مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 30
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چندہ میں وہ ضرورت پوری نہ ہو سکے۔ لیکن اگر خدا کے فضل سے پوری ہو جائے تو پھر اس قطع
برید کی ضرورت نہیں۔ اور میں نے جو یہ کہا کہ لنگر خانہ بھی ایک مدرسہ ہے یہ اس لئے کہ جو
مہمان میرے پاس آتے جاتے ہیں جن کے لئے لنگر خانہ جاری ہے وہ میری تعلیم سنتے رہتے
ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو لوگ ہر وقت میری تعلیم سنتے ہیں خدا تعالیٰ اُن کو ہدایت دے گا
اور اُن کے دلوں کو کھول دے گا اور اب میں اسی قدر پر بس کرتا ہوں کہ جو مدعامیں نے پیش کیا
ہے میری جماعت کو اُس کے پورا کرنے کی توفیق دے اور ان کے مالوں میں برکت ڈالے اور
اس کارخیر کے لئے ان کے دلوں کو کھول دے ۔ آمین ثم آمین
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
میرزاغلام احمد ۱۶ اکتوبر ۱۹۰۳ء
نوٹ ۔ مدرسہ کے متعلق زر چندہ بنام خان صاحب محمد علی خان صاحب ڈائریکٹر وامین
مدرسہ آنی چاہیے اور تعلیم طلباء کے متعلق تمام خط و کتابت مفتی محمد صادق صاحب سپرنٹنڈنٹ کالج
تعلیم الاسلام سے ہونی چاہیے۔
یہ اشتہار ۳۱۸۴۰ کے چار صفحات پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱ صفحه ۵۸ تا ۶۴ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک واقعہ کا اظہار
برائے خدا اسے ضرور پڑھو
المسر۔
گورداسپور کی عدالت میں ایک مقدمہ مولوی کرم دین مستغیث کی طرف سے اس راقم پر
دائر ہے اور ایک مقدمہ میرے ایک مرید یعنی شیخ یعقوب علی ایڈیٹر الحکم کی طرف سے مولوی مذکور
پر دائر ہے۔ اصل اور جڑھ ان مقدمات کی یہ ہے کہ ماہ جولائی واگست ۱۹۰۲ء میں کرم دین کی
طرف سے خطوط میرے نام اور میرے مرید حکیم فضل دین کے نام پہنچے۔ اور ان خطوط کے ذریعہ
ہمیں اطلاع دی کہ جو کتاب پیر مہر علی شاہ گولڑوی نے میری کتاب اعجاز مسیح کے رد میں لکھی ہے
دراصل اس میں پیر مذکور نے سارقانہ کارروائی کی ہے اور ایک شخص مسمی محمد حسن فیضی متوفی کے
نوٹوں کو چورا کر اپنی کتاب میں وہ نوٹ اپنے نام پر درج کر دیئے ہیں ۔ اس کے ثبوت میں
مولوی کرم الدین نے وہ کارڈ بھی ہم کو بھیج دیا جو پیر مہر علی نے مولوی مذکور کے نام گولڑہ سے بھیجا
تھا اور جس میں پیر مذکور نے محمد حسن کے نوٹوں کو اپنی کتاب میں درج کرنے کا اعتراف کیا۔
یہ خطوط مجھے ایسے ایسے وقت ملے جبکہ میں کتاب نزول المسیح کتاب نزول المسیح لکھ رہا تھا سو وہ خطوط میں نے کتاب
نزول مسیح میں درج کئے ۔ ایسا ہی ایڈیٹر الحکم اخبار نے بھی ان خطوط کی بنیاد پر ایک مضمون اپنے
اخبار میں معه نقل خطوط درج کیا ۔ اخبار الحکم کے جواب میں ایک مضمون مولوی کرم دین کے نام
سے سراج الاخبار جہلم مورخہ ۶ راکتو بر ۱۹۰۲ء اور ایک قصیدہ مولوی مذکور کی طرف سے سراج
الاخبار مورخه ۱۳۰ راکتو بر ۱۹۰۲ء میں شائع کیا جس میں اس نے یہ ظاہر کیا کہ یہ خطوط جعلی اور
جھوٹے ہیں۔ اس میں یہ بھی لکھا کہ مرزا غلام احمد یعنی راقم کی ملہمیت کی آزمائش کے لئے میں
نے اسے دھوکا دیا اور خلاف واقعہ خطوط لکھے اور لکھائے اور ایک خام نویس طفل کے ہاتھ سے
نوٹ لکھا کر ان کو محمد حسن فیضی کے نوٹ ظاہر کئے ۔ پھر اس دھو کے کے ذریعے چھ روپے بھی
حاصل کئے ۔ اور راقم مضمون نے صرف اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ سراج الاخبار کے ان مضامین میں
میری نسبت سخت الزام لگائے اور یہ شائع کیا کہ گویا میں جو بحیثیت ایک مامور من اللہ اور مصلح
ہونے کے ایک کام کر رہا ہوں ۔ یہ تمام کام میرا مکرو فریب ہے اور گویا میں اپنے دعوی
میں کذاب اور مفتری ہوں ۔ پس چونکہ یہ تحریر اس کی میری ایک کثیر جماعت پر جو اب خدا تعالیٰ
کے فضل سے دو لاکھ سے بھی زیادہ ہے بہت ہی بُرا اثر ڈالتی تھی اور پبلک کی نگاہ مجھے جعلساز اور
فریبی اور قوم کو دھوکا دینے والا اور سخت بد چلن قرار دیتی تھی ۔ اور اس بے جا حملہ سے ہزاروں
آدمیوں کی روحانیت کا خون ہوتا تھا اس لئے میں نے اس خطرناک حملہ کا دفعیہ ضروری سمجھا ۔ سو
اگر چه شرعاً و قانونا اس وقت میرا حق تھا کہ میں اپنی بریت ثابت کرانے کے لئے ازالہ حیثیت
عرفی کا مدعی ہو کر عدالت کی طرف رجوع کرتا لیکن میں نے صبر کیا اور منتظر رہا کہ مولوی کرم دین
خود اس مضمون کی تردید کرے ۔ لیکن جب تین ماہ سے زیادہ گذر گئے اور اس نے کوئی تردید نہ
کی تو میں نے اس تہمت کو اپنے پر سے دور کرنے کے لئے اس قدر کافی سمجھا کہ اپنی کتاب
مواہب الرحمن میں جو کرم دین کے مضامین کے تین ماہ بعد شائع ہوئی اس قدر اشارہ کر دوں
کہ یہ شخص جو مجھ پر الزام لگانے والا ہے اور میری اہانت کرتا ہے خود ہی کذاب اور کمینہ اور
بہتان کا مرتکب ہے۔ یہ الفاظ دراصل وہی تھے جن کا مصداق وہ خود اپنے آپ کو سراج الاخبار
میں کنایتاً وصراحتاً ظاہر کر چکا تھا اور مان چکا تھا کہ میں نے دھوکا دیا۔ دغا دیا ۔ خلاف واقعہ خطوط
لکھائے ۔ جعلی دستخط بنوائے اور جھوٹ کی تعلیم دی وغیرہ وغیرہ ۔
مناسب تھا کہ یہ شخص خاموش رہتا مگر اُس نے ایسا نہ کیا اور میرے پر ازالہ حیثیت عرفی کی
نالش کر دی ۔ اگر مولوی کرم دین بجائے ان تہمتوں اور الزاموں کے جو اس نے اپنے مضمون
ج الاخبار میں میرے پر لگائے اور خلاف واقعہ واقعات مجھ پر چسپاں کر کے مجھے
جعلساز اور دھوکہ باز ٹھہرایا۔ میرے پر تلوار چلا کر کوئی عضو میرا کاٹ دیتا تو مجھے اس خدا کی قسم ہے
جو میرے دل کو دیکھتا ہے کہ میں پھر بھی اُسے معاف کر دیتا اور کسی کے کہنے کی مجھے حاجت نہ ہوتی
کہ میں اس سے صلح کرلوں اور اس کا گناہ بخش دوں ۔ لیکن اے ناظرین جو لوگ مصلح مصلح : قوم بن کر
خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں وہی ان مشکلات کو جانتے ہیں کہ ایسے بیجا الزام جو پبلک پر بُرا
اثر ڈالنے والے ہیں وہ ان کے نزدیک تصفیہ کے لائق ہوتے ہیں اور جب تک وہ الزام ان
کے سر پر سے پبلک کی نظر میں معدوم نہ ہو لیں تب تک وہ اس بات کو پسند نہیں کر سکتے کہ ایک
گول مول مصالحت کر کے وہ داغ ہمیشہ کے لئے اپنے سر پر رکھیں یوسف جو ایک نبی تھا اس پر
ایک جھوٹا الزام اقدام زنا لگا کر اس کو قید کیا گیا اور پھر مدت کے بعد معافی دی گئی تو اس نے اس
معافی کو قبول نہ کیا حالانکہ نائب السلطنت کا عہدہ بھی ملتا تھا بلکہ صاف کہا کہ جب تک زنا کی
تہمت سے میری بریت نہ ہوئیں زندان سے باہر قدم رکھنا نہیں چاہتا ۔ اسی طرح اگر ایک
دنیا دار پر بھی ایک جھوٹا الزام دعا یا خیانت مجرمانہ کا لگایا جاوے تو گول مول مصالحت پر راضی
نہیں ہوتا ۔ لیکن بعض خیر خواہان قوم نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین میں مصالحت ہو جاوے
یہاں تک کہ اس ضلع اور قسمت کے بعض نیک دل اور دور اندیش اعلیٰ افسران اور حکام نے بھی
اپنی رضا مندی اس پر ظاہر کی کہ میں اس مستغیث سے صلح کرلوں ۔ خود صاحب مجسٹریٹ نے جن
کی عدالت میں یہ مقدمہ ہے اپنی شریفانہ عادت اور نیک نیتی سے صلح پر پسندیدگی ظاہر فرمائی ۔
اس موقعہ پر منشی غلام حیدر خان صاحب تحصیلدار پنڈ دادنخان نے بھی جو بطور شہادت اس مقدمہ
میں تشریف لائے تھے مصالحت کے لئے کوشش کی ۔
ان تمام بزرگوں کی ترغیب اور دلی خواہش نے مجھے اس غور و فکر میں ڈالا کہ اب صلح کیونکر
ہو۔ آخر میں نے یہ جواب دیا کہ اگر مستغیث یعنی مولوی کرم الدین خدا تعالیٰ سے ڈر کر عدالت
میں یہ اقرار کر دے کہ خطوط محولہ مقدمہ اور مضمون سراج الاخبار مورخه ۶ راکتو بر ۱۹۰۲ء و تیره
اکتوبر ۱۹۰۲ ء اسی کے ہیں اور ہماری جعلسازی نہیں تو پھر میں اس سے صلح کرلوں گا کیونکہ پبلک
کے سامنے میری بریت کے لئے یہ اقرار کافی ہوگا اور مجھ سے الزام جعل سازی کا دور ہو جاوے
گا ۔ لیکن مولوی کرم دین نے اس بات کو نہ مانا۔ پھر صلح کے لئے یہ دوسری تجویز سوچی گئی کہ مولوی
کرم دین اور میری طرف سے دو پرچے علیحدہ علیحدہ لکھے جاویں ۔ میری طرف سے پرچہ میں یہ
ذکر ہو کہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے الفاظ کذاب بہتاں ولئیم مولوی کرم دین کے
متعلق یہ یقین کر کے لکھے تھے کہ خطوط محولہ مقدمات اور مضامین مندرجہ سراج الاخبار
۶ و ۱۳ را کتوبر ۱۹۰۲ ء مولوی کرم دین کے ہیں اور میں دُعا کرتا ہوں کہ جھوٹے پر خدا کی لعنت ہو۔
اسی طرح کرم الدین یہ تحریری بیان پیش کرے کہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ خطوط محولہ
مقدمات جو میری طرف سے ظاہر کیے گئے ہیں اور مضمون سراج الاخبار مندرجہ ۶ / اکتوبر و
۱۳ راکتو بر ۱۹۰۲ء جو میرے نام پر اخبار میں شائع ہوئے ہیں میرے نہیں ہیں اور میں دُعا کرتا
ہوں کہ جھوٹے پر خدا کی لعنت ہو ۔
L
یہ ہر دو مسودے منشی غلام حیدر خان صاحب نے اپنی قلم سے لکھے اور ان مسودوں کو جناب
شیخ خدا بخش صاحب ڈسٹرکٹ حج کے پاس میرے وکیل خواجہ کمال الدین صاحب کے ہمراہ لے
لے (فٹ نوٹ ) ۔ یادر ہے کہ کرم دین نے عدالت میں آن کر اپنے حلفیہ بیان میں انکار کیا کہ نہ
خطوط اس نے بھیجے ہیں اور نہ سراج الاخبار ۶ راکتو بر اور ۱۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں اس نے وہ مضمون لکھے
جو اس کے نام پر شائع ہوئے ۔
گئے کیونکہ شیخ صاحب موصوف نے ہمدردی قوم کے لحاظ سے بہت سا اپنی قیمتی وقت اس مصالحت
کی انجام دہی میں خرچ کیا اور کوشش بلیغ فرمائی ۔ مصالحت کرانے والوں نے مسودہ مجوزہ کو پسند
فرما کہ کہا کہ یہ مسودہ اب کسی طرح قابل اعتراض نہیں ۔ البتہ اس میں لفظ لعنت ثقیل ہے اس کو کسی
طرح بدل دیا جاوے۔ راقم نے اس پر بھی رضا مندی ظاہر کی اور بجائے لفظ لعنت کے مسودہ کی
صورت حسب ذیل تجویز کر دی کہ میں اس مقدمہ کو انصاف کے لئے خدا تعالیٰ کی عدالت میں
سپرد کرتا ہوں ۔ جب یہ مسودہ مولوی کریم دین کے پاس پیش کیا گیا تو اس نے منظور نہ کیا اور یہ
عذر پیش کیا کہ میں قسم نہیں کھاتا۔ حالانکہ عدالت میں بھی بیان اس کا حلفیہ ہو چکا تھا اور جب اس
کے حلفیہ بیان کی مصدقہ نقل دکھلا کر اس کو کہا گیا کہ تم نے جب عدالت میں رو بروئے رائے
چند و لعل صاحب مجسٹریٹ حلفیہ بیان با قرار صالح دیا کہ نہ میں نے یہ خطوط لکھے ہیں اور نہ
سراج الاخبار کے مضامین میرے ہیں تو پھر وہی حلفیہ بیان اب دینا ہے۔ اس پر مولوی موصوف
نے کہا کہ وہ ایک مجبوری تھی والا بلا ضرورت اشد قسم کھانا جائز نہیں اس لئے میں لے قسم نہیں کھاتا۔
آخر یہ تجویز ہوا کہ بجائے خدا کی قسم کے اقرار صالح لکھا جاوے اس تجویز پر ذیل کا مسودہ تجویز کیا
گیا کیونکہ پہلا بیان مولوی مذکور کا با قرار صالح تھا۔
میں اقرار صالح سے سچ سچ اپنے ایمان سے خدا تعالیٰ کے حضور میں بیان کرتا ہوں کہ
خطوط محولہ مقدمہ جن سے میں نے انکار کیا ہے اور مضمون سراج الاخبار ۶ راکتو بر اور ۱۳ اکتوبر
۱۹۰۲ء جس سے میں انکاری ہوں ۔ در حقیقت وہ خطوط اور وہ مضامین ہرگز ہرگز میرے نہیں
لے (فٹ نوٹ ) یہ امر بالکل غلط ہے کہ اسلام میں قسم کھانا منع ہے تمام نیک انسان مسلمانوں میں سے
ضرورتوں کے وقت قسم کھا۔ وقت قسم کھاتے آئے ہیں ۔ صحابہ ر صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی ضرورتوں کے وقت قسم کھائی ہمارے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بارہا قسمیں کھائیں۔ خود خدا تعالیٰ نے قرآن میں قسمیں کھائیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں مجرموں کو قسمیں دلائی گئیں ۔ قسموں کا قرآن شریف میں صریح ذکر
ہے۔ شریعت اسلام میں جب کسی کسی اور ثبوت کا دروازہ بند ہو ہو یا یا : پیچیدہ ہو تو قسم پر مدار رکھا جاتا ہے اور صحیح البخاری
حد کتاب اللہ اصح الکتاب ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مخاطب کر کے
جو بعد
ا
:
ہیں۔ اگر میں اپنے اس بیان میں جھوٹا ہوں تو انصاف کے لئے اپنے اس معاملہ کو خدا کی عدالت
کے سپرد کرتا ہوں ۔“
اس مسودہ پر یہ اعتراض مولوی مذکور نے کیا کہ الفاظ خدا کے حضور میں وغیرہ وغ ہ وغیرہ بھی
قسم ہے صرف لفظ اقرار صالح رکھا جاوے اور معاملہ کی تصریح نہ کی جاوے۔ آخر کار بہت بحث
کے بعد جوا خیری مسودہ بتاریخ ا ار ماہ جون پیش کیا گیا وہ حسب ذیل لکھا جاتا ہے ۔
بقیہ فٹ نوٹ قسم کھا کر فرمایا کہ مسیح موعود جو آنے والا ہے جو تمہارا امام ہو گا وہ تم میں سے ہی ہوگا یعنی اسی
امت میں سے ہو گا آسمان سے نہیں آئے گا ۔ پھر صحیح بخاری جلد ۴ صفحہ ۱۰۶ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قسموں کا ایک باب باندھا ہے۔ اس باب میں بہت سی قسمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہیں جو دس سے
کم نہیں ۔ ایسا ہی صحیح نسائی جلد ثانی صفحہ ۳۸ اکتاب الایمان و النذور میں صفحہ ۱۳۹ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی قسموں کا ذکر ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَسْتَنْبُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِي وَرَبِّي
إِنه لحَق کے یعنی تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ حق ہے ۔ کہ مجھے خدا کی قسم ہے کہ یہ حق ہے ۔ ایسا ہی قرآن
شریف میں یہ آیت ہے ۔ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ کے یعنی جب تم قسم کھاؤ تو کھاؤ تو جھوٹ اور بد عہدی اور بد ۔
سے اپنی قسم کو بچاؤ ۔ ایسا ہی قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے۔ أَرْبَعُ شَهْدَتِ بِاللَّهِ إِنَّهُ
لَمِنَ الصُّدِقِينَ وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَذِبِينَ کے یعنی شخص ملزم چار قسمیں
اور بد نیتی
خدا کی کھائے کہ وہ سچا ہے اور پانچویں قسم میں یہ کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہوا گر وہ جھوٹا ہے ۔
اب دیکھو اس جگہ نہ ایک قسم بلکہ ملزم کو پانچ قسمیں دی جاتی ہیں ۔ ہاں قرآن شریف کے رو سے
لغو یا جھوٹی قسمیں کھانا منع ہے کیونکہ وہ خدا سے ٹھٹھا ہے اور گستاخی ہے اور ایسی قسمیں کھانا بھی منع ہے جو
نیک کاموں سے محروم کرتی ہوں جیسا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے قسم کھائی تھی کہ میں آئیندہ مسطح صحابی کو
صدقہ خیرات نہیں دوں گا تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ أَنْ
تَبَرُّوا وَتَتَّقُوا کے یعنی ایسی قسمیں مت کھاؤ جو نیک کاموں سے باز رکھیں ۔
ا یونس : ۵۴ ۲ المائدة : ٣٩٠ النور : ۷، ۸ ٢ البقرة : ۲۲۵
میں کرم دین با قرار صالح بیان کرتا ہوں کہ خطوط جو میرے نام سے میرزا غلام احمد
صاحب اور حکیم فضل الدین کو پہنچے ہیں اور مضامین جو ۶ راکتو برادر ۱۳ راکتو بر۱۹۰۲ء کو میرے نام
پر سراج الاخبار میں شائع ہوئے وہ میرے نہیں ۔ اور اگر میرا یہ بیان خلاف واقعہ ہے تو میں
بغرض انصاف اس معاملہ کو خدا تعالیٰ کی عدالت میں سپر د کرتا ہوں ۔“ کو
اس کے مقابل راقم نے مضمون ذیل منظور کیا ۔
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے جو الفاظ کرم دین کے متعلق کذاب بہتان
ولیم کے لکھے ہیں ، وہ یہ یقین کر کے لکھے ہیں کہ خطوط محولہ امثلہ جات کا لکھنے والا اور اخبار سراج
الاخبار مورخه ۶ راکتو بر و ۱۳ راکتو بر ۱۹۰۲ ء کا لکھنے والا مولوی کرم دین ہے اور میں دعا کرتا ہوں
کہ خدا تعالیٰ جھوٹے پر لعنت ڈالے ۔“
جب یہ مسودے حسب اجازت صاحب مجسٹریٹ مولوی کرم دین کو دکھلائے گئے تو اس نے
کہا کہ الفاظ خطوط اور اخبار وغیرہ کا ذکر نہ کیا جائے اور ایسا ہی خدا کی عدالت میں انصاف کے
لئے سپردگی بھی نکال دی جاوے اور کوئی تصریح نہ کی جاوے جس کی وجہ وہ یہ بتاتا تھا کہ میرے
برخلاف پیشگوئیاں کی جائیں گی ۔ سو اس کے متعلق بھی شرط مان لی گئی تھی تاکہ مصالحت ہو
جاوے۔ لیکن وہ کسی پہلو پر نہ آیا۔ اور نتیجہ یہ ہوا کہ مصالحت میں قطعی مایوسی ہو کر مقدمہ عدالت
میں شروع ہو گیا مجھے اس اشتہار کو جس میں صرف سادے اور سچے واقعات لکھے گئے ہیں اشاعت
(بقیہ فٹ نوٹ ) ۔ یہ وہ آیت ہے جو مولوی کرم دین نے پڑھ کر کہا کہ قسم کھانا درست نہیں ۔ تفسیر مفتی ابو سعود مفتی کر ابوسعود مفتی
روم میں زیر آیت ولا وَلَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ کے لکھا ہے کہ عرضہ اس کو کہتے ہیں کہ جو چیز ایک بات کے
کرنے سے عاجز اور مانع ہو جائے اور لکھا ہے کہ یہ آیت ابو بکر صدیق کے حق میں ہے جبکہ انہوں نے قسم کھائی تھی
کہ مسطح کو جو صحابی ہے بباعث شراکت اس کی حدیث افک میں کچھ خیرات نہیں دوں گا۔ پس خدا تعالیٰ اس آیت
میں فرماتا ہے کہ ایسی قسمیں مت کھاؤ جو تمہیں نیک کاموں اور اعمال صالحہ سے روک دیں نہ یہ کہ معاملہ متنازعہ جس
سے طے ہو۔منہ
ا البقرة : ۲۲۵
کرنے کی یہ ضرورت پیدا ہوئی کہ تا کہ ان نیک دل اور نیک نیت عالی حکام کو واقعات سے
اطلاع ہو جاوے جنہوں نے نہایت ہمدردی اور شفقت سے جو اُن کو میرے خاندان سے ہے
مجھے مِنْ وَجْهِ کہلا بھیجا کہ میں مصالحت کرلوں ۔ نیز ان پر روشن ہو جاوے کہ کون فریق ہم میں
سے مصالحت سے کنارہ کش ہے۔ مجھ پر الزام خطوط کی جعلسازی کا اور دیگر نا جائز الزامات سراج
الاخبار میں لگائے گئے ۔ جس کے دفعیہ کے لئے میں نے کوئی چارہ جوئی عدالت میں نہیں کی۔
بلکہ دفعیہ میں اسی بات پر اکتفا کیا کہ کتاب میں لکھ دیا کہ میری آبروریزی کرنے والا مجھ پر
بہتان باندھتا ہے اور میرا تو ہین کنندہ کذاب ہے اور اس کے یہ فعل کمینوں کے ہیں ۔ جس پر میں
عدالت میں کھینچا گیا۔ میں نے حکام اور اپنے بزرگان قوم کی ہمدردی کی قدر کر کے یہی پسند کیا کہ
ان الزامات جعلسازی وغیرہ کی بریت اگر عدالت سے نہ ہو سکے تو پھر خدا کی عدالت سے کراؤں
اور معاملہ کو طے کروں ۔ البتہ گول مول مصالحت پر میں راضی نہیں ہو سکتا۔ اس لئے بذریعہ اشتہار
ہذا میں پھر اپنی رضا مندی ظاہر کرتا ہوں کہ اگر فریق ثانی مذکورہ بالا بیان عدالت میں دینے کو تیار
ہے تو بالمقابل میں اس قسم کا بیان دینے کو تیار ہوں اور اسی دن ہر دو مقدمات داخل دفتر ہو سکتے
ہیں۔ میں نے اپنے بیان کو ارادتا سخت سے سخت اپنے لئے تجویز کیا ہے۔ یہ اشتہار اس لئے بھی
شائع کیا گیا ہے کہ واقعات متعلقہ مصالحت جو ہوئے ہیں ان کے متعلق کوئی غلط بیانی نہ ہو۔
المشتهر
میرزاغلام احمد (رئیس اعظم قادیان)
ضلع گورداسپور پنجاب ۱۴ جون ۱۹۰۴ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان
یہ اشتہار ۲۲×۲۰ کے آٹھ صفحات پر ہے )
تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۶۴ تا ۷۲ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الوصيّت
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ !
یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم بندگی نہ کرو اور دعاؤں میں
مشغول نہ رہو۔
دوستو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حال پر رحم کرے ۔ آپ صاحبوں کو معلوم ہوگا
کہ میں نے آج سے قریباً نو ماہ پہلے الحکم اور البدر میں جو قادیان سے اخبار میں نکلتی ہیں خدا تعالیٰ
کی طرف سے اطلاع پا کر یہ وحی الہی شائع کرائی تھی کہ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا
یعنی یہ ملک عذاب الہی سے مٹ جانے کو ہے ۔ نہ مستقل سکونت امن کی جگہ رہے گی اور نہ
عارضی سکونت امن کی جگہ یعنی طاعون کی وبا ہر جگہ عام طور پر پڑے گی اور سخت پڑے گی ۔ دیکھو
اخبار الحکم مورخه ۳۰ رمتی ۱۹۰۴ ء نمبر ۱۸ جلد ۸ کالم ۳۔ اور اخبار البدر نمبر ۲۰ و ۲۱ مورخه ۲۴ رمتی و
یکم جون ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۵ کالم ۲۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت بہت قریب آ گیا ہے۔ میں نے
اس وقت جو آدھی رات کے بعد چار بج چکے ہیں بطور کشف دیکھا ہے کہ دردناک موتوں سے
عجیب طرح پر شور قیامت برپا ہے۔ میرے منہ پر یہ الہام الہی تھا کہ موتا موتی لگ رہی
ا الفرقان: ۷۸ نوٹ ۔ ۲۶ فروری کی رات جس کی صبح کو ۲۷ فروری ہے مراد ہے ۔
ہے کہ میں بیدار ہو گیا ۔ اور اسی وقت جو ابھی کچھ حصہ رات کا باقی ہے میں نے یہ اشتہار لکھنا
شروع کیا ۔ دوستو ! اُٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ کہ اس زمانہ کی نسل کے لئے نہایت مصیبت کا وقت
آ گیا ہے ۔ اب اس دریا سے پار ہونے کے لئے بجز تقویٰ کے اور کوئی کشتی نہیں ۔ مومن خوف
کے وقت خدا کی طرف جھکتا ہے کہ بغیر اس کے کوئی امن نہیں ۔ اب دُکھ اُٹھا کر اور سوز و گداز
اختیار کر کے اپنا کفارہ آپ دو اور راستی میں محو ہو کر اپنی قربانی آپ ادا کرو اور تقویٰ کی راہ میں
پورے زور سے کام لے کر اپنا بوجھ آپ اُٹھاؤ کہ ہمارا خدا بڑا رحیم و کریم ہے کہ رونے والوں
پر اُس کا غصہ تھم جاتا ہے مگر وہی جو قبل از وقت روتے ہیں نہ مردوں کی لاشوں کو دیکھ کر ۔ وہ
خوف کرنے والوں کے سر پر سے عذاب کی پیشگوئی ٹال سکتا ہے۔ جاہل کہتا ہے کہ یہ پیشگوئی
کیوں ٹل گئی ، لیکن اگر خدا میں یہ عادت نہ ہوتی کہ دُعا اور صدقہ اور خیرات اور گریہ اور بکا سے
ان بلاؤں کو دور کر دیتا جن کا اُس نے ارادہ کیا ہے یا جن بلاؤں اور عذابوں کو نبیوں کی معرفت
ظاہر کر چکا ہے تو دنیا کبھی کی ہلاک ہو جاتی ۔ سو نیکی کرو اور خدا کے رحم کے امیدوار ہو جاؤ۔
خدا تعالیٰ کی طرف پوری قوت کے ساتھ حرکت کرو۔ اور اگر یہ نہیں تو بیمار کی طرح افتاں خیزاں
اس کی رضا کے دروازہ تک اپنے تئیں پہنچاؤ۔ اور اگر یہ بھی نہیں تو مردہ کی طرح اپنے اٹھائے
جانے کا ذریعہ صدقہ خیرات کے کے راہ سے پیدا کرو۔ نہایت تنگی کے دن ہیں اور آسمان پر خدا کا
غضب بھڑک رہا ہے۔ آج محض زبانی لاف و گزاف سے تم پار نہیں ہو سکتے ۔ ایسی حالت بناؤ
اور ایسی تبدیلی اپنے اندر پیدا کرو اور ایسے تقویٰ کی راہ پر قدم ما رو کہ وہ رحیم و کریم خوش ہو
جائے ۔ اپنی خلوت گاہوں کو ذکر الہی کی جگہ بناؤ۔ اپنے دلوں پر سے ناپاکیوں کے زنگ ڈور
کرو۔ بیجا کینوں اور بخلوں اور بد زبانیوں سے پر ہیز کرو اور قبل اس کے کہ وہ وقت آ وے کہ
انسانوں کو دیوانہ سا بنا دے بیقراری کی دعاؤں سے خود دیوانے بن جاؤ ۔ عجب بد بخت وہ لوگ
ہیں کہ جو مذہب صرف اس بات کا نام رکھتے ہیں کہ محض زبان کی چالاکیوں پر سارا دارو مدار ہو
اور دل سیاہ اور ناپاک اور دنیا کا کیڑا ہو ۔ پس اگر تم اپنی خیر چاہتے ہو تو ایسے مت بنو ۔ عجب
بد قسمت وہ شخص ہے کہ جو اپنے نفس امارہ کی طرف ایک نظر بھی اُٹھا کر نہیں دیکھتا اور بدیو دار
تعصب سے دوسروں کو بد زبانی سے پکارتا ہے ۔ پس ایسے شخص پر ہلاکت کی راہ کھلی ہے۔سو
تقویٰ سے پورا حصہ لو اور خدا ترسی کا کامل وزن اختیار کرو اور دعاؤں میں لگے رہو تا تم پر رحم
ہو۔ تم میں سے کون ہے جو بھوک کے وقت صرف روٹی کے نام سے سیر ہو سکتا ہے یا صرف ایک
دانہ سے پیٹ بھر سکتا ہے ایسا ہی تم خدا کو راضی نہیں کر سکتے جب تک پورے طور پر متقی نہ بن
جاؤ ۔ اپنے دشمنوں کے نفسانی جوشوں کا مقابلہ مت کرو تا تم بھی ایسے ہی ہو جاؤ کیونکہ جاہل کا
مقابلہ صرف جہالت کے ذریعہ سے ہی ہو سکتا ہے پس اگر وہ تمہیں ستاویں اور دُکھ دیں یا تمہیں
جوش دلانے کے لئے میری نسبت سب وشتم اور دشنام رہی اور ہتک کا طریق اختیار کریں تو تم
صبر کرو اور چُپ رہوتا وہ خدا جو تمہارے دلوں اور ان کے دلوں کو آسمان پر دیکھتا ہے ۔ تمہیں
بدلہ دے۔ یقیناً سمجھو کہ وہ دن آ رہے ہیں کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ایسی سختی کے دن کبھی عام
طور پر دنیا پر نہیں آئے ۔ ایسا ہوا تا وہ پیشگوئیاں پوری ہو جائیں جو ابتدا سے نبیوں نے کی تھیں ۔
خدا نے آج سے پچیس برس پہلے طاعون کی خبر مجھ کو دی تھی جو براہین احمدیہ میں شائع ہو چکی
تھی ۔ پھر اس وقت خبر دی جب یہ ملک بیماری سے پاک تھا۔ وہ خبر بھی شائع ہو چکی اور پھر
طاعون کے اس سخت حملہ کی خبر جو عنقریب ہونے والا ہے۔ یہ اس لئے ہوئی کہ تا لوگ متبہ ہو
جائیں ۔ ان چالاک لوگوں کی پیروی مت کرو جن کے دل گندے اور نجاست سے بھرے ہیں
جو دوسروں کو خدا کی طرف بلاتے اور آپ اس سے دُور ہیں ۔ خدا ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ کس کی
زندگی لعنتی اور کس کی زندگی پاک ہے۔ پس تم ایسے دردناک دُعاؤں میں لگ جاؤ کہ گویا مر ہی
جاؤ تا دوسری موت سے خدا تمہیں بچاوے۔ دُنیا کے لئے بڑی گبھراہٹ کے دن ہیں مگر دنیا
نہیں سمجھتی لیکن کسی دن سمجھے گی۔ دیکھو میں اس وقت اپنا فرض ادا کر چکا ہوں اور قبل اس کے کہ
تنگی کے دن آویں میں نے اطلاع دے دی ہے ۔ اب میں ختم کرتا ہوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ
اتَّبَعَ الْهُدَى -