مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 20
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
توڑنے کے نبی کہلائے گا کیونکہ وہ محمد ہے گوفتی طور پر ۔ پس باوجود اس شخص کے دعوی نبوت کے جس کا
نام خالی طور پر محمد اور احمد رکھا گیا پھر بھی سید نا محمد خاتم النبیین ہی رہا کیونکہ یہ محمد ثانی اسی محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی تصویر اور اسی کا نام ہے مگر عیسی بغیر مہر توڑنے کے آ نہیں سکتا کیونکہ اس کی نبوت ایک الگ
نبوت ہے اور اگر بروزی معنوں کے رو سے بھی کوئی شخص نبی اور رسول نہیں ہو سکتا تو پھر اس کے کیا معنی
ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ے سو یا د رکھنا
چاہیے کہ ان معنوں کے رو سے مجھے نبوت اور رسالت سے انکار نہیں ہے۔ اسی لحاظ سے صحیح مسلم میں
بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھا گیا ۔ اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر
بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے ۔ اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہیے تو میں کہتا ہوں تحدیث کے
معنی کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے مگر نبوت کے معنی اظہار امر غیب ہے اور نبی
ایک لفظ ہے جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے یعنی عبرانی میں اسی لفظ کو نابی کہتے ہیں اور یہ لفظ نابا سے
مشتق ہے جس کے یہ معنی ہیں خدا سے خبر پا کر پیشگوئی کرنا اور نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے یہ
صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں ۔ پس میں جب کہ اس مدت تک ڈیڑھ سو
پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پا کر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی
نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں ۔ اور جب کہ خود خدا تعالیٰ نے یہ نام میرے
یہ ضرور یا درکھو کہ اس اُمت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا
چکے ۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے
رہے۔ لیکن قرآن شریف بجز نبی بلکہ رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب کا دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت
لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ سے ظاہر ہے پس مصفی غیب پانے کے لئے نبی
ہونا ضروری ہوا اور آیت اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت محروم نہیں اور
مصفی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا ہے اور وہ طریق براہِ راست بند ہے اس لئے ماننا
پڑتا ہے کہ اس موہبت کے لئے محض بروز اور خلیت اور فنا فی الرسول کا دروازہ کھلا ہے۔ فَتَدَبَّر - منه
الفاتحة : ٧،٦
رکھے ہیں تو میں کیونکر رڈ کر دوں یا کیونکر اس کے سوا کسی دوسرے سے ڈروں۔ مجھے اس خدا کی قسم ہے
جس نے مجھے بھیجا ہے اور جس پر افترا کرنا لعنتیوں کا کام ہے کہ اس نے مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا
ہے اور میں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں ایسا ہی بغیر فرق ایک ذرہ کے خدا کی
اس کھلی کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی جس کی سچائی اس کے متواتر نشانوں سے مجھ پر کھل گئی
ہے اور میں بیت اللہ میں کھڑے ہو کر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے وہ
اسی خدا کا کلام ہے جس نے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا
کلام نازل کیا تھا۔ میرے لئے زمین نے بھی گواہی دی اور آسمان نے بھی ۔ اس طرح پر میرے لئے
آسمان بھی بولا اور زمین بھی کہ میں خلیفة اللہ ہوں مگر پیشگوئیوں کے مطابق ضرور تھا کہ انکار بھی کیا
جاتا اس لئے جن کے دلوں پر پردے ہیں وہ قبول نہیں کرتے۔ میں جانتا ہوں کہ ضرور خدا میری تائید
کرے گا جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے رسولوں کی تائید کرتا رہا ہے۔ کوئی نہیں کہ میرے مقابل پر ٹھہر سکے
کیونکہ خدا کی تائید ان کے ساتھ نہیں۔ اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے
صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور
پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے
اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید
شریعت کے۔ اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی
اور رسول کر کے پکارا ہے سواب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا۔ اور
میرا یہ قول که من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب لے
اس کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں ۔ ہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے
اور ہرگز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ کے ساتھ پکارے جانے کے خدا
کی طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر ایک پاک
ا ترجمہ: نہ تو میں رسول ہوں اور نہ ہی میں کوئی کتاب لے کر آیا ہوں ۔ ( ناشر )
وجود ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس واسطہ کو ملحوظ
رکھ کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے مسمی ہو کر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں یعنی
بھیجا گیا بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی ۔ اور اس طور سے خاتم النبیین کی مہر محفوظ رہی
کیونکہ میں نے انعکاسی اور ظلی طور پر محبت کے آئینہ کے ذریعہ سے وہی نام پایا۔ اگر کوئی شخص اس وحی
الہی پر ناراض ہو کہ کیوں خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی اور رسول رکھا ہے تو یہ اس کی حماقت ہے کیونکہ
میرے نبی اور رسول ہونے سے خدا کی مہر نہیں ٹوٹتی ہیں یہ بات ظاہر ہے کہ جیسا کہ میں اپنی نسبت کہتا
ہوں کہ خدا نے مجھے رسول اور نبی کے نام سے پکارا ہے ایسا ہی میرے مخالف حضرت عیسی ابن مریم کی
نسبت کہتے ہیں کہ وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ اور چونکہ وہ نبی
ہیں اس لئے ان کے آنے پر بھی وہی اعتراض ہوگا جو مجھ پر کیا جاتا ہے یعنی یہ کہ خاتم النبیین کی
مہر ختمیت ٹوٹ جائے گی ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو در حقیقت
خاتم النبیین تھے مجھے رسول اور نبی کے لفظ سے پکارے جانا کوئی اعتراض کی بات نہیں ۔ اور نہ اس
سے مہر ختمیت ٹوٹتی ہے کیونکہ میں بارہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ۔ بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے ہیں ہیں ؟ برس پہلے براہین
احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے پس اس
طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا
کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا اور چونکہ میں ظلی طور پر محمد ہوں صلی اللہ علیہ وسلم پس اس طور
یہ کیسی عمدہ بات ہے کہ اس طریق سے نہ تو خاتم النبین کی پیشگوئی کی مُہر ٹوٹی اور نہ اُمت کے کل افراد
مفہوم نبوت سے جو آیت لا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِ کے مطابق ہے محروم رہے مگر حضرت عیسیٰ کو دوبارہ اُتارنے
سے جن کی نبوت اسلام سے چھ سو برس پہلے قرار پا چکی ہے اسلام کا کچھ باقی نہیں رہتا اور آیت خاتم النبیین
کی صریح تکذیب لازم آتی ہے۔ اس کے مقابل پر ہم صرف مخالفوں کی گالیاں سنیں گے ۔ سو گالیاں دیں ۔
وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ۔
ا الجمعة : ۲۴ الشعراء : ۲۲۸
منه
سے خاتم النبیین کی مہر نہیں ٹوٹی کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت محمد تک ہی محدود رہی یعنی بہر حال
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی نبی رہا نہ اور کوئی یعنی جبکہ میں بروزی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور
بروزی رنگ میں تمام کمالات محمد ی مع نبوت محمد یہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر کونسا
الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا۔ بھلا اگر مجھے قبول نہیں کرتے تو یوں سمجھ لو کہ
تمہاری حدیثوں میں لکھا ہے کہ مہدی موعود خلق اور خلق میں ہمرنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوگا
اور اس کا اسم آنجناب کے اسم سے مطابق ہو گا یعنی اس کا نام بھی محمد اور احمد ہوگا اور اس کے اہل بیت
میں سے ہوگا لے اور بعض حدیثوں میں ہے کہ مجھ میں سے ہوگا۔ یہ عمیق اشارہ اس بات کی طرف ہے
کہ وہ روحانیت کے رو سے اسی نبی میں سے نکلا ہوا ہوگا اور اسی کی روح کا روپ ہوگا اس پر نہایت قوی
قرینہ یہ ہے کہ جن الفاظ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلق بیان کیا یہاں تک کہ دونوں
کے نام ایک کر دیئے ان الفاظ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس موعود کو اپنا
بروز بیان فرمانا چاہتے ہیں جیسا کہ حضرت موسیٰ کا یشوعا بروز تھا اور بروز کے لئے یہ ضرور نہیں کہ
بروزی انسان صاحب بروز کا بیٹا یا نواسہ ہو ہاں یہ ضرور ہے کہ روحانیت کے تعلقات کے لحاظ سے
شخص مورد بروز صاحب بروز میں سے نکلا ہوا ہو اور ازل سے باہمی کشش اور باہمی تعلق درمیان ہو۔
لے حاشیہ۔ یہ بات میرے اجداد کی تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک دادی ہماری شریف خاندان
سادات اور بنی فاطمہ میں سے تھی ۔ اس کی تصدیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کی اور
خواب میں مجھے فرمایا کہ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ عَلَى مَشْرَبِ الْحَسَنِ میرا نام سلمان رکھا
یعنی دو سلم اور سلم عربی میں صلح کو کہتے ہیں ۔ یعنی مقدر ہے کہ دو صلح میرے ہاتھ پر ہوں گی ۔
ایک اندرونی کہ جو اندرونی بغض اور شحنا کو دور کرے گی ۔ دوسری بیرونی کہ جو بیرونی عداوت کے
وجوہ کو پامال کر کے اور اسلام کی عظمت دکھا کر غیر مذہب والوں کو اسلام کی طرف جھکا دے گی۔
معلوم ہوتا ہے کہ حدیث میں جو سلمان آیا ہے اس سے بھی میں مراد ہوں ورنہ اس سلمان پر دو صلح کی
پیشگوئی صادق نہیں آتی اور میں خدا سے وحی پا کر کہتا ہوں کہ میں بنی فارس میں سے ہوں اور بموجب
سو یہ خیال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان معرفت کے سراسر خلاف ہے کہ آپ اس بیان کو تو چھوڑ
دیں جو اظہار مفہوم بروز کے لئے ضروری ہے اور یہ امر ظاہر کرنا شروع کر دیں کہ وہ میرا نواسہ ہوگا بھلا
نواسہ ہونے سے بروز کو کیا تعلق ۔ اور اگر بروز کے لئے یہ تعلق ضروری تھا تو فقط نواسہ ہونے کی ایک
ناقص نسبت کیوں اختیار کی گئی بیٹا ہونا چاہیے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے کسی کے باپ ہونے کی نفی کی ہے لیکن بروز کی خبر دی ہے۔ اگر بروز صحیح نہ ہوتا تو پھر آیت
وَاخَرِينَ مِنْهُمُ میں اُس موعود کے رفیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کیوں ٹھہرتے اور
نفی بروز سے اس آیت کی تکذیب لازم آتی ہے جسمانی خیال کے لوگوں نے کبھی اُس موعود کو حسن کی
اولا د بنایا اور کبھی حسین کی اور کبھی عباس کی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف یہ مقصود تھا کہ وہ
فرزندوں کی طرح اس کا وارث ہوگا، اس کے نام کا وارث، اس کے خُلق کا وارث ، اس کے علم کا
وارث، اس کی روحانیت کا وارث اور ہر ایک پہلو سے اپنے اندر اس کی تصویر دکھلائے گا اور وہ اپنی
طرف سے نہیں بلکہ سب کچھ اس سے لے گا اور اس میں فنا ہو کر اس کے چہرہ کو دکھائے گا۔ پس جیسا
کہ ظلی طور پر اس کا نام لے گا، اُس کا خُلق لے گا، اُس کا علم لے گا ایسا ہی اس کا نبی لقب بھی لے گا
کیونکہ بروزی تصویر پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے
اندر نہ رکھتی ہو۔ پس چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے اس لئے ضروری ہے کہ تصویر بروزی میں وہ
کمال بھی نمودار ہو۔ تمام نبی اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں کہ وجود بروزی اپنے اصل کی پوری تصویر
ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک ہو جاتا ہے۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ جس طرح بروزی
طور پر محمد اور احمد نام رکھے جانے سے دو محمد اور دو احمد نہیں ہو گئے اسی طرح بروزی طور پر نبی یا رسول
بقیہ حاشیہ : اس حدیث کے جو کنز العمال میں درج ہے بنی فارس بھی بنی اسرائیل اور اہل بیت میں سے ہیں
اور حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں چنانچہ یہ
کشف براہین احمدیہ میں موجود ہے ۔ منہ
کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ خاتم النبیین کی مہر ٹوٹ گئی کیونکہ وجود بروزی کوئی الگ وجود نہیں ۔ اس
طرح پر تو محمد کے نام کی نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک ہی محدود رہی ۔ تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر
اتفاق ہے کہ بروز میں دوئی نہیں ہوتی کیونکہ بروز کا مقام اس مضمون کا مصداق ہوتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی 1
تا کس نہ گوید بعد زیں
من دیگرم تو دیگری
لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے تو بغیر خاتم النبین کی مہر توڑنے کے کیونکر دنیا
میں آ سکتے ہیں۔ غرض خاتم النبیین کا لفظ ایک الہی مہر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت پر لگ گئی ہے اب ممکن نہیں کہ کبھی یہ مہر ٹوٹ جائے ہاں یہ ممکن ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ دنیا میں بروزی رنگ میں آجائیں اور بروزی رنگ میں اور کمالات
کے ساتھ اپنی نبوت کا بھی اظہار کریں اور یہ بروز خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قرار یافتہ عہد تھا۔ جیسا
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور انبیاء کو اپنے بروز پر غیرت نہیں ہوتی
کیونکہ وہ انہی کی صورت اور انہی کا نقش ہے لیکن دوسرے پر ضرور غیرت ہوتی ہے دیکھو حضرت موسیٰ
نے معراج کی رات جب دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مقام سے آگے نکل گئے تو کیونکر
رو رو کر اپنی غیرت ظاہر کی۔ تو پھر جس حالت میں خدا تو فرمائے کہ تیرے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا
اور پھر اپنے فرمودہ کے برخلاف عیسیٰ کو بھیج دے تو پھر کس قدر یہ فعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
دل آزاری کا موجب ہوگا ۔ غرض بروزی رنگ کی نبوت سے ختم نبوت میں فرق نہیں آتا اور نہ مہر ٹوٹتی
ہے لیکن کسی دوسرے نبی کے آنے سے اسلام کی بیخ کنی ہو جاتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اس میں سخت اہانت ہے کہ عظیم الشان کام دجال کشی کا عیسی سے ہوا نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
ے ترجمہ شعر ۔ میں تو بن گیا تو میں بن گیا ۔ میں تن بنا تو جان بن گیا ۔ تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں کوئی
اور ہوں اور تو کوئی اور ہے۔
ہے۔ اور
اور آیت کریمہ ولكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين نعوذ باللہ اس سے جھوٹی ٹھہرتی
اس آیت میں ایک پیشگوئی مخفی ہے اور وہ یہ کہ اب نبوت پر قیامت تک مہر لگ گئی ہے اور بجز بروزی
وجود کے جو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے کسی میں یہ طاقت نہیں جو کھلے کھلے طور پر نبیوں کی
طرح خدا سے کوئی علم غیب پاوے اور چونکہ وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں اس لئے
بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی اور اس نبوت کے مقابل پر اب تمام دنیا بے دست و پا ہے کیونکہ
نبوت پر مہر ہے۔ ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمد یہ کے ساتھ آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر
ہو گیا اب بجز اس کھڑکی کے اور کوئی کھڑ کی نبوت کے چشمہ سے پانی لینے کے لئے باقی نہیں۔ خلاصہ
کلام یہ کہ بروزی طور کی نبوت اور رسالت سے ختمیت کی مہر نہیں ٹوٹتی اور حضرت عیسیٰ کے نزول کا
خیال جو مستلزم تکذیب آیت وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ہے وہ ختمیت کی مہر کو
توڑتا ہے اور اس فضول اور خلاف عقیدہ کا تو قرآن شریف میں نشان نہیں اور کیونکر ہو سکتا کہ وہ آیت
ممدوحہ بالا کے صریح بر خلاف ہے لیکن ایک بروزی نبی اور رسول کا آنا قرآن شریف سے ثابت ہو
رہا ہے جیسا کہ آیت وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ سے ظاہر ہے اس آیت میں ایک لطافت بیان یہ ہے کہ اس
گروہ کا ذکر تو اس میں کیا گیا جو صحابہ میں سے ٹھہرائے گئے لیکن اس جگہ اس مورد بروز کا بتصریح ذکر
نہیں کیا یعنی مسیح موعود کا جس کے ذریعہ سے وہ لوگ صحابہ ٹھہرے اور صحابہ کی طرح زیر تربیت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سمجھے گئے ۔ اس ترک ذکر سے یہ اشارہ مطلوب ہے کہ مورد بروز حکم نفی وجود
کا رکھتا ہے اس لئے اس کی بروزی نبوت اور رسالت سے مُہر ختمیت نہیں ٹوٹتی ۔ پس آیت میں اس
کو ایک وجود منفی کی طرح رہنے دیا اور اس کے عوض میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کر دیا ہے اور
اسی طرح آیت انَّا اَعْطَيْتُكَ الْكَوْثَرَ میں ایک بروزی وجود کا وعدہ دیا گیا جس کے زمانہ میں
کوثر ظہور میں آئے گا یعنی دینی برکات کے چشمے بہہ نکلیں گے اور بکثرت دنیا میں سچے اہل اسلام ہو
ا الكوثر: ٢
جائیں گے۔ اس آیت میں بھی ظاہری اولاد کی ضرورت کو نظر تحقیر سے دیکھا اور بروزی اولاد کی
پیشگوئی کی گئی۔ اور گو خدا نے مجھے یہ شرف بخشا ہے کہ میں اسرائیلی بھی ہوں اور فاطمی بھی اور دونوں
خونوں سے حصہ رکھتا ہوں لیکن میں روحانیت کی نسبت کو مقدم رکھتا ہوں جو بروزی نسبت ہے۔ اب
اس تمام تحریر سے مطلب میرا یہ ہے کہ جاہل مخالف میری نسبت الزام لگاتے ہیں کہ یہ شخص نبی یا رسول
ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ مجھے ایسا کوئی دعویٰ نہیں۔ میں اس طور سے جو وہ خیال کرتے ہیں نہ نبی ہوں
نہ رسول ہوں۔ ہاں میں اس طور سے نبی اور رسول ہوں جس طور سے ابھی میں نے بیان کیا ہے۔ پس
جو شخص میرے پر شرارت سے یہ الزام لگاتا ہے جو دعویٰ نبوت اور رسالت الت کا کرتے ہیں وہ جھوٹا اور
ناپاک خیال ہے۔ مجھے بروزی صورت نے نبی اور رسول بنایا ہے اور اسی بنا پر خدا نے بار بار میرا نام نبی
اللہ اور رسول اللہ رکھا مگر بروزی صورت میں ۔ میرا نفس درمیان نہیں ہے بلکہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلا وسلم
ہے اسی لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد ہوا ۔ پس نبوت اور رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی محمد کی چیز
محمد کے پاس ہی رہی ، علیہ الصلوٰۃ والسلام ۔
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان
۱۵ نومبر ۱۹۰۱ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار ۲۰۲۲ کے ۶ صفحات پر ہے )
ایک غلطی کا ازالہ ایڈیشن اول صفحہ ۱ تا ۶ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۶ تا ۲۱۶)
اشتہار کتاب آیات الرحمان
یہ قابل قدر کتاب مکرمی مولوی سید محمد احسن صاحب نے کتاب عصائے موسیٰ کے رڈ میں لکھی
ہے اور مصنف عصائے موسیٰ کے اوہام کا ایسا استیصال کر دیا ہے کہ اب اُس کو اپنی وہ کتاب ایک
در دانگیز عذاب محسوس ہو گی ۔ یہ تجویز قرار پائی ہے کہ اس کے چھپنے کے لئے اس طرح پر سرمایہ جمع
ہو کہ ہر ایک صاحب جو خریدنا چاہیں ایک روپیہ جو اس کتاب کی قیمت ہے بطور پیشگی روانہ کر
دیں ۔ یہ خواہش ہے کہ جلد تر یہ کتاب چھپ جائے اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔ والسلام
خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ
ایک غلطی کا ازالہ کے صفحہ ۶ کے حاشیہ پر یہ اشتہار درج ہے ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۱۶ حاشیہ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
المنار
قاہرہ سے ایک اخبار نکلتا ہے جس کا نام منار ہے۔ جب فروری ۱۹۰۱ء میں ہماری طرف
سے پیر گولڑوی صا ی صاحب کے مقابل پر رسالہ اعجاز مسیح لکھا گیا جو فصیح بلیغ عربی میں ہے اور اُس
کے جواب میں نہ صرف پیر صاحب موصوف عاجز رہ گئے بلکہ پنجاب اور ہندوستان کے تمام علماء
بھی عاجز آ گئے تو میں نے مناسب سمجھا کہ اس رسالہ کو بلا د عرب یعنی حرمین اور شام اور مصر
وغیرہ میں ہ میں بھی بھیج دوں کیونکہ اس کتاب کے صفحہ ۱۵۲ میں جہاد کی مخالفت میں ایک مضمون لکھا گیا
ہے اور میں نے بائیس برس سے اپنے ذمہ فرض کر رکھا ہے کہ ایسی کتابیں جن میں جہاد کی ممانعت
ہو اسلامی ممالک میں ضرور بھیج دیا کرتا ہوں اسی وجہ سے میری عربی کتابیں عرب کے ملک میں بھی
بہت شہرت پا گئی ہیں ۔ جو لوگ درندہ طبع ہیں اور جہاد کی مخالفت کے بارے میں میری تحریریں
پڑھتے ہیں وہ فی الفور چڑ جاتے ہیں اور میرے دشمن ہو جاتے ہیں ۔ مگر جن میں انسانیت ہے وہ
معقول بات کو پسند کر لیتے ہیں ۔ پھر دشمنی کی حالت میں کون کسی کی کتاب کی تعریف کر سکتا ہے۔
سواسی خیال سے یہ رسالہ کئی جگہ مصر میں بھیجا گیا ۔ چنانچہ منجملہ ان کے ایڈیٹر المنار کو بھی پہنچا دیا گیا
تا اس سے جہاد کے غلط خیالات کی بھی اصلاح ہو۔ اور مجھے معلوم ہے کہ اس مسئلہ جہاد کی غلط فہمی
سے جہاد کا
میں ہر ایک ملک میں کسی قدر گر وہ مسلمانوں کا ضرور مبتلا ہے۔ بلکہ جو شخص سچے دل
مخالف ہو اس کو یہ علماء کا فر سمجھتے ہیں ۔ بلکہ واجب القتل بھی۔ لیکن چونکہ اسلام کی تعلیم میں یہ بات
داخل ہے کہ جو شخص انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا شکر بھی نہیں کرتا ۔ اس لئے ہم لوگ اگر ایمان
اور تقوی کو نہ چھوڑیں تو ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے قول اور فعل سے ہر طرح اس گورنمنٹ برطانیہ
کی نصرت کریں ۔ کیونکہ ہم اس گورنمنٹ کے مبارک قدم سے پہلے ایک جلتے ہوئے تنور میں
تھے۔ یہی گورنمنٹ ہے جس نے اس تنور سے ہمیں باہر نکالا ۔ غرض اسی خیال سے جو میرے دل
میں مستحکم جما ہوا ہے۔ اعجاز مسیح میں بھی یعنی اس کے صفحہ ۱۵۲ میں جہاد کی مخالفت اور گورنمنٹ کی
اطاعت کے بارے میں شد و مد سے لکھا گیا ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسی تحریر سے صاحب جریدہ
منار اپنے تعصب کی وجہ سے جل گیا اور اس نے آنکھیں بند کر لیں اور سخت گوئی اور گالیوں پر
آگیا اور منار میں بہت تحقیر اور توہین سے مجھے یاد کیا اور وہ پرچہ جس میں میری بد گوئی تھی کسی
تقریب سے پنجاب میں پہنچ گیا۔ پنجاب کے پُر حسد مثلا تو آگے ہی مجھ سے ناراض تھے ۔ اور پیر
گولڑوی کی کمر ٹوٹ چکی تھی اس لئے منار کی وہ دو چار سطر میں مرتے کے لئے ایک سہارا ہو گئیں ۔
تب ان لوگوں نے اپنی طرف سے اور بھی ٹون مرچ لگا کر اور اُن چند سطروں کا اُردو میں ترجمہ کر
کے وہ مضمون پر چہ اخبار چودھویں صدی میں جو راولپنڈی سے نکلتا ہے چھپوا دیا اور جا بجا بغلیں
مارنے لگے کہ دیکھو اہل زبان نے اور پھر منار کے ایڈیٹر جیسے ادیب نے ان کی عربی کی کیسی خبر
لی ۔ بیوقوفوں کو معلوم نہ ہوا کہ یہ تو سارا جہاد کی مخالفت کا مضمون پڑھ کر جوش نکالا گیا ہے۔ ورنہ
اسی قاہرہ میں پرچہ مناظر کے ایڈیٹر نے جو ایک نامی ایڈیٹر ہے جس کی تعریف منار بھی کرتا ہے
اپنے جریدہ میں صاف طور پر اقرار کر دیا ہے کہ کتاب اعجاز مسیح در حقیقت فصاحت بلاغت میں
بے مثل کتاب ہے اور صاف گواہی دے دی ہے کہ اس کے بنانے پر دوسرے مولوی ہرگز قادر نہیں
ہوں گے۔ ان مخالفوں کو چاہیے کہ جریدہ مناظر کو طلب کر کے ذرہ آنکھیں کھول کر پڑھیں اور ہمیں
بتائیں کہ اگر ایڈیٹر منا راہل زبان ہے تو کیا ایڈیٹر مناظر اہل زبان نہیں ہے؟ بلکہ مناظر نے صاف طور
۔
المسيح
پر بیان کر دیا ہے کہ اعجاز ا اعجاز المسیح کی فصاحت بلاغت در حقیقت معجزہ کی حد تک پہنچ گئی ہے۔ اور پھر
لال نے بھی جو عیسائی پرچہ ہے ۔ اعجاز مسیح کی بلاغت فصاحت کی تعریف کی اور وہ پرچہ
بھی قاہرہ سے نکلتا ہے ۔ اب ایک طرف تو دو گواہ ہیں اور ایک طرف بیچارہ منا را کیلا ۔ اور ایڈیٹر ہے۔ تو منار اکیلا۔
ایڈیٹر
وو
منار نے باوجود اس قدر بد گوئی کے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ ” میں اس بات کا قائل نہیں ہوسکتا کہ اس
کتاب کی مانند کوئی اور کتاب اہل عرب بھی نہیں لکھ سکتا ۔ اگر ہم چاہیں تو لکھ دیں، لیکن یہ قول
اُس کا محض ایک فضول بات ہے اور یہ اسی رنگ کا قول ہے جو کفار قرآن شریف کی نسبت کہتے
تھے کہ لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا ۔ پھر ہم پوچھتے ہیں کہ اگر وہ کتاب فصیح نہیں تو پھر تمہارے اس
قول کے کیا معنے ہیں کہ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اس کی مثل چند روز میں لکھ دیں ۔ کیا تم بھی غلط
کتاب کے مقابل پر غلط لکھو گے۔
کے اہل زبان
غرض جس پر چہ کی تحریر پر اتنی خوشی کی گئی ہے اس کا یہ حال ہے کہ اسی ملک کے ا
وہی پیشہ رکھنے والے اس کو جھوٹا ٹھہراتے ہیں۔ اور جہاد کی وجہ سے بھی اس کا اشتعال بے معنی ہے
کیونکہ یہ مسئلہ اب بہت صاف ہو گیا ہے اور وہ زمانہ گذرتا جاتا ہے جبکہ نادان ملا بہشت کی کل
نعمتیں جہاد پر ہی موقوف رکھتے تھے۔ اس جگہ بارہا بے اختیار دل میں یہ بھی خیال گذرتا ہے کہ
جس گورنمنٹ کی اطاعت اور خدمت گزاری کی نیت سے : سے ہم نے کئی کتابیں مخالفت جہاد اور
گورنمنٹ کی اطاعت میں لکھ کر دنیا میں شائع کیں اور کا فروغیرہ اپنے نام رکھوائے اُسی گورنمنٹ
کو اب تک معلوم نہیں کہ ہم دن رات کیا خدمت کر رہے ہیں ۔ ہم نے قبول کیا کہ ہماری اردو کی
کتابیں جو ہندوستان میں شائع ہوئیں ان کے دیکھنے سے گورنمنٹ عالیہ کو یہ خیال گذرا ہوگا کہ عالیہ
ہماری خوشامد کے لئے ایسی تحریریں لکھی گئی ہیں کیونکہ انسان عالم الغیب نہیں ۔ لیکن یہ دانشمند
گورنمنٹ ادنی توجہ سے سمجھ سکتی ہے کہ عرب کے ملکوں میں جو ہم نے ایسی کتابیں بھیجیں جن میں
بڑے بڑے مضمون اس گورنمنٹ کی شکر گزاری اور جہاد کی مخالفت کے بارے میں تھے ان میں
ا الانفال : ۳۲