ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبرے
جواب الجواب
با وانرائن سنگھ صاحب سیکرٹری آریہ سماج امرتسر مطبوعہ پر چه آفتاب ۱۸ فروری
از حضرت مرزا غلام احمد رئیس قادیان )
اول باوا صاحب نے یہ سوال کیا ہے کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ خدا روحوں کا خالق ہے
اور ان کو پیدا کر سکتا ہے ۔ اس کے جواب الجواب میں قبل شروع کرنے مطلب کے یہ عرض کرنا
ضروری ہے کہ از روئے قاعدہ فن مناظرہ کے آپ کا ہرگز یہ منصب نہیں ہوسکتا کہ آپ روحوں کے
مخلوق ہونے کا ہم سے ثبوت مانگیں بلکہ یہ حق ہم کو پہنچتا ہے کہ ہم آپ سے روحوں کے بلا پیدائش
ہونے کی سند طلب کریں کیونکہ آپ اسی پر چہ مذکور العنوان میں خود اپنی زبان مبارک سے اقرار کر
چکے ہیں کہ پرمیشور قادر ہے اور تمام سلسلہ عالم کا وہی منتظم ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ ثبوت دینا اس
امر جدید کا آپ کے ذمہ ہے کہ پرمیشور اول قادر ہو کر پھر غیر قادر کس طرح بن گیا ، ہمارے ذمہ
ہرگز نہیں کہ ہم ثبوت کرتے پھریں کہ پر میشور جو قدیم سے قادر ہے وہ اب بھی قادر ہے۔سوحضرت
یہ آپ کو چاہئے تھا کہ ہم کو اس بات کا ثبوت کامل دیتے کہ پرمیشور با وصف قادر ہونے کے پھر
روحوں کے پیدا کرنے سے کیوں عاجز رہے گا ۔ ہم پر یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ پر میشور ( جو قادر تسلیم ہو
چکا ہے ) روحوں کے پیدا کرنے کی کس قدر قدرت رکھتا ہے۔ کیونکہ خدا کے قادر ہونے کو تو ہم اور
آپ دونوں مانتے ہیں ۔ پس اس وقت تک تو ہم میں اور آپ میں کچھ تنازعہ نہ تھا۔ پھر تنا زعہ تو آپ
نے پیدا کیا جو روحوں کے پیدا کرنے سے اس قادر پر میشور کو عاجز سمجھا ۔ اس صورت میں آپ خود
منصف ہوں اور بتلائیں کہ بار ثبوت کس کے ذمہ ہے؟
اور اگر ہم بطریق تنزل یہ بھی تسلیم کر لیں کہ اگر چہ دعوی آپ نے کیا مگر ثبوت اس کا ہمارے
ذمہ ہے، پس آپ کو مژدہ ہو کہ ہم نے سفیر ہند ۲۱ فروری میں خدا کے خالق ہونے کا ثبوت کامل
دے دیا ہے ۔ جب آپ بنظر انصاف پر چہ مذکور کو ملاحظہ فرمائیں گے تو آپ کی تسلی کامل ہو جائے گی
اور خود ظاہر ہے کہ خدا تو وہی ہونا چاہئے جو موجد مخلوقات ہو نہ یہ کہ زور آور سلاطین کی طرح صرف
غیروں پر قابض ہو کر خدائی کرے۔
اور اگر آپ کے دل میں یہ شک گزرتا ہے کہ پر میشور جو اپنی نظیر نہیں پیدا کر سکتا شاید اسی طرح
ارواح کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہ ہوگا ۔ پس اس کا جواب بھی پرچہ مذکور ۹ فروری میں پختہ دیا گیا
ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا ایسے افعال ہرگز نہیں کرتا جن سے اُس کی صفات قدیم کا زوال لازم
آوے، جیسے وہ اپنا شریک نہیں پیدا کر سکتا ۔ اپنے آپ کو ہلاک نہیں کر سکتا کیونکہ اگر ایسا کرے تو
اُس کی صفات قدیمہ جو وحدت ذاتی اور حیات ابدی ہے زائل ہو جائیں گی ۔ پس وہ قدوس خدا کوئی
کام برخلاف اپنی صفات از لیہ کے ہر گز نہیں کرتا ۔ باقی سب افعال پر قادر ہے۔ پس آپ نے جو
روحوں کی پیدائش کو شریک الباری کی پیدائش پر قیاس کیا تو خطا کی ۔ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ یہ
آپ کا قیاس مع الفارق ہے۔ ہاں اگر یہ ثابت کر دیتے کہ پیدا کرنا ارواح کا بھی مثل پیدا کرنے
نظیر اپنی کے خدا کی کسی صفت عظمت اور جلال کے برخلاف ہے تو دعوئی آپ کا بلا شبہ ثابت ہو جاتا۔
پس آپ نے جو تحریر فرمایا ہے کہ یہ ظاہر کرنا چاہئے کہ خدا نے روح کہاں سے پیدا کئے ۔اس
تقریر سے صاف پایا جاتا ہے آپ کو خدا کے قدرتی کاموں سے مطلق انکار ہے اور اس کو مثل آدم زاد
