پادریوں کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 8
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی بڑی مہربانی ہوئی کہ آپ ہی محرک ہو گئے ۔ امید ہے کہ دوسرے پادری صاحبان آپ پر بہت
ہی خوش ہوں گے۔ اور کچھ تعجب نہیں کہ ہمارا رسالہ نکلنے کے بعد آپ کی کچھ ترقی بھی ہو جاوے۔
پادری صاحب ! ہمیں آپ کی حالت پر رونا آتا ہے کہ آپ زبان عربی سے تو بے نصیب تھے ہی مگر
وہ علوم جو دینیات سے کچھ تعلق رکھتے ہیں جیسے طبعی اور طباء اور طبابت ، ان سے بھی آپ بے بہرہ ہی ثابت
ہوئے ۔ آپ نے جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کر کے نو برس کی رسم شادی کا ذکر لکھا
ہے۔ اول تو نو برس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ثابت نہیں اور نہ اس میں کوئی وحی
ہوئی اور نہ اخبار متواتر سے ثابت ہوا کہ ضرور نو برس ہی تھے ۔ صرف ایک راوی سے منقول ہے۔
عرب کے لوگ تقویم پترے نہیں رکھا کرتے تھے کیونکہ اُمی تھے اور دو تین برس کی کمی بیشی ان کی
حالت پر نظر کر کے ایک عام بات ہے ۔ جیسے کہ ہمارے ملک میں بھی اکثر نا خواندہ لوگ دو چار برس
کے فرق کو اچھی طرح محفوظ نہیں رکھ سکتے ۔ پھر اگر فرض کے طور پر تسلیم بھی کر لیں کہ فی الواقع دن دن
کا حساب کر کے نو برس ہی تھے لیکن پھر بھی کوئی عقلمند اعتراض نہیں کرے گا۔ مگر احمق کا کوئی علاج
نہیں ۔ ہم آپ کو اپنے رسالہ میں ثابت کر کے دکھاویں گے کہ حال کے محقق ڈاکٹروں کا اس پر اتفاق
ہو چکا ہے کہ نو برس تک بھی لڑکیاں بالغ ہو سکتی ہیں۔ بلکہ سات برس تک بھی اولاد ہو سکتی ہے ۔ اور
بڑے بڑے مشاہدات سے ڈاکٹروں نے اس کو ثابت کیا ہے اور خود صد ہا لوگوں کی یہ بات چشم دید
ہے کہ اسی ملک میں آٹھ آٹھ نو نو برس کی لڑکیوں کے یہاں اولا د موجود ہے۔ مگر آپ پر تو کچھ بھی
افسوس نہیں اور نہ کرنا چاہئے کیونکہ آپ صرف متعصب ہی نہیں بلکہ اول درجہ کے احمق بھی ہیں ۔
آپ کو اب تک اتنی خبر بھی نہیں کہ گورنمنٹ کے قانون عوام کی درخواست کے موافق انکی رسم اور
سوسائٹی کی عام وضع کی بنا پر تیار ہوتے ہیں ۔ اُن میں فلاسفروں کی طرز پر تحقیقات نہیں ہوتی ۔ اور جو
بار بار آپ گورنمنٹ انگریزی کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم گورنمنٹ انگریزی کے
شکر گزار ہیں اور اس کے خیر خواہ ہیں اور جب تک زندہ ہیں رہیں گے ۔ مگر تا ہم ہم اس کو خطا سے
معصوم ہیں سمجھتے اور نہ اس کے قوانین کو حکمانہ تحقیقاتوں پر مبنی سمجھتے ہیں ۔ بلکہ قوانین بنانے کا اصول
رعایا کی کثرت رائے ہے۔ گورنمنٹ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوتی تا وہ اپنے قوانین میں غلطی نہ
کرے۔ اگر ایسے ہی قوانین محفوظ ہوتے تو ہمیشہ نئے نئے قانون کیوں بنتے رہتے ۔ انگلستان میں
لڑکیوں کی بلوغ کا زمانہ اٹھارہ برس قرار دیا گیا ہے اور گرم ملکوں میں تو لڑکیاں بہت جلد بالغ ہو
جاتی ہیں ۔ آپ اگر گورنمنٹ کے قوانین کو کالوحى من السماء سمجھتے ہیں کہ اُن میں امکان غلطی
نہیں ۔ تو ہمیں بواپسی ڈاک اطلاع دیں تا انجیل اور قانون کا تھوڑا سا مقابلہ کر کے آپ کی کچھ
خدمت کی جائے ۔ غرض گورنمنٹ نے اب تک کوئی اشتہار نہیں دیا کہ ہمارے قوانین بھی تو ریت اور
انجیل کی طرح خطا اور غلطی سے خالی ہیں ۔ اگر آپ کو کوئی اشتہار پہنچا ہو تو اس کی ایک نقل ہمیں بھی بھیج
دیں۔ پھر اگر گورنمنٹ کے قوانین خدا کی کتابوں کی طرح خطا سے خالی نہیں تو اُن کا ذکر کرنا یا تو حمق
کی وجہ سے ہے یا تعصب کے سبب سے ۔ مگر آپ معذور ہیں ۔ اگر گورنمنٹ کو اپنے قانون پر اعتماد تھا
تو کیوں ان ڈاکٹروں کو سزا نہیں دی جنہوں نے حال میں یورپ میں بڑی تحقیقات سے نو برس بلکہ
سات برس کو بھی بعض عورتوں کے بلوغ کا زمانہ قرار دے دیا ہے اور نو برس کی عمر کے متعلق آپ
اعتراض کر کے پھر تو ریت یا انجیل کا کوئی حوالہ نہ دے سکے صرف گورنمنٹ کے قانون کا ذکر کیا۔ اس
سے معلوم ہوا کہ آپ کا توریت اور انجیل پر ایمان نہیں رہا۔ ورنہ نو برس کی حرمت یا تو توریت سے
ثابت کرتے یا انجیل سے ثابت کرنی چاہئے تھی ۔ پادری صاحب یہی تو دجل ہے کہ الہامی کتب
کے مسائل میں آپ نے گورنمنٹ کے قانون کو پیش کر دیا۔ اگر آپ کے نزدیک گورنمنٹ کے
قانون کی تمام باتیں خطا سے خالی ہیں اور الہامی کتابوں کی طرح ، بلکہ ان سے افضل ہیں ۔ تو میں
آپ سے پوچھتا ہوں کہ جن نبیوں نے خلاف قانون انگریزی کئی لاکھ شیر خوار بچے قتل کئے اگر وہ
اس وقت ہوتے تو گورنمنٹ اُن سے کیا معاملہ کرتی ۔ اگر وہ لوگ گورنمنٹ کے سامنے چالان ہو کر کیا ۔
آتے جنہوں نے بیگانے کھیتوں کے خوشے توڑ کر کھا لئے تھے تو گورنمنٹ ان کو اور ان کے اجازت
دینے والے کو کیا کیا سزا دیتی ؟ پھر میں پوچھتا ہوں کہ وہ شخص جو انجیر کا پھل کھانے دوڑا تھا اور انجیل
سے ثابت ہے کہ وہ انجیر کا درخت اس کی ملکیت نہ تھا بلکہ غیر کی ملک تھا ، اگر وہ شخص گورنمنٹ کے
سامنے یہ حرکت کرتا تو گورنمنٹ اس کو کیا سزا دیتی ؟ انجیل سے یہ بھی ثابت ہے کہ بہت سے سؤر
جو بیگا نہ مال تھے اور جن کی تعداد بقول پادری کلارک دو ہزار تھی ۔ مسیح نے تلف کئے ۔ اب آپ ہی
بتلائیں کہ تعزیرات کی رو سے اس کی سزا کیا ہے؟ بالفعل اسی قدر لکھنا کافی ہے جواب ضرور لکھیں تا
اور بہت سے سوال کئے جائیں ۔
پادری صاحب ! آپ کا یہ خیال کہ نو برس کی لڑکی سے جماع کرنا زنا کے حکم میں ہے ، سراسر غلط
ہے۔ آپ کی ایمانداری یہ تھی کہ آپ انجیل سے اس کو ثابت کرتے ۔ انجیل نے آپ کو دھکے دیئے
اور وہاں ہاتھ نہ پڑا تو گورنمنٹ کے پیروں میں آ پڑے یا درکھیں کہ یہ گالیاں محض شیطانی تعصب
سے ہیں ۔ جناب مقدس نبوی کی نسبت فسق و فجور کی تہمت لگانا ، یہ افترا شیطانوں کا کام ہے ۔ ان دو
مقدس نبیوں پر یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح علیہ السلام پر بعض بدذات اور خبیث
لوگوں نے سخت افترا کئے ہیں ۔ چنانچہ ان پلیدوں نے لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمُ پہلے نبی کو زانی قرار دیا
جیسا کہ آپ نے اور دوسرے کو ولد زنا کہا جیسا کہ پلید طبع یہودیوں نے ۔ آپ کو چاہیے کہ ایسے
اعتراضوں سے پر ہیز کریں۔
اور یہ اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سودہ کو پیرانہ سالی کے سبب سے طلاق
دینے کیلئے مستعد ہو گئے تھے، سرا سر غلط اور خلاف واقعہ ہے اور جن لوگوں نے ایسی روائتیں کی ہیں وہ
اس بات کا ثبوت نہیں دے سکتے کہ کسی شخص کے پاس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ارادہ ظاہر
کیا ۔ پس اصل حقیقت جیسا کہ کتب معتبرہ احادیث میں مذکور ہے یہ ہے کہ خود سودہ نے ہی اپنی
پیرانہ سالی کی وجہ سے دل میں یہ خوف کیا کہ اب میری حالت قابلِ رغبت نہیں رہی ، ایسا نہ ہو کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باعث طبعی کراہت کے جو نشاء بشریت کو لازم ہے مجھ کو طلاق دے دیں
اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی امر کراہت کا بھی اس نے اپنے دل میں سمجھ لیا ہو اور اس سے طلاق کا
اندیشہ دل میں جم گیا ہو کیونکہ عورتوں کے مزاج میں ایسے معاملات میں وہم اور وسوسہ بہت ہوا کرتا
ہے ۔ اس لئے اس نے خود بخود ہی عرض کر دیا کہ میں اس کے سوا کچھ نہیں چاہتی کہ آپ کی ازواج
میں میرا حشر ہو چنانچہ نیل الاوطار کے صفحہ ۱۴۰ میں یہ حدیث ہے ۔
ولقد قالت سودة بنت زمعة حين أسنّت وخافت أن يفارقها رسول الله الله :
يارسول الله وهبت يومى لعائشة فقبل ذلك منها ورواه أيضاً ابن سعد و سعيد بن
منصور والترمذى وعبدالرزاق قال الحافظ في الفتح فتواردت هذه الروايات على انها
خشیت الطلاق فوهبت ۔
☆
نيل الاوطار شرح منتقى الاخبار۔ جلد ۶ صفحه ۲۴۶
یعنی سودہ بنت زمعہ کو جب اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے اس بات کا خوف ہوا کہ اب شاید میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہو جاؤں گی تو اُس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے
اپنی نوبت عائشہ کو بخش دی ۔ آپ نے اس کی یہ درخواست قبول فرمالی ۔ ابن سعد اور سعید ابن منصور
اور ترمذی اور عبدالرزاق نے بھی یہی روایت کی ہے اور فتح الباری میں لکھا ہے کہ اسی پر روایتوں کا
تو ارد ہے کہ سودہ کو آپ ہی طلاق کا اندیشہ ہوا تھا۔ اب اس حدیث سے ظاہر ہے کہ دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ارادہ ظاہر نہیں ہوا بلکہ سودہ نے اپنی پیرانہ سالی کی حالت پر نظر
کر کے خود ہی اپنے دل میں یہ خیال قائم کر لیا تھا اور اگر ان روایات کے تو ار داور تظاہر کو نظر انداز
کر کے فرض بھی کر لیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے طبعی کراہت کے باعث سودہ کو پیرانہ سالی کی
حالت میں پا کر طلاق کا ارادہ کیا تھا تو اس میں بھی کوئی بُرائی نہیں اور نہ یہ امر کسی اخلاقی حالت کے
خلاف ہے۔ کیونکہ جس امر پر عورت مرد کے تعلقات مخالطت موقوف ہیں ۔ اگر اس میں کسی نوع سے
کوئی ایسی روک پیدا ہو جائے کہ اس کے سبب سے مرد اس تعلق کے حقوق کی بجا آوری پر قادر نہ ہو
سکے تو ایسی حالت میں اگر اصول تقویٰ کے لحاظ سے کوئی کارروائی کرے تو عند العقل کچھ جائے
اعتراض نہیں ۔
پادری صاحب ! آپ کا یہ سوال کہ اگر آج ایسا شخص ( جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے )
گورنمنٹ انگریزی کے زمانہ میں ہوتا تو گورنمنٹ اس سے کیا کرتی ؟ آپ کو واضح ہو کہ اگر وہ سے ؟ ہو
سی کو میں اس گورنمنٹ کے زمانہ ہوتے تو یہ سعادت مند الکونین نین اس گورنمنٹ کے زمانہ میں ہوتے تو یہ سعادت مند
گورنمنٹ اُن کی کفش برداری اپنا
فخر سمجھتی جیسا کہ قیصر روم صرف تصویر دیکھ کر اُٹھ کھڑا ہوا تھا۔ آپ کی یہ نالیاقتی اور نا سعادتی ہے
کہ اس گورنمنٹ پر ایسی بدظنی رکھتے ہیں کہ گویا وہ خدا کے مقدسوں کی دشمن ہے یہ گورنمنٹ اس زمانہ
میں ادنی ادنیٰ امیر مسلمانوں کی عزت کرتی ہے ۔ دیکھو نصر اللہ خان جو اُس جناب کے غلاموں جیسا
بھی درجہ نہیں رکھتا۔ ہماری قیصر ہند دام اقبالہا نے کیسی اُس کی عزت کی ہے۔ پھر وہ عالی جناب
مقدس ذات جو اس دنیا میں بھی وہ مرتبہ رکھتا تھا کہ بادشاہ اس کے قدموں پر گرتے تھے۔ اگر وہ
اس وقت میں ہوتا تو بے شک یہ گورنمنٹ اس کی جناب سے خادمانہ اور متواضعانہ طور پر پیش آتی ۔
الہی گورنمنٹ کے آگے انسانی گورنمنٹوں کو بجز عجز و نیاز کے کچھ بن نہیں پڑتا۔ کیا آپ کو خبر نہیں کہ
قیصر روم جو آنجناب کے وقت میں عیسائی بادشاہ اور اس گورنمنٹ سے اقبال میں کچھ کم نہ تھا۔ وہ کہتا
ہے کہ اگر مجھے یہ سعادت حاصل ہو سکتی کہ میں اس عظیم الشان نبی کی صحبت میں رہ سکتا تو میں آپ
کے پاؤں دھویا کرتا ۔ سو جو قیصر روم نے کہا یقینا یہ سعادت مند گورنمنٹ بھی وہی بات کہتی بلکہ اس
سے بڑھ کر کہتی ۔ اگر حضرت مسیح کی نسبت اس وقت کے کسی چھوٹے سے جاگیردار نے بھی یہ کلمہ کہا ہو
جو قیصر روم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہا جو آج تک نہایت صحیح تاریخ اور احادیث صحیحہ
میں لکھا ہوا موجود ہے تو ہم آپ کو ابھی ہزار روپیہ نقد بطور انعام دیں گے۔ اگر آپ ثابت کر
سکیں ۔ اور اگر آپ اس کا ثبوت نہ دے سکیں تو اس ذلیل زندگی سے آپ کے لئے مرنا بہتر ہے
کیونکہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ قیصر روم اس گورنمنٹ عالیہ کا ہم مرتبہ تھا بلکہ تاریخ سے یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس زمانہ میں اس کی طاقت کے برابر اور کوئی طاقت دنیا میں موجود نہ تھی ۔ ہماری گورنمنٹ تو
اس درجہ تک نہیں پہنچی ۔ پھر جب کہ قیصر با وجود اس شہنشاہی کے آہ کھینچ کر یہ بات کہتا ہے کہ اگر
میں اس عالی جناب کی خدمت میں پہنچ سکتا تو آنجناب مقدس کے پاؤں دھویا کرتا دھویا کرتا تو کیا یہ
گورنمنٹ اُس سے کم حصہ لیتی ؟ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ ضرور یہ گورنمنٹ بھی ایسے شہنشاہ کے
پاؤں میں گرنا اپنا فخر سمجھتی کیونکہ یہ گورنمنٹ اس آسمانی بادشاہ سے منکر نہیں جس کی طاقتوں کے آگے
انسان ایک مرے ہوئے کیڑے کے برابر نہیں اور ہم نے ایک معتبر ذریعے سے سنا ہے کہ ہماری
قیصرہ ہند ادام اللہ اقبالها در حقیقت اسلام سے محبت رکھتی ہے اور اس کے دل میں آنحضرت
قالبها اسلام سے محبت رکھتی ہے اور کے دل میں الخضر در
سے
صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت تعظیم ہے ۔ چنانچہ ایک ذی علم مسلمان سے وہ اُردو بھی پڑھتی ہے۔ اُن کی
ایسی تعریفوں کو سن کر میں نے اسلام کی طرف ایک خاص دعوت سے حضرت ملکہ معظمہ کو مخاطب کیا
تھا۔ پس یہ نہایت غلطی ہے کہ آپ لوگ اس مراتب شناس گورنمنٹ کو بھی ایک سفلہ اور کمینہ پادری
کی طرح خیال کرتے ہیں ۔ جن کو خدا ملک اور دولت دیتا ہے اُن کو زیر کی اور عقل بھی دیتا ہے۔ ہاں
اگر یہ سوال پیش ہو کہ اگر کوئی ایسا شخص اس گورنمنٹ کے ملک میں یہ غوغا مچاتا کہ میں خدا ہوں یا خدا
کا بیٹا ہوں تو گورنمنٹ اس کا تدارک کیا کرتی ؟ تو اس کا جواب یہی ہے کہ یہ مہربان گورنمنٹ
اُس کو کسی ڈاکٹر کے سپرد کرتی تا اس کے دماغ کی اصلاح ہو یا اس بڑے گھر میں محفوظ رکھتی
جس میں بمقام لاہور اس قسم کے بہت لوگ جمع ہیں ۔
جب ہم حضرت مسیح اور جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بات میں بھی مقابلہ کرتے ہیں کہ
موجودہ گورنمنٹوں نے ان کے ساتھ کیا برتاؤ کیا اور کس قدر ان کے ربانی رعب یا الہی تائید نے اثر
دکھایا تو ہمیں اقرار کرنا پڑتا ہے کہ حضرت مسیح میں بمقابلہ جناب مقدس نبوی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کے خدائی تو کیا نبوت کی شان بھی پائی نہیں جاتی۔ جناب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے جب
بادشاہوں کے نام فرمان جاری ہوئے تو قیصر روم نے آہ کھینچ کر کہا کہ میں تو عیسائیوں کے پنجہ میں
مبتلا ہوں ۔ کاش اگر مجھے اس جگہ سے نکلنے کی گنجائش ہوتی تو میں اپنا فخر سمجھتا کہ خدمت میں حاضر ہو
جاؤں اور غلاموں کی طرح جناب مقدس کے پاؤں دھویا کروں ۔ مگر ایک خبیث اور پلید دل
بادشاہ کسری ایران کے فرمانروا نے غصہ میں آ کر آپ کے پکڑنے کیلئے سپاہی بھیج دیئے ۔ وہ شام
کے قریب پہنچے اور کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے ۔ آپ نے اس بیہودہ بات سے اعراض کر کے فرمایا
تم اسلام قبول کرو ۔ اس وقت آپ صرف دو چار اصحاب کے ساتھ مسجد میں بیٹھے تھے مگر ربانی رعب
سے وہ دونوں بید کی طرح کانپ رہے تھے۔ آخر انہوں نے کہا کہ ہمارے خداوند کے حکم یعنی
گرفتاری کی نسبت جناب عالی کا کیا جواب ہے تو ہم جواب ہی لے جائیں ۔ حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا کل تمہیں جواب ملے گا ۔ صبح کو جو وہ حاضر ہوئے تو آنجناب نے
فرمایا کہ وہ جسے تم خداوند ، خداوند کہتے ہو وہ خدا وند نہیں ہے، خداوند وہ ہے جس پر موت اور فنا طاری نہیں ہوتی مگر تمہارا خداوند آج رات کو مارا گیا۔ میرا طاری نہیں ہوتی مگر تمہارا خداوند آج رات کو مارا گیا۔ میرے بچے خداوند نے اسی کے بیٹے
شیرویہ کو اس پر مسلط کر دیا۔ سو وہ آج رات اس کے ہاتھ سے قتل ہو گیا اور یہی جواب ہے۔ یہ
بڑا معجزہ تھا۔ اس کو دیکھ کر اس ملک کے ہزار ہا لوگ ایمان لائے ۔ کیونکہ اسی رات در حقیقت
خسرو پرویز یعنی کسری مارا گیا تھا ۔ اور یا د رکھنا چاہئے کہ یہ بیان انجیلوں کی بے سروپا اور
بے اصل باتوں کی طرح نہیں بلکہ احادیث صحیحہ اور تاریخی ثبوت اور مخالفوں کے اقرار سے ثابت
ہے۔ چنانچہ ڈیونپورٹ کے صاحب نے بھی اس قصہ کو اپنی کتاب میں لکھا ہے لیکن اس وقت کے
بادشاہوں کے سامنے حضرت مسیح کی جو عزت تھی وہ آپ پر پوشیدہ نہیں ۔ وہ اوراق شاید اب تک
انجیل میں موجود ہوں گے جن میں لکھا ہے کہ ہیرودیس نے حضرت مسیح کو مجرموں کی طرح پلاطوس کی
JOHN DEVENPORT L
طرف چالان کیا اور وہ ایک مدت تک شاہی حوالات میں رہے۔ کچھ بھی خدائی پیش نہیں گئی اور کسی
بادشاہ نے یہ نہ کہا کہ میرا فخر ہوگا اگر میں اس کی خدمت میں رہوں اور اس کے پاؤں دھویا کروں ۔
بلکہ پلاطوس نے یہودیوں کے حوالے کر دیا۔ کیا یہی خدائی تھی ؟ عجیب مقابلہ ہے ۔ دو شخصوں کو
ایک ہی قسم کے واقعات پیش آئے اور دونوں نتیجہ میں ایک دوسرے سے بالکل ممتاز ثابت ہوتے
ہیں ۔ ایک شخص کے گرفتار کرنے کو ایک متکبر جبار کا شیطان کے وسوسہ سے برانگیختہ ہونا اور خود
آخر لعنت الہی میں گرفتار ہو کر اپنے بیٹے کے ہاتھ سے بڑی ذلت کے ساتھ قتل کیا جانا اور ایک
دوسرا انسان ہے جسے قطع نظر اپنے اصلی دعوؤں کے غلو کرنے والوں نے آسمان پر چڑھا رکھا
ہے ۔ سچ مچ گرفتار ہو جانا ، چالان کیا جانا اور عجیب ہئیت کے ساتھ ظالم پولیس کی حوالت میں
ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا جانا ۔۔۔۔ افسوس یہ عقل کی ترقی کا زمانہ اور ایسے بیہودہ
عقائد ۔ شرم ! شرم ! شرم !!!
اگر یہ کہو کہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ قیصر روم نے یہ تمنا کی کہ اگر میں جناب مقدس نبوی
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ سکتا تو میں ایک ادنیٰ خادم بن کر پاؤں دھویا کرتا۔ اس کے
جواب میں آپ کے لئے اصح الکتب بعده كتاب الله صحیح بخاری بخاری کی عبارت لکھتا ہوں ۔
ذرا آنکھیں کھول کر پڑھو اور وہ یہ ہے :۔
وَقَدْ كُنْتُ أَعْلَمُ أَنَّهُ خَارِجٌ لَمْ أَكُنْ أَظُنُّ أَنَّهُ مِنْكُمْ فَلَوْ أَنِّي أَعْلَمُ أَنِّي أَخْلُصُ إِلَيْهِ
لَتَجَشَّمْتُ لِقَاءَهُ وَلَوْ كُنتُ عِنْدَهُ لَغَسَلْتُ عَنْ قَدَمَيْهِ
یعنی یہ تو مجھے معلوم تھا کہ نبی آخر الزمان آنے والا ہے مگر مجھ کو یہ خبر نہیں تھی کہ وہ تم میں سے ہے
(اے اہل عرب ) پیدا ہوگا ۔ پس اگر میں اس کی خدمت میں پہنچ سکتا تو میں بہت ہی کوشش کرتا کہ میں
۔
اس کا دیدار مجھے نصیب ہو اور اگر میں اس کی خدمت میں ہوتا تو میں اس کے پاؤں دھویا کرتا ۔ اب
اگر کچھ غیرت اور شرم ہے تو مسیح کیلئے ۔ یہ تعظیم کسی بادشاہ کی طرف سے جو اس کے زمانہ میں تھا ، پیش
کرو اور نقد ہزار روپیہ ہم سے لو اور کچھ ضرورت نہیں کہ انجیل ہی سے، بلکہ پیش کرو اگر چہ کوئی
نجاست میں پڑا ہو ا ورق ہی پیش کر دو ۔ اور اگر کوئی بادشاہ یا امیر نہیں تو کوئی چھوٹا سا نواب ہی پیش
لے بخاری کتاب بدء الوحی
کر دو۔ اور یاد رکھو کہ ہرگز ہرگز پیش نہ کر سکو گے ۔ پس یہ عذاب بھی جہنم کے عذاب سے کچھ کم نہیں
کہ آپ ہی بات کو اُٹھا کر پھر آپ ہی ملزم ہو گئے ۔ شاباش ! شاباش ! شاباش ! خوب پادری ہو ۔
مسیح کا چال چلن کیا تھا۔ ایک کھاؤ پیو، شرابی ، نہ زاہد، نہ عابد، نہ حق کا پرستار، متکبر،
خود بین ، خدائی کا دعوی کرنے والا ۔ مگر اس سے پہلے اور بھی کئی خدائی کا دعویٰ کرنے والے گزر
چکے ہیں ۔ ایک مصر میں ہی موجود تھا ۔ دعوؤں کو الگ کر کے کوئی اخلاقی حالت جو فی الحقیقت ثابت ہو
ذرا پیش تو کرو تا حقیقت معلوم ہو۔ کسی کی محض باتیں اس کے اخلاق میں داخل نہیں ہوسکتیں ۔ آپ
اعتراض کرتے ہیں کہ وہ مرتد جو خود خونی اور اپنے کام سے سزا کے لائق ٹھہر چکے تھے بے رحمی سے قتل
کئے گئے مگر آپ کو یاد نہ رہا کہ اسرائیلی نبیوں نے تو شیر خوار بچے بھی قتل کئے ، ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں
تک نوبت پہنچی ۔ کیا ان کی نبوت سے منکر ہو یا وہ خدا کا حکم نہیں تھا یا موسیٰ کے وقت خدا اور تھا
اور جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کوئی اور خدا تھا۔
اے ظالم پادری ! کچھ شرم کر آخر مرنا ہے ۔ مسیح بے چارہ تمہاری جگہ جواب دہ نہیں ہو سکتا ۔
اپنے کاموں سے تمہی پکڑے جاؤ گے، اس سے کوئی پرسش نہ ہوگی ۔ اے نادان ! تو اپنے بھائی کی
آنکھ میں تنکا دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کا شہتیر کیوں تجھے نظر نہیں آتا۔ تیری آنکھیں کیا ہوئیں جو تو اپنی
آنکھوں کو دیکھ نہیں سکتا ۔
زینب کے نکاح کا قصہ جو آپ نے زنا کے الزام سے ناحق پیش کر دیا۔ بجز اس کے کیا کہیں
کہ ع
بد گیر از خطا خطا نه کند
اے نالائق ! متبنی کی مطلقہ سے نکاح کرنا زنا نہیں ۔ صرف منہ کی بات سے نہ کوئی بیٹا بن سکتا ہے اور
نہ کوئی باپ بن سکتا ہے اور نہ ماں بن سکتی ہے ۔ مثلاً اگر کوئی عیسائی غصہ میں آ کر اپنی بیوی کو ماں کہہ
دے تو کیا وہ اس پر حرام ہو جائے گی اور طلاق واقع ہو جائے گی ؟ بلکہ وہ بدستور اسی ماں سے
مجامعت کرتا رہے گا پس جس شخص نے یہ کہا کہ طلاق بغیر زنا کے نہیں ہو سکتی ( ہے ) ۔ اس نے خود
قبول کر لیا کہ صرف اپنے منہ سے کسی کو ماں یا باپ یا بیٹا کہہ دینا کچھ چیز نہیں ورنہ وہ ضرور کہہ دیتا کہ
ماں کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے ۔ مگر شاید کہ مسیح کو وہ عقل نہ تھی جو فتح مسیح کو ہے۔ اب تم پر فرض ہے کہ
اس بات کا ثبوت انجیل میں سے دو کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے۔ یا یہ کہ اپنے مسیح
کی تعلیم کو ناقص مان لو یا یہ ثبوت دو کہ بائیبل کی رو سے متبنی فی الحقیقت بیٹا ہو جاتا اور بیٹے کی طرح
وارث ہو جاتا ہے اور اگر کچھ ثبوت نہ دے سکو تو بجز اس کے اور کیا کہیں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
مسیح بھی تم پر لعنت کرتا ہے کیونکہ مسیح نے انجیل میں کسی جگہ نہیں کہا کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے اس پر
طلاق پڑ جاتی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ تینوں امر ہم شکل ہیں ۔ اگر صرف منہ کے کہنے سے ماں
نہیں بن سکتی تو پھر بیٹا بھی نہیں بن سکتا اور نہ باپ بن سکتا ہے ۔ اب اگر کچھ حیا ہو تو مسیح کی گواہی
قبول کر لو یا اس کا کچھ جواب دو اور یاد رکھو کہ ہر گز نہیں دے سکو گے ۔ اگر چہ فکر کرتے کرتے
مرہی جاؤ کیونکہ تم کا ذب ہو اور مسیح تم سے بیزار ہے اور آپ کا یہ شیطانی وسوسہ کہ خندق گے تم کا ہوا
کھودنے کے وقت چاروں نمازیں قضا کی گئیں ۔ اول آپ لوگوں کی علمیت تو یہ ہے کہ قضا کا لفظ
استعمال کیا گیا ہے۔ اے نادان ! قضا نماز ادا کرنے کو کہتے ہیں ۔ ترک نماز کا نام قضا ہرگز نہیں ہوتا۔
اگر کسی کی نماز ترک ہو جاوے تو اس کا نام فوت ہے۔ اسی لئے ہم نے پانچ ہزار روپے کا اشتہار دیا
تھا کہ ایسے بیوقوف بھی اسلام پر اعتراض کرتے ہیں جن کو ابھی قضا کے معنی بھی معلوم نہیں ۔ جو شخص
لفظوں کو بھی اپنے محل پر استعمال نہیں کر سکتا۔ وہ نادان کب یہ لیاقت رکھتا ہے کہ امور دقیقہ پر نکتہ چینی
کر سکے۔ باقی رہا یہ کہ خندق کھودنے کے وقت چار نمازیں جمع کی گئیں ۔ اس احمقانہ وسوسہ کا جواب یہ رهای که چار سوسہ کا جواب
ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا نا ہے کہ دین میں حرج نہیں ہے یعنی ہے یعنی ایسی سختی نہیں جو جو انسان کی کی تباہی کا موجب ہو۔
ہے۔
اس لئے اس نے ضرورتوں کے وقت اور بلاؤں کی حالت میں نمازوں کے جمع کرنے اور قصر کرنے
کا حکم دیا ہے ۔ مگر اس مقام میں ہماری کسی معتبر حدیث میں چار ( نمازیں ) جمع کرنے کا ذکر نہیں بلکہ
فتح الباری شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ واقعہ صرف یہ ہوا تھا کہ ایک نماز یعنی صلوٰۃ العصر معمول سے
تنگ وقت میں ادا کی گئی ۔ اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم ذرا آپ کو بٹھا کر پوچھتے کہ
کیا یہ متفق علیہ روایت ہے کہ چار نمازیں فوت ہو گئی تھیں ۔ چار نمازیں تو خود شرع کے رو سے جمع ہو
سکتی ہیں یعنی ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء ۔ ہاں ایک روایت ضعیف میں ہے کہ ظہر اور عصر اور اور اور
مغرب اور عشاء کو اکٹھی کر کے پڑھی گئیں تھیں لیکن دوسری صحیح حدیثیں اس کورڈ کرتی ہیں اور صرف
لے اس کا جواب نہ ہو سکا اور فتح مسیح مرگیا ( عرفانی )
یہی ثابت ہوتا ہے کہ عصر تنگ وقت میں پڑھی گئی تھی ۔ آپ عربی علم سے محض بے نصیب اور سخت
جاہل ہیں۔ ذرا قادیان کی طرف آؤ اور ہمیں ملو تو پھر آپ کے آگے کتابیں رکھی جائیں گی تا جھوٹے
مفتری کو کچھ سزا تو ہو ۔ ندامت کی سزا ہی سہی اگر چہ ایسے لوگ شرمندہ بھی نہیں ہوا کرتے ۔
مال مسروقہ کو آپ کے مسیح کے رو برو بزرگ حواریوں کا کھانا یعنی بیگانے کھیتوں کی بالیاں توڑنا۔
کیا یہ درست تھا ؟ اگر کسی جنگ میں کفار کے بلوے اور خطر ناک حالت کے وقت نماز عصر تنگ وقت پر
پڑھی گئی تو اس میں صرف یہ بات تھی کہ دو عبادتوں کے جمع ہونے کے وقت اس عبادت کو مقدم سمجھا گیا۔
جس میں کفار کے خطرناک حملہ کی روک اور اپنے حقوق نفس اور قوم اور ملک کی جائز اور بجا محافظت تھی
اور یہ تمام کار روائی اس شخص کی تھی جو شریعت لایا اور یہ بالکل قرآن کریم کے منشاء کے مطابق تھی ۔
۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى ۔ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى یعنی نبی کی ہر ایک یو
بات خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتی ہے۔ نبی کا زمانہ نزول شریعت کا زمانہ ہوتا ہے اور شریعت وہی ٹھہر
جاتی ہے جو نبی عمل کرتا ہے۔ ورنہ جو جو کارروائیاں مسیح نے توریت کے برخلاف کی ہیں ۔ یہاں تک
کہ سبت کی بھی پرواہ نہ رکھی اور کھانے پر ہاتھ نہ دھوئے ۔ وہ سب مسیح کو مجرم ٹھہراتے ہیں ۔ ذرا
توریت سے ان سب کا ثبوت تو دو ۔ مسیح پطرس کو شیطان کہہ چکا تھا۔ پھر اپنی بات کیوں بھول گیا اور
شیطان کو حواریوں میں کیوں داخل رکھا ؟
اور پھر آپ کا اعتراض ہے کہ بہت سی عورتوں اور لونڈیوں کو رکھنا یہ فسق و فجو رہے ۔ اے نادان !
حضرت داؤد علیہ السلام نبی کی بیبیاں تجھ کو یاد نہیں ، جس کی تعریف کتاب مقدس میں ہے۔ کیا وہ اخیر عمر
تک حرام کاری کرتا رہا۔ کیا اسی حرامکاری کی یہ پاک ذریت ہے جس پر تمہیں بھروسہ ہے ۔ جس خدا
نے اور یا کی بیوی کے بارہ میں داؤد پر عتاب کیا کیا ؟ وہ داؤد کے اس جرم سے غافل رہا؟ جو
مرتے دم تک اس سے سرزد ہوتا رہا بلکہ خدا نے اس کی چھاتی گرم کرنے کو ایک اور لڑکی بھی اُسے دی ۔
اور آپ کے خدا کی شہادت موجود ہے کہ داؤد اور یا کے قصہ کے سوا اپنے کاموں میں راستباز ہے۔ کیا
ا النجم: ۵،۴
کوئی عقلمند قبول کر سکتا ہے کہ اگر کثرت ازدواج خدا کی نظر میں بری تھی تو خدا اسرائیلی نبیوں کو جو
کثرت ازدواج میں سب سے بڑھ کر نمونہ ہیں ، ایک مرتبہ بھی اس فعل پر سرزنش نہ کرتا ۔ پس یہ سخت
بے ایمانی ہے کہ جو بات خدا کے پہلے نبیوں میں موجود ہے اور خدا نے اُسے قابل اعتراض نہیں
ٹھہرایا۔ اب شرارت اور خباثت سے جناب مقدس نبوی کی نسبت قابل اعتراض ٹھہرائی جاوے۔
افسوس یہ لوگ ایسے بے شرم ہیں کہ اتنا بھی نہیں سوچتے کہ اگر ایک سے اوپر بیوی کرنا زنا کاری ہے تو
حضرت مسیح جو داؤد کی اولاد کہلاتے ہیں اُن کی پاک ولادت کی نسبت سخت مشبہ پیدا ہوگا اور کون ثابت
کر سکے گا کہ ان کی بڑی نانی حضرت داؤد کی پہلی ہی بیوی تھی ۔
رض
پھر آپ حضرت عائشہ صدیقہ کا نام لے کر اعتراض کرتے ہیں کہ جناب مقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
کا بدن سے بدن لگانا اور زبان چوسنا خلاف شرع تھا ۔ اب اس نا پاک تعصب پر کہاں تک روویں ۔
اے نادان ! جو حلال اور جائز نکاح ہیں ان میں یہ سب باتیں جائز ہوتی ہیں ۔ یہ اعتراض کیسا ہے۔
کیا تمہیں خبر نہیں کہ مردی اور رجولیت انسان کی صفات محمودہ میں سے ہے۔ ہیجڑا ہونا کوئی اچھی
صفت نہیں ہے۔ جیسے بہرہ اور گونگا ہونا کسی خوبی میں داخل نہیں ۔ ہاں ! یہ اعتراض بہت بڑا ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام مردانہ صفات کی اعلیٰ ترین صفت سے بے نصیب محض ہونے کے باعث
ازواج سے سچی اور کامل حُسنِ معاشرت کا کوئی عملی نمونہ نہ دے سکے ۔ اس لئے یورپ کی عورتیں
نہایت قابل شرم آزادی سے فائدہ اُٹھا کر اعتدال کے دائرہ سے ادھر اُدھر نکل گئیں اور آخر نا گفتنی
فسق و فجور تک نوبت پہنچی ۔
د
اے نادان ! فطرت انسانی اور اس کے سچے پاک جذبات سے اپنی بیویوں سے پیار کرنا اور
حسن معاشرت کے ہر قسم جائز اسباب کو برتنا انسان کا طبعی اور اضطراری خاصہ ہے۔ اسلام کے بانی
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اُسے برتا اور اپنی جماعت کو نمونہ دیا میں نے اپنے نقض تعلیم کی وجہ سے
اپنے ملفوظات اور اعمال میں یہ کمی رکھ دی ۔ مگر چونکہ طبعی تقاضا تھا اس لئے یورپ اور عیسویت نے
خود اس کے لئے ضوابط نکالے ۔ اب تم خود انصاف سے دیکھ لو کہ گندی سیاہ بدکاری اور ملک کا ملک
رنڈیوں کا نا پاک چکلہ بن جانا ، ہائیڈ پارکوں میں ہزاروں ہزار کا روز روشن میں کتوں اور کتیوں
کی طرح اوپر تلے ہونا اور آخر اس ناجائز آزادی سے تنگ آ کر آہ و فغاں کرنا اور برسوں
دیوشیوں اور سیاہ روئیوں کے مصائب جھیل کر اخیر میں مسودہ طلاق پاس کرانا، یہ کس بات کا
نتیجہ ہے؟ کیا اس مقدس مطہر ، مزکی ، نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرت کے اس نمونہ کا جس پر
خباثت باطنی کی تحریک سے آپ معترض ہیں، یہ نتیجہ ہے اور ممالک اسلامیہ میں یہ تعفن اور زہریلی ہیں، یہ
ہوا پھیلی ہوئی ہے یا ایک سخت ناقص ، نالائق کتاب ، پولوسی انجیل کی مخالف فطرت اور ادھوری تعلیم کا
یہ اثر ہے؟ اب دوزانو ہو کر بیٹھو اور یوم الجزاء کی تصویر کھینچ کر غور کرو۔
ہاں ! مسیح کی دادیوں اور نانیوں کی نسبت جو اعتراض ہے، اس کا جواب بھی کبھی آپ نے
سوچا ہوگا ۔ ہم تو سوچ کر تھک گئے ۔ اب تک کوئی عمدہ جواب خیال میں نہیں آیا۔ کیا ہی خوب خدا ہے
جس کی دادیاں اور نانیاں اس کمال کی ہیں ۔ آپ یا درکھیں کہ ہم بقول آپ کے مرد میدان بن کر
ہی رسالہ لکھیں گے! اور آپ کو دکھائیں گے کہ وساوس کی بیخ کنی اسے کہتے ہیں ۔ اس جاہل گمراہ کو
شکست دینا کونسی بڑی بات ہے جو انسان کو خدا بناتا ہے۔ مگر آپ از راہِ مہربانی ان چند باتوں کا جو
میں نے دریافت کی ہیں ، ضرور جواب لکھیں اور ان الفاظ سے ناراض نہ ہوں جو لکھے گئے ہیں کیونکہ
الفاظ محل پر چسپاں ہیں اور آپ کی شان کے شایان ہیں ۔ جس حالت میں آپ نے باوجود بے علمی
اور جہالت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو سید المطہرین ہیں ، زنا کی تہمت لگائی جو اس پلید اور
جھوٹ افتراء کا یہی جواب تھا جو آپ کو دیا گیا۔ ہم نے بہتیرا چاہا کہ آپ لوگ بھلے مانس بن جاویں
اور گالیاں نہ دیا کریں مگر آپ لوگ نہیں مانتے ۔ آپ ناحق اہل اسلام کا دل دکھاتے ہیں ۔ آپ
نہیں جانتے کہ ہمارے نزدیک وہ نادان ہر ایک زنا کار سے بدتر ہے جو انسان کے پیٹ سے نکل کر
خدا ہونے کا دعویٰ کرے۔ اگر آپ لوگ مسیح کے خیر خواہ ہوتے تو ہم سے جناب مقدس نبوی کے ذکر
میں بادب پیش آتے ۔ ایک صحیح حدیث میں ہے کہ تم اپنے باپ کو گالی مت دو ۔ لوگوں نے عرض کی
کہ کوئی باپ کو بھی گالی دیتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ! جب تو کسی کے باپ کو بھی گالی دے گا تو وہ
ضرور تیرے باپ کو بھی گالی دے گا ۔ تب وہ گالی اس نے نہیں دی بلکہ تو نے دی ہے۔ اسی طرح
آپ لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے بودے جھوٹے خدا کی بھی اچھی طرح بھگت سنواری جائے ۔ اب
ہم یہ خط بطور نوٹس کے آپ کو بھیجتے ہیں کہ اگر پھر ایسے ناپاک لفظ آپ نے استعمال کئے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جناب میں نا پاک تہمت لگائی تو ہم بھی آپ کے فرضی اور جعلی خدا کی