پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نے شمود کو بطور نشان کے جو مقدمہ عذاب کا تھا۔ ناقہ دیا جو حق نمانشان تھا۔ جس پر انہوں نے ظلم کیا۔ یعنی وہی
ناقہ جس کی بسیار خوری اور بسیار نوشی کی وجہ سے شہر حجر کے باشندوں کے لئے جو قوم ثمود میں تھے۔ پانی تالاب
وغیرہ کا پینے کے لئے باقی رہا تھا اور نہ ان کے مویشی کیلئے کوئی چراگاہ رہی تھی اور ایک سخت تکلیف اور رنج اور بلا
میں گرفتار ہوگئی تھی۔ اور قہری نشانوں کے نازل کرنے سے ہماری غرض یہی ہوتی ہے کہ لوگ اُن سے ڈریں۔
یعنی قہری نشان تو صرف تخویف کیلئے دکھلائے جاتے ہیں ۔ پس ایسے قہری نشانوں کے طلب کرنے سے کیا
فائدہ جو پہلی اُمتوں نے دیکھ کر انہیں جھٹلا دیا اور اُن کے دیکھنے سے کچھ بھی خائف و ہراساں نہ ہوئے۔
اس جگہ واضح ہو کہ نشان دو قسم کے ہوتے ہیں ۔
(۱) نشان تخویف و تعذیب جن کو قہری نشان بھی کہہ سکتے ہیں ۔
(۲) نشان تبشیر و تسکین جن کو نشان رحمت سے بھی موسوم کر سکتے ہیں ۔
تخویف کے نشان سخت کافروں اور کج دلوں اور نافرمانوں اور بے ایمانوں اور فرعونی طبیعت والوں
کیلئے ظاہر کئے جاتے ہیں تا وہ ڈریں اور خدا تعالیٰ کی قہری اور جلالی ہیبت ان کے دلوں پر طاری ہو
اور تبشیر کے نشان اُن حق کے طالبوں اور مخلص مومنوں اور سچائی کے متلاشیوں کیلئے ظہور پذیر ہوتے
ہیں جو دل کی غربت اور فروتنی سے کامل یقین اور زیادت ایمان کے طلبگار ہیں ۔ اور تبشیر کے
نشانوں سے ڈرانا اور دھمکا نا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اپنے اُن مطیع بندوں کو مطمئن کرنا اور ایمانی اور یقینی
حالات میں ترقی دینا اور ان کے مضطرب سینہ پر دست شفقت و تسلی رکھنا مقصود ہوتا ہے۔ سومومن
قرآن شریف کے وسیلہ سے ہمیشہ تبشیر کے نشان پاتا رہتا ہے اور ایمان اور یقین میں ترقی کرتا جاتا
ہے۔ تبشیر کے نشانوں سے مومن کو تسلی ملتی ہے اور وہ اضطراب جو فطرتا انسان میں ہے، جاتا رہتا
ہے اور سکینت دل پر نازل ہوتی ہے ۔ مومن ببرکت اتباع کتاب اللہ اپنی عمر کے آخری دن تک
تبشیر کے نشانوں کو پاتا رہتا ہے اور تسکین اور آرام بخشنے والے نشان اس پر نازل ہوتے رہتے
ہیں تا وہ یقین اور معرفت میں بے نہایت ترقیاں کرتا جائے اور حق الیقین تک پہنچ جائے اور تبشیر
کے نشانوں
وں میں ایک لطف یہ ہوتا ہے کہ جیسے مومن ان کے نزول سے یقین اور معرفت اور قوت ایمان
میں ترقی کرتا ہے ایسا ہی وہ بوجہ مشاہدہ آلاء و نعماء الہی و احسانات ظاہرہ و باطنه و جلیه و خفیہ
حضرت باری عزاسمہ جو تبشیر کے نشانوں میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ محبت و عشق میں بھی
دن بدن بڑھتا جاتا ہے۔ سو حقیقت میں عظیم الشان اور قوی الاثر اور مبارک اور موصل الى المقصود تبشیر
کے نشان ہی ہوتے ہیں جو سالک کو معرفتِ کاملہ اور محبت ذاتیہ کے اس مقام تک پہنچا دیتے ہیں جو
اولیاء اللہ کے لئے منتہی المقامات ہے۔ اور قرآن شریف میں تبشیر کے نشانوں کا بہت کچھ ذکر ہے یہاں
تک کہ اس نے اُن نشانوں کو محدود نہیں رکھا بلکہ ایک دائمی وعدہ دے دیا ہے کہ قرآن شریف کے سچے متبع
ہمیشہ ان نشانوں کو پاتے رہیں گے جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي
الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ، یعنی ایماندار لوگ دنیوی زندگی
اور آخرت میں بھی تبشیر کے نشان پاتے رہیں گے۔ جن کے ذریعے سے وہ دنیا اور آخرت میں
معرفت اور محبت کے میدانوں میں نا پیدا کنار ترقیاں کرتے جائیں گے ۔ یہ خدا کی باتیں ہیں جو کبھی
نہیں ملیں گی اور تبشیر کے نشانوں کو پالینا یہی فوز عظیم ہے ( یعنی یہی ایک امر ہے جو محبت اور
معرفت کے منتہی مقام تک پہنچا دیتا ہے ) ۔
اب جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں ، جو معترض نے بصورت اعتراض پیش کی ہے، صرف
تخویف کے نشانوں کا ذکر کیا ہے ۔ جیسا کہ آیت وَ مَا نُرْسِلُ بِالْايَتِ إِلَّا تَخُويُفا سے ظاہر ہو
رہا ہے۔ کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کے کل نشانوں کو قہری نشانوں میں ہی محصور سمجھ کر اس آیت کے یہ معنی
کئے جائیں کہ ہم تمام نشانوں کو محض تخویف ہی کی غرض سے بھیجا کرتے ہیں اور کوئی دوسری غرض نہیں
ہوتی ۔ تو یہ معنی بہ بداہت باطل ہیں ۔ جیسا کہ ابھی بیان ہو چکا ہے کہ نشان دوغرضوں سے بھیجے جاتے
ہیں ۔ یا تخویف کی غرض سے یا تبشیر کی غرض سے ۔ انہیں دو قسموں کو قرآن شریف اور بائیبل بھی جا بجا
ظاہر کر رہی ہے۔ پس جب کہ نشان دو قسم کے ہوئے تو آیت ممدوحہ بالا میں جو لفظ آیات ہے (جس
کے معنی وہ نشانات ) بہر حال اسی تاویل پر بصحت منطبق ہوگا کہ نشانوں سے قہری نشان مراد ہیں
کیونکہ اگر یہ معنی نہ لئے جائیں تو پھر اس سے یہ لازم آتا ہے کہ تمام نشانات جو تحت قدرت الہی
داخل ہیں ۔ تخویف کی قسم میں ہی محصور ہیں ۔ حالانکہ فقط تخویف کی قسم میں ہی سارے نشانوں کا حصر
سمجھنا سراسر خلاف واقعہ ہے کہ جو نہ کتاب اللہ کی رو سے اور نہ عقل کی رو سے اور نہ کسی پاک دل کے
کانشنس کی رو رو سے درست ہو روسی
ہوسکتا ہے۔
ا یونس: ۶۵ بنی اسراءیل : ۶۰
اب چونکہ اس بات کا صاف فیصلہ ہو گیا کہ نشانوں کی دو قسموں میں سے صرف تخویف کے
نشانوں کا آیات موصوفہ بالا میں ذکر ہے تو یہ دوسرا امر تنقیح طلب باقی رہا کہ کیا اس آیت کے ( جو
ما منعنا الخ ہے ) یہ معنی سمجھنے چاہئیں کہ تخویف کا کوئی نشان خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہاتھ پر ظاہر نہیں کیا یا یہ سمجھنے چاہئیں کہ تخویف کے نشانوں میں سے وہ نشان ظاہر نہیں کئے گئے جو
پہلی امتوں کو دکھلائے گئے تھے؟ اور یا یہ تیسرے معنی قابل اعتبار ہیں کہ دونوں قسم کے تخویف کے
نشان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ بجز اُن خاص قسم کے بعض
نشانوں کے جن کو پہلی اُمتوں نے دیکھ کر جھٹلا دیا تھا اور ان کو معجزہ نہیں سمجھا تھا۔
سو واضح ہو کہ آیات متنازعہ فیہا پر نظر ڈالنے سے بہ تمام تر صفائی کھل جاتا ہے کہ پہلے اور
دوسرے معنی کسی طرح درست نہیں ۔ کیونکہ آیت ممدوحہ بالا کے یہ سمجھ لینا کہ تمام انواع واقسام کے
وہ تخویفی نشان جو ہم بھیج سکتے ہیں اور تمام وہ وراء الوراء تعذیبی نشان جن کے بھیجنے پر غیر محدود طور پر
ہم قادر ہیں اس لئے ہم نے نہیں بھیجے کہ پہلی امتیں اس کی تکذیب کر چکی ہیں ۔ یہ معنے سراسر باطل
ہیں ۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ پہلی اُمتوں نے انہیں نشانوں کی تکذیب کی جو انہوں نے دیکھے تھے وجہ یہ کہ
تکذیب کیلئے یہ ضرور ہے کہ جس چیز کی تکذیب کی جائے ۔ اوّل اس کا مشاہدہ بھی ہو جائے ۔ جس
نشان کو ابھی دیکھا ہی نہیں اس کی تکذیب کیسی ؟ حالانکہ نادیدہ نشانوں میں سے ایسے اعلیٰ درجہ کے
نشان بھی تحت قدرت باری تعالی ہیں جس کی کوئی انسان تکذیب نہ کر سکے اور سب گرد نہیں اُن کی
طرف جھک جائیں ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ ہر ایک رنگ کا نشان دکھلانے پر قادر ہے اور پھر چونکہ نشان ہائے
قدرت باری تعالیٰ غیر محدود اور غیر متناہی ہیں تو پھر یہ کہنا کیونکر درست ہو سکتا ہے کہ محدود زمانہ میں
وہ سب دیکھے بھی گئے اور ان کی تکذیب بھی ہو گئی ۔ وقت محدود میں تو وہی چیز دیکھی جائے گی جو محدود
ہوگی ۔ بہر حال اس آیت کے یہی معنی صحیح ہوں گے کہ جو بعض نشانات پہلے کفار دیکھ چکے تھے اور ان
کی تکذیب کر چکے تھے۔ ان کا دوبارہ بھیجنا عبث سمجھا گیا ۔ جیسا کہ قرینہ بھی انہیں معنوں پر دلالت
کرتا ہے یعنی اس موقعہ پر جو ناقہ ثمود کا خدا تعالیٰ نے ذکر کیا ہے وہ ذکر ایک بھاری قرینہ اس بات پر
ہے کہ اس جگہ گذشتہ اور رڈ کردہ نشانات کا ذکر ہے جو تخویف کے نشانوں میں سے تھے اور یہی
تیسرے معنی ہیں جو صحیح اور درست ہیں ۔
پھر اس جگہ ایک اور بات منصفین کے سوچنے کے لائق ہے جس سے اُن پر ظاہر ہوگا کہ آیت
وَمَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بالایت کے الخ سے ثبوت معجزات ہی پایا جاتا ہے نہ نفی معجزات کیونکہ الایت
کے لفظ پر جو الف لام واقعہ ہے وہ بموجب قواعد نحو کے دوصورتوں سے خالی نہیں ۔ یا کل کے معنے دے گا یا
خاص کے۔ اگر کل کے معنے دے گا تو یہ معنے کئے جائیں گے کہ ہمیں کل معجزات کے بھیجنے سے کوئی امر مانع
نہیں ہوا مگر اگلوں کا ان کو جھٹلانا۔ اور اگر خاص کے معنی دے گا تو یہ معنی ہونگے کہ ہمیں ان خاص
نشانیوں کے بھیجنے سے ( جنہیں منکر طلب کرتے ہیں ) کوئی امر مانع نہیں ہوا ۔ مگر یہ کہ ان نشانیوں کو
اگلوں نے جھٹلایا۔ بہر حال ان دونوں صورتوں میں نشانوں کا آنا ثابت ہوتا ہے ۔ کیونکہ اگر یہ معنے
ہوں کہ ہم نے ساری نشانیاں بوجہ تکذیب اُم گذشتہ نہیں بھیجیں ۔ تو اس سے بعض نشانوں کا بھیجنا
ثابت ہوتا ہے۔ جیسے مثلاً اگر کوئی کہے کہ میں نے اپنا سارا مال زید کو نہیں دیا تو اس سے صاف ثابت
ہوتا ہے کہ اس نے کچھ حصہ اپنے مال کا زید کو ضرور دیا ہے اور اگر یہ معنے لیں کہ بعض خاص نشان ہم
نے نہیں بھیجے تو بھی بعض دیگر کا بھیجنا ثابت ہے ۔ مثلاً اگر کوئی کہے کہ بعض خاص چیزیں میں نے زید کو
نہیں دیں تو اس سے صاف پایا جائے گا کہ بعض دیگر ضرور دی ہیں ۔ بہر حال جو شخص اول اس آیت
کے سیاق و سباق کی آیتوں کو دیکھے کہ کیسی وہ دونوں طرف کے عذاب کے نشانوں کا قصہ بتلا رہی ہیں
اور پھر ایک دوسری نظر اُٹھاوے اور خیال کرے کہ کیا یہ معنے صحیح اور قرین قیاس ہیں؟ کہ خدا تعالیٰ
کے تمام نشانوں اور عجائب کاموں کی جو اس کی بے انتہا قدرت سے وقتاً فوقتاً پیدا ہونے والے اور
غیر محدود ہیں پہلے لوگ اپنے محدود زمانہ میں تکذیب کر چکے ہوں ۔ اور پھر ایک تیسری نظر منصفانہ
سے کام لے کر سوچے کہ کیا اس جگہ تخویف کے نشانوں کا ایک خاص بیان ہے یا تبشیر اور رحمت کے
نشانوں کا بھی کچھ ذکر ہے اور پھر ذرا چوتھی نگاہ الایات کے الف لام پر بھی ڈال دیوے کہ وہ کن
معنوں کا افادہ کر رہا ہے تو اس چار طور کی نظر کے بعد ، بجز اس کے کہ کوئی تعصب کے باعث حق پسندی
سے بہت دور جا پڑا ہو، ہر ایک شخص اپنے اندر سے نہ ایک شہادت بلکہ ہزاروں شہادتیں پائے گا کہ
اس جگہ نفی کا حرف صرف نشانوں کی ایک قسم خاص کی نفی کیلئے آیا ہے جس کا دوسری اقسام پر کچھ اثر نہیں
بلکہ اس سے ان کا متحقق الوجود ہونا ثابت ہو رہا ہے اور ان آیات میں نہایت صفائی سے اللہ جل شانہ
بنی اسراءیل: ۶۰
بتلا رہا ہے کہ اس وقت تخویفی نشان جن کی یہ لوگ درخواست کرتے ہیں صرف اس وجہ سے نہیں بھیجے
گئے کہ پہلی آیتیں ان کی تکذیب کر چکی ہیں ۔ سو جونشان پہلے رڈ کئے گئے اب بار بار انہیں کو نازل کرنا
کمزوری کی نشانی ہے اور غیر محدود قدرتوں والے کی شان سے بعید ۔ پس ان آیات میں یہ صاف
اشارہ ہے کہ عذاب کے نشان ضرور نازل ہوں گے مگر اور رنگوں میں ۔ یہ کیا ضرورت ہے کہ وہی نشان
حضرت موسی کے یا وہی نشان حضرت نوح اور قوم لوط اور عاد اور ثمود کے ظاہر کئے جائیں ۔ چنانچہ ان
آیات کی تفصیل دوسری آیات میں زیادہ تر کی گئی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءَ وَكَ يُجَادِلُوْنَكَ وَإِذَا جَاءَتْهُمْ
آيَةً قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ ۔
قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَّبِّي وَكَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُكْمُ
إِلَّا لِلَّهِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ ، قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ
فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظٌ ، وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ قُلْ
هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ
شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَتِهِ فَتَعْرِفُوْنَهَا
قُل لَّكُمْ مِيعَادُ يَوْمِ لَا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ وَيَسْتَنْبُونَكَ أَحَقُّ
هُوَ قُلْ إِنْ وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقُّ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ * سَنُرِيهِمْ أَيْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي
أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ سَأُورِيكُمُ ايْتِي فَلَا
تَسْتَعْجِلُونِ " یعنی یہ لوگ تمام نشانوں کو دیکھ کر ایمان نہیں لاتے ۔ پھر جب تیرے پاس آتے ہیں تو
تجھ سے لڑتے ہیں اور جب کوئی نشان پاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک ہمیں
خود ہی وہ باتیں حاصل نہ ہوں جو رسولوں کو ملتی ہیں ۔ کہہ میں کامل ثبوت لے کر اپنے رب کی طرف
سے آیا ہوں اور تم اس ثبوت کو دیکھتے ہو اور پھر تکذیب کر رہے ہو۔ جس چیز کو تم جلدی سے مانگتے ہو
( یعنی عذاب ) وہ تو میرے اختیار میں نہیں ۔ حکم اخیر صادر کرنا تو خدا ہی کا منصب ہے، وہی حق کو کھول
الانعام : ۲۲۶ الانعام: ۱۲۵ ۳ الانعام: ۴۵۸ الانعام: ۱۰۵ ۵ العنكبوت: ۲۵۴ الانعام: ۶۶
النمل: ۹۴ ۸ سبا : ۳۱ ۹ يونس : ۵۴ واحم السجدة: ۵۴ الى الانبياء: ۳۸
☆
دے گا اور وہی خیر الفاصلین ہے جو ایک دن میرا اور تمہارا فیصلہ کر دے گا ۔ خدا نے میری رسالت پر
روشن نشان تمہیں دیئے ہیں ۔ سو جو ان کو شناخت کرے اُس نے اپنے ہی نفس کو فائدہ فائدہ پہنچایا اور جو
اندھا ہو جائے اس کا وبال بھی اسی پر ہے۔ میں تو تم پر نگہبان نہیں ۔ اور تجھ سے عذاب کیلئے جلدی
کرتے ہیں ۔ کہہ وہی پروردگار اس بات پر قادر ہے کہ اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے کوئی
عذاب تم پر بھیجے اور چاہے تو تمہیں دو فریق بنا کر ایک فریق کی لڑائی کا دوسرے کو مزا چکھا دے اور یہ
کہ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں ۔ وہ تمہیں ایسے نشان دکھائے گا جنہیں تم شناخت کر لو گے اور کہہ
تمہارے لئے ٹھیک ٹھیک ایک برس کی میعاد ہے نہ اس سے تم تاخیر کر سکو گے نہ تقدیم ۔ اور تجھ سے
پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ بات ہے ۔ کہہ ہاں مجھے قسم ہے اپنے رب کی کہ یہ سچ ہے اور تم خدا تعالیٰ کو اس
کے وعدوں سے روک نہیں سکتے ۔ ہم عنقریب ان کو اپنے نشان دکھلائیں گے۔ ان کے ملک کے
ارد گرد میں اور خود اُن میں بھی یہاں تک کہ اُن پر کھل جائے گا کہ یہ نبی سچا ہے ۔ انسان کی فطرت میں
جلدی ہے۔ میں عنقریب تمہیں اپنے نشان دکھلاؤں گا ۔ سو تم مجھ سے تو جلدی مت کرو۔
اب دیکھو کہ ان آیات میں نشان مطلوبہ کے دکھلانے کے بارے میں کیسے صاف اور پختہ
وعدے دیئے گئے ہیں ۔ یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا کہ ایسے کھلے کھلے نشانات دکھلائے جائیں گے کہ تم
ان کو شناخت کر لو گے اور اگر کوئی کہے کہ یہ تو ہم نے مانا کہ عذاب کے نشانوں کے بارے میں جابجا
قرآن شریف میں وعدے دیئے گئے ہیں کہ وہ ضرور کسی دن دکھلائے جائیں گے اور یہ بھی ہم نے
تسلیم کیا کہ وہ سب وعدے اس زمانہ میں پورے بھی ہو گئے کہ جب کہ خدا تعالیٰ نے اپنی خداوندی
قدرت دکھلا کر مسلمانوں کی کمزوری اور ناتوانی کو دور کر دیا اور معدودے چند سے ہزار ہا تک ان کی
نوبت پہنچادی اور ان کے ذریعہ سے ان تمام کفار کو تہ تیغ کیا جو مکہ میں اپنی سرکشی اور جو رو جفا کے
زمانہ میں نہایت تکبر سے عذاب کا نشان مانگا کرتے تھے۔ لیکن اس بات کا ثبوت قرآن شریف سے
کہاں ملتا ہے کہ بجز ان نشانوں کے اور بھی نشان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھلائے تھے ۔ سو
واضح ہو کہ نشانوں کے دکھلانے کا ذکر قرآن شریف میں جا بجا آیا ہے ۔ بعض جگہ اپنے پہلے نشانوں کا
یوم سے مراد اس جگہ برس ہے۔ چنانچہ بائیبل میں بھی یہ محاورہ پایا جاتا ہے سو پورے برس کے بعد بدر کی لڑائی کا عذاب مکہ والوں
☆
پر نازل ہوا۔ جو پہلی لڑائی تھی۔
حوالہ بھی دیا ہے دیکھو آیت كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ کے بعض جگہ کفار کی نا انصافی کا ذکر
کر کے ان کا اس طور کا اقرار درج کیا ہے کہ وہ نشانوں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ وہ جادو ہے۔ دیکھو آیت
وَإِنْ يَرَوْا أَيَةً تُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ لے بعض جگہ جو نشانوں کے دیکھنے کا صاف اقرار
منکرین نے کر دیا ہے وہ شہادتیں ان کی پیش کی ہیں۔ جیسا کہ فرماتا ہے ۔ وَ شَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ
وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنت سے یعنی انہوں نے رسول کے حق ہونے پر گواہی دی اور کھلے کھلے نشان ان کو
پہنچ گئے ۔ اور بعض جگہ بعض معجزات کو بتصریح بیان کر دیا ہے جیسے معجزہ شق القمر جو ایک عظیم الشان معجزہ
اور خدائی قدرت کا ایک کامل نمونہ ہے ، جس کی تصریح ہم نے کتاب سرمہ چشم آریہ میں بخوبی کر دی
ہے۔ جو شخص مفصل دیکھنا چاہے اس میں دیکھ سکتا ہے۔ اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ جو لوگ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے خود تراشیدہ نشان مانگا کرتے تھے اکثر وہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
نشانوں کے آخر کار گواہ بھی بن گئے تھے کیونکہ آخر وہی لوگ تو تھے جنہوں نے مشرف باسلام ہو کر
دین اسلام کو مشارق و مغارب میں پھیلایا اور نیز معجزات اور پیشگوئیوں کے بارے میں کتب حدیث
میں اپنی رویت کی شہادتیں قلمبند کرائیں ۔ پس اس زمانہ میں ایک عجیب طرز ہے کہ ان بزرگان دین
کے اس زمانہ جاہلیت کے انکاروں کو بار بار پیش کرتے ہیں جن سے بالآخر خود وہ دست کش اور
تائب ہو گئے تھے لیکن اُن کی اُن شہادتوں کو نہیں مانتے جو راہ راست پر آنے کے بعد انہوں نے
پیش کی ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو چاروں طرف سے چمک رہے ہیں وہ کیونکر
چھپ سکتے ہیں ۔ صرف معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہے اور
پیش گوئیاں تو شاید دس ہزار سے بھی زیادہ ہوں گی جو اپنے وقتوں پر پوری ہوگئیں اور ہوتی جاتی
ہیں ۔ ماسوائے اس کے بعض معجزات و پیشگوئیاں قرآن شریف کی ایسی ہیں کہ وہ ہمارے لئے جو اس
زمانہ میں ہیں ، مشہود و محسوس کا حکم رکھتی ہیں اور کوئی ان سے انکار نہیں کر سکتا چنانچہ وہ یہ ہیں ۔
(۱) عذابی نشان کا معجزہ جو اس وقت کے کفار کو دکھلایا گیا تھا ، یہ ہمارے لئے بھی فی الحقیقت
ایسا ہی نشان ہے جس کو چشم دید کہنا چاہئے ۔ وجہ یہ کہ یہ نہایت یقینی مقدمات کا ایک ضروری نتیجہ ہے
جس سے کوئی موافق اور مخالف کسی صورت سے انکار نہیں کر سکتا ۔ اوّل یہ مقدمہ جو بطور بنیاد مجزہ کے
الانعام: ااا
القمر : ٣
ال عمران: ۸۷
ہے نہایت بدیہی اور مسلم الثبوت ہے کہ یہ عذابی نشان اس وقت مانگا گیا تھا کہ جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اور چند رفیق آنجناب کے مکہ میں دعوت حق کی وجہ سے خود صد ہا تکالیف اور دردوں اور
دکھوں میں مبتلا تھے اور وہ ایام دین اسلام کے لئے ایسے ضعف اور کمزوری کے دن تھے کہ خود کفار مکہ
ہنسی اور ٹھٹھے کی راہ سے مسلمانوں کو کہا کرتے تھے کہ اگر تم حق پر ہو تو اس قدر عذاب اور مصیبت اور
دکھ اور درد ہمارے ہاتھ سے کیوں تمہیں پہنچ رہا ہے اور وہ خدا جس پر تم بھروسہ کرتے ہو وہ کیوں
تمہاری مدد نہیں کرتا اور کیوں تم ایک قدر قلیل جماعت ہو جو عنقریب نابود ہونے والی ہے اور اگر تم
سچے ہو تو کیوں ہم پر عذاب نازل نہیں ہوتا ؟ ان سوالات کے جواب میں جو کچھ کفار کو قرآن شریف
کے متفرق مقامات میں ایسے زمانہ تنگی و تکالیف میں کہا گیا وہ دوسرا مقدمہ اس پیشگوئی کی عظمت
شان سمجھنے کیلئے ہے کیونکہ وہ زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ پر ایسا نازک زمانہ تھا
کہ ہر وقت اپنی جان کا اندیشہ تھا اور چاروں طرف نا کا می منہ دکھلا رہی تھی ۔ سوایسے زمانہ میں کفار
کو اُن سے عذابی نشان مانگنے کے وقت صاف صاف طور پر یہ کہا گیا تھا کہ عنقریب تمہیں اسلام کی
فتح مندی اور تمہارے سزا یاب ہونے کا نشان دکھلایا جائے گا اور اسلام جواب ایک تخم کی طرح نظر آتا
ہے کسی دن ایک بزرگ درخت کی مانند اپنے تئیں ظاہر کرے گا اور وہ جو عذاب کا نشان ما نگتے ہیں وہ
تلوار کی دھار سے قتل کئے جائیں گے اور تمام جزیرہ عرب کفر اور کافروں سے صاف کیا جائے گا۔
اور تمام عرب کی حکومت مومنوں کے ہاتھ میں آجائے گی اور خدا تعالیٰ دین اسلام کو عرب کے ملک
میں ایسے طور سے جمادے گا کہ پھر بت پرستی کبھی پیدا نہیں ہوگی اور حالت موجودہ جو خوف کی حالت
ہے، بکلی امن کے ساتھ بدل جائے گی اور اسلام قوت پکڑے گا اور غالب ہوتا چلا جائے گا۔ یہاں
تک کہ دوسرے ملکوں پر اپنی نصرت اور فتح کا سایہ ڈالے گا اور دور دور تک اس کی فتوحات پھیل جائیں
گی اور ایک بڑی بادشاہت قائم ہو جائے گی جس کا اخیر دنیا تک زوال نہیں ہوگا۔
اب جو شخص پہلے ان دونوں مقدمات پر نظر ڈال کر معلوم کر لیوے کہ وہ زمانہ جس میں یہ
پیشگوئی کی گئی ، اسلام کے لئے کیسی تنگی اور ناکامی اور مصیبت کا زمانہ تھا اور جو پیشگوئی کی گئی وہ کس
قدر حالت موجودہ سے مخالف اور خیال اور قیاس سے نہایت بعید بلکہ صریح محالات عادیہ سے نظر آتی
تھی ۔ پھر بعد اس کے اسلام کی تاریخ پر جو دشمنوں اور دوستوں کے ہاتھ میں موجود ہے۔ ایک
منصفانہ نظر ڈالے کہ کیسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور کس قدر دلوں پر ہیبت ناک اثر اس کا
پڑا اور کیسے مشارق اور مغارب میں تمام تر قوت اور طاقت کے ساتھ اس کا ظہور ہوا۔ تو اس پیشگوئی
کو یقینی اور قطعی طور پر چشم دید معجزہ قرار دے گا جس میں اس کو ایک ذرہ بھی شک و شبہ نہ ہوگا ۔
پھر دوسرا معجزہ قرآن شریف کا جو ہمارے لئے حکم مشہود و محسوس کا رکھتا ہے وہ عجیب وغریب
تبدیلیاں ہیں جو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ببرکت پیروی قرآن شریف و اثر صحبت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور میں آئیں ۔ جب ہم اس بات کو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگ مشرف باسلام ہونے
سے پہلے کیسے اور کس طریق اور عادت کے آدمی تھے اور پھر بعد شرف صحبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
و اتباع قرآن شریف کس رنگ میں آگئے اور کیسے اخلاق میں ، عقائد میں ، چلن میں ، گفتار میں ، رفتار
میں ، کردار میں اور اپنی جمیع عادات میں خبیث حالت سے منتقل ہو کر نہایت طیب اور پاک حالت
میں داخل کئے گئے تو ہمیں اس تاثیر عظیم کو دیکھ کر جس نے ان کے زنگ خوردہ وجودوں کو ایک عجیب
تازگی اور روشنی اور چمک بخش دی تھی ۔ اقرار کرنا پڑتا ہے کہ یہ تصرف ایک خارق عادت تصرف تھا جو
خاص خدا تعالیٰ کے ہاتھ نے کیا ۔ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ان کو مردہ پایا
اور زندہ کیا اور جہنم کے گڑھے میں گرتے دیکھا تو اُس ہولناک حالت سے چھڑایا۔ بیمار پایا اور
اُنہیں اچھا کیا۔ اندھیرے میں پایا انہیں روشنی بخشی اور خدا تعالیٰ نے اس اعجاز کے دکھلانے کے لئے
قرآن شریف میں ایک طرف عرب کے لوگوں کی وہ خراب حالتیں لکھی ہیں جو اسلام سے پہلے وہ
رکھتے تھے اور دوسری طرف ان کے وہ پاک حالات بیان فرمائے ہیں جو اسلام لانے کے بعد ان
میں پیدا ہو گئے تھے کہ تا جو شخص ان پہلے حالات کو دیکھے جو کفر کے زمانہ میں تھے اور پھر مقابل اس
کے وہ حالت پڑھے جو اسلام لانے کے بعد ظہور پذیر ہو گئی ۔ تو ان دونوں طور کے سوانح پر مطلع
ہونے سے یہ یقین کامل سمجھ لیوے گا کہ یہ تبدیلی ایک خارق عادت تبدیلی ہے جسے معجزہ کہنا چاہئے ۔
پھر تیسرا معجزہ قرآن شریف کا جو ہماری نظروں کے سامنے موجود ہے اس کے حقائق و معارف و
نکات و لطائف ہیں جو اس کی بلیغ و فصیح عبارات میں بھرے ہوئے ہیں ۔ اس معجزہ کو قرآن شریف
میں بڑی شد ومد سے بیان کیا گیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تمام جن وانس اکٹھے ہو کر اس کی نظیر بنانا
چاہیں تو اُن کے لئے ممکن نہیں ۔ یہ معجزہ اس دلیل سے ثابت اور متحقق الوجود ہے کہ اس زمانہ تک کہ
بات
تیرہ سو برس سے زیادہ گزر رہا ہے باوجود یکہ قرآن شریف کی منادی دنیا کے ہر ایک نواح میں ہو رہی
ہے اور بڑے زور سے هَلْ مِنْ مَعَارِضِ کا نقارہ بجایا جاتا ہے مگر کبھی کسی طرف سے آواز نہیں آئی۔
پس اس سے اس بات کا صریح ثبوت ملتا ہے کہ تمام انسانی قوتیں قرآن شریف کے مقابلہ و معارضہ
سے عاجز ہیں بلکہ اگر قرآن شریف کی صدہا خوبیوں میں سے صرف ایک خوبی کو پیش کر کے اس کی نظیر
مانگی جائے تو انسان ضعیف البنیان سے یہ بھی نا ممکن ہے کہ اس کے ایک جزو کی نظیر پیش کر سکے ۔ مثلاً
قرآن شریف کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی خوبی ہے کہ وہ تمام معارف دینیہ پر مشتمل ہے اور کوئی
دینی سچائی جو حق اور حکمت سے تعلق رکھتی ہے، ایسی نہیں جو قرآن شریف میں پائی نہ جاتی ہو ۔ مگر ایسا
شخص کون ہے کہ کوئی دوسری کتاب ایسی دکھلائے جس میں یہ صفت موجود ہو۔ اور اگر کسی کو اس بات
میں شک ہو کہ قرآن شریف جامع تمام حقائق دینیہ ہے تو ایسا مشکک خواہ عیسائی ہو، خواہ آریہ اور
خواہ برہمو ہو، خواہ دہر یہ اپنی طرز اور طور پر امتحان کر کے اپنی تسلی کر اسکتا ہے اور ہم تسلی کر دینے کے
ذمہ دار ہیں ۔ بشرطیکہ کوئی طالب حق ہماری طرف رجوع کرے۔ بائیبل میں جس قدر پاک
صداقتیں ہیں یا حکماء کی کتابوں میں جس قد رحق اور حکمت کی باتیں ہیں جن پر ہماری نظر پڑی ہے یا اقد
ہندوؤں کے وید وغیرہ میں جو اتفاقاً بعض سچائیاں درج ہو گئی ہیں یا باقی رہ گئی ہیں جن کو ہم نے دیکھا
ہے یا صوفیوں کی صد ہا کتابوں میں جو حکمت و معرفت کے نکتے ہیں ، جن پر ہمیں اطلاع ہوئی ہے اُن
سب کو ہم قرآن شریف میں پاتے ہیں اور اس کامل استقراء سے جو تین برس کے عرصہ میں نہایت
عمیق اور محیط نظر کے ذریعہ سے ہم کو حاصل ہے، نہایت قطع اور یقین سے ہم پر یہ بات کھل گئی ہے کہ
کوئی روحانی صداقت جو تکمیل نفس اور دماغی اور دلی قومی کی تربیت کے لئے اثر رکھتی ہے ایسی نہیں
جو قرآن شریف میں درج نہ ہو اور یہ صرف ہمارا ہی تجربہ نہیں بلکہ یہی قرآن شریف کا دعوی بھی ہے
جس کی آزمائش نہ فقط میں نے کی بلکہ ہزار ہا علماء ابتداء سے کرتے آئے اور اس کی سچائی کی گواہی
دیتے آئے ہیں ۔
پھر چوتھا معجزہ قرآن شریف کا اس کی روحانی تاثیرات ہیں جو ہمیشہ اس میں محفوظ چلی آتی
ہیں یعنی یہ کہ اس کی پیروی کرنے والے قبولیت الہی کے مراتب کو پہنچتے ہیں اور مکالمات الہیہ
سے مشرف کئے جاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا اور انہیں محبت اور رحمت کی راہ سے
جواب دیتا ہے اور بعض اسرار غیبیہ پر نبیوں کی طرح ان کو مطلع فرماتا ہے اور اپنی تائید اور
نصرت کے نشانوں سے دوسری مخلوقات سے انہیں ممتاز کرتا ہے۔ یہ بھی ایسا نشان ہے کہ جو
قیامت تک اُمت محمد یہ میں قائم رہے گا اور ہمیشہ ظاہر ہوتا چلا آیا ہے اور اب بھی موجود اور
متحقق الوجود ہے۔ مسلمانوں میں سے اب بھی ایسے لوگ دنیا میں پائے جاتے ہیں کہ جن کو اللہ جل شانہ
اپنی تائیدات خاصہ سے مزید فرما کر الہامات صحیحه و صادقه و مبشرات و مکاشفات غیبیہ سے سرفراز
فرماتا ہے ۔
اب اے حق کے طالبو اور سچے نشانوں کے بھوکو اور پیاسو! انصاف سے دیکھو اور ذرا پاک نظر ا
سے غور کرو کہ جن نشانوں کا خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے کس اعلیٰ درجہ کے نشان ہیں
اور کیسے ہر زمانہ کیلئے مشہود ومحسوس کا حکم رکھتے ہیں۔ پہلے نبیوں کے معجزات کا اب نام و نشان باقی
نہیں ، صرف قصے ہیں ۔ خدا جانے ان کی اصلیت کہاں تک درست ہے۔ بالخصوص حضرت مسیح کے
معجزات جو انجیلوں میں لکھے ہیں باوجود قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں ہونے کے اور باوجود بہت
سے مبالغات کے جو اُن میں پائے جاتے ہیں ۔ ایسے شکوک و شبہات ان پر وارد ہوتے ہیں کہ جن
سے انہیں بکلی صاف و پاک کر کے دکھلا نا بہت مشکل ہے ۔ اور اگر ہم فرض کے طور پر تسلیم بھی کر لیں
کہ جو کچھ انا جیل مروجہ میں حضرت مسیح کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ لولے اور لنگڑے اور مفلوج اور
اندھے وغیرہ بیمار ان کے چھونے سے اچھے ہو جاتے تھے، یہ تمام بیان بلا مبالغہ ہے اور ظاہر پر ہی
محمول ہے کوئی اور معنی اس کے نہیں ۔ تب بھی حضرت مسیح کی ان باتوں سے کوئی بڑی خوبی ثابت نہیں
ہوتی ۔ اوّل تو انہیں دنوں میں ایک تالاب بھی ایسا تھا کہ اس میں ایک وقت صاف میں غوطہ مارنے
سے ایسی سب مرضیں فی الفور دور ہو جاتی تھیں ۔ جیسا کہ خود انجیل میں مذکور ہے ۔ پھر ما سوائے اس
کے زمانہ دراز کی تحقیقاتوں نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ملکہ سلب امراض منجملہ علوم کے ایک علم
ہے جس کے اب بھی بہت لوگ مشاق پائے جاتے ہیں ۔ جس میں شدت توجہ اور دماغی طاقتوں کے
خرچ کرنے اور ، اور جذب خیال کا اثر ڈالنے کی مشق درکار ہے ۔ سو اس علم کو نبوت سے کچھ علاقہ نہیں بلکہ
مرد صالح ہونا بھی اس کے لئے ضروری نہیں اور قدیم سے یہ علم رائج ہوتا چلا آیا ہے۔ مسلمانوں میں
بعض اکابر جیسے محی الدین عربی صاحب فصوص اور بعض نقشبندیوں کے اکابر اس کام میں مشاق
:
گزرے ہیں۔ ایسے کہ ان کے وقت میں ان کی نظیر پائی نہیں گئی بلکہ بعض کی نسبت ذکر کیا گیا ہے کہ
وہ اپنی کامل توجہ سے باز نہ تعالی تازہ مردوں سے باتیں کر کے دکھلا دیتے تھے اور دو دو تین تین سو
بیماروں کو اپنے دائیں بائیں بٹھلا کر ایک ہی نظر سے تندرست کر دیتے تھے اور بعض جو مشق میں کچھ
کمزور تھے وہ ہاتھ لگا کر یا کپڑے کو چُھو کر شفا بخشتے تھے۔ اس مشق میں عامل عمل کے وقت کچھ ایسا
احساس کرتا ہے کہ گویا اس کے اندر سے بیمار پر اثر ڈالنے کے وقت ایک قوت نکلتی ہے اور بسا اوقات
بیمار کو بھی یہ مشہود ہوتا ہے کہ اس کے اندر سے ایک زہریلا مادہ حرکت کر کے سفلی اعضاء کی طرف
اُتر تا چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بکلی منعدم ہو جاتا ہے ۔ اس علم میں اسلام میں بہت سی تالیفیں
موجود ہیں اور میں خیال کرتا ہوں کہ ہندوؤں میں بھی اس کی کتابیں ہونگی ۔ حال میں جو انگریزوں
نے فن مسمریزم نکالا ہے حقیقت میں وہ بھی اسی علم کی ایک شاخ ہے۔ انجیل پر غور کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کو بھی کسی قدر اس علم میں مشق تھی مگر کامل نہیں تھے ۔ اس وقت کے لوگ سادہ
اور اس علم سے بے خبر تھے ۔ اسی وجہ سے اس زمانہ میں یہ عمل اپنی حد سے زیادہ قابل تعریف سمجھا گیا
تھا۔ مگر پیچھے سے جوں جوں اس علم کی حقیقت کھلتی گئی لوگ اپنے علو اعتقاد سے تنزل کرتے گئے ۔
یہاں تک کہ بعضوں نے یہ رائے ظاہر کی کہ ایسی مشقوں سے بیماروں کو چنگا کرنا یا مجنونوں کو شفا بخشنا
کچھ بھی کمال کی بات نہیں بلکہ اس میں ایماندار ہونا بھی ضرور نہیں ۔ چہ جائیکہ نبوت یا ولایت پر یہ
دلیل ہو سکے ۔ ان کا یہ بھی قول ہے کہ عمل سلب امراض بدنیہ کی کامل مشق اور اُسی شغل میں دن رات
اپنے تئیں ڈالے رکھنا روحانی ترقی کیلئے سخت مضر ہے اور ایسے شخص کے ہاتھ سے روحانی تربیت کا
کام بہت ہی کم ہوتا ہے اور قوت منوّرہ اُس کے قلب کی بغایت درجہ گھٹ جاتی ہے ۔ خیال ہو سکتا ہے
کہ اسی وجہ سے حضرت مسیح علیہ السلام اپنی روحانی تربیت میں بہت کمزور نکلے جیسا کہ پادری ٹیلر صاحب
جو با عتبار عہدہ و نیز بوجہ لیاقت ذاتی کے ایک ممتاز آدمی معلوم ہوتے ہیں ۔ وہ نہایت افسوس سے
لکھتے ہیں کہ مسیح کی روحانی تربیت بہت ضعیف اور کمزور ثابت ہوتی ہے اور اُن کے صحبت یافتہ
لوگ جو حواریوں کے نام سے موسوم تھے اپنے روحانی تربیت یافتہ ہونے میں اور انسانی قوتوں کی
تازہ مردوں کا عمل توجہ سے چند منٹ یا چند گھنٹوں کیلئے زندہ ہو جانا قانون قدرت کے منافی نہیں۔ جس حالت میں ہم بچشم خود
دیکھتے ہیں کہ بعض جاندار مرنے کے بعد کسی دوا سے زندہ ہو جاتے ہیں تو پھر انسان کا زندہ ہونا کیا مشکل اور کیوں دوراز قیاس ہے۔