غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی کے نام
(تعارفی نوٹ )
اس مکتوب کے ساتھ سلسلہ کی اور خاکسار عرفانی کبیر کی تاریخ کا دلچسپ تعلق ہے اس لئے
میں اس مکتوب کو درج کرنے سے پہلے اس تعارفی نوٹ کو کسی قدر تفصیل سے لکھوں گا اور میرا یہ
بھی مقصد ہے کہ تاریخ سلسلہ کے آنے والے مورخ کے لئے آسانی ہو۔
مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی حضرت مولوی عبداللہ غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر
تھے ۔ مولوی سید عبداللہ صاحب اہل اللہ میں سے تھے اور متبع کتاب وسنت تھے ۔ ان کے
اہلِ وطن نے ان پر کفر کا فتوی دیا اور اپنے ملک سے جلا وطن کیا۔ وہ امرتسر کے قریب موضع خیر دی
میں رہتے تھے اور لوگوں میں ان کے تقویٰ اور توکل علی اللہ کا شہرہ تھا۔ مولوی محمد حسین صاحب کو
بھی ان سے ارادت تھی ۔ حضرت مسیح موعود بھی ابتدائی زمانہ میں ان کے پاس گئے تھے اور
مولوی عبداللہ صاحب کو آپ کے مقام رفیع کی اطلاع بھی ملی تھی ۔ ابتدا حضرت کے ساتھ جن
لوگوں نے تعلق ارادت پیدا کیا ۔ ان میں ایک حصہ حضرت مولوی عبداللہ صاحب کے مریدوں
میں سے آیا تھا ۔
ان کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ قادیان میں ایک نور چمکے گا اور میری اولاد اس سے محروم رہے
گی ۔ مولوی محمد حسین صاحب کی علمی پردہ دری کی بھی انہوں نے با علام الہی خبر دی تھی ۔ ی
غرض مولوی عبد الجبار صاحب ان کے ہی خلف اکبر تھے اور ان کے صاحبزادہ مولوی
داؤ د غزنوی اب تک کانگریس کے داعی تھے اور مسلم لیگ کے مخالف مگر جولائی ۱۹۲۶ء میں
انہوں نے یکا یک پینترا بدلا اور جس لیگ کی مخالفت کرتے تھے اس میں شریک ہو گئے ۔ شائد
کہ ہمیں بیضہ برآرد پر و بال ۔
مولوی عبد الجبار صاحب ایک عالم تھے اور اپنی جماعت کے سردار ۔ داروغہ محمد عمر صاحب
حسین پوری نے امرتسر میں ان لوگوں کے لئے ایک مسجد تعمیر کر دی تھی اور انکا خاندان جو
سارے کا سارا محکمہ نہر میں ملازم تھا۔ اس خاندان سے ارادت رکھتا اور ان کی ناز برداری کرتا
تھا۔اس خاندان میں سے حافظ محمد یوسف ضلعدار اور ان کے بھائی محمد یعقوب صاحب اپنے
مرشد مولوی عبداللہ صاحب کی ہدایتوں کے ماتحت حضرت اقدس سے ارادت رکھتے تھے۔ اس
لئے آپ کے دعوی کے بعد غزنوی جرگہ سے ان کے اختلافات بڑھتے گئے ۔ اسی غزنوی جرگہ
میں ایک شخص عبد الحق غزنوی بھی تھا۔ بعض اسے اسی خاندان کا ایک فرد سمجھتے تھے اور بعض
شاگرد ۔ بہر حال وہ اسی جرگہ میں ملا جلا تھا اور صوفی اور صاحب الہام مشہور تھا۔ سارے
غزنوی طائفہ کے خلاف اس نے سلسلہ احمدیہ کی مخالفت میں اقدام کیا اور کچھ الہامات شائع
کئے اور مباہلہ کا اعلان کر دیا۔ یہ حضرت کے دعوی کے ابتدائی ایام کی بات تھی ۔ حضرت اقدس
اس اختلاف کو ایک اختلافی مسئلہ تو قرار دیتے مگر مباہلہ کے لئے سند چاہتے تھے۔ اسی سلسلہ
میں یہ خط مولوی عبد الجبار صاحب کو لکھا گیا ۔
میرا کا یہ ) ا تعلق اس اشتہار سے حضرت اقدس کا یہ (اشتہار ) ریاض ہند امرتسر اور
پنجاب گزٹ سیالکوٹ میں شائع ہوا۔ میں اس وقت
لاہور کے ماڈل سکول میں فورتھ ہائی کا طالب علم تھا۔ حضرت صاحب کی بیعت تو میں ۱۹
میں کر چکا تھا مگر وہ ایک رسمی اور تقلیدی بیعت تھی گوحسن عقیدت سے ہی تھی مگر اس کے بعد لاہور
آجانے کی وجہ سے میرا چنداں تعلق نہ رہا۔ ہاں بدستور حسن ظن اور اعتقاد حضرت کی نسبت
قائم تھا اور میں پیسہ اخبار لاہور کیلئے ( جس کا میں ۱۸۸۷ء سے خریدار تھا ) خبروں اور بعض
