پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 14

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جان الیگزنڈر ڈوئی کے نام خطوط
تعارف : قبل اس کے کہ اس خط کا ترجمہ درج کیا جاوے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے امریکہ کے اس مفتری الیاس کو بطور چیلنج لکھا تھا۔ یہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ پہلے
ناظرین کو مختصر طور پر اس شخص سے تعارف کرادیا جاوے ۔ پس یا در ہے کہ جان الیگزینڈر ڈوئی
سکاٹ لینڈ کا اصل باشندہ تھا اور امریکہ میں پہلے پہل ۱۸۸۸ء میں پہنچا۔ سان فرانسسکو میں
اُترا۔ اس سے پہلے کچھ مدت وہ تسمانیہ کے جیل خانہ میں بھی رہ چکا تھا ۔۱۸۹۲ء میں اس نے
وعظ کرنا شروع کیا اور اس نے ایک الگ فرقہ کی بنیاد رکھنی شروع کی ۔ اس کا دعوی تھا کہ میں
لوگوں کو بیماریوں سے شفا دے سکتا ہوں اور اسی دعوی کی وجہ سے کئی زود اعتقاد اور توہم پرست
لوگ اس کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ ان لوگوں کے روپے سے وہ ایک امیر آدمی بن گیا اور ۱۹۰۰ء
میں موجودہ شہر میحون (zoin) کی زمین خریدی جس کے ٹکڑے پھر اپنے ہی مریدوں کے ہاتھ
ایک بڑے گراں نرخ پر بیچے اور یہ ظاہر کیا کہ عنقریب مسیح موعود اسی شہر میں نازل ہوگا ۔۲ /جون
۱۹۰۱ء کو اس نے یہ دعویٰ اپنا شائع کیا کہ میں الیاس ہوں جو مسیح کی آمد کیلئے لوگوں کو تیار کرنے
آیا ہوں ۔ اس دعوٹی سے اس کے روپے اور مریدوں میں اور بھی ترقی ہوئی۔ روپے کی کثرت
یہاں تک ہوئی کہ سال کے شروع میں وہ دس لاکھ ڈالر یعنی تمھیں لاکھ روپے سے بھی زیادہ روپیہ
اپنے مریدوں سے نئے سال کے تحفے کے طور پر مانگا کرتا تھا اور جب سفر کرتا تو اعلیٰ درجے کے
عیش وعشرت کے سامان اس کے ساتھ ہوتے ۱۹۰۲ء میں اس نے یہ پیشگوئی شائع کی کہ اگر
مسلمان صلیبی مذہب کو قبول نہ کریں گے تو وہ سب کے سب ہلاک کر دیئے جائیں گے اور بھی وہ
ہر طرح سے اسلام کی ہتک اور توہین نہایت بیبا کی سے کرتا ۔ جب اس نے اسلام پر ایسے ایسے
حملے کئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ مسیح موعود کے دل میں غیرت کا جوش ڈالا اور آپ نے ستمبر
۱۹۰۲ء میں اسے انگریزی میں ایک چٹھی لکھی جو اسی رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے ستمبر
۱۹۰۲ء کے پرچہ میں شائع ہو چکی ہے جس میں حضرت مسیح موعود نے اُسے مباہلہ کے لئے دعوت
دی ۔ خلاصہ اس ساری چٹھی کا یہ تھا کہ دونوں فریق دعا کریں کہ جو شخص ہم میں سے جھوٹا ہے،

خدا تعالیٰ اُسے بچے کی زندگی میں ہلاک کرے۔ یہ ڈوئی کی اس پیشگوئی کا جواب تھا جو اس نے
تمام اہل اسلام کی ہلاکت کیلئے کی تھی ۔ یہ چٹھی بڑی کثرت سے امریکہ کے اخباروں میں شائع
ہوئی اور انگلستان کے بعض اخبارات ) نے بھی شائع کیا ۔ یہاں تک کثرت سے اس کی
اشاعت ہوئی کہ ہمارے پاس بھی ایسی بہت سی اخبار میں پہنچ گئیں جن میں اس مباہلہ کا ذکر تھا۔
یہاں چونکہ مفصل واقعات لکھنا مقصود نہیں اس لئے اسی قدر پر اکتفا کیا جاتا ہے یہی شخص
پیشگوئی کے موافق مر گیا ۔ (ایڈیٹر )

مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد اول
ڈوئی کی اس پیشگوئی کا جواب جو اُس نے تمام مسلمانوں کی
ہلاکت کے لئے کی ہے
ہر ایک کو جو حق کا طالب ہے معلوم ہو کہ یہ قدیم سے سنت اللہ ہے کہ جب زمین پر بدعقیدگی اور
بداعمالی پھیل جاتی ہے اور لوگ اس بچے خدا کو چھوڑ دیتے ہیں جو آدم پر ظاہر ہوا اور پھر شیث پر اور
پھر نوح پر اور ایسا ہی ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحاق پر اور یعقوب پر اور یوسف پر اور موسیٰ پر اور
آخر میں جناب سید الرسل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ، تو ایسے زمانہ میں جب کہ شرک اور ناپاکی اور
بدکاری اور دنیا پرستی اور غافلا نہ زندگی سے زمین ناپاک ہو جاتی ہے خدا تعالیٰ کسی بندہ کو مامور کر کے
اور اپنی طرف سے اس میں روح پھونک کر دنیا کی اصلاح کیلئے بھیج دیتا ہے اور اس کو اپنی عقل میں
سے عقل بخشتا ہے اور اپنی طاقت میں سے طاقت اور اپنے علم میں سے علم عطا کرتا ہے۔ اور خدا کی
طرف سے سے ہونے ہو ۔ کا اس میں یہ نشان ہوتا ہے کہ دنیا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ ۔ اگر معارف حقائق کی رو
سے کوئی شخص اس کے مقابل پر آوے تو وہی حقائق اور معارف میں غالب آتا ہے اور اگر اعجازی
نشانوں کا مقابلہ ہو تو غلبہ اُسی کو ہوتا ہے اور اگر کوئی اس طور سے اس کے ساتھ بالمقابل یا بطور خود
مباہلہ کرے کہ جو شخص ہم دونوں میں سے جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے تو ضرور اس کا دشمن پہلے مرتا ہے۔
اب اس زمانہ میں جب خدا نے دیکھا کہ زمین بگڑ گئی اور کروڑہا مخلوقات نے شرک کی راہ اختیار کر لی
اور چالیس کروڑ سے بھی زیادہ ایسے لوگ دنیا میں پیدا ہو گئے کہ ایک عاجز انسان ، مریم کے بیٹے کو خدا
بنا رہے ہیں اور ساتھ ہی شراب خواری اور بے قیدی اور دنیا پرستی اور غافلانہ زندگی انتہا تک پہنچ گئی تو
خدا تعالیٰ نے مجھے اس کام کیلئے مامور کیا کہ تا میں ان خرابیوں کی اصلاح کروں ۔ سواب
تک میرے ہاتھ پر ایک لاکھ کے قریب انسان بدی سے اور بدعقیدگی اور بداعمالی سے تو بہ کر چکا ہے
اور ڈیڑھ سو سے زیادہ نشان ظاہر ہو چکا ہے جس کے اس ملک میں کئی لاکھ انسان گواہ ہیں ۔ اور میں
بھیجا گیا ہوں کہ تا زمین پر دوبارہ توحید کو قائم کروں اور انسان پرستی یا سنگ پرستی سے لوگوں کو نجات

دے کر خدائے واحد لاشریک کی طرف ان کو رجوع دلاؤں اور اندرونی پاکیزگی اور راستبازی کی
طرف ان کو توجہ دوں ۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں میں ایک تحریک پیدا ہو گئی ہے اور ہزار ہا لوگ
میرے ہاتھ پر تو بہ کرتے جاتے ہیں اور آسمان سے ہوا بھی ایسی چل رہی ہے کہ اب تو حید کے موافق
طبیعتیں ہوتی جاتی ہیں اور صریح معلوم ہوتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ انسان پرستی کو
دنیا سے معدوم کر دے ۔ اس ارادہ کے پورا کرنے کیلئے صد ہا اسباب پیدا کئے گئے ہیں ۔ افسوس
کہ مخلوق پرست لوگ ، جن سے مراد میری اس جگہ وہ عیسائی ہیں جو مریم کے صاحبزادہ کو خدا جانتے
ہیں ، ابھی اپنے مشرکانہ مذہب کی اس ترقی پر خوش نہیں ہوئے جو اب تک ہو گئی ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں
کہ تمام دنیا حقیقی خدا کو چھوڑ کر اس ضعیف اور عاجز انسان کو خدا کر کے مانے جس کو ذلیل یہودیوں
نے پکڑ کر صلیب پر کھینچا تھا۔ اس خواہش کا بجز اس کے اور کوئی سبب نہیں کہ مخلوق پرستی کی عادت
نہایت بد عادت ہے جس میں گرفتار ہو کر پھر انسان دیکھتا ہوا اندھا ہو جاتا ہے۔ مگر پادریوں کی اس
قدر د لیری بہت ہی قابل تعجب ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ زمین پر ایک بھی ایسا شخص رہے کہ وہ اس اصلی
خدا کو ماننے والا ہو جو ابن مریم اور اس کی ماں کے پیدا ہونے سے بھی پہلے ہی موجود تھا بلکہ وہ چاہتے
ہیں کہ کل دنیا اور کل نوع انسان جو آسمان کے نیچے ہے ابن مریم کو ہی خدا سمجھ لے اور اسی کو اپنا معبود
اور خالق اور خداوند اور منجی مان لے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ ان کے ارادوں کے مقابل پر خدائے
ذوالجلال نے بہت صبر کیا ہے۔ اس کی عزت ایک عاجز بندہ کو دی گئی ۔ اس کے جلال کو خاک میں کی :
ملایا گیا مگر اُس نے اب تک صبر کیا کیونکہ جیسا کہ وہ غیور ہے ویسا ہی وہ صابر بھی ہے۔ ان ظالم
مخلوق پرستوں نے تمام خدائی صفات یسوع ابن مریم کو دے دیئے ۔ اب ان کی نظر میں جو کچھ ہے
یسوع ہے۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ اب سچے خدا کی مثال یہ ہے کہ ایک امیر نے اپنے عزیزوں
کیلئے ایک نہایت عمدہ گھر بنایا اور اس کے ایک حصہ میں ایک بستان سرائے تیار کیا جس میں طرح
طرح کے پھول اور پھل اور سایہ دار درخت تھے اور اس گھر کے ایک حصہ میں اپنے ان عزیزوں کو
رکھا اور ایک حصہ میں اپنا مال و حشمت اور قیمتی اسباب مقفل کیا اور ایک حصہ بطور سرائے کے
مسافروں کیلئے چھوڑ ا لیکن جب مالک چند روز کیلئے سیر کو گیا تو ایک شوخ دیدہ اجنبی نے اس کے اس
گھر پر جو بطور سرائے کے تھا ، دخل اور تصرف کر لیا اور تمام گھر بجز چند حجروں کے جس میں اس مالک

کے عزیز تھے یا جن میں اس مالک کا قیمتی اسباب مقفل تھا خود بخود استعمال میں لانے لگا اور اس
سرائے کو اپنا گھر بنالیا اور پھر اسی پر کفایت نہ کی بلکہ اس گھر سے اس مالک کے عزیزوں کو نکال دیا اور
مقفل مکانوں کے قفل تو ڑ دیئے اور تمام اسباب پر اپنا قبضہ کر لیا۔ اب ما لک جو صرف اس گھر کا مالک
نہیں بلکہ اس ملک کا بادشاہ بھی ہے ، جب اس شہر میں آئے گا اور اس ظلم اور شوخی کو دیکھے گا تو کیا ا
کرے گا ؟ اس کا یہی جواب ہے کہ جو کچھ مقتضا اس کی سلطنت اور غیرت اور جبروت کا ہے سب کچھ
عمل میں لائے گا اور اس گھر کو اس ظالم سے خالی کرا کر پھر اپنے مظلوم عزیزوں کو اس میں داخل
کرے گا اور وہ تمام مال جو غصب کیا گیا ان کو دے گا اور وہ مسافر خانہ بھی انہیں کو عطا کر دے گا تا
آئندہ ان کی مرضی کے برخلاف کوئی اس میں زیادہ ٹھہر نہ سکے ۔ اسی طرح اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ
(وہ) تمام مذہبی جھگڑوں کا فیصلہ کر دیوے۔ انسانوں میں بہت سی لڑائیاں ہوئیں، بہت سے جنگ
ہوئے لیکن ان کے جنگوں یا جہادوں سے یہ جھگڑا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ آخران کی تلواریں ٹوٹ کر رہ گئیں ۔
اس سے انسانوں کو یہ سبق ملا کہ مذہبی جھگڑوں کا تلوار فیصلہ نہیں کر سکتی ۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ اب
آسمانی فیصلہ نزدیک ہے کیونکہ خدائے غیور کی زمین پر نہایت تحقیر ہو رہی ہے۔ ہر ایک عیسائی مشنری
یہ جوش اپنے دل میں رکھتا ہے کہ وہ خدا جس کی نسبت تو ریت میں اب تک صحیح تعلیم موجود ہے، اس کو
بالکل معطل کر کے ابن مریم کو اس کا تخت دیا جائے اور دنیا میں ایک بھی اس خدا کا نام لیوا نہ ہو اور ہر
ایک قوم کے منہ سے اور ہر ایک ملک سے یہی آواز نکلے کہ یسوع مسیح خدا اور رب العالمین اور
خداوندوں کا خداوند ہے ۔ اور یہ صرف آرزو نہیں بلکہ یسوع کو خدا بنانے کیلئے جس قدر روپیہ صرف
کیا گیا ہے ، جس قدر کتا بیں لکھی گئیں ہیں ، جس قدر ہر ایک تدبیر کی گئی دنیا کی ابتداء سے آج تک
اس کی نظیر موجود نہیں ۔ اور افسوس کہ ایک مدت سے مسلمانوں کی یہ عادت ہے کہ معقول اور سیدھے
طور پر اس مذہب کا مقابلہ نہیں کرتے بلکہ اگر خاص مجمعوں میں کبھی یہ ذکر آتا ہے تو بڑا ذریعہ اپنی
ترقی کا جہاد کو ٹھہراتے ہیں اور ایک ایسے زمانہ کے منتظر ہیں کہ گویا اس وقت ان کا کوئی مہدی اور مسیح
تلوار سے تمام قوموں کو نابود کر دے گا ۔ گویا وہ اعتراض جو نادانوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تلوار پر کیا تھا اس کا جواب بھی آخر کار تلوار ہی ہوگا ۔ میری دانست میں یہی سبب
مسلمانوں کے تنزل کا ہے کہ انسانی رحم کی قوت ان کے دلوں سے بہت گھٹ گئی ہے۔ میں ہر

ایک مسلمان کو ایسا نہیں سمجھتا لیکن میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ کروڑ ہا انسان ابھی ان میں ایسے
موجود ہیں کہ بنی نوع کے خون کے پیاسے ہیں ۔ مجھے تعجب ہے کہ کیا وہ پسند کرتے ہیں کہ ان کو کوئی
قتل کر دے اور ان کے یتیم بچے اور ان کی بیوہ عورتیں بیکسی کی حالت میں رہ جائیں؟ پھر وہ دوسروں
کی نسبت ایسا کرنا کیوں روا رکھتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ اگر یہ مرض مسلمانوں کے لاحق حال نہ ہوتی
تو وہ تمام یورپ کے دلوں کو فتح کر لیتے ۔ ہر ایک پاک کانشنس گواہی دے سکتا ہے کہ عیسائی مذہب
کچھ بھی چیز نہیں ۔ انسان کو خدا بنادینا کسی عقلمند کا کام نہیں ۔ یسوع مسیح میں اور انسانوں کی نسبت ایک
ذرہ خصوصیت نہیں بلکہ بعض انسان اس سے بہت بڑھ کر گزرے ہیں ۔ اور اب بھی یہ عاجز اسی لئے
بھیجا گیا ہے کہ تا خدائے قادر لوگوں کو دکھلاوے اور اس کا فضل اس عاجز پر اس مسیح سے بڑھ کر ہے
اور پھر یہ غلطیاں کہ گویا یسوع مسیح اب تک زندہ ہے اور گویا وہ آسمان پر ہے اور گویا وہ بیچ بیچ کر دے
زندہ کیا کرتا تھا اور اس کے مرنے پر یروشلم کے تمام مُردے جو آدم کے وقت سے لے کر مسیح کے
وقت تک مر چکے تھے زندہ ہو کر شہر میں آگئے تھے ۔ یہ سب جھوٹی کہانیاں ہیں جیسا کہ ہندوؤں کے
پورانوں میں ہیں۔ اور سچ صرف اس قدر ہے کہ اس نے بھی بعض معجزات دکھلائے جیسا کہ نبی
دکھلاتے تھے اور جیسا کہ اب خدا تعالیٰ اس عاجز کے ہاتھ پر دکھلا رہا ہے۔ مگر مسیح کے کام تھوڑے تھے
اور جھوٹ ان میں بہت ملایا گیا یہ کس قدر قابل شرم جھوٹ ہے کہ وہ زندہ ہو کر آسمان پر چڑھ گیا ۔ مگر
اصل حقیقت صرف اس قدر ہے کہ وہ صلیب پر مرا نہیں ۔ واقعات صاف گواہی دیتے ہیں کہ مرنے کی
کوئی بھی صورت نہیں تھی ۔ تین گھنٹہ کے اندر صلیب پر سے اُتارا گیا ، شدت درد سے بیہوش ہو گیا ۔ خدا
کو منظور تھا کہ اس کو یہودیوں کے ہاتھ سے نجات دے ۔ اس لئے اس وقت بباعث کسوف خسوف
سخت اندھیرا ہو گیا۔ یہودی ڈر کر اس کو چھوڑ گئے اور یوسف نام ایک پوشیدہ مرید کے وہ حوالہ کیا گیا اور
دو تین روز ایک کوٹھہ میں جو قبر کے نام سے مشہور کیا گیا ، رکھ کر آخرافاقہ ہونے پر ملک سے نکل گیا اور
نہایت مضبوط دلائل سے ثابت ہو گیا ہے کہ پھر وہ سیر کرتا ہوا کشمیر میں آیا۔ باقی حصہ عمر کا کشمیر میں بسر
کیا۔ سری نگر محلہ خانیار میں اس کی قبر ہے۔ افسوس خواہ مخواہ افترا کے طور پر آسمان پر چڑھایا گیا اور آخر
قبر کشمیر میں ثابت ہوئی۔ اس بات کے ایک دو گواہ نہیں بلکہ میں ہزار سے زیادہ گواہ ہیں۔
اس قبر کے بارے میں ہم نے بڑی تحقیق سے ایک کتاب لکھی ہے جو عنقریب شائع کی جائے گی۔

مجھے اس قوم کے مشنریوں پر بڑا ہی افسوس آتا ہے جنہوں نے فلسفہ طبعی ہیئت سب پڑھ کر ڈبودیا ہے اور
خواہ نخواہ ایک عاجز انسان کو پیش کرتے ہیں کہ اس کو خدا مان لو۔ چنانچہ حال میں ملک امریکہ میں
یسوع مسیح کا ایک رسول پیدا ہوا ہے جس کا نام ڈوئی ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ یسوع مسیح نے بحیثیت
خدا ئی دنیا میں اس کو بھیجا ہے تا سب کو اس بات کی طرف کھینچے کہ بجز مسیح کے اور کوئی خدا نہیں ۔ مگر یہ کیسا
خدا ہے کہ یہودیوں کے ہاتھ سے اپنے تئیں بچا نہ سکا۔ ایک دغا باز شاگرد نے اس کو پکڑوا دیا ، اس کا کچھ
بندوبست نہ کر سکا۔ انجیر کے درخت کی طرف دوڑا گیا اور یہ خبر نہ ہوئی کہ اس پر پھل نہیں اور جب
قیامت کے بارے میں اس سے پوچھا گیا کہ کب آئے گی تو بے خبری ظاہر کی۔ اور لعنت ، جس کے یہ معنے
ہیں کہ دل نا پاک ہو جائے اور خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا سے اور اس کی رحمت سے دور جا پڑے، وہ
اس پر پڑی۔ اور پھر وہ آسمان کی طرف اس لئے چڑھا کہ باپ اس سے بہت دور تھا کروڑ ہا کوس سے بھی
زیادہ دور تھا اور یہ دوری کسی طرح دور نہیں ہو سکتی تھی جب تک وہ مع جسم آسمان پر نہ چڑھتا ۔ دیکھو کس قدر
کلام کا تناقض ہے۔ ایک طرف تو یہ کہتا ہے کہ میں اور باپ ایک ہیں اور ایک طرف کروڑ ہا کوس کا سفر کر
کے اس کے ملنے کو جاتا ہے جبکہ باپ اور بیٹا ایک تھے تو اس قدر مشقت سفر کی کیوں اُٹھائی ؟ جہاں ہوتا
و ہیں باپ بھی تھا، دونوں ایک جو ہوئے۔ اور پھر وہ کس کے داہنے ہاتھ بیٹھا ؟
اب ہم ڈوٹی کو مخاطب کرتے ہیں جو یسوع مسیح کو خدا بناتا اور اپنے تئیں اس کا رسول قرار دیتا ور اپنے میں اس کا رسول مراد
ہے اور کہتا ہے کہ توریت استثنا ۱۸ باب آیت ۱۵ کی پیشگوئی میرے حق میں ہے اور میں ہی ایلیا اور ہے
میں ہی عہد کا رسول ہوں ۔ نہیں جانتا کہ یہ مصنوعی خدا اس کا موسیٰ کے کبھی خواب خیال میں بھی
نہیں تھا۔ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو یہی بار بار کہا کہ خبردار ! کسی مجسم چیز ، انسان یا حیوان کو خدا قرار نہ ،
دینا۔ نہ آسمان پر سے نہ زمین سے۔ خدا نے تم سے باتیں کیں مگر تم نے اس کی کوئی صورت نہیں
دیکھی ۔ تمہارا خدا صورت اور تجسم سے پاک ہے۔ مگر اب ڈوئی موسیٰ کے خدا سے برگشتہ ہو کر وہ خدا
پیش کرتا ہے جس کے چار بھائی اور ایک ماں ہے ۔ اور بار بار اپنے اخبار میں لکھتا ہے کہ اس کے
خدا یسوع مسیح نے اس کو خبر دی ہے کہ تمام مسلمان تباہ اور ہلاک ہو جائیں گے اور دنیا میں کوئی زندہ
نہیں رہے گا بجز ان لوگوں کے جو مریم کے بیٹے کو خدا سمجھ لیں اور ڈوئی کو اس مصنوعی خدا کا رسول
قرار دیں ۔ ہم ڈوئی کو ایک پیغام دیتے ہیں کہ اس کو تمام مسلمانوں کے مارنے کی کیا ضرورت ہے؟

وہ غریب مریم کے عاجز بیٹے کو خدا کیونکر مان لیں بالخصوص اس زمانہ میں جب کہ ڈوٹی کے خدا کی قبر
بھی اس ملک میں موجود ہے اور ان میں وہ مسیح موعود بھی موجود ہے جو چھٹے ہزار کے اخیر اور ساتویں
ہزار کے سر پر ظاہر ہوا جس کے ساتھ بہت سے نشان ظہور میں آئے اور ڈوئی کا یہ الہام کہ تمام
مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور وہی لوگ باقی رہیں گے جو یسوع مسیح کو خدا مانیں گے اور ساتھ ہی
ڈوئی کو بھی اس خدا کا رسول مان لیں گے ۔ اس الہام کی رو سے تو باقی عیسائیوں کی بھی خیر نہیں کیونکہ
گو وہ مریم کے صاحبزادہ کو خدا مانتے ہیں مگر یہ جھوٹا رسول جو ڈوئی ہے اب تک انہوں نے تسلیم نہیں
کیا۔ اور ڈوئی نے صاف طور پر یہ الہام شائع کر دیا ہے کہ صرف یسوع مسیح کو خدا ماننا کافی نہ اننا کافی نہیں جب
تک ڈوئی کو بھی ساتھ ہی نہ مان لیں اور چاہیئے کہ صاف اقرار کرے کہ ڈوئی ایلیا اور ڈوئی عہد
کا رسول اور ڈوئی کے حق میں ہی وہ پیشگوئی ہے جو تو ریت استثنا باب ۱۸ آیت ۱۵ میں ہے، تب
بچیں گے ورنہ ہلاک ہو جائیں گے ۔ غرض ڈوئی بار بار لکھتا ہے کہ عنقریب یہ سب لوگ ہلاک ہو
جائیں گے بجز اس گروہ کے جو یسوع کی خدائی مانتا ہے اور ڈوئی کی رسالت ۔ اس صورت میں
یورپ اور امریکہ کے تمام عیسائیوں کو چاہئے کہ بہت جلد ڈوئی کو مان لیں تا ہلاک نہ ہو جائیں اور
جب کہ انہوں نے ایک نا معقول امر کو مان لیا ہے یعنی یسوع مسیح کی خدائی کو ، تو چلو یہ دوسرا نا معقول
امر بھی مان لو کہ اس خدا کا ڈوئی رسول ہے ۔
رہے مسلمان ۔ سو ہم ڈوئی صاحب کی خدمت میں بادب عرض کرتے ہیں کہ اس مقدمہ میں ۔ سو ہم ڈوئی صاحب کی خدمہ
کروڑوں مسلمانوں کے مارنے کی کیا حاجت ہے؟ ایک سہل طریق ہے جس سے اس بات کا فیصلہ ہو کی
جائے گا کہ آیا ڈوئی کا خدا سچا خدا ہے یا ہمارا خدا۔ وہ بات یہ ہے کہ وہ ڈوئی صاحب تمام
مسلمانوں کو بار بارموت کی پیشگوئی نہ سناویں بلکہ ان میں سے صرف مجھے اپنے ذہن کے آگے
رکھ کر یہ دعا کر دیں کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے کیونکہ ڈوئی یسوع مسیح کو خدا
جانتا ہے مگر میں اس کو ایک بندہ عاجز مگر نبی جانتا ہوں ۔ اب فیصلہ طلب یہ امر ہے کہ دونوں میں سے
سچا کون ہے؟ چاہئے کہ اس دعا کو چھاپ دے اور کم سے کم ہزار آدمی کی اس پر گواہی لکھے اور جب
وہ اخبار شائع ہو کر میرے پاس پہنچے گی تب میں بھی بجواب اس کے یہی دعا کروں گا اور انشاء اللہ
ہزار آدمی کی گواہی لکھ دوں گا ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ڈوئی کے اس مقابلہ سے اور تمام عیسائیوں

کیلئے حق کی شناخت کیلئے ایک راہ نکل آئے گی ۔ میں نے ایسی دعا کے لئے سبقت نہیں کی بلکہ ڈوئی
نے کی ۔ اس سبقت کو دیکھ کر غیور خدا نے میرے اندر یہ جوش پیدا کیا ۔ اور یادر ہے کہ میں اس ملک
میں معمولی انسان نہیں ہوں ۔ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کا ڈوئی انتظار کر رہا ہے۔ صرف یہ فرق
ہے کہ ڈوئی کہتا ہے کہ مسیح موعود پچیس برس کے اندر اندر پیدا ہو جائے گا اور میں بشارت دیتا ہوں
کہ وہ مسیح پیدا ہو گیا اور وہ میں ہی ہوں ۔ صد ہانشان زمین سے اور آسمان سے میرے لئے ظاہر
ہو چکے۔ ایک لاکھ کے قریب میرے ساتھ جماعت ہے جو زور سے ترقی کر رہی ہے۔ ڈوئی بیہودہ
باتیں اپنے ثبوت میں لکھتا ہے کہ میں نے ہزار ہا بیمار توجہ سے اچھے کئے ہیں ۔ ہم اس کا جواب دیتے
ہیں کہ کیوں پھر اپنی لڑکی کو اچھا نہ کر سکا اور وہ مرگئی اور اب تک اس کے فراق میں روتا ہے اور کیونکر
اپنے اس مرید کی عورت کو اچھا نہ کر سکا جو بچہ بن کر مر گئی اور اس کی بیماری پر بلایا گیا مگر وہ گزرگئی ۔
یادر ہے کہ اس ملک کے صدہا عام لوگ اس قسم کے عمل کرتے ہیں ۔ اور سلب امراض میں بہتوں کو
مشق ہو جاتی ہے اور کوئی ان کی بزرگی کا قائل نہیں ہوتا۔ پھر امریکہ کے سادہ لوحوں پر نہایت تعجب
ہے کہ وہ کس خیال میں پھنس گئے ۔ کیا ان کے لئے مسیح کو ناحق خدا بنانے کا بوجھ کافی نہ تھا کہ یہ دوسرا
بوجھ بھی انہوں نے اپنے گلے ڈال لیا۔ اگر ڈوئی اپنے دعوئی میں سچا ہے اور در حقیقت یسوع مسیح خدا
ہے تو یہ فیصلہ ایک ہی آدمی کے مرنے سے ہو جائے گا۔ کیا حاجت ہے کہ تمام ملکوں کے مسلمانوں کو
ہلاک کیا جائے ؟ لیکن اگر اس نے اس نوٹس کا جواب نہ دیا اور یا اپنے لاف و گزاف کے مطابق دعا
کر دی اور پھر دنیا سے قبل میری وفات کے اُٹھایا گیا تو یہ تمام امریکہ کے لئے ایک نشان ہوگا ۔ مگر یہ ۔
شرط ہے کہ کسی کی موت انسانی ہاتھوں سے نہ ہو بلکہ کسی بیماری سے یا بجلی سے یا سانپ کے کاٹنے سے
یا کسی درندہ کے پھاڑنے سے ہو ۔ اور ہم اس جواب کیلئے ڈوئی کو تین ماہ تک مہلت دیتے ہیں اور دعا
کرتے ہیں کہ خدا سچوں کے ساتھ ہو ۔ آمین
یادر ہے کہ صادق اور کا ذب میں فیصلہ کرنے کیلئے ایسے امور ہرگز معیار نہیں ٹھہر سکتے جو دنیا کی
قوموں میں مشترک ہیں ۔ کیونکہ کم و بیش ہر ایک قوم میں وہ پائے جاتے ہیں ۔ انہیں امور میں سے
طریق سلب امراض بھی ہے ۔ یہ طریق نامعلوم وقت سے ہر ایک قوم میں رائج ہے۔ ہندو بھی ایسے
کرتب کیا کرتے ہیں اور یہودیوں میں بھی یہ طریق چلے آتے ہیں اور مسلمانوں میں بھی بہت سے

لوگ سلب امراض کے مدعی ہیں اور سچ بات یہ ہے کہ اس طریق کو حق اور باطل کے فیصلہ کرنے کیلئے
کوئی دخل نہیں کیونکہ اہل حق اور اہل باطل دونوں اس میں دخل پیدا کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ انجیلوں سے
بھی ثابت ہے کہ جب حضرت عیسی اس طریق توجہ سے بعض امراض کو اچھا کرتے تھے تو ان کی زندگی
میں ہی ایسے لوگ بھی موجود تھے کہ ان کے مرید اور حواری نہ تھے مگر اسی طرح امراض کو اچھا کر رلیتے لیتے
تھے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کر لیتے تھے اور اس وقت ایک تالاب بھی ایسا تھا جس میں غوطہ لگا کر اکثر
امراض اچھی ہو جاتی تھیں ۔ سو یہ مشق توجہ اور سلب امراض کی جو عام طور پر قوموں کے اندر پائی جاتی
ہے یہ سچے مذہب کیلئے کامل شہادت نہیں ٹھہر سکتی ۔ ہاں ! اس صورت میں کامل شہادت ٹھہر سکتی ہے کہ
دو فریق جو اپنے اپنے مذہب کی سچائی کے مدعی ہیں وہ چند بیمار مثلاً ہمیں بیمار قرعہ اندازی سے باہم
تقسیم کر لیں اور پھر ان دونوں میں سے جس کے بیمار فریق مقابل سے بہت زیادہ اچھے ہو جائیں ،
اس کو حق پر سمجھا جائے گا ۔ چنانچہ گزشتہ دنوں میں ایسا ہی میں نے اس ملک میں اشتہار دیا تھا مگر کسی
نے اس کا مقابلہ نہ کیا۔ مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ڈوئی یا اور کوئی ڈوئی کا ہم جنس اس مقابلہ کیلئے
میرے مقابل آئے تو میرا خدا اس کو سخت ذلیل کرے گا، کیونکہ وہ جھوٹا ہے اور اس کا خدا بھی محض
باطل کا پتلا ہے ۔ لیکن افسوس ! کہ اس قدر دوری میں یہ مقابلہ میسر نہیں آ سکتا ۔ مگر خوشی کی بات ہے کہ
ڈوئی نے خود یہ طریق فیصلہ پیش کیا ہے کہ مسلمان جھوٹے ہیں اور ہلاک ہو جائیں گے۔ اس طریق
فیصلہ میں ہم اس قدر ترمیم کرتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں ۔ اس طرح پر تو
ی قدر ترمیم کرتے ہیں کہ مسلمانوں کونشانہ بنانے کی ضرورت نہیں۔ پر تو
قدر کی ۔
ڈوئی کے ہاتھ میں مکار لوگوں کی طرح یہ عذر باقی رہ جائے گا کہ مسلمان ہلاک نہ ہوں گے مگر پچاس یہ
یا ساٹھ یا سو برس کے بعد ۔ اتنے میں ڈوئی خود مر جائے گا تو کوئی اس کی قبر پر جا کر اس کو ملزم کرے گا
کہ تیری پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔ پس اگر ڈوٹی کی سیدھی نیت ہے اور وہ جانتا ہے کہ یہ سبق در حقیقت مریم
کے صاحبزادہ نے ہی اس کو دیا ہے جو اس کے نزدیک خدا ہے تو یہ ٹھگوں والا طریق اس کو اختیار نہیں
کرنا چاہئے کہ اس سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ۔ بلکہ طریق یہ ہے کہ وہ اپنے مصنوعی خدا سے اجازت
لے کر میرے ساتھ اس بارے میں مقابلہ کرے۔ میں ایک آدمی ہوں جو پیرانہ سالی تک پہنچ چکا
ہوں ۔ میری عمر غالباً چھیاسٹھ سال سے بھی کچھ زیادہ ہے اور ذیا بیطس اور اسہال کی بیماری بدن کے
نیچے کے حصہ میں اور دورانِ سر اور کمی دوران خون کی بیماری بدن کے اوپر کے حصہ میں ہے ۔اور میں

دیکھتا ہوں کہ میری زندگی میری صحت سے نہیں بلکہ میرے خدا کے حکم سے ہے۔ پس اگر ڈوئی کا
مصنوعی خدا کچھ طاقت رکھتا ہے تو ضرور میرے مقابل اس کو اجازت دے گا ۔ اگر تمام مسلمانوں کے
ہلاک کرنے کے عوض میں صرف میرے ہلاک کرنے سے ہی کام ہو جائے تو ڈوٹی کے ہاتھ میں ایک
بڑا نشان آجائے گا۔ پھر لاکھوں انسان مریم کے بیٹے کو خدا مان لیں گے اور نیز ڈوٹی کی رسالت کو
بھی ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا کے مسلمانوں کی نفرت عیسائیوں کے خدا کی نسبت تر از و
کے ایک پلہ میں رکھی جائے اور دوسرے پلہ میں میری نفرت رکھی جائے تو میری نفرت اور بیزاری
عیسائیوں کے بناوٹی خدا کی نسبت تمام مسلمانوں کی نفرت سے وزن میں زیادہ نکلے گی ۔
میں سب پرندوں سے زیادہ کبوتر کا کھانا پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ عیسائیوں کا خدا ہے ۔ معلوم
نہیں کہ ڈوئی کی اس میں کیا رائے ہے۔ کیا وہ بھی اس کی نرم نرم ہڈیاں دانتوں کے نیچے چباتے ہیں
یا خدائی کی مشابہت کی وجہ سے اس پر کچھ رحم کرتے اور اس کی حرمت کے قائل ہیں؟ اس ملک کے
ہندوؤں نے جب سے گائے کو پرمیشر کا اوتار مانا ہے تب سے وہ گائے کو ہرگز نہیں کھاتے ۔ پس وہ
ان عیسائیوں سے اچھے رہے جنہوں نے اس کبوتر کی کچھ عظمت نہ کی جس کی شبیہ میں ان کا وہ خدا
ظاہر ہوا جس نے مسیح کو آسمان سے آواز دی کہ تو میرا پیارا بیٹا ہے ۔ پس اس رشتہ کے لحاظ سے جیسا
کہ سمجھا جاتا ہے، کبوتر مسیح کا باپ ہوا ، گویا خدا کا باپ ٹھہرا۔ مگر تب بھی عیسائیوں نے اس کے کھانے
سے پر ہیز نہیں کیا حالانکہ وہ اس لائق تھا کہ اس کو خداوند خداوند کہا جائے ۔ خدا نے جب کہ توریت
میں یہ کہا کہ آدم کو میں نے اپنی صورت میں پیدا کیا تبھی سے انسان کا گوشت انسانوں پر حرام کیا
گیا ہے۔ پھر کیا وجہ اور کیا سبب کہ کبوتر جو عیسائیوں کے خدا کا باپ ہے، جس نے مسیح کو بیٹے کا خطاب
دیا، وہ کھایا جاتا ہے اور نہ صرف کھایا جاتا بلکہ اس کے گوشت کی تعریف بھی کی جاتی ہے جیسا کہ
انسائیکلو پیڈ یا صفحہ ۸۵ جلد ۱۹ میں لکھا ہے کہ کبوتر کا گوشت تمام پرندوں سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے ۔جن
لوگوں کو کبوتر کی قسم فروٹ پیجن کھانے کا اتفاق خوش قسمتی سے ہوا ہے انہوں نے یہ شہادت دی ہے
اور یہود کی شریعت کے مطابق جس کو بکرا ذبح کرنے کی توفیق نہ ہو وہ کبوتر ذبح کرے ( لوقا ۲:۲۴)
اور مریم نے بھی دو کبوتر ذبح کئے تھے کیونکہ وہ غریب تھی ۔ ( لوقا ۲:۲۴) اب دیکھو ا یک طرف تو کبوتر
کو خدا بنایا اور ایک طرف کبوتر پر ہمیشہ چھری پھیر دی جاتی ہے۔ مسیح تو صرف ایک دفعہ صلیب پر چڑھ

کر تمام عیسائیوں کا شفیع بن گیا مگر بیچارہ کبوتر کو اس شفاعت سے کچھ حصہ نہ ملا جس کی بوٹی بوٹی ہمیشہ
دانتوں کے نیچے پیسی جاتی ہے۔ چنانچہ ہم نے بھی کل ایک سفید کبوتر کھایا تھا لہذا روح القدس کی تائید
سے یہ تحریک پیدا ہوئی ۔ اور انسائیکلو پیڈیا میں جو پانچ سو قسم کبوتر کی لکھی ہے، یہ بھی میری رائے میں
ناقص ہے کیونکہ اس میں اس کبوتر کو شامل نہیں کیا گیا جس کی شبیہ میں عیسائیوں کا خدا ظاہر ہوا تھا۔
اس لئے اس بیان کی یوں تصحیح کرنی چاہئے کہ کبوتر کی اقسام ۵۰۱ ہیں اور اس کی تصریح کر دینی چاہئے
کہ یہ ایک نئی قسم وہ داخل کی گئی ہے جس میں خدا مسیح پر نازل ہوا تھا۔
L
میں ایسے شخص کا سخت دشمن ہوں کہ جو کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہو کر پھر خیال کرتا ہے کہ میں
خدا ہوں ۔ گو میں مسیح ابن مریم کو اس تہمت سے پاک قرار دیتا ہوں کہ اُس نے کبھی خدائی کا دعویٰ کیا
تاہم میں دعویٰ کرنے والے کو تمام گنہگاروں سے بدتر سمجھتا ہوں ۔ میں جانتا ہوں اور مجھے دکھایا گیا
ہے کہ مسیح ابن مریم اس تہمت سے بری اور راستباز ہے اور اس نے کئی دفعہ مجھ سے ملاقات کی لیکن
ہر ایک دفعہ اپنی عاجزی اور عبودیت ظاہر کی۔ ایک دفعہ میں نے اور اس نے عالم کشف میں جو گویا
بیداری کا عالم تھا ، ایک جگہ بیٹھ کر ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا اور اس نے اپنی فروتنی اور
محبت سے میرے پر ظاہر کیا کہ وہ میرا بھائی ہے اور میں نے بھی محسوس کیا کہ وہ میرا بھائی ہے۔ تب
سے میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں ۔ سو جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس کے موافق میرا یہی عقیدہ ہے
کہ وہ میرا بھائی ہے گو مجھے حکمت اور مصلحت الہی نے اس کی نسبت زیادہ کام سپرد کیا ہے اور اس کی
نسبت زیادہ فضل اور کرم کے وعدے دئے ہیں ، مگر پھر بھی میں اور وہ روحانیت کی رو سے ایک ہی
جو ہر کے دوٹکڑے ہیں ، اسی بنا پر میرا آنا اسی کا آنا ہے۔ جو مجھ سے انکار کرتا ہے وہ اس سے بھی انکار
کرتا ہے۔ اس نے مجھے دیکھا اور خوش ہوا ۔ پس وہ جو مجھے دیکھتا اور نا خوش ہوتا ہے وہ ہم میں سے نہیں
ہے۔ نہ مجھ میں سے اور نہ مسیح ابن مریم میں سے ۔ اور مسیح ابن مریم مجھ میں سے ہے اور میں خدا سے
ہوں ۔ مبارک وہ جو مجھے پہچانتا ہے اور بد قسمت وہ جس کی آنکھوں سے میں پوشیدہ ہوں ۔
خاکسار
مرزاغلام احمد قادیانی
ا تذکرہ صفحہ ۴۳۹ ۔ ایڈیشن چہارم حه ریویو آف ریلیجنز اردو نمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۳۹ تا ۳۴۸

·

آج 10 میں سے 10 باقی