پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَنَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت جناب فیض تاب مجد دالوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمد صاحب
از طرف محمد بخش ۔ السلام علیکم - گزارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں
نے بہت شور وشر مچایا ہوا ہے ۔ بلکہ آج بتاریخ ۱۱ را پریل ۱۸۹۳ء عیسا ئیان جنڈیالہ نے معرفت
ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے ۔ جس کی نقل
خط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے۔ عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا
ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگانِ دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دینِ حق کی
تحقیقات کی جائے ۔ ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار کریں ۔ اس لئے خدمت بابرکت
میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں ۔ اس لئے خدمت شریف عالی میں
ملتمس ہوں کہ آنجناب اللہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ ۔ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آ جائے گا بائے گا و نیز
عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر یہ تحریر فرماویں کہ اُن کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے ۔ جیسا آنجناب
ارشاد فرما دیں ۔ ویسا عمل کیا جاوے ۔ فقط
جواب طلب ضروری
راقم
محمد بخش پاند ها مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر
۱۱ اپریل ۱۸۹۳ء
امرتسر میڈیکل مشن (۱۸ را پریل ۱۸۸۳ء)
جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیان سلامت تسلیم ۔
عنایت نامہ آں صاحب کا وارد ہوا۔ بعد مطالعہ طبیعت شاد ہوئی ، خاص اس بات سے کہ
جنڈیالہ کے اہل اسلام کو آپ جیسے لائق و فائق ملے۔ لیکن چونکہ ہمارا دعویٰ نہ آپ سے، پر جنڈیالہ
کے محمد یوں سے ہے ۔ ہم آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں ۔ ان کی طرف ہم نے خط لکھا ہوا
ہے اور تاحال جواب کے منتظر ہیں۔ اگر ان کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب و با قاعدہ طریقہ تو یہ
ہے کہ آپ خود انہیں خطوط لکھیں ۔ جو آپ کے ارادے مہربانی کے ہیں ۔ اُن پر ظاہر کریں ۔ اگر وہ
آپ کو تسلیم کر کے اس جنگ مقدس کیلئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا کچھ عذر نہیں بلکہ عین خوشی
ہے۔ چونکہ آپ روشن ضمیر و صاحب کارآزمودہ ہیں ۔ یہ آپ سے مخفی نہ ہوگا کہ اس خاص بحث کیلئے
آپ کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہمارا اختیار نہیں بلکہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کا ۔ لہذا آپ انہیں سے فیصلہ کر
لیں ۔ بعد ازاں ہم بھی حاضر ہیں آپ کے اور ان کے فیصلہ کرنے ہی کی دیر ہے۔ زیادہ سلام
( راقم ڈاکٹر مارٹن کلارک امرتسر )
امرتسر
ترجمہ خلاصہ چٹھی ڈاکٹر کلارک صاحب
۲۴ را پریل ۱۸۹۳ء
بخدمت مرزاغلام احمد صاحب رئیس قادیان ۔
جناب من ! مولوی عبدالکریم صاحب معہ معز ز سفارت یہاں پہنچے اور مجھے آپ کا دستی خط دیا۔
جناب نے جو مسلمانوں کی طرف سے مجھے مقابلہ کیلئے دعوت کی ہے اس کو میں بخوشی قبول کرتا ہوں ۔
آپ کی سفارت نے آپ کی طرف سے مباحثہ اور شرائط ضروریہ کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں یقین کرتا
ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے ۔ اس لئے مہربانی کر کے اپنی فرصت میں
اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں ؟
آپ کا تابعدار
اینچ مارٹن کلارک
ایم ۔ ڈی سی ۔ ایم ۔ اڈنبرا ۔ایم ۔ آر۔اے۔ ایس سی
مکتوب نمبر ۳
مسٹر عبد اللہ آتھم کے نام ایک مکتوب جس میں اس کے خط کا
جواب دیا گیا ہے
آج اس اشتہار کے لکھنے سے ابھی میں فارغ ہوا تھا کہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کا خط بذریعہ
ڈاک مجھ کو ملا ۔ یہ خط اس خط کا جواب ہے جو میں نے مباحثہ مذکورہ بالا کے متعلق صاحب موصوف
اور نیز ڈاکٹر کلارک صاحب کی طرف لکھا تھا۔ سو اب اس کا بھی جواب ذیل میں بطور قولہ اور اقول
کے لکھتا ہوں ۔
قولہ : ہم اس ام اس امر کے قائل نہیں ہیں کہ تعلیمات قدیم کے لئے معجزہ جدید کی کچھ بھی ضرورت ہے
اس لئے ہم معجزہ کیلئے نہ کچھ حاجت اور نہ استطاعت اپنے اندر دیکھتے ہیں ۔
اقول : صاحب من ! میں نے معجزہ کا لفظ اپنے خط میں استعمال نہیں کیا ۔ بیشک معجزہ دکھلانا نبی
اور مُرسل من اللہ کا کام ہے نہ ہر یک انسان کا ۔ لیکن اس بات کو تو آپ مانتے اور جانتے ہیں کہ ہر
ایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور ایمانداری کے پھلوں کا ذکر جیسا کہ قرآن کریم میں
ہے انجیل شریف میں بھی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ اس لئے طول کلام کی
ضرورت نہیں ۔ مگر میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ایمانداری کے پھل دکھلانے کی بھی آپ کو
استطاعت نہیں ؟
قولہ: بہر کیف اگر جناب کسی معجزہ کے دکھلانے پر آمادہ ہیں تو ہم اس کے دیکھنے سے آنکھیں
بند نہ کریں گے اور جس قدر اصلاح اپنی غلطی کی آپ کے معجزہ سے کر سکتے ہیں اس کو اپنا فرض عین
سمجھیں گے ۔
اقول: بیشک یہ آپ کا مقولہ انصاف پر مبنی ہے اور کسی کے منہ سے یہ کامل طور پر نکل نہیں سکتا
جب تک اس کو انصاف کا خیال نہ ہو ۔ لیکن اس جگہ یہ آپ کا فقرہ کہ جس قدر اصلاح اپنی غلطی کی
ہم آپ کے معجزہ سے کر سکتے ہیں اُس کو اپنا فرض عین سمجھیں گے‘ تشریح طلب ہے۔ یہ عاجز تو محض
اس غرض کیلئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچاوے کہ دنیا کے تمام مذاہب موجودہ میں سے وہ
مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے اور دارالنجات میں داخل
ہونے کے لئے دروازہ لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔ وبس ۔ اب کیا آپ اس بات
پر طیار اور مستعد ہیں کہ نشان دیکھنے کے بعد اس مذہب کو قبول کر لیں گے؟ آپ کا فقرہ مذکورہ بالا مجھے
امید دلاتا ہے کہ آپ اس سے انکار نہ کریں گے ۔ پس اگر آپ مستعد ہیں تو چند سطر میں تین اخباروں
یعنی نور افشاں اور منشور محمدی اور کسی آریہ کے اخبار میں چھپوا دیں کہ ہم خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر
جان کر یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر اس مباحثہ کے بعد، جس کی تاریخ ۲۲ رمئی ۱۸۹۳ء قرار پائی ہے،
مرزا غلام احمد کی خدا تعالیٰ مدد کرے اور کوئی ایسا نشان اس کی تائید میں خدا تعالیٰ ظاہر فرماوے کہ جو
اس نے قبل از وقت بتلا دیا ہو اور جیسا کہ اُس نے بتلایا ہو وہ پورا بھی ہو جاوے تو ہم اس نشان کے
دیکھنے کے بعد بلا توقف مسلمان ہو جائیں گے اور ہم یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس نشان کو بغیر کسی
قسم کی بیہودہ نکتہ چینی کے قبول کر لیں گے اور کسی حالت میں وہ نشان نامعتبر اور قابل اعتراض نہیں
سمجھا جائے گا ، بغیر اس صورت کے کہ ایسا ہی نشان اسی برس کے اندر ہم بھی دکھلا دیں ۔ مثلاً اگر نشان
کے طور پر یہ پیشگوئی ہو کہ فلاں وقت کسی خاص فرد پر یا ایک گروہ پر فلاں حادثہ وارد ہوگا اور وہ
پیشگوئی اس میعاد میں پوری ہو جائے تو بغیر اس کے کہ اس کی نظیر اپنی طرف سے پیش کریں بہر حال کی
قبول کرنی پڑے گی اور اگر ہم نشان دیکھنے کے بعد دین اسلام اختیار نہ کریں اور نہ اس کے مقابل پر
اسی برس کے اندر اس کی مانند کوئی خارق عادت نشان دکھلا سکیں تو عہد شکنی کے تاوان میں نصف
جائیداد اپنی امداد اسلام کیلئے اس کے حوالہ کریں گے۔ اور اگر ہم اس دوسری شق پر بھی عمل نہ کریں
اور عہد کو توڑ دیں اور اس عہد شکنی کے بعد کوئی قہری نشان ہماری نسبت مرزا غلام احمد شائع کرنا چاہے
تو ہماری طرف سے مجاز ہوگا کہ عام طور پر اخباروں کے ذریعہ سے یا اپنے رسائل مطبوعہ میں اس کو
شائع کرے۔ فقط یہ تحریر آپ کی طرف سے بقید نام و مذہب و ولدیت وسکونت ہو اور فریقین کے
پچاس پچاس معزز اور معتبر گواہوں کی شہادت اُس پر ثبت ہو ۔ تب تین اخباروں میں اس کو آپ
شائع کرادیں جب کہ آپ کا منشاء اظہار حق ہے اور یہ معیار آپ کے اور ہمارے مذہب کے موافق
ہے تو اب برائے خدا اس کے قبول کرنے میں توقف نہ کریں ۔ اب بہر حال وہ وقت آ گیا ہے کہ
خدا تعالیٰ سچے مذہب کے انوار اور برکات ظاہر کرے اور دنیا کو ایک ہی مذہب پر کر دیوے۔ سواگر
آپ دل کو قومی کر کے سب سے پہلے اس راہ میں قدم ماریں اور پھر اپنے عہد کو بھی صدق اور
جوانمردی کے ساتھ پورا کریں تو خدا تعالیٰ کے نزدیک صادق ٹھہریں گے اور آپ کی راستبازی کا یہ
ہمیشہ کیلئے ایک نشان رہے گا ۔
اور اگر آپ یہ فرماویں کہ ہم تو یہ سب باتیں کر گزریں گے اور کسی نشان کے دیکھنے کے بعد
دین اسلام قبول کر لیں گے یا دوسری شرائط متذکرہ بالا بجالائیں گے اور یہ عہد پہلے ہی سے تین
اخباروں میں چھپوا بھی دیں گے۔ لیکن اگر تم ہی جھوٹے نکلے اور کوئی نشان دکھا نہ سکے تو تمہیں کیا
سزا ہو گی ؟ تو میں اس کے جواب میں حسب منشاء توریت سزائے موت اپنے لئے قبول کرتا ہوں اور
اگر یہ خلاف قانون ہو تو گل جائیداد اپنی آپ کو دوں گا ۔ جس طرح چاہیں پہلے مجھ سے تسلی کر لیں ۔
قولہ: لیکن یہ جناب کو یادر ہے کہ معجزہ ہم اسی کو جانیں گے جو ساتھ تحدی مدعی معجزہ کے بہ ظہور قولہ:لیکن
آوے اور کہ مصدق کسی امر ممکن کا ہو ۔
اقول: اس سے مجھے اتفاق ہے ۔ اور تحدی اسی بات کا نام ہے کہ مثلاً ایک شخص منجانب اللہ
ہونے کا دعوی کر کے اپنے دعوی کی تصدیق کیلئے کوئی ایسی پیشگوئی کرے جو انسان کی طاقت سے
بالا تر ہو اور پیشگوئی سچی نکلے تو وہ حسب منشاء توریت استثنا ۱۸ - ۱۸ سچا ٹھہرے گا ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اور پیشگوئی چھی لگے تو وہ حسب منشاء
ایسا نشان کسی امر ممکن کا مصدق ہونا چاہئے ورنہ یہ تو جائز نہیں کہ کوئی انسان مثلاً یہ کہے کہ میں خدا
ہوں اور اپنی خدائی کے ثبوت میں کوئی پیشگوئی کرے اور وہ پیشگوئی پوری ہو جائے تو پھر وہ خدا مانا
جاوے۔
لیکن میں اس جگہ آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ جب اس عاجز نے ملہم اور مامور من اللہ
ہونے کا دعوی کیا تھا تو ۱۸۸۸ء میں مرزا امام الدین نے جس کو آپ خوب جانتے ہیں ۔ چشمہ نور
امرتسر میں میرے مقابل پر اشتہار چھپوا کر مجھ سے نشان طلب کیا تھا۔ تب بطور نشان نمائی ایک
پیشگوئی کی گئی تھی جو نو را فشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء میں شائع ہو گئی تھی جس کا مفصل ذکر اس اخبار میں اور
نیز میری کتاب آئینہ کمالات کے صفحہ ۲۷۹، ۲۸۰ میں موجود ہے اور وہ پیشگوئی ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو اپنی
میعاد کے اندر پوری ہوگئی ۔ سواب بطور آزمائش آپ کے انصاف کے آپ سے پوچھتا ہوں کہ یہ
نشان ہے یا نہیں ؟ اور اگر نشان نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے؟ اور اگر نشان ہے اور آپ نے اس کو دیکھ
بھی لیا اور نہ صرف نور افشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء میں بلکہ میرے اشتہار مجریہ ۱۰ / جولائی ۱۸۸۸ء میں
بقید میعاد یہ شائع بھی ہو چکا ہے۔ تو آپ کا اس وقت فرض عین ہے یا نہیں کہ اس نشان سے بھی فائدہ
اُٹھاویں اور اپنی غلطی کی اصلاح کریں اور براہ مہربانی مجھ کو اطلاع دیں کہ کیا اصلاح کی اور کس قدر
عیسائی اصول سے آپ دستبردار ہو گئے؟ کیونکہ یہ نشان تو کچھ پرانا نہیں ، ابھی کل کی بات ہے کہ
نورافشاں اور میرے اشتہار ہار جولائی ۱۸۸۸ء میں شائع ہوا تھا اور آپ کی یہ تمام شرائط کے
موافق ہے۔ میرے نزدیک آپ کے انصاف کا یہ ایک معیار ہے۔ اگر آپ نے اس نشان کو مان لیا
اور حسب اقرار اپنے اپنی غلطی کی بھی اصلاح کی تو مجھے پختہ یقین ہوگا کہ اب آئندہ بھی آپ اپنی
بڑی اصلاح کیلئے مستعد ہیں ۔ اس نشان کا اس قدر تو آپ پر اثر ضرور ہونا چاہئے کہ کم سے کم آپ یہ
اقرار اپنا شائع کر دیں کہ اگر چہ ابھی قطعی طور پر نہیں مگر ظن غالب کے طور پر دین اسلام ہی مجھے سچا
معلوم ہوتا ہے ۔ کیونکہ تحدی کے طور پر اُس کی تائید کے بارہ میں جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ۔
آپ جانتے ہیں کہ امام الدین دین اسلام سے منکر اور ایک دہر یہ آدمی ہے اور اس نے اشتہار کے
ذریعہ سے دین اسلام کی سچائی اور اس عاجز کے ملہم ہونے کے بارے میں ایک نشان طلب کیا تھا
جس کو خدا تعالیٰ نے نزدیک کی راہ سے اُسی کے عزیزوں پر ڈال کر اس پر اتمام حجت کی ۔ آپ اس
نشان کے رد یا قبول کے بارے میں ضرور جواب دیں ، ورنہ ہمارا یہ ایک پہلا قرضہ ہے جو آپ کے
ذمے رہے گا۔
قولہ: مباہلات بھی از قسم معجزات ہی ہیں مگر ہم بروئے تعلیم انجیل کسی کے لئے لعنت نہیں مانگ
سکتے ۔ جناب صاحب اختیار ہیں جو چاہیں مانگیں اور انتظار جواب ایک سال تک کریں ۔
اقول : صاحب من ! مباہلہ میں دوسرے پر لعنت ڈالنا ضروری نہیں بلکہ اتنا کہنا کافی ہوتا ہے کہ
مثلاً ایک عیسائی کہے کہ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ در حقیقت حضرت مسیح خدا ہیں اور قرآن
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور اگر میں اس بیان میں کا ذب ہوں تو خدا تعالیٰ میرے پر لعنت
کرے۔ سو یہ صورت مباہلہ انجیل کے مخالف نہیں بلکہ عین موافق ہے۔ آپ غور سے انجیل کو پڑھیں ۔
سے عاجز ہیں تو پھر
ما سوائے اس کے میں پہلے لکھ چکا ہوں چکا ہوں کہ اگر آپ نشان نمائی کے مقابلہ سے عاجز
یکطرفہ اس عاجز کی طرف سے سہی ، مجھ کو بسر و چشم منظور ہے، آپ اقرار نامہ حسب نمونہ مرقومہ بالا
شائع کریں اور جس وقت آپ فرماویں میں بلا توقف امرتسر حاضر ہو جاؤں گا ۔ یہ تو مجھ کو پہلے ہی
سے معلوم ہے کہ عیسائی مذہب اسی دن سے تاریکی میں پڑا ہوا ہے جب سے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
کو خدا کی جگہ دی گئی اور جب کہ حضرات عیسائیوں نے ایک سچے اور کامل اور مقدس نبی افضل الانبیاء
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا۔ اس لئے میں یقیناً جانتا ہوں کہ حضرات عیسائی صاحبوں میں
یہ طاقت کسی میں بھی نہیں کہ اسلام کے زندہ نوروں کا مقابلہ کر سکیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ نجات
اور حیات ابدی جس کا ذکر عیسائی صاحبوں کی زبان پر ہے ، وہ اہل اسلام کے کامل افراد میں سورج کی
طرح چمک رہی ہے ۔ اسلام میں یہ ایک زبردست خاصیت ہے کہ وہ ظلمت سے نکال کر اپنے نور میں
داخل کرتا ہے۔ جس نور کی برکت سے مومن میں کھلے کھلے آثار قبولیت پیدا ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ
کا شرف مکالمہ میسر آ جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اپنی محبت کی نشانیاں اس میں ظاہر کر دیتا ہے میں زور سے
اور دعوی سے کہتا ہوں کہ ایمانی زندگی صرف کامل مسلمان کو ہی ملتی ہے اور یہی اسلام کی سچائی کی
نشانی ہے۔
سے یہ
اب آپ کے خط کا ضروری جواب ہو چکا اور یہ اشتہار ایک رسالہ کی صورت پر مرتب کر کے
آپ کی خدمت میں اور نیز ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب کی خدمت میں بذریعہ رجسٹری روانہ کرتا
ہوں ۔ اب میری طرف سے حجت پوری ہو چکی ۔ آئندہ آپ کو اختیار ہے ۔ والسلام على من
اتبع الهدى
حجة الاسلام ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۲ تا ۵۷
راقم خاکسار
میرزا غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۴
نقل خط جو مرزاغلام احمد صاحب کی طرف سے مسیحیان
جنڈیالہ کی طرف ۱۳ را پریل ۱۸۹۳ء کو رجسٹری کر کے بھیجا گیا!
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بخدمت مسیحیان جنڈیالہ ! بعد ما ؤ جب ۔ آج میں نے آپ صاحبوں کی وہ تحریر جو آپ نے
میاں محمد بخش صاحب کو بھیجی تھی ، اول سے آخر تک پڑھی ۔ جو کچھ آپ صاحبوں نے سوچا ہے مجھے
اتفاق رائے ہے بلکہ در حقیقت میں اس مضمون کے پڑھنے سے ایسا خوش ہوا کہ میں اس مختصر خط میں
اس کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا ۔ یہ بات سچ اور بالکل سچ ہے کہ یہ روز کے جھگڑے اچھے نہیں اور ان
سے دن بدن عداوتیں بڑھتی ہیں اور فریقین کی عافیت اور آسودگی میں خلل پڑتا ہے اور یہ بات تو
ایک معمولی سی ہے۔ اس سے بڑھ کر نہایت ضروری اور قابل ذکر یہ بات ہے کہ جس حالت میں
دونوں فریق مرنے والے اور دنیا کو چھوڑنے والے ہیں تو پھر اگر با قاعدہ بحث کر کے اظہار حق نہ
کریں تو اپنے نفسوں اور دوسروں پر ظلم کرتے ہیں ۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ جنڈیالہ کے مسلمانوں کا
ہم سے کچھ زیادہ حق نہیں بلکہ جس حالت میں خداوند کریم اور رحیم نے اس عاجز کو انہیں کاموں کیلئے
بھیجا ہے تو ایک سخت گناہ ہو گا کہ ایسے موقع پر خاموش رہوں ۔ اس لئے میں آپ لوگوں کو اطلاع دیتا
ہوں کہ اس کام کے لئے میں ہی حاضر ہوں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ فریقین کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کو اپنا اپنا
مذہب بہت سے نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ سے ملا ہے اور یہ بھی فریقین کو اقرار ہے کہ زندہ مذہب
وہی ہو سکتا ہے کہ جن دلائل پر ان کی صحت کی بنیاد ہے وہ دلائل بطور قصہ کے نہ ہوں بلکہ دلائل ہی کے
رنگ میں اب بھی موجود اور نمایاں ہوں ۔ مثلاً اگر کسی کتاب میں بیان کیا گیا ہو کہ فلاں نبی نے بطور
معجزہ ایسے ایسے بیماروں کو اچھا کیا تھا تو یہ اور اس قسم کے اور امور اس زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک
قطعی اور یقینی دلیل نہیں ٹھہر سکتی بلکہ ایک خبر ہے جو منکر کی نظر میں صدق اور کذب دونوں کا احتمال
رکھتی ہے۔ بلکہ منکر ایسی خبروں کو صرف ایک قصہ سمجھے گا۔ اسی وجہ سے یورپ کے فلاسفر مسیح کے
معجزات سے جو انجیل میں مندرج ہیں کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے بلکہ اس پر قبضہ مار کر ہنستے ہیں ۔ پس
جب کہ یہ بات ہے تو یہ نہایت آسان مناظرہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اہل اسلام کا کوئی فرد، اس تعلیم اور
علامات کے موافق جو کامل مسلمان ہونے کے لئے قرآن میں موجود ہیں ، اپنے نفس کو ثابت کرے
اور اگر نہ کر سکے تو دروغ گو ہے نہ مسلمان ۔ اور ایسا ہی عیسائی صاحبوں میں سے ایک فرد اس تعلیم اور
علامات کے موافق جو انجیل شریف میں موجود ہیں اپنے نفس کو ثابت کر کے دکھلائے اور اگر وہ ثابت
نہ کر سکے تو دروغ گو ہے نہ عیسائی ۔ جس حالت میں دونوں فریق کا یہ دعوی ہے کہ جس نور کو ان کے
انبیاء لائے تھے وہ نور فقط لازمی نہ تھا بلکہ متعدی تھا تو پھر جس مذہب میں یہ نور متعدی ثابت ہوگا اسی
کی نسبت عقل تجویز کرے گی کہ یہی مذہب زندہ اور سچا ہے۔ کیونکہ اگر ہم ایک مذہب کے ذریعہ سے
وہ زندگی اور پاک نور معہ اس کی تمام علامتوں کے حاصل نہیں کر سکتے جو اس کی نسبت بیان کیا جاتا
ہے تو ایسا مذہب بجز لاف و گزاف کے زیادہ نہیں ۔ اگر ہم فرض کر لیں کہ کوئی نبی پاک تھا مگر ہم میں
سے کسی کو بھی پاک نہیں کر سکتا ، اور صاحب خوارق تھا مگر کسی کو صاحب خوارق نہیں بنا سکتا ، اور
الہام یافتہ تھا مگر ہم میں سے کسی کو ملہم نہیں بنا سکتا تو ایسے نبی سے ہمیں کیا فائدہ؟ مگر الحمد للہ والمنتہ
کہ ہما را سید و رسول خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں تھا۔ اس نے ایک جہان کو وہ نور
حسب مراتب استعداد بخشا کہ جو اس کو ملا تھا اور اپنے نورانی نشانوں سے وہ شناخت کیا گیا۔ وہ
ہمیشہ کے لئے نور تھا جو بھیجا گیا اور اس سے پہلے کوئی ہمیشہ کے لئے نور نہیں آیا۔ اگر وہ نہ آتا اور نہ
اس نے بتلایا ہوتا تو حضرت مسیح کے نبی ہونے پر ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں تھی کیونکہ اس کا مذہب
مر گیا اور اس کا نور بے نشان ہو گیا اور کوئی وارث نہ رہا جو اس کو کچھ نور دیا گیا ہو۔ اب دنیا میں
زندہ مذہب صرف اسلام ہے اور اس عاجز نے ذاتی تجارب سے دیکھ لیا اور پر کھ لیا کہ دونوں قسم
کے نور اسلام اور قرآن میں اب بھی ایسے ہی تازہ بتازہ موجود ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت موجود تھے اور ہم ان کے دکھلانے کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ اگر کسی کو مقابلہ کی طاقت ہے تو
ہم سے خط و کتابت کرے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔
بالآخر یہ بھی واضح رہے کہ اس عاجز کے مقابلہ پر جو صاحب کھڑے ہوں وہ کوئی بزرگ نامی
اور معزز انگریز پادری صاحبوں میں سے ہونے چاہئیں ۔ کیونکہ جو بات اس مقابلہ اور مباحثہ سے
مقصود ہے اور جس کا اثر عوام پر ڈالنا مد نظر ہے وہ اسی امر پر موقوف ہے کہ فریقین اپنی اپنی قوم کے
خواص میں سے ہوں ۔ ہاں بطور تنزل اور اتمام حجت مجھے یہ بھی منظور ہے کہ اس مقابلہ کیلئے پادری
عماد الدین صاحب یا پادری ٹھا کر داس صاحب یا مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب عیسائیوں کی طرف سے
منتخب ہوں اور پھر ان کے اسماء کسی اخبار کے ذریعہ شائع کر کے ایک پرچہ اس عاجز کی طرف بھی بھیجا
جائے اور اس کے بھیجنے کے بعد یہ عاجز بھی اپنے مقابلہ کا اشتہار دے دے گا اور ایک پرچہ
صاحب مقابلہ کی طرف بھیج دے گا۔ مگر واضح رہے کہ یوں تو ایک مدت دراز سے مسلمانوں اور
عیسائیوں کا جھگڑا چلا آتا ہے اور تب سے مباحثات ہوئے اور فریقین کی طرف سے بکثرت کتابیں لکھی
گئیں اور در حقیقت علمائے اسلام نے تمام تر صفائی سے ثابت کر دیا کہ جو کچھ قرآن کریم پر اعتراض
کئے گئے ہیں وہ دوسرے رنگ میں توریت پر اعتراض ہیں اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی شان میں نکتہ چینی ہوئی وہ دوسرے پیرایہ میں تمام انبیاء کی شان میں نکتہ چینی ہے۔ جس سے
حضرت مسیح بھی باہر نہیں بلکہ ایسی نکتہ چینوں کی بنا پر خدا تعالیٰ بھی مورد اعتراض ٹھہرتا ہے۔ سو یہ بحث
زندہ مذہب یا مردہ مذہب کی تنقیح کے بارہ میں ہوگی اور دیکھا جاوے گا کہ جن روحانی علامات کا
مذہب اور کتاب نے دعویٰ کیا ہے ، وہ اب بھی اس میں پائی جاتی ہیں کہ نہیں؟ اور مناسب ہوگا کہ
مقام بحث لاہور یا امرتسر مقرر ہوا اور فریقین کے علماء کے مجمع میں یہ بحث ہو۔
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۵
ڈاکٹر مارٹن کلارک کے نام
مشفق مهربان پادری صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
بعد ما وجب ۔ یہ وقت کیا مبارک ہے کہ میں آپ کی اس مقدس جنگ کیلئے تیار ہو کر جس کا آپ
نے اپنے خط میں ذکر فرمایا ہے۔ اپنے چند عزیز دوست بطور سفیر منتخب کر کے آپ کی خدمت میں
روانہ کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اس پاک جنگ کیلئے آپ مجھے مقابلہ پر منظور فرماویں گے۔
جب آپ کا پہلا خط جو جنڈیالہ کے بعض مسلمانوں کے نام مجھ کو ملا اور میں نے یہ عبارتیں پڑھیں کہ
کوئی ہے کہ ہمارا مقابلہ کرے! تو میری روح اسی وقت بول اُٹھی کہ ہاں میں ہوں جس کے ہاتھ پر
خدا تعالیٰ مسلمانوں کو فتح دے گا اور سچائی کو ظاہر کرے گا۔ وہ حق جو مجھ کو ملا ہے اور وہ آفتاب جس
نے ہم میں طلوع کیا ہے وہ اب پوشیدہ رہنا نہیں چاہتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ زور دار شعاعوں
کے ساتھ نکلے گا اور دلوں پر اپنا ہاتھ ڈالے گا اور اپنی طرف کھینچ لائے گا۔ لیکن اس کے نکلنے کیلئے کوئی
تقریب چاہیے تھی سو آپ صاحبوں کا مسلمانوں کو مقابلہ کیلئے بلانا نہایت مبارک اور نیک تقریب
ہے۔ مجھے امید نہیں کہ آپ اس بات پر ضد کریں کہ ہمیں تو جنڈیالہ کے مسلمانوں سے کام ہے، نہ کسی
رہے ۔ اور اور سے ۔ آپ جانتے ہیں کہ جنڈیالہ میں کوئی مشہور اور نامی فاضل نہیں اور یہ آپ کی شان سے بعید
ہو گا کہ آپ عوام سے اُلجھتے پھریں۔ اور اس عاجز کا حال آپ پر مخفی نہیں کہ آپ صاحبوں کے مقابلہ
کیلئے دین ابرس کا پیاسا ہے اور کئی ہزار خط اُردو و انگریزی اسی پیاس کے جوش سے آپ جیسے معزز
پادری صاحبان کی خدمت میں روانہ کر چکا ہوں اور پھر جب کچھ جواب نہ آیا تو آخر نا امید ہو کر بیٹھ
گیا ۔ چنانچہ بطور نمونہ ان خطوں میں سے کچھ روانہ بھی کرتا ہوں تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی اس
توجہ کا اول مستحق میں ہی ہوں ۔ اور سوائے اس کے اگر میں کا ذب ہوں تو ہر ایک سزا بھگتنے کیلئے تیار
ہوں ۔ میں پورے دس سال سے میدان میں کھڑا ہوں ۔ جنڈیالہ میں میری دانست میں ایک بھی
نہیں جو میدان کا سپاہی تصور کیا جاوے۔ اس لئے بادب مکلف ہوں کہ اگر یہ امر مطلوب ہے کہ روز