مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 25
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تمام عیسائیوں کے لئے حق کی شناخت کے لیے ایک راہ نکل آئے گی ۔ میں نے ایسی دعا کے لیے
سبقت نہیں کی بلکہ ڈوئی نے کی ۔ اس سبقت کو دیکھ کر غیور خدا نے میرے اندر یہ جوش پیدا کیا اور
یادر ہے کہ میں اس ملک میں معمولی انسان نہیں ہوں ۔ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کا ڈوئی انتظار
کر رہا ہے۔ صرف یہ فرق ہے کہ ڈوئی کہتا ہے کہ مسیح موعود پچیس برس کے اندر اندر پیدا ہو جائے
گا اور میں بشارت دیتا ہوں کہ وہ مسیح پیدا ہو گیا اور وہ میں ہی ہوں ۔ صد ہانشان زمین سے اور
آسمان سے میرے لیے ظاہر ہو چکے ایک لاکھ کے قریب میرے ساتھ جماعت ہے جو زور سے
ترقی کر رہی ہے۔ ڈوئی بیہودہ باتیں اپنے ثبوت میں لکھتا ہے کہ میں نے ہزار ہا بیمار توجہ سے اچھے
کئے ہیں۔ ہم اس کا جواب دیتے ہیں کہ کیوں پھر اپنی لڑکی کو اچھا نہ کر سکا اور وہ مرگئی اور اب تک
اس کے فراق میں روتا ہے اور کیونکر اپنے اس مرید کی اس عورت کو اچھا نہ کر سکا جو بچہ جن کر مرگئی
اور اس کی بیماری پر بلایا گیا مگر وہ گذر گئی۔ یادر ہے کہ اس ملک کے صد ہا عام لوگ اس قسم کے عمل
کرتے ہیں اور سلب امراض میں بہتوں کو مشق ہو جاتی ہے اور کوئی ان کی بزرگی کا قائل نہیں ہوتا۔ میں
پھر امریکہ کے سادہ لوحوں پر نہایت تعجب ہے کہ وہ کس خیال میں پھنس گئے کیا ان کے لئے مسیح کو
ناحق خدا بنانے کا بوجھ کافی نہ تھا کہ یہ دوسرا بو جھ بھی انہوں نے اپنے گلے ڈال لیا۔ اگر ڈوئی اپنے
دعوی میں سچا ہے اور در حقیقت یسوع مسیح خدا ہے تو یہ فیصلہ ایک ہی آدمی کے مرنے سے ہو جائے
گا ۔ کیا حاجت ہے کہ تمام ملکوں کے مسلمانوں کو ہلاک کیا جائے لیکن اگر اس نے اس نوٹس کا جواب
نہ دیا اور یا اپنے لاف و گزاف کے مطابق دعا کر دی اور پھر دنیا سے قبل میری وفات کے اٹھایا گیا تو
یہ تمام امریکہ کے لئے ایک نشان ہوگا۔ مگر یہ شرط ہے کہ کسی کی موت انسانی ہاتھوں سے نہ ہو بلکہ کسی
بیماری سے یا بجلی سے یا سانپ کے کاٹنے سے یا کسی درندہ کے پھاڑنے سے ہو اور ہم اس جواب
کے لئے ڈوٹی کو تین ماہ تک مہلت دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا بچوں کے ساتھ ہو۔ آمین ۔
یادر ہے کہ صادق اور کا ذب میں فیصلہ کرنے کے لئے ایسے امور ہرگز معیار نہیں ٹھہر سکتے جو
دنیا کی قوموں میں مشترک ہیں۔ کیونکہ کم و بیش ہر ایک قوم میں وہ پائے جاتے ہیں انہیں امور میں
سے طریق سلب امراض بھی ہے۔ یہ طریق نا معلوم وقت سے ہر ایک قوم میں رائج ہے۔ ہندو بھی
ایسے کرتب کیا کرتے ہیں اور یہودیوں میں بھی یہ طریق چلے آتے ہیں اور مسلمانوں میں بھی
بہت سے لوگ سلب امراض کے مدعی ہیں اور سچ بات یہ ہے کہ اس طریق کو حق اور باطل کے
فیصلہ کرنے کے لئے کوئی دخل نہیں کیونکہ اہل حق اور اہل باطل دونوں اس میں دخل پیدا کر سکتے
ہیں چنانچہ انجیلوں سے بھی ثابت ہے کہ جب حضرت عیسیٰ اس طریق توجہ سے بعض امراض کو اچھا
کرتے تھے تو ان کی زندگی میں ہی ایسے لوگ بھی موجود تھے کہ ان کے مرید اور حواری نہ تھے مگر
اسی طرح امراض کو اچھا کر لیتے تھے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کر لیتے تھے اور اس وقت ایک تالاب بھی
ایسا تھا جس میں غوطہ لگا کر اکثر امراض اچھی ہو جاتی تھیں ۔ سو یہ مشق توجہ اور سلب امراض کی جو
عام طور پر قوموں کے اندر پائی جاتی ہے۔ یہ سچے مذہب کے لئے کامل شہادت نہیں ٹھیر سکتی ۔ ہاں
اس صورت میں کامل شہادت ٹھہر سکتی ہے کہ دو فریق جو اپنے اپنے مذہب کی سچائی کے مدعی ہیں وہ
چند بیمار مثلاً ہمیں بیمار قرعہ اندازی سے باہم تقسیم کر لیں اور پھر ان دونوں میں سے جس کے بیمار
فریق مقابل سے بہت زیادہ اچھے ہو جائیں اس کو حق پر سمجھا جائے گا۔ چنانچہ گذشتہ دنوں میں ایسا
ہی میں نے اس ملک میں اشتہار دیا تھا ۔ مگر کسی نے اس کا مقابلہ نہ کیا۔ مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
اگر ڈوئی یا اور کوئی ڈوئی کا ہم جنس اس مقابلہ کے لئے میرے مقابل آئے تو میرا خدا اس کو سخت
ذلیل کرے گا کیونکہ وہ جھوٹا ہے اور اس کا خدا بھی محض باطل کا پتلا ہے لیکن افسوس کہ اس قدر
دوری میں یہ مقابلہ میسر نہیں آسکتا۔ مگر خوشی کی بات ہے کہ ڈوئی نے خود یہ طریق فیصلہ پیش کیا ہے
کہ مسلمان جھوٹے ہیں اور ہلاک ہو جائیں گے۔ اس طریق فیصلہ میں ہم اس قدر ترمیم کرتے
ہیں کہ تمام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں ۔ اس طرح پر تو ڈوٹی کے ہاتھ میں مکار لوگوں
کی طرح یہ عذر باقی رہ جائے گا کہ مسلمان ہلاک نہ ہوں گے مگر پچاس یا ساٹھ یا سو برس کے بعد
اتنے میں ڈوئی خود مر جائے گا۔ تو کوئی اس کی قبر پر جا کر اس کو ملزم کرے گا کہ تیری پیشگوئی جھوٹی
نکلی پس اگر ڈوٹی کی سیدھی نیت ہے اور وہ جانتا ہے کہ یہ سبق در حقیقت مریم کے صاحبزادہ نے
ہی اس کو دیا ہے جو اس کے نزدیک خدا ہے۔ تو یہ ٹھگوں والا طریق اس کو اختیار نہیں کرنا چاہیے کہ
اس سے کوئی فیصلہ نہیں ہو گا بلکہ طریق یہ ہے کہ وہ اپنے مصنوعی خدا سے اجازت لے کر میرے
ساتھ اس بارے میں مقابلہ کرے ۔ میں ایک آدمی ہوں جو پیرانہ سالی تک پہنچ چکا ہوں ۔ میری
عمر غالباً چھیاسٹھ سال سے بھی کچھ زیادہ ہے۔ اور ذیا بیطیس اور اسہال کی بیماری بدن کے نیچے کے
حصہ میں اور دوران سر اور کمی دورانِ خون کی بیماری بدن کے اوپر کے حصہ میں ہے اور میں دیکھتا
ہوں کہ میری زندگی میری صحت سے نہیں بلکہ میرے خدا کے حکم سے ہے۔ پس اگر ڈوئی کا مصنوعی
خدا کچھ طاقت رکھتا ہے تو ضرور میرے مقابل اس کو اجازت دے گا۔ اگر تمام مسلمانوں کے
ہلاک کرنے کے عوض میں صرف میرے ہلاک کرنے سے ہی کام ہو جائے تو ڈوئی کے ہاتھ میں
ایک بڑا نشان آجائے گا۔ پھر لاکھوں انسان مریم کے بیٹے کو خدا مان لیں گے اور نیز ڈوئی کی
رسالت کو بھی اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا کے مسلمانوں کی نفرت عیسائیوں کے خدا کی
نسبت ترازو کے ایک پلہ میں رکھی جائے اور دوسرے پلہ میں میری نفرت رکھی جائے ۔ تو میری
نفرت اور بیزاری عیسائیوں کے بناوٹی خدا کی نسبت تمام مسلمانوں کی نفرت سے وزن میں زیادہ
نکلے گی ۔
میں سب پرندوں سے زیادہ کبوتر کا کھانا پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ عیسائیوں کا خدا ہے معلوم
نہیں کہ ڈوئی کی اس میں کیا رائے ہے۔ کیا وہ بھی اس کی نرم نرم ہڈیاں دانتوں کے نیچے چباتے
ہیں یا خدائی کی مشابہت کی وجہ سے اس پر کچھ رحم کرتے اور اس کی حرمت کے قائل ہیں ۔ اس
ملک کے ہندوؤں نے جب سے گائے کو پرمیشر کا اوتار مانا ہے۔ تب سے وہ گائے کو ہرگز نہیں
کھاتے ۔ پس وہ ان عیسائیوں سے اچھے رہے جنہوں نے اس کبوتر کی کچھ عظمت نہ کی جس کی
شبیہ میں ان کا وہ خدا ظاہر ہوا جس نے مسیح کو آسمان سے آواز دی کہ تو میرا پیارا بیٹا ہے۔ پس اس
رشتہ کے لحاظ سے جیسا کہ سمجھا جاتا ہے کبوتر مسیح کا باپ ہوا ۔ گو یا خدا کا باپ ٹھہرا۔ مگر تب بھی
عیسائیوں نے اس کے کھانے سے پر ہیز نہیں کیا حالانکہ وہ اس لائق تھا کہ اس کو خداوند خداوند کہا
جائے ۔ خدا نے جبکہ توریت میں یہ کہا کہ آدم کو میں نے اپنی صورت میں پیدا کیا۔ تبھی سے انسان
کا گوشت انسانوں پر حرام کیا گیا ہے ۔ پھر کیا وجہ اور کیا سبب کہ کبوتر جو عیسائیوں کے خدا کا باپ
ہے جس نے مسیح کو بیٹے کا خطاب دیا۔ وہ کھایا جاتا ہے اور نہ صرف کھایا جاتا ہے بلکہ اس کے
گوشت کی تعریف بھی کی جاتی ہے ۔ جیسا کہ انسائیکلو پیڈ یا صفحہ ۸۵ جلد ۱۹ میں لکھا ہے کہ کبوتر کا
گوشت تمام پرندوں سے زیادہ لذید ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کو کبوتر کی قسم فروٹ پیجن کھانے کا
اتفاق خوش قسمتی سے ہوا ہے انہوں نے یہ شہادت دی ہے اور یہود کی شریعت کے مطابق جس کو
بکرا ذبح کرنے کی توفیق نہ ہو وہ کبوتر ذبح کرے لوقا ۲/۲۴ اور مریم نے بھی دو کبوتر ذبح کئے تھے
کیونکہ وہ غریب تھی ۔ لوقا ۲/۲۴ ۔ اب دیکھو ایک طرف تو کبوتر کو خدا بنایا اور ایک طرف کبوتر پر
ہمیشہ چھری پھیر دی جاتی ہے۔ مسیح تو صرف ایک دفعہ صلیب پر چڑھ کر تمام عیسائیوں کا شفیع بن
گیا۔ مگر بیچارے کبوتر کو اس شفاعت سے کچھ حصہ نہ ملا۔ جس کی بوٹی بوٹی ہمیشہ دانتوں کے نیچے
پیسی جاتی ہے چنانچہ ہم نے بھی کل ایک سفید کبوتر کھایا تھا ۔ لہذا روح القدس کی تائید سے یہ تحریک
پیدا ہوئی اور انسائیکلو پیڈیا میں جو پانچ سو تم کبوتر کی لکھی ہے یہ بھی میری رائے میں ناقص ہے
کیونکہ اس میں اس کبوتر کو شامل نہیں کیا گیا جس کی شبیہ میں عیسائیوں کا خدا ظاہر ہوا تھا۔ اس لئے
اس بیان کی یوں تصحیح کرنی چاہیے کہ کبوتر کی اقسام ۵۰۱ ہیں اور اس کی تصریح کر دینی چاہیے کہ یہ
ایک نئی قسم وہ داخل کی گئی ہے جس میں خدا مسیح پر نازل ہوا تھا ۔
میں ایسے شخص کا سخت دشمن ہوں کہ جو کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہو کر پھر خیال کرتا ہے کہ سے ہو کر ہے
میں خدا ہوں گو میں مسیح ابن مریم کو اس تہمت سے پاک قرار دیتا ہوں کہ اس نے کبھی خدائی کا
دعوی کیا تاہم میں دعویٰ کرنے والے کو تمام گنہگاروں سے بدتر سمجھتا ہوں میں جانتا ہوں اور مجھے
دکھایا گیا ہے کہ مسیح ابن مریم اس تہمت سے بری اور راستباز ہے اور اس نے کئی دفعہ مجھ سے
ملاقات کی لیکن ہر ایک دفعہ اپنی عاجزی اور عبودیت ظاہر کی ۔ ایک دفعہ میں نے اور اس نے عالم
کشف میں جو گویا بیداری کا عالم تھا ایک جگہ بیٹھ کر ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا اور اس
نے اپنی فروتنی اور محبت ۔ ن سے میرے برے پر ظاہر کیا کہ وہ میر ا میرا بھائی ہے اور میں نے بھی محسوس کیا کہ وہ
میرا بھائی ہے تب سے میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں ۔ سو جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس کے
موافق میرا یہی عقیدہ ہے کہ وہ میرا بھائی ہے۔ گو مجھے حکمت اور مصلحت الہی نے اس کی نسبت
زیادہ کام سپر د کیا ہے اور اس کی نسبت زیادہ فضل اور کرم کے وعدے دیئے ہیں مگر پھر بھی میں اور
وہ روحانیت کے رو سے ایک ہی جوہر کے دوٹکڑے ہیں ۔ اسی بنا پر میرا آنا اسی کا آنا ہے۔ جو مجھ
سے انکار کرتا ہے وہ اس سے بھی انکار کرتا ہے۔ اُس نے مجھے دیکھا اور خوش ہوا۔ پس وہ جو مجھے
دیکھتا اور نا خوش ہوتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ نہ مجھ میں سے اور نہ مسیح ابن مریم میں سے اور
مسیح ابن مریم مجھ میں سے ہے اور میں خدا سے ہوں ۔ مبارک وہ جو مجھے پہچانتا ہے اور بد قسمت
وہ جس کی آنکھوں سے میں پوشیدہ ہوں ۔“
( منقول از ریویو آف ریلیجنز اردو جلد نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۰۲ ء از صفحه ۳۳۹ تا صفحه ۳۴۸)
( نوٹ از مرتب) حضور نے یہ اشتہار مشتمل بر مضمون مباہلہ ڈوئی کے علاوہ امریکہ کے ان مشہور روزناموں کو
بھی بھیج دیا جو بڑی کثرت سے دنیا میں شائع ہوتے تھے۔ ان اخباروں نے بکثرت اشتہار کی اشاعت کی ۔ اور
ڈوئی کو حضور کے چیلنج قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر اس نے خاموشی اختیار کر لی۔ تب حضور نے
۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو ایک اور اشتہار انگریزی میں ترجمہ کر کے بھجوایا ۔ اصل اردو اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۶۰۵
اشتہار نمبر ۲۶۰ میں ملاحظہ کریں ۔ (مرتب)
( اشتهار مندرجہ رساله کشتی نوح )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
درخواست چندہ برائے توسیع مکان
چونکہ آئندہ اس بات کا سخت اندیشہ ہے کہ طاعون ملک میں پھیل جائے اور ہمارے گھر میں جس
میں بعض حصوں میں مرد بھی مہمان رہتے ہیں اور بعض حصوں میں عورتیں سخت تنگی واقعہ ہے اور آپ
لوگ سن چکے ہیں کہ اللہ جل شانہ نے ان لوگوں کے لئے جو اس گھر کی چار دیوار کے اندر ہوں گے
حفاظت خاص کا وعدہ فرمایا ہے اور اب وہ گھر جو غلام حیدر متوفی کا تھا جس میں ہمارا حصہ ہے اس کی
نسبت ہمارے شریک راضی ہو گئے ہیں کہ ہمارا حصہ دیں اور قیمت پر باقی حصہ بھی دے دیں۔ میری
دانست میں یہ حویلی جو ہماری حویلی کا ایک جز ہو سکتی ہے دو ہزار تک تیار ہو سکتی ہے۔ چونکہ خطرہ ہے کہ
طاعون کا زمانہ قریب ہے اور یہ گھر وحی الہی کی خوشخبری کی رو سے اس طوفان طاعون میں بطور کشتی کے
ہوگا نہ معلوم کس کس کو اس کی بشارت کے وعدہ سے حصہ ملے گا اس لئے یہ کام بہت جلدی کا ہے۔ خدا
پر بھروسہ کر کے جو خالق اور رازق ہے اور اعمال صالحہ کو دیکھتا ہے کوشش کرنی چاہیے۔ میں ۔
دیکھا کہ یہ ہمارا گھر بطور کشتی کے تو ہے مگر آئندہ اس کشتی میں نہ کسی مرد کی گنجائش ہے نہ عورت کی اس
لئے توسیع کی ضرورت پڑی۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشــــ
مرزاغلام احمد قادیانی
تهر
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۶)
مندرجہ رسالہ اعجاز احمدی)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
شعر
قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے
کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے
جلد سوم
کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے
دس ہزار روپیہ کا اشتہار
یہ اشتہار خدا تعالیٰ کے اس نشان کے اظہار کے لئے شائع کیا جاتا ہے جو اور نشانوں کی طرح
ایک پیشگوئی کو پورا کرے گا یعنی یہ بھی وہ نشان ہے جس کی نسبت وعدہ تھا کہ وہ اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک
ظہور میں آجائے گا اور اس کے ساتھ دس ہزار روپیہ کا اشتہار اس بات کے لئے بطور گواہ کے ہے کہ
اپنے دعوی کی سچائی کے لئے کس زور سے اور کس قدر صرف مال سے مخالفین کو متنبہ کیا گیا ہے۔ مولوی
ثناء اللہ مد امرتسری نے موضع مد میں بآواز بلند کہا تھا کہ ہم کتاب اعجاز مسی کو معجزہ نہیں کہہ سکتے اور میں
اس طرح کی کتاب بنا سکتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ اگر مخالف مقابلہ کر سکیں اور اُسی مقرر مدت میں
اسی طرح کی کتاب بنا سکیں تو پھر وہ معجزہ کیسا ہوا اس صورت میں تو ہم صاف جھوٹے ہو گئے لیکن جب
ہمارے دوست مولوی سید محمد سرور صاحب و مولوی عبداللہ صاحب ۲ نومبر ۱۹۰۲ء کو قادیان میں پہنچ گئے
تو چند روز کے بعد مجھے خیال آیا کہ اگر اعجاز لمسح کی نظیر طلب کی جائے تو جیسا کہ ہمیشہ سے یہ مخالف
لوگ حیلہ بہانہ سے کام لیتے ہیں اس میں بھی کہہ دیں گے کہ ہماری دانست میں کتاب اعجاز اسیح ستر
دن میں طیار نہیں ہوئی جیسا کہ تقریر متعلقہ جلسہ مہوتسو کی نسبت مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے یہ
فرمایا تھا کہ یہ تقریر پہلے بنائی گئی ہے اور ایک مدت تک سوچ کر لکھی گئی ہے۔ پس اگر اب بھی کہہ دیں
کہ یہ اعجاز مسیح ستر دن میں نہیں بلکہ ستر مہینے میں بنائی گئی ہے تو اب یہ امر عوام کی نظر میں مشتبہ ہو
جائے گا اور میں چند روز اسی فکر میں تھا کہ کیا کروں آخر ۶ رنو مبر ۱۹۰۲ء کی شام کو میرے دل میں ڈالا گیا
کہ ایک قصیدہ مقام مد کے مباحثہ کے متعلق بناؤں کیونکہ بہر حال قصیدہ بنانے کا زمانہ یقینی اور قطع قطعی ہے
کیونکہ اس سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ۱۲۹ اور ۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو بمقام مد بحث ہوئی تھی اور پھر
دوسری نومبر کو ہمارے دوست قادیان پہنچے اور ے نومبر کو میں ایک گواہی کے لئے منشی نصیر الدین
صاحب منصف عدالت بٹالہ کی کچہری میں گیا شاید میں نے ایک یا دو شعر راہ میں بنائے مگر
۸رنومبر کو قصیدہ پوری توجہ سے شروع کیا اور پانچ دن تک قصیدہ اور اردو مضمون ختم کر لیا اس
لئے یہ امر شک و شبہ سے پاک ہو گیا کہ کتنی مدت میں قصیدہ بنایا گیا کیونکہ اس قصیدہ میں اور نیز
اُردو مضمون میں واقعات اس بحث کے درج ہیں جو ۲۹ ۱ اور ۳۰ را کتوبر ۲ء میں بمقام مد ہوئی تھی
پس اگر یہ قصیدہ اور اُردو مضمون اس قلیل مدت میں طیار نہیں ہوا اور پہلے اس سے بنایا گیا تو پھر مجھے
عالم الغیب ماننا چاہیے جس نے تمام واقعات کی پہلے سے خبر دی۔ غرض یہ ایک عظیم الشان نشان ہے
اور نہایت سہل طریق فیصلہ کا۔ اور یادر ہے کہ جیسا میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ یہ تمام مدت قصیدہ پر ہی
خرچ نہیں ہوئی بلکہ اُس اُردو مضمون پر بھی خرچ ہوئی ہے جو اس قصیدہ کے ساتھ شامل ہے اور وہ
دونوں بہیئت مجموعی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان ہیں اور مقابلہ کے لئے اور دس ہزار روپیہ
انعام پانے کے لئے یہ شرط ضروری ہے کہ جو شخص بالمقابل لکھے وہ ساتھ ہی اِس اُردو کارڈ بھی لکھے جو
میری وجوہات کو توڑ سکے جس کی عبارت ہماری عبارت سے کم نہ ہو اور اگر کوئی ان دونوں میں سے کسی
کو چھوڑے گا تو وہ اس شرط کا توڑنے والا ہو گا میں اپنے مخالفوں پر کوئی ایسی مشقت نہیں ڈالتا جس
مشقت سے میں نے حصہ نہ لیا ہو ظاہر ہے کہ اُردو عبارت بھی اسی واقعہ بحث کے متعلق ہے اور اس میں
مولوی ثناء اللہ صاحب کے ان اعتراضات کا جواب ہے جو اُنہوں نے پیش کئے تھے۔ اس صورت
میں کون شک کر سکتا ہے کہ وہ اُردو عبارت پہلے سے بنا رکھی تھی ۔ پس میرا حق ہے کہ جس قدر خارق
عادت وقت میں یہ اُردو عبارت اور قصیدہ تیار ہو گئے ہیں میں اُسی وقت تک نظیر پیش کرنے کا ان
لوگوں سے مطالبہ کروں کہ جو ان تحریرات کو انسان کا افترا خیال کرتے ہیں اور معجزہ قرار نہیں دیتے
اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر وہ اتنی مدت تک جو میں نے اردو مضمون اور قصیدہ پر خرچ
کی ہے اسی قدر مضمون اُردو جس میں میری ہر ایک بات کا جواب ہو کوئی بات رہ نہ جائے اور اسی قدر
قصیدہ جو اسی تعداد کے اشعار میں واقعات کے بیان پر مشتمل ہوا اور فصیح و بلیغ ہو اسی مدت مقررہ
میں چھاپ کر شائع کر دیں تو میں ان کو دس ہزار روپیہ نقد دوں گا۔ میری طرف سے یہ اقرار صحیح شرعی
ہے جس میں ہرگز تخلف نہیں ہوگا اور جس کا وہ بذریعہ عدالت بھی ایفاء کر سکتے ہیں اور اگر اب مولوی
ثناء اللہ اور دوسرے میرے مخالف پہلو تہی کریں اور بدستور مجھے کافر اور دجال کہتے رہیں تو یہ ان کا
حق نہیں ہوگا کہ مغلوب اور لاجواب ہو کر ایسی چالا کی ظاہر کریں اور وہ پبلک کے نزدیک جھوٹے
ٹھہریں گے اور پھر میں یہ بھی اجازت دیتا ہوں کہ وہ سب مل کر اُردو مضمون کا جواب اور قصیدہ
مشتملہ بر واقعات لکھ دیں میں کچھ عذر نہیں کروں گا۔ اگر انہوں نے قصیدہ اور جواب مضمون ملحقہ
قصیدہ میعاد مقررہ میں چھاپ کر شائع کر دیا تو میں بیشک جھوٹا ٹھہروں گا ۔ مگر چاہیے کہ میرے قصیدہ
کی طرح ہر یک بیت کے نیچے اُردو ترجمہ لکھیں اور منجملہ شرائط کے اس کو بھی ایک شرط سمجھ لیں اس
مقابلہ سے تمام جھگڑے کا فیصلہ ہو جائے گا اور انشاء اللہ ۱۶ نومبر ۲ء کی صبح کو میں یہ رسالہ
اعجاز احمدی مولوی ثناء اللہ کے پاس بھیج دوں گا جو مولوی سید محمد سرور صاحب لے کر جائیں گے اور
اسی تاریخ یہ رسالہ ان تمام صاحبوں کی خدمت میں جو اس قصیدہ میں مخاطب ہیں بذریعہ رجسٹری
روانہ کر دوں گا ۔ بالآخر میں اس بات پر بھی راضی ہو گیا ہوں کہ ان تمام مخالفوں کو جواب مذکورہ بالا
کے لکھنے اور شائع کرنے کے لئے پندرہ روز کی مہلت دوں کیونکہ اگر وہ زیادہ سے زیادہ بحث کریں تو
انہیں اس صورت میں کہ ۱۸ یا ۱۹ نومبر ۲ء تک میرا قصیدہ اُن کے پاس پہنچ جائے گا۔ بہر حال
ماننا پڑے گا کہ یکم نومبر سے سے نصف نومبر تک پندرہ دن ہوئے مگر تا ہم میں نے اُن کی حالت پر
رحم کر کے اتمام حجت کے طور پر پانچ دن اُن کے لئے اور زیادہ کر دیئے ہیں اور ڈاک کے دن ان
دنوں سے باہر ہیں ۔ پس ہم جھگڑے سے کنارہ کرنے کے لئے تین دن ڈاک کے فرض کر لیتے ہیں
یعنی ۱۷-۱۸-۱۹ نومبر ہے۔ ان دنوں تک بہر حال اُن کے پاس جا بجا یہ قصیدہ پہنچ جائے گا۔
اب اُن کی میعاد ۲۰ نومبر سے شروع ہوگی ۔ پس اس طرح پر دس دسمبر تک اس میعاد کا خاتمہ
ہو جائے گا۔ پھر اگر میں دن میں جو دسمبر کی دسویں کے دن کی شام تک ختم ہو جائے گی ۔ اُنہوں
نے اس قصیدہ اور اُردو مضمون کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا تو یوں سمجھو کہ میں نیست و نابود ہو گیا اور
میرا سلسلہ باطل ہو گیا۔ اس صورت میں میری تمام جماعت کو چاہیے کہ مجھے چھوڑ دیں اور قطع تعلق
کریں لیکن اگر اب بھی مخالفوں نے عمداً کنارہ کشی کی تو نہ صرف دس ہزار روپے کے انعام سے محروم
رہیں گے بلکہ دس لعنتیں اُن کا ازلی حصہ ہوگا اور اس انعام میں سے ثناء اللہ کو پانچ ہزار ملے گا۔ اور
باقی پانچ کو اگر فتح یاب ہو گئے ایک ایک ہزار ملے گا۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲ ۲۰ تا ۲۰۵)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اعلان
چونکہ آج کل مرض طاعون ہر ایک جگہ بہت زور پر ہے اس لئے اگرچہ
قادیان میں نسبتاً آرام ہے لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ برعایت اسباب بڑا مجمع جمع
ہونے سے پر ہیز کی جاوے۔ اس لیے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ دسمبر کی تعطیلوں
میں جیسا کہ پہلے اکثر احباب قادیان میں جمع ہو جایا کرتے تھے اب کی دفعہ وہ اس
اجتماع کو بلحاظ مذکورہ بالا ضرورت کے موقوف رکھیں اور اپنی اپنی جگہ پر خدا سے دُعا
کرتے رہیں کہ وہ اس خطرناک ابتلا سے اُن کو اور ان کے اہل عیال کو بچاوے۔
المعلن
میرزاغلام احمد قادیانی
۱۸ دسمبر ۱۹۰۲ء
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
مطبع انوار احمد یہ پر لیس قادیان
( تبلیغ رسالت جلد ۰ اصفحه ۵۱)
A
اصلاح حسب منشا کھلی چٹھی مولوی ثناء اللہ صاحب
چونکہ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ کفن وغیرہ کی آمدنی جو اس
ملک میں اکثر ملاؤں کو ہوا کرتی ہے کبھی ان کو اس سے تعلق نہیں ہوا۔ اور وہ اپنی تجارت سے
گزارہ کرتے ہیں اس لئے ہمیں ان کی ان ذاتیات سے بحث نہیں اور ہم قبول کرتے ہیں کہ ایسا
ہی ہوگا۔ یہ قول محض اس بناء پر تھا کہ ہمارے ملک میں اکثر ملا ایسے پائے جاتے ہیں کہ مسجدوں
سے تعلق رکھتے اور پیشہ نسل اموات و جنازہ رکھتے ہیں اور اس کی آمدنی لیتے ہیں ۔ اب جبکہ وہ
ظاہر کرتے ہیں کہ میں ان میں سے نہیں ہوں سو ہم اپنی اس قدر تحریر کے اس اشتہار سے اصلاح
کر دیتے ہیں اور در حقیقت ہماری غرض اوّل سے الزام نہیں ہے کیونکہ صدہا ملا اس ملک میں
ایسے پائے جاتے ہیں کہ یہ خدمت غسل اموات و جنازہ اپنے ذمہ لے لیتے ہیں ان کو بھی ہم بُرا
نہیں کہتے کہ قدیم سے یہ کام چلا آتا ہے کوئی ان کو بُرا نہیں کہہ سکتا وہ سب اپنی اپنی جگہ پر عزت
رکھتے ہیں ۔
المشتهر مرزا غلام احمد از قادیان
۲۰ دسمبر ۱۹۰۲ء
یه اشتها را حکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء کے صفحہ ۶ پر درج ہے )