غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 7
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور آپ نے اس پر دستخط کر دیئے اور راقم سراج الحق نعمانی و جمالی سرسا وی لکھا گیا ۔ مجھے
یہ خط مولوی رشید احمد صاحب کو لکھنا اس واسطے ضروری ہوا تھا کہ میں اور مولوی صاحب ہمزلف
ہیں اور باوجود اس رشتہ ہمزلف ہونے کے تعارف اور ملاقات بھی تھی اور قصبہ سر ساوہ اور قصبہ
گنگوہ ضلع سہارنپور میں ہیں اور ان دونوں قصبوں میں پندرہ کوس کا فاصلہ ہے اور ویسے
برادرانہ تعلق بھی ہیں اور میری خوشدامن اور سسرال کے لوگ ان سے بعض مرید بھی ہیں ۔ بس
یہ میرا خط مولوی صاحب کے پاس گنگوہ جانا تھا اور مولوی صاحب اور ان کے معتقدین اور
شاگردوں میں ایک شور برپا ہونا تھا اور لوگوں کو ٹال دینا تو آسان تھا ۔ لیکن اس خاکسار کو کیسے
ٹالتے اور کیا بات بتاتے بجز اس کے کہ مباحثہ کو قبول کرتے ۔
مولوی رشید احمد صاحب نے اس خط کے جواب میں لکھا کہ مخدوم مکرم پیر سراج الحق
صاحب ! پہلے میں اس بات کا افسوس کرتا ہوں کہ تم مرزا کے پاس کہاں پھنس گئے ۔ تمہارے
خاندان گھرانے میں کس چیز کی کمی تھی اور میں بحث کو مرزا سے منظور کرتا ہوں لیکن تقریری اور
صرف زبانی۔ تحریر مجھ کو ہر گز منظور نہیں اور عام جلسہ میں بحث ہو گی اور وفات وحیات مسیح میں
کہ یہ فرع ہے، بحث نہیں ہو گی بلکہ بحث نزول مسیح میں ہوگی جو اصل ہے ۔ کتبہ رشید احمد گنگوہی ۔
یہ خط مولوی صاحب کا حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھلایا۔ فرمایا خیر شکر ہے کہ اتنا تو
تمہارے لکھنے سے اقرار کیا کہ مباحثہ کے لئے تیار ہوں، گو تقریر سہی ورنہ اتنا بھی کہیں کرتے
تھے؟ اب اس جواب میں یہ لکھ دو کہ مباحثہ میں خلط مبحث کرنا درست نہیں ، بحث تحریری ہونی
چاہئے تا کہ غائبین کو بھی سوائے حاضرین کے پورا پورا حال معلوم ہو جائے اور تحریر میں
خلط مبحث نہیں ہوتا اور زبانی تقریر میں ہو جاتا ہے۔ تقریر کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور نہ اس کا اثر
کسی پر پڑتا ہے اور نہ پورے طور سے یاد رہ سکتی ہے اور تقریر میں ایسا ہونا ممکن ہے کہ ایک بات
کہہ کر اور زبان سے نکال کر پھر جانے اور مکر جانے کا موقع مل سکتا ہے اور بعد بحث کے کوئی ر
فیصلہ نہیں ہو سکتا اور ہر ایک کے معتقد کچھ کا کچھ بنا لیتے ہیں کہ جس سے حق و باطل میں التباس ہو
جاتا ہے اور تحریر میں یہ فائدہ ہے کہ اس میں کسی کو کمی بیشی کرنے یا غلط بات مشہور کرنے کی
گنجائش نہیں رہتی ہے اور آپ جو فرماتے ہیں کہ مباحثہ اصل میں نزول مسیح پر ہونا چاہئے ۔ سواس
میں یہ التماس ہے کہ نزولِ مسیح اصل کیوں کر ہے؟ اور وفات وحیات مسیح فرع کس طرح سے
ہوئی ؟ اصل مسئلہ تو وفات مسیح ہے۔ اگر حیات مسیح کی ثابت ہوگئی تو نزول بھی ثابت ہو گیا اور جو