کے محتاج باسباب سمجھتے ہیں۔ اور اگر آپ کا اس تقریر سے یہ مطلب ہے کہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ
کس طرح پر میشور روحوں کو پیدا کر لیتا ہے تو اس وہم کے دفع میں پہلے ہی لکھا گیا تھا کہ پرمیشور کی
قدرت کاملہ میں ہرگز یہ شرط نہیں کہ ضرور انسان کی سمجھ میں آجایا کرے۔ دنیا میں اس قسم کے ہزار ہا
نمونہ موجود ہیں کہ قدرت مدیر کہ انسان کی ان کی کنہ حقیقت تک نہیں پہنچ سکتی اور علاوہ اس کے ایک
امر کا عقل میں نہ آنا اور چیز ہے اور اس کا محال ثابت ہونا اور چیز ۔ عدم ثبوت اس بات کا کہ خدا نے
کس طرح روحوں کو بنالیا اس بات کو ثابت نہیں کر سکتا کہ خدا سے روح نہیں بن سکتے تھے کیونکہ عدم علم
سے عدم شے لازم نہیں آتا۔ کیا ممکن نہیں جو ایک کام خدا کی قدرت کے تحت داخل تو ہو لیکن عقل ناقص
ہماری اس کے اسرار تک نہ پہنچ سکے؟ بلکہ قدرت تو حقیقت میں اسی بات کا نام ہے جو داغ احتیاج
اسباب سے منزہ اور پاک اور ادراک انسانی سے برتر ہو۔ اول خدا کو قادر کہنا اور پھر یہ زبان پر لانا
کہ اس کی قدرت اسباب مادی سے تجاوز نہیں کرتی ، حقیقت میں اپنی بات کو آپ رڈ کرنا ہے کیونکہ اگر وہ
فی حد ذاتہ قادر ہے تو پھر کسی سہارے اور آسرے کا محتاج ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔ کیا آپ کی پستکوں
میں قادر اور سرب شکتی مان اسی کو کہتے ہیں جو بغیر توسل اسباب کے کارخانہ قدرت اس کی کا بند
رہے ۔ اور نراہ اس کے حکم سے کچھ بھی نہ ہو سکے ۔ شاید آپ کے ہاں لکھا ہو گا۔ مگر ہم لوگ تو ایسے کمزور
کو خدا نہیں جانتے ہمارا تو وہ قادر خدا ہے کہ جس کی یہ صفت ہے کہ جو چاہا سو ہو گیا اور جو چاہے گا
سو ہوگا۔
پھر باوا صاحب اپنے جواب میں مجھ کو فرماتے ہیں کہ جس طرح تم نے یہ مان لیا کہ خدا دوسرا
خدا نہیں بنا سکتا اسی طرح یہ بھی ماننا چاہئے کہ خدا روح پیدا نہیں کر سکتا ۔ اس فہم اور ایسے سوال سے
اگر میں تعجب نہ کروں تو کیا کروں؟ صاحب من ! میں تو اس وہم کا کئی دفعہ آپ کو جواب دے چکا۔
اب میں بار بار کہاں تک لکھوں ۔ میں حیران ہوں کہ آپ کو یہ بین فرق کیوں سمجھ میں نہیں آتا اور
کیوں دل پر سے یہ حجاب نہیں اُٹھتا کہ جو روحوں کے پیدا کرنے کو دوسرے خدا کی پیدائش پر قیاس
کرنا خیال فاسد ہے۔ کیونکہ دوسرا خدا بنانے میں وہ صفت از لی پر میشور کی جو واحد لاشریک ہونا ہے
نابود ہو جائے گی۔ لیکن پیدائش ارواح میں کسی صفت واجب الوجود کا ازالہ نہیں بلکہ نا پید کرنے میں
ازالہ ہے کیونکہ اس سے صفت قدرت کی ، جو پرمیشور میں بالاتفاق تسلیم ہو چکی ہے، زاویہ اختفا میں
رہے گی اور بپایہ ثبوت نہیں پہنچے گی ۔ اس لئے کہ جب پرمیشور نے خود ایجاد اپنے سے بلا توسل گی ۔
اسباب کے کوئی چیز محض قدرت کاملہ اپنی سے پیدا ہی نہیں کی تو ہم کو کہاں سے معلوم ہو کہ اس میں
ذاتی قدرت بھی ہے۔ اگر یہ کہو کہ اس میں کچھ ذاتی قدرت نہیں تو اس اعتقاد سے وہ پر آدھیں یعنی
محتاج بالغیر ٹھہرے گا اور یہ یہ بداہت عقل باطل ہے۔ غرض پر میشور کا خالق ارواح ہونا تو ایسا ضروری
امر ہے جو بغیر تجویز مخلوقیت ارواح کے سب کا رخانہ خدائی کا بگڑ جاتا ہے لیکن دوسرا خدا پیدا کرنا
صفت وحدت ذاتی کے برخلاف ہے، پھر کس طرح پر میشور ا یسے امر کی طرف متوجہ ہو کہ جس سے اس
کی صفت قدیمہ کا بطلان لازم آوے اور نیز اس صورت میں جو روح غیر مخلوق اور بے انت مانے
جائیں ، کل ارواح صفت انادی اور غیر محدود ہونے میں خدا سے شریک ہو جائیں گی اور علاوہ اس
کے پرمیشور بھی ، اپنی صفت قدیم سے جو پیدا کرنا بلا اسباب ہے ، محروم رہے گا اور یہ ماننا پڑے گا کہ
خودای
پر میشور کو صرف روحوں پر جمعداری ہی جمعداری ہے اور ان کا خالق اور واجب الوجود نہیں ۔
پھر بعد اس کے باوا صاحب اسی اپنے جواب میں روحوں کے انتہا ہونے کا جھگڑالے بیٹھے ہیں
جس کو ہم پہلے اس سے ۹ اور ۱۶ رفروری سفیر ہند میں چودہ (۱۴) دلائل پختہ سے رڈ کر چکے ہیں لیکن
با واصاحب اب تک انکار کئے جاتے ہیں ۔ پس ان پر واضح رہے کہ یوں تو انکار کرنا اور نہ ماننا سہل بات
ہے اور ہر ایک کو اختیار ہے کہ جس بات پر چاہے رہے۔ پر ہم تو تب جانتے کہ آپ کسی دلیل ہماری کورڈ
کر کے دکھلاتے۔ اور بے انت ہونے کی وجوہات پیش کرتے ۔ آپ کو سمجھنا چاہئے کہ جس حالت میں
ارواح بعض جگہ نہیں پائے جاتے تو بے انت کس طرح ہو گئے؟ کیا بے انت کا یہی حال ہوا کرتا ہے کہ
جب ایک جگہ تشریف لے گئے تو دوسری جگہ خالی رہ گئی ۔ اگر پر میشر بھی اسی طرح کا بے انت ہے تو
کارخانہ خدائی کا معرض خطر میں ہے ۔ افسوس کہ آپ نے ہمارے اُن پختہ دلائل کو کچھ نہ سوچا اور کچھ غور
نہ کیا اور یونہی جواب لکھنے کو بیٹھ گئے حالانکہ آپ کی منصفانہ طبیعت پر یہ فرض تھا کہ اپنے جواب میں اس
امر کا التزام کرتے کہ ہر ایک دلیل ہماری تحریر کر کے اس کے محاذات میں اپنی دلیل لکھتے ، پر کہاں سے
لکھتے ؟ اور تعجب تو یہ ہے کہ اسی جواب میں آپ کا یہ اقرار بھی درج ہے کہ ضرور سب ارواح ابتدا سرشٹی
میں زمین پر جنم لیتے ہیں اور مدت سوا چار ارب سلسلہ دنیا کا بنا رہتا ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ اب
اے میرے پیار و اور دوستو ! اپنے دل میں آپ ہی سوچو۔ اپنے قول میں خود ہی غور کرو کہ جو پیدائش
ایک مقرری وقت سے شروع ہوئی اور ایک محدود مقام میں اُن سب نے جنم لیا اور ایک محدود مدت تک
اُن کے توالد و تناسل کا سلسلہ منقطع ہو گیا تو ایسی پیدائش کس طرح بے انت ہو سکتی ہے۔ آپ نے پڑھا
ہوگا کہ بموجب اصول موضوعہ فلسفہ کے یہ قاعدہ مقرر ہے کہ جو چند محدود چیزوں میں ایک محدود عرصہ تک
کچھ زیادتی ہوتی رہی تو بعد زیادتی کے بھی وہ چیزیں محدود رہیں گی۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اگر متعدد
جانور ایک متعدد عرصہ تک بچہ دیتے رہیں تو اُن کی اولاد بموجب اصول مذکور کے ایک مقدار متعدد سے
زیادہ نہ ہوگی اور خود از روئے حساب کے ہر ایک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ جس قدر پیدائش سوا چار ارب میں
ہوتی ہے اگر بجائے اُس مدت کے ساڑھے آٹھ ارب فرض کریں تو شک نہیں کہ اس صورت مؤخر الذکر
میں پہلی صورت سے پیدائش دو چند ہوگی ۔ حالانکہ یہ بات اجلی بدیہات ہے کہ بے انت کبھی قابل تضعیف
نہیں ہو سکتا ۔ اگر ارواح بے انت ثابت ہوتے تو ایسی مدت محدود میں کیوں محصور ہو جاتے کہ جن کے
اضعاف کو عقل تجویز کر سکتی ہے اور نہ کوئی دانا محدود زمانی اور مکانی کو بے انت کہے گا ۔ باوا صاحب
برائے مہربانی ہم کو بتلا دیں کہ اگر سوا چار ارب کی پیدائش کا نام بے انت ہے تو ساڑھے آٹھ ارب
کی پیدائش کا نام کیا رکھنا چاہئے ۔ غرض یہ قول صریح باطل ہے کہ ارواح موجودہ محدود زمانی اور مکانی ہو
کر پھر بھی بے انت ہیں کیونکہ مدت معین کا توالد و تناسل تعداد معینہ سے کبھی زیادہ نہیں۔ اور اگر یہ قول
ہے کہ سب ارواح بدفعہ واحد زمین پر جنم لیتے ہیں ۔ سو بطلان اس کا ظاہر ہے کیونکہ زمین محدود ہے اور
ارواح بقول آپ کے غیر محدود پھر غیر محدود ۔ کس طرح محدود میں سما سکے ۔
اور اگر یہ کہو کہ بعض حیوانات با وصف مکتی نہ پانے کے نئی دنیا میں نہیں آتے ۔ سو یہ آپ کے
