کو اسرائیلی نبوت کے لئے آخری اینٹ کر دیا اور اس کو
بے باپ پیدا کر کے سمجھا دیا کہ اب نبوت اسرائیل میں سے گئی ۔ تب خداوند نے یہودیوں کو
نالائق پا کر ابراہیم کے دوسرے فرزند کی طرف رخ کیا ۔ یعنی اسمعیل کی اولاد میں سے پیغمبر
آخرالزمان پیدا کیا ۔ یہی مثیل موسیٰ تھا جس کا نام محمدؐ ہے ۔ اس نام کا ترجمہ یہ ہے کہ نہایت
تعریف کیا گیا ۔ خدا جانتا تھا کہ بہت سے نافہم مذمت کرنے والے پیدا ہوں گے اس لئے
اس کا نام محمد رکھ دیا جبکہ آنحضرت شکم آمنہ عفیفہ میں تھے۔ تب فرشتہ نے آمنہ پر ظاہر ہو کر کہا
تھا کہ تیرے پیٹ میں ایک لڑکا ہے جو عظیم الشان نبی ہو گا ۔ اس کا نام محمد رکھنا ۔ غرض
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ کی طرح اپنی قوم کے راست بازوں کو درندوں
اور خونیوں سے نجات دی ۔ اور موسیٰ کی طرح ان کو مکہ سے مدینہ کی طرف کھینچ لایا ۔
اور ابو جہل کو جو اس امت کا فرعون تھا بدر کے میدان جنگ میں ہلاک کیا اور پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے توریت باب ۱۸ آیت ۱۸ کے وعدہ کے موافق موسیٰ کی طرح
ایک نئی شریعت ان لوگوں کو عطا کی جو کئی سو برس سے جاہل اور وحشی چلے آتے تھے اور جیسے
بنی اسرائیل چار سو برس تک فرعون کی غلامی میں رہ کر وحشیوں کی طرح ہو گئے تھے ۔ یہ لوگ
کے جنگلوں میں رہ کر ان سے کم نہ تھے بلکہ وحشیانہ حالت میں بہت بڑھ گئے تھے
یہاں تک کہ حلال حرام میں بھی کچھ فرق نہیں کر سکتے تھے ۔ پس ان لوگوں کے لئے
قرآن شریف بالکل ایک نئی شریعت تھی اور اُسی شریعت کے موافق تھی جو کوہ سینا پر
بنی اسرائیل کو ملی تھی ۔ تیسری مماثلت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت موسیٰ سے یہ مما
تھی کہ جیسا کہ حضرت موسیٰ نے فرعون کو ہلاک کر کے اپنی قوم کو سلطنت عطا کی تھی اسی طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مثیل فرعون یعنی ابو جہل کو جو والی مکہ سمجھا جاتا تھا اور

عرب کے نواح کا فرمان روا تھا ہلاک کر کے اپنی قوم کو سلطنت عطا کی اور جیسا کہ موسیٰ نے
کسی پہلے نبی سے اصطباغ نہیں پایا خود خدا نے اس کو سکھلایا ، ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا اُستاد بھی خدا تھا۔ کسی نبی کی مریدی اختیار نہیں کی ۔
غرض ان چار باتوں میں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور موسیٰ علیہ السّلام میں مماثلت تھی ۔
اور میں ابھی بیان کر چکا ہوں کہ جیسا کہ حضرت موسیٰ کا سلسلہ ایک ایسے نبی پرختم ہوا جو چودہ سو
برس کے ختم ہونے پر آیا اور باپ کی رُو سے بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا اور نہ جہاد کے ساتھ
ظاہر ہوا تھا اور نہ اسرائیلی سلطنت کے اندر پیدا ہوا ۔ یہی تمام باتیں خدا نے محمدی مسیح کے لئے پیدا
کیں ۔ چودھویں صدی کے سر پر مجھے مامور کرنا اسی حکمت کے لئے تھا کہ تا اسرائیلی مسیح اور محمدی
مسیح اس فاصلہ کے رُو سے جو اُن میں اور اُن کے مورث اعلیٰ میں ہے باہم مشابہ ہوں ۔ اور مجھے
خدا نے قریش میں سے بھی پیدا نہیں کیا تا پہلے مسیح سے یہ مشابہت بھی حاصل ہو جائے کیونکہ وہ بھی