وفات ظاہر ہو گئی تو نزول خود بخود باطل ہو گیا ۔ جب ایک عہدہ خالی ہو تو اس عہدہ پر مامور ہو۔
ہمارے دعوے کی بنا ہی وفات مسیح پر ہے ۔ اگر مسیح کی زندگی ثابت ہو جاوے تو ہمارے دعوے
میں کلام کرنا فضول ہے۔ مہربانی فرما کر آپ سوچیں اور مباحثہ کیلئے تیار ہو جاویں کہ بہت لوگوں
اور نیز مولویوں کی آپ کی طرف نظر لگ رہی ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے اس پر دستخط کر
دیئے اور میں نے اپنے نام سے یہ خط مولوی صاحب کے پاس گنگوہ بھیج دیا۔
مولوی رشید احمد صاحب نے اس خط کے جواب میں یہ لکھا کہ افسوس ہے مرزا صاحب
اصل کو فرع اور فرع کو اصل قرار دیتے ہیں اور مباحثہ بجائے تقریری کے تحریری مباحثہ میں نہیں
کرتا ۔ اور ہمیں کیا غرض ہے کہ ہم اس مباحثہ میں پڑیں ۔ یہ خط بھی میں نے حضرت اقدس
علیہ الصلوۃ والسلام کو سنا دیا۔ آپ نے یہ فرمایا کہ ہمیں افسوس کرنا چاہیے نہ مولوی صاحب کو ۔
کیونکہ ہم نے تو ان کے گھر یعنی عقائد میں ہاتھ مارا ہے اور ان کی جائیداد دبالی ہے یہ اور
حضرت عیسی علیہ السلام کو جن پر ان کی بڑی بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور ان کے آسمان سے
اُترنے کی آرزو رکھتے تھے، مار ڈالا ہے ۔ جس کو وہ آسمان میں بٹھائے ہوئے تھے اس کو ہم نے
زمین میں دفن کر دیا ہے اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور بقول ان مولویوں کے اسلام
میں رخنہ ڈال دیا ہے اور لوگوں کو گھیر گھار کر اپنی طرف کر لیا ہے۔ جس کا نقصان ہوتا ہے وہی روتا
ہے اور چلاتا ہے۔ یہ مولوی حامیان دین اور محافظ اسلام کہلا کر اتنا نہیں سمجھتے کہ اگر کوئی ان کی
جائیداد دبالے اور مکان اور اسباب پر قبضہ کر لے تو یہ لوگ عدالت میں جا کھڑے ہوں
اور لڑنے مرنے سے بھی نہ ہٹیں اور نہ ملیں جب تک کہ عدالت نہ فیصلہ کرے۔ اور آپ یہ بہانے
بتاتے ہیں کہ ہمیں کیا غرض ہے ۔ گویا یوں سمجھو کہ ان کو دین اسلام اور ایمان سے کچھ غرض نہ رہی
اور اب یہ حیلہ اور بہانہ کرتے ہیں کہ ہمیں کیا غرض ہے؟ اگر ان کے پاس کوئی دلیل نہیں اور ان
کے ہاتھ پلے کچھ نہیں ہے اور در حقیقت کچھ نہیں ہے۔ ان کے باطل اعتقاد کا خرمن جل کر راکھ ہو
گیا۔ یہ اگر اس بحث میں پڑیں تو ان کی مولویت کو بٹہ لگتا ہے اور ان کے علم و فضل کو سیاہ دھبہ لگتا
ہے۔ ان کی پیری پر آفت آتی ہے ۔ ان کو لکھو کہ مولوی صاحب آپ تو علم لدنی اور باطنی کے بھی
مدعی ہیں ۔ اگر ظاہری علم آپ کا آپ کو مدد نہ دے، باطنی اور لد فی علم سے ہی کام لیں ۔ یہ کس
دن کے واسطے رکھا ہوا ہے ۔
پس میں نے یہ تقریر حضرت اقدس علیہ السلام کی کچھ اور تیز الفاظ نمک مرچ لگا کے قلم بند
کر کے مولوی صاحب کے پاس بھیج دی ۔
اس کے جواب میں مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے یہ لکھا۔ میں تقریری بحث کرنے کو
تیار ہوں اور اگر مرزا صاحب تحریری بحث کرنا چاہیں تو ان کا اختیار ہے۔ میں تحریری بحث نہیں
کرتا۔ لاہور سے بھی بہت لوگوں کی طرف سے ایک خط مباحثہ کے لئے آیا ہے ۔ مرزا صاحب
چاہے تقریری بحث کرے۔ جب کسی طرح مولوی صاحب کو مفر کی جگہ نہ رہی اور سراج الحق
سے مخلصی نہ ہوئی اور لاہور کی ایک بڑی جماعت کا خط پہنچا اور ادھر حضرت اقدس کی خدمت میں
بھی اس لاہور کی جماعت کی طرف سے مولوی رشید احمد کے مباحثہ کے لئے درخواست آگئی اور
اس جماعت نے یہ بھی لکھا کہ مکان مباحثہ کے لئے اور خوردونوش کا سامان ہمارے ذمہ ہے اور
میں نے بھی مولوی صاحب کو یہ لکھا کہ اگر آپ مباحثہ نہ کریں گے اور ٹال مثال بتائیں گے اور
کچے سچے عذروں سے جان چھڑاویں گے تو تمام اخبارات میں آپ کے اور ہمارے خط چھپ کر
شائع ہو جاویں گے ۔ پڑھنے والے نکال کر کے مطلب و مقصد اصلی حاصل کر لیں گے ۔
پھر دوسرے موقعہ پر حضرت اقدس نے فرمایا ۔ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو ضرور لکھو
اور حجت پوری کرو اور یہ لکھو کہ اچھا ہم بطریق تنزل تقریری مباحثہ ہی منظور کرتے ہیں ۔
مگر اس شرط سے کہ آپ تقریر کرتے جاویں اور دوسرا شخص آپ کی تقریر کو لکھتا جاوے اور جب
ہم تقریر کریں تو ہماری جوابی تقریر کو بھی دوسرا شخص لکھتا جاوے اور جب تک ایک کی تقریر ختم نہ
ہولے تو دوسرا فریق بالمقابل یا اور کوئی دوران تقریر میں نہ بولے ۔ پھر وہ دونوں تقریریں
چھپ کر شائع ہو جاویں۔ لیکن بحث مقام لاہور ہونی چاہئے ۔ کیونکر لاہور دارالعلوم ہے اور ہر
علم کا آدمی وہاں موجود ہے ۔
میں نے یہی تقریر حضرت اقدس امام ہمام علیہ السلام کی مولوی صاحب کے پاس بھیج
دی ۔ مولوی صاحب نے لکھا کہ تقریر صرف زبانی ہوگی ۔ لکھنے یا کوئی جملہ نوٹ کرنے کی کسی کو
اجازت نہ ہو گی اور جو جس کے جی میں آئے گا حاضرین میں سے رفع اعتراض و شک کیلئے
بولے گا۔ میں لا ہور نہیں جاتا۔ مرزا ہی سہار نپور آ جاوے اور میں بھی سہارنپور آ جاؤں گا۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ کیا بودا پن ہے اور کیسی پست ہمتی ہے کہ اپنی تحریر نہ دی
جاوے۔ تحریر میں بڑے بڑے فائدے ہیں ۔ حاضرین و غائبین اور نزدیک دور کے آدمی بھی ۔
فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں۔ زبانی تقریر محدود ہوتی ہے جو حاضرین اور سامعین
تک رہ جاتی ہے۔ حاضرین و سامعین بھی زبانی تقریر سے پورا فائدہ اور کامل فیصلہ نہیں
کر سکتے ۔ مولوی صاحب کیوں تحریر دینے سے ڈرتے ہیں ۔ ہم بھی تو اپنی تحریر دیتے ہیں گویا ان
کا منشاء یہ ہے کہ بات بیچ بیچ میں خلط بحث ہو کر رہ جاوے اور گڑ بڑ پڑ جائے اور سہارنپور میں
مباحثہ ہونا مناسب نہیں ہے ۔سہارنپور والوں میں فیصلہ کرنے یا حق و باطل کی سمجھ نہیں ہے۔
لاہور آج دار العلوم اور مخزن علم ہے اور ہر ایک ملک اور شہر کے لوگ اور ہر مذہب وملت کے
اشخاص وہاں موجود ہیں ۔ آپ لاہور چلیں اور میں بھی لاہور چلا چلتا ہوں اور آپ کا خرچ
آمد و رفت اور قیام لاہور ایام بحث تک اور مکان کا کرایہ اور خرچ میرے ذمہ ہوگا اور سہارنپور
اہلِ علم کی بستی نہیں ہے۔ سہارنپور میں سوائے شور وشر فساد کے کچھ نہیں ہے۔ یہ مضمون میں نے
لکھ کر اور حضرت اقدس علیہ السلام کے دستخط کرا کر گنگوہ بھیج دیا۔ مولوی رشید احمد صاحب نے
اس کے جواب میں پھر یہی لکھا کہ میں لاہور نہیں جاتا صرف سہارنپور تک آ سکتا ہوں اور بحث
تحریری مجھے منظور نہیں ۔ نہ میں خود لکھوں اور نہ کسی دوسرے شخص کو لکھنے کی اجازت بھی دے سکتا
ہوں ۔ حضرت اقدس نے اس خط کو پڑھ کر فرمایا کہ ان لوگوں میں کیوں قوت فیصلہ اور حق و باطل
کی تمیز نہیں رہی اور ان کی سمجھ بوجھ جاتی رہی ۔ یہ حدیث پڑھاتے ہیں اور محدث کہلاتے ہیں۔
مگر فہم و فراست سے ان کو کچھ حصہ نہیں ملا۔ صاحبزادہ صاحب ان کو یہ لکھ دو کہ ہم مباحثہ کیلئے سہار پنپور
ہی آجاویں گے۔ آپ سرکاری انتظام جس میں کوئی یورپین افسر ہو۔ اور ہندوستانیوں پر پورا اطمینان
نہیں ہے۔ بعد انتظام سرکاری ہمیں لکھ بھیجیں اور کاغذ سرکاری بھیج دیں۔ میں تاریخ مقرر پر آجاؤں گا
اور ایک اشتہار اس مباحثہ کی اطلاع کے لئے شائع کر دیا جاوے گا تا کہ لاہور وغیرہ مقامات سے
صاحب علم اور مباحثہ سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سہارنپور آ جاویں گے۔
ور نہ ہم لاہور میں سرکاری انتظام کر سکتے ہیں اور پورے طور سے کر سکتے ہیں ۔ رہا تقریری
اور تحریری مباحثہ وہ اس وقت پر رکھیں تو بہتر ہے جیسے حاضرین جلسہ کی رائے ہو گی ۔
کثرت رائے پر ہم تو کار بند ہوں خواہ تحریری خواہ تقریری جو مناسب سمجھا جاوے گا وہ
ہو جاوے گا ۔ آپ مباحثہ ضرور کریں کہ لوگوں کی نظریں آپ کی طرف لگ رہی ہیں ۔
یہ تقریر میں نے مولوی صاحب کو لکھ بھیجی ۔ مولوی صاحب نے کچھ جواب نہیں دیا۔ صرف
اس قدر لکھا کہ انتظام کا میں ذمہ دار نہیں ہو سکتا ہوں ۔ پھر میں نے دو تین خط بھیجے جواب ندارد۔
مولوی رشید احمد کا مباہلہ سے گریز
۱۸۹۶ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منکرین اور مکد بین علماء کو مباہلہ کی
دعوت دی اور ایک مفصل اشتہا ر انجام آتھم کے ساتھ شائع کیا اور جن علماء اور مشائخ کو آپ
نے خطاب کیا تھا ان کو رجسٹری کرا کر بھیجا مگر کسی میں ہمت نہ ہوئی کہ مقابلہ میں آتا۔ اس اشتہار
میں آپ نے یہ بھی صراحت کی تھی کہ میرے مقابلہ میں جو لوگ اُٹھیں گے وہ مختلف قسم کے
کے
عذابوں میں گرفتار ہوں گے ۔ ان میں ایک عذاب سانپ کے ڈسنے کا بھی ہے۔ مولوی رشید
احمد صاحب کا نام بھی ان لوگوں میں درج ہے جن کو دعوت مباہلہ دی گئی ۔ اس کے متعلق
صاحبزادہ سراج الحق صاحب کا بیان درج کر دیتا ہوں ۔ اس کے بعد وہ خط درج کرتا ہوں جو
مولوی رشید احمد صاحب کے نام حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لکھا تھا۔ ( عرفانی الکبیر ) ا
رشید احمد گنگوہی کا حال
منجملہ ان مدعیان مجددیت کے ایک مولوی رشید احمد گنگوہی تھے۔ ان کو ان کے مرید
مجد دوقت لکھا کرتے تھے اور خاص کر مولوی محمد حسین فقیر ۔۔۔۔۔ د لوی کا تو یہی عقیدہ تھا۔ مولوی
صاحب نے کبھی نہیں کہا کہ مجھ کو مجد دمت لکھو۔ میں مجد دنہیں ہوں ۔ گویا ان کی مرضی تھی کہ میں
بھی مجدد ہوں ۔ مولوی رشید احمد گنگوہی نے بھی کفر میں حد کر دی ۔ اشتہار دیا کہ علانیہ سب و شتم
کرو۔ مرزا مسیلمہ ہے ، اسود عنسی ہے، کذاب ہے ، مفتری ہے۔ دجال ۔ نعوذ باللہ منہا۔ مولوی
صاحب پر ایک تو یہ وبال پڑا اور دوسرا و بال یہ پڑا کہ مجدد کہلایا ۔ اس وبال و نکال کا یہ نتیجہ ہوا
کہ بیوی مری ۔ بیٹا مرا۔ دو بیٹوں کی بیویاں مریں ۔ صرف اکیلا رہ گیا۔ پھر نابینا ہو گیا اور مریں۔ ہوگا
حدیث جو پڑھایا کرتا تھا وہ پڑھانا جاتا رہا ۔ کئی ایک مرید جو اس کے تھے اور بڑے تھے مر گئے
اور سارا کارخانہ درہم برہم ہو گیا۔ اور مولوی عبدالقادر صاحب جو ان کے مرید اور خلیفہ تھے ۔
وہ حضرت اقدس علیہ السلام کے مرید ہو گئے ۔ اس پر مولوی گنگوہی کو سخت ہم وغم ہوا ۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے مباہلہ کے لئے بھی بہت مولوی رشید احمد متوفی سے تحریری
اور زبانی کہا لیکن مباہلہ نہ کیا اور ایک وبال مولوی صاحب پر یہ پڑا کہ بار باران کی زبان سے
نکلا کہ جیسے الہام مرزا غلام احمد قادیانی کو ( علیہ الصلوۃ والسلام ) ہوتے ہیں ۔ اس سے بڑھ کر
ہمارے مریدوں کو بھی ہوا کرتے ہیں ۔ گویا مفتری علی اللہ بھی بنا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے
اشتہار دیا تھا کہ مولوی رشید احمد گنگوہی اور احمد اللہ امرتسری اور رسل با با و غیر هم مجھ سے مباہلہ
کر لیں ۔ گیارہ عذابوں میں سے ایک عذاب ضرور ان پر، اگر یہ مقابلہ مباہلہ نہ کریں گے،
پڑے گا ۔ منجملہ ان عذابوں کے ایک یہ عذاب تھا کہ سانپ کاٹے اور پھر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
مولوی رشید احمد گنگوہی متوفی کو سانپ نے کاٹا۔ حالانکہ مولوی صاحب کو سانپ کے کاٹے کا
علاج دعوئی سے تھا اور سینکڑوں کوس تک ان کا پڑھا پانی جاتا تھا۔ لیکن یہ عذاب الہی تھا اور
سانپ نہیں تھا ۔ بلکہ غلاظ شداد فرشتوں سے ایک فرشتہ تھا اور سانپ کے ڈسنے کے بعد تین چار
روز تک زندہ بھی رہا ۔ لیکن اسی زہر سے مر گیا ۔ خدا تعالیٰ نے دکھا دیا کہ اب یہ مامور ومرسل کی
مخالفت کا عذاب ٹل نہیں سکتا۔ ان کے مرنے سے تین ماہ یا دو ماہ پیشتر مجھے ایک کشفی نظارہ میں
دکھائی دیا کہ راستہ میں ایک مکان کو چھوڑ کر بُرے کپڑے پہنے ہوئے مولوی رشید احمد زمین پر
لیٹ گئے ہیں ۔ میں نے یہ کشف حضرت اقدس علیہ السلام سے بیان کیا اور اس وقت حضرت
فاضل امر وہی بھی تشریف رکھتے تھے ۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ مولوی صاحب کی
موت آگئی ۔ سو ایسا ہی واقعہ ہوا ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۲۰
خط بنام مولوی رشید احمد صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا عرض خدمت ہے کہ صاحبزادہ سراج الحق نے آپ کا خط بجنسہ میرے پاس بھیج
بحرف ملاحظہ کیا گیا ۔ آپ جو اس عاجز کو واسطے بحث کے سہار نپور بلاتے ہیں
کچھ عذر نہیں مگر اتنی بات خدمت میں عرض کرنی ہے کہ امن قائم کرنے کے واسطے آپ نے کیا
بندو بست کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کی تحریری اجازت ہونی ضروری بات ہے اور مجالس بحث
میں سپرنٹنڈنٹ یا اور کسی حاکم با اختیار کا ہونا بھی امر ضروری ہے۔ بنا بر ایں اس قسم کی تسلی بخش
تحریر ہمارے پاس بھیج دیں تو بندہ واسطے بحث کے حاضر خدمت ہو جائے گا ۔ اگر لاہور آپ
تشریف لے چلیں تو تسلی بخش تحریر امن قائم کرنے کی آپ کے پاس ہم بھیج دیں۔ پس اس تحریر
جواب میں جیسا آپ مناسب پ مناسب سمجھیں اطلاع دیں ۔
کے
راقم
غلام احمد
بقلم عباس علی
مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری کے نام
(تعارفی نوٹ )
مولوی غلام دستگیر صاحب قصور کی مسجد کلاں کے امام تھے اور قصور میں ان کا
بڑا اثر اور دخل تھا۔ خاکسار عرفانی الکبیر کو مولوی غلام دستگیر صاحب کے خطرناک
مخالفت کے سلسلہ میں ہی حافظ محمد یوسف ضلعدار ، خان بہادر سید فتح علی شاہ ڈپٹی کلکٹر
انہار کی تحریک پر اپنے ساتھ لے گئے ۔ میں اگر چہ اُمی محض تھا مگر حق کی قوت اور
فطرت میرے ساتھ تھی۔ میں نے قصور میں عام لیکچر دیئے اور مولوی غلام دستگیر
صاحب کے حلقہ کے بعض علماء سے بذریعہ مراسلات گفتگو کی اور خود مولوی غلام دستگیر
صاحب سے بھی ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کا کرشمہ ہے کہ مجھے ان لوگوں سے
گفتگو کرنے میں کبھی جھجک نہ ہوتی تھی اور نہ میں ان کی دستار فضیلت سے مرعوب ہوتا
تھا۔ غرض یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اس کے بعد جب حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے
رسائل اربعہ شائع کئے جن میں علماء مکفرین کو دعوت مباہلہ دی تو مولوی غلام دستگیر
صاحب کو بھی مباہلہ کے لئے بلایا تھا ۔ مولوی غلام دستگیر صاحب نے اس مباہلہ کے
اشتہار کا جواب دیا اور مباہلہ پر آمادگی کا اظہار کیا اور ایک خط لکھا۔ حضرت اقدس نے
اس خط کے جواب میں حکیم حضرت فضل الدین صاحب رضی اللہ عنہ کو ایک اشتہار کا
مسودہ دے کر لاہور بھیجا اور یہ اشتہار چھپوا کر ، شعبان کی ابتدائی تاریخوں غالباً ۳ یا ۴
تاریخ تھی ، مولوی غلام دستگیر صاحب کو جا کر دیا گیا۔ حکیم صاحب کے ساتھ جانے
والوں میں جہاں تک میری یاد میری مدد کرتی ہے حضرت حکیم محمد حسین قریشی بھی تھے
اور میں خود بھی تھا۔ مولوی غلام دستگیر صاحب نے تو صرف ایک بہانہ تلاش کیا تھا۔ مگر
حضرت اقدس نے اس کا فوری جواب دے کر اشتہار دیا اور لاہور میں اسے تقسیم کیا
گیا۔ میرے مخطوطات میں وہ محفوظ تھا۔ لیکن اس مسودے رقمہ کی تفصیلی روئداد بھی
مولوی غلام دستگیر صاحب نے جواب بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا۔ اس نے زبانی کہا
کہ میں تو مباہلہ کے لئے آگیا ۔ اس پر حکیم صاحب نے کہا کہ آپ اس خط کا جواب
اشتہار سے شائع کرو۔ حضرت اقدس دس شعبان تک آجاویں گے۔ مگر وہ اس پر
رضا مند نہ ہوا، چلا گیا ۔ مگر اس نے ایک کتاب میں مباہلہ کر لیا اور مباہلہ کے موافق
حضرت اقدس کی زندگی میں فوت ہو گیا ۔ چنانچہ حضرت صاحب کی تصانیف میں اس
نشان کو درج کیا گیا ہے۔
نزول مسیح میں آپ نے لکھا ہے کہ پھر پنجاب میں مولوی غلام دستگیر اٹھا اور
اپنے تئیں کچھ سمجھا اور اس نے اپنی کتاب میں میرے مقابلہ میں یہ لکھا کہ ہم دونوں
میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے گا اور کئی سال ہو گئے غلام دستگیر مر گیا اور وہ
کتاب چھپی ہوئی موجود ہے ۔
( نزول المسیح صفحه (۳)
غرض اس طرح اس کا انجام ہوا۔ اب میں مولوی غلام دستگیر صاحب کا خط
اور اس کے جواب کے اشتہار درج کر دیتا ہوں ۔ ( عرفانی الکبیر )
مولوی غلام غلام دستگیر قصوری کا کا خط
باسمه سبحانه
جلد اول
از فقیر غلام دستگیر ہاشمی قصوری کان الله له بخدمت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
بعد السلام على من اتبع الهدى -
واضح ہو کہ رسائل اربعہ مرسلہ آپ کے فقیر کو پہنچے ۔ آپ نے جو اُن میں درخواست مباہلہ
کر کے فقیر کو بھی مباہلہ کے لئے بلایا ہے۔ سو فقیر بعد از استخارہ مسنونہ آپ کو اطلاع دیتا ہے کہ
فقیر آپ کے ساتھ مباہلہ کے واسطے از ته دل مستعد ہے ۔ آپ اب اس میں طوالت نہ کریں۔
شعبان کے ابتدا میں لاہور آجائیں ۔ فقیر بھی امروز فردا لاہور پہنچ جاتا ہے۔ اپنے دونوں
فرزندوں کو لے کر اپنے عزیزوں سے مل کر فقیر سے مباہلہ کر لیں ۔ یہ قید کہ کم سے کم دس آدمی
حاضر ہوں جو صفحہ ۶۷ کی سطر ۱۶، ۱۷ میں درج ہے۔ شرعاً بے اصل ہے۔ لاہور کے مدعو
مولویوں سے اگر کوئی صاحب فقیر سے شامل ہوئے تو فبہا ۔ ورنہ ایک ہی فقیر حاضر ہے ۔ آپ
نے اگر پندرہ شعبان تک مباہلہ نہ کیا تو آپ کا ذب متصور ہوں گے اور فقیر اس امر کو مشتہر کر
دے گا ۔ فقط ہے
المرقوم
۲۹ رجب روز دوشنبه ۱۳۱۴ء ( ۴ جنوری ۱۸۹۷ء)
از قصور مسجد کلال
یہ رقعہ چند معتبر شاہدوں کی شہادت سے آج رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں ۔ فقط
گواہ نمبر : عبد القادر وکیل مقیم قصور بقلم خود
گواه نمبر ۲: حافظ سید محمد قصوری بقلم خود
گواه نمبر ۳ : شیخ محمد بخش ساکن قصور بقلم خود
گواه نمبر ۴: مرزا عظیم الدین بقلم خود
اس کے بعد اور بھی کئی نام مرقوم ہیں ۔ جو پڑھے نہیں گئے ان کے آخر میں لکھا ہے ۔ مرتب )
الفضل ( قادیان ) ۲۴ ستمبر ۱۹۴۳ء صفحه ۳۲
مکتوب نمبر ۲۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشفقی مولوی غلام دستگیر صاحب ۔
بعد ما و جب آپ کا خط پہنچا۔ میں بہت خوش ہوا کہ آپ نے مباہلہ میں آ نا منظور کر لیا ہے