اصول کے برخلاف ہے کیونکہ جبکہ پیشتر عرض کیا گیا ہے آپ کا یہ اصول ہے کہ ہر نئی دنیا میں تمام وہ
ارواح جو سرشٹی گزشتہ میں مکتی پانے سے رہ گئے تھے اپنے کرموں کا پھل بھوگنے کے واسطے جنم لیتے
ہیں ، کوئی جیو جنم لینے سے باہر نہیں رہ جاتا۔ اب قطع نظر ان دلائل سے اگر اسی ایک دلیل پر ، جو محدود
فی الزماں والمکان ہونے کے ہے، غور کیا جائے تو صاف ثابت ہے کہ آپ کو ارواح کے متعدد ماننے
سے کوئی گریز گاہ نہیں اور بجر تسلیم کے کچھ بن نہیں پڑتا بالخصوص اگر اُن سب دلائل کو جو سوال نمبرا میں
درج ہو چکے ہیں ان دلائل کے ساتھ جو اس تبصرہ میں اندراج پائیں ملا کر پڑھا جائے تو کون منصف
ہے جو اس نتیجہ تک نہیں پہنچ سکتا کہ ایسے روشن ثبوت سے انکار کرنا آفتاب پر خاک ڈالنا ہے۔
پھر افسوس که با وا صاحب اب تک یہی تصور کئے بیٹھے ہیں کہ ارواح بے انت ہیں اور مکتی پانے سے کبھی ہیں اور سے کبھی
ختم نہیں ہونگے ۔ اور حقیقت حال جو تھا سو معلوم ہوا کہ گل ارواح پانچ ارب کے اندر اندر ہمیشہ ختم ہو
جاتے ہیں اور نیز ہر پر لے کے وقت پر ان سب کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اگر بے انت ہوتے تو اُن دونوں
حالتوں مقدم الذکر میں کیوں ختم ہونا اُن کا رکن اصول آریہ سماج کا ٹھہرتا۔ عجب حیرانی کا مقام
ہے کہ باوا صاحب خود اپنے ہی اصول سے انحراف کر رہے ہیں ۔ اتنا خیال نہیں فرماتے کہ جو اشیاء
ایک حالت میں قابل اختتام ہیں وہ دوسری حالت میں بھی یہی قابلیت رکھتے ہیں۔ یہ نہیں سمجھتے کہ
مظروف اپنے ظرف سے کبھی زیادہ نہیں ہوتا ۔ پس جبکہ گل ارواح ظروف مکانی اور زمانی میں داخل ہو
کر اندازہ اپنا ہر نئی دنیا میں معلوم کرا جاتے ہیں اور پیمانہ زمان مکان سے ہمیشہ ماپے جاتے ہیں تو پھر
تعجب کہ باوا صاحب کو ہنوز ارواح کے محدود ہونے میں کیوں شک باقی ہے۔ میں باوا صاحب سے
سوال کرتا ہوں کہ جیسے بقول آپ کے یہ سب ارواح جو آپ کے تصور میں بے انت ہیں سب کے
سب دنیا کی طرف حرکت کرتے ہیں ۔ اگر اسی طرح اپنے بھائیوں مکتی یافتوں کی طرف حرکت کریں تو
اس میں استبعاد عقلی ہے اور کونسی حجب منطقی اس حرکت سے ان کو روکتی ہے اور کس برہان لمی یا
انی سے لازم آتا ہے کہ دنیا کی طرف انتقال اُن سب کا ہر سرشٹی کے دورہ میں جائز بلکہ واجب ہے۔
لیکن کوچ ان سب کا مکتی یافتوں کے کوچہ کی طرف ممتنع اور محال ہے۔ مجھ کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس عالم
دنیا کی طرف کونسی پختہ سڑک ہے کہ سب ارواح اس پر بآسانی آتے جاتے ہیں، ایک بھی باہر نہیں رہ
جاتی ۔ اور اُن مکتی یافتوں کے راستہ میں کونسا پتھر پڑا ہوا ہے کہ اس طرف اُن سب کا جانا ہی محال ہے۔
کیا وہ خدا جو سب ارواح کو موت اور جنم دے سکتا ہے ، سب کو مکتی نہیں دے سکتا؟ جب ایک طور پر
سب ارواح کی حالت متغیر ہوسکتی ہے تو پھر کیا وجہ کہ دوسرے طور سے وہ حالت قابل تغیر نہیں ؟ اور نیز
کیا یہ بات ممکن نہیں جو خدا ان سب ارواح کا یہ نام رکھ دے کہ مکتی یاب ہیں ، جیسا اب تک یہ نام رکھا
ہوا ہے کہ مکتی یاب نہیں ۔ کیونکہ جن چیزوں کی طرف نسبت سلبی جائز ہوسکتی ہے بیشک اُن چیزوں کی
طرف نسبت ایجابی بھی جائز ہے۔ اور نیز یہ بھی واضح رہے کہ یہ قضیہ کہ، سب ارواح موجودہ نجات پا
سکتے ہیں ، اس حیثیت سے زیر بحث نہیں کہ محمول اس قضیہ کا جو نجات عام ہے مثل کسی جزئی حقیقی کے
قابل تنقیح ہے بلکہ اس جگہ مبحوث عنه امر کی ہے ۔ یعنی ہم کلی طور پر بحث کرتے ہیں کہ ارواح
جو ابھی مکتی نہیں پائی ، آیا بموجب اصول آریہ سماج کے اس امر کی قابلیت رکھتے ہیں یا نہیں
کہ کسی طور کا عارضہ عام خواہ مکتی ہو یا کچھ اور ہو، اُن سب پر طاری ہو جائے ۔ سو آ ر یہ صاحبوں کے ہم
ممنون منت ہیں جو اُ نہوں نے آپ ہی اقرار کر دیا کہ یہ عارضہ عام بعض صورتوں میں سب ارواح پر
واقع ہے، جیسے موت اور جنم کی حالت سب ارواح موجودہ پر عارض ہو جاتی ہے۔ اب با وا صاحب خود
ہی انصاف فرماویں کہ جس حالت میں دو مادوں میں اس عارضہ عام کے خود ہی قائل ہو گئے تو پھر اس
تیسرے مادے میں جو سب کا مکتی پانا ہے انکار کرنا کیا وجہ ہے؟
موجودہ نے جوا
پھر باوا صاحب یہ فرماتے ہیں کہ علاوہ زمین کے سورج اور چاند اور سب ستاروں میں بھی
بکثرت جانور آباد ہیں اور اس سے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ بس ثابت ہو گیا کہ بے انت ہیں ۔ پس باوا صاحب
پر واضح رہے کہ اول تو یہ خیال بعض حکماء کا ہے جس کو یورپ کے حکیموں نے اخذ کیا ہے اور ہماری
گفتگو آریہ سماج کے اصول پر ہے۔ سوا اس کے اگر ہم یہ بھی مان لیں کہ آریہ سماج کا بھی یہی اصول
ہے تو پھر بھی کیا فائدہ کہ اس سے بھی آپ کا مطلب حاصل نہیں ہوتا۔ اس سے تو صرف اتنا نکلتا ہے
کہ مخلوقات خدا تعالیٰ کی بکثرت ہے۔ ارواح کے بے انت ہونے سے اس دلیل کو کیا علاقہ ہے۔ پر
شاید باوا صاحب کے ذہن میں مثل محاورہ عام لوگوں کے یہ سمایا ہوا ہوگا کہ بے انت اُسی چیز کو کہتے
ہیں جو بکثرت ہو۔ باوا صاحب کو یہ سمجھنا چاہئے کہ جس حالت میں یہ سب اجسام ارضی اور
اجرام سماوی بموجب تحقیق فن ہئیت اور علم جغرافیہ کے معدود اور محدود ہیں ۔ تو پھر جو چیز یں ان میں
داخل ہیں کس طرح غیر محدود ہو سکتی ہیں اور جس صورت میں تمام اجرام واجسام زمین و آسمان کے
خدا نے گئے ہوئے ہیں تو پھر جو کچھ ان میں آباد ہے وہ اس کی گنتی سے کب باہر رہ سکتا ہے؟ سوایسے
دلائل سے آپ کا دعوی ثابت نہیں ہوتا۔ کام تو تب بنے کہ آپ یہ ثابت کریں کہ ارواح موجودہ
تمام حدود و قیود و ظروف مکانی و زمانی اور فضائے عالم سے بالاتر ہیں ۔ کیونکہ خدا بھی انہیں معنوں پر
بے انت کہلاتا ہے۔ اگر ارواح بے انت ہیں تو وہی علامات ارواح میں ثابت کرنی چاہئیں ۔ اس
لئے کہ بے انت ایک لفظ ہے کہ جس میں بقول آپ کے ارواح اور باری تعالیٰ مشارکت رکھتے ہیں
اور اس کا حد تام بھی ایک ہے ۔ یہ بات نہیں کہ جب لفظ بے انت کا خدا کی طرف نسبت کیا جائے تو
اس کے معنی اور ہیں اور جب ارواح کی طرف منسوب کریں تو اور معنی ۔
پھر بعد اس کے باوا صاحب فرماتے ہیں کہ کسی نے آج تک روحوں کی تعداد نہیں کی ۔ اس لئے
لاتعداد ہیں ۔ اس پر ایک قاعدہ حساب کا بھی جو مَا نَحْنُ فِيهِ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا، پیش کرتے ہیں
اور اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ لا تعداد کی کمی نہیں ہو سکتی ۔ پس با وا صاحب پر واضح رہے کہ ہم تخمینی
اندازہ ارواح کا بموجب اصول آپ کے بیان کر چکے ہیں اور اُن کا ظروف مکانی اور زمانی میں
محدود ہونا بھی بموجب انہی اصول کے ذکر ہو چکا ہے اور آپ اب تک وہ حساب ہمارے رو برو پیش
کرتے ہیں جو غیر معلوم اور نامفہوم چیزوں سے متعلق ہے۔ اگر آپ کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح
خزانچی کو اپنی جمع تحویل شدہ کا کل میزان روپیہ آ نہ پائی کا معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر انسان کو گل
تعداد ارواح کا معلوم ہو تو تب قابل کمی ہونگے ، ورنہ نہیں ۔ سو یہ بھی آپ کی غلطی ہے۔ کیونکہ ہر
عاقل جانتا ہے کہ جس چیز کا اندازہ تخمینی کسی پیمانہ کے ذریعہ سے ہو چکا تو پھر ضرور عقل یہی تجویز
کرے گی کہ جب اُس اندازہ معلومہ سے نکالا جاوے تو بقدر تعداد خارج شدہ کے اصلی اندازہ میں
کمی ہو جائے گی ۔ بھلا یہ کیا بات ہے کہ جب مکتی شدہ سے ایک فوج کثیر مکتی شدہ ارواح میں داخل ہو
جائے تو نہ وہ کچھ کم ہوں اور نہ یہ کچھ زیادہ ہوں ۔ حالانکہ وہ دونوں محدود ہیں اور ظروف مکانی اور
زمانی میں محصور ۔
اور جو یہ باوا صاحب فرماتے ہیں کہ تعداد روحوں کی ہم کو بھی معلوم ہونی چاہئے تب قاعدہ جمع
تفریق کا اُن پر صادق آوے گا ۔ یہ قول با وا صاحب کا بھی قابل ملاحظہ ناظرین ہے، ورنہ صاف
ظاہر ہے کہ جمع بھی خدا نے کی اور تفریق بھی وہی کرتا ہے اور اُس کو ارواح موجودہ کے تمام افراد
معلوم ہیں اور فرد فرد اس کے زیر نظر ہے۔ اس میں کیا شک ہے کہ جب ایک روح نکل کر مکتی یا بوں
میں ہو جاوے گی تو پر میشور کو معلوم ہے کہ یہ فرد اس جماعت میں سے کم ہو گیا اور اُس جماعت میں
باعث داخل ہونے اس کے ایک فرد کی زیادتی ہوئی ۔ یہ کیا بات ہے کہ اس داخل خارج سے وہی
پہلی صورت بنی رہی ۔ نہ مکتی یاب کچھ زیادہ ہوں اور نہ وہ ارواح کہ جن سے کچھ روح نکل گئی بقدر
نکلنے کے کم ہو جائیں ۔ اور نیز ہم کو بھی کوئی برہان منطقی مانع اس بات کے نہیں کہ ہم اس امر متیقن متحقق
طور پر رائے نہ لگا سکیں کہ جن چیزوں کا اندازہ بذریعہ ظرف مکانی اور زمانی کے ہم کو معلوم ہو چکا ہے
وہ دخول وخروج سے قابل زیادت اور کمی ہیں ۔ مثلاً ایک ذخیرہ کسی قدر غلہ کا کسی کو ٹھے میں بھرا ہوا
ہے اور لوگ اس سے نکال کر لے جاتے ہیں سو گو ہم کو اُس ذخیرہ کا وزن معلوم نہیں لیکن ہم بہ نظر محدود
ہونے اس کے کے رائے دے سکتے ہیں کہ جیسا نکالا جائے گا کم ہوتا جائے گا۔
اور یہ جو آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ خدا کا علم غیر محدود ہے اور روح بھی غیر محدود ہیں اسی واسطے
خدا کو روحوں کی تعداد معلوم نہیں یہ آپ کی تقریر بے موقع ہے ۔ جناب من! یہ کون کہتا ہے کہ جو خدا کا
علم غیر محدود نہیں ۔ کلام و نزاع تو اس میں ہے کہ معلومات خارجیہ اس کے جو تعینات وجود یہ سے مقید
ہیں اور زمانہ واحد میں پائے جاتے ہیں اور ظروف زمانی و مکانی میں محصور اور محدود ہیں ، آیا تعداد
ان اشیاء موجودہ محدودہ معینہ کا اس کو معلوم ہے یا نہیں ؟ آپ اُن اشیاء موجودہ محدودہ کو غیر موجود
اور غیر محدود ثابت کریں تو تب کام بنتا ہے ۔ ورنہ علم الہی کہ موجود اور غیر موجود دونوں پر محیط ہے اس
کے غیر متناہی ہونے سے کوئی چیز جو تعینات خارجیہ میں مفید ہو غیر متناہی نہیں بن سکتی ۔ اور آپ نے
خدا کے علم کو خوب غیر محدود بنایا کہ جس سے روحوں کا احاطہ بھی نہ ہو سکا اور شمار بھی نہ معلوم ہوا،
با وصفیکہ سب موجود تھے کوئی معدوم نہ تھا۔ کیا خوب بات ہے کہ آسمان اور زمین نے تو روحوں کو
اپنے پیٹ میں ڈال کر بزبان حال اُن کی تعداد بتلائی پھر خدا کو کچھ بھی تعداد معلوم نہ ہوئی ۔ یہ عجیب
خدا ہے اور اس کا علم عجیب تر ۔ بھلا میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ خدا کو جو ارواح موجودہ کا علم ہے یہ
اُس کے علوم غیر متناہیہ کا جز ہے یا گل ہے ۔ اگر گل ہے (تو) اس سے لازم آتا ہے کہ خدا کو ہوا
روحوں کے اور کسی چیز کی خبر نہ ہو اور اس سے بڑھ کر اس کا کوئی عالم نہ ہو اور اگر جز ہے تو محدود ہو
گیا۔ کیونکہ جز گل سے ہمیشہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ پس اس سے بھی یہی نتیجہ نکلا کہ ارواح محدود ہیں اور خود
یہی حق الامر تھا۔ جس شخص کو خدا نے معرفت کی روشنی بخشی ہو وہ خوب جانتا ہے کہ خدا کے بے انتہا
علوم کے دریائے زمین سے علم ارواح موجودہ کا اس قدر بھی نسبت نہیں رکھتا کہ جیسے سوئی کو سمندر میں
ڈبو کر اس میں کچھ تری باقی رہ جاتی ہے۔
پھر با وا صاحب یہ تحریر فرماتے ہیں کہ ” یہ اعتراض کرنا بے جا ہے کہ بے انت اور آنا دی ہونا خدا
کی صفت ہے اور اگر روح بھی بے انت اور انادی ہوں تو خدا کے برابر ہو جائیں گے۔ کیونکہ کسی
جزوی مشارکت سے مساوات لازم نہیں آتی ۔ جیسے آدمی بھی آنکھ سے دیکھتا ہے اور حیوان بھی ۔ پر
دونوں مساوی نہیں ہو سکتے“۔
یہ دلیل باوا صاحب کی تغلیط اور تسقیط ہے۔ ورنہ کون عاقل اس بات کو نہیں جانتا کہ جو صفات
و کی تغلیط اور ترقی ہے۔ وہند کون نامی اس بات کو میں جانتا کہ خوصفات
ذات الہی میں پائی جاتی ہیں وہ سب اس ذات بے مثل کے خصائص ہیں ۔ کوئی چیز ان میں شریک
سہیم ذات باری کے نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ اگر ہو سکتی ہے تو پھر سب صفات اس کی میں شراکت غیر کی
جائز ہوگی اور جب سب صفات میں شراکت جائز ہوئی تو ایک اور خدا پیدا ہو گیا۔ بھلا اس بات کا
آپ کے پاس کیا جواب ہے کہ جو خدا کی صفات قدیمہ میں سے جو انادی اور بے انت ہونے کی
صفت ہے وہ تو اس کے غیر میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن دوسری صفات اس کی اس سے مخصوص ہیں ۔
ذرا آپ خیال کر کے سوچیں کہ کیا خدا کی تمام صفات یکساں ہیں یا متقارب ہیں؟ پس ظاہر ہے کہ
اگر ایک صفت میں صفات مخصوصہ اس کی سے اشتراک بالغیر جائز نہ ہوگا اور اگر نہیں تو سب نہیں ۔ اور
یہ جو آپ نے نظیر دی جو حیوانات مثل انسان کے آنکھ سے دیکھتے ہیں لیکن اس رویت سے انسان نہیں
ہو سکتا ، نہ اس کے مساوی ، یہ نظیر آپ کی بے محل ہے۔ اگر آپ ذرا بھی غور کرتے تو ایسی نظیر بھی نہ
دیتے ۔ حضرت سلامت ! یہ کون کہتا ہے کہ ممکنات کو عوارض خارجیہ میں باہم مشارکت اور مجانست
نہیں ۔ امر متنازعہ فیہ تو یہ ہے کہ خصائص الہیہ میں کسی غیر اللہ کو بھی اشتراک ہے؟ یا صفات اُس کے
اس کی ذات سے مخصوص ہیں ؟ آپ مدعی اس امر متنازعہ کے ہیں اور نظیر ممکنات کی پیش کرتے ہیں
جو خارج از بحث ہے، آپ امر متنازعہ کی کوئی نظیر دیں تب حجت تمام ہو ورنہ ممکنات کے تشارک
تجانس سے یہ حجت تمام نہیں ہوتی ۔ نہ ذات باری کے خصائص کو ممکنات کے عوارض پر قیاس کرنا
طریق دانشوری ہے۔ علاوہ اس کے جو ممکنات میں بھی خصائص ہیں وہ بھی اُن کے ذوات سے مخصوص
ہیں جیسا کہ انسان کی حد نام یہ ہے جو حیوان ناطق ہے اور ناطق ہونا انسان کے خصائص ذاتی میں سے
اور اس کا فصل اور ممیز عن الغیر ہے یہ فصل اس کا نہیں کہ ضرور بینا بھی ہو اور آنکھ سے بھی دیکھتا ہو۔
کیونکہ اگر انسان اندھا بھی ہو جائے تب بھی انسان ہے ۔ بلکہ انسان کے خصائص ذاتیہ سے وہ امر
ہے جو بعد مفارقت روح کے بدن سے اس کے نفس میں بنا رہتا ہے۔ ہاں یہ بات سچ ہے جو ممکنات
میں اس وجہ وجہ ۔ سے جو وہ سب ترکیب عنصری میں متحد ہیں بعض حالات خارج از حقیقت تامہ ہیں ، ایک
دوسرے کی مشارکت بھی ہوتے ہیں جیسے انسان اور گھوڑا اور درخت کہ جو ہر اورصا صاحب ابعاد ثلاثہ
اور قوت نامیہ ہونے میں یہ تینوں شریک ہیں ۔ اور حساس اور متحرک بالا رادہ ہونے میں انسان
اور گھوڑا مشارکت رکھتے ہیں ۔ لیکن ماہیت تامہ ہر ایک کی جدا جدا ہے۔ غرض یہ صفت عارضی
ممکنات کی حقیقت تامہ پر زائد ہے جس میں کبھی تشارک اور کبھی تغائر ان کا ہو جاتا ہے اور با وصف اور
مختلف الحقائق اور متغائر الماہیت ہونے کے کبھی کبھی بعض مشارکات میں ایک جنس کے تحت میں
داخل ہو جاتے ہیں بلکہ کسی ایک حقیقت کے لئے ایک اجناس ہوتے ہیں۔ اور یہ بھی کچھ سمجھا کہ کیوں
ایسا ہوتا ہے؟ یہ اس واسطے ہوتا ہے کہ ترکیب مادی ان کی اصل حقیقت اُن کے پر زائد ہے اور سب
کی ترکیب مادی کا ایک ہی استقس یعنی اصل ہے۔ اب آپ پر ظاہر ہوگا کہ یہ تشارک ممکنات کا
خصائص ذاتیہ میں تشارک نہیں بلکہ عوارض خارجیہ میں اشتراک ہے۔ باطنی آنکھ انسان کی جس کو
بصیرت قلبی ( این لائن منٹ لے) کہتے ہیں دوسرے حیوانات میں ہرگز نہیں پائی جاتی ۔
لے سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۔ غالباً صحیح لفظ این لائٹ منٹ (Enlightment) ہے۔
اخیر میں باوا صاحب اپنے خاتمہ جواب میں یہ بات کہہ کر خاموش ہو گئے ہیں کہ سب دلائل
معترض کے تو ہمات ہیں ۔ قابل تردید نہیں ۔ اس کلمہ سے زیرک اور ظریف آدمیوں نے فی الفور ۔
معلوم کر لیا ہوگا کہ باوا صاحب کو یہ لفظ کیوں کہنا پڑا۔ بات یہ ہوئی اوّل تو ہمارے معزز دوست
جناب با واصاحب جواب دینے کی طرف دوڑے اور جہاں تک ہو سکا ہاتھ پاؤں مارے اور کو دے
اُچھلے لیکن جب اخیر کچھ پیش نہ گئی اور عقدہ لا نخل معلوم ہوا تو آخر ہانپ کر بیٹھ گئے اور یہ کہہ دیا کہ کیا
تردید کرنا ہے یہ تو تو ہمات ہیں ۔ لیکن ہر عاقل جانتا ہے کہ جن دلائل کی مقدمات یقینیہ پر بنیاد ہے وہ
کیوں تو ہمات ہو گئے ۔ اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور آئندہ بلا ضرورت نہیں لکھیں گے۔
راقم
مرزاغلام احمد رئیس قادیان
پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۴ تا ۴۶
مکتوب نمبر ۸
بجانب پنڈت دیانند سرستی ( بانی آریہ سماج )
من آنچه شرط بلاغ است با تو میگویم
خواه ملال
تو خواه از سخنم پند گیر
و
وو
واضح ہو کہ ان دنوں میں اس عاجز نے حق کی تائید کے لئے اور دینِ اسلام کی حقانیت ثابت
کرنے کی غرض سے ایک نہایت بڑی کتاب تالیف کی ہے جس کا نام ” براہین احمدیہ ہے۔ چنانچہ
اُس میں سے تین حصے چھپ کر مشتہر ہو چکے ہیں اور حصہ چہارم عنقریب چھپنے والا ہے۔ حصہ سوم
میں اس بات کا کافی ثبوت موجود ہے کہ سچا دین جس کے قبول کرنے پر نجات موقوف ہے دین اسلام
ہے کیونکہ سچائی کے معلوم کرنے کے لئے دو ہی طریق ہیں ۔
ایک یہ کہ عقلی دلائل سے کسی دین کے عقائد صاف اور پاک ثابت ہوں ۔ دوسرے یہ کہ جو دین
اختیار کرنے کی علت غائی ہے یعنی نجات ۔ اس کے علامات اور انوار اس دین کی متابعت سے ظاہر ہو
جائیں ۔ کیونکہ جو کتاب دعوی کرتی ہے کہ میں اندرونی بیماریوں اور تاریکیوں سے لوگوں کو شفا دیتی
ہوں بجز میرے دوسری کتاب نہیں دیتی تو ایسی کتاب کے لئے ضرور ہے کہ اپنا ثبوت دے۔ پس انہیں
دونوں طریقوں کی نسبت ثابت کر کے دکھلایا گیا ہے کہ یہ صرف اسلام میں پائے جاتے ہیں ۔ اسلام وہ
پاک مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ایسے عقائد صحیحہ پر ہے کہ جس میں سراسر جلال الہی ظاہر ہوتا ہے۔ عقائد پر ہے سراسر ہے
قرآن شریف ہر ایک جز و کمال خدا کیلئے ثابت کرتا ہے اور ہر ایک نقص وزوال سے اس کو پاک ٹھہراتا
ہے۔ اس کی نسبت قرآن شریف کی یہ تعلیم ہے کہ وہ بیچون و بیچگون ہے اور ہر ایک شبیہ و مانند سے منزہ
ہے اور ہر ایک شکل اور مثال سے مبرا ہے۔ وہ مبداء ہے عام فیضوں کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور
مرجع ہے تمام امور کا اور خالق ہے تمام کا ئنات کا اور پاک ہے ہر ایک کمزوری اور ناقدرتی اور نقصان
سے اور واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور الوہیت میں اور معبودیت میں نہیں مشابہ اُس
سے کوئی چیز اور نہیں جائز ہے کسی چیز سے اُس کا اتحاد اور حلول ۔
مگر افسوس کہ آپ کا اعتقاد سراسر اس کے برخلاف ہے اور ایسی روشنی چھوڑ کر تاریکی ظلمت