مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

حصہ 39

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وأرى آيات كثيرة لإتمام الحجة، وجذب إلى فوجًا عظيما من النفوس البررة،
وساق إلى القناطير المقنطرة من الذهب والفضة، ورزقنى فتحا عظيمًا على كل من
باهلني من المبتدعين والكفرة۔ وأنزل لى آيات منيرة، لا أستطيع أن أحصيها،
ولا أقدر أن أمليها، فاسألوا أهل أمريكة ما صنع الله بدوئى بعد دعائى، وتعالوا
اریكم آيات ربي ومولائی، وآخر دعوانا أن الحمد لله ربّ العالمين۔
الميرزا غلام أحمد المسيح الموعود
من مقام قاديان، ضلع گورداسپور، پنجاب
۱۵ / اپريل سنة ١٩٠٧ء
بقیہ ترجمہ نے میرے ہر مقصد کو سچا ثابت کر دیا۔ اور اس نے اتمام حجت کے لئے بہت سے
نشانات دکھائے اور نیکوکاروں کی ایک بہت بڑی فوج میری طرف کھینچ لایا۔ اور سونے اور چاندی
کے ڈھیروں کے ڈھیر میرے پاس لے آیا۔ اور بدعتیوں اور کافروں میں سے ہر ایک مباہلہ
کرنے والے پر مجھے فتح عظیم عطا فرمائی۔ اور میرے لئے اتنے روشن نشان نازل کیے جنہیں میں
شمار نہیں کر سکتا اور نہ لکھنے کی قدرت رکھتا ہوں ۔ پس تم اہل امریکہ سے پوچھو کہ میری دعا کے
بعد اللہ نے ڈوئی سے کیسا سلوک کیا۔ آؤ میں تمھیں اپنے پروردگار اور مولی کے نشان
دکھاؤں ۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔
المشــــــــــــــــتـهر
میرزاغلام احمد مسیح موعود مقام قادیان
ضلع گورداسپور، پنجاب ۱۵ اپریل ۱۹۰۷ء
لے یہ حاشیہ اگلے صفحہ سے شروع ہو رہا ہے ۔ (ناشر)

الحاشية المتعلقة بصفحة ۷۵۔ السطر العاشر
إن الله أخبرني بموت دوئى مرارًا، وهى بشارات كثيرة، وكلها طبع قبل موته وقبل نزول
الآفات عليه في جريدة مُسمّى ببدر وجريدةٍ أخرى مُسمّى بالحكم، فليرجع الناظر إليهما۔
فمنها ما أُوحِيَ إلى في ۲۵ دسمبر سنة ١٩٠٢ء حكاية عنى وهو هذا: إني صادق صادق
وسيشهد الله لى۔ ومنها ما أُوحِيَ إلى فى ۲ فرورى سنة ١٩٠٣ ء وهو هذا : سنعليك۔
سأكرمك إكراما عجبًا ۔ سمع الدعاء ۔ إنّى مع الأفواج آتیک بغتةً۔ دعاؤک مستجاب۔
وأُوحِيَ في ٢٦ / نومبر سنة ١٩٠٣ء : لك الفتح، ولك الغلبة۔ وأُوحِيَ في ١٧ / دسمبر سنة
١٩٠٣ء : ترى نصرا من عند الله ۔ إن الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون۔ وأُوحِيَ إلى في
٢ ا جون سنة ١٩٠٤ء : كَتَبَ الله لأغلبن أنا ورسلى۔ كمثلك در لا يُضاع ۔ لا يأتي عليك
يوم الخسران ۔ وأُوحِيَ إلى في ۱۷ / دسمبر سنة ۱۹۰۵ء : قال ربُّك إنه نازل من السماء ما
ترجمہ
حاشیہ متعلقہ صفحہ ۷۵ - سطر نمبر ۱۰
اللہ نے بار بار مجھے ڈوٹی کی موت کی خبر دی اور یہ بشارتیں بڑی کثرت سے ہیں ۔ اور یہ سب کی سب
اس کی موت سے قبل اور اس پر آفات نازل ہونے سے پہلے بدر نامی اخبار اور ایک دوسرے اخبار الحکم
میں طبع کر دی گئی تھیں ۔ غور کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ان دونوں اخباروں کو دیکھے۔ منجملہ ان
الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲۵ / دسمبر ۱۹۰۲ء میری طرف سے بطور حکایت بیان کیا گیا۔ اور وہ یہ ہے۔
إِنِّي صَادِقٌ صَادِقٌ وَ سَيَشْهَدُ اللهَ لِی ۔ یعنی میں صادق ہوں ، صادق ہوں اور عنقریب خدا تعالیٰ
میری شہادت دے گا ۔ اور منجملہ ان الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲ رفروری ۱۹۰۳ء کو مجھے ہوا جو یہ
ہے۔ ہم تجھے غالب کریں گے ۔ میں تجھے عزت دوں گا ایسے عزت جس سے لوگ تعجب میں پڑیں
گے۔ تیری دعاسنی گئی۔ میں فوجوں کے ساتھ نا گہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ تیری دعا مقبول
ہے ۔ اور ۲۶ نومبر ۱۹۰۳ء کو یہ وحی ہوئی لَكَ الْفَتْحُ وَلَكَ الْغَلَبَةُ یعنی تیرے لئے فتح ہے اور
تیرے لئے غلبہ مقدر ہے ۔ ۱۷ / دسمبر ۱۹۰۳ء کو یہ وحی ہوئی تو ار تو اللہ کی طرف سے نصرت دیکھے گا۔
وو

يُرضيك، رحمة منا، وكان أمرًا مقضيّا۔ وأُوحِيَ إلى فى ٢٠ / مارچ سنة ١٩٠٦ ء : المراد
حاصل۔ وأُوحِيَ إلى في 9 أبريل سنة ١٩٠٦ء : نصر من الله وفتح مبين۔ ولا يُرَدّ بأسه عن
قوم يعرضون۔ وأوحى إلى في ١٢ / أبريل سنة ١٩٠٦ء: أراد الله أن يبعثك مقاما محمودًا۔
يعنى مقام عزّة وفتح تحمد فيه۔ وأُوحِيَ فى الهندية (ترجمة): أُرِى ما ينسخ طاقة الدير يعنى أُرى آيةً
تكسر قوة دير اليسوعيين۔ وأُوحِيَ فى الهندية في ٧ / جون سنة ١٩٠٦ء (ترجمة): تظهر الآيتان۔
إني أُريك ما يُرضيك۔ وأُوحِيَ فى ٢٠ / جنورى سنة ١٩٠٦ء: وقالوا لست مرسلا۔ قل
كفى بالله شهيدا بيني وبينكم، ومن عنده علم الكتاب۔ وأُوحِي في ١٠ / جولائى سنة
١٩٠٦ء: (ترجمة الهندى انظُرُ ۔۔ إني أُمطر لك من السماء ، وأنبت من الأرض، وأما
أعداؤك فيؤخذون۔ وأُوحِيَ في ٢٣ / أكست سنة ١٩٠٦ء : (ترجمة الهندى): ستظهر آية
وو
بقیہ ترجمہ۔ اور یقیناً اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو متقی اور نیکو کار ہیں ۔ اور ۱۲ جون ۱۹۰۴ء کو مجھے یہ
وحی کی گئی ” خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔ تیرے جیسا موتی ضائع
نہیں ہوگا۔ تجھ پر گھاٹے کا دن نہیں آئے گا ۔ اور ے اور دسمبر ۱۹۰۵ء کو مجھے یہ وحی کی گئی ” تیرا رب کہتا
ہے کہ ایک امر آسمان سے اترے گا جس سے تو خوش ہو جائے گا ۔ یہ ہماری طرف سے رحمت ہے اور
یہ فیصلہ شدہ بات ہے جو ابتدا سے مقدر تھی ۔ اور ۲۰ مارچ ۱۹۰۶ء کو مجھے وحی کی گئی ۔ ”الْمُرَادُ
حاصل “ یعنی مراد بر آنے والی ہے۔ اور ۹ را پریل ۱۹۰۶ء کو مجھے یہ وحی کی گئی کہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے نصرت اور فتح مبین آیا چاہتی ہے اور اعراض کرنے والے اس کے عذاب سے بچ
نہیں سکیں گے۔ اور ۱۲ را پریل ۱۹۰۶ کو مجھے یہ وحی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ تجھے مقام
محمود پر مبعوث کرے یعنی ایسی فتح کے مقام پر جہاں تیری تعریف کی جائے گی ۔ اور اردو میں وحی
ہوئی کہ میں کلیسیا کی طاقت کو مٹتے ہوئے دیکھتا ہوں یعنی میں وہ نشان دیکھ رہا ہوں جو عیسائیوں
کے کلیسیا کی قوت کو توڑ دے گا ۔ے جون ۱۹۰۶ ء کو اردو میں وحی ہوئی دونشان ظاہر ہوں گے۔
میں تجھے وہ دکھاؤں گا جو تجھے راضی کر دے گا ۔ ۲۰ جنوری ۱۹۰۶ کو یہ الہام ہوا ۔ اور کہیں گے کہ تو
خدا کا فرستادہ نہیں۔ کہہ میری سچائی پر اللہ گواہی دے رہا ہے۔ اور وہ لوگ گواہی دیتے ہیں جو

في أيام قريبة ليقضى الله بيننا ۔ وأُوحِي في ٢٧/ستمبر سنة ١٩٠٦ء : ( ترجمة الهندى):
السلام عليك أيها المظفّر ۔ سمع دعاؤك بلجت آياتي ، وبَشِّرِ الذين آمنوا بأن لهم الفتح۔
وأُوحِيَ في ٢٠ أكتوبر سنة ١٩٠٦ء : (ترجمة الهندى): الله عدو الكاذب، وإنه يوصله إلى
جهنم ۔ أغرقت سفينة الأذل۔ إن بطش ربك لشديد ۔ وأوحى في ا / فرورى سنة ١٩٠٧ء:
(ترجمة الهندى): الآية المنيرة وفتحنا ۔ وأُوحِيَ في ۷ فرورى سنة ١٩٠٧ء: العيد الآخر۔
تنال منه فتحًا عظيمًا ۔ دَعْنِي أقْتُلُ من آذاك۔ إن العذاب مُربَّعٌ ومُدَوِّرٌ ۔ وإن يروا آيةً يُعرضوا
من
ويقولوا سحر مستمر ۔ وأُوحِيَ في سابع مارچ سنة ١٩٠٧ء: يأتون بنعشه ملفوفاً ۔۔ نعيتُ ۔
سابع مارچ إلى آخره: يعنى يُشاع موتُ ذالك الرجل إلى هذا الوقت۔ إن الله مع الصادقين۔ منه
(ضمیمه حقيقة الوحى الاستفتاء ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۸۵ تا ۷۰۲)
وو
بقہ ترجمہ کتاب اللہ کا علم اللہ کا علم رکھتے ہیں ۔ اور ہار جولائی ۱۹۰۶ کو یہا ۱۹۰ کو یہ الہام ہوا۔ دیکھ میں آسمان سے
تیرے لئے برساؤں گا اور زمین سے اگاؤنگا۔ پر جو تیرے مخالف ہیں پکڑے جائیں گے۔ اور
۲۳ اگست ۱۹۰۶ کو اردو میں یہ الہام ہوا۔ آج کل کوئی نشان ظاہر ہو گا ۔“‘ تا اللہ ہمارے درمیان
فیصلہ کر دے۔ اور ۲۷ ستمبر کو ۱۹۰۶ کو اردو میں یہ الہام ہوا ۔ اے مظفر تجھ پر سلام ہو کہ خدا نے تیری دعا
سن لی۔ میری نشانیاں ظاہر ہو گئیں اور خوشخبری دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے کہ بے شک ان کے
واسطے فتح ہے۔ اور ۲۰ راکتو بر ۱۹۰۶ء کو اردو میں وحی ہوئی ” کاذب کا خدا دشمن ہے۔ وہ اس کو جہنم میں
پہنچائے گا۔ کمترین کا بیڑا غرق ہو گیا۔ تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔“ اور یکم فروری ۱۹۰۷ء
کو اردو میں وحی ہوئی روشن نشان“ اور ”ہماری فتح ہوئی ۔ اور ے فروری ۱۹۰۷ء کو وحی ہوئی ایک اور
عید ہے جس میں تو ایک بڑی فتح پائے گا۔ مجھے چھوڑتا میں اس شخص کو قتل کروں جو تجھے ایذا دیتا
ہے۔ دشمنوں کیلئے عذاب ہر چار طرف سے ہے اور ارد گرد سے گھیرے ہوئے ہے۔ اور جب یہ
لوگ کوئی نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایک معمولی اور قدیمی سحر ہے۔ اور ے مارچ ۱۹۰۷ء کو وحی
ہوئی اس کی لاش کفن میں لپیٹ کر لائے ہیں۔ میں ایک کا ذب کی موت کی خبر دیتا ہوں۔ سات مارچ
سے آخر تک یعنی اس شخص ڈوئی کی موت کی اس وقت مقررہ تک تشہیر کر دی جائے گی۔ خدا بچوں کے
ساتھ ہے۔ منہ

مولوی ثناء اللہ صاحب (امرتسری ) کے ساتھ
آخری فیصلہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَيَسْتَنْبُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ !
بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۔ مدت سے آپ کے
پر چہ اہل حدیث میں میری تکذیب اور تفسیق کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہمیشہ مجھے آپ اپنے اس پر چہ
میں مردود کذاب دجال مفسد کے نام سے منسوب کرتے ہیں اور دنیا میں میری نسبت شہرت دیتے
ہیں کہ یہ شخص مفتری اور کذاب اور د اور کذاب اور دجال ہے اور اس شخص کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا سراسر افتراء
ہے۔ میں نے آپ سے بہت دکھ اٹھایا اور صبر کرتا رہا مگر چونکہ میں دیکھتا ہوں کہ میں حق کے
پھیلانے کے لئے مامور ہوں اور آپ بہت سے افتراء میرے پر کر کے دنیا کو میری طرف آنے
سے روکتے ہیں اور مجھے ان گالیوں اور ان تہمتوں اور ان الفاظ سے یاد کرتے ہیں کہ جن سے بڑھ
کر کوئی لفظ سخت نہیں ہو سکتا ۔ اگر میں ایسا ہی کذاب اور مفتری ہوں جیسا کہ اکثر اوقات آپ
اپنے ہر ایک پرچہ میں مجھے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کی زندگی میں ہی ہلاک ہو جاؤں گا کیونکہ
میں جانتا ہوں کہ مفسد اور کذاب کی بہت عمر نہیں ہوتی اور آخر وہ ذلت اور حسرت کے ساتھ اپنے
ا یونس: ۵۴

اشد دشمنوں کی زندگی میں ہی نا کام ہلاک ہو جاتا ہے اور اس کا ہلاک ہونا ہی بہتر ہوتا ہے تا خدا
کے بندوں کو تباہ نہ کرے۔ اور اگر میں کذاب اور مفتری نہیں ہوں اور خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ
سے مشرف ہوں اور مسیح موعود ہوں تو میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ سنت اللہ کے موافق
آپ مکذبین کی سزا سے نہیں بچیں گے ۔ پس اگر وہ سزا جو انسان کے ہاتھوں سے نہیں بلکہ محض خدا
کے ہاتھوں سے ہے جیسے طاعون ، ہیضہ وغیرہ مہلک بیماریاں آپ پر میری زندگی میں ہی وارد نہ
ہوئی تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ۔ یہ کسی الہام یا وحی کی بناء پر پیشگوئی نہیں ۔ محض دعا کے
طور پر میں نے خدا سے فیصلہ چاہا ہے اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اے میرے مالک
بصیر و قدیر جو علیم و خبیر ہے جو میرے دل کے حالات سے واقف ہے اگر یہ دعویٰ مسیح موعود ہونے
کا محض میرے نفس کا افتراء ہے اور میں تیری نظر میں مفسد اور کذاب ہوں اور دن رات افتراء
کرنا میرا کام ہے تو اے میرے پیارے مالک میں عاجزی سے تیری جناب میں دعا کرتا ہوں
کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کی زندگی میں مجھے ہلاک کر اور میری موت سے ان کو اور ان کی
جماعت کو خوش کر دے آمین ۔ مگر اے میرے کامل اور صادق خدا ۔ اگر مولوی ثناء اللہ ان تہمتوں
میں جو مجھ پر لگاتا ہے حق پر نہیں تو میں عاجزی سے تیری جناب میں دعا کرتا ہوں کہ میری زندگی
میں ہی ان کو نابود کر ۔ مگر نہ انسانی ہاتھوں سے بلکہ طاعون و ہیضہ وغیرہ امراض مہلکہ سے بجز اس
صورت کے کہ وہ کھلے کھلے طور پر میرے روبرو اور میری جماعت کے سامنے ان تمام گالیوں اور
بد زبانیوں سے تو بہ کرے جن کو وہ فرض منصبی سمجھ کر ہمیشہ مجھے دکھ دیتا ہے ۔ آمین یارب
الْعَالَمِین ۔ میں ان کے ہاتھ سے بہت ستایا گیا اور صبر کرتا رہا۔ مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ ان کی
بد زبانی حد سے گزر گئی ۔ وہ مجھے ان چوروں اور ڈاکوؤں سے بھی بدتر جانتے ہیں جن کا وجود دنیا
کے لیے سخت نقصان رساں ہوتا ہے اور انہوں نے ان تہمتوں اور بد زبانیوں میں آیت
لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ لے پر بھی عمل نہیں کیا اور تمام دنیا سے مجھے بدتر سمجھ لیا اور
بنی اسراءیل : ۳۷
小

دور دور ملکوں تک میری نسبت یہ پھیلا دیا کہ یہ شخص در حقیقت مفسد اور ٹھگ اور دوکاندار اور
کذاب اور مفتری اور نہایت درجہ کا بد آدمی ہے۔ سو اگر ایسے کلمات حق کے طالبوں پر بداثر نہ
ڈالتے تو میں ان تہمتوں پر صبر کرتا۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ مولوی ثناء اللہ انہیں تہمتوں کے ذریعہ سے
میرے سلسلہ کو نابود کرنا چاہتا ہے اور اس عمارت کو منہدم کرنا چاہتا ہے جو تو نے اے میرے آقا
اور میرے بھیجنے والے اپنے ہاتھ سے بنائی ہے۔ اس لیے اب میں تیرے ہی تقدس اور رحمت کا
دامن پکڑ کر تیری جناب میں ملتجی ہوں کہ مجھ میں اور شاء اللہ میں سچا فیصلہ فرما اور وہ جو تیری نگاہ میں
در حقیقت مفسد اور کذاب ہے اس کو صادق کی زندگی میں ہی دنیا سے اٹھا لے یا کسی اور نہایت
سخت آفت میں جو موت کے برابر ہو مبتلا کر۔ اے میرے پیارے مالک تو ایسا ہی کر ۔ آمین ثم
آمین ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ ۔ آمین ۔
بالآخر مولوی صاحب سے التماس ہے کہ وہ میرے اس تمام مضمون کو اپنے پرچہ میں چھاپ
دیں اور جو چاہیں اس کے نیچے لکھ دیں ۔ اب فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔
الراق
عبداللہ الصمد میرزاغلام احمد لمسیح الموعود عَافَاهُ اللهُ وَأَيَّد
م
مرقوم تاریخ ۱۵ اپریل ۱۹۰۷ ء مطابق یکم ربیع الاول ۱۳۲۵ ه روز دوشنبه
تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱صفحه ۱۱۸ تا ۱۲۰)
الاعراف : ۹۰

ناظرین کی توجہ کے لائق اور مخالفوں سے
ایک استفسار
دنیا کے ملوک اور سلاطین میں یہ رسم ہے کہ جب ان کا کوئی غضب کسی شہر پر نازل ہوتا ہے
اور اس شہر کے باشندوں کے قتل کے لئے عام حکم دیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اگر کسی شخص کو اس کے
سلطنت سے خاص تعلقات ہوتے ہیں تو اس شخص اور اس کے عیال اطفال کی نسبت فرمان شاہی
صادر ہو جاتا ہے کہ اس شخص کے مال اور عزت اور جان پر کوئی شاہی سپاہی حملہ نہ کرے۔ ایسا ہی
جناب حضرت عزت جل شانہ کی عادت میں داخل ہے کہ جس شخص کو اس کی جناب میں کوئی تعلق
عبودیت ہے تو اس زمانہ میں جب قہر اور غضب الہی زمین پر نازل ہوتا ہے اور ایک عام قتل کا حکم
نافذ ہوتا ہے تب ملائک کو جناب حضرت عزت جل شانہ سے فہمائش کی جاتی ہے کہ اس گھر کے
محافظ رہیں ۔
پس یہی بھید ہے کہ جب عام طاعون دنیا میں نازل کی گئی تو اسی ابتدائی زمانہ میں جب اس
ملک میں طاعون شروع ہوئی ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہام ہوا کہ إِنِّي أُحَافِظُ كُلَّ مَنْ
في الدَّارِ ، یعنی ہر ایک شخص جو اس گھر کی چاردیواری کے اندر ہے میں اس کو طاعون سے بچاؤں
گا۔ چنانچہ قریباً گیارہ برس ہوئے جب یہ الہام ہوا تھا اور اس مدت میں لاکھوں انسان اس دنیا
سے شکار طاعون ہو کر گزر گئے لیکن ہمارے اس گھر میں اگر ایک کتا بھی داخل ہوا تو وہ بھی طاعون

سے محفوظ رہا۔ یہ کس قدر عظیم الشان معجزہ ہے لیکن ان کے لیے جو آنکھ بند نہیں کرتے ۔ اب بھی
اگر کسی کو یہ گمان ہے کہ یہ انسان کا افتراء ہے یا یہ خدا کا کلام نہیں ۔ تو اسے چاہیے کہ ایسا ہی افتراء
وہ بھی شائع کرے یا قسم کھا کر یہ شائع کرے کہ یہ خدا کا کلام نہیں ۔ پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ
خدائے قدیر ضرور اس کو اس بے باکی کا جواب دے گا ۔ اگر تم مشرق سے مغرب تک اور شمال
سے جنوب تک سیر کرو تو تمام دنیا میں تمہیں کوئی ایسا ملہم نہیں ملے گا کہ خدا نے اس کو طاعون کی
نسبت یہ تسلی دی ہو کہ وہ اس کے گھر میں نہیں آئے گی چاہیے کہ ہمارے مخالف مسلمان اور آریہ
اور عیسائی ضرور اس بات کا جواب دیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
میرزاغلام احمد علی اللہ مسیح موعود
( بدر نمبر ۱۸ جلد ۶ مورخه ۲ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحہ نمبرا - الحکم نمبر ۱۵ جلد۱۱-۳۰ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۵ )

جہاں جہاں یہ ان
اور حسب مقدرت اس کی اور کا پیاں چھپوا کر تقسیم کریں ۔
یہ اشتہار پہنچے وہاں جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ حسب ضرورت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اپنی جماعت کے لئے ضروری نصیحت
چونکہ میں دیکھتا ہوں کہ ان دنوں میں بعض جاہل اور شریر لوگ اکثر ہندوؤں میں سے اور
کچھ مسلمانوں میں سے گورنمنٹ کے مقابل ایسی ایسی حرکتیں ظاہر کرتے ہیں جن سے بغاوت کی
بُو آتی ہے بلکہ مجھے شک ہوتا ہے کہ کسی وقت باغیانہ رنگ ان کی طبائع میں پیدا ہو جائے گا اس لیے
میں اپنی جماعت کے لوگوں کو جو مختلف مقامات پنجاب اور ہندوستان میں موجود ہیں جو بفضلہ
تعالیٰ کئی لاکھ تک اُن کا شمار پہنچ گیا ہے نہایت تاکید سے نصیحت کرتا ہوں کہ وہ میری اس تعلیم کو
خوب یا درکھیں جو قریباً چھبیس برس سے تقریری اور تحریری طور پر ان کے ذہن نشین کرتا آیا ہوں
یعنی یہ کہ اس گورنمنٹ انگریزی کی پوری اطاعت کریں کیونکہ وہ ہماری محسن گورنمنٹ ہے ۔ ۔ ان
کی ظل حمایت میں ہمارا فرقہ احمد یہ چند سال میں لاکھوں تک پہنچ گیا ہے اور اس گورنمنٹ کا
احسان ہے کہ اس کے زیر سایہ ہم ظالموں کے پنجہ سے محفوظ ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت
ہے کہ اُس نے اس گورنمنٹ کو اس بات کے لیے چن لیا تا کہ یہ فرقہ احمد یہ اس کے زیر سایہ ہو کر
ظالموں کے خونخوار حملوں سے اپنے تئیں بچاوے اور ترقی کرے ۔ کیا تم یہ خیال کر سکتے ہو کہ تم

سلطان روم کی عملداری میں رہ کر یا مکہ اور مدینہ ہی میں اپنا گھر بنا کر شریر لوگوں کے حملوں سے بچ
سکتے ہو۔ نہیں ہرگز نہیں ۔ بلکہ ایک ہفتہ میں ہی تم تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے کئے جاؤ گے۔ تم سُن چکے
ہو کہ کس طرح صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف جو ریاست کابل کے ایک معزز اور بزرگوار اور نامور
رئیس تھے جن کے مرید پچاس ہزار کے قریب تھے وہ جب میری جماعت میں داخل ہوئے تو محض
اسی قصور سے کہ میری تعلیم کے موافق جہاد کے مخالف ہو گئے تھے۔ امیر حبیب اللہ خان نے
نہایت بے رحمی سے ان کو سنگسار کرا دیا۔ پس کیا تمہیں کچھ توقع ہے کہ تمہیں اسلامی سلاطین کے
ما تحت کوئی خوشحالی میسر آئے گی ۔ بلکہ تم تمام اسلامی مخالف علماء کے فتووں کی رو سے واجب القتل
ٹھہر چکے ہو۔ سو خدا تعالیٰ کا یہ فضل اور احسان ہے کہ اس گورنمنٹ نے ایسا ہی تمہیں اپنے سایہ
پناہ کے نیچے لے لیا جیسا کہ نجاشی بادشاہ نے جو کہ عیسائی تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ
کو پناہ دی تھی ۔ میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا جیسا کہ نادان لوگ خیال کرتے ہیں
نہ اس سے کوئی صلہ چاہتا ہوں بلکہ میں انصاف اور ایمان کی رو سے اپنا فرض دیکھتا ہوں کہ اس
گورنمنٹ کی شکر گزاری کروں اور اپنی جماعت کو اطاعت کے لیے نصیحت کروں ۔ سو یا د رکھو اور
خوب یا درکھو کہ ایسا شخص میری جماعت میں داخل نہیں رہ سکتا جو اس گورنمنٹ کے مقابل پر کوئی
باغیانہ خیال دل میں رکھے اور میرے نزدیک یہ سخت بدذاتی ہے کہ جس گورنمنٹ کے ذریعہ سے
ہم ظالموں کے پنجے سے بچائے جاتے ہیں اور اس کے زیر سایہ ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے
اس کے احسان کے ہم شکر گزار نہ ہوں اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے هَلْ اللہ
جَزَاء الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کے یعنی احسان کا بدلہ احسان ہے اور حدیث شریف میں بھی ہے
کہ جو انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا ۔ یہ تو سوچو کہ اگر تم اس گورنمنٹ کے سایہ
سے باہر نکل جاؤ تو پھر تمہارا ٹھکانا کہاں ہے؟ ایسی سلطنت کا بھلا نام تو لو جو تمہیں اپنی پناہ میں لے
لے گی ۔ ہر ایک اسلامی سلطنت تمہارے قتل کرنے کے لیے دانت پیس رہی ہے کیونکہ ان کی نگاہ
ا الرحمن : ٦١

لده الله
جلد سوم
میں تم کافر اور مرتد ٹھہر چکے ہو۔ سو تم اس خدا داد نعمت کی قدر کرو اور تم یقیناً سمجھ لو کہ خدا تعالیٰ نے
سلطنت انگریزی تمہاری بھلائی کے لیے ہی اس ملک میں قائم کی ہے اور اگر اس سلطنت پر کوئی
آفت آئے تو وہ آفت تمہیں بھی نابود کر دے گی یہ مسلمان لوگ جو اس فرقہ احمد یہ کے مخالف
ہیں ۔ تم ان کے علماء کے فتوے سن چکے ہو یعنی یہ کہ تم اُن کے نزدیک واجب القتل ہو۔ اور ان کی
آنکھ میں ایک کتا بھی رحم کے لائق ہے مگر تم نہیں ہو ۔ تمام پنجاب اور ہندوستان کے فتوے بلکہ تمام
ممالک اسلامیہ کے فتوے تمہاری نسبت یہ ہیں کہ تم واجب القتل ہو اور تمہیں قتل کرنا اور تمہارا مال
لوٹ لینا اور تمہاری بیویوں پر جبر کر کے اپنے نکاح میں لے آنا اور تمہاری میت کی توہین کرنا اور
مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ ہونے دینا نہ صرف جائز بلکہ بڑا ثواب کا کام ہے۔ سو یہی
انگریز ہیں جن کو لوگ کافر کہتے ہیں جو تمہیں ان خونخوار دشمنوں سے بچاتے ہیں اور ان کی تلوار کے
خوف سے تم قتل کئے جانے سے بچے ہوئے ہو۔ ذرا کسی اور سلطنت کے زیر سایہ رہ کر دیکھ لو کہ تم
سے کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ سو انگریزی سلطنت تمہارے لیے ایک رحمت ہے۔ تمہارے لیے ایک
برکت ہے اور خدا کی طرف سے تمہاری وہ سپر ہے۔ پس تم دل و جان سے اس سپر کی قدر کرو اور
تمہارے مخالف جو مسلمان ہیں ہزار ہا درجہ ان سے انگریز بہتر ہیں کیونکہ وہ تمہیں واجب القتل
نہیں سمجھتے ۔ وہ تمہیں بے عزت کرنا نہیں چاہتے ۔ کچھ بہت دن نہیں گزرے کہ ایک پادری نے
کپتان ڈگلس کی عدالت میں میرے پر اقدام قتل کا مقدمہ کیا تھا۔ اُس دانشمند اور منصف مزاج
ڈپٹی کمشنر نے معلوم کر لیا کہ وہ مقدمہ سراسر جھوٹا اور بناوٹی ہے اس لیے مجھے عزت کے ساتھ بری اور
کیا بلکہ مجھے اجازت دی کہ اگر چاہو تو جھوٹا مقدمہ بنانے والوں پر سزا دلوانے کے لیے نالش
کرو ۔ سو اس نمونہ سے ظاہر ہے کہ انگریز کس انصاف اور عدل کے ساتھ ہم سے پیش آتے
ہیں ۔ اور یاد رکھو کہ اسلام میں جو جہاد کا مسئلہ ہے میری نگاہ میں اس سے بدتر اسلام کو بدنام
کرنے والا اور کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ جس دین کی تعلیم عمدہ ہے ۔ جس دین کی سچائی ظاہر کرنے
کے لئے خدا نے معجزات دکھلائے ہیں اور دکھلا رہا ہے ایسے دین کو جہاد کی کیا ضرورت ہے ۔ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی