پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 12

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر 11
مشفقی پادری فتح مسیح صاحب ! بعد ما وجب مدت کے بعد آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ اگر آپ
نے ہزار روپیہ پانے کی کوئی نظیر پیدا کر لی ہے تو بہت خوب ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ ایسے عمدہ اور اعلیٰ
کتابوں کے حوالہ سے کوئی اشتہار میرے نام شائع کر دیں۔ اور یہی مضمون جو خط میں آپ نے لکھا
ہے اس میں لکھ دیں اور اگر اشتہار نہیں تو نورافشاں میں چھپوا دیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ میں نے کوئی
قلمی تحریر آپ کی طرف نہیں بھیجی بلکہ ہزار روپیہ کا اشتہار چھپوا کر بھیجا ہے۔ تو اس صورت میں طریق
مقابلہ یہی ہے کہ جیسا کہ میں نے ایک دعوی کو چھاپ کر پبلک کے سامنے رکھ دیا ہے اور ہر ایک کو نظر
اور غور کرنے کا موقع دیا ہے۔ آپ بھی ویسا ہی کریں اور وہ عمدہ کتابیں جو آپ کی دانست میں
اعتماد کے لائق ہیں اور اہل الرائے نے ان پر کوئی جرح نہیں کیا اور نہ ان مفتریات میں سے ٹھہرایا
ہے۔ ان کا وہ مقام شائع کر دیں ۔ آپ کی اس میں بڑی نیک نامی ہوگی کیونکہ جب کہ میں اس
وسوسہ کے استیصال کیلئے جواب الجواب چھپوا دوں گا اور پبلک کی نظر میں وہ نکما ثابت ہوگا تو گویا
پبلک آپ کو ہزار روپیہ پانے کی ڈگری دے دے گی ۔ اس صورت میں ہر ایک کی نظر میں آپ ہزار
روپیہ پانے کے مستحق ٹھہر جاویں گے اور مجھ کو دینا پڑے گا اور نیز اس صورت میں یہ بات بھی یقینی کے من صبر جاویں کے اور مجھ او دینا پڑے گا اور نیہ
ہے کہ آپ کی اس معرکہ کی فتح کے بعد کچھ ترقی بھی ضرور ہوگی کیونکہ جب کہ آپ یسوع صاحب کی
عزت ثابت کریں گے تو ضرور لوگ آپ کی عزت کریں گے ۔ میری نظر میں تو سوائے حوالات میں گے۔
رہنے اور چوتڑوں پر کوڑے کھانے کے انجیل سے اور کچھ ثابت نہیں ہوتا ۔ اگر اسی کا نام عزت ہے تو
بے شک اُس وقت کے مخالف مذہب والیان ملک نے مسیح کی بڑی عزت کی ۔ خیر اول اس خط کو جو
میری طرف بھیجا ہے، چھپوا دیں اور جلد چھپوا دیں اور ایک کا پی میرے نام بھیج دیں۔ پھر آپ دیکھ
لیں گے کہ میں کیسی ان اسناد کی وقعت اور یسوع مسیح کی عزت ثابت کرتا ہوں ۔ اور آپ نے یہ بھی
لکھا ہے کہ نور القرآن میں مجھ کو گالیاں دی ہیں ۔ آپ یا د رکھیں کہ گالیاں دینا اور توہین کرنا اور
افتراء کرنا وہ سب اس زمانہ کے پادری صاحبوں کے حصہ میں آ گیا ہے ۔ کون سی گالی ہے جو آپ

لوگوں نے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دی۔ کونسی تو ہین ہے جو اس جناب کی آپ
لوگوں نے نہیں کی ۔ نہ ایک نہ دو بلکہ ہزاروں کتا بیں آپ لوگوں کے ہاتھ سے ایسی نکلی ہیں جو گالیوں
سے بھری ہوئی ہیں ۔ اگر وہی الفاظ آپ صاحبوں کے باپ یا ماں یا یسوع کی نسبت استعمال کئے
جائیں تو کیا آپ برداشت کر سکتے ہیں ؟ ہمارے دلوں کو آپ لوگوں نے ایسا دکھایا جس کی نظیر دنیا
میں نہیں پائی جاتی ۔ یہ مردہ پرستی کی شامت ہے کہ آپ لوگوں کے دلوں سے راستبازی کا نور بالکل
جاتا رہا۔ ہر ایک سوال شرارت کے ساتھ ملا کر بیان کیا جاتا ہے ہر ایک اعتراض میں افتراء کی ملونی
سے رنگ دیا جاتا ہے ۔ ہر ایک بات ٹھٹھے اور ہنسی سے مخلوط ہوتی ہے ۔ کیا یہ نیک انسانوں کا کام ہے؟
پھر جس حالت میں آپ اُس عالی جناب کی عزت نہیں کرتے جس کو زمین و آسمان کے خالق نے
عزت دے رہی ہے اور ۔ رکھی ہے اور جس کے آستانہ پر پچانوے کروڑ آدمی سر جھکاتے ہیں ( نئی تحقیقات سے
مسلمانوں کی تعداد ۹۵ کروڑ تمام روئے زمین پر ثابت ہوئی ہے ) پھر آپ ہم سے کس عزت کو
چاہتے ہیں؟ ہم نے بہتیرا چاہا کہ آپ لوگ تہذیب سے پیش آویں تا ہم بھی تہذیب سے پیش آویں
مگر آپ لوگ ایسا کرنا نہیں چاہتے ۔ کیا یہ صیح نہیں ہے کہ جن اعتراضات کو آپ تہذیب اور نرمی سے
پیش کر سکتے ہیں ان کو آپ تو ہین اور تحقیر سے پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً زینب کے قصہ میں جو متبنی کی
بیوی کو نکاح میں لانا آپ لوگوں کی نظر میں محل اعتراض ہے اور اس اعتراض کو دل دکھانے کیلئے
تو ہین اور تحقیر کے پیرا یہ میں پیش کرتے ہیں ۔ اگر آپ کے دل میں طلب حق اور زبان میں تہذیب
ہو تو اس طور سے اعتراض پیش کریں کہ ہماری توریت اور انجیل کی رو سے متبنی کی بیوی سے نکاح کرنا :
حرام ہے اور توریت انجیل کی رو سے جس مرد کو بیٹا کہا جاوے یا عورت کو بیٹی کہا جائے تو اس مرد کی
بیوی حرام ہو جاتی ہے اور ایسی عورت کو نکاح میں لانا حرام ہو جاتا ہے ۔ یا اگر نکاح میں ہو تو اس پر یا
طلاق پڑ جاتی ہے اور نیز فلاں فلاں عقلی دلیل سے ثابت ہے کہ متبنی اصل بیٹے کی مانند ہو جاتا ہے مگر
اسلام نے متبنی کی بیوی سے بعد طلاق نکاح جائز رکھا ہے۔ تو ایسے اعتراض سے کوئی مسلمان ناراض
نہ ہو یا مثلاً کثرت ازدواج پر آپ اعتراض کریں اور نرمی سے توریت اور انجیل کی آیات ثبوت میں
لکھیں کہ صریح ان کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک سے زیادہ بیوی کرنا حرام ہے اور جو شخص ایسا کرتا ہے
وہ زنا کرتا ہے۔ اور معقول طور سے بھی دوسری بیوی کی کوئی ضرورت نہیں معلوم ہوئی تو اس اعتراض

پر کون ناراض ہوسکتا ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو یہ اخلاق نصیب کرے تو ہم بچوں کی طرح
آپ لوگوں کو شفقت اور رحمت سے تعلیم دے سکتے ہیں اور محبت اور خُلق سے ہر ایک بات میں آپ
کی تسلی کر سکتے ہیں ۔ مگر آپ تو درندوں کی طرح ہم پر گرتے ہیں ۔ پھر آخر ہم نہ جوش غصہ سے بلکہ
تادیب کیلئے سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ حقیقی خلق برتنے اور درندگی کے چھوڑ نے
کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی محبت اور خلق اور عزت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ورنہ آپ کی مرضی ۔ یقیناً ایک وہ
زمانہ تھا جو بقول آپ کے یسوع مصلوب ہوا اور اب وہ گھڑی بہت نزدیک ہے جو تثلیث مصلوب ہو
جاوے گی اور توریت کے مفہوم کے موافق لکڑی پر لڑکائی جاوے گی ۔ والسلام عــلــى مــن اتبع
الهدى
از قادیان ضلع گورداسپور - یکم فروری ۱۸۹۶ء )
نور القرآن کا جواب جلد شائع کریں ۔ ان ہی اعتراض کیلئے رجسٹری شدہ خط بھیجتا ہوں
( غلام احمد )
☆
الحکم ۲۱ جون ۱۹۳۴ء صفحه ۲

ایک یادداشت
پادری لیفرائے کے لیکچر اور مفتی محمد صادق صاحب کی طرف سے اس کے لیکچر کے بارہ میں
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ کی ایک یادداشت
قادیان بعد از ظهر ۲۴ مئی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا مفصل خط ملا ۔ امیر علی شاہ کے پاس کی خبر نے مجھے ، حضرت کو اور اپنی جماعت کو از بس
خوش کیا۔ خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا بھائیوں کے اتفاق اور اس کے لوازم کی خبر نے بہت خوش کیا۔
اللہ تعالی استقامت بخشے ۔
ظہر کے بعد مفتی محمد صادق صاحب لاہور سے آئے ہیں اور عصر کی نماز پڑھ کر واپس چلے
جائیں گے ۔ بشپ صاحب کی تقریر اور اپنی تقریر سب سنائی اور سنایا کہ عام مسلمانوں پر بہت اثر پڑا
کہ مرزائی جیت گئے ۔
اُس نے قرآن کریم سے یہ ثابت کرنا چاہا جیسا کہ عام عیسائی ثابت کیا کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ (ذنب) کا اعتراف کرتے ہیں اور استغفار پڑھتے رہتے تھے۔ اس
سے ثابت ہوا کہ وہ گنہگار تھے۔ مفتی صاحب نے ذنب ، جرم اور خطا اور عصیان اور اثم کا فلسفہ بیان
کیا اور استغفار کی حقیقت بیان کی ۔ بشپ تو حیران رہ گیا کیونکہ ان کافروں نے یہ باتیں نہ سنی ہوئی
تھیں اور نہ پڑھی ہوئی تھیں ۔ غرض ان کا جواب نہ دے سکا۔
اس جمعہ میں انہوں نے زندہ رسول پر لیکچر دینے کا اشتہار دیا ہے حضرت نے ابھی قلم پکڑ لیا ہے
اور زندہ رسول پر اشتہار دینے کی تیاری کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ رات رات یہ اشتہار چھپ جائے
اور جمعہ کو عصر کے وقت تقسیم ہو جائے ۔ عین اسی وقت جب کہ پادری کا لیکچر ختم ہو شہر میں عام جوش
پھیلا ہوا ہے ۔ چینیاں والی مسجد میں اس نئے اشتہار بشپ پر جب کہ مفتی صاحب وہاں سے گذر رہے
تھے حاضرین مسجد کو بابا چٹو نے کہا اب اگر اور مسلمان بولے تو ہا ر کھا ئیں گے اور مرزائی بولے تو فتح
پائیں گے اور معزز مسلمانوں نے بھی صلاح کی ہے کہ جو کچھ ہو اب تو اسلام اور عیسویت کی جنگ

ہے۔ مرزائی بولیں تو فتح ہو سکتی ہے ورنہ صاف شکست اور ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
ہتک ہے کہ ان کو مردہ ثابت کریں گے ۔ غرض آج بڑا لطف آیا اور نئے سرے حضرت مسیح موعود
( علیہ السلام ) کے وجود کی ضرورت اور صداقت ثابت ہوئی ۔
افسوس یہ لوگ اپنے منہ سے صاف اقرار کر رہے ہیں کہ بجز اس حربہ کو جو ہمارے سلسلہ نے نکالا
ہے عیسویت ہلاک نہیں ہو سکتی اور پھر بھی انکار کئے جا رہے ہیں ۔
حضرت اقدس آج کچھ علیل تھے مگر غیرت دینی سے قلم پکڑ لی ہے ۔ ایدہ اللہ بنصرہ
( عبدالکریم از قادیان ۲۴ مئی )
الحکم ۱۴ فروری ۱۹۳۴ ء صفحہ ۷

مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بشپ صاحب لاہور سے ایک سچے فیصلہ کی درخواست
میں نے سنا ہے کہ بشپ صاحب لاہور نے مسلمانوں کو اس بات کی دعوت کی ہے کہ اگر وہ
چاہیں تو حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معصوم ہونا ثابت کر کے دکھلا
دیں۔ میرے نزدیک بشپ صاحب موصوف کا یہ بہت عمدہ ارادہ ہے کہ وہ اس بات کا تصفیہ کرنا
چاہتے ہیں کہ ان دونوں بزرگ نبیوں میں سے ایسا نبی کون ہے جس کی زندگی پاک اور مقدس ہو۔
لیکن میں سمجھ نہیں سکتا کہ اس سے ان کی کیا غرض ہے کہ کسی نبی کا معصوم ہونا ثابت کیا جائے ۔ یعنی
پبلک کو یہ دکھلایا جائے کہ اس نبی سے اپنی عمر میں کوئی گناہ صادر نہیں ہوا۔ میرے نزدیک یہ ایسا
طریق بحث ہے جس سے کوئی عمدہ نتیجہ پیدا نہیں ہوگا کیونکہ تمام قوموں کا اس پر اتفاق نہیں ہے کہ
فلاں قول اور فعل گناہ میں داخل ہے اور فلاں گفتار اور کردار گناہ میں داخل نہیں ہے ۔ مثلاً بعض
فرقے شراب پینا سخت گناہ سمجھتے ہیں اور بعض کے عقیدہ کے موافق جب تک روٹی توڑ کر شراب میں
نہ ڈالی جائے اور ایک نومرید مع بزرگان دین کے اس روٹی کو نہ کھاوے اور اس شراب کو نہ پیوے
تب تک دیندار ہونے کی پوری سند حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ایسا ہی بعض کے نزدیک اجنبی عورت کو شہوت
کی نگاہ سے دیکھنا بھی زنا ہے مگر بعض کا یہ مذہب ہے کہ ایک خاوند والی عورت بیگا نہ مرد سے بیشک
اس صورت میں ہمبستر ہو ہو جائے جائے جب کہ کسی وجہ سے اولاد ہونے سے نومیدی ہو اور یہ کا کام نہ صرف
جائز بلکہ بڑے ثواب کا موجب ہے اور اختیار ہے کہ دس یا گیارہ بچوں کے پیدا ہونے تک ایسی
عورت بیگا نہ مرد سے بدکاری میں مشغول رہے۔ ایسا ہی ایک کے نزدیک جوں یا پسو مارنا بھی حرام
ہے اور دوسرا تمام جانوروں کو سبز ترکاریوں کی طرح سمجھتا ہے۔ اور ایک کے مذہب میں سور کا چھونا
بھی انسان کو نا پاک کر دیتا ہے اور دوسرے کے مذہب میں تمام سفید و سیاہ سو ر بہت عمدہ غذا ہیں ۔
اب اس سے ظاہر ہے کہ گناہ کے مسئلہ میں دنیا کو گالی اتفاق نہیں ہے۔ عیسائیوں کے نزدیک حضرت مسیح
خدائی کا دعوی کر کے پھر بھی اول درجہ کے معصوم ہیں مگر مسلمانوں کے نزدیک اس سے بڑھ کر

کوئی بھی گناہ نہیں کہ انسان اپنے تئیں یا کسی اور کو خدا کے برابر ٹھہرا دے۔ غرض یہ طریق مختلف
فرقوں کے لئے ہر گز حق شناسی کا معیار نہیں ہو سکتا جو بشپ صاحب نے اختیار کیا ہے ۔ ہاں یہ طریق
نہایت عمدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا علمی اور عملی اور
اخلاقی اور تقدسی اور برکاتی اور تاثیراتی اور ایمانی اور عرفانی اور افاضہ خیر اور طریق معاشرت وغیرہ
وجوہ فضائل میں باہم موازنہ اور مقابلہ کیا جائے ۔ یعنی یہ دکھلایا جاوے کہ ان تمام امور میں کس کی
فضیلت اور فوقیت ثابت ہے اور کس کی ثابت نہیں ۔ کیونکہ جب ہم کلام کلی کے طور پر تمام طریق
فضیلت کو مد نظر رکھ کر ایک نبی کے وجوہ فضائل بیان کریں گے تو ہم پر یہ طریق بھی کھلا ہوگا کہ اُسی
تقریب پر ہم اُس نبی کی پاک باطنی اور تقدس اور طہارت اور معصومیت کی وجوہ بھی جس قدر
ہمارے پاس ہوں بیان کر دیں اور چونکہ اس قسم کا بیان صرف ایک جز وی بیان نہیں ہے بلکہ بہت سی
باتوں اور شاخوں پر مشتمل ہے اس لئے پبلک کے لئے آسانی ہوگی کہ اس تمام مجموعہ کو زیر نظر رکھ کر
اس حقیقت تک پہنچ جاویں کہ ان دونوں نبیوں میں سے در حقیقت افضل اور اعلیٰ شان کسی نبی کو حاصل
ہے اور گو ہر ایک شخص فضائل کو بھی اپنے مذاق پر ہی قرار دیتا ہے مگر چونکہ یہ انسانی فضائل کا ایک کافی
مجموعہ ہو گا اس لئے اس طریق سے افضل اور اعلیٰ کے جانچنے میں وہ مشکلات نہیں پڑیں گے جو صرف
معصومیت کی بحث میں پڑتی ہیں ۔ بلکہ ہر ایک مذاق کے انسان کے لئے اس مقابلہ اور موازنہ کے
وقت ضرور ایک ایسا قدر مشترک حاصل ہو جائے گا جس سے بہت صاف اور سہل طریقہ پر نتیجہ نکل
آئے گا کہ ان تمام فضائل میں سے فضائل کثیرہ کا مالک اور جامع کون ہے؟ پس اگر ہماری بحثیں محض
خدا کے لئے ہیں تو ہمیں وہی راہ اختیار کرنی چاہئے جس میں کوئی اشتباہ اور کدورت نہ ہو۔ کیا یہ سچ
نہیں ہے کہ معصومیت کی بحث میں پہلے قدم میں ہی یہ سوال پیش آئے گا کہ مسلمانوں اور یہودیوں
کے عقیدہ کی رو سے جو شخص عورت کے پیٹ سے پیدا ہو کر خدا یا خدا کا بیٹا ہونا اپنے تئیں بیان کرتا ہے
وہ سخت گنہگار بلکہ کافر ہے، تو پھر اس صورت میں معصومیت کیا باقی رہی؟ اور اگر کہو کہ ہمارے نزدیک
ایسا دعوئی نہ گناہ نہ کفر کی بات ہے تو پھر اُسی الجھن میں آپ پڑ گئے جس سے بچنا چاہئے تھا۔ کیونکہ
جیسا آپ کے نزدیک حضرت مسیح کے لئے خدائی کا دعویٰ کرنا گناہ کی بات نہیں ہے، ایسا ہی ایک
شاکت مت والے کے نزدیک ماں بہن سے بھی زنا کرنا گناہ کی بات نہیں ہے۔ اور آریہ صاحبوں

کے نزدیک ہر ایک ذرہ کو اپنے وجود کا آپ ہی خدا جاننا اور اپنی پیاری بیوی کو باوجود اپنی موجودگی
کے کسی دوسرے سے ہم بستر کرا دینا کچھ بھی گناہ کی بات نہیں ۔ اور سناتن دھرم والوں کے نزدیک
راجہ رام چندر اور کرشن کو اوتار جاننا اور پر مشیر ماننا اور پتھروں کے آگے سجدہ کرنا کچھ گناہ کی بات
نہیں ۔ اور ایک گبر کے نزدیک آگ کی پوجا کرنا کچھ گناہ کی بات نہیں ۔ اور ایک فرقہ یہودیوں کے
مذہب کے موافق غیر قوموں کے مال کی چوری کر لینا اور ان کو نقصان پہنچا دینا کچھ گناہ کی بات
نہیں ۔ اور بحر مسلمانوں کے سب کے نزدیک سود لینا کچھ گناہ کی بات نہیں تو اب ایسا کون فارغ حج
ہے کہ ان جھگڑوں کا فیصلہ کرے؟ اس لئے حق کے طالب کیلئے افضل اور اعلیٰ نبی کی شناخت کے لئے
یہی طریق کھلا ہے جو میں نے بیان کیا ہے اور اگر ہم فرض بھی کر لیں تو تمام قو میں معصومیت کی وجوہ
ایک ہی طور سے بیان کرتی ہیں یعنی اس بیان میں اگر تمام مذہبوں والے متفق بھی ہوں کہ فلاں فلاں
امر گناہ میں داخل ہے جس سے باز رہنے کی حالت میں انسان معصوم کہلا سکتا ہے تو گو ایسا فرض کرنا
غیر ممکن ہے تا ہم محض اس امر کی تحقیق ہونے سے کہ ایک شخص شراب نہیں پیتا ، رہزنی نہیں کرتا ، ڈاکہ
نہیں مارتا ، خون نہیں کرتا ، جھوٹی گواہی نہیں دیتا ۔ ایسا شخص صرف اس قسم کی معصومیت کی وجہ سے
انسان کامل ہونے کا ہرگز مستحق نہیں ہو سکتا اور نہ کسی حقیقی اور اعلیٰ نیکی کا مالک ٹھہر سکتا ہے ۔ مثلاً اگر
کوئی کسی کو اپنا یہ احسان جتلائے کہ باوجود یکہ میں نے کئی دفعہ یہ موقع پایا کہ تیرے گھر کو آگ لگا
دوں اور تیرے شیر خوار بچے کا گلا گھونٹ دوں مگر پھر بھی میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ تیرے بچے کا
گلا گھونٹا ۔ تو ظاہر ہے کہ عقلمندوں کے نزدیک یہ کوئی اعلیٰ درجہ کی نیکی نہیں سمجھی جائے گی اور نہ ایسے ہے یہ اور نہایے
حقوق اور فضائل کو پیش کرنے والا بھلا مانس انسان خیال کیا جائے گا۔ ورنہ ایک حجام اگر یہ احسان
جتلا کر ہمیں ممنون بنانا چاہے کہ بالوں کے کاٹنے یا درست کرنے کے وقت مجھے یہ موقع ملا تھا کہ
میں تمہارے سر یا گردن یا ناک پر استرہ مار دیتا مگر میں نے یہ نیکی کی کہ نہیں مارا ۔ تو کیا اس سے وہ
ہمارا اعلیٰ درجہ کا محسن ٹھہر جائے گا اور والدین کے حقوق کی طرح اس کے حقوق بھی تسلیم کئے جائیں
گے؟ نہیں ، بلکہ وہ ایک طور کے جرم کا مرتکب ہے جو اپنی ایسی صفات ظاہر کرتا ہے اور ایک دانشمند
حاکم کے نزدیک ضمانت لینے کے لائق ہے۔ غرض یہ کوئی اعلیٰ درجہ کا احسان نہیں ہے کہ کسی نے بدی
کرنے سے اپنے تئیں بچائے رکھا کیونکہ قانون سزا بھی تو اُسے روکتا تھا۔ مثلاً اگر کوئی شریر نقب

لگانے یا اپنے ہمسایہ کا مال چرانے سے رک گیا ہے تو کیا اس کی یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ اس شرارت
سے باز رہ کر اس سے نیکی کرنا چاہتا تھا بلکہ قانون سزا بھی تو اُسے ڈرا رہا تھا کیونکہ وہ یہ بھی جانتا تھا
کہ اگر میں نقب زنی کے وقت یا کسی کے گھر میں آگ لگانے کے وقت یا کسی بے گناہ پر پستول
چھوڑنے کے وقت یا کسی بچے کا گلا گھوٹنے کے وقت پکڑا گیا تو پھر گورنمنٹ پوری سزا دے کر جہنم تک
پہنچائے گی ۔ غرض اگر یہی حقیقی نیکی اور انسان کا اعلیٰ جو ہر ہے تو پھر تمام جرائم پیشہ ایسے لوگوں کے محسن
ٹھہر جائیں گے جن کو انہوں نے کوئی ضرر نہیں پہنچایا۔ لیکن جن بزرگواروں کو ہم انسان کامل کا
خطاب دینا چاہتے ہیں کیا ان کی بزرگی کے اثبات کیلئے ہمیں بھی وجوہ پیش کرنے چاہئیں کہ کبھی
انہوں نے کسی شخص کے گھر کو آگ نہیں لگائی ، چوری نہیں کی کسی بیگا نہ عورت پر حملہ نہیں کیا ، ڈاکہ نہیں
مارا ، کسی بچے کا گلا نہیں گھونٹا ۔ حاشا وکلا ، یہ کمینہ باتیں ہرگز کمال کی وجوہ نہیں ہوسکتیں بلکہ ایسے ذکر
سے تو ایک طور سے ہجو نکلتی ہے۔ مثلاً اگر میں یہ کہوں کہ میری دانست میں زید جو ایک شہر کا معزز اور
نیک نام رئیس ہے، فلاں ڈاکہ میں شریک نہیں ہے یا فلاں عورت کو جو چند آدمی زنا کے لئے بہلا
کر لے گئے تھے ، اس سازش سے زید کا کچھ تعلق نہ تھا۔ تو ایسے بیان میں میں زید کی ایک طریق سے
ازالہ حیثیت عرفی کر رہا ہوں کیونکہ پوشیدہ طور پر پبلک کو احتمال کا موقع دیتا ہوں کہ وہ اس مادہ کا
آدمی ہے، گو اس وقت شریک نہیں ہے۔ پس خدا کے نبیوں کی تعریف اسی حد تک ختم کر دینا بلا شبہ ان
کی ایک سخت مذمت ہے اور اسی بات کو ان کا بڑا کمال سمجھنا کہ جرائم پیشہ لوگوں کی طرح ناجائز
تکالیف عامہ سے انہوں نے اپنے تئیں بچایا ، ان کے مرتبہ عالیہ کی بڑی ہتک ہے ۔ اوّل تو بدی سے
باز رہنا جس کو معصومیت کہا جاتا ہے کوئی اعلیٰ صفت نہیں ہے۔ دنیا میں ہزاروں اس قسم کے لوگ
موجود ہیں کہ ان کو موقع نہیں ملا کہ وہ نقب لگا ئیں یا دھاڑا ماریں یا خون کریں یا شیر خوار بچوں کا گلا
گھونٹیں یا بیچاری کمزور عورتوں کا زیور کانوں سے توڑ کر لے جائیں ۔ پس ہم کہاں تک اس ترک شر
کی وجہ سے لوگوں کو اپنے محسن ٹھہراتے جائیں اور ان کو محض اسی وجہ سے انسان کامل مان لیں؟
ماسوائے اس کے ترک شر کے لئے ، جس کو دوسرے لفظوں میں معصومیت کہتے ہیں ، بہت سی وجوہ ،
ہیں ۔ ہر ایک کو یہ لیاقت کب حاصل ہے کہ رات کو اکیلا اُٹھے اور حربہ نقب ہاتھ میں لے کر اور لنگوٹی
باندھ کر کسی کوچے میں گھس جائے اور عین موقع پر نقب لگا دے اور مال قابو میں کرے اور پھر جان بچا

کر بھاگ جائے ۔ اس قسم کی مشقیں نبیوں کو کہاں ہیں اور بغیر لیاقت اور قوت کے جرات پیدا ہی نہیں
ہو سکتی ۔ ایسا ہی زنا کاری بھی قوت مردمی کی محتاج ہے اور اگر مرد ہو بھی تب بھی محض خالی ہاتھ سے
غیر ممکن ہے۔ بازاری عورتوں نے اپنے نفس کو وقف تو نہیں کر رکھا ۔ وہ بھی آخر کچھ مانگتی ہیں۔ تلوار
چلانے کیلئے بھی باز و چاہئے اور کچھ اٹکل بھی اور کچھ بہادری اور دل کی قوت بھی ۔ بعض ایک چڑیا کو
بھی نہیں مار سکتے اور ڈاکہ مارنا بھی ہر ایک بز دل کا کام نہیں ۔ اب اس بات کا کون فیصلہ کرے کہ مثلاً
ایک شخص جو ایک پر ثمر باغ کے پاس پاس جا رہا تھا۔ اس نے اس باغ کا اس لئے بے اجازت پھل
نہیں تو ڑا کہ وہ ایک بڑا مقدس انسان تھا ۔ کیا وجہ کہ ہم یہ نہ کہیں کہ اس لئے نہیں تو ڑا کہ دن کا وقت
تھا۔ پچاس محافظ باغ میں موجود تھے ۔ اگر توڑتا تو پکڑا جاتا ، مارکھا تا ، بے عزت ہوتا۔ اس قسم کی
نبیوں کی تعریف کرنا اور بار بار معصومیت پیش کرنا اور دکھلانا کہ انہوں نے ارتکاب جرائم نہیں کیا،
سخت مکروہ اور ترک ادب ہے۔ ہاں ہزاروں صفات فاضلہ کے ضمن میں اگر یہ بھی بیان ہو تو کچھ
مضائقہ نہیں ۔ مگر صرف اتنی ہی بات کہ اس نبی نے کبھی کسی بچے کا دو چار آنہ کے طمع کے لئے گلا نہیں
گھونٹا یا کسی اور کمینہ بدی کا مرتکب نہیں ہوا ، یہ بلا شبہ ہجو ہے۔ یہ ان لوگوں کے خیال ہیں جنہوں نے
انسان کی حقیقی نیکی اور حقیقی کمال میں کبھی غور نہیں کیا۔ جس شخص کا نام ہم انسان کامل رکھتے ہیں ۔ ہمیں
نہیں چاہئے کہ محض ترک شر کے پہلو سے اس کی بزرگی کا وزن کریں کیونکہ اس وزن سے اگر کچھ
ثابت ہو تو صرف یہ ہوگا کہ ایسا انسان بد معاشوں کے گروہ میں سے نہیں ہے، معمولی بھلے مانسوں
میں سے ہے۔ کیونکہ جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے، محض شرارت سے باز رہنا کوئی اعلیٰ خوبیوں کی سے باز
بات نہیں ۔ ایسا تو کبھی سانپ بھی کرتا ہے کہ آگے سے خاموش گزر جاتا ہے اور حملہ نہیں کرتا اور کبھی
بھیڑیا بھی سامنے سے سرنگوں گزر جاتا ہے۔ ہزاروں بچے ایسی حالت میں مر جاتے ہیں اور کوئی ضرر
بھی کسی انسان کو انہوں نے نہیں پہنچایا تھا۔ بلکہ انسان کامل کی شناخت کے لئے کسب خیر کا پہلو دیکھنا
چاہئے یعنی یہ کہ کیا کیا حقیقی نیکیاں اس سے ظہور میں آئیں اور کیا کیا حقیقی کمالات اس کے دل اور
دماغ اور کانشنس میں موجود ہیں اور کیا کیا صفات فاضلہ اس کے اندر موجود ہیں ۔ سو یہی وہ امر ہے
جس کو پیش نظر رکھ کر حضرت مسیح کے ذاتی کمالات اور انواع خیرات اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے کمالات اور ت اور خیرات کو ہر ایک پہلو سے جانچنا چاہئے ۔ مثلاً سخاوت ، فتوت ، مواسات ، حقیقی حلم ،

جس کے لئے قدرت سخت گوئی شرط ہے۔ حقیقی عفو، جس کے لئے قدرت انتقام شرط ہے ۔ حقیقی
شجاعت ، جس کے لئے خوفناک دشمنوں کا مقابلہ شرط ہے۔ حقیقی عدل ، جس کے لئے قدرت ظلم ظلم شرط
ہے۔ حقیقی رحم ، جس کے لئے قدرت سزا شرط ہے اور اعلیٰ درجہ کی زیر کی اور اعلیٰ درجہ کا حافظہ اور
اعلیٰ درجہ کی فیض رسانی اور اعلیٰ درجہ کی استقامت اور اعلیٰ درجہ کا احسان جن کے لئے نمونے اور
نظیریں شرط ہیں ۔ پس اس قسم کی صفات فاضلہ میں مقابلہ اور مواز نہ ہونا چاہئے نہ صرف ترک شر
میں ، جس کا بشپ صاحب معصومیت نام رکھتے ہیں ۔ کیونکہ نبیوں کی نسبت یہ خیال کرنا بھی گناہ ہے کہ
انہوں نے چوری ڈاکہ وغیرہ کا موقع پا کر اپنے تئیں بچایا یا یہ جرائم ان پر ثابت نہ ہو سکے بلکہ
حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ فرمانا کہ مجھے نیک مت کہہ یہ ایک ایسی وصیت تھی جس پر پادری
صاحبوں کو عمل کرنا چاہئے تھا۔
اگر بشپ صاحب تحقیق حق کے در حقیقت شائق ہیں تو اس مضمون کا اشتہار دے دیں کہ ہم
مسلمانوں سے اس طریق سے بحث کرنا چاہتے ہیں کہ ان دونوں نبیوں میں سے کمالات ایمانی
و اخلاقی و برکاتی و تاثیراتی و قولی و فعلی و ایمانی و عرفانی و علمی و تقدسی اور طریق معاشرت کی
روسے کون نبی افضل واعلیٰ ہے ۔ اگر وہ ایسا کریں اور کوئی تاریخ مقررہ کر کے ہمیں اطلاع دیں
تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص تاریخ مقررہ پر ضرور جلسه قراردادہ پر حاضر ہو۔ جائے گا ،
ور نہ یہ طریق محض ایک دھوکہ دینے کی راہ ہے جس کا یہی جواب کافی ہے اور اگر وہ قبول کر لیں تو یہ
شرط ضروری ہو گی کہ ہمیں پانچ گھنٹہ سے کم وقت نہ دیا جائے ۔
۲۵ رمتی ۱۹۰۰ء
راقم خاکسار
مرزاغلام احمد
از قادیان
لے ( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۳۷۹ تا ۳۸۳)

مکتوب نمبر ۱۳
یہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا تھا اور ایک مجلس کی طرف سے بھیجا گیا تھا
آخر میں جو اسماء کی فہرست ہے وہ میں نے چھوڑ دی ہے۔
(ایڈیٹر )
جناب فضیلت مآب مکرم رائٹ ریورنڈ جارج لیفرائے
ڈی ڈی بشپ صاحب لاہور
بعد آداب نیاز مندانہ بکمال ادب خدمت عالی میں یہ گزارش ہے کہ چونکہ یہ مختصر زندگی دنیا کی
بہت جلد اپنے دورہ کو پورا کر رہی ہے اور عنقریب وہ زمانہ آتا ہے کہ ہمار ۔ ہے کہ ہمارے وجود کا نام ونز نشان بھی
نہ ہوگا۔ اس لئے ہم لوگوں کے دلوں میں یہ غم دامنگیر ہے کہ کسی طرح راست روی اور سچی خوشحالی
کے ساتھ یہ سفر انجام پذیر ہو اور اس مذہب پر خاتمہ ہو جو در حقیقت خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق
ہے۔ اور اگر ہم حق پر نہیں ہیں تو ہمارے دل اس سچائی کے قبول کرنے کے لئے تیار رہیں جو روشن
دلیلوں کے ساتھ پیش کی جائے ۔ اور اگر کوئی بزرگ مرد میدان بن کر عیسائی مذہب کی حقانیت ہم پر
ثابت کرے، تو اس احسان سے بڑھ کر ہمارے نزدیک کوئی احسان نہیں ہوگا ۔ اس تحقیق کے لئے
ہمارا دل دردمند ہے اور ہم دلی شوق سے چاہتے ہیں کہ اسلام اور عیسائی مذہب کا ایک مقابلہ ہو کر ہم
اس رسول صادق کے آستانہ پر اپنا سر رکھیں جو پاکیزگی اور خوبی اور الہی طاقت اور اخلاقی کمالات
میں تمام نوع انسان سے سبقت لے جانے والا ثابت ہو جائے ۔ اور اس دن سے جو آپ نے بمقام
لاہور اس مضمون پر تقریر کی کہ نبی معصوم اور زندہ رسول کون ہے؟ ہمارے دل بول اُٹھے کہ اس ملک
میں آپ ہی ایک ہیں جو عیسائی مذہب : جو عیسائی مذہب میں جلیل القدر فاضل ہیں ۔ تب سے ہمارے دا ہمارے دل میں یہ خیال
پیدا ہوا ہے کہ اس کام کے لئے عیسائی صاحبوں میں سے بہتر اور کوئی نہیں ملے گا کیونکہ آپ کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی