مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 35

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خیال سے یہ بھی منظور کرتا ہوں کہ اگر چاروں بشپ صاحبان انکار کر دیں تو پھر ان چاروں میں
سے کسی ایک کے ساتھ بھی باقیوں کے وکیل کی حیثیت سے مباہلہ کر لیا جاوے گا ۔ مگر یہ درخواست
ان کی طرف سے ہو گی ۔ اس امر کے جواب کے لئے میں کافی وقت دیتا ہوں اور تین ماہ تک
جواب کا انتظار کروں گا ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
خاکسار مرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان - مورخه ۵ مئی ۱۹۰۶ء
انوار احمد یہ پریس قادیان
یہ اشتہار ۳۰ کے ایک صفحہ پر ہے )
لد
تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۱۱۰ تا ۱۱۲)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
احمد مسیح کے ساتھ مباہلہ منظور
۲ رمئی ۱۹۰۶ ء کی ڈاک میں مجھے دہلی کے اندھے عیسائی احمد مسیح کا وہ اشتہار ملا تھا جس میں
عیسائی مذکور نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان آخری فیصلہ کرنے کے واسطے مجھے مباہلہ
کے واسطے طلب کیا ۔ اس کے جواب میں پانچ مئی کے اشتہار میں میں نے اس دعوت کو قبول
کیا ۔ بدیں شرط کہ لاہور ، کلکتہ ، ، مدراس اور بمبئی چار مقامات کے بشپ صاحبان اس مباہلہ
میں شامل ہوں اور اس شمولیت کے واسطے ان کے لئے تکلیف سفر برداشت کرنے اور کسی
ایک جگہ جمع ہونے کی بھی شرط قرار نہیں دی۔ کیونکہ میرے نزدیک مباہلہ تحریری بھی ہو سکتا ہے۔
چنانچہ یہ اشتہار علاوہ علیحدہ چھپنے کے اخبار بدر مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۶ء کے صفحہ اول پر اور اخبار الحکم
مورخہ ، ارمئی ۱۹۰۶ء کے صفحہ پر بھی شائع ہو چکا ہے اور اس کے جواب کے واسطے تین ماہ کی لمبی
مہلت بھی دی گئی ہے۔ لیکن آج مجھے خیال آیا ہے کہ اس مباہلہ میں عیسائی صاحبان کو اور بھی
سہولت دی جاوے تا کہ ان کا کوئی جھوٹا عذر بھی باقی نہ رہے۔ اس واسطے میں اعلان کرتا ہوں کہ
میں مباہلہ کے واسطے خود احمد مسیح نابینا کے بالمقابل ہی طیار ہوں ۔ بشپ صاحبان اگر پسند نہیں
کرتے تو وہ بالمقابل اپنا نام پیش نہ کریں بلکہ اپنی تحریری سند دے کر بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار
کے اخبار پاؤ نیر یا سول میں صرف یہ شائع کر دیں کہ احمد مسیح کا مغلوب ہونا ہر چہار بشپ صاحبان

کا مغلوب ہونا سمجھا جاوے گا۔ یہ بات بھی ہم اس واسطے کہتے ہیں کہ احمد مسیح ایک گمنام آدمی
ہے اور جب تک بشپ صاحبان اس کو اپنا قائمقام نہ بناویں قوم پر کچھ اثر نہیں ہو سکتا۔ لیکن اب
معاملہ بہت صاف کر دیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ بشپ صاحبان پورے غور وفکر کے بعد اس مباہلہ کو
منظور کر لیں گے ۔
مکر را یہ کہ اگر ہر چہار بشپ منظور نہ کریں تو صرف لاہور کے بشپ صاحب
کی ہی تحریر کافی سمجھی جائے گی ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
_________خاکس
میرزاغلام احمد مسیح موعود قادیان ۱۱ مئی ۱۹۰۶ء
تبلیغ رسالت جلده ۱ صفحه ۱۱۲ تا ۱۱۳)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا سچے کا حامی ہو ۔ آمین
اس امر سے اکثر لوگ واقف ہوں گے کہ ڈاکٹر عبد الحکیم خاں صاحب جو تخمیناً ہمیں برس تک
میرے مریدوں میں داخل رہے، چند دنوں سے مجھ سے برگشتہ ہو کر سخت مخالف ہو گئے ہیں اور
اپنے رسالہ المسیح الدجال میں میرا نام کذاب مکار شیطان دجال شریر حرام خور رکھا ہے اور
مجھے خائن اور شکم پرست اور نفس پرست اور مُفسد اور مُفتری اور خدا پر افتراء کرنے والا قرا قرار دیا
ہے اور کوئی ایسا عیب نہیں ہے جو میرے ذمہ نہیں لگایا ۔ گویا جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہے ۔ ان تمام
بدیوں کا مجموعہ میرے سوا کوئی نہیں گذرا۔ اور پھر اسی پر کفایت نہیں کی بلکہ پنجاب کے بڑے
بڑے شہروں کا دورہ کر کے میری عیب شماری کے بارہ میں لیکچر دیئے اور لاہور اور امرت سر اور
پٹیالہ اور دوسرے مقامات میں انواع و اقسام کی بدیاں عام جلسوں میں میرے ذمہ لگا ئیں اور
میرے وجود کو دنیا کے لئے ایک خطرناک اور شیطان سے بدتر ظاہر کر کے ہر ایک لیکچر میں مجھ پر لئے اور سے بدتر ہرایک پر
ہنسی اور ٹھٹھا اڑایا۔ غرض ہم نے اُس کے ہاتھ سے وہ دُکھ اُٹھایا جس کے بیان کی حاجت نہیں ۔
اور پھر میاں عبد الحکیم صاحب نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ہر ایک لیکچر کے ساتھ یہ پیشگوئی بھی صدہا
آدمیوں میں شائع کی کہ مجھے خدا نے الہام کیا ہے کہ شخص تین سال کے عرصہ میں فنا ہو جائے گا
اور اس کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ کذاب اور مفتری ہے۔ میں نے اس کی ان
پیشگوئیوں پر صبر کیا مگر آج جو ۱۴ / اگست ۱۹۰۶ ء ہے پھر اس کا خط ہمارے دوست فاضل جلیل
و

مولوی نور الدین صاحب کے نام آیا۔ اس میں بھی میری نسبت کئی قسم کی عیب شماری اور گالیوں
کے بعد لکھا ہے کہ ۱۲ جولائی ۱۹۰۶ء کو خدا تعالیٰ نے اس شخص کے ہلاک ہونے کی خبر مجھے دی ہے
کہ اس تاریخ سے تین برس تک ہلاک ہو جائے گا۔ جب اس حد تک نوبت پہنچ گئی تو اب میں
بھی اس بات میں کچھ مضائقہ نہیں دیکھتا کہ جو کچھ خدا نے اس کی نسبت میرے پر ظاہر فرمایا ہے
میں بھی شائع کروں اور در حقیقت اس میں قوم کی بھلائی ہے کیونکہ اگر در حقیقت میں خدا تعالیٰ
کے نزدیک کذاب ہوں اور پچیس برس سے دن رات خدا پر افتراء کر رہا ہوں اور اس کی عظمت
اور جلال سے بے خوف ہو کر اس پر جھوٹ باندھتا ہوں اور اس کی مخلوق کے ساتھ بھی میرا یہ
معاملہ ہے کہ میں لوگوں کا مال بد دیانتی اور حرام خوری کے طریق سے کھاتا ہوں اور خدا کی مخلوق کو
اپنی بدکرداری اور نفس پرستی کے جوش سے دُکھ دیتا ہوں تو اس صورت میں تمام بد کرداروں سے
بڑھ کر سزا کے لائق ہوں تا لوگ میرے فتنہ سے نجات پاویں۔ اور اگر میں ایسا نہیں ہوں جیسا کہ
میاں عبدالحکیم خاں نے سمجھا ہے تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ خدا مجھ کو ایسی ذلت کی موت نہیں دے گا
کہ میرے آگے بھی لعنت ہو اور میرے پیچھے بھی ۔ میں خدا کی آنکھ سے مخفی نہیں ۔ مجھے کون
جانتا ہے مگر وہی ۔ اس لئے میں اس وقت دونوں پیشگوئیاں یعنی میاں عبدالحکیم خاں کی میری
نسبت پیشگوئی اور اس کے مقابل پر جو خدا نے میرے پر ظاہر کیا ذیل میں لکھتا ہوں اور اس کا
انصاف خدائے قادر پر چھوڑتا ہوں اور وہ یہ ہیں ۔
میاں عبدالحکیم خان صاحب اسٹنٹ سرجن پٹیالہ کی میری نسبت پیشگوئی
جوا خویم مولوی نورالدین صاحب کی طرف اپنے خط میں لکھتے ہیں ۔ اس کے اپنے الفاظ
یہ ہیں :-
وو
مرزا کے خلاف ۱۲ جولائی ۱۹۰۶ ء کو یہ الہامات ہوئے ہیں ۔ مرزا مسرف کذاب اور
عیار ہے۔ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتائی گئی ہے ۔
ہے
لے اس میں میاں عبد الحکیم خان نے خدا کے اصل لفظ بیان نہیں کئے بلکہ یہ کہا کہ تین سال میعاد بتائی گئی ۔ منہ

اس کے مقابل پر وہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میاں عبد الحکیم خان
صاحب اسٹینٹ سرجن پٹیالہ کی نسبت مجھے معلوم ہوئی۔
جس کے الفاظ یہ ہیں۔
خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے
上
ہیں ہے ان پر کوئی عذاب نہیں آ سکتا۔ فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔ پر تو نے وقت کو نہ
پہچانا نہ دیکھا نہ جانا ۔ رَبِّ فَرِّقَ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِبٍ۔ اَنْتَ تَرى كُلِّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ
المشتهر - میرزا غلام احمد مسیح موعود قا دیانی
۱۶ اگست ۱۹۰۶ ء مطابق ۲۴ / جمادی الثانی ۱۳۲۴ھ
مطبوعہ انوار احمد یہ پولیس قادیان دارالامان
یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے اور حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے۔)
لد
(روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۹ تا ۴۱۱)
لے خدا تعالیٰ کا یہ فقرہ کہ وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے عبدالحکیم خان کے اس
فقرہ کا رڈ ہے کہ جو مجھے کا ذب اور شریر قرار دے کر کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا۔ گویا میں
کا ذب ہوں اور وہ صادق اور وہ مرد صالح ہے اور میں شریر۔ اور خدا تعالیٰ اس کے رد میں فرماتا ہے کہ جو خدا
کے خاص لوگ ہیں وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ ذلت کی موت اور ذلت کا عذاب اُن کو نصیب نہیں ہو
گا ۔ اگر ایسا ہو تو دنیا تباہ ہو جائے اور صادق اور کاذب میں کوئی امر خارق نہ رہے ۔ منہ
ہے اس فقرہ میں عبد الحکیم خاں مخاطب ہے اور فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار سے آسمانی عذاب مراد ہے کہ جو بغیر
ذریعہ انسانی ہاتھوں کے ظاہر ہوگا۔
سے یعنی تو نے یہ غور نہ کی کہ کیا اس زمانہ میں اور اس نازک وقت میں امت محمدیہ کے لئے کسی دجال کی ضرورت
ہے یا کسی مصلح اور مجدد کی ۔
ے یعنی اے میرے خدا صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا تو جانتا ہے کہ صادق اور مصلح کون ہے۔ اس فقرہ
الہامیہ میں عبد الحکیم خاں کے اس قول کارڈ ہے جو وہ کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا۔ پس چونکہ وہ اپنے
تیں صادق ٹھیراتا ہے۔ خدا فرماتا ہے کہ تو صادق نہیں ہے۔ میں صادق اور کا ذب میں فرق کر کے دکھلاؤں گا۔ منہ

تازہ نشان کی پیشگوئی
( مندرجہ رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم ٹائیٹل پیج نمبر ۲)
خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی وہ عام دنیا کے
لئے ایک نشان ہوگا اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا۔ چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی
منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں
گالیاں دے رہی ہیں اُس کی طرف سے ہے۔ مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے ۔ آمین
المشتهر
میرزاغلام احمد مسیح موعود
(روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۸ )

اعلان
( مندرجہ رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم ٹائیٹل پیج نمبر ۲)
یادر ہے کہ اس رسالہ کے شائع کرنے کی ہمیں کچھ بھی ضرورت نہ تھی لیکن ایک گندی اخبار جو
قادیان سے آریوں کی طرف سے نکلتی ہے جس میں ہمیشہ وہ لوگ تو ہین اور بد زبانی کر کے اور دین
اسلام کی نسبت اپنی فطرتی عداوت کی وجہ سے ناشائستہ کلمات بول کر اور ساتھ ہی مجھ کو بھی گالیاں
دے کر لیکھرام کے قائم مقام ہو رہے ہیں ان کی اخبار نے ہمیں مجبور کیا کہ ان کے جھوٹے الزاموں
کو اس رسالہ میں ہم دور کر دیں اور ثابت کریں کہ ان کے بھائی لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ساکنان
قادیان در حقیقت میرے بہت سے نشانوں کے گواہ ہیں۔ اور ان پر کیا حصر ہے تمام قادیان کے
آریہ اور ہند و بعض نشانوں کے گواہ رؤیت ہیں ۔ اور پھر قادیان پر ہی موقوف نہیں لیکھرام کے
مارے جانے کی پیشگوئی ایک ایسی مہاں جال پیشگوئی ہے جس نے تمام پنجاب اور ہندوستان کے
ہندو اور آریہ سماج والے اس عظیم الشان نشان کے گواہ کر دیتے ہیں ۔ اب ان پیشگوئیوں سے انکار
کرنا آریوں کے لئے ممکن نہیں اور اس بارے میں قلم اُٹھا نا محض بے حیائی ہے۔ اور اگر وہ اس قدر پر
باز نہ آئے تو پھر ان کا تمام پردہ کھول دیا جائے گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
م
میرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان
(روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۶۰)
ے یعنی رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم (مرتب)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اعلان
بخدمت علمائے اسلام
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
L
وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَاتِهِ -
یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افتراء کرے یا خدا کی آیتوں اور نشانوں کا مکذب ہو۔
ہر ایک کو معلوم ہے کہ میرے اس دعوے پر کہ میں خدا تعالی سے مامور ہو کر آیا ہوں اور اس
کے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوں چھبیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے اور اس مدت میں
باوجود یکہ میرے سلسلہ کے معدوم کرنے کے لئے ہر ایک مخالف نے ناخنوں تک زور لگائے اور
مجھے حکام کی طرف بھی کھینچا مگر میں ان کے ہر ایک حملے کے وقت میں محفوظ رہا۔ تعجب کہ ان کو
باوجود صد ہانا کامیوں کے جو میرے استیصال کے بارے میں ہوئیں ۔ اب تک یہ بات سمجھ میں
نہیں آئی کہ ایک پوشیدہ ہاتھ میرے ساتھ ہے جو ان کے ہاتھ سے مجھے بچاتا ہے۔ مجھے وہ
کذاب اور دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ دنیا میں کونسا ایسا
کذاب گذرا ہے جس کو خدا دشمنوں کے خطرناک حملوں سے چھبیس برس تک بچاتا رہا یہاں تک
ا الانعام : ۲۲

کہ اس نے اپنے خاص فضل سے صدی کے چہارم حصہ تک اس کو سلامت رکھا اور ترقی پر ترقی
بخشی اور ایک فرد سے لاکھوں انسان اس کے تابع کر دیئے اور کسی دشمن کی پیش نہ گئی اور آئندہ
ترقیات کی خبر نہیں اور کونسا دنیا میں ایسا کذاب گذرا ہے جس کے مقابل پر ہر ایک مومن مباہلہ
کے وقت موت یا کسی اور قسم کی تباہی سے عذاب کا نشانہ ہوا۔ اور کونسا ایسا کذاب گذرا ہے جس
کے لئے اور جس کی پیشگوئی کی رو سے رمضان میں خسوف کسوف ہوا اور زمین میں ایک عالمگیر
طاعون پھیل گیا ۔ کیا کسی اور مہدی کا نشان ملتا ہے جس نے کسوف خسوف سے پندرہ برس پہلے اس
کے وقوع کی خبر دی تھی اور طاعون سے چھبیس برس پہلے اور پھر بارہ برس پہلے اور پھر تین برس پہلے
ملک میں اس کے پھیلنے کی سہ بارہ اطلاع دے دی تھی ۔ اب اس وقت اس تحریر سے میری غرض
یہ ہے کہ میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں کافی طور پر ہر ایک قسم کا ثبوت اپنے دعوئی کے متعلق
لکھ دیا ہے اور باوجود اس کے کہ میں ان ایام میں باعث طرح طرح کے عوارض جسمانی اور
بیماریوں کے متواتر دورے اور ضعف اور ناتوانی کے اس لائق نہ تھا کہ اس قدر سخت محنت اٹھا
سکوں تاہم میں نے محض بنی نوع کی ہمدردی کے لئے یہ تمام محنت اٹھائی ۔ اس لئے میں اپنی عزیز
قوم کے اکابر علماء اور مشائخ اور ان سب کو جو اس کتاب کو پڑھ سکتے ہیں خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں
کہ اگر ان کو یہ کتاب پہنچے تو ضرور اوّل سے آخر تک اس کتاب کو غور سے پڑھ لیں اور میں پھر اُن
کو اس خدائے لاشریک کی دوبارہ قسم دیتا ہوں جس کے ہاتھ میں ہر ایک کی جان ہے کہ وہ اپنے
اوقات اور مشاغل کا حرج بھی کر کے ایک دفعہ غور اور تدبر سے اس کتاب کو اول سے آخر تک
پڑھ لیں اور پھر میں تیسری دفعہ اس غیور خدا کی اُن ان کوتم کو قسم دیتا دیتا ہوں ہوں جس جو اس شخص شخص کو کو پڑتا پکڑتا ہے ہے جو جو اس اسکی کی
قسموں کی پروا نہیں کرتا کہ ضرور ایسے لوگ جن کو یہ کتاب پہنچے اور وہ اس کو پڑھ سکتے ہوں خواہ وہ
مولوی ہیں یا مشائخ اول سے آخر تک ایک مرتبہ اس کو ضرور پڑھ لیں ۔ اور میں انشاء اللہ بعض کو تو
خود یہ کتاب بھیج دوں گا اور بعض دیگر کی نسبت میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر وہ قسم کھا کر لکھیں کہ که قیمت
کے ادا کرنے کی گنجائش نہیں تو میں بشرط گنجائش اور بشرط موجود ہو نے کتاب کے ضرور ان کو اس

شرط سے کتاب بھیج دوں گا کہ وہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر میری طرف تحریر کریں کہ وہ اوّل سے آخر
تک ضرور کتاب کو پڑھیں گے اور نیز یہ کہ وہ نادار ہیں طاقت ادائے قیمت نہیں رکھتے اور میں دعا
کرتا ہوں کہ جس شخص کو یہ کتاب پہنچے اور وہ خدا تعالیٰ کی قسم سے لا پروا رہ کر اور خدا کی قسم کو
بے عزتی سے دیکھ کر کتاب کو اوّل سے آخر تک نہ پڑھے اور یا کچھ حصہ پڑھ کر چھوڑ دے اور پھر نہ یا
بد گوئی سے باز نہ آوے خدا ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت میں تباہ اور ذلیل کرے۔ آمین
لیکن جو شخص اوّل سے آخر تک کتاب کو پڑھے اور خوب سمجھے اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ
ہے۔ اب میں اس اعلان کو ختم کرتا ہوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
المع
میرزاغلام احمد مسیح موعود
مقام قادیان - ۱۵ / مارچ ۱۹۰۷ء
یہ اعلان حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے ) مطبوعہ میگزین پر لیس قادیان
) تمہ حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱۱ تا ۶۱۳ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بخدمت آریہ صاحبان
کوئی عقلمند اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ جو خدا کی طرف سے شریعت ہے۔ اس کے قدیم سے
دو ہی ٹکڑے ہوتے آئے ہیں ۔ (۱) بڑا اور پہلا ٹکڑا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو اس کی تمام صفات کا ملہ
کے ساتھ واحد لاشریک مان لیا جائے اور اُس کی ذات اور صفات میں کوئی شریک نہ ٹھیرایا جائے
اور اس بات پر ایمان لایا جائے کہ وہ مبدا ہے تمام فیوض کا اور سرچشمہ ہے تمام ظہورات کا اور
خالق ہے ہر ایک وجود کا اور قادر ہے ہر ایک ایسے امر پر جو اس کی عظمت اور شان اور جلال کے
لایق ہے اور اس کے صفات کاملہ کے منافی نہیں اور اول ہے ہر ایک موجود سے اور مرجع ہے تمام
کائنات کا اور متجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور پاک ہے اس سے کہ کسی وقت صفات اس کی بیکار
ہو جا ئیں یا یہ کہ کسی وقت بیکار تھیں وہ قدیم سے خالق اور قدیم سے رازق اور قدیم سے قادر ہے
کسی کو علم نہیں کہ پہلے اُس نے کیا کیا اور آگے کیا کیا کرے گا۔ اُس کی قدرتوں پر کوئی محیط نہیں ہو
سکتا اور وہ واحد ہے اپنی ذات میں اور اپنی صفات میں اور افعال میں اور اُس کی طرح کوئی بھی
کسی خاص صفت سے مخصوص نہیں اور پاک ہے ہر ایک عیب اور نقص سے اور نزدیک ہے باوجود
دوری کے اور دور ہے باوجود نزدیکی کے ۔ وہ برتر اور بلند ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی

·

آج 10 میں سے 10 باقی