ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں خوش ہو رہے ہیں ہیں۔اب ۔ اب چونکہ میں نے اس روشنی روشنی کو کو آ آپ جیسے لوگوں کی سمجھ کے موافق نہایت
صاف اور سلیس اُردو میں کھول کر دکھلایا ہے اور اس بات کا قطعی فیصلہ کر دیا ہے کہ آپ لوگ سخت
ظلمت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ یہاں تک کہ جس کے سہارے پر تمام دنیا جیتی ہے اُس کی نسبت آپ
کا یہ خیال ہے کہ وہ تمام فیضوں کا مبداً نہیں اور تمام ارواح یعنی جیو اور اُن کی روحانی قوتیں اور
استعدادیں اور ایسا ہی تمام اجسام صغار یعنی پر کرتی خود بخودانا دی طور پر قدیم سے چلے آتے ہیں اور
تمام بہنر یعنی گن جو اُن میں ہیں وہ خود بخود ہیں۔ اور اس فیصلہ کو صرف عقلی طور پر نہیں چھوڑا بلکہ
اسلام کے پاک گروہ میں وہ آسمانی نشان بھی ثابت کئے ہیں کہ جو خدا کی برگزیدہ قوم میں ہونے
چاہئیں اور ان نشانوں کے گواہ صرف مسلمان لوگ ہی نہیں بلکہ کئی آریہ سماج والے بھی گواہ ہیں
اور بفضل خداوند کریم دن بدن لوگوں پر کھلتا جاتا ہے کہ برکت اور روشنی اور صداقت صرف قرآن شریف
میں ہے اور دوسری کتا بیں ظلمت اور تاریکی سے بھری ہوئی ہیں ۔
لہٰذا یہ خط آپ کے پاس رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں ۔ اگر آپ کتاب براہین احمد یہ کے مطالعہ
کے لئے مستعد ہوں تو میں وہ کتاب مفت بلا قیمت آپ کو بھیج دوں گا ۔ آپ اس کو غور سے پڑھیں ۔
اگر اس کے دلائل کو لا جواب پاویں تو حق کے قبول کرنے میں توقف نہ کریں کہ دنیا روزے چند ۔
آخر کار با خداوند ۔ میں ابھی اس کتاب کو بھیج سکتا تھا مگر میں نے سنا ہے کہ آپ اپنے خیالات میں محو
ہو رہے ہیں اور دوسرے شخص کی تحقیقاتوں سے فائدہ اُٹھانا ایک عار سمجھتے ہیں ۔ سو میں آپ کو دوستی
اور خیر خواہی کی راہ سے لکھتا ہوں کہ آپ کے خیالات صحیح نہیں ہیں ۔ آپ ضرور ہی میری کتاب کو منگا
۔ راہ کر دیکھیں ۔ اُمید ہے کہ اگر حق جوئی کی راہ سے دیکھیں گے تو اس کتاب کے پڑھنے سے بہت سے
حجاب اور پردے آپ کے دور ہو جائیں گے اور اگر آپ اُردو عبارت پڑھ نہ سکیں تاہم کسی لکھے
پڑھے آدمی کے ذریعہ سے سمجھ سکتے ہیں ۔ آپ اپنے جواب سے مجھ کو اطلاع دیں اور جس طور سے
آپ تسلی چاہیں خداوند قادر ہے ۔ صرف سچی طلب اور انصاف اور حق جوئی درکار ہے۔ جواب سے
جلد تر اطلاع بخشیں کہ میں منتظر ہوں اور اگر آپ خاموش رہیں تو پھر اس سے یہی سمجھا جائے گا کہ
آپ کو صداقت اور روشنی اور راستی سے کچھ غرض نہیں کیا
ید الحکم ۷ ارجولائی ۱۸۹۹ء صفحہ ۲۰۱
۲۰ را پریل ۱۸۸۳ء مطابق ۱۲ر جمادی الثانی ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۹
خط جو مختلف مذاہب کے لیڈروں کے نام بھیجا گیا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعد ما و جب گزارش ضروری یہ ہے کہ یہ عاجز ) مؤلف براہین احمد یہ ) حضرت قادر مطلق
جل شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی و
فروتنی وغربت و تذلل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہ
راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم ( جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں
بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ) دکھاوے۔ اسی غرض سے
کتاب براہین احمد یہ تالیف پائی ہے جس کے ۳۷ جز چھپ کر شائع ہو چکے ہیں اور اس کا خلاصہ
مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے۔
لیکن چونکہ پوری کتاب
کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل بغرض اتمام حجت
یہ خط ( جس کی دوسو چالیس کا پی چھپوائی گئی ہیں ، معہ اشتہار انگریزی جس کی آٹھ ہزار کاپی
چھپوائی گئی ہیں ) شائع کیا جاوے اور اُس کی ایک ایک کاپی بخدمت معزز بر همو صاحبان و آریہ
صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان جو وجود خوارق وکرامت سے منکر ہیں اور اس
وجہ سے اس عاجز پر بدظن ہیں ارسال کی جاویں۔ یہ ان حضرات نیچر یہ یا مولوی صاحبان کو کہا جاتا
ہے جو اسلام کو مانتے ہیں اور پھر وجود خوارق اور کرامات سے منکر اور اس عاجز پر بدظن ہیں ۔ یہ تجویز
اپنی فکر اور اجتہاد سے نہیں قرار پائی ہے بلکہ حضرت مولیٰ کریم کی طرف سے اس کی اجازت ہوئی ہے
اور بطور پیشگوئی یہ بشارت ملی ہے کہ اس خط کے مخاطب ( جو خط پہنچنے پر رجوع نہ کریں گے ) ملزم و
لا جواب و مغلوب ہو جاویں گے۔ بناء علیہ پر یہ خط چھپوا کر آپ کی خدمت میں ( اس نظر سے کہ آپ
اپنی قوم میں معزز اور مشہور اور مقتدر ہیں ) ارسال کیا جاتا ہے اور آپ کے کمال علم اور بزرگی کی نظر
سے امید ہے کہ آپ حسبہ اللہ اس خط کے مضمون کی طرف سے توجہ فرما کر طلب حق میں کوشش کریں گے۔
اگر آپ نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو آپ پر حجت تمام ہو گی اور اس کارروائی کے (کہ آپ کو خط
رجسٹری شدہ ملا اور پھر آپ نے اُس کی طرف توجہ کو مبذول نہ فرمایا) حصہ پنجم کتاب براہین احمد یہ
میں پوری تفصیل سے بحث کی جاوے گی اور اصل مدعا خط جس کے ابلاغ کیلئے میں مامور ہوا ہوں یہ
ہے کہ دین حق جو خدا کی مرضی کے موافق ہے صرف اسلام ہے۔ اور کتاب حقانی جو منجانب اللہ محفوظ
اور واجب العمل ہے صرف قرآن ہے۔ اس دین کی حقانیت اور قرآن شریف کی سچائی پر عقلی
دلائل کے سوا آسمانی نشانوں (خوارق و پیشگوئیوں ) کی شہادت بھی پائی جاتی ہے جس کو طالب
صادق اس خاکسار ( مؤلف براہین احمدیہ ) کی صحبت اور صبر اختیار کرنے سے بمعائنہ چشم تصدیق کر
سکتا ہے ۔ آپ کو اس دین کی حقانیت یا ان آسمانی نشانوں کی صداقت میں شک ہو تو آپ طالب
صادق بن کر قادیان میں تشریف لاویں اور ایک سال تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر آسمانی
نشانوں کو بچشم خود مشاہدہ کر لیں ولیکن اس شرط و نیت سے ( جو طالب صادق کی نشانی ہے ) کہ بمجرد
معائنہ آسمانی نشانوں کے اسی جگہ قادیان میں مشرف اظہار اسلام یا تصدیق خوارق سے مشرف ہو
جاویں گے ۔ اس شرط ونیت سے آپ آویں گے تو ضرور انشاء اللہ تعالیٰ آسمانی نشان مشاہدہ کریں
گے ۔اس امر کا خدا کی طرف سے وعدہ ہو چکا ہے جس میں تخلف کا امکان نہیں ۔ اب آپ تشریف نہ
لاویں تو آپ پر خدا کا مواخذہ رہا اور بعد انتظار تین ماہ کے آپ کی عدم توجہی کا حال درج حصہ پنجم
کتاب ہوگا اور اگر آپ آویں اور ایک سال تک رہ کر کوئی آسمانی نشان مشاہدہ نہ کریں تو دوسو
روپیہ ماہوارہ کے حساب سے آپ کو حرجانہ یا جرمانہ دیا جاوے گا۔ اس دوسو روپیہ ماہوارہ کو آپ
اپنی شایانِ شان نہ سمجھیں یا تو اپنی حرج اوقات کا عوض یا ہماری وعدہ خلافی کا جرمانہ جو آپ اپنی
شان کے لائق قرار دیں گے ہم اُس کو بشرط استطاعت قبول کریں گے۔ طالبان حرجانہ یا جرمانہ کے
لئے ضروری ہے کہ تشریف آوری سے پہلے بذریعہ رجسٹری ہم سے اجازت طلب کریں اور جو لوگ
حرجانہ یا جرمانہ کے طالب نہیں ان کو اجازت طلب کرنے کی نہیں ۔ اگر آپ بذات خود تشریف نہ
لاسکیں تو آپ اپنا وکیل جس کے مشاہدہ کو آپ معتبر اور اپنا مشاہدہ سمجھیں روانہ فرما دیں مگر اس شرط
سے کہ بعد مشاہدہ اس شخص کے آپ اظہار اسلام یا ( تصدیق خوارق ) میں توقف نہ فرماویں۔ آپ
اپنی شرط اظہار اسلام ( تصدیق خوارق ) ایک سادہ کاغذ پر جس پر چند ثقات مختلف مذاہب کی
شہادتیں ہوں تحریر کر دیں جس کو متعد د انگریزی اُردو اخباروں میں شائع کیا جاوے گا ، ہم سے اپنی
شرط دوسو روپیہ ماہوار حرجانہ یا جو آپ پسند کریں اور ہم اُس کی ادائی کی طاقت بھی رکھیں ۔ عدالت
میں رجسٹری کرائیں بالآخر یہ عاجز حضرت خداوند کریم جل شانہ کا شکر ادا کرتا ہے جس نے اپنے
سچے دین کے براہین ہم پر ظاہر کئے اور پھر اُن کی اشاعت کیلئے ایک آزاد سلطنت کی حمایت میں جو
گورنمنٹ انگلشیہ ہے، ہم کو جگہ دی ۔ اس گورنمنٹ کا بھی حق شناسی کی رو سے یہ عاجز شکر یہ ادا کرتا رو۔
ہے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔ فقط
راقم خاکسار غلام احمد قادیانی
ر مارچ ۱۸۸۵ء مطابق ۲۹ جمادی الاول ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۱۰
اکبر آباد آریہ سماج کے ایک ممبر رام چرن نامی کے نام
ایک سوال کا جواب جو بذریعہ اخبار عام مورخه ۱۰ مئی ۱۸۸۵ء میں دیا گیا ۔ ایڈیٹر )
آج ایک سوال از طرف رام چرن نامی جو آریہ سماج اکبر آباد کے ممبروں میں سے ہے میری
نظر سے گزرا ۔ سو اگر چہ لغو اور بے حقیقت سوالات کی طرف متوجہ ہونا ناحق اپنے وقت کو ضائع کرنا
ہے لیکن ایک دوست کے الحاح اور اصرار سے لکھتا ہوں ۔ سوال یہ ہے کہ خدا نے شیطان کو پیدا
کر کے کیوں آپ ہی لوگوں کو گناہ اور گمراہی میں ڈالا ؟ کیا اُس کا یہ ارادہ تھا کہ لوگ ہمیشہ بدی میں
مبتلا رہ کر کبھی نجات نہ پاویں ؟ ایسا سوال اُن لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے جنہوں نے کبھی غور
اور فکر سے دینی معارف میں نظر نہیں کی یا جن کی نگاہیں خود ایسی پست ہیں کہ بجز نکتہ چینیوں کے اور کوئی
حقیقت شناسی کی بات اور محققانہ صداقت ان کو نہیں سوجھتی ۔ اب واضح ہو کہ سائل کے اس سوال سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ اصولِ اسلام سے بکلی بیگانہ اور معارف ربانی سے سرا سرا جنبی ہے کیونکہ
وہ خیال کرتا ہے کہ شریعت اسلام کا یہ عقیدہ ہے کہ گویا شیطان صرف لوگوں کو بہکانے اور ورغلانے
کے لئے خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور اسی اپنے وسوسہ کو پختہ سمجھ کر تعلیم قرآنی پر اعتراض کرتا ہے۔
حالانکہ تعلیم قرآنی کا ہرگز یہ منشاء نہیں ہے اور نہ یہ بات کسی آیت کلام الہی سے نکلتی ہے بلکہ عقیدہ حقہ
اہل اسلام جس کو حضرت خداوند کریم جل شانہ نے خود اپنے کلام پاک میں بیان کیا ہے یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے دونوں اسباب نیکی اور بدی کے مہیا کر کے اور ایک وجہ کا اُس کو اختیار
دے کر قدرتی طور پر ہر دو قسم کے محرک اس کے لئے مقرر کئے ہیں ۔ ایک داعی خیر یعنی ملائکہ جو نیکی کی
رغبت دل میں ڈالتے ہیں ۔ دوسرے داعی شریعنی شیطان جو بدی کی رغبت دل میں ڈالتا ہے۔ لیکن
خدا نے داعی خیر کو غلبہ دیا ہے کہ اُس کی تائید میں عقل عطا کی اور اپنا کلام نازل کیا اور خوارق اور
نشان ظاہر کئے اور ارتکاب جرائم پر سخت سخت سزائیں مقرر کیں ۔ سو خدا تعالیٰ نے انسان کو ہدایت
پانے کے لئے کئی قسم کی روشنی عنایت کی اور خود اس کے دلی انصاف کو ہدایت کے قبول کرنے کے
ا
لئے مستعد پیدا کیا۔ اور داعی شر بدی کی طرف رغبت دینے والا ہے تا انسان اُس کی رغبت دہی سے
احتراز کر کے اُس ثواب کو حاصل کرے جو بجز اس قسم کے امتحان کے حاصل نہیں کر سکتا تھا اور ثبوت
اس بات کا ، کہ ایسے دو داعی یعنی داعی خیر وداعی شر انسان کے لئے پائے جاتے ہیں ، بہت صاف اور
روشن ہے کیونکہ خود انسان بدیہی طور پر اپنے نفس میں احساس کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ دوقسم کے جذبات
سے متاثر ہوتا رہتا ہے۔ کبھی اُس کے لئے ایسی حالت صاف اور نورانی میسر آ جاتی ہے کہ نیک
خیالات اور نیک ارادے ارادے اس کے دل میں اُٹھتے ہیں اور کبھی اُس کی حالت ایسی پُر ظلمت اور مکدر
ہوتی ہے کہ طبیعت اس کی بد خیالات کی طرف رجوع کرتی ہے اور بدی کی طرف اپنے دل میں رغبت
پاتا ہے۔ سو یہی دونوں داعی ہیں جن کو ملائک اور شیاطین سے تعبیر کیا جاتا ہے اور حکمائے فلسفہ نے
انہیں دونوں داعی خیر اور داعی شر کو دوسرے طور پر بیان کیا ہے ۔ یعنی اُن کے گمان میں خود انسان ہی
کے وجود میں دو قسم کی قوتیں ہیں ۔ ایک قوت ملکی جو داعی خیر ہے ۔ دوسری قوت شیطانی جو داعی شر
ہے۔ قوت ملکی نیکی کی طرف رغبت دیتی ہے اور چپکے سے انسان کے دل میں خود بخود یہ پڑ جاتا ہے کہ
میں نیک کام کروں ۔ جس سے میرا خدا راضی ہو۔ اور قوت شیطانی بدی کی طرف محرک ہوتی ہے۔
غرض اسلامی عقائد اور دنیا کے کل فلاسفہ کے اعتقاد میں صرف اتنا ہی فرق ہے کہ اہل اسلام دونوں
محرکوں کو خارجی طور پر دو وجو د قرار دیتے ہیں اور فلسفی لوگ انہیں دونوں وجودوں کو دو قسم کی قوتیں
سمجھتے ہیں۔ جو خود انسان ہی کے نفس میں موجود ہیں لیکن اس اصل بات میں کہ فی الحقیقت انسان
لیکن اس اصل بات میں کو فی الحقیقت انسان
کے لئے دو محرک پائے جاتے ہیں خواہ وہ محرک خارجی طور پر کوئی وجود رکھتے ہوں یا قوتوں کے نام
سے اُن کو موسوم کیا جاوے یہ ایک ایسا اجماعی اعتقاد ہے جو تمام گروہ فلاسفہ اس پر اتفاق رکھتے ہیں
اور آج تک کسی عقلمند نے اس اجماعی اعتقاد سے انحراف اور انکار نہیں کیا۔ وجہ یہ کہ یہ بدیہی
صداقتوں میں سے ایک اعلیٰ درجہ کی بدیہی صداقت ہے جو اس شخص پر بہ کمال صفائی کھل سکتی ہے کہ جو
اپنے نفس پر ایک منٹ کے لئے اپنی توجہ اور غور کرے اور دیکھے کہ کیونکر نفس اس کا مختلف جذبات میں
مبتلا ہوتا رہتا ہے اور کیونکر ایک دم میں کبھی زاہدانہ خیالات اس کے دل میں بھر جاتے ہیں اور کبھی
رندانہ وساوس اس کو پکڑ لیتے ہیں ۔ سو یہ ایک ایسی روشنی اور کھلی کھلی صداقت ہے جو ذ والعقول اس
سے منکر نہیں ہو سکتے ۔ ہاں جو لوگ حیوانات کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں اور کبھی انہوں نے اپنے
نفس کے حالات کی طرف توجہ نہیں کی ان کے دلوں میں اگر ایسے ایسے پوچ وساوس اُٹھیں تو کچھ بعید
نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لوگ بباعث نہایت درجہ کی غفلت اور کور باطنی کے قانون قدرت الہی سے بکلی
بے خبر اور انسانی خواص اور کیفیات سے سراسر نا واقف ہیں اور اُن کے اس جہل مرکب کا بھی یہی
علاج ہے کہ وہ ہمارے اس بیان کو غور سے پڑھیں تا کہ اُن کو کچھ ندامت حاصل ہو کہ کس قدر تعصب
نے اُن کو مجبور کر رکھا ہے کہ باوجود انسان کہلانے کے جو انسانیت کی عقل ہے اس سے بالکل خالی اور
تہی دست ہیں اور ایسی اعلیٰ درجہ کی صداقتوں سے انکار کر رہے ہیں جن کو ایک دس برس کا بچہ بھی سمجھ
سکتا ہے ۔ پھر بھی سائل اپنے سوال کے اخیر میں یہ شبہ پیش کرتا ہے کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے آدم کو تسلی دی تھی کہ شیطان تجھ کو بہکا نہیں سکے گا لیکن اُسی قرآن میں لکھا ہے کہ شیطان
نے آدم کو بہکایا۔ یہ وسوسہ قلبی بھی سرا سر قلت فہم اور کور باطنی کی وجہ سے سائل کے دل میں پیدا ہوا ۔
کیونکہ قرآن شریف میں کوئی ایسی آیت نہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ شیطان آدم کو بہکانے
اور گمراہ کرنے کا قصد نہیں کرے گا یا آدم اس کے بہکانے میں کبھی نہیں آئے گا۔ ہاں قرآن شریف
میں ایسی آیتیں بکثرت پائی جاتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے نیک بندے شیطان کے بہکانے سے ایسے
وبال میں نہیں پڑتے جس سے ان کا انجام بد ہو بلکہ حضرت خداوند کریم جل شانہ جلد تر اُن کا
تدارک فرماتا ہے اور اپنے ظل حفاظت میں لے لیتا ہے۔ سو ایسا ہی آدم کے حق میں اُس نے کہا کہ
آدم صفی اللہ خلیفہ اللہ ہے ، اس کا انجام ہرگز بد نہیں ہوگا اور خدا کے محبوب بندوں میں رہے گا۔
چنانچہ یہ امر ایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا نے آخر میں بھی آدم کو ایسا ہی چن لیا جیسا کہ پہلے برگزیدہ
تھا ۔ غرض یہ اعتراض معترض بھی سرا سر تعصب اور جہالت پر مبنی ہے نہ عقلمندی اور انصاف پر ۔
۱۰ رمتی ۱۸۸۵ء
والسلام علی من اتبع الہدی ۔ فقط
مکتوب نمبر ا
خط بنام اندر من مراد آبادی
جلد اول
اندر من مراد آبادی نے دعوت یکسالہ کیلئے چوبیس سو روپیہ مانگا تھا جو مسلمانوں کے ایک معزز ڈیپوٹیشن
کے ہاتھ بھیجا گیا اور یہ خط ساتھ لکھا گیا مگر اندر من کہیں بھاگ گیا۔ آخر یہ خط شائع کیا گیا۔ (ایڈیٹر )
۔
نقل اشتہار
منشی اندر من صاحب مراد آبادی نے میرے اس مطبوع خط (جس کی ایک ایک کاپی
غیر مذاہب کے استاد و مقتداؤں کے نام خاکسار نے روانہ کی تھی ) جس کے جواب میں پہلے نابھہ
سے پھر لاہور سے یہ لکھا تھا کہ تم ہمارے پاس آؤ اور ہم سے مباحثہ کرلو اور ز رموجود اشتہار پیشگی بنک
میں داخل کر دو ۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس کے جواب میں خاکسار نے رقیہ ذیل معہ دو ہزار چارسو رو پید نقد
ایک جماعت اہل اسلام کے ذریعہ سے ان کی خدمت میں روانہ لاہور کیا ۔ جب وہ جماعت منشی صاحب
کے مکان موعود میں پہنچی تو منشی صاحب کو وہاں نہ پایا۔ وہاں سے اُن کو معلوم ہوا کہ جس دن
منشی صاحب نے خاکسار کے نام خط روا نہ کیا تھا۔ اُسی دن سے وہ فرید کوٹ تشریف لے گئے ہوئے
ہیں ۔ باوجود یکہ اُس خط میں منشی صاحب نے ایک ہفتہ تک منتظر جواب رہنے کا وعدہ تحریر کیا تھا۔ یہ
امر نہایت تعجب اور تردد کا موجب ہوا ۔ لہٰذا یہ قرار پایا کہ اس رقیمہ کو بذریعہ اشتہار مشتہر کیا جاوے
اور اُس کی ایک کاپی منشی صاحب کے نام حسب نشان مکان موجود بذریعہ رجسٹری روانہ کی جاوے۔
ہے۔
وہ یہ منتقی اندر من صاحب ! آپ مشفقی اندر من صاحب ! آپ نے میرے خط کا جواب نہیں دیا ایک نئی بات لکھی ہے۔ جس کی
اجابت مجھ کو اپنے عہد کے رُو سے واجب نہیں ہے ۔ میری طرف سے یہ عہد تھا کہ جو شخص میرے پاس کے سے ہے ۔ سے یہ عہد تھا کہ جو
آوے اور صدق دل سے ایک سال میرے پاس ٹھہرے اس کو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی آسمانی نشان
مشاہدہ کرادے گا جس سے قرآن اور دین اسلام کی صداقت ثابت ہو۔ آپ اُس کے جواب میں
اوّل تو مجھے اپنے پاس ( نابھہ میں پھر لاہور میں ) بُلاتے ہیں اور خود آنے کا ارادہ ظاہر فرماتے ہیں تو
مباحثہ کے لئے نہ آسمانی نشان دیکھنے کیلئے ۔ اس پر طرفہ یہ کہ رو پید اشتہار پیشگی طلب فرماتے ہیں جس
کا میں نے پہلے وعدہ نہیں دیا۔ اب آپ خیال فرما سکتے ہیں کہ میری تحریر سے آپ کا جواب کہاں تک
متفاوت و متجاوز ہے۔ یہ بین تفاوت راه از کجاست تا به کجا ۔ لہٰذا میں اپنے اسی پہلے اقرار کی رُو سے
پھر آپ کو لکھتا ہوں کہ آپ ایک سال رہ کر آسمانی نشانوں کا مشاہدہ فرماویں۔ اگر بالفرض کسی
آسمانی نشان کا آپ کو مشاہدہ نہ ہو تو میں آپ کو چوبیس سو روپیہ دے دونگا۔
اور اگر آپ کو پیشگی لینے پر اصرار ہو تو مجھ کو اس سے بھی دریغ و عذر نہیں بلکہ آپ کے اطمینان
کیلئے سردست چوبیس سو روپیہ نقد ہمراہ رقیمہ ہذا ارسال خدمت ہے۔ مگر چونکہ آپ نے یہ ایک
امرز ا ئد چاہا ہے اس لئے مجھے بھی حق پیدا ہو گیا ہے کہ میں اس امرزائد کے مقابلہ میں کچھ شروط ایسی
لوں جس کا ماننا آپ پر واجبات سے ہے ۔
(1) جب تک آپ کا سال گزر نہ جائے کوئی دوسرا شخص آپ کے گروہ سے زرموعود پیشگی لینے کا
مطالبہ نہ کرے کیونکہ ہر شخص کو زر پیشگی دینا سہل و آسان نہیں ہے۔
(۲) اگر آپ مشاہدہ آسمانی کے بعد اظہار اسلام میں توقف کریں اور اپنے عہد کو پورا نہ کریں تو پھر
حرجانہ یا جرمانہ دو امر سے ایک امر ضرور ہو۔
(الف) سب لوگ آپ کے گروہ کے جو آپ کو مقتدا جانتے ہیں یا آپ کے حامی و مرتی ہیں
اپنا عجز اور اسلام کے مقابلہ میں اپنے مذہب کا بے دلیل ہونا تسلیم کر لیں ۔ وہ لوگ ابھی سے آپ کو
اپنا وکیل مقرر کر کے اس تحریر کا آپ کو اختیار دیں۔ پھر اس پر اپنے دستخط کریں۔
( ب ) در صورت تخلف وعده جانب ثانی سے اس کا مالی جرمانہ یا معاوضہ جو آپ کے اور آپ
کے دوستوں اور حامیوں اور مقتدیوں کی حیثیت کے مطابق ہوا دائی کریں تا کہ وہ اس مال سے اس
وعدہ خلافی کی کوئی یادگار قائم کی جائے (ایک اخبار تائید اسلام میں جاری ہو یا کوئی مدرسہ تعلیم نومسلم
اہل اسلام کے لئے قائم ہو ) آپ ان شرائط کو تسلیم نہ کریں تو آپ مجھ سے پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے
اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لئے نہیں آنا چاہتے ہیں صرف مباحثہ کیلئے آنا چاہتے ہیں تو
اس امر سے میری خصوصیت نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس اُمتِ محمد یہ میں علماء اور فضلاء اور بہت
ہیں جو ایسے مباحثہ کرنے کو تیار ہیں ۔ میں جس امر سے مامور ہو چکا ہوں اُس سے زیادہ نہیں کر سکتا
اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے ہی منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں ۔ یہ مباحثہ کی صورت عمدہ
☆
ہے اور اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے۔ بجائے چوبیس سو روپیہ کے دس ہزار روپیہ کی
۳۰ رمتی ۱۸۸۵ء
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۷۹،۷۸
مکتوب نمبر ۱۲
پنڈت کھڑک سنگھ کے نام
پنڈت کھڑک سنگھ ایک آریہ تھا۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ۱۸۷۸ء
میں قادیان میں گفتگو کرنے آیا اور بعض مذہبی مسائل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
گفتگو بھی کی اور لاجواب ہو گیا ۔ پھر جب وہ قادیان سے گیا تو آر یہ مذہب سے بیزار
ہو چکا تھا چنانچہ بالآخر وہ آریہ تو نہ رہا اور عیسائی ہو گیا اور آریہ مذہب کی تردید کا جو طریق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھا تھا اسی طریق پر عیسائی ہو کر آریوں کے خلاف کئی
رسالے لکھ ڈالے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر اتمام حجت کی غرض سے
قرآن مجید کے کلام الہی ہونے کے ثبوت میں مندرجہ ذیل سوال لکھ کر بھیجا تھا ۔ مگر آخری
وقت تک پنڈت کھڑک سنگھ اس کا جواب نہ دے سکا اور اس سوال کو ہی ہضم کر گیا۔ یہ
مضمون تقریباً آج سے چونتیس برس پیشتر کا لکھا ہوا ہے۔ (یعقوب علی علی اللہ عنہ )
قرآن مجید کے کلام الہی ہونے کی بڑی بھاری نشانی یہ ہے کہ اُس کی ہدایت سب ہدایتوں سے
کامل تر ہے اور اس دنیا کی حالت موجودہ میں جو خرابیاں پڑی ہوئی ہیں ، قرآن مجید سب کی اصلاح
کرنے والا ہے ۔ دوسری نشانی یہ ہے کہ قرآن مجید اور کتابوں کی طرح مثل کتھا کے نہیں ہے بلکہ
مدلل طور پر ہر ایک امر پر دلیل قائم کرتا ہے ۔ اس دوسری نشانی پر ۔۔۔ نام کھڑک سنگھ وغیرہ ہم نے
پانسو روپیہ کا اشتہار بھی دیا تا کوئی پنڈت وید میں یہ صفت ثابت کر کے دکھلا دے کہ وید ۔ ے کہ وید نے کن دلائل
سے اپنے عقائد کو ثابت کیا ہے ۔ مگر آج تک کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ دم بھی مار سکے ۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں
کہ وید میں نہ انجیل میں نہ توریت میں ہرگز طاقت نہیں کہ کسی فرقہ مخالف کا رڈ مثلاً دہر یہ کارڈ یا طبیعہ کا
رڈ یا ملحدوں کا رڈ یا منکرِ الہام کارڈ یا منکرِ نبوت کا رڈیا بت پرست کارڈ یا منکر نجات کا رڈ یا منکر عذاب
کارڈ یا منکر وحدانیت باری کارڈ یا کسی اور منکر کارڈ دلائل قطعیہ سے کر کے دکھا دے ۔ یہ سب کتابیں
تو مثل مُردہ کے پڑی ہیں کہ جس میں جان نہ ہو ۔ کھڑک سنگھ جولڑکوں کو بہکاتا ہے کہ وید میں سب
کچھ لکھا ہے جو وہ سچا ہے تو ہم اُس کو پانسور و پیہ دینا کرتے ہیں ہم سے ٹو نبو لکھا لے۔ کسی فرقہ کے رڈ
لکھے
میں جو وید میں درج ہوں ، دو تین جز بمقابلہ فرقان مجید لکھ کر دکھا دے ۔ یا خدا کی خالقیت سے عاجز
ہونے پر یا نجات ابدی دینے سے عاجز ہونے پر۔ بمقابلہ ہمارے دلائل کے وید سے دلائل نکال کر
ھے اور پانسو روپیہ فی الفور ہم سے لے لے ۔ اور وہ جو کہتا ہے کہ فرقان مجید تو ریت واجیل سے نکالا
گیا ہے تو اُس کو چاہئے کہ اگر وید سے کام نہیں بنتا تو توریت وانجیل سے مدد لے اور اگر تو ریت یا
انجیل وہ دلائل جو فرقان مجید پیش کرتا ہے پیش کر دیں گے تو ہم تب بھی کھڑک سنگھ کو پانسور و پیہ نقد
دیں گے ایک ٹو نبو تعدادی پانسور و پیہ بھی لکھ کر ہم بھیج دیتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے جواب میں
خاموش رہے اور کچھ غیرت اور شرم اُس کو نہ آوے تو معلوم کرنا چاہئے کہ بڑا بے حیا اور بے شرم ہے
کہ ایسی پاک اور مقدس کتاب کی ہتک کرتا ہے کہ جس کی ثانی حکمت اور فلسفہ میں اور کوئی کتاب
نہیں ۔ تین ماہ سے بنام اُس کے بوعدہ انعام پانسور و پیہ ہمارا مضمون چھپ رہا ہے ۔ اُس نے آج
تک کون سے دلائل وید کے پیش کرے۔ شرم چه کتی است که پیش مرداں بیاید ۔ اور پہلی نشانی جو ہم
نے عنوان اس مضمون میں لکھی ہے اُس کا مطلب یہ ہے کہ فرقان مجید اپنے احکام میں سب کتابوں
سے کامل تر ہے اور ہماری موجودہ حالت کے عین مطابق ہے اور جس قدر فرقان مجید میں احکام
ہدایت حسب حالت موجودہ دنیا کے مندرج ہیں کسی اور کتاب میں ہرگز نہیں۔ اگر کھڑک سنگھ وید،
توریت ، انجیل میں یہ سب احکام نکال دیں تو اس پر بھی ہم پانسور و پیہ دینے کی شرط کرتے ہیں ۔ اگر
کچھ شرم ہو گی تو ضرور بمقابلہ اس کے وید سے بحوالہ پتہ ونشان لکھے گا۔ ورنہ خود پیڑ کے جن کو یہ بہکا
رہا ہے سمجھ جائیں گے کہ یہ جھوٹا ہے ۔ کون منصف اس عذر کو سن سکتا ہے کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ تمہارا
وید محض ناقص ہے۔ تم یہ احکام وید سے نکال دو اگر ناقص نہیں۔ تم یہ جواب دیتے ہو ہمیں فرصت
نہیں ۔ وید یہاں موجود نہیں ۔“ بھلا یہ کیا جواب ہے؟ اس جواب سے تو تم جھوٹے ٹھہرتے ہو۔جس
حالت میں ہم پانسور و پیہ نقد دینا کرتے ہیں ٹو نبو لکھ دیتے ہیں ، رجسٹری کرا دیتے ہیں تو پھر تمہارا وید
بھی اگر کچھ چیز ہے تو کس دن کے واسطے رکھا ہوا ہے۔ دس ہمیں دن کی مہلت لے لو ۔ دیانند کو اپنا
مددگار بنالو۔ ہم کو وہ احکام نکال دو جو ہم نیچے فرقان مجید سے نکال کر لکھیں گے یا یہ اقرار کرو کہ یہ
احکام ہمارے نزدیک نا جائز ہیں ۔ تب پھر ان کے ناجائز ہونے کا نمبر وار وید سے حوالہ دو۔ غرض تم
ہمارے ہاتھ سے کہاں بھاگ سکتے ہو اور یہ جو تم محض شرارت سے بارادہ تو ہین حضرت خاتم الانبیاء
کی نسبت بدزبانی کرتے ہو، یہ محض تمہاری بداصلی ہے ۔ اپنے پرچہ میں بھی تم نے ایسی ایسی اہانت
دو