پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 7
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے قصے طے ہو جائیں اور جس مذہب کے ساتھ خدا ہے اور جو لوگ سچے خدا پر ایمان لا رہے ہیں ان
کے کچھ امتیازی انوار ظاہر ہوں تو اس عاجز سے مقابلہ کیا جائے ۔ آپ لوگوں کا یہ ایک بڑا دعوئی
ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام در حقیقت خدا تھے اور وہی خالق ارض و سما تھے۔ اور ہمارا یہ بیان ہے کہ
وہ سچے نبی ضرور تھے، رسول تھے ، خدا تعالیٰ کے پیارے تھے مگر خدا نہیں تھے۔ سو انہیں امور کے حقیقی
۔
فیصلہ کیلئے یہ مقابلہ ہوگا۔ مجھ کو خدا تعالیٰ نے براہ راست اطلاع دی ہے کہ جس تعلیم کو قر آن لایا ہے
وہی سچائی کی راہ ہے ۔ اسی پاک تو حید کو ہر یک نبی نے اپنی اُمت تک پہنچایا ہے مگر رفتہ رفتہ لوگ بگڑ
گئے اور خدا تعالی کی جگہ انسانوں کو دے دی ۔ غرض یہی امر ہے جس پر بحث ہو گی اور میں یقین رکھتا
ہوں کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی غیرت اپنا کام دکھلائے گی اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس
مقابلہ سے ایک دنیا کیلئے مفید اور اثر انداز نتیجے نکلیں گے اور کچھ تعجب نہیں کہ اب کل دنیا یا ایک بڑا
بھاری حصہ اُس کا ایک ہی مذہب قبول کرلے جو سچا اور زندہ مذہب ہو اور جس کے ساتھ ساتھ
خدا تعالیٰ کی مہربانی کا بادل ہو ۔ چاہیے کہ یہ بحث صرف زمین تک محدود نہ رہے بلکہ آسمان بھی اس
کے ساتھ شامل ہو۔ اور مقابلہ صرف اس بات میں ہو کہ روحانی زندگی اور آسمانی قبولیت اور
روشن ضمیری کسی مذہب میں ہے۔ اور میں اور میرا مقابل اپنی اپنی کتاب کی تاثیر میں اپنے اپنے نفس
میں ثابت کریں۔ ہاں! اگر یہ چاہیں کہ معقولی طور پر بھی ان دونوں عقیدوں کا بعد اس کے تصفیہ ہو
جائے تو یہ بھی بہتر ہے مگر اس سے پہلے روحانی اور آسمانی آزمائش ضرور چاہئے ۔ والسلام علی من اتبع
الہدی ۔
خاکسار
غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور
۲۳ را پریل ۱۸۹۳ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شرائط انتظام مباحثه قرار یافته ما بین عیسائیاں و مسلمانان
(1) یہ مباحثہ امرتسر میں ہوگا ۔
( ترجمه از انگریزی )
(۲) ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہونگے ۔ پچاس ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب
عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب مرزا صاحب کو مسلمانوں کیلئے
دیں گے ۔ عیسائیوں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور مسلمانوں کے عیسائی ۔
(۳) مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈپٹی عبداللہ آتھم خاں صاحب
عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے۔
(۴) سوائے ان صاحبوں کے اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی ۔ ہاں یہ صاحب تین
شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے ہیں مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا ۔
(۵) مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں گے۔
(۶) کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے ۔
(۷) انتظامی معاملات میں صدرانجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا۔
( ۸ ) دو صد را نجمن ہوں گے ۔ یعنی ایک ایک ہر طرف سے ، جو اس وقت مقرر کئے جائیں گے ۔
(۹) جائے مباحثہ کا تقرر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کے اختیار میں ہوگا۔
(۱۰) وقت مباحثہ ۲ بجے صبح سے ۱۱ بجے صبح تک ہوگا ۔
(11) کل وقت مباحثہ روز مانوں پر تقسیم ہو گا ۔
چھ دن یعنی روز پیرمئی ۲۲ سے ۲۷ مئی تک ہوگا ۔ اس وقت میں مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنا
یہ دعویٰ پیش کریں کہ ہر ایک مذہب کی صداقت زندہ نشانات سے ثابت کرنی چاہیے جیسے کہ انہوں
نے اپنی چٹھی ۴ را پریل ۱۸۹۳ء موسومہ ڈاکٹر کلارک صاحب میں ظاہر کیا ہے۔
(۱۲) پھر دوسرا سوال اُٹھایا جائے گا ۔ پہلے مسئلہ الوہیت مسیح پر اور پھر مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ
کوئی اور سوال جو چاہیں پیش کریں مگر چھ دن کے اندر اندر ۔
(۱۳) دوسرا زمانہ بھی چھ دن کا ہو گا یعنی مئی ۲۹ سے جون ۳ تک ( اگر اس قدر ضرورت ہوئی ) اس
زمانہ میں مسٹر عبد اللہ آتھم خان صاحب کو اختیار ہو گا کہ اپنے سوالات بہ تفصیل ذیل پیش
کریں ۔ ( الف ) رحم بلا مبادلہ ( ب ) جبر اور قدر (ج) ایمان بالجبر (د) قرآن کے خدائی
کلام ہونے کا ثبوت ( س ) اس بات کا ثبوت کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) رسول
اللہ ہیں ۔ وہ اور سوال بھی کر سکتے ہیں بشرطیکہ چھ دن سے زیادہ نہ ہو جائے ۔
(۱۴) ٹکٹ ۱۵ مئی تک جاری ہو جانے چاہئیں ۔ وہ ٹکٹ مفصلہ ذیل نمونہ کے ہوں گے ۔
(۱۵) عیسائیوں اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم خان صاحب کی طرف سے یہ قواعد واجب الاطاعت اور یہ صحیح
تحریر مانی گئی ۔
بطور شہادت میں ( جن کے دستخط نیچے درج ہیں ) مسٹر عبد اللہ آتھم خان صاحب کی طرف سے
دستخط کرتا ہوں اور مذکورہ بالا شرائط میں سے کسی شرط کا توڑ نا فریق توڑنے والے کی طرف سے ایک
اقرار گریز خیال کیا جائے گا۔
(۱۶) تقریروں پر صاحبان صدر اور تقریر کنندگان اپنے اپنے دستخط اُن کی صحت کے ثبوت میں ثبت
کریں گے۔
دستخط ہنری کلارک ایم ۔ ڈی وغیرہ امرتسر - ۲۴ را پریل ۱۸۹۳ء
( نمونہ ٹکٹ )
( نمونہ ٹکٹ )
مباحثہ مابین ڈپٹی عبد اللہ آتھم خان صاحب امرتسری اور مباحثہ مابین ڈپٹی عبداللہ آتھم خان
مرزاغلام احمد صاحب قادیانی
ٹکٹ داخلہ عیسائیوں کیلئے
داخل کروکو
نمبر
صاحب امرتسری اور
مرزاغلام احمد صاحب قادیانی
ٹکٹ داخلہ فریق مسلمانوں کیلئے
داخل کروکو
نمبر
دستخط ڈاکٹر کلارک صاحب
دستخط مرز ا صاحب
امر تسر ۲۴/۴/۶۱۸۹۳
مکتوب نمبر ۶
رجسٹرڈ خط جو ۲۵ را پریل کو پادری صاحب کے ۲۴ را پریل
کے خط کے جواب میں بھیجا گیا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفق مهربان پادری صاحب سلامت -
بعد ما و جب ۔ میں نے آپ کی چٹھی کو اوّل سے آخر تک سُنا ۔ میں اُن تمام شرائط کو منظور کرتا
ہوں جن پر آپ کے اور میرے دوستوں کے دستخط ہو چکے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ بات تصفیہ پا
جانی چاہئے کہ اس مباحثہ اور مقابلہ سے علت غائی کیا ہے؟ کیا یہ انہیں معمولی مباحثات کی طرح ایک
مباحثہ ہوگا جو سالہائے دراز سے عیسائیوں اور مسلمانوں میں پنجاب اور ہندوستان میں ہو رہے
ہیں؟ جن کا ماحصل یہ ہے کہ مسلمان تو اپنے خیال میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم نے عیسائیوں کو ہر ایک
بات میں شکست دی ہے اور عیسائی اپنے گھر میں یہ باتیں کرتے ہیں کہ مسلمان لا جواب ہو گئے
ہیں ۔ اگر اسی قدر ہے تو یہ بالکل بے فائدہ اور تحصیل حاصل ہے اور بجز اس بات کے اس کا آخری
نتیجہ کچھ نظر نہیں آتا کہ چند روز بحث مباحثہ کا شور و غوغا ہو کر پھر ہر یک فضول گو کو اپنی ہی طرف کا غلبہ
ثابت کرنے کیلئے باتیں بنانے کا موقعہ ملتا رہے۔ مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ حق کھل جائے اور ایک دنیا
کو سچائی نظر آ جائے ۔ اگر فی الحقیقت حضرت مسیح علیہ السلام خدا ہی ہیں اور وہی رب العالمین اور
خالق السموات والارض ہے تو بیشک ہم لوگ کافر کیا اکفر ہیں اور بیشک اس صورت میں دین اسلام
حق پر نہیں ہے۔ لیکن اگر حضرت مسیح علیہ السلام صرف ایک بندہ، خدا تعالیٰ کا نبی اور مخلوقیت کی تمام
کمزوریاں اپنے اندر رکھتا ہے تو پھر یہ عیسائی صاحبوں کا ظلم عظیم اور کفر کبیر ہے کہ ایک عاجز بندہ کو خدا
بنارہے ہیں اور اس حالت میں قرآن کے کلام اللہ ہونے میں اس سے بڑھ کر اور کوئی عمدہ دلیل نہیں
کہ اُس نے نابود شدہ توحید کو پھر قائم کیا اور جو اصلاح ایک سچی کتاب کو کرنی چاہئے تھی وہ کر دکھائی
اور ایسے وقت میں آیا جس وقت میں اس کے آنے کی ضرورت تھی ۔ یوں تو یہ مسئلہ بہت ہی صاف تھا
کہ خدا کیا ہے اور اس کی صفات کیسی ہونی چاہئیں مگر چونکہ اب عیسائی صاحبوں کو یہ مسئلہ سمجھ میں نہیں
آتا اور معقولی اور منقولی بحثوں نے اس ملک ہندوستان میں کچھ ایسا ان کو فائدہ نہیں بخشا، اس لئے
ضرور ہوا کہ اب طرز بحث بدل لی جائے ۔ سو میری دانست میں اس سے انسب طریق اور کوئی نہیں
کہ ایک روحانی مقابلہ مباہلہ کے طور پر کیا جائے اور وہ یہ کہ اوّل اسی طرح ہر چھ دن تک مباحثہ ہو،
جس مباحثہ کو میرے دوست قبول کر چکے ہیں اور پھر ساتویں دن مباہلہ ہوا اور فریقین مباہلہ میں یہ
دعا کریں ۔ مثلاً فریق عیسائی یہ کہے کہ وہ عیسی مسیح ناصری جس پر میں ایمان لاتا ہوں ، وہی خدا ہے
اور قرآن انسان کا افترا ہے، خدا تعالیٰ کی کتاب نہیں اور اگر میں اس بات میں سچا نہیں تو میرے پر
ایک سال کے اندر کوئی ایسا عذاب نازل ہو جس سے میری رسوائی ظاہر ہو جائے اور ایسا ہی یہ عاجز
دعا کرے گا کہ اے کامل اور بزرگ خدا ! میں جانتا ہوں کہ در حقیقت عیسی مسیح ناصری تیرا بندہ اور تیرا خدا! ا
رسول ہے۔ خدا ہرگز نہیں اور قرآن کریم تیری پاک کتاب اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیرا
پیارا اور برگزیدہ رسول ہے، اور اگر میں اس بات میں سچا نہیں تو میرے پر ایک سال کے اندر کوئی
ایسا عذاب نازل کر جس سے میری رسوائی ظاہر ہو جائے اور اے خدا! میری رسوائی کیلئے یہ بات
کافی ہوگی کہ ایک برس کے اندر تیری طرف سے میری تائید میں کوئی ایسا نشان ظاہر نہ ہو جس کے
مقابلہ سے تمام مخالف عاجزر ہیں ۔ اور واجب ہوگا کہ فریقین کے دستخط سے یہ تحریر چند اخبارات میں
شائع ہو جائے کہ جو شخص ایک سال کے اندر مورد غضب الہی ثابت ہو جائے اور یا یہ کہ ایک فریق
کی تائید میں کچھ ایسے نشان آسمانی ظاہر ہوں کہ دوسرے فریق کی تائید میں ظاہر و ثابت نہ ہو سکیں
تو ایسی صورت میں فریق مغلوب یا تو فریق غالب کا مذہب اختیار کرے اور یا اپنی کل جائیداد کا نصف
حصہ اس مذہب کی تائید کیلئے فریق غالب کو دے دے جس کی سچائی ثابت ہو ۔
خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
( حجة الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۶۹ ۷۰۰ )
مکتوب نمبرے
( پادری جوالا سنگھ کے نام )
مشفقی پادری جوالا سنگھ صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
بعد ما وجب! چند روز ہوئے کہ آپ کا ایک طول طویل خط پہنچا مگر میں باعث ا۔ اپنے ضروری
کاموں کے جواب نہ لکھ سکا۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ نے کس قدر جلدی اپنے پہلے خط کے مضمون
کے مخالف یہ خط لکھ دیا۔ آپ کا خط موجود ہے جس میں آپ نے دعوی کیا تھا کہ جو نشان چاہو، میں
دکھلا سکتا ہوں اور خدا وند مسیح میری آواز سنتا ہے ۔ اسی بنا پر میں نے جواب لکھا تھا کہ مجھے ضرور نہیں
۔
کہ میں اپنی طرف سے درخواست کروں کہ ایسا نشان دکھلا ؤ بلکہ واجب ہے کہ ان نشانوں کے موافق
دکھلا ؤ جو خود آپ کے خداوند نے آپ کی ایمان داری کی نشانیاں قرار دی ہیں ۔ اور اگر ایسا نشان
دکھلا نہ سکو تو دو باتوں میں سے ایک بات ماننی پڑے گی ۔ یا تو یہ کہ آپ ایمان دار نہیں اور یا یہ کہ جس
نے ایسی نشانیاں قرار دی ہیں وہ کذاب اور دروغ گو ہے جو جھوٹے وعدوں کی بنا پر اپنے مذہب کو
چلانا چاہتا ہے۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے میرے اس سوال کا کیا جواب دیا ؟ کیا یہ سچ نہیں
کہ آپ نے اپنے خط میں ایسا ہی لکھا ہے کہ میں جو نشان چاہو دکھلا سکتا ہوں اور خداوند مسیح میری
آواز سنتا ہے ۔ اور اگر یہ سچ ہے تو اب آپ کو اس خدا وند مسیح کی نسبت اتنی جلدی کیوں شک پڑ گیا
اور آپ کا اپنے دوسرے خط میں یہ جواب لکھنا کہ پہلے آپ نشان دکھلاؤ۔ پھر اس قسم کا نشان میں
دکھلاؤں گا۔ یہ صریح وعدہ شکنی ہے ۔ دعوی کر کے پھر اس دعوی سے منہ پھیر لینا ، کیا یہ حق کے
طالبوں کی نشانی ہے؟ جو شخص کسی نشان دکھلانے کیلئے توفیق دیا گیا ہے وہ پہلے بھی دکھلا سکتا ہے اور بعد
بھی ۔ اچھا ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ آپ نشان دیکھنے کے بعد ہی نشان دکھلا دیں لیکن آپ صاف طور پر
اپنا اقرار تحریری لکھ بھیجیں کہ کسی نشان کے دیکھنے کے بعد یا تو میں اس کے مقابل یہ نشان دکھلاؤں گا
اور یا بلا توقف مسلمان ہو جاؤں گا اور اگر ایسا نہ کروں تو خدا تعالیٰ کی لعنت میرے پر ہو۔ پھر اس تحریر
کے بعد ہم آپ کی پہلی تحریر کا آپ سے مواخذہ کریں گے۔ اور یہ آپ کا لکھنا کہ ہم کسی کوٹھڑی میں
بیٹھ جائیں اور اس میں نشان دکھلاویں گے، یہ قرآن کریم کی تعلیم نہیں اور انجیل میں بھی پائی نہیں
جاتی ۔ شاید کوٹھڑیوں کا پرانا خیال ہندوؤں کی تعلیم سے آپ کے دل میں باقی رہا ہو ۔ ہم لوگ اپنے
رب کریم کی تعلیم سے قدم باہر نہیں رکھ سکتے ۔ ہمیں یہ حکم ہے کہ میدانوں میں آؤ اور میدانوں میں
اپنے دشمنوں کو ملزم کرو۔ سو ہم اپنے روشن چراغ کو کسی کوٹھڑی کے اندر چھپا نہیں سکتے بلکہ میدان کی
اس اونچی جگہ پر رکھیں گے جس سے دور دور تک روشنی جائے ۔ اور پھر آپ لکھتے ہیں کہ ان خطوط کی
دوسرے کو خبر نہ ہو۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ قول کسی تعلیم کی بنا پر ہے؟ ہم کسی کام میں مخلوق سے نہیں
ڈرتے ۔ اگر یہ ثابت ہو کہ در حقیقت ابن مریم خدا ہے تو سب سے پہلے ہم اس پر ایمان لاویں اور
کسی بے عزتی اور مرنے سے نہ ڈریں ۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ وہ عاجز انسان ہے اور ہم میں سے
ایک ہے جو کسی کی آواز نہیں سن سکتا۔ اور پھر آپ اگر طالب حق ہیں تو اس بحث کو کیوں چھپاتے
ہیں ۔ کیا یہ اندیشہ ہے برا ندیشہ ہے کہ اگر پادریوں کو خبر ہو گئی تو آپ نوکری سے برخاست کئے جائیں گے یا کوئی
وظیفہ بند کیا جائے گا ؟ چھپ چھپ کر بحث کرنا ایمان داروں کا کام نہیں ۔ اور پھر آپ کا یہ فرمانا کہ ۔
قرآن مسیح کے معجزات کا مصدق ہے، کس قدر آپ کی بے خبری ثابت کرتا ہے۔ قرآن تو یہ کہتا ہے
کہ مسیح ایک عاجز بندہ تھا ، کبھی اُس نے خدائی کا دعوی نہ کیا اور اگر خدائی کا دعوی کرتا تو میں اُسے
جہنم میں ڈالتا اور پھر قرآن کہتا ہے کہ مسیح کو جو کچھ بزرگی ملی وہ بوجہ تابعداری حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ملی کیونکہ مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کی خبر دی گئی اور مسیح آنجناب
پر ایمان لایا اور بوجہ اس ایمان کے مسیح نے نجات پائی ۔ پس قرآن کے رو سے مسیح کے منجی پاک
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اور پھر قرآن نے ایسے مسیح کی تصدیق کہاں کی جو اپنے تئیں خدا
ٹھہراتا ہے؟ بلکہ اس مسیح کی تصدیق کی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور ایک عاجز بندہ
کہوا یا ( کہ ) یہ سچ ہے کہ قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح ابن مریم سے، جو خدا تعالیٰ کا ایک عاجز
بندہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والا ہے، بعض معجزات بھی صادر ہوئے ہیں ۔ مگر کیا
اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ مسیح کی وہی تعلیم تھی جس پر آپ لوگ اصرار کر رہے ہیں اور کیا اس سے یہ
ثابت ہو جائے گا کہ جس ایمان کی طرف مسیح نے آپ کو بلا یا تھا وہ ایمان آپ کو حاصل ہے؟
اے عزیز ! ہرگز ثابت نہیں ہوگا ۔ ہرگز ثابت نہیں ہوگا ۔ جب تک مسیح کے قول کے موافق آپ
میں ایمانداروں کی نشانیاں پائی نہ جائیں ۔ اور اگر آپ قرآن کریم کی اس تصدیق سے کچھ فائدہ
اُٹھانا چاہتے ہیں کہ اس نے مسیح کو صاحب معجزہ قرار دیا ہے اور اس کی تصدیق سے مسلمانوں پر اپنی
حجت قائم کرنا چاہتے ہیں تو اول لازم ہے کہ مسیح کی شرط کے موافق اپنے تئیں ایمان دار ثابت
کریں ۔ مسیح تو ایک طور پر آپ لوگوں کو بے ایمان کہہ چکا ہے ۔ گویا کہہ چکا ہے کہ ان لوگوں سے دور
رہو، کہ یہ مجھ میں سے نہیں ہیں ۔ تو اس صورت میں آپ کو مسیح سے تعلق کیا اور مسیح کو آپ سے کیا۔ اور
آپ کو مسلمانوں سے بحث کرنے کا حق نہیں پہنچتا جب تک کہ انجیل کے رو سے اپنے تئیں سچا مسیحی
ثابت نہ کریں ۔ مجھے یاد ہے تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ پادری ڈاکٹر وائٹ برینٹ صاحب جو مشن
بٹالہ میں متعین ہیں ملاقات کیلئے معہ ایک دیسی عیسائی کے میرے مکان پر آئے ۔ تو میں نے کہا کہ
پادری صاحب! سچ کہیں کہ اس وقت کے عیسائی انجیل کی علامات کی رو سے سچے عیسائی کہلا سکتے
ہیں؟ تو پادری صاحب کے منہ سے صاف یہی نکل گیا کہ نہیں ! پادری صاحب بٹالہ میں زندہ موجود
ہیں ۔ دریافت کر لیں کہ آیا یہ میرا بیان صحیح ہے یا نہیں؟ پھر اگر قرآن نے مسیح کی تصدیق کی تو آپ
لوگوں کو اس تصدیق سے کیا فائدہ؟ جب تک انجیل کی علامات کے رو سے اپنے تئیں ایمان دارتا ؟
نہ کریں۔ اور یاد رکھیں کہ یہ ہرگز ممکن نہیں۔ تمام باتیں آپ کی دروغ اور لاف ہے۔ انسان کا پرستار
آسمان سے مدد نہیں پا سکتا۔ جواب سے جلدی مسرور فرماویں اور بعض الفاظ اگر تلخ ہوں تو معاف
ثابت
فرماویں کیونکہ راست گوئی کو تلخی لازم پڑی ہوئی ہے۔
۳۱ / جون ۱۸۹۳ء
الحكم ۳۰ جون ۱۹۰۱ ء صفحه ۴۰۳
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
☆
پادری فتح مسیح کے نام
تعارف : پادری فتح مسیح فتح گڑھ چوڑیاں کے مشن میں ملازم تھے ۔ پادری
وائٹ برینٹ جو بٹالہ کے انچارج مشنری تھے اس کے بڑے حامی تھے ۔ یہ شخص چونکہ
اسلام سے مرتد ہوا تھا ۔ اس لئے نہایت سخت زبان ہو گیا تھا۔ اس لئے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے ارتداد انسان کے ارتداد کو پست کر دیتا ہے اور یہ ایک قسم
کی لعنت ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ میں ایک مرتبہ اس نے لفافہ
میں بند مضمون کے بتانے کا اعلان کیا۔ لیکن جب حضور نے اس چیلنج کو قبول کر لیا تو بٹالہ
کے مقام پر اسے دُم دبا کر بھاگنا پڑا ۔ اور بٹالہ کے مشنری نے بھی اس کی اس قسم کی
لاف و گزاف کو پسند نہ کیا ۔ ان امور کی تفصیلات انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی سوانح حیات ( حیات احمد ) میں آ رہی ہیں ۔
پھر یہ وہی پادری فتح مسیح ہے جس کے ایک خط کے جواب میں حضور نے رسالہ
نور القرآن شائع کیا تھا ۔ یہ مکتوب جو میں آج شائع کر رہا ہوں اسی پادری فتح مسیح کے نام
ہے۔ اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک انعامی اشتہار ایک ہزار روپیہ کے سلسلہ
میں فتح مسیح نے اس مقابلہ میں آنے کے لئے حضرت کو لکھا ۔ لیکن حضرت مسیح موعود بلہ ۔
علیہ الصلوۃ والسلام کے اس مکتوب کے بعد اس پر گویا موت طاری ہو گئی اور مقابلہ کی ہمت
نہ پڑی۔ اور اس طرح پر وہ دعوی پھر ایک بار صحیح ثابت ہوا۔
چه بیت با بدادند ایں جواں
که
کس
ناید
میدان
چه بیست با بداند
به
را
محمد
اس قدر بیان سے قارئین کرام کو فتح مسیح کی حقیقت معلوم ہو جائے گی ۔ اور
مکتوب حضرت جن حقائق پر مشتمل ہے ان کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔ (عرفانی )
مکتوب نمبر ۸
ناظرین کے لئے ضروری اطلاع
جلد اول
ہم اس بات کو افسوس سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک ایسے شخص کے مقابل پر یہ نمبر نورالقرآن کا
جاری ہوا ہے جس نے بجائے مہذبانہ کلام کے ہمارے سید و مولا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت گالیوں
سے کام لیا ہے اور اپنی ذاتی خباثت سے اس امام الطبیبین و سید المظہرین پر سراسر افترا سے ایسی تہمتیں
لگائی ہیں کہ ایک پاک دل انسان کا ان کے سننے سے بدن کانپ جاتا ہے ۔ لہذا محض ایسے یا وہ لوگوں
کے علاج کے لئے جواب ترکی بہ ترکی دینا پڑا ۔ ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ حضرت
مسیح علیہ السلام پر نہایت نیک عقیدہ ہے اور ہم دل سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے سچے نبی
اور اس کے پیارے تھے اور ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ وہ جیسا کہ قرآن شریف ہمیں خبر دیتا ہے
اپنی نجات کے لئے ہمارے سید و مولے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر دل و جان سے ایمان لائے تھے
اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے صدہا خادموں میں سے ایک مخلص خادم وہ بھی تھے ۔ پس
ہم ان کی حیثیت کے موافق ہر طرح ان کا ادب ملحوظ رکھتے ہیں ۔ لیکن عیسائیوں نے جو ایک ایسا
یسوع پیش کیا ہے جو خدائی کا دعوی کرتا تھا اور بجز اپنے نفس کے تمام اولین آخرین کو لعنتی سمجھتا تھا یعنی
ان بدکاریوں کا مرتکب خیال کرتا تھا جن کی سزا لعنت ہے ایسے شخص کو ہم بھی رحمت الہی سے
بے نصیب سمجھتے ہیں قرآن نے ہمیں اس گستاخ اور بد زبان یسوع کی خبر نہیں دی اس شخص کی
چال چلن پر ہمیں نہایت حیرت ہے جس نے خدا پر مرنا جائز رکھا اور آپ خدائی کا دعویٰ کیا۔ اور
ایسے پاکوں کو جو ہزار ہا درجہ اس سے بہتر تھے گالیاں دیں ۔ سو ہم نے اپنی کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا
فرضی یسوع مراد لیا ہے اور خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسی ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں
ہے وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیں اور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری
صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے۔ بعض نادان مولوی جن کو اندھے اور نابینا کہنا چاہیے۔
عیسائیوں کو معذور رکھتے ہیں کہ وہ بے چارے کچھ بھی منہ سے نہیں بولتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی کچھ بے ادبی نہیں کرتے ۔ لیکن یادر ہے کہ در حقیقت پادری صاحبان تحقیر اور توہین اور گالیاں
دینے میں اول نمبر پر ہیں ۔ ہمارے پاس ایسے پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی
عبارت کو صد ہا گالیوں سے بھر دیا ہے جس مولوی کی خواہش ہو وہ آ کر دیکھ لیوے اور یاد رہے کہ
آیندہ جو پادری صاحب گالی دینے کے طریق کو چھوڑ کر ادب سے کلام کریں گے ہم بھی ان کے
ساتھ ادب سے پیش آویں گے اب تو وہ اپنے یسوع پر آپ حملہ کر رہے ہیں کہ کس طرح سب وشتم
سے باز ہی نہیں آتے ہم سنتے سنتے تھک گئے اگر کوئی کسی کے باپ کو گالی دے تو کیا اس مظلوم کا حق
نہیں ہے کہ اس کے باپ کو بھی گالی دے اور ہم نے تو جو کچھ کہا واقعی کہا۔ وانما الاعمال بالنیات لے
۲۰ / دسمبر ۱۸۹۵ء
خاکسار
غلام احمد
☆
ا بخاری کتاب الایمان والنذور باب النية الايمان
نورالقرآن حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۷۴، ۳۷۵
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفی ۔ اما بعد واضح ہو کہ چونکہ پادری
فتح مسیح متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپور نے ہماری طرف ایک خط نہایت گندہ بھیجا اور
اس میں ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر زنا کی تہمت لگائی اور سوا اس کے
اور بہت سے الفاظ بطریق سبّ و شتم استعمال کئے ۔ اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ
اس کے خط کا جواب شائع کر دیا جاوے۔ لہذا یہ رسالہ لکھا گیا ۔ امید کہ پادری صاحبان
اس کو غور سے پڑھیں اور اس کے الفاظ سے رنجیدہ خاطر نہ ہوں کیونکہ یہ تمام پیرا یہ
میاں فتح مسیح کے سخت الفاظ اور نہایت نا پاک گالیوں کا نتیجہ ہے۔ تاہم ہمیں حضرت مسیح
علیہ السلام کی شان مقدس کا بہر حال لحاظ ہے اور صرف فتح مسیح کے سخت الفاظ کے عوض میں
ایک فرضی مسیح کا بالمقابل ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی سخت مجبوری سے ۔ کیونکہ اس نادان نے
بہت ہی شدت سے گالیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نکالی ہیں اور ہمارا دل دکھایا ہے
اور اب ہم اس کے خط کا جواب ذیل میں لکھتے ہیں ۔ وھو ھذا
مشفقی پادری صاحب ! بعد ما وجب ۔ اس وقت مجھے بہت کم فرصت ہے مگر میں نے جب آپ
کا وہ خط دیکھا جو آپ نے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کے نام بھیجا تھا۔ مناسب سمجھا کہ اپنے
اس رسالہ کی جو زیر تالیف ہے خود ہی آپ کو بشارت دوں ۔ تا آپ کو زیادہ تکلیف اُٹھانے کی
ضرورت نہ رہے۔ یاد رکھیں یہ رسالہ ایسا ہو گا کہ آپ بہت ہی خوش ہو جائیں گے ۔ آپ کی اُن
مہربانیوں کی وجہ سے جو اب کی دفعہ آپ کے خط میں بہت ہی پائی جاتی ہیں ۔ میں نے مصمم ارادہ کر
لیا ہے کہ اس رسالہ کی وجہ اشاعت صرف آپ ہی کی درخواست قرار دی جاوے۔ کیونکہ جس مضمون
کے لکھنے کیلئے اب ہم طیار ہیں ۔ اگر آپ کا یہ خط نہ آیا ہوتا جس میں جناب مقدس نبوی اور حضرت
عائشہ صدیقہ اور سودہ کی نسبت آپ نے بد زبانی کی ہے تو شاید وہ مضمون دیر کے بعد نکلتا۔ یہ آپ