پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پوری تکمیل سے کوئی اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھلا نہ سکے ( کاش حضرت مسیح نے اپنے ظاہری شغل
سلب امراض کی طرف کم توجہ کی ہوتی اور وہی توجہ اپنے حواریوں کی باطنی کمزوریوں اور بیماریوں پر
ڈالتے ، خاص کر یہودا اسکر یوطی پر ) اس جگہ صاحب موصوف یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر نبی عربی
(صلی اللہ علیہ وسلم ) کے صحابہؓ کے مقابلہ پر حواریوں کی روحانی تربیت یابی اور دینی استقامت کا
موازنہ کیا جائے تو ہمیں افسوس کے ساتھ اقرار کرنا پڑتا ہے کہ حضرت مسیح کے حواری روحانی طور پر
تربیت پذیر ہونے میں نہایت ہی کچے اور پیچھے رہے ہوئے تھے اور ان کے دماغی اور دلی قومی کو
حضرت مسیح کی صحبت نے کوئی ایسی توسیع نہیں بخشی تھی جو صحابہ نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مقابل پر
کچھ قابل تعریف ہو سکے ۔ بلکہ حواریوں کے قدم قدم میں بزدلی ، سُست اعتقادی ، تنگدلی و دنیا
طلبی ، بیوفائی ثابت ہوتی تھی ۔ مگر صحابہ نبی عربی (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے وہ صدق وفا ظہور میں آیا
جس کی نظیر کسی دوسرے نبی کے پیروؤں میں ملنا مشکل ہے۔ سو یہ اس روحانی تربیت کا جو کامل طور پر
ہوئی تھی اثر تھا جس نے اُن کو بکلی مبدل کر کے کہیں کا کہیں پہنچا دیا تھا۔ اسی طرح سے بہت سے
دانشمند انگریزوں نے حال میں ایسی کتابیں تالیف کی ہیں کہ جن میں اُنہوں نے اقرار کر لیا ہے کہ
اگر ہم نبی عربی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حالت رجوع الی اللہ و توکل ، استقامت ذاتی و تعلیم کامل و مطہر و
القائے تا ثیر و اصلاح خلق کثیر از مفسدین و تائیدات ظاهری و باطنی قادر مطلق کو ان معجزات سے
الگ کر کے بھی دیکھیں جو بعد منقول ان کی نسبت بیان کی جاتی ہیں ۔ تب بھی ہمارا انصاف اس اقرار
کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ یہ تمام امور جو اُن سے ظہور میں آئے ۔ یہ بھی بلا شبہ فوق العادت اور
بشری طاقتوں سے بالاتر ہیں اور نبوت صحیحہ صادقہ کی شناخت کرنے کیلئے قوی اور کافی نشان ہیں ۔
کوئی انسان جب تک اس کے ساتھ خدا تعالیٰ نہ ہو کبھی ان سب باتوں میں کامل اور کامیاب نہیں ہو
سکتا اور نہ ایسی غیبی تائیدیں اُس کے شامل ہوتی ہیں ۔
تیسرے سوال کا جواب
سوال : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کوئی معجزہ نہ ملا ۔ جیسا کہ سورۃ عنکبوت میں درج ہے ( ترجمہ
عربی کا ) اور کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر نشانیاں یعنی کوئی ایک بھی ( کیونکہ لا نافیہ اس آیت
میں جو کہ جنسی ہے کل جنس کی نفی کرتا ہے ) اس کے رب سے ۔ اور سورہ بنی اسرائیل میں بھی ، اور ہم
نے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا ۔ اس سے صاف صاف ظاہر ہے کہ خدا نے
کوئی معجزہ نہیں دیا ۔ حقیقت میں اگر کوئی ایک معجزہ ملتا تو وہ نبوت اور قرآن پر متشکی نہ ہوتے ؟
فَأَمَّا الْجَوَاب : جن خیالات کو عیسائی صاحب نے اپنی عبارت میں بصورت اعتراض پیش کیا
ہے وہ در حقیقت اعتراض نہیں ہیں بلکہ وہ تین غلط فہمیاں ہیں جو بوجہ قلت تدبّر اُن کے دل میں پیدا
ہو گئی ہیں ۔ ذیل میں ہم ان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہیں ۔
۔
پہلی غلط فہمی کی نسبت جواب یہ ہے کہ نبی برحق کی یہ نشانی ہرگز نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرح ہر
ایک مخفی بات کا بالاستقلال اس کو علم بھی ہو بلکہ اپنے ذاتی اقتدار اور اپنی ذاتی خاصیت سے عالم الغیب
ہونا خدا تعالیٰ کی ذات کا ہی خاصہ ہے۔ قدیم سے اہل حق حضرت واجب الوجود کے علم غیب کی
نسبت وجوب ذاتی کا عقیدہ رکھتے ہیں اور دوسرے تمام ممکنات کی نسبت امتناع ذاتی اور امکان
بالواجب عزاسمہ کا عقیدہ ہے۔ یعنی یہ عقیدہ کہ خدا تعالیٰ کی ذات کے لئے عالم الغیب ہونا واجب
ہے اور اس کی ہو یت حقہ کی یہ ذاتی خاصیت ہے کہ عالم الغیب ہو ۔ مگر ممکنات کی جو هالكة الذات
اور باطلة الحقيقة ہیں اس صفت میں اور ایسا ہی دوسری صفات میں شراکت بحضرت باری عزاسمہ
جائز نہیں۔ اور جیسا ذات کی رو سے شریک الباری ممتنع ہے ایسا ہی صفات کی رو سے بھی ممتنع ہے ۔
پس ممکنات کیلئے نظراً على ذاتهم عالم الغیب ہونا ممتنعات میں سے ہے۔خواہ نبی ہوں
محدث یا ولی ہوں ، ہاں الہام الہی سے اسرار غیبیہ کو معلوم کرنا ، یہ ہمیشہ خاص اور برگزیدہ کو حصہ ملتا رہا
ہے جس کو ہم تا بعین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں پاتے ہیں نہ کسی اور میں ۔ عادت اللہ اسی طرح پر
جاری ہے کہ وہ کبھی کبھی اپنے مخصوص بندوں کو اپنے بعض اسرار خاصہ پر مطلع کر دیتا ہے اور اوقات
مقررہ اور مقدرہ میں رشح فیض غیب ان پر ہوتا ہے بلکہ کامل مقرب اللہ اسی سے آزمائے جاتے ہیں اور
L
شناخت کئے جاتے ہیں کہ بعض اوقات آئندہ کی پوشیدہ باتیں یا کچھ چھپے اسرار ا نہیں بتلائے جاتے
ہیں۔ مگر یہ نہیں کہ ان کے اختیار اور ارادہ اقتدار سے بلکہ خدا تعالیٰ کے ارادہ اور اختیار اور اقتدار سے یہ
سب نعمتیں انہیں ملتی ہیں ۔
وہ جو اس کی مرضی پر چلتے ہیں اور اُسی کے ہو رہتے ہیں اور اسی میں کھوئے جاتے ہیں۔ اس
خیر محض کی ان سے کچھ ایسی ہی عادت ہے کہ اکثر ان کی سنتا اور اپنا گزشتہ فعل یا آئندہ کا منشاء
بسا اوقات ان پر ظاہر کر دیتا ہے ۔ مگر بغیر اعلام الہی انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا ۔ وہ اگر چہ خدا تعالیٰ
کے مقرب تو ہوتے ہیں مگر خدا تو نہیں ہوتے۔ سمجھائے سمجھتے ہیں ، بتلائے جانتے ہیں ، دکھلائے دیکھتے
ہیں بولائے بولتے ہیں اور اپنی ذات میں کچھ بھی نہیں ہوتے ۔ جب طاقت عظمیٰ انہیں اپنے الہام کی
تحریک سے بلاتی ہے تو وہ بولتے ہیں اور جب دکھلاتی ہے تو دیکھتے ہیں اور جب سناتی ہے تو سنتے ہیں اور
جب تک خدا تعالیٰ ان پر کوئی پوشیدہ بات ظاہر نہیں کرتا تب تک انہیں اس بات کی کچھ بھی خبر نہیں ہوتی ۔
تمام نبیوں کے حالات زندگی (لائف) میں اس کی شہادت پائی جاتی ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کی
طرف ہی دیکھو کہ وہ کیونکر اپنی لاعلمی کا آپ اقرار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس دن اور اس گھڑی کی
بابت سوا باپ کے نہ تو فرشتے جو آسمان پر ہیں ، نہ بیٹا کوئی نہیں جانتا ہے
اور پھر وہ فرماتے ہیں کہ میں آپ سے کچھ نہیں کرتا ( یعنی کچھ نہیں کر سکتا ) مگر جو میرے باپ
نے سکھلایا وہ باتیں کہتا ہوں ۔ کسی کو راستبازوں کے مرتبہ تک پہنچانا میرے اختیار میں نہیں ۔ مجھے
کیوں نیک کہتا ہے نیک کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا کے
غرض کسی نبی نے با اقتدار یا عالم الغیب ہونے کا دعوی نہیں کیا۔ دیکھو اس عاجز بندہ کی طرف
جس کو مسیح کر کے پکارا جاتا ہے اور جسے نادان مخلوق پرستوں نے خدا سمجھ رکھا ہے کہ کیسے اس نے
ہر مقام میں اپنے قول اور فعل سے ظاہر کر دیا کہ میں ایک ضعیف اور کمزور اور ناتواں بندہ ہوں اور
مجھ میں ذاتی طور پر کوئی بھی خوبی نہیں اور آخری اقرار جس پر ان کا خاتمہ ہوا کیسا پیارے لفظوں میں
ہے۔ چنانچہ انجیل میں لکھا ہے کہ وہ یعنی (مسیح اپنی گرفتاری کی خبر پا کر ) گھبرانے اور بہت دلگیر ہونے
لگا اور ان سے ( یعنی اپنے حواریوں سے ) کہا کہ میری جان کا غم موت کا سا ہے اور وہ تھوڑا آگے
مرقس باب ۱۳- آیت ۳۲ ۲ مرقس باب ۱۰ آیت ۸
جا کر زمین پر گر پڑا ( یعنی سجدہ کیا ) اور دعا مانگی کہ اگر ہو سکے تو یہ گھڑی مجھ سے مل جائے اور کہا کہ اے ابا !
اے باپ ! سب کچھ تجھ سے ہو سکتا ہے۔ اس پیالہ کو مجھ سے ٹال دے۔ یعنی تو قادر مطلق ہے اور میں
ضعیف اور عاجز بندہ ہوں ۔ تیرے ٹالنے سے یہ بلائل سکتی ہے اور آخر ایلِی ايْلِی لِمَا سَبَقْتَنِي کہہ
کر جان دی ۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے میرے خدا! اے میرے خدا!! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا“
اب دیکھئے کہ اگر چہ دعا تو قبول نہ ہوئی کیونکہ تقدیر مبرم تھی ۔ ایک مسکین مخلوق کی خالق کے قطعی
ارادہ کے آگے کیا پیش جاتی تھی ۔ مگر حضرت مسیح نے اپنی عاجزی اور بندگی کے اقرار کو نہایت تک
پہنچا دیا۔ اس امید سے کہ شاید قبول ہو جائے ۔ اگر انہیں پہلے سے علم ہوتا کہ دعا رڈ کی جائے گی ۔
ہرگز قبول نہیں ہوگی تو وہ ساری رات برابر فجر تک اپنے بچاؤ کے لئے کیوں دعا کرتے رہتے اور
کیوں اپنے تئیں اور اپنے حواریوں کو بھی تقید سے اس لا حاصل مشقت میں ڈالتے ۔
سو بقول معترض صاحب ان کے دل میں یہی تھا کہ انجام خدا کو معلوم ہے ۔ مجھے معلوم نہیں ۔
پھر ایسا ہی حضرت مسیح کی بعض پیشگوئیوں کا صحیح نہ نکلنا دراصل اسی وجہ سے تھا کہ باعث عدم علم
بر اسرار مخفیہ اجتہادی طور پر تشریح کرنے میں اُن سے غلطی ہو جاتی تھی ۔ جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا
کہ جب نئی خلقت میں ابن آدم اپنے جلال کے تخت پر بیٹھے گا تم بھی (اے میرے بارہ حواریو ) بارہ
تختوں پر بیٹھو گے ۔ دیکھو باب ۲۰ ۔ آیت ۲۸۔ متی“۔
لیکن اسی انجیل سے ظاہر ہے کہ یہودا اسکر یوطی اس تخت سے بے نصیب رہ گیا۔ اس کے کانوں
نے تخت نشینی کی خبر سن لی مگر تخت پر بیٹھنا اُسے نصیب نہ ہوا ۔ اب راستی اور سچائی سے یہ سوال پیدا ہوتا خبرسن لی
ہے کہ اگر حضرت مسیح کو اس شخص کے مرتد اور بد عاقبت ہونے کا پہلے سے علم ہوتا تو کیوں اس کو تخت نشینی
کی جھوٹی خبر سناتے ۔ ایسا ہی ایک مرتبہ آپ ایک انجیر کا درخت دور سے دیکھ کر انجیر کھانے کی نیت
سے اس کی طرف گئے مگر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس پر ایک بھی انجیر نہیں تو آپ بہت ناراض ہوئے
اور غصہ کی حالت میں اس انجیر کو بد عادی جس کا کوئی بداثر انجیر پر ظاہر نہ ہوا ۔ اگر آپ کو کچھ غیب کا علم
ہوتا تو بے ثمر درخت کی طرف اس کا پھل کھانے کے ارادہ سے کیوں جاتے؟
ایسا ہی ایک مرتبہ آپ کے دامن کو ایک عورت نے چھوا تھا تو آپ چاروں طرف پوچھنے لگے
ل متی باب ۲۷ آیت ۴۶
کہ کس نے میرا دامن چھوا ہے؟ اگر کچھ علم غیب سے حصہ ہوتا تو دامن چھونے والے کا پتہ معلوم کرنا تو
کچھ بڑی بات نہ تھی ۔ ایک اور مرتبہ آپ نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ اس زمانہ کے لوگ گزر نہ جائیں
گے جب تک یہ سب کچھ ( یعنی مسیح کا دوبارہ دنیا میں آنا اور ستاروں کا گرنا وغیرہ ) واقع نہ ہو دے۔
لیکن ظاہر ہے کہ نہ اس زمانہ میں کوئی ستارہ آسمان کا زمین پر گرا اور نہ حضرت مسیح عدالت کیلئے دنیا
میں آئے اور وہ صدی تو کیا اس پر اٹھارہ صدیاں اور بھی گزر گئیں اور انیسویں گزرنے کو عنقریب
ہے۔ سو حضرت مسیح کے علم غیب سے بے بہرہ ہونے کے لئے یہی چند شہادتیں کافی ہیں جو کسی اور
کتاب سے نہیں بلکہ چاروں انجیلوں سے دیکھ کر ہم نے لکھی ہیں ۔ دوسرے اسرائیلی نبیوں کا بھی یہی
حال ہے۔ حضرت یعقوب نبی ہی تھے مگر انہیں کچھ خبر نہ ہوئی کہ اُسی گاؤں کے بیابان میں میرے
بیٹے پر کیا گزر رہا ہے ۔ حضرت دانیال اس مدت تک ، کہ خدا نے بخت نصر کے رویا کی ان پر تعبیر کھول
دی ، کچھ بھی علم نہیں رکھتے تھے کہ خواب کیا ہے اور اس کی تعبیر کیا ہے؟
پس اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ نبی کا یہ کہنا کہ یہ بات خدا کو معلوم ہے مجھے معلوم نہیں ، بالکل
سچ اور اپنے محل پر چسپاں اور سراسر اس نبی کا شرف اور اس کی عبودیت کا فخر ہے بلکہ ان باتوں سے
اپنے آقائے کریم کے آگے اس کی شان بڑھتی ہے نہ یہ کہ اس کے منصب نبوت میں کچھ فتور لازم
