مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 32

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْوَهُم ۔ میں ایسے چند لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو پہلے اس جماعت میں داخل ہوئے تھے اور پھر
مرتد ہو گئے ۔ اگر وہ اس جماعت میں رہ کر طاعون سے مر جاتے تو جلد باز اور نا واقف لوگ یہی
کہتے کہ دیکھو اس جماعت کے یہ لوگ تھے جو طاعون سے مر گئے حالانکہ اُن کے اندر ایک خبیث
مادہ تھا جس کو خدا جانتا تھا اور لوگ نہیں جانتے تھے۔ اور وہ اس پھوڑے کی طرح تھے جو اوپر سے
بہت چمکتا ہو اور اندر بجز پیپ کے اور کچھ نہ ہو ۔ ہاں خدا نے مجھے یہ خبر دے رکھی ہے کہ طاعون
اس جماعت کی تعداد کو بڑھائے گی اور دوسرے مسلمانوں کی تعداد کو گھٹائے گی ۔ سو آخر پر دیکھ
لینا چاہیے کہ یہ پیشگوئی سچی نکلی یا جھوٹی ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ظلم کے سبب سے جو کیا گیا اور
طاعون کے نشان کو دیکھ کر لوگ ہنسی سے پیش آئے یہ دوسرانشان زلزلے کا ظاہر ہوا جس کی خبر آج
سے قریباً ایک برس پہلے اخبار الحکم اور البدر میں شائع کی گئی تھی اور پہلے اشتہار میں جو لکھا گیا کہ
زلزلہ سے پانچ مہینے پہلے الہام عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا ہوا تھا وہ غلطی سے لکھا گیا تھا بلکہ
مئی ۱۹۰۴ء میں ان دونوں اخباروں میں اس خوفناک زلزلہ کی خبر شائع کی گئی تھی ۔ ساتھ اس کے
یہ بھی الہام تھا کہ زلزے کا دھکا زلزلہ شدیدہ کی نسبت ان دونوں اخبارات میں زلزلہ سے بہت
مدت پہلے یہ الہام بھی شائع ہو چکا ہے کہ چونکا دینے والی خبر ۔ اور اسی زلزلہ کی نسبت براہین
احمد یہ اور سبز اشتہار میں وحی الہی شائع ہوئی ہے۔ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا
وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُّغْرَقُونَ ۔ یعنی ہمارے ربرو اور ہمارے حکم سے کشتی تیار
کر ۔ اور ان لوگوں کے بارے میں جو ظالم ہیں مجھ سے بات نہ کر کہ میں ان سب کو غرق کروں
گا اور عربی الہام مذکورہ بالا کا مفہوم یہ تھا کہ زلزلے کے وقت جو مکان بطور سرائے کے ہوں
گے یا جو مستقل طور پر سکونت کے مکانات ہوں گے وہ حادثہ زلزلہ سے نابود ہو جائیں گے۔ ان کا
نام ونشان نہ رہے گا اور پھر اشتہار الوصیت میں بھی زلزلے سے پہلے شائع کیا گیا تھا کہ موتا موتی
کا واقعہ آنے والا ہے جس سے شور قیامت برپا ہوگا ۔
غرض اے ناظرین آپ صاحبان بچشم خود دیکھ چکے ہیں کہ وہ پیشگوئی جو میں نے الحکم اور

البدر میں شدید زلزلے کے بارے میں آج کی تاریخ سے ایک برس پہلے کی تھی ۔ وہ کس زور سے
پوری ہوئی اور جو سخت حادثے کانگڑہ اور بھا گسو اور پالم پور اور سو جان پور تیرہ اور دیگر مقامات
جیسا کہ کلو اور رہلو میں ہوئے ، اُن کی تفصیل کی اس جگہ حاجت نہیں ۔ یہ ایک ایسی پیشگوئی تھی
جس سے دلوں پر بہت اثر ہونا چاہیے تھا۔ مگر میں نے سُنا ہے کہ اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ لاہور اور
امرتسر میں اس پر بھی بہت ٹھٹھا کیا گیا۔ خاص کر پیسہ اخبار کے ایڈیٹر نے اس ٹھٹھے سے بہت سا
حصہ لیا اور رڈ کے طور پر لکھا کہ ایسے زلزلے ہمیشہ آتے ہیں اور جاپان میں بہت زلزلے آیا
کرتے ہیں اس شخص نے دیدہ و دانستہ سچائی کا خون کرنا چاہا ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ دنیا میں کوئی نئی
بات نہیں ۔ نوح کے طوفان تک کا بھی پہلے ایک نمونہ گذر چکا ہے ۔ مگر خدائے تعالیٰ جب کسی شدید
حادثہ کی قبل از وقت خبر دے۔ جو اُس ملک کے رہنے والے اُس کو ایک غیر معمولی واقعہ اور ایک
انہونی بات خیال کرتے ہیں اور اپنے ملک میں ان کے باپ دادوں نے اس کی نظیر نہ دیکھی ہو
اور ایسا امر ان کے ملک میں ظاہر ہونا ان کے خیال و گمان میں بھی نہ ہو وہ امر واقع ہو جائے اور
وہ پیشگوئی پوری ہو جائے تو پھر بھی اس کو معمولی بات سمجھنا اگر ہٹ دھرمی نہیں تو اور کیا ہے۔ مگر
میں جانتا ہوں کہ اس درجے کا تعصب رکھنے والے اور دانستہ حق کو چھپانے والے دنیا میں بہت
کم ہوں گے۔ شاید ایڈیٹر صاحب پیسہ اخبار اس اپنی سیرت میں لاہور میں ایک ہی ہوں یا چند
آدمی جو انگلیوں پر شمار ہوتے ہیں ان کے ہم مشرب ہوں ۔
بہر حال جب کہ پہلی پیشگوئی کو ڈرنے والے دل کے ساتھ نہیں دیکھا گیا اور مجھ کو بقول
پیسہ اخبار ایک دکاندار یا افترا کے کاموں کا تاجر ٹھیرایا گیا ہے تو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اب دوسرا
نشان دکھاوے تا ماننے والوں پر اس کا رحم ہو اور توبہ کرنے والے تو بہ کر لیں ۔ اور تا وہ لوگ جو کئی
منزلوں کی چھتوں کے نیچے سوتے ہیں وہ کسی اور جگہ ڈیرے لگا لیں ۔ اس وقت بجز تو بہ کیا علاج
ہے۔ اس آنے والے حادثہ کے لئے کوئی ٹیکا بھی تجویز نہیں ہو سکتا۔ جس سے تسلی ہو۔ پس میں
محض خیر خواہی مخلوق کے لئے ہمدردی سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں

کہ جہاں تک ممکن ہو اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔ کم سے کم ظلم اور تعدی اور فسق و فجور اور ٹھٹھے اور
ہنسی سے دستکش ہو جانا چاہیے ۔ بہتر ہے کہ ہر ایک شخص اپنا صدقہ دے اور اگر قربانی بھی کرے
تو بہتر ہے اور ٹھٹھے والی مجلسوں سے الگ ہو جاوے۔ یاد رہے کہ اگر کسی کا مذہب اور عقیدہ
ناراستی پر ہے مگر وہ ٹھٹھے کرنے والی مجلسوں میں نہیں بیٹھتا اور بد زبانی کرنے والوں کی ہاں میں
ہاں نہیں ملا تا اور فسق و فجور اور ظلم و تعدی اور ہر ایک قسم کی شرارتوں سے اور جھوٹی گواہیوں اور
ناحق کے خون اور چوری سے دستکش ہے اور غربت اور مسکینی اور شرافت سے گزارہ کرتا ہے وہ
اگر چه باعث اپنی مذہبی غلطی کے روز آخرت میں مؤاخذہ کے لائق ہو گا۔ مگر دنیا میں خدا تعالیٰ
کریم و رحیم ہے دوسروں کی نسبت اس پر رحم کرے گا ۔ بشرطیکہ شریر جماعتوں کے ساتھ اس کا
پیوند اور تعلق نہ ہوئے
خوب یا درکھو کہ جن قوموں کو خدا تعالیٰ نے اس سے پہلے عذاب میں مبتلا کیا تھا جیسا کہ نوح
کی قوم اور فرعون کی قوم اور لوط کی قوم وہ اس لئے ہلاک نہیں کی گئی تھیں کہ مذہبی اختلاف
درمیان تھا بلکہ وہ اپنی شوخیوں اور شرارتوں کی وجہ سے ہلاک کی گئی تھیں ۔ نوح کی قوم نے نہ
صرف حضرت نوح کو مفتری سمجھا بلکہ دن رات ٹھٹھا ہنسی ان کا پیشہ ہو گیا۔ اور فرعون اور اس کی
قوم نے پہلے سے زیادہ بنی اسرائیل پر ظلم کرنا شروع کیا۔ اور لوط کی قوم نے فسق و فجور میں جبر
تک نوبت پہنچائی۔ اور جب اُن کو سمجھایا گیا تو لوط اور اس کے اصحاب کی نسبت انہوں نے اپنے
لے آیت قرآنی وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا کے سے صاف ظاہر ہے کہ اس قسم کے قہری
عذاب کے نازل ہونے سے پہلے خدا کی طرف سے کوئی رسول ضرور مبعوث ہوتا ہے جو خلقت کو آنے والے
عذاب سے ڈراتا ہے اور یہ عذاب اس کی تصدیق کے واسطے قہری نشانات ہوتے ہیں اس وقت بھی خدا کا ایک
رسول تمہارے درمیان ہے جو مدت سے تم کو ان عذابوں کے آنے کی خبر دے رہا ہے پس سو چو اور ایمان لاؤ
کہ نجات پاؤ۔ منه
بنی اسراءیل : ١٦

رفیقوں کو وہ کہا جو قرآن شریف میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ
أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ لے یعنی ان لوگوں کو اپنے گاؤں ۔ سے باہر نکالو۔ یہ تو طہارت اور تقویٰ لئے
پھرتے ہیں ۔ یعنی ہمارے مخالف اور اور باتیں لوگوں کو کہتے ہیں ۔ پس خدا کا غضب اُن قوموں
پر بھڑکا کا اور اُن کو صفحہ لوصفحہ زمین سے ناپدید کر دیا۔ پس کیا تم اُن لوگوں سے زیادہ سخت ہو۔ یا
تمہارے پاس اللہ تعالیٰ سے مقابلے کا کچھ سامان موجود ہے اور اُن کے پاس موجود نہ تھا اور یا
تم عذاب سے بری کئے گئے ہو اور یا خدا تعالیٰ میں اب وہ عذاب دینے کی قوت نہیں جو پہلے
تھی۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس آنے والے نشان کے بعد جو مجھ کو قبول کرے گا اس کا
ایمان قابل عزت نہیں ۔ جس کے کان ہیں سُنے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا غضب زمین پر
بھڑکا ہے کیونکہ زمین والوں نے میری طرف سے منہ پھیر لیا ہے۔ پس جب ایک انسانی سلطنت
عدول حکمی سے ناراض ہو جاتی ہے اور ہولناک سزا دیتی ہے، پھر خدا کا غضب کیسا ہوگا ۔ پس تو بہ
کرو کہ دن نزدیک ہیں۔ اور اس بارے میں جو عربی میں مجھے وحی الہی ہوئی اس جگہ میں اس کو
معہ ترجمہ لکھ کر اس اشتہار کو ختم کرتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
بخور آنچه بخورانم - لَكَ دَرَجَةٌ فِي السَّمَاءِ وَ فِي الَّذِينَ هُمْ يُبْصِرُونَ۔ نَزَلْتُ
لَكَ ۔ لَكَ نُرِى آيَاتٍ وَ نَهْدِمُ مَا يَعْمَرُونَ ۔ قُلْ عِنْدِي شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنتُمْ
الاعراف : ۸۳
در حقیت اس حادثہ میں اس عادۃ اللہ کی مثال ڈپٹی عبد اللہ آتھم اور پنڈت لیکھرام ہیں عبد اللہ آتھم نے
پیشگوئی کو سن کر کوئی شوخی نہیں دکھلائی تھی بلکہ روتا رہا اس لئے خدا نے جو رحیم وکریم خدا ہے اس کی میعاد میں
تاخیر ڈال دی۔ جیسا کہ پہلے الہام میں اس کا وعدہ تھا۔ مگر لیکھرام نے شوخی دکھلائی اور پیشگوئی کوسن کر بد زبانی
میں بڑھ گیا اور ہر مجلس میں گالیاں دینا اپنا شیوہ اختیار کر لیا ۔ اس لئے غیور خدا نے اس کی اصل میعاد بھی پوری
نہ ہونے دی اور ابھی پانچ برس ہی گزرے تھے جو اپنی سزا کو پہنچ گیا اور زبان کی چھڑی دوسرے رنگ میں اس کو
لگ گئی ۔ منہ

مُؤْمِنُونَ - كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَاءِ يُل ۔ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ
إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً
یعنی جو کچھ میں تجھے کھلاتا ہوں وہ کھا۔ تیرا آسمان پر ایک درجہ ہے۔ اور نیز ان میں درجہ
ہے جو آنکھیں رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں ۔ اور میں تیرے لئے زمین پر اتروں گا تا اپنے نشان
دکھلاؤں ہم تیرے لئے زلزلہ کا نشان دکھلائیں گے اور وہ عمارتیں جن کو غافل انسان بناتے ہیں یا
آئیندہ بنائیں گے گرادیں گے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک زلزلہ نہیں بلکہ کئی زلزلے ہوں
گے جو عمارتوں کو وقتاً فوقتاً گرائیں گے ۔ اور پھر فرمایا کہ میں تیری جماعت کے لوگوں کو جو مخلص
ہیں اور بیٹوں کا حکم رکھتے ہیں بچاؤں گا اس وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھے اسرائیل قرار دیا۔ اور
مخلص لوگوں کو میرے بیٹے ۔ اس طرح پر وہ بنی اسرائیل ٹھہرے۔ اور پھر فرمایا کہ میں آخر کو ظاہر
کروں گا کہ فرعون یعنی وہ لوگ جو فرعون کی خصلت پر ہیں اور ہامان یعنی وہ لوگ جو ہامان کی
خصلت پر ہیں اور ان کے ساتھ کے لوگ جو اُن کا لشکر ہیں یہ سب خطا پر تھے ۔ اور پھر فرمایا کہ میں
اپنی تمام فوجوں کے ساتھ یعنی فرشتوں کے ساتھ نشانوں کے دکھلانے کے لئے نا گہانی طور پر
تیرے پاس آؤں گا یعنی اُس وقت جب اکثر لوگ باور نہیں کریں گے۔ اور ٹھٹھے اور ہنسی میں
مشغول ہوں گے اور بالکل میرے کام سے بے خبر ہوں گے۔ تب میں اُس نشان کو ظاہر کر دوں گا
کہ جس سے زمین کانپ اُٹھے گی تب وہ روز دنیا کے لئے ایک ماتم کا دن ہوگا۔ مبارک وہ جو
ڈریں اور قبل اس کے جو خدا کے غضب کا دن آوے تو بہ سے اس کو راضی کر لیں کیونکہ وہ حلیم اور
کریم اور غفور اور تو اب ہے جیسا کہ وہ شَدِيدُ العِقَاب بھی ہے۔
یادر ہے کہ ان دونوں زلزلوں کا ذکر میری کتاب براہین احمد یہ میں بھی موجود ہے ۔ جو
آج سے پچیس برس پہلے اکثر ممالک میں شائع کی گئی تھی ۔ اگر چہ اُس وقت اس خارق عادت
بات کی طرف ذہن منتقل نہ ہو سکا۔ لیکن اب پیشگوئیوں پر نظر ڈالنے سے بدیہی معلوم ہوتا ہے کہ
وہ آئندہ آنے والے زلزلوں کی نسبت پیشگوئیاں تھیں جو اس وقت نظر سے مخفی رہ گئیں ۔ چنانچہ

پہلی پیشگوئی ان میں سے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ میں موجود ہے جس کی عبارت یہ ہے ۔
فَبَرَّاهُ اللهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهَا ۔ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ۔ فَلَمَّا تَجَلَّى
رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَ اللَّهُ مُؤْهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ یعنی خدا اپنے اس بندے کو ان تہمتوں
اور بہتانوں سے بری کرے گا جو اس پر لگائے جائیں گے۔ وہ خود اپنے بندے کے لئے کافی
ہے۔ پس جب خدا پہاڑ پر تجلی کرے گا تو اس کو پار پارہ کر دے گا اور جو کچھ مخالف لوگ ناحق کے
الزاموں میں مبتلا کرنا چاہیں گے ۔ ان کے سب مکر سست کر دے گا ۔ اب چونکہ انہیں ان دنوں
میں مخالف لوگ طرح طرح کی تہمتیں لگانے میں حد سے بڑھ گئے ہیں اور اسی زمانے میں خدا نے
زلزلہ شدید کی مجھے ایک برس پہلے خبر دی ۔ چنانچہ مطابق اس کے پہاڑوں پر زلزلہ کی سخت آفت
آئی ۔ پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس جگہ پہاڑوں کے پارہ پارہ کرنے سے مراد یہ زلزلہ تھا
جس کی الحکم وغیرہ میں ایک برس پہلے خبر دی گئی ۔ دوسری پیشگوئی براہین احمدیہ میں زلزلہ کے
بارے میں یہ ہے۔
میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا ۔ دُنیا میں ایک نذیر آیا۔
پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی
ظاہر کر دے گا۔
الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا قُوَّةُ
الرَّحْمَنِ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الصَّمَدِ۔
عربی کا ترجمہ یہ ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ ان دنوں میں تیرے پر ایک فتنہ برپا کیا جائے گا۔
پس خدا تجھے بری کرنے کے لئے ایک نشان دکھائے گا اور وہ یہ کہ پہاڑ پر اس کی تجلی ہوگی اور وہ
پہاڑ کو پارہ پارہ کر دے گا۔ یہ خدا کی قوت سے ہو گا تا وہ اپنے بندے کے لئے نشان دکھاوے
دیکھو ر برا براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷ اور پھر رسالہ آمین میں جو مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپ کر
۱۹۰۱ء میں شائع ہوا تھا ۔ یہی خبر نظم میں دی گئی تھی اور وہ شعر یہ ہیں ۔

کرو تو به کہ تا ہو جائے رحمت
دکھاؤ جلد تر صدق
و
انابت
مجھے
کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آ جائے گی جس سے قیامت
یہ بات مولا نے بتا دی فَسُبُحْنَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
اب سنو اے عزیز و! کہ آج میں نے تبلیغ کے کا حق ادا کر دیا ۔ اب چاہو ٹھٹھا کرو، گالیاں دو
تہمتیں لگاؤ اور مفتری نام رکھو اور چاہو تو قبول کرو۔ میں نے قبل از وقت بتا دیا۔ بد قسمتو ! تم آنے
والے عذاب سے بھاگ نہیں سکتے ۔ خدا بر حق ہے اور اس کے وعدے برحق ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
راق
خاکسار مرز اغلام احمد قادیانی ۱۸ را پیریل ۱۹۰۵ء
یہ اشتہار کے آٹھ صفحات پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۸۲ تا ۹۲)
لے پہلے اکثر مسلمان جو اپنی غلط فہمی سے حضرت عیسیٰ کو آسمان سے اُتار رہے تھے وہ بات صحیح نہ تھی بلکہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے یہ مسیح ہو کر آنے والا یہی راقم تھا۔ لیکن ان لوگوں کا کچھ قصور نہیں کیونکہ قبل از وقوع کسی پیشگوئی
کے معنے کرنے میں عوام تو ایک طرف بعض اوقات انبیاء بھی اجتہادی غلطی کر بیٹھتے ہیں گو بعد اس کے پیشگوئی
کے وقوع کے وقت معنے کھل جاتے ہیں ۔

دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اس کو قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
زلزلہ کی خبر با رسوم
آج ۲۹ ر ا پریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے دوسری مرتبہ کے زلزلہ شدیدہ کے نسبت
اطلاع دی ہے سو میں محض ہمدردی مخلوق کے لئے عام طور پر تمام دنیا کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ بات
آسمان پر قرار پا چکی ہے کہ ایک شدید آفت سخت تباہی ڈالنے والی دنیا پر آوے گی۔ جس کا نام
خدا تعالیٰ نے بار بار زلزلہ رکھا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ قریب ہے یا کچھ دنوں کے بعد خدا تعالیٰ
اس کو ظاہر فرماوے گا ۔ مگر بار بار خبر دینے سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ بہت دور نہیں ہے۔ یہ خدتعالیٰ کی
خبر اور اس کی خاص وحی ہے جو عالم الاسرار ہے اس کے مقابل پر جو لوگ یہ شائع کر رہے ہیں کہ
ایسا کوئی سخت زلزلہ آنے والا نہیں ہے۔ وہ اگر منجم ہیں یا کسی اور علمی طریق سے اٹکلیں دوڑاتے
ہیں ۔ وہ سب جھوٹے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں در حقیقت یہ سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ وہ
زلزلہ اس ملک پر آنے والا ہے جو پہلے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا اور نہ کسی دل
میں گزرا بجز تو بہ اور دل کے پاک کرنے کے کوئی اُس کا علاج نہیں ۔ کوئی ہے جو ہماری اس بات پر
ایمان لائے؟ اور کوئی ہے جو اس آواز کو دل لگا کر سنے ؟ یہ بھی ملک کی بد قسمتی ہے جو خدا کے کلام کو

ٹھٹھے اور ہنسی سے دیکھتے ہیں اور اُن کے دل ڈرتے نہیں۔ خدا فرماتا ہے کہ میں چھپ کر آؤں گا۔
میں اپنی فوجوں کے ساتھ اُس وقت آؤں گا کہ کسی کو گمان بھی نہ ہوگا کہ ایسا حادثہ ہونے والا ہے۔
غالباً وہ صبح کا وقت ہو گا یا کچھ حصہ رات میں سے یا ایسا وقت ہوگا جو اس سے قریب ہے۔
پس اے عزیز و ! تم جو خدا تعالیٰ کی وحی پر ایمان لاتے ہو ہشیار ہو جاؤ اور اپنے تو بہ کے جامہ
کو خوب پاک اور صاف کرو کہ خدا تعالیٰ کا غضب آسمان پر بھڑکا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ دنیا کو اپنا
چہرہ دکھاوے ۔ بجز تو بہ کے کوئی پناہ نہیں ۔ ہلاک ہو گئے وہ لوگ جن کا کام ٹھٹھا اور ہنسی ہے جو گناہ
اور معصیت سے باز نہیں آتے۔ اور ان کی مجلسیں ناپا کی اور غفلت سے بھری ہوئی ہیں اور اُن کی
زبانیں مردار سے بدتر ہیں ۔ وہ بار بار کی شوخیوں سے خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکاتے ہیں ۔ وہ
دلوں کے اندھے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس روز میں اُن پر رحم کروں گا ۔ جن کے دل
مجھ سے ترساں اور ہراساں ہیں ۔ جو نہ بدی کرتے ہیں اور نہ بدی کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں۔ اور
خدا نے یہ بھی فرمایا کہ اس روز تیرے لئے فتح نمایاں ظاہر ہوگی کیونکہ خدا اس روز وہ سب کچھ
دکھلائے گا جو قبل از وقت دنیا کو سنایا گیا ۔ خوش قسمت وہ جو اب بھی سمجھ جائے ۔
یادر ہے کہ خدا کا غیب نہایت عمیق در عمیق ہوتا ہے۔ بجز اُن خدا کے مُرسلوں کے جو جناب الہی
میں برگزیدہ ہوتے ہیں اور کسی پر نہیں گھلتا اور کسی کو اس خالص غیب سے اطلاع نہیں دی جاتی ۔
پس مجھے خدا تعالیٰ نے اطلاع دی ہے تا وہ جو خدا تعالیٰ کو شناخت نہیں کرتے اور نہ مجھ کو، اُن کو پتہ
لگ جائے ۔ میں محض ہمدردی کی راہ سے یہ بھی کہتا ہوں کہ اگر بڑے بڑے مکانوں سے جو دو
منزلے سہ منزلے ہیں اجتناب کریں تو اس میں رعایت ظاہر ہے۔ آئندہ اُن کا اختیار۔ والسلام
المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی ۱۹۸۹ اپریل ۱۹۰۵ء بروز شنبه
( نولکشور پریس لاہور )
یہ اشتہار ۲۲ ۲۹ کے آٹھ صفحات پر ہے ) ۲۹۲۲
لد
تبلیغ رسالت جلد ۰ اصفحه ۹۴٬۹۳)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ضروری گزارش لائق توجہ گورنمنٹ
یہ عجیب زمانہ ہے کہ ہمدردی کی بھی ناشکری کی جاتی ہے۔ بعض اخباروں والے خاص کر
پیسہ اخبار لا ہور اس بات سے بہت ناراض ہوئے ہیں کہ میں نے دوسرے زلزلہ کی خبر کیوں شائع
کی ہے۔ حالانکہ ان کو خوب معلوم ہے کہ جو کچھ میں نے شائع کیا وہ بد نیتی سے نہیں ہے اور نہ کسی
کو آزار دینا اور تشویش میں ڈالنا میرا مقصد ہے۔ میں نے پہلے اس سے ۱۹۰۱ء میں ایک زلزلہ
شدیدہ کی خبر شائع کی تھی جس کا یہ مضمون تھا کہ ایک زلزلہ سخت آنے والا ہے جو ہولناک ہوگا اور
پھر میں نے اسی زلزلہ کے بارے میں مئی ۱۹۰۴ء میں بذریعہ اخبار شائع کیا کہ وہ زلزلہ آنے والا
ایسا ہو گا کہ جس سے ایک حصہ ملک کا تباہ ہو جائے گا اور بڑی بڑی عمارتیں گریں گی اور جو عارضی
ے ہماری جماعت کے ہر ایک ذی مقدرت لوگوں پر جو مختلف اضلاع میں رہتے ہیں واجب ہو گا کہ عوام کی
غلطیاں دور کرنے کے لئے اور شریر لوگوں کے دھوکہ کے ازالہ کے لئے جو ناحق میرے اشتہارات کے اُلٹے
معنے کر کے سادہ لوگوں کو تشویش میں ڈالتے ہیں اور گورنمنٹ کو عمدا دھوکہ دیتے ہیں کسی قدر اپنے طور پر یہی
اشتہار لفظ بلفظ چھاپ کر اپنے گرد و نواح میں اور دُور و نزدیک میں شائع کر دیں ۔ تا مستحق ثواب ہوں اور
لوگوں کی غلط فہمی دور ہو جائے ۔ منہ

طور پر فرودگا ہیں ہیں وہ بھی گریں گی اور جو مستقل سکونت کی عمارتیں ہیں وہ بھی نابود ہو جائیں
گی ۔ اور اس زمانہ سے پچیس برس پہلے بھی میں نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں اسی ز اسی زلزلہ کی خبر
دی تھی اور لکھا تھا کہ اس سے پہاڑ پھٹ جائیں گے اور بڑی آفت پیدا ہو گی ۔ اور جب وہ
پیشگوئی ۴ ر ا پریل ۱۹۰۵ ء کو پوری ہو گئی اور بندگانِ خدا کا وہ نقصان ہوا جس کی تحریر کرنے کی
حاجت نہیں ۔ تب مجھے اس حادثہ سے اس قدر صدمہ پہنچا کہ جس کے بیان کرنے کے لئے الفاظ
نہیں ۔ اور میں خیال کرتا ہوں کہ بہت ہی کم ایسے لوگ ہوں گے جن کو میری مانند ملک کی اس
تباہی کا صدمہ پہنچا ہو ۔ کیونکہ اس زلزلہ کے بعد مجھے بار بار یہ خیال آیا کہ میں نے بڑا گناہ کیا کہ
جیسا کہ حق شائع کرنے کا تھا اس پیشگوئی کو شائع نہ کیا ۔ کیونکہ وہ پیشگوئی صرف اردو کے دو اخبار
اور دور سالوں میں شائع ہوئی تھی اور یہ بھی فرو گذاشت ہوئی ہے کہ عربی پیشگوئی کا ترجمہ بھی نہیں
ہوا تھا اور یہ بھی بڑی غلطی ہوئی کہ انگریزی اخباروں میں اس کو شائع نہیں کیا گیا تھا۔ اگر چہ میں
اس وقت جانتا تھا کہ میرا لکھنا دلوں کو ایک واجبی احتیاط کی طرف مصروف نہیں کرے گا کیونکہ قوم ا
میری باتوں کو بدظنی سے دیکھتی ہے اور ہر ایک بھلائی کی بات جو میں پیش کرتا ہوں بجز گالیاں
سننے کے میں اُس کا کوئی صلہ نہیں پاتا۔ تاہم میرے دل کو اس غم نے سخت گھیرا کہ جو خبر مجھے پہلے
سے بہت صفائی سے خدائے علیم و حکیم کی طرف سے ملی تھی میں نے اس کی پورے طور پر اشاعت
نہ کی اور اگر میں پورے طور پر اشاعت کرتا اور بار بار متنبہ کرتا تو ممکن تھا کہ اس پر کار بند ہو کر
بعض جانیں بچ جاتیں ۔ چنانچہ جس قدر میری جماعت میں سے دھرم سالہ اور کانگڑہ اور کلو وغیرہ
میں لوگ رہتے تھے یا ملازم تھے ایک بھی ان میں سے ضائع نہیں ہوا ۔ اس کی وجہ یہی ہوگی کہ وہ
زلزلہ کی خبر کو پہلے سے یا د رکھتے ہوں گے اور حتی الوسع اپنی باطنی اصلاح بھی کی ہوگی ۔ میں اسی غم
