غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
مخدومی و مکرمی مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز بسر وچشم تحریری گفتگو کے لئے موجود ہے ۔ اصول پیش کرنے کو بھی میں مانتا ہوں۔ چند
سوال آپ کی طرف سے، چند سوال میری طرف سے ہوں اور امر مبحوث عند وفات یا حیات مسیح
ہوگا۔ کیونکہ اس عاجز کا دعوی اسی بناء پر ہے ۔ جب بناءٹوٹ جاوے گی تو یہ دعوی خود ٹوٹ جاوے
گا ۔ اصل امر وہی ہے ۔
اس وقت بارہ بجے لے تک مجھے بباعث بعض نج کے کاموں کے بالکل فرصت نہیں ۔ بہتر ہے
کہ آں مکرم عید کے بعد یعنی شنبہ کے دن کو بحث کے لئے مقرر کریں تا فرصت اور فراغت سے
ہر یک شخص حاضر ہو سکے ۔
و ر مئی ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
لے غالبا سہو کا تب ہے ۔ صحیح ۱۲ رمئی تک معلوم ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ ( سید عبدالحی )

مکتوب نمبر ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی حضرت مولوی صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد اول
جناب آپ خوب جانتے ہیں کہ اصلی امر اس بحث میں جناب مسیح ابن مریم کی وفات
یا حیات ہے اور میرے الہام میں بھی یہی اصل قرار دیا گیا ہے ۔ کیونکہ الہام یہ ہے کہ مسیح ابن مریم
رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے لیے سو پہلا اور اصل
امر الہام میں بھی یہی ٹھہرایا گیا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے۔ اب ظاہر ہے اور ہر عقلمند سمجھ سکتا
ہے کہ اگر آپ حضرت مسیح کا زندہ ہونا ثابت کر دیں گے تو جیسا کہ پہلا فقرہ الہام کا اس سے باطل
ہو گا ایسا ہی دوسرا فقرہ بھی باطل ہو جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے میرے دعوی کی شرط صحت مسیح کا فوت
ہونا بیان فرمایا ہے۔ اور بحکم إِذَا فَاتَ الشَّرُطُ فَاتَ الْمَشْرُوطُ مسیح کی زندگی کے ثبوت سے دوسرا
دعوئی میرا خود ہی ٹوٹ جائے گا ۔ ماسوا اس کے میرے دعوی مثیل مسیح میں کسی پر جبر وا کراہ تو نہیں کہ
خواہ مخواہ اس کو قبول کرو۔ صرف یہ کہا جاتا ہے کہ جس پر مسیح ابن مریم کا فوت ہو جانا ثابت ہو جائے پھر
وہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر میری صحبت میں رہ کر میرے دعوی کی آزمائش کرے۔ اب ظاہر ہے کہ پھر
وفات وحیات پر قرعہ پڑا۔ بہر حال یہی امر حقیقی اور طبعی طور پر مبحوث عنه اور متنازعہ فیہ ٹھہرتا
ہے ۔ ماسوا اس کے آپ کی غرض دوسری بحث سے، جو آپ کے دل میں ہے وہ اس بحث میں بھی
بخوبی حاصل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ میں اقرار کرتا ہوں اور حلفاً کہتا ہوں کہ اگر آپ مسیح کا زندہ ہونا
کلام الہی سے ثابت کر دیں گے تو میں اپنے دعوی سے دست بردار ہو جاؤں گا اور الہام کو شیطانی القا
سمجھ لوں گا اور توبہ کروں گا ۔ اب حضرت ! اس سے زیادہ کیا کہوں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے دل کو آپ
سمجھاوے۔ مکرر یہ کہ اول قرآن کریم کی رو سے دیکھا جائے گا کہ کس کس آیت کو آپ حضرت مسیح
ابن مریم کے زندہ ہونے کے ثبوت میں پیش کرتے ہیں اور اگر بغیر کسی جرح قدح کے وہ ثبوت آپ
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۱۴۸

کا مسلم ٹھہرے گا تو بھلا پھر کس کی مجال ہے کہ اس سے انکار کر جائے ۔ لیکن اگر قرآن نہ آن شریف سے
آپ ثابت نہ کریں گے تو پھر آپ کو اختیار ہو گا کہ بعد تحریری اقرار اس بات کے کہ قرآنی ثبوت پیش
کرنے سے ہم عاجز ہیں اور احادیث صحیحہ غیر متعارضہ کو اس ثبوت کیلئے آپ پیش کریں اور جب
آپ ایسا ثبوت دے چکیں گے تو منصفین تر از وے انصاف لے کر خود جانچ لیں گے کہ کس طرف پلہ
ثبوت بھاری ہے ۔
و ر مئی ۱۸۹۱ء
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
مکتوب نمبر ۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
والسلام على من اتبع الهدى
را تم میرزا غلام احمد
مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس عاجز کی گذارش یہ ہے کہ اب فتنہ مخالفت ہر جگہ بڑھتا جاتا ہے اور مولوی محمد حسین صاحب نذارش یہ ہے کہ اب فتنه مخالفت ہر جگہ بڑھتاج
جس جگہ پہنچتے ہیں یہی وعظ شروع کی ہے کہ یہ شخص ملحد اور دین سے خارج اور کذاب اور دجال ہے۔ اور اور
میں نے اوّل نرمی سے یہ عرض کیا تھا کہ میرا مسیح ہونے کا دعوی مبنی بر الہام ہے اور جو امور محض الہام
پر مبنی ہوں وہ زیر بحث نہیں آ سکتے بلکہ خدا تعالیٰ رفتہ رفتہ ان کی سچائی آپ ظاہر کرتا ہے۔ ہاں ! مسیح کی
وفات یا حیات کا مسئلہ گو میرے الہام کا اصل الاصول ہے مگر باعث ایک شرعی امر ہونے کے
زیر بحث آسکتا ہے اور اگر مسیح کی زندگی ثابت ہو جائے ۔ تو میرا دعوئی مؤخر الذکر خود ہی ٹوٹ جاتا ہے۔
لیکن یہ عرض میری منظور نہیں کی گئی اور اصل حقیقت کو محرف کر کے منشی سعد اللہ صاحب نے جو چاہا چھپوا
دیا اور لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے کی کوشش کی اور میرے پر یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ وہ لیلۃ القدر سے
منکر ہیں اور اس کے خلاف اجماع معنی کرتے ہیں۔ اور یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ملائکہ کے وجود
سے منکر ہیں اور ملائکہ کو صرف قو تیں سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ یہ سارے الزام محض بہتان ہیں ۔ یہ عاجز اسی

طرح ان سب باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو قال اللہ وقال الرسول سے ثابت ہیں اور سلف صالحین کا
گروہ ان کو مانتا ہے۔ سو اس وقت مجھے خیال ہے کہ میرا ہر حال میں خدا ناصر ہے۔ مجھے ہر طرح سے
اتمام حجت کرنا چاہئے ۔ لہذا مکلف ہوں کہ میں نے مولوی محمد حسین صاحب کی یہ درخواست بھی منظور
کی کہ مسیح موعود میں بحث کی جائے مگر بحث تحریری ہوگی اور تحریر میں کسی دوسرے کا ہرگز دخل نہیں ہوگا
کیونکہ اب میں ایک مہجور کی طرح آدمی ہوں۔ میرے ہاتھوں کی طرح کسی دوسرے کے ہاتھ یہ کام
نہیں کریں گے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بھی اپنے ہاتھ سے لکھیں اور میں اپنے ہاتھ سے لکھوں گا۔
درمیانی شرائط کا تصفیہ بحث سے ایک دن پہلے ہو جائے لیکن دس روز پہلے مجھے خبر ملنی چاہئے تا لوگ جو
شکوک و شبہات میں غرق ہو گئے ہیں ان کو بذریعہ خطوط واشتہارات میں بلالوں اور تا اس بحث سے
ایک عام نفع مترتب ہو اور ہر روز کا جھگڑا طے ہو جائے ۔ آپ پر یہ فرض ہے کہ آپ براہ مہربانی آج
محمد حسین صاحب کو اطلاع دے دیں اور بحث سے دس دن پہلے مجھے بھی مطلع فرماویں۔ والسلام
۲۷ مئی ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

مکتوب نمبر ۱۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی حضرت مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ شرائط مندرجہ ذیل ہونی چاہئیں ۔
جلد اول
(1) جلسہ بحث آپ کے مکان پر ہو اور امن قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات آپ کے ذمہ ہوگا۔ یہ
بات قریب یقین کے ہے کہ چھ سات ہزار آدمی تک اس جلسہ میں جمع ہو جاویں گے۔ ایسا
مکان تجویز کرنا آپ کے ہی ذمہ ہوگا ۔ میرے نزدیک یہ بات نہایت ضروری ہوگی کہ کوئی
یورپین افسر اس جلسے میں ضرور تشریف رکھتے ہوں کیونکہ اس طرف چند آدمی اور دوسری طرف
صد ہا آدمی ہونگے اور اکثر بد زبان اور مکفر ہونگے ۔ بغیر حاضری کسی یورپین کے ہرگز انتظام
نہیں ہوسکتا لیکن اگر آپ کے نزدیک یورپین افسر کی ضرورت نہیں تو اوّل مجھے اپنی دستخطی تحریر
فرما کرلونگا منہ بندر سے مطلع فرمادیجئے کہ میں کامل انتظام گروہ مفسد خیال لوگوں کا کر لونگا اور ان کا منہ بند رہے گا
اور کسی یورپین افسر کی کچھ ضرورت نہیں ہوگی ۔ اس صورت میں میں یہ شرط بھی چھوڑ دونگا پھر
اس تحریر کے بعد ہر ایک نتیجہ کے آپ ہی ذمہ دار ہوں گے ۔
(۲) بحث تحریری ہر ایک فریق اپنے ہاتھ سے لکھے اور جو لکھنے سے عاجز ہو وہ اوّل یہ عذر ظاہر کر کے
کہ میں لکھنے سے عاجز ہوں ، دوسرے سے لکھا دیوے۔ کیونکہ اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا اوّل
درجے پر سند کے لائق ہوتا اور دوسروں کی تحریریں اگر چہ تصدیق کی جائیں مگر پھر بھی اس
درجے پر نہیں پہنچتیں کیونکہ ان میں تحریف کا تب کا عذر ہو سکتا ہے۔
(۳) پرچے پانچ ہونے چاہئیں جو صاحب اول لکھے ایک پرچہ زائد ان کا حق ہے اور مولوی
محمد حسین صاحب کو اختیار ہوگا ۔ چاہیں وہ پہلا پرچہ لکھنا منظور کر لیں یا اس عاجز کا لکھنا منظور
رکھیں ۔ جس طرح پسند کریں مجھے منظور ہے۔
(۴) ہر ایک پرچہ فریقین کی ، ایک ایک نقل بعد دستخط صاحب راقم فریق ثانی کو اسی وقت بلا توقف

دی جاوے اور پھر جلسہ عام میں وہ پرچہ بآواز بلند سنا دیا جاوے۔ دیا
(۵) اس بحث میں تقریراً یا تحریراً کسی تیسرے آدمی کا ہرگز دخل نہ ہو ۔ نہ تصریحاً نہ اشارتاً نہ کنایہ
اور جلسہ بحث میں کسی کتاب سے مدد نہ لی جائے بلکہ جو کچھ فریقین کو زبانی یاد ہے وہی لکھا
جاوے تا تکلف اور تصنع کو اس میں دخل نہ ہو ۔ لیکن اگر کوئی فریق یہ ظاہر کرے کہ میں بغیر کتابوں
کے کچھ لکھ نہیں سکتا تو پہلے یہ تحریری اقرار اپنی عجز بیانی کا دے کر پھر اسے کتاب سے مدد لینے کا
اختیار ہوگا ۔
(۶) اگر کوئی فریق بعض امور تمهیدی قبل از اصل بحث پیش کرنا چاہے تو فریق ثانی کو بھی اختیار ہوگا
کہ ایسے ہی اُمور تمہیدی وہ بھی پیش کرے مگر دونوں کی طرف سے یہ تمہیدی اُمور ایک ایک
پر چہ تحریری طور پر پیش ہونگے ۔ ایسے پرچہ کی نسبت فریقین کو اختیا ر ہوگا ۔ کہ جو پہلے لکھ رکھا وہی
پیش کر دے لیکن دوسری تمام تحریر رو برو جلسہ کے ہوگی ۔ کوئی تحریر اپنے گھر سے لکھی ہوئی پیش
نہیں کی جائے گی ۔
(۷) بحث صبح کے چھ بجے سے دن کے گیارہ بجے تک ہو گی اور اگر ایک جلسہ کافی نہ ہوگا تو پھر
دوسرے جلسے میں اور اگر دوسرا بھی کافی نہ ہو تو تیسرے دن تک ہو سکتی ہے۔
(۸) پر چوں کی تحریر کا وقت مساوی ہونا چاہیے ۔
(۹) بحث کے دن سے پہلے دس روز ہمیں اطلاع ہونی چاہیے کیونکہ اس بحث کے دیکھنے کے لئے
دور دور سے لوگ آنے والے ہیں ۔
(۱۰) بحث جلسہ عام میں ہوگی اور یہ عاجز اپنے دوستوں کو اطلاع دینے کے لئے ایک اشتہار چھاپ
کر شائع کرے گا اور فریق ثانی کا اختیار ہو گا چاہے وہ بھی اشتہار شائع کرے یا نہ کرے۔
(۱۱) حاضرین کی منصفی کی کچھ ضرورت نہیں اور نہ ہو سکتی ہے بلکہ دونوں فریق کی تحریریں اخبارات
اور اشتہارات کے ذریعہ سے پبلک کے سامنے رکھی جائیں گی ۔ تب لوگ عام طور پر خود
انصاف کر لیں گے ۔ راقم
۶ جون ۱۸۹۱ء
اشاعة السنه جلد ۱۳ نمبر ۳ صفحه ۹۶
مرزاغلام احمد عفی عنہ
از لودھیا نه محله اقبال گنج

مکتوب نمبر ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
بخدمت شیخ محمد حسین صاحب ابوسعید بٹالوی - الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَّمُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ
اصطفی ۔ اما بعد ۔ میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ میں آپ کے فتویٰ تکفیر کی وجہ سے جس کا یقینی نتیجہ
احد الفریقین کا کا فر ہونا ہے، اس خط میں سلام مسنون یعنی السلام علیکم سے ابتدا نہیں کر سکا لیکن چونکہ
آپ کی نسبت ایک منذر الہام مجھ کو ہوا اور چند مسلمان بھائیوں نے بھی مجھ کو آپ کی نسبت ایسی
خواہیں سنا ئیں جن کی وجہ سے میں آپ کے خطرناک انجام سے بہت ڈر گیا ۔ تب بوجہ آپ کے ان
حقوق کے جو بنی نوع کو اپنے نوع انسان سے ہوتے ہیں اور نیز بوجہ آپ کی ہم وطنی اور قرب و جوار
کے میرا رحم آپ کی اس حالت پر بہت جنبش میں آیا اور میں اللہ جلشانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے
آپ کی حالت پر نہایت رحم ہے اور ڈرتا ہوں کہ آپ کو وہ امور پیش نہ آ جائیں جو ہمیشہ صادقوں
کے مکذبوں کو پیش آتے رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے میں آج رات کو سو چتا سو چتا ایک گرداب تفکر میں
پڑ گیا کہ آپ کی ہمدردی کے لئے کیا کروں ۔ آخر مجھے دل کے فتوی نے یہی صلاح دی کہ پھر
دعوت الی الحق کے لئے ایک خط آپ کی خدمت میں لکھوں ۔ کیا تعجب کہ اسی تقریب سے خدا تعالیٰ آپ
پر فضل کر دیوے اور اس خطر ناک حالت سے نجات بخشے ۔ سوعزیز من ! آپ خدا تعالیٰ کی رحمت سے
نومید نہ ہوں ، وہ بڑا قادر ہے، جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ اگر آپ طالب حق بن کر میری سوانح زندگی پر
نظر ڈالیں تو آپ پر قطعی ثبوتوں سے یہ بات کھل سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ کذب کی ناپاکی سے مجھ کو
محفوظ رکھتا رہا ہے یہاں تک کہ بعض وقت انگریزی عدالتوں میں میری جان اور عزت ایسے خطرہ
میں پڑ گئی کہ بجز استعمال کذب اور استعمال کذب اور کوئی صلاح کسی وکیل نے مجھ کو نہ دی لیکن اللہ جل شانہ کی توفیق
سے میں سچ کیلئے اپنی جان اور عزت سے دست بردار ہو گیا ۔ اور بسا اوقات مالی مقدمات میں محض سیچ
کیلئے میں نے بڑے بڑے نقصان اُٹھائے۔ اور بسا اوقات اوقات محض خدا تعالیٰ کے خوف سے اپنے
ل النمل : ٦٠
۔

والد اور اپنے بھائی کے برخلاف گواہی دی اور سچ کو ہاتھ سے نہ چھوڑا ۔ اس گاؤں میں اور نیز بٹالہ
میں بھی میری ایک عمر گزر گئی ہے۔ مگر کون ثابت کر سکتا ہے کہ کبھی میرے منہ سے جھوٹ نکلا ہے۔ پھر
جب میں نے محض اللہ انسانوں پر جھوٹ بولنا ابتدا سے متروک رکھا اور بارہا اپنی جان اور مال کو صدق
پر قربان کیا تو پھر میں خدا تعالیٰ پر کیوں جھوٹ بولتا ۔
اور اگر آپ کو یہ خیال گزرے کہ یہ دعویٰ کتاب اللہ اور سنت کے برخلاف ہے تو اس کے جواب
میں بادب عرض کرتا ہوں کہ یہ خیال محض کم فہمی کی وجہ سے آپ کے دل میں ہے۔ اگر آپ مولویانہ
جنگ و جدال کو ترک کر کے چند روز طالب حق بن کر میرے پاس رہیں تو امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
آپ کی غلطیاں نکال دے گا اور مطمئن کر دے گا۔ اور اگر آپ کو اس بات کی بھی برداشت نہیں تو
آپ جانتے ہیں کہ پھر آخری علاج فیصلہ آسمانی ہے۔ مجھے اجمالی طور پر آپ کی نسبت کچھ معلوم ہوا
ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں چند روز توجہ کر کے اور تفصیل پر بفضلہ تعالیٰ اطلاع پا کر چند اخباروں میں
شائع کر دوں ۔
اس کے شائع کرنے کیلئے آپ کی خاص تحریر سے مجھ کو اجازت ہونی چاہئے ۔ میں اس خط کو محض آپ
پر رحم کر کے لکھتا ہوں اور یہ ثبت شہادت * چند کس آپ کی خدمت میں روانہ کرتا ہوں اور آخر دعا پر ختم کرتا
ہوں ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ ، آمین
۱۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء
الاعراف: ۹۰
الراقم ۔ خاکسار ۔ غلام احمد - از قادیان ضلع گورداسپورہ
گواہان حاشیہ: (۱) خدا بخش اتالیق نواب صاحب (۲) عبدالکریم سیالکوٹی (۳) قاضی ضیاء الدین
ساکن کوٹ قاضی ضلع گوجرانوالہ (۴) مولوی نورالدین (۵) محمد احسن امروہی (۶) شادی خان ملازم
سر راجہ امر سنگھ صاحب بہادر (۷) ظفر احمد کپور تھلی (۸) عبداللہ سنوری (۹) عبدالعزیز دہلوی
(۱۰) علی گوہر جالندھری (۱۱) فضل الدین حکیم بھیروی (۱۲) حافظ محمد صاحب پشاوری (۱۳) حکیم محمد
اشرف علی ہاشمی خطیب بٹالہ (۱۴) عبدالرحمن برادر زاده مولوی نور الدین (۱۵) محمد اکبر ساکن بٹالہ
(۱۶) قطب الدین ساکن بد و ملی ۔

مکتوب نمبر ۲۰
اس عاجز کے خط مندرجہ بالا کے جواب میں جو شیخ بٹالوی صاحب کا خط آیا وہ ذیل میں
مع جواب الجواب درج کیا جاتا ہے لیکن چونکہ وہ جواب الجواب اس طرف سے بٹالوی صاحب
کی خدمت میں روانہ کیا گیا ہے ۔ اس میں ان کے تمام ہذیانات و بہتانات کا جواب نہیں ہے جو
ان کے خط میں درج ہیں اور ممکن ہے کہ ان کا خط پڑھنے والے ان افتراؤں سے بے خبر ہوں جو
اس خط میں دھوکہ دینے کی غرض سے درج ہیں ۔ اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ اس خط کی تحریر
سے پہلے شیخ صاحب کے بعض افتراؤں اور لافوں اور بہتانوں کا جواب دیں ۔سو بطور قولہ واقول ،
ذیل میں جواب درج کیا جاتا ہے۔
قولہ: میں قرآن اور پہلی کتابوں اور دین اسلام اور پہلے دینوں کو اور نبی آخرالزمان اور پہلے
نبیوں کو سچا جانتا ہوں اور مانتا ہوں اور اس کالا زمہ اور شرط ہے کہ آپ کو جھوٹا جانوں ۔
۔
اقول : شیخ صاحب ! اگر آپ قرآن کو سچا جانتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی صادق
مانتے تو مجھ کو کافر نہ ٹھہراتے ۔ کیا قرآن کریم اور حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سچا ماننے کے
یہی معنی ہیں کہ جو شخص اللہ اور رسول پر ایمان لاتا ہے اور قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہے اور کلمہ طیبہ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کا قائل ہے اور اسلام میں نجات محدود سمجھتا اور بدل و جان
اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں فدا ہے۔ اس کو آپ کا فر بلکہ کفر ٹھہراتے ہیں اور دائمی جہنم اس کے
لئے تجویز کرتے ہیں۔ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس کو دجال کہتے ہیں اور اس کو قتل کرنا اور اسکے مال کو
بطور سرقہ لینا سب جائز قرار دیتے ہیں۔ رہے وہ کلمات اس عاجز کے جن کو آپ کلمات کفر ٹھہراتے
ہیں اُن کا جواب اس رسالہ میں موجود ہے ہر ایک منصف خود پڑھ لے گا اور آپ کی دیانت اور آپ کا
فہم قرآن اور فہم حدیث اُس سے بخوبی ظاہر ہو گیا ہے۔ علیحدہ لکھنے کی حاجت نہیں ۔
قولہ: عقائد باطلہ مخالفه دین اسلام و ادیان سابقہ کے علاوہ جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا آپ کا ایسا
وصف لازم بن گیا ہے کہ گویا وہ آپ کی سرشت کا ایک جزو ہے ۔
اقول : شیخ صا
! جو شخص متقی اور حلال زادہ ہو ، او ہو ، اول تو وہ جرات کر کے اپنے بھائی پر
صاحب ! جو

بے تحقیق کامل کسی فسق اور کفر کا الزام نہیں لگاتا اور اگر لگا وے تو پھر ایسا کامل ثبوت پیش کرتا ہے کہ
گویا دیکھنے والوں کے لئے دن چڑھا دیتا ہے ۔ پس اگر آپ ان دونوں صفتوں مذکورہ بالا سے
متصف ہیں تو آپ کو اُس خداوند قادر ذوالجلال کی قسم ہے جس کی قسم دینے پر حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
بھی توجہ کے ساتھ جواب دیتے تھے کہ آپ حسب خیال اپنے یہ دونوں قسم کا خبث اس عاجز میں
ثابت کر کے دکھلا دیں ۔ یعنی اوّل یہ کہ میں مخالف دین اسلام اور کافر ہوں اور دوسرے یہ کہ میرا
شیوہ جھوٹ بولنا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اپنی رؤیا میں صادق تر وہی ہوتا
ہے جو اپنی باتوں میں صادق تر ہوتا ہے۔ اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صادق
کی یہ نشانی ٹھہرائی ہے کہ اس کی خوابوں پر سچ کا غلبہ ہوتا ہے اور ابھی آپ دعویٰ کر چکے ہیں کہ میں
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہوں ۔ پس اگر آپ نے یہ بات نفاق سے نہیں کہی اور آپ
در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے قول میں سچے ہیں تو آؤ ہم اور تم اس طریق سے ایک دوسرے کو آزما لیں کہ بمو جب اس محک
کے کون صادق ثابت ہوتا ہے اور کس کی سرشت میں جھوٹ ہے اور ایسا ہی اللہ جل شانہ قرآن کریم
میں فرماتا ہے لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ یعنی یہ مومنوں کا ایک
خاصہ ہے کہ یہ نسبت دوسروں کے اُن کی خواہیں سچی نکلتی ہیں اور آپ ابھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ میں
قرآن پر بھی ایمان لاتا ہوں ۔ بہت خوب ! آؤ قرآن کریم کی رو سے بھی آزما لیں کہ مومن ہونے
کی نشانی کس میں ہے؟ یہ دونوں آزمائشیں یوں ہو سکتی ہیں کہ بٹالہ یا لاہور یا امرتسر میں ایک مجلس
مقرر کر کے فریقین کے شواہد رؤیا ان میں حاضر ہو جائیں اور پھر جو شخص ہم دونوں میں سے یقینی اور قطعی
ثبوتوں کے ذریعہ سے اپنی خوابوں میں اصدق ثابت ہو ، اس کے مخالف کا نام کذاب اور دجال اور
کافر اور اکفر اور ملعون یا جو نام تجویز ہوں اُسی وقت اس کو یہ تمغہ پہنایا جائے اور اگر آپ گزشتہ کے
ثبوت سے عاجز ہوں تو میں قبول کرتا ہوں بلکہ چھ ماہ تک آپ کو رخصت دیتا ہوں کہ آپ
چند اخباروں میں اپنی ایسی خوابیں درج کرادیں جو امور غیبیہ پر مشتمل ہوں اور میں نہ صرف اسی پر
کفایت کروں گا کہ گذشتہ کا آپ کو ثبوت دوں بلکہ آپ کے مقابل پر بھی انشاء اللہ القدیر اپنی خواہیں
ا یونس : ۶۵

وو
درج کراؤں گا۔ اور جیسا کہ آپ کا دعوی ہے کہ میں قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا
ہوں ۔ یہی میرا دعویٰ ہے کہ میں بدل و جان اس پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس پیاری کتاب
قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہوں ۔ اب اس نشانی سے آزمایا جائے گا کہ اپنے دعوی میں سچا کون ہے۔
اور جھوٹا کون ہے ۔ اگر میں اُس علامت کی رو سے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم نے قرار دی
ہے، مغلوب رہا تو پھر آپ سچے رہیں گے اور میں بقول آپ کے کافر ، دجال، بے ایمان ، شیطان اور
کذاب اور مفتری ٹھہروں گا اور اس صورت میں آپ کے وہ تمام ظنون فاسدہ درست اور برحق ہوں
گے کہ گویا میں نے براہین احمدیہ میں فریب کیا اور لوگوں کا روپیہ کھایا اور دُعا کی قبولیت کے وعدہ پر
لوگوں کا مال خورد برد کیا اور حرام خوری میں زندگی بسر کی ۔ اگر خدا تعالیٰ کی اس عنایت نے ، جو مومنوں
اور صادقوں اور راستبازوں کے شامل حال ہوتی ہے ، مجھ کو سچا کر دیا تو پھر آپ فرماویں کہ یہ نام اس
وقت آپ کی مولویا نہ شان کے سزاوار ٹھہریں گے یا اس وقت بھی کوئی کنارہ کشی کا راہ آپ کے لئے
باقی رہے گا ؟ آپ نے مجھ کو بہت دکھ دیا اور ستایا۔ میں صبر کرتا گیا مگر آپ نے ذرہ اس پ نے ذرہ اس ذات قدیر کا
خوف نہ کیا جو آپ کی تہہ سے واقف ہے۔ اس نے مجھے بطور پیشگوئی آپ کے حق میں اور پھر آپ
کے ہم خیال لوگوں کے حق میں خبر دی کہ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ اهَا نَتَكَ یعنی میں اس کو خوار
کروں گا جو تیرے خوار کرنے کی فکر میں ہے۔
سو
سو یقینا سمجھو کہ اب وہ وقت نزدیک ہے جو خدا تعالیٰ ان تمام بہتانات میں آپ کا دروغگو ہونا
ثابت کر دے گا اور جو بہتان تراش اور مفتری لوگوں کو ذلتیں اور ندامتیں پیش آتی ہیں اُن تمام
ذلتوں کی مار آپ پر ڈالے گا ۔ آپ کا دعویٰ ہے کہ میں قرآن کریم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لاتا ہوں ۔ پس اگر آپ اس قول میں سچے ہیں تو آزمائش کے لئے میدان میں آویں تا خدا تعالیٰ
ہمارا اور تمہارا خود فیصلہ کرے اور جو کا ذب اور دجال ہے رُوسیاہ ہو جائے ۔ اور میرے دل سے اس
وقت حق کی تائید کے لئے ایک بات نکلتی ہے اور میں اس کو روک نہیں سکتا کیونکہ وہ میرے نفس سے
نہیں بلکہ القاء ربی ہے جو بڑے زور سے جوش مار رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ جب کہ آپ نے مجھے کافر
ٹھہرایا اور جھوٹ بولنا میری سرشت کا خاصہ قرار دیا تو اب آپ کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ حسب طریق
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۲۷

مذکورہ بالا میرے مقابلہ پر فی الفور آ جاؤ ، تا دیکھا جائے کہ قرآن کریم اور فرمودہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی رو سے کون کا ذب اور دجال اور کافر ثابت ہوتا ہے۔ اور اگر اس تبلیغ کے بعد ہم دونوں میں سے
کوئی شخص متخلف رہا اور با وجود اشد غلو اور تکفیر اور تکذیب اور تفسیق کے میدان میں نہ آیا
اور شغال کی طرح دُم دبا کر بھاگ گیا تو وہ مندرجہ ذیل انعام کا مستحق ہوگا ۔
لعنته
لعنت
ل
لعنت
(۴) لعنته
(۵) لعنت
تِلْكَ عَشْرَةٌ كَامِلَةٌ
یہ وہ فیصلہ ہے جو خدا تعالیٰ آپ کر دے گا کیونکہ اس کا وعدہ ہے کہ مومن بہر حال غالب رہے گا
چنانچہ وہ خودفرماتا ہے ۔ لَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا یعنی ایسا ہرگز
نہیں ہوگا کہ کا فرمومن پر راہ پاوے اور نیز فرماتا ہے۔ يا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ
لَّكُمْ فَرْقَانَا یعنی اے مومنو! اگر تم متقی بن جاؤ تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا تعالیٰ ایک
فرق رکھ دے گا ۔ وہ فرق کیا ہے کہ تمہیں ایک نور عطا کیا جائے گا جو تمہارے غیر میں ہرگز نہیں پایا
جائے گا ۔ یعنی نورالہام اور نو را جابت دعا اور نور کرامات اصطفا ۔
اب ظاہر ہے کہ جس نے جھوٹ کو بھی ترک نہیں کیا وہ کیونکر خدا تعالیٰ کے آگے متقی ٹھہر سکتا ہے
اور کیونکر اس (سے) کرامات صادر ہو سکتی ہیں۔ غرض اس طریق سے ہم دونوں کی حقیقت مخفی کھل
جائے گی اور لوگ دیکھ لیں گے کہ کون میدان میں آتا ہے اور کون بموجب آیت کریمہ
لَهُمُ الْبُشْرى ہے اور حدیث نبوی اَصْدَقُكُمْ حَدِيثًا کے کے صادق ثابت ہوتا ہے۔ مع ہذا
ایک اور بات بھی ذریعہ آزمائش صادق ہو جاتی ہے جس کو خدا تعالیٰ آپ ہی پیدا کرتا ہے اور وہ یہ
ا النساء: ۱۴۲ الانفال: ۳۰ ۳ یونس : ۶۵
مسلم كتاب الرؤيا باب في كون الرؤيا من الله وانها جزء من النبوة حديث نمبر ۵۹۰۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی