مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 17
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی بھی پوری ہوئی ۔ اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن کے عرصہ میں کچھ بباعث امراض لاحقہ اور کچھ
باعث اس کے بوجہ بیماری بہت سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہو
سکتی ہیں جمع کرنا پڑا ۔ اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور
اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی مسیح موعود کے لئے
نماز جمع کی جائے گی۔ اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلا دیں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں
کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آ گئی۔ اور اگر وہ نہیں مانتے تو
کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعوی کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں ۔ یا بغیر دعوی
ہی نظیر پیش کرو۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتر مرزا غلام احمد قادیانی
۲۰ فروری ۱۹۰۱ء
یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے ۳ صفحہ پر ہے جس پر پریس کا نام نہیں )
(روحانی خزائن جلد ۱۸ ملحقہ اعجاز لمسیح صفحه الف تاج)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الصُّلُحُ خَيْرٌ
اے علماء قوم جو میرے مکذب اور مکفر ہیں یا میری نسبت متنذ بذب ہیں ۔ آج پھر میرے
دل میں خیال آیا کہ میں ایک مرتبہ پھر آ آپ صاحبوں کی خدمت میں مصالحت کے لئے
درخواست کروں ۔ مصالحت سے میری یہ مراد نہیں ہے کہ میں آپ صاحبوں کو اپنا ہم عقیدہ بنانے
کے لئے مجبور کروں یا اپنے عقیدہ کی نسبت اس بصیرت کے مخالف کوئی کمی بیشی کروں۔ کروں ۔ جو خدا نے
مجھے عطا فرمائی ہے بلکہ اس جگہ مصالحت سے صرف یہ مراد ہے کہ فریقین ایک پختہ عہد کریں کہ وہ
اور تمام وہ لوگ جو اُن کے زیر اثر ہیں ۔ ہر ایک قسم کی سخت زبانی سے سے باز رہیں ۔ اور کسی تحریر یا
تقریر یا اشارہ کنایہ سے فریق مخالف کی عزت پر حملہ نہ کریں ۔ اور اگر دونوں فریق میں سے کوئی
صاحب اپنے فریق مخالف کی مجلس میں جائیں تو جیسا کہ شرط تہذیب اور شائستگی ہے، فریق ثانی
مدارات سے پیش آئیں ۔
لے سخت زبانی میں یہ بات داخل ہوگی کہ ایک فریق دوسرے فریق کو ان الفاظ سے یاد کرے کہ وہ دجال
ہے یا بے ایمان ہے یا فاسق ہے۔ مگر یہ کہنا کہ اس کے بیان میں غلطی ہے یا وہ خاطی یا مخطی ہے سخت زبانی میں
داخل نہیں ہوگا ۔ منہ
تو
یہ تو ظاہر ہے کہ انجام کا رانہی اصولوں یا مدارات کی طرف لوگ آ جاتے ہیں جب دیکھتے
ہیں کہ ایک فریق دنیا میں بکثرت پھیل گیا ہے جیسا کہ آج کل حنفی شافعی مالکی حنبلی با وجود ان سخت
اختلافات کے جن کی وجہ سے مکہ معظمہ کی ارض مقدسہ بھی ان کو ایک مصلے پر جمع نہیں کر سکی ۔ ایک
دوسرے سے مخالطت اور ملاقات رکھتے ہیں۔ لیکن بڑی خوبی کی یہ بات ہے کہ کسی اندرونی فرقہ
کی ابتدائی حالت میں ہی اس سے اخلاقی برتاؤ کیا جائے ۔ خدا جس کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے
وہی نابود ہوتا ہے ۔ انسانی کوششیں کچھ بگاڑ نہیں سکتیں ۔ اگر یہ کا روبار خدا کی طرف سے نہیں ہے
خود یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور اگر خدا کی طرف سے ہے تو کوئی دشمن اس کو تباہ نہیں کر سکتا۔ اس
لئے محض قلیل جماعت خیال کر کے تحقیر کے درپے رہنا طریق تقوی کے برخلاف ہے۔ یہی تو
وقت ہے کہ ہمارے مخالف علماء اپنے اخلاق دکھلائیں ۔ ورنہ جب یہ احمدی فر بر احمدی فرقہ دنیا میں چند کروڑ
انسانوں میں پھیل جائے گا اور ہر ایک طبقہ کے انسان اور بعض ملوک بھی اس میں داخل ہو جائیں
گے جیسا کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے تو اُس زمانہ میں تو یہ کینہ اور بغض خود بخو دلوگوں کے دلوں سے
دور ہو جائے گا ۔ لیکن اس وقت کی مخالطت اور مدارات خدا کے لئے نہیں ہو گی ۔ اور اُس وقت
مخالف علماء کا نرمی اختیار کرنا تقویٰ کی وجہ سے نہیں سمجھا جائے گا۔ تقوی دکھلانے کا آج ہی دن
ہے جب کہ یہ فرقہ دُنیا میں بجز چند ہزار انسان کے زیادہ نہیں ۔ اور میں نے یہ انتظام کر لیا ہے کہ
ہماری جماعت میں سے کوئی شخص تحریر یا تقریر کے ذریعہ سے کوئی ایسا مضمون شائع نہیں کرے گا
جس میں آپ صاحبوں میں سے کسی صاحب کی تحقیر اور توہین کا ارادہ کیا گیا ہو۔ اور اس انتظام پر
اس وقت سے پورا عملدرآمد ہوگا جب کہ آپ صاحبوں کی طرف سے اسی مضمون کا ایک اشتہار
نکلے گا کہ آئندہ آپ پورے عہد سے ذمہ دار ہو جائیں گے کہ آپ صاحبان اور نیز ایسے لوگ جو
آپ کے زیر اثر ہیں یا زیر اثر سمجھے جا سکتے ہیں ہر ایک قسم کی بد زبانی اور ہجو اور سب وشتم سے
مجتنب رہیں گے اور اس نئے معاہدہ سے آئیندہ اس بات کا تجربہ ہو جائے گا کہ کس فریق کی طرف
سے زیادتی ہے۔ اس سے آپ صاحبوں کو ممانعت نہیں کہ تہذیب سے رڈ لکھیں اور نہ ہم اس
طریق سے دستکش ہو سکتے ہیں۔ لیکن دونوں فریق پر واجب ہو گا کہ ہر ایک قسم کی بد زبانی اور
بد گوئی سے منہ بند کر لیں ۔ مجھے بہت خوشی ہو گی جب آپ کی طرف سے یہ اشہ یہ اشتہار پہنچے گا اور اسی
تاریخ سے ان تمام امور پر ہماری طرف سے بھی عملدرآمد شروع ہوگا ۔ بالفعل اس اندرونی
تفرقہ کے مٹانے کے لئے اس سے بہتر کوئی تدبیر نہیں ۔ آیندہ جس فریق کے ساتھ خدا ہو گا وہ
خود غالب ہوتا جائے گا ۔ دُنیا میں " جائے گا ۔ دُنیا میں سچائی اوّل چھوٹے سے تخم کی طرح آتی ہے اور پھر رفتہ رفتہ
ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے جو پھل اور پھول لاتا ہے اور حق جوئی کے پرندے اس میں
آرام کرتے ہیں لیے
المشتہر میرزا غلام احمد از قادیان ۱۵ مارچ ۱۹۰۱ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ۷۰۰ کاپی
( یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے دو صفحوں پر ہے )
تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۶ تا ۸ )
لے کم سے کم تین برس کے لئے یہ مصالحہ ضروری ہے اور اس خیال سے کہ حساب میں غلطی نہ ہو اس
مصالحہ کی ابتدائی تاریخ یکم اپریل ۱۹۰۱ ء مقرر کی گئی ہے کیونکہ معلوم نہیں کہ آپ صاحبوں کی طرف سے
بعد باہمی مشورہ کب سب کے دستخطوں کے ساتھ جو پانچ علماء سے کم نہ ہوں جواب اشتہار نکلے گا۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - منه
طاعون
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ناظرین کو یاد ہو گا کہ ۶ رفروری ۱۸۹۸ء کو میں نے طاعون کے بارے میں ایک کے پیشگوئی
شائع کی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ مجھے یہ دکھلایا گیا ہے کہ اس ملک کے مختلف مقاموں میں سیاہ
رنگ کے پودے لگائے گئے ہیں اور وہ طاعون کے پودے ہیں۔ میں نے اطلاع دی تھی کہ تو بہ
اور استغفار سے وہ پودے دُور ہو سکتے ہیں ۔ مگر بجائے تو بہ اور استغفار کے وہ اشتہار بڑی ہنسی اور
ٹھٹھے سے پڑھا گیا۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ پیشگوئی ان دنوں میں پوری ہو رہی ہے۔ خدا
ملک کو اس آفت سے بچاوے۔ اگر خدانخواستہ اس کی ترقی ہوئی تو وہ ایک ایسی بلا ہے جس کے
تصور سے بدن کا نپتا ہے ۔ سواے عزیز و اسی غرض سے پھر یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ سنبھل جاؤ
اور خدا سے ڈرو اور ایک پاک تبدیلی دکھلاؤ تا خدا تم پر رحم کرے اور وہ بلا جو بہت نزدیک آ گئی
ہے خدا اس کو نابود کرے ۔
اے غافلو ! یہ ہنسی اور ٹھٹھے کا وقت نہیں ہے۔ یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی اور صرف آسمان
کے خدا کے حکم سے دُور ہوتی ہے۔ اگر چہ ہماری گورنمنٹ عالیہ بہت کوشش کر رہی ہے اور
مناسب تدبیروں سے یہ کوشش ہے ۔ مگر صرف زمینی کوششیں کافی نہیں ۔ ایک پاک ہستی موجود
لے یہ اشتہار جلد ۲ میں زیر نمبر ۱۸۸ آیا ہے ۔ ( ناشر )
ہے جس کا نام خدا ہے۔ یہ بلا اسی کے ارادہ سے ملک میں پھیلی ہے۔ کوئی نہیں بیان کر سکتا کہ یہ
کب تک رہے گی اور اپنے رخصت کے دنوں تک کیا کچھ انقلاب پیدا کرے گی ۔ اور کوئی کسی کی
زندگی کا ذمہ دار نہیں ۔ سو اپنے نفسوں اور اپنے بچوں اور اپنی بیویوں پر رحم کرو۔ چاہیے کہ تمہارے
گھر خدا کی یاد اور تو بہ اور استغفار سے بھر جائیں اور تمہارے دل نرم ہو جائیں ۔ بالخصوص میں
اپنی جماعت کو نصیحتاً کہتا ہوں کہ یہی وقت تو بہ اور استغفار کا ہے ۔ جب بلا نازل ہو گئی تو پھر تو بہ
سے بھی فائدہ کم پہنچتا ہے اب اس سخت سیلاب پر سچی توبہ سے بند لگاؤ ۔ باہمی ہمدردی اختیار کرو۔
ایک دوسرے کو تکبر اور کینہ سے نہ دیکھو ۔ خدا کے حقوق ادا کرو اور مخلوق کے بھی تائم دوسروں کے
بھی شفیع ہو جاؤ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ایک شہر میں جس میں مثلاً دس لاکھ کی آبادی ہو ایک
بھی کامل راستباز ہو گا تب بھی یہ بلا اس سے دفع کی جائے گی ۔ پس اگر تم دیکھو کہ یہ بلا ایک شہر کو
کھاتی جاتی اور تباہ کرتی جاتی ہے تو یقیناً سمجھو کہ اس شہر میں ایک بھی کامل راستباز نہیں ۔ معمولی
درجہ کی طاعون یا کسی اور وبا کا آنا ایک معمولی بات ہے۔ لیکن جب یہ بلا ایک کھا جانے والی
آگ کی طرح کسی شہر میں اپنا منہ کھولے تو یقین کرو کہ وہ شہر کامل راست بازوں کے وجود سے
خالی ہے ۔ تب اس شہر سے جلد نکلو یا کامل تو بہ اختیار کرو ۔ ایسے شہر سے نکلنا طبی قواعد کے رو سے
مفید ہے۔ ایسا ہی روحانی قواعد کے رُو سے بھی ۔ مگر جس میں گناہ کا زہریلہ مادہ ہو وہ بہر حال
خطرناک حالت میں ہے۔ پاک صحبت میں رہو کہ پاک صحبت اور پاکوں کی دُعا اس زہر کا علاج
ہے۔ دنیا ارضی اسباب کی طرف متوجہ ہے مگر جڑ اس مرض کی گناہ کا زہر ہے اور تریاقی وجود کی
ہمسائیگی فائدہ بخش ہے۔ اللہ جَلَّ شَانُۀ اپنے رسول کو قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ مَا كَانَ
اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ کے یعنی خدا ایسا نہیں ہے کہ وبا وغیرہ سے ان لوگوں کو ہلاک کرے
جن کے شہر میں تو رہتا ہو۔ پس چونکہ وہ نبی علیہ السلام کامل راست باز تھا اس لئے لاکھوں کی
جانوں کا وہ شفیع ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ مکہ جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشریف
رکھتے رہے امن کی جگہ رہا اور پھر جب مدینہ تشریف لائے تو مدینہ کا اس وقت نام یثرب تھا جس
الانفال : ۳۴
کے معنے ہیں ہلاک کرنے والا ۔ یعنی اس میں ہمیشہ سخت و با پڑا کرتی تھی ۔ آپ نے داخل ہوتے
ہی فرمایا کہ اب اس کے بعد اس شہر کا نام یثرب نہ ہوگا ۔ بلکہ اس کا نام مدینہ ہوگا یعنی تمدن اور
آبادی کی جگہ۔ اور فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ مدینہ کی وبا اس میں سے ہمیشہ کے لئے نکال دی
گئی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور اب تک مکہ اور مدینہ ہمیشہ طاعون سے پاک رہے میں اُس خدائے
کریم کا شکر کرتا ہوں کہ اسی آیت کے مطابق اس نے مجھے بھی الہام کیا اور وہ یہ ہے۔
ا
الأَمْرَاضُ تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ - یہ الہام اشتہار ۲۶ فروری ۱۸۹۸ء میں شائع ہو چکا ہے۔ اور یہ
طاعون کے بارے میں ہے۔ اس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ موتوں کے دن آنے والے ہیں مگر
نیکی اور توبہ کرنے سے مل سکتے ہیں اور خدا نے اس گاؤں کو اپنی پناہ میں لے لیا ہے اور متفرق کئے
جانے سے محفوظ رکھا ۔ یعنی بشرط توبہ۔ اور براہین احمدیہ میں یہ الہام بھی درج ہے کہ
مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمُ
یہ خدا کی طرف سے برکتیں ہیں اور لوگوں کی نظر میں عجیب ۔ اور یادر ہے کہ یہ ہماری تحریر محض نیک
نیتی اور سچی ہمدردی کی راہ سے ہے ۔
وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
تهر
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ضلع گورداسپور
یہ اشتہار صفحہ کے دو صفحوں پر ۔
لد
تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۹ تا ۱۱)
ہے۔
الاعلان
ايها الاخوان من العرب وفارس والشام وغيرها من بلاد الاسلام۔
اعلموا رحمكم الله انى كتبت هذا الكتاب لكم ملهما من ربي۔ وأمرت ان
ادعوكم الى صراط هديتُ اليه و أؤدبكم بأدبى۔ وهذا بعدما انقطع الامل من
علماء هذه الديار ۔ وتحقق انهم لا يبالون عقبى الدار ۔ وانقطعت حركتهم الى
الصدق من تفالج لامن فالج ۔ وما نفعهم اثر دواء ولاسعى معالج۔ ومابقى
لاجارد المعارف في ارضهم مرتع ۔ ولا في اهلها مطمع۔ فعند ذالك القی فی
(ترجمه)
اعلان
اے عرب ، فارس ، شام اور دوسرے ممالک کے مسلمان بھائیو! اللہ تم پر رحم کرے ۔ تم یہ
جان لو کہ میں نے تمہارے لئے یہ کتاب اپنے رب سے الہام پا کر لکھی ہے اور مجھے یہ حکم دیا
گیا ہے کہ میں تمہیں اس راستہ کی طرف بلاؤں جس کی طرف مجھے راہنمائی کی گئی ہے اور میں
تمہیں اپنے آداب سکھاؤں اور یہ اس بات کے بعد ہوا ہے جبکہ میں اس علاقہ کے علماء سے
ناامید ہو گیا اور ثابت ہو گیا کہ انہیں آخرت کے گھر کی کوئی پرواہ نہیں اور بناوٹی فالج زدہ بننے کی
وجہ سے نہ کہ (حقیقہ ) فالج ہونے کی وجہ سے سچائی کی طرف ان کی حرکت منقطع ہو گئی ۔ اور ان پر
کسی دوا کا اثر نہ ہوا۔ اور نہ کسی معالج کی کوشش نے انہیں فائدہ پہنچایا۔ اور معارف کے گھوڑوں
کے لئے ان کے علاقہ میں کوئی چراگاہ باقی نہ رہی اور نہ اس کے اہل میں کوئی طمع کی جگہ ۔
قلبي من الحضرة۔ ان أوى اليكم لطلب النصرة۔ لتكونوا انصارى كأهل
المدينة ومن نصرني وصدقنى فقد أرضى ربه وخير البرية۔ وان شر الد واب
الصم البكم الذين لا يصغون الى الحق والحكمة۔ ولا يسمعون برهانا
ولو كان من الحجج البالغة۔ واذا قيل لهم أمنوا بما اتاكم من ربكم من الحق
والبينة۔ بعد ايام كثرت الفرق واختلافهم فيها وتلاطم بحر الضلالة۔ قالوا
لا نعرف ما الحق وانا وجدنا آباءنا على عقيدة۔ وانا عليها الى يوم المنية۔
وما قلت لهم الاما قال القرآن۔ فما كان جوابهم الا السب والهذيان۔ وان الله
قد علمنى ان عيسى ابن مريم قد مات ولحق الاموات۔ واما الذي كان نازلا
من السماء۔ فهو هذا القائم بينكم كما اوحى الي من حضرة الكبرياء۔
بقیہ ترجمہ ۔ پس اس وقت بارگاہ ایزدی سے میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ میں تمہارے ہاں مدد طلب
کرنے کے لئے پناہ لوں تا تم اہل مدینہ کی طرح میرے انصار بن جاؤ ۔ اور جس نے میری مدد کی اور
میری تصدیق کی اس نے اپنے رب کو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کر لیا۔ اور جانوروں
سے بھی بدتر وہ لوگ ہیں جو بہرے اور گونگے ہیں ۔ اور حق اور حکمت کی طرف کان نہیں دھرتے اور
نہ وہ کسی دلیل کو سننا چاہتے ہیں اگر چہ وہ حج بالغہ ہی سے کیوں نہ ہو۔ اور جب انہیں کہا گیا کہ تم اس
پر ایمان لاؤ جو تمہیں اپنے رب سے حق اور واضح دلائل سے دیا گیا ہے بعد ان ایام کے جبکہ بڑی
تعداد میں فرقے پیدا ہو گئے اور ان کا باہمی اختلاف بڑھ گیا اور بحر ضلالت میں تلاطم برپا ہو گیا۔ تو
انہوں نے کہا ۔ ہم نہیں جانتے کہ حق کیا ہے ہم نے تو اپنے آباء واجداد کو ایک عقیدہ پر پایا ہے اور
اس عقیدہ پر تاموت قائم رہیں گے ۔ انہیں میں نے وہی کہا جو قرآن کریم نے کہا ہے لیکن ان کا
جواب سوائے گالی گلوچ اور بکو اس کے کچھ نہ تھا۔ اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ علم دیا ہے کہ عیسیٰ علیہ
السلام فوت ہو گئے ہیں اور مردوں سے مل گئے ہیں۔ اور وہ شخص جو آسمان سے اُترنے والا تھا وہ
یہی ہے جو تمہارے درمیان کھڑا ہے۔ جیسا کہ مجھے خدا کی طرف سے وحی کی گئی ہے۔
وكانت حقيقة النزول ظهور المسيح الموعود عند انقطاع الاسباب۔
وضعف الدولة الاسلامية وغلبة الاحزاب ۔ وكان هذا اشارة الى ان الامر كله
بقیہ ترجمہ : کی حقیقت یہ تھی کہ مسیح موعود اسباب کے منقطع ہو جانے اسلامی حکومت کے کمزور ہونے
اور دوسرے کرو ہوں ۔ ے گروہوں کے غلبہ کے بعد ظاہر ہوگا۔ بعد ظاہر ہوگا۔ اور یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ یہ امر سارے کا سارا
ا الحاشية - اعلموا ان لفظ النزول قد اختير للمسيح الموعود للوجهين
( 1 ) احد هما لاظهار انقطاع الاسباب الارضية كالحكومة والرياسة والوسائل الحربية
فی مُلک يُبعث فيه من الحضرة الاحدية۔ كانه كانت اشارة الى ان المسيح الموعود
لا يأتي الا فى ملك لا يبقى فيه للاسلام قوة ولا للمسلمين طاقة ومع ذالك يقومون
للانكار و يريدون أن يطفئوا نور الله فضلا من ان يكونوا من الانصار فيؤيّد المسيح من
لدن رب السماء ولا يكون عليه منة احد من ملوك الارض واهل الدول والامراء
ولا يستعمل السيف والسنان فكانه نزل من السماء ونصره الله من لدنه و أعان
لے ترجمہ حاشیہ۔ جان لو کہ مسیح موعود کے لئے لفظ نزول دو وجوہ سے اختیار کیا گیا ہے (۱) ان میں
سے ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس بات کو ظاہر کرنا تھا کہ جس ملک میں وہ خدائے لگا نہ کی طرف سے
مبعوث ہو گا ۔ اس میں زمینی اسباب ) جیسے حکومت ، ریاست اور : اور جنگی وسائل ) منقطع ہو چکے
ہوں گے ۔ گویا اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود ایسے ملک میں آئے گا جس میں اسلام
کے لئے کوئی قوت باقی نہیں رہے گی نہ مسلمانوں میں کوئی طاقت ہوگی ۔ اس کے باوجود وہ انکار
کے لئے کھڑے ہوں گے اور بجائے اس کے کہ وہ انصار میں سے ہوتے وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو
بجھانے کا ارادہ کریں گے ۔ پس آسمانوں کے رب کی طرف سے مسیح کی تائید ہوگی ۔ اور اس پر
دنیا کے بادشا ہوں ، نوابوں اور امراء میں سے کسی کا احسان نہ ہو گا ۔ اور تلوار اور نیزہ کا
استعمال نہیں ہو گا ۔ ( پس یوں سمجھا جائے گا کہ ( گویا وہ آسمان سے نازل ہوا ۔ اور اللہ تعالیٰ
ينزل من السماء۔ من غير ضرب الاعناق وقتل الاعداء۔ ويُرى كالشمس في الضياء۔
ثم نقل اهل الظاهر هذه الاستعارة الى الحقيقة۔ فهذه اوّل مصيبة نزلت على هذه
الملة۔ وما اراد الله من انزال المسيح۔ الا ليرى مقابلة الملتين بالتصريح۔ فان نبينا
المصطفى كان مثيل موسى۔ وكانت سلسلة خلافة الاسلام۔ كمثل سلسلة خلافة
الكليم من الله العلام۔ فوجب من ضرورة هذه المماثلة والمقابلة ان يظهر في آخر
هذه السلسلة مسيح كمسيح السلسلة الموسوية۔ ويهود كاليهود الذين كفروا
بقیہ ترجمہ ۔ بغیر گردنوں کے اُڑانے اور دشمنوں کے قتل کرنے کے آسمان سے نازل ہوگا اور روشنی
میں سورج کی مانند دکھائی دے گا۔ لیکن اہل ظاہر نے اس استعارہ کو حقیقت پر محمول کر لیا۔ اور یہ
پہلی مصیبت تھی جو اس قوم پر نازل ہوئی۔ اور انزال مسیح سے خدا تعالیٰ کا ارادہ اس کے سوا کچھ نہ تھا
کہ وہ دونوں اقوام کا مقابلہ صراحت سے دکھائے ۔ کیونکہ ہمارے نبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
مثیل موسی تھے اور خلافت اسلامیہ کا سلسلہ خدائے علام کی طرف سے خلافت موسویہ کے سلسلہ کی
مانند تھا ۔ پس اس مماثلت اور مقابلہ کی ضرورت کی وجہ سے یہ ضروری تھا کہ اس سلسلہ کے آخر
میں بھی سلسلہ موسویہ کے مسیح کی مانند ایک مسیح ظاہر ہو اور ان یہود کی طرح یہود بھی پیدا ہوں
بقية الحاشية - (۲) ثانيهما لاظهار شهرة المسيح الموعود فى اسرع الاوقات والزمان
في جميع البلدان۔ فان الشئ الذي ينزل من السماء يراه كل احد من قريب وبعيد ومن
الاطراف والانحاء۔ ولا يبقى عليه ستر في أعين ذوى الانصاف۔ ويشاهد كبرق يبرق من
طرف الى طرف حتى يحيط كدائرة على الاطراف ۔ منه
بقیہ ترجمہ حاشیہ ۔ (۲) دوسری وجہ مسیح موعود کے لئے لفظ نزول کے اختیار کرنے کی یہ ہے کہ اس سے اس
بات کا اظہار کرنا مقصود تھا کہ مسیح موعود ( وقت اور زمانہ کے لحاظ سے ) بہت جلد تمام ممالک میں شہرت پا جائے
گا اور جو چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اس کو ہر ایک دیکھ لیتا ہے قریب ہو یا دور یا اطراف و جوانب سے ہو
اور منصف مزاج لوگوں کی نظر میں کوئی پردہ باقی نہیں رہتا اور وہ اس بجلی کی طرح دکھائی دیتی ہے جو ایک طرف
سے چمکتی ہے اور پھر تمام اطراف پر ایک دائرہ کی طرح محیط ہو جاتی ہے۔ منہ
عیسی و کذبوه و ارادوا قتله وجروه الى ارباب الحكومة فمن العجب ان علماء
الاسلام اعترفوا بان اليهود الموعودون في آخر الزمان ليسوا يهودًا في الحقيقة بل
هم مثلهم من المسلمين في الاعمال والعادة۔ ثم يقولون مع ذالك ان المسيح ينزل
من السماء۔ وهو ابن مريم رسول الله في الحقيقة لا مثيله من الاصفياء۔ فكانهم
حسبوا هذه الامة اردء الامم واخبثهم فانهم زعموا ان المسلمين قوم ليس فيهم احد
يقال له انه مثيل بعض الاخيار السابقين۔ واما مثيل الاشرار فكثير فيهم ففكروا فيه
يا معشر العاقلين۔ ثم ان مسئلة نزول عيسى نبي الله كانت من اختراعات النصرانيين۔
واما القرآن فتوفاه والحقه بالميتين۔ وما اضطرت النصارى الى نحت هذه العقيدة الواهية
بقیہ ترجمہ ۔ جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب کی اور انہیں قتل کرنا چاہا اور
انہیں ارباب حکومت کی طرف کھینچ کر لے گئے ۔ اور تعجب کی بات ہے کہ علماء اسلام
نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آخری زمانہ میں جن یہودیوں کا وعدہ دیا گیا ہے
وہ فی الحقیقت یہودی نہیں ہوں گے بلکہ وہ مسلمانوں میں سے اپنی عادات اور اعمال
کے لحاظ سے ان جیسے ہی ہوں گے اور پھر اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح
آسمان سے نازل ہوگا ۔ اور وہ فی الحقیقت مریم کے بیٹے اللہ کے رسول ہوں گے ۔
یوں نہیں کہ اصفیاء میں سے ان کا کوئی مثیل ہو گا ۔ گویا انہوں نے اس امت کو سب
امتوں سے زیادہ رڈی اور ناپاک سمجھا ۔ کیونکہ انہوں نے یہ گمان کیا کہ مسلمانوں
میں سے کوئی فرد بھی ایسا نہیں جس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ وہ بعض گذشتہ اخیار کا مثیل
ہے ۔ اور جہاں تک اشرار کے مثیلوں کا سوال ہے وہ ان میں بڑی تعداد میں ہیں ۔
پس اے عقلمند گروہ تم اس بارہ میں غور کرو۔ پھر یہ بھی سنو کہ نزول عیسی کا مسئلہ
عیسائیوں کی ایجاد ہے ۔ قرآن کریم نے تو مُردہ قرار دے کر اسے مُردوں میں
شامل کیا ہے ۔ اور عیسائی اس رڈی عقیدہ کو اختراع کرنے پر اس وقت مجبور ہوئے