مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 15
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایسے نکتہ چینوں کے جواب میں یہی ہے کہ جو لوگ اس کی طرف سے آتے ہیں ایک عجیب طور پر
اُن کی تائید کرتا ہے اور متواتر آسمانی نشان دکھلاتا ہے یہاں تک کہ دانشمند لوگوں کو اپنی غلطی کا
اعتراف کرنا پڑتا ہے اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ اگر یہ شخص مفتری اور آلودہ دامن ہوتا تو اس قد راس
کی تائید کیوں ہوتی کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا ایک مفتری سے ایسا پیار کرے جیسا کہ وہ اپنے صادق
دوستوں سے کرتا رہا ہے ۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے۔ اِنَّا فَتَحْنَا
لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا - لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَرَ با یعنی ہم نے ایک فتح
عظیم جو ہماری طرف سے ایک عظیم الشان نشان ہے تجھ کو عطا کی ہے تا ہم وہ تمام گناہ جو تیری
طرف منسوب کئے جاتے ہیں اُن پر اس فتح ؟ فتح نمایاں کی نورانی چادر ڈال کر نکتہ چینوں کا خطا کار ہونا
ثابت کروں ۔ غرض قدیم سے اور جب سے کہ سلسلہ انبیاء علیہم السلام شروع ہوا ہے سنت اللہ یہی
ہے کہ وہ ہزاروں نکتہ چینیوں کا ایک ہی جواب دے دیتا ہے یعنی تائیدی نشانوں سے مقرب ہونا
بقیہ حاشیہ - بالمقابل تفسیر لکھنے کے بعد عرب کے تین نامی ادیب اُن کی تفسیر کو جامع لوازم بلاغت
و فصاحت قرار دیں اور معارف سے پُر خیال کریں تو میں پانسور و پیہ نقد ان کو دوں گا ۔ اور تمام
اپنی کتا بیں جلا دوں گا اور اُن کے ہاتھ پر بیعت کرلوں گا۔ اور اگر قضیہ برعکس نکلا یا اس مدت تک
یعنی ستر روز تک وہ کچھ بھی لکھ نہ ہ کچھ بھی لکھ نہ سکے تو مجھے ایسے لوگوں سے بیعت لینے کی بھی ضرورت نہیں اور نہ
روپیہ کی خواہش ۔ صرف یہی دکھلاؤں گا کہ کیسے انہوں نے پیر کہلا کر قابل شرم جھوٹ بولا اور کیسے
سراسر ظلم اور سفلہ پن اور خیانت سے بعض اخبار والوں نے ان کی اپنی اخباروں میں حمایت کی ۔
میں اس کام کو انشاء اللہ تحفہ گولڑویہ کی تکمیل کے بعد شروع کر دوں گا۔ اور جو شخص ہم میں سے
صادق ہے۔ وہ ہرگز شرمندہ نہیں ہوگا۔ اور اب وقت ہے کہ اخباروں والے جنہوں نے بغیر
دیکھے بھالے کے اُن کی حمایت کی تھی اُن کو اس کام کے لئے اُٹھاویں۔ ستر دن میں یہ بات داخل
ہے کہ فریقین کی کتابیں چھپ کر شایع ہو جائیں ۔ منہ
ا الفتح : ٣٠٢
ثابت کر دیتا ہے۔ تب جیسے نور کے نکلنے اور آفتاب کے طلوع ہونے سے یکلخت تاریکی دور ہو
جاتی ہے ایسا ہی تمام اعتراضات پاش پاش ہو جاتے ہیں ۔ سوئیں دیکھتا ہوں کہ میری طرف سے
بھی خدا یہی جواب دے رہا ہے۔ اگر میں سچ مچ مفتری اور بدکار اور خائن اور دروغگو تھا تو پھر
میرے مقابلہ سے ان لوگوں کی جان کیوں نکلتی ہے۔ بات سہل تھی ۔ کسی آسمانی نشان کے ذریعہ
سے میرا اور اپنا فیصلہ خدا پر ڈال دیتے اور پھر خدا کے فعل کو بطور ایک حکم کے فعل کے مان لیتے ۔
لے میں اس مقام تک پہنچا تھا کہ منشی الہی بخش اکو نٹنٹ کی کتاب عصائے موسیٰ مجھ کو ملی جس میں میری
ذاتیات کی نسبت محض سوءظن سے اور خدا کی بعض سچی اور پاک پیشگوئیوں پر سرا سر شتابکاری سے حملے
کئے گئے ہیں ۔ وہ کتاب جب میں نے ہاتھ سے چھوڑی تو تھوڑی دیر کے بعد منشی الہی بخش صاحب کی
نسبت یہ الہام ہوا ۔ يُرِيدُونَ أَنْ يَرَوْا طَمَتَكَ وَاللهُ يُرِيدُ اَنْ يُرِيَكَ إِنْعَامَهُ الْإِنْعَامَاتِ
الْمُتَوَاتِرَةِ۔ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِى وَاللَّهُ وَلِيُّكَ وَ رَبُّكَ ۔ فَقُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرُدًا ۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ يُحْسِنُونَ الْحُسْنَى - ترجمہ - یہ لوگ خون حیض تجھ میں دیکھنا چاہتے ہیں
یعنی ناپاکی اور پلیدی اور خباثت کی تلاش میں ہیں اور خدا چاہتا ہے کہ اپنی متواتر نعمتیں جو تیرے پر ہیں
دکھلاوے۔ اور خون حیض سے تجھے کیونکر مشابہت ہو اور وہ کہاں تجھ میں باقی ہے۔ پاک تغیرات نے
اس خون کو خوبصورت لڑکا بنا دیا اور وہ لڑکا جو اس خون سے بنا میرے ہاتھ سے پیدا ہوا ۔ اس لئے تو مجھ
سے بمنزلہ اولاد کے ہے یعنی گوبچوں کا گوشت پوست خون حیض سے ہی پیدا ہوتا ہے۔ مگر وہ خون حیض کی
طرح نا پاک نہیں کہلا سکتے ۔ اسی طرح تو بھی انسان کی فطرتی ناپاکی سے جو لازم بشریت ہے اور خون
حیض سے مشابہ ہے ترقی کر گیا ہے۔ اب اس پاک لڑکے میں خون حیض کی تلاش کرنا حمق ہے ہے۔ ۔ وہ تو
خدا کے ہاتھ سے غلام زکی بن گیا اور اس کے لئے بمنزلہ اولاد کے ہو گیا اور خدا تیرا متولی اور تیرا
پرورندہ ہے اس لئے خاص طور پر پدری مشابہت درمیان ہے جس آگ کو اس کتاب عصائے موسیٰ
سے بھڑکانا چاہا ہے ہم نے اس کو بجھا دیا ہے۔ خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے جو نیک کاموں کو
پوری خوبصورتی کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور تقویٰ کے باریک پہلوؤں کا لحاظ رکھتے ہیں۔
مگر ان لوگوں کو اس قسم کے مقابلہ کا نام سننے سے بھی موت آتی ہے۔ مہر علی شاہ گولڑوی کو سچا ماننا
اور یہ سمجھ لینا کہ وہ فتح پا کر لاہور سے چلا گیا ہے کیا یہ اس بات پر قوی دلیل نہیں ہے کہ ان لوگوں ا
کے دل مسخ ہو گئے ہیں ۔ نہ خدا کا ڈر ہے نہ روز حساب کا کچھ خوف ہے۔ ان لوگوں کے دل
جرات اور شوخی اور گستاخی سے بھر گئے ہیں گویا مرنا نہیں ہے ۔ اگر ایمان اور حیا سے کام لیتے تو
بقیہ حاشیہ ۔ یعنی وہ لوگ جو بغیر تفتیش کے آیت کریمہ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ ثُمَزَةِ کا مصداق بنے
ہیں خدا ان کے ساتھ نہیں ہے اور ان کے لئے ویل یعنی جہنم کا وعدہ ہے۔ افسوس کہ منشی صاحب نے ان
بے ہودہ نکتہ چینیوں کے پہلے اس آیت پر غور نہیں کی ۔ مگر اچھا ہوا کہ انہوں نے باقرار ان کے اس بد گوئی کا
خدا تعالیٰ سے دست بدست جواب بھی پالیا یعنی بارہا ان کو وہ الہام ہوا جو کتاب عصائے موسی میں درج
ہے۔ یعنی إِنِّي مُهِينٌ لِمَنْ أَرَادَ اِهَا نَتَكَ ۔ یعنی میں تجھے اس شخص کی حمایت میں ذلیل کروں گا جس
کی نسبت تیرا خیال ہے جو وہ مجھے ذلیل کرنا چاہتا ہے یعنی یہ عاجز ۔ اب دیکھو کہ یہ کیسا چمکتا ہوا نشان ہے
جس نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ ثُمَزَةِ کی بلا توقف تصدیق کر دی ۔ دُنیا کے تمام مولویوں سے
پوچھ لو کہ اس الہام کے یہی معنے ہیں ۔ اور لفظ مُهِينٌ قائم مقام مُهِينگ کا ہے۔ اور یہ ایک بڑا نشان
ہے۔ اگر منشی الہی بخش صاحب خدا سے ڈریں ۔ اہانت کے لئے منشی صاحب کو دو ہی راہیں سوجھی ہیں ۔
(۱) ایک یہ کہ جس قدر کتابوں کا وعدہ کیا تھا۔ وہ سب شائع نہیں کیں ۔ یہ خیال نہ کیا کہ اگر کچھ دیر ہو گئی
تو قرآن شریف بھی تو ۲۳ برس میں ختم ہوا ۔ آپ کو بد نیتی پر کیونکر علم ہو گیا ۔ انسان خدا کی قضاء وقدر
کے نیچے ہے ۔ وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ جبکہ یہ بھی بار با را شتہا ر دیا گیا کہ جس شتاب کا ر نے کچھ دیا
ہے وہ واپس لے لے تو پھر اعتراض کی کیا گنجائش تھی ۔ بحر حبث نفس (۲) دوسرا یہ اعتراض ہے کہ
پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں ۔ اس کا جواب تو یہی ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ سو سے زیادہ
پیشگوئی پوری ہو چکی ۔ ہزاروں انسان گواہ ہیں۔ اور آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی ۔ اپنی شرط کے موافق
پوری ہوئی ۔ بھلا فرمائیے کیا وہ الہام شرطی نہیں تھا۔ سچ ہے انکار کرنا لعنتیوں کا کام ہے۔ اگر اجتہاد سے
ہمارا یہ بھی خیال ہو کہ آتھم میعاد کے اندر مرے گا تو یہ اعتراض صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ پہلے
الهمزة : ٢
اس کارروائی پر نفرین کرتے جو مہر علی گولڑوی نے میرے مقابل پر کی ۔ کیا میں نے اس کو اس لئے
بلایا تھا کہ میں اس سے ایک منقولی بحث کر کے بیعت کرلوں؟ جس حالت میں میں بار بار کہتا
ہوں کہ خدا نے مجھے مسیح موعود مقرر کر کے بھیجا ہے اور مجھے بتلا دیا ہے کہ فلاں حدیث سچی ہے اور
فلاں جھوٹی ہے۔ قرآن کے صحیح معنوں سے مجھے اطلاع بخشی ہے تو پھر میں کس بات میں اور کس
غرض کے لئے ان لوگوں سے منقولی بحث کروں جب کہ مجھے اپنی وحی پر ایسا ہی ایمان ہے جیسا کہ
توریت اور انجیل اور قرآن کریم پر۔ تو کیا انہیں مجھ سے یہ توقع ہو سکتی ہے کہ میں اُن کے ظنیات
بلکہ موضوعات کے ذخیرہ کوسن کر اپنے یقین کو چھوڑ دوں جس کی حق الیقین پر بنا ہے اور وہ لوگ
بھی اپنی ضد کو چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ میرے مقابل پر جھوٹی کتا بیں شائع کر چکے ہیں ۔ اور اب اُن
کو رجوع أَشَدُّ مِنَ الْمَوْتِ ہے تو پھر ایسی حالت میں بحث سے کونسا فائدہ مترتب ہو سکتا تھا۔
اور جس حالت میں میں نے اشتہار دے دیا کہ آئندہ کسی مولوی وغیرہ سے منقولی بحث نہیں کروں
گا تو انصاف اور نیک نیتی کا تقاضا یہ تھا کہ ان منقولی بحثوں کا میرے سامنے نام بھی نہ لیتے ۔ کیا
میں اپنے عہد کو توڑ سکتا تھا ؟ پھر اگر مہر علی شاہ کا دل فاسد نہیں تھا تو اس نے ایسی بحث کی مجھ سے
بقیہ حاشیہ۔ آپ اسلام سے مرتد ہو جائیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتہاد بھی حدیث
ذَهَبَ وَهْلِی کی رو سے غلط نکلا ۔ لہذا اس رو سے غلط نکلا ۔ لہذا اس غلطی کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم بھی آپ کے
اصول کی رُو سے کا ذب ٹھیرے ۔ پہلے اس سوال کا جواب دو۔ پھر میرے پر اعتراض کرو۔ اسی طرح
احمد بیگ کے داماد کے متعلق بھی شرطی پیشگوئی ہے۔ اگر کچھ ایمان باقی ہے تو کیوں شرط کی انتظار نہیں
کرتے اور یہ کیسی دیانت تھی کہ ساری کتاب میں لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی کا ذکر بھی نہیں کیا۔ کیا وہ
پیشگوئی پوری ہوئی یا نہیں؟ کیا احمد بیگ پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندر مر گیا یا نہیں؟ ابھی کل کی
بات ہے کہ آپ کے معزز دوست ڈپٹی فتح علی شاہ صاحب نے میرے استفسار پر بڑے ! یقین سے
گواہی دی تھی کہ نہایت صفائی سے لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ اب اسی جماعت میں
سے ہو کر آپ تکذیب کرنے لگے ۔ منہ
کیوں درخواست کی جس کو میں عہد متحکم کے ساتھ ترک کر بیٹھا تھا اور اس درخواست میں لوگوں کو
یہ دھوکا دیا کہ گویا وہ میری دعوت کو قبول کرتا ہے دیکھو یہ کیسے عجیب مکر سے کام لیا اور اپنے اشتہار
میں یہ لکھا کہ اول منقولی بحث کرو ۔ اور اگر شیخ محمد حسین بٹالوی اور اس کے دو رفیق قسم کھا کر کہہ
دیں کہ عقائد صحیح وہی ہیں جو مہر علی شاہ پیش کرتا ہے تو بلا توقف اسی مجلس میں میری بیعت کر لو۔
اب دیکھو دنیا میں اس سے زیادہ بھی کوئی فریب ہوتا ہے۔؟ میں نے تو اُن کو نشان دیکھنے اور
نشان دکھلانے کے لئے بلایا اور یہ کہا کہ بطور اعجاز دونوں فریق قرآن شریف کی کسی سورۃ کی عربی
میں تفسیر لکھیں اور جس کی تفسیر اور عربی عبارت فصاحت اور بلاغت کے رُو سے نشان کی حد تک
پہنچی ہوئی ثابت ہو وہی مؤید من اللہ سمجھا جائے اور صاف لکھ دیا کہ کوئی منقولی بحثیں نہیں ہوں گی
صرف نشان دیکھنے اور دکھلانے کے ۔ کے لئے یہ مقابلہ ہو گا لیکن پیر صاحب نے میری اس تمام دعوت کو
کا لعدم کر کے پھر منقولی بحث کی درخواست کر دی اور اسی کو مدار فیصلہ ٹھہرا دیا اور لکھ دیا کہ ہم نے
آپ کی دعوت منظور کر لی صرف ایک شرط زیادہ لگا دی ۔ اے مگار ! خدا تجھ سے حساب لے۔
تو نے میری شرط کا کیا منظور کیا جبکہ تیری طرف سے منقولی بحث پر بیعت کا مدار ہو گیا جس کو میں
بوجہ مشتہر کردہ عہد کے کسی طرح منظور نہیں کر سکتا تھا تو میری دعوت کیا قبول کی گئی؟ اور بیعت کے
بعد اس پر عمل کرنے کا کونسا موقع رہ گیا۔ کیا یہ مکر اس قسم کا ہے کہ لوگوں کا یہ ایمان ہے۔ اس قدر
اس
ظلم کر کے پھر اپنے اشتہاروں میں ہزاروں گالیاں دیتے ہیں گویا مرنا نہیں ۔ اور کیسی خوشی سے
کہتے ہیں کہ مہر علی شاہ صاحب لاہور میں آئے ان سے مقابلہ نہ کیا ۔ جن دلوں پر خدا لعنت کرے
میں ان کا کیا علاج کروں ۔ میرا دل فیصلہ کے لئے دردمند ہے۔ ایک زمانہ گزر گیا میری یہ
خواہش اب تک پوری نہیں ہوئی کہ ان لوگوں میں سے کوئی راستی اور ایمانداری اور نیک نیتی سے
فیصلہ کرنا چاہے مگر افسوس کہ یہ لوگ صدق دل سے میدان میں نہیں آتے ۔ خدا فیصلہ کے لئے طیار
ہے اور اُس اُونٹی کی طرح جو بچہ جننے کے لئے دُم اُٹھاتی ہے زمانہ خود فیصلہ کا تقاضا کرتا رہا ہے۔
کاش اُن میں سے کوئی فیصلہ کا طالب ہو ۔ کاش ان میں سے کوئی رشید ہو۔ میں بصیرت سے
دعوت کرتا ہوں اور یہ لوگ ظن پر بھروسہ کر کے میرا انکار کر رہے ہیں ۔ ان کی نکتہ چینیاں بھی اسی
غرض سے ہیں کہ کسی جگہ ہاتھ پڑ جائے ۔ اے نادان قوم ! یہ سلسلہ آسمان سے قائم ہوا ہے۔ تم خدا
سے مت لڑو تم اس کو نابود نہیں کر سکتے ۔ اس کا ہمیشہ بول بالا ہے۔ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ بجز
ان چند حدیثوں کے جو تہتر فرقوں نے بوٹی بوٹی کر کے باہم تقسیم کر رکھی ہیں ۔ رؤیت حق اور یقین
کہاں ہے؟ اور ایک دوسرے کے مکذب ہو۔ کیا ضرور نہ تھا کہ خدا کا حکم یعنی فیصلہ کرنے والانہ
تم
میں نازل ہو کر تمہاری حدیثوں کے انبار میں سے کچھ لیتا اور کچھ رڈ کر دیتا۔ سو یہی اس وقت ہوا۔
وہ شخص حکم کس بات کا ہے جو تمہاری سب باتیں مانتا جائے اور کوئی بات رڈ نہ کرے۔اپنے
نفسوں پر ظلم مت کرو۔ اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ دیکھو جو خدا کی طرف سے تمہاری اصلاح
کے لئے پیدا ہوا ۔ اور یقیناً سمجھو کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا اور کوئی پوشیدہ ہاتھ اس کے ساتھ نہ
ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا تباہ ہو جاتا اور ایسا مفتری ایسی جلدی ہلاک ہو جاتا کہ اب اس کی ہڈیوں کا
بھی پتہ نہ ملتا ۔ سو اپنی مخالفت کے کاروبار میں نظر ثانی کرو۔ کم سے کم یہ تو سوچو کہ شاید غلطی ہو گئی
ہوا اور شاید یہ لڑائی تمہاری خدا سے ہو۔ اور کیوں مجھ پر یہ الزام لگاتے ہو کہ براہین احمدیہ کا روپیہ
کھا گیا ہے اگر میرے پر تمہارا کچھ حق ہے جس کا ایما نا تم مؤاخذہ کر سکتے ہو۔ یا اب تک میں نے
تمہارا کوئی قرضہ ادا نہیں کیا ۔ یا تم نے اپنا حق مانگا اور میری طرف سے انکار ہوا تو ثبوت پیش کر
کے وہ مطالبہ مجھ سے کرو۔ مثلاً اگر میں نے براہین احمدیہ کی قیمت کا روپیہ تم سے وصول کیا ہے تو
تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے جس کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے کہ براہین احمدیہ کے وہ چاروں حصے
میرے حوالے کرو اور اپنا روپیہ لے لو ۔ دیکھوئیں کھول کر یہ اشتہار دیتا ہوں کہ اب اس کے بعد
اگر تم براہین احمدیہ کی قیمت کا مطالبہ کرو اور چاروں حصے بطور ویلیو پی ایبل میرے کسی دوست کو
دکھا کر میری طرف بھیج دو اور میں ان کی قیمت بعد لینے ان چہار حصوں کے ادا نہ کروں تو میرے
پر خدا کی لعنت ۔ اور اگر تم اعتراض سے باز نہ آؤ اور نہ کتاب کو واپس کر کے اپنی قیمت لو تو پھر تم پر
لیے منشی الہی بخش صاحب نے جھوٹے الزاموں اور بہتان اور خلاف واقعہ کی نجاست
خدا کی لعنت ہو ۔ اسی طرح ہر ایک حق جو میرے پر ہو ثبوت دینے کے بعد مجھ سے لے لو۔ اب
بتلاؤ اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی حق کا مطالبہ کرنے والا یوں نہیں اُٹھتا تو میں
بقیہ حاشیہ۔ سے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدر رو گندی کیچڑ سے
بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈ اس پاخانہ سے۔ اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر
سخت دشمنوں کی طرح حملہ کیا ہے۔ وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا اور جو کچھ انہوں نے
لکھا ہے ان گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں ۔ اور ہمارے
سید صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں ۔ افسوں انہوں نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةِ کے ویل کے
و عید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا اور نہ انہوں نے آیت لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کی
بھی کچھ پروا کی ۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے ان کو تسلی دے دی کہ آپ کے افترا کی وجہ
سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا۔
لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ دُکھ دیا
ہے اس لئے میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان
جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کا ذب ہونا ثابت نہ کر دے ۔ أَلَا إِنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ ۔ اسی کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنج شنبہ کو یہ الہام ہوا۔
بر مقام فلک شده یا رب ۔ گرامیدے دہم مدار عجب
بعدا ا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال۔ یا یا
مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہو گا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا۔ خدا
کے کلام پر ہنسی نہ کرو۔ پہاڑ ٹل جاتے ہیں ۔ دریا خشک ہو سکتے ہیں ۔ موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں
بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے۔ اور منکر کہتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اے سخت دل خدا سے شرم کر،
وہ تمام پیشگوئیاں پوری ہو گئیں اور یہ زمانہ نہیں گزرے گا۔ جب تک باقی ماندہ حصہ پورا نہ ہو جائے ۔اب
تک نوا سے زیادہ پیشگوئیاں دنیا نے دیکھ لیں۔ کیوں حیا کو ترک کرتے اور انصاف کو چھوڑتے ہو ۔ منہ
ا الهمزة : ٢
بنی اسراءیل : ۳۷
لعنت کے ساتھ اس کو اُٹھاتا ہوں ۔ اور میں پہلے سے براہین کی قیمت کے بارے میں تین اشتہار
شائع کر چکا ہوں جن کا یہی مضمون تھا کہ میں قیمت واپس دینے کو طیار ہوں ۔ چاہیے کہ میری
کتاب کے چاروں حصے واپس دیں اور جن دراہم معدودہ کے لئے مر رہے ہیں وہ مجھ سے
وصول کریں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَن تَّبَعَ الْهُدَى
المشتــــــــــــــــــهر
مرزاغلام احمد قادیانی
۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء
اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۴۸ تا ۴۵۸)
اسلام کے لیے ایک روحانی مقابلہ کی ضرورت
( ملحقه اربعین نمبر ۴)
أيُّهَا الناظرين ! انصافا اور ایما نا سوچو کہ آج کل اسلام کیسے تنزل کی حالت میں ہے اور
جس طرح ایک بچہ بھیڑیئے کے منہ میں ایک خطرناک حالت میں ہوتا ہے ۔ یہی حالت ان دنوں
میں اسلام کی ہے۔ اور دو آفتوں کا سامنا اس کو پیش آیا ہے ۔
(۱) ایک تو اندرونی کہ تفرقہ اور باہمی نفاق حد سے بڑھ گیا ہے اور ایک فرقہ دوسرے فرقہ
پر دانت پیس رہا ہے۔
(۲) دوسرے بیرونی حملے دلائل باطلہ کے رنگ میں اس زور شور سے ہو رہے ہیں کہ جب
سے آدم پیدا ہوا یا یوں کہو کہ جب سے نبوت کی بنیاد پڑی ہے۔ ان حملوں کی نظیر دنیا میں نہیں پائی
جاتی ۔ اسلام وہ مذہب تھا جس میں آدمی کے مرتد ہو جانے سے قومِ اسلام میں نمونہ محشر برپا ہوتا
تھا اور غیر ممکن سمجھا گیا تھا کہ کوئی شخص حلاوت اسلام چکھ کر پھر مرتد ہو جائے ۔ اور اب اسی ملک
برٹش انڈیا میں ہزار ہامر تر پاؤ گے بلکہ ایسے بھی جنہوں نے اسلام کی تو ہین اور رسول کریم کی سب
وشتم میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی ۔ پھر آج کل علاوہ اس کے یہ آفت بر پا ہو گئی ہے کہ جب عین
صدی کے سر پر خدا تعالیٰ نے تجدید اور اصلاح کے لئے اور خدمات ضروریہ کے مناسب حال
ایک بندہ بھیجا اور اس کا نام مسیح موعود رکھا ۔ یہ خدا کا فعل تھا جو عین ضرورت کے دنوں میں ظہور
لے اس حدیث کو تمام اکابر اہل سنت مانتے چلے آئے ہیں کہ ہر یک صدی کے سر پر مجدد پیدا ہوگا۔ مگر مجددین
میں آیا۔ اور آسمان نے اس پر گواہی دی اور بہت سے نشان ظہور میں آئے لیکن تب بھی اکثر
مسلمانوں نے اس کو قبول نہ کیا بلکہ اس کا نام کافر اور دجال اور بے ایمان اور مکار اور خائن اور
درونگو اور عہد شکن اور مال خور اور ظالم اور لوگوں کے حقوق دبانے ولا اور انگریزوں کی خوشامد
کرنے والا رکھا اور جوجو کھا اور جو چاہا اس کے ساتھ سلوک کیا۔ اور بہتوں نے یہ عذر پیش کیا کہ جو الہامات اس
شخص کو ہوتے ہیں وہ سب شیطانی ہیں یا اپنے نفس کا افترا ہے۔ اور یہ بھی کہا کہ ہم بھی خدا سے الہام
بقیہ حاشیہ۔ کے نام جو پیش کرتے ہیں یہ تصریح اور تعیین وحی کے رو سے نہیں صرف اجتہادی خیال ہے
۔ اور وہ نشان جو خدا نے میرے ہاتھ پر ظاہر فرمائے وہ سو سے بھی زیادہ ہیں جو کتاب تریاق القلوب
میں درج کئے گئے ہیں ۔ لیکن افسوس کہ ہمارے مخالف ان پہلے منکروں کی طرح بن گئے ہیں جو بار بار
حدیبیہ کے متعلق کی پیشگوئی کو پیش کرتے تھے یا ان یہود کی طرح جو حضرت مسیح کی تکذیب کے لئے اب
تک یہ اُن کی پیشگوئیاں پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا تھا کہ میں داؤد کا تخت قائم کروں گا اور نیز یہ
پیشگوئی کی تھی کہ ابھی بعض لوگ زندہ ہوں گے جو میں واپس آؤں گا ۔ ایسا ہی یہ لوگ بھی ان تمام
پیشگوئیوں پر نظر نہیں ڈالتے جو ایک سوا سے بھی زیادہ پوری ہو چکی ہیں اور ملک میں شائع ہو چکیں ۔ اور
جو دو ایک پیشگوئی باعث ان کی غباوت اور کمی توجہ کے ان کو سمجھ نہیں آئیں ۔ بار بار انہیں کا راگ
گاتے رہتے ہیں نہیں سوچتے کہ اگر اس طور پر تکذیب جائز ہے تو اس صورت میں یہ اعتراض تمام
نبیوں پر ہوگا اور ان کی پیشگوئیوں پر ایمان لانے کی راہ بند ہو جائے گی مثلاً جو شخص آتھم کی پیشگوئی یا
احمد بیگ کے داماد کی پیشگوئی پر اعتراض کرتا ہے کیا وہ حدیبیہ کے متعلق کی پیشگوئی کو بھول گیا ہے جس پر
یقین کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر کثیر کے ساتھ مکہ معظمہ کا سفر اختیار فرمایا تھا۔
اور کیا یونس نبی کی پیشگوئی چالیس دن والی یا د نہیں رہی ۔ افسوس کہ میری تکذیب کی وجہ سے مولوی
عبداللہ غزنوی کی پیشگوئی کی بھی خوب عزت کی کہ قادیان پر نور نازل ہوا اور وہ نور مرزا غلام احمد
ہے جس سے میری اولاد محروم رہ گئی ) اولاد میں مُرید بھی داخل ہیں ۔ اور پھر جس حالت میں
پاتے ہیں اور خدا ہمیں بتلاتا ہے کہ یہ شخص در حققیت کافر اور دجال اور دروغ گو اور بے ایمان
اور جہنمی ہے۔ ہے۔ چنانچہ جن لوگوں کو یہ الہام ہوا ہے وہ چار سے ؟ ہوا ہے وہ چار سے بھی زیادہ ہوں گے۔ غرض تکفیر کے
الہامات یہ ہیں اور تصدیق کے لئے میرے وہ مکالمات اور مخاطبات الہیہ ہیں جن میں سے کسی قدر
بطور نمونہ اس رسالہ میں ! رسالہ میں لکھے گئے ہیں۔ اور اور علاوہ اس کے بعض واصلان حق نے میرے زمانہ بلوغ
سے بھی پہلے میرا اور میرے گاؤں کا نام لے کر میری نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔ اور
بہتوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے خواب میں دیکھا اور آپ نے فرمایا کہ یہ شخص حق پر
بقیہ حاشیہ۔ موت کی پیشگوئیاں صرف ایک نہیں چار پیشگوئیاں ہیں ) ہیں (۱) آتھم کی نسبت (۲) لیکھرام کی
نسبت (۳) احمد بیگ کی نسبت (۴) احمد بیگ کے داماد کی نسبت ۔ اور چار میں سے تین مر گئے اور ایک
باقی ہے۔ جس کی نسبت شرطی پیشگوئی ہے جیسا کہ آتھم کی شرطی تھی ۔ اب بار بار شور مچانا کہ یہ چوتھی بھی
کیوں جلدی پوری نہیں ہوتی اور اس وجہ سے تمام پیشگوئیوں کی تکذیب کرنا کیا یہ ان لوگوں کا کام ہے جو
خدا سے ڈرتے ہیں؟ اے متعصب لوگو ! اس قدر جھوٹ بولنا تمہیں کس نے سکھایا ؟ ایک مجلس مثلاً بٹالہ
میں مقرر کرو اور پھر شیطانی جذبات سے دور ہو کر میری تقریر سنو ۔ پھر اگر ثابت ہو کہ میری سو پیشگوئی
میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی ہو تو میں اقرار کروں گا کہ میں کا ذب ہوں ۔ اور اگر یوں بھی خدا سے لڑنا
ہے تو صبر کرو اور اپنا انجام دیکھو ۔ منہ
لے منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے جو دعویٰ الہام کرتے ہیں ، حال میں ایک کتاب تالیف کی ہے جس
کا نام عصائے موسیٰ رکھا ہے جس نے اشارہ مجھ کو فرعون قرار دیا ہے۔ اور اپنی کتاب میں بہت سے سے الہام ا
ایسے پیش کئے ہیں جن کا یہ مطلب ہے کہ یہ شخص کذاب ہے اور اس کو من جانب اللہ جاننے والے اور اس
کے دعوی کی تصدیق کرنے والے گدھے ہیں۔ چنانچہ یہ الہام بھی ہے کہ عیسی نتواں گشت بتصدیق خرے
چند ۔ صلوٰۃ بر آنکس که این ورد بگوید ۔ اس کے جواب میں بالفعل اس قدر لکھنا کافی ہے کہ اگر میرے
مصدقین گدھے ہیں تو منشی صاحب پر بڑی مصیبت پڑے گی کیونکہ اُن کے اُستاد اور مر شد جن کی بیعت
سے ان کو بڑا فخر ہے میری نسبت گواہی دے گئے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے اور آسمانی نور
یعنی رساله اربعین (مرتب)
ہے اور ہماری طرف سے ہے۔ چنانچہ پیر جھنڈے والا سندھی نے جن کے مرید لاکھ سے بھی کچھ زیادہ
ہوں گے یہی اپنا کشف اپنے مریدوں میں شائع کیا اور دیگر صالح لوگوں نے بھی دو سو مرتبہ سے بھی
کچھ زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف
بقیہ حاشیہ۔ ہے۔ اگر چہ اس بارے میں انہوں نے ایک اپنا الہام مجھے بھی لکھا تھا لیکن میری شہادت یہ لوگ
کب قبول کریں گے۔ اس لئے میں عبداللہ صاحب کے اس بیان کی تصدیق کے لئے وہ دو گواہ پیش کرتا
ہوں - جو منشی صاحب کے دوستوں میں سے ہیں۔ (۱) ایک حافظ محمد یوسف صاحب جو منشی صاحب جو منشی الہی بخش صاحب
کے دوست ہیں ممکن تھا کہ حافظ صاحب منشی صاحب کی دوستی کے لحاظ سے اس گواہی سے انکار کریں لیکن
ہمیں ان کا قائل کرنے کے لئے وہ ثبوت مل وہ ثبوت مل گیا ہے جس اسے وہ اب قابو میں آگئے ہیں ۔ عین مجلس میں وہ
ثبوت پیش کیا جائے گا ۔ (۲) دوسرا گواہ اس بارہ میں اُن کے بھائی منشی محمد یعقوب ہیں۔ ان کی بھی دستخطی تحریر
موجود ہے۔ اب منشی الہی بخش صاحب کا فرض ہے کہ ایک جلسہ کر کے اور ان دونوں صاحبوں کو اس جلسہ میں
بلا کر میرے رو بر دیا کسی ایسے شخص کے روبرو جو میں اس کو اپنی جگہ مقرر کروں حافظ صاحب اور منشی محمد یعقوب
صاحب سے یہ شہادت حلفاً دریافت کریں۔ اور اگر حافظ صاحب نے ایمان کو خیر باد کہہ کر انکار کیا تو اس
ثبوت کو دیکھیں جو ہماری طرف سے پیش ہوگا اور پھر آپ ہی انصاف کر لیں۔ اسی پر منشی صاحب کے تمام
الہامات پر قیاس کر لیا جائے گا جبکہ اُن کے پہلے الہام نے ہی مُرشد کی پگڑی اُتاری اور اُن کا نام خر رکھا بلکہ
سب خروں سے زیادہ کیونکہ وہی تو اول المصدقین ہیں تو پھر دوسروں کی حقیقت خود سمجھ لو۔ ہاں وہ جواب
دے سکتے ہیں کہ میرے الہام نے جیسا کہ میرے مرشد پر حملہ کر کے اس کو بے عزت کیا ایسا ہی میری عزت
بھی تو اس سے محفوظ نہیں رہی کیونکہ وہ الہام جو انہوں نے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۳۵۵ میں لکھا
ہے یعنی إِنِّي مُهِينٌ لِمَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ جو بوجہ صلہ لام کے اس جگہ بموجب قاعدہ نحو کے فریق مقابل کو
حق انتفاع بخشتا ہے۔ اس کے یہ معنی ہوتے ہیں جو میں تیرے مخالف کی تائید اور نصرت کے لئے تجھے
ذلیل کروں گا اور رُسوا کروں گا ۔ اور اگر کہو کہ اس میں سہو کا تب ہے اور دراصل لام نہیں ہے تو اس کا جواب
یہ ہے کہ یہی الہام اس کتاب میں کئی جگہ نام کے ساتھ بار بار آیا ہے بلکہ کتاب کے اول میں بھی اور آخر