پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 13

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

معلومات بہت وسیع معلوم ہوتی ہیں اور آپ عربی اور فارسی اور اُردو میں عمدہ دخل رکھتے ہیں ۔ آپ
کے اخلاق بھی بہت پسندیدہ اور بزرگا نہ ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کے اہلِ علم کی طرف سے جو
ہم نے نظر کی تو ہماری رائے میں اس کام کے لئے مرزاغلام احمد صاحب قادیانی کے برابر اور کوئی
نہیں جو مسیح موعود ہونے کا نہ صرف دعوی کرتے ہیں بلکہ بہت سے قطعی دلائل سے ثابت کر دیا ہے کہ
یہ وہی ہیں جن کے دنیا میں آنے کا انجیل اور قرآن میں وعدہ ہے، جس کو دنیا کے مختلف حصوں میں
تقریباً تمیں ہزار لوگوں نے تسلیم کر لیا ہے ۔ غرض اس وقت پنجاب اور ہندوستان کے تمام فاضل اور
اہل علم عیسائیوں میں سے آپ کا وجود از بس غنیمت ہے اور مسلمانوں میں سے مرزا صاحب موصوفہ
ہیں جو خدا کے انتخاب کردہ اور ممسوح ہیں ۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسا عمدہ موقع ہمیں پیش آ گیا
ہے کہ ایک طرف تو آپ موجود ہیں اور دوسری طرف وہ جو خدا کا مسیح کہلاتا ہے ۔
اسی بنا پر ہم لوگوں کی طرف سے جن کے نام نیچے لکھے ہیں ، یہ درخواست ہے کہ چند مختلف فیہ
مسائل میں آپ اور جناب مسیح موعود موصوف با ہم مباحثہ کریں اور حضرت مسیح موعود اس بات کو قبول
فرماتے ہیں کہ پانچ مسائل میں باہم تحریری بحث ہو جائے ۔ اور وہ یہ ہے:۔
(1) ان دونوں نبیوں یعنی حضرت مسیح علیہ السلام اور جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے کس
نبی کی نسبت اس کی کتاب کی رو سے نیز دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ وہ کامل طور پر معصوم
ہے۔
(۲) دونوں بزرگوار نبیوں علیہما السلام میں سے کون سا وہ نبی ہے جس کو اس کی کتاب وغیرہ دلائل
کی رو سے زندہ رسول کہہ سکتے ہیں جو الہی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے۔
(۳) ان دونوں بزرگوار علیہما السلام سے کونسا وہ نبی ہے جس کو اس کی آسمانی کتاب وغیرہ دلائل کی
رو سے شفیع کہہ سکتے ہیں ۔
(۴) ان دونوں مذہبوں عیسائیت اور اسلام میں سے کونسا وہ مذہب ہے جس کو ہم زندہ مذہب
کہہ سکتے ہیں ۔
(۵) ان دونوں تعلیموں ، انجیلی تعلیم اور قرآنی تعلیم میں سے کونسی وہ تعلیم ہے جس کو ہم اعلیٰ اور سچی
تعلیم کہہ سکتے ہیں اور تعلیم میں تو حید اور تثلیث کی بحث بھی داخل ہے۔
ید الحکم ۷ ارجولائی ۱۸۹۹ء صفحہ ۲۰۱

