مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 19

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

المرء الا الصدق فاطلبوه بدق باب الحضرة۔ واقبلوا على الله كل الاقبال لهذه
الخطة۔ وادعوه في جوف الليالي وخروا باكين لله ذى العزة والجبروت ولا تمروا
ضاحكين هـا مـزيـن واستعيذوا بالله من الطاغوت۔ ياعباد الله تذكروا وتيقظوا فان
المسيح الحكم قداتى۔ فاطلبو العلم السماوى ولا تقوموا متا عكم في حضرة
المولى۔ ووالله اني من الله اتيتُ وما افتريت وقد خاب من افترى ۔ ان ايام الله قداتَتْ
وحسرات على الذى ابى۔ ولا يُفلح المعرض حيث أتى۔ والحق والحق اقول ان
مجئ المسيح من هذه الامة كان أمرا مفعولا من الحضرة من مقتضى الغيرة۔ وكان
قدر ظهوره من يوم الخلقة۔ والسرفيه ان الله اراد ان يجعل اخر الدنيا كأولها في
نفى الغير والمحوفى طاعة الحضرة الاحدية۔ واسلاك الناس في سلك الوحدة
بقیہ ترجمہ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا کر اسے طلب کرو۔ اور اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی
طرف پوری طرح متوجہ ہو جاؤ۔ اس سے راتوں میں دعائیں کرو اور اس صاحب عزت و جبروت کے
سامنے گڑ گڑاتے ہوئے گر جاؤ اور ہنستے ہوئے اور چٹکی لیتے ہوئے نہ گذر جاؤ۔ اور شیطان سے اللہ
تعالیٰ کی پناہ طلب کرو۔ اے بندگان خدا! نصیحت پکڑو اور بیدار ہو جاؤ کہ مسیح جو حکم ہے آ گیا ہے۔
پس تم آسمانی علم کو حاصل کرو اور خدا تعالیٰ کے حضور اپنے ناقص متاع کی کوئی قیمت نہ سمجھو۔ اور اللہ
تعالیٰ کی قسم میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں ۔ اور میں نے کوئی افتراء نہیں کیا اور جو افتراء کرے
وہ ناکام ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دن آگئے ہیں اور جو انکار کرے اس پر افسوس ہے اور اعراض کرنے
والا جہاں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا ۔ اور حق میں حق ہی کہتا ہوں ) یہ ہے کہ مسیح موعود نے اسی
امت سے آنا تھا اور یہ امر خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے تقاضائے غیرت کی وجہ سے ہو کر رہنا تھا اور
اس نے اس کے ظہور کو ابتدائے آفرینش سے مقدر کر رکھا تھا اور اس میں یہ راز تھا کہ اللہ تعالیٰ نے
ارادہ کیا کہ وہ دنیا کے آخری حصہ کو غیر اللہ کی نفی کرنے اور حضرت احدیت کی اطاعت میں محو ہو جانے
میں اور لوگوں کو بعد اس کے کہ وہ قہری وحدت کی طرف بلائے گئے طبعی وحدت کی لڑی میں پرونے کے

الطبعية بعدما دعوا الى الوحدة القهرية۔ وكان الناس مفترقين الى الفرق المختلفة۔
والأراء المتنوعة والاهواء المتخالفة۔ ومطيعين للحكومة الشيطانية الدجالية
الظلمانية۔ وما كانوا منفكين حتى تنزل عليهم فوج من السكينة۔ والشيطان الذي
هو ثعبان قديم ودجال عظيم ما كان مخلصهم من اسره۔ وكان يريد ان ياكلهم
كلهم ويجعلهم وقود النار لانه نظر الى ايامه و رأى انه مابقى من ايام الانظار الا
قليلا فخاف ان يكون من المغلوبين ۔ بمالم يكن من المنظرين إلا الى هذا الحين
فرای انه هالک بالیقین فاراد ان يصول صولا هو خاتم صولا ته واخر حركاته۔
فجمع كلما عنده من مكائده وحيله وسلاحه وسائر الآلات الحربية۔ فتحرك
كالجبال السائرة۔ والبحار الزاخرة بجميع افواجه ليدخل حمى الخلافة مع
ذرياته۔ فعند ذالك انزل الله مسيحه من السماء بالحربة السماوية۔ ليكون بين
بقیہ ترجمہ لئے اس کے پہلے حصہ کی مانند بناوے۔ اور لوگ مختلف فرقوں اور قسم قسم کی آراء اور متضاد
خواہشات میں بٹ چکے تھے اور وہ شیطانی دجالی اور ظلمانی حکومت کے مطبع تھے اور وہ اس سے اس وقت
تک ہٹے نہیں جب تک کہ ان پر سکینت کی فوج نازل نہ ہوئی۔ اور شیطان جو قدیم اژدھا اور عظیم دجال
ہے اس کی قید سے وہ مخلصی نہیں پا سکتے تھے۔ اور وہ چاہتا تھا کہ انہیں سارے کا سارا کھالے اور انہیں
آگ کا ایندھن بنادے۔ کیونکہ اس نے اپنے ایام کی طرف نظر کی ۔ اور اس نے دیکھا کہ اب مہلت کی
گھڑیوں کا کم حصہ ہی باقی رہ گیا ہے پس وہ اس بات سے ڈرا کہ کہیں وہ مغلوب نہ ہو جائے کیونکہ اسے
صرف اسی وقت تک کے لئے مہلت دی گئی تھی اور اس نے سمجھا کہ وہ اب یقیناً ہلاک ہو جائے گا۔ تب
اس نے اپنا آخری حملہ کیا جو اس کا عظیم حملہ اور آخری حرکت تھی ۔ پس اس نے اپنی سب تدبیروں،
حیلوں ، ہتھیاروں اور سارے جنگلی آلات کو جمع کیا اور متحرک پہاڑوں اور موجزن سمندروں کی طرح
اپنی سب افواج سمیت حرکت کی تا وہ اپنی نسل کے ساتھ خلافت کے رمنہ میں داخل ہو جائے ۔ پس
اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح کو حربہ سماوی دے کر آسمان سے نازل کیا تا کفر اور ایمان میں تقسیم

الكفر والايمان فيصلة القسمة۔ وانزل معه جنده من آياته وملائكة سماواته۔
فاليوم يوم حرب شديد و قتال عظيم بين الداعي الى الله وبين الداعي الى غيره۔
انها حرب ما سمع مثلها في اول الزمن ولا يسمع بعده۔ اليوم لا يترك الدجال
المفتعل ذرة من مكائده الا يستعملها۔ ولا المسيح المبتهل ذرة من الاقبال على
الله والتوجه الى المبدء الا ويستوفيها۔ ويحاربان حربًا شديدًا حتى يعجب
قوتهما وشدتهما كل من في السماء وترى الجبال قدم المسيح ارسخ من
قدمها۔ والبحار قلبه ارق و اجراى من ماءها۔ وتكون محاربة شديدة وتنجر
الحرب الى اربعين سنة من يوم ظهور المسيح حتى يُسمع دعاء المسيح لتقواه و
صدقه۔ وتنزل ملائكة النصرة ويجعل الله الهزيمة على الثعبان وفوجه منة على
عبده۔ فترجع قلوب الناس من الشرك الى التوحيد ومن حب الشيطان الى حب
بقیہ ترجمہ کا فیصلہ ہو اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نشانات اور اپنے آسمان کے فرشتوں کے
لشکر اُتارے۔ پس آج سخت لڑائی کا دن ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف پکارنے والے اور اس کے غیر کی
طرف پکارنے والے کے درمیان ایک عظیم جنگ ہے۔ یہ جنگ ایسی ہے کہ نہ پہلے زمانہ میں اس کی
کوئی مثال سننے میں آئی اور نہ اس کے بعد سنی جائے گی آج مفتری دجال اپنی کوئی تدبیر استعمال کئے
بغیر نہیں چھوڑے گا اور تضرع اور انکسار سے کام لینے والا مسیح اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے میں بھی
کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا اور یہ دونوں (مسیح اور دجال ) شدید جنگ کریں گے یہاں تک کہ ان
دونوں کی قوت آسمان میں رہنے والوں کو تعجب میں ڈال دے گی اور پہاڑ دیکھیں گے کہ مسیح کا قدم ان
کے قدم سے زیادہ راسخ ہے۔ اور سمندر دیکھیں گے کہ اس کا دل ان کے پانی سے زیادہ رفیق اور بہنے
والا ہے اور لڑائی سخت ہوگی اور یہ لڑائی ظہور مسیح کے دن سے چالیس برس تک جاری رہے گی ۔ آخر
مسیح کی دُعا۔ اُس کے صدق اور تقوی کی وجہ سے سُنی جائے گی اور نصرت خداوندی کے فرشتے
نازل ہوں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندہ پر احسان کرتے ہوئے اس اثر رہا اور اس کی فوج کو شکست
دے گا۔ تب لوگوں کے دل شرک سے توحید کی طرف رجوع کریں گے اور شیطان سے محبت کرنے کی

الله الوحيد والى المحوية من الغيرية۔ والى ترك النفس من الاهواء
النفسانية۔ فان الشيطان يدعو الى الهوى والقطيعة والمسيح يدعو الى
الاتحاد والمحوية ۔ وبينهما عداوة ذاتية من الازل واذا غلب المسيح
فاختتم عند ذالك محاربات كلها التي كانت جارية بين العساكر
الرحمانية والعساكر الشيطانية۔ فهناك يكون اختتام دور هذه الدنيا
ويستديـر الزمان وترجع الفطرت الانسانية الى هيئتها الأولى۔ الا الذين
احاطتهم الشقوة الازلية۔ فاولئك من المحرومين۔ ومن فضل الله
واحسانه انه جعل هذا الفتح على يد المسيح المحمدى ليرى الناس انه
اكمل من المسيح الاسرائيلي في بعض شيونه وذالك من غيرة الله التي
هيجها النصارى باطراء مسيحهم۔ ولما كان شان المسيح المحمدى
بقیہ ترجمہ ۔ بجائے خدائے یگانہ کی طرف لوٹیں گے ۔ کیونکہ شیطان تو خواہشات نفسانیہ
اور قطع تعلق کی طرف بلاتا ہے اور مسیح اتحاد اور محویت کی طرف بلائے گا ۔ اور ان دونوں
کے درمیان ازل سے ذاتی عداوت ہے اور جب مسیح غالب آ جائے گا تو اس وقت سب
جنگیں جو رحمانی اور شیطانی لشکروں کے درمیان جاری تھیں ختم ہو جائیں گی ۔ پس اس
وقت اس دنیا کا ایک دور ختم ہوگا ۔ اور زمانہ چکر لگائے گا اور فطرت انسانیہ اپنی پہلی ہیئت
کی طرف رجوع کرے گی سوائے ان لوگوں کے جن پر از لی بدبختی نے احاطہ کر لیا ہوگا ۔
یہ لوگ محروم رہیں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے یہ فتح مسیح محمدی
کے ہاتھ میں دی ہے تا وہ لوگوں کو یہ دکھائے کہ وہ مسیح اسرائیلی سے اپنے بعض کا موں میں
زیادہ کامل ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی غیرت کی وجہ سے ہوا جسے عیسائیوں نے اپنے مسیح کی
زیادہ تعریف کرنے کی وجہ سے بھڑ کا دیا تھا۔ اور جب مسیح محمدی کی یہ شان ہے تو اس نبی کی

کذالک فما اکبر شان نبى هو من أمته ۔ اللهم صل عليه سلامالا يغادر بركة من
برکاتک و سود وجوه اعداء ٥ بتائيداتک و ایاتک امین۔
الراقم ميرزا غلام احمد من مقام القاديان الفنجاب۔
لخمس و عشرين من اغسطوس سنه ۱ ۹۰ام
بقیہ ترجمہ کتنی بڑی شان ہو گی جس کی امت سے وہ ہے ۔ اے اللہ تو اس پر درود اور سلام بھیج اس
طرح کہ تیری برکات میں سے کوئی برکت باقی نہ رہ جائے اور اپنی تائیدات اور نشانات کے
ساتھ اس کے دشمنوں کے چہروں کو سیاہ کر ۔ آمین ے ۔
الراقم میرزاغلام احمد از مقام قادیان پنجاب
۲۵ اگست ۱۹۰۱ء
تتمہ حاشیہ اگلے صفحہ پر ملاحظہ ہو )

تمه حاشیه
جلد سوم
Dear Sir,
Bishops Bourno
Lahore
Aug۔ 15۔01۔
The Lord Jesus Christ was certainly not a lawgiver,
in the sense in which Moses was, giving a complete
descriptive law about such things as clean and unclean
food etc۔ That he did not do this must be evident to any
one who reads the New testament with any care or
thought whatever۔ The Mosaic law of meats etc was
given in order to develop in the minds of men who were
in a very elementary stage of education and religion, the
sense of law, and gradually of Holiness and the reverse۔
It is therefore called in the New testament a
"Schoolmaster to bring us to Christ" (gal iii۔ 24) for it
developed a conseience in men which, when
awakened, could not find rest in any external or purely
ceremonial acts but needed an inner righteousness of
heart and life۔ And it was to bring this that christ came,
By His life and death he both deepened in men's minds
the sense of what sin really is and how terrible it is and
also showed men how they could be reconciled to God,
obtaining forgiveness of sins and also power by the gift
of the Holy Spirit to live a new life in real holiness, and in
love to God and man۔ What the characteristics of that
new life are, you can see by reading the sermon on the
mount St۔ Mathew Chapters V-VII۔

ترجمه
از مقام بشپس بورن واقعہ لاہور
مورخه ۱۵ را گست ۱۹۰۱ء
خداوند یسوع مسیح ہرگز شارع نہ تھا جن معنوں میں کہ حضرت موسیٰ صاحب شریعت تھا۔ جس
نے ایک کامل مفصل شریعت ایسے امور کے متعلق دی کہ مثلاً کھانے کے لئے حلال کیا ہے اور حرام کیا
ہے وغیرہ۔ کوئی شخص انجیل کو بغیر غور کے سرسری نگاہ سے بھی دیکھے تو اس پر ضرور ظاہر ہو جائے گا کہ
یسوع مسیح صاحب شریعت نہ تھا۔
موسیٰ کی شریعت کھانے وغیرہ امور کے متعلق اس واسطے نازل ہوئی تھی کہ انسان کا دل تربیت
پا کر شریعت کے مفہوم کو پالے اور رفتہ رفتہ مقدس اور غیر مقدس کو سمجھنے لگے کیونکہ انسان اس وقت تعلیم
و مذہب کی ابتدائی منزل میں تھا۔ اس لئے انجیل میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ کی شریعت ایک اُستاد تھی جو
ہمیں مسیح تک لائی کیونکہ اس شریعت نے انسان کے دل میں ایک ایسی فطرت پیدا کر دی جو کہ ترقی
پا کر صرف بیرونی اور رسمی اعمال پر قانع نہ ہوئی بلکہ دل اور روح کی اندرونی راستی کی تلاش کرنے
والی ہوئی ۔ اس راستی کے لانے کے واسطے مسیح آیا۔ اپنی زندگی اور موت کے ذریعہ سے اُس نے
لوگوں کے دلوں میں یہ سمجھ ڈال دی کہ گناہ کیا ہے اور وہ کیسا خوفناک ہے اور گناہوں کی معافی حاصل
کر کے اور روح القدس کے عطیہ سے ہم تقدس کی نئی زندگی پا کر اور خدا اور انسان کے درمیان محبت
قائم کر کے خدا کو پھر راضی کر سکتے ہیں۔ متی باب ۵ وے میں پہاڑی تعلیم کے پڑھنے سے معلوم ہو سکتا
ہے کہ اس نئی زندگی کا طرز طریق کیا تھا۔
دستخط ہے ۔ اے لیفر ائے بشپ لاہور
( خطبہ الہامیة الاعلان صفحه تاج مع تتمہ حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳ تا ۱۴)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار مفيد الاخیار
چونکہ یہ ضروری سمجھا گیا ہے کہ ہماری اس جماعت میں کم سے کم ایک سو آدمی ایسا اہلِ فضل
اور اہلِ کمال ہو کہ اس سلسلہ اور اس دعویٰ کے متعلق جو نشان اور دلائل اور براہین تو یہ قطعیہ
خدا تعالیٰ نے ظاہر فرمائے ہیں ان سب کا اس کو علم ہو اور مخالفین پر ہر ایک مجلس میں بوجہ احسن
اتمام حجت کر سکے اور ان کے مفتریا نہ اعتراضات کا جواب دے سکے اور خدا تعالیٰ کی حجت جو اُن
پر وارد ہو چکی ہے جو بوجہ احسن اس کو سمجھا سکے اور نیز عیسائیوں اور آریوں کے وساوس شائع کردہ
سے ہر ایک طالب حق کو نجات دے سکے اور دین اسلام کی حقیت اکمل اور اتم طور پر ذہن نشین کر
سکے ۔ پس ان تمام امور کے لئے یہ قرار پایا ہے کہ اپنی جماعت کے تمام لائق اہل علم اور زیرک
اور دانشمند لوگوں کو اس طرف توجہ دی جائے جائے کہ کہ وہ وہ ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۱ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۱ ء ء تک تک کتابوں کتابوں کو کو دیکھ دیکھ کر اس ام امتحان
کے لئے طیار ہو جائیں اور دسمبر آئندہ کی تعطیلوں پر قادیان میں پہنچ کر امور متذکرہ بالا میں تحریری
امتحان دیں ۔ اس جگہ اسی غرض کے لئے تعطیلات مذکورہ میں ایک جلسہ ہو گا اور مباحث مندرجہ
کے متعلق سوالات دیئے جائیں گے۔ ان سوالات میں وہ جماعت جو پاس نکلے گی ان کو ان
خدمات کے لئے منتخب کیا جائے گا اور وہ اس لائق ہوں گے کہ ان میں سے بعض دعوت حق کے

لئے مناسب مقامات میں بھیجے جائیں ۔ اور اسی طرح سال بسال یہ مجمع انشاء اللہ تعالیٰ اسی غرض
سے قادیان میں ہوتا رہے گا جب تک کہ ایسے مباحثین کی ایک کثیر العدد جماعت طیار ہو جائے ۔
مناسب ہے کہ ہمارے احباب جو زیرک اور عقلمند ہیں اس امتحان کے لئے کوشش کریں اور
۲۵ دسمبر یا ۲۶ دسمبر ۱۹۰۱ء کو بہر حال قادیان میں پہنچ جائیں ۔
المش
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
مرزاغلام احمد از قادیان و ستمبر ۱۹۰۱ء
ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
تهر
( یہ اشتہار ۲۰۸۲۶ کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۱۲ ۱۳)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک غلطی کا ازالہ
ہماری جماعت میں سے بعض صاحب جو ہمارے دعوے اور دلائل سے کم واقفیت رکھتے ہیں جن کو نہ
بغور کتا بیں دیکھنے کا اتفاق ہوا اور نہ وہ ایک معقول مدت تک صحبت میں رہ کر اپنے معلومات کی تکمیل کر
سکے۔ وہ بعض حالات میں مخالفین مخاص کے کسی اعتراض پر ایسا جواب دیتے ہیں کہ جو سراسر واقعہ کے خلاف
ہوتا ہے۔ اس لئے باوجود اہل حق ہونے کے ان کو ندامت اُٹھانی پڑتی ہے۔ چنانچہ چند روز ہوئے ہیں
کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ
نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا حالانکہ ایسا جواب
صحیح نہیں ہے۔ حق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ
رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صد ہا دفعہ۔ پھر کیونکر یہ جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ
ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی نسبت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ
موجود ہیں اور براہین احمدیہ میں بھی جس کو طبع ہوئے بائیس برس ہوئے یہ الفاظ کچھ تھوڑے نہیں ہیں
چنانچہ وہ مکالمات الہیہ جو براہین احمدیہ میں شائع ہو چکے ہیں اُن میں سے ایک یہ وحی اللہ ہے
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ دیکھو صفحہ ۴۹۸

براہین احمدیہ۔ اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کر کے پکارا گیا ہے۔ پھر اس کے بعد اسی
کتاب میں میری نسبت یہ وحی اللہ ہے جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ یعنی خدا کا رسول نبیوں کے
حلوں میں ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۰۴ پھر اسی کتاب میں اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی اللہ ہے
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ ۔ اس وحی الہی میں میرا
نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی ۔ پھر یہ وحی اللہ ہے جو صفحہ ۵۵۷ براہین میں درج ہے دنیا میں ایک
نذیر آیا اس کی دوسری قراءت یہ ہے کہ دنیا میں ایک نبی آیا۔ اسی طرح براہین احمدیہ میں اور
کئی جگہ رسول کے لفظ سے اس عاجز کو یاد کیا گیا ۔ سو اگر یہ کہا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تو خاتم النبیین ہیں پھر آپ کے بعد اور نبی کس طرح آ سکتا ہے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ بے شک
اُس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آ سکتا جس طرح سے آپ لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کو
آخری زمانہ میں اُتارتے ہیں اور پھر اس حالت میں اُن کو نبی بھی مانتے ہیں بلکہ چالیس برس تک
سلسلہ وحی نبوت کا جاری رہنا اور زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جانا آپ لوگوں کا عقیدہ
يت ولكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور بے شک ایسا عقیدہ تو معصیت ہے اور آ ہے۔ بے
حديث لَا نَبِيَّ بَعْدِی اس عقیدہ کے کذب صریح ہونے پر کامل شہادت ہے۔ لیکن ہم اس قسم کے
عقائد کے سخت مخالف ہیں اور ہم اس آیت پر سچا اور کامل ایمان رکھتے ہیں جو فرمایا کہ
وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور اس آیت میں ایک پیشگوئی ہے جس کی ہمارے مخالفوں
کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
پیشگوئیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دیئے گئے اور ممکن نہیں کہ اب کوئی ہندو یا یہودی یا عیسائی یا
کوئی رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر سکے۔ نبوت کی تمام کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک
کھڑ کی سیرت صدیقی کی کھلی ہے یعنی فنافی الرسول کی ۔ پس جو شخص اس کھڑ کی کی راہ سے خدا کے پاس
آتا ہے اس پر ظلمی طور پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت محمدی کی چادر ہے۔ اس لئے اس کا
نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے چشمہ سے لیتا ہے اور نہ
الاحزاب : ۴۱

اپنے لئے بلکہ اسی کے جلال کے لئے ۔ اس لئے اس کا نام آسمان پر محمد اور احمد ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں
کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی گو بروزی طور پر مگر نہ کسی اور کو۔ پس یہ آیت کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ
أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن اس کے معنی یہ ہیں کہ
لَيْسَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِ الدُّنْيَا وَلَكِنْ هُوَابٌ لِرِجَالِ الْآخِرَةِ لِأَنَّهُ خَاتَمَ النَّبِيِّين
وَلَا سَبِيلِ إِلَى فَيُوْضِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ تُوَسُّطِه غرض میری نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد
ہونے کے ہے نہ میرے نفس کے رو سے اور یہ نام بحیثیت فنافی الرسول مجھے ملا لہذا خاتم النبین کے
مفہوم میں فرق نہ آیا لیکن عیسی کے اُتر ۔ کے اُترنے سے ضرور فرق آئے گا۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ نبی کے معنی
لغت کے رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا ۔ پس جہاں یہ معنی صادق
آئیں گے نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا۔ اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر
غیب مصفی کی خبر اس کو مل نہیں سکتی اور یہ آیت روکتی ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ ۔ ۔ اب اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان معنوں کے رو سے نبی
سے انکار کیا جائے تو اس سے لازم آتا ہے کہ یہ عقیدہ رکھا جائے کہ یہ امت مکالمات و مخاطبات الہیہ
سے بے نصیب ہے کیونکہ جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرورت اس پر
مطابق آیت لَا يُظْهِرُ عَلى غَيْبِہ کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے بھیجا جائے گا اسی کو ہم رسول کہیں گے ۔ فرق درمیان یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
قیامت تک ایسا نبی کوئی نہیں جس پر جدید شریعت نازل ہو یا جس کو بغیر توسط آنجناب اور ایسی
فنافی الرسول کی حالت کے جو آسمان پر اس کا نام محمد اور احمد رکھا جائے یونہی نبوت کا لقب عنایت کیا
جاۓ وَمَنِ ادَّعَى فَقَدْ كَفَرَ ۔ اس میں اصل بھید یہی ہے کہ خاتم النبیین کا مفہوم تقاضا کرتا ہے کہ
جب تک کوئی پردہ مغایرت کا باقی ہے اس وقت تک اگر کوئی نبی کہلائے گا تو گویا اس مہر کو توڑنے والا
ہوگا جو خاتم النبیین پر ہے لیکن اگر کوئی شخص اُسی خاتم النبیین میں ایسا گم ہو کہ بباعث نہایت اتحاد اور نفی
غیریت کے اسی کا نام پالیا ہو اور صاف آئینہ کی طرح محمدی چہرہ کا اس میں انعکاس ہو گیا ہو تو وہ بغیر مہر
ا الجن : ۲۸،۲۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی