مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 29

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ریویو آف ریلیجنز انگریزی کی توسیع اشاعت
کے بارہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریک
چونکہ ہماری تمام جماعت کو معلوم ہوگا کہ اصل غرض خدا تعالیٰ کی میرے بھیجنے سے یہی ہے
کہ جو جو غلطیاں اور گمراہیاں عیسائی مذہب نے پھیلائی ہیں ان کو دور کر کے دنیا کے عام لوگوں کو
اسلام کی طرف مائل کیا جائے اور اس غرض مذکورہ بالا کو جس کو دوسرے لفظوں میں احادیث صحیحہ
میں کسرِ صلیب کے نام سے یاد کیا گیا ہے، پورا کیا جائے ۔ اس لئے اور انہیں اغراض کے پورا
کرنے کے لئے رسالہ انگریزی جاری کیا گیا ہے۔ جس کا شیوع یعنی شائع ہونا امریکہ اور یورپ
کے اکثر حصوں میں بخوبی ثابت ہو چکا ہے اور بہت سے دلوں پر اثر ہونا شروع ہو گیا ہے بلکہ امید
سے زیادہ اس رسالہ کی شہرت ہو چکی ہے اور لوگ نہایت سرگرم شوق سے اس رسالہ کے منتظر
پائے جاتے ہیں لیکن اب تک اس رسالہ کے شائع کرنے کے لئے مستقل سرمایہ کا انتظام کافی
نہیں اگر خدانخواستہ یہ رسالہ کم تو جہی اس جماعت سے بند ہو گیا تو یہ واقعہ اس سلسلہ کے لئے
ایک ماتم ہوگا۔ اس لئے میں پورے زور کے ساتھ اپنی جماعت کے مخلص جوانمردوں کو اس طرف

توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس رسالہ کی اعانت اور مالی امداد میں جہاں تک ان سے ممکن ہے اپنی ہمت
دکھلاویں۔ دنیا جائے گذشتنی گذاشتنی ہے اور جب انسان ایک ضروری وقت میں ایک نیک کام
کے بجالانے میں پوری کوششیں نہیں کرتا تو پھر وہ گیا ہوا وقت ہاتھ نہیں آتا ۔ اور خود میں دیکھتا
ہوں کہ بہت سا حصہ عمر کا گزار چکا ہوں ۔ اور الہام الہی اور قیاس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ باقی
ماندہ تھوڑا سا حصہ ہے۔ پس جو کوئی میری موجودگی اور میری زندگی میں میری منشاء
کے مطابق میری اغراض میں مدد دے گا ، میں امید رکھتا ہوں کہ وہ قیامت
میں بھی میرے ساتھ ہوگا ۔ اور جو شخص ایسی ضروری مہمات میں مال خرچ کرے گا میں
امید نہیں رکھتا کہ اس مال کے خرچ سے اس کے مال میں کچھ کمی آ جائے گی بلکہ اس کے مال میں
برکت ہو گی ۔ پس چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر توکل کر کے پورے اخلاص اور جوش اور ہمت سے کام
لیں کہ یہی وقت خدمت گذاری کا کا ہے۔ پھر بعد اس کے کے وہ وقت آتا ہے کہ جو ایک
سونے کا پہاڑ بھی اس راہ میں خرچ کریں تو اس وقت کے پیسہ کے برابر نہیں
ہوگا ۔ یہ ایک ایسا مبارک وقت ہے کہ تم میں وہ خدا کا فرستادہ موجود ہے جس
کا صد ہا سال سے اُمتیں انتظار کر رہی تھیں ۔ اور ہر روز خدا تعالیٰ کی تازہ وحی تازہ
بشارتوں سے بھری ہوئی نازل ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دیا ہے کہ واقعی اور قطعی طور
پر وہی شخص اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے گا۔
یہ ظاہر ہے کہ تم دو چیز سے محبت نہیں کر سکتے اور تمہارے لئے ممکن نہیں کہ مال سے بھی محبت یہ سے
