غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو ہمیشہ سے علماء و فقراء میں واقع ہوتے رہتے ہیں۔ مباہلہ کی درخواست کرنا یہ غزنوی بزرگوں
کا ہی ایجاد ہے، لیکن اگر علماء ایسے مباہلہ کا فتوی دیں تو ہمیں عذر بھی کچھ نہیں ۔ کیونکہ ہم ڈرتے
ہیں کہ اگر ہم اس ملاعنہ کے طریق سے جس کا نام مباہلہ ہے اجتناب کریں۔ تو یہی اجتناب
ہمارے گریز کی وجہ سمجھی جائے اور حضرات غزنوی خوش ہو کر کوئی دوسرا اشتہار عبدالحق کے نام
سے چھپوا دیں اور لکھ دیں کہ مباہلہ قبول نہیں کیا اور بھاگ گئے ۔ لیکن دوسری طرف ہمیں یہ بھی
خوف ہے کہ اگر ہم مسلمانوں پر خلاف حکم شرع اور طریق فقر کے لعنت کرنے کے لئے امرتسر
پہنچیں تو مولوی صاحبان ہم پر یہ اعتراض کر دیں کہ مسلمانوں پر کیوں لعنتیں کیں اور ان
حدیثوں سے کیوں تجاوز کیا جو مومن لعان نہیں ہوتا اور اس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ
رہتے ہیں ۔ سو پہلے یہ ضروری ہے کہ فتوی لکھا جاوے اور اس فتوی پر ان تینوں مولوی صاحبان
کے دستخط ہوں جن کا ذکر میں لکھ چکا ہوں ۔ جس وقت وہ استفتاء مصدقہ بمواہیر علماء میرے پاس
پہنچے تو پھر حضرات غزنوی مجھے امرتسر پہنچا سمجھ لیں ۔ ماسوا اس کے یہ بھی دریافت طلب ہے کہ
مباہلہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں منجانب اللہ تجویز کیا گیا تھا۔ وہ کفار و نصاری
کی ایک جماعت کے ساتھ تھا جو نجران کے معزز اور مشہور نصرانی تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ
مباہلہ جو ایک مسنون امر ہے کہ اس میں ایک فریق کا کافر یا ظالم کس کو خیال کیا گیا ہے اور نیز
یہ بھی دریافت طلب ہے کہ جیسا کہ نجران کے نصاری کی ایک جماعت تھی ۔ آپ کی کوئی جماعت
ہے یا صرف اکیلے میاں عبدالحق صاحب قلم چلا رہے ہیں؟ تیسرا یہ امر بھی تحقیق طلب ہے کہ
اس اشتہار کے لکھنے والے در حقیقت کوئی صاحب آپ کی جماعت میں سے ہیں جن کا نام
عبد الحق ہے یا یہ فرضی نام ہے۔ اور یہ بھی دریافت طلب ہے کہ آپ بھی مباہلین کے گروہ میں
داخل ہیں یا کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں ۔ ۔ اگر اگر داخل نہیں تو کیا وجہ ؟ اور پھر وہ کونسی جماعت ۔ ہے جن
کے ساتھ نساء وابناء واخوان بھی ہوں گے جیسا کہ منشاء آیت کا ہے ۔ ان تمام امور کا جواب
بواپسی ڈاک ارسال فرماویں اور نیز یہ سارا خط میاں عبد الحق کو بھی حرف بحرف سُنا دیں اور
میاں عبدالحق نے اپنے الہام میں جو مجھے جہنمی اور ناری لکھا ہے اس کے جواب میں مجھے کچھ
ضرورت لکھنے کی نہیں ہے کیونکہ مباہلہ کے بعد خود خود ثابت ہو جائے گا کہ اس خطاب کا مصداق

کون ہے۔ لیکن جہاں تک ہو سکے آپ مباہلہ کے لئے کاغذ استفتاء تیار کر کے مولوی صاحبین
موصوفین کی مواہیر ثبت ہونے کے بعد وہ کاغذ میرے پاس بھیج دیں۔ اگر اس میں کچھ توقف
کریں گے یا میاں عبد الحق چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو گریز پر حمل کیا جائے گا اور واضح رہے
اس خط کی چار نقلیں چار اخبار میں اور نیز رسالہ ازالہ اوہام میں چھاپ دی جائیں گی ۔
والسلام على من اتبع الهدى
الراقم خاکسار
یکم رجب ۱۳۰۸ھ مطابق ۱۱ فروری ۱۸۹۱ء
غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور
حضرت مرزا صاحب بنام مولانا مولوی نور الدین صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل آپ کی خدمت میں مولوی عبد الجبار صاحب اور میاں عبد الحق صاحب کے خط روانہ
کر چکا ہوں اور مجھے اس بات سے بہت خوشی ہے جس کا میں شکر ادا نہیں کر سکتا کہ مولیٰ کریم اور سے ر چکا ہوں اور مجھے اس بات سے بہت خوشی ہے
میرا آقا و محسن عزاسمہ جل شانہ مجھے فتح و نصرت کی بشارت دیتا ہے اور ان لوگوں کے فیصلہ کیلئے
مجھے ایک راہ بتاتا ہے جنہوں نے الہامات کا ادعا کر کے اس عاجز کو ضال ، ملحد اور جہنمی قرار دیا
ہے اور جرات کر کے اس مضمون کو شائع بھی کر دیا۔ اور جو ان باتوں سے اپنے بھائی مسلمان کو
آزار پہنچاتا ہے اور اس کی تذلیل ہوتی ہے اس کی کچھ بھی پر واہ نہیں کی اور طریق تقوی کی
رعایت نہیں رکھی ۔ اس لئے یہ امر خدا تعالیٰ کی جناب میں کچھ سہل و آسان نہیں بلکہ ایسا ہی ہے
جیسے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر اتہام لگایا گیا تھا۔ سو مجھے خدا تعالیٰ کی نصرت کی خوشبو
آرہی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ مجھے ایک ایسی راہ کی رہبری کرتا ہے جس سے جھوٹوں کا جھوٹ
کھل جائے ۔ اگر یہ الزام صرف میری ذات تک محدود ہوتا تو دوسرا امر تھا لیکن اس کا بداثر ہزاروں
الفضل ۹ جولائی ۱۹۴۳ ء صفحه ۳ تا ۵

لوگوں پر ہوتا ہے۔ جہنمی اور خال کے لفظ میں سب قسم کے عیب بھرے ہوئے ہیں۔ سو میں انشاء اللہ القدیر
ان امور کے پورے طور پر کھلنے کے بعد جن کی مجھے بشارت دی گئی ہے اور پھر ان کے چھپوانے
کے بعد ان لوگوں سے رجسٹر شدہ خطوط کے ذریعہ سے درخواست کروں گا اور انشاء اللہ القدیر
وہ ایسا امر ہو گا جو کا ذب کی پردہ دری کر دے گا ۔ واللہ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - والسلام
خاکسار
۱۶ رفروری ۱۸۹۱ء
الفضل ۹ جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۵
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
مرزا غلام احمد

مکتوب نمبر ۱۰
نقل عبارت اقرارنامه میرزاغلام احمد صاحب قادیانی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
یہ خط جو جماعت مسلمانان لودہیا نہ وغیرہ نے لکھا ہے ۔ میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا۔
مجھے ہر طرح منظور و مقبول ہے کہ الہا بخش صاحب تو نسوی سنگبڑی یا مولوی رشید احمد صاحب
گنگوہی یا نظام الدین صاحب بریلوی یا مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی یا غلام فرید
صاحب چاچڑاں والا ظاہری و باطنی طور پر بحث کرنے کے لئے تشریف لاویں۔ مجھے
تحریری و زبانی طور پر بحث منظور ہے، کچھ عذر نہیں ۔ اور باطنی طور پر مقابلہ کرنا خود میرا منشاء
ہے۔ کیونکہ میں یقینی جانتا ہوں کہ خدا وند قدیر میرے ساتھ ہے۔ وہ ہر یک راہ میں میری مدد
کرے گا۔ غرض میں بلا عذر ہر طرح حاضر ہوں اور مباحثہ لاہور میں ہو کہ وہ مقام صدر ہے اور
رئیس لاہور امن وغیرہ کے ذمہ دار ہو گئے ہیں ۔
الراقم
میرزا غلام احمد قادیانی بقلم خود
احمد بم
۲۳ را گست ۱۸۹۱ء مطابق ۷ ار محرم الحرام ۱۳۰۹ھ محلہ اقبال گنج بود بیانه
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر
( منقول از ضمیمه اخبار ریاض ہند امرتسر ۲۴ را گست ۱۸۹۱ ء صفحه ۴)

اہل اسلام لودہانہ کا خط علمائے مخالفین کے نام
مندرجہ ذیل خط میں صرف اس لئے درج کر رہا ہوں کہ مولوی رشید احمد
صاحب گنگوہی کے تعارفی نوٹ میں اس کا ذکر آیا ہے مولوی رشید احمد صاحب اور
دوسرے علماء پر عام اور ممتاز اہل اسلام کی طرف سے زور دیا جاتا ہے کہ امت مسلمہ کو
اختلافات سے بچانے کے لئے ایک مباحثہ کر کے فیصلہ کریں مگر کسی کو ہمت نہ ہوئی ۔
چونکہ یہ مکتوب معزز و ممتاز علمائے لودہا نہ ولا ہور کی طرف سے ہے اور تاریخ سلسلہ کا
ایک اہم جزو ہے اس لئے درج کر رہا ہوں اور اس کا جواب جو حضرت اقدس نے دیا
تھا۔ (عرفانی کبیر )
جلد اول

مکتوب نمبر 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله وسلام على عباده الذين اصطفى
خط از طرف اہل اسلام لودہانہ
۱۔ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی
۲- مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی
خواجہ نظام الدین صاحب بریلوی
۴ ۔ خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑانوالہ
۵ - خواجہ الہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی
لد
از طرف جماعت مسلمانان لودہا نہ وغیرہ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جلد اول
ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں ۔ آپ کی خدمت میں عرض کرتے
ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب
براہین احمد یہ آج کل لودہا نہ میں آئے ہوئے ہیں اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت
دے رہے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح ابن مریم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام در حقیقت فوت ہو گئے
ہیں اور دوسرے مردوں کی طرح جنود ارواح گزشتہ میں داخل ہیں ۔ پھر اس عالم میں کسی طرح
سے نہ آئیں گے اور اس زمانہ کے لئے جس مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور
احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے۔ وہ مسیح موعود میں ہوں ۔ مرزا صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف
کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں اور اقوال صحابہ اپنی تائید دعوئی میں لاتے ہیں اور اس
دعوی کے ثبوت میں تین کتابیں ایک فتح اسلام دوسری توضیح مرام تیسری ازالہ اوہام بڑی

شد و مد سے شرح وبسط سے تصنیف کی ہیں اور روز بروز ان کے سلسلہ کو ترقی ہے اور معتبر طور سے
معلوم ہے کہ چودہ عالم فاضل متجر آج تک ان کی جماعت میں داخل ہو گئے ہیں ۔ یہ عجیب
انقلاب دیکھ کر حق کے طالب نہایت حیرت میں ہیں کہ ایک طرف تو ان کی جماعت ترقی پر ہے
اور دوسری طرف مشاہیر علماء اور اکا بر صوفیاء کنارہ کش ہیں ۔ اگر کوئی مولویوں میں سے بحث
کرنے کے لئے آتا بھی ہے تو مغلوب ہو کر ایک طور سے اور بھی زیادہ ان کے سلسلہ کو تائید
پہنچاتا ہے جیسا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو پنجاب میں مشہور عالم ہیں ۔ بحث کرنے
کے لئے آئے جس کا آخری نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی کمزوری اور گریز کو دیکھ کر اور بھی کئی شخص ان کی
جماعت میں داخل ہو گئے اور ایک بڑی خجالت کی یہ بات ہوئی کہ مرزا صاحب نے روحانی طور
پر بھی ایک تصفیہ کی درخواست کی کہ تم بھی دعا کرو اور ہم بھی دعا کریں تا مقبول اور اہل حق کی
تائید میں آسمانی نشان ظاہر ہو۔ لیکن مولوی محمد حسین صاحب نے اس طرف رخ بھی نہ کیا ۔
اب التماس یہ ہے کہ آپ اکا برجلیل القدر صوفیاء اور صاحب عرفان اور صاحب سلسلہ اور
فاضل اور مشاہیر علماء سے ہیں ۔ آپ سے بڑھ کر اور کس کا حق ہے کہ دونوں طریق سے یعنی
ظاہری اور باطنی طور پر آپ مرزا غلام احمد صاحب سے مقابلہ اور مواز نہ کریں اور دونوں طور
سے بحث کرنے کے لئے تشریف لاویں۔ ہم نے مرزا صا۔ لاویں۔ ہم نے مرزا صاحب سے منظور کرالیا ہے کہ ہم ( جن
کے نام خط ہے ) بلواتے ہیں ۔ وہ آپ سے دونوں طور ظاہری و باطنی سے مقابلہ کریں گے اور
وہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے زندہ بجسم عنصری آسمان پر اُٹھائے جانے اور اب تک زندہ
ہونے اور آخری زمانہ میں نزول از آسمان کرنے پر دلائل قاطعہ اور نصوص صریحہ اور
احادیث صحیحہ پیش کریں گے اور نیز باطنی طور پر اپنی کچھ کرامات بھی دکھائیں گے ۔ پھر اگر آپ
نے ( جن کے نام خط ہے ) اُن سے دونوں طور ظاہری اور باطنی میں مقابلہ نہ کیا اور بھاگ گئے
تو ہم سخت مخالف بن کر آپ کی اس ہزیمت کو شہرت دیں گے بلکہ ہم نے مرزا صاحب سے لکھوا
لیا ہے جس کی نقل آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے اور ہم نے حلف کے طور پر وعدہ کر لیا ہے ۔
ضرور وہ صاحب ( جن کے نام خط ہے ) ان دونوں طور کی بحثوں کے لئے لودہا نہ میں تشریف
لے آئیں گے ۔ کیونکہ نازک وقت پہنچ گیا تھا اور لوگ جوق در جوق ان کی پیروی اختیار کرتے

جاتے ہیں ۔ ایسے وقت میں ، جس میں ہزار ہا مسلمان کا ایمان تلف ہو، اگر بزرگانِ دین اور
علماء اہل یقین ، کام نہ آئے تو کب آئیں گے؟ ہاں ہم نے مرزا غلام احمد صاحب سے قسم کھا کر
یہ بھی وعدہ کر لیا ہے کہ اگر ( جن کے نام خط ہے ) اس بحث کے لئے تشریف نہ لائے ۔ تو پھر یہ
بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے اور وہ حق پر نہیں
ہیں ۔ لہٰذا ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ
حسبہ اللہ اس کام کے لئے ضرور تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچاویں۔ ورنہ اگر آپ
تشریف نہ لائے تو ناچار ایفائے عہد کے لئے آپ کا گریز کرنا حتی الوسع تمام اخباروں میں
شائع کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے دس حصہ
زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی کھولی جائے گی ۔ اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ
دونوں طور کی بحث کے لئے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پرس سے اپنے آپ
کو بچائیں گے ۔ لہذا ہم نے ایک ایک نقل اسی درخواست کی چند اخباروں میں بھی بھیج دی ہے
اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ بعد اس کے ہو گا ، چھپنے کے لئے بھیجا جائے گا ۔ آپ جلد تشریف
لاویں۔ سب مخلصین منتظر ہیں ۔ ہم آپ کے جواب کی ۔ آج کی تاریخ سے کہ ۱۸ محرم الحرام
۱۳۰۹ھ مطابق ۲۴ ر اگست ۱۸۹۱ ء ہے۔ ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔ اگر اس عرصہ تک
خدا نخواستہ آپ تشریف نہ لائیں تو نا چار عہد کے موافق کلمات حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے
جائیں گے اور واضح رہے کہ ہم تین فریق کے آدمی ہیں ۔ بعض ہم میں سے مرزا صاحب کے مرید
ہیں اور بعض حسن ظن رکھنے والے اور بعض نہ حسن ظن رکھنے والے اور نہ مرید ہیں ۔ لیکن ہم سب حق
کے طالب ہیں ۔ الْحَقُّ حَقٌّ ۔ والسلام
ابواللمعان سراج الحق جم راج الحق جمالی نعمانی سرساوی سرج اللہ وجہ ۔ شیخ نور محمد ہانسوی ۔ شیخ عبدالحق
لود یا نوی ۔ قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم محمد خاں ساکن کپورتھلہ ۔ حافظ حامد علی لود بیانوی ۔سید
عباس علی صوفی - مولوی محمود حسن مدرس منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپورتھلہ ۔ منشی فیاض
علی ۔ منشی ظفر احمد اپیل نویں ساکن کپورتھلہ ۔ منشی عبدالرحمٰن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ ۔ منشی حبیب
الرحمن برادر زادہ حاجی ولی محمد صاحب حج مرحوم ساکن کپورتھلہ ۔ مستری جان محمد ۔ سردار خاں

کوٹ دفعدار ساکن کپورتھلہ ۔ شیخ سدوری ضلع ہوشیار پور ۔ منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس
ریلوے۔ خیر الدین خاں سوار رجمنٹ نمبر ۱۷ ۔ حکیم عطاء الرحمن دہلوی ۔ مولوی افتخار احمد ابن
سجادہ نشین حضرت منشی احمد جان صاحب نقشبندی لود بیانوی۔ حافظ نور احمد تاجر پشمینہ
لود بیانوی ۔سائیں بہادر شاہ لود بیانوی ۔ سائیں عبدالرحیم شاہ ۔ جیوا تاجر پشمینہ لود بیانوی ۔
حافظ محمد بخش تاجر لود ہیا نہ۔ مولوی محمد حسین ساکن کپورتھلہ ۔ قاضی شیخ احمد اللہ ملازم کپورتھلہ ۔ ۔
منشی اله بخش محرر دفتر لود بیانہ ۔ مولوی چراغ الدین مدرس مشن اسکول لودہیا نہ ۔ قاضی عبدالمجید
خاں شاہزادہ لو د ہیانہ ۔ مولوی عبد القادر مدرس جمال پور ۔ ماسٹر محمد بخش لود ہیا نہ ۔ مولوی تاج
محمد ساکن بھوکڑی علاقہ لود بیانہ ۔ مولوی نور محمد ساکن مالگوٹ علاقہ لود بیانہ ۔ مولوی عبداللہ
مجہتد لودہیانہ ۔ مولوی نظام الدین لدھیانہ - مولوی الہ دیا واعظ رد نصاری لدھیانوی ۔ عبداللہ
سنوری پٹوار یعلاقہ پٹیالہ۔ ماسٹر قا در بخش لدھیانوی - مولوی محمد یوسف سنوری علاقہ پٹیالہ۔
منشی ہاشم علی پٹواری علاقہ پٹیالہ - مولوی حشمت علی مدرس پٹیالہ۔ عبدالرحمن سنوری علاقہ پٹیالہ۔
روشن دین ٹھیکیدار کپورتھلہ ۔ شیر محمد خاں لدھیانوی ۔ مولوی عبدالکریم سیالکوٹی ۔ مولوی غلام
قادر فصیح ایڈیٹرو پروپرائٹر پنجاب گزٹ سیالکوٹ ۔ سید حامد شاہ سیالکوٹی ۔ سید رخصت علی ڈپٹی
انسپکٹر ضلع سیالکوٹ ۔ مولوی غلام احمد انجینئر ریاست کشمیر ۔ مولوی عبدالغنی عرف غلام نبی
خوشابی ۔ حکیم فضل الدین بھیروی ۔ مولوی مبارک علی سیالکوٹی ۔ مفتی محمد صادق مدرس جموں
کا شمیر ۔ میر عنایت علی لدھیانوی ۔ شیخ چراغ علی ساکن گورداسپور ۔ شیخ شہاب الدین ساکن تھہ
غلام نبی ۔ شیخ حافظ حامد علی ساکن تھ غلام نبی ۔ مولوی غلام حسین پشاوری ۔ خواجہ عبدالقادر شاہ
لدھیانوی چشتی ۔ سید فضل شادلا ہوری ۔ نواب محمد اشرف علی خاں لدھیانوی ۔ محمد عبدالحکیم خاں
طالب علم میڈیکل کالج لاہور ۔ منشی کرم الہی لاہوری ۔ مولوی خدا بخش اتالیق ۔ الہ بندہ
ہانسوی - شیخ فتح محمد ساکن جموں نائب شرف محکمہ جنرل ڈیپارٹمنٹ سری نگر کشمیر ۔ مولوی محمد حسن
خاں لود بیانوی ۔مولوی خدا بخش بستی شیخ ۔ سید عبدالهادی سب او ور سیر بلیلی ملک بلو چستان ۔
مرزا یوسف بیگ ساکن سامانہ ۔ عبدالکریم خاں ناظر ریاست پٹیالہ۔ نواب عشرت علی خاں
لود بیانوی ناظر عدالت سمرالہ۔ نواب محمد حسین خاں خلف نواب محفوظ علی خاں جھجری حال

لدھیانہ ۔ گلاب خاں دفعدار لدھیانوی ۔ عبدالکریم خاں کلرک نہر لدھیانوی ۔ مولا بخش ماسٹر
لود ہیانہ ۔ عمر بخش چھنا نوالہ ۔ شہاب الدین لدھیانوی ۔ امیر خاں سمرالہ ۔ مولوی غلام محمد نقل
نویس تحصیل سمرالہ ۔ شیخ نور احمد مالک و مہتمم ریاض ہند امرتسر ۔ اللہ بخش پارسل کلرک پھلور ۔
حاجی عبدالرحمن لدھیانوی منشی خادم حسین خلف رشید داروغه محمد قاسم خوشنویس لدھیانوی ۔
محمد اسمعیل ۔ عبد الکریم سیالکوٹی ۔ غلام محمد سیالکوٹی ۔ مولوی محمد الدین سیالکوٹی ۔ مولوی نورالدین
ساکن بھوکری ضلع لودہیا نہ ۔ سیدا میر علی شاہ سیالکوٹی سارجنٹ پولیس ۔ منشی رحمت اللہ ممبر میونسپل
کمیٹی گجرات و تاجر پار چات ۔ رحمت سکنہ غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ۔ مولوی حکیم سید محی الدین
ساکن تنکور علاقہ ریاست میسور - الہی بخش ساکن غوث گڑھ علاقہ ریاست پٹیالہ۔ علی بخش ساکن
چک علاقہ پٹیالہ ۔ میر محمود شاہ سیالکوٹی ۔ محبوب عالم درویش ساکن کپورتھلہ ۔ مہر علی ساکن تھہ
غلام نبی ۔ نور محمد نمبر دار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ۔ عطا الہی ساکن غوث گڑھ ۔ عمر الدین
لد بیانوی ۔ امام بخش از خاندان میاں دسوندی شاہ صاحب مرحوم - منصب علی محرر ۔ غلام ربی
لود بیانوی ۔
اس کے ساتھ ایک دوسرا خط مسلمانان لاہور نے علماء کے نام مباحثہ کے لئے شائع کیا تھا۔
جو اسی ضمیمہ ریاض ہند کے صفحہ اول پر ہے۔ اس کو بھی ناظرین کی واقفیت کے لئے اسی جگہ نقل کر دیا
جاتا ہے۔ (المرتب)
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مجموعه اشتہارات جلدا صفحه ۲۰۱،۲۰۰

مکتوب نمبر ۱۲
دوسرا خط از طرف اہلِ اسلام لاہور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صاحب ھو
خط بنام مولوی محمد صاحب لکھو گے ۔ مولوی عبد الرحمن کے۔ مولوی عبداللہ
صاحب تبتی ۔ مولوی رشید احمد صاح صاحب گنگوہی ۔ مولوی غلام دستگیه - مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری ۔ مولوی
عبدالجبار صاحب غزنوی ۔ مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی عبدالعزیز صاحب
لود یا نوی مولوی احمد الله صاحب امرتسری - مولوی محمد سعید صاحب بنارسی - مولوی محمد احسن
صاحب امروہی حال وارد بھو پال ۔ مولوی نور الدین صاحب حکیم ۔ مولوی عبداللہ صاحب
ٹونکی ۔
از طرف اہل اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجه امیرالدین
صاحب و منشی عبد الحق صاحب و منشی شمس الدین صاحب سکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب
ہمسایہ خواجہ امیرالدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی
موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت
اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈال دیا ہے وہ بھی
محتاج بیان نہیں ۔ اگر چہ جمہور علماء موجودہ کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پُرانے عقیدہ بے
نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر نہیں پھیلنے دیا مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی
بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسی ابن مریم
میں بڑا تزلزل واقع ہو گیا ہے ۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از مبحث
تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام علی العموم اپنے

پرانے اور مشہور عقیدہ کو خیر باد کہہ دیں گے تو پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین
کو سخت تر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی
تسلی کیلئے خصوصاً اور عامہ اہلِ اسلام کے فائدہ کے لئے عموماً کمال نیک نیتی سے بڑی جدوجہد
کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مولوی حکیم نورالدین صاحب کے ساتھ
( جو مرزا صاحب کے مخلص معتقدین میں سے ہیں ) مرزا صاحب کے دعاوی پر گفتگو کرنے کے
لئے مجبور کیا تھا۔ مگر نہایت ہی حیرت ہے یہ کہ ہماری بد قسمتی سے ہمارے منشاء اور مدعا کے خلاف
مولوی ابوسعید صاحب نے مرزا صاحب کے دعوؤں سے جو اصل مضمون بحث تھا، قطع نظر کر کے
غیر مفید امور میں بحث شروع کر دی ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ متر د دین کے شبہات کو اور تقویت
ہوگئی اور زیادہ تر حیرت میں مبتلا ہو گئے ۔ اس کے بعد لود ہیا نہ میں مولوی ابوسعید صاحب کو خود
مرزا صاحب سے بحث کرنے کا اتفاق ہوا ۔ تیراں روز گفتگو ہوتی رہی ۔ اس کا نتیجہ بھی ہمارے
خیال میں وہی ہوا جو لاہور کی بحث سے ہوا تھا۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ تر مضر ۔ کیونکہ مولوی
صاحب اس دفعہ بھی مرزا صاحب کے اصل دعاوی کی طرف ہرگز نہ گئے ۔ اگر چہ جیسا کہ سنا گیا
ہے اور پایہ اثبات کو بھی پہنچ گیا ہے ۔ مرزا صاحب نے اثنائے بحث میں بار ہا اپنے دعوؤں کی
طرف مولوی صاحب کو متوجہ کرنے کی سعی کی ۔ چونکہ علماء وقت کے سکوت اور بعض بے سود تقریر
و تحریر نے مسلمانوں کو علی العموم بڑی حیرت اور اضطراب میں ڈال رکھا ہے اور اس کے سوا ان کو
اور کوئی چارہ نہیں کہ اپنے امامانِ دین کی طرف رجوع کریں ۔ لہذا ہم سب لوگ آپ کی
خدمت میں نہایت مودبانہ اور محض بنظر خیر خواہی برادرانِ اسلام درخواست کرتے ہیں کہ
آپ اس فتنہ و فساد کے وقت میدان میں نکلیں اور اپنے خدا داد نعمت علم اور فضل سے کام لیں
اور خدا کے واسطے مرزا صاحب کے ساتھ ان کے دعاوی پر بحث کر کے مسلمانوں کو
ورطہ ء تذبذب سے نکالنے کی سعی فرما کر عند الناس مشکور و عنداللہ ماجور ہوں ۔ ہم چاہتے ہیں
کہ آپ جن کی ذات پر مسلمانوں کو بھروسہ ہے، خاص لاہور : لاہور میں مرزا صاحب کے ساتھ ان
کے دعوے میں بالمشافہ تحریری بحث کریں۔ مرزا صاحب سے ان کے دعوے کا ثبوت کتاب اللہ
اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا جاوے یا ان کو اس قسم کے دلائلِ بینہ سے توڑا

·

آج 10 میں سے 10 باقی