غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۱) - مولوی محمد حسین بٹالوی
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے کہ کبھی انسان کسی ایسی بلا میں مبتلا ہوتا ہے کہ اُس وقت بجز کذب کے اور کوئی حیلہ رہائی اور
کامیابی کا اس کو نظر نہیں ( آتا ) تب اُس وقت وہ آزمایا جاتا ہے کہ آیا اس کی سرشت میں صدق ہے
یا کذب اور آیا اس نازک وقت میں اس کی زبان پر صدق جاری ہوتا ہے یا اپنی جان اور آبرو اور
مال کا اندیشہ کر کے جھوٹ بولنے لگتا ہے ۔ اس قسم کے نمونے بھی عاجز کو کئی دفعہ پیش آئے ہیں جن کا
مفصل بیان کرنا موجب تطویل ہے تا ہم تین نمونے اس غرض سے پیش کرتا ہوں کہ اگر اُن کے برابر
بھی کبھی آپ کو آزمائش صدق کے موقع پیش آئے ہیں تو آپ کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ آپ اُن
کو معہ ثبوت اُن کے ضرور شائع کریں تا معلوم ہو کہ آپ کا صرف دعوی نہیں بلکہ امتحان اور بلا کے
شکنجہ میں بھی آ کر آپ نے صدق نہیں توڑا۔ ازاں جملہ ایک یہ واقعہ ہے کہ میرے والد صاحب کے
انتقال کے بعد مرزا اعظم بیگ صاحب لاہوری نے شرکا ملکیت قادیان سے مجھ پر اور میرے بھائی مرحوم
مرزا غلام قادر پر مقدمہ دخل ملکیت کا عدالت ضلع میں دائر کرا دیا اور میں بظاہر جانتا تھا کہ اُن شرکاء کو
ملکیت سے کچھ غرض نہیں کیونکہ وہ ایک گم گشتہ چیز تھی جو سکھوں کے وقت میں نابود ہو چکی تھی اور
میرے والد صاحب نے تن تنہا مقدمات کر کے اس ملکیت اور دوسرے دیہات کی بازیافت کیلئے
آٹھ ہزار کے قریب خرچ و خسارہ اُٹھایا تھا جس میں وہ شرکاء ایک پیسہ کے بھی شریک نہیں تھے ۔ سو
ان مقدمات کے اثناء میں جب میں نے فتح کے لئے دعا کی تو یہ الہام ہوا کہ أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ
الَّا فِی شُرَكَائِكَ ، یعنی میں تیری ہر یک دعا قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں ۔ سو میں
نے اس الہام کو پا کر اپنے بھائی اور تمام زن و مرد اور عزیزوں کو جمع کیا جو اُن میں سے بعض اب تک
زندہ ہیں اور ط اور کھول کر کہہ دیا کہ شرکاء کے ساتھ مقدمہ مت کرو۔ یہ خلاف مرضی حق ہے ۔ مگر انہوں نے
قبول نہ کیا اور آخر نا کام ہوئے لیکن میری طرف سے ہزار ہا روپیہ کا نقصان اُٹھانے کیلئے استقامت
ظاہر ہوئی ۔ اس کے وہ سب ، جواب دشمن ہیں ، گواہ ہیں ۔ چونکہ تمام کا روبار زمینداری میرے بھائی
کے ہاتھ میں تھا اس لئے میں نے بار بار ان کو سمجھایا مگر انہوں نے نہ مانا اور آخر نقصان اُٹھایا۔
ازاں جملہ ایک یہ واقعہ ہے کہ تخمیناً پندرہ یا سولہ سال کا عرصہ گذرا ہو گا یا شاید اس سے کچھ زیادہ ہوگا
ہو کہ اس عاجز نے اسلام کی تائید میں آریوں کے مقابل پر ایک عیسائی کے مطبع میں جس کا نام
لے آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۷
رلیا رام تھا اور وہ وکیل بھی تھا اور امرتسر میں رہتا تھا اور اس کا ایک اخبار بھی نکلتا تھا۔ ایک مضمون
بغرض طبع ہونے کے ایک پیکٹ کی صورت میں جس کی دونوں طرفیں کھلی تھیں بھیجا اور اس پیکٹ میں
ایک خط بھی رکھ دیا۔ چونکہ خط میں ایسے الفاظ تھے جن میں اسلام کی تائید اور دوسرے مذاہب کے
بطلان کی طرف اشارہ تھا اور مضمون کے چھاپ دینے کیلئے تاکید بھی تھی اس لئے وہ عیسائی مخالفت
مذہب کی وجہ سے افروختہ ہوا اور اتفاقاً اس کو دشمنانہ حملہ کے لئے یہ موقع ملا کہ کسی علیحدہ خط کا پیکٹ
میں رکھنا قانونا ایک جرم تھا ۔ جس کی اس عاجز کو کچھ بھی اطلاع نہ تھی اور ایسے جرم کی سزا میں
قوانین ڈاک کی رُو سے پانسور و پیہ جرمانہ یا چھ ماہ تک قید ہے ۔ سو اس نے مخبر بن کر افسران ڈاک
سے اس عاجز پر مقدمہ دائر کرا دیا اور قبل اس کے جو مجھے اس مقدمہ کی کچھ اطلاع ہو۔ رؤیا میں
اللہ تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ رلیا رام وکیل نے ایک سانپ میرے کاٹنے کیلئے مجھ کو بھیجا ہے اور
میں نے اُسے مچھلی کی طرح تل کر واپس بھیج دیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا
کہ آخر وہ مقدمہ جس طرز سے عدالت میں فیصلہ پایا وہ ایک ایسی نظیر ہے جو وکیلوں کے کام آ سکتی
ہے ۔ غرض میں اس جرم میں صدر گورداسپورہ میں طلب کیا گیا ۔ اور جن جن وکلاء سے مقدمہ کے
لئے مشورہ لیا گیا انہوں نے یہی مشورہ دیا کہ بجز دروغگوئی کے اور کوئی راہ نہیں اور یہ صلاح دی کہ
اس طرح اظہار دے دو کہ ہم نے پیکٹ میں خط نہیں ڈالا ۔ رلیا رام نے خود ڈال دیا ہو گا اور نیز بطور
تسلی دہی کے کہا کہ ایسا بیان کرنے سے شہادت پر فیصلہ ہو جائے گا اور دو جھوٹے گواہ دے کر بریت
ہو جائے گی ۔ ورنہ صورت مقدمہ سخت مشکل ہے اور کوئی طریق رہائی نہیں ۔ مگر میں نے ان سب کو ۔
جواب دیا کہ میں کسی حالت میں راستی کو چھوڑ نا نہیں چاہتا۔ جو ہوگا سو ہوگا۔
تب اسی دن یا دوسرے دن مجھے ایک انگریز کی عدالت میں پیش کیا گیا اور میرے مقابل پر
ڈاکخانہ جات کا افسر بحیثیت سرکاری مدعی ہونے کے حاضر ہوا۔ اس وقت حاکم عدالت نے اپنے
ہاتھ سے میرا اظہار لکھا اور سب سے پہلے مجھ سے یہی سوال کیا کہ کیا یہ خط تم نے اپنے پیکٹ میں رکھ کیا خط تم
دیا تھا اور یہ خط اور یہ پیکٹ تمہارا ہے ؟ تب میں نے بلا توقف جواب دیا کہ یہ میرا ہی خط اور میرا ہی
پیکٹ ہے اور میں نے اس خط کو پیکٹ کے اندر رکھ کر روانہ کیا تھا مگر میں نے گورنمنٹ کی نقصان رسانی
محصول کے لئے بد نیتی سے یہ کام نہیں کیا بلکہ میں نے اس خط کو اس مضمون سے کچھ علیحدہ نہیں سمجھا
اور نہ اس میں کوئی نج کی بات تھی ۔ اس بات کو سنتے ہی خدا تعالیٰ نے اس انگریز کے دل کو میری
طرف پھیر دیا اور میرے مقابل پر افسر ڈاکخانہ جات نے بہت شور مچایا اور لمبی لمبی تقریریں انگریزی
میں کیں جن کو میں نہیں سمجھتا تھا مگر اس قدر سمجھتا تھا کہ ہر ایک تقریر کے بعد زبان انگریزی میں وہ حاکم
نونوکر کے اس کی سب باتوں کو رد کر دیتا تھا۔ انجام کار جب وہ افسر مدعی اپنی تمام وجوہ پیش کر چکا
اور اپنے تمام بخارات نکال چکا تو حاکم نے فیصلہ لکھنے کی طرف توجہ کی اور شاید سطر یا ڈیڑھ لکھ کر مجھ کو
کہا کہ اچھا آپ کے لئے رخصت ۔ یہ سن کر میں عدالت کے کمرہ سے باہر ہوا اور اپنے محسن حقیقی کا
شکر بجالا یا جس نے ایک افسر انگریز کے مقابل پر مجھ کو ہی فتح بخشی اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس
وقت صدق کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اس بلا سے مجھ کو نجات دی۔ میں نے اس سے پہلے یہ خواب
بھی دیکھی تھی کہ ایک شخص نے میری ٹوپی اُتارنے کیلئے ہاتھ مارا۔ میں نے کہا۔ کیا کرنے لگا ہے؟
تب اس نے ٹوپی کو میرے سر پر ہی رہنے دیا اور کہا کہ خیر ہے خیر ہے لیے
از انجملہ ایک نمونہ یہ ہے کہ میرے بیٹے سلطان احمد نے ایک ہندو پر بدیں بنیا د نالش کی کہ اس
نے ہماری زمین پر مکان بنا لیا ہے اور مسماری مکان کا دعوی تھا اور ترتیب مقدمہ میں ایک امر
خلاف واقعہ تھا۔ جس کے ثبوت سے وہ مقدمہ ڈسمس ہونے کے لائق ٹھہرتا تھا اور مقدمہ کے ڈسمس
ہونے کی حالت میں نہ صرف سلطان احمد کو بلکہ مجھ کو بھی نقصان تلف ملکیت اُٹھانا پڑتا تھا ۔ تب
فریق مخالف نے موقعہ پا کر میری گواہی لکھا دی اور میں بٹالہ میں گیا اور با بوفتح الدین سب پوسٹ ماسٹر
کے مکان پر جو تحصیل بٹالہ کے پاس ہے، جا ٹھہرا اور مقدمہ ایک ہندو منصف کے پاس تھا۔ جس کا نام
یاد نہیں رہا مگر ایک پاؤں سے وہ لنگڑا بھی تھا۔ اس وقت سلطان احمد کا وکیل میرے پاس آیا کہ اب
وقت پیشی مقدمہ ہے۔ آپ کیا اظہار دیں گے میں نے کہا کہ وہ اظہار دوں گا جو واقعی امر اور سیچ
ہے۔ تب اس نے کہا کہ پھر آپ کے کچہری جانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں جاتا ہوں تا مقدمہ سے
دست بردار ہو جاؤں ۔سو وہ مقدمہ میں نے اپنے ہاتھوں سے محض رعایت صدق کی وجہ سے آپ خراب
کیا اور راست گوئی کو ابتغاء لمرضات الله مقدم رکھ کر مالی نقصان کو بیچ سمجھا۔ یہ آخری دو نمونے
بھی بے ثبوت نہیں ۔ پچھلے واقعہ کا گواہ شیخ علی احمد وکیل گورداسپور اور سردار محمد حیات خان صاحب
لے آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۷ تا ۲۹۹
سی ایس آئی ہیں اور نیز مثل مقدمہ دفتر گورداسپورہ میں موجود ہو گی اور دوسرے واقعہ کا گواہ
با بو فتح الدین اور خود وکیل جس کا اس وقت مجھ کو نام یا د نہیں اور نیز وہ منصف جس کا ذکر کر چکا ہوں
جواب شایدلد ہیا نہ میں بدل گیا ہے ۔ غالباً اس مقدمہ کو سات برس کے قریب گزرا ہوگا ۔ ہاں یاد آیا
اس مقدمہ کا ایک گواہ نبی بخش پٹواری بٹالہ بھی ہے ۔
اب اے حضرت شیخ صاحب ! اگر آپ کے پاس بھی اس درجہ ابتلا کی کوئی نظیر ہو جس میں آپ
کی جان اور آبرو اور مال راست گوئی کی حالت میں برباد ہوتا آپ کو دکھائی دیا ہو اور آپ نے سچ کو
نہ چھوڑا ہوا اور مال اور جان کی کچھ پرواہ نہ کی ہو تو للہ وہ واقعہ اپنا معہ اس کے کامل ثبوت کے پیش
کیجئے ۔ ورنہ میرا تو یہ اعتقاد ہے کہ اس زمانہ کے اکثر ملا اور مولویوں کی باتیں ہی باتیں ہیں ، ورنہ
ایک پیسہ پر ایمان بیچنے کو تیار ہیں کیونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ کے
مولویوں کو بدترین خلائق بیان فرمایا ہے اور آپ کے مجد د صاحب نواب صدیق حسن خان مرحوم
مج الکرامہ میں تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ آخری زمانہ یہی زمانہ ہے ۔ سوایسے مولویوں کا زہد و تقویٰ
بغیر ثبوت قبول کرنے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کی تکذیب لازم آتی ہے ۔ سو آپ
نظیر پیش کریں اور اگر پیش نہ کر سکیں تو ثابت ہو گا کہ آپ کے پاس صرف راست گوئی کا دعوی ہے مگر
کوئی دعوی بے امتحان قبول کے لائق نہیں ۔ اندرونی حال آپ کا خدا تعالیٰ کو معلوم ہوگا کہ آپ کبھی
کذب اور افترا کی نجاست سے ملوث ہوئے یا نہیں یا ان کو معلوم ہو گا جو آپ کے حالات سے واقف ہوں
گے۔ جو شخص ابتلا کے وقت صادق نکلتا ہے اور سچ کو نہیں چھوڑتا اس کے صدق پر مہر لگ جاتی ہے۔ اگر یہ مہر
آپ کے پاس ہے تو پیش کریں ورنہ خدا تعالیٰ سے ڈریں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کی پردہ دری کرے۔
آپ کی ان بیہودہ اور حاسدا نہ باتوں سے مجھ کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے کہ آپ لکھتے ہیں کہ تم
مختاری اور مقدمہ بازی کا کام کرتے بازی کا کام کرتے رہے ہو۔ آپ ان افتراؤں سے باز آ جائیں ۔ آپ خوب
جانتے ہیں کہ یہ عاجز ان پیشوں میں کبھی نہیں پڑا کہ دوسروں کے مقدمات عدالتوں میں کرتا
پھرے۔ ہاں والد صاحب کے زمانہ میں اکثر وکلاء کی معرفت اپنی زمینداری کے مقدمات ہوتے
تھے اور کبھی ضرور تا مجھے آپ بھی جانا پڑتا تھا۔ مگر آپ کا یہ خیال کہ وہ جھوٹے مقدمات ہوں گے،
ایک شیطنت کی بد بو سے بھرا ہوا ہے۔ کیا ہر ایک نالش کرنے والا ضرور جھوٹا مقدمہ کرتا ہے یا ضرور
جھوٹ ہی کہتا ہے؟
جلد اول
ہر
اے کی طبع شیخ! خدا جانے تیری کسی حالت میں موت ہوگی ۔ کیا جو شخص اپنے حقوق کی حفاظت
کے لئے یا اپنے حقوق کی طلب کے لئے عدالت میں مقدمہ کرتا ہے اس کو ضرور جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
ہر گز نہیں ۔ بلکہ جس کو خدا تعالیٰ نے قوت صدق عطا کی ہو اور سچ سے محبت رکھتا ہو وہ بالطبع دروغ سے
نفرت رکھتا ہے اور جب کوئی دنیوی فائدہ جھوٹ بولنے پر ہی موقوف ہوتو اس فائدہ کو چھوڑ د دیتا ہے۔
مگر افسوس کہ نجاست خورا انسان ہر یک انسان کو نجاست خور ہی سمجھتا ہے ۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ
کہا کرتے ہیں کہ بغیر جھوٹ بولنے کے عدالتوں میں مقدمہ نہیں کر سکتے ۔ سو یہ قول ان کا اس حالت
میں سچا ہے کہ جب ایک مقدمہ باز کسی حالت میں اپنے نقصان کا روا دار نہ ہو اور خواہ مخواہ ہر یک
مقدمہ میں کامیاب ہونا چاہئے مگر جو شخص صدق کو بہر حال مقدم رکھے وہ کیوں ایسا کرے گا۔ جب
کسی نے اپنا نقصان گوارا کر لیا تو پھر وہ کیوں کذب کا محتاج ہوگا ۔
اب یہ بھی واضح رہے کہ یہ سچ ہے کہ والد مرحوم کے وقت میں مجھے بعض اپنے زمینداری
معاملات کی حق رسی کے لئے عدالتوں میں جانا پڑتا تھا مگر والد صاحب کے مقدمات صرف اس قسم
کے تھے کہ بعض اسامیاں جو اپنے ذمہ کچھ باقی رکھ لیتی تھیں یا کبھی بلا اجازت کوئی درخت کاٹ لیتی
تھیں یا بعض دیہات کے نمبرداروں سے تعلق داری کے حقوق بذریعہ عدالت وصول کرنے پڑتے
تھے اور وہ سب مقدمات بوجہ اس احسن انتظام کے کہ محاسب دیہات یعنی پٹواری کی شہادت اکثر ب دنیات یعنی پٹواری کی سب دیہات یعنی پٹواری کی شہادت اکثر
ان میں کافی ہوتی تھی ، پیچیدہ نہیں ہوتے تھے اور دروغگوئی کو ان سے کچھ تعلق نہیں تھا کیونکہ
تحریرات سرکاری پر فیصلہ ہوتا تھا۔ اور چونکہ اس زمانہ میں زمین کی بے قدری تھی اس لئے ہمیشہ
زمینداری میں خسارہ اُٹھانا پڑتا اور بسا اوقات کم مقدمات کا کاشتکاروں کے مقابل پر خود نقصان اُٹھا
کر رعایت کرنی پڑتی تھی اور عقلمند لوگ جانتے ہیں کہ ایک دیانتدار زمیندار اپنے کا شتکاروں سے ایسا
برتاؤ رکھ سکتا ہے جو بحیثیت پورے متقی اور کامل پر ہیز گار کے ہو۔ اور زمینداری اور نیکوکاری میں کوئی
حقیقی مخالفت اور ضد نہیں ۔ بایں ہمہ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ والد صاحب کے انتقال کے بعد کبھی میں
نے ، بجز اس خط کے مقدمہ کے جس کا ذکر کر چکا ہوں ، کوئی مقدمہ کیا ہو۔ اگر میں مقدمہ کرنے سے
بالطبع متنفر نہ ہوتا ( تو ) میں والد صاحب کے انتقال کے بعد جو پندرہ سال کا عرصہ گزر گیا ، آزادی
سے مقدمات کیا کرتا۔ اور پھر یہ بھی یادر ہے کہ ان مقدمات کا مہاجنوں کے مقدمات پر قیاس کرنا
کور باطن آدمیوں کا کام ہے۔ میں اس بات کو چھپا نہیں سکتا کہ کئی پشت سے میرے خاندان میں
زمینداری چلی آتی ہے اور اب بھی ہے اور زمیندار کو ضرور تا کبھی مقدمہ کی حاجت پڑ جاتی ہے۔
مگر یہ امر ایک منصف مزاج کی نظر میں جرح کا محل نہیں ٹھہر سکتا ۔ حدیثوں کو پڑھو کہ وہ آخری
زمانہ میں آنے والا اور اس زمانہ میں آنے والا ، کہ جب قریش سے بادشاہی جاتی رہے گی اور
آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک تفرقہ اور پریشانی میں پڑی ہوئی ہوگی ، زمیندار ہی ہوگا اور مجھ کو
خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ میں ہوں ۔ احادیث نبویہ میں صاف لکھا ہے کہ آخری زمانہ میں ایک
مؤیّد دین وملت پیدا ہوگا اور اس کی یہ علامت ہوگی کہ وہ حارث ہو گا یعنی زمیندار ہوگا۔
اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر یک مسلمان کو چاہئے کہ اس کو قبول کر
لیوے اور اس کی مدد کرے۔ اب سوچو کہ زمیندار ہونا تو میرے صدق کی ایک علامت ہے نہ جائے
جرح ۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قبول کرنے کے لئے حکم ہے نہ رڈ کیلئے ۔
چشم بد اندیش که برکنده باد
عیب نماند هنرش در نظر
ہاں مقدمہ بازی آپ کے والد صاحب کی جائے جرح ہو تو کچھ تعجب نہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ
انگریزی عملداری میں اکثر سود خوروں کی مختار کاری میں ان کی عمر بسر ہوئی اور جس طرح بن پڑا
انہوں نے بعض لوگوں کے مقدمے محنتانہ پر لئے ۔ گو وہ قانونی طور پر نہ مختار نہ وکیل بلکہ فیل شدہ بھی
نہیں تھے۔ مگر پیٹ بھرنے کیلئے سب کچھ کیا ۔ لیکن یہ یہ ر عا عاجز : تو بجز اپنی زمینداری کے مقدمات کے جن
میں اکثر آپ کے والد صاحب جیسے بلکہ عزت اور لیاقت میں ان سے بڑھ کر مختار بھی کئے ہوئے
تھے، دوسروں کے مقدمات سے کبھی کچھ غرض نہیں رکھتا تھا اور مجھ کو یاد ہے بلکہ آپ کو بھی یاد ہوگا کہ
ایک دفعہ آپ کے والد صاحب نے بھی مقام بٹالہ میں حضرت مرزا صاحب مرحوم کی خدمت میں
اپنی تمنا ظاہر کی تھی کہ مجھ کو بعض مقدمات کیلئے نوکر رکھا جاوے تا بطور مختار عدالتوں میں جاؤں مگر
چونکہ زمینداری مقدمات کی پیروی کی ان میں لیاقت نہیں تھی اس لئے عذر کر دیا گیا تھا۔ ہے
ا ابو داؤد كتاب الفتن
کے آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۹ تا ۳۰۴
قولہ: آپ نے الہامی بیٹا تولد ہونے کی پیشگوئی کی یعنی جھوٹ بولا ۔
اقول: آپ اپنے سفلہ اپنے سے باز نہیں آتے ۔ خدا جانے آپ کسی خمیر کے ہیں ۔ اس پیشگوئی
تو
میں کونسی دروغ کی بات نکلی ۔ اگر آپ کا یہ مطلب ہے کہ پیشگوئی کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوا اور مر گیا
کیا آپ یہ ثبوت دے سکتے ہیں کہ کسی الہام میں یہ مضمون درج تھا کہ وہ موعود لڑ کا وہی ہے ۔ اگر
دے سکتے ہیں تو وہ الہام پیش کریں ۔ یادر ہے کہ ایسا کوئی الہام نہیں ۔ ہاں اگر میں نے اجتہادی طور
پر کہا ہو کہ شاید یہ لڑکا وہی موعود لڑکا ہے تو کیا اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ الہام غلط نکلا؟ آپ
کو معلوم نہیں کہ کبھی ملہم اپنے الہام میں اجتہاد بھی کرتا ہے اور کبھی وہ اجتہاد خطا بھی جاتا ہے۔ مگر اس
سے الہام کی وقعت اور عظمت میں کچھ فرق نہیں آتا ۔ صدہا مرتبہ ہر ایک کو اتفاق پیش آتا ہے کہ ایک آتا۔
خواب تو سچی ہوتی ہے مگر تعبیر میں غلطی ہو جاتی ہے ۔ یہ ہدایت اور یہ معرفت کا دقیقہ تو خاص
قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے لیکن ان کیلئے جو آنکھیں رکھتے ہیں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ آج تو آپ
نے مجھ پر اعتراض کیا، کبھی ایسا نہ ہو کہ کل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اعتراض کر دیں اور کہیں
کہ آنجناب نے جس وحی کی تصدیق کیلئے یعنی طواف کی غرض سے دو سو کوس کا سفر اختیار کیا تھا وہ طواف اس
سال نہ ہو سکا اور اجتہادی غلطی ثابت ہوئی ۔ افسوس ! کہ فرط تعصب سے فَذَهَبَ وَهْلِی کی
حدیث بھی آپ کو بھول گئی مجھے تو آپ کے انجام کا فکر لگا ہوا ہے۔ دیکھیں کہ کہاں تک نوبت پہنچتی ہے۔
اور لڑکے کی پیشگوئی تو حق ہے، ضرور پوری ہوگی اور آپ جیسے منکروں کو خدا تعالیٰ رُسوا کرے
گا۔ اے دشمن حق ! جب کہ تمام پیشگوئیوں کے مجموعی الفاظ یہ ہیں کہ بعض لڑکے فوت بھی ہونگے اور ایک لڑکا
خدا تعالیٰ سے ہدایت میں کمال پائے گا تو پھر آپ کا اعتراض اس بات پر کھلی کھلی دلیل ہے کہ اب آپ کا
باطن مسخ شدہ ہے۔ یہ تو یہودیوں کے علماء کا آپ نے نقشہ اُتار دیا۔ اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
قولہ : اس سے ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بندوں پر جھوٹ بولنے میں دلیر ہو وہ خدا پر
جھوٹ بولنے سے کیونکر رک سکتا ہے ۔
اقول : ان باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی فطرت ان الزامات سے خالی نہیں جن کو آپ
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام حدیث نمبر ۳۴۲۵ و بخاری کتاب
التعبير باب اذاراى بقراً تنحر حدیث نمبر ۶۶۲۹
کے والد صاحب ، جن کے بعض خطوط آپ کی فطرت اور آپ کے اوصاف حمیدہ کے متعلق پاس بھی
غالباً کسی بستہ میں پڑے ہوئے ہونگے ، بزبان خود مشہور کر گئے ہیں ۔ اے نیک بخت ! اول ثابت
تو کیا ہوتا کہ فلاں فلاں شخص کے روبرو اس عاجز نے کبھی جھوٹ بولا تھا۔ اپنے التزام صدق کی جو
میں نے نظیر یں پیش کی ہیں ان کے مقابل پر بھلا کوئی نظیر پیش کرو تا آپ کا منہ اس لائق ٹھہرے کہ
آپ اس شخص کی نکتہ چینی کر سکو جو سخت امتحان کے وقت صادق نکلا اور صدق کو ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
میں حیران ہوں کا ہوں کہ کونسا جن آپ کے سر پر سوار ہے جو آپ کی پردہ دری کرا رہا ہے ۔
آخر میں یہ بھی آپ کو یادر ہے کہ یہ آپ کا سرا سر افتراء ہے کہ الہام كَلْبٌ يَمُوتُ عَلَى كَلْبِ
کو اپنے اوپر وارد کر رہے ہیں۔ میں نے ہرگز کسی کے پاس یہ نہیں کہا کہ اس کا مصداق آپ ہیں اور
جو بعض درشت کلمات کی آپ شکایت کرتے ہیں ، یہ بھی بے جا ہے ۔ آپ کی سخت بد زبانیوں
کے جواب میں آپ کے کافر ٹھہرانے کے بعد ، آپ کے دجال اور شیطان اور کذاب کہنے کے بعد
اگر ہم نے آپ کی موجودہ حالت کے مناسب آپ کو کچھ حق حق کہہ دیا تو کیا بُرا کیا آخر
وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ " کا بھی تو ایک وقت ہے ۔
آپ کا یہ خیال کہ گویا یہ عاجز براہین احمدیہ کی فروخت میں دس ہزار روپیہ لوگوں سے لے کر
خورد برد کر گیا ہے یہ اس شیطان نے آپ کو سبق دیا ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ آپ کو
کیونکر معلوم ہو گیا کہ میری نیت میں براہین کا طبع کرنا نہیں ۔ اگر براہین طبع ہو کر شائع ہوگئی تو کیا ہوکر
اس دن شرم کا تقاضا نہیں ہو گا کہ آپ غرق ہو جائیں؟ ہر یک دیر بدظنی پر مبنی نہیں ہو سکتی اور میں
نے تو اشتہار بھی دے دیا تھا کہ ہر یک مستعجل اپنا روپیہ واپس لے سکتا ہے اور بہت سا روپیہ
نوٹ : آپ کو اس عاجز کے وہ احسانات بھول گئے جبکہ میں آپ کے والد صاحب کو آپ کی پردہ دری
سے روکتا رہا۔ آپ خوب جانتے ہیں کہ میں نے اُس سچے الزام کو کبھی پسند نہیں کیا جو آپ کے
والد صاحب آپ کی نسبت اخباروں میں شائع کرانا چاہتے تھے اور میں آپ کی پردہ پوشی اور
صفوت فطرت کا ہمیشہ حامی رہا اور انہیں روکتا رہا۔ لیکن میرے احسان کا آپ نے یہ بدلہ دیا کہ میں
نے تو سچے الزاموں سے آپ کو بچایا مگر آپ نے بحسب تقاضائے فطرت مبارکہ دروغ گوئی کا
الزام میرے پر لگایا ۔ اب مجھے یقین ہوا کہ آپ کے والد صاحب بے شک سچے تھے ۔ منہ
ا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۱۴۵ التوبة: ٧٣
واپس بھی کر دیا ۔ قرآن کریم جس کی خلق اللہ کو بہت ضرورت تھی اور جو لوح محفوظ میں قدیم
سے جمع تھا ۔ تئیس سال میں نازل ہوا اور آپ جیسے بدظنیوں کے مارے ہوئے اعتراض کرتے
رہے ۔ کہ لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً
قولہ: جب سے آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی مشتہر کیا ہے اس دن سے آپ کی کوئی تحریر،
کوئی تقریر، کوئی خط ، کوئی تصنیف جھوٹ سے خالی نہیں ۔
اقول: اے شیخ نامہ سیاہ ! اس دروغ بے فروغ کے جواب میں کیا کہوں اور کیا لکھوں۔ خدا تعالیٰ تجھ کو
آپ ہی جواب دیوے کہ اب تو حد سے بڑھ گیا۔ اے بد قسمت انسان! تو ان بہتانوں کے سا ساتھ کب
تک جئے گا ۔ کب تک تو اس لڑائی میں جو خدا تعالیٰ سے لڑ رہا ہے، موت سے بچتا رہے گا۔ اگر مجھ کو تُو نے
یا کسی نے اپنی نابینائی سے دروغ گو سمجھا تو یہ کچھ نئی بات نہیں ۔ آپ کے ہم خصلت ابو جہل اور ابولہب بھی
خدا تعالیٰ کے نبی صادق کو کذاب جانتے تھے۔ انسان جب فرط تعصب سے اندھا ہو جاتا ہے تو صادق کی
ہر ایک بات اس کو کذب ہی معلوم ہوتی ہے لیکن خدائے تعالیٰ صادق کا انجام بخیر کرتا ہے اور کاذب کے
نقش ہستی کو مٹا دیتا ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ لَ
قوله : ( آپ نے ) بحث سے گریز کر کے انواع اتہام اور ا کا ذیب کا اشتہار دیا۔
اقول : یہ سب آپ کے دروغ بے فروغ ہیں جو بباعث تقاضائے فطرت بے اختیار آپ کے
منہ سے نکل رہے ہیں ورنہ جو لوگ میری اور آپ کی تحریروں کو غور سے دیکھتے ہیں وہ خود فیصلہ کر سکتے
ہیں کہ آیا اتہام اور کذب اور گریز اس عاجز کا خاصہ ہے یا خود آپ ہی کا۔ چالا کی کی باتیں اگر آپ
نہ کریں تو اور کون کرے ۔ ایک تو قانون گوشیخ ہوئے دوسرے، چار حرف پڑھنے کا دماغ میں کیڑا ۔
مگر خوب یا د رکھو وہ دن آتا ہے کہ خود خدا وند تعالیٰ ظاہر کر دے گا کہ ہم دونوں میں سے کون کا ذب
اور مفتری اور خدا تعالیٰ کی نظر میں ذلیل اور رُسوا ہے اور کس کی خداوند کریم آسمانی تائیدات سے
عزت ظاہر کرتا ہے ۔ ذرہ صبر کرو اور انجام کو دیکھو ۔
قولہ: آپ میں رحمت اور ہمدردی کا شمہ اثر بھی ہوتا تو جس وقت میں نے آپ کے
دعویٰ مسیحائی سے اپنا خلاف ظاہر کیا تھا آپ فوراً مجھے اپنی جگہ بلاتے یا غریب خانہ پر قدم رنجہ فرماتے ۔
ا الفرقان: ۳۳ النحل: ۱۲۹
اقول: اے حضرت ! آپ کو آنے سے کس نے منع کیا تھا؟ یا میری ڈیوڑھی پر دربان تھے جنہوں نے
اندر آنے سے روک دیا ؟ کیا پہلے اس سے آپ پوچھ پوچھ کر آیا کرتے تھے؟ آپ کے تو والد صاحب بھی
بیماری اور تپ کی حالت میں بھی بٹالہ سے افتاں خیزاں میرے پاس آجاتے تھے پھر آپ کو نئی روک کونسی
پیش آ گئی تھی ؟ اور جب کہ آپ اپنے ذاتی بخل اور ذاتی حسد اور شیخ نجدی کے خصائل اور کبر اور نخوت کو کسی
حالت میں چھوڑنے والے نہیں تھے تو میں آپ کو اپنے مکان پر بلا کر کیا ہمدردی اور رحمت کرتا؟ ہاں! میں
نے آپ کے مکان پر بھی جانا خلاف مصلحت سمجھا کیونکہ میں نے آپ کے مزاج میں کبر اور نخوت کا مادہ
معلوم کر لیا تھا اور میرے نزدیک یہ قرین مصلحت تھا کہ آپ کو ایک مسہل دیا جائے اور جہاں تک ہو سکے وہ
مادہ آپ کے اندر سے باستیفا نکال دیا جائے ۔ سواب تک تو کچھ تخفیف معلوم نہیں ہوتی ۔ خدا جانے کس
غضب کا مادہ آپ کے پیٹ میں بھرا ہوا ہے۔ اور اللہ جل شانہ جانتا ہے کہ میں نے آپ کی بد زبانی پر
بہت صبر کیا۔ بہت ستایا گیا اور آپ کو رو کے گیا اور اب بھی آپ کی بد گوئی اور تکفیر اور تفسیق پر بہر حال صبر کر
سکتا ہوں لیکن بعض اوقات محض اس نیت سے پیرا یہ درشتی آپ کی بدگوئی کے مقابلہ میں اختیار کرتا ہوں کہ تا
وہ مادہ خبث کہ جو مولویت کے باطل تصور سے آپ کے دل میں جما ہوا ہے اور جن کی طرح آپ کو چمٹا ہوا
ہے۔ وہ بکلی نکل جائے ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں اور خدائے تعالیٰ جانتا ہے کہ میں علی وجہ البصیرت یقین رکھتا
ہوں کہ آپ صرف استخوان فروش ہیں اور علم اور درایت اور تفقہ سے سخت بے بہرہ اور ایک نبی اور بلید آدمی
ہیں جن کو حقائق اور معارف کے کوچہ کی طرف ذرہ بھی گزر نہیں اور ساتھ اس کے یہ بلا لگی ہوئی ہے کہ ناحق
کے تکبر اور نخوت نے آپ کو ہلاک ہی کر دیا ہے۔ جب تک آپ کو اپنی اس جہالت پر اطلاع نہ ہو اور دماغ
سے غرور کا کیڑا نہ نکلے تب تک آپ نہ کوئی دنیا کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں نہ دین کی۔ آپ کا بڑا دوست
وہ ہوگا جو اس کوشش میں لگار ہے جو آپ کی جہالتیں اور نخوتیں آپ پر ثابت کرے۔ میں نہیں جانتا کہ آپ
کو کس بات پر ناز ہے۔
شرمناک فطرت کے ساتھ اور اس موٹی سمجھ اور سطحی خیال پر یہ تکبر اور یہ ناز نعوذ بالله من
هذه الجهالة والحمق و ترك الحياء والسخافة والضلالة
اور آپ کا یہ خیال کہ میں نے اب فساد کیلئے خط بھیجا ہے تا کہ بٹالہ کے مسلمانوں میں پھوٹ
پڑے۔ عزیز من! یہ آپ کے فطرتی تو ہمات ہیں۔ میں نے پھوٹ کیلئے نہیں بلکہ آپ کی حالت زار پر
رحم کر کے خط بھیجا تھا تا آپ تحت الثریٰ میں نہ گر جائیں اور قبل از موت حق کو سمجھ لیں ۔ مسلمانوں میں
تفرقہ اور فتنہ ڈالنا تو آپ ہی کا شیوہ ہے یہی تو آپ کا مذہب اور طریق ہے۔ جس کی وجہ سے آپ نے
ایک مسلمان کو کافر اور بے ایمان اور دجال قرار دیا اور علماء کو دھو کے دے کر تکفیر کے فتوے لکھوائے اور
اپنے استاد نذیر حسین پر موت کے دنوں کے قریب یہ احسان کیا کہ اس کے مونہہ سے کلمہ تکفیر کہلوایا اور
اس کی پیرانہ سالی کے تقویٰ پر خاک ڈالی ۔ آفرین باد بریں ہمت مردانہ تو ! نذیر حسین تو ارذل عمر میں
مبتلا اور بچوں کی طرح ہوش و حواس سے فارغ تھا۔ یہ آپ ہی نے شاگردی کا حق ادا کیا کہ اس کے
اخیر وقت اور لب بام ہونے کی حالت میں ایسی مکروہ سیاہی اس کے مونہہ پر مل دی کہ اب غالباً وہ گور
میں ہی اُس سیاہی کو لے جائے گا۔ خدا تعالیٰ کی درگاہ خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔ جو شخص مسلمان کو کافر کہتا
ہے اس کو وہی نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا ناحق کے مکفرین کیلئے اس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
وعدہ دے رکھا ہے۔ جو ایسا عدل دوست تھا جس نے ایک چور کی سفارش کے وقت سخت ناراض ہو کر
فرمایا تھا کہ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر فاطمہ بنت محمد چوری کرے
تو اس کا بھی ہاتھ کاٹا جائے گا۔
قولہ: ( اس صورت میں قادیان پہنچ سکتا ہوں ) کہ مسلمانوں پر آپ کا جھوٹ اور فریب کھولوں
لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ آپ میری جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔
اقول : اب آپ کسی حیلہ و بہانہ سے گریز نہیں کر سکتے ۔ اب تو دس لعنتیں آپ کی خدمت میں سے ۔
نذر کر دی ہیں اور اللہ جل شانہ کی قسم بھی دی ہے کہ آپ آسمانی طریق سے میرے ساتھ صدق اور
کذب کا فیصلہ کر لیں ۔ اگر آپ مجھ کو جھوٹا سمجھنے میں سچے ہیں تو میری اس بات کو سنتے ہی مقابلہ کیلئے
کھڑے ہو جائیں گے ورنہ ان تمام لعنتوں کو ہضم کر جائیں گے اور کچے اور بیہودہ عذرات سے ٹال
دیں گے۔ اور میں آپ کو ہلاک کرنا نہیں چاہتا ۔ اہتا ۔ ایک ہی ہے جو آپ کو در حالت نہ کو در حالت نہ باز آنے کے
ہلاک کرے گا اور اپنے دین کو آپ کے اس فتنہ سے نجات دے گا اور آپ کے قادیان آنے کی کچھ
ضرورت نہیں ۔ اگر آپ اللہ اور رسول کے نشان کے موافق آزمائش کیلئے مستعد ہوں تو میں خود بٹالہ
اور امرتسر اور لاہور میں آ سکتا ہوں ۔ تا سیاہ روئے شود هر که در وغش باشد کے
لے آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۰۴ تا ۳۱۰
مکتوب نمبر ۲۱
جواب الجواب شیخ بٹالوی
جلد اول
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَّمٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفى يا اما بعد ۔ آپ کا رجسٹری شده خط مؤرخہ
۴ رجنوری ۱۸۹۳ء کو مجھ کو ملا ۔ اگر چہ آپ کا یہ خط جو کذب اور تہمت اور بے جا افتراؤں کا ایک
مجموعہ ہے اس لائق نہیں تھا کہ میں اس کا کچھ جواب آپ کو لکھتا ، فقط اعراض کافی تھا لیکن چونکہ آپ
نے اپنے خط کے صفحہ دو اور تین میں اس عاجز کی تین پیشگوئیوں کا ذکر کر کے بالآخر اس تیسری
پیشگوئی پر حصر کر دیا ہے جو نور افشاں دہم مئی ۱۸۸۸ء اور نیز میرے اشتہار مشتہرہ ۰ار جولائی
۱۸۸۸ء میں درج ہے اور آپ نے اقرار کیا ہے کہ اگر اس الہام کا سچا ہونا ثابت ہو جائے تو میں
آپ کو ملہم مان لوں گا اور یہ سمجھوں گا کہ میں نے آپ کے عقائد و تعلیمات کو مخالف حق اور آپ کو
بداخلاق اور گمراہ سمجھنے میں غلطی کی ۔ اس لئے اس عاجز نے پھر آپ کی حالت پر رحم کر کے آپ کو اس
الہامی پیشگوئی کے ثبوت کی طرف توجہ دلانا مناسب سمجھا۔ وہ پیشگوئی جیسا کہ آپ خود اپنے خط میں
بیان کر چکے ہیں ۔ یہی تھی کہ اگر مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری اپنی بیٹی اس عاجز کو نہ دیوے اور کسی سے
نکاح کر دیوے تو روز نکاح سے تین برس کے اندر فوت ہو جائے گا ۔ اس پیشگوئی کی یہ بنیاد نہیں
تھی کہ خواہ نخواہ مرزا احمد بیگ کی بیٹی کی درخواست کی گئی تھی بلکہ یہ بنیاد تھی کہ یہ فریق مخالف جن میں
سے مرزا احمد بیگ بھی ایک تھا۔ اس عاجز کے قریبی رشتہ دار مگر دین کے سخت مخالف تھے اور ایک ان میں میں
سے عداوت میں اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ اللہ جل شانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو علانیہ گالیاں دیتا تھا
اور اپنا مذہب دہر یہ رکھتا تھا اور نشان کے طلب کے لئے ایک اشتہار بھی جاری کر چکا تھا اور یہ سب مجھ کو
مگار خیال کرتے تھے اور نشان مانگتے تھے اور صوم وصلوٰۃ اور عقائد اسلام پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے۔ سو
خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ ان پر اپنی حجت پوری کرے ۔ سو اس نے نشان دکھلانے میں وہ پہلو اختیار کیا
ا النمل : ٦٠