غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جاوے۔ ہماری رائے میں مسلمانوں کی تسلی اور رفع تردّد کے واسطے اس سے بہتر اور کوئی
طریق نہیں ۔ اگر آپ اس طریق بحث کو منظور فرماویں (اور امید واثق ہے کہ آپ اپنا ایک اہم
منصبی اور مذہبی فرض یقین کر کے محض اِبْتِغَاء لِوَجْهِ اللهِ وَهـدائي خلق الله ضرور قبول
فرماویں گے ) تو اطلاع بخشیں تا کہ مرزا صاحب سے بھی اس بارہ میں تصفیہ کر کے تاریخ مقرر
ہو جاوے اور آپ کو لاہور تشریف لانے کی تکلیف دی جاوے ۔ تمام انتظام متعلقہ قیام امن
وغیرہ ہمارے ذمہ ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہ اُٹھانی پڑے گی ۔ جواب
سے جلدی سرفراز فرماویں۔ والسلام *
*
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
از ضمیمہ ریاض ہندا مرتسر مورخه ۲۴ را گست ۱۸۹۱ء صفحه ۱ )
مجموعه اشتہارات جلدا صفحه ۲۰۱ تا ۲۰۳

مولوی محمد بشیر سہوانی تم بھوپالی کے نام
(تعارفی نوٹ )
مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالی دراصل سہوان کے باشندے تھے اور بہ سلسلہ ملازمت
بھوپال میں نواب صدیق حسن خاں صاحب کے علماء کے زمرہ میں ملازم تھے۔ چونکہ نواب صاحب
خود اہل حدیث تھے ۔ اس لئے انہوں نے مشہور علماء اہل حدیث کو اپنے سلسلہ تالیفات کے لئے
جمع کر لیا تھا ۔ چنانچہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی بھی اسی ذیل میں تھے اور
مولوی بشیر صاحب سے ان کے گہرے تعلقات تھے ۔
مولوی بشیر صاحب ایک پستہ قد گندم گوں تھے ۔ اس میں کچھ شبہ نہیں علوم عربیہ درسیہ میں
ایک نمایاں حیثیت رکھتے تھے ۔ حضرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اپنے دعویٰ مسیحیت
کا اعلان فرمایا تو مولوی بشیر صاحب اور مولانا سید محمد احسن صاحب میں خلوت میں تبادلہ خیالات
ہوتا رہا۔ مولوی سید محمد احسن صاحب اثبات دعوی کا پہلو لیتے تھے اور مولوی بشیر صاحب اس پر
اعتراض کرتے رتے تھے ۔ مگر یہ مناظرہ مخالفت کے لئے نہ تھا بلکہ احقاق حق کے لئے ۔ آخر یہ تسلیم کر
لیا گیا کہ حضرت اپنے دعوی میں صادق ہیں ۔ مولانا سید محمد احسن صاحب نے تو اخلاقی جرات
سے کام لے کر بیعت کر لی مگر مولوی بشیر صاحب متامل رہے ۔
جب بھوپال کا سلسلہ ملازمت ختم ہو گیا تو مولوی صاحب بھوپال سے دہلی آ کر جماعت اہلحدیث
کے امام ہو گئے اور یہ چیز ان کی راہ میں بڑی روک ہو گئی۔ ۱۸۹۱ء کی آخری سہ ماہی میں
حضرت اقدس لودہا نہ سے دہلی تشریف لے گئے ۔ جب مولوی سید نذیر حسین صاحب جو
شیخ الکل کہلاتے تھے مقابلہ اور مباحثہ کے لئے نہ آئے ۔ حیلہ سے اس پیالہ کو ٹلا دیا تو لوگوں نے
مولوی بشیر صاحب کو بحث پر آمادہ کیا ۔ جہاں تک حقیقت ہے وہ کرہا آمادہ ہوئے۔ ان کے
مباحثہ کے حالات رسالہ الحق دہلی ( سیالکوٹ ) میں شائع ہو گئے تھے ۔ مولوی صاحب آنے
کو تو میدان میں آئے مگر نون ثقیلہ کی بحث میں اُلجھ کر رہ گئے ۔ جہاں تک میرا ذاتی علم ہے

مولوی بشیر صاحب ایسے مخالف نہ تھے جیسے محمد حسین بٹالوی وغیرہ بلکہ وہ کسی قد ر ا دب حضرت کا
ملحوظ رکھتے تھے۔ ان پر صداقت کھل چکی تھی۔ مگر بعض دوسرے معاشی اسباب ان کی راہ میں
روک تھے۔ چنانچہ جب مباحثہ کے لئے حضرت اقدس کی قیام گاہ پر آئے ، اپنے آنے کی
اطلاع کی تو حضرت اقدس بالا خانہ سے نیچے آئے اور مولوی صاحب نے آگے بڑھ کر مودبانہ
