مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 36

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور بھی ہے۔ وہ
جلد سوم
۔ وہ پوشیدہ در پوشیدہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ ظاہر نہیں ۔ وہ اپنے ظہور میں سب سے
ا
زیادہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ پوشیدہ نہیں ۔ وہ آفتاب میں چمک رہا ہے اور چاند میں اس کے
انوار ہیں مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ آفتاب ہے یا چاند ہے بلکہ یہ سب چیزیں اس کی مخلوق ہیں اور کافر
ہے وہ شخص جو اس کو خدا کہے۔ وہ نہاں در نہاں ہے پھر بھی سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے۔ ہر
ایک روح کو اسی سے قوتیں اور صفات ملی ہیں ۔ ہر ایک ذرہ نے اسی سے خواص پائے ہیں اور اگر
وہ صفات اور قوتیں اور طاقتیں چھین لی جائیں تو پھر نہ روح کچھ چیز ہے اور نہ ذرہ کچھ حقیقت
رکھتا ہے۔ اس لئے انسان کی معرفت کا انتہائی نقطہ یہی ہے کہ یہ سب چیزیں اس کے ہاتھ سے نکلی
ہیں اور خدا اور روحوں میں رشتہ محبت کا بھی اسی وجہ سے ہے کہ یہ سب چیزیں اس کے ہاتھ سے نکلی
ہوئی ہیں اور اُسی نے اُن کی فطرت میں اپنی محبت کا نمک چھڑکا ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو عشق الہی
محال تھا کیونکہ جانبین میں کوئی تعلق نہ تھا۔ بچہ ماں سے اسی وجہ سے محبت کرتا ہے کہ اس کے پیٹ
سے نکلا ہے اور ماں بھی اسی وجہ سے اس سے محبت کرتی ہے کہ وہ اس کے جگر کا ٹکڑا ہے ۔ پس
چونکہ ہر ایک روح خدا کے ہاتھ سے نکلی ہے اس لئے اس محبوب حقیقی کی طلب میں ہے ۔ پھر غلطی
سے کوئی بت پرستی کرتا ہے ۔ کوئی سورج کو پوجتا ہے ۔ کوئی چاند کے آگے جھکتا ہے ۔ کوئی پانی کا
پرستار ہے کوئی انسان کو خدا جانتا ہے ۔ پس اس غلطی کی وجہ بھی اُس حقیقی محبوب کی طلب ہے جو
انسان کی فطرت میں ہے جس طرح بچہ کبھی ماں کی طلب میں دھو کہ کھا کر کسی دوسری عورت سے
چمٹ جاتا ہے اسی طرح تمام مخلوق پرست دھوکہ کھا کر دوسری چیزوں کی طرف جھک گئے ہیں ۔
خدا کی شریعت ان غلطیوں کو دور کرنے کے لئے آئی ہے اور خدا کی شریعت وہی ہے جو اپنی پوری
طاقت کے ساتھ ان غلطیوں کو دور کر سکتی ہے اور غلطیوں کو وہی شریعت دور کرے گی جو چھپکتے ہوئے
نشانوں کے ساتھ اس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھا دے گی کیونکہ اگر کوئی شریعت تازہ نشان دکھلانے پر
قادر نہیں تو وہ بھی ایک بہت پیش کرتی ہے نہ خدا کو ۔ وہ خدا یا پر میشر نہیں ہو سکتا جو اپنے ظہور کے
لئے ہماری منطق کا محتاج ہے۔ اگر خدا ایسا ہی مردہ اور قدرت کی علامات سے محروم ہے جیسا کہ

بت تو ایسے خدا کو کون عارف قبول کر سکتا ہے۔ پس سچی اور کامل شریعت وہی ہے جو زندہ خدا کو
اس کی قدرتوں اور نشانوں کے ساتھ دکھلاتی ہے اور وہی ہے جس کے ذریعہ سے انسان شریعت
کے دوسرے حصہ میں بھی کامل ہو سکتا ہے اور شریعت کا دوسرا ٹکڑہ یہ ہے کہ انسان ان تمام گنا ہوں
سے پر ہیز کرے جن کی جڑ بنی نوع پر ظلم ہے ۔ جیسے زنا کرنا ، چوری کرنا خون کرنا، جھوٹی گواہی
دینا اور ہر ایک قسم کی خیانت کرنا اور نیکی کرنے والے کے ساتھ بدی کرنا اور انسانی ہمدردی کا حق
ادا نہ کرنا۔ پس اس دوسرے حصہ شریعت کو حاصل کرنا بھی پہلے حصہ کے حصول پر موقوف ہے۔
اور ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ پہلا حصہ یعنی خدا شناسی کسی طرح ممکن نہیں جب تک خدا کو اس کی تازہ
قدرتوں اور تازہ نشانوں کے ساتھ شناخت نہ کیا جاوے ورنہ بغیر اس کے خدا پرستی بھی ایک بت
پرستی ہے کیونکہ جبکہ خدا محض ایک بت کی طرح ہے جو سوال کا جواب نہیں دے سکتا اور نہ کوئی
قدرت دکھلا سکتا ہے تو اس میں اور ایک بت میں فرق کیا ہے۔ زندہ خدا کی علامات چاہیں اور
اگر وہ ہمارے سوال کا جواب نہیں دے سکتا اور نہ کوئی قدرت دکھلا سکتا ہے تو کیونکر معلوم ہو کہ وہ
موجود ہے۔ صرف اپنی خود تراشیدہ باتوں سے کیونکر اس کی ہستی ثابت ہو جبکہ ہر ایک انسان اپنی
زندگی ثابت کرنے کا آپ ذمہ دار ہے تو پھر کیا وجہ کہ خدا اپنی زندگی ثابت نہیں کر سکتا ۔ کیا خدا
انسان سے بھی زیادہ کمزور ہے یا کیا اس کی قدرت آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے۔ اور اگر اب
اس میں کلام کرنے کی طاقت باقی نہیں رہی تو اس پر کیا دلیل ہے کہ پہلے وہ طاقت موجود تھی اور
اگر وہ اس زمانہ میں بول نہیں سکتا تو اس پر کیا دلیل ہے کہ وہ اس زمانہ میں سن سکتا ہے اور دعائیں
قبول کر سکتا ہے اور اگر کسی زمانہ میں اس نے اپنی قدرتیں ظاہر کی ہیں تو اب کیوں ظاہر نہیں کر سکتا
تا دہریوں کے منہ میں خاک پڑے ۔
پس اے عزیز و ! وہ قادر خدا جس کی ہم سب کو ضرورت ہے وہ اسلام ہی نے پیش کیا ہے۔
اسلام خدا کی قدرتوں کو ایسا ہی پیش کرتا ہے جیسا کہ وہ پہلے ظہور میں آئی تھیں ۔ یا د رکھو اور خوب
یا د رکھو کہ بغیر اس کے کہ خدا کی قدرتیں اور خدا کے چمکتے ہوئے نشان ظاہر ہوں کوئی شخص خدا پر

ایمان نہیں لا سکتا ۔ یہ سب جھوٹے قصے ہیں کہ ہم پر میشر پر ایمان لائے ہیں ۔ خدا کی شناخت
کرانے والے اس کے نشان ہیں اور اگر نشان نہیں تو خدا بھی نہیں ۔ پس اس لئے میں نے
نمونہ کے طور پر محض ہمدردی کی راہ سے کتاب حقیقۃ الوحی کو تالیف کیا ہے اور میں آپ لوگوں کو
اس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس پر ایمان لانا آپ لوگ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک
دفعہ اوّل سے آخر تک میری اس کتاب کو پڑھو اور ان نشانوں پر غور کرو جو اس میں لکھے گئے
ہیں ۔ پھر اگر اپنے مذہب میں اس کی نظیر نہ پاؤ تو خدا سے ڈر کر اس مذہب کو چھوڑ دو اور اسلام
کو قبول کرو ۔ وہ مذہب کس کام کا ہے اور کیا فائدہ دے گا جو زندہ خدا تک زندہ نشانوں کے
ساتھ رہبری نہیں کر سکتا پھر میں آپ لوگوں کو اسی پر میشر کی دوبارہ قسم دیتا ہوں کہ ضرور ایک
مرتبہ میری اس کتاب حقیقۃ الوحی کو اوّل سے آخر تک پڑھو اور سچ کہو کہ کیا آپ لوگ اپنے
مذہب کی پابندی سے اس زندہ خدا کو شناخت کر سکتے ہیں ۔ پھر میں تیسری مرتبہ اسی پر میشر کی
قسم دیتا ہوں کہ دنیا ختم ہونے کو ہے اور خدا کا قہر ہر طرف نمو دار ہے ایک مرتبہ اوّل سے آخر
تک میری کتاب حقیقۃ الوحی کو ضرور پڑھ لو۔ خدا تمہیں ہدایت کرے ۔ بیت کرے ۔ موت کا اعتبار نہیں ۔
خدا وہی خدا ہے جو زندہ خدا ہے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
المش
میرزاغلام احمد مسیح موعود قادیانی
تهر
یہ اشتہار حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے) مطبوعہ میگزین پر لیس قادیان
( تتمہ حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱۴ تا ۶۱۶ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دعوت حق
L
قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَبِدِينَ
ان کو کہہ دے کہ اگر خدا کا کوئی فرزند ہوتا تو میں سب سے پہلے اس کی پرستش کرتا
یہ اشتہار پادری صاحبوں کی خدمت میں نہایت عجز اور ادب اور انکسار سے لکھا جاتا ہے کہ
اگر یہ سچ ہوتا کہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام در حقیقت خدا کا فرزند ہوتا یا خدا ہوتا تو سب سے پہلے
میں اس کی پرستش کرتا اور میں تمام ملک میں اس کی خدائی کی اشاعت کرتا اور اگرچہ میں دکھ اٹھاتا
اور مارا جاتا اور قتل کیا جاتا اور اس کی راہ میں ٹکڑے ٹکڑے کیا جاتا تب بھی میں اس دعوت اور میں اس دعوت اور
منادی سے باز نہ آتا لیکن اے عزیز و ! خدا تم پر رحم کرے اور تمہاری آنکھیں کھولے۔ حضرت
عیسیٰ علیہ السلام خدا نہیں وہ صرف ایک نبی ہے ایک ذرہ اس سے زیادہ نہیں اور بخدا میں وہ سچی
محبت اس سے رکھتا ہوں جو تمہیں ہرگز نہیں اور جس نور کے ساتھ میں اسے شناخت کرتا ہوں تم
ا الزخرف : ۸۲

ہرگز اسے شناخت نہیں کر سکتے ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ خدا کا ایک پیارا اور برگزیدہ نبی تھا
اور ان میں سے تھا جن پر خدا کا ایک خاص فضل ہوتا ہے اور جو خدا کے ہاتھ سے پاک کئے جاتے
ہیں مگر خدا نہیں تھا اور نہ خدا کا بیٹا تھا۔ میں نے یہ باتیں اپنی طرف سے نہیں کیں بلکہ وہ خدا جو
زمین و آسمان کا خالق ہے میرے پر ظاہر ہوا اور اسی نے اس آخری زمانہ کے لئے مجھے مسیح موعود
کیا ۔ اُس نے مجھے بتلایا کہ سچ یہی ہے کہ یسوع ابن مریم نہ خدا ہے نہ خدا کا بیٹا ہے اور اسی نے
میرے ساتھ ہمکلام ہو کر مجھے یہ بتلایا کہ وہ نبی جس نے قرآن پیش کیا اور لوگوں کو اسلام کی
طرف بلایا وہ سچا نبی ہے اور وہی ہے جس کے قدموں کے نیچے نجات ہے اور بجز اس کی متابعت
کے ہرگز ہرگز کسی کو کوئی نور حاصل نہیں ہوگا اور جب میرے خدا نے اس نبی کی وقعت اور قدر اور
عظمت میرے پر ظاہر کی تو میں کانپ اٹھا اور میرے بدن پر لرزہ پڑ گیا کیونکہ جیسا کہ حضرت عیسی
مسیح کی تعریف میں لوگ حد سے بڑھ گئے یہاں تک کہ ان کو خدا بنا دیا ۔ اسی طرح اس مقدس نبی
کا لوگوں نے قدر شناخت نہیں کیا جیسا کہ حق شناخت کرنے کا تھا اور جیسا کہ چاہیے لوگوں کو اب
تک اس کی عظمتیں معلوم نہیں ۔ وہی ایک نبی ہے جس نے توحید کا تخم ایسے طور پر بویا جو آج تک
ضائع نہیں ہوا۔ وہی ایک نبی ہے جو ایسے وقت میں آیا جب تمام دنیا بگڑ گئی تھی اور ایسے وقت میں
گیا جب ایک سمندر کی طرح توحید کو دنیا میں پھیلا گیا اور وہی ایک نبی ہے جس کے لئے ہر ایک
زمانہ میں خدا اپنی غیرت دکھلاتا رہا ہے اور اس کی تصدیق اور تائید کے لئے ہزار ہا معجزات ظاہر
کرتا رہا ۔ اسی طرح اس زمانہ میں بھی اس پاک نبی کی بہت تو ہین کی گئی اس لئے خدا کی غیرت
نے جوش مارا اور سب گذشتہ زمانوں سے زیادہ جوش مارا اور مجھے اس نے مسیح موعود کر کے بھیجا
تاکہ میں اس کی نبوت کے لئے تمام دنیا میں گواہی دوں ۔ اگر میں بے دلیل یہ دعویٰ کرتا ہوں تو
جھوٹا ہوں لیکن اگر خدا اپنے نشانوں کے ساتھ اس طور سے میری گواہی دیتا ہے کہ اس زمانہ میں
مشرق سے مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک اس کی نظیر نہیں تو انصاف اور خدا ترسی کا
مقتضا یہی ہے کہ مجھے میری اس تمام تعلیم کے ساتھ قبول کریں ۔ خدا نے میرے لئے وہ نشان

دکھائے کہ اگر وہ ان امتوں کے وقت نشان دکھلائے جاتے جو پانی اور آگ اور ہوا سے ہلاک کی
گئیں تو وہ ہلاک نہ ہوتیں مگر اس زمانہ کے لوگوں کو میں کس سے تشبیہ دوں وہ اس بد قسمت کی
طرح ہیں جس کی آنکھیں بھی ہیں پر دیکھتا نہیں اور کان بھی ہیں پر سنتا نہیں اور عقل بھی ہے پر سمجھتا
نہیں ۔ میں ان کے لئے روتا ہوں اور وہ مجھ پر ہنستے ہیں اور میں ان کو زندگانی کا پانی دیتا ہوں اور
وہ مجھ پر آگ برساتے ہیں۔ خدا میرے پر نہ صرف اپنے قول سے ظاہر ہوا ہے بلکہ اپنے فعل کے
ساتھ بھی اس نے میرے پر تجلی کی اور میرے لیے وہ کام دکھلائے اور دکھلائے گا کہ جب تک کسی
پر خدا کا خاص فضل نہ ہو اس کے لئے یہ کام دکھلائے نہیں جاتے ۔ لوگوں نے مجھے چھوڑ دیا لیکن خدا
نے مجھے قبول کیا ۔ کون ہے جو ان نشانوں کے دکھلانے میں میرے مقابل پر آ سکتا ہے۔ میں
ظاہر ہوا ہوں تا خدا میرے ذریعہ سے ظاہر ہو۔ وہ ایک مخفی خزانہ کی طرح تھا مگر اب اس نے مجھے
بھیج کر ارادہ کیا کہ تمام دہریوں اور بے ایمانوں کا منہ بند کرے جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں ۔ مگر اے
عزیز و ! تم جو خدا کی طلب میں لگے ہوئے ہو میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ سچا خدا وہی ہے جس
نے قرآن نازل کیا ۔ وہی ہے جس نے میرے پر تجلی کی اور جو ہر دم میرے ساتھ ہے۔
اے پادری صاحبان !
میں آپ لوگوں کو اُس خدا کی قسم دیتا ہوں جس نے مسیح کو بھیجا اور اس محبت کو یاد دلاتا ہوں
اور قسم دیتا ہوں جو آپ لوگ اپنے زعم میں حضرت یسوع مسیح ابن مریم سے رکھتے ہیں کہ ایک
مرتبہ ضرور میری کتاب حقیقة ال الوحی کو اوّل سے آخر تک حرف بحرف پڑھ لیں اور اگر کوئی
صاحب اہل علم سے نیک نیتی سے میری کتاب حقیقۃ الوحی اس شرط کے ساتھ طلب کریں گے اور
قسم کھائیں گے کہ ہم اس کتاب کو اوّل سے آخر تک غور سے دیکھیں گے تو میں وہ کتاب مفت ان
کو بھیج دوں گا۔ اور اگر اس سے تسلی نہیں ہوگی تو میں امید رکھتا ہوں کہ خدا کوئی اور نشان دکھائے گا
کیونکہ اس کا وعدہ ہے کہ میں اس زمانہ پر اپنی حجت پوری کروں گا ۔ اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا

کرتا ہوں کہ خدا طالب حق کے ساتھ ہو۔ آمین ا
میرزاغلام احمد مسیح موعود
از قادیان ضلع گورداسپور
یہ اشتہار حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے )
۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء
( مطبوعہ میگزین پریس قادیان )
تتمہ حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱۷ تا ۶۲۰ )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
فتح عظیم
ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی امریکہ کا جھوٹا نبی
میری پیشگوئی کے مطابق مر گیا
واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر دشمن تھا اور علاوہ اس
کے اُس نے جھوٹا دعوی پیغمبری کا کیا اور حضرت سید النبیین واصدق الصادقين وخير المرسلین و امام
الطيبين جناب تقدس مآب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی
خباثت سے گندی گالیاں اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغض دین متین کی وجہ
سے اس کے اندر سخت نا پاک خصلتیں موجود تھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر
نہیں ایسا ہی وہ تو تو حید اسلام کو بہت ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا اور اس کا استیصال چاہتا تھا اور
حضرت عیسی کو خدا جانتا تھا۔ اور تثلیث کو تمام دنیا میں پھیلانے کے لئے اتنا جوش رکھتا تھا کہ میں
نے باوجود اس کے کہ صد ہا کتابیں پادریوں کی دیکھیں مگر ایسا جوش کسی میں نہ پایا۔ چنانچہ اس
کے اخبار لیوز آف ہیلنگ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۳ ء اور ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء میں یہ فقرے ہیں :۔
میں خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نا بود
ہو جاوے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔ اے خدا اسلام کو ہلاک کر دے۔“
اور پھر اپنے پر چہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۳ء میں اپنے تئیں سچا رسول اور سچا نبی قرار دے کر کہتا ہے کہ

اگر میں سچا نبی نہیں ہوں تو پھر روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو خدا کا نبی ہو۔ علاوہ اس
کے وہ سخت مشرک تھا اور کہتا تھا کہ مجھ کو الہام ہو چکا ہے کہ پچیس برس تک یسوع مسیح آسمان سے اتر
آئے گا اور حضرت عیسیٰ کو در حقیقت خدا جانتا تھا اور ساتھ اس کے میرے دل کو دکھ دینے والی ایک
یہ بات تھی جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ وہ نہایت درجہ پر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن تھا
اور میں اس کا پرچہ اخبار لیوز آف ہیلنگ لیتا تھا اور اس کی بد زبانی پر ہمیشہ مجھے اطلاع ملتی
تھی ۔ جب اس کی شوخی انتہا تک پہنچی تو میں نے انگریزی میں ایک چٹھی اس کی طرف روانہ کی اور
مباہلہ کے لئے اس سے درخواست کی تا خدا ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اس کو سچے کی زندگی میں
ہلاک کرے ۔ یہ درخواست دو مرتبہ یعنی ۱۹۰۲ء اور پھر ۱۹۰۳ء میں اس کی طرف بھیجی گئی تھی اور
امریکہ کے چند نامی اخباروں میں بھی شائع کی گئی تھی جن کے نام حاشیہ میں درج ہیں لے
لے نمبر نام اخبار مع تاریخ
خلاصه مضمون
(1) شکا گوانٹر پریٹر اخبار عنوان کیا ڈوئی اس مقابلہ میں نکلے گا “ دونوں تصویر میں پہلو بہ پہلو دے کر
۲۸ جون ۱۹۰۳ء لکھتا تھا کہ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ ڈوئی مفتری ہے اور میں دعا کرنے والا
ہوں کہ وہ اسے اپنی زندگی میں نیست و نابود کر دے اور پھر کہتے ہیں کہ جھوٹے
اور سچے میں فیصلہ کا یہ طریق ہے کہ خدا سے دعا کی جاوے کہ دونوں میں سے
جو جھوٹا ہے وہ سچے کی زندگی میں ہلاک ہو جاوے۔
(۲) ٹیلیگراف ۱۵ جولائی مرزا غلام احمد صاحب پنجاب سے ڈوٹی کو چیلنج بھیجتے ہیں کہ اے وہ شخص جو مدعی نبوت
١٩٠٣ء
ہے آ اور میرے ساتھ مباہلہ کر۔ ہمارا مقابلہ دعا سے ہوگا اور ہم دونوں خدا تعالیٰ
سے دُعا کریں گے کہ ہم میں سے جو شخص کذاب ہے وہ پہلے ہلاک ہو۔
(۳) ارگوناٹ سان فرانسسکو عنوان انگریزی اور عربی یعنی (عیسائیت اور اسلام) کا مقابلہ دعا مرزا
یکم دسمبر ۱۹۰۳ء صاحب کے مضمون کا خلاصہ جو ڈوئی کو لکھا ہے یہ ہے کہ تم ایک جماعت کے
لیڈر ہو اور میرے بھی بہت سے پیرو ہیں۔ پس اس بات کا فیصلہ کہ خدا کی
طرف سے کون ہے ہم میں اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے خدا
سے دعا کرے اور جس کی دعا قبول ہو وہ سچے خدا کی طرف سے سمجھا جاوے۔
دعا یہ ہوگی کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اسے پہلے ہلاک کرے۔ یقیناً
یہ ایک معقول اور منصفانہ تجویز ہے۔

خلاصه مضمون
جلد سوم
نام اخبار مع تاریخ
(۴) لٹریری ڈائجسٹ نیو یارک میری تصویر دے کر مباہلہ کا مفصل ذکر کرتا ہے یعنی یہ کہ دونوں فریق یعنی
۲۰ جون ۱۹۰۳ء ڈوئی اور ہم دعا کریں کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں اور اسی کے سامنے ہلاک ہو۔
(۵) نیو یارک میل اینڈ ایکسپریس عنوان : - مباہلہ یا مقابلہ دعا کے نیچے اسی مباہلے کا ذکر کرتا ہے۔
۲۸ جون ۱۹۰۳ء
(۶) ہیرلڈ روچسٹر ۲۵ جون ۱۹۰۳ء ڈوٹی کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور پھر مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔
(۷) ریکارڈ بوسٹن ۲۷ مئی ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے۔
(۸) ایڈورٹائزر بوسٹن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء ایضاً
(۹) پایلاٹ بوسٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء ایضاً
(۱۰) پاتھ فائنڈ رواشنگٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء ایضاً
(۱۱) انٹر اوشن شکاگو ۲۷ جون ۱۹۰۳ء ایضاً پھر ۲۸ جون کے پرچہ میں دونوں تصویریں دے کر مفصل ذکر کیا۔
(۱۲) وسٹر سپائی ۲۸ جون ۱۹۰۳ ء ایضاً
(۱۳) ڈیموکریٹ کرانیکل روچسٹر مباہلہ کے بعد دونوں تصویر میں بھی دی ہیں اور میری تصویر کے نیچے یہ لفظ ہیں۔
۲۵ جون ۱۹۰۳ء
مرزاغلام احمد
(۱۴) شکاگو کا ایک اخبار تاریخ اور ہندوستان کا مسیح جس نے ڈوئی کو مقابلہ کے لئے چیلنج دیا ہے۔
نام پھٹ گیا
(۱۵) بنگشن فری پر لیس ۲۷ رجون ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے۔
(۱۶) شکا گوانٹر اوشن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء رر
(۱۷) البنی پر لیس ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
//
(۱۸) جیکسنول ٹائمنز ۲۸ جون ۱۹۰۳ء //
(19) بالٹی متحد امریکن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء دار
( ۲۰ ) بفلو ٹائمنز ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
//

اور اس مضمون مباہلہ میں میں نے جھوٹے پر بد دعا بھی کی تھی لے اور خدا تعالیٰ سے یہ چاہا تھا کہ
لے نمبر
نام اخبار مع تاریخ
(۲۱) نیو یارک میل ۲۵ جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے ۔
ہے۔
خلاصه مضمون
(۲۲) بوسٹن ریکارڈ ۲۷ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۳) ڈیزرٹ انگلش نیوز ۲۷ جون ۱۹۰۳ء رر
(۲۴) ہیلینا ریکارڈ یکم جولائی ۱۹۰۳ء //
(۲۵) گروم شائر گزٹ کے ار جولائی ۱۹۰۳ء //
(۲۶) نونیٹن کرانیکل ۳ جولائی ۱۹۰۳ء
//
//
جلد سوم
(۲۷) ھوسٹنگرانیکل ۱۳ جولائی ۱۹۰۳ء
(۲۸) سونا نیوز ۲۹ جون ۱۹۰۳ء
مباہلہ کا ذکر ہے
(۲۹) رچمنڈ نیوز یکم جولائی ۱۹۰۳ء //
(۳۰) گلاسکو ہیرلڈ ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۳ء //
(۳۱) نیو یارک کمرشل ایڈورٹائزر اگر ڈوئی اشار تا یا صراحتاً اس چیلنج کو منظور کرے گا تو بڑے دُکھ اور
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۳ء حسرت کے ساتھ ہلاک ہوگا اور اگر وہ اس چیلنج کو قبول نہ کرے گا تو
بھی اس کے صیحون پر سخت آفت آئے گی۔“
دی مارننگ ٹیلیگراف مباہلہ اور ڈوئی پر بد دعا کرنے کا ذکر ہے۔
نیو یارک ۲۸ را کتوبر ۱۹۰۳ء
یہ اخبار صرف وہ ہیں جو ہم تک پہنچے ہیں۔ اس کثرت سے معلوم ہوتا ہے کہ سینکڑوں اخباروں میں یہ ذکر ہوا ہوگا ۔ منہ
لے حاشیہ ۔ میری طرف سے ۲۳ اگست ۱۹۰۳ ء کو ڈوئی کے مقابل پر انگریزی میں یہ اشتہار شائع ہوا تھا
جس میں یہ فقرہ ہے کہ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے پچاس برس
کا جوان ہے لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پروانہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومتوں کی وجہ
سے نہیں ہوگا بلکہ خدا جو احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا۔ اور اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب
بھی یقیناً سمجھو کہ اس کے صیحون پر جلد تر ایک آفت آنے والی ہے اب میں اس مضمون کو اس دُعا
پر ختم کرتا ہوں کہ اے قادر اور کامل خدا جو ہمیشہ نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے اور ظاہر ہوتا رہے گا

خدا جھوٹے کا جھوٹ اپنے فیصلوں سے کھول دے اور یہ میرا مضمون مباہلہ کا جیسا کہ ابھی لکھ چکا ہوں
کہ امریکہ کے چند روزانہ اور نامی اخباروں میں بخوبی شائع ہو گیا تھا اور یہ اخبار میں امریکہ کے
عیسائیوں کی تھیں جن کا مجھ سے کچھ تعلق نہ تھا اور اخباروں میں شائع کرانے کی اس لئے مجھے ضرورت
پیش آئی کہ ڈاکٹر ڈوٹی جھوٹے نبی نے براہ راست مجھ کو جواب نہیں دیا تھا۔ آ دیا تھا۔ آخر میں نے وہ مضمون
مباہلہ امریکہ کے ان نامی اخباروں میں جو روزانہ ہیں اور کثرت سے دنیا میں جاتے ہیں شائع کرا دیا۔
یہ خدا کا فضل ہے کہ باوجود یکہ ایڈیٹر ان اخبارات امریکہ عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے تاہم
انہوں نے نہایت مد و شد سے میرے مضمون مباہلہ کو ایسی کثرت سے شائع کر دیا کہ امریکہ اور یورپ
میں اس کی دھوم مچ گئی اور ہندوستان تک اس مباہلہ کی خبر ہوگئی ۔ اور میرے مباہلہ کا خلاصہ مضمون یہ تھا
کہ اسلام سچا ہے اور عیسائی مذہب کا عقیدہ جھوٹا ہے اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی مسیح ہوں جو
آخری زمانہ میں آنے والا تھا اور نبیوں کے نوشتوں میں اس کا وعدہ تھا اور نیز میں نے اس میں لکھا تھا
کہ ڈاکٹر ڈوئی اپنے دعوی رسول ہونے اور تثلیث کے عقیدہ میں جھوٹا ہے۔ اگر وہ مجھ سے مباہلہ
کرے تو میری زندگی میں ہی بہت سی حسرت اور دُکھ کے ساتھ مرے گا اور اگر مباہلہ بھی نہ کرے تب
بھی - خدا کے عذاب سے بچ نہیں سکتا۔ اس کے جواب میں بدقسمت ڈوئی نے دسمبر ۱۹۰۳ء کے کسی
پرچہ میں اور نیز ۲۶ رستمبر ۱۹۰۳ ء وغیرہ کے اپنے پرچوں میں اپنی طرف سے یہ چند سطریں انگریزی
میں شائع کیں جن کا ترجمہ ذیل میں ہے:۔
ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ مسیح یسوع کی
قبر کشمیر میں ہے اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس کا جواب کیوں نہیں دیتا اور کہ تو کیوں
اس شخص کا جواب نہیں دیتا۔ مگر کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا
جواب دوں گا ۔ اگر میں ان پر اپنا پاؤں رکھوں تو میں ان کو کچل کر مار ڈالوں گا۔“
بقیہ حاشیہ ۔ یہ فیصلہ جلد کر اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ
اپنی وحی سے تو نے مجھے وعدہ دیا ہے وہ وعدہ ضرور پورا ہوگا ا۔ ۔ اے قادر خدا میری دُعاسُن دُعا سُن لے تمام
طاقتیں تجھ کو ہیں ۔ دیکھو اشتہا ر ۲۳ را گست ۱۹۰۳ ء بزبان انگریزی - منه

·

آج 10 میں سے 10 باقی