مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 28

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے ایمان رکھتے ہیں کہ وہ کبھی معطل نہیں رہا مگر اس کی تفصیل کو ہم نہیں جانتے ۔ ہمیں معلوم نہیں
کہ اس نے کتنی مرتبہ اس دنیا کو بنایا اور کتنی مرتبہ ہلاک کیا یہ لمبا اور غیر متناہی علم خدا کو ہے کسی دفتر
میں یہ سا نہیں سکتا ہاں عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ صرف چند مدت سے خدا نے دنہ نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔
پہلے کچھ نہ تھا اور قدیم سے وہ خالق نہیں ہے۔ سو یہ اعتراض ان پر کرو اور پھر آپ لوگوں کو شرم کرنا
چاہیے کہ ہم تو مانتے ہیں کہ ہمارا خدا قدیم سے ذرّات اجسام پیدا کرتا رہا اور قدیم سے روحیں بھی
پیدا کرتا رہا مگر آپ لوگ تو قطع نظر قدیم کے ایک مرتبہ کے لئے بھی خدائے تعالیٰ کی ان صفات کو
نہیں مانتے پھر کیوں اپنے گھر سے بے خبر رہ کر اسلام پر محض افترا کے طور پر اعتراض کر دیتے ہیں
ور نہ حیا اور شرم کر کے قرآن شریف سے ہمیں دکھلا دو کہ کہاں لکھا ہے کہ میں قدیم سے خالق نہیں
ہوں مگر آپ کا پرمیشر تو بجز معمار یا نجار کی حیثیت سے زیادہ مرتبہ نہیں رکھتا اور کیونکر معلوم ہوا کہ وہ
عالم الغیب ہے اس کا وید میں کیا ثبوت ہے ذرا ہوش سے جواب دو ۔
(۴) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ مسلمانوں کا خدا متغیر ہے کبھی کوئی حکم دیتا ہے کبھی کوئی۔
الجواب: خدا آپ لوگوں کو ہدایت دے۔ قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا کہ خدا متغیر ہے بلکہ یہ
لکھا ہے کہ انسان متغیر ہے اس لئے اس کے مناسب حال خدا اس کے لئے تبدیلیاں کرتا ہے۔
جب بچہ پیٹ میں ہوتا ہے تو صرف اس کو خون کی غذا ملتی ہے اور جب پیدا ہوتا ہے تو ایک مدت تک
صرف دودھ پیتا ہے اور پھر بعد اس کے اناج کھاتا ہے اور خدائے تعالیٰ تینوں سامان اس کے لئے
وقتا فوقتا پیدا کر دیتا ہے۔ پیٹ میں ہونے کی حالت میں پیٹ کے فرشتوں کو جو اندرونی ذرات ہیں حکم
کر دیتا ہے کہ اس کی غذا کے لئے خون بناویں اور پھر جب پیدا ہوتا ہے تو اس حکم کو منسوخ کر دیتا ہے تو
پھر پستان کے فرشتوں کو جو اس کے ذرات ہیں حکم کرتا ہے جو اس کے لئے دودھ بناویں اور جب وہ
دودھ سے پرورش پا چکتا ہے تو پھر اس حکم کو بھی منسوخ کر دیتا ہے تو پھر زمین کے فرشتوں کو جو اس کے
ذرات ہیں حکم کرتا ہے جو اس کے لئے اخیر مدت تک اناج اور پانی پیدا کرتے رہیں۔ پس ہم مانتے
ہیں کہ ایسے تغیر خدا کے احکام میں ہیں خواہ بذریعہ قانونِ قدرت اور خواہ بذریعہ شریعت ۔ مگر اس سے

خدا میں تغیر کونسا لا زم آیا ۔ شرم ! شرم !! شرم !!!
مگر افسوس کہ وید کی رُو سے خدا ان تغیرات کا مالک نہیں بن سکتا کیونکہ وید تو خدا کے فرشتوں
کا منکر ہے۔ پس کیونکر دنیا کے ذرات اور روحوں کی قوتیں اس کی آواز سُن سکتی ہیں۔ علم طبعی اور
ہیئت کا سلسلہ بھی خدا کی طرف منسوب ہو سکتا ہے کہ جب طبعی طور پر ہر ایک ذرہ مخلوقات کا خدا کا
فرشتہ مان لیا جائے ورنہ فرشتوں کے انکار سے دہر یہ بننا پڑے گا کہ جو کچھ دنیا میں ہو رہا ہے پر میشر کو
اس کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ اس کی مرضی اور ارادہ سے ہو رہا ہے مثلاً کانوں میں سونا اور چاندی اور پیتل
اور تانبا اور لوہا طیار ہوتا ہے اور بعض کانوں میں سے ہیرے نکلتے ہیں اور نیلم پیدا ہوتا ہے اور بعض
جگہ یا قوت کی کانیں ہیں اور بعض دریاؤں میں سے موتی پیدا ہوتے ہیں اور ہر ایک جانور کے
پیٹ سے بچہ یا انڈہ پیدا ہوتا ہے ۔ اب خدا نے تو قرآن شریف میں ہمیں یہ سکھلایا ہے کہ یہ طبعی
سلسلہ خود بخود نہیں بلکہ ان چیزوں کے تمام ذرات خدا کی آواز سنتے ہیں اور اس کے فرشتے ہیں
یعنی اس کی طرف سے ایک کام کے لئے مقرر شدہ ہیں ۔ پس وہ کام اس کی مرضی کے موافق وہ
کرتے رہتے ہیں ۔ سونے کے ذرات سونا بناتے رہتے ہیں اور چاندی کے ذرات چاندی بناتے
رہتے ہیں اور موتی کے ذرات موتی بناتے ہیں اور انسانی وجود کے ذرات ماؤں کے پیٹ میں انسانی
بچہ طیار کرتے ہیں اور یہ ذرات خود بخود کچھ بھی کام نہیں کرتے بلکہ خدا کی آواز سنتے ہیں اور اس
کی مرضی کے موافق کام کرتے ہیں اسی لئے وہ اس کے فرشتے کہلاتے ہیں اور کئی قسم کے فرشتے
ہوتے ہیں یہ تو زمین کے فرشتے ہیں ۔ مگر آسمان کے فرشتے آسمان سے اپنا اثر ڈالتے ہیں جیسا کہ
سورج کی گرمی بھی خدا کا ایک فرشتہ ہے جو پھلوں کا پکانا اور دوسرے کام کرتا ہے اور ہوائیں بھی
خدا کے فرشتے ہیں جو بادلوں کو اکٹھے کرتے اور کھیتوں کو مختلف اثر اپنے پہنچاتے ہیں اور پھر ان
کے اوپر اور بھی فرشتے ہیں جو ان میں تاثیر ڈالتے ہیں ۔ علوم طبعی اس بات کے گواہ ہیں کہ فرشتوں
کا وجود ضروری ہے اور ان فرشتوں کو ہم چشم خود دیکھ رہے ہیں ۔ اب بقول آریہ صاحبان ویدان
فرشتوں کا منکر ہے ۔ پس اس طور سے وہ اس طبعی سلسلہ سے انکاری اور دہر یہ مذہب کی بنیاد ڈالتا

ہے کیا یہ امر بدیہی اور مشہود و محسوس نہیں کہ ہر ایک ذرہ ذرات اجسام میں سے ایک کام میں
مشغول ہے ۔ یہاں تک کہ شہد کی مکھیاں بھی خدا کی وحی سے ایک کام کر رہی ہیں ۔ پس ویدا گر اس
سلسلہ سے منکر ہے تو پھر اس کی خیر نہیں ۔ اس صورت میں وہ تو دہر یہ مذہب کا حامی ہوگا ۔ اگر یہی
ویدو د یا کا نمونہ ہے تو شاباش خوب نمونہ پیش کیا۔
(۵) ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ شفاعت پر بھروسہ شرک ہے۔
الجواب : قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ
إِلَّا بِإِذْنِ کے یعنی خدا کے اذن کے سوا کوئی شفاعت نہیں ہو سکتی۔ قرآن شریف کی رُو سے
شفاعت کے معنے یہ ہیں کہ ایک شخص اپنے بھائی کے لئے دُعا کرے کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو
جائے ۔ یا کوئی بلا ٹل جائے ۔ پس قرآن شریف کا حکم ہے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کے حضور میں
زیادہ جھکا ہوا ہے وہ اپنے کمزور بھائی کے لئے دُعا کرے کہ اس کو وہ مرتبہ حاصل ہو یہی حقیقت
شفاعت ہے۔ سو ہم اپنے بھائیوں کے لئے بیشک دُعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو قوت دے اور ان
کی بلا دور کرے اور یہ ایک ہمدردی کی قسم ہے۔ پس اگر وید نے اس ہمدردی کو نہیں سکھلایا اور
سے ایک بھائی دوسرے کے لئے دُعا نہیں کر سکتا تو یہ بات وید کے لئے قابل تعریف
نہیں بلکہ ایک سخت عیب ہے۔ چونکہ تمام انسان ایک جسم کی طرح ہیں اس لئے خدا نے ہمیں بار بار
سکھلایا ہے کہ اگرچہ شفاعت کو قبول کرنا اس کا کام ہے مگر تم اپنے بھائیوں کی شفاعت میں یعنی ان
کے لئے دُعا کرنے میں لگے رہو اور شفاعت سے یعنی ہمدردی کی دُعا سے باز نہ رہو کہ تمہارا ایک
دوسرے پر حق ہے۔ اصل میں شفاعت کا لفظ شفع سے لیا گیا ہے۔ شفع جفت کو کہتے ہیں جو طاق کی ضد
سان کو اس وقت شفیع کہا جاتا ہے جبکہ وہ کمال ہمدردی سے دوسرے کا جفت ہو کر اس میں فنا
ہو جاتا ہے اور دوسرے کے لئے ایسی ہی عافیت مانگتا ہے جیسا کہ اپنے نفس کے لئے ۔ اور یادر ہے کہ
کسی شخص کا دین کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ شفاعت کے رنگ میں ہمدردی اس میں پیدا نہ ہو بلکہ
البقرة : ۲۵۶

دین کے دو ہی کامل حصے ہیں۔ ایک خدا سے محبت کرنا اور ایک بنی نوع سے اس قدر محبت کرنا کہ ان کی
مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھ لینا اور ان کے لئے دُعا کرنا جس کو دوسرے لفظوں میں شفاعت کہتے ہیں۔
(۶) خدا کی کوئی آواز دنیا میں سنائی نہیں دیتی۔
الجواب:- تعجب کہ باوجود یکہ پنڈت لیکھرام کی موت سے تمام آر یہ صاحبوں نے
ر مارچ کے دن خدائے تعالیٰ کی آواز سن لی ۔ اور خدا نے دنیا میں اشتہار دے دیا کہ لیکھر ام
بوجہ اپنی بد زبانیوں کے چھ برس تک کسی کے ہاتھ سے مارا جائے گا وہ آواز نہ صرف ہم نے سُنی
بلکہ ہمارے ذریعہ سے سب آریہ صاحبوں نے سُنی مگر کیا اب بھی ثابت نہ ہوا کہ خدا کی آواز دنیا
کو سنائی دیتی ہے۔ آپ صا آپ صاحبوں میں سے یکے آ سے پکے آریہ لالہ شرم پت اور لالہ ملا وامل ساکن قادیان
بہت سی خدا کی آوازوں کے گواہ ہیں ۔ اگر وہ انکار کریں گے اور قوم کو خدا پر مقدم رکھیں گے اور
جھوٹ بولیں گے تو شاید کوئی اور آواز آسمانی سُن لیں گے۔
المشتهر
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲ ۴۵ تا ۴۶۴ )

پکٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں
زمین جب گناہ اور شرک سے آلودہ ہو جاتی ہے اور اس حقیقت سے بے خبر ہو جاتی ہے جو
انسان کی پیدائش کی اصل غرض ہے۔ تب خدا کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ ایک کامل الفطرت
انسان کو اپنی ذات سے پاک تعلق بخش کر اور اپنے مکالمہ سے اس کو مشرف کر کے اور اپنی محبت
میں اس کو انتہا تک پہنچا کر اُس کے ذریعہ سے دوبارہ زمین کو پاک وصاف کرے۔ انسان خدا تو
نہیں ہو سکتا مگر بڑے بڑے تعلقات اس سے پیدا کر لیتا ہے جب وہ بالکل خدا کے لئے ہو جاتا
ہے اور اپنے تئیں صاف کرتا کرتا ایک مصفا آئینہ کی طرح بن جاتا ہے۔ تب اس آئینہ میں عکسی
طور پر خدا کا چہرہ نمودار ہوتا ہے۔ اس صورت میں وہ بشری اور خدائی صفات میں ایک مشترک چیز
بن جاتا ہے۔ اور کبھی اُس سے صفات الہیہ صادر ہوتی ہیں کیونکہ اس کے آئینہ وجود میں خدا کا
چہرہ منعکس ہے اور کبھی اس سے بشری صفات صادر ہوتی ہیں ۔ کیونکہ وہ بشر ہے اور ایسے انسانوں
کو دیکھنے والے کبھی دھوکہ کھا کر اور صرف ایک پہلو کا کرشمہ دیکھ کر ان کو خدا سمجھنے لگتے ہیں اور دنیا
میں مخلوق پرستی اسی وجہ سے آئی ہے اور صدہا انسان اسی دھوکہ سے خدا بنائے گئے ہیں۔ مگر
ہمارے اس زمانہ میں جس قدر عیسائیوں کا وہ فرقہ جو حضرت مسیح کو خدا جانتا ہے اس دھو کہ میں
مبتلا ہے اس قدر کوئی اور قوم مبتلا نہیں ۔ مسیح سے صدہا برس پہلے جو لوگ خدا بنائے گئے تھے جیسے
راجہ رام چندر - راجہ کرشن ۔ گوتم بدھ ۔ ہمارے اس زمانہ میں ان کے پیرو متنبہ ہوتے جاتے ہیں

کہ یہ ان کی غلطیاں تھیں ۔ مگر افسوس حضرت مسیح کے پیرو اب تک اس زمانہ میں بھی خواہ نخواہ
خدائی کا خطاب ان کو دے رہے ہیں ۔ اگر چہ اس خیال کا بطلان ایسا بد یہی تھا کہ کسی دلیل کی
ضرورت نہ تھیں ۔ مگر افسوس کہ عیسائی ابھی تک اس زمانہ کی ہوا سے بھی دور بیٹھے ہیں ۔ بلکہ بعض
لوگوں نے جب دیکھا کہ ایسے لغو خیالات کا زمانہ ہی دن بدن مخالف ہوتا جاتا ہے تو انہوں نے
اپنے معمولی طریقوں سے مایوس ہو کر یہ ایک نیا طریق اختیار کیا کہ کوئی ان میں سے الیاس بن گیا
اور کسی نے یہ دعویٰ کر دیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں اور میں ہی خدا ہوں ۔اس مجمل فقرہ سے مراد
میری یہ ہے کہ لنڈن میں تو مسٹر پکٹ نے خدائی اور مسیحیت کا دعویٰ کیا اور امریکہ میں مسٹر ڈوئی
الیاس بن بیٹھے۔ اور پیشگوئی کر دی کہ مسیح ابن مریم پچیس برس تک دنیا میں آ جائے گا ۔ دونوں
میں فرق یہ ہے کہ ڈوئی نے تو بز دلی دکھائی اور الیاس بننے میں بھی اپنی پردہ دری سے ڈرتا رہا۔
اور مسیح نہ بنا بلکہ مسیح کا خادم بنا۔ اور پکٹ نے بڑی ہمت دکھلا ئی کہ خود مسیح بن گیا۔ نہ صرف مسیح بلکہ
خدا ہونے کا بھی دعوی کیا ۔ اب لنڈن والوں کو کسی بیماری - آفت مصیبت کا کیا اندیشہ ہے جن
کے شہر میں خدا اُترا ہوا ہے مگر میں نے سنا ہے کہ لنڈن میں کچھ یہودی بھی رہتے ہیں اس لئے
بے شک یہ اندیشہ ہے کہ ان کو طبعا یہ خیال پیدا ہو کہ یہ تو وہی مسیح ہے جو صلیب سے بوجہ نشی کے
غلطی کے ساتھ زندہ اُتارا گیا اور پھر موقع پا کر مشرقی بلاد کی طرف بھاگ گیا۔ آخراب ایسے طور
سے اس کو صلیب دیں کہ کام تمام ہو جائے اور پھر کسی طرف بھاگ نہ سکے اور ساتھ ہی یہ فکر بھی
ہے کہ مبادا عیسائیوں کو بھی خیال آ جائے کہ پہلا کفارہ پرانا اور بودہ ہو چکا ہے اور شراب خوری
اور فسق و فجور کی کثرت نے ثابت بھی کر دیا ہے کہ اس کفارہ کی تاثیر جاتی رہی ہے۔اس لئے اب
ایک نئے خون کی ضرورت ہے۔ سو میں ہمدردی سے کہتا ہوں کہ مسٹر یکٹ کو ان ہر دو فرقوں سے
چوکس رہنا چاہیے ۔ القصہ ان دنوں میں جبکہ زمین میں ایسے ایسے جھوٹے اور نا پاک دعوے کئے
گئے ہیں ۔ اس لئے خدا نے جو زمین پر بدی اور ناپاکی کا پھیلنا پسند نہیں کرتا مجھے اپنا مسیح کر کے بھیجا
تا وہ زمین کی تاریکی کو اپنی توحید سے روشن کرے اور شرک کی نجاست سے دنیا کو مخلصی بخشے ۔ پس

میں وہی مسیح موعود ہوں جو ایسے وقت میں آنے والا تھا اور میں صرف اپنے منہ سے نہیں کہتا کہ میں
مسیح موعود ہوں بلکہ وہ خدا جس نے زمین و آسمان بنایا میری گواہی دیتا ہے ۔ اس نے اس گواہی
کے پورا کرنے کے لئے صدہا نشان میرے لئے ظاہر کئے اور کر رہا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
اس کا فضل اس مسیح سے مجھ پر زیادہ ہے جو مجھ سے پہلے گزر چکا ہے۔ میرے آئینہ میں اس کا چہرہ
اس سے زیادہ وسیع طور پر منعکس ہوا ہے جو اس کے آئینہ میں ہوا تھا۔ اگر میں صرف اپنے منہ سے
کہتا ہوں تو میں جھوٹا ہوں، لیکن اگر وہ میرے لئے گواہی دیتا ہے تو کوئی مجھے جھوٹا قرار نہیں دے
سکتا۔ میرے لئے اس کی ہزار ہا گواہیاں ہیں جن کو میں شمار نہیں کر سکتا مگر منجملہ ان کے ایک یہ بھی
گواہی ہے کہ یہ دلیر دروغ گو یعنی پکٹ جس نے خدا ہونے کا لنڈن میں دعویٰ کیا ہے وہ میری
آنکھوں کے سامنے نیست و نابود ہو جائے گا۔ دوسری یہ گواہی ہے کہ مسٹر ڈوئی اگر میری
درخواست مباہلہ قبول کرے گا اور صراحتاً یا اشارہ میرے مقابلہ پر کھڑا ہو گا تو
اور یا مقابلہ ہوگا
تو
میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دُکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو
چھوڑ دے گا ۔ یہ دونشان ہیں جو یورپ اور امریکہ کے لئے خاص کئے گئے
ہیں ۔ کاش وہ ان پر غور کریں اور ان سے فائدہ اٹھاویں۔
یادر ہے کہ اب تک ڈوئی نے میری اس درخواست مباہلہ کا کچھ جواب نہیں دیا اور نہ اپنے
اخبار میں کچھ اشارہ کیا ہے۔ اس لئے میں آج کی تاریخ سے جو ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء ہے۔ اس کو
پورے ے سات ماہ کی اور مہلت دیتا ہوں اگر وہ اس مہلت میں میرے مقابلہ پر آ گیا اور جس طور
سے مقابلہ کرنے کی میں نے تجویز کی ہے جس کو میں شائع کر چکا ہوں اس تجویز کو پورے طور پر
منظور کر کے اپنے اخبار میں عام اشتہار دید یا تو جلد تر دنیا دیکھ لے گی کہ اس مقابلہ کا انجام کیا ہو
گا۔ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور وہ جیسا کہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے جو
میری نسبت گویا ایک بچہ ہے لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پروانہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ
عمروں کی حکومت سے نہیں ہوگا ۔ بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک اور احکم الحاکمین ہے وہ اس

کا فیصلہ کرے گا اور اگر مسٹر ڈوئی اس مقابلہ سے بھاگ گیا۔ تو دیکھو آج میں تمام امریکہ اور
یورپ کے باشندوں کو اس بات پر گواہ کرتا ہوں کہ یہ طریق اس کا بھی شکست کی صورت سمجھی
جائے گی اور نیز اس صورت میں پبلک کو یقین کرنا چاہیے کہ یہ تمام دعوئی اس کا الیاس بنے کا محض
زبان کا مکر اور فریب تھا اور اگر چہ وہ اس طرح سے موت سے بھاگنا چاہے گا لیکن درحقیقت
ایسے بھاری مقابلہ سے گریز کرنا بھی ایک موت ہے پس یقین سمجھو کہ اس کے صیہون پر جلد تر
مضـ
ایک آفت آنے والی ہے کیونکہ ان دونوں صورتوں میں سے ضرور ایک صورت اس کو پکڑ لے
گی ا۔ اب میں میں اس مضمون کو کو اس دعا دعا پر ختم کرتا ہوں کہ اے قادر اور کامل خدا جو ہمیشہ نبیوں پر ظاہر
ہوتا رہا اور ظاہر ہوتا رہے گا۔ یہ فیصلہ جلد کر کہ پکٹ اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔
کیونکہ اس زمانہ میں تیرے عاجز بندے اپنے جیسے انسانوں کی پرستش میں گرفتار ہو کر تجھ سے
بہت دور جا پڑے ہیں ۔ سواے ہمارے پیارے خدا ان کو اس مخلوق پرستی کے اثر سے رہائی بخش
اور اپنے وعدوں کو پورا کر جو اس زمانہ کے لئے تیرے تمام نبیوں نے کئے ہیں۔ ان کانٹوں میں
سے زخمی لوگوں کو باہر نکال اور حقیقی نجات کے سرچشمہ سے ان کو سیراب کر ۔ کیونکہ سب نجات
تیری معرفت اور تیری محبت میں ہے۔ کسی انسان کے خون میں نجات نہیں ۔ اے رحیم کریم خدا!
ان کی مخلوق پرستی پر بہت زمانہ گزر گیا ہے ۔ اب ان پر تو رحم کر اور ان کی آنکھیں کھول
دے۔ اے قادر اور رحیم خدا سب کچھ تیرے ہاتھ میں ہے ۔ اب تو ان بندوں کو اس اسیری سے
رہائی بخش ۔ اور صلیب اور خون مسیح کے خیالات سے ان کو بچالے ۔اے قادر کریم خدا! ان کے
لئے میری دعا سن اور آسمان سے ان کے دلوں پر ایک نور نازل کرتا وہ تجھے دیکھ لیں ۔ کون خیال
کر سکتا ہے کہ وہ تجھے دیکھیں گے ۔ کس کے ضمیر میں ہے کہ وہ مخلوق پرستی کو چھوڑ دیں گے اور تیری
آواز سنیں گے۔ پر اے خدا تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ تو نوح کے دنوں کی طرح ان کو ہلاک مت کر
کہ آخر وہ تیرے بندے ہیں بلکہ ان پر رحم کر اور ان کے دلوں کو سچائی کے قبول کرنے کے لئے
کھول دے۔ ہر ایک قفل کی تیرے ہاتھ میں کنجی ہے۔ جبکہ تو نے مجھے اس کام کے لئے بھیجا ہے۔

سو میں تیرے منہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں نامرادی سے مروں ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ
اپنی وحی سے مجھے تو نے وعدے دیئے ہیں ان وعدوں کو تو ضرور پورا کرے گا ۔ کیونکہ تو ہمارا خدا
صادق خدا ہے۔ اے میرے رحیم خدا اس دنیا میں میرا بہشت کیا ہے۔ بس یہی کہ تیرے
بندے مخلوق پرستی سے نجات پا جائیں سو میرا بہشت مجھے عطا کر۔ اور ان لوگوں کے مردوں اور
ان لوگوں کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کر دے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت
اور دوسری پاک کتابوں نے بلایا ہے اس سے وہ بے خبر ہیں ۔ اے قادر کریم میری سن لے کہ
تمام طاقتیں تجھ کو ہیں ۔ آمین ثم آمین
( منقول از ریویو آف ریلیجنز اردو جلد ۶ نمبر ۴ ماه اپریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۴۲ تا ۱۴۵)
(نوٹ از مرتب ) حضور کے اس اشتہار کا بھی امریکہ کے اخباروں میں بڑا چرچا ہوا۔ آخر اس
اشتہار کے جواب میں ڈوئی اشاروں اشاروں سے میدان مقابلہ میں آہی گیا ۔ اور ۲۶ ستمبر ۱۹۰۳ء کو اپنے
اخبار میں لکھا کہ
لوگ مجھے بعض اوقات کہتے ہیں کہ کیوں تم فلاں فلاں بات کا جواب نہیں دیتے کیا تم خیال کرتے ہو
کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا جواب دوں گا ۔ اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں
مگر میں ان کو حق دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں ۔“
اور ۱۲ دسمبر ۱۹۰۳ء کو لکھا ۔
”اگر میں خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ۔
(بحوالہ ریویو آف ریلیجنز اردو ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴۵-۱۴۶)
اس کے بعد ڈوئی کا جو عبرتناک انجام ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان کے مطابق اس پر
خدائی قہری تجلی کے جو آثار نمایاں ہوئے ان کا مختصر تذکرہ بھی سن لیجیے ۔
(1) اس کی پیدائش نا جائز نکلی۔ اور ولد الحرام ثابت ہوا۔ اخبار نیو یارک ورلڈ“ میں ڈوئی کے سات

خطوط شائع ہوئے جو اس نے اپنے باپ جان مرے ڈوئی کو اپنی نا جائز ولادت کے بارے میں لکھے تھے
جب ملک میں اس کا عام چرچا ہونے لگا۔ تو خود ڈوئی نے ۲۵ رستمبر ۱۹۰۴ ء کو اعلان کیا کہ وہ چونکہ ڈوئی کا بیٹا
نہیں اس لئے ڈوئی کا لفظ اس کے نام کے ساتھ ہرگز استعمال نہ کیا جائے ۔
( رسالہ انڈی پنڈنٹ ۱۹ را پریل ۱۹۰۶ ء بحوالہ الیگزنڈرڈوئی کا عبرتناک انجام صفحہ ۵۲ تا ۵۷ )
(۲) ایک موقع پر جبکہ اس نے اپنا اثر و رسوخ تمام امریکہ میں پھیلانے کے لئے نیو یارک میں متواتر دو
ہفتے جلسے کرنے کا ارادہ کیا اور لاکھوں ڈالر کے خرچ سے اس کا انتظام کیا گیا ۔ ڈوئی ایک مسحور کن مقرر کی شہرت
رکھتا تھا۔ لیکن نیو یارک میں جلسہ شروع کرتے وقت وہ کوئی مؤثر تقریر نہ کر سکا اور لوگ جلسہ سے باہر جانے
شروع ہو گئے وہ بہت چلایا کہ بیٹھ جاؤ لیکن کسی نے نہ سنی اور جلسے سخت نا کام ہو گئے ۔ چنانچہ نیو یارک امریکن نے
اپنی اشاعت ۱۹ راکتو بر ۱۹۰۳ء میں لکھا:۔
نیو یارک ایلیا کے لئے واٹر لو کا میدان بن گیا ۔“
(۳) یکم جنوری ۱۹۰۴ء کو ڈوئی دنیا کے سفر پر روانہ ہوا تاکہ آسٹریلیا اور یورپ میں کامیابی حاصل
کرے ۔ مگر اس نے اپنی تقریروں میں بعض ایسی باتیں کہیں جن کی وجہ سے وہ آسٹریلیا میں نا کام ہو گیا
اور انگلستان میں اس کو جگہ دینے سے انکار کر دیا گیا ۔ آخر اسے وہاں سے واپس آنا پڑا۔ واپسی پر اپنے ساتھ
ایک خوبصورت لڑکی ہمراہ لایا ۔ جس پر لوگوں کو اعتراض ہوا۔ پہلے تو اس نے تعدد ازدواج کی خوبی بیان کر کے
اپنے پر سے الزام ہٹانے کی کوشش کی ۔ مگر مرید اس کی طرف مائل نہ ہوئے ۔ تب اس نے اپنی بیوی کو طلاق
دیدی تا کہ اس دوشیزہ کے لئے راستہ صاف ہو جائے ۔ بیوی اور بیٹا طلاق کی وجہ سے اس سے الگ ہو گئے ۔
(۴) ستمبر ۱۹۰۵ء کی آخری اتوار کو ڈوئی نے صحون میں ایک غیر معمولی جلسہ کا انتظام کیا اس تقریب
کے خاتمہ پر چند افتتاحی الفاظ کہنے کے لئے ڈوئی جب سامنے آیا تو عین اُس وقت اُس پر فالج گرا اور وہ گرنے
ہی لگا تھا کہ اُس کے دو مرید اسے سہارا دے کر گھسیٹتے ہوئے اُسے ہال سے باہر لے گئے ۔ فالج کے اس شدید
حملے کے ابھی اثرات چل ہی رہے تھے کہ ۱۹ / دسمبر ۱۹۰۵ ء کو اس پر دوبارہ فالج گرا۔ آخر مجبور ہو کر اسے صحیحون
سے نکلنا پڑا اور علاج اور صحت کے لئے گرم علاقہ جزیرہ کی طرف چلا گیا۔

وہ شہر میحون جس کے متعلق ڈوئی کا دعوی تھا کہ مسیح اسی شہر میں نازل ہو گا اور اس کے لئے اس نے
۶۵۰۰ ایکڑ زمین خریدی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس کا ڈیزائن دس لاکھ آدمی کی سکونت گاہ ہوگا اور اسے اس کا
بانی دنیا کا دارالحکومت بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔“
رساله منسی میگزین (Munseys Magazine) بحوالہ عبرتناک انجام صفحه ۴۰)
میحون سے باہر قدم رکھتے ہی اس کے مریدوں میں بغاوت پھیل گئی ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ
نہایت نا پاک اور سیاہ کار انسان ہے ۔ مریدوں کو شراب پینے سے روکتا ۔ مگر خود گھر میں شراب پیا کرتا تھا۔
بعض کنواری لڑکیوں سے اس کے ناجائز تعلقات ثابت ہوئے اور تقریباً پچاس لاکھ روپے کی خیانت بھی ثابت
ہوئی ۔ یہ رقوم بطور تحائف میحون کی خوبصورت عورتوں کو دیا کرتا تھا۔ ڈوئی ان الزامات کی بریت ثابت نہ کر
سکا۔ اس انکشاف سے اس کے خلاف نفرت انتہاء کو پہنچ گئی ۔ اس کے اور بھی بہت سے جھوٹ اور غلط بیانیاں
اور بد دیانتیاں ثابت ہو گئیں ۔ آخر وہ انتہائی ذلت دکھ اور بیماری کی حالت میں ۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء کی صبح کو مر
گیا۔ اس کی موت سے چند دن پہلے ہار برزویکلی (Harbour's Weekly) نے اس کے آخری
دنوں کی تصویر یوں کھینچی ۔
وو
قدرت نے اس پر سے ترقی کے پنڈولم کو واپس گھما دیا ہے ۔ اور وہ اپنے آپ پر قدرت سے بھی
محروم ہو چکا ہے ۔ شکاگو سے آمدہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص جو اس قدر لمبے عرصہ تک اتنی
بیبا کی کے ساتھ اپنے آپ کو ایلیاء سوم کہتا رہا۔ اب بے بسی کے ساتھ اپنے بستر مرگ پر پڑا ہے ۔ وہ اس
بات کے بالکل نا قابل ہے کہ اپنے آپ کو اِدھر سے اُدھر بھی ہلا سکے اور اس پر مجبور ہے کہ جہاں کہیں اس کا
نیگر و نوکر اس کو ڈال دے وہاں پڑا رہے ۔“
( عبرتناک انجام صفحه ۹۳)
رسالہ ”انڈی پنڈنٹ نے ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء کی اشاعت میں اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا۔
وہ ( ڈوئی ) اپنی مذہبی اور مالی طاقت میں آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے کمال تک پہنچا۔ مگر پھر
یک لخت نیچے آ گرا۔ اس حال میں اس کی بیوی ۔ اس کا لڑکا ۔ اس کا چرچ سب اس کو چھوڑ چکے تھے۔ اس نے

اپنے مزعومہ پیغمبری مرتبہ کے لئے رنگا رنگ کا ایسا لباس بنوایا ہوا تھا جو یوسف یا ہارون نے کبھی نہ پہنا ہو
گا۔
شہر صیہون کے لئے اور اپنی ذاتی شان و شوکت کے لئے اس نے ان اموال کو جو اس کی تحویل
میں دیئے گئے تھے ۔ ناجائز طور پر استعمال کیا ۔“
انسائیکلو پیڈیا آف برٹینیکا میں لکھا ہے :۔
اپریل ۱۹۰۶ء میں ڈوئی کے اقتدار کے خلاف شہر میحون میں بغاوت ہو گئی ۔ اور اس پر غبن اور تعدد
ازدواج کا الزام لگایا گیا اور اس کی بیوی اور اس کے لڑکے کی رضامندی سے اسے معزول کر دیا گیا ۔ اب ڈوئی
کی صحت تباہ ہو چکی تھی اور وہ بدیہی طور پر پاگل ہو چکا تھا اس حالت میں اس پر فالج کا حملہ ہوا۔ جس کے باعث
مارچ ۱۹۰۷ء میں وہ شہر میحون میں مر گیا ۔
یہ تو ڈوٹی کا انجام ہوا ۔ اب پلٹ کے متعلق سنیے :۔
پکٹ لنڈن کا ایک پادری تھا۔ جس نے دعویٰ کیا کہ وہ مسیح موعود ہے ۔ چند آدمی اس کے ساتھ ہو گئے ۔
اس کا ایک ٹائپ شدہ اشتہار مفتی محمد صادق صاحب کے نام آیا تھا ۔ مفتی صاحب نے وہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی خدمت میں پیش کر دیا ۔ تب حضور نے ایک چھوٹا سا اشتہار صرف ایک صفحہ کا لکھ کر مولوی محمد علی صاحب
کو دیا کہ اس کا انگریزی ترجمہ کر کے اور چھپوا کر ولایت بھیج دیں اس اشتہار میں حضور نے لکھا تھا کہ تمہارے
دعوی کا اشتہار ہمارے سیکرٹری کے پاس پہنچا ہے ۔ تم اس دعوی میں جھوٹے ہو۔ اگر طاقت رکھتے ہو تو میرا
مقابلہ کرو۔ خدا نے مجھ کو بتایا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں اور اسلام سچا دین ہے۔ یہ اشتہار جب اس کو پہنچا تو اس
نے خاموشی اختیار کر لی ۔ اس اشتہار کو ولایت کے اخباروں نے بھی چھاپا۔ ان دنوں میں ایک عورت اس کے
پاس رہتی تھی اس کے ساتھ اس کا تعلق ہو گیا ۔ اور اس کی بدنامی کی خبریں اخباروں میں شائع ہوئیں ۔ مگر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے اس اشتہار کے پہنچنے کے بعد وہ خاموش ہو گیا ۔ اسی خاموشی میں ہی وہ فوت ہو گیا اور
اس کی کوئی جماعت نہ بنی۔
( عبد اللطیف بہاولپوری )

·

آج 10 میں سے 10 باقی