سلام علیکم کہا اور بے اختیار آپ سے معانقہ کے لئے لپٹ گئے ۔ حضرت تو اسکے عادی نہ تھے ۔
صاحبزادہ سراج الحق صاحب بیان کرتے تھے کہ حضرت کھڑے رہے اور مولوی صاحب لیٹے
رہے اور مولوی صاحب بھی آخر بیٹھ گئے اور حضرت اقدس بھی تشریف فرما ہوئے ۔ میں نے
اس واقعہ کو اس لئے نقل کیا ہے کہ مجھ پر ان کے متعلق یہی اثر تھا کہ وہ اندر سے مخالفت کا جذبہ
نہیں رکھتے ۔ وہ اب مر چکے والله حسيبه۔
پھر جب ۱۹۰۵ء میں حضرت اقدس دہلی تشریف لے گئے میں بھی ساتھ تھا ۔ مولانا
سید محمد احسن صاحب امروہی نے مولوی بشیر صاحب کو ملاقات کے لئے ایک خط لکھا اور
میں خود وہ خط لے کر گیا ۔
مولوی صاحب نے خلوت ہی میں مجھے کہا کہ اس وقت ملاقات مصلحت کے خلاف ہے۔
میری طرف سے بہت بہت سلام دیا جائے اور میری معذوری پر معافی طلب کی جائے۔ میں
نے ان میں شوخی اور گستاخی نہ پائی تھی ۔ انہیں ایام میں کچھ خطوط اور رقعہ جات ان کو لکھے گئے
تھے۔ میں عزیز مکرم مہاشے فضل حسین صاحب کے لئے بہت دعا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان
رقعہ جات کو مخالفین کے لٹریچر میں سے لے کر محفوظ کر دیا۔ جَزَاءهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
( عرفاني الكبير )
یہ خطوط حضور علیہ السلام نے ۱۸۹۱ء میں رقم فرمائے تھے جب کہ حضور دہلی
میں قیام فرما تھے اور مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالی کے ساتھ مناظرہ کی تجویز ہو رہی
تھی ۔ یہ خطوط مخالفین نے حضور علیہ السلام اور مولوی محمد بشیر صاحب کے مابین تحریری
مناظرہ کی تمہید میں شائع کئے ہیں جس کا نام الحـق الـصــريـح في اثبات حيـات
المسیح ہے ( خاکسار ملک ) فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف ۔

مکتوب نمبر ۱۳
حضرت حجت اللہ کا خط
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم مولوی محمد بشیر صاحب
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ جس کا لفظ لفظ اخلاص و تقویٰ سے بھرا ہے
ہوا
معلوم ہوتا ہے ۔ لودر ہیا نہ میں مجھ کو ملا مگر چونکہ میں اتفا قا ضلع علیگڑھ کی طرف چلا گیا تھا اور پھر
واپس آ کر ۱۹ را پریل ۸۹ ء کو قادیان کی طرف چلا آیا اس لئے جواب لکھنے سے مجبور رہا۔ جو
کچھ آپ نے لکھا ہے بالکل سچ لکھا ہے جس سے خلوص اور طلب حق کی بُو آتی ہے۔ اللہ جل شانہ
نے قرآن مجید میں اولیاء اللہ کی پانچ علامتیں لکھی ہیں ۔ جب تک وہ پانچوں علامتیں کسی میں نہ
پائی جائیں تب تک وہ ولی اللہ نہیں ہو سکتا اور قبل اس کے جوکسی کی ولایت کو شناخت کیا جائے
اُس سے بیعت کرنا جائز نہیں لیکن اولیاء اللہ کو شناخت کرنا ہر ایک آنکھ کا کام نہیں ۔اکثر ایسے ہی
ہوتے ہیں کہ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ کے کچھ شک نہیں کہ اولیاء اللہ
میں خوارق و آیات بینات پائی جاتی ہیں۔ لیکن جب تک خدا تعالیٰ نہ چاہے وہ موجب ہدایت
نہیں ہو سکتے ۔ ہاں جو شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی ولی کے خوارق و آیات پر اطلاع پاوے اُس پر
لازم ہے کہ دو طریقوں میں سے ایک طریق اختیار کرے۔
(۱) یا یہ کہ نہایت درجہ کا دوست بن جاوے۔ (۲) یا یہ کہ نہایت درجہ کا دشمن بن
جاوے۔ کیونکہ جب تک دوستی یا دشمنی انتہا تک نہ پہنچے تب تک اس قوم کے خواص معلوم نہیں ہو
سکتے ۔ آپ جو طالب صادق ہیں امید ہے کہ دوستی میں ترقی کریں گے خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ
ہو اور اپنی طرف سے قوت و بصیرت بخشے ۔ آمین ثم آمین * والسلام علی من اتبع الهدی
۲۴ را پریل ۸۹ء
خاکسار غلام احمد عفی عنہ
ل الاعراف : ١٩٩ الحکم ۳۰ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۴

مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم مولوی محمد احمد صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حسب استفسار آپ کے عرض کیا جاتا ہے کہ مجھے حضرت مولوی محمد بشیر صاحب سے مسئلہ
حیات و وفات مسیح ابن مریم علیہ السلام میں بحث کرنا بدل و جان منظور ہے ۔ پہلے بہر حال یہی
ہو گی بعد اس کے حضرت مولوی صاحب ان کے نزول کے بارے میں بھی بحث کر لیں ۔ بحث
تحریری ہوگی ۔ ہر ایک فریق سوال یا جواب لکھ کر حاضرین کو سنا دے گا ۔ والسلام
۱۵ اکتوبر ۱ ۱۸۹ء
مکتوب نمبر ۱۵
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مجھے یہ منظور ہے کہ اوّل حضرت مسیح ابن مریم کی وفات حیات کے بارے میں بحث ہو ۔
اس بحث کے تصفیہ کے بعد پھر ان کے نزول اور اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں
مباحثہ کیا جائے اور جو شخص طرفین میں سے ترک بحث کرے گا اس کا گریز سمجھا جائے گا ۔
الحق الصریح صفحه ۲۵)
نوٹ : مولوی محمد بشیر صاحب کے ایک اعلان کے جواب میں رقم فرمایا تھا جو ان کے شائع
کردہ مباحثہ دہلی بنام الحق الصريح في اثبات حيات المسیح صفحہ ۲۵ پر درج ہے۔ مگر
اس کے نیچے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستخط یا نام نہیں لکھا گیا ۔
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مکتوب نمبر ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مولوی محمد بشیر صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مجھے آپ کی تشریف آوری سے بہت خوشی ہوئی اور خط آمده اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب
سے آپ کے اخلاق اور متانت اور تہذیب کا حال معلوم ہو کر دل پہلے سے ہی مشتاق ہو رہا تھا
کہ اس مسئلہ میں آپ سے اظهاراً للحق بحث ہو۔ سو الحمد للہ آپ تشریف لے آئے ۔ آج
مجھے بوجہ ضروریات فرصت نہیں ۔ کل انشاء الله القدیر کوئی تاریخ مقرر کر کے اطلاع دوں گا۔
لیکن بحث تحریری ہوگی ۔ تاہر ایک فریق کا بیان محفوظ رہے اور دور دست لوگوں کو بھی رائے
نکالنے کا موقعہ مل سکے ۔ سب سے اوّل مسئلہ حیات و وفات مسیح میں بحث ہو گی ۔ حیات مسیح
علیہ السلام کا آپ پ کو ثبوت دینا ہوگا ۔ اس ثبوت کے بعد آپ دوسر بعد آپ دوسری بحث ، دوسری بحث کر سکتے ہیں ۔ آپ کی
خدمت میں ایک اشتہار بھی بھیجا جاتا ہے جس سے آپ کو معلوم ہوگا کہ حیات و وفات مسیح میں
کن شرائط کی پابندی سے آپ کو بحث کرنا ہوگا ۔
۲۱ راکتو بر ۱ ۱۸۹ء
مکتوب نمبر ۱۷
والسلام ۔ خاکسار
عبدالله الصمد غلام احمد عفی عنہ
نمبر ۵ - مکرمی اخویم مولوی صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کل دس بجے کے بعد بحث ہو یا اگر ایک ضروری کام سے فرصت ہوئی تو پہلے ہی اطلاع
دے دوں گا ۔ ورنہ انشاء اللہ القدیر دس بجے کے بعد تو ضرور بحث شروع ہو گی ۔ صرف اس
بات کا التزام ضروری ہوگا کہ بحث اس عاجز کے مکان پر ہو۔ اس کی ضرورت خاص وجہ سے
ہے جو زبانی بیان کر سکتا ہوں ۔ جلسہ عام نہیں ہوگا ۔ صرف دس آدمی تک جو معزز خاص ہوں
آپ ساتھ لا سکتے ہیں ۔ مگر شیخ بٹالوی اور مولوی عبدالمجید ساتھ نہ ہوں اور نہ آپ کو ان بزرگوں
کی کچھ ضرورت ہے۔
۲۲ راکتو بر ۱۸۹۱ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۱۸
نمبر ۶ ۔ جناب مولوی صاحب مکرم ۔ السلام علیکم
میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان تمام شرطوں کو جو میں اپنے کل کے پرچہ میں لکھ چکا ہوں ۔
قبول کرنے سے کسی قسم کا انحراف یا میلان انحراف ظاہر نہ کریں گے۔ یعنی جن لوگوں کو آنے
سے روکا ہے تجربہ اور مصلحہ روکا ہے ۔ اور میں خوب جانتا ہوں کہ خیر و برکت اسی میں ہے۔
بہت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ بعد از فراغ نماز جمعہ بحث شروع ہو اور شام تک یا جس وقت تک
ممکن ہو سکے سلسلہ بنجاری ہو اور دس آدمیوں سے زیادہ ہرگز ہرگز کسی حال میں آپ کے ساتھ نہ
ہوں اور اس لحاظ سے کہ بحث کو بے فائدہ طول نہ ہو، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پر چوں کی تعداد
سے زیادہ نہ ہو اور پہلا پرچہ آپ کا ہو ۔
پانچ
۲۳ راکتو بر ۱۸۹۱ء
مرزاغلام احمد بقلم خود
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۴۳ء صفحه ۳ ( مکتوب نمبر ۲ تا ۶ )

مولوی عبدالحق غزنوی کے نام
مولوی عبدالحق غزنوی کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مباہلہ کی دعوت دی تھی ۔
تعارفی نوٹ :۔ اس سلسلہ میں حضور نے مولوی عبدالجبار صاحب خلف اکبر مولوی سید
عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی کو ایک مکتوب لکھا جو اس کتاب کے صفحہ 11 پر درج ہے
عبد الحق غزنوی نے بالآخر مباہلہ کیا تھا۔ اگر چہ حضرت اقدس محض اس وجہ سے اعراض کرتے
رہے کہ محض اختلافی مسائل میں آپ مباہلہ جائز نہ سمجھتے تھے۔ یہ تمام تفصیلات پہلے آچکی ہیں ۔
عبد الحق نے بالآخر مباہلہ کیا ۔ میں الحمد للہ اس مباہلہ میں شریک تھا اور یہ امرتسر کی عید گاہ میں جو
ریلوے لائن کے قریب رام باغ کے راستے میں واقع ہے، ہوا تھا۔ حضرت اقدس نے ان کے
لئے کوئی بددعا نہیں کی تھی بلکہ اپنے دعوی کو اللہ تعالیٰ کی طرف پیش کر کے فیصلہ چاہا۔ اس مباہلہ
کے بعد جو برکات آپ پر نازل ہوئیں اور اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا مختلف رنگوں میں ظہر ظہور ہوا
آپ کی تصانیف میں ان کی تفصیل موجود ہے۔ عبدالحق نے اپنے گھر میں بیٹا ہونے کی پیشگوئی
کی مگر مرا ہوا چوہا بھی نہ پیدا ہوا اور آخر صائب وفا کود کر مر گیا اور اسے کوئی نہیں جانتا۔
برخلاف اس کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام تمام دنیا میں پھیل گیا اور لاکھوں
انسان دنیا کے ہر حصہ میں آپ پر صلوۃ والسلام بھیجتے ہیں اور آپ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے
کو ہر وقت آمادہ ہیں اور دنیا کے کناروں تک آپ کی تبلیغ پہنچ چکی اور آپ کی تائید میں زمین
سے اور آسمان سے اور نشانات ظاہر ہوئے ۔ ( عرفانی الکبیر )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

مکتوب نمبر ۱۹
بنام عبد الحق غزنوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
از طرف عاجز عبد اللہ الصمد غلام احمد عافاه الله وایده
میاں عبد الحق غزنوی کو واضح ہو کہ اب حسب درخواست آپ کے جس میں آپ نے قطعی طور
پر مجھ کو کافر اور دجال لکھا ہے مباہلہ کی تاریخ مقرر ہو چکی ہے۔ اور میرے امرتسر میں آنے کیلئے
دو ہی غرضیں تھیں ۔ ایک عیسائیوں سے مباحثہ اور دوسرے آپ پ سے مباہلہ ۔ میں بعد استخارہ
مسنونہ انہیں دو غرضوں کیلئے معہ اپنے قبائل کے آیا ہوں اور جماعت کثیر دوستوں کی جو میرے
ساتھ کا فر ٹھہرائی گئی ہے، ساتھ لایا ہوں اور اشتہارات شائع کر چکا ہوں اور متخلف پر لعنت بھیج
چکا ہوں ۔ اب جس کا جی چاہے لعنت سے حصہ لے ۔ میں تو حسب وعدہ میدانِ مباہلہ یعنی عید گاہ
میں حاضر ہو جاؤں گا ۔ خدا تعالیٰ کا ذب اور کافر کو ہلاک کرے ۔ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ
لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا يـ
بھی واضح رہے کہ میں ۵ ارجون ۹۳ء کے مباحثہ میں نہیں جاؤں گا۔ بلکہ میری طرف سے اخویم حضرت
حکیم مولوی نورالدین صاحب یا حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب بحث کیلئے جائیں گے۔ ہاں یہ
ہوں
وو
مجھے منظور ہے کہ مقام مباہلہ میں کوئی وعظ نہ کروں ۔ صرف یہ دعا ہو گی کہ میں مسلمان ، اللہ رسول
کا متبع ہوں اگر میں اس قول میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ میرے پر لعنت کرے اور آپ کی طرف
سے یہ دعا ہو گی کہ ” ی شخص در حقیقت کا فر اور کذاب اور دجال اور مفتری ہے۔ اگر میں اس
قول میں جھوٹا ہوں تو خدا تعالیٰ میرے پر لعنت کرے اور اگر یہ الفاظ میری دعا کے آپ کی نظر
میں نا کافی ہوں ( تو ) جو آپ تقویٰ کی راہ سے لکھیں کہ دعا کے وقت یہ کہا جائے ۔ وہی لکھ دوں
گا مگر اب ہرگز ہرگز تاریخ مباہلہ تبدیل نہیں ہوگی ۔ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنَّا وَمَا حَضَرَ
فِي ذَالِكَ التَّارِيخِ وَالْيَوْمِ وَالْوَقْتِ - وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفیٰ ۔ خاکسار
غلام احمد از امرتسر
بنی اسرائیل: ۳۷ الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۴۳ ء ہفتم ذیقعدہ ۱۳۱۰ھ (۲۴ مئی ۱۸۹۳ء)

مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کے نام
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہ ضلع سہارنپور کے رہنے والے تھے اور گنگوہ کو
ایک وقت تک اپنی علمی حالت کی وجہ سے شہرت حاصل تھی ۔ مولوی رشید احمد صاحب
جناب مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی مرحوم کے ہم سبق تھے جبکہ دہلی کے اس مدرسہ
میں تعلیم پاتے تھے جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے حکومت کی جانب سے علوم عربیہ دینیہ کی
تعلیم کے لئے جاری کیا تھا۔
مولوی رشید احمد صاحب اپنے ہمعصر علماء میں ذہین سمجھے جاتے تھے۔ فارغ التعلیم
ہو کر انہوں نے سلسلہ بیعت بھی جاری کر لیا اور ان کے مریدین ان کو مجدد مائة حاضرہ
بھی کہتے رہے۔ مجھے مولوی رشید احمد صاحب کا تعارف اس حد تک کرانا ہے جس حد تک
ان کا تعلق سلسلہ عالیہ احمد یہ سے ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر اپنا دعوئی پیش کیا تو مولوی رشید احمد صاحب بھی جماعت مخالفین
میں شریک ہوئے ۔ اس کے اسباب کچھ ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے تو
ایک قاعدہ کلیہ علماء ظاہر کی مخالفت کا پیش کیا ہے۔
گر علم خشک و کوری باطن
نہ رہ زدے
ہر عالم و فقیہ شدے ہم چو چاکرم!
جب سلسلہ عالیہ احمد یہ میں حضرت پیر سراج الحق صاحب جمالی نعمانی جو
حضرت چار قطب ہانسوی کی اولاد سے ہیں ، داخل ہوئے تو مولوی رشید احمد صاحب
کی مخالفت نمایاں ہو گئی ۔ اس لئے کہ حضرت پیر سراج الحق صاحب یہی نہیں کہ وہ
ایک ممتاز مشائخ خاندان کے فرد تھے بلکہ اس لئے بھی پیر صاحب کے تعلقات اپنے
صہری رشتہ میں مولوی رشید احمد صاحب کے ساتھ بھی تھے ۔ مولوی رشید احمد صاحب کو
حضرت اقدس کے مقابلہ میں نکلنے کی جرات نہ ہوئی، پر نہ ہوئی لیکن وہ اپنے مریدوں اور
عوام میں مخالفت کرتے رہتے تھے۔ صاحبزادہ صاحب نے جب مولوی رشید احمد صاحب

سے مباحثہ کا تقاضہ کیا تو انہوں نے من وجه آمادگی ظاہر کی مگر بالآخر مختلف حیلے پیش
کئے اور آخر مقابلہ میں نہ آنا تھا نہ آئے ۔
جب حضرت اقدس نے مباہلہ کا اشتہار دیا تو اس میں بھی مولوی رشید احمد صاحب تو
کو مخاطب کیا اور یہ بھی آپ نے اعلان کیا مگر مولوی رشید احمد صاحب نے نہ تو مباحثہ
کیا اور نہ مباہلہ ۔ اس کے متعلق میں حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب کا بیان
یہاں درج کر دیتا ہوں تا کہ تاریخ سلسلہ میں یہ واقعات محفوظ ہو جاویں اور آنے
والے مؤرخ کو آسانی ہو۔ مجھے اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میں عاقبت المکذبین میں مجھے اللہ
تفصیل سے لکھوں گا ۔ وباللہ التوفیق ۔ اولاً میں صاحبزادہ صاحب کا بیان متعلق
مباحثہ و مباہلہ درج کرتا ہوں اور آخر میں وہ مکتوب جو حضرت اقدس نے مولوی رشید احمد صاحب
کے نام لکھا تھا۔ ( عرفانی کبیر )
مولوی رشید احمد گنگوہی سے مباحثہ کی تحریک اور آخر اس کا انکار
میں نے ایک بار حضرت اقدس علیہ السلام سے عرض کیا کہ یہ مولوی رہ گئے اور سب کی نظر
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی طرف لگ رہی ہے ۔ اگر حکم ہو تو مولوی رشید احمد صاحب کو
لکھوں کہ وہ مباحث کے لئے آمادہ ہوں۔ فرمایا اگر تمہارے لکھنے سے مولوی صاحب مباحثہ
کیلئے آمادہ ہوں تو ضرور لکھ دو اور یہ لکھ دو کہ مرزا غلام احمد قادیانی آج کل لودھیا نہ میں ہیں ۔
انہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اور کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات
ہو گئی ۔ وہ اب نہیں آئیں گے اور جس عیسی کے اس اُمت میں آنے کی خبر تھی ۔ وہ میں ہوں ۔
اور مولوی تو مباحثہ نہیں کرتے ہیں ، چونکہ آپ بہت سے مولویوں اور گروہ
اہلِ سنت والجماعۃ کے پیشوا اور مقتدا مانے گئے ہیں اور کثیر جماعت کی آپ پر نظر ہے۔ ہے ۔ آپ
مرزا صاحب سے اس بارہ میں مباحثہ کر لیں ۔ چونکہ آپ کو محدث اور صوفی ہونے کا بھی دعوی
ہے اور ماسوا اس کے آپ مدعی الہام بھی ہیں ۔ مدعی الہام اس واسطہ کر کے کہ مولوی شاہ دین
اور مولوی مشتاق احمد صاحب اور مولوی عبدالقادر صاحب نے گنگوہ مولوی رشید احمد صاحب

متوفی کے پاس جا کر حضرت اقدس علیہ السلام کے الہامات جو براہین احمدیہ میں درج ہیں،
سناتے تھے ۔ مولوی رشید احمد صاحب نے چند الہام سن کر جواب دیا تھا کہ الہام کا ہونا کیا
بڑی بات ہے ۔ ایسے ایسے الہام تو ہمارے مریدوں کو بھی ہوتے ہیں ۔ اس پر حضرت اقدس
علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ آپ کے مریدوں کو اگر ایسے الہام ہوتے ہیں تو وہ الہام ہمارے
سامنے پیش کرنے چاہئیں تاکہ ان الہاموں کا یا آپ کے الہاموں کا ، کیونکہ مریدوں کو
جب الہام ہوں تو مرشد کو تو ان سے اعلیٰ الہام ہوتے ہوں گے ، موازنہ اور مقابلہ کریں اور
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيلِ کی وعید سے ڈریں ۔ مولوی صاحب نے کہنے کو کہہ
دیا مگر کوئی الہام اپنا یا کسی اپنے مرید کا پیش نہیں کیا کہ یہ الہام ہمارے ہیں اور یہ ہمارے
مریدوں کے ہیں ۔ غرض کہ اب آپ کا حق ہے کہ اس بحث میں پڑیں اور مباحثہ کریں اور کسی
طرح سے پہلو تہی نہ کریں ۔ کس لئے کہ ادھر تو حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا زور وشور سے
بیان کرنا ، اور وفات کا دلیلوں یعنی نصوص صریحہ قرآنیہ اور حدیثیہ سے ثابت کرنا اور علماء اور
ائمہ سلف کی شہادت پیش کرنا اور پھر مدعی مسیحیت کا کھڑا ہونا اور لوگوں کا رجوع کرنا اور آپ
جیسے اور آپ سے بڑھ کر علماء کے مربہ مرید ہونے سے دنیا میں ہل چل مچ رہی ہے اور بحث ا اصل
مسئلہ میں ہونی چاہئے ان کی یعنی عیسی علیہ السلام کی حیات و وفات میں ۔ بس میں نے یہ خط
لکھا اور حضرت اقدس علیہ السلام کو ملاحظہ کرا کے روانہ کر دیا۔
ا الحاقة: ۴۵
ے حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب تم جانتے ہو کہ علماء کا رجوع کرنا اور
ہمارے ساتھ ہونا غلط نہیں ہے۔ ایک تو حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب ہیں جو ان سے کم نہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھ کر ہی ہیں ۔
اور ایسا ہی مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب ہیں جنہوں نے رسالہ اعلام الناس چھپوا کر ہمارے
دعوے کی تصدیق میں بھیجا ہے حالانکہ ان کی اور ہماری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے اور یہ کیسا عجیب
رسالہ کہ اس میں ہمارا مافی الضمیر دیا ہے اور اس میں ہمارا اور مولوی صاحب کا توارد ہو گیا اور دو ایک اور
مولویوں کے نام بھی لئے تھے جو مجھے اس وقت یاد نہیں ہے۔ سند

·

آج 10 میں سے 10 باقی