مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 37

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور پھر پر چه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء میں لکھتا ہے کہ میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال
اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں اور مسیحیوں کو اس شہر اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں
تک کہ وہ دن آ جائے کہ مذہب محمدی دنیا سے مٹایا جائے ۔ اے خدا ہمیں وہ وقت دکھلا ۔
غرض یہ شخص میرے مضمون مباہلہ کے بعد جو یورپ اور امریکہ اور اس ملک میں شائع ہو چکا
تھا بلکہ تمام دنیا میں شائع ہو گیا تھا شوخی میں روز بروز بڑھتا گیا۔ اور اس طرف مجھے یہ انتظار تھی
کہ جو کچھ میں نے اپنی نسبت اور اس کی نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا ہے ضرور خدا تعالیٰ سچا فیصلہ
کرے گا اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ کا ذب اور صادق میں فرق کر کے دکھلا دے گا اور میں ہمیشہ اس
بارہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا تھا اور کاذب کی موت چاہتا تھا ۔ چنانچہ کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے
خبر دی کہ تو غالب سے ہوگا اور وہ دشمن ہلاک کیا جائے گا اور پھر ڈوئی کے مرنے سے قریباً پندرہ دن
پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے مجھے میری فتح کی اطلاع بخشی جس کو میں اس رسالہ میں
جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم اس کے ٹائیٹل پیج کے پہلے ورق کے دوسرے صفحہ میں
لے اس اشتہار کے صفحہ ۳ کو پڑھو جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو بزبان انگریزی میں نے
ڈوئی کے مقابل پر ایک اشتہار شائع کیا تھا اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اس میں لکھا تھا کہ خواہ ڈوئی میرے
ساتھ مباہلہ کرے یا نہ کرے وہ خدا کے عذاب سے نہیں بچے گا اور خدا جھوٹے اور سچے میں فیصلہ کر کے
دکھلا دے گا ۔ منہ
دو
کے حاشیہ۔ ۹ فروری ۱۹۰۷ ء کو مجھے یہ الہام ہوا کہ إِنَّكَ أَنْتَ الاغلی یعنی غلبہ تبھی کو ہوگا اور پھر اسی تاریخ
مجھے یہ الہام ہوا - الْعِيدُ الْأَخَرُ تَنَالُ مِنْهُ فَتْحًا عَظِيمًا یعنی ایک اور خوشی کا نشان تجھ کو ملے گا جس سے ایک
بڑی
فتح تیری ہوگی جس میں یہ تفہیم ہوئی کہ ممالک مشرقیہ میں تو سعد اللہ لدھیانوی میری پیشگوئی اور مباہلہ کے
بعد جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہی نمونیا پلیگ سے مر گیا ۔ یہ تو پہلا نشان تھا اور دوسرانشان اس سے بہت ہی بڑا ہو
گا جس میں فتح عظیم ہوگی ۔ سو وہ ڈوئی کی موت ہے جو ممالک مغربیہ میں ظہور میں آئی ۔ دیکھو پرچہ اخبار بدر
۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء جس سے خدا تعالیٰ کا وہ الہام پورا ہوا کہ میں دو نشان دکھلاؤں گا ۔ منہ

ڈوئی کی موت سے قریباً دو ہفتہ پہلے شائع کر چکا ہوں اور وہ یہ ہے۔
تازہ نشان کی پیشگوئی
خدا فرماتا ہے کہ میں اک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہو گی ۔ وہ تمام دنیا کے لئے
ایک نشان ہوگا ( یعنی ظہور اس کا صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہو گا ) اور خدا کے ہاتھوں سے
اور آسمان سے ہوگا ۔ چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے
گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں گالیاں دے رہی ہیں اس کی طرف سے ہے۔
مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے ۔
المش
میرزاغلام احمد مسیح موعود - مشتهره ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء
اب ظاہر ہے کہ ایسا نشان ( جو فتح عظیم کا موجب ہے ) جو تمام دنیا ایشیا اور امریکہ اور یورپ اور
ہندوستان کے لئے ایک کھلا کھلا نشان ہو سکتا ہے وہ یہی ڈوئی کے مرنے کا نشان ہے لیے کیونکہ اور
نشان جو میری پیشگوئیوں سے ظاہر ہوئے ہیں وہ تو پنجاب اور ہندوستان تک ہی محدود تھے اور امریکہ
اور یورپ کے کسی شخص کو ان کے ظہور کی خبر نہ تھی۔ لیکن یہ نشان پنجاب سے بصورت پیشگوئی ظاہر ہو کر
امریکہ میں جا کر ایسے شخص کے حق میں پورا ہوا جس کو امریکہ اور یورپ کا فرد فر د جانتا تھا اور اُس کے
لے حاشیہ۔ ڈوئی اس پیشگوئی کے بعد اس قدر جلد مر گیا کہ ابھی پندرہ دن ہی اس کی اشاعت پر گذرے تھے
کہ ڈوئی کا خاتمہ ہو گیا پس ایک طالب حق کے لئے یہ ایک قطعی دلیل ہے کہ یہ پیش گوئی خاص ڈوئی کے بارے
میں تھی کیونکہ اول تو اس پیشگوئی میں یہ لکھا ہے کہ وہ فتح عظیم کا نشان تمام دنیا کے لئے ہوگا اور دوسرے یہ لکھا
ہے کہ وہ عنقریب ظاہر ہونے والا ہے پس اس سے زیادہ عنقریب اور کیا ہو گا کہ اس پیشگوئی کے بعد بد قسمت
ڈوئی اپنی زندگی کے ہیں دن بھی پورے نہ کر سکا اور خاک میں جاملا جن پادری صاحبان نے آتھم کے بارے
میں شور مچایا تھا اب ان کو ڈوئی کی موت پر ضرور غور کرنی چاہیے ۔ منہ

مرنے کے ساتھ ہی بذریعہ تاروں کے اُس ملک کے انگریزی اخباروں کو خبر دی گئی چنانچہ پایونیر نے
( جوالہ آباد سے نکلتا ہے) پر چہ ا ار مارچ ۱۹۰۷ ء میں اور سول اینڈ ملٹری گزٹ نے ( جولاہور سے نکلتا
ہے) پر چہ ۱۲ مارچ ۱۹۰۷ء میں اور انڈین ڈیلی ٹیلی گراف نے ( جو لکھنو سے نکلتا ہے ) پر چہ ۱۲ مارچ
۱۹۰۷ء میں اس خبر کو شائع کیا ہے۔ پس اس طرح پر قریباً تمام دنیا میں یہ خبر شائع کی گئی اور خود یہ شخص
اپنی دنیوی حیثیت کی رو سے ایسا تھا کہ عظیم الشان نوابوں اور شاہزادوں کی طرح مانا جاتا تھا۔ چنانچہ
وب نے جو امریکہ میں مسلمان ہو گیا ہے میری طرف اس کے بارہ میں ایک چٹھی لکھی تھی کہ ڈاکٹر ڈوئی
اس ملک میں نہایت معززانہ اور شاہزادوں کی طرح زندگی بسر کرتا ہے۔ اور باوجود اس عزت اور
شہرت کے جو امریکہ اور یورپ میں اُس کو حاصل تھی خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ہوا کہ میرے مباہلہ کا
مضمون اُس کے مقابل پر امریکہ کے بڑے بڑے نامی اخباروں نے جو روزانہ ہیں شائع کر دیا اور
تمام امریکہ اور یورپ میں مشہور کر دیا اور پھر اس عام اشاعت کے بعد جس ہلاکت اور تباہی کی اُس کی
نسبت پیشگوئی میں خبر دی گئی تھی وہ ایسی صفائی سے پوری ہوئی کہ جس سے بڑھ کر اکمل اور اتم طور پر
ظہور میں آنا متصور نہیں ہو سکتا۔ اُس کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر آفت پڑی۔ اُس کا خائن ہونا ثابت
ہوا اور وہ شراب کو اپنی تعلیم میں حرام قرار دیتا تھا مگر اُس کا شراب خوار ہونا ثابت ہو گیا۔ اور وہ اُس
اپنے آباد کردہ شہر صیحون سے بڑی حسرت کے ساتھ نکالا گیا جس کو اُس نے کئی لاکھ روپیہ خرچ
کر کے آباد کیا تھا اور نیز سات کروڑ نقد روپیہ سے جو اس کے قبضہ میں تھا اُس کو جواب دیا گیا۔ اور اُس
کی بیوی اور اُس کا بیٹا اس کے دشمن ہو گئے اور اُس کے باپ نے اشتہار دیا کہ وہ ولد الزنا ہے۔ پس
اس طرح پر وہ قوم میں و میں ولد الزنا ثابت ہوا۔ اور یہ دعویٰ کہ میں بیماروں کو معجزہ سے اچھا کرتا ہے اچھا کرتا ہوں ۔ یہ
تمام لاف و گزاف اُس کی محض جھوٹی ثابت ہوئی اور ہر ایک ذلت اُس کو نصیب ہوئی اور آخر کا راس پر
فالج گرا اور ایک تختہ کی طرح چند آدمی اُس کو اُٹھا کر لے جاتے رہے اور پھر بہت غموں کے باعث
پاگل ہو گیا اور حواس بجا نہ رہے۔ اور یہ دعویٰ اُس کا کہ میری ابھی بڑی عمر ہے اور میں روز بروز جوان
ہوتا جاتا اتا ہوں اور لوگ بڑھے ہوتے جاتے ہیں محض فریب ثابت ہوا۔ آخر کار مارچ ۱۹۰۷ء کے پہلے

ہفتہ میں ہی بڑی حسرت اور درد اور دکھ کے ساتھ مر گیا۔
اب ظاہر ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا معجزہ ہوگا چونکہ میرا اصل کام کسر صلیب ہے سو اُس کے
مرنے سے ایک بڑا حصہ صلیب کا ٹوٹ گیا۔ کیونکہ وہ تمام دنیا سے اول درجہ پر حامی صلیب تھا جو پیغمبر
ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میری دعا سے تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور اسلام نابود
ہو جائے گا اور خانہ کعبہ ویران ہو جائے گا۔ سو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر اُس کو ہلاک کیا۔ میں جانتا
ہوں کہ اُس کی موت سے پیشگوئی قتل خنزیر والی بڑی صفائی سے پوری ہوگئی۔ کیونکہ ایسے شخص سے زیادہ
خطر ناک کون ہو سکتا ہے کہ جس نے جھوٹے طور پر پیغمبری کا دعوی کیا اور خنزیر کی طرح جھوٹ کی
نجاست کھائی۔ اور جیسا کہ وہ خود لکھتا ہے اُس کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب ایسے لوگ ہو گئے تھے جو
بڑے مالدار تھے بلکہ سچ یہ ہے کہ مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا وجود اس کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہ
تھا۔ نہ اس کی طرح شہرت اُن کی تھی اور نہ اُس کی طرح کروڑ ہا روپیہ کے وہ مالک تھے پس میں قسم کھا ہا
سکتا ہوں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے
ہاتھ
تھ پر مارا جائے گا۔ اگر میں اُس کو مباہلہ کے لئے نہ بلا تا۔ اور اگر میں اُس پر بددعا نہ کرتا اور اس کی
ہلاکت کی پیشگوئی شائع نہ کرتا تو اس کا مرنا اسلام کی حقیت کے لئے کوئی دلیل نہ ٹھہرتا لیکن چونکہ میں
نے صدر با اخباروں میں پہلے سے شائع کرا دیا ہے تھا کہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گا میں مسیح موعود
ہوں اور ڈوئی کذاب ہے اور بار بار لکھا کہ اس پر یہ دلیل ہے کہ وہ میری زندگی میں ذلت اور حسرت
الحمد للہ کہ آج نہ صرف میری پیشگوئی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کمال صفائی سے پوری
ہوگئی ۔ منہ
ے حاشیہ۔ امریکہ کے ایک اخبار نے خوب یہ لطیفہ لکھا ہے کہ ڈوئی مباہلہ کی درخواست کو تو قبول ضرور کرے گا یہ
مگر کسی قدر ترمیم کے بعد اور وہ یہ کہ ڈوئی کہے گا کہ میں اس طرح کا مباہلہ تو منظور نہیں کرتا کہ کا ذب صادق
کے سامنے ہلاک ہو جائے ہاں یہ منظور کرتا ہوں کہ گالیاں دینے میں مقابلہ کیا جائے ۔ پھر جو شخص گالیاں دینے
میں بڑھ کر نکلے گا اور اول درجہ پر رہے گا اس کو سچا سمجھا جائے ۔ منہ

کے ساتھ ہلاک ہو جائے گا چنانچہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا۔ اس سے زیادہ کھلا کھلا معجزہ
جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو سچا کرتا ہے اور کیا ہوگا ؟ اب وہی اس سے انکار کرے گا جو
سچائی کا دشمن ہوگا ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۔
المش
میرزا غلام احمد مسیح موعود از مقام قادیان
ضلع گورداسپور پنجاب ۔ ۷ را پریل ۱۹۰۷ء
تمہ حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۴ تا ۵۱۶)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذكر المباهلة التي دعوت دوئى اليها
مع ذكر الدعاء عليه و تفصيل ما صنع الله في هذا الباس بعد ما
اشعناه في الناس
اعلموا رحمكم الله، أن من نموذج نصرته تعالى، ومن شهاداته على صدقى،
آية أظهرها الله تعالى لتأييدى، بإهلاك رجل اسمه دوئى۔ وتفصيل هذه الآية
الجليلة، والمعجزة العظيمة، أنّ رجلا مسمّى بدوئى، كان في أمريكه من النصارى
المتمولين، والقسيسين المتكبّرين۔ وكان معه زهاء مائة ألف من المريدين، وكانوا
يُطيعونه كالعباد والإماء على منهج اليسوعيين۔ وكان كثير الشهرة في قومه وغير
ترجمہ از مرتب۔ اس مباہلہ کا ذکر جس کی طرف میں نے ڈوئی کو بلایا ، اس
کے خلاف دعا اور لوگوں میں اس کی اشاعت کے بعد
اس معرکہ میں اللہ کے سلوک کی تفصیل
اللہ تم پر رحم فرمائے جان لو کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کے بہت سے نمونوں اور میری صداقت کی شہادتوں میں
سے ایک وہ نشان ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ڈوئی نامی شخص کو ہلاک کر کے میری تائید میں ظاہر فرمایا۔ اور اس
جلیل القدر نشان اور عظیم معجزے کی تفصیل یہ ہے۔ ڈوئی نامی شخص امریکہ کے متمول عیسائیوں اور متکبر پادریوں میں
سے ایک تھا۔ اور اس کے ساتھ قریباً ایک لاکھ مرید تھے ۔ اور وہ عیسائیوں کے طریق پر غلاموں ، اور لونڈیوں کی
طرح اس کی اطاعت کرتے تھے۔ اور اسے اپنی قوم اور دوسرے لوگوں میں اتنی زیادہ شہرت حاصل تھی کہ اس کا ذکر

قومه، حتى طبّق الآفاق ذكره، وسخّر فوجًا من النصارى سِحْرُه۔ وكان يدعى الرسالة
والنبوة ، مع إقرار ألوهية ابن مريم، ويسب ويشتم رسولنا الأكرم، وكان يدعى
مقامات فائقة ومراتب عالية، ويحسب نفسه من كلّ نفس أشرف وأعظم۔ وكان
يزيد يوما فيومًا فى المال والشهرة والتابعين، وكان يعيش كالملوك بعد ما كان
كالشحاذين۔ فالناظر من المسلمين في ترقياته، مع افترائه وتقوله، إن كان ضعيفًا ۔۔
ضل وحار، وإن كان عَرِيفًا لم يأمن العثار ۔ وذالك أنه كان عدوّ الإسلام، وكان يسبّ
نبينا خير الأنام، ثمّ مع ذالك صعد في الشهرة والتموّل إلى أعلى المقام، وكان يقول
إني سأقتل كل من كان من المسلمين، ولا أترك نفسًا من الموحدين المؤ منين۔
وكان من الذين يقولون ما لا يفعلون، وعلا في الأرض كفرعون ونسى المنون۔
وكـان يـجـعـل الـنـهـار لنهب أموال الناس، والليل للكأس، واجتمع إليه جهال
اليسوعيين، وسفهاء المسيحيين، فما زالوا يتعاطون أقداح الضلالة، ويصدقون من
بقیہ ترجمہ ۔ دنیا کے کناروں تک پھیل گیا تھا۔ اور اس کے جادو نے عیسائیوں کی ایک بہت بڑی جماعت کو تسخیر کر رکھا تھا۔
اور وہ ابن مریم کی الوہیت کے اقرار کے ساتھ ساتھ اپنی رسالت اور نبوت کا مدعی بھی تھا۔ اور وہ ہمارے رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو برا بھلا کہتا اور گالیاں دیتا تھا۔ اور وہ بلند مقامات اور مراتب عالیہ کا دعویدار تھا۔ اور اپنے آپ کو ہر شخص سے زیادہ
بزرگ و برتر سمجھتا تھا اور وہ روز بروز شہرت اور مال اور ماننے والوں کی تعداد میں بڑھ رہا تھا اور وہ گدا گروں کی طرح تھا ،
اس کے بعد بادشاہوں جیسی زندگی بسر کرنے لگا۔ اس کے افترا اور خدا پر جھوٹ گھڑنے کے باوجود اس کی ترقیوں کو
مسلمانوں میں سے دیکھنے والا اگر ضعیف (العقیدہ) ہوتا تو وہ گمراہ ہو جاتا اور نقصان اٹھاتا، اور اگر وہ عالم ہوتا تو بھی لغزش
سے محفوظ نہ رہتا۔ اور یہ اس لئے کہ وہ (ڈوئی) اسلام کا دشمن تھا اور وہ ہمارے نبی خیر الا نام علی کو گالیاں دیا کرتا تھا۔ بایں
ہمہ وہ شہرت اور تمول میں اعلیٰ مقام تک ترقی کرتا رہا۔ اور وہ یہ کہتا تھا کہ میں عنقریب ہر مسلمان کو قتل کروں گا اور کسی موحد
مومن کو نہیں چھوڑوں گا ۔ اور وہ (ڈوئی ) ایسے لوگوں میں سے تھا جو کہتے ہیں کرتے نہیں۔ اور اس نے زمین میں فرعون کی
طرح سرکشی کی اور موت کو بھول گیا۔ اس نے دن کو لوگوں کے مال لوٹنے اور رات کو مے نوشی کے لئے مختص کر رکھا
تھا۔ جاہل عیسائی اور نا سمجھ سیچی اس کے گرد جمع ہو گئے وہ ضلالت کے جام لنڈھاتے رہے اور اپنی جہالت کی وجہ سے اس
کے دعوئی رسالت کی تصدیق کرتے رہے حالانکہ وہ دنیا کا غلام تھا نہ کہ آزاد ۔ اور وہ ایسا سیپ تھا جس میں موتی نہ
صلى الله
ﷺ

جهلهم دعوى الرسالة۔ وكان هو عبد الدنيا لا كَحُرّ، وكصدف بلا در، ومع ذالك
كان شيطان زمانه، وقرين شيطانه، ولكن الله مهله إلى وقت دعوته للمباهلة، ودعوت
عليه في حضرة العزّة۔ وكنتُ أجد فيه ريح الشيطان، ورأيت أنه صريع الطاغوت وعدو
عباد الرحمن، نجس الأرض ونجس أنفاس أهلها من أنواع خباثة الهذيان، وما رأيتُ
كمثله عميتًا ولا عفريتا في هذا الزمان۔ كان مجنون التثليث، وعدو التوحيد، ومصرا
على الدين الخبيث، وكان ينظر مضرّاتِه كحسنة، ومعرّاتِه كأسباب راحة۔ واجتمع
الجهال عليه من الأمراء وأهل الثروة، ونصروه بمال لا يوجد إلا في خزائن الملوك
وأرباب السلطنة۔ وكان يساق إليه قناطير الدولة، حتى قيل إنه ملك ويعيش
كالملوك بالشأن والشوكة۔ ولما بلغت دولته منتهاها، تبع نفسه الأمارة وما زكاها ۔
وادعى الرسالة والنبوّة من إغواء الشيطان، وما تحامى عن الافتراء والكذب والبهتان۔
بقیہ ترجمہ ۔ ہو۔ اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے زمانے کا شیطان اور اپنے شیطان کا ساتھی تھا۔ مگر اللہ نے
اسے اس وقت تک مہلت دی جب تک کہ میں نے اسے مباہلہ کیلئے بلایا اور اس کے خلاف رب العزت کی بارگاہ میں
دعا کی۔ اور میں اس (ڈوئی) کے وجود میں شیطان کی بد بو پاتا تھا۔ اور میں نے اسے طاغوت کا پچھاڑا ہوا اور رحمان خدا
کے بندوں کا دشمن پایا۔ اس نے زمین کو نا پاک کیا اور اہل زمین کی سانسوں کو اپنی طرح طرح کی خبیث نہ بکواس سے نجس
کر دیا۔ میں نے اس زمانے میں اس جیسا کوئی شاطر اور سرکش شیطان نہیں دیکھا۔ وہ تثلیث کا دیوانہ اور توحید کا دشمن
اور خبیث دین پر مصر تھا۔ اور وہ اس دین کی برائیوں کو نیکی کی طرح اور اس کے عیوب کو اسباب راحت کی مانند دیکھتا
تھا۔ اور امراء اور دولت مندوں میں سے جاہل اسکے گرد جمع ہو گئے تھے۔ اور انہوں نے اسکی ایسے مال سے مدد کی جو
صرف بادشاہوں اور ارباب سلطنت کے خزانوں میں پایا جاتا ہے۔ اور اس کے پاس ڈھیروں ڈھیر دولت لائی جاتی
یہاں تک کہ یہ کہا جانے لگا کہ وہ بادشاہ ہے جو بادشاہوں کی طرح شان و شوکت سے زندگی بسر کرتا ہے اور جب اس
کی دولت اپنی انتہا کو پہنچ گئی تو وہ ا۔ گئی تو وہ اپنے نفس امارہ کا مطیع ہو گیا اور اس نے اسے پاک نہ کیا۔ اور اس نے شیطان
کے بہکانے سے نبوت اور رسالت کا دعوی کر دیا۔ اور افتراء ، جھوٹ اور بہتان سے اجتناب نہ کیا۔ اور اس نے یہ
خیال کر لیا کہ یہ ایسی بات ہے جس کے بارہ میں اس سے باز پرس نہیں ہوگی ۔ اور وہ اپنی زندگی نا ز ونعم اور آسودگی

وظن أنه أمرٌ لا يُسأل عنه، ويُزجّى حياته فى التنعم والرفاهة، ويزيد في العظمة
والنباهة، بل سلك معه طريق الكبر والنخوة، وما خاف عذاب حضرة العزة۔ ولا
شك أن المفترى يؤخـذ فـي مـآل أمــره ويُمنع من الصعود، وتفترسه غيرة الله
كالأسود، ويرى يوم الهلاك والدمار الموعود في كتاب الله العزيز الودود۔ إن
الذين يفترون على الله ويتقولون، لا يعيشون إلا قليلا ثم يؤخذون، وتتبعهم لعنة الله
في هذه وفي الآخرة، ويذوقون الهوان والخزى ولا يُكرمون۔ ألم يبلغك ما كان
مال المفترين في الأوّلين؟ وإن الله لا يخاف عقبى المتقولين، ويهز لهم حسامه،
فيجعلهم من الممزقين۔
ولما اقترب يوم هلاكه دعوته للمباهلة، وكتبت إليه أن دعواك باطل ولستَ إِلَّا
كذَّابًا مفتريا لـجـيـفـة الدنيا الدنية، وليس عيسى إلا نبيًّا، ولست إلا متقوّلا، ومن العامة
بقیہ ترجمہ۔ میں گزارتا رہے گا اور وہ عظمت و شرف میں بڑھتا چلا جا میں بڑھتا چلا جائے گا ۔ بلکہ اس کے ساتھ وہ کبر و نخوت کی راہ
پر بھی چل پڑا اور رب العزت کے عذاب سے نہ ڈرا ۔ اور اس میں کچھ شک نہیں کہ مفتری آخر کار پکڑا جاتا ہے اور
اسے ترقی سے روک دیا جاتا ہے۔ اور اللہ کی غیرت اسے شیروں کی طرح چیر پھاڑ دیتی ہے۔ اور وہ ہلاکت کا دن اور
موعود تباہی کو دیکھ لیتا ہے۔ اللہ غالب اور بہت پیار کرنے والے کی کتاب (قرآن کریم) میں ہے کہ وہ لوگ جو اللہ
پر افتراء کرتے ہیں اور جھوٹ باندھتے ہیں وہ تھوڑا ہی عرصہ زندہ رہتے ہیں اور پھر وہ پکڑے جاتے ہیں اور اللہ کی
لعنت اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان کا پیچھا کرتی ہے اور وہ ذلت اور رسوائی کا مزا چکھتے ہیں اور ان کی عزت
نہیں کی جاتی ۔ کیا تجھے پہلے زمانے کے مفتریوں کے انجام کی خبر نہیں پہنچی ؟ اور یقینا اللہ کو افترا کرنے والوں کے
انجام کی کچھ پرواہ نہیں۔ اور وہ اپنی تلوار ان کے لئے سونتا ہے اور انہیں پارہ پارہ کر دیتا ہے۔
اور جب اس کی ہلاکت کا دن قریب آگیا تو میں نے اس کو مباہلہ کے لئے بلایا اور اسے لکھا کہ تیرا دعویٰ باطل ہے
اور تو اس حقیر دنیا کے مردار کی خاطر محض کذاب اور مفتری ہے اور عیسی صرف ایک نبی ہے اور تو محض خدا تعالیٰ کی
طرف جھوٹا قول منسوب کرنے والا، مفتری اور معمولی آدمی اور خود گمراہ اور گمراہ کرنے والے فرقے سے ہے۔ پس
اس ذات بار ات باری تعالیٰ سے ڈر جو تیرے جھوٹ کو دیکھ رہا کو دیکھ رہا ہے۔ اور میں تجھے اسلام اور دین حق کی طرف اور جبروت اور

والفرق الضالة المضلة۔ فاخشَ الذى يرى كذبك، وإني أدعوك إلى الإسلام والدين
الحق والتوبة إلى الله ذى الجبروت والعزة۔ فإن تولّيت وأعرضت عن هذه الدعوة،
فتعال نباهل ونجعل لعنة الله على الذى ترك الحق، وادعى الرسالة والنبوة على طريق
الفرية۔ وإن الله يفتح بيني وبينك، ويهلك الكاذب في زمن حياة الصادق، ليعلم
الناس من صدق ومن كذب، ولينقطع النزاع بعد هذه الفيصلة۔ ووالله، إنّي أنا المسيح
الموعود الذي وعد مجيئه في آخر الزمن وأيام شيوع الضلالة۔ وإن عيسى قد مات،
وإن مذهب التثليث باطل، وإنك تفترى على الله في دعوى النبوة۔ والنبوة قد
انقطعت بعد نبينا صلى الله عليه وسلم ، ولا كتاب بعد الفرقان الذي هو خير الصحف
السابقة، ولا شريعة بعد الشريعة المحمدية، بيد أنى سُمِّيتُ نبيًّا على لسان خير البرية،
وذالك أمر ظلّي من بركات المتابعة، وما أرى فى نفسي خيرًا، ووجدتُ كُلّ ما
وجدت من هذه النفس المقدّسة۔ وما عنى الله من نبوّتى إلا كثرة المكالمة والمخاطبة،
بقیہ ترجمہ عزت والے خدا کی طرف توبہ کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں ۔ اگر تو اس دعوت سے پیٹھ پھیرتا اور منہ
موڑتا ہے تو آؤ ہم مباہلہ کریں اور حق ترک کرنے والے اور از راه افتراء رسالت اور نبوت کا دعویٰ کرنے والے پر
اللہ کی لعنت ڈالیں۔ اور اس طرح اللہ میرے اور تیرے درمیان فیصلہ فرمادے گا۔ اور صادق کے عرصہ حیات میں
کا ذب کو ہلاک کر دے گا تا کہ لوگ یہ جان لیں کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا اور تا اس فیصلہ کے بعد نزاع ختم ہو
جائے ۔ اور اللہ کی قسم ! میں ہی وہ مسیح موعود ہوں جس کی آخری زمانہ میں اور گمراہی کے پھیل جانے کے دنوں میں آمد
کا وعدہ دیا گیا تھا۔ اور یقینا عیسی فوت ہو چکا ہے اور تثلیثی مذہب باطل ہے۔ اور تو دعوائے نبوت میں اللہ پر افتراء کر
رہا ہے اور سلسلہ نبوت تو ہمارے نبی ﷺ کے بعد منقطع ہو گیا۔ اور فرقان حمید جو تمام صحفِ سابقہ سے بہتر ہے، کے
بعد کوئی اور کتاب نہیں اور نہ شریعت محمدیہ کے بعد کوئی اور شریعت ہے۔ البتہ خیر البریہ صلى علیه الله کی زبان مبارک سے میرا
نہیں
نام نبی رکھا گیا۔ اور یہ آپ کی کامل اتباع کی برکات کی وجہ سے ایک ظلی امر ہے۔ اور میں اپنی ذات میں کوئی خوبی
پاتا اور میں نے جو کچھ پایا اس پاک نفس سے پایا۔ میری نبوت سے اللہ کی مراد محض کثرت مکالمہ و مخاطبہ الہیہ ہے۔

ولعنة الله على من أراد فوق ذالك، أو حسب نفسه شيئًا، أو أخرج عنقه من الربقة
النبوية۔ وإن رسولنا خاتم النبيين، وعليه انقطعت سلسلة المرسلين۔ فليس حق أحد أن
يدعى النبوة بعد رسولنا المصطفى على الطريقة المستقلة، وما بقى بعده إلا كثرة
المكالمة، وهو بشرط الاتباع لا بغير متابعة خير البرية۔ ووالله، ما حصل لي هذا
المقام إلا من أنوار اتباع الأشعة المصطفوية، وسُمِّيتُ نبيا من الله على طريق المجاز
لا على وجه الحقيقة۔ فلا تهيج ههنا غيرة الله ولا غيرة رسوله، فإني أُربى تحت جناح
النبي، وقدمى هذه تحت الأقدام النبويّة۔ ثم ما قلت من نفسى شيئًا، بل اتبعتُ ما أُوحى
إلى من ربي۔ وما أخاف بعد ذالك تهديد الخليقة، وكلّ أحد يُسأل عن عمله يوم
القيامة، ولا يخفى على الله خافية۔
وقلت لذالك المفترى۔۔ إن كنت لا تباهل بعد هذه الدعوة، ومع ذالك لا
بقیہ ترجمہ ۔ اور اللہ کی لعنت ہو اس پر جو اس سے زائد کا ارادہ کرے۔ یا وہ اپنے آپ کو کوئی شے سمجھے یا جو حضور کی غلامی
سے اپنی گردن کو باہر نکالتا ہو۔ اور یقیناً ہمارے رسول خاتم النبیین ہیں ۔ آپ پر سلسلہ مرسلین منقطع ہو گیا۔ پس کسی کو بھی
یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے رسول پاک کے بعد نبوت مستقلہ کا دعویٰ کرے۔ اور آپ کے بعد سوائے کثرت
مکالمہ اور کچھ باقی نہیں رہا۔ اور وہ بھی اتباع کی شرط کے ساتھ ہے نہ کہ خیر البریہ کی متابعت کے بغیر ۔ اور اللہ کی
قسم ! مجھے یہ مقام صرف اور صرف مصطفوی شعاعوں کی اتباع کے انوار سے حاصل ہوا ہے ۔
اور اللہ کی طرف سے مجھے حقیقی طور پر نہیں بلکہ مجازی طور پر نبی کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یہاں اللہ اور اس
کے رسول کی غیرت جوش میں نہیں آتی ، کیونکہ میری پرورش نبی کریم کے پروں کے نیچے کی جا رہی ہے۔ اور میرا یہ قدم
نبی ﷺ الله کے قدموں کے نیچے ہے۔ پھر یہ بات بھی ہے کہ میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا۔ کہا۔ بلکہ میں نے اسی وحی
کی پیروی کی ہے جو میرے رب کی طرف سے مجھے کی گئی ہے ۔ اور اس کے بعد میں مخلوق کی دھمکیوں سے نہیں
عروسة
ڈرتا ۔ اور قیامت کے روز ہر شخص سے اس کے عمل کی پرسش کی جائے گی اور اللہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ۔
اور میں نے اس مفتری ( ڈوئی ) سے کہا کہ اگر تو میری اس دعوت مباہلہ کے بعد بھی مباہلہ نہیں کرے گا اور اس

تتوب مما تفترى على الله بادعاء النبوة، فلا تحسب أنك تنجو بهذه الحيلة، بل الله
يهلكك بعذاب شديد مع الذلة الشديدة، ويخزيك ويذيقك جزاء الفرية۔ وكان
يراقب موتى وأراقب موته، وكنتُ أتوكل على الله ناصر الحق وحامي هذه الملة۔
ثم أشعت ما كتبت إليه في ممالك أمريكة إشاعةً تامة كاملةً، حتى أُشيع ما
كتبت إليه في أكثر جرائد أمريكة، وأظنّ أنّ ألوفا من الجرائد أشاعتُ هذا التبليغ،
وبلغت الإشاعة إلى عدّة ما أستطيع أن أحصيها، وليس فى القرطاس سعة أَنْ أُمليها ۔
وأما ما أُرْسِلَ إلى من جرائد أمريكة التي فيها ذكر دعوتى وذكر المباهلة وذكر
دعائى على دوئى لطلب الفيصلة، فرأيتُ أن أكتب في الحاشية أسماء بعضها، ليعلم
الناس أن هذا الأمر ما كان مكتومًا مخفيًّا، بل أشيع في مشارق الأرض ومغاربها،
وفي أقطار الدنيا وأعطافها كلّها، شرقًا وغربًا وشمالا وجنوبًا۔ وكان سبب هذه
بقیہ ترجمہ ۔ کے ساتھ یہ بھی کہ جس نبوت کا تو نے اللہ پر افترا کرتے ہوئے دعوی کیا ہے اس سے تو یہ نہیں کرے گا تو یہ
مت سمجھنا کہ اس حیلہ سے تو بچ جائے گا بلکہ اللہ انتہائی ذلت کے ساتھ شدید عذاب سے تجھے ہلاک کرے گا اور تجھے
رسوا کرے گا اور تجھے افترا کی سزا کا مزا چکھائے گا۔ اور وہ (ڈوئی) میری موت کا انتظار کرتا تھا۔ اور میں اس کی موت
کا۔ میرا تو کل اللہ پر تھا جو حق کی مدد کرنے والا ہے اور اس ملت (اسلامیہ ) کا حامی ہے۔ اس کے بعد میں نے اس کی
طرف لکھی ہوئی اپنی تحریر کو بلا دامریکہ میں بھر پور طریقہ سے شائع کر دیا، اور اس کی طرف لکھی گئی میری تحریرات امریکہ کے
اکثر جرائد میں شائع ہوئیں۔ اور میرا یہ خیال ہے کہ میری اس تبلیغ کو ہزار ہا اخبارات نے شائع کیا اور یہ اشاعت اتنی تعداد
میں ہوئی کہ میں اس کا شمار نہیں کر سکتا اور صفحات قرطاس میں اتنی گنجائش نہیں کہ میں اس کو رقم کر سکوں ۔ ہاں البتہ وہ امریکی
جرائد جو مجھے بھیجے گئے اور جن میں میری تبلیغ اور میرے دعوت مباہلہ اور ڈوئی کے خلاف خدائی فیصلہ طلب کرنے کے لئے
میری دعا کا ذکر تھا۔ تو میں نے مناسب سمجھا کہ ان میں سے بع سے بعض اخبارات کے نام حاشیہ میں لکا حاشیہ میں لکھ دوں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو
جائے کہ یہ مباہلے کا معاملہ کوئی ڈھکا چھپا اور مخفی امر نہ تھا۔ بلکہ زمین کے مشرق ، مغرب اور دنیا کے تمام اکناف میں
شرقا غربا اور شمالاً جنوباً اس کی اشاعت کی گئی۔ اور اس اشاعت کی وجہ یہ تھی کہ ڈوئی شہرت میں بڑے بادشا ہوں جیسا تھا ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی