مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 16
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لفظوں میں اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کی تصدیق کی۔ اور ایک شخص حافظ محمد یوسف نام نے جو
ضلعدار نہر ہیں بلا واسطہ مجھ کو یہ خبر دی کہ مولوی عبداللہ صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور
آسمان سے قادیان پر گرا (یعنی اس عاجز پر ) اور فرمایا کہ میری اولا داس ٹور سے محروم رہ گئی ۔ پھر حافظ
محمد یوسف صاحب کا بیان ہے جس کو میں نے بلا کم و بیش لکھ دیا۔ وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اور
اس پر اور دلیل یہ ہے کہ یہی بیان دوسرے پیرا یہ اور ایک دوسری تقریب کے وقت عبداللہ صاحب
موصوف غزنوی نے حافظ محمد یوسف صاحب کے حقیقی بھائی منشی محمد یعقوب صاحب کے پاس کیا اور
اس بیان میں میرا نام لے کر کہا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے جو مجد دآنے والا تھا وہ میرے خیال میں
مرزا غلام احمد ہے۔ یہ لفظ ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا۔ اور کہا کہ شاید اس نور سے مراد جو آسمان
سے اُتر تا دیکھا گیا مرزاغلام احمد ہے۔ یہ دونوں صاحب زندہ موجود ہیں اور دوسرے صاحب کی
بقیہ حاشیہ میں بھی اور ممکن نہیں کہ ہر جگہ سہو کا تب ہو ۔ غرض یہ خوب الہامات ہیں جو کبھی مولوی عبداللہ
صاحب کو جا پکڑتے ہیں اور کبھی خود ملہم صاحب کو اہانت کا وعدہ دیتے ہیں ۔ منہ
ے حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر نے بہت سے لوگوں کے پاس مولوی عبداللہ صاحب کے اس
کشف کا ذکر کیا تھا۔ ایسے ثبوت بہم پہنچ گئے ہیں کہ اب حافظ صاحب کو مجال گریز نہیں ۔ حافظ صاحب
کی اب آخری عمر ہے ۔ اب ان کی دیانت اور تقویٰ آزمانے کے لئے ایک مدت کے بعد ہمیں
موقعہ ملا ہے ۔ منہ
لده۔
کے یاد رہے کہ جب منشی محمد یعقوب صاحب برادر حقیقی حافظ محمد یوسف صاحب نے بمقام امرت سر
تقریب مباہلہ عبدالحق غزنوی مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کا یہ بیان لوگوں کو سُنایا تھا جو چار سو کے
قریب آدمی ہوں گے اس وقت انہوں نے شاید کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ رو رو کر اسی حالت میں ان
کا منہ آنسوؤں سے تر تھا یقینی اور قطعی الفاظ میں بیان کیا تھا کہ مولوی عبداللہ صاحب نے میری بیوی کی
خواب سن کر فرمایا تھا کہ وہ نور جو خواب میں دیکھا گیا کہ آسمان سے نازل ہوا اور دنیا کو روشن کر دیا ۔ وہ
مرزا غلام احمد قادیانی ہے ۔ منہ
دستی تحریر اس بارے میں میرے پاس موجود ہے۔ اب بتلاؤ کہ ایک فریق تو مجھے کا فر کہتا ہے اور
دجال نام رکھتا ہے اور اپنے مخالفانہ الہام سُناتا ہے جن میں سے منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ
ہیں جو مولوی عبداللہ صاحب کے مُرید ہیں اور دوسرا فریق مجھے آسمان کا نور سمجھتا ہے اور اس
بارے میں اپنے کشف ظاہر کرتا ہے جیسا کہ منشی الہی بخش صاحب کا مرشد مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی اور پیر صاحب العلم ہیں ۔ اب اس قدر اندھیر کی بات ہے کہ مرشد خدا سے الہام پا کر
میری تصدیق کرتا ہے اور مرید مجھے کافر ٹھیراتا ہے۔ کیا یہ سخت فتنہ نہیں ہے؟ کیا ضروری نہیں کہ
ا فتنہ کو کسی تدبیر سے درمیان سے اُٹھایا جائے؟ اور وہ یہ طریق ہے کہ اوّل ہم اس بزرگ کو
مخاطب کرتے ہیں جس نے اپنے بزرگ مرشد کی مخالفت کی ہے یعنی منشی الہی بخش صاحب
اکو نٹنٹ کو۔ اور ان کے لئے دو طور پر طریق تصفیہ قرار دیتے ہیں ۔ اول یہ کہ ایک مجلس میں ان ہر
دو گواہوں سے میری حاضری میں یا میرے کسی وکیل کی حاضری میں مولوی عبداللہ صاحب کی
روایت کو دریافت کر لیں اور اُستاد کی عزت کا لحاظ کر کے اس کی گواہی کو قبول کر لیں اور پھر اس
کے بعد اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو مع اس کی تمام نکتہ چینیوں کے کسی ردی میں پھینک دیں لیے
اس
ے جبکہ منشی الہی بخش صاحب کو الہام ہو چکے ہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب کی مخالفت ضلالت ہے تو
ان کو چاہیے کہ اپنے اس الہام سے ڈریں اور لَا تَكُونُوا اَوَّلَ كَافِرِ بِہ کا مصداق نہ بنیں اور
حافظ محمد یوسف صاحب کے کسی غائبانہ انکار پر بھروسہ نہ کر بیٹھیں ۔ حافظ صاحب کی ایک مضبوط کل
ہمارے ہاتھ میں آ گئی ہے ۔ اوّل ہم اُن کو ایک مجلس میں قسم دیں گے اور پھر وہ قطعی ثبوت کی حقیقت
ظاہر کریں گے ۔ پھر منشی الہی بخش صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں مولوی عبداللہ صاحب غزنوی
کی نسبت لکھتے ہیں کہ وہ بڑے بزرگ صاحب انفاس اور صاحب کشف اور الہام تھے ۔ ان کی صحبت
میں تاثیرات تھیں ہم ان کے ادنی غلام ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ جبکہ وہ ایسے بزرگ تھے اور آپ اُن
کے ادنی مرید ہیں تو آپ کیوں ایسے بزرگ پر ہاتھ صاف کرنے لگے ۔ تعجب کہ وہ یہ کہیں کہ
کیونکہ مرشد کی مخالفت آثار سعادت کے برخلاف ہے اور اگر وہ اب مرشد سے عقوق اختیار
کرتے ہیں اور عاق شدہ فرزندوں کی طرح مقابلہ پر آتے ہیں تو وہ تو فوت ہو گئے ان کی جگہ
مجھے مخاطب کریں اور کسی آسمانی طریق سے میرے ساتھ فیصلہ کریں۔ مگر پہلی شرط یہ ہے کہ اگر
مرشد کی ہدایت سے سرکش ہیں تو ایک چھپا ہوا اشتہار شائع کر دیں کہ میں عبداللہ صاحب کے
کشف اور الہام کو کچھ چیز نہیں سمجھتا اور اپنی باتوں کو مقدم رکھتا ہوں ۔ اس طریق سے فیصلہ ہو
جائے گا میں اس فیصلہ کے لئے حاضر ہوں ۔ جواب باصواب دو ہفتہ تک آنا چاہیے ۔ مگر چھپا ہوا
اشتہار ہو۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۔
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء
( ملحقه اربعین نمبر ۴ مطبوعه ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲۳ تا ۲۸ - روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۵۹ تا ۷ ۴۶)
بقیہ حاشیہ۔ مرزا غلام احمد قادیانی نور آسمانی ہے اور اس طرح پر وہ میری تصدیق کریں اور آپ یہ الہام پیش
کریں کہ موسیٰ ا نتواں گشت بتصدیق خرے چند ۔ اب آپ ہی بتلا دیں کہ جو شخص اپنے ایسے مرشد کو گدھا
قرار دے وہ کیسا ہے اور اس کا یہ الہام کس قسم کا ہے ۔ شرم ! شرم ! شرم ! منه
لیے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے دراصل لفظ عیسی ہوگا ۔ ( ناشر )
(ضمیمه اربعین نمبر ۴۱۳)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
دردِ دِل سے ایک دعوت قوم کو
میں نے اپنا رسالہ اربعین اس لئے شائع کیا ہے کہ مجھ کو کا ذب اور مفتری کہنے والے سوچیں
کہ یہ ہر ایک پہلو سے فضل خدا کا جو مجھ پر ہے ممکن نہیں کہ بجز نہایت درجہ کے مقرب اللہ کے کسی
معمولی مہم پر بھی ہو سکے ۔ چہ جائیکہ نعوذ باللہ ایک مفتری بد کردار کو یہ نشان اور مرتبہ حاصل ہو۔
اے میری قوم! خدا تیرے پر رحم کرے۔ خدا تیری آنکھیں کھولے۔ یقین کر کہ میں مفتری نہیں
ہوں ۔ خدا کی ساری پاک کتابیں گواہی دیتی ہیں کہ مفتری جلد ہلاک کیا جاتا ہے۔ اس کو وہ عمر ہرگز
نہیں ملتی جو صادق کو مل سکتی ہے۔ تمام صادقوں کا بادشاہ ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اس کو وحی پانے
کے لئے تئیس برس کی عمر ملی۔ یہ عمر قیامت تک صادقوں کا پیمانہ ہے۔ اور ہزاروں لعنتیں خدا کی اور
فرشتوں کی اور خدا کے پاک بندوں کی اس شخص پر ہیں جو اس پاک پیمانہ میں کسی خبیث مفتری کو
شریک سمجھتا ہے۔ اگر قرآن کریم میں آیت لَوْ تَقَوَّلَ بھی نازل نہ ہوتی اور اگر خدا کے تمام پاک
نبیوں نے نہ فرمایا ہوتا کہ صادقوں کا پیمانہ عمروحی پانے کا کا ذب کو نہیں ملتا تب بھی ایک سچے مسلمان کی وہ
محبت جو اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہونی چاہیے۔ کبھی اس کو اجازت نہ دیتی کہ وہ یہ بے باکی
اور بے ادبی کا کلمہ منہ پر لا سکتا کہ یہ پیمانہ وحی نبوت یعنی تئیس برس جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیا گیا یہ کا ذب کو بھی مل سکتا ہے۔ پھر جس حالت میں قرآن شریف نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ
اگر
یہ نبی کا ذب ہوتا تو یہ پیمانہ عمر وحی پانے کا اس کو عطا نہ ہوتا ۔ اور توریت نے بھی یہی گواہی دی اور
انجیل نے بھی یہی تو پھر کیسا اسلام اور کیسی مسلمانی ہے کہ ان تمام گواہیوں کو صرف میرے بغض کے
لئے ایک رڈی چیز کی طرح پھینک دیا گیا اور خدا کے پاک قول کا کچھ بھی لحاظ نہ کیا۔ میں سمجھ نہیں سکتا
کہ یہ کیسی ایمانداری ہے کہ ہر ایک ثبوت جو پیش کیا جاتا ہے اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے اور وہ
اعتراضات بار بار پیش کرتے ہیں جن کا صدہا مرتبہ جواب دیا گیا ہے اور جو صرف میرے پر ہی نہیں
ہیں بلکہ اگر اعتراض ایسی باتوں کا ہی نام ہے جو میری نسبت بطور نکتہ چینی ان کے منہ سے نکلتے ہیں تو
اُن میں تمام نبی شریک ہیں۔ میری نسبت جو کچھ کہا جاتا ہے پہلے سب کچھ کہا گیا ہے۔ ہائے! یہ قوم
نہیں سوچتی کہ اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہیں تھا تو کیوں عین صدی کے سر پر اس کی بنیاد ڈالی
گئی اور پھر کوئی بتلا نہ سکا کہ تم جھوٹے ہو اور سچا فلاں آدمی ہے۔ ہائے ! یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ اگر مہدی
معہود موجود نہیں تھا تو کس کے لئے آسمان نے خسوف کسوف کا معجزہ دکھلایا۔ افسوس یہ بھی نہیں دیکھتے
کہ یہ دعوی بے وقت نہیں ۔ اسلام اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر فریاد کر رہا تھا کہ میں مظلوم ہوں اور اب
وقت ہے کہ آسمان سے میری نصرت ہو۔ تیرھویں صدی میں ہی دل بول اُٹھے تھے کہ چودھویں
صدی میں ضرور خدا کی نصرت اور مدد آئے گی ۔ بہت سے لوگ قبروں میں جا سوئے جو رو رو کر اس
صدی کی انتظار کرتے تھے اور جب خدا کی طرف سے ایک شخص بھیجا گیا تو محض اس خیال سے کہ اس
نے موجودہ مولویوں کی ساری باتیں تسلیم نہیں کیں اس کے دشمن ہو گئے ۔ مگر ہر ایک خدا کا فرستادہ جو
بھیجا جاتا ہے ضرور ایک ابتلا ساتھ لاتا ہے۔ حضرت عیسی جب آئے تو بد قسمت یہودیوں کو یہ ابتلا
پیش آیا کہ ایلیا دوباره آسمان سے نازل نہیں ہوا اور ضرور تھا کہ پہلے ایلیا آسمان سے نازل ہوتا تب
مسیح آتا جیسا کہ ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا ہے۔ اور جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث
ہوئے تو اہل کتاب کو یہ ابتلا پیش آیا کہ یہ نبی بنی اسرائیل میں سے نہیں آیا۔ اب کیا ضرور نہ تھا کہ مسیح
موعود کے ظہور کے وقت بھی کوئی ابتلا ہو۔ اور اگر مسیح موعود تمام باتیں اسلام کے تہتر فرقہ کی مان لیتا تو
پھر کن معنوں سے اُس کا نام حکم رکھا جاتا ۔ کیا وہ باتوں کو ماننے آیا تھا یا منوانے آیا تھا ؟ تو اس
صورت میں اس کا آنا بھی بے سود تھا۔ سواے قوم ! تم ضد نہ کرو۔ ہزاروں باتیں ہوتی ہیں جو قبل از وقت
سمجھ نہیں آتیں۔ ایلیا کے دوبارہ آنے کی اصل حقیقت حضرت مسیح سے پہلے کوئی نبی سمجھا نہ سکا تا یہود
حضرت مسیح کے ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ۔ ایسا ہی اسرائیلی خاندان میں سے خاتم الانبیاء آنے کا
خیال جو یہود کے دل میں مرکوز تھا۔ اس خیال کو بھی کوئی نبی پہلے نبیوں میں سے صفائی کے ساتھ ڈور
نہ کر سکا۔ اسی طرح مسیح موعود کا مسئلہ بھی مخفی چلا آیا تا سنت اللہ کے موافق اس میں بھی ابتلا ہو۔ بہتر تا
تھا کہ میرے مخالف اگر ان کو ماننے کی توفیق نہیں دی گئی تھی تو بارے کچھ مدت زبان بند رکھ
کر اور کف لسان اختیار کر کے میرے انجام کو دیکھتے ۔ اب جس قد ر عوام نے بھی گالیاں دیں یہ
سب گناہ مولویوں کی گردن پر ہے۔ افسوس یہ لوگ فراست سے بھی کام نہیں لیتے۔ میں ایک دائم المرض
آدمی ہوں اور وہ دو زرد چادریں جن کے بارے میں حدیثوں میں ذکر ہے کہ ان دو چادروں میں
مسیح نازل ہو گا اور وہ دو زرد چادریں میرے شامل حال ہیں جن کی تعبیر علم تعبیر الرؤیا کی رُو سے دو
بیماریاں ہیں ۔ سو ایک چادر میرے اُوپر کے حصہ میں ہے کہ ہمیشہ سر درد اور دورانِ سر اور کمی خواب
اور تشنج دل کی بیماری دورہ کے ساتھ آتی ہے اور دوسری چادر جو میرے نیچے کے حصہ بدن میں ہے وہ
بیماری ذیا بیطس ہے کہ ایک مدت سے دامنگیر ہے اور بسا اوقات سو سو دفعہ رات کو یا دن کو پیشاب آتا
ہے اور اس قدر کثرت پیشاب سے جس قدر عوارض ضعف وغیرہ ہوتے ہیں وہ سب میرے شامل
حال رہتے ہیں۔ بسا اوقات میرا یہ حال ہوتا ہے کہ نماز کے لئے جب زینہ چڑھ کر او پر جاتا ہوں تو
مجھے اپنی ظاہر حالت پر امید نہیں ہوتی کہ زینہ کی ایک سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر پاؤں رکھنے تک میں
زندہ رہوں گا۔ اب جس شخص کی زندگی کا یہ حال ہے کہ ہر روز موت کا سامنا اس کے لئے موجود ہوتا
ہے اور ایسے مرضوں کے انجام کی نظیریں موجود ہیں تو وہ ایسی خطرناک حالت کے ساتھ کیونکر افترا پر
جرات کر سکتا ہے اور وہ کسی صحت کے بھروسے پر کہتا ہے کہ میری اسی برس کی عمر ہو گی حالانکہ ڈاکٹری
تجارب تو اس کو موت کے پنجہ میں ہر وقت پھنسا ہوا خیال کرتے ہیں۔ ایسی مرضوں والے مدقوق کی
طرح گداز ہو کر جلد مرجاتے ہیں یا کارپین کل یعنی سرطان سے اُن کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو پھر جس زور
سے میں ایسی حالت پر خطر میں تبلیغ میں مشغول ہوں کیا کسی مفتری کا کام ہے۔ جب میں بدن کے
اوپر کے حصہ میں ایک بیماری اور بدن کے نیچے کے حصہ میں ایک دوسری بیماری دیکھتا ہوں تو میرا دل
محسوس کرتا ہے کہ یہ وہی دو چادریں ہیں جن کی خبر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔
میں محض نصحت اللہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا
طریق شرافت نہیں ہے۔ اگر آپ لوگوں کی یہی طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی ۔ لیکن اگر مجھے آپ
لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر
بد دعائیں کریں اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں ۔ پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول
ہو جائیں گی۔ اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں۔ لیکن یا درکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعا ئیں
کریں کہ زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناک گھس جائیں اور
آنسوؤں سے آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو
جائے اور آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے یا مالیخولیا ہو جائے تب بھی وہ دعا ئیں سنی نہیں جائیں
گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں ۔ جو شخص میرے پر بددعا کرے گا وہ بد دعا اسی پر پڑے گی۔ جو شخص
میری نسبت یہ کہتا ہے کہ اس پر لعنت ہو وہ لعنت اس کے دل پر پڑتی ہے مگر اس کوخبر نہیں۔ اور جو شخص
میرے ساتھ اپنی کشتی قرار دے کر یہ دعائیں کرتا ہے کہ ہم میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے۔ اس کا
نتیجہ وہی ہے جو مولوی غلام دستگیر قصوری نے دیکھ لیا۔ کیونکہ اس نے عام طور پر شائع کر دیا تھا کہ مرزا دکھایا۔ کیونکہاس طورپر شائع کر دیا مرز ں نے عام
غلام احمد اگر جھوٹا ہے۔ اور ضرور جھوٹا ہے تو وہ مجھ سے پہلے مرے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میں پہلے
مر جاؤں گا اور یہی دعا بھی کی تو پھر آپ ہی چند روز کے بعد مر گیا۔ اگر وہ کتاب چھپ کر شائع نہ ہو
جاتی تو اس واقعہ پر کون اعتبار کر سکتا۔ مگر اب تو وہ اپنی موت سے میری سچائی کی گواہی دے گیا۔ پس ہر
ایک شخص جو ایسا مقابلہ کرے گا اور ایسے طور کی دعا کرے گا تو وہ ضرور غلام دستگیر کی طرح میری سچائی کا
گواہ بن جائے گا۔ بھلا سوچنے کا مقام ہے کہ اگر لیکھرام کے مارے جانے کی نسبت بعض شریروں ظالم
طبع نے میری جماعت کو اس کا قاتل قرار دیا ہے حالانکہ وہ ایک بڑا نشان تھا جو ظہور میں آیا اور ایک میری
پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی۔ تو یہ تو بتلاویں کہ مولوی غلام دستگیر کو میری جماعت میں سے کس نے مارا؟ کیا
یہ سچ نہیں کہ وہ بغیر میری درخواست کے آپ ہی ایسی دعا کر کے دنیا سے کوچ کر گیا۔ کوئی زمین پر مر نہیں
سکتا جب تک آسمان پر نہ مارا جائے میری روح میں وہی سچائی ہے جو ابراہیم علیہ السّلام کو دی گئی تھی۔
مجھے خدا سے ابراہیمی نسبت ہے۔ کوئی میرے بھید کو نہیں جانتا مگر میرا خدا۔ مخالف لوگ عبث اپنے تئیں
تباہ کر رہے ہیں۔ میں وہ پودا نہیں ہوں کہ ان کے ہاتھ سے اُکھڑ سکوں ۔ اگر اُن کے پہلے اور ان کے
پچھلے اور ان کے زندے اور ان کے مُردے تمام جمع ہو جائیں اور میرے مارنے کے لئے دُعائیں کریں
تو میرا خدا ان تمام دعاؤں کو لعنت کی شکل پر بنا کر ان کے منہ پر مارے گا۔ دیکھو صد ہا دانش مند آدمی
آپ لوگوں کی جماعت میں سے نکل کر ہماری جماعت میں ملتے جاتے ہیں۔ آسمان پر ایک شور برپا ہے
اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں ۔ اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا
ہے؟ بھلا اگر کچھ طاقت ہے تو روکو وہ تمام مکر و فریب جو نبیوں کے مخالف کرتے رہے ہیں وہ سب کرو اور
کوئی تدبیر اٹھا نہ رکھو نا خنوں تک زور لگاؤ۔ اتنی بد دعائیں کرو کہ موت تک پہنچ جاؤ ۔ پھر دیکھو کہ کیا بگاڑ
سکتے ہو؟ خدا کے آسمانی نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں مگر بد قسمت انسان ڈور سے اعتراض کرتے
ہیں جن دلوں پر مہر میں ہیں اُن کا کیا ہم علاج کریں ۔ اے خدا! تو اس امت پر رحم کر۔ آمین
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان )
۲۹ دسمبر ۱۹۰۰ء
ضمیمه اربعین نمبر ۳ ۴۰ صفحه اتاے مطبوعہ ۱۹۰۰ ء - روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۶۸ تا ۴۷۳)
ایک ضروری تجویز
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ امر ہمیشہ میرے لئے موجب غم اور پریشانی کا تھا کہ وہ تمام سچائیاں اور پاک معارف اور
دین اسلام کی حمایت پختہ دلائل اور انسانی روح کو اطمینان دینے والی باتیں جو میرے پر ظاہر
ہوئیں اور ہو رہی ہیں ۔ ان تسلی بخش براہین اور مؤثر تقریروں سے ملک کے تعلیم یافتہ لوگوں اور
یورپ کے حق کے طالبوں کو اب تک کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا ۔ یہ درد دل اس قدر تھا کہ آئیندہ اس کی
برداشت مشکل تھی۔ مگر چونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ قبل اس کے کہ ہم اس نا پائدار گھر سے گزر
جائیں ہمارے تمام مقاصد پورے کر دے اور ہمارے لئے وہ آخری سفر حسرت کا سفر نہ ہو۔ اس
لئے اس مقصد کے پورا کرنے کے لئے جو ہماری زندگی کا اصل مقصود ہے ایک تدبیر پیدا ہوئی ہے اور
وہ یہ ہے کہ آج چند ایک احباب نے اپنے مخلصانہ مشورہ سے اس طرف مجھے توجہ دلائی ہے کہ ایک
رساله ( میگزین) بزبان انگریزی مقاصد مذکورہ بالا کے اظہار کے لئے نکالا جائے جس میں مقصود
بالذات ان مضامین کا شائع کرنا ہوگا جو تائید اسلام میں میرے ہاتھ سے نکلے ہوں ۔ اور جائز ہوگا
کہ اور صاحبوں کے مذہبی یا قومی مضامین بھی بشر طیکہ ہم ان کو پسند کر لیں اس رسالہ میں شایع ہوں ۔
اس رسالہ کی اشاعت کے لئے سب سے زیادہ دو امر قابل غور ہیں۔ ایک یہ کہ اس رسالہ کانظم ونسق
کس کے ہاتھ میں ہو۔ اور دوسرا یہ کہ اس کے مستقل سرمایہ کی کیا تجویز ہو۔ سوامر اوّل کے متعلق ہم نے
یہ پسند کیا ہے کہ اس اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے پلیڈ ر اور خواجہ کمال الدین صاحب
بی اے پلیڈر مقرر ہوں ۔ اور ان ہر دو صاحبان نے اس خدمت کو قبول کر لیا ہے۔ امر دوم سرمایہ ہے۔
سواس کے متعلق بالفعل کسی قسم کی رائے زنی نہیں ہو سکتی ۔ اور یہی ایک بڑا بھاری امر ہے جو سو چنے
کے لائق ہے۔ اس لئے قرین مصلحت یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک مجلس دوستوں کی منعقد کر کے اس کے
متعلق بحث کی جائے اور جو طریق بہتر اور اولی معلوم ہو وہی اختیار کیا جائے مگر یہ بات ظاہر کرنے کے
لائق ہے کہ مجھے اس سرمایہ کے انتظام میں کچھ دخل نہیں ہوگا ۔ اور غالباً اس کو ایک امر تجارتی تصور کر کے
ایسے ممبر مقرر کئے جائیں گے جو اس تجارت کے حصہ دار ہوں گے اور انہی کی تجویز اور مشورہ سے جس
طور سے مناسب سمجھیں گے یہ روپیہ جمع ہو کر کسی بینک میں جمع کیا جاوے گا۔ لیکن چونکہ ایسے مامور
صرف اشتہارات سے تصفیہ نہیں پاسکتے لہذا میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اس جلسہ کے لئے بڑی عید کا
دن قرار پاوے اور جہاں تک ممکن ہو سکے ہمارے دوست کوشش کریں کہ اس دن قادیان پہنچ جائیں۔
تب سرمایہ کے متعلق بحث اور گفتگو ہو جائے گی کہ کسی طور سے یہ سرمایہ جمع ہونا چاہیے۔ اور اس کے خرچ
کے لئے انتظام کیا ہوگا۔ یہ سب حاضرین جلسہ کی کثرت رائے پر فیصلہ ہوگا۔ بالفعل اس کا ذکر قبل از وقت
ہے۔ ہاں ہر ایک صاحب کو چاہیے کہ اس رائے کے ظاہر کرنے کے لئے طیار ہو کر آئیں۔ اور یہ یاد رکھیں
کہ یہ چندہ صرف تجارتی طور پر ہوگا۔ اور ہر ایک چندہ دینے والا بقدر اپنے روپیہ کے اپنا حق اس تجارت
میں قائم کرے گا۔ اور اس کے ہر ایک پہلو پر بحث جلسہ کے وقت میں ہوگی ۔ یہ خیراتی چندہ نہیں
ہے۔ ایک طور کی تجارت ہے جس میں شراکت صرف دینی تائید تک ہے۔اس سے زیادہ کوئی امر نہیں
ہے۔ والسلام۔ اس امر کے متعلق خط و کتابت خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈ ر پشاور سے کی جائے۔
المش
تهر
مرزاغلام احمد از قادیان ۱۵ جنوری ۱۹۰۱ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان یہ اشتہار ایک صفحہ کا فل سکیپ سائز پر ہے )
تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۱ تا ۳ )
خدا کے فضل سے بڑا معجزہ ظاہر ہوا
ہزار ہزار شکر اس قادر یکتا کا ہے جس نے اس عظیم الشان میدان میں مجھ کو فتح بخشی اور
باوجود اس کے کہ ان ستر دنوں میں کئی قسم کے موانع پیش آئے چند دفعہ میں سخت مریض ہوا۔
بعض عزیز بیمار ہوئے۔ مگر پھر بھی یہ تفسیر اپنے کمال کو پہنچ گئی ۔ جو شخص اس بات کو سوچے گا ۔ کہ یہ وہ
تفسیر ہے جو ہزاروں مخالفوں کو اسی امر کے لئے دعوت کر کے بالمقابل لکھی گئی ہے۔ وہ ضرور اس
کو ایک بڑا معجزہ یقین کرے گا ۔ بھلا میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ معجزہ نہیں تو پھر کس نے ایسے معرکہ
کے وقت کہ جب مخالف علماء کو غیرت وہ الفاظ کے ساتھ بلایا گیا تھا تفسیر لکھنے سے ان کو روک
دیا۔ اور کس نے ایسے شخص یعنی اس عاجز کو جو مخالف علماء کے خیال میں ایک جاہل ہے جو اُن کے
خیال میں ایک صیغہ عربی کا بھی صحیح طور پر نہیں جانتا ایسی لا جواب اور فصیح بلیغ تفسیر لکھنے پر باوجود
امراض اور تکالیف بدنی کے قادر کر دیا کہ اگر مخالف علماء کوشش کرتے کرتے کسی دماغی صدمہ کا
بھی نشانہ ہو جاتے تب بھی اس کی مانند تفسیر نہ لکھ سکتے ۔ اور اگر ہمارے مخالف علماء کے بس میں
ہوتا یا خدا اُن کی مدد کرتا تو کم سے کم اس وقت ہزار تفسیر اُن کی طرف سے بالمقابل شایع ہونی
چاہیے تھی ۔ لیکن اب ان کے پاس اس بات کا کیا جواب ہے کہ ہم نے اس بالمقابل تفسیر نویسی کو
مدار فیصلہ ٹھیرا کر مخالف علماء کو دعوت کی تھی اور ستر دن کی میعاد تھی جو کچھ کم نہ تھی ۔ اور میں اکیلا اور
وہ ہزار ہا عربی دان اور عالم فاضل کہلانے والے تھے تب بھی وہ تفسیر لکھنے سے نامرادر ہے۔ اگر
وہ تفسیر لکھتے اور سورۃ فاتحہ سے میرے مخالف ثبوت پیش کرتے تو ایک دُنیا اُن کی طرف اُلٹ
پڑتی ۔ پس وہ کونسی پوشیدہ طاقت ہے جس نے ہزاروں کے ہاتھوں کو باندھ دیا اور دماغوں کو
پست کر دیا اور علم اور سمجھ کو چھین لیا۔ اور سورۃ فاتحہ کی گواہی سے میری سچائی پر مہر لگا دی اور ان کے
دلوں کو ایک اور مہر سے نادان اور نا فہم کر دیا۔ ہزاروں کے رو بروان کے چرک آلودہ کپڑے
ظاہر کئے اور مجھے ایسے سفید کپڑوں کی خلعت پہنادی جو برف کی طرح چمکتی تھی اور پھر مجھے ایک
عزت کی کرسی پر بٹھا دیا۔ اور سورہ فاتحہ سے ایک عزت کا خطاب مجھے عنایت ہوا۔ وہ کیا ہے
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ اور خدا کے فضل اور کرم کو دیکھو کہ تفسیر کے لکھنے میں دونوں فریق کے لئے چار جو
کی شرط تھی یعنی یہ کہ ستر دن کی میعاد تک چار جو لکھیں لیکن وہ لوگ باوجود ہزاروں ہونے کے ایک
جو بھی نہ لکھ سکے اور مجھ سے خدائے کریم نے بجائے چارجز کے ساڑھے باراں جو لکھوا دیئے۔
اب میں علماء مخالفین سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ معجزہ نہیں ہے اور اس کی کیا وجہ ہے کہ
معجزہ نہ ہو۔ کوئی انسان حتی المقدور اپنے لئے ذلت قبول نہیں کرتا۔ پھر اگر تفسیر لکھنا مخالف
مولویوں کے اختیار میں تھا تو وہ کیوں نہ لکھ سکے ۔ کیا یہ الفاظ جو میری طرف سے اشتہارات میں
شائع ہوئے تھے کہ جو فریق اب بالمقابل ستر دن میں تفسیر نہیں لکھے گا وہ کا ذب سمجھا جائے گا ۔ یہ
ایسے الفاظ نہیں ہیں جو انسان غیرت مند کو اس پر آمادہ کرتے ہیں کہ سب کام اپنے پر حرام کر کے
بالمقابل اس کام کو پورا کرے تا جھوٹا نہ کہلاوے۔ لیکن کیونکر مقابلہ کر سکتے ۔ خدا کا فرمودہ کیونکر ٹل
سکتا کہ كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِی ۔ خدا نے ہمیشہ کے لئے جب تک کہ دنیا کا انتہا ہو یہ
حجت اُن پر پوری کرنی تھی کہ باوجود یہ کہ علم اور لیاقت کی یہ حالت ہے کہ ایک شخص کے مقابل پر
ہزاروں ان کے عالم و فاضل کہلانے والے دم نہیں مار سکتے پھر بھی کافر کہنے پر دلیر ہیں ۔ کیا لازم
نہ تھا کہ پہلے علم میں کامل ہوتے پھر کافر کہتے ۔ جن لوگوں کے علم کا یہ حال ہے کہ ہزاروں مل کر
بھی ایک شخص کا مقابلہ نہ کر سکے۔ چار جو کی تفسیر نہ لکھ سکے ان کے بھروسہ پر ایک ایسے مامورمن
اللہ کی مخالفت اختیار کرنا جو نشان پر نشان دکھلا رہا ہے۔ بڑے بد قسمتوں کا کام ہے۔
بالاخر ایک اور ہزار شکر کا مقام ہے کہ اس موقعہ پر ایک پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ا المجادلة : ٢٢
L