ہندؤون۔ آریوں اور براہمو سماجیوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سب پیغمبروں کی نسبت لکھی ہے ۔ ہم کو خدا نے یہ شرف بخشا ہے کہ ہم سب پیغمبروں کی تعظیم کرتے
ہیں اور جیسا کہ خدا نے ہم کو فرمایا ہے، نجات سب مخلوقات کی اسلام میں سمجھتے ہیں ۔ تم کو اگر
حضرت خاتم الانبیاء پر کچھ اعتراض ہے تو زبان تہذیب سے وہ اعتراض جو سب سے بھاری ہو تحریر کر
کے پیش کرو ۔ ہم تمسک لکھ دیتے ہیں کہ اگر وہ اعتراض تمہارا صحیح ہوا تو ہزار روپیہ ہم تم کو دے دیں گے
اور تم ایک ٹو نبو لکھ دو کہ اگر وہ اعتراض جھوٹا نکلا تو سو روپیہ بطور حرجانہ تم ہم کو دو گے ۔ اور اب
اگر ہماری یہ تحریرین کر چپ ہو جاؤ اور اس شرط پر بحث شروع نہ کرو تو ہر ایک منصف سمجھ جائے گا کہ وہ
سب تو ہین تم نے بے ایمانی سے کی ہے ۔ اکثر لوگوں کا اکثر قاعدہ ہے کہ آفتاب پر تھوکتے ہو اور بجھا
ہوا چراغ لئے بیٹھے ہو، دنیا کو بڑی چیز سمجھ رکھا ہے کہ موت سے ڈرتے نہیں ۔ ورنہ ایسے آفتاب کی
توہین کرنا جونور دنیا کا ہے نری بے ایمانی ہے ۔ جھوٹے آدمی کی یہ نشانی ہے کہ جاہلوں کے رو برو
تو بہت لاف و گزاف مارتے ہیں مگر جب کوئی دامن پکڑ کر پوچھے کہ ذرا ثبوت تو دے کر جاؤ ، حیران
ہو جاتے ہیں ۔ اب ہم نیچے وہ احکام فرقان مجید لکھتے ہیں کہ جن میں ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ وید
میں یہ تمام احکام ضرور یہ ہرگز موجود نہیں اس لئے وید ناقص تعلیم ہے اور تم کہتے ہو کہ ہیں اور ہم کہتے
ہیں ہر گز نہیں اور لعنت اُس شخص پر کہ جھوٹا ہے۔
اول خدا کی نسبت جو احکام فرقان مجید کے ہیں ۔ خلاصہ آیات کا نیچے لکھتا ہوں ۔
(1) تم خدا کو اپنے جسموں اور روحوں کا رب سمجھو۔ جس نے تمہارے جسموں کو بنایا اور جس نے
تمہاری روحوں کو بنایا۔ وہی تم سب کا خالق ہے ۔ اُس میں کوئی چیز موجود نہیں ہوتی ۔
(۲) آسمان اور زمین اور سورج اور چاند اور جتنی نعمتیں زمین آسمان میں نظر آتی ہیں یہ کسی عمل
کنندہ کے عمل کی پاداش نہیں محض خدا کی رحمت ہے۔ کسی کو یہ دعویٰ نہیں پہنچتا کہ میری
نیکیوں کے عوض میں خدا نے سورج بنایا یا زمین بچھائی یا پانی پیدا کیا۔ خدا نے سورج بنایا از یا پانی کیا۔
(۳) تو سورج کی پرستش نہ کر ، تو چاند کی پرستش نہ کر ، تو آگ کی پرستش مت کر، تو پتھر کی پرستش کی کر،
مت کر، تو مشتری ستارہ کی مت پوجا کر ، تو کسی آدم زاد یا کسی اور جسمانی چیز کو خدا مت سمجھ کہ
یہ سب چیزیں تیرے ہی نفع کے واسطے ہم نے پیدا کی ہیں ۔
(۴) بجز خدا کے کسی چیز کی بطور حقیقی تعریف مت کر کہ سب تعریفیں اُسی کی طرف راجع ہیں بجز اس

کے کسی کو اُس کا وسیلہ مت سمجھ کہ وہ تجھ سے تیری رگ جان سے بھی زیادہ نزدیک تر ہے ۔
(۵) تو اس کو ایک سمجھ کہ جس کا کوئی ثانی نہیں ۔ تو اس کو قادر سمجھ جو کسی فعل قابل تعریف سے عاجز
نہیں ۔ تو اُس کو رحیم اور فیاض سمجھ کہ جس کے رحم اور فیض پر کسی عامل کے عمل کو سبقت نہیں ۔
دوئم حالت موجودہ دنیا کی ۔مطابق گناہوں کے نسبت ۔
(1) تو سچ بول اور سچی گواہی دے اگر چہ اپنے حقیقی بھائی پر ہو یا باپ پر ہو یا ماں پر یا کسی اور
پیارے پر ہوا اور حقانی طرف سے الگ مت ہو ۔
(۲) تو خون مت کر کیونکہ جس نے ایک بے گناہ کو مار ڈالا وہ ایسا ہے کہ جس نے سارے جہان کو
قتل کر دیا۔
(۳) تو اولا دکشی اور دختر کشی مت کر ، تو اپنے نفس کو آپ قتل مت کر، تو کسی کافر و ظالم کا مددگارمت
ہو، تو زنا مت کر۔
(۴) تو کوئی ایسا فعل مت کر جو دوسرے کا ناحق باعث آزار ہو۔
(۵) تو قمار بازی نہ کر ، تو شراب مت پی ، تو سو د مت لے اور جو اپنے لئے اچھا سمجھتا ہے وہی
دوسرے کیلئے کر۔
(۶) تو نا محرم پر ہرگز آنکھ مت ڈال ، نہ شہوت سے، نہ خالی نظر سے کہ یہ تیرے لئے ٹھوکر کھانے
کی جگہ ہے ۔
ہے۔
(۷) تم اپنی عورتوں کو میلوں اور محفلوں میں مت بھیجو اور اُن کو ایسے کاموں سے بچاؤ کہ جہاں وہ
نگی نظر آئیں ۔ تم اپنی عورتوں کو زیور چھنکاتی ہوئی خوش اور پسند لباس کو چوں اور بازاروں
اور میلوں کی سیر سے منع کرو اور اُن کو نامحرموں کی نظر بازی سے بچاتے رہو۔
تم اپنی عورتوں کو تعلیم دو اور دین اور عقل اور خدا ترسی میں اُن کو پختہ کرو اور اپنے لڑکوں کو علم پڑھاؤ۔
(۸) تو جب حاکم ہو کر کوئی مقدمہ کرے تو عدالت سے کر اور رشوت مت لے اور جب تو گواہ ہو کر
پیش ہو تو سچی سچی گواہی دیدے اور جب تیرے نام حاکم کی طرف سے بغرض ادا کسی گواہی کے
حکم طلبی کا صادر ہو تو خبر دار حاضر ہونے سے انکارمت کیجیئو اور عدول حکمی مت کریو ۔
(۹) تو خیانت مت کر، تو کم وزنی مت کر اور پورا پورا تول ، تو جنس ناقص کو عمدہ کی جگہ مت بیچ ، تو

جعلی دستاویز مت بنا اور اپنی تحریر میں جعلسازی نہ کر، تو کسی پر تہمت مت لگا اور کسی کو الزام
مت دے کہ جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہیں ۔
(۱۰) تو چغلی نہ کر، تو گلہ نہ کر ، تو تمامی مت کر اور جو تیرے دل میں نہیں وہ زبان پر مت لا ۔
(۱۱) تیرے پر تیرے ماں باپ کا حق ہے جنہوں نے تجھے پرورش کیا ۔ بھائی کا حق محسن کا حق ہے،
سچے دوست کا حق ہے ، ہمسایہ کا حق ہے ، ہم وطنوں کا حق ہے ، تمام دنیا کا حق ہے۔ سب سے
رتبہ برتبہ ہمدردی سے پیش آ ۔
(۱۲) شرکاء کے ساتھ بد معاملگی مت کر، یتیموں اور نا قابلوں کے مال کو خورد برد مت کر ۔
(۱۳) اسقاط حمل مت کر، تمام قسموں زنا سے پر ہیز کر کسی عورت کی عزت میں خلل ڈالنے کیلئے اُس
پر کوئی بہتان مت لگا ۔
(۱۴) رو بخدا ہو اور رو بد نیا نہ ہو کہ دنیا ایک گذر جانے والی چیز ہے اور وہ جہاں ابدی جہان ہے
بغیر ثبوت کامل کے کسی پر نالائق تہمت مت لگا کہ دلوں اور کانوں اور آنکھوں سے قیامت
کے دن مواخذہ ہوگا ۔
(۱۵) کسی سے جبراً کوئی چیز مت چھین اور فرض کو عین وقت پر ادا کر اور اگر تیرا قرضدار نادار ہے تو
اُس کو قرض بخش دے اور اگر اتنی طاقت نہیں تو قسطوں سے وصول کر لیکن تب بھی اُس کی
وسعت وقت دیکھ لے ۔
(۱۶) کسی کے مال میں لا پروائی سے نقصان مت پہنچا اور نیک کاموں میں مدد دے۔
(۱۷) اپنے ہمسفر کی خدمت کر اور اپنے مہمان سے تواضع سے پیش آ ۔ سوال کرنے والے کو خالی
مت پھیر اور ہر ایک جاندار بھوکے پیاسے پر رحم کر ۔
(۱۸) لوگوں کی راز جوئی مت کر اور کسی کے گھر میں بغیر اُس کی اجازت کے اندرمت جا اور کسی
شخص کو دھو کہ دینے کی نیت سے کوئی کام مت کر، دعا اور فریب اور نفاق سے دور رہ اور ہر
ایک شخص سے صفادلی سے معاملہ کر اور یتیموں اور ہمسایوں اور غریبوں خواہ رشتہ دار ہوں خواہ
غیر تعلق والے ہوں اور ساتھ والے مسافروں اور راہ گیروں اور غلاموں پر مہربانی کرو۔
خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ

پنڈت لیکھرام صاحب آریہ مسافر کشتہ اعجاز مسیحائی کے نام
پنڈت لیکھرام صاحب آریہ مسافر کا نام مشہور ہے ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے اپنی قضا و قدر کے متعلق نشان مانگا تھا اور آخر اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندہ کو
اطلاع دی اور ایک پیشگوئی اس کے متعلق شائع کی گئی کہ چھ سال کے اندر وہ ایک خارقِ عادت
عذاب سے ہلاک ہوگا۔ عذاب کی نوعیت بھی اشتہار مذکور میں ظاہر کی گئی تھی جیسا کہ اس شعر سے
ظاہر ہے۔
پنڈت
الا اے دشمن نادان و بے راہ
بترس از تیغ بر آن محمد
فرمودہ الہی موافق ۱۶ مارچ ۱۸۹۷ ء کو یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ اس پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی کتابوں میں درج ہے یہاں مجھے اس کی مزید تصریح کی
ضرورت نہیں ۔ صرف اس مقصد کے لئے یہ نوٹ لکھ دیا ہے کہ تا کہ پڑھنے والوں کو ایک سرسری علم
رت لیکھرام صاحب کشتہ اعجاز مسیحائی کے متعلق ہو جاوے۔ وہ اشتہار جو حضرت مسیح موعود نے
مختلف لیڈران مذاہب کے نام بغرض مقابلہ روحانی دیا تھا جس کے لئے پنڈت اندرمن مراد آبادی
نے آمادگی ظاہر کی تھی اور بالآخر جب روپیہ اس کے پاس بھیجا گیا تو وہ لاہور سے بھاگ گئے ۔ اسی
اشتہار کے سلسلہ میں پنڈت لیکھرام صاحب نے بھی نشان بینی کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا اور نے
خط و کتابت شروع کی چنانچہ اس سلسلہ میں جو خطوط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پنڈت لیکھرام
صاحب کو لکھے وہ انشاء اللہ العزیز ذیل میں درج ہونگے ۔ یہ ظاہر کر دینا بھی ضروری ہے کہ ان خطوط
کے اندراج میں کسی خاص ترتیب کو مد نظر نہیں رکھا گیا ۔ بلکہ صرف جمع کر دینا ز بر نظر ہے ۔
( یعقوب علی عفی اللہ عنہ )
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکتوب نمبر ۱۳
بسم الله الرحمن الرحيم
مشفق پنڈت لیکھرام صاحب ۔ بعد ما وجب ۔ آپ کا خط مرقومہ ۹ را پریل ۱۸۸۵ء مجھ کو ملا
آپ نے بجائے اس کے کہ میرے جواب پر انصاف اور صدق دلی سے غور کرتے ایسے الفاظ دور از
تہذیب و ادب اپنے خط میں لکھے ہیں جو میں خیال نہیں کر سکتا کہ کوئی مہذب آدمی کسی سے خط و کتابت
کر کے ایسے الفاظ لکھنا روا رکھے۔ پھر آپ نے اپنے اسی خط میں ہنسی اور تمسخر کی اور تمسخر کی راہ سے دین اسلام
کی نسبت تو ہین اور ہتک کے کلمات تحریر کئے ہیں اور بغیر سوچنے سمجھنے کے ہجو ملیح کی طرح مکروہ اور نفرتی
باتوں کو پیش کیا ہے۔ اگر چہ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ کس قدر طالب حق ہیں لیکن پھر بھی میں
نے مناسب سمجھا کہ آپ کی سخت اور بد بودار باتوں پر صبر کر کے دوبارہ آپ کو اپنے منشاء سے مطلع
کروں ۔ کیونکہ یہ بھی خیال گزرتا ہے کہ شاید آپ نے میرے پہلے خط کو غور سے نہیں پڑھا اور
اشتعال طبع مانع تفکر و تدبر ہو گیا ۔ سواب میں پھر اپنے اُسی جواب کو دو ہرا کر تحریر کرتا ہوں ۔
صاحب من ! میں نے جو پہلے خط میں لکھا تھا اس کا خلاصہ مطلب یہی ہے جو اب میں گزارش
کرتا ہوں ۔ یعنی ان دنوں میں اتمام حجت کی غرض سے میں نے یہ مناسب سمجھا کہ سات سو خط چھپوا ہے میں نے یہ مناسب مجھے
کر ان مخالفین مذہب کی طرف روانہ کروں جو اپنی اپنی قوم کے سرگروہ اور میر مجلس ہیں اور یہ قرار پایا
کہ چونکہ ہر ایک قوم میں اوسط اور ادنی درجہ کے آدمی ہزار ہا بلکہ کھو کھہا ہوا کرتے ہیں اس لئے یہی
مناسب ہے کہ یہ خطوط مطبوعہ ان چیدہ چیدہ اور اعلیٰ درجہ کے لوگوں کی طرف روانہ کئے جائیں کہ جو
خواص اور قلیل الوجود آدمی ہیں ۔ پھر ساتھ ہی یہ بھی سوچا گیا کہ ایسے لوگ اگر قادیان میں ایک برس برس
تک ٹھہرنے کے لئے بلائے جائیں تو ان کی دنیوی عزت اور آمدنی کے لحاظ سے دو سو روپیہ
ماہواری ان کے لئے شرط مقرر کرنا مناسب ہوگا ۔ کیونکہ یہ خیال کیا گیا کہ وہ لوگ جس قدر اپنے
اپنے مکانات میں بذریعہ نوکری یا تجارت وغیرہ وجوہ معاش حاصل کرتے ہیں ۔ وہ غالباً اسی اندازہ
کے قریب قریب ہوگا ۔ غرض جو دو سو روپیہ کی رقم مقرر کی گئی وہ محض بنظر انداز ہ وجوہ معاش اُن
اعلیٰ درجہ کے سرگروہوں کے مقرر ہوئی تا وہ لوگ یہ عذر پیش نہ کریں کہ قادیان میں ٹھہرنے سے ہمارا

دوسو روپیہ ماہواری کا ہرج متصور ہے اور اسی غرض سے خطوط مطبوعہ میں یہ بھی اندراج پایا کہ اگر
دوسو روپیہ ماہواری کسی صاحب کی حیثیت دنیوی سے کم ہو۔ تو جہاں تک ممکن ہو ان کو دوسو روپیہ
ماہوار سے کچھ زیادہ دیا جائے گا۔ اب آپ جو تحریر فرماتے ہیں کہ وہ دوسو روپیہ کہ جو اعلیٰ درجہ کے
لوگوں کیلئے بہ لحاظ حیثیت دنیوی اُن کے مطبوعہ خطوط میں اندراج پایا ہے اُسی قدر روپیہ ملنے کی شرط
سے میں قادیان میں آتا ہوں ۔ سو آپ خود انصاف فرما لیویں کہ آپ کیونکر اس قدر روپیہ پانے کی
شرط کر سکتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ کسی جگہ دو سو روپیہ ماہواری پاتے ہیں تو پھر اس صورت میں مجھے کسی
طور سے عذر نہیں ہے۔ آپ مجھ پر یہ ثابت کر دیں کہ میں اسی حیثیت کا آدمی ہوں ۔ اگر ایسا ثابت نہ
کر سکیں تو پھر آپ کے لئے یہ منظور کرتا ہوں کہ جس قدر آپ نوکری کی حالت میں تنخواہ پاتے رہے
ہیں وہی تنخواہ حسب شرائط متذکرہ خطوط مطبوعہ آپ کو دوں گا ۔ لیکن آپ خود انصاف کر لیویں کہ جو
تنخواہ اعلیٰ درجہ کے لوگوں کے لئے اُن کی ماہواری آمدنی کے لحاظ سے اور اُن کے ہرجہ کثیرہ کے
خیال سے خطوط مطبوعہ میں لکھی گئی ہے وہ کیونکر اُن لوگوں کو دی جاوے جو اس درجہ کے آدمی نہیں
ہیں۔ اور اگر ہر ایک ادنی اعلیٰ کے لئے دو سو روپیہ ماہواری دینا تجویز کروں تو اس قدر روپیہ کہاں
سے لاؤں ۔ آپ تحکم کی راہ سے کلام نہ کریں ! ی راہ سے کلام نہ کریں اور جو میں نے خطوط کے چھاپنے کے وقت انتظام کیا
ہے اُس کو خوب سوچ لیں ۔ اور میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ آپ دو تین روز کے لئے قادیان میں
آجائیں اور بالمواجہ گفتگو کر کے اس بات کا تصفیہ کریں ۔ مجھے یہ بھی منظور ہے کہ دو تین شریف اور
معزز آریہ جیسے منشی جیون داس لاہور میں ہیں وہ مجھ سے ملاقات کر کے جو اس بارہ میں تصفیہ کریں
وہی قرار پا جائے ۔ میں ناحق کی ضد کرنا نہیں چاہتا نہ کوئی حیلہ بہانہ کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ غور سے
خط کو پڑھیں اور یہ جو آپ نے اپنے خط کے اخیر پر لکھ دیا ہے کہ قادیان کے آر یہ لوگوں سے
آپ کی کراماتی مایہ کی قلعی کھل چکی ہے ۔ یہ الفاظ بھی منصفین کے سامنے پیش کرنے کے لائق ہیں ۔
میرے
ہیں
جس حالت میں قادیان کے بعض آر یہ جو میرے پاس آمد و رفت رکھتے ہیں اب تک زندہ موجود ؟
اور اس عاجز کے نشانوں اور خوارق کے قائل اور مقر ہیں تو پھر نہ معلوم کہ آپ نے کہاں سے اور کس
سے سن لیا کہ وہ لوگ منکر ہیں ۔ اگر آپ راستی کے طالب تھے تو مناسب تھا کہ آپ قادیان میں آ کر
میرے روبرو اور میرے مواجہ میں اُن لوگوں سے دریافت کرتے تا جو امر حق ہے آپ پر واضح ہو

جاتا ۔ مگر یہ بات کس قدر دیانت اور انصاف سے بعید ہے کہ آپ دور بیٹھے قادیان کے آریوں پر
ایسی تہمت لگا رہے ہیں ۔ ذرا آپ سوچیں کہ جس حالت میں میں نے اُنہیں آریوں کا نام حصہ سوم
و چہارم میں لکھ کر اُن کا شاہد خوارق ہونا حصص مذکورہ میں درج کر کے لاکھوں آدمیوں میں اس واقعہ
کی اشاعت کی ہے تو پھر اگر یہ باتیں دروغ بے فروغ ہوں تو کیونکر وہ لوگ اب تک خاموش رہتے
بلکہ ضرور تھا کہ اس صریح جھوٹ کے رڈ کرنے کے لئے کئی اخباروں میں اصل کیفیت چھپواتے اور
مجھ کو ایک دنیا میں رسوا اور شرمندہ کرتے۔ سو منصف آدمی سمجھ سکتا ہے کہ وہ لوگ باوجود شدت
مخالفت اور عناد کے اسی وجہ سے خاموش اور لاجواب رہے کہ جو جو میں نے شہادتیں اُن کی نسبت
لکھیں وہ حق محض تھا۔ اور آپ پر لازم ہے کہ آپ اس ظن فاسد سے مخلصی حاصل کرنے کے لئے
قادیان آ کر اس بات کی تصدیق کر جائیں ۔
تا
سیه
رو
جواب سے جلد تر مطلع کریں ۔ والدعاء
شود که در وغش باشد
راقم مرزا غلام احمد از قادیان
۱۶ را پریل ۱۸۸۵ء

مکتوب نمبر ۱۴
بسم الله الرحمن الرحيم
جلد اول
عائذ باللہ الصمد غلام احمد بطرف پنڈت لیکھرام صاحب ۔ بعد ما و جب ۔ آپ کا خط ملا ۔ آپ
لکھتے ہیں کہ خط مطبوعہ مطبع مرتضائی لاہور مطالعہ سے گزرا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تک یہ خط آپ
نے مطالعہ نہیں کیا کیونکہ تحریر آپ کی شرائط مندرجہ خط مذکورہ بالا سے بکلی برعکس ہے ۔ اوّل اس عاجز
نے اپنے خط مطبوعہ کے مخاطب وہ لوگ ٹھہرائے ہیں کہ جو اپنی قوم میں معزز علماء اور مشہور اور مقتداء
ہیں جن کا ہدایت پانا ایک گروہ کثیر پر مؤثر ہو سکتا ہے۔ مگر آپ اس حیثیت اور مرتبہ کے آدمی نہیں
ہیں۔ اور اگر میں نے اس رائے پر غلطی کی ہے اور آپ فی الحقیقت مقتداء و پیشوائے قوم ہیں تو بہت
خوب، میں زیادہ تر آپ کو تکلیف دینا نہیں چاہتا۔ صرف اتنا کریں کہ پانچ آریہ سماج میں
(1) آریہ سماج قادیان (۲) آریہ سماج لاہور (۳) آریہ سماج پشاور (۴) آریہ سماج امرتسر
(۵) آریہ سماج لدھیانہ میں جس قدر ممبر ہیں سب کی طرف سے ایک اقرار نامہ حلفاً اس مضمون کا
پیش کریں کہ جو پنڈت لیکھر ام صاحب ہم سب لوگوں کے مقتداء اور پیشوا ہیں ۔ اگر اس مقابلہ میں
مغلوب ہو جاویں گے اور کوئی نشان آسمانی دیکھ لیں گے تو ہم سب لوگ بلا توقف شرف اسلام سے تو ہم بلا اس
مشرف ہو جائیں گے ۔ پس اگر آپ مقتدائے قوم ہیں تو ایسا اقرار نامہ پیش کرنا آپ پر کچھ مشکل نہ
ہوگا بلکہ تمام لوگ آپ کا نام سنتے ہی اقرار نامہ پر دستخط کر دیں گے کیونکہ آپ پیشوائے قوم جو
ہوئے۔ لیکن اگر آپ اپنا مقتدائے قوم ہونا ثابت نہ کر سکیں اور ایسا اقرار نامہ مرتب کر کے دو ہفتہ تک
میرے پاس نہ بھیج دیں تو آپ ایک شخص عوام الناس سے سمجھے جائیں گے جو قابلِ خطاب نہیں ۔ یہ
بات آپ پر واضح رہے کہ اس معاملہ میں خط مطبوعہ میں شرط یہی درج ہے کہ مقتدائے قوم ہو ( دیکھو
سطر دہم خط مطبوعہ ) اب مقتداء ہونا بحجر مقتدیوں کے اقرار کے کیونکر ثابت ہو۔ اور یہ بات کہ ہم نے
خط میں یہ شرائط لازمی کیوں رکھی کہ شخص ممتحن مقتدائے قوم ہو، عوام الناس سے نہ ہو ، اس شرط
کی وجہ یہ ہے کہ عوام الناس میں سے کسی کو مغلوب اور قائل کرنا دوسروں پر مؤثر نہیں ہو سکتا بلکہ ایسے
شخص کے تجربہ کے خواص لوگ سادہ لوحی اور عدم بصیرتی پر حمل کرتے ہیں اور بجائے اس کے کہ کوئی
اپنے

گروہ اس کا اتباع کر کے راہ راست پر آئے ، حق کی ہدایت یابی کو کسی غرض نفسانی پر مبنی سمجھ لیتے
ہیں ۔ ماسوا اُس کے ان خطوط مطبوعہ کے بھیجنے سے میری غرض تو یہ ہے کہ تا ہر ایک قوم پر حجت پوری
ہو کر حصہ پنجم میں اس اتمام حجت کا حال درج کیا جاوے لیکن ایک عامی آدمی کے قائل اور مسلمان
ہو جانے سے قوم پر کیونکر حجت پوری ہو جائے گی ۔ عامی کا عدم و وجود قوم کے نزدیک برابر ہے ۔ کیا
اس جگہ کے بعض آریہ سماج کے ممبروں کی شہادت سے جنہوں نے بچشم خود بعض نشانوں کو دیکھا ہے،
آپ لوگ مسلمان ہو سکتے ہیں؟ تو پھر کیونکر امید رکھیں کہ آپ کی شہادت قوم پر مؤثر ہوگی ۔ حالانکہ
آپ قادیان کے بعض آریوں سے جنہوں نے بعض نشانوں کو مشاہدہ کیا ہے حیثیت اور عزت اور
لیاقت میں زیادہ نہیں ہیں ۔ بہر حال ہم کو اس خط مطبوعہ پر عمل کرنا لازم ہے جس کو آپ بنظر سرسری
دیکھ چکے ہیں ۔ اگر ۔ اگر قوم کے مقتدا مخاطب ہونے کے لئے مخصوص نہ ہوں تو یہ سلسلہ قیامت تک ختم نہ
ہوگا۔ مناسب ہے کہ آپ بہت جلد اس کا جواب لکھیں کیونکہ اگر آپ مقتداء قوم کے قرار پا گئے تو
مرے مراتب اس۔ ، اس کے بعد طے ہونگے اور جو مبلغ دو سو روپیہ ماہواری کے حساب سے دو : ہزار چار
سو روپیہ سال بصورت مغلوبیت دینا تجویز کیا ہے ، یہ بھی اسی لحاظ سے یعنی مقتدائے قوم کی وجہ سے
قرار پایا ہے۔ پھر خواہ وہ مقتدا تمام روپیہ آپ رکھے یا قوم جو اقرار نامہ پر دستخط کرے گی اپنے اپنے
حصہ کھالیں ۔ اب خلاصہ کلام آپ یہ یادر ھیں کہ ہم نے تین ماہ تک حصہ جم کا چھپنا ملتوی کر کے ہر
ایک قوم کے سرگروہ کو خطوط مطبوعہ بصیغہ رجسٹری بھیجے ہیں ۔ کیونکہ قوم کے سرگر وہ گل قوم کا حکم رکھتے
ہیں ۔ عوام الناس سے ہم کو کچھ سروکار نہیں اور نہ اس طور سے بحث کا سلسلہ کبھی ختم ہو سکتا ہے ۔ جو شخص
ہمارے مقابل پر آنا چاہے ( آپ ہوں یا کوئی اور ( اول اُس کو یہ ثبوت دینا چاہئے کہ در حقیقت وہ
مقتدائے قوم ہے اور اس کی قوم کے لوگ اس بات پر مستعد ہیں کہ اس کے قائل اور اقراری ہو
جانے سے ہلا حجت وحیلہ دین اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔ سومناسب ہے کہ آپ سعی و کوشش
کر کے پانچوں آریہ سماج کے جس قدر ممبر ہوں اُن سے حلفاً اقرار نامہ لے لیں اور نام بنام اُن سے
دستخط کرائیں اور اس اقرار نامہ پر دس یا ہمیں متفقہ مسلمانوں اور بعض پادریوں کے دستخط بھی ہوں
تا کہ وہ اقرار نامہ معہ آپ کے اقرار نامہ اور ہمارے اقرار کے چند اخباروں میں چھپوا یا جاوے۔
لیکن جب تک آپ اس طور سے اپنا سر گر وہ ہو سرگروہ ہونا ثابت نہ کریں تب تک آپ عوام الناس عوام الناس میں سے
م ہوس

محسوب ہونگے ۔ ہمارے خط کو غور سے دیکھو اور اس کے منشاء کے موافق قدم رکھو ۔ ان خطوط سے اصل
مطلب تو ہمارا یہی تھا کہ قوموں کے سر گروہوں کو قائل یا لا جواب کر کے گل قوموں پر ( ہندو ہوں یا
عیسائی ) اتمام حجت کیا جائے ۔ پس جو لوگ سرگروہ ہی نہیں ان کے لاجواب یا قائل کرنے سے ہمارا
مطلب کیونکر پورا ہو گا اور حصہ پنجم کے چھپنے کی کب نوبت آئے گی؟ اور اگر خدا توفیق دیوے تو اپنے
آریہ بھائیوں کی شہادت کو ہی کافی سمجھو۔ کیونکہ وہ بھی آخر تمہارے ہی بھائی ہیں ۔ والدعاء
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مورخہ ۷ ۱ را پریل ۱۸۸۵ء مطابق یکم رجب ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۱۳ ۱۴ - الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۴۳ ء صفحہ ۳

مکتوب نمبر ۱۵
مشفقی پنڈت لیکھرام صاحب ! بعد ما وجب ۔ اگر چہ اس خاکسار نے آپ کے اُن خطوط کے
جواب میں جن میں آپ نے قادیان میں ایک سال تک ٹھہرنے کی درخواست کی تھی یہ لکھا تھا کہ
چوبیں سو روپیہ لینے کی شرط پر آپ کا ایسی درخواست کرنا آپ کی عزت زت اور حیثیت عرفی کے برخلاف
ہے لیکن چونکہ آپ اب تک اسی بات پر اصرار کئے جاتے ہیں کہ میں آریہ سماج کے گروہ میں ایک بڑا
عزت دار آدمی : دمی ہوں اور بزرگوار اور عالی مرتبت ہونے نے کی وجہ سے تمام آریہ سماجوں میں مشہور و معروف
ہوں بلکہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے اپنے اسی دعوی کو بعض اخباروں میں چھپوا کر جا بجا مجھے بدنام
کرنا چاہا ہے اور یہ لکھا ہے کہ جس حالت میں میں ایسا عزت دار آدمی ہوں اور پھر طالب حق ۔ تو پھر
کیوں مجھے آسمانی نشان کے دکھلانے اور اسلام کی حقیت مشاہدہ کرانے سے محروم رکھا جاتا ہے اور
کیوں چوہیں سو روپیہ دینے کی شرط پر مجھ کو قادیان میں ایک سال تک ٹھہرا کر آسمانی نشانوں کے
آزمانے کیلئے اجازت نہیں دی جاتی ؟ سو آپ پر واضح ہو کہ ہم نے جو آج تک آپ کی درخواست
منظور کرنے میں توقف کیا تو اس کی یہی وجہ تھی کہ ہم اپنے خط مطبوع میں یہ شرط درج کر چکے ہیں کہ
ہمارا مقابلہ عوام الناس سے نہیں ہے بلکہ ہر قوم کے چیدہ اور منتخب اور صاحب عزت لوگوں سے ہے۔
اور ہر چند ہم نے کوشش کی مگر ہم پر یہ ثابت نہیں ہوا کہ آپ اُن معزز اور ذی مرتبت لوگوں میں سے
ہیں جو بوجہ حیثیت عرفی اپنی کے دوسو روپیہ ماہواری خرچہ پانے کے مستحق ہیں مگر چونکہ آپ کا اصرار
اپنے اس دعوی پر غایت درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ فی الحقیقت میں ایسا ہی عزت دار ہوں اور پشاور سے
بمبئی تک جس قدر آریہ سماج ہیں وہ سب مجھ کو معزز اور قوم میں سے ایک بزرگ اور سرگروہ سمجھتے
ہیں ۔ اس لئے آپ کی طرف لکھا جاتا ہے کہ اگر آپ سچ مچ ایسے ہی عزت دار ہیں تو ہم آپ کی
درخواست منظور کر لیتے ہیں اور جہاں چاہو چوبیس سو روپیہ جمع کرانے کو تیار اور مستعد ہیں ۔ لیکن جیسا
کہ آپ شرائط مندرجہ خطوط مطبوعہ سے تجاوز کر کے اپنی پوری پوری تسلی کرنے کے لئے مجھ سے
چوبیس سو روپیہ نقد کسی دوکان یا بنک سرکار میں جمع کرانا چاہتے ہیں تو اس صورت میں مجھے بھی حق
پہنچتا ہے کہ میں بھی آپ کے اس اقرار کو جو بعد دیکھنے کسی آسمانی نشان کے بلا توقف قادیان میں ہی

مسلمان ہو جاؤں گا ۔ آپ ہی کے اعتبار پر نہ چھوڑوں بلکہ جیسے آپ روپیہ وصول کرنے کے باب
میں اپنی پوری پوری تسلی کریں گے ایسا ہی میں بھی آپ کے مسلمان ہونے کے لئے کوئی اور تدبیر کر
لوں جس سے مجھے بھی پورا پورا یقین اور کامل تسلی ہو جائے کہ آپ بھی در حالت انکار اسلام اپنی
عہد شکنی کے ضرر سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ سو عدالت کی بات جس میں میں اور آپ برابر ہیں یہ
ہے کہ ایک طرف یہ خاکسار چوبیس سو روپیہ حسب نشاندہی آپ کے کسی جگہ جمع کرا دے اور ایک
طرف آپ بھی اسی قدر روپیہ حسب نشاندہی اس عاجز کے بوجہ تاوان انکار اسلام کسی مہا جن کی
دوکان پر رکھوا دیں تا جس کو خدا تعالیٰ فتح بخشے اُس کیلئے یہ روپیہ فتح کی ایک یادگار رہے ۔ یہ تجویز کسی
فریق پر ظلم نہیں بلکہ فریقین کیلئے موجب تسلّی و سراسر انصاف ہے کیونکہ جیسے آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ
آپ بصورت مغلوب ہونے اس عاجز کے چوبیس سو روپیہ جبراً وصول نہیں کر سکتے ۔ علی ہذا القیاس !
مجھے بھی یہ فکر ہے کہ میں بھی بعد مغلوب ہونے آپ کے آپ کو جبراً مسلمان نہیں کر سکتا ۔ سو یہ انتظام
حقیقت میں نہایت عمدہ اور مستحسن ہے کہ ایک طرف آپ وصولی روپیہ کے لئے اپنی تسلی کر لیں اور
ایک طرف میں بھی ایسا بندو بست کرلوں کہ در حالت عدم قبول اسلام آپ بھی شکست کے اثر سے
خالی نہ جانے پاویں۔ اور اگر آپ اسلام کے قبول کرنے میں صادق النیت ہیں تو آپ کو روپیہ جمع
میں کچھ نقصان اور اندیشہ نہیں کیونکہ جب آپ بصورت مغلوب ہونے کے مسلمان ہو جائیں
گے تو ہم کو آپ کے روپیہ سے کچھ سروکار نہیں ہوگا بلکہ یہ روپیہ تو صرف اُس حالت میں بطور تاوان
آپ سے لیا جائے گا کہ جب آپ عہد شکنی کر کے اسلام کے قبول کرنے سے گریز یا رو پوشی اختیار
کریں گے۔ سو یہ روپیہ بطور ضمانت آپ کی طرف سے جمع ہو گا اور صرف عہد شکنی کی صورت میں ضبط
ہوگا نہ اور کسی حالت میں ۔ رہا یہ امر کہ آپ اس قدر روپیہ کہاں سے لائیں گے تو اس کا فیصلہ تو آپ
ہی کے اقرار سے ہو گیا۔ جب کہ آپ نے اقرار کر لیا کہ میں بڑا عزت دار آدمی اور قوم میں مشہور و معروف
ہوں ۔ کیونکہ جس حالت میں آپ اتنے بڑے عزت دار ہیں تو اوّل یہ روپیہ آپ کے آگے کچھ چیز
ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ آپ کے دولت خانہ میں جمع ہو گا اور اگر کسی اتفاق سے آپ پر
افلاس طاری ہے تو قوم کے لوگ ایسے معزز اور سر گروہ سے امداد وغیرہ کے بارے میں کب دریغ
کریں گے بلکہ وہ تو سنتے ہی ہزار ہا روپیہ آپ کے قدموں پر رکھ دیں گے اور صرف آپ کی ایک
کرنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی