مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 34

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ
زلزلہ کی پیشگوئی منظوم
پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ آنے کے دن زلزلہ کیا اس جہاں سے کوچ کر جانے کے دن
تم تو ہو آرام میں پر اپنا قصہ کیا کہیں پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے سخت گھبرانے کے دن
کیوں غضب بھڑ کا خدا کا مجھ سے پوچھو نا فلو! ہو گئے ہیں اس کا موجب میرے جھٹلانے کے دن
غیر کیا جانے کہ غیرت اس کی کیا دکھلائے گی خود بتائے گا انہیں وہ یار بتلانے کے دن
چمک دکھلائے ائے گا گا اپنے نشاں کی کے پنج بار یہ خدا کا قول ہے۔ ے سمجھو گے سمجھانے کے دن
طالبو! تم کو مبارک ہو کہ اب نزدیک ہیں اس میرے محبوب کے چہرہ کے دکھلانے کے دن
وہ گھڑی آتی ہے جب عیسی پکاریں گے مجھے اب تو تھوڑے رہ گئے دجال کہلانے کے دن
اے میرے پیارے یہی میری دعا ہے روز و شب گود میں تیری ہوں ہم اُس خونِ دل کھانے کے دن
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں فضل کا پانی پلا اُس آگ برسانے کے دن
اے میرے یار یگانہ اے میری جاں کی پناہ کر وہ دن اپنے کرم سے دیں کے پھیلانے کے دن
پھر بہار دیں کو دکھلا اے میرے پیارے قدیر کب تلک دیکھیں گے ہم لوگوں کے بہکانے کے دن
لے یہ نظم ہفتہ وار پیسہ اخبار لاہور مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۶ء کے جو ایک لاکھ کی تعداد میں شائع ہوا تھا کے
صفحہ ۱۸ پر مع تصویر حضرت اقدس شائع ہوئی تھی وہاں سے نقل کی گئی ہے ۔ (مرتب)
ے خدا تعالیٰ کے اصل لفظ جو مجھ پر نازل ہوئے ہیں ۔ یہ ہیں چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشاں کی پنج بار یعنی
پنج مرتبہ غیر معمولی طور پر زلزلہ آئے گا جو اپنی شدت میں نظیر نہیں رکھتا ہوگا ۔

دن چڑھا ہے دشمنانِ دیں کا ہم پر رات ہے اے میرے سورج دکھا اس دیں کے چپکانے کے دن
دل گھٹا جاتا ہے ہر دم جاں بھی ہے زیر و زبر اک نظر فرما کہ جلد آئیں تیرے آنے کے دن
چہرہ دکھلا کر مجھے کر دیجئے غم سے رہا کب تلک لمبے چلے جائیں گے ترسانے کے دن
کچھ خبر لے تیرے کوچہ میں یہ کس کا شور ہے کیا میرے دلدار تو آئیگا مرجانے کے دن
ڈوبنے کو ہے یہ کشتی آ میرے اے نا خدا آ گئے اس باغ پر اے یار مُرجھانے کے دن
تیرے ہاتھوں سے میرے پیارے اگر کچھ ہو تو ہو ورنہ دیں میت ہے اور یہ دن ہیں دفنانے کے دن
اک نشاں دکھلا کہ اب دیں ہو گیا ہے بے نشاں دل چلا ہے ہاتھ سے لا جلد ٹھہرانے کے دن
میرے دل کی آگ نے آخر دکھایا کچھ اثر آگئے ہیں اب زمیں پر آگ بھڑکانے کے دن
جب سے میرے ہوش غم سے دیں کے ہیں جاتے رہے طور دنیا کے بھی بدلے ایسے دیوانے کے دن
چاند اور سورج نے دکھلائے ہیں دو داغ کسوف پھر زمیں بھی ہو گئی بے تاب تھرانے کے دن
کون روتا ہے کہ جس سے آسماں بھی رو پڑا لرزہ آیا اس زمیں پر اس کے چلانے کے دن
صبر کی طاقت جو تھی مجھ میں وہ پیارے اب نہیں میرے دلبر اب دکھا اس دل کے بہلانے کے دن
دوستو! اُس یار نے دیں کی مصیبت دیکھ لی آئیں گے اس باغ کے اب جلد لہرانے کے دن
اک بڑی مدت سے دیں کو گھر تھا کھاتا رہا اب یقیں سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن
دن بہت ہیں سخت اور خوف و خطر در پیش ہے پر یہی ہیں دوستو! اُس یار کے پانے کے دن
دیں کی نصرت کے لئے اک آسماں پر شور ہے اب گیا وقت خزاں آئے ہیں پھل لانے کے دن
چھوڑ دو وہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں اب تو ہیں اے دل کے اندھو! دیں کے گن گانے کے دن
خدمتِ دیں کا تو کھو بیٹھے ہو بغض وکیں سے وقت اب نہ جائیں ہاتھ سے لوگو یہ پچھتانے کے دن
مرزاغلام احمد بقلم خود ۔ رئیس قادیان گورداسپور پنجاب
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷۳۸، ۷۳۹)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک تازہ پیشگوئی
۲۹ اپریل ۱۹۰۶ء روز یکشنبه
الہام الہی۔ دشمن کا یہی وار نکلا
وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ
یعنی کوئی ایسا امر رنج وہ خدا کی طرف سے ہماری نسبت یا ہماری جماعت کے کسی فرد کی
نسبت صادر ہو گا ۔ جس سے دشمن خوش ہو جائے گا اور وہ امر رنج وہ خدا کی طرف سے ہوگا ۔ یا
دشمن کا اس میں کچھ دخل ہو گا ۔ اور پھر خدا فرماتا ہے کہ یہ دن خوشی اور غم یا فتح اور شکست کے ہم
نوبت بہ نوبت لوگوں میں پھیرا کرتے ہیں بعض وقت خوشی اور فتح خدا کی جماعت کو ملتی ہے اور
دشمن ذلیل اور شرمسار ہو جاتے ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بدر کی لڑائی
میں ہوا کہ کفار کو سخت شکست آئی اور نامی افسر اور سرگروہ ان کی فوج کے اسی لڑائی میں مارے گئے
جیسا کہ ابو جہل ۔ یہ خوشی تو مومنوں کو پہنچی ۔ پھر دوسری مرتبہ کفار کی خوشی کی نوبت آئی اور اُحد کی
لڑائی میں دردناک شہادتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو نصیب ہوئیں اور

خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور ایک تہلکہ برپا ہوا ۔ اس وقت بعض ان لوگوں کے
دلوں میں جو عادت اللہ سے نا واقف تھے یہ خیال بھی آیا کہ جس حالت میں ہم حق پر ہیں اور
ہمارے مخالف باطل پر ہیں تو یہ مصیبت ہم پر کیوں آئی ہے تب ان کا جواب اللہ تعالیٰ نے وہ
دیا۔ جو قرآن شریف میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے۔ اِنْ يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ
قَرْحٌ مِثْلُهُ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ، یعنی اگر تم کو اُحد کی لڑائی میں دکھ اور
تکلیف پہنچی ہے تو بدر کی لڑائی میں بھی تو تمہارے مخالفوں کو ایسی ہی تکلیف پہنچی تھی اور ایسا ہی دکھ
اور نقصان پڑا تھا۔ یہاں تک کہ جس کو امیر فوج بنا کر لائے تھے یعنی ابو جہل وہ بھی کھیت رہا اور
بڑے بڑے کا فر مارے گئے پھر اگر اس کے مقابل امیر حمزہ شہید ہوئے اور دوسرے بزرگ صحابہ
نے شربت شہادت پیا تو اس قدر بالمقابل صدمہ دیکھنا ضروری تھا کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہی قانون
قدرت ہے کہ کبھی کا فرفنا کئے جاتے ہیں اور کبھی مومن تکلیف اٹھاتے ہیں۔ اس دن سے جو خدا
نے دنیا پیدا کی یہ قانون چلا آیا ہے کہ کبھی کوئی ایسی تائید اور نصرت ظاہر ہوتی ہے۔ جس سے مومن
خوش ہو جاتے ہیں اور کبھی کوئی ایسا ابتلا مومنوں کے لئے پیش آ جاتا ہے جو کا فر مارے خوشی کے
اچھلتے پھرتے ۔ پس اللہ تعالیٰ اس اپنی وحی مقدس میں بھی جو آج اس عاجز پر نازل ہوئی فرماتا ہے
اور اس بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ کچھ عرصہ سے متواتر خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید رحمت
کے نشانوں کے رنگ میں اس عاجز کی نسبت ظاہر ہو رہی ہے۔ جس سے مخالف لوگ ایک مسلسل غم
دیکھ رہے ہیں اب ضروری ہے کہ بموجب قانون وَ تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ان کو بھی
ا نوٹ ۔ اسی کے ہم رنگ واقعہ عبد اللہ آتھم اور لیکھرام تھا ۔ عبد اللہ آتھم عین شرطی پیشگوئی کے موافق مرا
مگر نا سمجھی سے مخالفوں نے اس بات پر بہت خوشی ظاہر کی کہ وہ میعاد کے اندر نہیں مرا پس یہ معاملہ ایسا تھا جیسا
کہ حضرت عیسیٰ" کی نسبت شُبِّهَ لَهُمْ “ کا معاملہ تھا ۔ خدا کو منظور تھا کہ بموجب اپنے قانون قدرت و تِلْكَ
الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ مخالفوں کو خوشی پہنچائی کیونکہ پہلے نشانوں نے ان کو بہت غمگین کر دیا تھا اور یہ خوشی
بھی قائم نہ رہی کیونکہ لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی تھی وہ ایسی صفائی سے پوری ہوئی جو منہ بند ہو گئے ۔ منہ
ال عمران : ۱۴۱

کچھ خوشی پہنچائی جاوے۔ سو اس الہام کی بناء پر کوئی امر ہمارے لئے ناگوار اور ان کے لئے موجب
خوشی کا ظاہر ہو جائے گا۔ اور جونشان اس تھوڑے عرصہ میں ہماری تائید میں ظاہر ہوئے جو ہماری خوشی
کا موجب اور مخالفوں کے رنج کا موجب تھے وہ یہ تفصیل ذیل ہیں ۔ اوّل سب سے پہلے مسمی
کرم دین ساکن بھیں ضلع جہلم کے مقدمات میں دو رحمت کے نشان خدا تعالیٰ کے ظاہر ہوئے پہلے وہ
مقدمہ ہے جو کرم دین مذکور نے جہلم کی عدالت میں بصیغہ فوجداری مجھ پر دائر کیا تھا اس میں خدا تعالیٰ
نے قبل فیصلہ اس مقدمہ کے مجھے خبر دی کہ کرم دین مذکور نا کام رہے گا اور شکست کھائے گا اور میں اس
کے شر سے محفوظ رہوں گا۔ چنانچہ ابھی مقدمہ زیر تجویز ہی تھا کہ میں نے اپنی کتاب مواہب الرحمان
میں اس پیشگوئی کو چھاپ کر شائع کر دیا اور جب میری طلبی جہلم کی عدالت میں ہوئی تو میں کئی نسخے اس
کتاب کے ساتھ لے گیا اور قبل فیصلہ مقدمہ لوگوں میں تقسیم کر دیئے اور قادیان میں بھی جہلم کے جانے
سے پہلے کئی نسخے اس کتاب کے تقسیم کئے اور ایک نسخہ حسب دستور گورنمنٹ میں بھی بھیج دیا اور آخر
پیشگوئی کے مطابق کرم دین کے مقدمہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ عدالت جہلم نے خارج کر دیا۔ یہ پہلا نشان ہے
جو ظاہر ہوا۔ پھر ایک اور مقدمہ کرم دین مذکور نے فوجداری میں میرے پر گورداسپور کی عدالت میں
دائر کیا اور اس پر بھی ہماری جماعت میں سے ایک شخص کی طرف سے ایک فوجداری مقدمہ دائر ہو گیا۔
اب مقدمات کے فیصلہ سے پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ انجام کار میں کرم دین کے مقدمہ سے
بری کیا جاؤں گا مگر وہ سزا پا جائے گا چنانچہ وہ پیشگوئی میں نے قبل فیصلہ مقدمہ کے اخبار الحکم اور البدر
میں شائع کرادی اور ایسا ہی ظہور میں آیا کہ کرم دین سزا پا گیا اور میں انجام کار بری کیا گیا۔ اور یہ دو
نشان تھے جو ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوئے ۔ اور پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ ایک زلزلہ کا دھکا ظاہر ہوگا
جس سے جانوں اور عمارتوں کو نقصان ہوگا یہ خبر بھی میں نے قبل از وقت الحکم اور بدر کے ذریعہ سے شائع
کر دی۔ چنانچہ ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کو وہ زلزلہ آیا جس کی نقصان رسانی کی تفصیل بیان کرنے کی کچھ
حاجت نہیں ۔ یہ چوتھا نشان تھا جو ظاہر ہو۔ پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ موسم بہار میں ایک اور غیر معمولی
زلزلہ آئے گا اور ۲۵ فروری ۱۹۰۶ء کے بعد آئے گا۔ چنانچہ ۲۷ فروری ۱۹۰۶ ء کا دن گزرنے کے بعد

۔
رات کو بوقت ڈیڑھ بجے وہ زلزلہ آیا۔ جس سے بہت سے گھر مسمار ہوئے اور بہت سی جانیں ضائع
ہوئیں۔ اور یہ پانچواں نشان تھا جو خدا نے میری تائید میں ظاہر کیا۔ پھر ایسا اتفاق ہو گیا کہ ایک شخص
چراغ دین نام جموں کا رہنے والا جو ابتدا میں میرا مرید تھا مرتد ہو گیا اور پادریوں کے ساتھ ایک
خطر ناک اختلاط اس کا ہو گیا اور اس نے پیغمبری کا دعوی بھی کیا۔ تب میں نے اس کی نسبت بددعا کی
اور مجھے خدا تعالیٰ سے الہام ہوا کہ خدا اسے فنا کر دے گا اور اس کو غارت کر دے گا اور اس پر غضب
نازل کرے گا اور اشارہ کیا گیا کہ وہ طاعون سے مرے گا۔ اسی لئے میں نے طاعون کے رسالہ میں ہی
( جو طاعون کے بارے میں لکھا تھا جس کا نام دافع البلاء و معیا راہل الاصطفا ہے یہ پیشگوئی درج کی
چنانچہ وہ اپنی کتاب منارة امسیح کے ایک برس بعد ( جس میں مجھے اس نے دجال قرار دیا ہے ) اس قہر
میں گرفتار ہوا کہ اول دولڑ کے اور ایک لڑکی اس کی طاعون سے مری اور پھر چار اپریل ۱۹۰۶ء کو خود
طاعون میں مبتلا ہو کر اس جہان سے گزر گیا اور یہ چھٹا نشان تھا۔ جو خدا نے میری تائید میں ظاہر کیا اور
اس کے ساتھ ہی ایک اور نشان ظہور میں آیا کہ اس نے اپنی طرف سے صریح لفظوں میں مباہلہ کیا اور
اپنا ذکر کر کے اور میرا نام لے کر خدا سے یہ دعا کی کہ ہم دونوں میں سے جو مفتری اور حق کا دشمن ہے خدا
اس کو فنا کر دے اور حق اور باطل میں فیصلہ کر دے اس کی اس دعا پر صرف دو تین روز اس پر گزرے
تھے کہ وہ خدا کے مواخذہ کے نیچے آ گیا اور ایک دردناک عذاب کے ساتھ مرا کیونکہ اس سے زیادہ
درد ناک کونسا حادثہ ہو گا ؟ کہ پہلے اس نے اپنے عزیز دو بیٹے اور ایک بیٹی اپنی آنکھ کے سامنے مرتی
دیکھی اور اس پر مصیبت حادثہ کو مشاہدہ کر لیا کہ اب اس کی قطع نسل ہو گئی اور کوئی اس کی نسل میں سے
باقی نہیں رہا اور پھر بعد اس کے ایسی طاعون سے بصد حسرت آپ موت کا پیالہ پیا اور ایمانی حالت کا
یہ نمونہ دکھایا کہ دونوں لڑکوں کے مرنے کے بعد اس کے کلمات یہ تھے کہ اب خدا بھی میرا دشمن ہو گیا۔
ساتواں نشان تھا جو ظہور میں آیا۔ پھر بعد اس کے ایک اور نشان ظاہر ہوا کہ ایک شخص ڈوئی نام کا
صیہون نام ایک شہر میں رہتا تھا اور پیغمبر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور الہام کا بھی مدعی تھی۔ میں نے اس کو
مباہلہ کے لئے بلایا۔ اس نے کچھ جواب نہ دیا اور بہت تکبر دکھلایا اور میں نے اس کی نسبت انگریزی

رسالہ میں شائع کیا کہ وہ سخت عذاب میں مبتلا ہوگا ۔ چنانچہ امریکہ کے اخباروں میں بھی یہ مضمون شائع
ہو گیا ۔ اب وہ کچھ عرصہ سے فالج کے مہلک مرض میں گرفتار ہو گیا اور ساری پیغمبری اس کی دریا برد ہو گئی
اور چراغ دین کی طرح اس نے بھی ثابت کر دیا کہ جھوٹا پیغمبر کس طرح جلد پکڑا جاتا ہے۔ اور اب
امریکہ سے خبر آئی ہے کہ وہ قریب المرگ ہے۔ یہ آٹھواں نشان ہے کہ جو خدا تعالیٰ نے میری تائید
میں ظاہر کیا ایسا ہی خدا نے مجھے اپنی پاک وحی سے خبر دے کر فرمایا تھا۔ اے بسا خانہ دشمن کہ تو ویراں کر
دی جس میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بہت سے دشمن مریں گے اور ان کا گھر ویران ہو جائے گا۔ چنانچہ
مجھ کو سیالکوٹ وغیرہ کتنے مقامات سے خط آئے ہیں کہ اس سال میں کئی سخت طبع اور نا پاک دل دشمن
جو سخت متعصب تھے معہ عیال واطفال اس جہان سے گزر گئے جن کی تفصیل کسی مستقل رسالہ میں انشاء
اللہ درج کی جائے گی۔ یہ نواں نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے اس سال میں میری تائید میں ظاہر فرمایا۔
پھر میں نے اپنے متواتر اشتہارات میں بار بار شائع کیا تھا کہ دنیا میں سخت سخت زلزلے آئیں گے اور
بعض ان میں سے قیامت کا نمونہ ہوں گے اور بہت موت ہوگی ۔ چنانچہ ایسے زلزلے فارموسا چین اور
سان فرانسسکو ملک امریکہ اور اٹلی میں آگئے اور وہ در حقیقت ایسے خوفناک ہیں کہ جو شخص پہلے میرے
اشتہارات کو پڑھے گا اور پھر ان زلزلوں اور عام تباہی کا نظارہ اس کی نظر کے سامنے آجائے گا۔ اس کو
بہر حال اقرار کرنا پڑے گا کہ یہ وہی پیشگوئیاں ہیں کہ جو پہلے میری طرف سے ہو چکی ہیں۔ یہ تین
نشان ہیں۔ جن کے ملانے سے باراں نشان ہوتے ہیں جو ان دنوں میں ظہور میں آئے اور پانچ اور
زلزلوں کا وعدہ ہے جن کی انتظار کرنی چاہیے۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ اگر یہ زلزلے امریکہ وغیرہ کے اس شخص یعنی اس عاجز کی تائید اور
تصدیق کے لئے آئے ہیں تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کیونکہ ان ملکوں کے لوگ تو اس کے نام سے بھی بے خبر
ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو جھوٹ ہے کہ وہ لوگ میرے نام سے بے خبر ہیں۔ امریکہ کے
مشہور اور نامی اخباروں میں کئی دفعہ میرا اور میرے دعوے کا ذکر آ چکا ہے۔ بلکہ انہیں اخبار والوں نے
لکھا تھا کہ پنجاب سے فلاں شخص ڈوئی کو جو پیغمبری کا دعوی کرتا ہے مباہلہ کے لئے بلاتا ہے اور ڈوئی

اس سے بھاگتا ہے۔ اس صورت میں وہ بے خبر کیوں ہو سکتے ہیں۔ ماسوائے اس کے جبکہ تمام دنیا کے
زلزلوں کی نسبت ان زلازل سے پہلے جواب ظہور میں آئے میری پیشگوئیاں شائع ہو چکی ہیں اور قبل
واقع ہونے ان پیشگوئیوں کے انگریزی میں وہ رسالے میری جماعت کے لوگوں کو جو انگریز ہیں اور
امریکہ کے بعض حصوں میں رہتے ہیں ۔ پہنچ چکے ہیں ۔ اور اس ملک میں عام طور پر بھی وہ رسالہ شائع
ہو چکے ہیں تو اس صورت میں امریکہ کے لوگ ان پیشگوئیوں سے بے خبر کیونکر ہو سکتے ہیں ۔ ماسوا اس
کے ان ممالک میں محض قہری طور پر زلزلے آئے ہیں۔ اور چونکہ ان زلازل کی نسبت پیشگوئیاں پہلے
ہو چکی ہیں۔ اس لئے وہ لوگ اس نشان سے انکار نہیں کر سکتے ۔ ہاں جو موتیں ان میں واقع ہوئی ہیں۔
وہ ان کے گناہوں اور فسق و فجور کی وجہ سے ہیں اور یہ زلزلے میری طرف سے ان کو رہنمائی کرتے
ہیں۔ کیونکہ میں نے ہی قبل از وقت ان کو ان آفات کی خبر دی ہے۔ غرض ہلاک ہونے والے اپنے
سابق گناہوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور جنہیں پیشگوئی کی خبر ملے گی ۔ ان کے لئے وہ نشان ہوا۔
اگر وہ اس نشان کو ٹال دیں گے تو پھر کوئی اور عذاب آئے گا۔
اب جبکہ یہ دس نشان تازہ بتازہ ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہو چکے ہیں اور دشمنوں کو بہت کوفت
اور ہم وغم پہنچا ہے۔ تو مذکورہ بالا الہام میں خدا تعالی پیشگوئی کے طور پر فرماتا ہے کہ ایک نا گوارا مرظاہر
ہوگا۔ جو کسی قدر دشمنوں کی خوشی کا باعث ہو جائے گا۔ معلوم نہیں کہ وہ کیا امر ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ یہی ہماری عادت ہے کہ کبھی ہم دشمن دین کو بھی خوش کر دیا کرتے ہیں جیسا کہ خادمان دین کو
خوش کرتے ہیں ۔ لیکن انجام پر ہیز گاروں کے لئے ہوتا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر
خاکسار
مرزاغلام احمد مسیح موعود
الحکم مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۱،۱۰)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تمام جماعت احمدیہ کے لئے اعلان
چونکہ ڈاکٹر عبد الحکیم اسسٹنٹ سرجن پٹیالہ نے جو پہلے اس سلسلہ میں داخل تھا نہ صرف یہ کام
کیا کہ ہماری تعلیم سے اور ان باتوں سے جو خدا نے ہم پر ظاہر کیں مونہ پھیر لیا بلکہ اپنے خط میں
وہ سختی اور گستاخی دکھلائی اور وہ گندے اور ناپاک الفاظ میری نسبت استعمال کئے کہ بجز ایک سخت
دشمن اور سخت کینہ ور کے کسی کی زبان اور قلم سے نکل نہیں سکتے اور صرف اسی پر کفایت نہیں کی بلکہ
بیجا تہمتیں لگائیں اور اپنے صریح لفظوں میں مجھ کو ایک حرام خور اور بندہ نفس اور شکم پرور اور لوگوں
کا مال فریب سے کھانے والا قرار دیا اور محض تکبر کی وجہ سے مجھے پیروں کے نیچے پامال کرنا چاہا
اور بہت سی ایسی گالیاں دیں جو ایسے مخالف دیا کرتے ہیں جو پورے جوش عداوت سے ہر طرح
سے دوسرے کی ذلت اور توہین چاہتے ہیں اور یہ بھی کہا کہ پیشگوئیاں جن پر ناز کیا جاتا ہے
کچھ چیز نہیں مجھ کو ہزا ر ہا ایسے الہام اور خوا میں آتی ہیں جو پوری ہو جاتی ہیں ۔ غرض اس شخص
نے محض تو ہین اور تحقیر اور دل آزاری کے ارادہ سے جو کچھ اپنے خط میں لکھا ہے اور جس طرح
اپنی نا پاک بد گوئی کو انتہا تک پہنچا دیا ہے ان تمام تہمتوں اور گالیوں اور عیب گیریوں کے لکھنے
کے لئے اس اشتہار میں گنجائش نہیں علاوہ اس کے میری تحقیر کی غرض سے جھوٹ بھی پیٹ بھر
کے بولا ہے مگر مجھے ایسے مفتری اور بد گو لوگوں کی کچھ پرواہ نہیں کیونکہ اگر جیسا کہ مجھے اس نے

دغا باز حرام خور مکار فریبی اور جھوٹ بولنے والا قرار دیا ہے اور طریق اسلام اور دیانت اور
پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر مجھے کرنا چاہا ہے اور میرے وجود کو محض فضول اور اسلام
کے لئے مصر ٹھہرایا ہے۔ بلکہ مجھے محض شکم پرور اور دشمن اسلام قرار دیا ہے۔ اگر یہ باتیں سچ ہیں تو
میں اس کیڑے سے بھی بدتر ہوں جو نجاست سے پیدا ہوتا اور نجاست میں ہی مرتا ہے لیکن اگر یہ
باتیں خلاف واقعہ ہیں تو میں امید نہیں رکھتا کہ خدا ایسے شخص کو اس دنیا میں بغیر مواخذہ کے
چھوڑے گا جو مرید ہو کر اور پھر مرتد ہو کر اس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ جو ذلیل سے ذلیل زندگی بسر
کرنے والے جیسے چوہڑے اور چمار جو شکم پرور کہلاتے ہیں اور مردار کھانے سے بھی عار نہیں
رکھتے ان کی مانند مجھے بھی محض شکم پرست اور بندہ نفس اور حرام خور قرار دیتا ہے۔
اب میں ان باتوں کو زیادہ طول دینا نہیں چاہتا اور خدا کی شہادت کا منتظر ہوں اور
اس کے ہاتھ کو دیکھ رہا ہوں اور اس اشارہ پر ختم کرتا ہوں إِنَّمَا أَشْكُوا بَنِي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ
وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ لا
اب چونکہ یہ شخص اس درجہ پر میرا دشمن معلوم ہوتا ہے جیسا کہ عمرو بن ہشام آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی عزت اور جان کا دشمن تھا اس لئے میں اپنی تمام جماعت کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس سے بگلی
قطع تعلق کر لیں اس کے ساتھ ہرگز واسطہ نہ رکھیں ورنہ ایسا شخص ہرگز میری جماعت میں سے نہیں ہو
گا ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِینَ کے آمین آمین آمین۔
المشتهر
خاکسار
مرزاغلام احمد مسیح موعود
از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب
( الحکم ۳۰ را پریل ۱۹۰۶ ء صفحه ۲)
ا يوسف : ۲۸۷ الاعراف : ۹۰

اللَّهُمَّ انْصُرُ مَنْ نَصَرَ دِيْنَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاجْعَلْنَا مِنْهُمْ آمِين
اللَّهُمَّ اخْذُلْ مَنْ خَذَلَ دِيْنَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنْهُمْ آمِين
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
درخواست مباہلہ منظور
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَيْرِ رُسُلِهِ وَ أَفْضَلَ أَنْبِيَائِهِ مُحَمَّدُ الْمُصْطَفَى الَّذِي
يُصَلِّى عَلَيْهِ اللَّهُ وَالْمَلَائِكَةُ وَالْمُؤْمِنُونَ الْمُقَرَّبُونَ
اما بعد
۲ رمئی ۱۹۰۶ ء کی ڈاک میں ۔ ابجے کے قریب دہلی سے آیا ہوا مجھے ایک پیکٹ ملا جو احمد مسیح
واعظ ایں ۔ پی ۔ جی مشن دہلی نے شائع کیا ہے اور جس میں میرے ساتھ مباہلہ کی درخواست کی
ہے اگر چہ ایک عرصہ گذر چکا ہے کہ میں اللہ کے الہام اور ایماء کے موافق اس ذریعہ سے تمام
پادریوں اور دوسرے مخالفین اسلام پر حجت پوری کر چکا ہوں اور کوئی شخص مباہلہ کے لئے نہیں
آیا۔ پادریوں نے تو ہمیشہ یہ عذر کر کے ہی اس پیالہ کو ٹالا کہ ہمارے مذہب میں درست نہیں ۔
مگر اب معلوم نہیں کہ احمد مسیح نے اس کے جواز کا فتوی کہاں سے حاصل کیا۔ بہر حال مجھے اس
سے کچھ بحث نہیں۔ میں نے اس درخواست مباہلہ کو جو احمد مسیح عیسائی نے میری کسی درخواست
کے بغیر از خود شائع کی ہے غور سے پڑھا۔

دہلی کے سوا دوسری جگہ کے لوگ تو شاید احمد مسیح کے نام سے بھی واقف نہ ہوں ۔ پھر میری
سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک گمنام آدمی سے مباہلہ کا کیا فائدہ ہوگا ۔ وہ اپنے مباحثہ کا اثر صرف اپنی
ہی ذات تک مانتا ہے تو مباہلہ کا اثر اس کی قوم پر کیونکر سمجھا جاوے گا۔ اور علاوہ بریں وہ تو پہلے ہی
سے اندھا ہے اور احمد مسیح اپنی اس درخواست میں کوئی وجہ نہیں بتا تا کہ وہ میر قاسم علی صاحب سے
کیوں مباہلہ نہیں کرتا ۔ جبکہ مباحثہ اسی سے کیا ہے۔ ہمارے سید و مولا امام محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب مباہلہ کے لئے نصاری نجران کو دعوت دی تھی تو وہ مباہلہ ایک قوم کے ساتھ تھا بلکہ ان
میں دو بشپ بھی تھے۔ اس لئے ایک فرد واحد سے مباہلہ کرنا خدا تعالیٰ کے اس آسمانی فیصلہ سے
ہنسی کرنا ہے میں جیسا کہ ظاہر کر چکا ہوں ۔ اس سے پہلے مباہلہ کے ذریعہ پادریوں پر حجت پوری
کر چکا ہوں ۔ دیکھو انجام آتھم صفحہ ۳۴ اور آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳۷۳۔ احمد مسیح کو اگر مباہلہ کرنا
ہی ہے تو وہ میرے مرید میر قاسم علی صاحب سے بطور خود کرے جس نے اس کو دعوت کی ہے۔
لیکن اگر میرے ساتھ ہی مباہلہ ضروری ہے تو میں اس کی درخواست کو اس صورت میں منظور کر
سکتا ہوں جب لاہور ، کلکتہ، مدراس اور بمبئی کے بشپ صاحبان جو اپنے عہدہ ، واقفیت ، رسوخ
اور اثر کی وجہ سے زیادہ قابل قدر ہیں ایسی درخواست کریں کیونکہ اس صورت میں مباہلہ کا اثر
تمام قوم پر ہوگا نہ کہ فرد واحد پر جس کا اپنی قوم پر کچھ بھی اثر نہیں اور ایک ایسے شخص کے ساتھ
(جو
ایک کثیر التعداد جماعت کا امام اور مذہبی پیشوا ہو ) مباہلہ کرنے والے اسی قسم کے لوگ ہونے
چاہیں ۔ پس اگر احمد مسیح میرے ساتھ ہی مباہلہ کا شایق ہے جیسا کہ اس کی درخواست ظاہر کرتی ۔
ہے تو اس کا فرض ہے کہ وہ مذکورہ بالا بشپ صاحبان کی دستخطی درخواست میرے پاس بھیجوا دے۔
میں ان کی درخواست کو انشاء اللہ العزیز رد نہیں کروں گا۔ اور اگر یہ خیال ہو کہ وہ چاروں یکجا جمع
نہیں ہو سکتے تو میں یہ بھی ظاہر کر دیتا ہوں کہ ایک جگہ جمع ہونے کی حاجت نہیں، تحریری مباہلہ
شائع ہو سکتا ہے۔ جب ان کی درخواست میرے پاس پہنچے گی تو پھر اخبارات میں مضمون مباہلہ
فریقین کی طرف سے شائع ہو جائے گا اور اس کا انجام فیصلہ کن ہوگا۔ میں محض حق رسانی کے
ہی مباہلہ کا شاہی ہے جیسا کہ اس کی و

·

آج 10 میں سے 10 باقی