کہانیوں کا ترجمہ فارغ وقت میں کیا کرتا تھا اور پیسہ اخبار کے دفتر میں ایک مولوی سید احمد
لکھنوی اور منشی اللہ دتہ صاحب سیالکوٹی بھی کام کرتے تھے ۔ مارچ ۱۸۹۱ء کے پہلے یا دوسرے
ہفتہ کا واقعہ ہے کہ پنجاب گزٹ سیالکوٹ میں یہ خط اس عنوان سے شائع ہوا ۔ ” آنے والا مسیح
آگیا ہے جس کی آنکھیں دیکھنے کی ہوں دیکھے اور جس کے کان سننے کے ہوں سنے،
منشی محبوب عالم ایڈیٹر پیسہ اخبار جانتے تھے کہ میں مذہبی آدمی ہوں اور بارہا انہوں نے مجھے انارکلی میں
عیسائیوں اور آریوں کے خلاف لیکچر دیتے اور مباحثہ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے مجھے اور
مولوی سید احمد اور منشی الہ دتا کو بلایا اور کہا کہ ایک نئی خبر سناتا ہوں ۔ اس پر انہوں نے یہ مضمون سنایا۔
میرا علم و معرفت نہایت ہی کمزور تھی ۔ میں نے مضمون سن کر اظہار افسوس کیا اور جو ناداں
صوفیوں سے سنا ہوا تھا کہ سلوک کے راستہ میں بعض وقت کوئی ٹھوکر لگ جاتی ہے اور ایسے
بزرگ کچھ دعوی کر دیتے ہیں ، میں نے بھی یہی کہا کہ حضرت کو نعوذ باللہ ٹھوکر لگی ہے ۔ اس سے
زیادہ میں نے کچھ نہ کہا اور نہ حضرت کے متعلق کوئی شبہ پیدا ہوا ۔ بات آئی گئی ۔ کچھ دنوں کے
بعد مجھے رسالہ فتح اسلام مل گیا۔ میں نے اسے تین چار مرتبہ پڑھا اور مجھے شرح صدر ہو گیا۔
میں نے رسالہ جیب میں رکھا اور دفتر جا کر ان ہر سہ کی موجودگی میں ان کو گواہ کر کے کہا کہ میرا
خیال غلط تھا۔ حضرت مرزا صاحب واقعی مسیح موعود ہیں اور حضرت مسیح ابن مریم فوت ہو گئے اور
رسالہ فتح اسلام سے بعض پیر یگراف سنائے ۔ اس پر منشی محبوب عالم صاحب نے کہا تم بڑے
متلون مزاج ہو۔ چند روز پیشتر وہ خیال ظاہر کیا اور آج ان کے دعوی کی تصدیق کرتے ہو۔ میں
نے کہا آپ نے تلون کی حقیقت ہی نہیں سمجھی ۔ اپنی غلطی سے رجوع کر کے صداقت کو قبول کرنا تو
علیٰ درجہ کی خوبی ہے۔ اس پر وہ بحث ختم ہو گئی اور میں نے حضرت کو اپنا یہ سارا قصہ لکھ دیا۔
اللہ تعالیٰ نے منشی الہ دتا صاحب کو تو سلسلہ میں داخل کر دیا۔ سید احمد ناول نویس تھے ان کو
کچھ توجہ ہی نہ ہوئی اور منشی محبوب عالم صاحب مخالفت بھی کرتے رہے اور اس کے بعد
خاکسار عرفانی کبیر کو تو علی الاعلان اس پیغام کو لاہور کے بازاروں میں پہنچانے کی سعادت
نصیب ہوئی اور حضرت اقدس کے سفر لاہور کے ایام میں مخالفین سے ماریں بھی کھائیں ۔
والحمد لله على ذلک ۔
یہ واقعہ میں نے اس اشتہار کے سلسلہ میں لکھ دینا ضروری سمجھا ۔
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کا تعلق حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی زندگی کو بھی عبدالحق
کے اشتہار مباہلہ سے ایک تعلق ہے ۔ آپ نے اس سلسلہ میں حضرت کو ایک خط لکھا جس میں
مزید انکشاف بذریعہ سوالات کیا گیا تھا۔ حضرت اقدس نے حضرت نواب کو جو مکتوب گرامی لکھا
وہ آپ کے مکتوبات میں چوتھے نمبر پر درج ہے ۔ جس میں حضرت اقدس نے نواب صاحب
لے حضرت نواب صاحب کے نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ مکتوب اس خط کے آ آخر میں دیا جاتا ہے۔
کے طریق استفسار کو سعادت کی نشانی قرار دیا اور لکھا کہ میری نظر میں طلب ثبوت اور ”
انکشاف حق کا طریقہ کوئی جائز اور ناگوار طریقہ نہیں بلکہ سعیدوں کی یہی نشانی ہے کہ وہ
ورطۂ مذبذبات سے نجات پانے کے لئے حل مشکلات چاہتے ہیں ۔ لہذا یہ عاجز آپ کے اس
طلب ثبوت سے ناخوش نہیں ہوا بلکہ نہایت خوش ہے کہ آپ میں سعادت کی وہ علامتیں دیکھتا
ہوں جس سے آپ کی نسبت عرفانی ترقیات کی امید بڑھتی ہے۔“ اس وقت یہ پیشگوئی تھی اور
حقیقت ثابتہ ہو گئی ۔ اس طرح یہ خط میری زندگی کے نشیب وفراز میں ایک موڑ کا مقام ہے اور
مجھے بہت ہی عزیز ہے۔ اس خط کی ایک نقل حضرت حکیم الامۃ خلیفہ اسیح اول رضی اللہ عنہ کو بھی
آپ نے اپنے ایک مکتوب کے ساتھ بھیجی تھی ۔ وہ مکتوب حضرت خلیفہ اول کے نام کے مکتوب
میں کسی وجہ سے شائع نہ ہو سکا۔ ۹ فروری ۱۸۹۱ء کو حضرت اقدس نے جو مکتوب لکھا تھا اس میں
عبد الحق غزنوی کے اشتہار کا ذکر ہے اور آپ نے یہ خیال بھی ظاہر فرمایا کہ در حقیقت یہ اشتہار
مولوی عبدالجبار صاحب کی طرف سے معلوم ہوتے ہیں اور اس مکتوب میں بھی حضرت نے
اشارہ کیا ہے۔ مولوی عبد الجبار صاحب نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ چونکہ حضرت حکیم الامت
کے نام کا مکتوب رہ گیا ہے اس لئے اسے بھی یہاں درج کر دیتا ہوں ۔ اس خط پر جو نوٹ لکھا
گیا ہے وہ حضرت مولوی عبدالکریم صافی رضی اللہ عنہ کا لکھا ہوا ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں ۔
اب ہم ایک خط چھاپتے ہیں جو حضرت مرزا صاحب نے مولانا مولوی نورالدین صاحب
کے نام لکھا ہے۔ اس خط کو پڑھتے وقت ہمیں قرآن حمید کی وہ آیت یاد آئی اور جناب ہادی کامل
علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کے اثبات میں ایک بڑی زبردست خطابی دلیل پیش کرتے ہیں اور
وہ یہ ہے ۔ قُلْ هُذِهِ سَبِيْلِي ادْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةِ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي
ان کو کہہ دو کہ میں تمہیں اللہ کی طرف جو بلاتا ہوں تو میں اپنے مشن کی صداقت کی نسبت
مذبذب و متر د د نہیں ہوں ۔ بخلاف اس کے مجھ کو کامل وثوق ہے، پوری بصیرت ہے کہ میں
راست باز ہوں اور اس لئے بالیقین کامیاب ہونے والا ہوں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اہل سکینہ صادق ہیں اور مذبذب دلی مضطرب متعمد کا ذب کے لہجے اور
ا يوسف : ١٠٩
کلام کی تلونیات میں فرق عظیم ہوتا ہے ۔ حضرت مرزا صاحب کا یہ خط بڑی بھاری دلی طمانیت
اپنے مولائے کرام پر قوی اعتماد و وثوق کی خبر دیتا ہے ۔ فقرہ فقرہ سے اس کے با مذاق عارفین دیتا ہے۔ با
سمجھ سکتے ہیں کہ پس پردہ کوئی حمایت و نصرت کی بشارت و تسلی دینے والا ضرور ہے اور اس و ا
وادی ایمن کے منتخب اولو العزم کی طرح جو ابتدا میں ضعف بشریت کی تحریک سے اَخَافُ اَنْ
يَقْتُلُون کا عذر پیش کرتا تھا مگر بالآخر اِنَّنِي مَعَكُمَا اسْمَعُ وَ آریل کی بشارت آمیز
آواز پر سرکش ناخدا ترس قوم کی طرف بے خوف چل دیا۔ جہاں بھی عادت اللہ اس مجد دکو
تقویت دے رہی ہے ۔ عجب ہیں وہ دل جو اس پر رقیق ہونے میں نہ آئیں۔ انہیں ہر وقت یہ
حدیث پیش نظر رکھنی چاہئے ۔ مَنْ عَادَى لِی وَلِيًّا فَقَدْ أَذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ کے خداوند فرماتا ہے
میرے دوست سے جو بیر کرے میں اسے اپنے ساتھ لڑنے کا نوٹس دیتا ہوں ۔ وہ خوف کریں
کہ ایسا نہ ہو کہ وہ خدا سے لڑنے والے ٹھہریں ۔
حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کے مکتوبات کا مجموعہ
شائع ہو چکا ہے۔ مگر میں اس خط کو یہاں اس لئے درج کر دیتا ہوں کہ زمانہ آئندہ
کے مورخ کو آسانی ہو۔
( الف )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(عرفانی)
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میرے پیارے دوست نواب محمد علی خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ !
السلام علیکم
ورحمة الله وبركاته - آر و برکاتہ ۔ آپ کا محبت نامہ عین انتظار میں مجھ کو ملا ۔ جس
نے تعظیم سے دیکھا اور ہمدردی اور اخلاص کے جوش سے حرف حرف حرف پڑھا۔ میری نظر
کو میں نے
میں طلب ثبوت اور انکشاف حق کا طریقہ کوئی نا جائز اور ناگوار طریقہ نہیں ہے۔ بلکہ سعیدوں کی
ہی نشانی ہے کہ وہ ورطہ مذبذبات سے نجات پانے کے لئے حل مشکلات چاہتے ہیں ۔ لہذا یہ
عاجز آپ کے اس طلب ثبوت سے نا خوش نہیں ہوا ۔ بلکہ نہایت خوش ہے اور آپ میں سعادت
کی وہ علامتیں دیکھتا ہوں جس سے آپ کی نسبت عرفانی ترقیات کی امیدیں بڑھتی ہیں ۔
اطه: ۴۷
بخارى كتاب الرقاق باب التواضع حدیث ۶۵۰۲
اب آپ پر یہ واضح کرتا ہوں کہ میں نے مباہلہ سے قطعی طور پر انکار نہیں کیا۔ اگر
امر متنازعہ فیہ میں قرآن اور حدیث کی رو سے مباہلہ ہو تو میں سب سے پہلے مباہلہ کے لئے کھڑا
ہوں لیکن ایسی صورت میں ہرگز مباہلہ جائز نہیں جب کہ فریقین کا یہ خیال ہو کہ فلاں مسئلہ میں
کسی فریق کے اجتہاد یا فہم یا سمجھ کی غلطی ہے ۔ کسی کی طرف سے عمداً افترا یا دروغ بیانی نہیں ۔
کیونکہ مجرد ایسے اختلافات میں جو قطع نظر مصیب یا خطی ہونے کے صحت نیت اور اخلاق اور
صدق پر مبنی ہیں ، مباہلہ جائز ہوتا اور خدائے تعالیٰ ہر ایک جزئی اختلاف کی وجہ سے مخطی پر
عند المباہلہ عذاب نازل کرتا تو آج تک تمام اسلام کا روئے زمیں سے خاتمہ ہو جاتا کیونکہ کچھ
شک نہیں کہ مباہلہ سے یہ غرض ہوتی ہے کہ جو فریق حق پر نہیں اس پر بلا نازل ہو۔“
اور یہ بات ظاہر ہے کہ اجتہادی امور میں مثلاً کسی جزئی میں حنفی حق پر نہیں اور کسی میں
شافعی حق پر اور کسی میں اہل حدیث ۔ اب جب کہ فرض کیا جائے کہ سب فرقے اسلام کے جزئی
اختلاف کی وجہ سے باہم مباہلہ کریں اور خدائے تعالیٰ ، اس پر جو حق پر نہیں، عذاب نازل
کرے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اپنی اپنی خطا کی وجہ سے تمام فرقہ اسلام کے روئے زمیں سے
نابود کئے جائیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اس امر کے تجویز کرنے سے اسلام کا استیصال تجویز کرنا
پڑتا ، وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک جو حامی اسلام اور مسلمین ہے، کیونکر جائز ہوگا ۔ پھر میں کہتا
ہوں کہ اگر اس کے نزدیک جزئی اختلافات کی وجہ سے مباہلہ جائز ہوتا تو وہ ہمیں یہ تعلیم نہ
دیتا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا ، یعنی اے خدا ہماری خطا معاف کر اور ہمارے بھائیوں کی
خطا بھی عفوفر ما بلکہ مصیب اور مخطی کا تصفیہ مباہلہ پر چھوڑتا اور ہمیں ہر ایک جزئی اختلاف کی وجہ
سے مباہلہ کی رغبت دیتا لیکن ایسا ہر گز نہیں۔ اگر اس اُمت کے باہمی اختلافات کا مباہلہ سے
فیصلہ ہونا ضروری ہے پھر تمام مسلمانوں کے ہلاک کرنے کیلئے دشمنوں کی نظر میں اس سے بہتر
کوئی حکمت نہیں ہو گی کہ ان تمام جزئیات مختلف میں مباہلہ کرایا جائے تا کہ ایک ہی مرتبہ سب
مسلمانوں پر قیامت آجائے ۔ کیونکہ کوئی فرقہ کسی خطا کی وجہ سے ہلاک ہو جائے گا اور کوئی کسی
خطا کے سبب سے مورد عذاب وہلاکت ہوگا ۔ وجہ یہ کہ جزئی خطا سے تو کوئی فرقہ بھی خالی نہیں ۔
ا الحشرا
اب میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ کسی صورت میں مباہلہ جائز ہے۔ سو واضح ہو کہ دو صورت
میں مباہلہ جائز ہے۔
(۱) اول اس کافر کے ساتھ جو یہ دعوے رکھتا ہے کہ مجھے یقیناً معلوم ہے کہ اسلام حق پر
نہیں اور جو کچھ غیر اللہ کی نسبت خدائی کی صفتیں میں مانتا ہوں ۔ وہ یقینی امر ہے۔
(۲) دوم اس ظالم کے ساتھ جو ایک بے جا تہمت کسی پر لگا کر اس کو ذلیل کرنا چاہتا ہے
ثلاً ایک مستورہ کو کہتا ہے کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ عورت زانیہ ہے۔ کیونکہ میں نے بہ چشم خود
اس کو زنا کرتے دیکھا ہے یا مثلاً یہ ایک شخص کو کہتا ہے کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شراب خوار
ہے اور میں نے بچشم خود اس کو شراب پیتے دیکھا ہے ۔ سو اس حالت میں بھی مباہلہ جائز ہے ۔
کیونکہ اس جگہ کوئی اجتہادی اختلاف نہیں بلکہ ایک شخص اپنے یقین اور رویت پر بنا رکھ کر ایک
مومن بھائی کو ذلت پہنچانا چاہتا ہے۔ جیسے مولوی اسماعیل صاحب نے کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ
میرے ایک دوست کی چشم دید بات ہے کہ مرزا غلام احمد یعنی یہ عاجز پوشیدہ طور پر آلات نجوم
اپنے پاس رکھتا ہے اور انہیں کے ذریعہ سے کچھ کچھ آئندہ کی خبریں معلوم کر کے لوگوں کو کہہ دیتا
ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے ۔ سومولوی اسمعیل صاحب نے کسی اجتہادی مسئلہ میں اختلاف نہیں کیا
تھا بلکہ اس عاجز کی اہانت اور صدق پر ایک تہمت لگائی تھی ۔ جس کی اپنے ایک دوست کی
رویت پر بنا رکھی تھی۔ لیکن اگر بنا صرف اجتہاد پر ہو اور اجتہادی طور پر کوئی شخص کسی مومن کو کافر
کہے یا ملحد نام رکھے تو یہ کوئی تعجب نہیں ۔ بلکہ جہاں تک اس کی سمجھ اور اس کا علم تھا۔ اس کے
موافق اس نے فتوی دیا ہے۔ غرض مباہلہ صرف ایسے لوگوں سے ہوتا ہے جو اپنے قول کی قطعی
اور یقین پر بنا رکھ کر دوسرے کو مفتری اور زانی وغیرہ قرار دیتے ہیں ۔
پس مَا نَحْنُ فِيهِ میں مباہلہ اس وقت جائز ہوگا جب فریق مخالف یہ اشتہار دیں کہ ہم اس
مدعی کو اپنی نظر میں اس قسم کا خطی نہیں سمجھتے کہ جیسے اسلام کے فرقوں میں مصیب بھی ہوتے ہیں
اور مخطی بھی اور بعض فرقے بعض سے اختلاف رکھتے ہیں ۔ بلکہ ہم یقین کلّی سے اس شخص
کو مفتری جانتے ہیں اور ہم اس بات کے محتاج نہیں کہ یہ کہیں کہ امر متنازعہ فیہ کی اصل حقیقت
خدائے تعالیٰ جانتا ہے بلکہ یقیناً اس پیشگوئی کی اصل حقیقت ہمیں معلوم ہو چکی ہے ۔ اگر یہ لوگ
اس قدر اقرار کریں تو پھر کچھ ضرورت نہیں کہ علماء کا مشورہ اس میں لیا جائے ۔ وہ مشورہ نقصان
علم کی وجہ سے طلب نہیں کیا گیا صرف اتمام حجت کی غرض سے طلب کیا گیا ہے۔ سو اگر یہ
مدعیان ایسا اقرار کریں کہ جو اوپر بیان ہو چکا ہے تو پھر کچھ حاجت نہیں کہ علماء سے فتویٰ پوچھا جو
جاوے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جو شخص آپ ہی یقین نہیں کرتا وہ مباہلہ کس بنا پر کرنا چاہتا ہے؟ مباہل
کا منصب یہ ہے کہ اپنے دعوی میں یقین ظاہر کرے ۔ صرف ظن اور شبہ پر بنا نہ ہو۔ مباہل کو یہ
کہنا پڑتا ہے کہ جو کچھ اس امر کے بارے میں خدائے تعالیٰ کو معلوم ہے۔ وہی مجھ کو یقینی طور پر
معلوم ہو گیا ہے۔ تب مباہلہ کی بنا پیدا ہوتی ہے۔ پھر یہ بات بھی ہے کہ مباہلہ سے پہلے شخص مبلغ
کا بھی سن لینا ضروری امر ہے۔ یعنی جو شخص خدائے تعالی سے مامور ہو کر آیا ہے اسے لازم
ہے کہ اول دلائل بینہ سے اشخاص منکرین کو اپنے دعوے کی صداقت سمجھا دے اور اپنے صدق
کی علامتیں ان پر ظاہر کرے۔ پھر اگر اس کے بیانات کو سن کر اشخاص منکرین باز نہ آویں
اور کہیں کہ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ تو مفتری ہے تو آخر الحیل مباہلہ ہے۔ یہ نہیں کہ ابھی نہ کچھ سمجھا
نہ بوجھا نہ کچھ سنا پہلے مباہلہ ہی لے بیٹھے ۔ ہی
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مباہلہ کی درخواست اس وقت کی تھی کہ جب کئی برس
قرآن شریف نازل ہو کر کامل طور پر تبلیغ ہو چکی تھی ۔ یہ عاجز کسی طرح نہیں چاہتا۔ صرف یہ چاہتا ہے
کہ ایک مجلس علماء کی جمع ہوا اور ان میں وہ لوگ بھی جمع ہوں جو مباہلہ کی درخواست کرتے ہیں۔ پہلے
یہ عاجز انبیاء کے طریق پر شرط نصیحت بجالائے اور صاف صاف بیان سے اپنا حق ہونا ظاہر کر لے
جب اس وعظ سے فراغت ہو جائے تو درخواست کنندہ مباہلہ اُٹھ کر یہ کہے کہ وعظ میں نے سن لیا۔ مگر
میں اب بھی یقیناً جانتا ہوں کہ شخص کا ذب اور مفتری ہے اور اس یقین میں شک و شبہ کو راہ نہیں بلکہ
رؤیت کی طرح قطعی ہے۔ ایسا ہی مجھے اس بات پر بھی یقین ہے کہ جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ ایسا
شک و شبہ سے منزہ ہے کہ جیسے رؤیت ، تب اس کے بعد مباہلہ شروع ہو۔ مباہلہ سے پہلے کسی قدر
مناظرہ ضروری ہوتا ہے تا حجت پوری ہو جائے۔ کبھی سنا نہیں گیا کہ کسی نبی نے ابھی تبلیغ نہیں کی اور
مباہلہ ۔۔۔۔ ہی شروع ہو گیا ۔ غرض اس عاجز کو مباہلہ سے ہرگز انکار نہیں مگر اسی طریق سے جو
اللہ تعالیٰ نے اس کو پسند کیا ہے۔ مباہلہ کی بنا یقین پر ہوتی ہے نہ اجتہادی خطا وصواب پر۔ جب
مباہلہ سے غرض تائید دین ہے تو کیونکر پہلا قدم ہی دین کے مخالف رکھا جائے ۔
یہ عاجز انشاء اللہ ایک ہفتہ تک ازالة الاوہام کے اوراق مطبوعہ آپ کے لئے طلب کرے
گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ ابھی آپ کسی پر ان کو ظاہر نہ کریں ۔ اس کا مضمون آپ تک امانت رہے۔
اگر چہ بعض مقاصد عالیہ ابھی تک طبع نہیں ہوئے اور یکجائی طور پر دیکھنا بہتر ہوتا ہے۔
تا خدا نخواسته قبل از وقت طبیعت سیر نہ ہو جائے ۔ مگر آپ کے اصرار سے آپ کیلئے طلب کروں
گا ۔ چونکہ میرا نوکر جس کے اہتمام اور حفاظت میں یہ کا غذات ہیں ۔ اس جگہ سے تین چار روز
تک امرتسر جائے گا ۔ اس لئے ہفتہ یا عشرہ تک یہ کاغذات آپ کی خدمت میں پہنچیں گے ۔
آپ کیلئے ملاقات کرنا ضروری ہے ۔ ورنہ تحریر کے ذریعہ سے وقتاً فوقتاً استكشاف کرنا چاہئے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
نوٹ : ۔ اس خط پر تاریخ نہیں ہے۔ لیکن ازالہ اوہام کی طبع کا چونکہ ذکر
ہے۔ اس لئے پایا جاتا ہے کہ ۱۸۹۱ء کا یہ مکتوب ہے ۔ نواب صاحب قبلہ نے آپ کو
مباہلہ کی درخواست منظور کرنے کے تعلق تحریک کی تھی ۔ جو عبد الحق غزنوی وغیرہ کی
طرف سے ہوئی تھی ۔ اس کے جواب میں آپ نے یہ مکتوب لکھا۔ اس مکتوب سے
آپ کی سیرت پر بھی ایک خاص روشنی پڑتی ہے اور آپ کے دعاوی پر بھی ۔ جب
مباہلہ کے لئے آپ کھڑے ہونے کی آمادگی ظاہر کرتے ہیں تو صاف فرماتے ہیں ۔
پہلے یہ عاجز انبیاء کے طریق پر شرط نصیحت بجالا وے۔اپنے سلسلہ کو ہمیشہ منہاج نبوت
پر پیش کیا ہے ۔ دوسرے آپ استكشاف حق کے لئے کسی سوال اور جرح کو نہیں مٹاتے
بلکہ سائل کو شوق دلاتے ہیں کہ وہ دریافت کرے ۔ اس لئے کہ اسے آپ سعیدوں کی
نشانی قرار دیتے ہیں ۔ ( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۹
بنام مولوی عبد الجبار غزنوی
جلد اول
مشفقی واخی مولوی عبد الجبار صاحب ! السلام علیکم ۔ ایک اشتہار جو عبدالحق کے نام سے
جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں مباہلہ کی درخواست کی ہے۔ کل کی ڈاک میں مجھے ملا ۔ چونکہ میں
نہیں جانتا کہ عبدالحق کون ہے۔ آیا کسی گروہ کا مقتدی یا مقتدا ہے۔ اس وجہ سے آپ ہی کی
خط ہذا لکھتا ہوں ۔اس خیال سے کہ میری رائے میں وہ آپ ہی کی جماعت میں سے ہے
اور اشتہار بھی دراصل آپ ہی کی تحریک سے لکھا گیا ہو گا ۔ پس واضح ہو کہ مباہلہ پر مجھے کسی طرح
سے اعتراض نہیں ۔ جس حالت میں میں نے اس مدعا کی غرض سے قریب بارہ ہزار کے خطوط و
اشتہارات مختلف ملکوں میں بڑے بڑے مخالفوں کے نام روانہ کئے ہیں تو پھر آپ سے مباہلہ
کرنے میں کون سی تامل کی جگہ ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ اللہ جل شانہ کی وحی اور الہام سے
میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ میرے بارہ میں پہلے
سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیا گیا ہے۔ سو میں اسی الہام کی
بنا پر اپنے تئیں وہ موعود مثیل سمجھتا ہوں جس کو دوسرے لوگ غلط فہمی کی وجہ سے مسیح موعود کہتے
ہیں ۔ مجھے اس بات سے انکار بھی نہیں کہ میرے سوا کوئی اور مثیل مسیح بھی آنے والا ہو ۔ بلکہ ہوا کوئی اور مثیل مسیح بھی آنے والا ہو
ایک آنے والا تو خود میرے پر بھی ظاہر کیا گیا ہے جو میری ہی ذریت میں سے ہوگا۔ لیکن اس
جگہ میرا دعوئی جو بذریعہ الہام مجھے یقینی طور پر سمجھایا گیا ہے۔ صرف اتنا ہے کہ قرآن شریف اور
حدیث میں میرے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ میں اس سے ہرگز انکار نہیں کر سکتا اور نہ کروں گا کہ
شائد مسیح موعود کوئی اور بھی ہوا اور شائد یہ پیشگوئیاں جو میرے حق میں روحانی طور پر ہیں ظاہری اور یہ
طور پر اس پر جمتی ہوں اور شائد سچ مچ دمشق میں کوئی مثیل مسیح نازل ہو۔ لیکن میرے پر یہ کھول
دیا گیا ہے کہ مسیح ابن مریم جس پر انجیل نازل ہوئی تھی فوت ہو چکا ہے اور یحییٰ کی روح کے
ساتھ اس کی روح دوسرے آسمان میں اور اپنے سماوی مرتبہ کے موافق بہشت بریں کی سیر
کر رہی ہے۔ اب وہ روح بہشت سے بموجب وعدہ الہی کے جو بہشتیوں کے لئے قرآن شریف
میں موجود ہے ، نکل نہیں سکتی اور نہ دو موتیں ان پر وارد ہو سکتی ہیں ۔ ایک موت جو اُن پر وارد
ہوئی وہ تو قرآن شریف سے ثابت ہے اور ہمارے اکثر مفسر بھی اس کے قائل ہیں اور
ابن عباس کی حدیث سے بھی اس کا ثبوت ظاہر ہے اور انجیل میں بھی لکھا ہے اور نیز توریت میں
بھی ۔ اب دوسری موت ان کے لئے تجویز کرنا خلاف نص وحدیث ہے ۔ وجہ یہ کہ کسی جگہ ذکر
نہیں کیا گیا کہ وہ دو مرتبہ مریں گے ۔ یہ تو میرے الہامات اور مکاشفات کا خلاصہ ہے جو
میرے رگ وریشہ میں رچا ہوا ہے اور ایسا ہی اس پر ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ کتاب اللہ پر ۔
اور اسی اقرار اور انہی لفظوں کے ساتھ میں مباہلہ بھی کروں گا اور جو لوگ اپنے شیطانی اوہام کو
ربانی الہام قرار دے کر مجھے جہنمی اور ضال قرار دیتے ہیں ۔ ایسا ہی ان سے بھی ان کے
الہامات کے بارہ میں اللہ جل شانہ کی حلف لوں گا کہ کہاں تک انہیں اپنے الہامات کی یقینی
معرفت حاصل ہے۔ مگر بہر حال مباہلہ کے لئے میں مستعد کھڑا ہوں ، لیکن امور مفصلہ ذیل کا
تصفیہ ہونا پہلے مقدم ہے ۔
اوّل یہ کہ چند مولوی صاحبان نامی جیسے مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی اور مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی احمد الله صاحب امرتسری بالا تفاق یہ فتوی لکھ دیں کہ ایسی
جزئیات خفیفہ میں اگر الہامی یا اجتہادی طور پر اختلاف واقع ہو تو اس کا فیصلہ بذریعہ لعن طعن
کرنے اور ایک دوسرے کو بد دعا دینے کے جس کا دوسرے لفظوں میں مباہلہ نام ہے ، کرنا جائز
ہے ۔ کیونکہ میرے خیال میں جزئی اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کو لعنتوں کا نشانہ بنانا ہرگز
جائز نہیں ۔ کیونکہ ایسے اختلافات اصحابوں میں ہی شروع ہو گئے تھے ۔ مثلاً حضرت ابن عباس
محدث کی وحی کو نبی کی وحی کی طرح قطعی سمجھتے تھے اور دوسرے ان کے مخالف بھی تھے ۔ ایسے ہی
صاحب صحیح بخاری کا یہ عقیدہ تھا کہ کتب سابقہ یعنی توریت و انجیل وغیرہ محرف نہیں ہیں اور ان
میں کچھ لفظی تحریف نہیں ہوئی ۔ حالانکہ یہ عقیدہ اجماع مسلمین کے مخالف ہے اور بایں ہمہ سخت
مصر بھی ہے اور نیز به بداہت باطل ۔ ایسا ہی محی الدین ابن عربی رئیس المتصوفین کا یہ عقیدہ ہے
کہ فرعون دوزخی نہیں ہے اور نبوت کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا اور کفار کے لئے عذاب جاودانی
نہیں اور مذہب وحدت الوجود کے بھی گویا وہی موجد ہیں ۔ پہلے ان سے کسی نے ایسی واشگاف
کلام نہیں کی ۔ سو یہ چاروں عقیدے ان کے ایسا ہی اور بعض عقائد بھی اجماع کے برخلاف
ہیں ۔ اسی طرح شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ کا یہ عقیدہ ہے کہ اسماعیل ذبیح نہیں ہیں بلکہ
اسحاق ذبیح ہے۔ حالانکہ تمام مسلمانوں کا اسی پر اتفاق ہے کہ ذبیح اسماعیل ہے اور عید الاضحی
کے خطبہ میں اکثر ملا صاحبان رو رو کر انہی کا حال سنایا کرتے ہیں ۔ اسی طرح صد ہا
اختلافات گزشتہ علماء و فضلاء کے اقوال میں پائے جاتے ہیں ۔ اسی زمانہ میں بعض علماء و
مہدی موعود کے بارہ میں دوسرے علماء سے اختلاف رکھتے ہیں کہ وہ سب حدیثیں ضعیف ہیں ۔
غرض جزئیات کے جھگڑے ہمیشہ سے چلے آتے ہیں ۔ مثلاً یزید پلید کی بیعت پر اکثر لوگوں کا
اجماع ہو گیا تھا۔ مگر امام حسین رضی اللہ عنہ نے اور ان کی جماعت نے اس اجماع کو قبول نہیں
کیا اور اس سے باہر رہے اور بقول میاں عبدالحق اکیلے رہے حالانکہ حدیث صحیح میں ہے گو خلیفہ
وقت فاسق ہی ہو بیعت کر لینی چاہئے اور تخلف معصیت ہے۔ پھر انہی حدیثوں پر نظر ڈال کر
دیکھو جو مسیح کی پیشگوئی کے بارہ میں ہیں کہ کس قدر اختلافات سے بھری ہوئی ہیں ۔ مثلاً
صاحب بخاری نے دمشق کی حدیث کو نہیں لیا اور اپنے سکوت سے ظاہر کر دیا کہ اس کے نزدیک یہ
حدیث صحیح نہیں ہے۔
اور ابن ماجہ نے بجائے دمشق کے بیت المقدس لکھا ہے اور اب حاصل کلام یہ ہے کہ ان
بزرگوں نے باوجود ان اختلافات کثیرہ کے ایک دوسرے سے مباہلہ کی درخواست ہرگز نہیں کی
اور ہرگز روا نہیں رکھا کہ ایک دوسرے پر لعنت کریں بلکہ بجائے لعنت کے یہ حدیث سناتے
رہے کہ اِخْتِلَافُ أُمَّتِی رَحْمَةٌ اب یہ نئی بات نکلی ہے کہ ایسے اختلافات کے وقت میں
ایک دوسرے پر لعنت کریں اور بد دعا اور گالی اور دُشنام کر کے فیصلہ کرنا چاہئے ۔ ہاں اگر کسی
ایک شخص پر سراسر تہمت کی راہ سے کسی فسق اور معصیت کا الزام لگایا جاوے۔ جیسا کہ مولوی
اسماعیل صاحب ساکن علی گڑھ نے اس عاجز پر لگایا تھا کہ نجوم سے کام لیتے ہیں اور اس کا نام
الہام رکھتے ہیں تو مظلوم کو حق پہنچتا ہے کہ مباہلہ کی درخواست کرے۔ مگر جزئی اختلافات میں
ل کنز العمال نمبر ۲۶۸۶ جلد ١٠ الطبعة الاولى ا۱۹۷ء مكتبه التراث الاسلامي حلب