آتا ہے۔ ہاں اگر یہ تحقیق منظور ہو کہ خدا تعالیٰ کے اعلام سے جو اسرار غیب حاصل ہوتے ہیں وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر ہوئے ہیں تو میں ایک بڑا ثبوت اس بات کا پیش کرنے کیلئے تیار ساتھ
ہوں کہ جس قدر توریت وانجیل اور تمام بائیبل میں نبیوں کی پیشگوئیاں لکھی ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ کی
علیہ وسلم کی پیش گوئیاں گما وكيفا ہزار حصہ سے بھی ان سے زیادہ ہیں جن کی تفصیل احادیث نبویہ
کی رو سے جو بڑی تحقیق سے قلم بند کی گئی ہیں ، معلوم ہوتی ہے اور اجمالی طور پر مگر کافی اور اط اطمینان
بخش اور نہایت مؤثر بیان قرآن شریف میں موجود ہے۔ پھر دیگر اہل مذاہب کی طرح مسلمانوں
کے ہاتھ میں صرف قصہ ہی نہیں بلکہ وہ تو ہر صدی میں غیر قوموں کو کہتے رہے ہیں اور اب بھی کہتے
ہیں کہ یہ سب برکات اسلام میں ہمیشہ کے لئے موجود ہیں۔ بھائیو! آؤ۔ اول آزماؤ پھر قبول
کرو۔ مگر ان آوازوں کو کوئی نہیں سنتا۔ حجت الہی ان پر پوری ہے کہ ہم بلاتے ہیں وہ نہیں آتے
اور ہم دکھاتے ہیں وہ نہیں دیکھتے۔ انہوں نے آنکھوں اور کانوں کو بکلی ہم سے پھیر لیا تا نہ ہو کہ وہ
سنیں اور دیکھیں اور ہدایت پاویں۔
جلد اول
دوسری غلط فہمی جو معترض نے پیش کی ہے یعنی یہ کہ اصحاب کہف کی تعداد کی بابت قرآن شریف
میں غلط بیان ہے ۔ یہ نرا دعوی ہے ۔ معترض نے اس بارے میں کچھ نہیں لکھا کہ وہ بیان کیوں غلط ہے
اور اس کے مقابل پر صحیح کو نسا بیان ہے اور اس کی صحت پر کون سے دلائل ہیں تا اس کے دلائل پر غور کی
جائے اور جواب شافی دیا جائے ۔ اگر معترض کو فرقانی بیان پر کچھ کلام تھا تو اس کی وجوہات پیش کرنی
چاہئیں تھیں ۔ بغیر پیش کرنے وجوہات کے یونہی غلط ٹھہرانا متلاشی حق کا کام نہیں ہے۔
تیسری غلط فہمی معترض کے دل میں یہ پیدا ہوئی ہے کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ ایک بادشاہ
( جس کی سیر و سیاحت کا ذکر قرآن شریف میں ہے ) سیر کرتا کرتا کسی ایسے مقام تک پہنچا جہاں اُسے
سورج دلدل میں چھپتا نظر آیا ۔ اب عیسائی صاحب مجاز سے حقیقت کی طرف رخ کر کے یہ اعتراض
کرتے ہیں کہ سورج اتنا بڑا ہو کر ایک چھوٹے سے دلدل میں کیونکر چھپ گیا۔ یہ ایسی بات ہے کہ
جیسے کوئی کہے کہ انجیل میں مسیح کو خدا کا برہ لکھا ہے یہ کیونکر ہو سکتا ہے۔ برہ تو وہ ہو سکتا ہے جس کے سر
پرسینگ اور بدن پر پشم وغیرہ بھی ہو اور چارپایوں کی طرح سرنگون چلتا اور وہ چیزیں کھاتا ہو جو
بڑے کھایا کرتے ہیں ؟
اے صاحب! آپ نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ قرآن شریف نے واقعی طور پر سورج
کے دلدل میں چھپنے کا دعوی کیا ہے ۔ قرآن شریف تو فقط بمنصب نقل خیال اس قدر فرماتا ہے کہ اس
شخص کو اس کی نگاہ میں سورج دلدل میں چھپتا ہوا معلوم ہوا ۔ سو یہ تو ایک شخص کی رؤیت کا حال بیان ہوا۔ سو یہ تو
کیا گیا ہے کہ وہ ایسی جگہ پہنچا جس جگہ سورج کسی پہاڑ یا آبادی یا درختوں کی اوٹ میں چھپتا ہوا نظر
نہیں آتا تھا جیسا کہ عام دستور ہے۔ بلکہ دلدل میں چھپتا ہوا معلوم دیتا تھا ۔ مطلب یہ کہ اُس جگہ کوئی
آبادی یا درخت یا پہاڑ نزدیک نہ تھے بلکہ جہاں تک نظر وفا کرے ان چیزوں میں سے کسی چیز کا
نشان نظر نہیں آتا تھا ۔ فقط ایک دلدل تھا جس میں سورج چھپتا دکھائی دیتا تھا۔
ان آیات کا سیاق سباق دیکھو کہ اس جگہ حکیمانہ تحقیق کا کچھ ذکر بھی ہے؟ فقط ایک شخص کی
دور دراز سیاحت کا ذکر ہے اور ان باتوں کے بیان کرنے سے اسی مطلب کا اثبات منظور ہے کہ وہ
ایسے غیر آباد مقام پر پہنچا۔ سو اس جگہ ہیئت کے مسائل لے بیٹھنا بالکل بے محل نہیں تو اور کیا ہے؟ مثلاً
اگر کوئی کہے کہ آج رات بادل وغیرہ سے آسمان خوب صاف ہو گیا تھا اور ستارے آسمان کے نقطوں
کی طرح چمکتے ہوئے نظر آتے تھے تو اس سے یہ جھگڑالے بیٹھیں کہ کیا ستارے نقطوں کی مقدار پر ہیں
اور ہیئت کی کتابیں کھول کھول کر پیش کریں تو بلا شبہ یہ حرکت بے خبروں کی سی حرکت ہو گی کیونکہ اس
وقت متکلم کی نیت میں واقعی امر کا بیان کرنا مقصود نہیں وہ تو صرف مجازی طور پر جس طرح سار طرح ساری دنیا
جہان بولتا ہے بات کر رہا ہے ۔ اے وہ لوگو! جو عشائے ربانی میں مسیح کا لہو پیتے اور گوشت کھاتے
ہو۔ کیا ابھی تک تمہیں مجازات اور استعارات کی خبر نہیں ۔ سب جانتے ہیں کہ ہر ایک ملک کی عام
بول چال میں مجازات اور استعارات کے استعمال کا نہایت وسیع دروازہ کھلا ہے اور وحی الہی انہیں
محاورات واستعارات کو اختیار کرتی ہے جو سادگی سے عوام الناس نے اپنی روزمرہ کی بات چیت اور
بول چال میں اختیار کر رکھی ہیں ۔ فلسفہ کی دقیق اصطلاحات کی ہر جگہ اور ہر محل میں پیروی کرنا وحی کی
طرز نہیں کیونکہ روئے سخن عوام الناس کی طرف ہے۔ پس ضرور ہے کہ ان کی سمجھ کے موافق اور ان
کے محاورات کے لحاظ سے بات کی جائے۔ حقائق و دقائق کا بیان کرنا بجائے خود ہے مگر محاورات کا
چھوڑنا اور مجازات اور استعارات عادیہ سے یک لخت کنارہ کش ہونا ایسے شخص کے لئے ہرگز روا
نہیں جو عوام الناس سے مذاق پر بات کرنا اس کا فرضِ منصب ہے تا وہ اس کی بات کو سمجھیں اور ان
کے دلوں پر اس کا اثر ہو۔ لہذا یہ مسلّم ہے کہ کوئی ایسی الہامی کتاب نہیں جس میں مجازات اور
استعارات سے کنارہ کیا گیا ہو یا کنارہ کرنا جائز ہو ۔ کیا کوئی کلام الہی دنیا میں ایسا بھی آیا ہے؟ اگر
ہم غور کریں تو ہم خود ہر روزہ بول چال میں صدہا مجازات و استعارات بول جاتے ہیں اور کوئی بھی
ان پر اعتراض نہیں کرتا ۔ مثلاً کہا جاتا ہے کہ ہلال بال سا باریک ہے اور ستارے نقطے سے ہیں یا
چاند بادل کے اندر چھپ گیا اور سورج ابھی تک جو پہر دن چڑھا ہے نیزہ بھر او پر آیا ہے یا ہم نے
ایک رکابی پلاؤ کی کھائی یا ایک پیالہ شربت کا پی لیا۔ تو ان سب باتوں سے کسی کے دل میں یہ دھڑ کا
شروع نہیں ہوتا کہ ہلال کیونکر بال سا باریک ہو سکتا ہے اور ستارے کس وجہ سے بقدر نقطوں کے ہو
سکتے ہیں یا چاند بادل کے اندر کیونکر سما سکتا ہے اور کیا سورج نے باوجود اپنی اس تیز حرکت کے جس
سے وہ ہزار ہا کوس ایک دن میں طے کر لیتا ہے۔ ایک پہر میں فقط بقدر نیزہ کے اتنی مسافت طے
کرے ہے اور نہ رکابی پلاؤ کی کھانے یا پیالہ شربت کا پینے سے یہ کوئی خیال کر سکتا ہے کہ رکابی اور
پیالہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا لیا ہوگا ۔ بلکہ یہ سمجھیں گے کہ جو ان کے اندر چاول اور پانی ہے وہی کھایا
پیا ہو گا ۔ نہایت صاف بات پر اعتراض کرنا کوئی دانا مخالف بھی پسند نہیں کرتا ۔ انصاف پسند عیسائیوں
سے ہم نے خود سنا ہے کہ ایسے ایسے اعتراض ہم میں سے وہ لوگ کرتے ہیں جو بے خبر یا سخت درجہ کے
متعصب ہیں۔ بھلا یہ کیا حق روی ہے کہ اگر کلام الہی میں مجاز یا استعارہ کی صورت پر کچھ وارد ہو تو
اس بیان کو حقیقت پر حمل کر کے مورد اعتراض بنایا جائے ۔ اس صورت میں کوئی الہامی کتاب بھی
اعتراض سے نہیں بچ سکتی ۔ جہاز میں بیٹھنے والے اور اگنبوٹ پر سوار ہونے والے ہر روز یہ تماشا
دیکھتے ہیں کہ سورج پانی میں سے ہی نکلتا ہے اور پانی میں ہی غروب ہوتا ہے اور صدہا مرتبہ آپس میں
جیسا دیکھتے ہیں ، بولتے بھی ہیں کہ وہ نکلا اور وہ غروب ہوا ۔ اب ظاہر ہے کہ اس بول چال کے وقت
میں علم ہیئت کے دفتر اُن کے آگے کھولنا اور نظام شمسی کا مسئلہ لے بیٹھنا گویا یہ جواب سننا ہے کہ
اے پاگل ! کیا یہ علم تجھے ہی معلوم ہے ۔ ہمیں معلوم نہیں ۔
عیسائی صاحب نے قرآن شریف پر تو اعتراض کیا ۔ مگر انجیل کے وہ مقامات جن پر حقًا و حقیقتاً
اعتراض ہوتا ہے بھولے رہے۔ مثلاً بطور نمونہ دیکھو کہ انجیل متی و مرقس میں لکھا ہے کہ مسیح کو اس وقت
آسمان سے خلق اللہ کی عدالت کے لئے اُتر تا دیکھو گے جب سورج اندھیرا ہو جائے گا اور چاند اپنی
روشنی نہیں دے گا اور ستارے آسمان سے گر جائیں گے ۔ اب ہیئت کا علم ہی یہ اشکال پیش کرتا ہے کہ
کیونکر ممکن ہے کہ تمام ستارے زمین پر گریں اور سب ٹکڑے ٹکڑے ہو کر زمین کے کسی گوشہ میں
جاپڑیں اور بنی آدم کو ان کے گرنے سے کچھ بھی حرج اور تکلیف نہ پہنچے اور سب زندہ اور سلامت رہ
جائیں ۔ حالانکہ ایک ستارہ کا گرنا بھی سُکان الأرْضِ کی تباہی کیلئے کافی ہے۔ پھر یہ امر بھی قابلِ غور
ہے کہ جب ستارے زمین پر گر کر زمین والوں کو صفحہ ہستی سے بے نشان و نابود کریں گے تو مسیح کا یہ
قول کہ تم مجھے بادلوں میں آسمان سے اُتر تا دیکھو گے کیونکر درست ہوگا ؟ جب لوگ ہزاروں ستاروں
کے نیچے دبے ہوئے مرے پڑے ہوں گے تو مسیح کا اُتر نا کون دیکھے گا ؟ اور زمین جو ستاروں کی
کشش سے ثابت و برقرار ہے کیونکر اپنی حالت صحیحہ پر قائم اور ثابت رہے گی اور مسیح کن برگزیدوں
کو (جیسا کہ انجیل میں ہے ) ڈور ڈور سٹیبلائے گا اور کن کو سرزنش اور تنبیہ کرے گا کیونکہ ستاروں
کا گرنا تو بداہت مستلزم عام فنا اور عام موت بلکہ تختہ زمین کے انقلاب کا موجب ہوگا ۔ اب دیکھئے
ضرة
کہ یہ سب بیانات علم ہیئت کے برخلاف ہیں یا نہیں؟ ؟ ایسا ہی ایک اور اعتراض علم ہیئت کے رو
سے انجیل پر ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ انجیل متی میں دیکھو وہ ستارہ جو انہوں نے ( یعنی مجوسیوں
نے ) پورب میں دیکھا تھا ان کے آگے آگے چل رہا اور اس جگہ کے او پر جہاں وہ لڑکا تھا جا کر
ٹھہرا۔ ( باب ۲ ۔ آیت ۹ متی )
اب عیسائی صاحبان براہ مہربانی بتلاویں کہ علم ہیئت کی رو سے اس عجیب ستارہ کا کیا نام ہے جو
مجوسیوں کے ہم قدم اور ان کے ساتھ ساتھ چلا تھا اور یہ کس قسم کی حرکت اور کن قواعد کی رو سے
مسلم الثبوت ہے؟ مجھے معلوم نہیں کہ انجیل متی ایسے ستارہ کے بارے میں ہیئت والوں سے کیونکر پیچھا
چھڑا سکتی ہے ۔ بعض صاحب تنگ آ کر یہ جواب دیتے ہیں کہ یہ مسیح کا قول نہیں متی کا قول ہے۔ متی
کے قول کو ہم الہامی نہیں جانتے ۔ یہ خوب جواب ہے جس سے انجیل کے الہامی ہونے کی بخوبی قلعی
کھل گئی اور میں بطور تنزل کہتا ہوں کہ گو یہ مسیح کا قول نہیں متی یا کسی اور کا قول ہے مگر مسیح کا قول
بھی تو ( جس کو الہامی مانا گیا ہے اور جس پر ابھی ہماری طرف سے اعتراض ہو چکا ہے ) اُسی کا ہم
رنگ اور ہم شکل ہے ذرا اُسی کو اصول ہیئت سے مطابق کر کے دکھلائے اور نیز یہ بھی یادر ہے کہ یہ
قول الہامی نہیں بلکہ انسان کی طرف سے انجیل میں ملایا گیا ہے تو پھر آپ لوگ ان انجیلوں کو جو آپ
کے ہاتھ میں ہیں ۔ تمام بیانات کے اعتبار سے الہامی کیوں کہتے ہو؟ صاف طور پر کیوں مشتہر نہیں کر
دیتے کہ بجز چندان باتوں کے جو حضرت مسیح کے منہ سے نکلی ہیں ۔ باقی جو کچھ انا جیل میں لکھا ہے وہ
مؤلفین نے صرف اپنے خیال اور اپنی عقل اور فہم کے مطابق لکھا ہے، جو غلطیوں سے مبرا متصور نہیں
ہو سکتا ۔ جیسا کہ پادری صاحبوں کی عام تحریروں سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ رائے عام طور پر مشتہر
بھی کی گئی ہے۔ یعنی بالاتفاق انجیلوں کے بارے میں یہ تسلیم کر لیا گیا ہے کہ جو کچھ تاری تاریخی طور پر
معجزات وغیرہ کا ذکر ان میں پایا جاتا ہے وہ کوئی الہامی امر نہیں بلکہ انجیل نویسوں نے اپنے قیاس یا
سماعت وغیرہ وسائل خارجیہ سے لکھ دیا ہے۔ غرض پادری صاحبوں نے اس اقرار سے ان بہت سے دیا
حملوں سے جو انجیلوں پر ہوتے ہیں اپنا پیچھا چھڑانا چاہا ہے اور ہر ایک انجیل میں تقریباً دس حصے
انسان کا کلام اور ایک حصہ خدائے تعالیٰ کا کلام مان لیا ہے اور ان اقرارات کی وجہ سے جو جو نقصان
انہیں اُٹھانے پڑے۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ عیسوی معجزات ان کے ہاتھ سے گئے اور ان کا
کوئی شافی کافی ثبوت ان کے پاس نہ رہا کیونکہ ہر چند انجیل نویسوں نے تاریخی طور پر فقط اپنی طرف
سے مسیح کے معجزات انجیلوں میں لکھے ہیں مگر مسیح کا اپنا خالص بیان جو الہامی کہلاتا ہے حواریوں کے
بیان سے صریح مبائن و مخالف معلوم ہوتا ہے بلکہ اُسی کی ضد اور نقیض ہے ۔ وجہ یہ کہ مسیح نے اپنے
بیان میں جس کو الہامی کہا جاتا ہے جا بجا معجزات کے دکھلانے سے انکار ہی کیا ہے اور معجزات کے مانگنے
والوں کو صاف جواب دے دیا ہے کہ تمہیں کوئی معجزہ دکھلا یا نہیں جائے گا۔ چنانچہ ہیرودیس نے بھی مسیح
سے معجزہ مانگا تو اُس نے نہ دکھلایا اور بہت سے لوگوں نے اس کے نشان دیکھنے چاہے اور اور اور اور نشانوں
کے بارے میں اس سے سوال بھی کیا مگر وہ صاف منکر ہو گیا اور کوئی نشان دکھلا نہ سکا بلکہ اس نے تمام
رات جاگ کر خدا تعالیٰ سے یہ نشان مانگا کہ وہ یہودیوں کے ہاتھ سے محفوظ رہے تو یہ نشان بھی اس کو
نہ ملا اور دعارڈ کی گئی۔
پھر مصلوب ہونے کے بعد یہودیوں نے سچے دل سے کہا کہ اگر وہ اب صلیب پر سے زندہ ہو
کر اُتر آوے تو ہم سب کے سب اس پر ایمان لائیں گے مگر وہ اُتر بھی نہ سکا۔ پس ان تمام واقعات
سے صاف ظاہر ہے کہ جہاں تک انجیلوں میں الہامی فقرات ہیں وہ مسیح کو صاحب معجزات ہونے
سے صاف جواب دے رہے ہیں اور اگر کوئی ایسا فقرہ ہے بھی کہ جس میں مسیح کے صاحب معجزات
ہونے کے بارے میں کچھ خیال کر سکیں تو حقیقت میں وہ فقرہ ذوالوجوہ ہے جس کے اور اور معنی بھی
ہو سکتے ہیں اور کچھ ضروری نہیں معلوم ہوتا کہ اس کو ظاہر پر ہی محمول کیا جائے یا خواہ نخواہ کھینچ تان کر پر
ان معجزات کا ہی مصداق ٹھہرایا جائے جن کا انجیل نویسوں نے اپنی طرف سے ذکر کیا ہے اور کوئی فقرہ
خاص حضرت مسیح کی زبان سے نکلا ہوا ایسا نہیں کہ جو وقوع اور ثبوت معجزات پر صاف طور پر دلالت
کرتا ہو بلکہ مسیح کے خاص اور پر زور کلمات کی اسی امر پر دلالت پائی جاتی ہے کہ اُن - سے ایک بھی
معجزہ ظہور میں نہیں آیا * تعجب کہ عیسائی لوگ کیوں ان باتوں پر اعتماد و اعتبار نہیں کرتے جو مسیح کا
خاص بیان اور الہامی کہلاتی ہیں اور خاص مسیح کے منہ سے نکلی ہیں؟ اور باتوں پر کیوں اعتماد کیا جاتا
ہے اور کیوں ان کے قدر سے زیادہ ان پر زور دیا جاتا ہے جو عیسائیوں کے اپنے اقرار کے موافق
( قرآن شریف میں فقط اس مسیح کے معجزات کی تصدیق ہے جس نے بھی خدائی کا دعویٰ نہیں کیا کیونکہ مسیح کئی
ہوئے ہیں اور ہوں گے اور پھر قرآنی تصدیق ذوالوجوہ ہے جو انجیل نویسوں کے بیان کی ہرگز مصداق نہیں )
الہامی نہیں ہیں بلکہ تاریخی طور پر انجیلوں میں داخل ہیں اور الہام کے سلسلہ سے بکلی خارج ہیں اور
الہامی عبارات سے بکلّی ان کا تناقض پایا جاتا ہے پس جب الہامی اور غیر الہامی عبارات میں تناقض
ہو تو اس کے دور کرنے کیلئے بجز اس کے اور کیا تدبیر ہے کہ جو عبارتیں الہامی نہیں ہیں وہ
نا قابلِ اعتبار سمجھی جائیں اور صرف انجیل نویسوں کے مبالغات یقین نہ کئے جائیں؟ چنانچہ جا بجا ان
کا مبالغہ کرنا ظاہر بھی ہے جیسا کہ یوحنا کی انجیل کی آخری آیت جس پر وہ مقدس انجیل ختم کی گئی ہے
یہ ہے پر اور بھی بہت سے کام ہیں جو یسوع نے کئے اور اگر وہ جُداجدا لکھے جاتے تو میں گمان کرتا
ہوں کہ کتابیں جو لکھی جاتیں دنیا میں سما نہیں سکتیں ۔ دیکھو کس قدر مبالغہ ہے زمین و آسمان کے
عجائبات تو دنیا میں سما گئے مگر مسیح کی تین یا اڑھائی برس کی سوانح دنیا میں سما نہیں سکتی ۔ ایسے مبالغہ
کرنے والے لوگوں کی روایت پر کیونکر اعتبار کر لیا جاوے۔
وو
ہندوؤں نے بھی اپنے اوتاروں کی نسبت ایسی ہی کتابیں تالیف کی تھیں اور اسی طرح خوب
جوڑ جوڑ سے ملا کر جھوٹ کا پل باندھا تھا ۔ سو اس قوم پر بھی اس افترا کا نہایت قومی اثر پڑا اور اس
سرے سے ملک کے اُس سرے تک رام رام اور کرشن کرشن دلوں میں رچ گیا۔ بات یہ ہے کہ
مرتب کردہ کتابیں جن میں بہت سا افتراء بھرا ہوا ہو ان قبروں کی طرح ہوتے ہیں جو باہر سے
خوب سفید کی جائیں اور چھپکائی جائیں پر اندر کچھ نہ ہو۔ اندر کا حال ان بے خبر لوگوں کو کیا معلوم ہو
سکتا ہے جو صد ہا برسوں کے بعد پیدا ہوئے اور بنی بنائی کتابیں ایسی متبرک اور بے لوث ظاہر کر کے
ان کو دی گئیں کہ گویا وہ اسی صورت اور وضع کے ساتھ آسمان سے اُتری ہیں ۔ سو وہ کیا جانتے ہیں کہ
در اصل یہ مجموعہ کس طرح تیار کیا گیا ہے؟ دنیا میں ایسی تیز نگاہیں جو پردوں کو چیرتی ہوئی اندر گھس
جائیں اور اصل حقیقت پر اطلاع پالیں اور چور کو پکڑ لیں ، بہت کم ہیں اور افتراء کے جادو سے متاثر
ہونے والی روحیں اس قدر ہیں جن کا اندازہ کرنا مشکل ہے اسی وجہ سے ایک عالم تباہ ہو گیا اور ہوتا
جاتا ہے۔ نادانوں نے ثبوت یا عدم ثبوت کے ضروری مسئلہ پر کچھ بھی غور نہیں کی اور انسانی منصوبوں
اور بندشوں کا جو ایک مستمرہ طریقہ اور نیچر لی امر ہے جو نوع انسان میں قدیم سے چلا آتا ہے اس سے
چوکس رہنا نہیں چاہا اور یونہی شیطانی دام کو اپنے پر لے لیا ۔ مکاروں نے اس شریر کیمیا گر کی طرح جو
ایک سادہ لوح سے ہزار روپیہ نقد لے کر دس بیس لاکھ کا سونا بنا دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ سچا اور پاک بنا ہے۔سچا
ایمان نادانوں کا کھویا اور ایک جھوٹی راستبازی اور جھوٹی برکتوں کا وعدہ دیا جن کا خارج میں کچھ بھی
وجود نہیں اور نہ کچھ ثبوت ۔ آخر شرارتوں میں مکروں میں ، دنیا پرستیوں میں نفسِ امارہ کی پیروی
میں اپنے سے بدتر ان کو کر دیا۔ بالآخر یہ نکتہ یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اعجازات اور پیشگوئیوں کے
بارے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وقوع میں آئیں قرآن شریف کی ایک ذرہ شہادت،
انجیلوں کے ایک تو وہ عظیم سے جو مسیح کے اعجاز وغیرہ کے بارے میں ہو، ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے ۔
کیوں بڑھ کر ہے اسی وجہ سے کہ خود با قرار تمام محقق پادریوں کے انجیلوں کا بیان خود حواریوں کا اپنا
ہی کلام ہے اور پھر اپنا چشم دید بھی نہیں اور نہ کوئی سلسلہ راویوں کا پیش کیا ہے اور نہ کہیں ذاتی مشاہدہ
کا دعوی کیا لیکن قرآن شریف میں اعجازات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جو کچھ لکھا
گیا ہے وہ خاص خدائے صادق وقدوس کی پاک شہادت ہے ۔ اگر وہ صرف ایک ہی آیت ہوتی
تب بھی کافی ہوتی ۔ مگر الْحَمْدُ لِلهِ کہ ان شہادتوں سے سارا قرآن شریف بھرا ہوا ہے ۔ اب
موازنہ کرنا چاہئے کہ کجا خدا تعالیٰ کی پاک شہادت جس میں کذب ممکن نہیں اور کجا نا دیدہ جھوٹ
اور مبالغہ آمیز شہادتیں ۔
به
نزدیک دانائے بیدار دل
جوے سیم بہتر ز صد تودہ گل
افترائی باتوں پر کیوں تعجب کرنا چاہئے ۔ ایسا بہت کچھ ہوا ہے اور ہوتا ہے ۔ عیسائیوں کو آپ
اقرار ہے کہ ہم میں سے بہت لوگ ابتدائی زمانوں میں اپنی طرف سے کتابیں بنا کر اور بہت کچھ
کمالات اپنے بزرگوں کے ان میں لکھ کر پھر خدا تعالیٰ کی طرف اُن کو منسوب کرتے رہے ہیں اور
دعوی کر دیا جاتا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کتابیں ہیں ۔ پس جب کہ قدیم عادت عیسائیوں
اور یہودیوں کی یہی جعلسازی چلی آئی ہے تو پھر کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ متی وغیرہ انجیلوں کو اس
جو کچھ انجیلوں میں ناجائز اور بے ثبوت مبالغہ معجزات حضرت مسیح کی نسبت یا ان کی ناواجب تعریفوں کے بارے میں پایا
جاتا ہے۔ اس کی تحقیق کرنا مشکل ہے کہ کب اور کس وقت یہ باتیں انجیلوں میں ملائی گئی ہیں ۔ اگر چہ عیسائیوں کو اقرار ہے
کہ خود انجیل نویسوں نے یہ باتیں اپنی طرف سے ملا دی ہیں مگر اس عاجز کی دانست میں یہ حاشئے آہستہ آہستہ چڑھے ہیں ۔
کار پیچھے سے بہت کچھ کچھ موقع پاتے پاتے رہے ہیں ۔ ہاں مستقل طور پر کئی جعلی کتا ہیں جوالہ جو الہامی ہونے کے : کے نام سے
ہو گئیں حضرات مسیحیوں اور یہودیوں نے اوائل دنوں میں ہی تالیف کر کے شائع کر دی تھیں ۔ چنانچہ اسی جعلسازی کی برکت
سے بجائے ایک انجیل کے بہت سی انجی انجیلیں شائع ہو گئیں ۔ ہوئیں ۔ عیسائیوں کا خود یہ بیان ہے کہ ہے کہ مسیح کے بعد جعلی انجیلیں کئی تالیف
اور جعلساز مکار
سے مشہور