پادریوں کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عادت سے کیوں باہر رکھا جائے؟ حالانکہ اس سا ہو کار کی طرح جس کا روز نامچہ اور بہی کھاتہ بوجہ
صریح تناقض اور مشکوکیت کے پوشیدہ حال کو ظاہر کر رہا ہو۔ ہر چہارا نجیلوں سے وہ کارستانی ظاہر ہو
رہی ہے جس کو انہوں نے چھپانا چاہا تھا۔ اسی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں غور کرنے والوں کی
طبیعتوں میں ایک طوفان شکوک پیدا ہو گیا ہے اور جس ناقص اور متغیر اور مجسم خدا کی طرف انجیل
رہنمائی کر رہی ہے اس کے قبول کرنے سے وہ دہر یہ رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ چنانچہ میرے ایک
دوست فاضل انگریز نے امریکہ سے بذریعہ اپنی کئی چٹھیوں کے مجھے خبر دی ہے کہ ان ملکوں میں
دانشمندوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ عیسائی مذہب کو نقص سے خالی سمجھتا ہو اور اسلام کے قبول
کرنے کے لئے مستعد نہ ہو۔ اور گو عیسائیوں نے قرآن شریف کے ترجمے محرف اور بدنما کر کے
یورپ اور امریکہ کے ملکوں میں شائع کئے ہیں مگر ان کے اندر جو نور چھپا ہوا ہے وہ پاکیزہ دلوں پر اپنا
کام کر رہا ہے۔ غرض امریکہ اور یورپ آج کل ایک جوش کی حالت میں ہے اور انجیل کے عقیدوں
(بقیہ حاشیہ از گزشتہ صفحہ ) ہوئیں ۔ جیسا کہ منجملہ اُن کے ایک انجیل برنباس بھی ہے ۔ یہ تو عیسائیوں کا بیان ہے۔ مگر میں کہتا
ہوں کہ چونکہ ان انجیلوں اور اناجیل اربعہ مروجہ میں بہت کچھ تناقض ہے۔ یہاں تک کہ برنباس کی انجیل مسیح کے مصلوب
ہونے سے بھی منکر اور مسئلہ تثلیث کے بھی مخالف اور مسیح کی الوہیت اور امنیت کو بھی نہیں مانتی اور نبی آخر الزمان صلی اللہ
علیہ وسلم کے آنے کی صریح لفظوں میں بشارت دیتی ہے۔ تو اب عیسائیوں کے اس دعوی بے دلیل کو کیونکر مان لیا جائے کہ
جن انجیلوں کو اُنہوں نے رواج دیا ہے ۔ وہ تو سچی ہیں اور جو اُن کے مخالف ہیں وہ سب جھوٹی ہیں ۔ ماسوا اس کے جب کہ
عیسائیوں میں جعل کی اس قدر گرم بازاری رہی ہے کہ بعض کامل اُستادوں نے پوری پوری انجیلیں بھی اپنی طرف سے بنا کر
عام طور پر قوم میں اُنہیں شائع کر دیا اور ایک ذرہ پروں پر پانی پڑنے نہ دیا۔ تو کسی کتاب کا محرف مبدل کرنا ان کے آگے
کیا حقیقت تھا۔ پھر جب کہ یہ بھی تسلیم کر لیا گیا ہے کہ مسیح کے زمانہ میں یہ انجیلیں قلمبند نہیں ہوئیں بلکہ ساٹھ یا ستر برس مسیح
کے فوت ہونے کے بعد یا کچھ کم و بیش یا اختلاف روایت اناجیل اربعہ کا مجموعہ دنیا میں پیدا ہوا تو اُس سے ان انجیلوں کی
نسبت اور بھی شک پیدا ہوتا ہے۔ کیونکہ اس بات کا ثبوت دینا مشکل ہے کہ اس عرصہ تک حواری زندہ رہے ہوں یا اُن کی
قوتیں قائم رہی ہوں ۔ اب ہم سب قصوں کو مختصر کر کے ناظرین کو یہ باور دلاتے ہیں کہ اس بات کا عیسائیوں نے ہرگز صفائی
سے ثبوت نہیں دیا کہ بارہ انجیلیں جعلی اور چار جن کو رواج دے رہے ہیں جعل اور تحریف سے مبرا ہیں بلکہ وہ ان چاروں کی
نسبت بھی خود اقرار کرتے ہیں کہ وہ خالص خدا تعالیٰ کا کلام نہیں اور اگر وہ ایسا اقرار بھی نہ کرتے تب بھی انجیلوں کے
مغشوش ہونے میں کچھ شک نہیں تھا کیونکہ اس بات کا بار ثبوت اُن کے ذمہ ہے ۔ جس سے آج تک وہ سبکدوش نہیں ہو سکے
کہ کیوں دوسری انجیلیں جعلی اور یہ جعلی نہیں ۔

نے جو بر خلاف حقیقت ہیں، بڑی گھبراہٹ میں انہیں ڈال دیا ہے یہاں تک کہ بعضوں نے یہ رائے
ظاہر کی کہ مسیح یا عیسی نام ( کا ) خارج میں کوئی شخص کبھی پیدا نہیں ہوا بلکہ اس سے آفتاب مراد ہے اور
بارہ حواریوں سے بارہ برج مراد ہیں ۔ اور پھر اس مذہب عیسائی کی حقیقت زیادہ تر اس بات سے
کھلتی ہے کہ جن نشانیوں کو حضرت مسیح ایمان داروں کے لئے قرار دے گئے تھے اُن میں سے ایک بھی
ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی ۔ حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ اگر تم میری پیروی کرو گے تو ہر ایک طرح
کی برکت اور قبولیت میں میرا ہی روپ بن جاؤ گے اور معجزات اور قبولیت کے نشان تم کو دیئے
جائیں گے اور تمہارے مومن ہونے کی یہی علامت ہوگی کہ تم طرح طرح کے نشان دکھلا سکو گے اور
جو چاہو گے تمہارے لئے وہی ہوگا اور کوئی بات تمہارے لئے ناممکن نہیں ہوگی ۔ لیکن عیسائیوں کے
ہاتھ میں ان برکتوں میں سے کچھ بھی نہیں ۔ وہ اس خدا سے نا آشنا محض ہیں جو اپنے مخصوص بندوں کی
دعائیں سنتا ہے اور انہیں آمنے سامنے شفقت اور رحمت کا جواب دیتا ہے اور عجیب عجیب کام ان کے
لئے کر دکھاتا ہے لیکن سچے مسلمان جو ان راستبازوں کے قائم مقام اور وارث ہیں جو ان سے پہلے
گذر چکے ہیں وہ اُس خدا کو پہچانتے اور اس کی رحمت کے نشانوں کو دیکھتے ہیں اور اپنے مخالفوں کے
سامنے آفتاب کی طرح جو ظلمت کے مقابل ہو ما بہ الامتیاز رکھتے ہیں ۔ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ اس
دعوی کو بلا دلیل نہیں سمجھنا چاہئے ۔ سچے اور جھوٹے مذہب میں ایک آسمان پر فرق ہے اور ایک زمین
پر۔ زمین کے فرق سے مراد وہ فرق ہے جو انسان کی عقل اور انسان کا کانشنس اور قانونِ قدرت اس
عالم کا اس کی تشریح کرتا ہے۔ سو عیسائی مذہب اور اسلام کو جب اس محک کی رو سے جانچا جائے تو
صاف ثابت ہوتا ہے کہ اسلام وہ فطرتی مذہب ہے جس کے اصولوں میں کوئی تصنع اور تکلف نہیں اور
جس کے احکام کوئی مستحدث اور بناوٹی امر نہیں اور کوئی ایسی بات نہیں جو زبردستی منوانی پڑے اور
جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے جا بجا آپ فرمایا ہے ۔ قرآن شریف صحیفہ فطرت کے تمام علوم اور اس کی
صداقتوں کو یاد دلاتا ہے اور اس کے اسرار غامضہ کو کھولتا ہے اور کوئی نئے امور برخلاف اس کے پیش
نہیں کرتا بلکہ در حقیقت اُسی کے معارف دقیقہ ظاہر کرتا ہے۔ برخلاف اس کے عیسائیوں کی تعلیم جس
کا انجیل پر حوالہ دیا جاتا ہے ایک نیا خدا پیش کر رہی ہے جس کی خودکشی پر دنیا کے گناہ اور عذاب سے
نجات موقوف اور اس کے دُکھ اُٹھانے پر خلقت کا آرام موقوف اور اس کے بے عزت اور ذلیل

ہونے پر خلقت کی عزت موقوف خیال کی گئی ہے ۔ پھر بیان کیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا عجیب خدا ہے
کہ ایک حصہ اس کی عمر کا تو منزه عن الجسم وعن عيوب الجسم میں گزرا ہے اور دوسرا حصہ عمر کا (کسی
نامعلوم بدبختی کی وجہ سے ) ہمیشہ کے مجسم اور تحیر کی قید میں اسیر ہو گیا اور گوشت پوست استخوان وغیرہ
سب کے سب اس کی روح کے لئے لازمی ہو گئے اور اس تجسم کی وجہ سے ، کہ اب ہمیشہ اس کے ساتھ
رہے گا ، انواع اقسام کے اس کو دکھ اُٹھانے پڑے۔ آخر دکھوں کے غلبہ سے مر گیا اور پھر زندہ ہوا
اور اُسی جسم نے پھر آ کر اس کو پکڑ لیا اور ابدی طور پر اسے پکڑے رہے گا۔ کبھی مخلصی نہیں ہو گی ۔اب
دیکھو کہ کیا کوئی فطرت صحیحہ اس اعتقاد کو قبول کر سکتی ہے؟ کیا کوئی پاک کانشنس اس کی شہادت دے
سکتا ہے؟ کیا قانون قدرت کا ایک جزو بھی خدائے بے عیب و بے نقص و غیر متغیر کیلئے یہ حوادث و آفات
روا رکھ سکتا ہے کہ اس کو ہمیشہ ہر ایک عالم کے پیدا کرنے اور پھر اس کو نجات دینے ر اس کو نجات دینے کیلئے ایک مرتبہ
مرنا درکار ہے اور بجز خودکشی اپنے کسی افاضہ خیر کی صفت کو ظاہر نہیں کر سکتا اور نہ کسی قسم کا اپنی مخلوقات
کو دنیا یا آخرت میں آرام پہنچا سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ کو اپنی رحمت بندوں پر نازل
کرنے کیلئے خودکشی کی ضرورت ہے تو اُس سے لازم آتا ہے کہ ہمیشہ اس کو حادثہ موت کا پیش آتا
رہے اور پہلے بھی بے شمار موتوں کا مزہ چکھ چکا ہو اور نیز لازم آتا ہے کہ ہندوؤں کے پرمیشر کی طرح
معطل الصفات ہو ۔ اب خود ہی سوچو کہ کیا ایسا عاجز اور درماندہ خدا ہو سکتا ہے کہ جو بغیر خود کشی کے
اپنی مخلوقات کو کبھی اور کسی زمانہ میں کوئی بھلائی پہنچا نہیں سکتا ۔ کیا یہ حالت ضعف اور ناتوانی کی
خدائے قادر مطلق کے لائق ہے؟ پھر عیسائیوں کے خدا کی موت کا نتیجہ دیکھئے تو کچھ بھی نہیں ۔ ان کے
خدا کی جان گئی مگر شیطان کے وجود اور اس کے کارخانہ کا ایک بال بھی بیکا نہ ہوا۔ وہی شیطان اور
وہی اس کے چیلے جو پہلے تھے اب بھی ہیں ۔ چوری، ڈکیتی ، زنا قتل ، دروغ گوئی ، شراب خواری
قمار بازی ، دنیا پرستی ، بے ایمانی ، کفر شرک ، دہر یہ پن اور دوسرے صدہا طرح کے جرائم جو قبل از
