مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 27

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں خدا نے صاف فرمایا کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لے یعنی دین میں جبر نہیں ہے سو چونکہ یہ اعتراض
دلوں میں جم گیا تھا اور جاہل اور وحشی مسلمانوں نے بھی اپنے بدنمونوں سے اس اعتراض کو قوت دی
تھی اور دینداری کا شعار غازی کہلا نا سمجھا گیا تھا اور دین کے لئے تلوار اٹھانا گویا بہشت کی کنجیاں
ٹھہر گئیں تھیں ۔ اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودھویں صدی میں اسلام پر بھی وہ
زمانہ آگیا کہ خدا اس غلطی کو اسلام میں سے نکال دے اسی طرح جیسا کہ موسی" سے چودہ سو برس
بعد عیسی مسیح کو خدا نے بھیج کر یہودیوں کی غلطی کو نکال دیا۔ سو اصل بات تو صرف اس قدر تھی ۔
جس کو بعض نادانوں نے کچھ کا کچھ بنا دیا۔ مگر میں جانتا ہوں کہ اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ اسلام
کے عقلمند اور پاک دل لوگ اس حقیقت کو جلد تر سمجھ جائیں گے۔ میں صرف قیاسی طور پر نہیں کہتا
بلکہ وہ نیک دل انسان جو ڈیڑھ لاکھ کے قریب میری اس ہدایت کو قبول کر چکے ہیں وہ ایک زندہ
گواہ میرے اس خیال کے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ ہر روز اسلام میں سے غلط عقیدے اُٹھتے
جاتے اور ان کے بدلے یہ پاک سلسلہ قائم ہوتا جاتا ہے۔ میرے اس سلسلہ میں اگر چہ ایسے
لوگ بھی بکثرت ہیں جو انگریزی خواں اور تعلیم یافتہ اور سرکاری عہدوں پر مقرر ہیں مگر ایک گروہ
کثیر ان میں علماء کا بھی ہے مجھے ان کے ساتھ ان مسائل کے سمجھانے میں کوئی دقت اُٹھانی نہیں
پڑی۔ بلکہ وہ ایسی آسانی سے سمجھ گئے گویا کہ وہ پہلے سے ہی طیار تھے سو میں اس سے قیاس کرتا
ہوں کہ اس پاک عقیدے کے لئے قریباً کل دانشمند طیار ہیں اور عقلمند لوگ جہادی مسائل سے
اندر ہی اندر بیزار ہو رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ در حقیقت قدیم سے خدا کا منشاء یہی ہے کہ وہ
اپنے ضعیف بندوں کو نرمی اور رحم سے سمجھاوے۔ اور در حقیقت سچ یہی ہے کہ تلوار میں محض زمین
کو فتح کرتی ہیں مگر اخلاقی تعلیم جو صرف زبانی باتیں نہ ہوں بلکہ عملی طور پر دکھائی جائے وہ دلوں
پر فتح یاب ہوتی ہے۔ ان لوگوں نے خدا کا بڑا گناہ کیا ہے جنہوں نے قرآن کی اخلاقی تعلیم کو جو
افراط تفریط سے پاک اور دنیا کی ہر ایک تعلیم سے اعلیٰ تھی اپنی وحشیانہ جنگوں اور ظالمانہ
ا البقرة : ۲۵۷

خون ریزیوں کے نیچے چھپا دیا ہے اور چونکہ اس زمانہ میں خدا کے منشاء کے برخلاف یہ کارروائیاں ان
سے ہوئیں اس لئے ان کو ایسے حملوں میں بجز نا کامی اور ذلت کے اور کچھ حاصل نہیں ہوا اور ہمیشہ
شکست اٹھاتے اور مارے جاتے ہیں۔ لیکن میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اب وہ اگر ایسا کریں گے تو وہ خدا
سے لڑیں گے اور خدا ان سے لڑے گا کیونکہ اس کا منشاء یہی ہے کہ دنیا کو یہ معجزہ دکھاوے کہ نرمی سے
اور صلح سے اور اخلاق کے کمال سے اور اعجازی نمونوں سے دلوں میں پاک تبدیلی پیدا کرے۔ پس
جو شخص اس کے منشاء کے برخلاف دین کے لئے تلوار اٹھاتا ہے وہ اس کے معجزہ کو باطل کرنا چاہتا ہے
اور اس کی حکمت کا دشمن ہے اس لئے کبھی اس کے لئے بہتری نہیں ہے اب کے بعد جو لوگ دین کے
بہانہ سے تلوار اٹھائیں گے گو وہ اپنی جہالت یا فریب سے مہدی کہلا ویں یا ملا کے نام سے منسوب
ہوں وہ بہت ذلیل ہوں گے کیونکہ خدا کے قدیم ارادہ کا انہوں نے مقابلہ کیا ہے۔ میں خیال کرتا
ہوں کہ اس حقیقت کو کئی لاکھ انسانوں نے سمجھ لیا ہے اور کروڑہا انسان اس کے سمجھنے کے لئے مستعد ہو
رہے ہیں اگر گورنمنٹ عالیہ مجھے اس قدر مد دے کہ میری اس تقریر کو اپنے طور پر اخباروں میں شائع
کر دے اور اس میں لکھ دے کہ جو علماء اور عقلاء اور فتوی دینے والے جہاد کے مخالف ہیں اور وہ
کتاب مخالفت جہاد پر دستخط کرنے کو طیار ہیں وہ ایک خاص عہدہ دار کے پاس جس کو گورنمنٹ مقرر
کرے اپنے عرائض اخیر جون ۱۹۰۳ ء تک یا اس مدت تک جو گورنمنٹ مناسب سمجھے بھیج دیں اور ان
کے منتخب عالم جہاد کی مخالفت کے بارے میں اپنی اپنی جگہ ایک ایک کتاب لکھیں ۔ جن میں سے ایک
یہ راقم بھی ہوگا پھر مناسب ہے کہ ان تمام کتابوں میں سے جس کتاب کو گورنمنٹ پسند کرے اور پر زور
دیکھے اس پر سب علماء کے دستخط ہو جائیں اور پھر وہ فارسی اور پشتو اور عربی میں ترجمہ ہو کر بلاد اسلامیہ
میں شائع کی جائے اور گورنمنٹ خسروانہ مہربانی کر کے ایسی کتابوں کی تالیف کے لئے بذریعہ اپنے
اشتہار کے اطلاع دے اور مناسب ہوگا کہ تالیف کتاب کے لئے ایک برس مہلت رکھی جائے تا تکمیل
کتاب میں کوئی دقیقہ رہ نہ جائے ۔ یادر ہے کہ وحشی قوموں کو مہذب بنانے کے لئے جو ملاؤں کے پنجہ
میں ہیں اس سے زیادہ کوئی موزوں تدبیر نہیں ہوگی جو علماء کے فتنہ کا علاج علماء کے ساتھ ہی

کیا جائے۔ جائے ۔ اب یہ زمانہ نیا رنگ پکڑ گیا ہے اور عملی تجربہ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ طریق جو میں نے
بیان کیا ہے بہت مؤثر ہے۔ پس ہماری گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس سے پورے طور پر فائدہ
اٹھاوے۔ مسلمانوں کے لئے اس بات کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں کہ در حقیقت خدا تعالیٰ کا
یہ بڑا فضل ہے کہ یہ عادل گورنمنٹ ان : بر عادل گورنمنٹ ان پر حکمرانی کر رہی ہے اگر یہ گورنمنٹ اس ملک سے دستکش
ہو جائے تو چند روز میں قوموں کی باہم کشت و خون سے خون بہنے شروع ہو جائیں اور کیڑوں کی
طرح ایک دوسرے کو کھا لیں تب ہاتھ جوڑ کر پھر اس گورنمنٹ کو اپنے ملک میں لاویں گے۔
انسان کے لئے امن اور عافیت کی زندگی اور عادل سلطنت کے زیر سایہ رہنا بڑی چیز ہے گویا اسی
دنیا میں بہشت ہے اور جن حکومتوں کے ماتحت جان و مال ہر دم خطرہ میں ہے وہ اگر چہ مسلمان
کہلا ویں لیکن ان کا وجود آرام دہ نہیں ہے ۔ ہم لوگوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ ہم کو ایسے حکام ملے
ہیں جو حکومت کی کرسی پر بیٹھ کر مذہبی رعایتوں کو طاق پر رکھ دیتے ہیں اور جو تقاضا انصاف اور
عدالت کا ہے وہی کرتے ہیں مجھے اس بات کے لکھنے سے خوشی ہے میرے پاس اس دعوی پر ایک
نظیر بطور ثبوت کے ہے جس پر غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ انگلش افسروں کی کس قدر نیتیں نیک
ہیں اور وہ کس قدر عدالت اور انصاف کے دلدادہ ہیں اور وہ یہ ہے کہ چند سال ہوئے ہیں کہ
ایک مشنری صاحب نے جن کا نام ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک ہے ایک جھوٹا مقدمہ اقدام قتل کا
میرے پردان پر دائر کیا میرا خیال ہے کہ یہ ان کا گناہ نہیں تھا بلکہ بعض عیسا عیسائیوں نے ان کو دھوکا دیا تھا پھر
وہ مقدمہ کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی عدالت میں جو حال میں دہلی کے ڈپٹی کمشنر صاحب
ہیں تحقیقات ہوتا رہا صاحب موصوف نے اس مقدمہ پر پوری توجہ سے غور کی اور کئی دنوں کی
کوشش کے بعد معلوم کر لیا کہ یہ مقدمہ محض دروغ اور سراسر بہتان ہے تب اس کو خارج کیا اور
مجھے پوری صفائی سے بری فرمایا۔ اس مقدمہ کے دیکھنے والے ہزار ہا آدمی تھے جاہلوں کو یہ خیال
تھا کہ ایک مشنری کا مقدمہ اور انگریز کے پاس ہے وہ بہر حال اس مشنری کی رعایت کرے گا۔
لیکن جس روز وہ مقدمہ خارج کیا گیا اس دن لوگوں کے منہ سے بے اختیار نکلتا تھا کہ در حقیقت

انگریز ایک ایسی قوم ہے کہ جو انصاف کو مد نظر رکھتے ہیں اور میں چونکہ خوب جانتا تھا کہ یہ محض
بے اصل اور قابل شرم بہتان تھا اور میرا صرف خدا پر بھروسہ تھا اس لئے اس مقدمہ کے راست
راست فیصلہ ہونے پر میرا اعتقاد انگریزی سلطنت کے عدل پسند حکام کی نسبت زیادہ بڑھ گیا اور
میں نے سمجھ لیا کہ یہ انگریز حکام صرف عدل پسند ہی نہیں ہیں بلکہ خدا نے ان کو عقل ایسی دی ہے
کہ مخفی حقیقت کی تہ تک پہنچ جاتے ہیں ۔ یہ امر بہت مشکل ہے کہ جب ایک حاکم کے سامنے ایسا
مدعی آوے جو اس کی قوم کا بزرگ اور قابل تعظیم اور جنٹلمین ہوا اور مقابل میں میرے جیسا ہو دنیا
سے الگ جس پر ایک طرف باعث فرقہ جدیدہ ہونے کے قوم ناراض ہے اور دوسری طرف ایک
فرقہ جدیدہ کا بانی ہونا انتظاماً بھی نگرانی کے لائق ہے پھر پوری پوری عدالت سے کام لیا جائے
میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس کی نظیر ابھی تک کسی دوسرے فرقہ میں موجود ہے اور نہ میں اس کا قائل ہو
سکتا ہوں جب تک کہ اس کو دیکھ نہ لوں ۔ پس جس قوم میں ایسے عدل پسند حکام ہیں جو فیصلہ کے
وقت خدا سے ڈرتے ہیں اور عدالت کو ہر ایک تعارف پر مقدم رکھتے ہیں اور اپنی قوم کے بزرگوں
کی بھی عدالت میں رعایت نہیں کرتے ۔ ان کا سچا وفادار نہ ہونا میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس سے
زیادہ کوئی بدبختی اور شقاوت ہے۔ میں نے اس نمونہ کو جو کپتان ڈگلس کی عدالت میں دیکھا ضائع
نہیں کیا بلکہ ایک کتاب اس کے نام پر تالیف کر کے شائع کر دی اور میں جانتا ہوں کہ صد ہا سال
تک یہ عادلانہ کارروائی میری جماعت کو یا د رہے گی ۔
ریویو آف ریلیجنز اردو جلد نمبر ۲ نمبر اصفحه ۱۸ تا ۲۶)

( مندرجہ کتاب نسیم دعوت )
آریہ صاحبوں کے بعض اعتراضات کے جواب میں
انسان جب بغیر سوچنے سمجھنے کے محض نکتہ چینی کے ارادہ سے مخالفت کی نظر سے دیکھے تو گو کیسا
ہی کوئی امر سیدھا اور صاف ہو اس کی نظر میں جائے اعتراض ٹھہر جاتا ہے ۔ ایسا ہی آریہ صاحبوں
کا حال ہے وہ اس ندامت کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتے جو ایک اعتراض کے غلط اور بے جا ثابت ا
ہونے میں ایک باحیا انسان کے دل پر صدمہ پہنچاتی ہے ۔ اب سنئے اعتراضات یہ ہیں جو ہمیشہ
اسلام جیسے پاک اور کامل مذہب پر سراسر نادانی سے کرتے ہیں اور ہم اس وقت وہ اعتراض لکھتے
ہیں جو انہوں نے ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء کو قادیان میں جلسہ کر کے اسلام پر کئے اور اس طرح یہ
ثابت کر دیا کہ ان کے تعصب اور نا سمجھی اور ناحق کے کینہ کی کہاں تک نوبت پہنچی ہے۔
اعتراضات
ا۔ مسلمان خدا کی نندیا کرتے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ خدا عرش پر بیٹھا ہوا ہے اور چار
فرشتوں نے اس تخت کو اٹھایا ہوا ہے ۔ اس طرح پر ثابت ہوتا ہے کہ خدا محدود ہے اور قائم
بالذات نہیں اور جب محدود ہے تو اس کا علم بھی محدود ہو گا اور حاضر ناظر نہ ہوگا ۔
الجواب
اے حضرات ! مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے جس پر
خدا بیٹھا ہوا ہے۔ تمام قرآن شریف کو اوّل سے آخر تک پڑھو اس میں ہرگز نہیں پاؤ گے کہ عرش بھی

کوئی چیز محدود اور مخلوق ہے۔ خدا نے بار بار قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ ہر ایک چیز جو کوئی وجود
رکھتی ہے اس کا میں ہی پیدا کرنے والا ہوں ۔ میں ہی زمین و آسمان اور روحوں اور ان کی تمام قوتوں کا
خالق ہوں۔ میں اپنی ذات میں آپ قائم ہوں اور ہر ایک چیز میرے ساتھ قائم ہے۔ ہر ایک ذرہ اور پر میرے ساتھ
ہر ایک چیز جو موجود ہے وہ میری ہی پیدائش ہے۔ مگر کہیں نہیں فرمایا کہ عرش بھی کوئی جسمانی چیز ہے
جس کا میں پیدا کرنے والا ہوں۔ اگر کوئی آریہ قرآن شریف میں سے نکال دے کہ عرش کوئی جسمانی
اور مخلوق چیز ہے تو میں اس کو قبل اس کے جو قادیان سے باہر جائے ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔
میں اُس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے کہ میں قرآن شریف کی وہ آیت
دکھاتے ہی ہزار روپیہ حوالہ کروں گا۔ ورنہ میں با رب کہتا ہوں کہ ایسا شخص خو دلعنت کا محل ہوگا جو خدا
پر جھوٹ بولتا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ اس اعتراض کی بنیاد تو محض اس بات پر ہے کہ عرش کوئی علیحدہ چیز ہے
جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے اور جب یہ امر ثابت نہ ہو سکا تو کچھ اعتراض نہ رہا۔ خدا صاف فرما تا
ہے کہ وہ زمین پر بھی ہے اور آسمان پر بھی اور کسی چیز پر نہیں بلکہ اپنے وجود سے آپ قائم ہے
اور ہر ایک چیز کو اُٹھائے ہوئے ہے اور ہر ایک چیز پر محیط ہے ۔ جہاں تین ہوں تو چوتھا ان کا
خدا ہے۔ جہاں پانچ ہوں تو چھٹا ان کے ساتھ خدا ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں خدا نہیں اور پھر
فرماتا ہے ۔ أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ ۔ جس طرف تم منہ کرو اسی طرف خدا کا منہ پاؤ
گے ۔ وہ تم سے تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہے ۔ وہی ہے جو پہلے ہے اور وہی ہے جو
آخر ہے اور وہ سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے اور وہ نہاں در نہاں ہے اور پھر فرماتا ہے ۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے ۔ پس جواب یہ ہے کہ ایسا
نزدیک ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں جو شخص مجھ پر ایمان لا کر مجھے پکارتا ہے تو میں
البقرة : ١١٦
البقرة : ۱۸۷

اس کا جواب دیتا ہوں ۔ ہر ایک چیز کی کل میرے ہاتھ میں ہے اور میر اعلم سب پر محیط ہے۔ میں
ہی ہوں جو زمین و آسمان کو اٹھا رہا ہوں ۔ میں ہی ہوں جو تمہیں خشکی تری میں اُٹھا رہا ہوں ۔
یہ تمام آیات قرآن شریف میں موجود ہیں ۔ بچہ بچہ مسلمانوں کا ان کو جانتا اور پڑھتا ہے۔
جس کا جی چاہے وہ ہم سے آکر ابھی پوچھ لے ۔ پھر ان آیات کو ظاہر نہ کرنا اور ایک استعارہ کو
لے کر اس پر اعتراض کر دینا کیا یہی دیانت آریہ سماج کی ہے ایسا دنیا میں کون مسلمان ہے جو
خدا کو محدود جانتا ہے یا اس کے وسیع اور غیر محدود علم سے منکر ہے ۔ اب یا د رکھو کہ قرآن شریف
میں یہ تو کہیں بھی نہیں کہ خدا کو کوئی فرشتہ اُٹھا رہا ہے بلکہ جا بجا یہ لکھا ہے کہ خدا ہر ایک چیز کو اُٹھا
رہا ہے ہاں بعض جگہ یہ استعارہ مذکور ہے کہ خدا کے عرش کو جو دراصل کوئی جسمانی اور مخلوق چیز
نہیں فرشتے اٹھا رہے ہیں۔ دانشمند اس جگہ سے سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ عرش کوئی مجسم چیز ہی نہیں تو
فرشتے کس چیز کو اٹھاتے ہیں ۔ ضرور کوئی یہ استعارہ ہو گا مگر آریہ صاحبوں نے اس بات کو نہیں
سمجھا کیونکہ انسان خود غرضی اور تعصب کے وقت اندھا ہو جاتا ہے ۔ اب اصل حقیقت سنو کہ
قرآن شریف میں لفظ عرش کا جہاں جہاں استعمال ہوا ہے اس سے مراد خدا کی عظمت اور
جبروت اور بلندی ہے۔ اسی وجہ سے اس کو مخلوق چیزوں میں داخل نہیں کیا اور خدا تعالیٰ کی
عظمت اور جبروت کے مظہر کے چار ہیں جو وید کے رُو سے چار دیوتے کہلاتے ہیں مگر قرآنی اصطلاح
لے حاشیہ۔ خدا تعالیٰ کی چار صفتیں ہیں جن سے ربوبیت کی پوری شوکت نظر آتی ہے۔ اور کامل طور پر چہرہ اس
ذات ابدی از لی کا دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ان ہر چہار صفتوں کو سورۃ فاتحہ میں بیان کر کے اپنی
ذات کو معبود قرار دینے کے لئے ان لفظوں سے لوگوں کو اقرار کرنے کی ہدایت دی ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی اے وہ خدا جو ان چار صفتوں سے موصوف ہے۔ ہم خاص تیری ہی پرستش کرتے
ہیں کیونکہ تیری ربوبیت تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری رحمانیت بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری رحیمیت
بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیری صفت مالکانہ جزا و سزا کی بھی تمام عالموں پر محیط ہے اور تیرے اس حسن
اور احسان میں بھی کوئی شریک نہیں ۔ اس لئے ہم تیری عبادت میں بھی کوئی شریک نہیں کرتے۔

کی رُو سے ان کا نام فرشتے بھی ہے اور وہ یہ ہیں ۔ اکاش جس کا نام اندر بھی ہے۔ سورج دیوتا
جس کو عربی میں شمس کہتے ہیں۔ چاند جس کو عربی میں قمر کہتے ہیں ۔ دھرتی جس کو عربی میں ارض
کہتے ہیں۔ یہ چاروں دیوتا جیسا کہ ہم اس رسالہ میں بیان کر چکے ہیں خدا کی چار صفتوں کو جو اس
(بقیہ حاشیہ ) اب واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے اس سورۃ میں ان چار صفتوں کو اپنی ربوبیت کا مظہر اتم قرار
دیا ہے اور اسی لئے صرف اس قدر ذکر پر یہ نتیجہ مترتب کیا ہے کہ ایسا خدا کہ یہ چار صفتیں اپنے اندر رکھتا
ہے وہی لائق پرستش ہے اور در حقیقت یہ صفتیں بہر وجہ کامل ہیں اور ایک دائرہ کے طور پر الوہیت کے
تمام لوازم اور شرائط پر محیط ہیں کیونکہ ان صفتوں میں خدا کی ابتدائی صفات کا بھی ذکر ہے اور درمیانی
زمانہ کی رحمانیت اور رحیمیت کا بھی ذکر ہے اور پھر آخری زمانہ کی صفت مجازات کا بھی ذکر ہے
اور اصولی طور پر کوئی فعل اللہ تعالیٰ کا ان چار صفتوں سے باہر نہیں۔ پس یہ چار صفتیں خدا تعالیٰ کی پوری
صورت دکھلاتی ہیں سو در حقیقت اِسْتَوَا عَلَى الْعَرْشِ کے یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ صفات جب دنیا
کو پیدا کر کے ظہور میں آگئیں تو خدا تعالیٰ ان معنوں سے اپنے عرش پر پوری وضع استقامت سے بیٹھ گیا
کہ کوئی صفت صفات لازمہ الوہیت سے باہر نہیں رہی اور تمام صفات کی پورے طور پر تجلی ہو گئی جیسا کہ
جب اپنے تخت پر بادشاہ بیٹھتا ہے تو تخت نشینی کے وقت اس کی ساری شوکت ظاہر ہوتی ہے۔ ایک طرف
شاہی ضرورتوں کے لئے طرح طرح کے سامان طیار ہونے کا حکم ہوتا ہے اور وہ فی الفور ہو جاتے ہیں اور
وہی حقیقت ربوبیت عامہ ہیں۔ دوسری طرف خسروانہ فیض سے بغیر کسی عمل کے حاضرین کو جود و سخاوت
سے مالا مال کیا جاتا ہے۔ تیسری طرف جو لوگ خدمت کر رہے ہیں ان کو مناسب چیزوں سے اپنی
خدمات کے انجام کے لئے مدد دی جاتی ہے۔ چوتھی طرف جزا سزا کا دروازہ کھولا جاتا ہے کسی کی گردن
ماری جاتی ہے اور کوئی آزاد کیا جاتا ہے۔ یہ چار صفتیں تخت نشینی کے ہمیشہ لازم حال ہوتی ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ
کا ان ہر چہار صفتوں کو دنیا پر نافذ کرنا گویا تخت پر بیٹھنا ہے جس کا نام عرش ہے۔
اب رہی یہ بات کہ اس کے کیا معنے ہیں کہ اس تخت کو چار فرشتے اُٹھا رہے ہیں۔ پس اس کا یہی جواب
ہے کہ ان چار صفتوں پر چار فرشتے موکل ہیں جو دنیا پر یہ صفات خدا تعالیٰ کی ظاہر کرتے ہیں اور ان کے
ماتحت چار ستارے ہیں جو چار رب النوع کہلاتے ہیں جن کو وید میں دیوتا کے نام سے پکارا گیا ہے۔

کی جبروت اور عظمت کا اتم مظہر ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا جاتا ہے اٹھا رہے ہیں یعنی
عالم پر یہ ظاہر کر رہے ہیں تصریح کی حاجت نہیں ۔ اس بیان کو ہم مفصل لکھ آئے ہیں اور قرآن
شریف میں تین قسم کے فرشتے لکھے ہیں ۔
(۱) ذرات اجسام ارضی اور روحوں کی قوتیں ۔
(۲) اکاش ۔سورج ۔ چاند۔ زمین کی قوتیں جو کام کر رہی ہیں ۔
(۳) ان سب پر اعلیٰ طاقتیں جو جبرائیل و میکائیل و عزرائیل وغیرہ نام رکھتی ہیں جن کو وید میں
(بقیہ حاشیہ ) پس وہ ان چار صفتوں کو دُنیا میں پھیلاتے ہیں گویا اس روحانی تخت کو اُٹھا رہے ہیں ۔ بت
پرستوں کا جیسا کہ وید سے ظاہر ہے صاف طور پر خیال تھا کہ یہ چار صفتیں مستقل طور پر دیوتاؤں کو حاصل ہیں۔
اسی وجہ سے وید میں جابجا ان کی استت اور مہما کی گئی اور ان سے مرادیں مانگی گئیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے استعارہ
کے طور پر سمجھایا کہ یہ چار دیوتا جن کو بت پرست اپنا معبود قرار دیتے ہیں یہ مخدوم نہیں ہیں بلکہ یہ چاروں خادم ہیں
اور خدا تعالیٰ کے عرش کو اٹھا رہے ہیں یعنی خادموں کی طرح ان الہی صفات کو اپنے آئینوں میں ظاہر کر رہے ہیں
اور عرش سے مراد لوازم صفات تخت نشینی ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بیان کر دیا ہے۔ ہم ابھی لکھ چکے ہیں کہ رب کے
معنے دیوتا ہے۔ پس قرآن شریف پہلے اسی سورۃ سے شروع ہوا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی وہ
تمام مہما اور استت اُس خدا کو چاہیے جو تمام عالموں کا دیوتا ہے۔ وہی ہے جو رَبُّ الْعَالَمِين ہے اور رَحْمَنُ
الْعَلَمِيْن ہے اور رَحِيمُ الْعَلَمِينَ ہے۔ اور مَالِكُ جَزَاءِ الْعَالَمِينَ ہے۔ اس کے برابر اور کوئی دیوتا نہیں
کیونکہ قرآن شریف کے زمانہ میں دیوتا پرستی بہت شائع تھی اور یونانی ہر ایک دیوتے کا نام رب النوع رکھتے تھے
اور رب النوع کا لفظ آریہ ورت میں دیوتا کے نام سے موسوم تھا اس لئے پہلے خدا کا کلام ان جھوٹے دیوتاؤں کی
طرف ہی متوجہ ہوا جیسا کہ اس نے فرمایا - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی وہ جو سب عالموں کا دیوتا
ہے نہ صرف ایک یا دو عالم کا اسی کی پرستش اور حمد و ثنا چاہیے۔ دوسروں کی مہما اور استت کرنا غلطی ہے۔ اس
صورت میں جو صفتیں بت پرستوں نے چار دیوتاؤں کے لئے مقرر کر رکھی تھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان سب کو اپنی ذات
میں جمع کر دیا ہے اور صرف اپنی ذات کو ان صفات کا منبع ظاہر فرمایا۔ بُت پرست قدیم سے یہ بھی خیال کرتے
تھے کہ خدا کی اصولی صفات یعنی جو اصل جڑ تمام صفات کی ہیں وہ صرف چار ہیں۔ پیدا کرنا پھر مناسب حال
سامان عطا کرنا ۔ پھر ترقی کے لئے عمل کرنے والوں کی مدد کرنا پھر آخر میں جزا سزاد بینا اور وہ ان چار صفات کو

ا ہے مگر اس جگہ فرشتوں سے یہ چار دیوتے مراد ہیں یعنی اکاش اور سورج وغیرہ جو
چار صفتوں کو اٹھا رہے ہیں ۔ یہ وہی صفتیں ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا گیا ہے۔ اس فلسفہ
کا وید کو بھی اقرار ہے مگر یہ لوگ خوب ویددان ہیں جو اپنے گھر کے مسئلہ سے بھی انکار کر رہے ہیں ۔
(بقیہ حاشیہ) چار دیوتاؤں کی طرف منسوب کرتے تھے۔ اسی بنا پر نوح کی قوم کے بھی چار ہی دیوتا تھے اور انہیں
صفات کے لحاظ سے عرب کے بت پرستوں نے بھی لات۔ منات وعزئی اور ہبل بنارکھے تھے۔ ان لوگوں کا خیال
تھا کہ یہ چار دیوتا بالا را دہ دنیا میں اپنے اپنے رنگوں میں پرورش کر رہے ہیں اور ہمارے شفیع ہیں اور ہمیں خدا تک
بھی یہی پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ یہ مطلب آیت لِيُقَرِبُونَا إِلَى اللهِ زُلفی سے ظاہر ہے۔
اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں وید بھی ان چاروں دیوتاؤں کی مہما اور استت کی ترغیب دیتا ہے اور وید میں اگرچہ
اور دیوتاؤں کا بھی ذکر ہے لیکن اصولی دیوتے جن سے اور سب دیوتے پیدا ہوئے ہیں یا یوں کہو کہ ان کی شاخ
ہیں وہ چارہی ہیں کیونکہ کام بھی چار ہی ہیں ۔ پس قرآن شریف کی پہلی غرض یہی تھی کہ وید وغیرہ مذاہب کے
دیوتاؤں کو نیست و نابود کرے اور ظاہر کرے کہ یہ لوگوں کی غلطیاں ہیں کہ اور اور چیزوں کو دیوتا یعنی رب النوع بنا
رکھا تھا بلکہ یہ چار صفتیں خاص خدا تعالیٰ کی ہیں اور ان چار صفتوں کے عرش کو خادموں اور نوکروں کی طرح یہ بیجان
دیوتے اُٹھا رہے ہیں چنانچہ کسی نے کہا ہے۔ ے
حمد را با تو نسبتی است درست بر در هر که رفت بر در تست ۲
پس یہ اعتراض کہ جو آریہ صاحبان ہمیشہ سے کرتے ہیں یہ تو در حقیقت ان کے ویدوں پر اعتراض ہے کیونکہ
مسلمان تو اس خدا کی پرستش کرتے ہیں جو مخدوم ہے مگر آریہ صاحبان ان جھوٹے دیوتاؤں کو خدا سمجھ رہے ہیں جو
خادموں اور نوکروں چاکروں کی طرح خدا تعالیٰ کی صفات اربعہ کا عرش اپنے سر پر اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ تو چا کروں
کے بھی چاکر ہیں کیونکہ ان پر اور طاقتیں بھی مسلط ہیں جو ملائک کے نام سے موسوم ہیں جو ان دیوتاؤں کی طاقتوں
کو قائم رکھتے ہیں جن میں سے زبان شرع میں کسی کو جبرائیل کہتے ہیں اور کسی کو میکائیل اور کسی کو عزرائیل اور کسی کو
اسرافیل اور سناتن دھرم والے اس قسم کے ملائک کے بھی قائل ہیں اور ان کا نام کم رکھتے ہیں۔ منہ
ل الزمر: ۴ ۲ ترجمہ شعر ۔ ہر قسم کی تعریف کو تیرے ساتھ پختہ تعلق ہے کوئی کسی کے دروازہ پر بھی
جائے تیرے ہی دروازہ پر ہے۔

غرض وید کے یہ چار دیوتے یعنی اکاش ۔ سورج چاند۔ دھرتی ۔ خدا کے عرش کو جو صفت ربوبیت
اور رحمانیت اور رحیمیت اور مالک یوم الدین ہے اٹھا رہے ہیں۔ اور فرشتہ کا لفظ قرآن شریف میں عام
ہے ہر ایک چیز جو اس کی آواز سنتی ہے وہ اس کا فرشتہ ہے۔ پس دنیا کا ذرہ ذرہ خدا کا فرشتہ ہے کیونکہ وہ
اس کی آواز سنتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور اگر ذرہ ذرہ اُس کی آواز سنتا نہیں تو خدا نے زمین
آسمان کے اجرام کو کس طرح پیدا کر لیا۔ اور یہ استعارہ جو ہم نے بیان کیا ہے اس طرح خدا کے کلام میں
بہت سے استعارات ہیں جو نہایت لطیف علم اور حکمت پر مشتمل ہیں۔ اگر اب بھی کوئی شخص اپنی ناسمجھی سے
باز نہ آوے تو وہ کوئی اعتراض منتخب کر کے اسلام پر پیش کرے اور پھر انسانیت اور تحمل سے اس کا جواب
سُنے ۔ ورنہ ایسے اعتراضات سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ معترض حقیقت سے بے خبر اور
دل اس کا تعصب سے پُر اور غرض اس کی محض تحقیر ہے۔ دین ایک علم ہے اور اپنے اندر اسرار رکھتا
ہے۔ کیا لازم ہے کہ اس طرح پر افترا کے طور پر اعتراض کئے جائیں ورنہ مسلمان بوجہ اولیٰ کہہ سکتے
ہیں کہ جن خداؤں کو وید نے پیش کیا ہے وہ تو یہی ہیں کہ سورج۔ چاند - آگ ۔ پانی زمین وغیرہ
مخلوق چیزیں یہ سب محدود اور مخلوق اور بے جان ہیں۔ اس لئے آریہ صاحبوں کا پرمیشر نہ صرف
جان چیز ہے اسی لئے ان کی آواز نہیں سن سکتا اور نہ جواب دے سکتا ہے۔
پھر جس پر میشر نے کچھ پیدا ہی نہیں کیا اس کا محدود ہونا تو بہر حال ماننا پڑے گا
کیونکہ اس طرح پر سمجھ لو کہ روحوں اور پر مانو اور پر میشر سے گویا ایک شہر آباد ہے۔ جس کے ایک محلہ
میں تو ارواح یعنی جیو رہتے ہیں اور دوسرے محلہ میں پر مانو یعنی ذرات اجسام رہتے ہیں اور
مانو چینی ذرات اجسام رہتے ہیں اور تیسرے محلہ کے کونے میں پرمیشر رہتا ہے کیونکہ جو چیزیں انادی اور اپنا اپنا وجود مستقل رکھتی ہیں ان
میں پرمیشر ھنس نہیں سکتا۔ کیا تم سرب بیا پک ہو سکتے ہو۔ پس سوچ کر دیکھو کہ انادی اور غیر مخلوق
ہونے کی حیثیت سے تم میں اور پرمیشر میں کیا فرق ہے پس وہ کیونکر غیر میں دھنس جائے گا۔ پس خواہ
مخواہ تمہارا پر میشر محدود ہو گیا اور بوجہ محدود ہونے کے علم بھی محدود ہو گیا مگر اس خدا کو کون محدود کہہ سکتا
ہے جس کو قرآن شریف نے پیش کیا ہے جس کی نسبت وہ کہتا ہے کہ ہر ایک جان کی وہی جان ہے۔

جس کے ساتھ وہ زندہ ہے اور ذرہ ذرہ اس کے ہاتھ سے نکلا اور اسی کے سہارے سے موجود ہے اور
سب چیز پر وہ محیط ہے کیونکہ ہر ایک چیز اسی سے نکلی ہے۔
نادان انسان جو تعصب سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ ایک بات اپنے منہ سے نکالتا ہے اور کبھی بہ
ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا فیصلہ کرے ۔ یہی آریہ صاحبان کا حال ہے گویا وہ اس دنیا میں ہمیشہ
رہیں گے ورنہ ہم کہتے ہیں کہ اگر تم قرآن شریف کی ایک بات کو بھی رڈ کر سکو تو جو تاوان چا ہو ہم
پر لگا لو خواہ تم تمام جائداد ہماری لے لو۔ مگر کیا کسی کی نیت ہے کہ آرام سے اور آہستگی سے جیسا کہ
عدالت میں مقدمات فیصلہ پاتے ہیں کسی چیز کا فیصلہ کرے ہرگز نہیں پس صبر کرو جب تک خدا
ہمارا تمہارا فیصلہ کرے۔
(۲) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ فرشتے خدائے تعالیٰ کو جا کر نیکی بدی کی خبر دیتے ہیں
اور اس وقت تک وہ بے خبر ہوتا ہے ۔ الجواب : اس کا جواب یہ ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى
الْكَاذِبِينَ ورنہ کھول کر دکھلاؤ کہ کہاں قرآن شریف میں لکھا ہے کہ میں مخلوق کے حال سے
بے خبر ہوں جب تک کوئی فرشتہ مجھے خبر نہ دے۔ وہ تو بار بار قرآن شریف میں کہتا ہے کہ
ذرہ ذرہ کی مجھے خبر ہے ۔ ایک پتہ بھی میرے حکم کے بغیر نہیں گرتا ۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ یہ
کسی قسم کی روحیں ہیں کہ دلیری سے اس قدر افترا کرتے ہیں۔ سارا قرآن اس بات سے بھرا
ہوا ہے کہ خدا ہر ایک چیز کا بالذات علم رکھتا ہے۔ پس ہم اس افترا کا کیا نام رکھیں کہ گویا مسلمانوں
کا یہ عقیدہ ہے کہ خدا کو کچھ بھی اپنی مخلوق کی خبر نہیں جب تک فرشتے جا کر رپورٹ نہ دیں ۔
(۳) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ خدا پہلے کچھ مدت تک بیکار رہا
ہے کیونکہ دنیا ہمیشہ سے نہیں ۔
الجواب :- یہ مسلمانوں کا عقیدہ ہرگز نہیں ہے کہ انسان کے پیدا کرنے سے پہلے خدا بیکار تھا
بلکہ وہ بار بار قرآن شریف میں کہتا ہے کہ میں قدیم سے خالق ہوں مگر اس بات کی تفصیل کہ وہ
کس کس مخلوق کو پیدا کرتا رہا ہے یہ امر انسان کے احاطہ اقتدار سے باہر ہے۔ ہم قرآن کی رُو

·

آج 10 میں سے 10 باقی