مجموعہ اشتہارات (جلد 3)
حصہ 33
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور جس آنے والے زلزلہ سے والے زلزلہ سے میں نے دوسروں کو ڈرایا ، ان سے پہلے میں آپ ڈرا۔ اور اب
تک قریباً ایک ماہ سے میرے خیمے باغ میں لگے ہوئے ہیں ۔ میں واپس قادیان میں نہیں گیا۔
کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ وقت کب آنے والا ہے۔ میں نے اپنے مریدوں کو بھی اپنے اشتہارات
میں بار بار یہی نصیحت کی کہ جس کی مقدرت ہوا سے ضروری ہے کہ کچھ مدت خیموں میں باہر جنگل میں
رہے اور جو لوگ بے مقدرت ہیں وہ دعا کرتے رہیں کہ خدا اس بلا سے ہمیں بچاوے ۔ پس میری
نیک نیتی پر اس سے زیادہ کون گواہ ہو سکتا ہے کہ اسی خیال سے میں مع اہل و عیال اور اپنی تمام
جماعت کے جنگل میں پڑا ہوں اور جنگل کی گرمی کو برداشت کر رہا ہوں حالانکہ قادیان طاعون
سے بالکل پاک صاف ہے۔ مگر جس بات سے خدا نے ڈرایا اس سے ڈرنا لازم ہے اور جس ضرر
کا یقین ہے اس سے بنی نوع کو ڈرانا بھی شرائط ہمدردی میں داخل ہے۔ اگر میں دیکھوں کہ کسی
گھر کے کسی حصہ کو آگ لگنے کو ہے اور گھر کے لوگ خواب میں ہیں۔ ان کو کچھ خبر نہیں اور میں اُن
کو اطلاع نہ دوں کہ وہ تشویش میں پڑیں گے تو میں ایک سخت گناہ کا مرتکب ہوں گا ۔
یہ بھی یاد رہے کہ کسی کمزور بنا پر یہ پیشگوئی نہیں کی گئی ہے بلکہ اگر حکام کی طرف سے بھی
میرے اس دعوی کی پڑتال ہو تو کم سے کم ہزار پیشگوئی ایسی ثابت ہو گی جو وہ سچی نکلی ۔ پس جبکہ
میں صدہا پیشگوئیوں کی سچائی کے تجربہ سے اس بات کے باور کرنے کے لئے ایک بھاری ثبوت
اپنے پاس رکھتا ہوں کہ جو کچھ خدا نے مجھے فرمایا ہے سچ ہے تو پھر اس سے لوگوں کو متنبہ نہ کرنا ایک
ظلم تھا۔ کیونکہ یہ زلزلہ کی پیشگوئی قطعی نہیں بلکہ شرطی ہے۔ ہر ایک شخص جو نیک چلنی اختیار کرے گا
وہ بچایا جائے گا۔ پس ایسے شخص کو کیا غم ہے جو اپنے چال چلن کی درستی رکھتا ہے ۔ ہاں وہ بدمعاش
لوگ جو اپنا پیشہ بدکاری حرام خواری خونریزی وغیرہ رکھتے ہیں البتہ ایسے اشتہاروں سے وہ
تشویش میں پڑیں گے سوان کی تشویش کی نہ خدا کو پروا ہے اور نہ گورنمنٹ کو ۔ اگر اُن کو خوش رکھنا
مقصود ہوتا تو انسانی گورنمنٹیں ان کے لئے جیل خانے کیوں طیار کرتیں ۔
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کسی قسم کی بدظنی ہے جو مخالف لوگ مجھ پر کرتے ہیں ۔ وہ کہتے
ہیں کہ ہمیں اپنے اشتہاروں سے تشویش میں ڈال دیا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیسی تشویش ہے
میں منجم ہونے کا دعوی نہیں کرتا نہ مجھے علم جیالوجی کی مہارت کا کوئی دعوی ہے۔ صرف یہ دعوی ہے
کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی پاتا ہوں ۔ مگر اس دعوٹی کے یہ لوگ سخت منکر ہیں اور اسی بناء
پر مجھے کافر اور دجال کہتے ہیں اور اسی بناء پر یہ لوگ میری تکذیب کر رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے
ہزار ہا اشتہار میری نسبت شائع کئے ہیں کہ اس دعوی میں یہ شخص جھوٹا ہے بلکہ اس قدر لعنتوں اور
گالیوں سے بھرے ہوئے میری نسبت دُنیا میں اشتہار شائع کر چکے ہیں جن سے کم سے کم دس
کو ٹھے بھر سکتے ہیں تو پھر کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ میری ایسی پیشگوئیوں سے وہ ڈرتے ہوں ۔ جو شخص
اُن کے نزدیک جھوٹا ہے اس سے ڈرنے کے کیا معنے ہیں۔ اگر مجھے بندگان خدا کی سچی ہمدردی
مجبور نہ کرتی تو میں ایک ورق بھی شائع نہ کرتا ۔ مگر پہلی پیشگوئی کا بڑے زبر دست طور سے پورا
ہونا اور ہزارہا جانوں کا نقصان ہونا مجھے کھینچ کر اس طرف لایا کہ میں دوسری پیشگوئی کے شائع
لے نوٹ ۔ اس جگہ نمونہ کے طور پر مخالفین میں سے ایک کا اشتہار نقل کیا جاتا ہے جس سے ظاہر ہوگا کہ
ہماری پیشگوئیوں کی جب اس طرح تکذیب کی جاتی ہے تو پھر یہ پیشگوئیاں کسی کے واسطے تشویش کا موجب نہیں
ہیں۔ اور نہ لوگ اس سے ڈرتے ہیں بلکہ اس پر مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ چنانچہ ایک تازہ اشتہار کی کچھ عبارت ہم اس
جگہ بطور نمونہ کے نقل کر کے دکھلاتے ہیں کہ ایسے مخالفین پر ہماری پیشگوئیوں کا کیا اثر پڑ سکتا ہے۔
اور وہ عبارت یہ ہے
لانا میں،
میں آج ۶ رمئی ۱۹۰۵ء کو اس امر کا بڑے زور اور دعویٰ سے اعلان کرتا ہوں اور تمام لوگوں کو اس بات کا کا یقین
دلاتا ہوں کہ خوفناک اور بجھے ہوئے دلوں کو اطمینان اور تسلی دیتا ہوں کہ قادیانی نے ۲۱،۸،۵ اور ۲۹ اپریل
۱۹۰۵ء کے اشتہاروں اور اخباروں میں جو لکھا ہے کہ ایک ایسا سخت زلزلہ آئے گا جو ایسا شدید اور خوفناک ہوگا
کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سُنا ۔ کرشن قادیانی زلزلہ کے آمد کی تاریخ یا وقت نہیں بتلاتا۔ مگر اس امر پر
بہت زور دیتا ہے کہ زلزلہ ضرور آئے گا ۔ اس لئے میں ان بھولے بھالے سادہ لوح آدمیوں کو جو قادیانی کی
طرف لفاظیوں اور اخباری رنگ آمیزیوں سے خوفناک ہو رہے ہیں بڑے زور سے اطمینان اور تسلی دیتا ہوا
خوشخبری سناتا ہوں کہ خدا کے فضل و کرم سے شہر لاہور وغیرہ میں یہ قادیانی زلزلہ ہرگز نہیں آئے گا ! نہیں آئے گا !!
کرنے میں کوتاہی نہ کروں اور کما حقہ شائع کردوں ۔ بعض نے میری نسبت خط لکھے کہ تو جھوٹا
ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تجھے قتل کر دیں۔ لیکن اگر میرے اشتہاروں سے کچھ لوگ احتیاط پر کار بند
ہو جائیں اور اپنی کچھ اندرونی اصلاح کر لیں اور ان کی جانیں بچ جائیں تو میری جان کیا چیز ہے
کیا مجھے کبھی مرنا نہیں یا اپنی جان سے ایسی محبت رکھتا ہوں کہ بنی نوع کی ہمدردی بھی چھوڑ دوں ۔
اور بعض نادان کہتے ہیں کہ یہ اشتہا ر اس غرض سے لکھے گئے ہیں کہ تا لوگ ڈر کر ان کی بیعت قبول
کر لیں مگر اس حق پوشی کا میں کیا جواب دوں ۔ میں بار بار انہیں اشتہارات میں لکھ چکا ہوں کہ
اصلاح نفس اور توبہ سے اس جگہ میری یہ مراد نہیں ہے کہ کوئی ہندو یا عیسائی مسلمان ہو جائے یا
میری بیعت اختیار کرے۔ بلکہ یا د رکھنا چاہیے کہ اگر کسی کا مذہب غلطی پر ہے تو اس غلطی کی سزا
کے لئے یہ دنیا عدالت گاہ نہیں ہے۔ اس کے لئے عالم آخرت مقرر ہے اور جس قدر قوموں کو
پہلے اس سے سزا ہوئی ہے مثلاً آسمان سے پتھر بر سے یا طوفان سے غرق کئے گئے یا زلزلہ نے اُن
کو فنا کیا اس کا یہ باعث نہیں تھا کہ وہ بت پرست تھے یا آتش پرست یا کسی اور مخلوق کے پرستار
تھے۔ اگر وہ سادگی اور شرافت سے اپنی غلطیوں پر قائم ہوتے تو کوئی عذاب ان پر نازل نہ ہوتا۔
لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا بلکہ خدا تعالیٰ کی آنکھ کے سامنے سخت گناہ کئے اور نہایت درجہ شوخیاں
دکھلائیں اور اُن کی بدکاریوں سے زمین ناپاک ہو گئی ۔ اس لئے اسی دنیا میں اُن پر عذاب نازل
ہوا۔ خدا کریم و رحیم ہے اور غضب میں دھیما ہے۔ اگر اس زمانہ کے لوگ اُس سے ڈریں اور
بقیہ نوٹ ۔ اور نہیں آئے گا !!! اور آپ ہر طرح اطمینان اور تسلی رکھیں ۔ مجھے یہ خوشخبری حقیقی نورالہی اور کشف
کے ذریعہ سے دی گئی ہے جو انشاء اللہ بالکل ٹھیک ہوگی ۔ میں مکر رسہ کر رکہتا ہوں اور اس نور الہی سے جو مجھے
بذریعہ کشف دکھلایا گیا ہے مستفیض ہو کر اور اس کے اعلان کی اجازت پا کر ڈنکے کی چوٹ کہتا ہوں کہ قادیانی
ہمیشہ کی طرح اس زلزلہ کی پیشگوئی میں بھی ذلیل اور رسوا ہو گا ۔ اور خدا وند تعالیٰ حضرت خاتم المرسلین شفیع
المذنبین کے طفیل سے اپنی گنہ گار مخلوق کو اپنے دامن عاطفت میں رکھ کر اس نارسیدہ آفت سے بچائے گا اور کسی
فرد بشر کا بال تک بینکا نہ ہوگا ۔
ملا محمد بخش حنفی سیکرٹری انجمن حامی اسلام لاہور
بدکاریوں اور ظلمتوں اور طرح طرح کے بُرے کاموں پر ایسی جرات نہ کریں کہ گویا خدا نہیں ہے تو
پھر ان پر کوئی عذاب نازل نہیں ہوگا جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ
شَكَرْتُمْ وَ أَمَنْتُمْ کے یعنی خدا تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم شکر گزار بن جاؤ اور
خدا پر ایمان لاؤ اور اس کی عظمت اور سزا کے دن سے ڈرو۔ ایسا ہی اس کے مقابل پر فرماتا ہے۔
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ کے یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر تم نیک چلن انسان نہ بن
جاؤ اور اس کی یاد میں مشغول نہ رہو تو میرا خدا تمہاری زندگی کی پروا کیا رکھتا ہے۔ اور سچ ہے جب
انسان غافلا نہ زندگی بسر کرے اور اس کے دل پر خدا کی عظمت کا کوئی رعب نہ ہو اور بے قیدی اور
دلیری کے ساتھ اس کے تمام اعمال ہوں تو ایسے انسان سے ایک بکری بہتر ہے جس کا دودھ پیا
جاتا ہے اور گوشت کھایا جاتا ہے اور کھال بھی بہت سے کاموں میں آ جاتی ہے اور میں جانتا ہوں
کہ جس قدر میں نے لکھا ہے وہ اُن لوگوں کے لئے بس ہے جن کے دل ٹیڑھے نہیں ہیں اور جو
جانتے ہیں کہ خدا ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
مرزا غلام احمد قادیانی
ضیاء الاسلام پریس قادیان میں ۲۲ مئی ۱۹۰۵ء
کو چھپ کر شائع ہوا ۔
یہ اشتہار
A
تبلیغ رسالت جلد ۱۰صفحه ۹۵ تا ۱۰۱)
النساء: ۱۴۸ ۲ الفرقان: ۷۸
تهر
ا ارمنی ۱۹۰۵ء
کے چار صفحہ پر ہے )
سے اسی پیشگوئی کے متعلق جو زلزلہ ثانیہ کی نسبت شائع ہو چکی ہے آج ۲۲ مئی ۱۹۰۵ء کو بوقت پانچ بجے صبح خدا تعالیٰ
کی طرف سے یہ وحی ہوئی صَدَّقْنَا الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَالِكَ نَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ یعنی زلزلہ کی نسبت تیرے دیکھے
ہوئے کو ہم نے سچا کر کے دکھلا دیا اور اسی طرح ہم صدقہ دینے والوں کو جزا دیتے ہیں۔ منہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وَالِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
تبليغ الحق
واضح ہو کہ کسی شخص کے ایک کارڈ کے ذریعہ سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعض نادان آدمی جو
اپنے تئیں میری جماعت کے طرف منسوب کرتے ہیں ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت یہ
کلمات منہ پر لاتے ہیں کہ نعوذ باللہ حسین بوجہ اس کے کہ اس نے خلیفہ وقت یعنی یزید سے بیعت
نہیں کی باغی تھا اور یزید حق پر تھا ۔ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین ۔ مجھے امید نہیں کہ میری جماعت
کے کسی راستباز کے منہ سے ایسے خبیث الفاظ نکلے ہوں ۔ مگر ساتھ اس کے مجھے یہ بھی دل میں
خیال گزرتا ہے کہ چونکہ اکثر شیعہ نے اپنے ورد تبرا اور لعن وطعن میں مجھے بھی شریک کر لیا ہے اس
لئے کچھ تعجب نہیں کہ کسی نادان بے تمیز نے سفیہا نہ بات کے جواب میں سفیہا نہ بات کہہ دی ہو۔
جیسا کہ بعض جاہل مسلمان کسی عیسائی کی بد زبانی کے مقابل پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان میں کرتا ہے ۔ حضرت عیسی علیہ السّلام کی نسبت کچھ سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں ۔ بہر حال میں
اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید ایک
نا پاک طبع دنیا کا کیڑہ اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنے اس میں
موجود نہ تھے ۔ مومن بننا کوئی امر سہل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت فرماتا ہے :۔
L
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا مومن وہ
لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور
جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں اور تقویٰ کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا
کے لئے اختیار کرتے اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور ہر ایک چیز جو بت کی طرح خدا سے روکتی
ہے خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور کسل ہو سب سے اپنے تمھیں دور تر لے
جاتے ہیں ۔ لیکن بد نصیب یزید کو یہ باتیں کہاں حاصل تھیں ۔ دنیا کی محبت نے اس کو اندھا کر دیا تھا۔
مگر حسین رضی اللہ عنہ ظاہر مطہر تھا اور بلا شبہ وہ ان برگزیدوں میں سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ
سے صاف کرتا اور اپنی محبت سے معمور کر دیتا ہے اور بلا شبہ وہ سردارن بہشت میں سے ہے اور ایک
ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلب ایمان ہے اور اس امام کی تقوی اور محبت الہی اور صبر اور استقامت
اور زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے اور ہم اس معصوم کی ہدایت کی اقتداء کرنے والے ہیں جو
اس کو ملی تھی ۔ تباہ ہو گیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت
ظاہر کرتا ہے اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقوی اور استقامت اور محبت الہی کے تمام
نقوش انعکاسی طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتا ہے جیسا کہ ایک صاف آئینہ میں ایک
خوبصورت انسان کا نقش ۔ یہ لوگ دُنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں۔ کون جانتا ہے ان کا قد رمگر وہی جو
اُن میں سے ہیں۔ دُنیا کی آنکھ ان کو شناخت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ دنیا سے بہت دور ہیں۔ یہی وجہ
حسین کی شہادت کی تھی۔ کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔ دنیا نے کس پاک اور برگزیدہ سے اس کے
زمانہ میں محبت کی تا حسین سے بھی محبت کی جاتی ۔ غرض یہ امر نہایت درجہ کی شقاوت اور بے ایمانی میں
داخل ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ کی تحقیر کی جائے اور جو شخص حسین یا کسی اور بزرگ کی جو ائمہ مطہرین میں
سے ہے تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اس کی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے۔ وہ اپنے ایمان کو ضائع
ا الحجرات : ۱۵
کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ اس شخص کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن
ہے۔ جو شخص مجھے برا کہتا یا لعن طعن کرتا ہے اس کے عوض میں کسی برگزیدہ اور محبوب الہی کی نسبت شوخی
کا لفظ زبان پر لا نا سخت معصیت ہے۔ ایسے موقع پر در گذر کرنا اور نادان دشمن کے حق میں دعا کرنا بہتر
ہے۔ کیونکہ اگر وہ لوگ مجھے جانتے کہ میں کس کی طرف سے ہوں تو ہرگز بُرا نہ کہتے وہ مجھے ایک دجال
اور مفتری خیال کرتے ہیں۔ میں نے جو کچھ اپنی نسبت دعوی کیا اور جو کچھ اپنے مرتبہ کی نسبت کہا وہ
میں نے نہیں کہا بلکہ خدا نے کہا۔ پس مجھے کیا ضرورت ہے کہ ان بحثوں کو طول دوں اگر میں در حقیقت
مفتری اور دجال ہوں اور اگر در حقیقت میں اپنے ان مراتب کے بیان کرنے میں جو میں خدا کی وحی
کی طرف اُن کو منسوب کرتا ہوں کا ذب اور مفتری ہوں تو میرے ساتھ اس دنیا اور آخرت میں خدا کا
وہ معاملہ ہوگا جو کا ذبوں اور مفتریوں سے ہوا کرتا ہے کیونکہ محبوب اور مردود یکساں نہیں ہوا کرتے ۔سو
اے عزیز و! صبر کرو کہ آخر وہ امر جو مخفی ہے کھل جائے گا۔ خدا جانتا ہے کہ میں اس کی طرف سے ہوں
اور وقت پر آیا ہوں ۔ مگر وہ دل جو سخت ہو گئے اور وہ آنکھیں جو بند ہوگئیں میں ان کا کیا علاج کر سکتا
ہوں ۔ خدا میری نسبت اشارہ کر کے فرماتا ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا۔
لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
پس جبکہ خدا نے اپنے ذمہ لیا ہے کہ وہ زور آور حملوں سے میری سچائی ظاہر کرے گا تو اس
صورت میں کیا ضرورت ہے کہ کوئی شخص میری جماعت میں سے خدا کا کام اپنے گلے ڈال کر میرے
مخالفوں پر نا جائز حملے شروع کرے۔ نرمی کرو اور دعا میں لگے رہو اور سچی توبہ کو اپنا شفیع ٹھہراؤ اور زمین
پر آہستگی سے چلو ۔ خدا کسی قوم کا رشتہ دار نہیں ہے۔ اگر تم نے اس کی جماعت کہلا کر تقویٰ اور طہارت کو
اختیار نہ کیا اور تمہارے دلوں میں خوف اور خشیت پیدا نہ ہوا تو یقیناً سمجھو کہ خدا تمہیں مخالفوں سے پہلے
ہلاک کرے گا کیونکہ تمہاری آنکھ کھولی گئی اور پھر بھی تم سو گئے اور یہ مت خیال کرو کہ خدا کو تمہاری کچھ
حاجت ہے۔ اگر تم اُس کے حکموں پر نہیں چلو گے، اگر تم اس کی حدود کی عزت نہیں کرو گے تو وہ تمہیں
ہلاک کرے گا اور ایک اور قوم تمہارے عوض لائے گا جو اس کے حکموں پر چلے گی۔ اور میرے آنے کی
غرض صرف یہی نہیں کہ میں ظاہر کروں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ۔ یہ تو مسلمانوں
کے دلوں پر سے ایک روک کا اُٹھانا اور سچا واقعہ ان پر ظاہر کرنا ہے بلکہ میرے آنے کی اصل غرض یہ
ہے کہ تا مسلمان خالص توحید پر قائم ہو جائیں اور ان کو خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو جائے اور ان کی
نمازیں اور عبادتیں ذوق اور احسان سے ظاہر ہوں اور ان کے اندر سے، ایک قسم کا گند نکل جائے۔ اور
اگر مخالف سمجھتے تو عقائد کے بارے میں مجھ میں اور اُن میں کچھ بڑا اختلاف نہ تھا مثلاً وہ کہتے
ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام مع جسم آسمان پر اٹھائے گئے ۔ سو میں بھی قائل ہوں کہ جیسا کہ آیت
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى کا منشا ہے۔ بے شک حضرت عیسی بعد وفات مع جسم آسمان پر
اُٹھائے گئے صرف فرق یہ ہے کہ وہ جسم عنصری نہ تھا بلکہ ایک نورانی جسم تھا جو اُن کو اسی طرح خدا کی
طرف سے ملا جیسا آدم اور ابراہیم اور موسیٰ اور داؤد اور بیٹی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور
دوسرے انبیاء کو ملا تھا۔ ایسا ہی ہم عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ ضرور دنیا میں دوبارہ آنے والے تھے۔ جیسا
کہ آگئے ۔ صرف فرق یہ ہے کہ جیسا کہ قدیم سے سنت اللہ ہے ان کا آنا صرف بروزی طور پر ہوا جیسا کہ
الیاس نبی دوبارہ دنیا میں بروزی طور پر آیا تھا۔ پس سوچنا چاہیے کہ اس قلیل اختلاف کی وجہ سے جو ضرور
ہونا چاہیے تھا اس قدر شور مچانا کس قدر تقوی سے دور ہے۔ آخر جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم بن
کر آیا ، ضرور تھا کہ جیسا کہ لفظ حکم کا مفہوم ہے کچھ غلطیاں اس قوم کی ظاہر کرتا جن کی طرف وہ بھیجا
گیا۔ ورنہ اس کا حکم کہلا نا باطل ہوگا۔ اب زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ میں اپنے مخالفوں کو صرف یہ
کہہ کر کہ اِعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ " اس اعلان کو ختم کرتا ہوں ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المعلن
خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۸ اکتوبر ۱۹۰۵ء
۲۶×۲۰
مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان ید اشتہار کے چار صفحہ پر ہے )
A
تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۱۰۲ تا ۱۰۵)
ال عمران : ۵۶
الزمر : ۴۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
زلزلہ کی پیشگوئی
دوستو ! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے
یہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ یہ اک زجر سمجھانے کو ہے
آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو ! اب آگ برسانے کو ہے
اے عزیز و !! آپ لوگوں نے اس زلزلہ کو دیکھ لیا ہو گا جو ۲۸ رفروری ۱۹۰۶ ء کی رات کو ایک
بجے آیا تھا۔ یہ وہی زلزلہ تھا جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں فرمایا تھا پھر بہار آئی خدا کی
بات پھر پوری ہوئی۔ چنانچہ میں نے یہ پیشگوئی رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳ و ۴ ۱۴۶ میں اور نیز اپنے
اشتہارات اور اخبار الحکم اور بدر میں شائع کر دی تھی۔ سو الحمد للہ والمنت کہ اسی کے مطابق عین
بہار کے ایام میں یہ زلزلہ آیا ۔ لیکن آج یکم مارچ ۱۹۰۶ ء کو صبح کے وقت پھر خدا نے یہ وحی میرے
پر نازل کی جس کے یہ الفاظ ہیں زلزلہ آنے کو ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ وہ زلزلہ جو
قیامت کا نمونہ ہے وہ ابھی آیا نہیں بلکہ آنے کو ہے اور یہ زلزلہ اس کا پیش خیمہ ہے جو پیشگوئی کے
مطابق پورا ہوا ۔ کیونکہ جیسا کہ میں نے رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳ و۴ میں قبل از وقت لکھا تھا صرف
ایک زلزلہ کی پیشگوئی نہیں بلکہ کئی زلزلوں کی نسبت خدا نے مجھے اطلاع دی تھی سو یہ وہ زلزلہ تھا جس
کا موسم بہار میں آنا خدا تعالیٰ کی وحی کے مطابق ضروری تھا۔ سو آ گیا۔ اور ممکن ہے کہ وہ موعود
زلزلہ قیامت کا نمونہ بھی موسم بہار میں ہی آوے۔ اس لئے میں مکر را اطلاع دیتا ہوں اور متنبہ کرتا
ہوں کہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ دن دور نہیں ہے۔ تو بہ کرو اور پاک اور کامل ایمان اپنے
دلوں میں پیدا کرو اور ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں میں مت بیٹھو تا تم پر رحم ہو۔ یہ مت خیال
کرو کہ ہم سلسلہ میں داخل ہیں ۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر یک جو بچایا جائے گا اپنے کامل
ایمان سے بچایا جائے گا ۔ کیا تم ایک دانہ سے سیر ہو سکتے ہو؟ یا ایک قطرہ پانی کا تمہاری پیاس بجھا
سکتا ہے؟ اسی طرح ناقص ایمان تمہاری روح کو کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔ آسمان پر وہی مومن
لکھے جاتے ہیں جو وفاداری سے اور صدق سے اور کامل استقامت سے اور فی الحقیقت خدا کو
سب چیز پر مقدم رکھنے سے اپنے ایمان پر مہر لگاتے ہیں ۔ میں سخت دردمند ہوں کہ میں کیا کروں
اور کس طرح ان باتوں کو تمہارے دل میں داخل کر دوں اور کس طرح تمہارے دلوں میں ہاتھ
ڈال کر گند نکال دوں ۔ ہمارا خدا نہایت کریم و رحیم اور وفادار خدا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص کوئی
حصہ خباثت کا اپنے دل میں رکھتا ہے اور عملی طور پر اپنا پورا صدق نہیں دکھلاتا تو وہ خدا کے غضب
سے بچ نہیں سکتا ۔ سو تم اگر پوشیدہ بیج خیانت کا اپنے اندر رکھتے ہو تو تمہاری خوشی عبث ہے اور میں
تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم بھی ان لوگوں کے ساتھ ہی پکڑے جاؤ گے جو خدا تعالیٰ کی نظر کے
سامنے نفرتی کام کرتے ہیں بلکہ خدا تمہیں پہلے ہلاک کرے گا اور بعد میں اُن کو تمہیں آرام کی
زندگی دھوکہ نہ دے کہ بے آرامی کے دن نزدیک ہیں اور ابتدا سے جو کچھ خدا تعالیٰ کے پاک نبی
کہتے آئے وہ سب اُن دنوں میں پورا ہوگا ۔ کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو میری بات پر
ایمان لاوے اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرے۔ اور کیا بد نصیب وہ شخص ہے جو بڑھ بڑھ کے دعویٰ
کرتا ہے کہ میں اس جماعت میں داخل ہوں ۔ مگر خدا اس کے دل کو نا پاک اور دُنیا سے آلودہ اور
خباثتوں سے پُر دیکھتا ہے۔ اور اس کے بعد تم لوگوں سے جھگڑا مت کرو اور دعا میں مشغول رہو۔
ٹھٹھے اور ہنسی سے پر ہیز کرو اور کسی کو دکھ مت دو اور ڈرتے رہو۔ جب تک کہ وہ خوفناک دن
ئے ہیں وہ سب !
آوے جس کا وعدہ دیا گیا ہے۔ تمہیں یہ بھی ضروری نہیں کہ اس خوفناک دن سے پہلے کسی اخبار یا
اشتہار کا جو اس پیشگوئی کی تکذیب کے بارے میں لکھا گیا ہورڈ کرو۔ کیونکہ اب خدا اُن تکذیبوں
کا آپ جواب دے گا ۔ نیکی کرو، بھلائی کرو ، صدقہ دو، راتوں کو اُٹھ کر اپنے لگا نہ خدا کو یاد کرو اور
اگر گالیوں کا پہاڑ بھی تم پر ٹوٹ پڑے تو اُن کی طرف نظر اٹھا کرمت دیکھو۔ خدا کے غضب کے
دن سے فرشتے بھی کانپتے ہیں ۔ سو تم ڈرتے رہو ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمُ
مُحْسِنُونَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشته
مرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان ضلع گورداسپور
۲ مارچ ۱۹۰۶ء
انوار احمدیہ پر لیس قادیان دارالامان میں شیخ یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم و مالک
مطبع کے اہتمام سے چھپ کر شائع ہوا ۔
یہ اشتہار ۲۹۷۲۲ کے ایک صفحہ پر ہے )
تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱ صفحه ۱۰۶ تا ۱۰۸)
ا النحل: ۱۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتہار واجب الاظہار
از طرف این خاکسار درباره پیشگوئی زلزلہ
دوستو !! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے
وہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ وہ اک زجر سمجھانے کو ہے
آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو! اب آگ برسانے کو ہے
کیوں نہ آئیں زلزلے تقویٰ کی رہ کی رہ گم ہو گئی اک مسلماں بھی مسلماں صرف کہلانے کو ہے
کس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بغض و کیں زندگی اپنی تو اُن سے گالیاں کھانے کو ہے
کافر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں کون ایماں صدق اور اخلاص سے لانے کو ہے
جس کو دیکھو بدگمانی میں ہے حد سے بڑھ بڑھ گیا گر کوئی پوچھے تو سو سو عیب بتلانے کو ہے
چھوڑتے ہیں دیں کو اور دنیا سے کرتے ہیں پیار سو کریں وعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے
ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کے ٹھہرانے کو ہے
اس لئے اب غیرت اس کی کچھ تمہیں دکھلائے گی ہر طرف یہ آفت جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے
موت کی رہ سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد ور نہ دیں اے دوستو ! اک روز مر جانے کو ہے
یا تو اک عالم تھا قربان اُس پہ یا آئے یہ دن اک عبدالعبد بھی اس دیں کو جھٹلانے کو ہے
المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود ۹ ماچ ۱۹۰۶ء
یہ اشتہار رسالہ چشمہ سیحی کے ٹائیٹل پیج نمبر ۲ پر درج ہے۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۳۴)