تازہ اخبارات سے معلوم ہوا ہے کہ تیرہ کروڑ ساٹھ ہزار پاؤنڈ ہر سال سلطنت برطانیہ میں شراب کشی اور شراب نوشی میں
خرچ ہوتا ہے ( اور ایک نامہ نگار ایم اے کی تحریر ہے ) کہ شراب کی بدولت لندن میں صد ہا خودکشی کی وارداتیں ہو جاتی ہیں
اور خاص لندن میں شاید منجملہ تمھیں لاکھ آبادی کے دس ہزار آدمی مے نوش نہ ہوں گے ، ورنہ سب مرد اور عورت خوشی اور
آزادی سے شراب پیتے اور پلاتے ہیں ۔ اہل لندن کا کوئی ایسا جلسہ اور سوسائٹی اور محفل نہیں ہے کہ جس میں سب سے پہلے
برانڈی اور شیری اور لال شراب کا انتظام نہ کیا جاتا ہو ۔ ہر ایک جلسہ کا جزو اعظم شراب کو قرار دیا جاتا ہے اور طرفہ برآں یہ
☆

مصلوبیت مسیح تھے اب بھی اُسی زور وشور میں ہیں بلکہ کچھ چڑھ ، بڑھ کر ۔ مثلاً دیکھئے کہ اس زمانہ
بقیه حاشیه از گزشتہ صفحہ ) کہ لندن کے بڑے بڑے شیش اور پادری صاحبان بھی باوجود دیندار کہلانے کے مئے نوشی میں اول درجہ
ہوتے ہیں۔ جتنے جلسوں میں مجھ کو بطفیل مسٹر نکلیٹ صاحب شامل ہونے کا اتفاق ہوا ہے ان سب میں ضرور دو چار نو جوان پادری
اور ریورنڈ بھی شامل ہوتے دیکھے۔ لندن میں شراب نوشی کو کسی بڑی مد میں شامل نہیں سمجھا گیا اور یہاں تک شراب نوشی کی علانیہ گرم
بازاری ہے کہ میں نے بچشم خود ہنگام سیر لندن اکثر انگریزوں کو بازار میں پھرتے دیکھا کہ متوالے ہو رہے ہیں اور ہاتھ میں شراب کی
بوتل ہے۔ علیٰ ہذا القیاس۔ لندن میں عورتیں دیکھی جاتی تھیں کہ ہاتھ میں بوتل بیئر پکڑی لڑکھڑاتی چلی جاتی ہیں۔ بیسیوں لوگ
شراب سے مدہوش اور متوالے، اچھے بھلے، بھلے مانس مہذب بازاروں کی نالیوں میں گرے ہوئے دیکھے۔ شراب نوشی کے طفیل اور
برکت سے لندن میں اس قدر خودکشی کی وارداتیں واقعہ ہوتی رہتی ہیں کہ ہر ایک سال اُن کا ایک مہلک وبا پڑتا ہے ( یکم فروری
۱۸۸۳ء۔رہبر ہند لا ہور )
اسی طرح ایک صاحب نے لندن کی عام زنا کاری اور قریب ستر ستر ہزار کے ہر سال ولد الزنا پیدا ہونا ذکر کر کے وہ
باتیں ان لوگوں کی بے حیائی کی لکھی ہیں کہ جن کی تفصیل سے قلم رکتی ہے۔ بعض نے یہ بھی لکھا ۔ نے یہ بھی لکھا ہے کہ یورپ کے اول درجہ
کے مہذب اور تعلیم یافتہ لوگوں کے اگر دس حصے کئے جائیں تو بلا شبہ نو حصے ان میں سے دہر یہ ہوں گے جو مذہب کی پابندی
اور خدائے تعالیٰ کے اقرار اور جزا سزا کے اعتقاد سے فارغ ہو بیٹھے ہیں اور یہ مرض دہریت کا دن بدن یورپ میں بڑھتا
جاتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ دولت برطانیہ کی کشادہ دلی نے اس کی ترقی سے کچھ بھی کراہت نہیں کی ۔ یہاں تک کہ بعض
پکے دہر یہ پارلیمنٹ کی کرسی پر بھی بیٹھ گئے اور کچھ پرواہ نہیں کی گئی ۔ نامحرم لوگوں کا نو جوان عورتوں کا بوسہ لینا صرف جائز
ہی نہیں بلکہ یورپ کی نئی تہذیب میں ایک مستحسن امر قرار دیا گیا ہے ۔ کوئی دعوی سے نہیں کہہ سکتا کہ انگلستان میں کوئی ایسی
عورت بھی ہے کہ جس کا عین جوانی کے دنوں میں کسی نامحرم جوان نے بوسہ نہ لیا ہو۔ دنیا پرستی اس قدر ہے کہ آروپ
الیگزنڈر صاحب اپنی ایک چٹھی میں ( جو میرے نام بھیجی ہے ) لکھتے ہیں کہ تمام مہذب اور تعلیم یافتہ جو اس ملک میں پائے
جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک بھی میری نظر میں ایسا نہیں جس کی نگاہ آخرت کی طرف لگی ہوئی ہو بلکہ تمام لوگ سر سے پیر تک
دنیا پرستی میں مبتلا نظر آتے ہیں ۔ اب ان تمام بیانات سے ظاہر ہے کہ مسیح کے قربان ہونے کی وہ تاثیر ہیں جو پادری لوگ
ہندوستان میں آ کر سادہ لوحوں کو سناتے ہیں ، سرا سر پادری صاحبوں کا افتراء ہے۔ اور اصل حقیقت یہی ہے کہ کفارہ کے
مسئلہ کو قبول کر کے جس طرح عیسائیوں کی طبیعتوں نے پلٹا کھایا ہے وہ یہی ہے کہ شراب خواری بکثرت پھیل گئی ۔ زنا کاری
اور بدنظری شیر مادر سمجھی گئی ۔ قمار بازی کی از حد ترقی ہو گئی ۔ خدا تعالیٰ کی عبادت سچے دل سے کرنا اور بکلی رو بجق ہو جانا یہ
سب باتیں موقوف ہو گئیں ۔ ہاں انتظامی تہذیب یورپ میں بے شک پائی جاتی ہے۔ یعنی باہم رضامندی کے برخلاف جو
گناہ ہیں جیسے سرقہ اور قتل اور زنا بالجبر وغیرہ جن کے ارتکاب سے شاہی قوانین نے بوجہ مصالح ملکی روک دیا ہے ان کا انسداد
بے شک ہے مگر ایسے گناہوں کے انسداد کی یہ وجہ نہیں کہ مسیح کے کفارہ کا اثر ہوا ہے بلکہ رعب قوانین اور سوسائٹی کے دباؤ
نے یہ اثر ڈالا ہوا ہے کہ اگر یہ موانع درمیان نہ ہوں تو حضرات مسیحیاں سب کچھ کر گزریں او ریں اور پھر یہ جرائم بھی تو اور ملکوں کی
طرح یورپ میں بھی ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ انسداد گلی تو نہیں ۔ منہ

میں کہ جب ابھی مسیحیوں کا خدا زندہ تھا عیسائیوں کی حالت اچھی تھی جبھی کہ اس خدا پر موت آئی جس
کو کفارہ کہا جاتا ہے ۔ تبھی سے عجیب طور پر شیطان اس قوم پر سوار ہو گیا اور گناہ اور نافرمانی اور
نفس پرستی کے ہزار ہا دروازے کھل گئے ۔ چنانچہ عیسائی لوگ خود اس بات کے قائل ہیں اور پادری
فنڈ ر صاحب مصنف میزان الحق فرماتے ہیں کہ عیسائیوں کی کثرت گناہ اور اُن کی اندرونی بد چلنی
اور فسق و فجور کے پھیلنے کی وجہ سے ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بغرض سزا دہی اور تنبیہہ عیسائیوں کے بھیجے
گئے تھے۔ پس ان تقریروں سے ظاہر ہے کہ زیادہ تر گناہ اور معصیت کا طوفان مسیح کے مصلوب
ہونے کے بعد ہی عیسائیوں میں اُٹھا ہے۔ اس سے ثابت ہے کہ مسیح کا مرنا اس غرض سے نہیں تھا کہ
گناہ کی تیزی اس کی موت سے کچھ رو بہ کمی ہو جائے گی ۔ مثلاً اس کے مرنے سے پہلے اگر لوگ بہت
شراب پیتے تھے یا اگر بکثرت زنا کرتے تھے یا اگر پکے دنیا دار تھے تو مسیح کے مرنے کے بعد یہ ہر ایک
قسم کے گناہ دور ہو جائیں گے کیونکہ یہ بات مستغنی عن الثبوت ہے کہ جس قد راب شراب خوری و دنیا
پرستی و زنا کاری خاص کر یورپ کے ملکوں میں ترقی پر ہے کوئی دانا ہرگز خیال نہیں کر سکتا کہ مسیح کی
موت سے پہلے یہی طوفان فسق و فجور کا بر پا ہو رہا تھا بلکہ اس کا ہزارم حصہ بھی ثابت نہیں ہو سکتا اور
انجیلوں پر غور کر کے بکمال صفائی کھل جاتا ہے کہ مسیح کو ہرگز منظور نہ تھا کہ یہودیوں کے ہاتھ میں پکڑا
جائے اور مارا جائے اور صلیب پر کھینچا جائے کیونکہ اگر یہی منظور ہوتا تو ساری رات اس بلا کے دفعہ
کرنے کیلئے کیوں روتا رہتا اور رو رو کر کیوں یہ دعا کرتا کہ اے ابا ! اے باپ !! تجھ سے سب کچھ
ہو سکتا ہے ۔ یہ پیالہ مجھ سے ٹال دے۔ بلکہ سچ یہی ہے کہ مسیح بغیر اپنی مرضی کے ناگہانی طور پر پکڑا
گیا اور اس نے مرتے وقت تک رو رو کر یہی دعا کی ہے کہ ایلی اِيْلِی لِمَا سَبَقْتَنِی کہ اے میرے
خدا! اے میرے خدا ! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ؟
اس سے بوضاحت ثابت ہوتا ہے کہ مسیح زندہ رہنا اور کچھ اور دن دنیا میں قیام کرنا چاہتا تھا اور
اس کی روح نہایت بے قراری سے تڑپ رہی تھی کہ کسی طرح اس کی جان بچ جائے لیکن بلا مرضی
اس کے یہ سفر اس کو پیش آ گیا تھا اور نیز یہ بھی غور کرنے کی جگہ ہے کہ قوم کے لئے اس طریق پر
مرنے سے جیسا کہ عیسائیوں نے تجویز کیا ہے ۔ مسیح کو کیا حاصل تھا اور قوم کو اُس سے کیا فائدہ؟ اگر وہ
زندہ رہتا تو اپنی قوم میں بڑی بڑی اصلاحیں کرتا ۔ بڑے بڑے عیب اُن سے دور کر کے دکھاتا۔ مگر

اس کی موت نے کیا کر کے دکھا یا بجز اس کے کہ اس کے بے وقت مرنے سے صدہا فتنے پیدا ہوئے
اور ایسی خرابیاں ظہور میں آئیں جن کی وجہ سے ایک عالم ہلاک ہو گیا۔ یہ سچ ہے کہ جوانمر دلوگ قوم
کی بھلائی کیلئے اپنی جان بھی فدا کر دیتے ہیں یا قوم کے بچاؤ کے لئے جان کو معرض ہلاکت میں
ڈالتے ہیں مگر نہ ایسے لغو اور بیہودہ طور پر جو مسیح کی نسبت بیان کیا جاتا ہے بلکہ جو شخص دانشمندانہ طور
سے قوم کے لئے جان دیتا ہے یا جان کو معرض ہلاکت میں ڈالتا ہے وہ تو معقول اور پسندیدہ اور
کارآمد اور صریح مفید طریقوں میں سے کوئی سے ایسا اعلیٰ اور بد یہی اَنفَع طریقہ فدا ہونے کا اختیا
کرتا ہے جس طریقے کے استعمال سے گو اس کو تکلیف پہنچ جائے یا جان ہی جائے مگر اُس کی قوم بعض
بلاؤں سے واقعی طور پر بچ جائے ۔ یہ تو نہیں کہ پھانسی لے کر یا زہر کھا کر یا کسی کو ئیں میں گرنے سے
خودکشی کا مرتکب ہو ، اور پھر یہ خیال کرے کہ میری خود کشی قوم کے لئے بہبودی کا موجب ہوگی ۔ایسی
حرکت تو دیوانوں کا کام ہے نہ عقلمندوں دینداروں کا ، بلکہ یہ موت موت حرام ہے اور بحر سخت جاہل
اور سادہ لوح کے کوئی اس کا ارادہ نہیں کرتا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ کامل اور اوالوالعزم آدمی کا مرنا بجز
اُس حالت خاص کے کہ بہتوں کے بچاؤ کے لئے کسی معقول اور معروف طریق پر مرنا ہی پڑے، قوم
کیلئے اچھا نہیں بلکہ بڑی مصیبت اور ماتم کی جگہ ہے اور ایسا شخص جس کی ذات سے خلق اللہ کو طرح طرح
کا فائدہ پہنچ رہا ہے اگر خود کشی کا ارادہ کرے تو وہ خدائے تعالیٰ کا سخت گنہگار ہے اور اس کا گناہ
دوسرے ایسے مجرموں کی نسبت زیادہ ہے۔ پس ہر ایک کامل کے لئے لازم ہے کہ اپنے لئے جناب
باری تعالیٰ سے درازی عمر مانگے تا وہ خلق اللہ کے لئے ان سارے کاموں کو بخوبی انجام دے سکے
جن کے لئے اُس کے دل میں جوش ڈالا گیا ہے۔ ہاں ! شریر آدمی کا مرنا اس کے لئے اور نیز خلق الله
کے لئے بہتر ہے تا شرارتوں کا ذخیرہ زیادہ نہ ہوتا جائے اور خلق اللہ اس کے ہر روز کے فتنہ سے تباہ نہ
ہو جائے ۔ اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ تمام پیغمبروں میں سے قوم کے بچاؤ کے لئے اور الہی جلال کے
اظہار کی غرض سے معقول طریقوں کے ساتھ اور ضروری حالتوں کے وقت میں کس پیغمبر نے زیادہ تر
اپنے تئیں معرضِ ہلاکت میں ڈالا اور قوم پر اپنے تئیں فدا کرنا چاہا، آیا مسیح یا کسی اور نبی یا ہمارے
سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس کا جواب جس جوش اور روشن دلائل اور آیات بینات
اور تاریخی ثبوت سے میرے سینہ میں بھرا ہوا ہے، میں افسوس کے ساتھ اس جگہ اس کا لکھنا چھوڑ دیتا

ہوں : کہ وہ بہت طویل ہے۔ یہ تھوڑا سا مضمون اس کی برداشت نہیں کر سکتا ۔ انشاء اللہ القدیر، اگر عمر
نے وفا کی تو آئندہ ایک رسالہ مستقلہ اس بارے میں لکھوں گا لیکن بطور مختصر اس جگہ بشارت دیتا ہوں
کہ وہ فرد کامل جو قوم پر اور تمام بنی نوع پر اپنے نفس کو فدا کرنے والا ہے وہ ہمارے نبی کریم ہیں
یعنی سیدنا و مولينا ووحيدنا و فرید نا احمد مجتبیٰ محمد مصطفى الرسول النبي
الامي العربي القرشي صلى الله عليه وسلم -
اس جگہ میں نے سچے اور جھوٹے مذہب کی تفریق کیلئے وہ فرق جو زمین پر موجود ہے یعنی جو باتیں
عقل اور کانشنس کے ذریعہ سے فیصلہ ہو سکتی ہیں ، کسی قدر لکھ دیا ہے لیکن جو فرق آسمان کے ذریعہ
سے کھلتا ہے وہ بھی ایسا ضروری ہے کہ بجز اس کے حق اور باطل میں امتیا زمین نہیں ہو سکتا اور وہ یہ ہے
کہ سچے مذہب کے پیرو کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ایک خاص تعلقات ہو جاتے ہیں اور وہ کامل پیرو
اپنے نبی متبوع کا مظہر اور اس کے حالات روحانیہ اور برکات باطنیہ کا ایک نمونہ ہو جاتا ہے اور جس
طرح بیٹے کے وجو د درمیانی کی وجہ سے پوتا بھی بیٹا ہی کہلاتا ہے اسی طرح جو شخص زیر سا یہ متابعت نبی
پرورش یافتہ ہے اس کے ساتھ بھی وہی لطف اور احسان ہوتا ہے جو نبی کے ساتھ ہوتا ہے اور جیسے نبی
کونشان دکھائے جاتے ہیں ایسا ہی اس کی خاص طور پر معرفت بڑھانے کیلئے اس کو بھی نشان ملتے
ہیں ۔ سوایسے لوگ اس دین کی سچائی کے لئے جس کی تائید کے لئے وہ ظہور فرماتے ہیں ، زندہ نشان
ہوتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ آسمان سے ان کی تائید کرتا ہے اور بکثرت ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے
اور قبولیت کی اطلاع بخشا ہے۔ ان پر مصیبتیں بھی نازل ہوتی ہیں مگر اس لئے نازل نہیں ہوتیں کہ
اُنہیں ہلاک کریں بلکہ اس لئے کہ تا آخران کی خاص تائید سے قدرت کے نشان ظاہر کئے جائیں ۔
وہ بے عزتی کے بعد پھر عزت پالیتے ہیں اور مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں تا خدا تعالیٰ کے
خاص کام ان میں ظاہر ہوں ۔
اس جگہ یہ نکتہ یا د رکھنے کے لائق ہے کہ دعا کا قبول ہونا دو طور سے ہوتا ہے ۔ ایک بطور ابتلاء اور ایک
بطور اصطفاء ۔ بطور ابتلاء تو کبھی کبھی گنہگاروں اور نافرمانوں بلکہ کافروں کی دعا بھی قبول ہو جاتی
ہے۔ مگر ایسا قبول ہونا ۔ حقیقی قبولیت پر دلالت نہیں کرتا بلکہ از قبیل استدراج وامتحان ہوتا ہے لیکن جو
بطور اصطفاء دعا قبول ہوتی ہے اس میں یہ شرط ہے کہ دعا کرنے والا خدائے تعالیٰ کے برگزیدہ

بندوں میں سے ہو اور ۔ ہو اور چاروں طرف سے برگزیدگی کے انوار و آثار اس میں ظاہر ہوں ۔ کیونکہ
خدا تعالیٰ حقیقی قبولیت کے طور پر نافرمانوں کی دعا ہر گز نہیں سنتا بلکہ انہیں کی سنتا ہے کہ جو اس کی
نظر میں راستباز اور اس کے حکم پر چلنے والے ہوں ۔ سو ابتلاء اور اصطفاء کی قبولیت ادعیہ میں ما بہ الامتیاز پر ۔
یہ ہے کہ جو ابتلاء کے طور پر دعا قبول ہوتی ہے اس میں متقی اور خدا دوست ہونا شرط نہیں اور نہ اس میں
یہ ضرورت ہے کہ خدائے تعالیٰ دعا کو قبول کر کے بذریعہ اپنے مکالمہ خاص کے اس کی قبولیت سے اطلاع سے
بھی دیوے اور نہ وہ دعائیں ایسی اعلیٰ پایہ کی ہوتی ہیں جن کا قبول ہونا ایک امر عجیب اور خارقِ عادت
متصوّر ہو سکے لیکن جو دعا ئیں اصطفاء کی وجہ سے قبول ہوتی ہیں ان میں یہ نشان نمایاں ہوتے ہیں ۔
(1) اوّل یہ کہ دعا کرنے والا ایک متقی اور راست باز اور کامل فرد ہوتا ہے ۔
(۲) دوسرے یہ کہ بذریعہ مکالماتِ الہیہ اُس دعا کی قبولیت سے اس کو اطلاع دی جاتی ہے۔
(۳) تیسرے یہ کہ اکثر وہ دعا ئیں جو قبول کی جاتی ہیں نہایت اعلیٰ درجہ کی اور پیچیدہ کاموں
کے متعلق ہوتی ہیں ، جن کی قبولیت سے کھل جاتا ہے کہ یہ انسان کا کام اور تدبیر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا
ایک خاص نمونہ قدرت ہے جو خاص بندوں پر ظاہر ہوتا ہے ۔
(۴) چوتھے یہ کہ ابتلائی دعا ئیں تو کبھی کبھی شاذ و نادر کے طور پر قبول ہوتی ہیں لیکن اصطفائی
دعا ئیں کثرت سے قبول ہوتی ہیں ۔ بسا اوقات صاحب اصطفائی دعا کا ایسی بڑی بڑی مشکلات میں پھنس
جاتا ہے کہ اگر اور شخص ان میں مبتلا ہو جا تا تو بحر خودکشی کے اور کوئی حیلہ اپنی جان بچانے کیلئے ہرگز اُسے
نظر نہ آتا۔ چنانچہ ایسا ہوتا بھی ہے کہ جب کبھی دنیا پرست لوگ جو خدا تعالیٰ سے مہجور و ڈور ہیں بعض بڑی
بڑی ہموم و عموم و امراض و اسقام وبلیات لانچل میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو آخر وہ باعث ضعف ایمان
خدائے تعالیٰ سے ناامید ہو کر کسی قسم کا زہر کھا لیتے ہیں یا کنوئیں میں گرتے ہیں یا بندوق وغیرہ سے خودکشی
کر لیتے ہیں لیکن ایسے نازک وقتوں میں صاحب اصطفاء کا بوجہ اپنی قوت ایمانی اور تعلق خاص کے خدائے
تعالیٰ کی طرف سے نہایت عجیب در عجیب مدد دیا جاتا ہے اور عنایت الہی ایک عجیب طور سے اس کا ہاتھ پکڑ
لیتی ہے یہاں تک کہ ایک محرم راز کا دل بے اختیار بول اُٹھتا ہے کہ یہ شخص مؤید الہی ہے۔
(۵) پانچویں یہ کہ صاحب اصطفائی دعا کا مور دعنایات الہیہ کا ہوتا ہے اور خدائے تعالیٰ اس
کے تمام کاموں میں اس کا متوتی ہو جاتا ہے اور عشق الہی کا نور اور مقبولا نہ کبریائی کی مستی اور روحانی

لذت یابی اور تنعم کے آثار اس کے چہرہ میں نمایاں ہوتے ہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ، أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ، إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ
تُوْعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ
أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
اب جاننا چاہئے کہ محبوبیت اور قبولیت اور ولایت حقہ کا درجہ جس کے کسی قدر مختصر طور پر نشان
بیان کر چکا ہوں ۔ یہ بجز اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا۔ اور سچے متبع
المطففين : ۲۵ ۲ یونس : ۶۳ تا ۶۵ ۳ حم السجدة : ۳۱ تا ۳۲ ۴ البقرة: ۱۸۷
ترجمہ: خبر دار ہو یعنی یقیناً سمجھ کہ جو لوگ اللہ جل شانہ کے دوست ہیں یعنی جو لوگ خدائے تعالیٰ سے سچی محبت رکھتے ہیں اور
خدائے تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے تو ان کی یہ نشانیاں ہیں کہ نہ ان پر خوف مستولی ہوتا ہے کہ کیا کھائیں گے یا کیا پیئیں گے
یا فلاں بلا سے کیونکر نجات ہوگی ۔ کیونکہ وہ تسلی دیئے جاتے ہیں اور نہ گزشتہ کے متعلق کوئی حزن واند وہ انہیں ہوتا ہے، کیونکہ
وہ صبر دیئے جاتے ہیں۔ دوسری یہ نشانی ہے کہ وہ ایمان رکھتے ہیں یعنی ایمان میں کامل ہوتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے
ہیں یعنی خلاف ایمان و خلاف فرمانبرداری جو باتیں ہیں اُن سے بہت دور رہتے ہیں ۔ تیسری اُن کی یہ نشانی ہے کہ انہیں
بذریعہ مکالمہ الہیہ درویائے صالحہ ) بشارتیں ملتی رہتی ہیں، اس جہان میں بھی اور دوسرے جہان میں بھی ۔ خدائے تعالیٰ
کا ان کی نسبت یہ عہد ہے جو ٹل نہیں سکتا اور یہی پیارا درجہ ہے جو انہیں ملا ہوا ہے۔ یعنی مکالمہ الہیہ اور رویائے صالحہ سے
خدا تعالیٰ کے مخصوص بندوں کو جو اس کے ولی ہیں ضرور حصہ ملتا ہے اور ان کی ولایت کا بھاری نشان یہی ہے کہ مکالمات
ومخاطبات الہیہ سے مشرف ہوں ) یہی قانونِ قدرت اللہ جل شانہ کا ہے ) کہ جو لوگ ارباب متفرقہ سے منہ پھیر کر
اللہ جل شانہ کو اپنا رب سمجھ لیں اور کہیں کہ ہمارا تو ایک اللہ ہی رب ہے (یعنی اور کسی کی ربوبیت پر ہماری نظر نہیں ) اور پھر
آزمائشوں کے وقت میں مستقیم رہیں ( کیسے ہی زلزلے آویں، آندھیاں چلیں ، تاریکیاں پھیلیں ان میں ذرا تزلزل اور تغیر
اور اضطراب پیدا نہ ہو۔ پوری پوری استقامت پر رہیں) تو ان پر فرشتے اُترتے ہیں (یعنی الہام اور رویائے صالحہ کے
سے انہیں بشارتیں ملتی ہیں ) کہ دنیا اور آخرت میں ہم تمہارے دوست اور متوتی اور مہ وتی اور متکفل ہیں اور آخرت میں جو کچھ متکفل
تمہارے جی چاہیں گے وہ سب تمہیں ملے گا۔ یعنی اگر دنیا میں کچھ مکروہات بھی پیش آویں تو کوئی اندیشہ کی بات نہیں کیونکہ
ذریعہ

کے مقابل پر اگر کوئی عیسائی یا آریہ یا یہودی قبولیت کے آثار وانوار دکھلانا چاہے تو یہ اس کے لئے
ہرگز ممکن نہ ہوگا ۔ ایک نہایت صاف طریق امتحان کا یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان صالح کے مقابل پر،
جو سچا مسلمان اور سچائی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع ہو، کوئی دوسرا شخص عیسائی وغیرہ معارضہ کے طور
پر کھڑا ہو اور یہ کہے کہ جس قدر تجھ پر آسمان سے کوئی نشان ظاہر ہوگا یا جس قد را سرار غیبیہ تجھ پر کھلیں
گے یا جو کچھ قبولیت دعاؤں سے تجھے مدد دی جائے گی یا جس طور سے تیری عزت اور شرف کے اظہار
بقیہ حاشیہ گذشتہ صفحہ: آخرت میں تمام غم دور ہو جائیں گے اور سب مرادیں حاصل ہوں گی ۔ اگر کوئی کہے کہ یہ کیونکر ہو سکتا
ہے کہ آخرت میں جو کچھ انسان کا نفس چاہے اس کو ملے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ ہونا نہایت ضروری ہے اور اسی بات کا نام
نجات ہے ورنہ اگر انسان نجات پا کر بعض چیزوں کو چاہتا رہا اور ان کے غم میں کباب ہوتا اور جلتا رہا مگر وہ چیزیں اس کو نہ
ملیں تو پھر نجات کا ہے کی ہوئی۔ ایک قسم کا عذاب تو ساتھ ہی رہا۔ لہذا ضرور ہے کہ جنت یا بہشت یا مکتی خانہ یا سرگ جو نام
اس مقام کا رکھا جائے جو انتہا سعادت پانے کا گھر ہے وہ ایسا گھر چاہئے کہ انسان کو من کل الوجوہ اس میں مصفا خوشی حاصل
ہو اور کوئی ظاہری یا باطنی رنج کی بات درمیان نہ ہو اور کسی ناکامی کی سوزش دل پر غالب نہ ہو۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ
بہشت میں نالائق و نا مناسب باتیں نہیں ہوں گی مگر مقدس دلوں میں اُن کی خواہش بھی پیدا نہ ہو گی بلکہ ان مقدس اور مطہر
دلوں میں جو شیطانی خیالات سے پاک کئے گئے ہیں، انسان کی پاک فطرت اور خالق کی پاک مرضی کے موافق پاک
خواہشیں پیدا ہوں گی تا انسان اپنی ظاہری اور باطنی اور بدنی اور روحانی سعادت کو پورے پورے طور پر پالیوے اور اپنے
جميع قومٹی کے کامل ظہور سے کامل انسان کہلاوے کیونکہ بہشت میں داخل کرنا انسانی نقش کے مٹا دینے کی غرض سے نہیں جیسا
کہ ہمارے مخالف عیسائی و آر یہ خیال کرتے ہیں بلکہ اس غرض سے ہے کہ تا انسانی فطرت کے نقوش ظاہر و باطناً بطور کامل
چمکیں اور سب بے اعتدالیاں دور ہو کر ٹھیک ٹھیک وہ امور جلوہ نما ہو جائیں جو انسان کے لئے بلحاظ ظاہری و باطنی خلقت
اس کی کے ضروری ہیں۔ اور پھر فرمایا کہ جب میرے مخصوص بندے ( جو برگزیدہ ہیں ) میرے بارہ میں سوال کریں اور
پوچھیں کہ کہاں ہے؟ تو انہیں معلوم ہو کہ میں بہت ہی قریب ہوں۔ اپنے مخلص بندوں کی دعا سنتا ہوں جب ہی کہ کوئی مخلص
بندہ دعا کرتا ہے ( خواہ دل سے یا زبان سے ) سن لیتا ہوں (پس اس سے قرب ظاہر ہے ) مگر چاہئے کہ وہ ایسی اپنی حالت
بنائی رکھیں جس سے میں ان کی دعاسُن لیا کروں ۔ یعنی انسان اپنا حجاب آپ ہو جاتا ہے۔ جب پاک حالت کو چھوڑ کر دور
جا پڑتا ہے تب خدائے تعالیٰ بھی اُس سے دور ہو جاتا ہے اور چاہیے کہ ایمان اپنا مجھ پر ثابت رکھیں ( کیونکہ قوت ایمانی کی
برکت سے دُعا جلد قبول ہوتی ہے ) اگر وہ ایسا کریں تو رُشد حاصل کر لیں گے یعنی ہمیشہ خدائے عز وجل اُن کے ساتھ ہوگا۔
اور کبھی عنایت و رہنمائی الہی اُن سے الگ نہیں ہوگی ۔ سو استجاب دعاء بھی اولیاء اللہ کے لئے ایک بھاری نشان ہے۔
فتد بر منه

کے لئے کوئی نمونہ قدرت ظاہر کیا جائے گا یا اگر انعامات خاصہ کا بطور پیش گوئی تجھے وعدہ دیا جائے گا
یا اگر تیرے کسی موذی مخالف پر کسی تنبیہ کے نزول کی خبر دی جائے گی تو اُن سب باتوں میں جو کچھ
تجھ سے ظہور میں آئیگا اور جو کچھ تو دکھائے گا ، وہ میں بھی دکھلاؤں گا ۔ تو ایسا معارضہ کسی مخالف سے
ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ اُن کے دل شہادت دے رہے ہیں کہ وہ
کذاب ہیں ۔ انہیں اس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ جو راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا
دوست دار ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کسی قدر بیان کر چکے ہیں ۔ وَهَذَا آخِرُ كَلَا مِنَا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
اَوَّلاً وَ آخِراً و ظَاهِراً وَ بَاطِناً - هُوَ مَوْلِينَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيل - **
روحانی خزائن جلد ۴ ۔ تصدیق النبی ایک عیسائی کے تین سوالوں کا جواب

وہ خط جو ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب نے محمد بخش پانڈہ کو لکھا
بخدمت شریف میاں محمد بخش و جملہ شرکا ءاہل اسلام جنڈیالہ۔
جناب من ۔ بعد سلام کے واضح رائے شریف ہو کہ چونکہ ان دنوں قصبہ جنڈیالہ میں مسیحیوں اور
اہلِ اسلام کے درمیان دینی چرچے بہت ہوتے ہیں اور چند صاحبان آپ کے ہم مذہب دین عیسوی پر
حرف لاتے ہیں اور کئی ایک سوال و جواب کرتے اور کرنا چاہتے ہیں اور نیز اسی طرح سے مسیحیوں نے
بھی دین محمدی کے حق میں کئی ایک تحقیقاتیں کر لی ہیں اور مبالغہ از حد ہو چلا ہے۔ لہذا راقم رقیمہ ہذا کی
دانست میں طریقہ بہتر اور مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک جلسہ عام کیا جائے جس میں صاحبان اہل اسلام
مع علماء و دیگر بزرگان دین کے جن پر کہ ان کی تسلی ہو ، موجود ہوں اور اسی طرح سے مسیحیوں کی طرف
بھی کوئی صاحب اعتبار پیش کئے جاویں تا کہ جو باہمی تنازعہ ان دنوں میں ہو رہے ہیں ، خوب فیصل کئے
جاویں اور نیکی اور بدی اور حق اور خلاف ثابت ہو دیں ۔ لہذا چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ کے درمیان آپ
صاحب ہمت گنے جاتے ہیں ۔ ہم آپ کی خدمت میں از طرف مسیحیان جنڈیالہ التماس کرتے ہیں کہ
آپ خواہ خود یا اپنے ہم مذہبوں سے مصلحت کر کے ایک وقت مقرر کریں اور جس کسی بزرگ پر آپ کی
تسلی ہو، اُسے طلب کریں اور ہم بھی وقت معین پر محفل شریف میں کسی اپنے بزرگ کو پیش کریں گے کہ
جلسہ اور فیصلہ امورات مذکورہ بالا کا بخوبی ہو جاوے اور خدا وند صراط مستقیم سب کو حاصل کرے ۔ ہم کسی
ضد اور فساد یا مخالفت کی رو سے اس جلسہ کے درپے نہیں ہیں مگر فقط اس بنا سے کہ جو باتیں راست ، برحق
اور پسندیدہ ہیں سب صاحبان پر خوب ظاہر ہوں ۔ دیگر التماس یہ ہے کہ اگر صاحبان اہل اسلام ایسے
مباحثہ میں شریک نہ ہونا چاہیں تو آئندہ کو اپنے اسپ کلام کو میدان گفتگو میں جولانی نہ دیں اور وقت
منادی یا دیگر موقعوں پر حجت بے بنیاد ولا حاصل سے باز آ کر خاموشی اختیار کریں۔ از راہ مہربانی اس
خط کا جواب جلدی عنایت فرماویں تا کہ اگر آپ ہماری دعوت کو قبول کریں تو جلسہ کا اور ان مضامین کا
جن کی بابت مباحثہ ہونا ہے، معقول انتظام کیا جائے ۔ فقط ۔ زیادہ سلام
الراقم مسیحیان جنڈیالہ ۔ مارٹن کلارک امرتسر ( دستخط انگریزی میں ہیں )

·

آج 10 میں سے 10 باقی