ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طوفان کے آنے کی اس قدر عرصہ پہلے سے خبر دیتا رہے کہ جس سے ہمیں اپنے اور اپنے جہاز کے
بچانے کا موقع مل سکے ۔
اب ظاہر ہے کہ جو لوگ حقیقت کے سمجھنے کا کافی ملکہ رکھتے ہیں اور منطق کے اصول کا بخوبی علم رکھتے
ہیں وہ ہماری ان دونوں دلیلوں کو قطعی لنگڑی اور بے بنیاد خیال کریں گے کیوں؟ اس لئے کہ اوّل
دونوں دلیلوں میں ”ضرورت“ کا جو کچھ قیاس قائم کیا گیا ہے جسے ہم نے اپنے نتیجہ کی علت قرار دیا
ہے وہ محض ہمارا ایک وہمی اور فرضی قیاس ہے، قوانین نیچر سے اُس کی تائید نہیں ہوتی بلکہ ہم اُلٹا
قوانین نیچر کو پس انداز کر کے خدا کی خود دانائی پر حاشیہ چڑھاتے ہیں ۔ دوم چونکہ ہماری علت فرضی
ہوتی ہے پس اس سے جو نتیجہ ہم قائم کرتے ہیں وہ بھی فرضی ہوتا ہے اور واقعات نیچری خود اُس کی
تردید کرتے ہیں ۔ چنانچہ جیسی پہلی مثال کے متعلق ہمارا نتیجہ واقعات کے خلاف ہے اور درحقیقت
انسان کے سر کے پیچھے دو آنکھیں اور زائد قائم نہیں کی گئیں ہیں ۔ دوسری مثال میں بھی ویسے ہی
باوجود اس کے کہ سینکڑوں جہاز آج تک سمندر میں غرق ہو چکے ہیں اور ہزاروں اور لاکھوں جانیں
اُن کے ساتھ ضائع ہو چکی ہیں مگر آج تک خدا نے کسی جہاز والے کے پاس کوئی نج کا پیغام اس قسم کا
نہیں بھیجا جس کا دوسری مثال میں ذکر ہوا ہے۔ پس دونوں صورتوں میں ہماری ضرورت کا
قیاس خدا کی دانائی یا قوانین قدرت کے موافق نہ تھا اس لئے اس کا نتیجہ بھی خدا کی حکمت کے خلاف
ہونے کے باعث نیچر کے واقعات سے تصدیق نہ پاسکا اور محض فرضی ثابت ہوا۔ اب صاف ظاہر
ہے کہ آپ نے اپنے الہام کی ضرورت پر جو دلیل پیش کی ہے وہ بجنسہ ہماری دونوں دلیلوں کے
متشابہ ہے۔ کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ جس حالت میں نہ خود انسان اپنے علم اور واقفیت سے غلطی
سے بچ سکتے اور نہ خدا ( جو رحیم و کریم اور ہر ایک سہو اور خطا سے مبرا اور ہر امر کی اصل حقیقت پر
واقف ہے ) بذریعہ اپنے سچے الہام کے اپنے بندوں کی مدد کرے تو پھر ہم عاجز بندے کیونکر ظلمات
جہل اور خطا سے باہر آویں اور کس طرح آفات شک و شبہ سے نجات پائیں ۔ لہذا میں مستحکم رائے
ظاہر کرتا ہوں کہ مقتضائے حکمت اور رحمت اور بندہ پروری اس قادر مطلق کا یہی ہے کہ ، یہ بات
وقتاً فوقتاً جب مصلحت دیکھے ایسے لوگوں کو پیدا کرتا رہے کہ عقائد حقہ کے جاننے اور اخلاق صحیحہ کے
کل حالتوں میں انسان اپنے علم اور واقفیت میں غلطی نہیں کرتا ۔ ایڈیٹر برادر ہند
سے یہ

معلوم کرنے میں خدا کی طرف سے الہام پاویں“۔
پس جس صورت میں آپ کی اس دلیل میں بھی ضرورت کا قیاس مثل ہماری دونوں دلیلوں
کے ہے اور قوانین نیچر اس کی تصدیق کرنے سے انکاری ہیں تو پھر ایسا قیاس بجزر فرضی اور وہمی ہونے
کے اور کچھ ثابت نہیں ہوتا ۔ کیونکہ ہم خود تو بات بات میں ایسی سینکڑوں ضرورتیں قائم کر سکتے ہیں مگر
سوال یہ ہے کہ خدا کی حکمت بھی ہماری فرضی ضرورتوں کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں؟ محققوں کے نزدیک
وہی ضرورت ضرورت ہو سکتی ہے جس کو نیچر یا خدا کی حکمت نے قائم کیا ہو۔ جیسے ہماری بھوک کے
دفعیہ کیلئے غذا اور سانس لینے کیلئے ہوا کی ضرورت ہماری فرضی نہیں بلکہ نیچری ہے اور اسی لئے اُس کا
ذخیرہ بھی انسان کی زندگی کیلئے اُس نے فراہم کر دیا ہے۔ مگر جو ضرورت کہ نیچر کے نزدیک قابل تسلیم
نہیں ہے اور اُسے خود ہم اپنے وہم سے قائم کرتے ہیں ۔ وہ ایک طرف جس طور پر محض فرضی ہوتی ہے
دوسری طرف اُسی طور پر اُسے علت ٹھہرا کر جو نتیجہ قائم کرتے ہیں وہ بھی فرضی ہونے کے باعث
واقعات کے ساتھ مطابق نہیں ہوتا ہے اور یہ صورت ہم نے اپنی مثالوں میں بخوبی ظاہر کر دی ہے۔
دوم اس بات کی نسبت کہ آپ نے الہام کی تعریف میں جو کچھ عبارت رقم کی ہے اُس کا آپ
کی دلیل سے کہاں تک ربط ہے ۔ اسی قدر لکھنا کافی ہے کہ جس حالت میں آپ نے اپنے الہام کی
کل بنیاد جس ” ضرورت پر قائم کی ہے درحقیقت وہ ضرورت جبکہ خود بے بنیاد ہے یعنی نیچر کے
نزدیک وہ ضرورت قابل تسلیم نہیں ہے تو پھر اگر یہ بھی مانا جاوے کہ جو عمارت آپ نے کسی اپنی بنیاد
پر کھڑی کی ہے وہ اچھے مصالحہ کے ساتھ بھی تعمیر کی ہے تا ہم وہ بے بنیاد ہونے کے باعث بجز وہم کے
اور کہیں نہیں ٹھہر سکتی اور جیسے اس کی بنیاد فرضی ہے ویسے ہی وہ بھی آخر کا ر فرضی رہتی ہے ۔
الہام کے اس غلط عقیدہ کے باعث دنیا میں لوگوں کو جس قدر نقصان پہنچا ہے اور جس قدر خرابیاں
بر پا ہوئی ہیں اور انسانی ترقی کو جس قدر روک پہنچی ہے اس کے ذکر کرنے کو اگر چہ میرا دل چاہتا ہے مگر
چونکہ امر متناقضہ سے اُس کا اس وقت کچھ علاقہ نہیں ہے لہذا اس کا بیان یہاں پر ملتوی رکھتا ہوں ۔
لاہور ۳ / جون ۱۸۷۹ء
آپ کا نیازمند
شیو نرائن ۔ اگنی ہوتری

مکرمی جناب پنڈت صاحب
مکتوب نمبر ۴
آپ کا عنایت نامہ عین انتظار کے وقت میں پہنچا۔ کمال افسوس سے لکھتا ہوں جو آپ کو تکلیف
بھی ہوئی اور مجھ کو جواب بھی صحیح صحیح نہ ملا ۔ میرے سوال کا تو یہ ماحصل تھا کہ جبکہ ہماری نجات
( کہ جس کے وسائل کا تلاش کرنا آپ کے نزدیک بھی ضروری ہے ) عقائد حقہ اور اخلاق صحیحہ اور
اعمال حسنہ کے دریافت کرنے پر موقوف ہے کہ جن میں امور باطلہ کی ہرگز آمیزش نہ ہو تو اس
صورت میں ہم بجز اس کے کہ ہمارے علوم دینیہ اور معارف شرعیہ ایسے طریق محفوظ سے لئے گئے
ہوں جو دخلِ مفاسد اور منکرات سے بگلی معصوم ہو اور کسی طریق سے نجات نہیں پاسکتے ۔ اس کے
جواب میں اگر آپ وضع استقامت پر چلتے اور داب مناظرہ کو مرعی رکھتے تو از روئے حصر عقلی کے
جواب آپ کا ( در حالت انکار ) صرف تین باتوں میں سے کسی ایک بات میں محصور ہوتا۔
اوّل یہ کہ آپ سرے سے نجات کا ہی انکار کرتے اور اس کے وسائل کو مفقود الوجود اور ممتنع الحصول
ٹھہراتے اور اس کی ضرورت کو چار آنکھوں کی ضرورت کی طرح صرف ایک طمع خام سمجھتے ۔
دوم یہ کہ نجات کے قائل ہوتے لیکن اُس کے حصول کے لئے عقائد اور اعمال کا ہر ایک کذب
اور فساد سے پاک ہونا ضروری نہ جانتے بلکہ محض باطل یا امور مخلوطہ حق اور باطل کو بھی موجب نجات
کا قرار دیتے ۔
سوم یہ کہ حصول نجات کو صرف حق محض سے ہی ( جو امتزاج باطل سے بکلی منزہ ہو ) مشروط
رکھتے اور یہ دعویٰ کرتے کہ طریقہ مجوزہ عقل کا حق محض ہی ہے اور اس صورت میں لازم تھا کہ بغرض
اثبات اپنے اس دعوی کے ہمارے قیاس استقرائی کو ( جو حجت کی اقسام ثلاثہ میں سے تیسری قسم ہے
جس کو مضمون سابق میں پیش کر چکے ہیں ) کوئی نظیر معصوم عن الخطاء ہونے کسی عاقل کے پیش کر کے
اور اس کے علوم نظریہ عقلیہ میں سے کوئی تصنیف دکھلا کر توڑ دیتے ۔ پھر اگر حقیقت میں ہمارا قیاس ۔
استقرائی ٹوٹ جاتا اور ہم اُس تصنیف کی کوئی غلطی نکالنے سے عاجز رہ جاتے تو آپ کی ہم پر خاصی
ڈگری ہو جاتی ۔ مگر افسوس کہ آپ نے ایسا نہ کیا۔ ہزاروں مصنفوں کا ذکر تو کیا مگر نام ایک کا بھی نہ لیا

اور نہ اس کی کسی عقلی نظیری تصنیف کا کچھ حوالہ دیا ۔ اب اس تکلیف دہی سے میری غرض یہ ہے کہ اگر
الہام کی حقیت میں جناب کو ہنوز کچھ تامل ہے تو بغرض قائم کرنے ایک مسلک بحث کے شقوق ثلاثہ
متذکرہ بالا میں سے کسی ایک شق کو اختیار کیجئے اور پھر اس کا ثبوت دیجئے ۔ کیونکہ جب میں ضرورت
الہام پر حجت قائم کر چکا تو از روئے قانون مناظرہ کے آپ کا یہی منصب ہے جو آپ کسی حیلہ قانونی
سے اس حجت کو توڑیں اور جیسا میں عرض کر چکا ہوں اس حیلہ انگیزی کے لئے آپ کے پاس صرف
تین ہی طریق ہیں جن میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے میں آپ قانونا مجاز ہیں اور یہ بات خاطر
مبارک پر واضح رہے کہ ہم کو اس س بحث سے صرف اظہار حق منظور ہے۔ تعصب اور نفسانیت جو سفہا کا
طریقہ ہے ہرگز مرکوز خاطر نہیں ۔ میں دلی محبت سے دوستانہ یہ بحث آپ سے کرتا ہوں اور دوستانہ
راست طبعی کے جواب کا منتظر ہوں ۔
۱۵ جون ۱۸۷۹ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راقم ۔ آپ کا نیازمند
غلام احمد عفی عنہ
مکرمی جناب مرزا صاحب
آپ کا عنا یہ کا عنایت نامه مرقومہ پانچویں ماہ حال مجھے ملا ۔ نہایت اف ملا ۔ نہایت افسوس ہے کہ میں نے آپ کے
الہام کے بارے میں جو کچھ بطور جواب لکھا تھا اس سے آپ تشفی حاصل نہ کر سکے ۔ میرا افسوس اور نشنی حاصل نہ کر سکے۔ میرا
بھی زیادہ بڑھتا جاتا ہے کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ آپ نے میرے جواب کے عدم تسلیم کی نسبت
کوئی صاف اور معقول وجہ بھی تحریر نہیں فرمائی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اُس کے پڑھنے اور
سمجھنے میں غور اور فکر کو دخل نہیں دیا۔
پھر آپ کے اس عنایت نامہ میں ایک اور لطف یہ موجود ہے کہ آپ ایک جگہ پر قائم رہتے
معلوم نہیں ہوتے ۔ پہلے آپ نے الہام کی ضرورت اس دلیل کے ساتھ قائم کی کہ چونکہ انسان کی
عقل حقیت کے معلوم کرنے میں عاجز ہے اور وہ اپنی تحقیقات میں خطا کرتی ہے پس ضرور ہے کہ
انسان خدا کی طرف سے الہام پاوے۔ میں نے جب آپ کی اس ضرورت کو فرضی ثابت کر دیا اور

دکھلا دیا کہ خدا کی حکمت اس ضرورت کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو آپ نے پہلے مقام کو چھوڑ کر اب دوسری
طرف کا راستہ لیا اور بجائے ہماری تحریر کے تسلیم کرنے یا بشرط اعتراض کسی معقول حجت کے پیش
کرنے کے اب اُس سلسلہ کو نجات کے مسئلہ کے ساتھ آلپیٹا ۔ یعنی اصل بحث کو جو الہام کی اصلیت پر
تھی اُسے چھوڑ کر نجات کے مسئلہ کو لے بیٹھے اور اب اس نئے قضیہ کے ساتھ ایک نئی بحث کے
اصولوں کو قائم کرنے لگے ۔ پھر اس پر ایک طرفہ یہ کہ آپ اخیر خط میں لکھتے ہیں کہ
"اگر الہام کی حقیت میں جناب کو ہنوز کچھ تامل ہے تو بغرض قائم کرنے ایک
مسلک بحث شقوق ثلاثہ متذکرہ بالا میں سے کسی ایک شق کو اختیار کیجئے اور پھر اس کا ثبوت
دیجئے کیونکہ جب میں ضرورت الہام پر حجت قائم کر چکا تو اب از روئے قانون مناظرہ
کے آپ کا بھی منصب ہے جو آپ کسی حیلہ قانونی سے اس حجت کو توڑ دیں۔
گویا یک نہ شد دو شد ۔ آپ نے ضرورت الہام پر جو حجت قائم کی تھی وہ تو جناب من ! میں
ایک دفعہ توڑ چکا اور اُس فرضی ضرورت پر جو عمارت الہام کی آپ نے قائم کی تھی اسے بے بنیاد ٹھہرا
چکا مگر افسوس ہے ایک عرصہ دراز کی عادت کے باعث اُس کی تصویر ہنوز آپ کی نظروں میں سمائی
ہوئی ہے اور وہ عادت باوجود اس کے کہ آپ کو اس بحث سے صرف اظہارحق منظور ہے، مگر پھر
آپ کو حقیقت کے پاس پہنچنے میں سد راہ ہے۔ تحقیق حق اُس وقت تک اپنا قدم نہیں جاسکتی ہے جب
تک کہ ایک خیال جو عادت میں داخل ہو گیا ہے اُس کو ایک دوسری عادت کے ساتھ جدا کرنے کی مشق
حاصل نہ کی جائے ۔ کسی عیسائی کا ایک چھوٹا سا لڑکا بھی گنگا کے پانی کو صرف دریا کا پانی سمجھتا ہے اور کے کا
اس سے زیادہ گناہ سے نجات وغیرہ کا خیال اس سے متعلق نہیں کرتا ۔ مگر ایک پرانے خیال کے معتقد
بڑھے ہندو کے نزدیک اس پانی میں ایک غوطہ مارنے سے انسان کے گل گناہ دفع ہو جاتے ہیں ۔
ایک عیسائی کے نزدیک خدا کی تثلیث برحق ہے مگر ایک مسلمان یا برا ہمو کے نزدیک وہ بالکل لغو
ہے ۔ اگر کسی ایسے ہندو یا عیسائی سے بحث کر کے اس کے خیال کی لغویت کو ظاہر بھی کر دو ( کہ جس کا
ظاہر کرنا کچھ مشکل بات نہیں ) مگر وہ اس کی لغویت کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ حتی کہ جب جواب سے عاجز
آتا ہے تو یہ کہہ کر کہ گو میں ٹھیک جواب نہیں دے سکتا ہوں مگر میں اُس کا قائل ہوں اور دل سے
اُسے ٹھیک جانتا ہوں۔ یہ دل کی گواہی اس کی وہی عادت ہے کہ جو حکماء کے نزدیک طبیعت ثانی

کے نام سے موسوم ہوتی ہے۔ پس جس الہام کے آپ قائل ہیں اُس کی بھی وہی کیفیت ہے ۔ آپ
کے نزدیک ایک عرصہ دراز کی عادت کے باعث وہ خیال ایسا پختہ اور صحیح ہو گیا ہے کہ آپ اس کے
مخالف ہماری مضبوط سے مضبوط دلیل بھی قابل اطمینان نہیں پاتے ہیں ۔ اور جب ایک طرف سے
اپنی دلیل کو کمزور دیکھتے ہیں تو دوسری طرف بدل کر چل دیتے ہیں ۔ اس طور پر فیصلہ ہونا محال ہے۔
آج تک کسی سے ہوا بھی نہیں اور نہ آئندہ ہو۔ ہونے کی اُمید ہے۔ آپ پ مجھ مجھ سے سے اُن مصنفوں مصنفوں کے نام
طلب کرتے ہیں جن کی تصنیف یا تحقیقات میں غلطی نہیں ہے۔ حالانکہ جن علوم کا میں نے ذکر کیا تھا
اُس کے جاننے والوں کے نزدیک ان کی تصنیف کی کیفیت پوشیدہ نہیں ہے ۔ کیا آپ نے علم ریاضی
کی تصنیفات خود ملاحظہ نہیں کی ہیں ؟ کیا علم طبیعات کی کتب آپ کی نظر سے نہیں گزری ہیں؟ بیشک
جدید تصنیفات جو انگریزی سے فارسی یا عربی میں ترجمہ نہیں ہوئیں شاید ان کی کیفیت آپ سے
پوشیدہ ہو مگر بعض یونانیوں کی تصنیف مثل اقلیدس کے علم ہندسہ وغیرہ سے غالباً آپ واقفیت رکھتے
ہونگے اور ظاہر ہے کہ علم ہندسہ کے راست اور صحیح ہونے میں آج تک دنیا میں کسی عالم کو خواہ ( وہ
الہام کا مقر ہو یا منکر خدا پرست ہو یا د ہر یہ ) کلام نہیں ہے ۔ اگر آپ کی رائے میں وہ درست نہ ہو تو
آپ براہ مہربانی مجھ کو اس کی غلطیوں سے مطلع فرمائیں ۔
پھر آپ یہ بھی لکھتے ہیں کہ میں نے آپ کے مضمون کے جواب دینے میں داب مناظرہ کو مرعی
نہیں رکھا ۔ اس کے جواب میں میں صرف اس قدر عرض کرنا کافی سمجھتا ہوں کہ جس وقت میری اور
آپ کی کل تحریر میں رسالہ برادر ہند میں مشتہر کی جاویں گی ۔ اُس وقت انصاف پسند ناظرین خود ہی
تصفیہ کر لیں گے ۔ آپ کا یہ فرمانا صحیح ہے یا غیر صحیح ۔
اگر آپ لکھیں تو اگلے مہینہ کے رسالہ سے اس بحث کو مشتہر کرنا شروع کر دوں ۔
لاہور ۱۲ جون ۱۸۷۹ء
آپ کا نیازمند
شیو نارائن ۔ اگنی ہوتری

مکرمی جناب پنڈت صاحب
مکتوب نمبر ۵
تو
آپ کا مہربانی نامہ عین اُس وقت میں پہنچا کہ جب میں بعض ضروری مقدمات کے لئے
امرتسر کی طرف جانے کو تھا۔ چونکہ اس وقت مجھے دو گھنٹہ کی بھی فرصت نہیں اس لئے آپ کا جواب
واپس آ کر لکھوں گا اور انشاء اللہ تعالیٰ تین روز بغایت درجہ چار روز کے بعد واپس آ جاؤں گا اور
پھر آتے ہی جواب لکھ کر خدمت گرامی میں ارسال کروں گا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ یہ مضامین
برادر ہند میں درج ہونگے ۔ مگر میری صلاح یہ ہے کہ ان مضامین کے ساتھ دو ثالثوں کی رائے بھی
ہو تب اندراج پاویں۔ مگر اب مشکل یہ کہ ثالث کہاں سے لاویں ، ناچار یہی تجویز خوب ہے کہ
آپ ایک فاضل نامی گرامی صاحب تالیف و تصنیف کا براہم سماج کے فضلاء میں سے منتخب کر کے
اطلاع دیں جو ایک خدا ترس اور فروتن اور محقق اور بے نفس اور بے تعصب ہوا اور ایک انگریز ، کہ
جس کی قوم کی زیر کی بلکہ بے نظیری کے آپ قائل ہیں، انتخاب فرما کر اس سے بھی اطلاع بخشیں
اغلب ہے کہ میں ان دونوں کو منظور کروں گا اور میں نے بطور سرسری سنا ہے کہ آپ کے بر ہمو سماج
میں ایک صاحب کی شب چندر نام لئیق اور دانا آدمی ہیں ۔ اگر یہی سچ ہے تو وہی منظور ہیں ۔ اُن کے
ساتھ ایک انگریز کر دیجئے ۔ مگر منصفوں کو یہ اختیار نہ ہوگا کہ صرف اتنا ہی لکھیں کہ ہماری رائے میں
یہ ہے یا وہ ہے بلکہ ہر ایک فریق کی دلیل کو اپنے بیان سے توڑنا یا بحال رکھنا ہوگا ۔ دوسرے یہ
مناسب ہے کہ اس مضمون کو رسالہ میں متفرق طور پر درج نہ کیا جائے کہ اس میں منصف کو دوسرے
نمبروں کا مدت دراز تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ بلکہ مناسب ہے کہ یہ سارا مضمون ایک ہی دفعہ
برادر ہند میں درج ہو یعنی تین تحریریں ہماری طرف سے اور تین ہی آپ کی طرف سے ہوں
اور اُن پر دونوں منصفوں کی مفصل رائے درج ہو اور اگر آپ کی نظر میں اب کی دفعہ منصفوں کی
رائے درج کرنا کچھ وقت ہو تو پھر اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ جب میں بفضلہ تعالیٰ امرتسر سے
واپس آ کر تحریر ثالث آپ کے پاس بھیج دوں تو آپ بھی اُس پر کچھ مختصر تحریر کر کے تینوں تحریریں
یکدفعہ چھاپ دیں اور ان تحریروں کے اخیر میں یہ بھی لکھا جائے کہ فلاں فلاں منصف صاحب اس
وو

پر اپنا اپنا موجہ رائے تحریر فرمائیں اور پھر دو جلد میں اس رسالہ کی منصفوں کی خدمت میں مفت بھیجی
جائیں ۔ آئندہ جیسے آپ کی مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع بخشیں اور میں نے چلتے
چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے ۔ کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں ۔
۱۷ جون ۱۸۷۹ء
راقم
آپ کا نیازمند
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : ابھی تک مجھے پنڈت شو نرائن صاحب اگنی ہوتری کے متعلق اسی قدر خطوط ملے ہیں ۔
اس آخری خط سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی مفصل خط لکھا ہے۔ اگر اس
کتاب کے طبع ہو جانے تک مجھے وہ خط بھی میسر آ گیا تو انشاء اللہ العزیز اسی کتاب میں درج ہو
جائے گا ۔ وباللہ التوفیق ۔
خاکسار
یعقوب علی تراب - احمدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حميد مکتوبات نمبر ۳ ، ۴، ۵ ۔ پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۰ تا ۳۳

مکتوب نمبر ۶
با وانرائن سنگھ کی
شرائط مطلوبہ پر چہ سفیر ہند ۲۳ فروری کا ایفاء اور نیز چند امور واجب العرض بتفصیل ذیل
(۱) اول ذکر کرنا اس بات کا قرین مصلحت ہے کہ اشتہار مندرجہ ذیل میں جو حسب
درخواست ہمارے معزز دوست با وا نرائن سنگھ صاحب وکیل کے لکھا جاتا ہے لفظ جرمانہ کا جو بجائے
لفظ انعام کے ثبت ہوا ہے محض بغرض رضا جوئی با وا صاحب موصوف کے درج کیا گیا ہے، ورنہ ظاہر
رہے کہ ایسا اندراج مطابق منشاء اصول قوانین مجریہ سرکار کے ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ زر موعودہ کسی
مجرمانہ فعل کا تاوان نہیں تا اس کا نام جرمانہ رکھا جائے بلکہ یہ وہ حق ہے جو خود مشتہر نے بطیب نفس و
رضائے خاطر بلا اکراہ غیرے کسی مجیب مُصیب کو بپاداش اُس کے جواب باصواب کے دینا مقرر کیا
ہے۔ اس صورت میں کچھ پوشیدہ نہیں کہ یہ رقم در حقیقت بصلہ اثبات ایک امر غیر مثبت کے ہے جس کو
ہم انعام سے تعبیر کر سکتے ہیں ، جرمانہ نہیں ہے اور نہ از روئے حکم کسی قانون گورنمنٹ برطانیہ کے
کوئی سوال نیک نیتی سے کرنا یا کسی امر میں بصدق نیت کچھ رائے دینا داخل جرم ہے تا اس نکتہ چینی کی
کچھ بنیاد ہو سکے ۔ غرض اس موقعہ پر ثبت لفظ جرمانہ کا بالکل غیر معقول اور مہمل اور بے محل ہے لیکن
چونکہ با وا صاحب ممدوح پرچہ مقدم الذکر میں بزمرہ دیگر شرائط کے یہ شرط بھی لگاتے ہیں کہ بجائے
لفظ انعام کے لفظ جرمانہ کا لکھا جاوے تب ہم جواب دیں گے ۔ سو خیر میں وہی لکھ دیتا ہوں ۔ کاش
با وا صاحب کسی طرح جواب اُس سوال اشتہاری کا دیں ۔ ہر چند میں جانتا ہوں جو باوا صاحب اس
جرح قانونی میں بھی غلطی پر ہیں اور کوئی ایسا ایکٹ میری نظر سے نہیں گزرا جو نیک نیتی کے سوال کو
جرم میں داخل کرے۔
(۲) شرط دوئم با وا صاحب کی اس طرح پوری کر دی گئی ہے جو ایک خط بقلم خود تحریر کر کے

با قرار مضمون مشتہرہ کے خدمت مبارک باوا صاحب میں ارسال کیا گیا ہے ۔ باوا صاحب خوب
جانتے ہیں جو اول تو خود اشتہار کسی مشتہر کا جو باضابطہ کسی اخبار میں شائع کیا جاوے قانوناً تاثیر
ایک اقرار نامہ کی رکھتا ہے بلکہ وہ بلحاظ تعد دنقول کے گویا صد ہا تمسک ہیں ۔ علاوہ ازاں چٹھیات
خانگی بھی جو کسی معاملہ متنازعہ فیہ میں عدالت میں پیش کئے جاویں ایک قومی دستاویز ہیں اور قوت
اقرار نامہ قانونی کے رکھتے ہیں ۔ سوچٹھی خاص بھی بھیجی گئی ۔ ماسوائے اس کے جب کہ اس معاملہ میں
اشتہارات زبانی ثالثوں کے بھی موجود ہو گی تو پھر باوجود اس قدر انواع و اقسام کے ثبوتوں کے
حاجت کسی عہد نامہ خاص کی کیا رہی ۔ لیکن چونکہ مجھ کو اتمام حجت مطلوب ہے اس لئے میں وعدہ کرتا
ہوں کہ اگر اس ثبوت پر کفایت نہ کر کے پھر باوا صاحب اقرار نامہ اشٹام کا مطالبہ کریں گے تو فوراً
اقرار نامہ مطلوبہ اُن کا معرفت مطبع سفیر ہند کے یا جیسا مناسب ہو، خدمت میں اُن کی بھیجا جاوے
گا۔ لیکن باوا صاحب پر لازم ہو گا کہ در صورت مغلوب رہنے کے قیمت اشٹام کی واپس کریں ۔
(۳) شرط سوم میں با وا صاحب روپیہ وصول ہونے کا اطمینان چاہتے ہیں ۔ سو واضح ہو
اگر با واصاحب کا اس فکر سے دل دھڑکتا ہے کہ اگر روپیہ وقت پر ادا نہ ہوتو کس جائداد سے وصول
ہوگا تو اس میں یہ عرض ہے کہ اگر باوا صاحب کو ہماری املاک موجودہ کا حال معلوم نہیں تو صاحب
موصوف کو ایسے قلیل معاملہ میں زیادہ آگاہ کرنا ضروری نہیں صرف اس قدر نشاندہی کافی ہے کہ
در صورت تردد کے ایک معتبر اپنا صرف بٹالہ میں بھیج دیں اور ہمارے مکانات اور اراضی جو قصبہ
مذکورہ میں قیمتی چھ سات ہزار روپیہ کے موجود اور واقعہ ہیں اُن کی قیمت تخمینی دریافت کر کے اپنے
مضطرب دل کی تسلی کر لیں اور نیز یہ بھی واضح ہو جو بحجر د جواب دینے کے مطالبہ روپیہ کا نہیں ہو
سکتا جیسا کہ باوا صاحب کی تحریر سے مفہوم ہوتا ہے بلکہ مطالبہ کا وہ وقت ہوگا کہ جب کل آرائے
تحریری ثالثان اہل انصاف کے، جن کے اسماء مبارکہ تنقیح شرط چہارم میں ابھی درج کروں گا،
سفیر ہند میں بشرائط مشروطہ پر چہ ہذا کے طبع ہو کر شائع ہو جائیں گی ۔
(۴) شرط چہارم میں باوا صاحب نے صاحبان مندرجہ ذیل کو منصفان تنقید جواب قرار دیا
ہے مولوی سید احمد خان صاحب، منشی کنہیا لال صاحب، منشی اندر من صاحب ۔ مجھ کو منصفان مجوزہ
باوا صاحب میں کسی نہج کا عذر نہیں بلکہ میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے تجویز تقرر ثالثان

میں مولوی سید احمد خان صاحب کا نام بھی جو ہم سے اخوت اسلام رکھتے ہیں درج کر دیا۔ اس لئے
میں بھی اپنے منصفان مقبولہ میں ایک فاضل آریہ صاحب کو جن کی فضیلت میں باوا صاحب کو بھی کلام
نہیں باعتماد طبیعت صالحانہ اور رائے منصفانہ اُن کی کے داخل کرتا ہوں جن کے نام نامی یہ ہیں
سوامی پنڈت دیانند سرستی ، حکیم محمد شریف صاحب امرتسری ، مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب لاہوری
لیکن اتنی عرض اور ہے کہ علاوہ ان صاحبوں کے کہ فریقین کے ہم مذہب ہیں دو صاحب مسیحی مذہب
بھی ممبر تنقید جواب کے قرار پانے چاہئیں ۔ سو میری دانست میں پادری رجب علی صاحب
اور بابو رلا رام صاحب جو علما وہ فضیلت علمی اور طبیعت منصفانہ کے اس بحث جاری شدہ سے
بخوبی واقف ہیں ، بشرطیکہ صاحبین موصوفین براہ مہربانی اس شوری میں داخل ہونا منظور کر لیں ۔ اور
آپ کو بھی اس میں کچھ کلام نہ ہو بہتر اور انسب ہیں۔ ورنہ بالآخر اس طرح تجویز ہوگی کہ ایک صاحب
مسیحی مذہب کو آپ قبول کر کے اطلاع دے دیں اور ایک کے اسم مبارک سے میں مطلع کروں گا۔
اور تصفیہ اس طرح پر ہوگا کہ بعد طبع ہونے جواب آپ کے اُن سب صاحبوں کو جو حسب مرضی
فریقین ثالث قرار پائے ہیں ، بذریعہ خانگی خطوط کے اطلاع دی جائے گی لیکن ہر ایک فریق ہم
دونوں میں سے ذمہ دار ہوگا کہ اپنے منصفین مجوزہ کو آپ اطلاع دے ۔ تب صاحبان منصفین اول
ہمارے سوال نمبر ا کو دیکھیں گے اور بعد اُس کے تبصرہ مشمولہ شرائط ہذا کو جس میں آپ کے جواب
الجواب کا ، جو ۱۸ / فروری آفتاب پنجاب میں طبع ہوا تھا ، ازالہ ہے بغور ملاحظہ فرمائیں گے ۔ پھر
آپ کا جواب بتد بر تمام پڑھ کر جانچیں گے کہ آیا اس جواب سے وجوہات ہمارے رڈ ہو گئے یا نہیں
اور یہ بھی دیکھیں گے کہ آپ نے با ثبات دونو امر مندرجہ اشتہار کے کیا کیا وجوہات پیش کئے ہیں لیکن
یہ امر کسی منصف کے اختیار میں نہ ہوگا کہ صرف اس قدر رائے ظاہر کرے کہ ہماری دانست میں یہ
ہے یا وہ ہے بلکہ اگر کوئی ایسی رائے ظاہر کرے تو یہ سمجھا جائے گا کہ گویا اُس نے کوئی رائے ظاہر نہیں
کیا۔ غرض کوئی رائے شہادت میں نہیں لیا جائے گا جب تک اس صورت سے تحریر نہ ہو کہ اصل
وجوہات متخاصمین کو پورا پورا بیان کر کے تقریر مدل ظاہر کرے کہ کسی طور سے یہ وجوہات ٹوٹ گئیں
یا بحال رہیں اور علاوہ اس کے یہ سب منصفانہ آراء سے سفیر ہند میں درج ہونگے ۔ نہ کسی اور پرچہ
میں ۔ بلکہ صاحبان منصفین اپنی اپنی تحریر کو براہ راست مطبع ممدوح الذکر میں ارسال فرمائیں گے

باستثناء بابو رلا رام صاحب کے کہ اگر وہ اس شوری تنقید جواب میں داخل ہوئے تو اُن کو اپنی رائے
اپنے پرچہ میں طبع کرنا اختیار ہوگا اور جب کہ یہ سب آرائے بقید شرائط متذکرہ بالا کے طبع ہو جائیں
گی تو اُس وقت کثرت رائے پر فیصلہ ہوگا اور اگر ایک نمبر بھی زیادہ ہو تو با وا صاحب کو ڈگری ملے گی
ور نہ آں حضرت مغلوب رہیں گے ۔
اشتهار مبلغ پانسور و پیه
میں راقم ، اُس سوال کا جو آریہ سماج کی نسبت پر چہ 9 فروری اور بعد اُس
کے سفیر ہند میں بدفعات درج ہو چکا ہے، اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کر
کے لکھ دیتا ہوں کہ اگر باوا نرائن سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب منجملہ آریہ سماج
کے جو اُن سے متفق الرائے ہوں ہماری ان وجوہات کا جواب جو سوال مذکورہ
میں درج ہے اور نیز ان دلائل کی تردید جو تبصرہ مشمولہ اشتہار ہذا میں مبیں ہے
پورا پورا ادا کر کے بدلائل حقہ یقینیہ یہ ثابت کر دے کہ ارواح بے انت ہیں اور
پر میشور کو اُن کی تعداد معلوم نہیں تو میں پانسو نقد اُس کو بطور جرمانہ کے دوں گا اور
در صورت نہ ادا ہونے روپیہ کے مجیب مثبت کو اختیار ہوگا کہ امداد عدالت سے
وصول کرے۔ تنقید جواب کی اُس طرح عمل میں آوے گی جیسے تنقیح شرائط میں
او پر لکھا گیا ہے اور نیز جواب باوا صاحب کا بعد طبع اور شائع ہونے تبصرہ ہماری
کے مطبوع ہوگا ۔
المشتهر
مرزاغلام احمد رئیس قادیان

·

آج 10 میں سے 10 باقی