غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دین کی طرف لے جاتی ہے۔ وہ خیالات جو دین اور اہل دین سابقین اولین اور متاخرین
اور محققین کی جانب سے یہ جبر منہ پھیرے دیتے ہیں اور شکوک اور تو ہمات دین اور قرآن شریف
اور نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر اثر شیاطین اور دجالان سے کسی کے دل میں کسی وقت پیدا ہوتے ہیں
ان کی بڑے زور شور سے بیخ کنی کرتی ہے اور انوار اور برکات کے نزول کا سبب ہوتی ہے۔
اس زمانہ میں جو مذاہب باطلہ اور اعتقادات ناحقہ نے بسبب میسر ہو جانے اور پڑھائے
جانے علم منطق اور فلسفہ اور ریاضی وغیرہ کے مخالف دین متین کے عموماً رواج اور شہرت پا کر
مسلمانوں کے دلوں پر اثر کر کے حقیقت دین اسلام اور قرآن شریف پر پردہ ڈال رہے ہیں
اور نیچری اور عیسائی اور آریہ سماج اور دھرم سماج مقابلہ پر کھڑے ہو گئے ہیں اور مسلمانوں میں
نادانی اور بے علمی اور مفقود ہونے وجود علماء راستین کے سبب سے مخالفین کی لغویات نے زور ڈال
دیا ہے۔ ضرور تھا اور لازمی تھا کہ خدا تعالیٰ کسی ایسے شخص کو واسطہ محافظت اپنے دین حق کی کرتا ۔
جو مخالفین کا من کل الوجوہ مقابلہ کرتا اور عام خاص کو تزلزل سے بچاتا۔ سوشکر ہے خداوند کریم
رحمن و رحیم کا کہ ہندوستان میں آپ کی ذات کو یہ شرف دیا اور اپنے نبی مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
کی امت کو ایسے نازک وقت میں ، کہ جب ان کی دنیا میں کہیں نہ حکومت باقی ہے نہ ثروت نہ
قدر ومنزلت ۔ ملک پر ہر جگہ ذلیل نظر آتے ہیں ، تقویت بخشی ۔ دعا ہے اسی سے جو سب کا
خالق اور حاکم رب العالمین ہے کہ آپ کے الہامات کے منشاء اور اثر کو جیسے اس کی مرضی
ہے پورا کرے۔ ہندوستان میں اس وقت اور ملکوں سے زیادہ اس کی ضرورت تھی ۔ سوشکر ہے
ایسے ہندوستان میں آپ کو شرف دیا۔ جو آپ نے اپنی کتاب کے متن اور حاشیوں میں حضور
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم و قرآن شریف کے باب میں درج فرمایا ہے۔ اس میں کوئی مسلمان
جاہل اور عالم سوائے امنا اور صدقنا کے زبان پر نہیں لا سکتا۔ ہاں وہ زبان کھولے جس کو
دین اسلام سے ظاہر و باطن میں مس نہ ہوا اور شرم و حیاء بھی نہ ہو ۔ البتہ جن اشخاص کو حسد و تکبر
غالب ہوگا ۔ وہ آپ کے الہامات ات ا اور پیشگوئیوں پر اعتراض کریں گے مگر اس اس عاجز کے خیال
میں نہیں آتا وہ ایسا کیوں خیال کرتے ہیں یا کریں گے ۔ جب گزشتہ اولیاء اللہ اور عالمان دین
سے ایسے الہامات اور کشف اور کرامت سنتے دیکھتے رہے ہیں اور ہر مست مدہوش مدہوش دا دیوانہ کے
در پے واسطہ حاصل کر نے پیشگوئیوں کے پھرتے رہتے ہیں اور اس وقت کچھ لحاظ اتباع سنت
ہونے یا نہ ہونے اس شخص کا نہیں کرتے بلکہ خلاف مذہب کے ایسے لوگوں پر خیال نہیں کرتے ۔
جب ہم ایام گزشتہ میں جس کو سو برس نہیں گزرے جن کے دیکھنے والے اب تک موجود
ہیں ۔ خاندان شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی اور ان کی اولا د سید احمد صاحب مرحوم بریلوی کو دیکھ
سن چکے ہیں اور ان کی کتابوں کو معائنہ کر چکے ہیں اور اس میں اس قسم کے الہامات ان کے
پڑھ چکے ہیں پھر ہم اب کسی شخص پر انکار نہ کریں جن پر اس قسم کے حالات وارد ہوں اور معلوم
ہوں کیونکر انکار کے مستحق ہو سکتے ہیں ۔ جب عموماً اس خاندان کی افضلیت اور باکمال ہونے
کے قائل ہیں ۔ یہ قائل ہونا خاص کسی پر منحصر نہیں ۔ اہل اسلام ہندوستان کیا ، اہلِ ہنود بھی
تعریف اور توصیف سے یاد کرتے ہیں اور اعتقاد اپنا جتلاتے ہیں ۔ اس عاجز نے جب سے
ہوش پائی ہے اسی خاندان کو اپنا پیشوا گردانا ہے۔ اگر چہ بزرگان عاجز کے بھی ایسا خیال کرتے
رہے اور محبت پوری بجالاتے رہے۔ ان کی تصنیفات اور تالیفات جہاں تک ممکن ہوئی مطالعہ
کرتا رہا ہے اور جوان کے خاندان کا آدمی مل سکا ان سے صحبت کا فیض حاصل کرتا رہا ہے اور
اقوال پسندیدہ اور افعال حمیدہ کو ذہن نشین کر کے اس زمانہ کے اشخاص واعظ اور علماء کے
اقوال افعال کے قبول کرنے کے لئے انہیں کو معیار مقرر کیا ہے چونکہ آپ کی کتاب جو مطالعہ کی
گئی ہے اسے ان کے طریقہ اور خیالات دینی سے متفق پایا اس واسطے اس کو ملنا اور تحسین آفرین
کی صدا دل سے بلند ہوئی ہے اور آپ کے اقوال کو معتبر تصور کرتا ہوں ۔ جو زبانی مولوی
عبدالقادر خلف عبد الله لودیا نوی نے مجھ سے بیان کیا کہ آپ کو مولوی سید احمد صاحب نے جو
دیو بند کے قریب رہتے ہیں ، جواں صالح فرمایا ، ان کی درخواست پر توجہ نہیں فرمائی ۔ اس سے
بھی مجھ کو آپ کی تصدیق کی تقویت ملی ہے کہ وہ لوگ بھی صاحب ظاہر و باطن ہیں اور ان کا
خاندان بھی ہندوستان میں لاثانی ہے۔ ان پر انوارالہی کا اثر پایا جاتا ہے۔ یہ بھی ظاہر کرنا کچھ
نقص نہیں معلوم ہوتا کہ میں اپنے حال پر اور اہل دین کے خیالات پر جو بندہ کو معلوم ہوئے ہیں
کہ جو عموماً حالات مخالفان زمانہ دیکھ سن کر فکر کرتے ہیں تو اس وقت ایسے سوالات دل میں پیدا
ہوتے ہیں اور ان کے جوابات بھی اس وقت پیدا ہو جاتے ہیں جس کو آپ نے بشرح اور مفصل
طور پر اپنی کتاب میں درج فرما کر مشتہر فرمایا ہے۔ اس سے یہ مراد حاصل ہوتی ہے کہ ملائے اعلیٰ
میں توجہ اس طرف ہے اور جس کا انعکاس اس عالم فانی میں ہوتا ہے مگر جس قدر جس کی استعداد
ہے اس پر اثر کرتا ہے۔ آپ کی جیسے استعداد مخلوق فرمائی گئی آپ پر اسی قدر اثر ظاہر ہوا ۔ آپ کو
خلعت اس فخر کا پہنایا گیا ۔ اللہ تعالیٰ اپنی عنایت رحمانی سے روز افزوں شرف یاب فرماوے۔
جو اشارات اور بشارات آپ پر نازل ہوئے ہیں اس کو اعلان فرما دے ۔ آمین ثم آمین ۔
یہ کتاب ایسی اس زمانہ میں ہے جس کی ہر جگہ رائج ہونے کی ضرورت ہے۔ آپ کی تجویز
پر سوائے أَحْسَنْتَ کے اور کچھ زائد کرنا مناسب نہیں ہے مگر دست بستہ نیک نیتی سے عرض کرتا
ہوں امید ہے کہ باوجود اس قدر بلند منزلت کے ناگوار نہ ہوگا ۔ اس وقت تعداد قیمت آدھی بھی
حالات مسلمانوں پر گراں ہے اور تابع رواج اور اشتہار کے ہو رہی ہے ۔ اکثر غریب مسکین
آدمیوں کو شوق دین کا ہوتا ہے۔ متمول آدمیوں کو تو اپنے اشغال سے فرصت ہی نہیں ہوتی کہ
توجہ دنیا سے دین کی طرف کریں ۔ اس واسطے کم استطاعت آدمی قیمت سن کر خاموش رہ جاتے
ہیں کہ اپنی قدرومنزلت سے زیادہ سمجھتے ہیں ۔ جب آپ نے کل اوقات اور جائیدا داس کا رخیر
میں مستغرق کر دی ہے اور آپ کا درجہ اعلیٰ ملائے اعلیٰ میں ہے اس وقت اس فیضان عام کو کیوں
محدود کیا گیا ہے؟ استمداد منعم حقیقی پر ہی کیوں تعلق چھوڑا نہیں گیا ؟
اب یہ عاجز اپنا حال عرض کرتا ہے کہ ابتداء سے عاجز کو مطالعہ کتاب کا خصوص دینی اور
تو اریخ کا اس قدر خیال ہے۔ جب کتاب دستیاب ہو کسی وقت صبر نہیں آتا جب تک اوّل سے
آخر تک مطالعہ نہ کر لیا جاوے۔ اور در باب خرید کتب ہائے کے شوق نہیں معلوم ہوتا بلکہ روک
ہو جاتی ہے۔ کبھی اپنے ذہن میں مالیخولیا اس کو قرار دیتا ہوں اور کبھی بخل ۔ مگر یہ عادت بدلتی
نہیں ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ایام شباب میں جب ایک دفعہ کسی کتاب کو مطالعہ کر لیا یا کوئی واقعہ سن دفعہ لیا جب ایک دفعہ کی کتاب کو مطالعہ
لیا یا سامنے گزر گیا ۔ جس وقت بر وقت خیال کیا جاتا تھا سہونہیں ہوتا تھا اور دوسری دفعہ کسی
کتاب کو مطالعہ کرنے سے طبیعت نفرت کر جاتی تھی ۔ اب ذرا زیادہ غور سے یاد آتا ہے ۔
جناب سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر یہ باعث بخل کے ہو تو دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ
نجات بخشے ۔
/
حسب حال اپنی درخواست کرتا ہوں کہ یہ کتاب بندہ عاجز کو آپ محض خدا کے واسطے عطا
فرماویں اگر خدا کی مرضی ہے۔ کیونکہ بندہ کا کچھ اختیار نہیں عاجز حسبتہ اللہ نہ بلحاظ قیمت محض
بنظر حصول خوشنودی وہ خداوند تعالیٰ کے لئے جلد ارسال خدمت کرے گا ۔ اگر اب کتاب عطا
فرمائی ہو جس قد راب تک طبع ہو چکی ہے ۔ تو ۲۷ جنوری سے پہلے عطا فرمائی جاوے کیونکہ بندہ
اس درمیان میں غیر حاضر اپنے مقام سے رہے گا ۔ اپنے وطن قصبہ سرا وہ چو کی کھر کھو وہ
ضلع پر گھر میں جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ اور اگر بعد تاریخ مندرجہ بالا عنایت کرنی ہو تو
۸ فروری تک مقام مندرجہ بالا میں ارسال کرنی چاہئے اور پھر کپورتھلہ میں بھیج دینی مناسب
ہے۔ اگر وطن میں پہنچ جاوے گی ، امید ہے وہاں دیکھ کر اور بہت خواہش مند ہوں اور خیالات
جو اس عاجز گنہگار کے دل میں واسطے دین کے مستحکم ہوتے تھے ان میں سے اکثر تو مطالعہ کتاب
سے ظاہر ہو گیا کہ اس کتاب نے پوری کر دی اور امید ہے کہ اتفاق بھی جیسے ضرورت ہے اس
سے پیدا ہوا اور نفاق کی بیخ کنی ہو ۔ مگر یہ خیال کہ عام خاص مسلمان پانچوں شرائط اسلام بجالا یا
کریں یا جس میں نقص ہے اس کو پورا کریں تب ترقی ہوگی ۔ اور منجملہ اس کے ایک زکوۃ ہے
جواب فرض ہونا اس کا عام لوگوں کے خیالات سے مفقود ہو گیا ہے اس کو زور دیکر رواج دیا
جاوے۔ اپنا خیال اکثر واعظوں پر ظاہر کیا گیا اور کئی مرتبہ موقع بہ موقع جتلایا گیا کہ مجلس اور
کمیٹی مقرر کر کے کیوں اس کو جاری نہیں کرتے جس سے ایسے اخراجات دینی کے اور چندہ
وغیرہ بآسانی دئے جاسکیں ۔ صاحبان امرتسر نے چرم قربانی کا تو مدرسہ اسلامیہ کے لئے جمع
کرنا قرار دیا مگر اس طرف توجہ نہیں کی ۔ جناب توجہ باطنی اگر اس پر فرما کر اور دعا اور التجا
بجناب باری کر کے خلق کو توجہ دلاویں تو عام خاص اہلِ اسلام کو فائدہ مند ہوگا ۔ خاص اہل اسلام کوفائدہ مند ہوگا۔
اب یہ عاجز گنہگار السلام علیکم پر اس عریضہ کو ختم کر کے التجا کرتا ہے کہ اوقات عزیز میں یاد
رکھ کر دعائے خیر بابت درستی دنیا و آخرت کے مشرف فرمائے ۔
معروضه ۲۲ جنوری ۱۸۸۵ ء روز چہارشنبہ ۔ ( پنجشنبه )
عریضه نیاز گنہگار
محمد ولی اللہ
از کپور تهله
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم جناب حاجی ولی اللہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ وب
عنایت نامہ پہنچا۔ جو کچھ آں مخدوم نے لکھا ہے وہ بہت مناسب ہے ۔ اس عاجز نے پہلے
ہی سے یہ تجویز قرار دے رکھی ہے کہ کتاب براہین احمد یہ بجر متن عبارت و دلائل معقولی اور کچھ
درج نہ ہو۔ اسی وجہ سے الہامات کے بارے میں یعنی پیشگوئیوں میں ( جو ) ہنوز وقوع میں نہیں
آئیں ۔ ایک مستقل رسالہ لکھا گیا ہے جس کا نام سراج منیر ہے ۔ جن لوگوں کی ایسی باتوں سے
طبیعت کچھ مناسبت نہیں رکھتی ہوگی وہ اس رسالہ کو پڑھیں گے اور جن لوگوں کی طبیعت میں
مناسبت نہیں ہو گی ان کو دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوگا ۔ سو وہ ملامت طبع اور تکدر خاطر سے محفوظ
رہیں گے۔ اب حصہ پنجم کتاب کے چھپنے میں صرف یہ توقف ہے کہ رسالہ سراج منیر تیار
ہے۔ رسالہ سرمہ چشم آریہ کہ وہ بھی تیار اور مرتب ہے۔ اکونٹنٹ ڈیرہ غازیخان سے
پانسور و پیہ قرض لے کر کاغذ خریدا گیا ہے۔ اب تین چار روز تک یہ چھپنے شروع ہو جائیں گے۔
شاید ان کی ایک ایک روپیہ قیمت ہوگی اور قیمت وصول ہو کر حصہ پنجم کتاب کے لئے کام
آئے گی۔ اله سرمہ چشم آریہ، آریوں اور نیچریوں کے رڈ میں لکھا گیا ہے ۔ بنیاد اس رسالہ
کی وہ بحث ہے جو ہوشیار پور کے مقام پر آریوں کے ساتھ ہوئی تھی ۔ رسالہ سراج منیر شاید
مقبول طبع مبارک نہ ہوگا اس لئے اس کی نسبت لکھنا فضول ہے۔ لیکن رسالہ سرمہ چشم آریہ میں
الہامات کا ذکر نہیں ۔ الا ماشاء اللہ ۔ سو اگر آں مخدوم خالصاً للہ ثواب کی نیت سے اور محض
خوشنودی باری جل شانہ کی غرض سے کی فروخت کرانے میں جدو جہد کریں یہ تو اس
سلسلہ کی سعادتوں میں جس کی عظمت کا علم عالم الغیب کو معلوم ہے آپ بھی داخل ہو جائیں
اور آپ بفضلہ تعالیٰ اولوالعزم ہیں ۔ اگر متوجہ ہوں تو اس صورت میں کتاب کے لئے بآسانی
ا نقل مطابق اصل ۔ غالباً سہو کتابت سے ”نہیں“‘ زائد لکھا گیا ہے ۔
ئے گی ۔ رسالہ
نقل مطابق اصل ۔ غالباً سہو کتابت سے ” کی“ لکھا گے " لکھا گیا ہے ۔ ”کتاب“ ہونا چاہیے۔
مدد کرا سکتے ہیں ۔ ہندو لوگ بھی اس رسالہ سے ناراض نہیں ہیں کیونکہ آریہ سماج والوں سے
ہندوؤں کی عداوت ہے۔ چنانچہ ہوشیار پور کی بحث میں ہندو لوگ با وجود اختلاف مذہب اس
عاجز کے بیان پر خوش ہوتے تھے اور آریوں کے بیان پر ناراض ۔ ایک نسخہ رسالہ سرمہ چشم آریہ
بعد چھپنے کے آپ کی خدمت میں بھیج دوں گا۔ آپ اس کو پڑھ کر اگر مناسب طبع اپنے کے
پاویں تو اس میں کوشش کریں۔ لیکن رسالہ سراج منیر نہیں بھیجوں گا کیونکہ الہامات کی نسبت کسی
قد رطبع مبارک میں گرانی ہے۔
والسلام
خاکسار غلام احمد عفی عنہ
ان رسالوں کے چھپنے کے لئے جلدی اس غرض سے کی گئی ہے کہ تا حصہ پنجم کے لئے سرمایہ
کافی جمع ہو جائے ۔ (۲۱ مئی ۱۸۸۶ء)
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
حيد اخبار الحکم ۲۱ تا ۲۸ جولائی ۱۹۳۶ء
امام الدین فاتح کتاب المبین کے نام
امام الدین نام پنجاب میں ایک منصف تھے ۔ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ فاتح
کتاب المبین کا اضافہ کیا۔ یہ شخص اس امر کا مدعی تھا کہ نعوذ باللہ قرآن مجید نامکمل ہے
جب تک اس کے ساتھ ایک ہی جلد میں بائبل کو نہ شریک کیا جائے۔
قرآن مجید کے متعلق مختلف اوقات میں فتنے اندر اور باہر سے پیدا ہوتے رہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کے وعدہ کے موافق قرآن مجید کی ے
صداقت اور کمال کو ظاہر فرمایا۔ عباسیوں کے زمانہ میں خلق قرآن کا بڑا خطرناک فتنہ پیدا
ہوا۔ جس نے مسلمانوں کی دینی اور عملی قوت کو ضرب لگائی پھر کبھی بعض لوگوں نے لگائی
دوسرے رنگ میں عدم تکمیل کا فتنہ برپا کیا اور مجھے تعجب ہوتا ہے کہ باوجود
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کے پر اعتقاد رکھنے کے پھر ایسے عقیدہ تراشتے رہے ۔ لیکن یہ
بھی قرآن کریم کا ایک اعجاز ہے کہ ہر زمانہ میں ایسے معترضین کے جواب کیلئے خدا تعالیٰ
نے ایسے سامان کئے کہ قرآن کریم زندہ کتاب اور محفوظ صحیفہ مطہرہ ثابت ہوا ۔ اس زمانہ
میں بھی قرآن کریم کی شان پر اندرونی اور بیرونی حملے ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے کفر
کو توڑنے کیلئے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مبعوث فرمایا۔ آریوں اور عیسائیوں
سے قطع نظر خود مسلمان کہلانے والے بعض لوگوں نے بھی نادانستہ قرآن مجید پر حملے کئے ۔ نے نا حملے کئے۔
مثلاً وہ جو قرآن کریم پر احادیث کو قاضی اور حکم ٹھہراتے ہیں ۔ ایسا ہی بعض وہ لوگ جو
قرآن سے تمسک کے مدعی ہو کر احادیث کے مقام کو گراتے ہیں اور یہ تیسرا مدعی جو بائبل
کو ساتھ رکھنا ضروری سمجھتا تھا۔ یہ شخص فوت ہو چکا ہے ۔ اس نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے خط و کتابت کی تھی اور خط و کتابت کے نام سے ایک پمفلٹ شائع کیا تھا۔
میری لائبریری میں وہ موجود تھا۔ اب میں مرکز سے دور ہوں ۔ حیاتِ احمد میں اس کا
تذکرہ توفیق راہ ہوئی تو لکھوں گا ۔ انشاء اللہ العزیز ۔ یہ شخص لاہور کے جلسہ میں بھی
شریک ہوا تھا اور اب فوت ہو چکا ہے۔ دراز قد گندم گوں تھا ۔ ( عرفانی کبیر )
الحجر : ١٠ المائده : ۴
مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ میری نسبت جو آں مکرم خودستائی و استکبار یا کسی بے جا ادعا کاظن رکھتے
ہیں ۔ اس ظن کی بنا صرف بے خبری و نا واقفیت پر ہے۔ بہتوں نے نبیوں کی نسبت بھی ایسے ہی
ظن کئے ۔ پھر جب کسی وقت صحبت میسر ہوئی تو جس کو حق کے ساتھ مناسبت تھی ۔ خدا تعالیٰ نے
اس کے وساوس دور کر دیئے ۔ سو اگر آپ صحبت سے ہی دور رہیں اور ملاقات سے گارہ
تو پھر اس بیماری کا کیوں کر علاج ہو ۔ دعا نبھی ان ہی لوگوں کے حق میں قبول ہوتی ہے کہ جو
اپنے تعصب اور سوء ظن کو کچھ کم کرتے ہیں ۔ جن لوگوں کو انکار میں غایت درجہ غلو تھا ان کو
اولو العزم رسولوں کی توجہ اور دعا بھی کچھ سودمند نہ ہوئی ۔ اور جو آپ اپنے وساوس کے دور
کرنے کے لئے مجھے اپنے پاس بُلاتے ہیں ، میرے گمان میں اس آرزو کی بنیا د اخلاص پر نہیں ۔
کیونکہ جس حالت میں آپ میری ملاقات سے بھی گا رہ ہیں تو آپ کو میری ملاقات کچھ فائدہ
نہیں دے گی ۔ میرے نزدیک یہ بہتر ہے کہ آپ ایک رسالہ مستقلہ اپنی رائے اور خیال کی
تائید میں چھپوا کر میرے پاس بھیج دیں ۔ مگر رسالہ ایسا ہونا چاہیے جس میں وہ سب دلائل
مندرج ہوں ۔ جن پر بہ تائید اپنے دعوی کے آپ زور دیتے ہیں ۔ اس طور کی بحث سے پبلک
کو بہت فائدہ منصور ہے اور ہر ایک منصف کو بآسانی رائے نکالنے کا موقع مل سکتا ہے۔
آپ کی رائے میں قرآن شریف پہلی کتابوں کا اس طور سے متمم و مکمل ہے کہ جو
کچھ پہلی تحریرات سے کچھ زیادہ بیان کرنا قرین مصلحت تھا۔ صرف وہ امر زائد یا کسی قدر مفصل
قرآن شریف نے بیان کر دیا ہے ۔ مگر دوسری ہزار ہا صداقتیں کہ جو اچھی طرح پہلی کتابوں میں
بیان ہو چکی تھیں ۔ وہ قرآن شریف میں پائی نہیں جاتیں ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہی ارادہ کیا ہے چکی تھیں ۔ دو قرآن شریف میں پائی نہیں کا تیر
کہ ان کا اعادہ قرآن شریف میں ضروری نہیں ۔ ان کے لئے پہلی کتابوں کی تلاوت لازم پکڑنی
چاہئے ۔ ورنہ ایمان اور علم اور عمل ناقص رہے گا ۔ اب ایک دانشمند سوچ سکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ
کا یہی ارادہ تھا اور قرآن شریف در حقیقت ایک ناقص کتاب ہے اور اس کی تکمیل اس تمام
مجموعه کتب پر موقوف تھی کہ جو حضرت آدم سے لے کر تمام متفرق قوموں کے نبیوں پر نازل ہوتی
رہیں تو چاہئے تھا کہ خدا تعالیٰ وہ تمام کتابیں روئے زمین کے مسلمانوں کے لئے میسر کر دیتا۔ یا
قرآن شریف میں ان کے نام بتلا دیتا ۔ مگر اس نے تو بجز حضرت موسیٰ کی کتاب توریت اور
حضرت داؤد کی کتاب زبور اور صحف ابراہیم اور انجیل کے اور کسی کتاب کا نام بھی نہیں بتلا
اور جن کتابوں کا نام بتلایا اس کے ساتھ یہ دل توڑنے والی خبر بھی دے دی کہ وہ تمام کتابیں
محرف اور مبدل ہیں ۔
غرض ( اگر ) آپ کا یہ دعویٰ صحیح ہے تو اول وہ دنیا کی تمام کتابیں آپ جمع کر کے دکھلاویں
جن کے شمول والحاق پر قرآن شریف کی تکمیل موقوف ہے اور اگر وہ نہ ہوں تو قرآن شریف ناقص
رہ جاتا ہے۔ میری دانست میں آپ نے ایک ایسا فضول اور بے بنیاد دعویٰ اپنے ذمہ لیا ہے جس کا
ثبوت آپ کیلئے محال اور ممتنع ہے۔ بینات قرآنی سے آپ کیوں بھاگتے ہیں۔ کیا کبھی قرآن
شریف کی تلاوت کا بھی اتفاق نہیں ہوا ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً
فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ کے سوجس حالت میں اللہ جل شانہ آپ فرماتا ہے کہ تمام پاک صداقتیں
جو پہلی کتابوں میں تھیں اس کتاب میں درج ہیں تو آپ ایسی جامع کتاب کو کیوں نظر تحقیر سے
دیکھتے ہیں؟ آپ کے لئے یہ طریق بہتر ہے کہ چند پاک صداقتیں کسی پہلی کتاب کی جو آپ
کے گمان میں قرآن شریف میں نہیں پائی جاتیں اس عاجز کے سامنے پیش کریں ۔ پھر اگر یہ عاجز
قرآن شریف ( میں ) وہ صداقتیں دکھانے میں قاصر رہا تو آپ کا دعوی خود ثابت ہو جائے گا
کہ ایسی ضروری اور پاک صداقتیں قرآن شریف میں نہ پائی گئیں ورنہ آپ کو اس غایت
درجہ کی بے ادبی سے تو بہ کرنی چاہئے کہ جس کتاب کا نام اللہ جل شانہ نے جامع الکتب اور
نور مبین رکھا ہے۔ آپ اس کتاب کو ناقص ٹھہراتے ہیں ۔ آپ کو اب تک یہ بھی خبر نہیں کہ خود
یہودیوں اور عیسائیوں وغیرہ اقوام کے اقرار سے ثابت ہے کہ پہلی کتابیں جو دنیا کے لوگوں پر
نازل ہوئی تھیں کچھ تو ان میں سے تمام ہا نابود ہو گئیں اور کچھ تحریف کی گئیں اور کچھ ناقص رہ
L
البينة : ٤،٣
گئیں اور
اور اب بصحت و کاملیت و جامعیت دستیاب ہونا ان کتابوں کا محال ہے۔ پس آپ
قرآن شریف کی کاملیت کو محال پر موقوف رکھ کر ایک زہر ناک فتنہ میں لوگوں کو ڈالنا چاہتے
ہیں ۔ مگر یہ آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا اور عنقریب آپ کو ندامت کے ساتھ اس مفسد اعتقاد سے
رجوع کرنا پڑے گا۔ زیادہ کیا لکھوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
☆
خاکسار
مرزاغلام احمد قادیان
( ۲۸ را پریل ۶۸۸)
نوٹ :۔ اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف کے
لئے آپ کو کس قدر غیرت اور قرآن مجید کی تعلیم پر اس قدر بصیرت اور معرفت حاصل
ہے کہ ہر مخالف کو قرآن مجید ہی سے اس کے کمالات دکھانے کا دعویٰ کرتے ہیں اور
اس مقابلہ میں کوئی شخص آپ کے سامنے نہیں آتا ۔ ( عرفانی کبیر )
الحکم ۲۱ جولائی ۱۹۳۴ء صفحه ۴
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دوست میرے دوست جناب مولوی امام الدین صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنائت نامہ پہنچا۔ میں افسوس سے لکھتا ہوں کہ بباعث بعض موسمی بیماریوں کے آپ کے
خط کا جواب لکھنے سے قاصر ہوں ۔ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور بوجہ ضعف
بشریت ایک غلطی جو آپ کے خیال پر غالب آ رہی ہے، اس کو رفع دفع فرمادے کہ ہر ایک
ہدایت اسی کی طرف سے ہے۔ اور انشاء اللہ میرا ارادہ ہے کہ براہین احمدیہ کے کسی محل پر آپ کا
جواب الجواب لکھوں ۔ نہ بحث کی غرض سے بلکہ اس غرض سے کہ ہادی مطلق اس کے ذریعہ
سے آپ کو رہنمائی کرے ۔ مگر میرے نزدیک اس سے پہلے مناسب ہے کہ آپ بائیل کے ان
مقامات کی صاف طور پر تشریح کر دیں جن سے نہ صرف یہ بات قطعاً معلوم ہوتی ہے (کہ )
وه قصص و احکام خدا تعالیٰ کا کلام نہیں بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کسی عقلمند و متقی و دیندار کا بھی وہ
کلام نہیں ہو سکتا ۔ بائیبل میں بعض بیانات عقل وطبعی کے برخلاف ہیں اور بعض خدا تعالیٰ کے
تقدس اور اس کی پاک تعلیم کے برخلاف اور بعض اس کے انبیاء کی شان کے برخلاف اور بعض
ایسے امور ہیں جو حال کی تحقیقاتوں سے جھوٹے ثابت ہو گئے ۔ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ
قرآن شریف اجمالی طور پر تمام امور ضرور یہ علمی و عملی کا جامع اور تمام معارف و حقائق پر بطور
ایجاز وا جمال مشتمل ہے اور خدا تعالیٰ نے تفصیل کا حوالہ اپنے رسول کی طرف کر دیا ہے۔ جہاں
فرمایا ہے کہ جو کچھ رسول دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے باز آجاؤ اور اگر فرض
کے طور پر یہ خیال کیا جاوے کہ بغیر بائیل کے تکمیل قرآن شریف نہیں ہو سکتی اور اگر بائیبل کو
قرآن شریف کے ساتھ پڑھا جائے تو پھر کوئی حکم اور دینی صداقت باہر نہیں رہے گی تو یہ بھی
خیال خام اور گمان باطل ہے اور اگر آپ کو سیر احادیث نبویہ ہو تو کس قد رصد با جزئیات متعلق
حقوق عباد و معاملات و حقوق باری عزاسمہ وغیرہ اس میں مندرج ہیں اور پھر کس قد رفقہا نے
ان جزئیات کی تشریح کرنے کے وقت اجتہاد سے کام لیا ہے اور کس قدر مسائل پیدا ہو گئے ہیں
تو آپ کو اقرار کرنا پڑے (کہ ) ہاں بڑے زور سے اقرار کرتا ہوں کہ ان ضروری امور سے
تمام بائیبل خالی ہے تو پھر ہم بائیبل کی تهیدستی کا شکوہ کہاں لے جائیں اور کس کے پاس جا کر
روئیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ انجیل اور توریت کی حالت کی نسبت یہ آیت نہایت موزوں معلوم ہوتی
ہے ۔ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا۔ انہوں نے اپنی قوم کو جن کے ہاتھ میں صد ہا سال
سے یہ کتا بیں ہیں ، کیا فائدہ پہنچایا ہے جو آپ کو بھی پہنچائیں گی ۔ جن کے گندہ اور غیر مہذب
بیانات کی بڑے فاضل انگریز جان پورٹ ولائل جیسے قائل ہو گئے ہیں ۔ اب آپ نے ان میں
کیا دیکھ لیا کہ آپ قائل نہیں ہوتے ۔ خدا تعالیٰ رحم کرے ۔ رَبِّ اغْفِرُ رَبِّ ارْحَمْ وَلَا تَهْدِى
نَفْسٌ إِلَّا بِفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ وَ تَوْفِيقِكَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - *
مورخه ۳۰ ستمبر ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد
البقرة : ۲۲۰
☆
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۴۳ء صفحه ۳