بنی اسرائیل میں سے نہیں اور میں تلوار کے ساتھ بھی ظاہر نہیں ہوا۔ اور میری بادشاہت آسمانی
ہے اور یہ بھی اس لئے ہے کہ تا وہ مشابہت قائم رہے ۔ اور میں انگریزی سلطنت کے ماتحت
مبعوث کیا گیا ۔ اور یہ سلطنت رومی سلطنت کے مشابہ ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ اس سلطنت کے
میرے ساتھ شاہانہ اخلاق رومی سلطنت سے بہتر ظاہر ہوں گے۔ اور میری تعلیم وہی ہے جو میں
اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں ملک میں شائع کر چکا ہوں ۔ اور وہ یہ کہ اُسی خدا کو مانو جس کے
وجود پر توریت ، انجیل اور قرآن تینوں متفق ہیں ۔ کوئی ایسا خدا اپنی طرف سے مت بناؤ ۔ جس کا
وجود ان تینوں کتابوں کی متفق علیہ شہادت سے ثابت نہیں ہوتا ۔ وہ بات مانو جس پر عقل اور
کانشنس کی گواہی ہے ۔ اور خدا کی کتابیں اس پر اتفاق رکھتی ہیں ۔ خدا کو ایسے طور سے نہ مانو جس
سے خدا کی کتابوں میں پھوٹ پڑ جائے ۔ زنانہ کرو ، جھوٹ نہ بولو، اور بدنظری نہ کرو۔ اور ہر ایک
فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کی راہوں سے بچو اور نفسانی جوشوں کے مغلوب
مت ہو ۔ پنجوقت نماز ادا کرو کہ انسانی فطرت پر پنج طور پر ہی انقلاب آتے ہیں ۔ اور اپنے
د

نبی کریم کے شکر گزار رہو اور اس پر درود بھیجو کیونکہ وہی ہے جس نے تاریکی کے زمانہ کے بعد نئے
سرے خدا شناسی کی راہ سکھلائی ۔
(۴) عام خلق اللہ کی ہمدردی کرو اور اپنے نفسانی جوشوں سے کسی کو مسلمان ہو یا غیر مسلمان
تکلیف مت دو ۔ نہ زبان سے نہ ہاتھ سے نہ کسی اور طرح سے ۔
(۵) بہر حال رنج و راحت میں خدا تعالیٰ کے وفادار بندے بنے رہو۔ اور کسی مصیبت
کے وارد ہونے پر اس سے منہ نہ پھیر و بلکہ آگے قدم بڑھاؤ۔
(۶) اپنے رسول کی متابعت کرو اور قرآن کی حکومت اپنے سر پر لے لو کہ وہ خدا کا کلام
اور تمہارا سچا شفیع ہے۔
تو حید کو پھیلاؤ۔
(۷) اسلام کی ہمدردی اپنی تمام قوتوں سے کرو ۔ اور زمین پر خدا کے جلال اور
(۸) مجھ سے اس غرض سے بیعت کرو کہ تا تمہیں مجھ سے روحانی تعلق پیدا ہو۔ اور
میرے درخت وجود کی ایک شاخ بن جاؤ اور بیعت کے عہد پر موت کے وقت تک قائم رہو۔
ی وہ میرے سلسلہ کے اصول ہیں جو اس سلسلہ کے لئے امتیازی نشان کی طرح ہیں ۔جس
انسانی ہمدردی اور ترک ایذاء بنی نوع اور ترک مخالفت حکام کی یہ سلسلہ بنیاد ڈالتا ہے۔ دوسرے
مسلمانوں میں اس کا وجود نہیں ۔ ان کے اصول اپنی بے شمار غلطیوں کی وجہ سے اور طرز کے ہیں
جن کی تفصیل کی حاجت نہیں اور نہ یہ ان کا موقع ہے ۔
اور وہ نام جو اس سلسلہ کے لئے موزوں ہے جس کو ہم اپنے لئے اور اپنی جماعت کے لئے
پسند کرتے ہیں وہ نام مسلمان فرقہ احمدیہ ہے ۔ اور جائز ہے کہ اس کو احمدی مذہب کے
مسلمان کے نام سے بھی پکاریں ۔ یہی نام ہے جس کے لئے ہم ادب سے اپنی معزز گورنمنٹ
میں درخواست کرتے ہیں کہ اسی نام سے اپنے کاغذات میں مخاطبات میں اس فرقہ کو موسوم
کرے۔ یعنی مسلمان فرقہ احمد یہ جہاں تک میرے علم میں ہے میں یقین رکھتا ہوں کہ آج تک

معزز خاندانوں میں
سے
بڑے بڑے
تیس ہزار کے قریب متفرق مقامات پنجاب اور ہندوستان کے لوگ اس فرقہ میں داخل ہو چکے
ہیں۔ اور جو لوگ ایک قسم کی بدعات اور شرک سے بیزار ہیں اور دل میں یہ فیصلہ بھی کر لیتے ہیں
کہ ہم اپنی گورنمنٹ سے منافقانہ زندگی بسر کرنا نہیں چاہتے اور صلح کاری اور بُردباری کی فطرت
رکھتے ہیں ۔ وہ لوگ بکثرت اس فرقہ میں داخل ہوتے جاتے ہیں اور عموماً عقل مندوں کی اس
طرف ایک تیز حرکت : کت ہو رہی ہے اور یہ لوگ محض عوا محض عوام میں سے نہیں ہیں بلکہ بعض بڑ۔
ہیں ۔ اور ہرا ہر ایک تاجر اور ملا تاجر اور ملازمت پیشہ اور پیشہ اور تعلیم یافتہ اور علماء اسلام اور
روسا اس اس و فرقہ میں داخل دا ہیں ۔ گو بہت کچھ عام مسلمانوں کی طرف سے یہ یہ فرقہ فرقہ ایذا ایذا بھی پا رہا ہے
لیکن چونکہ اہل عقل دیکھتے ہیں کہ خدا سے پوری صفائی اور اس کی مخلوق سے پوری ہمدردی اور
حکام کی اطاعت میں پوری طیاری کی تعلیم اسی فرقہ میں دی جاتی ہے اس لئے وہ لوگ طبعا اس
فرقہ کی طرف مائل ہوتے جاتے ہیں ۔ اور یہ خدا کا فضل ہے کہ بہت کچھ مخالفوں کی طرف سے
کوششیں بھی ہوئیں کہ اس فرقہ کو کسی طرح نابود کر دیں ۔ مگر وہ سب کوششیں ضائع گئیں ۔ کیونکہ جو
کام خدا کے ہاتھ سے اور آسمان سے ہو انسان اس کو ضائع نہیں کر سکتا اور اس فرقہ کا نام مسلمان
فرقہ احمد یہ اس لئے رکھا گیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو نام تھے۔ ایک محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ۔ دوسرا احمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور اسم محمد جلالی نام تھا اور اس میں مخفی پیشگوئی تھی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان دشمنوں کو تلوار کے ساتھ سزا دیں گے جنہوں نے تلوار کے ساتھ اُن دشمنوں کو تلوار کے ساتھ سزا دیں گے جنہوں ۔
اسلام پر حملہ کیا اور صدہا مسلمانوں کو قتل کیا ۔ لیکن اسم احمد جمالی نام تھا جس سے یہ مطلب تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائیں گے۔ سوخدا نے ان دو ناموں کی اس
طرح پر تقسیم کی کہ اول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ کی زندگی میں اسم احمد کا ظہور تھا۔ اور ہر
طرح سے صبر اور شکیبائی کی تعلیم تھی اور پھر مدینہ کی زندگی میں اسم محمد کا ظہور ہوا ۔ اور مخالفوں کی
سرکوبی خدا کی حکمت اور مصلحت نے ضروری سمجھی ۔ لیکن یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ آخری زمانہ میں
پھر اسم
اسم احمد ظہور کرے گا اور ایسا شخص ظاہر ہو گا جس کے ذریعہ سے احمدی صفات ! ات یعنی جمالی

صفات ظہور میں آئیں گی اور تمام لڑائیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پس اسی وجہ سے مناسب معلوم
ہوا کہ اس فرقہ کا نام فرقہ احمد یہ رکھا جائے تا اس نام کو سنتے ہی ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ فرقہ دنیا
میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے اور جنگ اور لڑائی سے اس فرقہ کو کچھ سروکار نہیں ۔
سواے دوستو آپ لوگوں کو یہ نام مبارک ہو اور ہر ایک کو جو امن اور صلح کا طالب ہے یہ
فرقہ بشارت دیتا ہے۔ نبیوں کی کتابوں میں پہلے سے اس مبارک فرقہ کی خبر دی گئی ہے اور اس
کے ظہور کے لئے بہت سے اشارات ہیں۔ زیادہ کیا لکھا جائے خدا اس نام میں برکت ڈالے۔
خدا ایسا کرے کہ تمام روئے زمین کے مسلمان اسی مبارک فرقہ میں داخل ہو جائیں ۔ تا انسانی
خونریزیوں کا زہر بکلی ان کے دلوں سے نکل جائے اور وہ خدا کے ہو جائیں اور خدا ان کا ہو
جائے ۔ اے قادر و کریم تو ایسا ہی کر ۔ آمین
تعداد ۲۸۰۰
وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
مرزاغلام احمد از قادیان ۴ رنومبر ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
یہ اشتہار بڑے سائز کے ۴ صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد نهم صفحه ۸ تا ۹۱)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
ناظرین کو معلوم ہو گا کہ میں نے مخالف مولویوں اور سجادہ نشینوں کی ہر روز کی تکذیب اور
زبان درازیاں دیکھ کر اور بہت سی گالیاں سُن کر اُن کی درخواست کے بعد کہ ہمیں کوئی نشان
دکھلایا جائے ایک اشتہار شائع کیا تھا جس میں ان لوگوں میں سے مخاطب خاص پیر مہر علی شاہ
صاحب تھے۔ اس اشتہار کا خلاصہ مضمون یہ تھا کہ اب تک مباحثات مذہبی بہت ہو چکے جن سے
مخالف مولویوں نے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھایا ۔ اور چونکہ وہ ہمیشہ آسمانی نشانوں کی درخواست
کرتے رہتے ہیں کچھ تعجب نہیں کہ کسی وقت ان سے فائدہ اُٹھا لیں ۔ اس بنا پر یہ امر پیش کیا گیا تھا
کہ پیر مہر علی شاہ صاحب جو علاوہ کمالات پیری کے علمی تو غل کا بھی دم مارتے ہیں اور اپنے علم کے
بھروسہ پر جوش میں آکر انہوں نے میری نسبت فتویٰ تکفیر کو تازہ کیا اور عوام کو بھڑکانے کے لئے میری
تکذیب کے متعلق ایک کتاب لکھی اور اس میں اپنے مایہ علمی پر فخر کر کے میری نسبت یہ زور لگایا کہ یہ
شخص علم حدیث اور قرآن سے بے خبر ہے۔ اور اس طرح سرحدی لوگوں کو میری نسبت مخالفانہ جوش
دلایا اور علم قرآن کا دعوی کیا ۔ اگر یہ دعویٰ ان کا سچ ہے کہ ان کو علم کتاب اللہ میں بصیرت تام عنایت
کی گئی ہے تو پھر کسی کو ان کی پیروی سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ اور علم قرآن سے بلا شبہ با خدا اور
ے یہ اشتہار جلد لھذا میں زیر نمبر ۲۲۹ جلد ہذا میں درج ہے۔ (مرتب)

↓
راست باز ہونا بھی ثابت ہے۔ کیونکہ بموجب آیت لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ صرف پاک
باطن لوگوں کو ہی کتاب عزیز کا علم دیا جاتا ہے۔ لیکن صرف دعوی قابل تسلیم نہیں بلکہ ہر ایک چیز کا
قدر امتحان سے ہو سکتا ہے۔ اور امتحان کا ذریعہ مقابلہ ہے کیونکہ روشنی ظلمت سے ہی شناخت کی
جاتی ہے ۔ اور چونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس الہام سے مشرف فرمایا کہ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنُ
کہ خدا نے تجھے قرآن سکھلایا اس لئے میرے لئے صدق یا کذب کے پرکھنے کے لئے یہ نشان
کافی ہوگا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب میرے مقابل پر کسی سورۃ قرآن شریف کی عربی فصیح بلیغ میں
تفسیر لکھیں ۔ اگر وہ فائق اور غالب رہے تو پھر ان کی بزرگی ماننے میں مجھ کو کلام نہیں ہوگا۔ پس
میں نے اس امر کو قرار دے کر ان کی دعوت میں اشتہار شایع کیا جس میں سراسر نیک نیتی سے کام
لیا گیا تھا لیکن اس کے جواب میں جس چال کو انہوں نے اختیار کیا ہے۔ اس سے صاف ثابت ہو
گیا کہ اُن کو قرآن شریف سے کچھ بھی مناسبت نہیں اور نہ علم میں کچھ دخل ہے یعنی انہوں نے
صاف گریز کی راہ اختیار کی ۔ اور جیسا کہ عام چال بازوں کا دستور ہوتا ہے۔ یہ اشتہار شایع کیا کہ
اوّل مجھ سے حدیث اور قرآن سے اپنے عقائد میں فیصلہ کر لیں پھر اگر مولوی محمد حسین اور ان کے
دوسرے دور رفیق کہہ دیں کہ مہر علی شاہ کے عقائد صحیح ہیں تو بلا توقف اسی وقت میری بیعت کر لیں ۔
پھر بیعت کے بعد عربی تفسیر لکھنے کی بھی اجازت دی جائے گی مجھے اس جواب کو پڑھ کر بلا اختیاران
کی حالت پر رونا آیا اور ان کی حق طلبی کی نسبت جو امیدیں تھیں ۔ سب خاک میں مل گئیں ۔
اب اس اشتہار لکھنے کا یہ موجب نہیں ہے کہ ہمیں ان کی ذات پر کچھ امید باقی ہے بلکہ یہ
موجب ہے کہ باوصف اس کے کہ اس معاملہ کو دو مہینے سے زیادہ عرصہ گزر گیا مگر اب تک ان کے
متعلقین سب وشتم سے باز نہیں آتے اور ہفتہ میں کوئی نہ کوئی ایسا اشتہار پہنچ جاتا ہے جس میں پیر
ا الواقعة: ٨٠ منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے بھی اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں پیر صاحب
کوئی جھوٹی فتح کا ذکر کر کے جو چاہا کہا ہے۔ بات تو تب ہے کہ کوئی انسان حیا اور انصاف کی پابندی کر کے کوئی
امر ثابت بھی کرے۔ ظاہر ہے کہ اگر منشی صاحب کے نزدیک پیر مہر علی شاہ صاحب علم قرآن اور زبان عربی سے

مہر علی شاہ کو آسمان پر چڑھایا ہوا ہوتا ہے اور میری نسبت گالیوں سے کاغذ بھرا ہوا ہوتا ہے اور عوام کو
دھو کہ پر دھوکہ دے رہے ہیں اور میری نسبت کہتے ہیں کہ دیکھو اس شخص نے کس قدر ظلم کیا کہ پیر مہر
یہ
**
علی شاہ صاحب جیسے مقدس انسان بالمقابل تفسیر لکھنے کے لئے صعوبت سفر اُٹھا کر لاہور میں پہنچے مگر
یہ شخص اس بات پر اطلاع پاکر در حقیقت وہ بزرگ نابغہ زمان اور سحبان دوران اور علم معارف
قرآن میں لاثانی روز گار ہیں اپنے گھر کے کسی کوٹھہ میں چھپ گیا اور نہ حضرت پیر صاحب کی طرف
سے معارف قرآنی کے بیان کرنے اور عربی کی بلاغت فصاحت دکھلانے میں بڑا نشان ظاہر ہوتا ۔
لہذا آج میرے دل میں ایک تجویز خدا تعالیٰ کی طرف سے ڈالی گئی جس کو میں اتمام حجت کے
لئے پیش کرتا ہوں اور یقین ہے کہ پیر مہر علی صاحب کی حقیقت اس سے کھل جائے گی کیونکہ تمام
دنیا اندھی نہیں ہے۔ انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو کچھ انصاف رکھتے ہیں ۔ اور وہ تدبیر یہ ہے کہ آج
بقیہ حاشیہ: کچھ حصہ رکھتے ہیں جیسا کہ وہ دعوی کر بیٹھے ہیں۔ تو اب چار جز عربی تفسیر سورۃ فاتحہ کی ایک لمبی
مہلت ستر دن میں اپنے گھر میں ہی بیٹھ کر اور دوسروں کی مدد بھی لے کر میرے مقابل پر لکھنا ان کے لئے کیا
مشکل بات ہے۔ ان کی حمایت کرنے والے اگر ایمان سے حمایت کرتے ہیں تو اب تو اُن پر زور دیں ورنہ
ہماری یہ دعوت آئندہ نسلوں کے لئے بھی ایک چمکتا ہوا ثبوت ہماری طرف سے ہوگا کہ اس قدر ہم نے اس
مقابلہ کے لئے کوشش کی ۔ پانسو روپیہ انعام دینا بھی کیا لیکن پیر صاحب اور ان کے حامیوں نے اس
طرف رخ نہ کیا۔ ظاہر ہے کہ اگر بالفرض کوئی گشتی دو پہلوانوں کی مشتبہ ہو جائے تو دوسری مرتبہ کشتی کرائی
جاتی ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ایک فریق تو اس دوبارہ گشتی کے لئے کھڑا ہے تا احمق انسانوں کا شبہ دُور ہو
جائے اور دوسرا شخص جیتا ہے اور میدان میں اس کے مقابل پر کھڑا نہیں ہوتا اور بے ہودہ عذر پیش کرتا
ہے۔ ناظرین برائے خدا ذرا سوچو کہ کیا یہ عذر بد نیتی سے خالی ہے کہ پہلے مجھ سے منقولی بحث کرو۔ پھر
اپنے تین دشمنوں کی مخالفانہ گواہی پر میری بیعت بھی کر لو اور اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ تمہارا خدا سے وعدہ
ہے کہ ایسی بخشیں میں کبھی نہ کروں گا۔ پھر بیعت کرنے کے بعد بالمقابل تفسیر لکھنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔
یہ پیرصاحب کا جواب ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شرط دعوت منظور کر لی تھی ۔ منہ

میں ان متواتر اشتہارات کا جو پیر مہر علی شاہ صاحب کی تائید میں نکل رہے ہیں یہ جواب دیتا
ہوں کہ اگر در حقیقت پیر مہر علی شاہ صاحب علم معارف قرآن اور زبان عربی کی ادب اور
فصاحت بلاغت میں یگانہ روزگار ہیں تو یقین ہے کہ اب تک وہ طاقتیں ان میں موجود ہوں گی ۔
کیونکہ لاہور آنے پر ابھی کچھ بہت زمانہ نہیں گذرا۔ اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ میں اسی جگہ
بجائے خود سورۃ فاتحہ کی عربی فصیح میں تفسیر لکھ کر اس سے اپنے دعوی کو ثابت کروں اور اس کے متعلق
معارف اور حقایق سورہ ممدوحہ کے بھی بیان کروں اور حضرت پیر صاحب میرے مخالف آسمان سے
آنے والے مسیح اور خونی مہدی کا ثبوت اس سے ثابت کریں اور جس طرح چاہیں سورۃ فاتحہ سے
استنباط کر کے میرے مخالف عربی فصیح بلیغ میں براہین قاطعہ اور معارف ساطعہ تحریر فرماویں۔
یہ دونوں کتابیں دسمبر ۱۹۰۰ء کی پندرہ تاریخ سے ستردن تک چھپ کر شائع ہو جانی چاہیے۔
تب اہل علم لوگ خود مقابلہ اور موازنہ کر لیں گے۔ اور اگر اہل علم میں سے تین کس جوادیب اور
اہل زبان ہوں اور فریقین سے کچھ تعلق نہ رکھتے ہوں قسم کھا کر کہہ دیں کہ پیر صاحب کی کتاب کیا
بلاغت اور فصاحت کے رُو سے اور کیا معارف قرآنی کے رُو سے فائق ہے تو میں عہد صحیح شرعی کرتا
ہوں کہ پانسور و پیہ نقد بلا توقف پیر صاحب کی نذر کروں گا ۔ اور اس صورت میں اس کوفت کا
ہیں جو
بھی تدارک ہو جائے گا جو پیر صاحب سے تعلق رکھنے والے ہر روز بیان کر کے روتے
ناحق پیر صاحب کو لاہور آنے کی تکلیف دی گئی ۔ اور یہ تجویز پیر صاحب کے لئے بھی سراسر بہتر
ہے ۔ کیونکہ پیر صاحب کو شاید معلوم ہو یا نہ ہو کہ عقل مند لوگ ہرگز اس بات کے قائل نہیں کہ پیر من
صاحب کو علم قرآن میں کچھ دخل ہے یاوہ عربی صبح بلیغ کی ایک سر بھی لکھ سکتے ہیں۔ بلکہ ہمیں ان کے فصیح
خاص دوستوں سے یہ روایت پہنچی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ بہت خیر ہوئی کہ پیر صاحب کو بالمقابل تفسیر
عربی لکھنے کا اتفاق پیش نہیں آیا۔ ورنہ ان کے تمام دوست اُن کے طفیل سے شَاهَتِ الْوُجُوهُ سے
لے یعنی ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ فروری ۱۹۰۱ ء تک میعاد تفسیر لکھنے کی ہے اور چھپائی کے دن بھی اسی
میں ہیں ۔ ستر دن میں دونوں فریق کی کتابیں شائع ہو جانی چاہئیں ۔ منہ

ضرور حصہ لیتے ۔ سو اس میں کچھ شک نہیں کہ اُن کے بعض دوست جن کے دلوں میں یہ خیالات ہیں۔
جب پیر صاحب کی عربی تفسیر مزین به بلاغت و فصاحت دیکھ لیں گے تو اُن کے پوشیدہ شبہات جو
پیر صاحب کی نسبت رکھتے ہیں جاتے رہیں گے اور یہ امر موجب رجوع خلائق ہوگا جو اس
زمانہ کے ایسے پیر صاحبوں کا عین مدعا ہوا کرتا ہے۔ اور اگر پیر صاحب مغلوب ہوئے تو تسلی
رکھیں کہ ہم اُن سے کچھ نہیں مانگتے اور نہ اُن کو بیعت کے لئے مجبور کرتے ہیں ۔ صرف ہمیں
یہ منظور ہے کہ پیر صاحب کے پوشیدہ جو ہر اور قرآن دانی کے کمالات جس کے بھروسہ پر انہوں
نے میرے رڈ میں کتاب تالیف کی لوگوں پر ظاہر ہو جائیں اور شاید زلیخا کی طرح اُن کے منہ سے
بھی الْنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ نکل آئے۔ اور ان کے نادان دوست اخبار نویسوں کو بھی پتہ لگے کہ
پیر صاحب کس سرمایہ کے آدمی ہیں ۔ مگر پیر صاحب دلگیر نہ ہوں ہم ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ
بے شک اپنی مدد کے لئے مولوی محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبدالجبار غزنوی اور محمد حسین بھیں وغیرہ کو
بلا لیں بلکہ اختیار رکھتے ہیں کہ کچھ طمع دے کر دو چار عرب کے ادیب بھی طلب کر لیں۔ فریقین کی تفسیر
چارجز سے کم نہیں ہونی چاہیے اور اگر میعاد مجوزہ تک یعنی ۱۵ار دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ فروری ۱۹۰۱ء تک
جو ستر دن ہیں۔ فریقین میں سے کوئی فریق تفسیر فاتحہ چھاپ کر شائع نہ کرے اور یہ دن گزر جائیں تو وہ
لد
جھوٹا سمجھا جائے گا اور اس کے کا ذب ہونے کے لئے کسی اور دلیل کی حاجت نہیں رہے گی۔
المش
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
تهر
مرزا غلام احمد از قادیاں ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء
مطبوعه ضياء الاسلام پریس قادیان
یہ اشتہار ۳۸۴ کے چار صفحہ پر ہے )
A
روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۷۹ تا ۴۸۴)

والا اور
شتاب کا رنکتہ چینوں کے لئے مختصر تحریر
اور براہین احمدیہ کا ذکر
( ملحقه اربعین نمبر ۴ )
چونکہ یہ بھی سنت اللہ ہے کہ ہر ایک شخص جو خدا کی طرف سے آتا ہے بہت سے کو نہ اندیش
نا خدا ترس اس کی ذاتیات میں دخل دے کر طرح طرح کی نکتہ چینوں کیا کرتے ہیں۔ کبھی اس کو
کا ذب ٹھہراتے ہیں کبھی اس کو عہد شکن قرار دیتے ہیں اور کبھی اس کو لوگوں کے حقوق تلف کرنے
اور مال خور اور بددیانت اور خائن قرار دیتے ہیں۔ کبھی اس کا نام شہوت پرست رکھتے ہیں
اور کبھی اس کو عیاش اور خوش پوش اور خوش خور سے موسوم کرتے ہیں اور کبھی جاہل کر کے پکارتے
ہیں ۔ اور کبھی اس کو ان صفت سے شہرت دیتے ہیں کہ وہ ایک خود پرست متکبر بدخلق ہے۔ لوگوں
کو گالیاں دینے والا اور اپنے مخالفین کو سب وشتم کرنے والا بخیل زر پرست کذاب دجال
ا افسوس کہ علمی نشان کے مقابلہ میں نادان لوگوں نے پیر مہر علی شاہ گولڑوی کی نسبت ناحق جھوٹی فتح کا
نقارہ بجا دیا اور مجھے گندی گالیاں دیں اور مجھے اس کے مقابلہ پر جاہل اور نادان قرار دیا۔ گویا میں اس
نابغہ وقت اور سحبان زمان کے رعب کے نیچے آکر ڈر گیا ورنہ وہ حضرت تو سچے دل سے بالمقابل عربی تفسیر
لکھنے کے لئے طیار ہو گئے تھے اور اسی نیت سے لاہور تشریف لائے تھے پر میں آپ کی جلالت شان اور علمی
شوکت کو دیکھ کر بھاگ گیا ۔ اے آسمان جھوٹوں پر لعنت کر ۔ آمین ۔ پیارے ناظرین کا ذب کے رسوا
کرنے کے لئے اس وقت جو ۷ / دسمبر ۱۹۰۰ء روز جمعہ ہے ۔ خدا نے میرے دل میں ایک بات ڈالی

بے ایمان خونی ہے۔ یہ سب خطاب ان لوگوں کی طرف سے خدا کے نبیوں اور مامورین کو ملتے
ہیں جو سیاہ باطن اور دل کے اندھے ہوتے ہیں چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نسبت بھی یہی
اعتراض اکثر خبیث فطرت لوگوں کے ہیں کہ اس نے اپنی قوم کے لوگوں کو رغبت دی کہ تا وہ
مصریوں کے سونے چاندی کے برتن اور زیور اور قیمتی کپڑے عاریتا مانگیں اور محض دروغگوئی کی راہ
سے کہیں کہ ہم عبادت کے لئے جاتے ہیں۔ چند روز تک یہ تمہاری چیزیں واپس لا کر دے دیں گے
اور دل میں دعا تھا۔ آخر عہد شکنی کی اور جھوٹ بولا اور بیگا نہ مال اپنے قبضہ میں لاکر کنعان کی طرف
بھاگ گئے ۔ اور در حقیقت یہ تمام اعتراضات ایسے ہیں کہ اگر معقولی طور پر اُ ر معقولی طور پر اُن کا جواب دیا جائے تو
بہت سے احمق اور پست فطرت ان جوابات سے تسلی نہیں پا سکتے ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی عادت
بقیہ حاشیہ۔ ہے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کا جہنم جھوٹوں کے لئے بھڑک رہا ہے کہ
میں نے سخت تکذیب کو دیکھ کر خود اس فوق العادت مقابلہ کے لئے درخواست کی تھی ۔ اور اگر پیر مہر علی شاہ
صاحب مباحثہ منقولی اور اس کے ساتھ بیعت کی شرط پیش نہ کرتے جس سے میرامد عابکلی کالعدم ہو گیا
تھا تو اگر لاہور اور قادیان میں برف کے پہاڑ بھی ہوتے اور جاڑے کے دن ہوتے تو میں تب بھی
لاہور پہنچتا اور ان کو دکھلاتا کہ آسمانی نشان اس کو کہتے ہیں ۔ مگر انہوں نے مباحثہ منقولی اور پھر بیعت کی
شرط لگا کر اپنی جان بچائی اور اس گندے مکر کے پیش کرنے سے اپنی عزت کی پروانہ کی ۔ لیکن اگر پیر جی
حقیقت میں فصیح عربی تفسیر پر قادر ہیں اور کوئی فریب انہوں نے نہیں کیا تو اب بھی وہی قدرت ان میں
ضرور موجود ہوگی ۔ لہذا میں اُن کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اس میری درخواست کو اس رنگ پر پورا
کر دیں کہ میرے دعاوی کی تکذیب کے متعلق فصیح بلیغ عربی میں سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر لکھیں جو چارجز
سے کم نہ ہو۔ اور میں اسی سورۃ کی تفسیر بِفَضْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ اپنے دعوی کے اثبات سے متعلق فصیح بلیغ
عربی میں لکھوں گا ۔ انہیں اجازت ہے کہ وہ اس تفسیر میں تمام دنیا کے علماء سے مدد لے لیں ۔ عرب
کے بلغاء فصحاء بلا لیں۔ لاہور اور دیگر بلاد کے عربی دان پروفیسروں کو بھی مدد کے لئے طلب کر لیں ۔
۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ ء سے ستر دن تک اس کام کے لئے ہم دونوں کو مہلت ہے۔ ایک دن بھی زیادہ نہیں ہوگا۔ اگر

·

آج 10 میں سے 10 باقی