کرو اور خدا سے بھی ۔ صرف ایک سے محبت کر سکتے ہو۔ پس خوش قسمت وہ شخص ہے کہ خدا سے
محبت کرے۔ اور اگر کوئی تم میں سے خدا سے محبت کر کے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں
یقین رکھتا ہوں کہ اس کے مال میں بھی دوسروں کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی ۔ کیونکہ مال
خود بخود نہیں آتا بلکہ خدا کے ارادہ سے آتا ہے ۔ پس جو شخص خدا کے لئے بعض حصہ مال کا چھوڑتا
ہے وہ ضرور اسے پائے گا۔ لیکن جو شخص مال سے محبت کر کے خدا کی راہ میں وہ خدمت بجا نہیں

لاتا جو بجالانی چاہیے تو وہ ضرور اس مال کو کھوئے گا ۔ یہ مت خیال کرو کہ مال تمہاری کوشش سے
آتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔ اور یہ مت خیال کرو کہ تم کوئی حصہ مال کا دے کر یا
کسی اور رنگ سے کوئی خدمت بجالا کر خدا تعالیٰ اور اُس کے فرستادہ پر کچھ احسان کرتے ہو، بلکہ
یہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں اس خدمت کے لئے بلاتا ہے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تم سب
کے سب مجھے چھوڑ دو اور خدمت اور امداد سے پہلو تہی کرو تو وہ ایک قوم پیدا کر دے گا کہ اس کی
خدمت بجالائے گی ۔ تم یقیناً سمجھو کہ یہ کام آسمان سے ہے اور تمہاری خدمت صرف تمہاری
بھلائی کے لئے ہے۔ پس ایسا نہ ہو کہ تم دل میں تکبر کرو اور یا یہ خیال کرو کہ ہم خدمت مالی یا کسی
قسم کی خدمت کرتے ہیں ۔ میں بار بار تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تمہاری خدمتوں کا ذرا محتاج نہیں ۔
ہاں تم پر یہ اس کا فضل ہے کہ تم کو خدمت کا موقعہ دیتا ہے۔ تھوڑے دن ہوئے کہ بمقام
گورداسپور مجھ کو الہام ہوا تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّخِذْنِی وَكِيلًا۔ یعنی میں ہی ہوں کہ ہر ایک
کام میں کارساز ہوں ۔ پس تو مجھ کو ہی وکیل یعنی کارساز سمجھ لے اور دوسروں کا اپنے کاموں میں
کچھ بھی دخل مت سمجھ۔ جب یہ الہام مجھ کو ہوا تو میرے دل پر ایک لرزہ پڑا اور مجھے خیال آیا کہ
میری جماعت ابھی اس لائق نہیں کہ خدا تعالیٰ ان کا نام بھی لے اور مجھے اس سے زیادہ کوئی حسرت
نہیں کہ میں فوت ہو جاؤں اور جماعت کو ایسی نا تمام اور خام حالت میں چھوڑ جاؤں ۔ میں یقیناً سمجھتا
ہوں کہ بخل اور ایمان ایک ہی دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا
ہے۔ وہ اپنا مال صرف اس مال کو نہیں سمجھتا کہ اس کے صندوق میں بند ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے تمام
خزائن کو اپنے خزائن سمجھتا ہے اور امساک اس سے اس طرح دُور ہو جاتا ہے جیسا کہ روشنی سے
تاریکی دور ہو جاتی ہے اور یقیناً سمجھو کہ صرف یہی گناہ نہیں کہ میں ایک کام کے لئے کہوں اور کوئی
شخص میری جماعت میں سے اس کی طرف کچھ التفات نہ کرے بلکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ بھی
گناہ ہے کہ کوئی کسی قسم کی خدمت کر کے یہ خیال کرے کہ میں نے کچھ کیا ہے۔ اگر تم کوئی نیکی کا
کام بجالاؤ گے اور اس وقت کوئی خدمت کرو گے تو اپنی ایمان داری پر مہر لگا دو گے اور تمہاری

عمریں زیادہ ہوں گی اور تمہارے مالوں میں برکت دی جائے گی ۔
مجھے اس بات کی تصریح کی ضرورت نہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے کیا خدمت بجالاتے تھے۔ اب تم سوچ کر دیکھو کہ یہ خدمات ان خدمات کے مقابل پر کیا
چیز ہیں ۔ میں تم میں بہت دیر تک نہیں رہوں گا اور وہ وقت چلا آتا ہے کہ تم پھر مجھے نہیں دیکھو گے
اور بہتوں کو حسرت ہو گی کہ کاش ہم نے نظر کے سامنے کوئی قابل قدر کام کیا ہوتا ۔ سواس وقت
ان حسرات کا جلد تدارک کرو۔ جس طرح پہلے نبی رسول اپنی اُمت میں نہیں رہے میں بھی نہیں
رہوں گا سو اس وقت کا قدر کرو اور اگر تم اس قدر خدمت بجالاؤ کہ اپنی غیر منقولہ جائیدادوں کو
اس راہ میں بیچ دو، پھر بھی ادب سے دور ہو گا کہ تم خیال کرو کہ ہم نے کوئی خدمت کی ہے۔ تمہیں
معلوم نہیں کہ اس وقت رحمت الہی اس دین کی تائید میں جوش میں ہے اور اس کے فرشتے دلوں پر
نازل ہو رہے ہیں۔ ہر ایک عقل اور فہم کی بات جو تمہارے دل میں ہے وہ تمہاری طرف سے نہیں
بلکہ خدا کی طرف سے ہے ۔ آسمان سے عجیب سلسلہ انوار جاری اور نازل ہو رہا ہے ۔ پس میں بار
بار کہتا ہوں کہ خدمت میں جان توڑ کر کوشش کرو مگر دل میں مت لاؤ کہ ہم نے کچھ کیا ہے ۔ اگر تم
ایسا کرو گے ہلاک ہو جاؤ گے ۔ یہ تمام خیالات ادب سے دُور ہیں اور جس قدر بے ادب جلد تر
ہلاک ہو جاتا ہے ایسا جلد کوئی ہلاک نہیں ہوتا ۔ اور میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس خدمت کے ساتھ
دوسری خدمات میں بھی سُست مت ہو۔ بہت نادان وہ شخص ہے کہ وہ اگر کوئی نیکی کرتا ہے تو اس
طرح پر کہ ایک نیکی میں فتور ڈال کر دوسری نیکی بجالاتا ہے وہ خدا کے نزدیک کچھ چیز نہیں بلکہ تم
ان نیکیوں اور خدمتوں کو بھی اپنے دستور کے مطابق بجالاؤ۔ اور یہ نئی خدمت جو بتائی جاتی ہے
اس میں بھی پوری کوشش کا نمونہ دکھاؤ۔ اگر اس رسالہ کی اعانت کے لئے اس جماعت
میں دس ہزار خریدار اردو یا انگریزی کا پیدا ہو جائے تو یہ رسالہ خاطر خواہ چل
نکلے گا ۔ اور میری دانست میں اگر بیعت کرنے والے اپنی بیعت کی حقیقت پر
قائم رہ کر اس بارہ میں کوشش کریں تو اس قدر تعداد کچھ بہت نہیں بلکہ جماعت

موجودہ کی تعداد کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے ۔
تعالیٰ
سواے جماعت کے سچے مخلصو ! خدا تمہارے ساتھ ہو۔ تم اس کام کے لئے ہمت کرو۔ خدا
آپ تمہارے دلوں میں القا کرے کہ القا کرے کہ یہی وقت ہمت کا ہے۔ اب اس سے زیادہ کیا
لکھوں ۔ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دیوے۔
الراق
امين ثُمَّ امين
خاکسار میرزاغلام احمد
نوٹ ۔
حضرت اقدس کی اس تحریک پر ہمارے بعض احباب نے اصل مسودہ کو ہی پڑھ کر تعمیل حکم
میں بڑی سرگرمی دکھلائی ہے۔ چنانچہ حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور خواجہ کمال الدین صاحب
اور حکیم فضل الدین صاحب نے اسی وقت دس دس رسالے اپنے خرچ پر بھجوانے منظور کئے اور ایسا
ہی بہت سارے دوسرے احباب نے خود خریداری میگزین منظور کی اور بعض احباب نے آٹھ
آٹھ دس دس رسالے اپنے احباب کے نام بھجوا کر اُن کو خریدار بنایا۔ اس لئے سب احباب کی
خدمت میں التماس ہے کہ حضرت اقدس کا ارشاد جو دس ہزار خریدار میگزین پیدا کرنے کا ہے اس
کی تعمیل میں ہر طرح کوشش کریں۔ سب احباب خواندہ ہوں یا نا خواندہ اس کو خریدیں۔ اور
حسب توفیق اردو یا انگریزی رسالہ کی دو دو چار چار دس دس ہیں ہیں کا پیاں خود خرید کر باہر بھجوا
دیں ۔ جو خود رسالہ کی پوری قیمت نہ دے سکتے ہوں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک ایک
رسالہ خریدیں اور اپنے احمدی احباب کو اور دوسرے دوستوں کو جو مذہب اسلام سے دلچسپی رکھتے
ہیں اس کے خریدنے کے لئے مجبور کریں ۔ کیونکہ یہ رسالہ مذہب اسلام کی صداقت کو دکھاتا اور

غیر مذاہب عیسائیوں آریوں وغیرہ کے اعتراضوں کا جواب دیتا ہے اور زبان انگریزی میں
ترجمہ ہو کر یورپ امریکہ اور دُنیا کے دوسرے حصوں میں جاتا ہے ۔ اگر ہماری جماعت میں
سے پانچ سو آدمی ایسے باہمت پیدا ہو جاویں کہ دس دس رسالے اپنے خرچ پر خرید کر کے باہر
بھجوا دیں اور پانچ ہزار احمدی اس کے خریداران کے علاوہ ہوں تو بآسانی تعداد دس ہزار تک
پہنچ جاتی ہے۔ جو احباب رسالہ خریدیں وہ اس امر کا خیال رکھیں کہ بعض مضامین جنوری سے
شروع ہوئے ہوئے ہیں اس لئے شروع سال سے رسالہ خریدنا مفید ہوگا ۔ اور ایسا ہی ۱۹۰۲ء کی
جلد جوعار ( دور و پیہ) پر دی جاتی ہے اس کو بھی اس کو بھی ضرور خریدیں ورنہ پھر اس کا ملنا مشکل ۔
ہو
گا ۔ اردو رسالہ کی قیمت عامر ( دو روپیہ ) اور انگریزی کی للعہ ( چار روپے ) ( ولایت کے
لئے للہ ۔ چار روپے آٹھ آنے) سالانہ ہے۔ جملہ درخواستیں اور روپیہ بنام محمد علی ایم اے مینجر
رسالہ ریویو آف ریلیجنز قادیان ضلع گورداسپور آنی چاہئیں ۔ ڈاکٹر محمد حسین صاحب نے ۱۵
انگریزی رسالوں کی قیمت دی ہے۔
یہ اشتہار بطور ضمیمه ریویو اردو بابت ماہ ستمبر ۱۹۰۳ء کے ساتھ صفحہ ۱ تا ۸ شائع ہوا اور الحکم جلدے نمبر ۳۲
کے صفحہ 19 پر بھی شائع ہوا ہے ۔ )

ارشاد حضرت مسیح موعود علیه السلام درباره امداد مدرسه تعلیم الاسلام قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک ضروری امر اپنی جماعت کی توجہ کے لئے
اگر چہ میں خوب جانتا ہوں کہ جماعت کے بعض افراد ابھی تک اپنی روحانی کمزوری کی
حالت میں ہیں یہاں تک بعضوں کو اپنے وعدوں پر بھی ثابت رہنا مشکل ہے لیکن جب میں
اس استقامت اور جانفشانی کو دیکھتا ہوں جو صاحبزادہ مولوی محمد عبد اللطیف مرحوم سے ظہور میں
آئی تو مجھے اپنی جماعت کی نسبت بہت امید بڑھ جاتی ہے کیونکہ جس خدا نے بعض افراد اس
جماعت کو یہ توفیق دی کہ نہ صرف مال بلکہ جان بھی اس راہ میں قربان کر گئے اس خدا کا یہ صریح
منشا معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے جو صاحبزادہ مولوی
عبداللطیف کی روح رکھتے ہوں اور ان کی روحانیت کا ایک نیا پودہ ہوں جیسا کہ میں نے کشفی
حالت میں واقعہ شہادت مولوی صاحب موصوف کے قریب دیکھا کہ ہمارے باغ میں سے ایک
بلند شاخ سرو کی کائی گئی ہے اور میں نے کہا کہ اس شاخ کو زمین میں دوبارہ نصب کر دو تا وہ
بڑھے اور پھولے۔ سو میں نے اس کی یہی تعبیر کی کہ خدا تعالی بہت سے ان کے قائم مقام پیدا کر
ے اس سے پہلے ایک صریح وحی الہی صاحبزادہ مولوی عبداللطیف صاحب مرحوم کی نسبت ہوئی تھی
جبکہ وہ زندہ تھے بلکہ قادیان میں موجود تھے اور یہ وحی الہی میگزین انگریزی ماه فروری ۱۹۰۳ء

دے گا ۔ سو میں یقین رکھتا ہوں کہ کسی وقت میرے اس کشف کی تعبیر ظاہر ہو جاوے گی ۔ مگر ابھی
تک یہ حال ہے کہ اگر میں ایک تھوڑی سی بات بھی اس سلسلہ کے قائم رکھنے کے لئے جماعت
کے آگے پیش کرتا ہوں تو ساتھ ہی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ مبادا اس بات سے کسی کو ابتلا
پیش نہ آوے۔ اب ایک ضروری بات جو اپنی جماعت کے آگے پیش کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ میں
دیکھتا ہوں کہ لنگر خانہ کے لئے جس قدر میری جماعت وقتا فوقتا مدد کرتی رہتی ہے وہ قابل تعریف
ہے۔ ہاں اس مدد میں پنجاب نے بہت حصہ لیا ہوا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پنجاب کے لوگ
اکثر میرے پاس آتے جاتے ہیں ۔ اور اگر دلوں میں غفلت کی وجہ سے کوئی سختی آ جائے تو صحبت
اور پے در پے ملاقات کے اثر سے وہ سختی بہت جلد دور ہوتی رہتی ہے۔ اس لئے پنجاب کے لوگ
خاص کر بعض افراد ان کے محبت اور صدق اور اخلاص میں ترقی کرتے جاتے ہیں۔ اور اسی وجہ
سے ہر ایک ضرورت کے وقت وہ بڑی سرگرمی دکھلاتے ہیں اور سچی اطاعت کے آثار اُن سے
ظاہر ہوتے ہیں ۔ اور یہ ملک دوسرے ملکوں سے نسبتاً کچھ نرم دل بھی ہے۔ باایں ہمہ انصاف سے
دور ہو گا اگر میں تمام دُور کے مُریدوں کو ایسے سمجھ لوں کہ وہ ابھی اخلاص اور سرگرمی سے کچھ حصہ
نہیں رکھتے کیونکہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف جس نے جاں شادی کا یہ نمونہ دکھایا وہ بھی تو دور کی
زمین کا رہنے والا تھا۔ جس کے صدق اور وفا اور اخلاص اور استقامت کے آگے پنجاب کے
بڑے بڑے مخلصوں کو بھی شرمندہ ہونا پڑتا ہے کہ وہ ایک شخص تھا کہ ہم سب سے پیچھے آیا اور سب
سے آگے بڑھ گیا ۔ اسی طرح بعض دور دراز ملک کے مخلص بڑی بڑی خدمت مالی کر چکے ہیں اور
ان کے صدق و وفا میں کبھی فتور نہ آیا۔ جیسا کہ اخویم سیٹھ عبد الرحمن تاجرہ مدراس اور چند ایسے اور
بقیہ حاشیہ میں اور الحکم ۱۷ار جنوری ۱۹۰۳ ء اور البدر ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء کالم ۲ میں شائع ہو چکی ہے جو
مولوی صاحب کے مارے جانے کے بارے میں ہے۔ اور وہ یہ ہے قُتِلَ خَيْبَةً وَزِيدَ هَيْبَةً یعنی ایسی
حالت میں مارا گیا کہ اس کی بات کو کسی نے نہ سُنا اور اس کا مارا جانا ایک ہیبت ناک امر تھا یعنی لوگوں کو
بہت ہیبت ناک معلوم ہوا اور اس کا بڑا شور دلوں پر ہوا ۔ منہ

دوست لیکن کثرت تعداد کے لحاظ سے پنجاب کو مقدم رکھا گیا ہے کیونکہ پنجاب میں ہر طبقہ کے
آدمی خدمت دینی سے بہت حصہ لیتے جاتے ہیں اور دُور کے اکثر لوگ اگر چہ ہمارے سلسلہ میں
داخل تو ہیں مگر بوجہ اس کے کہ اُن کو صحبت کم نصیب ہوتی ہے اُن کے دل بکلی دنیا کے گند سے
صاف نہیں ہیں ۔ امر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یا تو آخر کار وہ گند سے صاف ہو جائیں گے اور یا خدا تعالیٰ
ان کو اس پاک سلسلہ سے کاٹ دے گا اور ایک مردار کی طرح مریں گے۔ بڑی غلطی انسان کی
دنیا پرستی ہے ۔ یہ بد بخت اور منحوس دُنیا کبھی خوف دلانے سے اور کبھی امید دینے سے اکثر لوگوں کو
اپنے دام میں لے لیتی ہے اور یہ اسی میں مرتے ہیں۔ نادان کہتا ہے کہ کیا ہم دُنیا کو چھوڑ دیں۔
اور یہ غلطی انسان کو نہیں چھوڑتی جب تک کہ اس کو بے ایمان کر کے ہلاک نہ کرے۔اے نادان
کون کہتا ہے کہ تو اسباب کی رعایت چھوڑ دے ۔ مگر دل کو دُنیا اور دُنیا کے فریبوں سے الگ کر
ور نہ تو ہلاک شدہ ہے اور جس عیال کے لئے تو حد سے زیادہ بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ خدا کے
فرائض کو بھی چھوڑتا ہے اور طرح طرح کی مکاریوں سے ایک شیطان بن جاتا ہے ۔ اس عیال
کے لئے تو بدی کا بیج ہوتا ہے اور ان کو تباہ کرتا ہے اس لئے کہ خدا تیری پناہ میں نہیں کیونکہ تو پارسا
نہیں ۔ خدا تیرے دل کی جڑ کو دیکھ رہا ہے۔ سو تو بیوقت مرے گا اور عیال کو تباہی میں ڈالے گا
لیکن وہ جو خدا کی طرف جھکا ہوا ہے اس کی خوش قسمتی سے اُس کے زن و فرزند کو بھی حصہ ملے گا
اور اس کے مرنے کے بعد وہ کبھی تباہ نہیں ہوں گے ۔ جو لوگ مجھ سے سچا تعلق رکھتے ہیں وہ اگرچہ
ہزا ر کوس پر بھی ہیں تاہم ہمیشہ مجھے لکھتے رہتے ہیں اور دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ انہیں
موقعہ دے تا وہ برکات صحبت حاصل کریں ۔ مگر افسوس کہ بعض ایسے ہیں کہ میں دیکھتا ہوں کہ قطع
نظر ملاقات کے سالہا سال گذر جاتے ہیں اور ایک کارڈ بھی ان کی طرف سے نہیں آتا۔ اس سے
میں سمجھتا ہوں کہ اُن کے دل مر گئے ہیں اور ان کے باطن کے چہرہ پر کوئی داغ جذام ہے۔ میں تو
بہت دُعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں
اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اُٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو

ضائع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دُنیا کے کیڑے نہیں ہیں اور میں امید رکھتا ہوں
کہ یہ میری دعا ئیں خدا تعالیٰ قبول کرے گا اور مجھے دکھائے گا کہ اپنے پیچھے میں ایسے لوگوں کو
چھوڑتا ہوں لیکن وہ لوگ جن کی آنکھیں زنا کرتی ہیں اور جن کے دل پاخانہ سے بدتر ہیں اور جن
کو مرنا ہرگز یاد نہیں ہے میں اور میرا خدا اُن سے بیزار ہیں ۔ میں بہت خوش ہوں گا اگر ایسے لوگ
اس پیوند کو قطع کر لیں کیونکہ خدا اس جماعت کو ایسی قوم بنانا چاہتا ہے جس کے نمونہ سے لوگوں کو
خدا یاد آوے اور جو تقویٰ اور طہارت کے اول درجہ پر پر قائم ہوں اور جنہوں نے در حقیقت دین کو
دنیا پر مقدم رکھ لیا ہو لیکن وہ مفسد لوگ جو میرے ہاتھ کے نیچے ہاتھ رکھ کر اور یہ کہہ کر کہ ہم نے
دین کو دنیا پر مقدم کیا ، پھر وہ اپنے گھروں میں جا کر ایسے مفاسد میں مشغول ہو جاتے ہیں کہ صرف
دنیا ہی دنیا اُن کے دلوں میں ہوتی ہے۔ نہ اُن کی نظر پاک ہے نہ اُن کا دل پاک ہے اور نہ اُن
کے ہاتھوں سے کوئی نیکی ہوتی ہے اور نہ ان کے پیر کسی نیک کام کے لئے حرکت کرتے ہیں اور وہ
اس چوہے کی طرح ہیں جو تاریکی میں ہی پرورش پاتا ہے اور اسی میں رہتا اور اسی میں مرتا ہے۔
وہ آسمان پر ہمارے سلسلہ میں سے کاٹے گئے ہیں۔ وہ عبث کہتے ہیں کہ ہم اس جماعت میں
داخل ہیں کیونکہ آسمان پر وہ داخل نہیں سمجھے جاتے ۔ جو شخص میری اس وصیت کو نہیں مانتا کہ
در حقیقت وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے اور در حقیقت ایک پاک انقلاب اس کی ہستی پر آ جائے اور
در حقیقت وہ پاک دل اور پاک ارادہ ہو جائے اور پلیدی اور حرامکاری کا تمام چولہ اپنے بدن پر
سے پھینک دے اور نوع انسان کا ہمدرد اور خدا کا سچا تا بعدار ہو جائے اور اپنی تمام خودروی کو
الوداع کہہ کر میرے پیچھے ہولے میں اس شخص کو اس کتے سے مشابہت دیتا ہوں جو ایسی جگہ سے
الگ نہیں ہوتا جہاں مُردار پھینکا جاتا ہے اور جہاں سڑے گلے مُردوں کی لاشیں ہوتی ہیں ۔ کیا
میں اس بات کا محتاج ہوں کہ وہ لوگ زبان سے میرے ساتھ ہوں اور اس طرح پر دیکھنے کے
لئے ایک جماعت ہو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام لوگ مجھے چھوڑ دیں اور ایک بھی میرے
ساتھ نہ رہے تو میرا خدا میرے لئے ایک اور قوم پیدا کرے گا جو صدق اور وفا میں اُن سے بہتر ہو

گی ۔ یہ آسمانی کشش کام کر رہی ہے جو نیک دل لوگ میری طرف دوڑتے ہیں۔ کوئی نہیں جو
آسمانی کشش کو روک سکے ۔ بعض لوگ خدا سے زیادہ اپنے مکر وفریب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ شاید
اُن کے دلوں میں یہ بات پوشیدہ ہو کہ نبوتیں اور رسالتیں سب انسانی مکر ہیں اور اتفاقی طور پر
شہر تیں اور قبولیتیں ہو جاتی ہیں ۔ اس خیال سے کوئی خیال پلید تر نہیں ۔ اور ایسے انسان کو اُس خدا
پر ایمان نہیں جس کے ارادہ کے بغیر ایک پتا بھی گر نہیں سکتا۔ لعنتی ہیں ایسے دل اور ملعون ہیں ایسی پتا
طبیعتیں ، خدا اُن کو ذلت سے مارے گا کیونکہ وہ خدا کے کارخانہ کے دشمن ہیں۔ ایسے لوگ
در حقیقت دہریہ اور خ دہریہ اور خبیث باطن ہوتے ہیں ۔ ہوتے ہیں ۔ وہ جہنمی زندگی کے دن گزارتے ہیں اور مرنے کے
بعد بجر جہنم کی آگ کے ان کے حصہ میں کچھ نہیں ۔
اب
مختصر کلام یہ ہے کہ علاوہ لنگر خانہ اور میگزین کے جو انگریزی او جو انگریزی اور اردو میں نکلتا ہے جس
کے لئے اکثر دوستوں نے سرگرمی ظاہر کی ہے ایک مدرسہ بھی قادیان میں کھولا گیا ہے ۔ اس سے
یہ فائدہ ہے کہ نو عمر بچے ایک طرف تو تعلیم پاتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے سلسلہ کے اصولوں
سے واقفیت حاصل کرتے جاتے ہیں ۔ اس طرح پر بہت آسانی سے ایک جماعت طیار ہو جاتی
ہے بلکہ بسا اوقات اُن کے ماں باپ بھی اس سلسلہ میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ان دنوں میں
ہمارا یہ مدرسہ بڑی مشکلات میں پڑا ہوا ہے اور باوجود یکہ محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خان
صاحب رئیس مالیر کوٹلہ اپنے پاس سے اپنی روپیہ ماہوار دے کر اس مدرسہ کی مدد کرتے ہیں مگر پھر
بھی استادوں کی تنخواہیں ماہ بماہ ادا نہیں ہو سکتیں ۔ صد ہا روپیہ قرضہ سر پر رہتا ہے۔ علاوہ اس کے
مدرسہ کے متعلق کئی عمارتیں ضروری ہیں ۔ جواب تک طیار نہیں ہو سکیں ۔ یہ غم علاوہ اور غموں کے
میری جان کو کھا رہا ہے۔ اس کی بابت میں نے بہت سوچا کہ کیا کروں ۔ آخر یہ تدبیر میرے خیال
میں آئی کہ میں اس وقت اپنی جماعت کے مخلصوں کو بڑے زور کے ساتھ اس بات کی طرف توجہ
دلاؤں کہ وہ اگر اس بات پر قادر ہوں کہ پوری توجہ سے اس مدرسہ کے لئے بھی کوئی ماہانہ چندہ
مقرر کریں ۔ تو چاہیے کہ ہر ایک ان میں سے ایک مستحکم عہد کے ساتھ کچھ نہ کچھ مقرر کرے جس

کے لئے وہ ہرگز تخلف نہ کرے ۔ مگر کسی مجبوری سے جو قضاء و قدر سے واقع ہو۔ اور جو صاحب
ایسا نہ کرسکیں ان کے لئے بالضرورت یہ تجویز سوچی گئی ہے کہ جو کچھ وہ لنگر خانہ کے لئے بھیجتے ہیں
اس کا چہارم حصہ براہ راست مدرسہ کے لئے نواب صاحب موصوف کے نام بھیج دیں۔ لنگر خانہ
میں شامل کر کے ہر گز نہ بھیجیں بلکہ علیحدہ منی آرڈر کرا کر بھیجیں ۔ اگر چہ لنگر خانہ کا فکر ہر روز مجھے
کرنا پڑتا ہے اور اس کا غم براہ راست میری طرف آتا ہے اور میری اوقات کو مشوش کرتا ہے ۔
لیکن یہ غم بھی مجھ سے دیکھا نہیں جاتا۔ اس لئے میں لکھتا ہوں کہ اس سلسلہ کے جوانمر دلوگ جن
سے میں ہر طرح امید رکھتا ہوں وہ میری التماس کورڈی کی طرح نہ پھینک دیں اور پوری توجہ سے نہ
اس پر کار بند ہوں ۔ میں اپنے نفس سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی کہتا ہوں جو خدا تعالیٰ میرے دل میں
ڈالتا ہے۔ میں نے خوب سوچا ہے اور بار بار مطالعہ کیا ہے۔ میری دانست میں اگرچہ مدرسہ
قادیان کا قائم رہ جائے تو بڑی برکات کا موجب ہو گا اور اس کے ذریعہ سے ایک فوج نئے تعلیم
یافتوں کی ہماری طرف آ سکتی ہے۔ اگر چہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اکثر طالب علم نہ دین کے لئے
بلکہ دنیا کے لئے پڑھتے ہیں اور اُن کے والدین کے خیالات بھی اسی حد تک محدود ہوتے ہیں مگر
پھر بھی ہر روز کی صحبت میں ضرور اثر ہوتا ہے۔ اگر میں طالب علموں میں سے ایک بھی ایسا نکلے
جس کی طبیعت دینی امور کی طرف راغب ہو جائے اور وہ ہمارے سلسلہ اور ہماری تعلیم پر عمل کرنا
شروع کرے تب بھی میں خیال کروں گا ہم نے مدرسہ کی بنیاد سے اپنے مقصد کو پالیا۔ آخر میں یہ
بھی یادر ہے کہ یہ مدرسہ ہمیشہ اس سقم اور ضعف کی حالت میں نہیں رہے گا بلکہ یقین ہے کہ پڑھنے
والوں کی فیس سے بہت سی مدد مل جائے گی یا وہ کافی ہو جائے گی ۔ پس اُس وقت ضروری نہیں ہو
گا کہ لنگر خانہ کی ضروری رقوم کاٹ کر مدرسہ کو دی جائیں سو اس وسعت کے حاصل ہونے کے
وقت ہماری یہ ہدایت منسوخ ہو جائے گی اور لنگر خانہ جو وہ بھی درحقیقت ایک مدرسہ ہے اپنے
چہارم حصہ کی رقم کو پھر واپس پالے گا۔ اور یہ مشکل طریق جس میں لنگر خانہ کو رج پہنچے گا محض اس
لئے میں نے اختیار کیا کہ بظاہر مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر مدد کی ضرورت ہے شاید جدید

·

آج 10 میں سے 10 باقی