غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی عبدالرحمن ( اس عاجز کو ملحد اور کافر قرار دینے والے ) یہ جلسہ منعقد ہونا مناسب سمجھیں تو اسی
جگہ یہ عاجز حاضر ہو سکتا ہے ۔ والسلام
مکرر یه که ۲۳ ۱ مارچ ۹۱ ء تاریخ جلسہ مقرر ہو گئی ہے اور یہ قرار پایا ہے کہ بمقام امرتسر یہ جلسہ
ہو ۔ اشتہارات عام طور پر اپنے واقف کاروں میں یہ عاجز شائع کر دے گا ایسا ہی آپ کو بھی اختیار
ہے ۔ آپ بواپسی ڈاک جواب سے مطلع فرماویں کہ جواب کا انتظار ہے ۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد
از لدهیانه محله اقبال گنج
مکان شہزادہ غلام حیدر
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۱۰
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ السلام
عنایت نامہ پہنچا۔ اس عاجز کے لئے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ طبیعت اکثر دفعہ ناگہانی طور
پر ایسی علیل ہو جاتی ہے کہ موت سامنے نظر آتی ہے اور کچھ کچھ علالت تو دن رات شامل حال ہے۔
اگر زیادہ گفتگو کروں تو دورہ مرض شروع ہو جاتا ہے۔ اگر زیادہ فکر کروں تو وہی دورہ شامل حال
ہے۔ چونکہ آپ کا آخری خط آیا معلوم ہوتا تھا کہ گویا بشمولیت مولوی عبدالجبار صاحب لکھا گیا ہے
اس لئے جواب اس طرز سے لکھا گیا تھا۔ یہ عاجز غلبہ مرض سے بالکل نکتا ہو رہا ہے۔ یہ طاقت کہاں
ہے کہ مباحث تقریری یا تحریری شروع کروں محض خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ تینوں رسالے لکھے گئے
اور وہ بھی اس طرح سے کہ اکثر دوسرا شخص اس عاجز کی تقریر کو لکھتا گیا اور نہایت کم اتفاق ہوا کہ
اپنے ہاتھ سے کچھ لکھا ہو، اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ عبارت کو عمدگی سے درست کر دیا جاوے۔ آپ کی
معلومات حدیث میں بہت وسیع ہیں ۔ یہ عاجز ایک اُمی اور جاہل آدمی ہے، نہ عبادت ہے، نہ ریاضت ،
نہ علم ، نہ لیاقت ، غرض کچھ بھی چیز نہیں ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک امر تھا اور قطعی اور یقینی تھا ، اس
عاجز نے پہنچادیا۔ ماننا نہ ماننا اپنی اپنی رائے اور سمجھ پر موقوف ہے۔ در حقیقت میرے لئے یہ کافی تھا
کہ میں صرف الہام الہی کو ظاہر کرتا لیکن میں نے اپنے رسالوں میں قال اللہ اور قال الرسول کا
بیان اس لئے کچھ مختصر سا کر دیا ہے کہ شاید لوگ اس سے نفع اُٹھاویں۔ مجھے اس سے کچھ بھی انکار نہیں
که خدا تعالی آئندہ کسی کو اس کی روحانی حالت کے لحاظ سے درحقیقت مسیح بنا کر دمشق کی مشرقی
طرف اسی طور سے اُتار دے جیسے مسافر ایک جگہ سے دوسری جگہ جا اُترتے ہیں ۔ کچھ تعجب نہیں کہ اس
زمانے میں دجال بھی ہو۔ حضرت مہدی بھی ہوں اور پھر اسلام میں سیفی طاقت پیدا ہو جائے اور
تمام لوگ مسلمان ہو جاویں مگر جو خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر کھولا ہے صرف اتنا ہے کہ یہ عاجز روحانی
طور پر مثیل مسیح ہے اور روحانی طور پر موعود بھی ہے اور نیز یہ کہ کوئی مسیح آسمان سے خاکی وجود کے
ساتھ اُترنے والا نہیں ۔ ظلی اور مثالی طور پر مسیح کے آنے سے مجھے انکار نہیں بلکہ ایک کیا ایک ہزار مسیح
بھی کہا جائے تو میرے نزدیک ممکن ہے۔ میرے نزدیک احادیث صحیحہ بھی حقیقی طور پر مسیح کے اُتر نے
کے بارے میں وہ زور نہیں دیتیں جو آج کل کے علماء خیال کر رہے ہیں ۔ مسیح کا اُتر نا سیچ مگر ظلی اور
مثالی طور پر ۔
مولوی عبد الرحمن صاحب اپنے الہامات کے حوالہ سے اس عاجز کو ضال و مضل قرار دے چکے ہیں
اور ایسا کافر کہ جس کو کبھی ہدایت نہیں ہوگی ۔ اور میاں عبد الحق غزنوی بھی اپنے الہام کے حوالہ سے اس ہدایت ۔ اور
عاجز کو جہنمی قرار دے چکے ہیں اور مولوی عبدالجبار صاحب فرماتے ہیں کہ جو کچھ میاں عبدالحق صاحب
کے الہام ہیں، میں اُن پر ایمان لاتا ہوں کہ وہ صحیح اور درست ہیں ۔ اب آپ کے کہنے سے وہ کیا
سمجھیں گے اور آپ انہیں کیا سمجھائیں گے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے جس طرح چاہے گا اس کی راہ
پیدا کر دے گا ۔ اگر آپ کی ملاقات ہو تو میں خوشی سے چاہتا ہوں مگر آپ کے آنے کا کرایہ میرے
ذمے رہے، میں آپ کو مالی تکلیف دینی نہیں چاہتا۔ یہ بہتر ہے کہ آپ اس جگہ آ جائیں ۔ بہر حال
ملاقات کی خوشی تو اس بیماری کی حالت میں ہوگی ۔ ازالة الاوہام عنقریب طیار ہوتا ہے بھیج دوں گا
ابھی کچھ باقی ہے ۔
والسلام
غلام احمد
مکتوب نمبر 11
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
ا
جلد اول
مخدومی مکرمی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا خط آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا اور اس کے
پڑھنے سے مجھ کو بہت ہی افسوس ہوا کہ آپ مکالماتِ الہیہ کے امر کولہو ولعب میں داخل کرنا چاہتے
ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ اس عاجز نے براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۸ و ۴۹۹ میں اس ظاہری عقیدے کی پابندی
سے جو مسلمانوں میں مشہور ہے، یہ عبارت لکھی ہے کہ یہ آیت کہ حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں
آئیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جميع آفاق میں پھیل جائے گا ۔ چونکہ اس عاجز کو حضرت مسیح
سے مشابہت تامہ ہے اس لئے خداوند کریم نے مسیح کی پیشگوئی میں ابتدا سے اس عاجز کو بھی شریک
رکھا ہے ۔ فقط ان عبارتوں کو اس امر کے لئے دستاویز ٹھہرانا کہ براہین میں اول یہ اقرار ہے اور پھر
اس کے مخالف یہ دعوئی اور ایسا خیال سرا سر غلط اور دور از حقیقت ہے۔
اے میرے عزیز دوست ! اس عاجز کے اس دعوی کی ، جو فتح اسلام میں شائع کیا گیا ہے، اپنے
علم اور عقل پر بنا نہیں تا ان دونو بیانات میں بوجہ اتحاد بنا صورت تناقض پیدا ہو بلکہ براہین کی مذکورہ بالا
عبارتیں تو صرف اس ظاہری عقیدے کی رو سے ہیں جو سرسری طور پر عام طور پر اس زمانہ کے
مسلمان مانتے ہیں اور اس دعوی کی بنا الہام الہی اور وحی ربانی پر ہے۔ پھر تناقض کے کیا معنے ہیں ۔
میں خود یہ مانتا ہو اور تسلیم کرتا ہوں کہ جب تک خدا تعالی کسی امر پر بذریعہ اپنے خاص الہام کے
مجھے آگاہ نہ کرے میں خود بخود آگاہ نہیں ہو سکتا اور یہ امر میرے لئے کچھ خاص نہیں ۔ اس کی نظیریں
انبیاء کی سوانح میں بہت ہیں۔ ملہم لوگ بغیر سمجھائے نہیں سمجھتے ۔ لَا عِلْمَ لِي إِلَّا مَا عَلَّمَنِي رَبِّي بلکہ
خدا تعالیٰ کا سمجھانا بھی جب تک صاف طور پر نہ ہو ، انسان ضعیف البیان اس میں بھی دھوکا کھا سکتا
ہے۔
فَذَهَبَ وَهُلِی کی حدیث آپ کو یاد ہی ہوگی ۔
اب خدا تعالیٰ نے فتح اسلام کی تالیف کے وقت مجھے سمجھا یا تب میں سمجھا۔ اِس سے پہلے کوئی اس
بارے میں الہام نہیں ہوا کہ در حقیقت وہی مسیح آسمان سے اُتر آئے گا ۔ اگر ہے تو آپ کو پیش کرنا
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام حدیث نمبر ۳۴۲۵
چاہئے ۔ ہاں یہ عاجز روحانی طور پر مثیل موعود ہونے کا براہین میں دعویٰ کر چکا ہے جیسا کہ اسی
صفحہ ۴۹۸ میں موعود ہونے کی نسبت یہ اشارہ ہے ۔ صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ ۔ چونکہ آپ نے اپنے
ریویو میں اس دعوی کارڈ نہیں کیا اس لئے اپنے اس معرض بیان میں سکوت اختیار کر کے ، اگر چہ
ایمانی طور پر نہیں مگر امکانی طور پر مان لیا۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر براہین احمدیہ میں ابن مریم کے
موعود یا غیر موعود ہونے کے بارہ (میں) کچھ بھی ذکر نہیں کیا۔ صرف ایک مشہور عقیدہ کے طور سے
ذکر کر دیا تھا آپ کو اس جگہ اسے پیش کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بعض اعمال میں ، جب وحی نازل نہیں ہوتی تھی ، انبیاء
بنی اسرائیل کی سنن مشہورہ کا اقتدا کیا کرتے تھے اور وحی کے بعد جب کچھ ممانعت پاتے تھے تو چھوڑ
دیتے تھے۔ اس کو تو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ آپ جیسے فاضل کیوں نہیں سمجھیں گے ۔ مجھے نہایت
تعجب ہے کہ آپ یہی طریق انصاف پسندی کا قرار دیتے ہیں ۔ کیا اس عاجز نے کسی جگہ دعویٰ کیا ہے
کہ میرا ہر ایک نطق وحی اور الہام میں داخل ہے۔ اگر آپ طریق فیصلہ اسی کو ٹھہراتے ہیں تو بسم اللہ !
میرے رسالہ کا جواب لکھنا شروع کیجئے ۔ آخر حق کو فتح ہوگی ۔ میں نے آپ کو ایک صلاح دی تھی کہ
عام جلسہ علماء کا بمقام امرتسر منعقد ہو اور ہم دونوں حسبة الله و اظهاراً لِلْحَقِّ اس جلسہ میں تحریری طور
پر اپنی اپنی وجوہات بیان کریں اور پھر وہی وجوہات حاضرین کو پڑھ کر سنا دیں اور وہی آپ کے کو
رسالہ میں چھپ جائیں ۔ دور و نزدیک کے لوگ خود دیکھ لیں گے جس حالت میں آپ اس کام
کے لئے ایسے سرگرم ہیں کہ کسی طرح رُکنے میں نہیں آتے اور جب تک اشاعۃ السنۃ میں عام طور پر
اپنے مخالفانہ خیال کو شائع نہ کر دیں صبر نہیں کر سکتے تو کیا اس تحریری مباحثہ میں کسی فریق کی
کسرشان ہے؟
میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس جلسہ میں خاک کی طرح متواضع ہو کر حاضر ہو جاؤں گا اور اگر
کوئی ایسی سخت دشنامی بھی کرے جو انتہا تک پہنچ گئی ہو تو میں اس پر بھی صبر کروں گا اور سرا سر تہذیب
اور نرمی سے تحریر کروں گا ۔ خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے جو اس نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔
اگر آپ مجھے اب بھی اجازت دیں تو میں اشتہارات سے اس جلسہ کیلئے عام طور پر خبر کر دوں ۔
اب میری دانست میں خفیہ طور پر آپ کا مجھ سے ذکر کرنا مناسب نہیں ۔ جب آپ بہر حال اشاعت
پر مستعد ہیں تو محض اللہ اس طریق کو منظور کریں ۔ وما اقول الا لله۔ والسلام على من اتبع الهدى
۱۴ مارچ ۱۸۹۱ء
از عائذ بالله الصـ
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بالله الصمد غلام احمد ۔
مد غلام احمد عافاه الله الله وايد
خاکسار
غلام احمد
از لودهیانه محله اقبال گنج
بخدمت اخویم مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا تار جس میں یہ لکھا تھا کہ تمہارے وکیل بھاگ گئے ان کو لوٹا ؤ یا آپ آؤ ورنہ شکست یافتہ
سمجھے جاؤ گے، پہنچا۔ اے عزیز ! شکست اور فتح خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جس کو چاہتا ہے فتح مند
کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے شکست دیتا ہے۔ کون جانتا ہے کہ واقعی طور پر فتح مند کون ہونے والا
ہے اور شکست کھانے والا کون ہے؟ جو آسمان پر قرار پا گیا ہے وہی زمین پر ہوگا گودیر سے سہی لیکن
اس عاجز کو تعجب ہے کہ آپ نے کیونکر یہ گمان کر لیا کہ حبی فی اللہ مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ
، بھاگ کر چلے آئے ۔ آپ نے ان کو کب بلایا تھا کہ تا وہ آپ سے اجازت مانگ کر آتے ۔
اصل بات تو اس قدر تھی کہ حافظ محمد یوسف صاحب نے مولوی صاحب ممدوح کی خدمت میں خط لکھا
سے بھا
تھا کہ مولوی عبدالرحمن اس جگہ آئے ہوئے ہیں ۔ ہم نے ان کو دو تین روز کے لئے ٹھہرا لیا ہے تا ان
کے روبر و ہم بعض شبہات اپنے آپ سے دور کرا لیں اور یہ بھی لکھا کہ ہم اس مجلس میں مولوی
محمد حسین صاحب کو بھی بلا لیں گے ۔ چونکہ مولوی صاحب موصوف حافظ صاحب کے اصرار کی وجہ سے
لاہور میں پہنچے اور منشی امیر الدین صاحب کے مکان پر اترے اور اس تقریب پر حافظ صاحب نے
اپنی طرف سے آپ کو بھی بلا لیا ۔ تب مولوی عبد الرحمن صاحب تو عین تذکرہ میں اُٹھ کر چلے گئے اور
جن صاحبوں نے آپ کو بلایا تھا انہوں نے مولوی صاحب کے آگے بیان کیا کہ ہمیں مولوی محمد حسین
صاحب کا طریق بحث پسند نہیں آیا۔ یہ سلسلہ تو دو برس تک بھی ختم نہیں ہوگا ۔ آپ خود ہمارے
سوالات کا جواب دیجئے ۔ ہم مولوی محمد حسین صاحب کے آنے کی ضرورت نہیں دیکھتے اور نہ انہوں
نے آپ کو بلایا ہے ۔ تب جو کچھ ان لوگوں نے پوچھا مولوی صاحب موصوف نے بخوبی ان کی تسلی کر
دی۔ یہاں تک کہ تقریر ختم ہونے کے بعد حافظ محمد یوسف صاحب نے بانشراح صدر آواز بلند سے کہا
کہ اے حاضرین ! میری تو من کل الوجوہ تسلی ہو گئی اور میرے دل میں نہ کوئی شبہ اور نہ کوئی اعتراض میں
باقی ہے۔ پھر بعد اس کے یہی تقریر منشی عبد الحق صاحب و منشی الہی بخش صاحب و منشی امیر دین صاحب
اور مرزا امان اللہ صاحب نے کی اور بہت خوش ہو کر ان سب نے مولوی صاحب کا شکر یہ ادا کیا اور
نہ دل سے قائل ہو گئے کہ اب کوئی شک باقی نہیں اور مولوی صاحب کو یہ کہہ کر رخصت کیا کہ ہم نے
محض اپنی تسلی کرانے کیلئے آپ کو تکلیف دی تھی ، سو ہماری بکلی تسلی ہو گئی آپ بلا جرح تشریف لے
جائیے ۔ سو انہوں نے ہی بلایا اور انہوں نے ہی رخ ہی رخصت کیا۔ آپ کا تو درمیان قدم ہی نہ تھا پھر آپ کا
کا یہ جوش جو تار کے فقرات سے ظاہر ہوتا ہے کس قدر بے محل ہے ۔ آپ خود انصاف فرماویں جب
کہ ان سب لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ اب ہم مولوی محمد حسین صاحب کو بلا نا نہیں چاہتے ، ہماری تسلی
اور وہی تو تھے جنہوں نے مولوی صاحب کو لدھیانہ سے بُلایا تھا تو پھر مولوی صاحب آپ سے
کیوں اجازت مانگتے ، کیا آپ نہیں سمجھ سکتے ۔ اور اگر آپ کی یہ خواہش ہے کہ بحث ہونی چاہئے جیسا
کہ آپ اپنے رسالہ میں تحریر فرماتے ہیں تو یہ عاجز بسر و چشم حاضر ہے مگر تقریری بحثوں میں صد ہا
طرح کا فتنہ ہوتا ہے، صرف تحریری بحث چاہئے اور وہ یوں ہو کہ مساوی طور پر چار ورق کاغذ پر آپ
جو چاہیں لکھ کر پیش کریں اور لوگوں کو بآواز بلند سنا دیں اور ایک نقل اس کی اپنے دستخط سے مجھے دے
دیں۔ پھر بعد اس کے میں بھی چار ورق پر اس کا جواب لکھوں اور لوگوں کو سُنا دوں ۔ ان دونوں
پر چوں پر بحث ختم ہو جائے اور فریقین میں سے کوئی ایک کلمہ تک تقریری طور پر اس بحث کے بارہ میں
نہ کرے، جو کچھ ہو تحریر میں ہو اور پرچے صرف دو ہوں ۔ اوّل آپ کی طرف سے ایک چو ورقہ پرچہ
جس میں آپ میرے مشہور کردہ دعوی کا قرآن کریم اور حدیث کی رو سے رڈ لکھیں اور پھر دوسرا
پرچہ چو ورقہ اسی تقطیع کا میری طرف سے ہو جس میں میں یہ اللہ جل شانہ کے فضل و توفیق سے رڈالرد
ہوگئی
لکھوں اور انہیں دونوں پر چوں پر بحث ختم ہو جائے ۔ اگر آپ کو ایسا منظور ہو تو میں لاہور میں آ سکتا
ہوں اور انشاء اللہ تعالی امن قائم رکھنے کیلئے انتظام کرا دوں گا۔ یہی آپ کے رسالہ کا بھی جواب
ہے۔ اب اگر آپ نہ مانیں تو پھر آپ کی طرف سے گریز متصور ہو گی ۔
۱۶ اپریل ۱۸۹۱ء
راقم خاکسار
غلام احمد
از لدهیانه محله اقبال گنج
مکرر یہ کہ جس قدر ورق لکھنے کیلئے آپ پسند کر لیں اُسی قدر اوراق پر لکھنے کی مجھے اجازت دی
جائے لیکن یہ پہلے سے جلسہ میں تصفیہ پا جانا چاہئے کہ آپ اس قدر اوراق لکھنے کے لئے کافی سمجھتے
ہیں ۔ اور آل مکرم اس بات کو خوب یا د رکھیں کہ پرچے صرف دو ہوں گے۔ اوّل آپ کی طرف سے
میرے ان دونوں بیانات کا رڈ ہوگا جو میں نے لکھا ہے کہ میں مثیل مسیح ہوں اور نیز یہ کہ حضرت مسیح
ابن مریم در حقیقت وفات پا گئے ہیں ۔ پھر اس رڈ کے رڈالرڈ کے لئے میری طرف سے تحریر ہو گی ۔
غرض پہلے آپ کا یہ حق ہوگا کہ جو کچھ ان دعاوی کے بطلان کے لئے آپ کے پاس ذخیرہ نصوص
قرآنیہ و حدیثیہ موجود ہے وہ آپ پیش کریں پھر جس طرح خدا تعالیٰ چاہے گا یہ عاجز اس کا جواب ہے یہ
دے گا۔ اور بغیر اس طریق کے جس کی انصاف پر بنا اور نیز امن رہنے کیلئے احسن انتظام ہے اور کوئی کے
اور
طریق اس عاجز کو منظور نہیں ۔ اگر یہ طریق منظور نہ ہو تو پھر ہماری طرف سے یہ آخری تحریر تصور
نظور ۔ یہ منظور نہ ہو تو سے
فرماویں اور خود بھی خط لکھنے کی تکلیف روا نہ رکھیں اور بحالت انکار ہرگز کوئی تحریر یا کوئی خط میری
طرف نہ لکھیں ۔ اگر پورے اور کامل طور پر بلا کم و بیش میری رائے ہی منظور ہو تو صرف اس حالت
میں جواب تحریر فرماویں ، ورنہ نہیں ۔
آج بھوپال سے ایک کارڈ مرقومہ ۹ / اپریل ۱۸۹۱ ء اخویم مولوی محمد احسن صاحب مہتمم
مصارف ریاست پڑھ کر آپ کے اخلاق کریمانہ اور مہذبانہ تحریر کا نمونہ معلوم ہو گیا۔ آپ اپنے
کارڈ میں فرماتے ہیں کہ میں نے مرزا غلام احمد کے اس دعوی جدید کی اپنے ریویو میں تصدیق نہیں کی
بلکہ اس کی تکذیب خود براہین میں موجود ہے ۔ آپ بلا رؤیت مرزا پر ایمان لے آئے ۔ آپ ذرا
ایک دفعہ آ کر اس کو دیکھ تو لیں ۔ تَسْمَعُ بِالْمُعِيدِى خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَرَاهُ - اشاعت السنۃ میں اب
ثابت ہوتا رہے گا کہ یہ شخص ملہم نہیں ہے فقط ۔ حضرت مولوی صاحب - من آنم کہ من دانم ، آپ
جہاں تک ممکن ہے ایسے الفاظ استعمال کیجئے ۔ میں کہتا ہوں اور میری شان کیا، بے شک آپ جو
چاہیں لکھیں اور اس وعدہ تہذیب کی پرواہ نہ رکھیں جس کو آپ چھاپ چکے ہیں ۔ ربی یسمع ویرای
والسلام على من اتبع الهدى - خاکسار غلام احمد
آج ۱۶ اپریل ۱۸۹۱ء کو آپ کی خدمت میں خط بھیجا گیا ہے اور ۲۰ را پریل ۱۸۹۱ء تک آپ کے
جواب کے انتظار (میں) رہیں گے۔ اگر ۲۰ اپریل ۱۸۹۱ء تک آپ کا جواب نہ پہنچا تو یہی خط آپ کے
رسالہ کے جواب میں کسی اخبار وغیرہ میں شائع کر دیا جاوے گا۔ فقط ۔ مرزا غلام احمد ۔ ۔ ۔ بقلم خود
۱۶ را پریل ۱۸۹۱ء
مکتوب نمبر ۱۳
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
الحمد لله والسَّلَامِ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
از عاجز عائذ بالله الصمد مرزا غلام احمد عافاه الله وایدہ ۔
بخدمت اخویم مکرم مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ باعث تعجب ہوا ۔ آپ نہ تو اظہار حق کی غرض سے بحث کرنا چاہتے ہیں اور نہ
اس جوشِ بے اصل سے باز رہ سکتے ہیں ۔ عزیز من رحمکم اللہ ! یہ عاجز آپ کو کوئی الزام دینا نہیں چاہتا
مگر آپ ہی کا قول و فعل آپ کو الزام دے رہا ہے ۔ آپ کا آدھی رات کو تار پہنچا کہ ابھی آؤ ورنہ
شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے ۔ کس قدر آپ کی اس تار پور سے مخالف ہے جو آپ اب پھیلا رہے ہیں ۔
افسوس کہ آپ نے بحث کرنے کے لئے بذریعہ تار بلا یا پھر آپ گریز کر گئے اور اب آپ کا خط
مشت بعد از جنگ“ کا نمونہ ہے۔ فضول باتوں کو پیش کر کے اور بھی تعجب میں ڈالتا ہے۔ چنانچہ
وو
ذیل میں آپ کے اقوال کا جواب دیتا ہوں ۔
قولہ : دو باتیں جن سے آپ کو ڈھیل دیتا ہوں لکھتا ہوں ۔
اقول : حضرت ! یہ تو آپ حیلہ حوالہ سے اپنے تئیں ڈھیل دے رہے ہیں۔ میں نے کب کہا تھا
کہ مجھے ڈھیل دیں۔ آپ کی آدھی رات کو تار آئی ۔ میں تیار ہو گیا ۔ آپ کی اصل حقیقت معلوم
کرنے کیلئے خرچ دے کر بلا توقف اپنا آدمی روانہ کیا ۔ بحث منظور کر لی ، سب انتظام مجلس اپنے ذمہ
لے لیا مگر آپ ہماری تیاری کا نام سنتے ہی کنارہ کش ہو گئے ۔ اب سوچیں کہ کیا میں نے بحث کو ڈھیل
میں ڈال دیا یا آپ نے؟ اگر میں آپ ہی لاہور میں پہنچتا تو کس قدر تکلیف ہوتی ۔ آپ کی اس
حرکت نے نہ صرف آپ کو شرمندہ کیا بلکہ آپ کی تمام عقلمند پارٹی کو خجالت کا حصہ دیا۔ اس کنارہ کشی
کا آپ پر بڑا بار ہے کہ جو بودے عذروں سے دور نہیں ہو سکتا ۔ آپ نے ناگوار طریقہ سے مقابل پر
آنے کی دھمکی تو دی مگر آخر آپ ہی نہ ٹھہر سکے۔ کیا اس دعوی کے ساتھ جو آپ کو ہے، یہ گریز آپ
کی علمی وجاہت پر دھبہ نہیں لگاتے ؟
قولہ : اگر آپ عین مباحثہ کے جلسہ میں اصول کی تمہید و تسلیم سے ڈریں تو میں اُن اصول کو آپ
کے پاس وہاں بھیج دیتا ہوں تا آپ کو آپ کے سمجھنے کیلئے کافی مہلت مل جائے ۔ ناگہانی ابتلا سے بیچ
جائیں اور وہ حال نہ ہو جو آپ کے حواری کا ہوا۔
اقول: حضرت آپ کو خود مناسب ہے کہ آپ ان اصولوں سے ڈریں۔ کوئی عقلمندان بیہودہ
باتوں سے ڈر نہیں سکتا اور میں تو آپ کے ان اصولوں کو محض لغو سمجھتا ہوں اور ایسے لغویات کی طرف
سے مجھے یہ آیت روکتی ہے جو اللہ جلشانہ فرماتا ہے۔ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ، اور
نیز یہ حدیث نبوی کہ مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرُكُهُ مَالَا يَعْنِيهِ لَ
یہ بات ظاہر ہے کہ جو بات ضرورت سے خارج ہے وہ لغو ہے ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اس بحث
کے لئے شرعی طور پر آپ کو کس بات کی ضرورت ہے۔ سوا دنی تامل سے ظاہر ہوگا کہ آپ صرف اس
بات کے مستحق ہیں کہ مجھ سے تشخیص دعوی کرا دیں ۔ سو میں نے بذریعہ فتح اسلام و توضیح مرام اور نیز
بذریعہ اس حصہ ازالہ اوہام کے جو قول فصیح میں شائع ہو چکا ہے، اچھی طرح اپنا دعوئی بیان کیا ہے اور
نا ہوں کہ اس سے زیادہ اور کوئی میرا دعویٰ نہیں جو آپ پر خفی ہو اور وہ دعوی یہی ہے کہ
میں الہام کی بنا پر مثیل مسیح ہونے کا مدعی ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہوں کہ حضرت مسیح ابن مریم
سنن ابن ماجه کتاب الفتن باب كف اللسان في الفتنة حديث نمبر ۳۹۷۶
ا المؤمنون: ۴
در حقیقت فوت ہو گئے ہیں ۔ سو اس عاجز کا مثیل مسیح ہونا تو آپ اشاعۃ السنۃ میں امکانی طور پر مان
چکے ہیں اور میں اس سے زیادہ آپ سے تسلیم بھی نہیں کراتا ۔ اگر میں حق پر ہوں تو خود اللہ جل شانہ
میری مدد کرے گا اور اپنے زور آور حملوں سے میری سچائی ظاہر کر دے گا۔
رہا ابن مریم کا فوت ہونا ، سوفوت ہونے کے دلائل لکھنا میرے پر کچھ فرض نہیں کیونکہ میں نے
کوئی ایسا دعوی نہیں کیا جو خدا تعالیٰ کی سنت قدیمہ کے مخالف ہو بلکہ مسلسل طور پر ابتدائے حضرت آدم
سے یہی طریق جاری ہے۔ جو پیدا ہوا وہ آخر ایک دن جوانی کی حالت میں یا بڑھا ہو کر مرے گا ۔ جیسا
کہ اللہ جلشانہ فرماتے ہیں ۔ وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا
يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا پس جب کہ میرے پر یہ فرض ہی نہیں کہ میں مسیح کے فوت ہونے کے
دلائل لکھوں ، اور ان کا فوت ہونا تو میں بیان ہی کر چکا تو اب اگر میں آپ سے پہلے لکھوں تو فرمائیے
کیا لکھوں؟ یہ تو آپ کا حق ہے کہ میرے بیان کے ابطال کیلئے پہلے آپ قلم اُٹھائیں اور آیات اور
احادیث سے ثابت کر دکھا ئیں کہ سارا جہان تو اس دنیا سے رخصت ہوتا گیا اور ہمارے نبی کریم بھی
وفات پا گئے مگر مسیح وفات پانے سے اب تک باقی رہا ہوا ہے۔ کسی مناظر کو پوچھ کر دیکھ لیں کہ
داب مناظرہ کیا ہے؟
اب یہ بھی یادر ہے کہ آپ کی دوسری سب بحثیں مسیح کے زندہ مع الجسد اُٹھائے جانے کی فرع
ہیں ۔ اگر آپ یہ ثابت کر دیں گے کہ مسیح زندہ بجسده العنصری آسمان کی طرف اُٹھایا گیا تو پھر آپ
نے سب کچھ ثابت کر دیا۔ غرض پہلے تحریر کرنا آپ کا حق ہے۔ اگر اب بھی آپ مانتے نہیں تو چند
غیر قوموں کے آدمیوں کو منصف مقرر کر کے دیکھ لو۔
اور اخویم حکیم مولوی نورالدین صاحب کب آپ کے بلا ۔ پ کے بلائے لاہور میں گئے تھے ۔ تھے۔ جنہوں نے
سے
بلایا انہوں نے مولوی صاحب موصوف سے اپنی پوری تسلی کرالی اور آپ کے ان ان لغو اصولوں
بیزاری ظاہر کی تو پھر اگر مولوی صاحب آپ سے اعراض نہ کرتے تو اور کیا کرتے؟ اعراض کا نام
آپ نے فرار رکھا ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے دست بدست آپ کو دکھا دیا کہ فرار کس سے ظہور میں
آیا۔ یہ مولوی صاحب کی راستبازی کی کرامت ہے جس نے آپ پر یہ مصرعہ سچا کر دیا۔
الحج: 1
ع مرا خواندی و خود بدام آمدی
قولہ : اگر آپ میری اس شرط کو قبول نہ کریں اور مباحثہ سے پہلے ازالہ اوہام بھیج نہ سکیں تو
میں اس شرط کی تسلیم سے آپ کو بری کرتا ہوں بشرطیکہ پہلی تحریرات آپ کی ہوں اور بعد میں میری ۔ کی
اقول: حضرت آپ ازالہ اوہام کے اکثر اوراق دیکھ چکے ۔ اب مجھے کس شرط سے بری کرتے
ہو ۔ اور میں ابھی ثابت کر چکا ہوں کہ پہلے تحریر کرنا آپ کا ذمہ ہے۔ اب دیکھئے یہ آپ کا آخری
ہتھیا ر بھی خطا گیا ۔ عنقریب یہ آپ کا خط بھی بذریعہ اخبارات پبلک کے سامنے پیش کیا جاوے گا
تا لوگ دیکھ لیں کہ آپ کی تحریرات میں کہاں تک راستی اور حق پسندی اور حق طلبی ہے ۔
بالآخر ایک مثال بھی سنیئے ۔ زید ایک مفقود الخبر ہے۔ جس کے گم ہونے پر مثلاً دوسو برس
گزر گیا ۔ خالد اور ولید کا اس کی حیات اور موت کی نسبت تنازع ہے اور خالد کو ایک خبر دینے والے
نے خبر دی کہ در حقیقت زید فوت ہو گیا لیکن ولید اُس خبر کا منکر ہے۔ اب آپ کی کیا رائے ہے؟
بار ثبوت کس کے ذمہ ہے؟ کیا خالد کو موافق اپنے دعوی کے زید کا مر جانا ثابت کرنا چاہئے یا ولید زید
کا اس مدت تک زندہ رہنا ثابت کرے؟ کیا فتویٰ ہے؟
۲۰ را پریل ۱۸۹۱ء
راقم خاکسار
غلام احمد
از لودهیانه اقبال گنج
نوٹ : اس مثال سے یہ غرض ہے کہ جس پر بار ثبوت ہے اس کی طرف سے ثبوت دینے کیلئے
پہلے تحریر چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محی اخویم مولوی صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
عنایت نامہ پہنچا۔ اس عاجز کو کوئی نئی بات معلوم نہیں ہوتی ۔ جس کا جواب لکھا جائے ۔ اس
عاجز کے دعوی کی بناء الہام پر تھی مگر آپ ثابت کرتے کہ قرآن اور حدیث اس دعوی کے مخالف ہے
اور پھر یہ عاجز آپ کے ان دلائل کو اپنی تحریر سے توڑ نہ سکتا تو آپ تمام حاضرین کے نزدیک سچے
ہو جاتے اور بقول آپ کے میں اس الہام سے تو بہ کرتا۔ لیکن خدا جانے آپ کو کیا فکر تھی جو آپ نے
اس راه راست کومن است کو منظور نہ کیا۔ خیراب ازالہ اوہام کا رڈ لکھنا شروع کیجئے ۔ لوگ خود دیکھ لیں گے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ از مرتب: اس کارڈ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس سلسلہ میں
خط و کتابت کو گونہ بند کر دیا تھا۔ اس لئے کہ مولوی محمد حسین صاحب اصل مطلب کی طرف آتے
نہ تھے۔ آپ نے اتمام حجت کیلئے اشتہار ۳ رمئی ۱۸۹۱ء میں علماء لودہانہ کو خطاب کیا اور اس میں
مولوی محمد حسن صاحب کو بھی مخاطب فرمایا ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے مولوی محمد حسن صاحب کو
آڑ بنا کر پھر خط و کتابت کا سلسلہ شروع کیا ۔ ہر چند وہ خطوط مولوی محمد حسن صاحب کے ہاتھ کے
تھے لیکن دراصل ان کی تہہ میں ۔ مولوی محمد حسین صاحب کا ہاتھ اور قلم تھا۔ اس لئے جو خطوط اس
موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھے انہیں بھی درج سلسلہ کر دیتا ہوں ۔ (مرتب)
☆☆☆