پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 10
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کیا ہیں ۔ بے چارہ بچوں کی طرح باتیں کرتا ہے ۔ افسوس کہ اس وقت ہمیں فرصت نہیں کہ ان تمام
یسوع کی باتوں کی قلعی کھولیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ دوسرے وقت میں دکھا ئیں گے اور ثابت کریں گے
کہ یہ شخص بالکل تقویٰ کے طریق سے ناواقف ہے۔ اور اس کی تعلیم انسانی درخت کے کسی شعبہ کی
بھی آب پاشی نہیں کر سکتی ۔ جانتا ہی نہیں کہ انسان کن کن قوتوں کے ساتھ اس مسافر خانہ میں بھیجا گیا
ہے ۔ اور اسے خبر ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ کا یہ مقصود نہیں کہ ان تمام قوتوں کو زائل کر دیوے ۔ بلکہ یہ
مطلب ہے کہ ان کو خط اعتدال پر چلا وے ۔ پس ایسی ناقص تعلیم کو قرآن شریف کے سامنے پیش کرنا
سخت ہٹ دھرمی اور نابینائی اور بے شرمی ہے۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ حضرت مقدس نبوی کی تعلیم یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
کہنے سے گناہ دور ہو جاتے ہیں۔ یہ بالکل سچ ہے اور یہی واقعی حقیقت ہے کہ جو محض خدا کو واحد
لاشریک جانتا ہے اور ایمان لاتا ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قادر یکتا نے بھیجا ہے تو بے شک
اگر اس کلمہ پر اس کا خاتمہ ہو تو نجات پا جائے گا ۔ آسمانوں کے نیچے کسی کی خودکشی سے نجات نہیں ۔
ہرگز نہیں ۔ اور اس سے زیادہ کون پاگل ہو گا کہ ایسا خیال بھی کرے ۔ مگر خدا کو واحد لاشریک سمجھنا اور
ایسا مہربان خیال کرنا کہ اس نے نہایت رحم کر کے دنیا کو ضلالت سے چھڑانے کے لئے اپنا رسول بھیجا
جس کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ یہ ایک ایسا اعتقاد ہے کہ اس پر یقین کرنے سے روح کی
تاریکی دور ہوتی ہے ہے اور اور نفسانیت نفسانیت دور دور ہو ہو کر کر اس اس کی جگہ توحید لے لے لیتی ہے ہے ۔ ۔ آخر آخر توحید کا زبردست
جوش تمام دل پر محیط ہو کر اسی جہان میں بہشتی زندگی شروع ہو جاتی ہے ۔ جیسا تم دیکھتے ہو کہ نور کے
آنے سے ظلمت قائم نہیں رہ سکتی ۔ ایسا ہی جب لا اله الا اللہ کا نورانی پر تو دل پر پڑتا ہے تو نفسانی
ظلمت کے جذبات کالمعدوم ہو جاتے ہیں ۔ گناہ کی حقیقت بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ سرکشی کی ملونی
سے نفسانی جذبات کا شور و غوغا ہو ۔ جس کی متابعت کی حالت میں ایک شخص کا نام گناہ گار رکھا جاتا
ہے اور لا إِلهَ إِلَّا الله کے معنی جو لغت عرب کے موارد استعمال سے معلوم ہوتے ہیں ، وہ یہ ہیں
کہ لَا مَطْلُوبَ لِي وَلَا مَحْبُوبَ لِي وَلَا مَعْبُودَ لِي وَلَا مُطَاعَ لِي إِلَّا اللهُ یعنی بجز اللہ کے اور
کوئی میرا مطلوب نہیں ۔ اور محبوب نہیں اور معبود نہیں اور مطاع نہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ معنی
گناہ کی حقیقت اور گناہ کے اصل منبع سے بالکل مخالف پڑے ہیں ۔ پس جو شخص ان معنی کو خلوص دل
کے ساتھ اپنی جان میں جگہ دے گا تو بالضرورت مفہوم مخالف اس کے دل سے نکل جائے گا۔ کیونکہ
ضدین ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں ۔ پس جب نفسانی جذبات نکل گئے تو یہی وہ حالت ہے ۔ جس کو سچی
پاکیزگی اور حقیقی راست بازی کہتے ہیں اور خدا کے بھیجے ہوئے پر ایمان لانا جو دوسرے جز کلمہ کا ر جز
مفہوم ہے ۔ اس کی ضرورت یہ ہے کہ تا خدا کے کلام پر بھی ایمان حاصل ہو جائے ۔ کیونکہ جو شخص یہ
اقرار کرتا ہے میں خدا کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے فرمانوں پر
ایمان بھی لاوے۔ اور فرمان پر ایمان لانا بجز اس کے ممکن نہیں کہ اس پر ایمان لاوے جس کے
ذریعہ سے دنیا میں فرمان آیا۔ پس یہ حقیقت کلمہ کی ہے۔ اور آپ کے یسوع صاحب نے بھی اسی کی
طرف اشارہ کیا ہے اور یہی مدار نجات ٹھیرایا ہے ۔ کہ خدا پر اور اس کے بھیجے ہوئے یسوع پر ایمان
لایا جائے ۔ مگر چونکہ آپ لوگ اندھے ہیں ۔ اس لئے جوشِ تعصب سے انجیل کی باتیں بھی آپ کو نظر
نہیں آتیں ۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ وضو کرنے سے گناہ کیونکر دور ہو سکتے ہیں ۔اے نادان! الہی نوشتوں پر
کیوں غور نہیں کرتا۔ کیا انسان ہونے کے بعد پھر حیوان بن گیا۔ وضو کرنا تو صرف ہاتھ پیر اور منہ
دھونا ہے۔ اگر شریعت کا یہی مطلب ہوتا کہ ہاتھ پیر دھونے سے گناہ دور ہو جاتے ہیں ۔ تو یہ پاک
۔
شریعت ان تمام پلید قوموں کو جو اسلام سے سرکش ہیں ۔ ہاتھ منہ دھونے کے وقت گناہ سے پاک
جانتی کیونکہ وضو سے گناہ دور ہو جاتے ہیں ۔ مگر شارع علیہ السلام کا یہ مطلب نہیں بلکہ یہ مطلب ہے
کہ خدا تعالیٰ کے چھوٹے چھوٹے حکم بھی ضائع نہیں جاتے۔ اور ان کے بجالانے سے بھی گناہ دور
ہوتے ہیں ۔ اگر میں اس وقت الزامی جواب دوں تو کئی جز لکھ کر منکر کا منہ کالا کروں ۔ مگر وقت تنگ کام
ہے۔ اور ابھی چند سوال باقی ہیں۔ ذرا میری اس تحریر پر کچھ لکھو۔ پھر تمہاری ہی کتابوں سے تمہیں عمدہ
انعام دیا جائے ہائے گا۔ گا ۔ تسلی رکھو ۔ آپ جھوٹ سے کیونکر متنفر ہو گئے ۔ کیا انجیل کا جھوٹ یاد نہ رہا۔ کیا یہ
سچ ہے کہ یسوع صاحب کو سر دھرنے کے لئے جگہ نہیں ملتی تھی ۔ کیا یہ واقعی امر ہے کہ اگر یسوع کے
تمام کام لکھے جاتے تو وہ کتا بیں دنیا میں سما نہ سکتیں ۔ اب کہو کہ دروغ گوئی میں انجیل کو کمال ہے یا
کچھ کسر رہ گئی ۔ یہ بھی یادر ہے کہ قرآن شریف میں گناہ کو ہلکا نہیں سمجھا گیا ۔ بلکہ بار بار بتلایا گیا ہے
کہ کسی کو بجز اس کے نجات نہیں کہ گناہ سے سچی نفرت پیدا کرے مگر انجیل نے بچی نفرت کی تعلیم نہیں
دی ۔ انجیل نے ہرگز اس بات پر زور نہیں دیا کہ گناہ ہلاک کرنے والا زہر ہے۔ اس کے عوض اپنے
اندر کوئی تریاق پیدا کرو۔ بلکہ اس محرف انجیل نے نیکیوں کا عوض یسوع کی خودکشی کو کافی سمجھ لیا ہے ۔
مگر یہ کیسی بے ہودہ اور بھول کی بات ہے کہ حقیقی نیکی کے حاصل کرنے کی طرف توجہ نہیں بلکہ انجیل کی
یہی تعلیم ہے کہ عیسائی بنو اور جو چاہو کرو ۔ کفارہ ناقص ذریعہ نہیں ہے تاکسی عمل کی حاجت ہو۔ اب
دیکھو اس سے زیادہ بدی پھیلنے کا ذریعہ کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ قرآن شریف تو فرماتا ہے کہ جب
تک تم اپنے تئیں پاک نہ کرو۔ اس پاک گھر میں داخل نہ ہو گے۔ اور انجیل کہتی ہے کہ ہر یک بدکاری
کر تیرے لئے یسوع کی خودکشی کافی ہے۔ اب کس نے گناہ کو ہلکا سمجھا ؟ قرآن نے یا انجیل نے؟
قرآن کا خدا ہر گز کسی کو نیک نہیں ٹھیرا تا جب تک بدی کی جگہ نیکی نہ آ جائے مگر انجیل نے اندھیر مچادیا
ہے۔ کفارہ سے تمام نیکی اور راستبازی کے حکموں کو ہلکا اور بیچ کر دیا۔ اور اب عیسائی کے لئے ان
کی ضرورت نہیں ۔ حیف صد حیف ۔ افسوس صد افسوس ۔
دوسرا سوال آپ کا یہ ہے کہ بہشت کی تعلیم محض نفسانی ہے جس سے ایک خدا رسیدہ شخص کو کچھ
تسلی نہیں ہو سکتی ۔ اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ یہ بات نہایت بدیہی اور عند العقل مسلّم اور قرین انصاف
ہے کہ جیسا کہ انسان دنیا میں ارتکاب جرائم یا کسب خیرات اور اعمالِ صالحہ کے وقت صرف روح
سے ہی کوئی کام نہیں کرتا بلکہ روح اور جسم دونوں سے کرتا ہے ۔ ایسا ہی جزا اور سزا کا اثر بھی دونوں
پر ہی ہونا چاہئے ۔ یعنی جان اور جسم دونوں کو اپنی اپنی حالت کے مناسب پاداش اُخروی سے حصہ ملنا کوا
چاہئے۔ لیکن عیسائی صاحبوں پر سخت تعجب ہے کہ سزا کی حالت میں تو اس اصول کو انہوں نے قبول کر
لیا ہے۔ اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے بدکاریاں اور بے ایمانیاں کر کے خدا کو ناراض کیا
ان کو جو سزا دی جائے گی وہ صرف روح تک محدود نہیں بلکہ روح اور جسم دونوں کو جہنم میں ڈالا جائے
گا۔ اور گندھک کی آگ سے جسم جلائے جائیں گے اور وہاں رونا اور دانت پینا ہوگا ۔ اور وہ پیاس
سے جلیں گے اور ان کو پانی نہیں ملے گا۔ اور جب حضرات عیسائیوں سے پوچھا جائے کہ جسم کیوں
آگ میں جلایا جائے گا۔ تو اس کا جواب دیتے ہیں کہ بھائی روح اور جسم دونوں مزدور کی طرح دنیا
میں کام کرتے تھے ۔ پس جبکہ دونوں نے اپنے آقا کے کام میں مل کر خیانت کی ۔ تو وہ دونوں سزا کے
لائق ٹھہرے ۔ پس اے اندھو اور خدا کے نوشتوں پر غور کرنے میں غافلو! تمہیں تمہاری ہی بات سے
ملزم کرتا ہوں کہ وہ خدا جس کا رحم اس کے غضب پر غالب ہے ۔ جب اس نے سزا دینے کے وقت
جسم کو خالی نہ چھوڑا تو کیا ضرور نہ تھا کہ وہ جزا کے وقت بھی اس اصول کو یا د رکھتا۔ کیا لائق ہے کہ ہم
اس رحیم خدا پر یہ بدگمانی کریں کہ وہ سزا دینے کے وقت تو ایسا غضب ناک ہوگا کہ ہمارے جسموں کو
بھی جلتے ہوئے تنور میں ڈالے گا ۔ لیکن جزا دینے کے وقت اس کا رحم اس درجہ پر نہیں ہو گا ۔ جس درجہ
پر سزا کی حالت میں اس کا غضب ہوگا ۔ اگر جسم کو سزا سے الگ رکھتا تو بے شک جزا سے بھی اس کو
الگ رکھتا ۔ مگر جبکہ اس نے سزا کے وقت جسم کو گناہ کا شریک سمجھ کر جلتی ہوئی آگ میں ڈال دیا۔ تو
اے اندھو ! اور کوتاہ اندیشو ! کیا وہ ایمان اور عمل صالح کی شراکت کے وقت جسم کو جزا سے حصہ نہیں
دے گا ؟ کیا جب مُردے جی اٹھیں گے تو بہشتیوں کو عبث طور پر ہی جسم ملے گا ؟
اور یہ بھی بدیہی بات ہے کہ جب جسم اپنے تمام قومی کے ساتھ روح سے پیوند کیا جائے گا تو وہ
جسمانی قوی یا راحت میں ہوں گے یا رنج میں ۔ کیونکہ دونوں حالتوں کا مرتفع ہونا محال ہے۔ پس
اس صورت میں ماننا پڑا کہ جیسا جسم سزا کی حالت میں دکھ اٹھائے گا ۔ ویسا ہی وہ جزا کی حالت میں
ایک قسم کی راحت سے بھی ضرور متمتع ہوگا ۔ اور اسی راحت کی قرآن کریم میں تفصیل ہے۔ ہاں
خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ بہشت کی نعمتیں فوق الفہم ہیں ۔ تمہیں ان کا حقیقی علم نہیں دیا گیا اور تم وہ
نعمتیں پاؤ گے جو اب تم سے پوشیدہ ہیں ۔ جو نہ دنیا میں کسی نے دیکھیں اور نہ سنیں اور نہ دلوں میں اور نہ اور نہ دا
گذریں ۔ وہ تمام مخفی امور اسی وقت سمجھ میں آئیں گے۔ جب وارد ہوں گے ۔ جو کچھ قرآن اور اسی و
حدیث میں وعدے ہیں وہ سب مثال کے طور پر بیان کیا ہے اور ساتھ اس کے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ
امور مخفی ہیں ۔ جن کی کسی کو اطلاع نہیں ۔ پس اگر وہ لذات اسی قدر ہوتیں جیسے اس دنیا میں شربت یا
شراب پینے کی لذت یا عورت کے جماع کی لذت ہوتی ہے۔ تو خدا تعالیٰ یہ نہ کہتا کہ وہ ایسے امور
ہیں کہ جو نہ کسی آنکھ نے دیکھے۔ اور نہ کسی کان نے سنے ۔ اور نہ وہ کبھی کسی کے دل میں گزرے ۔ پس
ہم مسلمان لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ بہشت جو جسم اور روح کے لئے دارالجزاء ہے۔ وہ
ایک ادھورا اور ناقص دارالجزاء نہیں بلکہ اس میں جسم اور جان دونوں کو اپنی اپنی حالت کے موافق
جزا ملے گی ۔ جیسا کہ جہنم میں اپنی اپنی حالت کے موافق دونوں کو سزا دی جائے گی ۔ اور اس کی اصل
تفصیلات ہم خدا کے حوالے کرتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ جزا سزا جسمانی روحانی دونوں طور پر
**
ہوں گی ۔ اور یہی وہ عقیدہ ہے جو عقل اور انصاف کے موافق ہے۔ اور یہ نہایت شرارت اور خباثت
اور حرام زدگی ہے کہ قرآن پر یہ طعن وارد کیا جائے کہ وہ صرف جسمانی بہشت کا وعدہ کرتا ہے ۔
قرآن تو صاف کہتا ہے کہ ہر یک جو بہشت میں داخل ہو گا وہ جسمانی روحانی دونوں قسم کی جزا پائے
گا۔ اور جیسا کہ نعمت جسمانی اس کو ملے گی ۔ ایسا ہی وہ دیدار الہی سے لذت اٹھائے گا۔ اور یہی اعلیٰ
لذت بہشت میں ہے۔ معارف کی لذت بھی ہوگی اور طرح طرح کے انوار کی لذت بھی ہوگی ۔ اور
عبادت کی لذت بھی ہو گی ۔ مگر اس کے ساتھ جسم بھی اپنی سعادت تامہ کو پہنچے گا۔ ہم دعوے سے کہتے
ہیں کہ جس قدر قرآن نے بہشتیوں کی روحانی جزا کی کیفیت لکھی ہے انجیل میں ہر گز نہیں ۔ جس شخص
کو شک ہو۔ ہمارے مقابل پر آئے اور ہم سے سنے اور انجیل کی تعلیم سناوے۔ اگر وہ غالب ہوا او
اس نے ثابت کیا کہ انجیل میں بہشتیوں کی روحانی جزا قرآن سے بڑھ کر لکھی ہے تو ہم حلفاً کہتے ہیں
کہ اسی وقت ہزار روپیہ نقد اس کو دیا جائے گا ۔ جس جگہ چاہے با ضابطہ تحریر دے کر جمع کرائے ۔
اے اندھو ! قرآن کے مقابل پر انجیل کچھ بھی چیز نہیں ۔ کیوں تمہاری شامت آئی ہے۔ گھروں
میں آرام کر کے بیٹھو ۔ اب تمہاری رُسوائی کا وقت آ گیا ہے ۔ کیا تم میں کسی کو حوصلہ ہے ۔ کہ آرام
سے آدمی بن کر مجھ سے آ کر بحث کر لے کہ بہشت کے بارے میں روحانی جزا کا بیان انجیل میں
زیادہ ہے یا قرآن میں ۔ اور اگر انجیل میں زیادہ نکلا تو مجھ سے نقد ہزار روپیہ لے لے۔ جہاں چاہے
جمع کرائے ۔ مجھے امید نہیں کہ کوئی میرے سامنے آوے۔ اللہ اللہ ! کیسی یہ قوم ظالم اور دغا باز ہے۔
جنہوں نے دنیا کی زندگی کے لئے آخرت کو بھلا دیا ہے۔ مگر ذرہ موت کا پیالہ پی لیں ۔ پھر دیکھیں ۔
گے کہ کہاں ہے یسوع اور اس کا کفارہ ۔ ہائے افسوس ان لوگوں نے ایک عاجز انسان اور عاجزہ کے ۔
بیٹے کو خدا بنا دیا۔ اور خدائے قدوس پر تمام نالایق باتیں روا رکھیں ۔ دنیا میں ایک ہی آیا۔ جو سچی اور
کامل تو حید کو لایا۔ اس سے انہوں نے دشمنی کی ۔
۔
اور یہ بھی سراسر جھوٹ ہے کہ انجیل میں جسمانی جزا کی طرف کوئی اشارہ نہیں ۔ دیکھومتی کیسی
تفصیل سے یسوع کا قول جسمانی جزا کے بارے میں بیان کرتا ہے اور وہ یہ ہے:۔ اور جس نے گھر
یا بھائی یا بہن یا باپ یا جو رو یا بال بچوں یا زمین کو میرے نام پر چھوڑا سو گنا پاوے گا ۔ (۱۹ باب آیت
(۲۹) دیکھو یہ کیسا صریح حکم ہے اس میں تو یہ بھی بشارت ہے کہ اگر عیسائی عورت یسوع کے لئے خاوند
چھوڑے تو قیامت کو اسے سو خاوند ملیں گے ۔ اور اگر جسمانی نعمتوں کا وعدہ کرنا خدا تعالیٰ کی شان کے
مخالف ہوتا تو توریت خروج ۳ باب ۸ آیت ۔ استثناء ۶ باب ۳ آیت ۷ باب ۱۳ آیت ، ۸ باب ۱۷
آیت اور قاضی ۹ باب ۱۲ آیت اور استثناء ۳۲ باب ۱۴ ۔ آیت استثناء ۱۶ باب ۲۰ آیت اور احبار ۲۶
باب ۱۳ آیت احبار ۲۵ باب ۱۸ تا ۲۳ آیت - ایوب ۲۰ باب ۱۵ تا ۱۷ آیت میں ہرگز جسمانی
نعمتوں کے وعدے نہ دیئے جاتے۔ کیا یسوع نے یہ نہیں کہا کہ میں بہشت میں شیرہ انگور پیوں گا۔
عجیب یسوع ہے۔ جو مسلمانوں کی بہشت میں داخل ہونے کی تمنا رکھتا ہے۔ جس میں جسمانی نعمتیں بھی
ہیں۔ اور پھر عجیب تریہ کہ جسمانی نعمتوں پر ہی گرا۔ دیدار الہی کا ذکر نہیں کیا ۔ لعاذر سے پانی مانگنا بھی
ذرہ یاد کرو۔ جس بہشت میں پانی نہیں۔ اس میں پانی کا ذکر مصداق اس مثل کا ہے کہ دروغ گورا
حافظہ نباشد ۔ یہ سچ ہے کہ بہشت میں رہنے والے فرشتوں کی طرح ہو جائیں گے مگر یہ کہاں ثابت ہے
کہ تبدیل خواص کر کے فی الحقیقت فرشتے ہی ہو جائیں گے اور انسانی خواص چھوڑ دیں گے ۔
ہاں یہ درست ہے کہ بہشت میں دنیا کی طرح نکاح نہیں ہوتے ۔ مگر بہشتی طور پر جسمانی لذات
تو ہوں گے ۔ جیسے یسوع کو بھی انکار نہیں تھا۔ شیرہ انگور پینے کی امید کرتا گذر گیا۔ توریت سے ثابت
ہے کہ جسمانی جزا بھی خدا کی عادت ہے۔ تو پھر کیونکر ممکن ہے کہ وہ غیر متبدل خدا قیامت کو بھی اپنی
عادتیں بدل ڈالے ۔
تیسرا اعتراض آپ کا یہ ہے کہ اسلامی تعلیم میں ہے کہ جب تک کوئی کسی گناہ کا مرتکب نہ ہو
جائے ۔ تب تک ایسے شخص سے مواخذہ نہ ہوگا اور محض دلی خیالوں پر خدا پرسش نہیں کرے گا۔ مگر
انجیل میں اس کے خلاف ہے۔ یعنی دلی خیالات پر بھی عذاب ہوگا ۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ اگر انجیل میں ایسا ہی لکھا ہے۔ تو ایسی انجیل ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف
سے نہیں ہے اور حق بات یہی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمائی ہے ۔ کہ انسان کے دل
کے تخیلات جو بے اختیار اٹھتے رہتے ہیں اس کو گناہ گار نہیں کرتے ۔ بلکہ عنداللہ مجرم ٹھہر جانے کی تین
ہی قسم ہیں (۱) اول یہ کہ زبان پر نا پاک کلمے جو دین اور راستی اور انصاف کے برخلاف ہوں ، جاری
ہوں (۲) دوسرے یہ کہ جوارح یعنی ظاہری اعضاء سے نافرمانی کی حرکات صادر ہوں
حلا نوٹ : در حقیقت فرشتے بن جانا اور بات ہے مگر پاکیزگی میں ان سے مشابہت پیدا کرنا یہ اور بات ہے ۔منہ
(۳) تیسرے یہ کہ دل نافرمانی پر عزیمت کرے یعنی پختہ ارادہ کرے کہ فلاں فعل بد ضرور کروں گا۔ اسی کی
طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ !
یعنی جن گناہوں کو دل اپنی عزیمت سے حاصل کرے ان گناہوں کا مواخذہ ہوگا ۔ مگر مجرد خطرات پر
مواخذہ نہیں ہوگا کہ وہ انسانی فطرت کے قبضہ میں نہیں ہیں ۔ خدائے رحیم ہمیں ان خیالات پر نہیں
پکڑتا ۔ جو ہمارے اختیار سے باہر ہیں ۔ ہاں اس وقت پکڑتا ہے کہ جب ہم ان خیالات کی زبان
سے یا ہاتھ سے یا دل کی عزیمت سے پیروی کریں۔ بلکہ بعض وقت ہم ان خیالات سے ثواب حاصل
کرتے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ نے صرف قرآن کریم میں ہاتھ پیر کے گناہوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ کان اور
آنکھ اور دل کے گناہوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ جیسا کہ وہ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے ۔ اِنَّ السَّمْعَ
وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولا یعنی کان اور آنکھ اور دل جو ہیں ان سب
سے باز پرس کی جائے گی ۔ اب دیکھو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے کان اور آنکھوں کے گناہ کا ذکر کیا ایسا ہی
دل کے گناہ کا بھی ذکر کیا ۔ مگر دل کا گناہ خطرات اور خیالات نہیں ہیں کیونکہ وہ تو دل کے بس میں
نہیں ہیں بلکہ دل کا گناہ پختہ ارادہ کر لینا ہے۔ صرف ایسے خیالات جو انسان کے اپنے اختیار میں
نہیں ، گناہ میں داخل نہیں ۔ ہاں اس وقت داخل ہو جائیں گے ۔ جب ان پر عزیمت کرے۔اوران
کے ارتکاب کا ارادہ کر لیوے۔ ایسا ہی اللہ جل شانہ اندرونی گناہوں کے بارے میں ایک اور جگہ
فرماتا ہے ۔ قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ کے یعنی خدا نے ظاہری
اور اندرونی گناہ دونوں حرام کر دیئے ۔ اب میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ یہ عمدہ ہوں کہ یہ عمدہ تعلیم بھی انجیل میں
موجود نہیں کہ تمام عضووں کے گناہ کا ذکر کیا ہو اور عزیمت اور خطرات میں فرق کیا ہوا اور ممکن نہ تھا کہ
انجیل میں یہ تعلیم ہو سکتی ۔ کیونکہ یہ تعلیم نہایت لطیف اور حکیمانہ اصولوں پر مبنی ہے۔ اور انجیل تو ایک موٹے
خیالات کا مجموعہ ہے جس سے اب ہر یک محقق نفرت کرتا جاتا ہے۔ ہاں آپ کے یسوع صاحب نے
البقرة: ٢٢٦
۔
بنی اسراءیل: ۳۷
م نوٹ : ثواب اس وقت حاصل کرتے ہیں ۔ جب ہم دلی خیالات کا جو معصیت کی رغبت دیتے ہیں ۔
اعمال صالح کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں اور ان خیالات کے برعکس عمل میں لاتے ہیں ۔ منہ
الاعراف : ۳۴
پردہ پوشی کے لئے یہ خوب تدبیر کی ۔ کہ لوگوں کو باتوں باتوں میں سمجھا دیا کہ میری تعلیم کچھ اچھی نہیں ۔
آئیندہ اس پر مضحکہ ہو گا بہتر ہے کہ تم ایک اور آنے والے کا انتظار کرو۔ جس کی تعلیم معارف کے تمام
مراتب کو پورا کرے گی ۔ مگر شاباش اے پادری صاحبان ! آپ نے اس وصیت پر خوب ہی عمل کیا۔
جس تعلیم کو خود آپ کے یسوع صاحب بھی قابل اعتراض ٹھہراتے ہیں ۔ اور ایک آئندہ آنے والے
نبی مقدس کی خوشخبری دیتے ہیں ۔ اسی ادھوری تعلیم پر آپ گرے جاتے ہیں۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ
آپ کے یسوع کی تعلیم خود اس کے اقرار سے ناقص ٹھہری یا ابھی کچھ کسر رہ گئی ۔ پھر جبکہ یسوع خود
معترف ہے کہ میری تعلیم ادھوری اور نکلتی ہے۔ تو پھر اپنے گرو کی پیشگوئی کو ذہن میں رکھ کر اسلامی تعلیم
کی خوبیاں ہم سے سنو اور اپنے یسوع کو جھوٹا مت ٹھہراؤ ۔ کیونکہ جب تک ایسا نبی دنیا میں ظہور نہ
کرے جس کی تعلیم انجیل کی تعلیم سے اکمل اور اعلیٰ ہو ۔ تب تک یسوع کی پیشگوئی باطل - ہو۔ کے رنگ میں
ہے ۔ مگر وہ مقدس نبی تو آچکا اور تم نے اس کو شناخت نہیں کیا۔ ہماری تحریروں پر غور کرو ۔ تا تمہیں
معلوم ہو کہ وہ کامل تعلیم جس کی مسیح کو انتظار تھی ۔ قرآن ہے۔ اور اگر یہ پیشگوئی نہ ہوتی ۔ تب بھی
قرآن کا کامل اور انجیل کا ناقص ہونا خدا کی حجت کو پوری کرتا تھا۔ سو جہنم کی آگ سے ڈرو اور اس
آنے والے نبی کو مان لو۔ جس کی نسبت مسیح نے بشارت دی۔ اور اس کی کامل تعلیم کی تعریف کی ۔ مگر
پھر بھی آپ کے یسوع کا اس میں کچھ احسان نہیں کیونکہ خود زور آور نے کمزور کو گرا دیا۔ اب صرف
سمجھ کا گھاٹا ہے۔ ورنہ اب انجیل کو قدم رکھنے کی جگہ نہیں ۔
چوتھا اعتراض یہ ہے کہ اسلامی تعلیم میں غیر مذہب والوں سے محبت کرنا کسی جگہ حکم نہیں آیا بلکہ یہ ہے :
حکم ہے کہ بجز مسلمان کے کسی سے محبت نہ کرو۔ نہ
اما الجواب : پس واضح ہو کہ یہ تمام ناقص اور ادھوری انجیل کی نحوستیں ہیں کہ عیسائی لوگ حق اور
حقیقت سے دور جا پڑے۔ ورنہ اگر ایک گہری نظر سے دیکھا جائے کہ محبت کیا چیز ہے اور کس کس محل
پر اس کو استعمال کرنا چاہئے ۔ اور بغض کیا چیز ہے اور کن کن مقامات میں برتنا چاہئے ۔ تو فرقان کریم
کا سچا فلسفہ نہ صرف سمجھ میں ہی آتا ہے۔ بلکہ روح کو اس سے معارف حقہ کی ایک کامل روشنی ملتی
ہے۔
اب جاننا چاہئے کہ محبت کوئی تصنع اور تکلف کا کام نہیں ۔ بلکہ انسانی قومی میں سے یہ بھی ایک
قوت ہے۔ اور اس کی حقیقت یہ ہے ۔ کہ دل کا ایک چیز کو پسند کر کے اس کی طرف کھنچے جانا۔ اور
جیسا کہ ہر یک چیز کے اصل خواص اس کے کمال کے وقت بدیہی طور پر محسوس ہوتے ہیں ۔ یہی محبت
کا حال ہے ۔ کہ اس کے جو ہر بھی اُس وقت کھلے کھلے ظاہر ہوتے ہیں کہ جب اتم اور اکمل درجہ پر پہنچ
جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ ، یعنی انہوں نے گوسالہ سے ایسی محبت
کی کہ گویا ان کو گوسالہ شربت کی طرح پلا دیا گیا۔ در حقیقت جو شخص کسی سے کامل محبت کرتا ہے۔ تو گویا
اسے پی لیتا ہے یا کھا لیتا ہے اور اس کے اخلاق اور اس کے چال چلن کے ساتھ رنگین ہو جاتا ہے اور
جس قدر زیادہ محبت ہوتی ہے۔ اُسی قدر انسان بالطبع اپنے محبوب کی صفات کی طرف کھینچا جاتا ہے ۔
یہاں تک کہ اسی کا روپ ہو جاتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے ۔ یہی بھید ہے کہ جو شخص خدا سے محبت ۔
کرتا ہے ۔ وہ ظلی طور پر بقدر اپنی استعداد کے اُس نور کو حاصل کر لیتا ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات میں
ہے اور شیطان سے محبت کرنے والے وہ تاریکی حاصل کر لیتے ہیں جو شیطان میں ہے پس جبکہ محبت
کی حقیقت یہ ہے۔ تو پھر کیونکر ایک سچی کتاب جو منجانب اللہ ہے۔ اجازت دے سکتی ہے۔ کہ تم
شیطان سے وہ محبت کرو جو خدا سے کرنی چاہئے اور شیطان کے جانشینوں سے وہ پیار کرو جو رحمن کے
جانشینوں سے کرنا چاہئے ۔ افسوس کہ پہلے تو انجیل کے باطل ہونے پر ہمارے پاس یہی ایک دلیل تھی
کہ وہ ایک عاجز مشت خاک کو خدا بناتی ہے ۔ اب یہ دوسرے دلائل بھی پیدا ہو گئے کہ اس کی دوسری
تعلیمیں بھی گندی ہیں۔ کیا یہ پاک تعلیم ہوسکتی ہے کہ شیطان سے ایسی ہی محبت کرو ۔ جیسی کہ خدا
سے ۔ اور اگر یہ عذر کیا جائے کہ یسوع کے منہ سے سہواً یہ باتیں نکل گئیں کیونکہ وہ الہیات کے فلسفہ
سے ناواقف تھا تو یہ عذر نکما اور فضول ہوگا کیونکہ اگر وہ ایسا ہی نا واقف تھا تو کیوں اس نے قوم کے
مصلح ہونے کا دعوی کیا۔ کیا وہ بچہ تھا۔ اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ محبت کی حقیقت بالالتزام اس بات
کو چاہتی ہے کہ انسان سچے دل سے اپنے محبوب کے تمام شمائل اور اخلاق اور عبادات پسند کرے اور
ان میں فنا ہونے کے لئے بدل و جان ساعی ہوتا اپنے محبوب میں ہو کر وہ زندگی پاوے جو محبوب کو
حاصل ہے۔ سچی محبت کرنے والا اپنے محبوب میں فنا ہو جاتا ہے۔ اپنے محبوب کے گریبان سے ظاہر
ہوتا ہے۔ اور ایسی تصویر اس کی اپنے اندر کھینچتا ہے کہ گویا اسے پی جاتا ہے اور کھا جاتا ہے کہ وہ اس
البقرة: ۹۴
میں ہوکر اور اس کے رنگ میں رنگین ہو کر اور اس کے ساتھ ہو کر لوگوں پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ
در حقیقت اس کی محبت میں کھویا گیا ہے ۔
محبت ایک عربی لفظ ہے اور اصل معنی اس کے پُر ہو جانا ہے۔ چنانچہ عرب میں یہ مثل مشہور ہے
کہ تَحَبَّبَ الْحِمَارُ یعنی جب عربوں کو یہ کہنا منظور ہوتا ہے کہ گدھے کا پیٹ پانی سے بھر گیا تو کہتے
ہیں کہ تَحَبَّبَ الْحِمَارُ اور جب یہ کہنا منظور ہوتا ہے کہ اونٹ نے اتنا پانی پیا کہ وہ پانی سے پُر ہو گیا
تو کہتے ہیں شربت الابل حتى تحبّبت اور حَبّ جو دانہ کو کہتے ہیں وہ بھی اسی سے نکلا ہے جس
سے یہ مطلب ہے کہ وہ پہلے دانہ کی تمام کیفیت سے بھر گیا اور اسی بناء پر احباب سونے کو بھی کہتے
ہیں کیونکہ جو دوسرے سے بھر جائے گا وہ اپنے وجود کو کھو دے گا گویا سو جائے گا اور اپنے وجود کی کچھ
حس اس کو باقی نہیں رہے گی پھر جبکہ محبت کی حقیقت یہ ہے تو ایسی انجیل جس کی یہ تعلیم ہے کہ شیطان
سے بھی محبت کرو اور شیطانی گروہ سے بھی پیار کرو ۔ دوسرے لفظوں میں اُس کا ماحصل یہی نکلا کہ ان
کی بدکاری میں تم بھی شریک ہو جاؤ۔ خوب تعلیم ہے ۔ ایسی تعلیم کیونکر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو سکتی
ہے؟ بلکہ وہ تو انسان کو شیطان بنانا چاہتی ہے خدا انجیل کی اس تعلیم سے ہر ایک کو بچاوے۔
اگر یہ سوال ہو کہ جس حالت میں شیطان اور شیطانی رنگ و روپ والوں سے محبت کرنا حرام سے
ہے ۔ تو کس قسم کا مخلق ان سے برتنا چاہئے ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا پاک کلام
قرآن شریف یہ ہدایت کرتا ہے کہ اُن پر کمال درجہ کی شفقت چاہیے جیسا کہ ایک رحیم دل آدمی
جزا میوں اور اندھوں اور لولوں اور لنگڑوں وغیرہ دکھ والوں پر شفقت کرتا ہے اور شفقت اور محبت
میں یہ فرق ہے کہ محبّ اپنے محبوب کے تمام قول اور فعل کو بنظر استحسان دیکھتا ہے اور رغبت رکھتا ہے
کہ ایسے حالات اس میں بھی پیدا ہو جائیں ۔ مگر مشفق شخص مشفق علیہ کے حالات بنظرِ خوف وعبرت
دیکھتا ہے اور اندیشہ کرتا ہے کہ شاید وہ شخص اس تباہ حال میں ہلاک نہ ہو جائے ۔ اور حقیقی مشفق کی یہ
علامت ہے کہ وہ شخص مشفق علیہ سے ہمیشہ نرمی سے پیش نہیں آتا بلکہ اس کی نسبت محل اور موقعہ کے
مناسب حال کار روائی کرتا ہے اور کبھی نرمی اور کبھی درشتی سے پیش آتا ہے۔ بعض وقت اس کو شربت
پلاتا ہے اور بعض اوقات ایک حاذق ڈاکٹر کی طرح اس کا ہاتھ یا پیر کاٹنے میں اس کی زندگی دیکھتا ہے
اور بعض اوقات اس کے کسی عضو کو چیرتا ہے اور بعض اوقات مرہم لگاتا ہے ۔ اگر تم ایک دن ایک بڑے
شفا خانہ میں جہاں صدہا بیمار اور ہر یک قسم کے مریض آتے ہوں بیٹھ کر ایک حاذق تجربہ کار ڈاکٹر کی
کارروائیوں کو مشاہدہ کرو تو امید ہے کہ مشفق کے معنی تمہاری سمجھ میں آجائیں گے۔ سو تعلیم قرآنی ہمیں
یہی سبق دیتی ہے کہ نیکوں اور ابرار اخیار سے محبت کرو اور فاسقوں اور کافروں پر شفقت کرو۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ ! یعنی اے کا فرو! یہ نبی ایسا
مشفق ہے جو تمہارے رنج کو دیکھ نہیں سکتا اور نہایت درجہ خواہشمند ہے کہ تم ان بلاؤں سے نجات پا جاؤ۔
پھر فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ کے یعنی کیا تو اس غم سے ہلاک
ہو جائے گا کہ یہ لوگ کیوں ایمان نہیں لاتے ۔ مطلب یہ ہے کہ تیری شفقت اس حد تک پہنچ گئی ہے
کہ تو اُن کے غم میں ہلاک ہونے کے قریب ہے اور پھر ایک مقام میں فرماتا ہے تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ کے یعنی مومن وہی ہیں جو ایک دوسرے کو صبر اور مرحمت کی نصیحت کرتے
ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ شدائد پر صبر کرو اور خدا کے بندوں پر شفقت کرو۔ اس جگہ بھی مراد مرحمت سے
شفقت ہے کیونکہ مرحمت کا لفظ زبان عرب میں شفقت کے معنوں پر مستعمل ہوتا ہے ۔ قرآنی تعلیم کا
اصل مطلب یہ ہے کہ محبت جس کی حقیقت محبوب کے رنگ سے رنگین ہو جانا ہے بجز خدا تعالیٰ اور صلح
کے اور کسی سے جائز نہیں بلکہ سخت حرام ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ اور
فرماتا ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَرَی أَوْلِيَاء اور پھر دوسرے
مقام میں فرماتا ہے۔ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لا یعنی یہود
اور نصاری سے محبت مت کرو اور ہر ایک شخص جو صالح نہیں اس سے محبت مت کرو۔ ان آیتوں کو پڑھ کر
نادان عیسائی دھوکا کھاتے ہیں کہ مسلمانوں کو حکم ہے کہ عیسائی وغیرہ بے دین فرقوں سے محبت نہ کریں ۔
لیکن نہیں سوچتے کہ ہر یک لفظ اپنے محل پر استعمال ہوتا ہے جس چیز کا نام محبت ہے وہ فاسقوں اور کافروں
سے اُسی صورت میں بجالا نا متصور ہے کہ جب ان کے کفر اور فسق سے کچھ حصہ لے لیوے۔ نہایت سخت
جاہل وہ شخص ہوگا جس نے یہ تعلیم دی کہ اپنے دین کے دشمنوں سے پیار کرو۔ ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ
پیار اور محبت اسی کا نام ہے کہ اس شخص کے قول اور فعل اور عادت اور خلق اور مذہب کو رضا کے رنگ میں
دیکھیں اور اس پر خوش ہوں اور اس کا اثر اپنے دل پر ڈال لیں اور ایسا ہونا مومن سے کافر کی
ل التوبة : ۱۲۸ ۲ الشعراء: ۳۴ البلد : ١٨ البقرة: ۱۶۶ ۵ المائدة : ۶۵۲ ال عمران: ۱۱۹
نسبت ہر گز ممکن نہیں ۔ ہاں مومن کافر پر شفقت کرے گا اور تمام دقائق ہمدردی بجالائے گا اور اس کی
جسمانی اور روحانی بیماریوں کا غمگسار ہوگا ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ بغیر لحاظ مذہب ملت
کے تم لوگوں سے ہمدردی کرو۔ بھوکوں کو کھلاؤ۔ غلاموں کو آزاد کرو ۔ قرض داروں کے قرض دو اور
زیر باروں کے بار اٹھاؤ اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کا حق ادا کرو۔
اور فرماتا ہے إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَائِ ذِي الْقُرْبى یعنی خدا تعالیٰ
تمہیں حکم دیتا ہے کہ دیتا ہے کہ عدل کرو اور عدل سے بڑھ کر یہ کہ احسان کرو۔ جیسے بچہ سے اُس کی والدہ ۔ یا
کوئی اور شخص محض قرابت کے جوش سے کسی کی ہمدردی کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے لَا يَنْهُكُمُ الله
عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ
وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ کے یعنی نصاری وغیرہ سے جو خدا نے محبت کرنے سے
ممانعت فرمائی تو اس سے یہ نہ سمجھو کہ وہ نیکی اور احسان اور ہمدردی کرنے سے تمہیں منع کرتا ہے۔ نہیں
بلکہ جن لوگوں نے تمہارے قتل کرنے کیلئے لڑائیاں نہیں کیں اور تمہیں تمہارے وطنوں سے نہیں نکالا وہ
اگر چہ عیسائی ہوں یا یہودی ہوں ۔ بے شک ان پر احسان کرو ان سے ہمدردی کرو۔ انصاف کرو کہ خدا
ایسے لوگوں سے پیار کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے إِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قُتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ
وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ
يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ کے یعنی خدا نے جو تمہیں ہمدردی اور دوستی سے منع کیا ہے تو صرف
ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے دینی لڑائیاں تم سے کیں اور تمہیں تمہارے وطنوں سے نکالا اور بس نہ کیا
جب تک باہم مل کر تمہیں نکال نہ دیا۔ سوان کی دوستی حرام ہے کیونکہ یہ دین کو مٹانا چاہتے ہیں۔ اس جگہ یاد
رکھنے کے لائق ایک نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تَوَلّی عربی زبان میں دوستی کو کہتے ہیں ۔ جس کا دوسرا
نام مودت ہے اور اصل حقیقت دوستی اور مودت کی خیر خواہی اور ہمدردی ہے۔ سومومن نصاری اور
یہود اور ہنود سے دوستی اور ہمدردی اور خیر خواہی کر سکتا ہے احسان کر سکتا ہے مگر ان سے محبت نہیں
ا النحل: ۹۱ - الممتحنه : ٣٩ الممتحنه: ١٠
تَوَلّی کی تا اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ تَوَلّی میں ایک تکلف ہے ۔ جو مغان مغائرت پرد پر دلالت کرتا ہے مگر
محبت میں ایک ذرہ مغائرت باقی نہیں رہتی ۔ منہ