مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 31

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اطلاع : اور میں نے ان دنوں میں خدا تعالی کے بعض نشانوں اور خاص
ہدایتوں کے ظاہر کرنے کے لئے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام نصرة الحق ہے
وہ قادیان میں چھپ رہی ہے اور صاحبزادہ پیر منظور محمد کو دے دی ہے تا وہی
چھاپ کر شائع کریں ۔ ہر ایک طالب حق کو اس کا دیکھنا ضروری ہے۔ چاہیے
کہ اُن سے قیمتاً طلب کریں۔ والسلام
خاکسار مرزاغلام احمد قادیانی
۲۷ فروری ۱۹۰۵ء
( یہ اشتہار ۲۰۲۶ کے ایک صفحہ پر ہے )
لد
الحکم نمبرے جلد ۹ مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۵ء )
جلد سوم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کرے گا۔
الدَّعْوَتُ
(۱) آسمان بارد نشاں الوقت میگوید زمین شد ظہور وعدہ ہائے انبیاء و مرسلین
(۲) تا بکے جنگ و نبرد و کارزارت با خدا اے سیہ باطن ! بترس از خشم رب العالمین
چونکہ میرا کام دعوت اور تبلیغ ہے اس لئے میں دوبارہ ظاہر کرتا ہوں ۔ اور قتم
حضرت احدیث جلشانہ کی کھا کر کہتا ہوں کہ میرے خدا نے اپنی وحی کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا ہے کہ
میرا غضب زمین پر بھڑکا ہے کیونکہ اس زمانہ میں اکثر لوگ معصیت اور دنیا پرستی میں ایسے غرق ہو
گئے ہیں کہ خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں رہا اور جو اُس کی طرف سے اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا
ہے اُس سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور یہ ٹھٹھا اور لعن طعن حد سے گزر گیا ہے ۔ پس خدا فرماتا ہے کہ میں
اُن سے جنگ کروں گائے اور میرے وہ حملے اُن پر ہوں گے جو اُن کے خیال گمان میں نہیں ۔
لی ترجمه اشعار۔ (۱) آسمان نشان برساتا ہے اور زمین الوقت کہتی ہے نبیوں اور پیغمبروں کے وعدے ظہور میں
آگئے ۔ (۲) کب تک تیری جنگ اور کارزار خدا کے ساتھ رہے گی۔ اسے بد باطن رب العالمین کے قہر سے ڈر۔
ے جنگ سے مراد انسانی جنگ نہیں ہے بلکہ فرشتوں کا جنگ اور قضا وقد ر کا جنگ ۔ منہ

کیونکہ انہوں نے جھوٹ سے اس قدر دوستی کی کہ سچائی کو اپنے پاؤں کے نیچے پامال کرنا چاہا۔ پس
خدا فرماتا ہے کہ میں نے اب ارادہ کیا ہے کہ اپنے غریب گروہ کو ان درندوں کے حملوں سے
بچاؤں اور سچائی کی حمایت میں کئی نشان ظاہر کروں ۔ اور وہ فرماتا ہے کہ ”دنیا میں ایک نذیر آیا پر
دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی
ظاہر کر دے گا ۔ پس تم سوچ کر دیکھو کہ یہ دن کیسے ہیں جو تم دیکھ رہے ہو ۔ سچ کہو کہ کیا تمہارے
باپ دادوں نے سُنا تھا کہ جس زور سے اب ملک کو طاعون کھا رہی ہے کبھی پہلے بھی ایسا زور ہوا
تھا۔ اور جس طرح ابھی ۴ را پریل ۱۹۰۵ ء کو ایک شدید زلزلہ نے تمہارے دلوں کو ہلا دیا اور عام
نقصان پہنچا دیا اور لوگوں کو دیوانہ سا کر دیا۔ کبھی پہلے بھی تم نے یا تمہارے بزرگوں نے اس ملک
میں دیکھا تھا ؟ اور یا درکھو کہ یہ تمام واقعات صرف تکلف اور بناوٹ سے پیشگوئیاں قرار نہیں
دیئے گئے بلکہ سالہا سال ان کے وجود سے پہلے براہین احمدیہ میں خبر دی گئی تھی اور ایسا ہی دوسری
کتابوں میں جو میری تالیف ہیں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں اور یہ تو پرانی باتیں ہیں۔ ممکن ہے کہ
اکثر لوگوں کو بھول گئی ہوں گی کیونکہ غفلت اور عداوت اور بدظنی یہ تینوں جس جگہ اکٹھی ہو جائیں
وہاں حافظہ کب درست رہ سکتا ہے خدا کے وعدے بھی ایمانداری سے ہی یا د رہتے ہیں ۔ ورنہ
جس شخص کا دل ایمان سے خالی ہو وہ ہزا ر نشانوں کو بھی آنکھوں سے دیکھ کر ایسا دل سے اُتار دیتا
ہے کہ جیسا کہ تنکا توڑ کر پھینک دیا جائے ۔
غرض میں اس وقت پرانی پیشگوئیوں پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ میں اُن پیشگوئیوں کو پیش کرتا ہوں
جن کے شائع کئے جانے پر قریباً ایک مہینہ گزرا ہے ۔ دیکھو میرا اشتہار الوصیت جس کو میں نے
۲۷ فروری ۱۹۰۵ء کو شائع کیا تھا۔ یہی اشتہار الحکم نمبر ۷ جلد ۹ کے صفحہ ۱۱ پر ۲۸ رفروری
۱۹۰۵ء کو شائع ہوا ۔ اور پھر دوبارہ الحکم مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۵ء کے صفحہ ۲ کالم ۲ میں وہی
الہام شائع ہوا ۔ ان پیشگوئیوں میں ایک خبر کے الفاظ یہ ہیں کہ ۲۶ فروری ۱۹۰۵ء کی رات
کو جس کی صبح کو ۲۷ فروری ۱۹۰۵ء تھی میں نے بطور کشف دیکھا کہ دردناک موتوں سے

عجیب طرح پر شور قیامت برپا ہے۔ میرے منہ پر یہ الہام الہی تھا۔ کہ موتا موتی لگ رہی ہے
اور مجھے دکھایا گیا کہ ملک عذاب الہی سے مٹ جانے کو ہے۔ نہ مستقل
سکونت امن کی جگہ رہے گی نہ عارضی سکونت ۔ مقاموں پر اور عارضی سکونت
گاہوں پر آفت آئے گی ۔ اور پھر مارچ کے مہینہ میں خدا تعالیٰ نے
اپنی پاک وحی سے میرے پر ظاہر کیا کہ مکتبوں کو ایک نشان دکھایا جائے
گا ۔ اور یہ پیشگوئی بھی اسی الحکم ۲۴ مارچ میں شائع ہو چکی ہے اب اے عزیز و ! سوچ لو کہ یہ
زلزله جو ۴ را پریل ۱۹۰۵ ء کی صبح کو اس ملک میں ظاہر ہوا وہی نشان نہیں ہے جس کی خدا نے
پہلے سے خبر دی ہے دیکھو کتابوں میں لکھا گیا تھا کہ مہدی موعود کے زمانہ میں رمضان میں
کسوف خسوف ہوگا۔ اور مسیح موعود کی نسبت خود عیسائی صاحبوں کی انجیل میں ہے کہ مسیح کے
وقت میں مری پڑے گی ۔ یعنی طاعون ۔ اور ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ پر چڑھائی کرے گا
اور سخت زلزلے آئیں گے۔ پس تم نے ان علامتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ پھر جبکہ تمام
نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور ان دونوں منصبوں کا مدعی میں ہوں جو تم میں اس وقت پچیس سال
سے موجود ہوں ۔ پس میرے بعد کس کا انتظار کرو گے؟ ان تمام علامتوں کا مصداق تو وہ
ہے جو ان نشانوں کے ظہور کے وقت موجود ہے ۔ نہ وہ کہ جس کا ابھی دنیا میں نام ونشان
نہیں ۔ یہ عجیب سخت دلی ہے جو سمجھ میں نہیں آتی ۔ جبکہ میرے دعوئی کے ساتھ سب نشان ظاہر
ہو چکے اور میری مخالفت میں کوششیں بھی ہو کر ان میں نامرادی اور ناکامی رہی مگر پھر بھی
انتظار کسی اور کی ہے ؟ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نہ جسمانی طور پر آسمان سے اترا
ہوں اور نہ میں دنیا میں جنگ اور خونریزی کرنے کے لئے آیا ہوں مگر میں
خدا کی طرف سے ہوں ۔ میں یہ پیشگوئی کرتا ہوں کہ میرے بعد قیامت
تک کوئی ایسا مہدی نہیں آئے گا جو جنگ اور خون ریزی سے دنیا
ل ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ مارچ ۱۹۰۵ء کے صفحہ ۱۳۰ پر بھی یہ الہام شائع ہو چکا ہے ۔ منہ

میں ہنگامہ برپا کرے اور خدا کی طرف سے ہو ۔ اور نہ کوئی ایسا مسیح آئے گا
جو کسی وقت آسمان سے اُترے گا ۔ ان دونوں سے ہاتھ دھولو۔ یہ سب
حسرتیں ہیں جو اس زمانہ کے تمام لوگ قبر میں لے جائیں گے ۔ نہ کوئی مسیح
اُترے گا اور نہ کوئی خونی مہدی ظاہر ہو گا جو شخص آنا تھا وہ آچکا۔ وہ میں
ہی ہوں جس سے خدا کا وعدہ پورا ہوا۔ جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ خدا
سے لڑتا ہے کہ تو نے کیوں ایسا کیا ۔ حالانکہ غلطیاں یہود سے بھی ہوتی رہی ہیں ۔
اور اُن کے علماء بھی پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ٹھوکر کھاتے رہے ہیں کہ سمجھا کچھ اور
آخر ظاہر ہوگا ہو گیا کچھ۔
عزیز و!! شرم اور حیا کرو کہ خدا کے دن آ گئے اور آسمان تمہیں وہ کرشمے دکھا رہا
ہے جن کی تمہارے آباؤ اجداد کو خبر نہ تھی ۔ مبارک وہ جو میرے بارے میں ٹھوکر نہ
کھاویں وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهـ
خاکسار مرزا غلام احمد ۱۵ اپریل ۱۹۰۵ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار ۱۸۲۲۲ کے ایک صفحہ پر ہے )
الحکم مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸ تبلیغ رسالت جلد دهم صفحہ ۷۵ تا ۷۸ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
(۱) بترسید از خدائے بے نیاز و سخت قہارے نہ پندارم که بد بیند خدا تر سے نکو کارے کے
(۲) مرا باور نمی آید که رسوا گردد آں مردے که بترسد ازاں یارے کہ غفارست و ستارے
(۳) گر آں چیزے کہ می بینم عزیزان نیز دیدندے ز دنیا توبه کردندے بچشم زار و خونبارے
(۴) به تشویش قیامت ماند این تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آں جز حسن کردارے
(۵) نه شاید تافتن سرزاں جناب عزت و غیرت کہ گر خواهد کشد در یک دے چوں کرم بیکارے
(۶) من از همدردیت گفتم تو خود ہم فکر کن بارے خرد از بہر ایں روز است اے دانا ؤ
یہ اشتہار جہاں جہاں پہنچے ہماری جماعت کے صاحب مقدرت
لوگ اسے اپنی طرف سے اور چھپوا کر دنیا میں شائع کرنے کی کوشش
کریں۔ حضرت نے یہ تاکیدی حکم دیا ہے۔ (عبدالکریم)
و ہشیارے
لے ترجمہ اشعار۔ (۱) لوگو! بے نیاز اور قہار خدا سے ڈرو میں نہیں سمجھتا کہ متقی اور نیک آدمی کبھی نقصان اٹھاتا
ہو۔ (۲) مجھے یقین نہیں آتا کہ وہ شخص کبھی رسوا ہوا ہو جو اس یار سے ڈرتا ہے جو غفار وستار ہے ۔ (۳) اگر وہ
چیز جسے میں دیکھ رہا ہوں دوست بھی دیکھتے تو حصول دنیا سے رو رو کر تو بہ کرتے ۔ (۴) یہ مصیبت قیامت کی
مانند ہے اگر تو غور کرے اور اس کے دور کرنے کا علاج سوائے نیک اعمال کے اور کچھ نہیں ۔ (۵) اس بارگاہ
عالی سے سرکشی نہیں کرنی چاہیے اگر وہ چاہے تو ایک دم میں لکھے کیڑے کی طرح تجھے فنا کر دے۔ (۶) میں نے
ہمدردی سے یہ بات ہی ہے ، یہ بات کہی ہے اب تو خود غور کر لے اسے سمجھ دار انسان عقل اسی دن کے لئے ہوا کرتی ہے۔

دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
الانذار
( غور سے پڑھو کہ یہ خدائے تعالیٰ کی وحی ہے )
آج رات تین بجے کے قریب خدائے تعالیٰ کی پاک وحی مجھ پر نازل ہوئی جو ذیل میں لکھی جاتی
ہے۔ تازہ نشان۔ تازہ نشان کا دھلہ - زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ۔ قُوْا أَنْفُسَكُمْ ۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الْأَبْرَارِ ۔
دَنَى مِنْكَ الْفَضْلُ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ - ترجمه مع شرح یعنی خدا ایک تازہ نشان
دکھائے گا۔ مخلوق کو اس نشان کا ایک دھکہ لگے گا۔ وہ قیامت کا زلزلہ ہو گا ( مجھے علم نہیں دیا گیا کہ زلزلہ
سے مراد زلزلہ ہے یا کوئی اور شدید آفت ہے جو دنیا پر آئے گی جس کو قیامت کہہ سکیں گے اور مجھے علم
نہیں دیا گیا کہ ایسا حادثہ کب آئے گا اور مجھے علم نہیں کہ وہ چند دن یا چند ہفتوں تک ظاہر ہو گا یا
خدائے تعالیٰ اس کو چند مہینوں یا چند سال کے بعد ظاہر فرمائے گا بہر حال وہ حادثہ زلزلہ ہو یا کچھ اور
ہو۔ قریب ہو یا بعید ہو، پہلے سے بہت خطرناک ہے۔ سخت خطرناک ہے۔ اگر ہمدردی مخلوق مجھے مجبور
نہ کرتی تو میں بیان نہ کرتا۔ وہ پہلی پیشگوئی جومیں نے الحکم اور البدر میں حادثہ سے پانچ ماہ پہلے ملک
میں شائع کر کے خبر دی تھی کہ ملک میں بڑی تباہی پیدا ہوگی اور شور قیامت برپا ہوگا اور ایک دفعہ
موتا موتی ظہور میں آ جائے گی۔ دیکھو وہ نشان کیسا پورا ہوا۔ اور جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے یہ
پیشگوئی مذکورہ اخبار الحکم اور البدر میں اس زلزلہ سے قریباً پانچ ماہ پہلے شائع کر دی گئی تھی اور پیشگوئی
مذکورہ یہ ہے۔ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا ۔ یعنی بہت سی مخلوق کو مٹا دینے والی تباہی آئے گی
جس سے مکانات بے نشان ہو جائیں گے ان مکانوں اور گھروں کا پتہ نہ ملے گا کہ کہاں تھے۔ دیکھو!
کیسی صفائی سے یہ خدا کی باتیں پوری ہو گئیں۔ اگر تم عربی دان نہیں ہو تو عربی دانوں سے پوچھ لو کہ
اس وحی کے کیا معنے ہیں؟ کہ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا ۔ اے عزیز و! اس کے یہی معنے ہیں

کہ محلوں اور مقاموں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔ طاعون تو صرف صاحب خانہ کو لیتی ہے۔ مگر جس
حادثہ کی اس وحی الہی میں خبر دی گئی تھی اس کے یہ معنے ہیں کہ نہ خانہ رہے گا نہ صاحب خانہ ۔سو
خدائے تعالیٰ کا فرمودہ جس طور سے اور جس صفائی سے پورا ہو گیا آپ صاحبوں کو معلوم ہے۔ اس کی
نسبت اشتہار الوصیت میں بھی خبر دی گئی تھی۔ وہ تو جو ہوا سو ہوا۔ مگر اس کے بعد جو آنے والا حادثہ ہے
وہ بہت بڑھ کر ہے۔ خدائے تعالیٰ لوگوں پر رحم کرے ۔ ان کو تقوی اور نیک اعمال کا خیال آ جاوے۔
بقیہ ترجمہ عربی وحی کا یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ نیکی کر کے اپنے تئیں بچالو۔ قبل اس کے
جو وہ ہولناک دن آوے جو ایک دم میں تباہ کر دے گا۔ اور فرماتا ہے کہ خدا ان کے ساتھ ہے جو نیکی
کرتے ہیں اور بدی سے بچتے ہیں ۔ اور پھر اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میرافضل تیرے
نزدیک آ گیا یعنی وہ وقت آگیا کہ تو کامل طور پر شناخت کیا جاوے حق آ گیا اور باطل بھاگ گیا۔
حاصل مطلب یہ ہے کہ جو کچھ نشان ظاہر ہوا اور ہو گا اس سے یہ غرض ہے ے یہ غرض ہے کہ لوگ بدی سے باز
آویں اور اس خدا کے فرستادہ کو جو ان کے درمیان ہے شناخت کر لیں ۔ پس اے عزیز و! جلد ہر ایک
بدی سے پر ہیز کرو کہ پکڑے جانے کا دن نزدیک ہے۔ ہر ایک جو شرک کو نہیں چھوڑتا وہ پکڑا جائے گا۔
ہر ایک جو فسق و فجور میں مبتلا ہے۔ وہ پکڑا جاوے گا۔ ہر ایک جو دنیا پرستی میں حد سے گزر گیا ہے اور دنیا
کے غموں میں مبتلا ہے وہ پکڑا جائے گا۔ ہر ایک جو خدا کے وجود سے منکر ہے، وہ پکڑا جائے گا۔ ہر ایک
جو خدا کے مقدس نبیوں اور رسولوں اور مُرسلوں کو بد زبانی سے یاد کرتا ہے اور باز نہیں آتا وہ پکڑا جائے
گا۔ دیکھو! آج میں نے بتلا دیا۔ زمین بھی سنتی ہے اور آسمان بھی کہ ہر ایک جو راستی کو چھوڑ کر
شرارتوں پر آمادہ ہو گا۔ اور ہر ایک جو زمین کو اپنی بدیوں سے نا پاک کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ خدا
فرماتا ہے کہ قریب ہے جو میرا قہر زمین پر اترے کیونکہ زمین پاپ اور گناہ سے بھر گئی ہے۔ پس اُٹھو اور
ہوشیار ہو جاؤ کہ وہ آخری وقت قریب ہے جس کی پہلے نبیوں نے بھی خبر دی تھی۔ مجھے اس ذات کی قسم
ہے جس نے مجھے بھیجا کہ یہ سب باتیں اس کی طرف سے ہیں ۔ میری طرف سے نہیں ہیں ۔ کاش یہ
باتیں نیک ظنی سے دیکھی جاویں۔ کاش میں ان کی نظر میں کا ذب نہ ٹھہرتا تا دنیا ہلاکت سے بچ جاتی۔

یہ میری تحریر معمولی تحریر نہیں ۔ دلی ہمدردی سے بھرے ہوئے نعرے ہیں۔ اگر اپنے اندر تبدیلی کرو گے
اور ہر ایک بدی سے اپنے تئیں بچا لو گے تو بچ جاؤ گے کیونکہ خدا حلیم ہے جیسا کہ وہ قہار بھی ہے۔ اور تم
سے اگر ایک حصہ بھی اصلاح پذیر ہو گا تب بھی رحم کیا جائے گا۔ ورنہ وہ دن آتا ہے کہ انسانوں کو دیوانہ
کر دے گا۔ نادان بد قسمت کہے گا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں ۔ ہائے وہ کیوں اس قد ر سوتا ہے۔ آفتاب تو
نکلنے کو ہے۔ جب خدائے تعالیٰ اس وحی کے الفاظ میرے پر نازل کر چکا تو ایک روح کی آواز میرے
کان میں پڑی جو کوئی ناپاک روح تھی اور میں نے اس کو یہ کہتے سنا کہ میں سوتے سوتے جہنم میں پڑ
گیا۔ انسان کا کیا حرج ہے کہ اگر وہ فسق و فجور کو چھوڑ دے۔ کونسا اس میں اس کا نقصان ہے۔ اگر وہ
مخلوق پرستی نہ کرے ۔ آگ لگ چکی ہے ۔ اُٹھو اور اس آگ کو اپنے آنسوؤں سے بجھاؤ۔ بنی اسرائیل
میں جو شخص گناہ کرتا تھا اس کو حکم ہوتا تھا کہ اپنے تئیں قتل کر دے۔ پس گو یہ حکم تمہارے لئے نہیں ہے مگر
یہ تو ضرور چاہیے کہ اس قدر تو بہ استغفار کرو تو گویا مر ہی جاؤ تا وہ حلیم خدا تم پر رحم کرے۔ آمین ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راق
خاکسار مرزاغلام احمد قادیانی ۱۸ اپریل ۱۹۰۵ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔ تعداد اشاعت ۶۰۰۰
یہ اشتہار ۲۳۲۱۸ کے ایک صفحہ پر ہے )
نوٹ : یہ خبر زلزلہ کی براہین احمدیہ میں بھی میں نے دی تھی جس کو شایع ہوئے قریباً پچیں
برس گزر گئے جیسا کہ اسی وحی الہی میں خبر ہے ۔ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي
الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّهُمْ مُغْرَقُونَ ۔ اور ایک وحی الہی جو اخباروں میں اس ہولناک زلزلہ کی نسبت
شائع ہو چکی ہے۔ یہ ہے چونکا دینے والی خبر ۔ منہ
تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱صفحه ۷۹ تا ۸۲)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
النِّدَاءُ مِنْ وَحْيِ السَّمَاءِ
یعنی
ایک زلزلہ عظیمہ کی نسبت پیشگوئی بار دوئم
وحی الہی سے
سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقت ِ خواب ہے جو خبر دی وحی حق نے اس سے دل بیتاب ہے
زلزلہ سے دیکھتا ہوں میں زمیں زیر و زبر وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے
ہے سر راہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے
کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اس سیل
سے
حیلے سب جاتے رہے اک حضرت تو اب ہے
ور اپریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے ایک سخت زلزلہ کی خبر دی ہے جو نمونہ قیامت
ے قرآن شریف میں اس نشان زلزلہ کی نسبت ایک صاف پیشگوئی سورہ النازعات میں درج ہے جہاں
اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی قسم کھا کر : جو ایسے امور کے انتظام انتظام کے واسطے مامور امور : ہوتے ہیں فرمایا ہے کہ یوم
تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ - تَتَّبَعُهَا الرَّادِفَةُ کے کیا معنے اُس وقت زمین کا اپنے لگے گی اور ایسے کانپے گی کہ گویا اس کا
نام رَاجِفَہ رکھ لیا جائے گا یعنی متواتر زلزلے آتے رہیں گے اور اس کے بعد پھر ایک اور بڑا زلزلہ آئے گا۔
النازعات : ۷ ، ۸

اور ہوش ربا ہو گا چونکہ دو مرتبہ مکر رطور پر اس علیم مطلق نے اس آئندہ واقعہ پر مجھے مطلع فرمایا ہے
اس لئے میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ عظیم الشان حادثہ جو محشر کے حادثہ کو یاد دلا وے گا ، ڈور نہیں
ہے۔ مجھے خدائے عزو جل نے یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ دونوں زلزلے تیری سچائی ظاہر کرنے کے
لئے دونشان ہیں اُنہیں نشانوں کی طرح جو موسیٰ نے فرعون کے سامنے دکھلائے تھے اور اس نشان
کی طرح جو نوح نے اپنی قوم کو دکھلایا تھا۔ اور یادر ہے کہ ان نشانوں کے بعد ابھی بس نہیں ہے
بلکہ کئی نشان ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ انسان کی آنکھ کھلے گی اور
حیرت زدہ ہو کر کہے گا کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے ۔ ہر ایک دن سخت اور پہلے سے بدتر آئے گا ۔ خدا
فرماتا ہے کہ میں حیرت ناک کام دکھلاؤں گا ۔ اور بس نہیں کروں گا جب تک کہ لوگ اپنے دلوں
کی اصلاح نہ کر لیں اور جس طرح یوسف نبی کے وقت میں ہوا کہ سخت کال پڑا یہاں تک کہ
کھانے کے لئے درختوں کے پتے بھی نہ رہے اسی طرح ایک آفت کا سامنا موجود ہوگا۔ اور
جیسا کہ یوسف نے اناج کے ذخیرے سے لوگوں کی جان بچائی ۔ اسی طرح جان بچانے کے لئے
خدا نے اس جگہ بھی مجھے ایک روحانی غذا کا مہتمم بنایا ہے ۔ جو شخص اس غذا کو سچے دل سے پورے
وزن کے ساتھ کھائے گا۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ ضرور اُس پر رحم کیا جائے گا۔ بعض نادان کہتے
ہیں کہ پھر کئی لوگ احمدی جماعت میں سے طاعون سے کیوں مر گئے ۔ پس یادر ہے کہ اب تک
ایک فرد بھی ہماری جماعت میں سے طاعون یا زلزلہ سے نہیں مرا جس نے عملی حالت کو محبت کا ملہ
اور قوت ایمان اور پورے صدق اور صفا اور دین کو مقدم رکھنے کے ساتھ جمع کیا ہو اور جس کو میں
نے اُن علامات کے ساتھ شناخت کر لیا ہو یا مجھ کو اُس کے اِس مرتبے کی خبر دی گئی ہو۔ ہاں چونکہ
(بقیہ حاشیہ ) اس میں آئندہ زلزلے کے واسطے ایک پیشگوئی ہے اور جو زلزلہ ہو چکا ہے اس کی بھی پیشگوئی
درج ہے۔ یہ قرآن شریف کی صداقت کا ایک بڑا بھاری نشان ہے۔ یہ پیشگوئی دوسرے زلزلہ کی ۹ را پریل
۱۹۰۵ء کی وحی الہی کی بناء پر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خطرناک زلزلہ صرف ایک نہیں بلکہ غالبا اس کے
بعد کئی اور زلزلے بھی ہیں ۔

لاکھوں انسان اس جماعت میں داخل ہو چکے ہیں اور اکثر وہ ہیں جو ایک بچے کی طرح کمزور ہیں
اور ایسے بھی ہیں جو کسی ابتلا کے وقت ثابت قدم بھی نہیں رہ سکتے اور ایسے بھی ہیں جو تھوڑے سے
امتحان میں پڑ کر مرتد ہونے کو تیار ہوتے ہیں اور ایسے بھی ہیں جو یہ اقرار کر کے جھوٹ بولتے ہیں
جو ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کر لیا ہے حالانکہ ابھی تک وہ دنیا کے گند میں پڑے ہیں ۔ ہرگز دین کو
دنیا پر مقدم نہیں کیا۔ دن رات مر دار دنیا میں مبتلا اور اسی غم و تم میں گرفتار ہیں اور ان کی عملی
حالت اسی پر گواہی دے رہی ہے کہ انہوں نے دین کو دنیا پر مقدم نہیں کیا ۔ ہرگز نہیں کیا ۔
لیکن میں اُمید رکھتا ہوں کہ آہستہ آہستہ بڑی روحانی ترقی کر لیں گے ۔ غرض ممکن نہیں اور
بالکل ممکن نہیں کہ جس شرط پر میں لوگوں کو بیعت میں داخل کرتا ہوں اور جس راہ پر میں چلانا
چاہتا ہوں اس پر مضبوط پنجے مار کر پھر بھی کوئی شخص مورد عذاب الہی ہو ۔ ہاں کمزوری کی
حالت میں اُن کے لئے طاعون سے فوت ہونا ایک شہادت ہے جو گناہ سے صاف کر کے ان
کو بہشت میں پہنچائے گی اور یہی خبر خدا نے مجھے دی تھی جس کو میں نے عام طور پر شائع کر دیا
تھا مگر لوگوں نے جیسا کہ اُن کی عادت ہے اس الہام میں تحریف کر کے اپنی طرف سے یہ
شائع کیا کہ گویا میرا یہ دعوی ہے کہ کوئی مرید میرا گو اس کی عملی یا ایمانی حالت کیسی ہی ہو
طاعون سے نہیں مرے گا ۔ تعجب ہے کہ ہمارے مخالف لوگوں میں افترا کی عادت کس قدر
بڑھ گئی ہے ۔ اصل الہام جس سے میں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ خدا تعالیٰ ہر ایک کامل الایمان
اور کامل العمل کو جو ہما کو جو ہماری جماعت میں سے ہوگا ، ہوگا ، طاعون کی موت سے بچائے گا یہ ہے
الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُّهْتَدُونَ یعنی جن
لوگوں نے مجھے قبول کیا اور مجھ پر ایمان لائے اور اپنے ایمان کو کسی ظلم اور قصور اور کسی نوع کی
ایمانی یا عملی تاریکی یا نقص کے ساتھ مختلط نہیں کیا وہ طاعون کے حملے سے امن میں رہیں گے ۔ پس
اس وحی سے کہاں یہ ثابت ہے کہ جو لوگ اپنے اندر کچھ نقص اور ظلم رکھتے ہیں یا کوئی ایمانی
کمزوری ، وہ بھی اس وعدہ الہی کے نیچے داخل ہیں نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ سُوءِ الْفَهْمِ وَ إِفْرَاطِ

·

آج 10 میں سے 10 باقی