پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 11
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کر سکتا ۔ یہ ایک بار یک فرق ہے اس کو خوب یا درکھو۔
پھر آپ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ مسلمان لوگ خدا کے ساتھ بھی بلا غرض محبت نہیں کرتے ۔ ان
کو یہ تعلیم نہیں دی گئی کہ خدا اپنی خوبیوں کی وجہ سے محبت کے لائق ہے ۔ اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ
یہ اعتراض در حقیقت انجیل پر وارد ہوتا ہے نہ قرآن پر کیونکہ انجیل میں یہ تعلیم ہرگز موجود نہیں کہ خدا
سے محبت ذاتی رکھنی چاہئے اور محبت ذاتی سے اس کی عبادت کرنی چاہئے مگر قرآن تو اس تعلیم سے بھرا
پڑا ہے۔ قرآن نے صاف فرما دیا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا *
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِله کے یعنی خدا کو ایسا یاد کرو جیسا کہ اپنے باپوں کو بلکہ اس سے بہت زیادہ
اور مومنوں کی یہی شان ہے کہ وہ سب سے بڑھ کر خدا سے محبت رکھتے ہیں یعنی ایسی محبت نہ وہ اپنے
باپ سے کریں اور نہ اپنی ماں سے اور نہ اپنے دوسرے پیاروں سے اور نہ اپنی جان سے۔ اور پھر فرمایا :
حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ سے یعنی خدا نے تمہارا محبوب ایمان کو بنا دیا
اور اس کو تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا اور پھر فرمایا اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَائِ
ذِی الْقُرْبی کے یہ آیت حق اللہ اور حق العباد پر مشتمل ہے اور اس میں کمال بلاغت یہ ہے کہ
دونوں پہلو پر اللہ تعالیٰ نے اس کو قائم کیا ہے۔ حق العباد کا پہلو تو ہم ذکر کر چکے ہیں اور حق اللہ کے
پہلو کی رو سے اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ انصاف کی پابندی سے خدا تعالیٰ کی اطاعت کر کیونکہ جس
نے تجھے پیدا کیا اور تیری پرورش کی اور ہر وقت کر رہا ہے۔ اس کا حق ہے کہ تو بھی اس کی اطاعت
کرے اور اگر اس سے زیادہ تجھے بصیرت ہو تو نہ صرف رعایت حق سے بلکہ احسان کی پابندی سے
اس کی اطاعت کر ۔ کیونکہ وہ محسن ہے اور اس کے احسان اس قدر ہیں کہ شمار میں نہیں آ سکتے اور ظاہر
ہے کہ عدل کے درجہ سے بڑھ کر وہ درجہ ہے۔ جس میں اطاعت کے وقت احسان بھی ملحوظ رہے اور
چونکہ ہر وقت مطالعہ اور ملاحظہ احسان کا محسن کی شکل اور شمائل کو ہمیشہ نظر کے سامنے لے آتا ہے اس
لئے احسان کی تعریف میں یہ بات داخل ہے کہ ایسے طور سے عبادت کرے کہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا
انجیل کی رو سے ہر ایک فاسق فاجر خدا کا بیٹا ہے ۔ بلکہ آپ ہی خدا ہے ۔سوانجیل اس وجہ سے کسی کو خدا کا بیٹا
قرار نہیں دیتی کہ وہ خدا سے کامل محبت رکھتا ہے بلکہ بائبل کی رو سے زانی لوگ بھی خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں ۔ منہ
البقرة : ۲۰۱ ۲ البقرة : ١٦٦ ٣ الحجرات : ۸ النحل : ۹۱
ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے در حقیقت تین قسم پر منقسم ہیں ۔ اوّل وہ لوگ جو بباعث
محجو بیت اور رؤیت اسباب کے احسان الہی کا اچھی طرح ملاحظہ نہیں کرتے اور نہ وہ جوش ان میں پیدا
ہوتا ہے جو احسان کی عظمتوں پر نظر ڈال کر پیدا ہوا کرتا ہے اور نہ وہ محبت ان میں حرکت کرتی ہے جو
محسن کی عنایات عظیمہ کا تصور کر کے جنبش میں آیا کرتی ہے بلکہ صرف ایک اجمالی نظر سے خدا تعالیٰ
کے حقوق خالقیت وغیرہ کو تسلیم کر لیتے ہیں اور احسان الہی کی ان تفصیلات کو جن پر ایک بار یک نظر
ڈالنا اس حقیقی محسن کو نظر کے سامنے لے آتا ہے ہرگز مشاہدہ نہیں کرتے کیونکہ اسباب پرستی کا
گرد و غبار مسبب حقیقی کا پورا چہرہ دیکھنے سے روک دیتا ہے ۔ اس لئے ان کو وہ صاف نظر میسر نہیں
آتی ۔ جس سے کامل طور پر معطی حقیقی کا جمال مشاہدہ کر سکتے ۔ سوان کی ناقص معرفت رعایت اسباب
کی کدورت سے ملی ہوئی ہوتی ہے اور بوجہ اس کے جو وہ خدا کے احسانات کو اچھی طرح دیکھ نہیں
سکتے ۔ خود بھی اس کی طرف وہ التفات نہیں کرتے جو احسانات کے مشاہدہ کے وقت کرنی پڑتی ہے
جس سے محسن کی شکل نظر کے سامنے آ جاتی ہے بلکہ ان کی معرفت ایک دھندلی سی ہوتی ہے۔ وجہ یہ کہ
وہ کچھ تو اپنی محنتوں اور اپنے اسباب پر بھروسہ رکھتے ہیں اور کچھ تکلف کے طور پر یہ بھی مانتے ہیں کہ
خدا کا حق خالقیت اور رزاقیت ہمارے سر پر واجب ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کی وسعت
فہم سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اس لئے ان سے جب تک کہ وہ اس حالت میں ہیں ، یہی چاہتا ہے کہ
اس کے حقوق کا شکر ادا کریں اور آیت اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ میں عدل سے مراد یہی اطاعت
برعایت عدل ہے مگر اس سے بڑھ کر ایک اور مرتبہ انسان کی معرفت کا ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ ہم
ابھی بیان کر چکے ہیں ۔ انسان کی نظر رؤیت اسباب سے بالکل پاک اور منزہ ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل
اور احسان کے ہاتھ کو دیکھ لیتی ہے اور اس مرتبہ پر انسان اسباب کے حجابوں سے بالکل باہر آ جاتا
ہے اور یہ مقولہ کہ مثلاً میری اپنی ہی آبپاشی سے میری کھیتی ہوئی اور یا میرے اپنے ہی بازو سے یہ
کامیابی مجھے ہوئی یا زید کی مہربانی سے فلاں مطلب میرا پورا ہوا اور بکر کی خبر گیری سے میں تباہی سے
بچ گیا۔ یہ تمام باتیں پیچ اور باطل معلوم ہونے لگتی ہیں اور ایک ہی ہستی اور ایک ہی قدرت اور ایک
ہی محسن اور ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے ۔ تب انسان ایک صاف نظر سے جس کے ساتھ ایک ذرہ شرک
فی الاسباب کی گرد و غبار نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے احسانوں کو دیکھتا ہے۔ اور یہ رؤیت اس قسم کی صاف
اور یقینی ہوتی ہے کہ وہ ایسے محسن کی عبادت کرنے کے وقت اس کو غائب نہیں سمجھتا بلکہ یقیناً اس کو
حاضر خیال کر کے اس کی عبادت کرتا ہے اور اس عبادت کا نام قرآن شریف میں احسان ہے۔ اور
صحیح بخاری اور مسلم میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احسان کے یہی معنی بیان فرمائے ہیں ۔
اور اس درجہ کے بعد ایک اور درجہ ہے جس کا نام ایتائِ ذِي الْقُرْبی ہے اور تفصیل
اس کی یہ ہے کہ جب انسان ایک مدت تک احسانات الہی کو بلا شرکت اسباب دیکھتار ہے اور اس کو حاضر
اور بلا واسطہ محسن سمجھ کر اس کی عبادت کرتا رہے تو اس تصور اور تخیل کا آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک ذاتی محبت
اس کو جناب الہی کی نسبت پیدا ہو جائے گی کیونکہ متواتر احسانات کا دائمی ملاحظہ بالضرورت شخص ممنون
کے دل میں یہ اثر پیدا کرتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ اس شخص کی ذاتی محبت سے بھر جاتا ہے جس کے غیر محدود
احسانات اس پر محیط ہو گئے ۔ پس اس صورت میں وہ صرف احسانات کے تصور سے اس کی عبادت
نہیں کرتا بلکہ اس کی ذاتی محبت اس کے دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ جیسا کہ بچہ کو ایک ذاتی محبت اپنی ماں
سے ہوتی ہے۔ پس اس مرتبہ پر وہ عبادت کے وقت صرف خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہی نہیں بلکہ دیکھ کر سچے
عشاق کی طرح لذت بھی اُٹھاتا ہے اور تمام اغراض نفسانی معدوم ہو کر ذاتی محبت اس کی اندر پیدا
ہو جاتی ہے اور یہ وہ مرتبہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے لفظ ایتائِ ذِي الْقُرْبی سے تعبیر کیا ہے۔ اور
اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے ۔ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ
أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا لے غرض آیت اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَائِ ذِي الْقُرْبي
کی یہ تفسیر ہے اور اس میں خدا تعالیٰ نے تینوں مرتبے انسانی معرفت کے بیان کر دیئے اور تیسرے
مرتبہ کو محبت ذاتی کا مرتبہ قرار دیا اور یہ وہ مرتبہ ہے جس میں تمام اغراض نفسانی جل جاتے ہیں اور
مرتبه ايتاى ذي القربى متواتر احسانات کے ملاحظہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اور اس مرتبہ میں کامل طور پر عابد
کے دل میں محبت ذات باری تعالیٰ کی پیدا ہو جاتی ہے اور اغراض نفسانیہ کا رائحہ اور بقیہ بالکل دور ہو جاتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ محبت ذاتی کا اصل اور منبع دو ہی چیزیں ہیں (۱) اول کثرت سے مطالعہ کسی کے حسن کا اور اس کے
نقوش اور خال و خط اور شمائل کو ہر وقت ذہن میں رکھنا اور بار بار اس کا تصور کرنا ۔ (۲) دوسرے کثرت سے تصور
کسی کے متواتر احسانات کا کرنا اس کے انواع و اقسام کی مروتوں اور احسانوں کو ذہن میں لاتے رہنا اور ان
احسانوں کی عظمت اپنے دل میں بٹھانا ۔ ( منہ )
البقرة : ۲۰۱ ۲ النحل : 9
دل ایسا محبت سے بھر جاتا ہے جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ اسی مرتبہ کی طرف اشارہ اس
آیت میں ہے وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ
یعنی بعض مومن لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ اپنی جانیں رضاء الہی کے عوض میں بیچ دیتے ہیں اور خدا
ایسوں ہی پر مہربان ہے۔ اور پھر فرمایا بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ
وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کے یعنی وہ لوگ نجات یافتہ ہیں ۔ جو خدا کو اپنا وجود حوالہ کر
دیں اور اس کی نعمتوں کے تصور سے اس طور سے اس کی عبادت کریں کہ گویا اس کو دیکھ رہے ہیں ۔سو
ایسے لوگ خدا کے پاس سے اجر پاتے ہیں۔ اور نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ کچھ غم کرتے ہیں۔ یعنی ان
کا مدعا خدا اور خدا کی محبت ہو جاتی ہے اور خدا کے پاس کی نعمتیں ان کا اجر ہوتا ہے اور پھر ایک جگہ فرمایا
يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمًا وَأَسِيرًا ۔ إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ
لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا ہے یعنی مومن وہ ہیں جو خدا کی محبت سے مسکینوں اور
یتیموں اور قیدیوں کو روٹی کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس روٹی کھلانے سے تم سے کوئی بدلہ اور
شکر گزاری نہیں چاہتے اور نہ ہماری کچھ غرض ہے ۔ ان تمام خدمات سے صرف خدا کا چہرہ ہمارا
مطلب ہے ۔
اب سوچنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے کس قد رصاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف
نے اعلیٰ طبقہ عبادت الہی اور اعمالِ صالحہ کا یہی رکھا ہے کہ محبت الہی اور رضاء الہی کی طلب سچے دل الہی ط کہ اور
سے ظہور میں آوے۔ مگر اس جگہ سوال یہ ہے کہ کیا یہ عمدہ تعلیم جو نہایت صفائی سے بیان کی گئی ہے
انجیل میں بھی موجود ہے۔ ہم ہر ایک کو یقین دلاتے ہیں کہ اس صفائی اور تفصیل سے انجیل نے ہرگز
بیان نہیں کیا۔ خدا تعالیٰ نے تو اس دین کا نام اسلام اس غرض سے رکھا ہے کہ تا انسان خدا تعالیٰ کی
عبادت نفسانی اغراض سے نہیں بلکہ طبعی جوش سے کرے۔ کیونکہ اسلام تمام اغراض کے چھوڑ دینے
کے بعد رضا بقضا کا نام ہے۔ دنیا میں بجز اسلام ایسا کوئی مذہب نہیں ۔ جس کے یہ مقاصد ہوں ۔
البقرة: ۲۰۸ البقرة: ١١٣
الدهر : ١٠٠٩
نفس کے بیچنے میں یہ بات داخل ہے کہ انسان اپنی زندگی اور اپنے آرام کو جلالِ الہی کے ظاہر کرنے
اور دین کی خدمت میں وقف کر دیوے ۔ منہ
بے شک خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت کے جتلانے کے لئے مومنوں کو انواع اقسام کی نعمتوں کے وعدے
دیتے ہیں ۔ مگر مومنوں کو جو اعلیٰ مقام کے خواہش مند ہیں یہی تعلیم دی ہے کہ وہ محبت ذاتی سے
خدا تعالیٰ کی عبادت کریں۔ لیکن انجیل میں تو صاف شہادتیں موجود ہیں کہ آپ کے یسوع صاحب
کے حواری لالچی اور کم عقل تھے۔ پس جیسے ان کی عقلیں اور ہمتیں تھیں ایسی ہی ان کو ہدایت بھی ملی ۔
اور ایسا ہی یسوع بھی ان کو مل گیا ۔ جس نے اپنی خود کشی کا دھوکا دے کر سادہ لوحوں کو عبادت کرنے
سے روک دیا۔
اگر کہو کہ انجیل نے یہ سکھلا کر کہ خدا کو باپ کہو محبت ذاتی کی طرف اشارہ کیا۔ تو اس کا جواب
یہ ہے کہ اس کا خیال سرا سر غلط ہے کیونکہ انجیلوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے خدا کے
بیٹے کا لفظ دوطور سے استعمال کیا ہے ۔ (۱) اول تو یہ کہ مسیح کے وقت میں یہ قدیم رسم تھی ۔ کہ جو شخص
رحم اور نیکی کے کام کرتا۔ اور لوگوں سے مروّت اور احسان سے پیش آتا تو وہ واشگاف کہتا ۔ کہ میں
خدا کا بیٹا ہوں ۔ اور اس لفظ سے اس کی یہ نیت ہوتی تھی کہ جیسے خدا نیکوں اور بدوں دونوں پر رحم کرتا
ہے۔ اور اس کے آفتاب اور ماہتاب اور بارش سے تمام بُرے بھلے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ایسا ہی عام
طور پر نیکی کرنا میری عادت ہے۔ لیکن فرق اس قدر ہے کہ خدا تو ان کاموں میں بڑا ہے۔ اور میں
چھوٹا ہوں ۔ سوانجیل نے بھی اس لحاظ سے خدا کو باپ ٹھہرایا کہ وہ بڑا ہے اور دوسروں کو بیٹا ٹھہرایا
یہ نیت کر کے کہ وہ چھوٹے ہیں ۔ مگر اصل امر میں خدا سے مساوی کیا یعنی کمیت میں کمی بیشی کو مان لیا امر میں سے کیا
مگر کیفیت میں باپ بیٹا ایک رہے۔ اور یہ ایک مخفی شرک تھا۔ اس لئے کامل کتاب یعنی قرآن شریف
نے اس طرح کی بول چال کو جائز نہیں رکھا۔ یہودیوں میں جو ناقص حالت میں تھے جائز تھا اور انہیں تھے
کی تقلید سے یسوع نے اپنی باتوں میں بیان کر دیا۔ چنانچہ انجیل کے اکثر مقامات میں اسی قسم کے
اشارے پائے جاتے ہیں کہ خدا کی طرح رحم کرو ۔ خدا کی طرح دشمنوں سے بھی ایسی ہی بھلائی کرو
جیسا کہ دوستوں سے تب تم خدا کے فرزند کہلاؤ گے کیونکہ اس کے کام سے تمہارا کام مشابہ ہوگا۔
صرف اتنا فرق رہا کہ وہ بڑا بمنزلہ باپ خدا اور تم چھوٹے بمنزلہ بیٹے کے ٹھہرے۔ سو یہ تعلیم
در حقیقت یہودیوں کی کتابوں سے لی گئی تھی اس لئے یہودیوں کا اب تک یہ اعتراض ہے کہ یہ چوری
اور سرقہ ہے۔ بائبل سے چرا کر یہ باتیں انجیل میں لکھ دیں۔ بہر حال یہ تعلیم ایک تو ناقص ہے اور
دوسرے اس طرح کا بیٹا محبت ذاتی سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔
(۲) دوسری قسم کے بیٹے کا انجیل میں ایک بے ہودہ بیان ہے جیسا کہ یوحنا باب ۱۰ آیت ۳۴
میں ہے۔ یعنی اس ورس میں بیٹا تو ایک طرف ہریک کو خواہ کیسا ہی بدمعاش ہو خدا بنا دیا ہے ۔ اور
دلیل یہ پیش کی ہے۔ کہ نوشتوں کا باطل ہونا ممکن نہیں ۔ غرض انجیل نے شخصی تقلید سے اپنی قوم کا ایک
مشہور لفظ لے لیا۔ علاوہ اس کے یہ بات خود غلط ہے کہ خدا کو باپ قرار دیا جاوے اور اس سے
زیادہ تر نادان اور بے ادب کون ہو گا کہ باپ کا لفظ خدا تعالیٰ پر اطلاق کرے۔ چنانچہ ہم اس بحث کو
بفضلہ تعالیٰ کتاب من الرحمن میں بتفصیل بیان کر چکے ہیں ۔ اس سے آپ پر ثابت ہوگا کہ خدا تعالیٰ پر
ا
باپ کا لفظ اطلاق کرنا نہایت گندہ اور ناپاک طریق ہے ۔ اسی وجہ سے قرآن کریم نے سمجھانے کے
لئے یہ تو کہا کہ خدا تعالیٰ کو ایسی محبت سے یاد کرو جیسا کہ باپوں کو یاد کرتے ہو ۔ مگر یہ کہیں نہیں کہا کہ
حقیقت میں خدا تعالیٰ کو باپ سمجھ لو ۔
اور انجیل میں ایک اور نقص یہ ہے کہ اس نے یہ تعلیم کسی جگہ نہیں دی کہ عبادت کرنے کے وقت
اعلیٰ طریق عبادت یہی ہے کہ اغراض نفسانیہ کو درمیان سے اٹھا دیا جاوے بلکہ اگر کچھ سکھلایا تو صرف
روٹی مانگنے کے لئے دعا سکھلائی قرآن شریف نے تو ہمیں یہ دعا سکھلائی کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لا یعنی ہمیں اس راہ پر قائم کر جو نبیوں اور
صدیقوں کی اور عاشقانِ الہی کی راہ ہے ۔ مگر انجیل یہ سکھلاتی ہے کہ ہماری روزینہ کی روٹی آج
ہمیں بخش ۔ ہم نے تمام انجیل پڑھ کر دیکھی اس میں اعلیٰ تعلیم کا نام ونشان نہیں ہے۔
اعتراض پنجم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) صاحب کی ایک غیر عورت پر نظر پڑی ۔ تو آپ پ نے گھر
میں آکر اپنی بیوی سودہ سے خلوت کی ۔ پس جو شخص غیر عورت کو دیکھ کر اپنے نفس پر غالب نہیں
آ سکتا۔ جب تک اپنی عورت سے خلوت نہ کرے اور اپنے نفس کی حرص کو پورا نہ کرے تو وہ فرد اکمل
کیونکر ہو سکتا ہے؟
اقول میں کہتا ہوں کہ جس حدیث کے معترض نے اُلٹے معنے سمجھ لئے ہیں وہ صحیح مسلم میں ہے۔
اور اس کے الفاظ یہ ہیں ۔ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى اِمْرَأَةً فَأَتَى
الفاتحہ : ۷۶
اِمْرُأَتَهُ زَيْنَبَ وَهِيَ تَمُعَسُ مَنِيَّةً لَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ - اس حدیث میں سودہ کا کہیں ذکر
نہیں اور معنے حدیث کے یہ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا۔ پھر اپنی بیوی
زینب کے پاس آئے اور وہ چمڑہ کو مالش کر رہی تھی ۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حاجت
پوری کی ۔ اب دیکھو کہ حدیث میں اس بات کا نام و نشان نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس
عورت کا حسن و جمال پسند آیا۔ بلکہ یہ بھی ذکر نہیں کہ وہ عورت جوان تھی یا بڑھی تھی ۔ اور یہ بھی ثابت
نہیں ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے آ کر صحبت کی ۔ الفاظ حدیث صرف اس
قدر ہیں کہ اس سے اپنی حاجت کو پورا پورا کیا اور لفظ قضى حاجتہ لغت عرب میں مباشرت سے خاص
نہیں ہے۔ قضاء حاجت پاخانہ پھرنے کو بھی کہتے ہیں اور کئی اور معنوں کے لئے مستعمل ہوتا ہے ۔ یہ
کہاں سے معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے صحبت کی تھی ۔ ایک عام لفظ کسی
خاص معنی میں محدود کر نا صریح شرارت ہے۔ علاوہ اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے
یہ بات مروی نہیں کہ میں نے ایک عورت کو دیکھ کر اپنی بیوی سے صحبت کی ۔ اصل حقیقت صرف اس
قدر ہے کہ مسلم میں جابر سے ایک حدیث ہے ۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر تم میں سے کوئی شخص کسی
عورت کو دیکھے اور وہ اس کی نظر میں خوبصورت معلوم ہو ۔ تو بہتر ہے کہ فی الفور گھر میں آ کر اپنی
عورت سے صحبت کرلے تا کہ کوئی خطرہ بھی دل میں گذرنے نہ پائے اور بطور حفظ ما تقدم علاج ہو
جائے۔ پس ممکن ہے کہ کسی صحابی نے اس حدیث کے سننے کے بعد دیکھا ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی کسی راہ میں کوئی جوان عورت سامنے آگئی اور پھر اس کو یہ بھی اطلاع ہو گئی ہو کہ اس وقت کے
قریب ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتفاقاً اپنی بیوی سے صحبت کی تو اس نے اس اتفاقی امر پر
اپنے اجتہاد سے اپنے گمان میں ایسا ہی سمجھ لیا ہو کہ اس حدیث کے موافق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بھی عمل کیا ۔
پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ وہ قول صحابی کا صحیح تھا تو اس سے کوئی بد نتیجہ نکالنا کسی بد اور خبیث آدمی
کا کام ہے۔ بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اس بات پر بہت حریص ہوتے ہیں کہ ہر یک
نیکی اور تقویٰ کے کام کو عملی نمونہ کے پیرایہ میں لوگوں کے دلوں میں بٹھا دیں۔ پس بسا اوقات وہ
تنزل کے طور پر کوئی ایسا نیکی اور تقویٰ کا کام بھی کرتے ہیں جس میں محض عملی نمونہ دکھا نا منظور ہوتا
ہے اور ان کے نفس کو اس کی کچھ بھی حاجت نہیں ہوتی جیسا کہ ہم قانون قدرت کے آئینہ میں یہ بات
حیوانات میں بھی پاتے ہیں ۔ مثلاً ایک مرغی صرف مصنوعی طور پر اپنی منقار دانہ پر اس غرض سے
مارتی ہے کہ اپنے بچوں کو سکھا دے کہ اس طرح دانہ زمین پر سے اٹھانا چاہئے ۔ سو عملی نمونہ دکھانا
کامل معلم کے لئے ضروری ہوتا ہے اور ہر یک فعل معلم کا اس کے دل کی حالت کا معیار نہیں ہوتا ما سوا
اس کے ایک خوبصورت کو ، اگر اتفاقاً اس پر نظر پڑ جائے ، خوبصورت سمجھنا نفس الامر میں کوئی بات عیب ، سمجھنانفس
کی نہیں ۔ ہاں بد خطرات کامل تقدس کے برخلاف ہیں لیکن جو شخص بد خطرات سے پہلے حفظ ما تقدم کے
طور پر تقویٰ کی دقیق راہوں پر قدم مارے تا خطرات سے دور رہے۔ تو کیا ایسا عمل کمال کے منافی
ہوگا ۔ یہ تعلیم قرآن شریف کی نہایت اعلیٰ ہے کہ اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ یعنی
جس قدر کوئی تقوی کی دقیق راہیں اختیار کرے ۔ اسی قدر خدا تعالیٰ کے نزدیک اس کا زیادہ مرتبہ
ہوتا ہے۔ پس بلا شبہ یہ نہایت اعلیٰ مرتبہ تقویٰ کا ہے کہ قبل از خطرات خطرات سے محفوظ رہنے کی تدبیر
بطور حفظ ما تقدم کی جائے ۔
اور اگر یہ دعویٰ ہو کہ کاملین بہر حال خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ۔ ان کو تدبیر کی حاجت نہیں تو
یہ دعوی سراسر حماقت اور قصور معرفت کی وجہ سے ہوگا۔ کیونکہ انبیاء علیہم السلام کسی معصیت اور
نافرمانی پر ایک سیکنڈ کے لئے بھی دلی عزیمت نہیں کر سکتے ۔ اور ایسا کرنا ان کے لئے کبائر ذنوب کی
طرح ہے لیکن انسانی قومی اپنے خواص اس میں بھی دکھلا سکتے ہیں ۔ گو وہ بدخطرات پر قائم ہونے سے
بکلی محفوظ رکھے گئے ہیں ۔ مثلاً اگر ایک نبی بشدت بھوکا ہو اور راہ میں وہ بعض درخت پھلوں سے ۔ بن
لدے ہوئے پائے تو یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بغیر اجازت مالک پھلوں کی طرف ہاتھ لمبا نہیں
کرے گا اور نہ دل میں اُن پھلوں کے توڑنے کے لئے عزیمت کرے گا لیکن یہ خیال اس کو آ سکتا ہے
کہ اگر یہ پھل میری ملک میں سے ہوتے تو میں ان کو کھا سکتا ۔ اور یہ خیال کمال کے منافی نہیں ۔ اسکتا۔
آپ کو یاد ہوگا کہ آپ کے خدا صاحب تھوڑی سی بھوک کے عذاب پر صبر نہ کر کے کیونکر انجیر کے
درخت کی طرف دوڑے گئے ۔ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ درخت ان کا یا ان کے والد صاحب کا
کی ملک میں سے تھا ؟ پس جو شخص بیگا نہ درخت کو دیکھ کر اپنے نفس پر غالب نہ آ سکا اور پیٹ کو بھینٹ
ا الحجرات : ۱۴
چڑھانے کے لئے اس کی طرف دوڑا گیا ۔ وہ خدا تو کیا بلکہ بقول آپ کے فردا کمل بھی نہیں ۔
الغرض کسی کے دل میں یہ خیال گذرنا کہ یہ چیز خوبصورت ہے ۔ یہ ایک علیحدہ امر ہے جس کو خدا
نے آنکھیں دی ہیں جیسے وہ کانٹے اور پھول میں فرق کر سکتا ہے۔ ایسا ہی وہ خوبصورت اور
بدصورت میں فرق کر سکتا ہے۔ آپ کے خدا صاحب کو شاید یہ قوت ممیزہ فطرت سے نہیں ملی ہو گی مگر
پیٹ کی شہوت کے لئے تو انجیر کے درخت کی طرف دوڑے یہ بھی نہ سوچا کہ یہ کس کا انجیر ہے۔
تعجب کہ ایک شرابی اور کھاؤ پیو کو شہوت پرست نہ کہا جائے اور وہ پاک ذات جس کی زندگی اور
جس کا ہر یک فعل خدا کے لئے تھا۔ اس کا نام اس زمانہ کے پلید طبع شہوت پرست رکھیں ۔ عجب تاریکی
کا زمانہ ہے۔ یہ اسلام کی اعلیٰ تعلیم کا ایک نمونہ ہے کہ ہرگز قصداً کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہ
دیکھو کہ یہ بدنظری کا پیش خیمہ ہے۔ اور اگر اتفاقاً کسی خوبصورت عورت پر نظر پڑے اور وہ
خوبصورت معلوم ہو تو اپنی عورت سے صحبت کر کے اس خیال کو ٹال دو ۔ خوب یا د رکھو کہ یہ تعلیم اور یہ
حکم حفظ ما تقدم کے طور پر ہے جو شخص مثلاً ہیضہ کے دنوں میں ہیضہ سے بچنے کے لئے حفظ ما تقدم کے
طور پر کوئی دوا استعمال کرتا ہے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ اس کو ہیضہ ہو گیا ہے یا ہیضہ کے آثار اس میں
ظاہر ہو گئے ہیں ۔ بلکہ یہ بات اس کی دانشمندی میں محسوب ہوگی اور سمجھا جائے گا کہ وہ اس بیماری
سے طبعاً نفرت رکھتا ہے اور اس سے دور رہنا چاہتا ہے ۔ اس بات میں آپ کے ساتھ کوئی بھی اتفاق
نہیں کرے گا کہ تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرنا کمال کے برخلاف ہے۔ اگر انبیاء علیہم السلام تقویٰ کا
نمونہ نہ دکھلا دیں تو اور کون دکھلاوے ۔ جو خدا ترسی میں سب سے بڑھ کر ہوتا ہے وہی سب سے بڑھ
کر تقویٰ بھی اختیار کرتا ہے ۔ وہ بدی سے اپنے تئیں دور رکھتا ہے وہ ان راہوں کو چھوڑ دیتا ہے ۔ جس
میں بدی کا احتمال ہوتا ہے۔ مگر آپ کے یسوع صاحب کی نسبت کیا کہیں اور کیا لکھیں اور کب تک
ان کے حال پر روویں ۔ کیا یہ مناسب تھا کہ وہ ایک زانیہ عورت کو یہ موقعہ دیتا کہ وہ عین جوانی اور
حسن کی حالت میں ننگے سر اس سے مل کر بیٹھتی اور نہایت ناز اور نخرہ سے اس کے پاؤں پر اپنے بال ملتی
اور حرام کاری کے عطر سے اس کے سر پر مالش کرتی ۔ اگر یسوع کا دل بد خیالات سے پاک ہوتا تو
وہ ایک کسی عورت کو نزدیک آنے سے ضرور منع کرتا ۔ مگر ایسے لوگ جن کو حرام کا رعورتوں کے
چھونے سے مزہ آتا ہے ۔ وہ ایسے نفسانی موقعہ پر کسی ناصح کی نصیحت بھی نہیں سنا کرتے ۔ دیکھو یسوع
کو ایک غیرت مند بزرگ نے نصیحت کے ارادہ سے روکنا چاہا کہ ایسی حرکت کرنا مناسب نہیں ۔ مگر
یسوع نے اس کے چہرہ کی ترش روئی سے سمجھ لیا کہ میری اس حرکت سے یہ شخص بیزار ہے تو رندوں کی
طرح اعتراض کو باتوں میں ٹال دیا اور دعوی کیا کہ یہ کنجری بڑی اخلاص مند ہے۔ ایسا اخلاص تو تجھ
میں بھی نہیں پایا گیا ۔ سبحان اللہ ! یہ کیا عمدہ جواب ہے ۔ یسوع صاحب ایک زنا کار عورت کی تعریف
کر رہے ہیں کہ بڑی نیک بخت ہے ۔ دعوئی خدائی کا اور کام ایسے۔ بھلا جو شخص ہر وقت شراب سے
سرمست رہتا ہے اور کنجریوں سے میل جول رکھتا ہے اور کھانے میں بھی ایسا اول نمبر کا جو لوگوں میں
یہ اس کا نام ہی پڑ گیا ہے کہ یہ کھاؤ پیو ہے۔ اس سے کس تقوی اور نیک بختی کی امید ہو سکتی ہے ۔
ہمارے سید و مولی افضل الانبیاء خیر الاصفیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تقویٰ دیکھئے کہ وہ ان
عورتوں کے ہاتھ سے بھی ہاتھ نہیں ملاتے تھے جو پاک دامن اور نیک بخت ہوتی تھیں اور بیعت
کرنے کے لئے آتی تھیں بلکہ دور بٹھا کر صرف زبانی تلقین تو بہ کرتے تھے مگر کون عقلمند اور پر ہیز گار
ایسے شخص کو پاک باطن سمجھے گا جو جوان عورتوں کے چُھونے سے پر ہیز نہیں کرتا۔ ایک کنجری
خوبصورت ایسی قریب بیٹھی ہے گویا بغل میں ہے۔ کبھی ہاتھ لمبا کر کے سر پر عطر مل رہی ہے کبھی پیروں
کو پکڑتی ہے اور کبھی اپنے خوشنما اور سیاہ بالوں کو پیروں پر رکھ دیتی ہے اور گود میں تماشہ کر رہی ہے۔
يسوع صاحب اس حالت میں وجد میں بیٹھے ہیں اور کوئی اعتراض کرنے لگے تو اس کو جھڑک دیتے
ہیں اور طرفہ یہ کہ عمر جوان اور شراب پینے کی عادت اور پھر مجرد اور ایک خوبصورت کسی عورت
سامنے پڑی ہے۔ جسم کے ساتھ جسم لگا رہی ہے۔ کیا یہ نیک آدمیوں کا کام ہے اور اس پر کیا دلیل
ہے کہ اس کسی کے چھونے سے یسوع کی شہوت نے جنبش نہیں کی تھی ۔ افسوس کہ یسوع کو یہ بھی میسر
نہیں تھا کہ اس فاسقہ پر نظر ڈالنے کے بعد اپنی کسی بیوی سے صحبت کر لیتا۔ کم بخت زانیہ کے چُھونے سے
اور ناز و ادا کرنے سے کیا کچھ نفسانی جذبات پیدا ہوئے ہوں گے اور شہوت کے جوش نے پورے طور
پر کام کیا ہوگا ۔ اسی وجہ سے یسوع کے منہ سے یہ بھی نہ نکلا کہ اے حرام کا ر عورت ! مجھ سے دور رہ ۔
اور یہ بات انجیل سے ثابت ہوتی ہے کہ وہ عورت طوائف میں سے تھی اور زنا کاری میں سارے شہر
میں مشہور تھی ۔
اعتراض هفتم متعہ کا جائز کرنا اور پھر نا جائز کرنا ۔
اما الجواب ۔ نادان عیسائیوں کو معلوم نہیں کہ اسلام نے متعہ کو رواج نہیں دیا۔ بلکہ جہاں تک
ممکن تھا اس کو دنیا میں سے گھٹایا۔ اسلام سے پہلے نہ صرف عرب میں بلکہ دنیا کی اکثر قوموں میں متعہ
کی رسم تھی یعنی یہ کہ ایک وقت خاص تک نکاح کرنا پھر طلاق دے دینا اور اس رسم کے پھیلانے
والے اسباب میں سے ایک یہ بھی سبب تھا کہ جو لوگ لشکروں میں منسلک ہوکر دوسرے ملکوں میں
جاتے تھے یا بطریق تجارت ایک مدت تک دوسرے ملک میں رہتے تھے۔ ان کو موقت نکاح یعنی
متعہ کی ضرورت پڑتی تھی اور کبھی یہ بھی باعث ہوتا کہ غیر ملک کی عورتیں پہلے سے بتلا دیتی تھیں کہ وہ
ساتھ جانے پر راضی نہیں اس لئے اسی نیت سے نکاح ہوتا تھا کہ فلاں تاریخ طلاق دی جائے گی ۔
پس یہ سچ ہے کہ ایک دفعہ یا دو دفعہ اس قدیم رسم پر بعض مسلمانوں نے بھی عمل کیا مگر وحی اور
الہام سے نہیں بلکہ جو قوم میں پرانی رسم تھی ۔ معمولی طور پر اس پر عمل ہو گیا لیکن متعہ میں بجز اس کے
اور کوئی بات نہیں کہ وہ ایک تاریخ مقررہ تک نکاح ہوتا ہے اور وحی الہی نے آخر اس کو حرام کر دیا۔
چنانچہ ہم رسالہ آریہ دھرم میں اس کی تفصیل لکھ چکے ہیں ۔ مگر تعجب کہ عیسائی لوگ کیوں متعہ کا ذکر
کرتے ہیں جو صرف ایک نکاح موقت ہے ۔ اپنے یسوع کے چال چلن کو کیوں نہیں دیکھتے ۔ کہ وہ
ایسی جوان عورتوں پر نظر ڈالتا ہے جن پر نظر ڈالنا اس کو درست نہ تھا۔ کیا جائز تھا کہ ایک کسبی کے
ساتھ وہ ہم نشین ہوتا ۔ کاش اگر متعہ کا ہی پابند ہوتا تو ان حرکات سے بچ جاتا۔ کیا یسوع کی بزرگ
دادیوں نانیوں نے متعہ کیا تھا یا صریح صریح زنا کاری تھی ۔ ہم عیسائی صاحبوں سے پوچھتے ہیں کہ
جس مذہب میں نہ متعہ یعنی نکاح موقت درست ہے اور نہ ازدواج ثانی جائز ۔ اس مذہب کے لشکری
لوگ جو بباعث رعایت حفظ قوت کے راہبانہ زندگی بھی بسر نہیں کر سکتے بلکہ شہوت کی جنبش دینے والی
شرابیں پیتے ہیں ۔ وہ عمدہ سے عمدہ خوراکیں کھاتے ہیں۔ تا سپاہیانہ کاموں کے بجالانے میں چست و
چالاک رہیں جیسے گوروں کی پلٹنیں وہ کیونکر بدکاریوں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہیں اور ان کی حفظ عفت
کے لئے انجیل میں کیا قانون ہے اور اگر کوئی قانون تھا اور انجیل میں ایسے مجردوں کا کچھ علاج لکھا تھا
تو پھر کیوں سرکار انگریزی نے ایکٹ چھاؤنی ہائے نمبر ۱۳ ، ۱۸۸۹ء جاری کر کے یہ انتظام کیا کہ گورہ
سپاہی فاحشہ عورتوں کے ساتھ خراب ہوا کریں یہاں تک کہ سر جارج رائٹ کمانڈر انچیف
یہ عمل سخت اضطرار کے وقت تھا جیسے بھوک سے مرنے والا مردہ کھالے ۔
افواج ہند نے ماتحت حکام کو ترغیب دی کہ ایسی خوبصورت اور جوان عورتیں گوروں کی زنا کاری کے
لئے بہم پہنچائی جائیں ۔ یہ ظاہر ہے کہ اگر ایسی ضرورتوں کے وقت جنہوں نے حکام کو ان قابل شرم
تجویزوں کے لئے مجبور کیا۔ انجیلوں میں کوئی تدبیر ہوتی تو وہ حلال طریق کو چھوڑ کر نا پاک طریقوں
کو اپنے بہادر سپاہیوں میں رواج نہ دیتے ۔ اسلام میں کثرت ازدواج کی برکتوں نے ہر یک زمانہ
میں سلاطین کو ان ناپاک تدبیروں سے بچالیا۔ اسلامی سپاہی نکاح سے اپنے تئیں حرام کاری سے بچا
لیتے ہیں ۔ اگر پادری صاحبان کوئی مخفی تدابیر انجیل کی حرام کاری سے بچانے کی یا د رکھتے ہیں تو اس
طریق سے گورنمنٹ کو روک دیں کیونکہ اخبار ٹائمنز نے اب پھر زور شور سے اس قانون کو دوبارہ
جاری کرنے کے لئے سلسلہ جنبانی کی ہے۔ یہ سب باتیں اس بات پر گواہ ہیں کہ انجیل کی تعلیم ناقص
ہے اور اس میں تمدن کے ہریک پہلو کا لحاظ نہیں کیا گیا ۔ باقی آئندہ ۔ انشاء اللہ ۔
الراقم : میرزا غلام احمد قادیانی
ی نورالقرآن حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۰۲ تا ۴۵۲