ہوگی ۔
یہ پانچ سوال ہیں جن میں بحث ہوگی ۔ اس بحث کے لئے شرائط مندرجہ ذیل کی پابندی ضروری
ا۔ شرط اول یہ کہ ہر ایک امر کی بحث کے متعلق جو مندرجہ بالا پانچ نمبروں میں لکھے گئے ہیں ۔
ایک ایک دن خرچ ہو گا یعنی یہ کہ کل بحث پانچ دن میں ختم ہو گی ۔
۲۔ شرط دوم یہ ہے کہ ہر ایک فریق کو اپنے اپنے بیان کے لئے پورے تین تین گھنٹے موقع دیا
جائے گا اور اس طرح پر ہر ایک دن کا جلسہ چھ بجے صبح سے ۱۲ بجے تک پورا ہو جائے گا۔
۔ شرط سوم یہ ہے کہ ہر ایک فریق محض اپنے نبی یا کتاب کی نسبت ثبوت دے گا ۔ دوسرے فریق
کے نبی یا کتاب کی نسبت حملہ کرنے کا مجاز نہیں ہوگا کیونکہ ایسا حملہ محض فضول اور بسا اوقات
دل شکنی کا موجب ہوتا ہے اور مقابلہ کرنے کے وقت پلک کو خود معلوم ہو جائے گا کہ کس کا
ثبوت قومی اور کس کا ثبوت ضعیف اور کمزور ہے ۔ ہاں ہر ایک فریق کو اختیا ر ہو گا کہ جس جس
موقع پر حملہ کا احتمال ہے ان احتمالی سوالات کا اپنے بیان میں آپ جواب دے دے۔
۴- بحث تحریری ہو گی ۔ مگر تحریر کا یہ طریق ہوگا کہ ہر ایک فریق کے ساتھ ایک کا تب ہوگا ۔ وہ بولتا
جائے گا اور کا تب لکھتا جائے گا اور ہر ایک کے پاس ایک ایسا شخص بھی ہوگا کہ مضمون ختم
ہونے کے بعد حاضرین کو سنا دیا کرے گا اور سنانے کے بعد ایک نقل اس کی بعد دستخط
فریق مخالف کو دی جائے گی ۔
یہ بحث بمقام لاہور ہو گی اور آپ کے اختیار میں رہے گا کہ جہاں چاہیں اس بحث کے لئے
مجلس منعقد فرمالیں اور جیسا چاہیں مناسب انتظام کر لیں ۔
۲۔ جب اس بحث کے دن ختم ہو جائیں گے تو دونوں فریق میں سے ایک فریق یا دونوں اس
مضمون کو بصورت رسالہ چھاپ کر شائع کر دیں گے اور کسی کو اختیار نہیں ہوگا کہ اپنی طرف
سے بعد میں کچھ ملا دے۔
یہ شرائط ہیں جو ہم نے حضرت مرزا صاحب مسیح موعود سے منظور کرالئے ہیں اور چونکہ یہ شرائط
بہت صاف اور سراسر انصاف پر مبنی ہیں لہذا امید ہے کہ جناب بھی ان کو منظور فرما کر مطلع فرمائیں گے
کہ ایسی بحث کیلئے کب اور کس مہینے میں آپ تیار ہیں ۔ ہم درخواست کنندوں کی طرف سے نہایت

التجا اور ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ جناب ضرور اس طریق بحث کو منظور فرمائیں اور ہم
حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی عزت کا واسطہ جناب کی خدمت میں ڈال کر یہ عاجزانہ سوال کرتے
ہیں کہ جناب اس پیارے مقبول نبی کے نام پر ہماری یہ درخواست منظور فرما کر بذریعہ اشتہار مطبوعه
منظوری سے مطلع فرمائیں ۔ اس درخواست میں کوئی فوق الطاقت یا بیہودہ امر نہیں اور طریق بحث
سراسر مہذبانہ اور سرا پا نیک نیتی اور طلب حق پر بنی ہے اور با ایں ہمہ جب کہ جناب جیسے ایک بزرگ
صاحب مرتبہ کو حضرت یسوع مسیح علیہ السلام کی قسم دی گئی ہے تو اس لئے ہم سائلوں کو بکلی یقین ہے
کہ جناب اس عاجزانہ درخواست کو گو کیسی ہی کم فرصتی ہو بہر حال بغیر کسی تنسیخ یا ترمیم کے حضرت مسیح
کے نام کی عزت کے لئے ضرور منظور فرمائیں گے۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ایسی منصفانہ
درخواست ہم لوگوں سے حضرت مسیح کی عزت کا واسطہ درمیان لا کر کی جائے تو ہم سخت گناہ اور
سوء ادب سمجھیں گے کہ اس درخواست کو منظور نہ کریں تو پھر آپ کو تو حضرت مسیح علیہ السلام کی محبت کا
بہت دعوی ہے جس کے امتحان کا ہم غریبوں کو یہ پہلا موقع ہے۔ زیادہ کیا تکلیف دیں۔ صرف
جواب کے منتظر ہیں اور جواب بنام مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے ۔ ایل ۔ ایل ۔ بی وکیل بمقام
قادیان ضلع گورداسپور آنا چاہئے کیونکہ وہی اس مجلس کے سیکرٹری ہیں اور درخواست کرنے والوں
کے نام یہ ہیں ۔

لیفرائے کا فرار
اس چیلنج کے جواب میں بشپ صاحب نے مندرجہ ذیل خط لکھا۔
رونگٹن
هار
رومن
شمله ۱۲ جون ۱۹۰۰ء
جناب من ! مجھے ایک چھپی ہوئی چٹھی جس پر آپ کے اور کئی اور معزز اشخاص کے دستخط تھے ملی
ہے جس میں مجھ سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ساتھ اسلام اور
عیسویت کے بعض اصولوں پر ایک کھلے مباحثہ کے لئے میں کوئی وقت اور جگہ مقرر کروں ۔ میں افسوس
کرتا ہوں کہ میں آپ کی اس تجویز کو قبول نہیں کر سکتا اور اس کے بڑے بڑے وجوہات یہ ہیں ۔
ا۔ جس قسم کے دوستانہ تعلقات کی آپ کے مجوزہ مباحثہ میں ضرورت ہوگی اس قسم کے تعلقات
کے ساتھ میں مرزا غلام احمد صاحب کو ملنے سے انکار کرتا ہوں ۔ مرزا صاحب نے اپنے آپ کو
مسیح کہنے کی جرات کرنے میں بغیر ایک ذرہ استحقاق کے ایسا نام اختیار کیا ہے جس سے ہم
عیسائی پکارے جاتے ہیں اور جس کو ہم نہایت درجہ کی عزت اور ادب سے دیکھتے ہیں اور اس
طرح پر انہوں نے سخت ہتک اور بے عزتی اس کی کی ہے جس کو میں اپنا خداوند اور مالک سمجھ کر
پرستش کرتا ہوں تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ میں مرزا صاحب کو دوستانہ تعلقات کے ساتھ مل
سکوں ۔
۲۔ آپ اپنی
اپنی چٹھی میں اشارہ کرتے ہیں کہ تمام بحثوں میں میری یہ خواہش رہی ہے کہ ان کو نرمی کہ
کے ساتھ کیا جائے اور ان لوگوں کے خیالات کو جن کے ساتھ عقائد میں اختلاف کرنے پر میں
مجبور ہوں ادب کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس قاعدہ پر عمل کرنا اور کوئی
ایسے لفظ نہ کہنا جو جائز طور پر ان لوگوں کے خیالات کو دکھ پہنچانے والے ہوں جو مجھ سے
اختلاف رکھتے ہیں ۔ یہی ہمیشہ سے میری سچی خواہش رہی ہے لیکن جب میں ان تحریروں کو جو جو
مرزا صاحب نے وقتاً فوقتاً عیسائی مذہب پر لکھی ہیں پڑھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ کس قد رسختی
اور بدزبانی کے ساتھ وہ ان واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ہمارے خداوند یسوع مسیح
کی نسبت ان چار انجیلوں میں مرقوم ہیں جن کو ہم عیسائی خداوند تعالیٰ کے پاک کلام کا حصہ

سمجھتے اور اس کی تعظیم کرتے ہیں تو میں صرف یہ نتیجہ نکال سکتا ہوں کہ مرزا صاحب اپنے مخالف
کے ساتھ مباحثہ میں اس نرمی اور ادب کے معیار کو مد نظر نہیں رکھتے جو ہمیشہ سے میرا مقصد رہا
ہے اس لئے اس دلیل پر بھی میں مرزا صاحب کو برابری کے تعلقات کے ساتھ نہیں مل سکتا ۔
۳۔ جیسا کہ آپ مجھے یقین دلاتے ہیں مرزا صاحب کے بہت سارے پیرو ہوں گے مگر اس سے
کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ ان کے مسیح ہونے کے دعوی کو اس صوبہ کے بکثرت مسلمان رڈ
کرتے اور اس کی تحقیر کرتے اور اس پر استہزا کرتے ہیں اس لئے جس حالت میں کہ میں خواہ
ذاتی طور پر کیسا ہی نا قابل ہوں ایک حد تک عیسائی قوم کا وکیل ہوں اس عہدہ کے سبب سے جو
مجھے حاصل ہے مرزا صاحب کسی طرح پر بھی مسلمانوں کے وکیل نہیں ہو سکتے تو پھر کس طرح پر
میں مباحثہ میں ان کو اپنے برا بر سمجھ سکتا ہوں ۔
۴۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جب سے میں اس ضلع کا بشپ ہوا ہوں میرا پہلا اور زیادہ ضروری
کام یہ ہے کہ عیسائی کلیسیا کی حاجتوں کی طرف توجہ کروں اور پوری کوشش کروں کہ اس کو
مضبوط کیا جائے اور خدا تعالیٰ پر سچے ایمان اور زندگی کی پاکی میں اس کو اندر سے بنایا جائے
اور اس لئے ایک معمولی واعظ کا کام (یعنی ایسے شخص کا جو اپنے وقت وعظ کرنے میں اور ان
لوگوں کو جو اب عیسائی مذہب سے باہر ہیں عیسائی مذہب پر ایمان لانے کے لئے ترغیب دینے
میں صرف کرتا ہے ) میرے وقت اور خیالات میں صرف ایک چھوٹے درجہ کا کام ہے اس میں
شک نہیں کہ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے مجھے بہت تعلق ہے اور جس میں میں خوشی کے ساتھ
شامل ہوتا ہوں لیکن جب خدا نے ایک اور طرح پر اپنی خدمت کرنے کو مجھے بلا لیا ہے تو مجھے
اس کی آواز کی پیروی کرنی چاہیے اس لئے میں اپنے اصل کام میں سے اس قدر حصہ وقت کا
نہیں دے سکتا جس کی آپ کے مجوزہ مباحثہ کے لئے ضرورت ہوگی ۔
۔ بالآخر میں یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے مذہبی مباحثہ سے جو نتائج حاصل ہو سکتے ہیں
ان کو میں اور آپ ایک بڑے فرق کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ تو اپنی چٹھی میں یہ خواہش ظاہر
کرتے ہیں کہ اس تحقیقات کے نتیجہ پر ہم اس مقدس نبی کے آگے سرجھکا دیں جو دل کی
پاکیزگی فضیلت قوت قدسی اور اخلاقی راستبازی میں سب دنیا سے بڑھ کر ہے دوسرے الفاظ

میں آپ اس بات کو ممکن سمجھتے ہیں کہ محض عقلی دلائل کے ذریعہ سے سچے مذہب کا راستہ اور ایک
مذہب کی دوسرے مذہب پر فضیلت معلوم ہو سکتی ہے میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ خیال اصولاً غلط
ہے اور خدا تعالیٰ کے پاک کلام کی تعلیم کے خلاف ہے اور اس ملک کے اکثر لوگوں کے دلوں
میں اس خیال کے غلبہ نے سخت نقصان پہنچایا ہے ۔ اس لئے میں اپنے کسی فعل سے اس کو ٹھیک
ماننا یا اس کی تائید کرنی نہیں چاہتا ہم یقین رکھتے ہیں کہ مذہب صرف عقل سے ہی مدد نہیں مانگتا
بلکہ انسان کے سارے قومی سے یعنی اس کی مرضی سے اس کے احساسات سے اس کی اخلاقی
خواہشات سے اس کی ایمانی حیثیت سے یا مختصر الفاظ میں اس کے دل اور دماغ سے ہمارے یا
یسوع مسیح کی تعلیم میں خدا اور اس کے بچے مذہب کا علم اس قدر عقلی قومی کی تیزی ۔
سے
متعلق نہیں جیسا کہ دل کی پاکیزگی اور زندگی کے افعال میں اس کی سچی فرمانبرداری کے ساتھ
ہے جیسا کہ ایک موقع پر مسیح کہتا ہے ”مبارک ہیں وے جو دل کے پاک ہیں کیونکہ وے خدا کو
دیکھیں گے، متی ۸:۵ اور پھر ایک اور موقع پر جو میرے خیال میں اس امر پر بڑی روشنی ڈالتا
ہے وہ کہتا ہے اگر کوئی آدمی اس کی مرضی کرنا چاہتا ہے ( یعنی خدا کی مرضی ) تو وہ تعلیم کو جان
لے گا کہ آیا یہ خدا کی طرف سے ہے یا میں اپنی طرف سے باتیں کرتا ہوں“۔ یوحنا ے : ۱۷۔
میرا اپنا پکا ایمان ہے کہ کسی آدمی کو سچے خدا کا زندہ علم حاصل نہیں ہو سکتا مگر اس کی روح القدس
کی مدد سے اور یہ کہ ایسی مدد جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں تو بہ کرنے والوں اور دل کے
پاکوں اور فروتنوں اور راستبازوں کو دی جاتی ہے نہ ان لوگوں کو جن کے عقلی قومی تیز ہوں اور
جو مذہبی مباحثہ میں پورے اُتر سکیں یہ بالکل سچ ہے کہ میں اس بات کو بہت پسند کرتا ہوں کہ
دونوں مذہبوں یعنی عیسائیت اور اسلام کے پیرو ایک دوسرے کو جانیں اور ایک دوسرے کے
عقائد کو اس سے بہتر سمجھیں جیسا کہ گذشتہ میں حالت رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کیوں میں خوش ہوتا
ہوں کہ ایک طرف تو آپ کے مذہب کی ان تحریروں کو مطالعہ کروں جو مجھے اس کے سچے
مضامین اور تعلیموں سے اچھی طرح سے آگاہ کر سکیں اور دوسری طرف ایسے لیکچر دوں جیسے کہ
ابھی میں نے لاہور میں دیے جن کے ذریعہ سے حاضرین کو ایسے سوال کرنے کا موقع دیا
جائے جن سے وہ مذہب کے اصولوں کو بہ نسبت سابق اچھی طرح سے اور زیادہ صفائی کے

ساتھ سمجھ سکیں مگر یہ میں خیال کرتا ہوں آپ دیکھ لیں گے ایسی بات نہیں ہے جیسا کہ ایک ایسے
مباحثہ میں شامل ہونا جس کا مسلم نتیجہ یہ ہو کہ جو لوگ اس مباحثہ میں شریک ہوں وہ اس مذہب
کو اختیار کر لیں جس کے خدا کی طرف سے ہونے کا دعوئی اس وقت قطعی طور پر ثابت ہو جائے
میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ کسی وقت بھی کسی مباحثہ میں اس شرط پر شامل ہو سکوں اگر چہ یہ چٹھی
چھپی ہوئی نہیں مگر آپ کو پورا اختیار ہے کہ اس کو چھاپ لیں یا ایسی طرح پر استعمال کریں جیسا
کہ آپ پسندیدہ سمجھیں ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ میرا معاملہ مسلمان شرفا کے ساتھ ہے اور اس
لئے اگر یہ چٹھی چھاپی جائے گی تو ساری کی ساری اور بغیر کسی تبدیلی کے چھاپی جائے گی ۔
پ کا تابع کا تابعدار دستخط جی ۔اے ۔ لاہور )
اس کے جواب میں مسلمانوں کی کمیٹی نے مفصلہ ذیل چٹھی بشپ کو لکھی کہ وہ اپنے فیصلہ پر زیادہ
غور کرے۔
رے۔ یہ چٹھی بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی لکھوائی تھی ۔
قادیان مورخہ ۰ ار جولائی ۱۹۰۰ء
جناب من ! آپ کا جواب جس میں آپ نے مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان کے ساتھ
ایک پسندیدہ مباحثہ میں شامل ہونے سے انکار کیا کمیٹی کو سنایا گیا جنہوں نے اس پر بہت اظہار
افسوس کیا۔ جو انکار کے دلائل آپ پیش کرتے ہیں وہ صرف بعض غلط فہمیوں اور غلطیوں کا نتیجہ ہیں
اور مجھے ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی مفصل تر دید ایک رسالہ کی صورت میں لکھوں جو عنقریب شائع کیا در ہداین
جائے گا اگر آپ کی طرف سے اس درخواست کا جواب ایسا ہی مایوسی دینے والا ہوا جیسا کہ پہلی چٹھی
کا امگر اس رسالہ کو چھپوانے سے پہلے یہ مناسب خیال کیا گیا ہے کہ آپ کو ایسے مباحثہ کی ضرورت کی
طرف مزید توجہ دلائی جائے جس کے کثرت سے مسلمان خواہاں ہیں کیا مسلمان اور کیا عیسائی دونوں
قو میں مباحثہ کی تجویز کی منظوری کو دیکھنا چاہتی تھیں اور بہت سے اینگلو انڈین اخبارات نے صرف
اس میں دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی بلکہ صاف صاف اپنی رائے بھی ظاہر کی کہ یہ مباحثہ کی تجویز خواہ کسی
پہلو سے اس پر نظر کی جائے یعنی مجوز مباحثین کی بڑی شہرت علمی فضیلت اور وسیع اثر کے لحاظ سے چیلنج
دینے والی کمیٹی کی عمومیت کے لحاظ سے مباحثہ میں جو سوال پیش ہونے والے تھے ان کے لحاظ سے
شرائط مباحثہ کے اعلیٰ درجہ کے منصفا نہ ہونے کے لحاظ سے اور اس مفید نتیجہ کے لحاظ سے جس کی امید

بطور
کی جاتی تھی غرض کہ ہر ایک طرح سے اس قابل تھی کہ آپ بلا تغیر شرائط اس کو منظور کرتے جن
مسلمانوں نے آپ کو خطاب کیا تھا وہ ملک کے مختلف حصوں سے تھے اور ذی ثروت اور اعلیٰ درجہ کی
تعلیم رکھنے والے تھے جن کی درخواست پر آپ کو بہت توجہ کرنی چاہیے تھی تجویز کرنے میں خلوص دل
اور نیک نیتی سے یہ مقصد مد نظر رکھا گیا تھا کہ عام لوگوں کو اس شک سے باہر نکالا جائے جس میں وہ
بچے مذہب کے متعلق پڑے ہوئے ہیں مباحثہ کی شرائط ایسی منصفا نہ تھیں جیسے کہ خواہش کی جاسکتی ہے
کیونکہ مخالفانہ حملوں کی اس میں اجازت نہ تھی آپ کا ایک عرصہ دراز کے لئے اس ملک میں بطہ
مشنری کے کام کرنا مشرقی لوگوں کے طریقوں مذہبوں اور زبانوں کے ساتھ واقفیت رکھنا ۔ لاہور
میں جو آپ نے لیکچر دئے تھے ان میں اپنے دلائل کی تردید کو جو مسلمانوں کی طرف سے ہوئی تھی
حوصلہ کے ساتھ سننا اور ان تمام واقعات کو آپ کے موجودہ بلند مرتبہ سے اور بھی وقعت مل جانا ان
تمام باتوں نے مسلمانوں کو یقین دلا دیا تھا کہ مباحثہ کے میدان میں عیسائیت کی طرف سے آپ
بہترین وکیل ہو سکتے ہیں اور پھر آپ کی طرف سے اس ابتدائی کارروائی کا ہونا جس میں آپ نے
مسلمانوں کو اپنے پیغمبر کی عصمت اور زندگی بمقابلہ یسوع مسیح کے ثابت کرنے کو بُلا یا جو ایک ایسا
مباحثہ تھا جس میں مسلمانوں کی طرف سے نہ تو اچھی طرح سے تیاری ہو سکتی تھی اور نہ ان کو کافی وقت
مل سکتا تھا اور نہ اپنا اچھا وکیل پیش کر سکتے تھے یہ اور بھی مسلمانوں کی ترغیب کا باعث ہوا کہ آپ کو
ایک ایسے مباحثہ کی طرف بلایا جائے جس میں دونوں مذہبوں کی اور ان کے بانیوں کی فضیلتوں کا
زیادہ مناسب طور پر اور زیادہ انصاف سے امتحان ہو سکے یہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ اسلام کے جس
وکیل کو آپ کے مقابل پر انہوں نے پیش کیا تھا وہ کوئی عام ملاؤں یا واعظوں میں سے نہ تھا کیونکہ ان
کی طرف سے ایسا معمولی حریف پیش کرنا گویا آپ کی قابلیت کی تحقیر کرنا ہوتا بلکہ جیسا آپ کی
حیثیت اور قابلیت اعلیٰ درجہ کی تھی ویسا ہی آپ کے بالمقابل جو حریف پیش کیا گیا وہ بھی ایک اعلیٰ
درجہ کی شہرت اور حیثیت والا آدمی تھا جس پر اس وقت اس کے مسیح موعود کے دعوی کرنے کے سبب
سے تمام ہندوستان کی نظر تھی اور جس کے فرقہ نے باوجود اندرونی اور بیرونی سخت درجہ کی مخالفت
کے ایک حیرت انگیز ترقی کر دکھائی تھی جب دنیا کے دو سب سے بڑے مذہبوں کے دو ایسے مشہور
وکیل موجود ہوں تو مناسب نہیں کہ عوام کو ان سوالوں کے متعلق تاریکی میں چھوڑا جائے جو ہر ایک

زمانہ میں بڑے بڑے آدمیوں کے مد نظر رہے ہیں اگر چہ آپ عیسائی کلیسیا کی اندر سے مرمت کو اپنا
اصل فرض سمجھتے ہیں مگر اس سے آپ انکار نہ کر سکیں گے کہ ہر ایک نیک عیسائی کا اصلی فرض ان لوگوں
کو زندگی اور روشنی کی طرف لانے کا ہونا چاہیے جو اس کی رائے میں موت اور تاریکی کے گڑھے میں
گرے ہوئے ہیں اور جو اس لئے ان لوگوں کی نسبت جو بپتسمہ لے چکے ہیں سخت بڑی خطرناک
حالت میں ہیں بپتسمہ والے تو آپ کے نزدیک دوزخ سے بچ گئے مگر بے بپتسمہ کو عیسائی عقیدہ کے
رو سے ہمیشہ کے لئے دوزخ اور سزا میں ڈالا جائے گا اب میں آپ کے کانشنس کو اپیل کرتا ہوں کہ
ان دونوں کاموں میں سے آپ کے نزدیک کونسا زیادہ ضروری ہے آیا ان لوگوں کی حاجتوں کی
طرف توجہ کرنا جو خطروں سے نکل چکے ہیں یا ان لوگوں کا ہاتھ پکڑنا جو موت اور تاریکی کے گڑھے میں
گر رہے ہیں کیا آپ مباحثہ کی تجویز کو اس دلیل پر رد کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی ساری زندگی میں سے
ایسے نیک کام کے لئے پانچ دن بھی علیحدہ نہیں کر سکتے ۔ پھر آپ مرزا غلام احمد صاحب کو اس وجہ پر
دوستانہ تعلقات کے ساتھ ملنے سے انکار کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا نام اختیار کیا ہے جس کی
عیسائی لوگ اپنا خداوند اور مالک سمجھ کر عزت اور عبادت کرتے ہیں اگر امر واقع یہ بھی ہوتا جیسا
آپ نے خیال کیا ہے تو دشمنی اور دوستانہ تعلقات کے قطع کے لئے یہ کوئی دلیل نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ
س بائیبل تو یہ سکھاتی ہے کہ دشمنوں سے بھی پیار کرو۔
اپنے مذہبی مخالف کے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی مذہب کے پیروؤں کی طرف سے بھی نہیں ہونا
چاہیے ۔ چہ جائیکہ عیسائی مذہب کے پیروؤں کی طرف سے ہو اور پھر ان میں سے مخصوصاً کلیسیا کے
ایک ایسے بڑے بزرگ کی طرف سے جس کا فرض صرف یہی نہیں کہ وہ خود ہی متی باب ۵ آیت ۴۴ پر
عمل کرے بلکہ یہ بھی کہ وہ یہ تعلیم دوسرے عیسائیوں کو سکھائے بلکہ غیر عیسائیوں کو بھی اس کا وعظ
کرے مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مرزا صاحب یہ نہیں کہتے کہ وہ سچ مچ یسوع مسیح ہیں بلکہ ان کا
دعوئی یہ ہے کہ وہ بروزی طور پر اس نبی کے رنگ میں آئے ہیں اور جس طرح پر اس نے تعلیم دی تھی
اس طرح پر تعلیم دیتے ہیں جیسا کہ اس سے پہلے بھی یوحنا الیاس کے رنگ میں بروزی طور پر آچکا ہے
علاوہ ازیں مسلمان حضرت عیسیٰ کو ایک سچا اور بزرگ نبی سمجھتے ہیں اور مرزا صاحب جو اپنے زمانہ میں
اول المسلمین ہیں ان سب سے بڑھ کر ان کو ایسا سمجھتے ہیں حالانکہ کروڑہا دوسرے لوگ جن کا مذہب

نہ عیسویت اور نہ اسلام ہے اس کو نبی بھی نہیں سمجھتے اور اس طرح پر اس کے مرتبہ کی بڑی حقارت
کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایسے لوگوں سے کثرت سے ملتے بھی ہوں گے مگر میں یہ خیال
نہیں کرتا کہ آپ نے ان کی نسبت کبھی ایسا بغض اور عداوت کا خیال ظاہر کیا ہو جیسا کہ آپ نے اپنی
چٹھی میں جو میرے نام تھی مرزا صاحب کی نسبت ظاہر کیا ہے لیکن اس جگہ میں آپ کو ایک اور بڑے
ضروری امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جب اس بات کا ذکر مرزا صاحب کے سامنے ہوا اور ان
سے دریافت کیا گیا کہ کیا جس طرح پر بشپ صاحب آپ سے دوستانہ تعلقات کے ساتھ ملنے سے
انکار کرتے ہیں آپ بھی بشپ صاحب کی نسبت ایسا ہی خیال رکھتے ہیں تو انہوں نے مفصلہ ذیل
جواب دیا:۔
وو
میں دنیا میں کسی کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا میں آدمیوں کے ساتھ بغض نہیں رکھتا بلکہ ان جھوٹے
عقیدوں کے ساتھ جو وہ رکھتے ہیں انسانوں کے متعلق میرے خیالات پرلے درجہ کی ہمدردی اور
نیک نیتی کے ہیں تو پھر کس طرح میں ایسے شخص کو اپنا دشمن سمجھ سکتا ہوں جو اپنے ہم مذہبوں میں معزز
مانا گیا ہے اور علاوہ ازیں اپنے عہدہ اور تعلیم کے لحاظ سے قابلِ عزت ہے میں اس سے محبت رکھتا
ہوں اگر چہ میں اس کے اصولوں کو پسند نہیں کرتا مگر میری نفرت ان عقائد کے ساتھ صرف اسی قدر
ہے جہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی صفات انسانوں کی طرف منسوب کی گئی ہیں اور انسانی نقص اور
بّ
کمزوریاں رب العالمین کی طرف منسوب کی جاتی ہیں میں بشپ صاحب کو دوستانہ تعلقات کے
العالمین کی دوستانہ -
ساتھ ملنے سے نفرت نہیں رکھتا کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی فریق دوسرے سے کوئی فائدہ حاصل کرے
کیونکہ ضروری ہے کہ نیک نیتی کا بیج پھل دے مصلح یا واعظ ہونے کی حیثیت میں جو انسان کو فرائض
ادا کرنے پڑتے ہیں ان سب سے بڑھ کر ضروری امر یہ ہے کہ جو لوگ اس کے ساتھ عقائد میں
اختلاف رکھتے ہوں وہ ان کے ساتھ بڑی خوشی سے ملے ۔ حق بات یہ ہے کہ میں نہ صرف اپنی
مجددیت کے کام کو ہی چھوڑنے والا ہوں گا بلکہ اخلاقی قوانین کو بھی سخت صدمہ پہنچانے والا تصور کیا
جاؤں گا اگر میں ان لوگوں کو اپنا دشمن سمجھ لوں جن کے ساتھ اس وجہ سے کہ وہ بدقسمتی سے غلطیوں میں
پڑ گئے ہیں مجھے ہمدردی اور رحم سے کام لینا چاہیے اگر میں اس کے برعکس کروں تو میں ایک بڑے کثیر
گروہ کو ان مقدس اور اعلیٰ درجہ کی سچائیوں سے محروم رکھنے والا ٹھہروں گا جو میرا فرض ہے کہ سب کو

بتاؤں کوئی شخص کسی ایسے آدمی کے ساتھ نیکی نہیں کر سکتا جس کو وہ اپنا دشمن سمجھتا ہو مگر میں سچ سچ کہتا
ہوں کہ اگر مجھے کہیں ایسا موقع ملے کہ جب میں بشپ صاحب کے ساتھ نیکی بھی اور بدی بھی کرنے
کی طاقت رکھتا ہوں تو میں اس کے ساتھ ایسی نیکی کروں گا جو تمام دنیا کو حیرت میں ڈال دے۔
لوگوں کو پاکیزگی کے راستہ کی طرف بلانے کی طاقت اور ان کی تبدیلی کے لئے سچا جوش سچی محبت
سے پیدا ہوتے ہیں دشمنی عقل کو تاریک کر دیتی ہے اور ہمدردی کو نابود کر دیتی ہے۔ قرآن شریف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہتا ہے کہ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ
اور پھر ایک دوسری جگہ پر لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ جس کا ترجمہ یہ
ہے کہ ہم نے تمہارے پاس ایک نبی بھیجا ہے جس کا دل تمہاری ہمدردی سے ایسا بھرا ہوا ہے کہ تمہارے غم
اور تکلیفیں اس کو ایسا ہی رنج پہنچاتی ہیں گویا کہ وہ اسی کا رنج اور تکلیفیں ہیں اور تمہاری بہتری اور خوشحالی
کے لئے وہ بڑی خواہش رکھتا ہے اور دوسری آیت کا مطلب یہ ہے کہ اے نبی کیا تو اپنے آپ کو ہلاک کر
دے گا اس غم کے لئے کہ یہ لوگ سچائی کو قبول نہیں کرتے ۔ آخری آیت اس سچی قربانی کی طرف اشارہ
کرتی ہے جو خدا تعالیٰ کے مرسل لوگوں کی اصلاح کے لئے کرتے ہیں یہ وہ آیتیں ہیں جن پر میں عمل کرتا
ہوں اور اس سے ہرا ہر ایک شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ان لوگوں کی طرف جو اپنے آپ کو میرا دشمن سمجھتے
میرے خیالات کیسے ہونے چاہئیں ۔ قبل اس کے کہ میں اس چٹھی کو بند کروں میں آپ کو یہ بھی یقین
دلانا چاہتا ہوں کہ اگرچہ مباحثہ کی درخواست پر صرف مرزا صاحب کے ہی چند پیروؤں کے دستخط تھے مگر
تمام مسلمان عام طور پر اس کی منظوری کے منتظر ہیں مذہب کے اصل اصولوں کے ساتھ مرزا صاحب کا
دوسرے مسلمانوں سے اختلاف نہیں بلکہ اختلاف صرف ایسی باتوں میں ہے جیسا کہ ہر ایک بڑے
مذہب کے مختلف فرقوں میں ہوا کرتا ہے اور خود عیسائیت سب سے بڑھ کر ان اختلافوں کو اپنے اندر رکھتی
ہے اگر آپ اس امر کو بڑی وقعت دیتے ہیں تو ہزار ہا تعلیم یافتہ مسلمان جو مرزا صاحب کے پیرو نہیں
درخواست مباحثہ پر دستخط کرنے پر تیار ہیں ترجمہ کی کاپیوں کے ساتھ جو آپ نے مانگی تھیں میں انیس ماہ
گذشتہ کا انڈین ڈیلی ٹیلیگراف بھی آپ کو بھیجتا ہوں جس نے اس چیلنج پر کچھ ریمارک کئے ہیں۔ میں امید
کرتا ہوں کہ اپنے جواب پر دوبارہ غور کرنے کے بعد آپ کسی بہتر نتیجہ پر پہنچیں گے اور اس قدر منتظر دلوں
کو جو اس کی منظوری کے منتظر ہیں مایوس نہ کریں گے ۔
ہیں
دستخط محمد علی سکرٹری

مگر بشپ صاحب منظوری کے لئے رضا مند نہ ہوئے اور جواب میں لکھا کہ مجھے آپ کی چٹھی
مورخہ ۱۰ ماه حال پہنچ چکی ہے مگر جو وجوہات پہلی چٹھی میں میرزا غلام احمد صاحب کے ساتھ مباحثہ
کرنے سے انکار پر میں دے چکا ہوں ان کو نہ اب میں بدلاتا ہوں اور نہ ان پر کچھ ایزادی کرتا
ہوں ۔ آپ نے اپنی پہلی چٹھی کی جو زائد کا پیاں بھیجی ہیں ان کے لئے آپ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔
دستخط جی ۔ اے لاہور ۔
نوٹ : بشپ لیفرائے نے اپنے خط میں جو نکات اُٹھائے ہیں ان کا مفصل جواب ریویو آف ریلیجز
جلد نمبر اصفحہ نمبر 9 میں دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے قارئین وہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔
( ناظر اشاعت )
لا ریویو آف ریلجنزار دو ستمبر ۱۹۰۲ء
☆

·

آج 10 میں سے 10 باقی