مگر آپ کے کے خط خط میں بعض ایسے امور ہیں جو تصفیہ طلب ہیں اور نیز آپ نے قطعی طور پر لاہور
آنے کی تاریخ نہیں لکھی۔ اس لئے میں اس وقت مجھی اخویم حکیم فضل دین صاحب کو آپ کے
پاس بھیجتا ہوں ۔ امید کہ آپ ہر طرح سے تصفیہ کر کے حکیم صاحب موصوف کے ساتھ لاہور میں
مباہلہ کے لئے چلے آویں گے اور پھر حکیم صاحب میرے نام تا ر دے دیں گے تو میں انشاء اللہ
بلا توقف لاہور میں پہنچ جاؤں گا ۔ مگر یہ ضروری ہوگا کہ آپ اُن مراتب کا تصفیہ کر دیں جن کو
حکیم صاحب زبانی آ کر کریں گے۔
والسلام على من اتبع الهدى
الراقم مرزا غلام احمد
یکم شعبان ۱۳۱۴ھ (۶ رجنوری ۱۸۹۷ء)
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الفضل ( قادیان ) ۲۴ ستمبر ۱۹۴۳ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمُ مُّحْسِنُونَ
اشتہار صداقت آثار
میں مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ساکن قادیان ضلع گورداسپور اس وقت بذریعہ اس
اشتہار کے خاص و عام کو مطلع کرتا ہوں کہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام وفات پا گئے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ !
حدیث نبوی اور قول ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس لفظ اور نیز لفظ
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے کے معنی وفات دینا ہے نہ اور کچھ۔ کیونکہ اس مقام میں اس لفظ کی شرح میں
کوئی روایت مخالف مروی نہیں ۔ نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کسی صحابی سے ۔ پس یہ
امر متعین ہو گیا کہ نزول مسیح سے مراد نزول بطور بروز ہے یعنی اسی اُمت میں سے کسی کا مسیح کے رنگ
میں ظاہر ہونا ہے ۔ ج ہونا ہے۔ جیسا کہ حضرت الیاس علیہ ا س علیہ السلام کے نزول کی شرح حضرت عیسی علیہ السلام
نے فرمائی تھی ۔ جو یہود اور نصاری کے اتفاق سے وہ یہی شرح ہے کہ انہوں نے حضرت یحییٰ کو
ایلیا یعنی الیاس آسمان سے اُترنے والا قرار دیا تھا۔ سو خدا تعالیٰ کے الہام سے میرا یہ دعوی ہے
کہ وہ مسیح جو بروز کے طور پر غلبہ صلیب کے وقت میں کسر صلیب کے لئے اُترنے والا تھا ، وہ میں
ہی ہوں ۔ اس بنا پر میں مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری سے مباہلہ کرتا ہوں ۔ اگر مباہلہ کی
میعاد کے اندر جو روز مباہلہ سے ایک برس ہوگی ، میں کسی سخت اور نا قابلِ علاج بیماری میں جیسے
جذام یا نا بینائی یا فالج یا مرگی یا کوئی اسی قسم کی اور بھاری بیماری یا مصیبت میں مبتلا ہو گیا اور یا
یہ کہ اس میعاد میں مولوی غلام دسیر دستگیر نہ نہ فوت فوت ؟ ہوئے نہ نہ مجزوم مج ہوئے اور نہ نابینا اور اور نہ نہ اور اور کوئی کو
سخت مصیبت انہیں آئی تو میں تمام لوگوں کو گواہ کرتا ہوں کہ بغیر عذر وحیلہ ان کے ہاتھ پر توبہ
ا النحل : ۱۲۹ ۲ المائدة: ۱۱۸ ال عمران : ۵۶