اور پریشانی میں تھا کہ ایک دفعہ پھر مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے خبر ملی کہ ایک زلزلہ اور آنے والا
ہے جو قیامت کا نمونہ ہو گا ۔ اس خبر کے سنتے ہی میرے بدن پر لرزہ پڑ گیا اور میرے دل کی وہ
حالت ہوئی جس کو میرا خدا جانتا ہے اور جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں میں پہلے سے بہت شرمندہ تھا کہ

میں نے زلزلہ کی پہلی خبر کو کما حقہ کیوں شائع نہ کیا اور کیوں بنی نوع کی پوری ہمدردی نہ کی ۔ اب
دوسرے زلزلہ کی خبر پا کر میرا دل اس بات کے لئے بے اختیار ہو گیا کہ پہلی فروگذاشت کی اب
تدارک کروں ۔ اسی غرض سے میں نے تین اشتہار شائع کئے تا لوگوں کو متنبہ کروں کہ حتی المقدور
اپنے اعمال کی اصلاح کریں اور جہاں تک ممکن ہو ایسی عمارتوں سے بچیں جو دو منزل سہ منزل ہیں۔
اور اب کی دفعہ میں نے پہلی فرو گذاشت کو پورا کرنے کے لئے کئی ہزار اشتہار شائع کئے اور اخباروں
میں بھی یہی مضمون شائع کرایا اور پایونیر وغیرہ انگریزی اخباروں میں بھی شائع کرا دیا۔ بلکہ اس
اطلاع کے لئے ایک چٹھی بخدمت جناب لفٹنٹ گورنر بہادر اور ایک چٹھی جناب نواب لارڈ کرزن
وایسرائے بالقابہ کی خدمت میں بھیجی گئی اور ابھی میں اس بات کی طرف متوجہ ہوں کہ یا تو خدا تعالیٰ
اپنے فضل و کرم سے اس گھڑی کو ٹال دے اور مجھے اطلاع دے اور یا پورے طور پر بقید تاریخ اور روز
اور وقت اس آنے والے حادثہ سے مطلع فرمادے کیونکہ وہ ہر ایک بات پر قادر ہے۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ کسی بد نیتی یا دلآزاری یا ستانے کے لئے میں نے یہ کام نہیں کیا
لے اس کے واسطے کوئی تاریخ معین نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے کوئی خاص تاریخ میرے پر ظاہر نہیں فرمائی۔
بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے کہ ہم نے ۱۱ سے ۱۴ مئی مقرر کی تھی مگر یہ بالکل جھوٹ ہے۔ ہم نے کوئی تاریخ
نہیں لکھی۔ ایسی پیشگوئیوں میں عموماً یہی سنة الله ہے۔ چنانچہ انجیل میں بھی صرف یہ لکھا ہے کہ زلزلے آویں
گے مگر تاریخ مقرر نہیں ہے ۔ مجھے اب تک قطعی طور پر یہ بھی معلوم نہیں کہ اس زلزلہ سے در حقیقت ظاہری زلزلہ
مراد ہے یا کوئی اور شدید آفت ہے جو زلزلہ کا رنگ اپنے اندر رکھتی ہے۔ بہر حال اس سے خوف کرنا لازم اور
احتیاط رکھنا ضروری سمجھ کر میں اب تک خیموں میں باہر جنگل میں گزارہ کرتا ہوں اور خیموں کے خریدنے اور
عمارتوں کے بنانے میں ایک ہزار روپیہ کے قریب ہمارا خرچ بھی ہو چکا ہے اور اس قدر خرچ کون اُٹھا سکتا ہے
بجز اس کے کہ جو سچے دل سے ایک آنے والے حادثہ پر یقین رکھتا ہے۔ مجھے بعد میں زلزلہ کی نسبت یہ بھی الہام
ہوا تھا۔ پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔ مجھے اس پر غور کرنے سے اجتہادی طور پر خیال گزرتا ہے کہ
ظاہر الفاظ وحی الہی کے یہ چاہتے ہیں کہ یہ پیشگوئی بہار کے ایام میں پوری ہوگی ۔ شاید ان تحریکات کے لئے بہار
کے ایام کو کچھ خصوصیت ہوا اور ممکن ہے کہ اس وحی کے اور معنی ہوں اور بہار سے مراد کچھ اور ہو۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی