مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 24

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لاوے کہ میں مسیح ابن مریم کی طرف سے رسول ہوں تا ان دونوں مذہبوں کا مصالحہ کروں ۔ لَعْنَةُ اللهِ
عَلَى الْكَافِرِينَ - عیسائیت وہ مذہب ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ
قریب ہے کہ اس کی شامت سے زمین پھٹ جائے ، آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں۔ کیا اس سے
صلح ؟ پھر با وجود نا تمام عقل اور نا تمام فہم اور نا تمام پاکیزگی کے یہ بھی کہنا کہ میں رسول اللہ ہوں یہ
کس قدر خدا کے پاک سلسلہ کی ہتک عزت ہے گویا رسالت اور نبوت بازیچہ اطفال ہے۔ نادانی سے
یہ نہیں سمجھتا کہ گو پہلے زمانوں میں بعض رسولوں کی تائید میں اور رسول بھی ان کے زمانہ میں ہوئے تھے
جیسا کہ حضرت موسیٰ کے ساتھ ہارون لیکن خاتم الانبیاء اور خاتم الاولیاء اس طریق سے مستثنیٰ ہے
اور جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوسرا کوئی مامور اور رسول نہیں تھا۔ اور تمام صحابہ ایک
ہی ہادی کے پیرو تھے ۔ اسی طرح اس جگہ بھی ایک ہی ہادی کے سب پیرو ہیں۔ کسی کو دعوی نہیں پہنچتا کہ
وہ نعوذ باللہ رسول کہلاوے۔ اور ہمارا آنا صرف دو فرشتوں کے ساتھ نہیں بلکہ ہزاروں فرشتوں کے
ساتھ ہے اور خدا کے نزدیک وہ لوگ قابل تعریف ہیں جو سالہائے دراز سے میری نصرت میں مشغول
ہیں اور میرے نزدیک اور میرے خدا کے نزدیک ان کی نصرت ثابت ہو چکی ہے۔ مگر چراغ دین نے
کونسی نصرت کی اس کا تو وجود اور عدم برابر ہے۔ قریباً تمہیں سال سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر اس نے تو
صرف چند ماہ سے پیدائش لی ہے اور میں اس کی شکل بھی اچھی طرح شناخت نہیں کر سکتا کہ وہ کون
ہے۔ اور نہ وہ ہماری صحبت میں رہا اور میں نہیں جانتا کہ وہ کس بات میں مجھے مدد دینا چاہتا ہے۔ کیا
عربی نویسی کے نشان میں یا معارف قرآنی کے بیان میں میرا مددگار ہو گا یا ان مباحث دقیقہ میں میری
اعانت کرے گا جو طبعی اور فلسفہ کے رنگ میں عیسائیوں اور دوسرے فرقوں سے پیش آتے ہیں؟ میں تو
جانتا ہوں کہ وہ ان تمام کو چوں سے محروم ہے اور نفس امارہ کی غلطی نے اس کو خودستائی پر آمادہ کیا ہے۔
پس آج کی تاریخ سے وہ ہماری جماعت سے منقطع ہے جب تک کہ مفصل طور پر اپنا تو بہ نامہ شائع نہ
کرے اور اس ناپاک رسالت کے دعوئی سے ہمیشہ کے لئے مستعفی نہ ہو جائے۔
افسوس! کہ اس نے بے وجہ اپنی تعلی سے ہمارے سچے انصار کی ہتک کی اور عیسائیوں کے بد بودار
مذہب کے مقابل پر اسلام کو ایک برابر درجہ کا مذہب سمجھ لیا۔ سو ہم کو ایسے شخص کی کچھ پروا نہیں۔ ایسے

لوگ ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے اور نہ نفع پہنچا سکتے ہیں۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ ایسے انسان سے
قطعا پر ہیز کریں۔ اس کی تحریروں سے ہمیں پوری واقفیت نہیں تھی اس لئے اجازت طبع دی تھی ۔ اب
ایسی تحریروں کو چاک کرنا چاہیے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المش
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیاں
تعداد اشاعت ۵۰۰۰
۲۳ را پریل ۱۹۰۲ء
مطبع ضیاء الاسلام قادیان
(مندرجہ رسالہ دافع البلاء )
حاشيه نمبرا
چراغ دین کی نسبت میں یہ مضمون لکھ رہا تھا کہ تھوڑی سی غنودگی ہو کر مجھ کو
خدائے عز و جل کی طرف سے یہ الہام ہوا ۔ ہوا ۔ نَزَلَ بِهِ جَبِيز" یعنی اس پر جہیز نازل ہوا اور اسی کو
اس نے الہام یار و یا سمجھ لیا۔ جہیز دراصل خشک اور بے مزہ روٹی کو کہتے ہیں جس میں کوئی حلاوت
نہ ہو اور مشکل سے حلق میں سے اتر سکے اور مرد بخیل اور لئیم کو بھی کہتے ہیں جس کی طبیعت میں
کمینگی اور فرومایگی اور بخل کا حصہ زیادہ ہو۔ اور اس جگہ لفظ جبیز سے مراد وہ حدیث النفس
اور اضغاث الاحلام ہیں جن کے ساتھ آسمانی روشنی نہیں اور بخل کے آثار موجود ہیں اور ایسے
خیالات خشک مجاہدات کا نتیجہ یا تمنا اور آرزو کے وقت القاء شیطان ہوتا ہے اور یا خشکی اور سوداوی
مواد کی وجہ سے کبھی الہامی آرزو کے وقت ایسے خیالات کا دل پر القاء ہو جاتا ہے اور چونکہ ان کے
نیچے کوئی روحانیت نہیں ہوتی اس لئے الہی اصطلاح میں ایسے خیالات کا نام جبیز ہے اور علاج تو بہ
اور استغفار اور ایسے خیالات سے اعراض کلی ۔ ہے۔ ورنہ جہیز کی کثرت سے دیوانگی کا اندیشہ ہے۔
خدا ہر ایک کو اس بلا سے محفوظ رکھے۔ منہ

حاشیه نمبر ۲
رات کو عین خسوف قمر کے وقت میں چراغ دین کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا۔ اِنِّي أُذِيبُ
مَنْ يُرِيبُ ۔ میں فنا کر دوں گا۔ میں غارت کروں گا۔ میں غضب نازل کروں گا اگر اس نے شک کیا
اور اس پر ایمان نہ لایا اور رسالت اور مامور ہونے کے دعوے سے تو بہ نہ کی ۔ اور خدا کے انصار جو
سالہائے دراز سے خدمت اور نصرت میں مشغول اور دن رات صحبت میں رہتے ہیں ان سے عفو تقصیر نہ
کرائی کیونکہ اس نے جماعت کے تمام مخلصوں کی توہین کی کہ اپنے نفس کو ان سب پر مقدم کر لیا۔
حالانکہ خدا نے بار بار براہین احمدیہ میں اُن کی تعریف کی اور اُن کو سابقین قرار دیا اور کہا۔ اَصْحَابُ
الصُّفَةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَّةِ
اور جبیز اس روٹی خشک کو کہتے ہیں کہ دانت اس کو توڑ نہ سکیں۔ اور وہ دانت کو توڑے اور
حلق سے مشکل سے اترے اور امعاء کو پھاڑے اور قولنج پیدا کرے۔ پس اس لفظ سے بتلایا کہ چراغ
دین کی یہ رسالت اور یہ الہام محض جبیز اور اس کے لئے مہلک ہیں ۔ مگر دوسرے اصحاب جن کی
توہین کرتا ہے اُن پر مائدہ نازل ہو رہا ہے اور اُن کو خدا کی رحمت سے بڑا حصہ ہے۔
L
ا۔ مائدہ چیزیست دیگر خشک نان چیزی دگر خوردنی هرگز نباشد نان خشک اے بے ہنر
۲۔ دوستان را مانده بدهند از مهر و کرم پارہ ہائے خشک نان بیگانگان را نیز هم
۳۔ نیز ہم پیش سگاں آں خشک نان می افکنند مائده از لطف ہا پیش عزیزاں مے برند
۴۔ ترک کن این خشک نان را هوش کن فرزانه باش گر خردمندی پئے آں مائدہ دیوانہ باش
لد
(مندرجہ رسالہ دافع البلاء مطبوعه ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۹ تا ۲۴ - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۹ تا ۲۴۴)
منه
لے ترجمہ اشعار ۔ (۱) خوان نعمت اور چیز ہے خشک روٹی اور چیز ہے۔ اے بے سمجھ سوکھی روٹی کھانے کے قابل نہیں
ہوتی ۔ (۲) دوستوں کو فضل و کرم سے عمدہ نعمتیں ملتی ہیں۔ لیکن غیروں کو سوکھی روٹی کے ٹکڑے ہی ملتے ہیں ۔ (۳) اس
خشک روٹی کو کتوں کے آگے بھی ڈال دیتے ہیں اور خوان نعمت کو لطف کے ساتھ عزیزوں کے سامنے لے جاتے
ہیں ۔ (۴) تو اس سوکھی روٹی کو چھوڑ ہوش کر عقل کر ۔ اگر عقل مند ہے تو خوان کا طلب گار بن ۔

اشتہا ر ا نعامی پچاس روپیه
( مندرجہ تحفہ گولر و یہ ٹائٹل پیچ صفحه ۲)
چونکہ میں اپنی کتاب انجام آتھم کے اخیر میں وعدہ کر چکا ہوں کہ آئندہ کسی مولوی وغیرہ کے
ساتھ زبانی بحث نہیں کروں گا اس لئے پیر مہر علی شاہ صاحب کی درخواست زبانی بحث کی جو میرے
پاس پہنچی میں کسی طرح اس کو منظور نہیں کر سکتا۔ افسوس کہ انہوں نے محض دھوکہ دہی کے طور پر باوجود
اس علم کے کہ میں ایسی زبانی بحثوں سے برکنار رہنے کے لئے جن کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا خدا تعالیٰ کے
سامنے وعدہ کر چکا ہوں کہ میں ایسے مباحثات سے دور رہوں گا پھر بھی مجھ سے بحث کرنے کی
درخواست کردی۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ ان کی درخواست محض اس ندامت سے بچنے کے لئے ہے
کہ وہ اس اعجازی مقابلہ کے وقت جو عربی میں تفسیر لکھنے کا مقابلہ تھا اپنی نسبت یقین رکھتے تھے۔ گویا
عوام کے خیالات کو اور طرف الٹا کر سرخ رو ہو گئے اور پردہ بنا رہا۔
ہر ایک دل خدا کے سامنے ہے اور ہر ایک سینہ اپنے گنہ کو محسوس کر لیتا ہے لیکن میں حق کی حمایت
کی وجہ سے ہرگز نہیں چاہتا کہ یہ جھوٹی سُرخ روئی بھی اُن کے پاس رہ سکے اس لئے مجھے خیال آیا کہ ہرگز ہیں چاہتا کہ یہ سرخروئی رہ لئے
عوام جن میں سوچ کا مادہ طبعا کم ہوتا ہے وہ اگر چہ یہ بات تو سمجھ لیں گے کہ پیر صاحب عربی فصیح میں
تفسیر لکھنے پر قادر نہیں تھے اسی وجہ سے تو ٹال دیا لیکن ساتھ ہی ان کو یہ خیال بھی گزرے گا کہ منقولی
مباحثات پر ضرور وہ قادر ہوں گے تبھی تو درخواست پیش کر دی اور اپنے دلوں میں گمان کریں گے کہ
اُن کے پاس حضرت مسیح کی حیات اور میرے دلائل کے رد میں کچھ دلائل ہیں اور یہ تو معلوم نہیں ہوگا

کہ یہ زبانی مباحثہ کی جرات بھی میرے ہی اس عہد ترک بحث نے اُن کو دلائی ہے جو انجام آتھم میں
طبع ہو کر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکا ہے۔ لہذا میں یہ رسالہ لکھ کر اس وقت اقرار صحیح شرعی کرتا
ہوں کہ اگر وہ اس کے مقابل پر کوئی رسالہ لکھ کر میرے ان تمام دلائل کو اول سے آخر تک توڑ دیں اور
پھر مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی ایک مجمع بٹالہ میں مقرر کر کے ہم دونوں کی حاضری میں
میرے تمام دلائل ایک ایک کر کے حاضرین کے سامنے ذکر کریں اور پھر ہر ایک دلیل کے مقابل پر
جس کو وہ بغیر کسی کمی بیشی اور تصرف کے حاضرین کو سُنا دیں گے پیر صاحب کے جوابات سُنا دیں
اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہیں کہ یہ جوابات صحیح ہیں اور دلیل پیش کردہ کی قلع قمع کرتے ہیں تو میں مبلغ
پچاس روپیه انعام بطور فتح یابی پیر صاحب کو اسی مجلس میں دے دوں گا اور اگر پیر صاحب تحریر فرماویں تو
میں یہ مبلغ پچاس روپیہ پہلے سے مولوی محمد حسین صاحب کے پاس جمع کرادوں گا۔ مگر یہ پیر صاحب کا
ذمہ ہوگا کہ وہ مولوی محمد حسین صاحب کو ہدایت کریں کہ تا وہ مبلغ پچاس رو پید اپنے پاس بطور امانت جمع
کر کے با ضابطہ رسید دیدیں اور مندرجہ بالا طریق کی پابندی سے قسم کھا کر ان کو اختیار ہوگا کہ وہ بغیر
میری اجازت کے پچاس روپیہ پیر صاحب کے حوالہ کر دیں۔ قسم کھانے کے بعد میری شکایت اُن پر
کوئی نہیں ہو گی صرف خدا پر نظر ہو گی جس کی وہ قسم کھائیں گے۔ پیر صاحب کا یہ اختیار نہیں ہوگا کہ یہ
فضول عذرات پیش کریں کہ میں نے پہلے سے رڈ کرنے کے لئے کتاب لکھی ہے کیونکہ اگر انعامی
رسالہ کا انہوں نے جواب نہ دیا تو بلا شبہ لوگ سمجھ جائیں گے کہ وہ سیدھے طریق سے مباحثات پر بھی
قادر نہیں ہیں۔
المشتهر مرزا غلام احمد از قادیاں یکم ستمبر ۱۹۰۲ء
ٹائٹل پیج نمبر ۲ تحفہ گولڑ و یه مطبوعہ یکم ستمبر ۱۹۰۲ء ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۶)
لے یعنی تحفہ گولڑویہ ۔ (مرتب)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ڈوئی کی اُس پیشگوئی کا جواب جو اس نے تمام
مسلمانوں کی ہلاکت کے لئے کی ہے
ہر ایک کو جو حق کا طالب ہے معلوم ہو کہ یہ قدیم سے سنت اللہ ہے کہ جب زمین پر بدعقیدگی
اور بداعمالی پھیل جاتی ہے اور لوگ اس سچے خدا کو چھوڑ دیتے ہیں جو آدم پر ظاہر ہوا اور پھر شیت
پر اور پھر نوح پر اور ایسا ہی ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحاق" پر اور یعقوب پر اور یوسف پر اور
موسی" پر اور آخر میں جناب سید الرسل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر تو ایسے زمانہ میں جبکہ شرک اور
ناپاکی اور بدکاری اور دنیا پرستی اور غافلانہ زندگی سے زمین ناپاک ہو جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کسی
بندہ کو مامور کر کے اور اپنی طرف سے اس میں روح پھونک کر دنیا کی اصلاح کے لئے بھیج دیتا
ہے اور اس کو اپنی عقل میں سے عقل بخشتا ہے اور اپنی طاقت میں سے طاقت اور اپنے علم میں سے
علم عطا کرتا ہے۔ اور خدا کی طرف سے ہونے کا اس میں یہ نشان ہوتا ہے کہ دنیا اس کا مقابلہ نہیں
کر سکتی ۔ اگر معارف حقائق کے رُو سے کوئی شخص اس کے مقابل پر آوے تو وہی حقائق اور
معارف میں غالب آتا ہے اور اگر اعجازی نشانوں کا مقابلہ ہو تو غلبہ اسی کو ہوتا ہے ۔ اور اگر کوئی
اس طور سے اس کے ساتھ بالمقابل یا بطور خود مباہلہ کرے کہ جو شخص ہم دونوں میں سے جھوٹا ہے

وہ پہلے مر جائے تو ضرور اس کا دشمن پہلے مرتا ہے ۔ اب اس زمانہ میں جب خدا نے دیکھا کہ زمین
بگڑ گئی اور کروڑ ہا مخلوقات نے شرک کی راہ اختیار کر لی اور چالیس کروڑ سے بھی زیادہ ایسے لوگ
دنیا میں پیدا ہو گئے کہ ایک عاجز انسان مریم کے بیٹے کو خدا بنارہے ہیں اور ساتھ ہی شراب خوری
اور بے قیدی اور دنیا پرستی اور غافلانہ زندگی انتہا تک پہنچ گئی تو خدا تعالیٰ نے مجھے اس کام کے لئے
مامور کیا کہ تا میں ان خرابیوں کی اصلاح کروں ۔ سواب تک میرے ہاتھ پر ایک لاکھ کے قریب
انسان بدی سے اور بد عقیدگی اور بداعمالی سے تو بہ کر چکا ہے اور ڈیڑھ سو سے زیادہ نشان ظاہر ہو
چکا ہے جس کے اس ملک میں کئی لاکھ انسان گواہ ہیں اور میں بھیجا گیا ہوں کہ تا زمین پر دوبارہ
تو حید کو قائم کروں اور انسان پرستی یا سنگ پرستی سے لوگوں کو نجات دے کر خدائے واحد لاشریک
کی طرف ان کو رجوع دلاؤں اور اندرونی پاکیزگی اور راستبازی کی طرف ان کو توجہ دوں ۔
چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں میں ایک تحریک پیدا ہو گئی ہے اور ہزار ہا لوگ میرے ہاتھ پر تو بہ
کرتے جاتے ہیں اور آسمان سے ہوا بھی ایسی چل رہی ہے کہ اب تو حید کے موافق طبیعتیں ہوتی
جاتی ہیں اور صریح معلوم ہوتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ انسان پرستی کو دنیا سے مع معدوم
کر دے ۔ اس ارادہ کے پورا کرنے کے لئے صدہا اسباب پیدا کئے گئے ہیں ۔ افسوس کہ مخلوق
پرست لوگ جن سے مراد میری اس جگہ وہ عیسائی ہیں جو مریم کے صاحبزادہ کو خدا جانتے ہیں ۔
ابھی اپنے مشرکانہ مذہب کی اس ترقی پر خوش نہیں ہوئے جواب تک ہو گئی ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں
کہ تمام دنیا حقیقی خدا کو چھوڑ کر اُس ضعیف اور عاجز انسان کو خدا کر کے مانے جس کو ذلیل
یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر کھینچا تھا۔ اس خواہش کا بجز اس کے اور کوئی سبب نہیں کہ مخلوق پرستی
کی عادت نہایت بد عادت ہے جس میں گرفتار ہو کر پھر انسان دیکھتا ہوا اندھا ہو جاتا ہے۔ مگر
پادریوں کی اس قدر دلیری بہت ہی قابل تعجب ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ زمین پر ایک بھی ایسا شخص
رہے کہ وہ اس اصلی خدا کو ماننے والا ہو جو ابن مریم اور اس کی ماں کے پیدا ہونے سے بھی پہلے
ہی موجود تھا بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ کل دنیا اور کل نوع انسان جو آسمان کے نیچے ہے۔ ابن مریم کو

ہی خدا سمجھ لے اور اسی کو اپنا معبود اور خالق اور خداوند اور منجی مان لے اور میں دیکھتا ہوں کہ ان
کے ارادوں کے مقابل پر خدائے ذوالجلال نے بہت صبر کیا ہے۔ اس کی عزت ایک عاجز بندہ کو
دی گئی ۔ اس کے جلال کو خاک میں ملایا گیا مگر اس نے اب تک صبر کیا کیونکہ جیسا کہ وہ غیور ہے
ویسا ہی وہ صابر بھی ہے۔ ان ظالم مخلوق پرستوں نے تمام خدائی صفات یسوع ابن مریم کو دے
دیئے ۔ اب ان کی نظر میں جو کچھ ہے یسوع ہے ۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ اب سچے خدا کی
مثال یہ ہے کہ ایک امیر نے اپنے عزیزوں کے لئے ایک نہایت عمدہ گھر بنایا اور اس کے ایک
حصہ میں ایک بستاں سرائے تیار کیا جس میں طرح طرح کے پھول اور پھل اور سایہ دار درخت
تھے اور اس گھر کے ایک حصہ میں اپنے ان عزیزوں کو رکھا اور ایک حصہ میں اپنا مال و حشمت اور
قیمتی اسباب مقفل کیا اور ایک حصہ بطور سرائے کے مسافروں کے لئے چھوڑا۔ لیکن جب مالک
چند روز کے لئے سیر کو گیا تو ایک شوخ دیدہ اجنبی نے اس کے اس گھر پر جو بطور سرائے کے تھا
دخل اور تصرف کر لیا اور تمام گھر بجز چند حجروں کے جس میں اس مالک کے عزیز تھے یا جن میں اس
مالک کا قیمتی اسباب مقفل تھا خود بخود استعمال میں لانے لگا اور اس سرائے کو اپنا گھر بنالیا اور پھر
اسی پر کفایت نہ کی بلکہ اس گھر سے اس مالک کے عزیزوں کو نکال دیا اور مقفل مکانوں کے قفل توڑ
دیئے اور تمام اسباب پر اپنا قبضہ کر لیا۔ اب مالک جو صرف اس گھر کا مالک نہیں بلکہ اس ملک کا
بادشاہ بھی ہے جب اس شہر میں آئے گا اور اس ظلم اور شوخی کو دیکھے گا تو کیا کرے گا۔ اس کا یہی
جواب ہے کہ جو کچھ مقتضا اس کی سلطنت اور غیرت اور جبروت کا ہے سب کچھ عمل میں لائے
گا۔ اور اس گھر کو اس ظالم سے خالی کرا کر پھر اپنے مظلوم عزیزوں کو اس میں داخل کرے گا اور وہ
تمام مال جو غصب کیا گیا ان کو دے گا اور وہ مسافر خانہ بھی انہیں کو عطا کر دے گا تا آئندہ ان کی
مرضی کے برخلاف کوئی اس میں زیادہ ٹھہر نہ سکے ۔ اسی طرح اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ تمام مذہبی
جھگڑوں کا فیصلہ کر دیوے ۔ انسانوں میں بہت سی لڑائیاں ہوئیں ۔ بہت سے جنگ ہوئے لیکن
ان کے جنگوں یا جہادوں سے یہ جھگڑا فیصلہ نہ ہو سکا آخران کی تلواریں ٹوٹ کر رہ گئیں ۔ اس سے

انسانوں کو یہ سبق ملا کہ مذہبی جھگڑوں کا تلوار فیصلہ نہیں کر سکتی لیکن ہم جانتے ہیں کہ اب آسمانی
فیصلہ نزدیک ہے کیونکہ خدائے غیور کی زمین پر نہایت تحقیر ہو رہی ہے۔ ہر ایک عیسائی مشنری یہ
جوش اپنے دل میں رکھتا ہے کہ وہ خدا جس کی نسبت توریت میں ابتک صحیح تعلیم موجود ہے اس کو
بالکل معطل کر کے ابن مریم کو اس کا تخت دیا جائے اور دنیا میں ایک بھی اس خدا کا نام لیوا نہ ہوا اور
ہر ایک قوم کے منہ سے اور ہر ایک ملک سے یہی آواز نکلے کہ یسوع مسیح خدا اور رب العالمین اور
خداوندوں کا خداوند ہے اور یہ صرف آرزو نہیں بلکہ یسوع کو خدا بنانے کے لئے جس قدر روپیہ
صرف کیا گیا ہے ۔ جس قدر کتا ہیں لکھی گئی ہیں ۔ جس قدر ہر ایک تدبیر کی گئی ۔ دنیا کی ابتدا سے
آج تک اس کی نظیر موجود نہیں اور افسوس کہ ایک مدت سے مسلمانوں کی یہ عادت ہے کہ معقول
اور سیدھے طور پر اس مذہب کا مقابلہ نہیں کرتے بلکہ اگر خاص مجمعوں میں کبھی یہ ذکر آتا ہے تو بڑا
ذریعہ اپنی ترقی کا جہاد کو ٹھہراتے ہیں اور ایک ایسے زمانہ کے منتظر ہیں کہ گویا اس وقت ان کا کوئی
مہدی اور مسیح تلوار سے تمام قوموں کو نابود کر دے گا ۔ گویا وہ اعتراض جو نادانوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار پر کیا تھا اس کا جواب بھی آخر کار تلوار ہی ہوگا ۔ میری دانست میں یہی
سبب مسلمانوں کے تنزل کا ہے کہ انسانی رحم کی قوت ان کے دلوں سے بہت گھٹ گئی ہے۔ میں ہر
ایک مسلمان کو ایسا نہیں سمجھتا لیکن میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ کروڑھا انسان ابھی ان میں
ایسے موجود ہیں کہ بنی نوع کے خون کے پیاسے ہیں ۔ مجھے تعجب ہے کہ کیا وہ پسند کرتے ہیں کہ ان
کو کوئی قتل کر دے۔ اور ان کے یتیم بچے اور ان کی بیوہ عورتیں بیکسی کی حالت میں رہ جائیں ۔ پھر
وہ دوسروں کی نسبت ایسا کرنا کیوں روا رکھتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ مرض مسلمانوں کے
لاحق حال نہ ہوتی تو وہ تمام یورپ کے دلوں کو فتح کر لیتے ۔ ہر ایک پاک کانشنس گواہی دے سکتا
ہے کہ عیسائی مذہب کچھ بھی چیز نہیں انسان کو خدا بنا دینا کسی عقلمند کا کام نہیں ۔ یسوع مسیح میں اور
انسانوں کی نسبت ایک ذرہ خصوصیت نہیں بلکہ بعض انسان اس سے بہت بڑھ کر گزرے ہیں اور
اب بھی یہ عاجز اسی لئے بھیجا گیا ہے کہ تا خدائے قادر لوگوں کو دکھلاوے کہ اس کا فضل اس عاجز پر

اس مسیح سے بڑھ کر ہے اور پھر یہ غلطیاں کہ گویا یسوع مسیح اب تک زندہ ہے اور گویا وہ آسمان پر
ہے اور گویا وہ سچ مچ مردے زندہ کیا کرتا تھا اور اس کے مرنے پر یروشلم کے تمام مردے جو آدم
کے وقت سے لیکر مسیح کے وقت تک مر چکے تھے زندہ ہو کر شہر میں آ گئے تھے۔ یہ سب جھوٹی کہانیاں
ہیں۔ جیسا کہ ہندوؤں کے پورانوں میں ہیں اور سچ صرف اس قدر ہے کہ اس نے بھی بعض
معجزات دکھلائے جیسا کہ نبی دکھلاتے تھے اور جیسا کہ اب خدا تعالیٰ اس عاجز کے ہاتھ پر دکھلا رہا
ہے مگر مسیح کے کام تھوڑے تھے اور جھوٹ ان میں بہت ملایا گیا ۔ یہ کس قدر قابل شرم جھوٹ ہے
کہ وہ زندہ ہو کر آسمان پر چڑھ گیا ۔ مگر اصل حقیقت صرف اس قدر ہے کہ وہ صلیب پر مرا نہیں ۔
واقعات صاف گواہی دیتے ہیں کہ مرنے کی کوئی بھی صورت نہیں تھی ۔ تین گھنٹہ کے اندر صلیب پر
سے اتارا گیا۔ شدت درد سے بیہوش ہو گیا ۔ خدا کو منظور تھا کہ اس کو یہودیوں کے ہاتھ سے نجات
دے۔ اس لئے اس وقت بباعث کسوف خسوف سخت اندھیرا ہو گیا یہودی ڈر کر اس کو چھوڑ گئے
اور یوسف نام ایک پوشیدہ مرید کے وہ حوالہ کیا گیا اور دو تین روز ایک کوٹھہ میں جو قبر کے نام
سے مشہور کیا گیا رکھ کر آخر آفاقہ ہونے پر ملک سے نکل گیا۔ اور نہایت مضبوط دلائل سے ثابت
ہو گیا ہے کہ پھر وہ سیر کرتا ہوا کشمیر میں آیا۔ باقی حصہ عمر کا کشمیر میں بسر کیا۔ سری نگر محلہ خان یار
میں اس کی قبر ہے ۔ افسوس خواہ نخواہ افترا کے طور پر آسمان پر چڑھایا گیا اور آخر قبر کشمیر میں
ثابت ہوئی ۔ اس بات کے ایک دو گواہ نہیں بلکہ ہیں ہزار سے زیادہ گواہ ہیں ۔
اس قبر کے بارے میں ہم نے بڑی تحقیق سے ایک کتاب لکھی ہے جو عنقریب شائع کی
جائے گی مجھے اس قوم کے مشنریوں پر بڑا ہی افسوس آتا ہے جنہوں نے فلسفہ طبعی ، ہیئت سب پڑھ
کر ڈبو دیا اور خواہ مخواہ ایک عاجز انسان کو پیش کرتے ہیں کہ اس کو خدا مان لو۔ چنانچہ حال میں
ملک امریکہ میں یسوع مسیح کا ایک رسول پیدا ہوا ہے جس کا نام ڈوئی ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ
یسوع مسیح نے بحیثیت خدا ئی دنیا میں اس کو بھیجا ہے تا سب کو اس بات کی طرف کھینچے کہ بجز مسیح کے
اور کوئی خدا نہیں ۔ مگر یہ کیسا خدا ہے کہ یہودیوں کے ہاتھ سے اپنے تئیں بچا نہ سکا ۔ ایک دغا باز

شاگرد نے اس کو پکڑوا دیا۔ اس کا کچھ بندوبست نہ کر سکا۔ انجیر کے درخت کی طرف دوڑا گیا۔
اور یہ خبر نہ ہوئی کہ اس پر پھل نہیں ۔ اور جب قیامت کے بارے میں اس سے پوچھا گیا کہ کب
آئے گی تو بے خبری ظاہر کی۔ اور لعنت جس کے یہ معنی ہیں کہ دل نا پاک ہو جائے اور خدا سے
بیزار ہو جائے اور خدا سے اور اس کی رحمت سے دور جا پڑے وہ اس پر پڑی اور پھر وہ آسمان کی
طرف اس لئے چڑھا کہ باپ اس سے بہت دور تھا کروڑہا کوس سے بھی زیادہ دور تھا اور یہ دوری
کسی طرح دور نہیں ہوسکتی تھی جب تک وہ مع جسم آسمان پر نہ چڑھتا۔ دیکھو کس قدر کلام کا تناقض
ہے ایک طرف تو یہ کہتا ہے کہ میں اور باپ ایک ہیں اور ایک طرف کروڑہا کوس کا سفر کر کے اس
کے ملنے کو جاتا ہے جبکہ باپ اور بیٹا ایک تھے تو اس قدر مشقت سفر کی کیوں اٹھائی۔ جہاں ہوتا
و ہیں باپ بھی تھا۔ دونوں ایک جو ہوئے اور پھر وہ کس کے رہنے ہاتھ بیٹھا ۔ ماکے داہنے ہاتھ بیٹھا ۔
اب ہم ڈوئی کو مخاطب کرتے ہیں جو یسوع مسیح کو خدا بناتا اور اپنے تئیں اس کا رسول قرار
دیتا ہے اور کہتا ہے کہ توریت استثناء ۱۸ باب آیت پندرہ کی پیشگوئی میرے حق میں ہے اور میں
ہی ایلیا اور میں ہی عہد کا رسول ہوں ۔ نہیں جانتا کہ یہ مصنوعی خدا اس کا موسیٰ کے کبھی خواب
خیال میں بھی نہیں تھا۔ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو یہی بار بار کہا که خبر دار کسی مجسم چیز انسان یا حیوان
کو خدا قرار نہ دینا آسمان پر سے نہ زمین سے۔ خدا نے تم سے باتیں کیں مگر تم نے اس کی کوئی
صورت نہیں دیکھی۔ تمہارا خدا صورت اور تجسم سے پاک ہے۔ مگر اب ڈوئی موسیٰ کے خدا سے
برگشتہ ہو کر وہ خدا پیش کرتا ہے جس کے چار بھائی اور ایک ماں ہے اور بار بار اپنے اخبار میں لکھتا
ہے کہ اس کے خدا یسوع مسیح نے اس کو خبر دی ہے کہ تمام مسلمان تباہ اور ہلاک ہو جائیں گے اور
دنیا میں کوئی زندہ نہیں رہے گا بجز ان لوگوں کے جو مریم کے بیٹے کو خدا سمجھ لیں اور ڈوئی کو اس
مصنوعی خدا کا رسول قرار دیں ہم ڈوئی کو ایک پیغام دیتے ہیں کہ اس کو تمام مسلمانوں کے مارنے
کی کیا ضرورت ہے۔ وہ غریب مریم کے عاجز بیٹے کو خدا کیونکر مان لیں ۔ بالخصوص اس زمانہ میں
جبکہ ڈوٹی کے خدا کی قبر بھی اس ملک میں موجود ہے۔ اور ان میں وہ مسیح موعود بھی موجود ہے جو

چھٹے ہزار کے اخیر اور ساتویں ہزار کے سر پر ظاہر ہوا جس کے ساتھ بہت سے نشان ظہور میں
آئے ۔ اور ڈوئی کا یہ الہام کہ تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور وہی لوگ باقی رہیں گے جو
یسوع مسیح کو خدا مانیں گے اور ساتھ ہی ڈوئی کو بھی اس خدا کا رسول مان لیں گے۔ اس الہام کے
رو سے تو باقی عیسائیوں کی بھی خیر نہیں ۔ کیونکہ گو وہ مریم کے صاحبزادہ کو خدا مانتے ہیں مگر یہ جھوٹا
رسول جو ڈوئی ہے اب تک انہوں نے تسلیم نہیں کیا اور ڈوئی نے صاف طور پر یہ الہام شائع کر دیا
ہے کہ صرف یسوع مسیح کو خدا ماننا کافی نہیں جب تک ڈوئی کو بھی ساتھ ہی نہ مان لیں ۔ اور چاہیے
کہ صاف اقرار کرے کہ ڈوئی ایلیا اور ڈوئی عہد کا رسول اور ڈوئی کے حق میں ہی وہ پیشگوئی ہے
جو توریت استثنا باب ۱۸ آیت پندرہ میں ہے تب بچیں گے ورنہ ہلاک ہو جائیں گے۔ غرض ڈوئی
بار بار لکھتا ہے کہ عنقریب یہ سب لوگ ہلاک ہو جائیں گے بجز اس گروہ کے جو یسوع کی خدائی
مانتا ہے اور ڈوٹی کی رسالت ۔ اس صورت میں یورپ اور امریکہ کے تمام عیسائیوں کو چاہیے کہ
بہت جلد ڈوئی کو مان لیں تا ہلاک نہ ہو جائیں اور جبکہ انہوں نے ایک نامعقول امر کو مان لیا ہے
یعنی یسوع مسیح کی خدائی کو تو چلو یہ دوسرا نا معقول امر بھی مان لو کہ اس خدا کا ڈوئی رسول ہے۔
رہے مسلمان سو ہم ڈوئی صاحب کی خدمت میں بادب عرض کرتے ہیں کہ اس مقدمہ میں
کروڑوں مسلمانوں کے مارنے کی کیا حاجت ہے ایک سہل طریق ہے جس سے اس بات کا فیصلہ
ہو جائے گا کہ آیا ڈوئی کا خدا سچا خدا ہے یا ہمارا خدا۔ وہ بات یہ ہے کہ وہ ڈوئی صاحب تمام
مسلمانوں کو بار بار موت کی پیشگوئی نہ سناویں بلکہ ان میں سے صرف مجھے اپنے ذہن کے آگے
رکھ کر یہ دعا کر دیں کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے کیونکہ ڈوئی یسوع مسیح کو خدا
جانتا ہے مگر میں اس کو ایک بندہ عاجز مگر نبی جانتا ہوں ۔ اب فیصلہ طلب یہ امر ہے کہ دونوں میں
سے سچا کون ہے ۔ چاہیے کہ اس دعا کو چھاپ دے اور کم سے کم ہزار آدمی اس پر گواہی لکھے اور
جب وہ اخبار شائع ہو کر میرے پاس پہنچے گی تب میں بھی بجواب اس کے یہی دعا کروں گا اور
انشاء اللہ ہزار آدمی کی گواہی لکھ دوں گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ڈوئی کے اس مقابلہ سے اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی