پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 9

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ خبر لیں گے جس سے اس کی تمام خدا کی ذلت کی نجاست میں گرے گی ۔
جلد اول
اے نالائق ! کیا تو اپنے خط میں سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو زنا کی تہمت لگاتا ہے اور فاسق اور فاسو
فاجر قرار دیتا ہے اور ہمارا دل دکھاتا ہے۔ ہم کسی عدالت کی طرف رجوع نہیں کرتے اور نہ کریں
گے مگر آئندہ کیلئے سمجھاتے ہیں کہ ایسی نا پاک باتوں سے باز آ جاؤ اور خدا سے ڈرو جس کی طرف
پھرنا ہے اور حضرت مسیح کو بھی گالیاں مت دو ۔ یقیناً جو کچھ تم جناب مقدس نبوی کی نسبت بُرا کہو گے وہی
تمہارے فرضی مسیح کو کہا جائے گا ۔ مگر ہم اس سچے مسیح کو مقدس اور بزرگ اور پاک جانتے اور مانتے
ہیں ۔ جس نے نہ خدائی کا دعویٰ کیا نہ بیٹا ہونے کا اور جناب محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے آنے کی خبر دی اور ان پر ایمان لایا ۔ فقط
نور القرآن ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۳۷۴ تا ۳۹۵

مکتوب نمبر ۱۰
جلد اول
بقیه اعتراضات پادری فتح مسیح صاحب جس کو اُنہوں نے
دوسرے خط میں ظاہر کیا
ایک یہ اعتراض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے
اور اپنے دین کو چھپا لینے کے واسطے قرآن میں صاف حکم دے دیا ہے مگر انجیل نے ایمان کو پوشیدہ
رکھنے کی اجازت نہیں دی اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ جس قدر راستی کے التزام کیلئے قرآن شریف
میں تاکید ہے۔ میں ہرگز باور نہیں کر سکتا کہ انجیل میں اس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو۔ بیس برس کے قریب
عرصہ ہو گیا کہ میں نے اسی بارہ میں ایک اشتہار دیا تھا اور قرآنی آیات لکھ کر اور عیسائیوں وغیرہ کو
ایک رقم کثیر بطور انعام دینا کر کے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ جسے ان آیات میں راست گوئی کی تاکید
ہے ۔ اگر کوئی عیسائی اس زور و شور کی تاکید انجیل میں سے نکال کر دکھلاوے تو اس قدرا انعام اس کو دیا
جائے گا ۔ مگر پادری صاحبان اب تک ایسے چپ رہے کہ گویا ان میں جان نہیں ۔ اب مدت کے بعد گا۔
فتح مسیح صاحب کفن میں سے بولے شاید بوجہ امتداد زمانہ ہمارا وہ اشتہار ان کو یاد نہیں رہا۔ پادری صاحب
آپ خس و خاشاک کو سونا بنانا چاہتے ہیں۔ اور سونے کی کان سے منہ مروڑ کر ادھر اُدھر بھاگتے ہیں ۔
اگر یہ بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے ۔ قرآن شریف نے دروغ گوئی کو بُت پرستی کے برا برٹھیرایا ہے۔ جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ
یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔ اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ
یعنی اے ایمان والو انصاف اور راستی پر قائم ہو جاؤ اور سچی گواہیوں کو اللہ ادا کرو اگر چہ تمہاری جانوں پر
الحج: ٣١
النساء : ١٣٦

ان کا ضرر پہنچے یا تمہارے ماں باپ اور تمہارے اقارب ان گواہیوں سے نقصان اُٹھاویں۔
اب اے نا خدا ترس ذرا انجیل کو کھول اور ہمیں بتلا کہ راست گوئی کے لئے ایسی تاکید انجیل میں
کہاں ہے۔ اور اگر ایسی تاکید ہوتی تو پطرس اول درجہ کا حواری کیوں جھوٹ بولتا اور کیوں جھوٹی قسم کھا
کر اور حضرت مسیح پر لعنت بھیج کر صاف منکر ہو جاتا کہ میں اس کو نہیں جانتا ۔ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ رضی اللہ عنہم محض راست گوئی کی وجہ سے شہید ہوتے رہے اور الہی گواہی کو انہوں نے ہرگز
مخفی نہ رکھا گو ان کے خون سے زمین سرخ ہوگئی مگر انجیل سے ثابت ہے کہ خود آپ کے یسوع
صاحب ہی اس شہادت کو مخفی رکھتے ہیں ۔ جس کا ظاہر کرنا ان پر واجب تھا اور وہ ایمان بھی دکھلا
نہ سکے ۔ جو مکہ میں مصائب کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے دکھلایا تھا۔ امید کہ
آپ اس سے منکر نہیں ہوں گے اور اگر خیانت کے طور پر منکر بھی ہو گئے تو وہ تمام مقام ہم دکھلا دیں
گے ۔ بالفعل صرف نمونہ کے طور پر ثبوت میں لکھا گیا۔
اور پھر آپ لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی
ہے ۔ مگر یہ آپ کو اپنی جہالت کی وجہ سے غلطی لگی ہے اور اصل بات یہی ہے کہ کسی حدیث میں جھوٹ
بولنے کی ہرگز اجازت نہیں ا۔ ۔ بلکہ حدیث میں تو یہ لفظ ہیں کہ اِن قُتِلْتَ وَاحْرِقْتَ یعنی سچ کومت
چھوڑ اگر چہ تو قتل کیا جائے اور جلایا جائے ۔ پھر جس حالت میں قرآن کہتا ہے کہ تم انصاف اور سیچ
مت چھوڑو ۔ اگر چہ تمہاری جانیں بھی اس سے ضائع ہوں اور حدیث کہتی ہے کہ اگر چہ تم جلائے جاؤ
اور قتل کئے جاؤ ۔ مگر سچ ہی بولو۔ تو پھر اگر فرض کے طور پر کوئی حدیث قرآن اور احادیث صحیحہ کی
مخالف ہو تو ذ وہ قابل سماعت نہیں ہوگی ۔ کیونکہ ہم لوگ اسی حدیث کو قبول کرتے ہیں ۔ جو احادیث
صحیحہ اور قرآن کریم کے مخالف نہ ہو ۔ ہاں بعض احادیث میں تو ریہ کے جواز کی طرف اشارہ پایا جاتا
۔ اور اسی کو نفرت دلانے کی غرض سے کذب کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اور ایک جاہل اور
احمق جب ایسا لفظ کسی حدیث میں بطور تسامح کے لکھا ہوا پاوے تو شاید اس کو حقیقی کذب ہی سمجھ لے۔
کیونکہ وہ اس قطعی فیصلہ سے بے خبر ہے کہ حقیقی کذب اسلام میں پلید اور حرام اور شرک کے برابر ہے۔
مگر توریہ جو در حقیقت کذب نہیں گو کذب کے رنگ میں ہی اضطرار کے وقت عوام کے واسطے اس کا
دیکھومتی ۱۶ باب آیت ۲۰
ہے۔

جواز حدیث سے پایا جاتا ہے مگر پھر بھی لکھا ہے کہ افضل وہی لوگ ہیں ۔ جو تو ریہ سے بھی پر ہیز
کریں۔
اور توریہ اسلامی اصطلاح میں اس کو کہتے ہیں کہ فتنہ کے خوف سے ایک بات کو چھپانے کیلئے یا
کسی اور مصلحت پر ایک راز کی بات مخفی رکھنے کی غرض سے ایسی مثالوں اور پیرایوں میں اس کو بیان کیا
جائے کہ عقلمند تو اس بات کو سمجھ جائے اور نادان کی سمجھ میں نہ آئے اور اس کا خیال دوسری طرف چلا
جائے جو متکلم کا مقصود نہیں۔ اور غور کرنے کے بعد معلوم ہو کہ جو کچھ متکلم نے کہا ہے ۔ وہ جھوٹ نہیں
بلکہ حق محض ہے۔ اور کچھ بھی کذب کی اس میں آمیزش نہ ہو۔ اور نہ دل نے ایک ذرہ بھی کذب کی
طرف میل کیا ہو ۔ جیسا کہ بعض احادیث میں دو مسلمانوں میں صلح کرانے کیلئے یا اپنی بیوی کو کسی فتنہ
اور خانگی ناراضگی اور جھگڑے سے بچانے کیلئے یا جنگ میں اپنے مصالح دشمن سے مخفی رکھنے کی غرض
سے اور دشمن کو اور طرف جھکا دینے کی نیت سے تو ریہ کا جواز پایا جاتا ہے۔ مگر باوصف اس کے بہت سی
حدیثیں دوسری بھی ہیں ۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تو ریہ اعلیٰ درجہ کے تقویٰ کے برخلاف ہے۔ اور
بہر حال کھلی کھلی سچائی بہتر ہے۔ اگر چہ اس کی وجہ سے قتل کیا جائے اور جلایا جائے ۔ مگر افسوس کہ یہ
توریہ آپ کے یسوع صاحب کے کلام میں بہت ہی پایا جاتا ہے۔ تمام انجیلیں اس سے بھری پڑی
ہیں ۔ اس لئے ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ اگر تو ر یہ کذب ہے تو یسوع سے زیادہ دنیا میں کوئی بھی کذاب
نہیں گذرا ۔ یسوع صاحب کا یہ قول کہ میں خدا کی ہیکل کو ڈھا سکتا ہوں ۔ اور میں تین دن میں اسے ۔
بنا سکتا ہوں ۔ یہی وہ قول ہے جس کو تو ر یہ کہتے ہیں۔ اور ایسا ہی وہ قول کہ ایک گھر کا مالک تھا ۔ جس
نے انگورستان لگایا۔ یہ سب تو ریہ کی قسمیں ہیں اور یسوع صاحب کے کلام میں اس کے بہت سے
نمونے ہیں ۔ کیونکہ وہ ہمیشہ چبا چبا کر باتیں کرتا تھا۔ اور اس کی باتوں میں دورنگی پائی جاتی تھی ۔
اور ہمارے سید و مولی جناب مقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا ایک اعلیٰ نمونہ اس جگہ ثابت
ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جس توریہ کو آپ کا یسوع شیر مادر کی طرح تمام عمر استعمال کرتا رہا۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے حتی الوسع اس سے مجتنب رہنے کا حکم کیا ہے تا مفہوم کلام کا اپنی ظاہری صورت میں
بھی کذب سے مشابہ نہ ہو۔ مگر کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ آپ کے یسوع صاحب اس قدر التزام سچائی کا نہ
کر سکے ۔ جو شخص خدائی کا دعوی کرے وہ تو شیر بر کی طرح دنیا میں آنا چاہئے تھا نہ کہ ساری عمر توریہ

اختیار کر کے اور تمام باتیں کذب کے ہمرنگ کہہ کر یہ ثابت کر دیوے کہ وہ ان افراد کاملہ میں سے
نہیں ہے جو مرنے سے لا پرواہ ہو کر دشمنوں کے مقابل پر اپنے تئیں ظاہر کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر
پورا بھروسہ رکھتے ہیں اور کسی مقام میں بزدلی نہیں دکھلاتے ۔ مجھے تو ان باتوں کو یاد کر کے رونا آتا
ہے کہ اگر کوئی ایسے ضعیف القلب یسوع کی اُس ضعف حالت اور توریہ پر جو ایک قسم کا کذب ہے
اعتراض کرے تو ہم کیا جواب دیں ۔ جب میں دیکھتا ہوں کہ جناب سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم جنگ
اُحد میں اکیلے ہونے کی حالت میں برہنہ تلواروں کے سامنے کہہ رہے تھے۔ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہوں۔ میں نبی اللہ ہوں ۔ میں ابن عبد المطلب ہوں ۔ اور پھر دوسری طرف دیکھتا ہوں کہ آپ
کا یسوع کانپ کانپ کر اپنے شاگردوں کو یہ خلاف واقعہ تعلیم دیتا ہے کہ کسی سے نہ کہنا کہ میں
یسوع مسیح ہوں ۔ حالانکہ اس کلمہ سے کوئی اس کو قتل نہیں کرتا۔ تو میں دریائے حسرت میں غرق ہو جاتا
ہوں کہ یا الہی شخص بھی نبی ہی کہلاتا ہے۔ جس کی شجاعت کا خدا کی راہ میں یہ حال ہے۔
الغرض فتح مسیح نے اپنی جہالت کا خوب پردہ کھولا بلکہ اپنے یسوع صاحب پر بھی وار کیا کہ بعض
ان احادیث کو پیش کر دیا جن میں تو ریہ کے جواز کا ذکر ہے۔ اگر کسی حدیث میں تو ریہ کو بطور تسامح
کذب کے لفظ سے بیان بھی کیا گیا ہو تو یہ سخت جہالت ہے۔ کہ کوئی شخص اس کو حقیقی کذب پر
محمول کرے۔ جبکہ قرآن اور احادیث صحیحہ بالا تفاق کذب حقیقی کو سخت حرام اور پلید ٹھہراتے ہیں اور
اعلیٰ درجہ کی حدیثیں تو ریہ کے مسئلہ کو کھول کر بیان کر رہی ہیں ۔ تو پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ کسی حدیث
میں بجائے تو ریہ کے کذب کا لفظ آ گیا ہو تو نعوذ باللہ اس سے مراد حقیقی کذب کیونکر ہو سکتا ہے ۔
بلکہ اس کے قائل کے نہایت باریک تقویٰ کا یہ نشان ہوگا کہ جس نے تو ریہ کو کذب کی صورت سمجھ کر
بطور تسامح کذب کا لفظ استعمال کیا ہو۔ ہمیں قرآن اور احادیث صحیحہ کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ اگر
کوئی امر اس کے مخالف ہوگا تو ہم اس کے وہ معنے ہرگز قبول نہیں کریں گے جو مخالف ہوں ۔ احادیث
پر نظر ڈالنے کے وقت یہ بات ضروری ہوتی ہے کہ ایسی حدیثوں پر بھروسہ نہ کریں جو اُن احادیث
سے مناقض اور مخالف ہوں ۔ جن کی صحت اعلیٰ درجہ پر پہنچ چکی ہو۔ اور نہ ایسی حدیثوں پر جوقرآن کی
نصوص صریحہ بینہ محکمہ سے صریح مخالف اور مغائر اور مبائن واقع ہوں ۔ پھر ایک ایسا مسئلہ جو
لیے سہو ہے یہ واقعہ غزوہ حنین کا ہے ۔ شمس

قرآن اور احادیث صحیحہ نے اس پر اتفاق کر لیا ہے اور کتب دین میں صراحت سے اس کا ذکر ہے ۔
اس کے مخالف کسی بے ہودہ قول یا کسی مغشوش اور غیر ثابت حدیث یا مشتبہ اثر سے تمسک کر کے
اعتراض کرنا یہ خیانت اور شرارت کا کام ہے۔ در حقیقت عیسائیوں کو ایسی شرارتوں نے ہی ہلاک کیا
ہے ۔ ان لوگوں کو خود بخو د حدیث دیکھنے کا مادہ نہیں ۔ غایت کا رمشکوۃ کا کوئی ترجمہ دیکھ کر جس
بات پر اپنے فہم ناقص سے عیب لگا سکتے ہیں وہی بات لے لیتے ہیں ۔ حالانکہ کتب احادیث میں
رطب و یا بس سب کچھ ہوتا ہے اور عامل بالحدیث کو تنقید کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور یہ ایک نہایت
نازک کام ہے کہ ہر ایک قسم کی احادیث میں سے احادیث صحیحہ تلاش کریں اور پھر اس کے صحیح معنی
معلوم کریں ۔ اور پھر اس کے لئے صحیح محل تلاش کریں۔
قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے ۔ اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے شیطان کے مصاحب ہوتے
ہیں ۔ اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور جھوٹوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں ۔ اور صرف یہی نہیں
فرمایا کہ تم جھوٹ مت بولو۔ بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو۔ اور ان کو اپنا
یار دوست مت بناؤ۔ اور خدا سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ اور ایک جگہ فرماتا ہے ۔ کہ جب تو
کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض صدق ہو ، ٹھٹھے کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو۔ اب بتلاؤ یہ
تعلیمیں انجیل میں کہاں ہیں ۔ اگر ایسی تعلیمیں ہوتیں تو عیسائیوں میں اپریل فول کی گندی رسمیں اب
تک کیوں جاری رہتیں ۔ دیکھو اپریل فول کیسی بری رسم ہے کہ ناحق جھوٹ بولنا اس میں تہذیب کی بات
سمجھی جاتی ہے۔ یہ عیسائی تہذیب اور انجیلی تعلیم ہے۔ معلوم ہوتا ہے ۔ کہ عیسائی لوگ جھوٹ سے بہت
ہی پیار کرتے ہیں۔ چنانچہ عملی حالت اس پر شاہد ہے۔ مثلاً قرآن تو تمام مسلمانوں کے ہاتھ میں ایک ہی
ہے۔ مگر سنا گیا ہے کہ انجیلیں ساٹھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں۔ شاباش اے پادریان ! جھوٹ کی مشق بھی
اسے کہتے ہیں۔ شاید آپ نے اپنے ایک مقدس بزرگ کا قول سنا ہے ۔ کہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ
ثواب کی بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر پورا قدم مارنے کے حاصل نہیں
ہو سکتی۔ فرمایا ہے لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ
للتقوى یعنی دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔ انصاف پر قائم رہو کہ تقویٰ
ا المائده : 9

اسی میں ہے۔ اب آپ کو معلوم ہے کہ جو قو میں ناحق ستاویں اور دکھ دیویں اور خونریزیاں کریں۔
اور تعاقب کریں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کریں ۔ جیسا کہ مکہ والے کافروں نے کیا تھا اور پھر
لڑائیوں سے باز نہ آویں ایسے لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف کے ساتھ برتاؤ کرنا کس قدر
مشکل ہوتا ہے۔ مگر قرآنی تعلیم نے ایسے جانی دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں کیا اور انصاف اور
راستی کے لئے وصیت کی ۔ مگر آپ تو تعصب کے گڑھے میں گرے ہیں ۔ ان پاک باتوں کو کیونکر
سمجھیں ۔ انجیل میں اگر چہ لکھا ہے کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو۔ مگر یہ نہیں لکھا کہ دشمن قوموں کی
دشمنی اور ظلم تمہیں انصاف اور سچائی سے مانع نہ ہو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دشمن سے مدارات سے
پیش آنا آسان ہے۔ مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور مقدمات میں عدل اور انصاف کو ہاتھ
سے نہ دینا یہ بہت مشکل اور فقط جوانمردوں کا کام ہے۔ اکثر لوگ اپنے شریک دشمنوں سے محبت تو
کرتے ہیں ۔ اور میٹھی میٹھی باتوں سے پیش آتے ہیں ۔ مگر ان کے حقوق دبا لیتے ہیں۔ ایک بھائی
دوسرے بھائی سے محبت کرتا ہے اور محبت کے پردہ میں دھوکا دے کر اس کے حقوق دبا لیتا ہے ۔ مثلاً
اگر زمیندار ہے تو چالاکی سے اس کا نام کا غذات بندو بست ہیں نہیں لکھواتا۔ اور یوں اتنی محبت کہ
اس پر قربان ہوا جاتا ہے ۔ پس خدا تعالیٰ نے اس آیت میں محبت کا ذکر نہ کیا ۔ بلکہ معیار محبت کا ذکر
کیا۔ کیونکہ جو شخص ا۔ اپنے جانی دشمن سے عدل کرے گا اور سچائی اور انصاف سے درگذر نہیں کرے گا۔
وہی ہے جو سچی محبت بھی کرتا ہے۔ مگر آپ کے خدا کو یہ تعلیم یا د نہ رہی ۔ کہ ظالم دشمنوں کے ساتھ عدل
کرنے پر ایسا زور دیتا جو قرآن نے دیا اور دشمن کے ساتھ سچا معاملہ کرنے کے لئے اور سچائی کو لازم
پکڑنے کے لئے وہ تاکید کرتا جو قرآن نے تاکید کی۔ اور تقویٰ کی باریک راہیں سکھاتا ۔ مگر افسوس
کہ جو بات سکھلائی دھوکے کی سکھلائی اور پرہیز گاری کی سیدھی راہ پر قائم نہ کر سکا۔ یہ آپ کے
فرضی یسوع کی نسبت ہم کہتے ہیں ۔ جس کے چند پریشان ورق آپ کے ہاتھ میں ہیں اور جو خدائی کا
دعوی کرتا کرتا آخر مصلوب ہو گیا اور ساری رات رو رو کر دعا کی کہ کسی طرح بچ جاؤں مگر بچ نہ سکا۔
ہمارے سید و مولی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ دنیا سے جانے کے لئے دعا کی
الْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الاعلی مگر آپ کے خدا صاحب نے دنیا کی چند روزہ زندگی سے ایسا پیار کیا کہ
ساری رات زندہ رہنے کے لئے دعائیں کرتا رہا بلکہ سولی پر بھی رضا اور تسلیم کا کلمہ منہ سے نہ نکلا ۔

اور اگر نکلا تو یہ نکلا کہ ایلی ایلی لِمَا سَبَقْتَنِی اے میرے خدا ! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں
ترک کر دیا۔ اور خدا نے کچھ جواب نہ دیا کہ اس نے ترک کر دیا ۔ مگر بات تو ظاہر ہے کہ خدائی کا
دعویٰ کیا۔ تکبر کیا ترک کیا گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے آخر وقت میں مخیر کیا کہ
اگر چاہو تو دنیا میں رہو اور اگر چاہو تو میری طرف آؤ ۔ آپ نے عرض کیا کہ اے میرے رب ! اب
میں یہی چاہتا ہوں کہ تیری طرف آؤں اور آخری کلمہ آپ کا جس پر آپ کی جان مطہر رخصت
ہوگئی ۔ یہی تھا کہ بِالرَّفِيقِ الاعلی یعنی اب میں اس جگہ رہنا نہیں چاہتا۔ میں اپنے خدا کے پاس جانا
چاہتا ہوں ۔ اب دونوں کلموں کو وزن کرو۔ آپ کے خدا صاحب نے نہ فقط ساری رات زندہ رہنے
کے لئے دعا کی بلکہ صلیب پر بھی چلا چلا کر روئے کہ مجھے موت سے بچالے ۔ مگر کون سنتا تھا۔ لیکن
ہمارے مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے لئے ہرگز دعا نہیں کی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ مختار کیا کہ
اگر زندگی کی خواہش ہے تو یہی ہوگا ۔ مگر آپ نے فرمایا کہ اب میں اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتا ۔ کیا
یہ خدا ہے جس پر بھروسہ ہے۔ ڈوب جاؤ !!!
اور آپ کا یہ زعم کہ قرآن اپنے دین کو چھپا لینے کے لئے حکم دیتا ہے۔ محض بہتان اورا اور افتراء
ہے۔ جس کی کچھ بھی اصلیت نہیں ۔ قرآن تو ان پر لعنت بھیجتا ہے جو دین کی گواہی کو عمد ا چھپاتے
☆
ہیں۔ اور ان پر لعنت بھیجتا ہے جو جھوٹ بولتے ہیں ۔ شاید آپ نے قرآن کی اس آیت سے بوجہ
نافہمی کے دھوکا کھایا ہوگا ۔ جو سورۃ النحل میں مذکور ہے۔ اور وہ یہ ہے إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ
مُطْمَئِنَّ بِالْإِيْمَانِ کے یعنی کافر عذاب میں ڈالے جائیں گے۔ مگر ایسا شخص جس پر زبردستی کی
جائے ۔ یعنی ایمانی شعار کے ادا کرنے سے کسی فوق الطاقت عذاب کی وجہ سے روکا جائے اور دل اس
کا ایمان سے تسکین یافتہ ہے ۔ وہ عند الله معذور ہے۔ مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ اگر کوئی ظالم کسی
مسلمان کو سخت درد ناک اور فوق الطاقت زخموں سے مجروح کرے اور وہ اس عذاب شدید میں کوئی
ایسے کلمات کہہ دے کہ اس کافر کی نظر میں کفر کے کلمات ہوں مگر وہ خود کفر کے کلمات کی نیت نہ کرے
نوٹ: لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ (ال عمران : ۶۲) قرآن شریف میں ہے یا انجیل میں؟ جواب تو دو۔ منہ
ل متی باب ۲۷ آیت ۴۶ النحل: ١٠٧

بلکہ دل اس کا ایمان سے لبالب ہو ۔ اور صرف یہ نیت ہو کہ وہ اس نا قابل برداشت سختی کی وجہ سے
اپنے دین کو چھپاتا ہے مگر نہ عمداً۔ بلکہ اس وقت جبکہ فوق الطاقت عذاب پہنچنے سے بے حواس اور
دیوانہ سا ہو جائے تو خدا اس کی توبہ کے وقت اس کے گناہ کو اس کی شرائط کی پابندی سے جو نیچے کی
آیت میں مذکور ہیں معاف کر دے گا ۔ کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے ۔ اور وہ شرائط یہ ہیں ۔ ثُمَّ ان
رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُ وا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا
لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ، یعنی ایسے لوگ جو فوق الطاقت رکھ کی حالت میں اپنے اسلام کا اخفا کریں ۔ ان کا
اس شرط سے گناہ بخشا جائے گا کہ دکھ اٹھانے کے بعد پھر ہجرت کریں ۔ یعنی ایسی عادت سے یا ایسے
ملک سے نکل جائیں جہاں دین پر زبردستی ہوتی ہے ۔ پھر خدا کی راہ میں بہت ہی کوشش کریں اور
تکلیفوں پر صبر کریں ۔ ان سب باتوں کے بعد خدا ان کا گناہ بخش دے گا۔ کیونکہ وہ غفور رحیم ہے۔
اب ان تمام آیات سے معلوم ہوا کہ جو شخص کسی فوق الطاقت رکھ کے وقت بھی جو دشمنوں سے
اس کو پہنچے۔ دین اسلام کی گواہی کو پوشیدہ کرے وہ بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک گناہ گار ہے ۔ مگر
خدمات شائستہ دکھلانے کے بعد اور ایسی عادت یا ایسا ملک چھوڑ دینے کے بعد جس میں زبردستی کی
جاتی ہے اور صبر اور استقامت کے بعد اس کا گناہ معاف کیا جائے گا اور خدا اس کو ضائع نہیں کرے
گا ۔ کیونکہ وہ رحمن و رحیم ہے۔
غرض خدا تعالیٰ نے اس اخفا کو محل مدح میں نہیں رکھا بلکہ ایک گناہ قرار دیا ہے۔ اور اس گناہ کا
کفارہ پچھلی آیت میں بتلا دیا ہے۔ اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں۔ جا بجا ان مومنوں کی تعریف کی ہے
جو دین کی گواہی کو نہیں چھپاتے ۔ اگر چہ جان جائے ۔ ہاں ایسے شخص کو بھی رڈ کرنا نہیں چاہا جو اپنی
ضعف استعداد اور فوق الطاقت عذاب کی وجہ سے معذب ہونے کی حالت میں دین کی گواہی کو
پوشیدہ رکھے۔ بلکہ اس کو اس شرط سے قبول کر لیا ہے کہ آئندہ ایسی عادت سے یا ایسے ملک سے جس
میں زبردستی ہوتی ہے۔ علیحدہ ہو جائے ۔ اور اپنے صدق اور ثبات اور مجاہدات سے اپنے رب کو
راضی کرے ۔ تب یہ گناہ دین کے اخفا کا معاف کیا جائے گا ۔ کیونکہ وہ خدا جس نے عاجز بندوں کو
پیدا کیا ہے۔ نہایت کریم و رحیم خدا ہے ۔ وہ کسی کو تھوڑے کئے اپنی جناب سے رد نہیں کرتا ۔ یہ تو تعلیم اور
ا النحل : ااا

ته
قرآنی ہے جو خدا تعالیٰ کی صفات رحمت اور مغفرت کے بالکل مطابق ہے۔ لیکن آپ کے اقرار
سے یہ معلوم ہوا کہ یہ تعلیم انجیل کی نہیں ہے۔ اور انجیل کی رو سے یہ فتوی ہے کہ اگر کوئی عیسائی کسی
فوق الطاقت رکھ کے وقت عیسائی دین کی گواہی سے زبان سے انکار کرے تو وہ ہمیشہ کے لئے مردود
ہو گیا۔ اور اب انجیل اس کو اپنی جماعت میں جگہ نہیں دے گی ۔ اور اس کے لئے کوئی تو یہ نہیں ۔
شا باش ! شاباش! آج تم نے اپنے ہاتھ سے مہر لگا دی کہ یہ انجیل جو تمہارے ہاتھ میں ہے ایک جھوٹی
انجیل ہے۔ خیر اب ہمارے وار سے بھی خالی نہ جاؤ ۔ اور جو نیچے لکھتا ہوں ۔ اس کا جواب دو۔ ورنہ
اگر کچھ دیا ہے تو عیسائی مذہب سے تو بہ کرو۔
۔
اعتراض یہ ہے کہ جس حالت میں بقول آپ کے وہ تعلیم خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتی ۔
کہ جو ایمان کے چھپانے والے کو اس کی تو بہ اور اعمال صالحہ اور صبر اور ثبات کے بعد معافی کا وعدہ
دے اور رحمت الہی سے رڈ نہ کرے۔ تو پھر انجیل کی تعلیم کس قدر سچائی سے دور ہوگی ۔ جس نے پطرس
کو باوجود اس کی نہایت مکر وہ بداعمالی اور دروغ گوئی اور سخت انکار اور جھوٹی قسم اور مسیح پر لعنت بھیجنے
اورایمان کو پوشیدہ کرنے کے پھر قبول کر لیا۔ آپ کا اعتراض تو صرف اتنا تھا کہ قرآن نے ایسے
لوگوں کو بھی اسلام سے رد نہیں کیا جو کسی خوف سے اسلام کا زبان سے انکار کر دیں مگر انجیل نے تو اس
بارے میں حد کر دی کہ ایسے شخص کو بھی پھر قبول کر لیا۔ جس نے نہ صرف ایمان کو پوشیدہ کیا بلکہ صاف
انکار کیا اور اپنے جھوٹ کو سچ ظاہر کرنے کے لئے قسم کھائی ۔ بلکہ یسوع صاحب پر لعنت بھی بھیجی ۔ اور کو کے لئے قسم بلکہ
اگر کہو کہ انجیل کی تعلیم نے اس کو قبول نہیں کیا بلکہ وہ اب تک مردود اور ایمان سے خارج ہے تو اس
عقیدہ کا اشتہار دے دو ۔ اب کہو قرآن پر اعتراض کرنے سے کچھ سزا پائی یا نہیں؟
آپ اپنے خط میں لکھتے ہیں ۔ کہ کسی امر کا جواب دینا اور بات ہے مگر معقول طور پر جواب دینا
اور بات ہے ۔ اب بتاؤ معقولی طور پر یہ جواب ہیں یا نہیں اور ابھی وقت آیا یا نہیں کہ ہم لعنة الله
علی الکاذبین کہہ دیں؟
آپ نے یہ بھی خط میں لکھا ہے کہ محمدی لوگ جواب تو دیتے ہیں مگر وہ عقل کے سامنے جواب
نوٹ : گواہی کا چھپانا اور دل میں رکھنا تو در کنار عیسائی تو انجیل کے مرتدوں کو بھی ایمان لانے پر پھر
واپس لے لیتے ہیں ۔ منہ

نہیں سمجھے جاتے ۔اب ہمارے یہ تمام جواب آپ کے سامنے ہیں اس کو چند منصفوں کو دکھلاؤ کہ کیا
یہ عقل کے سامنے جواب ہیں یا نہیں؟ کیا آپ امید رکھتے ہیں کہ جو انجیل پر اعتراض ہم نے کئے
ہیں ۔ آپ ان کا کچھ جواب دے سکیں گے؟ ہرگز ممکن نہیں ۔ وہ دن آپ پر کبھی نہیں آئے گا کہ ان
اعتراضات کے جواب سے سبکدوش ہوسکیں ۔
پھر آپ کا ایک یہ وسوسہ ہے کہ کامل گناہ کا بیان انجیل میں ہی ہے۔ لیکن اگر آپ غور کریں ۔ تو
آپ کو معلوم ہوگا کہ انجیل تقویٰ کی راہوں کو کامل طور پر بیان نہیں کر سکی ۔ اور نہ انجیل نے ایسا دعویٰ
کیا ۔ مگر قرآن شریف نے تو اپنے نزول کی علت غائی ہی یہ قرار دی ہے کہ تقوی کی راہوں کو سکھائے
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ لا یعنی یہ کتاب
اس غرض سے اتری ہے کہ تا جو لوگ گناہ سے پر ہیز کرتے ہیں ۔ ان کو باریک سے باریک گناہوں پر
بھی اطلاع دی جائے ۔ تا وہ ان برے کاموں سے بھی پر ہیز کریں جو ہر یک آنکھ کو نظر نہیں آتے ۔ بلکہ
فقط معرفت کی خورد بین سے نظر آسکتے ہیں ۔ اور موٹی نگاہیں ان کے دیکھنے سے خطا کر جاتی ہیں ۔ مثلاً
آپ کے یسوع صاحب کا قول متی نے یہ لکھا ہے کہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو کوئی شہوت سے کسی عورت
پر نگاہ کرے۔ وہ اپنے دل میں اس کے ساتھ زنا کر چکا ۔ لیکن قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ نہ تو شہوت سے
اور نہ بغیر شہوت کے بیگانہ عورت کے منہ پر ہرگز نظر نہ ڈال ۔ اور ان کی باتیں مت سن ۔ اور ان کی
آواز مت سن ۔ اور ان کے حسن کے قصے مت سُن ۔ کہ ان امور سے پر ہیز کرنا تجھے ٹھوکر کھانے سے
بچائے گا۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ
وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ " یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم کو دیکھنے سے اپنی
آنکھوں کو بند رکھیں ۔ اور اپنے کانوں اور ستر گاہوں کی حفاظت کریں۔ یعنی کان کو بھی ان کی نرم
باتوں اور ان کی خوبصورتی کے قصوں سے بچاویں کہ یہ سب طریق ٹھو کر کھانے کے ہیں ۔ اب اگر
بے ایمانی کے زہر دل میں نہیں تو ایسی تعلیم سے یسوع کی تعلیم کا مقابلہ کرو۔ اور پھر نتائج پر بھی نظر
ڈالو۔ یسوع کی تعلیم نے عام آزادی کی اجازت دے کر اور تمام ضروری شرائط کو نظر انداز کر کے
تمام یورپ کو ہلاک کر دیا۔ یہاں تک کہ ان سب میں خنزیروں اور کتوں کی طرح فسق و فجور پھیلا ۔
البقرة: ٣ النور: ٣١

اور بے حیائی اس حد تک پہنچ گئی کہ شیرینیوں اور ولایت کی مٹھائیوں پر بھی یہ لفظ لکھے جاتے ہیں کہ
اے میری پیاری! ذرا مجھے بوسہ دے۔ یہ تمام گناہ کس کی گردن پر ہے۔ بے شک اس یسوع کی
گردن پر جس نے ایسی تعلیم دی کہ ایک جوان مرد یا عورت دوسرے پر نظر ڈالے مگر زنا کا قصد نہ
کرے ۔اے نادان ! کیا زنا کا قصد اختیار میں ہے ۔ جو شخص آزادی سے نامحرم عورتوں کو دیکھتا رہے
گا آخر ایک دن بد نیتی سے بھی دیکھے گا ۔ کیونکہ نفس کے جذبات ہر یک طبیعت کے ساتھ لگے ہوئے
ہیں ۔ اور تجربہ بلند آواز سے بلکہ چیچنیں مار کر ہمیں بتلا رہا ہے کہ بیگا نہ عورتوں کو دیکھنے میں ہرگز
انجام بخیر نہیں ہوتا۔ یورپ جو زنا کاری سے بھر گیا ۔ اس کا کیا سبب ہے ۔ یہی تو ہے کہ نامحرم عورتوں
کو بے تکلف دیکھنا عادت ہو گیا ۔ اوّل تو نظر کی بدکاریاں ہوئیں اور پھر معانقہ بھی ایک معمولی امر
ہو گیا پھر اس سے ترقی ہو کر بوسہ لینے کی بھی عادت پڑی یہاں تک کہ استاد جوان لڑکیوں کو اپنے
گھروں میں لے جا کر یورپ میں بوسہ بازی کرتے ہیں اور کوئی منع نہیں کرتا ۔ شیرینیوں پر فسق و فجور
کی باتیں لکھی جاتی ہیں۔ تصویروں میں نہایت درجہ کی بدکاری کا نقشہ دکھایا جاتا ہے ۔ عورتیں خود
چھپواتی ہیں کہ میں ایسی خوبصورت ہوں اور میری ناک ایسی اور آنکھ ایسی ہے۔ اور ان کے عاشقوں
کے ناول لکھے جاتے ہیں اور بدکاری کا ایسا دریا بہ رہا ہے کہ نہ تو کانوں کو بچا سکتے ہیں نہ آنکھوں کو
نہ ہاتھوں کو ۔ نہ منہ کو۔ یہ یسوع صاحب کی تعلیم ہے ۔ کاش! ایسا شخص دنیا میں نہ آیا ہوتا۔ تا یہ ں دنیا میں ندا یا ہوتا ۔ تاہیہ
بدکاریاں ظہور میں نہ آتیں ۔ اس شخص نے پارسائی اور تقویٰ کا خون کر دیا اور اور الحاد اور اباحت کو
تمام ملک میں پھیلا دیا۔ کوئی عبادت نہیں ، کوئی مجاہدہ نہیں بجز کھانے پینے اور بدنظریوں کے اور کوئی
بھی فکر نہیں ۔ پھر زہر پر زہر یہ کہ ایک جھوٹے کفارہ کی امید دے کر گناہوں پر دلیر کر دیا۔ کون عقلمند
اس بات کو باور کرے گا کہ زید کو مسہل دیا جائے اور بکر کے زہریلے مواد اس سے نکل جائیں ۔ بدی
حقیقی طور پر تبھی دور ہوتی ہے کہ جب نیکی اس کی جگہ لے لے ۔ یہی قرآنی تعلیم ہے کسی کی خودکشی سے
دوسرے کو کیا فائدہ ۔ کس قدر یہ نادانی کا خیال اور قانون قدیم کے مخالف ہے۔ جو آپ کے یسوع
صاحب سے ظہور میں آیا۔ کیا اس کے روٹی کھانے سے حواریوں کا پیٹ بھر جاتا تھا۔ پھر کیونکر اس کی
خودکشی دوسرے کو مفید ہوسکتی ہے۔ انجیل کی ساری تعلیم ایسی گندی اور ناقص ہے کہ حرف حرف پر سخت
اعتراض ہے ۔ اور اس کے مؤلف کو خبر ہی نہیں کہ تقوی کس کو کہتے ہیں ۔ اور گناہ کے باریک مراتب

·

آج 10 میں سے 10 باقی