مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 26
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دربار دہلی کے موقعہ پر میموریل کی اشاعت
ظہر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے
نے عرض کی کہ دربار دہلی پر جو میموریل روانہ کرنا ہے وہ طبع ہو کر آ گیا ہے۔ حضور نے
حکم دیا کہ ”اسے کثرت سے تقسیم کیا جائے کیونکہ اس سے ہماری جماعت کی عام
شہرت ہوتی ہے اور ہمارے اصولوں کی واقفیت اعلیٰ حکام کو ہوتی ہے اور اس کی
اشاعت ہوتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۴۷۶ مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۰۲ء )
تعطیل جمعه
مندرجہ ذیل میموریل حضرت مسیح موعود نے گورنمنٹ آف انڈیا
کی خدمت میں تعطیل جمعہ کے لئے پیش کیا ہے
چونکہ تاجپوشی کا جلسہ جو دہلی میں ہو گا ہر ایک فرقہ رعایا گورنمنٹ برطانیہ کو اس سے بہت خوشی
ہے اور مسلمانوں کو ایک خاص خوشی جو اس جلسہ میں ان کے اسلامی تخت گاہ کے شہر کو عزت دی گئی
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس محسن گورنمنٹ کو مسلمانوں پر ایک خاص نظر عنایت ہے اور مسلمانوں
کی مدت دراز سے ایک دلی تمنا ہے جس کے پیش کرنے کے لئے اس وقت سے زیادہ مبارک
کوئی وقت نہیں کہ ہمارے بادشاہ عالیجاہ قیصر کی تاجپوشی کے جلسہ کا دن قریب ہے اس لئے مجھے
تحریک کی گئی کہ میں اس التماس کو ادب سے پیش کروں کیونکہ میں ایک ایسے مسلمانوں کے گروہ کا
امام ہوں کہ جو برٹش انڈیا اور دوسرے مقامات میں ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہے اور میں ضروری
نہیں سمجھتا کہ میں ان کے نام لکھوں کیونکہ وہ مجھ سے بیعت کرنے والے ہیں یعنی میرے مرید
ہیں اور مجھ سے الگ نہیں ہیں ۔ یہ وہ فرقہ ہے جو فرقہ احمد یہ کے نام سے مشہور ہے اور پنجاب اور
ہندوستان اور دیگر متفرق مقامات میں پھیلا ہوا ہے یہی وہ فرقہ ہے جو دن رات کوشش کر رہا ہے
کہ مسلمانوں کے خیالات میں سے جہاد کی بیہودہ رسم کو اٹھا دے چنانچہ اب تک ساٹھ کے قریب
میں نے ایسی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو اور انگریزی میں تالیف کر کے شائع کی ہیں جن کا
یہی مقصد ہے کہ یہ غلط خیالات مسلمانوں کے دلوں سے محو ہو جائیں اس قوم میں یہ خرابی اکثر
نادان مولویوں نے ڈال رکھی ہے لیکن اگر خدا نے چاہا تو میں امید رکھتا ہوں کہ عنقریب اس کی
اصلاح ہو جائے گی ۔ گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ایسی کارروائیوں کا ہونا ضروری ہے
جن سے مسلمانوں کے دلوں میں منقوش ہو جائے کہ یہ سلطنت اسلام کے لئے در حقیقت
چشمہ فیض ہے اور نہایت خوشی کی بات ہے کہ حضور لارڈ کرزن بالقابہ نے ایسی نمایاں کارروائیاں
کی ہیں کہ مسلمانوں کو کبھی نہیں بھولیں گی جیسا کہ لاہور کے قلعہ کی مسجد کا مسلمانوں کو عطا کرنا اور
ایک باہر کی مسجد جس پر ریل والوں کا قبضہ تھا مسلمانوں کو عنایت فرمانا اور نیز اپنی طرف سے دہلی
کی شاہی مسجد کے لئے ایک قیمتی لال ٹین اپنی جیب سے مرحمت فرمانا ان فیاضانہ کارروائیوں
سے جس قدر مسلمان شکر گزار اور گرویدہ ہیں اس کا اندازہ نہیں ہو سکتا لیکن ایک تمنا ان کی ہنوز
باقی ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ جن ہاتھوں سے یہ مرادیں پوری ہوئی ہیں وہ تمنا بھی انہیں
ہاتھوں سے پوری ہوگی اور وہ آرزو یہ ہے کہ روز جمعہ ایک اسلامی عظیم الشان تہوار ہے اور قرآن
شریف نے خاص کر کے اس دن کو تعطیل کا دن ٹھہرایا ہے اور اس بارے میں خاص ایک سورۃ
قرآن شریف میں موجود ہے جس کا نام سورۃ الجمعہ ہے اور اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ
دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک کام بند کر دو اور مسجدوں میں جمع ہو جاؤ اور نماز جمعہ اس کی تمام شرائط
کے ساتھ ادا کرو اور جو شخص ایسا نہ کرے گا وہ سخت گنہ گار ہے اور قریب ہے کہ اسلام سے خارج ہو
اور جس قدر جمعہ کی نماز اور خطبہ سننے کی قرآن شریف میں تاکید ہے اس قدر عید کی نماز کی بھی
تاکید نہیں اسی غرض سے قدیم سے اور جب سے کہ اسلام ظاہر ہوا ہے جمعہ کی تعطیل مسلمانوں میں
چلی آئی ہے اور اس ملک میں بھی برابر آٹھ سو برس تک یعنی جب تک کہ اس ملک میں اسلام کی
سلطنت رہی جمعہ میں تعطیل ہوتی تھی اسی وجہ سے ریاست پٹیالہ میں جمعہ کی تعطیل ان دنوں تک
ہوتی رہی اور اس ملک میں تین قو میں ہیں۔ ہندو، عیسائی ، مسلمان ۔ ہندوؤں اور عیسائیوں کو ان
کے مذہبی رسوم کا دن گورنمنٹ نے دیا ہوا ہے یعنی اتوار جس میں وہ اپنے مذہبی رسوم ادا کرتے
ہیں جس کی تعطیل عام طور پر ہوتی ہے لیکن یہ تیسرا فرقہ یعنی مسلمان اپنے تہوار کے دن سے یعنی
جمعہ سے محروم ہیں ۔ برٹش انڈیا میں کون مسلمان ہے جو آہ مار کر یہ نہیں کہتا کہ کاش جمعہ کی تعطیل
ہوتی لیکن اس کر زنی دور میں جبکہ لارڈ کرزن اس ملک کے وائسرائے ہیں مسلمانوں کو اس تمنا
کے پورے ہونے میں بہت کچھ امید بڑھ گئی ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ جبکہ لارڈ موصوف نے
دلی فیاضی اور ہمدردی سے ان کی مساجد واگذار کرادی ہیں تو پھر وہ امر جو مسجدوں کی علت غائی
ہے یعنی نماز جمعہ یہ امر بھی انہیں ہاتھوں سے انجام پذیر ہو گا مسجد تو مثل دستر خوان یا میز کے ہے
جس پر روٹی رکھی جاتی ہے مگر نماز جمعہ اصل روٹی ہے۔ تمام مساجد کی بڑی بھاری غرض نماز جمعہ
ہے پس کیا ہمارے عالی ہمت وائسرائے لارڈ کرزن یہ روا رکھیں گے کہ وہ ہمیں دستر خوان تو دیں
مگر روٹی نہ دیں ایسی دعوت تو ناقص ہے اور امید نہیں کہ ایسا فیاض دل جوانمردایسی کمی کو اپنے
پر گوارا کرے اور اگر ایسا ہمدرد وائسرائے جس کے بعد کم امید ہے کہ اس کی نظیر ملے اس فیاضی کی
طرف توجہ نہ فرمادے تو پھر اس کے بعد عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ مسلمانوں کے لئے کبھی وہ دن
آوے کہ دوسرے وائسرائے سے یہ مراد پاسکیں یہ ایک ایسی مراد ہے کہ اس کا انجام پذیر ہونا
مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ برطانیہ کی محبت کی طرف ایک زبر دست کشش سے کھینچ لے گا اور
ان احسانوں کی فہرست میں جو اس گورنمنٹ نے مسلمانوں پر کئے ہیں اگر یہ احسان بھی کیا گیا جو
عام طور پر جمعہ کی تعطیل دی جائے تو یہ ایسا احسان ہو گا کہ جو آب زر سے لکھنے کے لائق ہو گا اور
اس کا مسلمانوں کے دلوں پر بڑا اثر پڑے گا بالخصوص جبکہ عین تاجپوشی کے جلسہ میں جہاں
ہزار ہا رئیس اور والیان ملک موجود ہوں گے اس احسان کو تاجپوشی کی ایک یادگار ٹھہرا کر سنایا
جائے گا تو جو کچھ مسلمانوں کے دلوں میں خوشی سے بھری ہوئی محبت پیدا ہو گی اس کا کیا اندازہ ہو
سکتا ہے۔ اس دن لوگ تمام شہر میں خوشی کے نعروں کے ساتھ لارڈ کرزن کے گیت گائیں گے اور
اس کے حق میں دعائیں کریں گے اور اس کارروائی سے اسلام اور عیسائیت میں ایک میلان پیدا
ہو جائے گا اور تمام تعریف لارڈ کرزن کے عہد کی طرف ہمیشہ کے لئے منسوب رہے گی اور میری
دانست میں عام مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے جو کارنامہ وہ چھوڑ جائیں گے ۔ اس سے بہتر
کوئی نہ ہوگا مسلمان ایک قوم ہے جو سب سے زیادہ مذہب کا رنگ اپنے اندر رکھتی ہے اور ہر ایک
تالیف قلوب جو مذہبی رنگ میں کی جائے وہ ان کے دلوں کو کھینچ لیتی ہے پس اعلیٰ سے اعلیٰ
حکمت عملی مسلمانوں کے مسخر کرنے کی یہی ہے کہ مذہبی رنگ میں ان کو کوئی فائدہ پہنچایا جائے ۔
چونکہ تاجپوشی کے جلسہ کا موقع ایک ایسا بابرکت موقع ہے کہ ہندو، مسلمانوں کی اس طرف
آنکھیں لگی ہوئی ہیں کہ اس مبارک رسم کی یادگار میں کیا کچھ سرفرازی ہر دو فریق کی کی جاتی ہے۔
پس اگر گورنمنٹ اس مبارک دن کی یادگار کے لئے مسلمانوں کے لئے جمعہ کی تعطیل کھول دے یا
اگر نہ ہو سکے تو نصف دن کی ہی تعطیل دیدے تو میں سمجھ نہیں سکتا کہ عام دلوں کو خوش کرنے کے
لئے اس سے زیادہ کوئی کارروائی ہے مگر چونکہ گورنمنٹ کی فیاضی کا تنگ دائرہ نہیں ہے اور اگر توجہ
پیدا ہو تو اس کو کچھ پروا نہیں ہے اس لئے صرف نصف دن کی تعطیل ایک ادنی بات ہے۔ یقین
ہے کہ گورنمنٹ عالیہ اس مبارک یادگار میں پورے دن کی تعطیل عنایت فرمائے گی اور یہی
مسلمانوں کو توقع ہے۔ جمعہ کے دن کو کچھ مسلمانوں سے ہی خصوصیت نہیں بلکہ یہ دن عیسائی
به
مذہب میں بھی قابل تعظیم ہے کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام جمعہ کے روز ہی صلیب دیئے گئے تھے
اور عیسائی کے عقیدہ کی رو سے تمام برکات کی جڑ یہی واقعہ ہے۔ یہودیوں کا سبت بھی اس زمانہ
تک کہ جب وہ مصر سے نہیں نکلے تھے جمعہ ہی تھا قدیم مصری سلطنت میں بھی جمعہ کی ہی تعطیل ہوتی
تھی اور حضرت آدم بھی جمعہ کے دن ہی پیدا ہوئے تھے نوح کی کشتی اراراٹ کے پہاڑ پر جمعہ کے
دن ہی لگی تھی ۔ پس اس تعطیل سے یہ تمام یادگاریں قائم ہو سکتی ہیں اور مسلمان اس بات پر راضی
ہیں کہ ان کی بعض غیر ضروری تعطیلیں بند کر کے ان کی جگہ جمعہ کی تعطیل دی جائے اور مجھے اس
بات کا خیال ہے کہ جمعہ کی تعطیل رعایا اور گورنمنٹ میں ایک حقیقی مصالحت کی بنیاد ڈالے گی اور
خیالات پر ایک ایسا اثر ہو گا کہ وہ فوق العادت تصور کیا جائے گا اگر چہ گورنمنٹ بہت دانشمند ہے
لیکن عام مسلمانوں کے حالات سے ذاتی واقفیت مجھے اس بات کے اظہار کے لئے مجبور کرتی ہے
کہ اس موقعہ پر مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی طریق نہیں اس لئے
ایک بڑی جماعت کی تحریک سے یہ میموریل ارسال حضور کیا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ توجہ
سے اس پر غور کی جائے خاص کر میرے لئے جو ہمیشہ اس سعی میں ہوں کہ مسلمان لوگ گورنمنٹ
کے ساتھ سچے اخلاص میں ترقی کریں ۔ اس تعطیل سے ایک دستاویز ملتی ہے اور گورنمنٹ کی
عنایات ثابت کرنے کے لئے اور نئے دلائل حاصل ہوتے ہیں اس لئے میں اس عرض کے لئے
جرات کرتا ہوں کہ اس عرضداشت پر ضرور توجہ فرمائی جائے اور اس کو ایک معمولی عرضی سمجھ کر ٹال
نہ دیا جائے اور نہ یہ تصور کیا جائے کہ صرف ایک شخص کی یہ درخواست ہے کیونکہ جیسا کہ میں عرض
کر چکا ہوں یہ ایک شخص کی درخواست نہیں بلکہ ایک لاکھ معزز مسلمان کی درخواست ہے۔ اور
چونکہ وہ لوگ مجھ سے بیعت اور مریدی کا تعلق رکھتے ہیں اس لئے ضروری نہیں سمجھا گیا کہ ان کے
نام لکھے جائیں اور میں ان سب کی طرف سے بطور ایڈووکیٹ ہو کر امید بھرے ہوئے دل کے
ساتھ یہ عرضداشت روانہ کرتا ہوں اور دعا پر ختم کرتا ہوں ۔
( منقول از ریویو آف ریلیجنز جلد نمبر انمبر ۱۲ صفحه ۴۹۵ تا ۴۹۸)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
وحی الہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت
شائع کی جاتی ہے
چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یا درکھے
اول ایک خفیف خواب میں جو کشف کے رنگ میں تھی مجھے دکھایا گیا کہ میں نے ایک لباس
فاخرہ پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے ۔ پھر وہ کشفی حالت وحی الہی کی طرف منتقل ہو گئی۔ چنانچہ وہ
تمام فقرات وحی الہی کے جو بعض اس کشف سے پہلے اور بعض بعد میں تھے ذیل میں لکھے جاتے
ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ شَيْئًا أَتَى أَمُرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ بَشَارَةٌ
لے چونکہ ہمارے ملک میں یہ رسم ہے کہ عید کے دن صبح ہوتے ہی ایک دوسرے کو ہدیہ بھیجا کرتے ہیں سو میرے
خداوند نے سب سے پہلے یعنی قبل از صبح پانچ بجے مجھے اس عظیم الشان پیشگوئی کا ہدیہ بھیج دیا ہے۔ اس ہدیہ پر ہم
اس کا شکر کرتے ہیں اور ناظرین کو یہ بھی خوشخبری دیتے ہیں کہ عنقریب ہم ان نشانوں کے متعلق بھی اشتہار شائع
کریں گے جوا خیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک گزشتہ تین سالوں میں ظہور میں آچکے ہیں ۔ منہ
تَلَقَّاهَا النَّبِيُّونَ۔ (ترجمہ ) خدا جو رحمان ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے
گا ۔ خدا کا امر آ رہا ہے۔ تم جلدی نہ کرو۔ یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔
صبح پانچ بجے کا وقت تھا۔ یکم جنوری ۱۹۰۳ء و یکم شوال ۱۳۲۰ ھ روز عید جب میرے خدا نے
مجھے یہ خوشخبری دی۔
اس سے پہلے ۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور وحی ہوئی تھی جو
میری طرف سے بطور حکایت تھی اور وہ یہ ہے ۔ إِنِّي صَادِقٌ وَ سَيَشْهَدُ اللَّهُ لِی۔
ترجمہ۔ میں صادق ہوں صادق ہوں ۔ عنقریب خدا تعالیٰ میری گواہی دے گا ۔ یہ پیشگوئیاں
والا
ز بلند پکار رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا امر میری تائید میں ظاہر ہونے
ہے جس سے میری سچائی ظاہر ہو گی ۔ اور ایک وجاہت اور قبولیت ظہور میں آئے گی اور وہ
خدا تعالیٰ کا نشان ہو گا تا دشمنوں کو شرمندہ کرے۔ اور میری وجاہت اور عزت اور سچائی کی
نشانیاں دنیا میں پھیلا دے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
المشتهر
میرزاغلام احمد قادیانی ۔ یکم جنوری ۱۹۰۳ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے )
( تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۵۲)
مستقل قیام امن و عافیت کے لئے ایک تجویز پیش کردہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
چونکہ تقریب جلسہ تاجپوشی ہمارے شہنشاہ عالی جاہ ایڈورڈ قیصر کے درپیش ہے اور
ہر ایک شخص پر جو زیر سایہ اس سلطنت پر امن کے رہتا ہے واجب ہے کہ اس خوشی سے حصہ لے۔
اور اس موقع پر اپنی خیر خواہی اور خلوص کا اظہار کرے سو میں جو ایک گوشہ گزین انسان ہوں اور
قبل اس کے جو واقعہ موت پیش آوے اُس پوشیدہ عالم کو دیکھ رہا ہوں جس کو اکثر دوسرے لوگ
موت کے بعد دیکھیں گے ۔ اس لئے میری معرفت اور حقیقت شناسی نے جو انصاف اور حق پسندی
کو چاہتی ہے مجھے تحریک کی ہے کہ نہایت یک رنگی اور دلی جوش سے اپنی مشرب اور طریق کے
مطابق اس موقعہ پر وہ باتیں ظاہر کروں جن کے لئے میرا دل جوش مار رہا ہے اور جن کو اپنا فرض
سمجھتا ہوں سو سب سے اول میں اپنی طرف سے اور اپنی جماعت کے منتخب لوگوں کی طرف سے جو
میرے تخمینہ میں اب وہ برٹش انڈیا کی متفرق بلاد میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں ۔ حضرت شہنشاہ
قیصر کو شکر سے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ دعائے خیر کرتا ہوں اور جناب الہی سے چاہتا ہوں
کہ وہ قادر کریم جس کی بے انتہا طاقت نے ذرہ ذرہ پر قبضہ کر رکھا ہے اس شہنشاہ کو جس کی
سلطنت امن بخش اور ہر ایک ظالم سے حفاظت کرتی ہے تمام مکروہات زمانہ سے بچاوے اور فتح و ظفر
نصیب کرے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اس بات کی توفیق دے کہ ہم سچے دل سے اس محسن
تہ
گورنمنٹ کے خیر خواہ رہیں ۔ اور دو رنگی سے بچیں۔ پھر بعد اس کے میرے دل میں جلسہ تاجپوشی
کی تقریب پر ایک ارادہ دوبارہ جوش زن ہوا ہے جس کو میں آج سے قریباً بائیس برس پہلے اپنی
کتاب براہین احمدیہ میں ملک میں مسلمانوں کی توجہ کے لئے شائع کیا تھا اور پھر وقتاً فوقتاً میں اس
ارادہ کو اپنی متفرق کتابوں میں شائع کرتا رہا اور غالباً تین مرتبہ کے قریب میں نے اس ارادہ کو
ملک میں شائع کیا مگر افسوس کہ اب تک وہ میرا مطلب پورا نہ ہوا۔ اب اس تقریب جلسہ تاجپوشی
پر خوب موقعہ نکلا ہے کہ پھر میں یہ بات پیش کروں اور وہ یہ ہے کہ جس رعیت کو اپنی گورنمنٹ کے
ساتھ دلی اطاعت کا جوش نہ ہو وہ بد قسمت رعیت ہے جو نفاق کے ساتھ گزارہ کرتی ہے اور اب ہم
نے قریباً پچاس سال کی مدت میں متواتر تجارب سے دیکھ لیا ہے کہ گورنمنٹ در حقیقت مسلمانوں
کے لئے ابر رحمت ہے۔ اس کے سایہ میں ہم امن سے گزارہ کرتے ہیں۔ اس کے سایہ میں اکثر
مسلمان نسبتا اپنی پہلی حالت بے علمی سے بہت کچھ ترقی کر گئے ہیں اور یہ گورنمنٹ ان کی جانوں
اور مالوں اور آبروں کی محافظ ہے اور ایسے عمدہ انتظام سے امن قایم کیا گیا ہے کہ اس سے بہتر
متصور نہیں ۔ تو پھر کیا اس کے علماء کا فرض نہیں ہے کہ وہ پوری توجہ سے سوچیں کہ کیوں آئے دن
اس محسن گورنمنٹ کو سرحدی وحشیوں کی لڑائیوں کے مشکلات پیش آتے ہیں کیا اس کا یہ سبب نہیں
ہے کہ ان میں ایسے بدظن ملا موجود ہیں جو ہمیشہ ان کو یہی سبق دیتے رہتے ہیں کہ کافروں سے
جہاد کرنا دین کا فرض اور بہشت کے حاصل کرنے کی ایک کنجی ہے۔ پس اس بات میں کچھ بھی
شک نہیں کہ جن اسباب سے یہ فتنہ ہمیشہ اٹھتا رہتا ہے انہیں اسباب سے یہ فرو بھی ہو گا یعنی علماء
کے مقابل پر علماء کی کوشش ضروری ہے ۔
پس کیا ہمارے علماء کوئی ایسی تدبیر نہیں کر سکتے کہ اس تدبیر کا اثر ان وحشیوں پر پڑے؟
بے شک کر سکتے ہیں اور اگر زیادہ اثر نہ ہو تو بلا شبہ کسی قدر ضرور اثر ہو گا ۔ یہ گورنمنٹ بے شک
با ہیبت اور با اقبال ہے اگر چاہے تو ایک کروڑ مفسد اور باغی کی بخوبی سرکوبی کر سکتی ہے۔ لیکن آخر
لڑائیوں میں عزیز جانیں ضائع ہوتی ہیں ۔ سو اگر کسی تدبیر سے کام نکلے تو کیوں جانیں ضائع
منصفانها
ہوں ۔ پس میرے نزدیک تدبیر یہ ہے کہ ایک کتاب مبسوط مخالفت جہاد میں لکھی جائے جس کا یہ
مطلب ہو کہ بموجب آیات قرآنی اور احادیث صحیحہ اور اصول انصاف کے اس گورنمنٹ سے
ہرگز جہاد درست نہیں کیونکہ وہ دادگستری اور حق پسندی اور رعیت پروری اور بہت سے اپنے
انہ اصولوں کے رو سے دین اسلام کی حامی ہے اور علاوہ اس اس کے مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ
ہندوستان کے پہلے بادشاہوں کے زمانہ کی نسبت علمی ترقی اور امن اور آزادی میں گورنمنٹ
انگریزی کی رعایا مسلمان آگے بڑھ گئے ہیں بلکہ اگر زیادہ غور کرو تو معلوم ہوگا کہ انگریزی
قوانین اسلام کے لئے راستہ صاف کر رہے ہیں ۔ ان تمام امور کے لحاظ سے اس محسن گورنمنٹ
سے بغاوت یا مقابلہ یا سرکشی سے پیش آنا صرف نا جائز ہی نہیں بلکہ اسلام سے خارج ہونا ہے۔
جب ایسی کتاب طیار ہو جائے تو تمام سرآمد علماء کے اس پر دستخط ہو جائیں ۔ اور پھر وہ کتاب
زبان پشتو اور فارسی اور عربی میں ترجمہ کی جائے اور ایسی کتاب کی چالیس ہزار کا پی چھپوائی جائے
اور ملک میں اور سرحدی ممالک میں تقسیم کی جائے اگر ایسا ہو تو میں نے منظور کیا ہے کہ دس ہزار
روپیہ تک اس کی چھپوائی کے اخراجات میں خود دیدوں گا ۔ مگر شرط یہ ہے کہ محض بیہودہ اور مجمل اور
منافقانہ بیان نہ ہو بلکہ ہر ایک پہلو سے مکمل ہو۔ میں اس بات کو خوب جانتا ہوں اور محسوس کرتا
ہوں کہ وہ بیان کس قوت کے ہوتے ہیں جو دل کی سچائی سے نکلتے ہیں اور وہ بیان کیسے بودے اور
کمزور ہوتے ہیں جو محض منافقانہ ہوتے ہیں ۔ منافقانہ بیان ایک مردہ بیان ہوتا ہے اور اس کی
ایسی مثال ہے جیسا کہ ایک پھوڑے کے اندر بہت سی پیپ بھری ہو اور بظاہر دکھائی دیتا ہو کہ وہ
زخم مل گیا ہے مگر جو بیان دل سے نکلتا ہے وہ آخر دلوں کو جا پکڑتا ہے ۔ میں اس بارے میں ایسی
تحریروں کو پسند نہیں کرتا جو گول مول ہوں اور صرف دو چار مختصر ورق ہوں ۔ بلکہ چاہیے کہ بہت
مبسوط کتاب ہو اور اس میں تین قسم کے زبردست دلائل ہوں (۱) اول آیات قرآنی سے تمسک
ہو (۲) دوسرے حدیث سے تمسک ہو (۳) تیسرے دلائل عقلیہ سے تمسک ہو۔ اور میں نے سنا
ہے کہ بعض والیان ریاست سرحدی نے جہاد پر زور دینے کے لئے ایک کتاب لکھی ہے اس
صورت میں اور بھی واجب ہوا کہ اس کتاب کا اثر دور کر دیا جائے اگر گورنمنٹ یہ عذر پیش کرے کہ
ایسی ہدایت گویا ایک جبر کی قسم ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ یہ جر نہیں ہے جس بات میں لوگوں کی بھلائی
اور امن کی ترقی اور عافیت کی امید ہے وہ جبر کیونکر ہو سکتا ہے ایسے خیالات مسلمانوں کو پستی کی طرف
لے جا رہے ہیں اور درندگی کی قوتیں بڑھتی جاتی ہیں اور اس ملک کے علماء کا کیا حرج ہے کہ ایسی مبسوط
کتاب تصنیف کر کے اپنے دستخطوں اور مہروں سے مزین کریں ان پر کوئی خرچ نہیں ڈالا جا تا بلکہ اس
تمام خرچ کا میں ہی ذمہ اٹھاتا ہوں لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے صفائی اور پوری دیانت سے ایسی
کتاب تالیف ہونی چاہیے میں ان کی نسبت کوئی بدظنی نہیں کرتا۔ مگر میرا کانشنس اس بات کو نہیں مانتا
کہ جب تک پوری صفائی اور پورے دل کے جوش سے ایسی کتاب نہ لکھی جائے اور ایسے تمام امور کی
جڑھ کاٹ نہ دی جائے جو جہادی مسائل کی طرف حرکت دیتے ہیں یا کسی آئندہ جہاد کی امید دیتے
ہیں۔ تب تک وہ کتاب مؤثر ہو سکے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اس جڑ کو اپنے عقائد کے اندر سے بکلی
نکال دیں جس کی زہر کسی وقت پھوٹنے کے لئے طیار ہے۔
میرے خیال میں یہ دو عقیدے جہاد کی جڑھ ہیں (۱) ایک یہ کہ جوامید کی جاتی ہے کہ اب
عنقریب زمانہ میں کوئی ایسا مہدی آنے والا ہے کہ جو جہاد اور اپنی مذہبی لڑائیوں سے زمین کو خون سے
پُر کر دے گا۔ (۲) دوسری یہ کہ مہدی کے ہاتھ بٹانے کے لئے کوئی مسیح آسمان سے آنیوالا ہے جس کا
کام بھی یہی بیان کیا جاتا ہے کہ وہ بھی سخت دل سپاہیوں کی طرح تلوار سے دین کو پھیلانا چاہے گا۔
میں دیکھتا ہوں کہ اب ایسے عقیدوں کا زمانہ گذرتا جاتا ہے اور وہ جو ایسی بحثوں میں سختی سے پیش آتے
تھے اب وہ خود بخود سمجھتے جاتے ہیں اور دل جلد جلد صاف ہوتے جاتے ہیں۔ بعض نادانوں کا پہلے اس
سے ان عقیدوں پر بہت غلو تھا اور اب بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو تہذیب اور انسانیت سے
بہت کم حصہ رکھتے ہیں۔ وہ ان بیہودہ عقیدوں پر اب تک قائم ہیں ۔ اگر یہ عقیدے قرآن شریف میں
مذکور ہوتے تو ایسے عقیدوں والے پر کچھ افسوس نہ تھا لیکن تعجب تو یہ ہے کہ ان ہر دو عقیدوں کا قرآن
شریف میں نام و نشان نہیں ۔ ہاں سورۃ فاتحہ اور سورۃ نور اور کئی اور سورتوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جس
طرح بنی اسرائیل کے نبیوں کا سلسلہ آخر کو ایک ایسے نبی پر ختم ہوا جس نے تلوار نہیں اُٹھائی اور نہ
جہاد کیا اور محض اخلاقی تعلیم کی قوت سے دلوں کو اپنی طرف کھینچا ایسا ہی محمدی سلسلہ میں جب وہی
زمانہ آئے گا یعنی جبکہ ہجرت سے چودھویں صدی آئے گی جو اس زمانہ سے بہت مشابہ ہے جبکہ
حضرت عیسیٰ حضرت موسیٰ کے بعد پیدا ہوئے تھے تب حضرت عیسی مسیح کی مانند اس امت میں بھی
ایک شخص پیدا ہوگا ۔ جو نہ جہاد کرے گا اور نہ تلوار اٹھائے گا اور آرام سے اور صلح کاری سے دلوں
کو خدا کی طرف پھیر دے گا اور قرآن شریف سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ آخری مسیح جو پہلے
مسیح کے قدم پر آئے گا ۔ آدم کے زمانہ سے چھٹے ہزار کے آخر پر پیدا ہو گا یہ پیشگوئی ہے جو
قرآن شریف میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرور ہے کہ اسلام چودھویں صدی میں اپنی
ترقی کا تمام مدار اخلاقی اور عقلی اور اعجازی نمونوں پر رکھے۔ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے
رکھا یہی ہے جو دوسرے لفظوں میں مسیح کا دوبارہ آنا بیان کیا جاتا ہے ۔ اس میں یہ جتلا نا منظور
ہے کہ پہلے مسیح میں اور دوسرے مسیح میں ایسی مشابہت ہے کہ گویا وہ دونوں ایک ہیں ۔ یہی ایک
پیشگوئی ہے جو قرآن شریف سے ثابت ہوتی ہے ۔ باقی سب باطل اور جھوٹے قصے ہیں جو لوگوں
نے بنا رکھے ہیں اور مہدی کے متعلق جس قدر حدیثیں ہیں ان میں سے ایک بھی صحیح نہیں ہے
قرآن نے دو مسیح بالمقابل رکھے ہیں ایک مسیح اسرائیلی اور ایک مسیح محمدی اور دونوں کی نسبت بیان
ہے کہ وہ محض اخلاقی تعلیم اور آسمانی نشانوں سے دین کو پھیلانے والے ہیں۔ پہلے اس سے
اسرائیلی سلسلہ میں موسیٰ اور یشوعا وغیرہ نبیوں کی لڑائیوں سے یہ شک کیا گیا تھا کہ شاید مذہب ایسا
ہے کہ اس میں بجز تلوار کے اور کچھ نہیں ۔ پس خدا نے نہ چاہا کہ وہ شک دلوں میں باقی رہے اس
لئے اس نے موسوی سلسلہ کے آخری زمانہ میں یسوع مسیح کو بھیجا تا اپنی اخلاقی تعلیم سے اس شک
کو دور کر دے ۔ اسی طرح محمدی سلسلہ میں بھی جبکہ پہلے زمانہ میں بطور مدافعت کے لڑائیاں
ہوئیں تو لوگوں نے بعد میں یہ اعتراض اسلام پر کیا کہ وہ جبر سے دین کو پھیلاتا رہا ہے۔ حالانکہ وہ
لڑائیاں مخالفوں کے حملوں کے دفع کے لئے تھیں نہ دین کے پھیلانے کے لئے جیسا کہ قرآن شریف