غیر احمدی علماء کے نام خطوط (۲)

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کروں گا اور سمجھوں گا کہ میں جھوٹا تھا۔ تبھی خدا نے مجھے ذلیل کیا اور اگر میں مباہلہ کے اثر سے
ایک برس کے اندر مر گیا تو میں اپنی تمام جماعت کو وصیت کرتا ہوں کہ اس صورت میں نہ صرف
مجھے جھوٹا سمجھیں بلکہ اگر میں مروں یا ان عذابوں میں سے کسی عذاب میں مبتلا ہو جاؤں تو وہ دنیا
کے سب جھوٹوں اور کذابوں میں سے زیادہ کذاب مجھے یقین کریں اور ان نا پاک اور گندے نا
مفتریوں میں سے مجھے شمار کریں جنہوں نے جھوٹ بول کر اپنی عاقبت کو خراب کیا ۔ اور اگر میں
دس تاریخ شعبان تک بمقام لاہور مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تب بھی مجھے کاذب قرار دیں ۔
لیکن ضرور ہے کہ اوّل مولوی غلام دستگیر صاحب عزم بالجزم کر کے اسی نمونہ کا اپنی
طرف سے بقید تاریخ اشتہار دے دیں اور اگر وہ اشتہار نہ دیں تو پھر میں لاہور نہیں جاسکتا ۔
والسلام على من اتبع الهدى -
المشتهر
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکررا یہ بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر اور صاحب بھی علماء پنجاب یا ہندوستان سے
مباہلہ کا ارادہ رکھتے ہوں تو وہ بھی اسی تاریخ پر بمقام لاہور مباہلہ کے لئے حاضر ہو کر مولوی
غلام دستگیر کے ساتھ شریک ہو جائیں اور اگر اب حاضر نہیں ہوں گے تو پھر آئندہ ان کی طرف
التفات نہیں کیا جائے گا۔
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
روزنامه الفضل قادیان دارالامان مورخه ۲۶ ر ستمبر ۱۹۴۳ء
لے حضور علیہ السلام کے اسم مبارک کے بعد کی سطور اصل مسودہ میں حضور علیہ السلام نے پنسل سے لکھی ہوئی ہیں۔

حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار کے نام
تعارف
حافظ محمد یوسف صاحب ضلعد ارحسین پور ضلع مظفر نگر کے رہنے والے ایک نومسلم خاندان سے
تعلق رکھتے تھے۔ یہ خاندان پنجاب کے محکمہ نہر میں ملازم تھا اور اس لئے نہر والے کہلاتے
تھے۔ امرتسر میں اس خاندان کے ایک رکن محمد عمر صاحب نے ایک مسجد تعمیر کی تھی جو حضرت
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے خاندان میں اس وقت تک چلی آتی ہے۔ حافظ محمد یوسف
اہلحدیث کے فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اور اہلحدیث گروہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے اور
مولوی عبداللہ صاحب کے ساتھ ارادت رکھتے تھے۔ محکمہ نہر کے چند آدمی سید فتح علی شاہ ، حافظ
صاحب منشی الہی بخش منشی امیر الدین، منشی عبدالحق صاحب وغیر ہم ابتدأ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بھی ارادت اور اور ع عقیدت کے ساتھ ملے ملے اور اور اس اس کی وجہ یہ یہ تھی کہ وہ خود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تقویٰ و طہارت اور زہد و ورع سے ذاتی طور پر واقف
تھے اور نیز مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے کشوف حضرت اقدس کی نسبت سن چکے تھے اور
حضرت اقدس کی اسلامی خدمات کو برای العین مشاہدہ کرتے تھے۔ خاکسار عرفانی کبیر کو ذاتی
طور پر ان لوگوں سے ملاقات کی ابتدا ۱۸۹۲ء میں ہوئی اور اس کے بعد یہ سلسلہ یہاں تک
بڑھا کہ عرفانی کبیر کو حافظ محمد یوسف صاحب تبلیغ سلسلہ کیلئے اپنے ساتھ لے گئے اور اسے موقع
ملا کہ وہ مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری اور ان کے شاگردوں کے ساتھ اپنی بصیرت کے
موافق مباحثات کرتا رہا اور قصور میں جماعت کا قیام اسی وقت ہوا اوران اولون سابقون
میں حضرت مرز افضل بیگ رضی اللہ عنہ اور حضرت چودھری نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا
خاندان ہے۔ خاکسار عرفانی کبیر، حافظ محمد یوسف صاحب کو ڈ پٹی کلکٹری کے امتحان کی تیاری
خود قانون کی کتابوں کو یاد کر کے کراتا تھا اور ان کے ساتھ ضلعداری کا کام بھی کرتا تھا۔ اسی
سلسلہ میں وہ نائب ضلعدار مقرر ہوا مگر خدا تعالیٰ کی خاص مشیت کے ماتحت استعفیٰ دے دیا۔ یہ

ذکر ضمناً آگیا۔ حافظ محمد یوسف اس وقت احمدیت کے ایک سرگرم مبلغ تھے اور اس غرض کے لئے
وہ اپنا روپیہ بھی خرچ کرتے تھے ۔ مجھے ان لوگوں سے انصاف کرنا چاہئے کہ یہ پارٹی بڑے
جوش سے کام کر رہی تھی ۔ ان سب کی روح رواں حافظ صاحب ہی تھے ۔ وہ صاحب الہام
ہونے کے بھی مدعی تھے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ انہیں اپنے الہامات اور کشوف ہی کی وجہ
سے اس طرف زیادہ تر توجہ تھی ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو بھی ، جب اس نے حضرت اقدس
کی مخالفت کا اظہار کیا ، حافظ صاحب مباحثہ کی طرف بلاتے رہے اور ایک مرتبہ منشی امیرالدین اور ای مرتب اور
صاحب کے کے مکان پر حضرت حکیم الامت مولانا نورالدین صاحب خلیفہ اسیح اول رضی اللہ عنہ سے
مقابلہ کرا دیا اور اگست ۱۸۹۱ ء میں چوٹی کے علماء مخالف الرائے کے نام ایک جماعت کو شامل کر
کے مباحثہ کی دعوت دی ۔ اس وقت ایک عام شور بر پاتھا ۔ لودہا نہ سے ایک جماعت اہلِ اسلام
نے علماء کے نام ایک خط شائع کیا اور لاہور سے حافظ صاحب نے چند سر بر آوردہ اور ممتاز
مسلمانوں کو ساتھ ملا کر مولوی محمد صاحب لکھو کے وغیرہ متعد د علماء کے نام ایک خط لکھا تا کہ وہ
حضرت اقدس کے دعاوی کے متعلق ایک فیصلہ کن مباحثہ کر لیں ۔ یہ خطوط اور حضرت اقدس
کا جواب انہیں ایام میں اخبار ریاض ہندا مرتسر کے ضمیمہ میں شائع ہو گیا تھا۔ میں ان کو یہاں
بھی بطور ضمیمہ حافظ صاحب کے نام کے خطوط کے بعد درج کر دوں گا ۔ ( انشاء اللہ العزیز )
اس سے ظاہر ہے کہ حافظ صاحب کس قدر اس سلسلہ میں سرگرم تھے۔ یہاں تک ہی نہیں ،
حافظ محمد یوسف صاحب پہلے آدمی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے
مولوی عبدالحق غزنوی سے مباہلہ کیا اور اس مباہلہ کا اثر اسی وقت ہی ظاہر ہو گیا۔ حافظ محمد یوسف
صاحب نے مباہلہ کے بعد کہا کہ اگر اس مباہلہ کا کچھ بھی اثر مجھ پر ہوا تو میں اپنے عقیدہ سے
رجوع کرلوں گا لیکن جب مولوی عبدالحق سے دریافت کیا تو اس نے کہا کہ اگر میں اپنی اس
بد دعا سے سور ، بندر اور ریچھ بھی ہو جاؤں تب بھی اپنا عقیدہ تکفیر ہرگز نہ چھوڑوں گا اور کافر کہنے
سے باز نہ آؤں گا ۔ یہ بجائے خود عبد الحق پر مباہلہ کا اثر تھا کہ اس کی فطرت مسخ ہوگئی ۔
حافظ صاحب کی یہ سرگرمیاں جاری رہیں اور حافظ صاحب نے اپنا ایک کشف خصوصیت سے

حضرت اقدس کے متعلق بیان کیا تھا جس کا میں بھی گواہ تھا اور وہ معراج یوسفی کے نام سے شائع
ہو چکا ہے۔ یہ ساری جماعت جن میں حافظ صاحب ۔ منشی الہی بخش ۔ منشی عبدالحق وغیرہ شامل
تھے اخلاص کے ساتھ کام کر رہی تھی مگر کوئی مخفی معصیت تھی جو اندر ہی اندر غیر معلوم طور پر ان
کے خبط اعمال کا سامان کر رہی تھی ۔ ایک روز منشی الہی بخش اور عبدالحق صاحب لاہور سے
آئے ۔ ان ایام میں منشی الہی بخش کو اپنے الہامات کا بڑا دعوی تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ وہ موسیٰ
ہیں ۔ شام کی نماز کے بعد حضرت اقدس حسب معمول شہ نشین پر تشریف فرما تھے ۔ یہ بزر تھے ۔ یہ بزرگ بھی
موجود تھے ۔ حضرت مولوی عبدالکریم رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ قرآن مجید کی بعض آیات کے
متعلق ایسے موقعہ پر کوئی سوال کیا کرتے تا کہ حقایق و معارف کے دریا بہہ نکلیں ۔ انہوں نے
( یہ سب میرے سامنے کا واقعہ ہے۔ عرفانی کبیر ) حضرت سے دریافت کیا کہ حضرت ! یہ کیا راز
ہے کہ بلعم جو بڑا خدا رسیدہ اور عبادت گزار، صاحب الہام تھا وہ اس قدر گرا کہ قرآن کریم میں
اس کی مثال کتنے سے دی گئی ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے بڑی لطیف تقریر فرمائی جس کا خلاصہ
یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کے مامورین کا مقام اتنا بلند ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی غیرت کبھی گوارا نہیں
کرتی کہ کوئی ان کے مقابلہ میں کھڑا ہو اور جو بھی اس مقابلہ میں کھڑا ہوتا ہے وہ عالم ہو تو اس
کا علم اور صاحب کشف والہام ہو تو اس کے کشوف والہام سلب ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے کہ
مامور من اللہ خدا تعالیٰ کی عظمت و جلال اور اس کی ہستی کو منوانے کے لئے اس کا مظہر ہو کر کھڑا
ہوتا ہے۔ بلعم ، موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں کھڑا ہوا ۔ وہ موسیٰ کا نہیں خدا کا مقابلہ تھا۔ اس
لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو مخذول کر دیا۔ یہ خلاصہ اس تقریر کا میرے اپنے الفاظ میں ہے۔
بد قسمتی سے منشی الہی بخش نے یہ سمجھا کہ مجھے بلعم بنایا گیا ہے اور میری اس طرح تحقیر کی گئی
ہے۔ اس کے بعد وہ مخالفت پر آمادہ ہو گیا اور واقعات نے ثابت کر دیا کہ وہ فی الحقیقت
مخذول بلعم ثابت ہوا ۔ حافظ صاحب اور منشی عبد الحق ۔ الہی بخش کے رفقاء میں سے تھے اور
دوست نوازی نے ان کو بھی اپنے مقام سے گرادیا اور مجھے افسوس سے لکھنا پڑتا ہے کہ ان کا
انجام اس دنیا میں اس کا مصداق ہوا۔

معلوم کر کے سب کچھ محروم ہو گئے ہیں
حافظ محمد یوسف نے مختلف رنگوں میں مقابلہ کرنا چاہا اور ہر پہلو سے وہ ناکام رہے ۔
آخر اسی ناکامی میں فوت ہو گئے ۔ یہ مختصر تذکرہ میں نے لکھ دیا ہے ۔ تفصیل کی توفیق ملی تو
عاقبتہ المکد بین میں کر سکوں گا ۔ وباللہ التوفیق ۔ ( عرفانی کبیر )

مکتوب نمبر ۲۳
پہلا خط بنام حافظ محمد یوسف صاحب
جلد اول
میرے پاس شیخ حامد علی صاحب ساکن تھہ غلام نبی نے یہ بیان کیا ہے کہ حافظ محمد یوسف
صاحب ڈپٹی کلکٹر انہار نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ منشی الہی بخش صاحب اکا ؤنٹنٹ لاہور کو
مرزا غلام احمد کی نسبت کئی الہامات ایسے ہوئے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ منشی صاحب موصوف کو
یہ خبر دیتا ہے کہ غلام احمد مسرف کذاب ہے ، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر الہام ہوئے ہیں۔ لیکن منشی
صاحب اس مصلحت سے ان الہامات کو کسی اشتہار کے ذریعہ سے شائع نہیں کرتے کہ مبادا
مرزا غلام احمد ہم پر انگریزی عدالت میں نالش کر دے ۔ ہاں ! اگر مرزا غلام احمد یہ تحریری وعدہ
لکھ دے کہ میں نالش نہیں کروں گا ۔ تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہفتہ عشرہ میں کسی اشتہار یا اخبار
کے ذریعہ سے ان الہامات کو منشی الہی صاحب کے ہاتھ سے شائع کرا دیں گے۔ پس چونکہ یہ
طریق نہایت عمدہ ہے اور ممکن ہے کہ اس سے کوئی فیصلہ ہو جائے ۔ اس لئے میں حضرت عزت
کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ میں ایسے الہامات کے شائع کرنے سے کسی عدالت میں نالش نہیں
کروں گا۔ ہاں یہ شرط ہے بلکہ نہایت ضروری شرط ہے کہ منشی الہی بخش صاحب خدا تعالیٰ کی قسم
کھا کر الہامات شائع کریں یعنی تحریر الہامات کے پہلے یہ قسم کھا ئیں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم
ہے کہ جو الہامات ذیل میں لکھتا ہوں ۔ وہ درحقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اگر اس
تحریر میں میری طرف سے کوئی گستاخی یا جھوٹ یا افتراء ہے تو خدا تعالیٰ اس افترا کا مجھے پاداش
دے۔ یہ لکھ کر یہ الہامات لکھ دیں۔ سو میں یہ رقعہ بخدمت حافظ محمد یوسف صاحب اس غرض سے
لکھتا ہوں ۔
الراقم
مرزا غلام احمد بقلم خود
مکرر یہ کہ یہ بھی شرط ہے کہ منشی الہی بخش صاحب اپنے تکذیب تفسیق کے الہامات کو اپنے
لے لفظ ” بخش، چھوٹ گیا معلوم ہوتا ہے ۔ ( ناقل )

نام اور پورے پتہ و سکونت وغیرہ سے شائع کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر تین ہفتہ تک انتظار کر
کے یہ رقعہ کسی اشتہار یا اخبار کے ذریعہ سے شائع کر دیا جائے گا۔ اس کی ایک نقل اسی غرض سے
رکھی گئی ہے ۔ فقط ۲۷ را پریل ۹۹ء
۱ - گواه شد - دستخط عبد الرحمن حاجی اللہ رکھا ۲- گواه شد - دستخط مرزا خدا بخش ۔
۳- گواه شد - دستخط نورالدین عفا اللہ عنہ ۴- گواه شد - دستخط معراج الدین عفی عنہ بقلم خود ۔
۵ - گواه شد - دستخط عبد الکریم سیالکوٹی
الفضل یکم جولائی ۱۹۴۳ ء صفحہ ۲

مکتوب نمبر ۲۴
دوسرا خط بنام حافظ محمد یوسف صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بخدمت شریف مکرمی حافظ محمد یوسف صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا
پ کا عنایت نامہ : نامہ پہنچا۔ اگر چہ وہ شرائط جو میں نے لکھے تھے وہ سب قو وہ سب قوم کے فائدہ کے
لئے لکھے تھے اور ان کے لکھنے سے نہ یہ غرض تھی کہ حضرت منشی الہی بخش صاحب پر مجھے اعتبار نہیں
اور نہ یہ غرض تھی کہ میں نعوذ باللہ ان کے لئے کوئی بد منصوبہ سوچتا ہوں ۔ محض نیک نیتی سے لکھا
گیا تھا۔ لیکن چونکہ مجھے آسمانی فیصلہ مطلوب ہے۔ یعنی یہ مدعا ہے کہ تا لوگ ایسے شخص کو شناخت
کر کے جس کا وجو د حقیقت میں ان کے لئے مفید ہے، راہ راست پر مستقیم ہو جائیں اور تالوگ
اس شخص کو شناخت کر لیں جو درحقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے امام ہے اور ابھی تک یہ کس کو
معلوم ہے کہ وہ کون ہے؟ صرف خدا کو معلوم ہے یا ان کو جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بصیرت
دی گئی ہے۔ اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔ پس اگر جناب منشی الہی صاحب کے الہامات
در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو وہ الہام جو میری نسبت ان کو ہوئے ہیں۔ اپنی سچائی کا
سے
کوئی کرشمہ ظاہر کریں گے اور اس طرح یہ خلقت جو واجب الرحم ہے۔ مسرف کذاب ۔
نجات پا جائے گی اور اگر خدا تعالیٰ کے علم میں کوئی ایسا امر ہے جو اس بدظنی کے برخلاف ہے تو
وہ امر روشن ہو جائے گا۔ لہذا میں اس بات سے تو باز آیا کہ منشی صاحب کے منہ سے قسم کا اقرار
لوں ۔ گو خدا تعالیٰ نے بھی قسمیں کھائی ہیں اور ہمارے سید اور مولی آنحضرت علی صحابہ کے
صلى الله
علوم
سامنے بعض اوقات قسمیں کھایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لیکن میں
عام لوگوں کو زیادہ توجہ دلانے کے لئے خود منشی الہی بخش صاحب کو قسم دیتا ہوں اور میری طرف
لے لفظ ” بخش، چھوٹ گیا۔ وٹ گیا معلوم ہوتا ہے ۔ ( ناقل )

سے منشی صاحب موصوف کو یہ قسم ہے کہ اے منشی الہی بخش صاحب ! آپ کو اس خدائے قادر
ذو الجلال غیور کی قسم ہے کہ میری نسبت جس قدر آپ کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے الہامات
ہوئے ہیں ۔ وہ سب کے سب معہ ترجمہ لکھ کر کسی اشتہار کے ذریعہ سے شائع کر دیجئے ۔
میں آپ کو اے منشی الہی بخش صاحب ! پھر اس قادر قدوس کی قسم دیتا ہوں کہ آپ ان
الہامات میں سے جو آپ نے حافظ محمد یوسف صاحب کو یا حضرت منشی عبدالحق صاحب کو یا کسی
اور کو سنائے ہیں یا ابھی سنائے نہیں ، کوئی الہام مخفی نہ رکھئے ۔ میں پھر تیسری مرتبہ اے منشی الہی بخش
صاحب ! آپ کو اس حتی و قیوم لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے مصداق کی قسم دیتا ہوں جس نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن شریف نازل کیا ہے اور قسم کا منشاء یہی ہے کہ آپ اسی کے منہ کے لئے ،
اسی کی عزت کے لئے ، اسی کے نام کے ادب کے لئے وہ کل الہامات جو میری نسبت آپ کو ہوئے
ہیں۔ اس خط کے پہنچنے سے ایک ہفتہ تک کسی اشتہار کے ذریعہ سے شائع کرا دیجئے اور دس
اشتہار میری طرف بھی بھیج دیجئے اور کوئی الہام جو میری نسبت ہو چکا ہے۔ مخفی نہ رکھئے اور میں وعدہ
کرتا ہوں کہ نعوذ باللہ میری طرف سے نہ کوئی آپ پر نالش ہوگی اور نہ کسی قسم کا بے جا حملہ آپ کی
وجاہت وشان پر ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ ایسے سب کام بدذاتی ہیں۔ میں صرف خدا تعالیٰ سے
عقدہ کشائی چاہوں گا تا وہ لوگ جو مجھے مسرف اور کذاب کا نام دیتے ہیں جو قرآن میں فرعون اور
کسی اشدّ کا فر کا نام ہے اور وہ لوگ ( جو ) میرے دعوی مسیح موعود ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
ان میں اللہ تعالیٰ آپ فیصلہ کرے۔ میں نے تین قسموں کے ساتھ آپ کی خدمت میں عرض کی ہے
اور یہ سنت رسول اللہ ﷺ اور تمام پیغمبروں کی ہے کہ جب قسم دے کر ان کو پوچھا جاتا تھا تو وہ اس
جواب کو بغیر کم یا زیادہ کرنے کے اور بغیر کسی قسم کی خیانت و تحریف کے ٹھیک ٹھیک مطابق واقعہ بیان کر
دیتے۔ سواب اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا آپ اپنے منہ سے قسم کھانے سے الگ رہیے مگر میرا سے
مدعا بھی اس طور سے حاصل ہو جائے گا۔ ضرور نہیں کہ اظہار قسم کرو۔
۵ ۱ رمئی ۱۸۹۹ء
الفضل یکم جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۲
دستخط ۔ مرزا غلام احمد

با بوالہی بخش کے نام
تعارف
با بو الہی بخش صاحب کا ضمنی ذکر میں نے حافظ محمد یوسف صاحب کے متعلق تمہیدی
نوٹ میں کیا ہے۔ یہ صاحب ضلع ملتان کے باشندے تھے اور محکمہ نہر میں ترقی کرتے
کرتے اکاونٹنٹ کے درجہ تک پہنچ چکے تھے۔ محکمہ نہر کے یہ چند مسلمان افسر مولوی عبداللہ
غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ عقیدت اور ارادت رکھتے تھے اور انہوں نے مولوی صاحب
موصوف کی زبانی یہ سنا تھا کہ ایک نور پیدا ہوگا جس سے دنیا کے چاروں طرف روشنی
ہو نہ وجائے گی اور وہ نور مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام ہے جو قادیان میں رہتا ہے اور
مولوی صاحب موصوف کا جب کبھی ذکر ہو تو حضرت مرزا صاحب کے متعلق نیک خیالات
کا اظہار کرتے تھے۔ اس لئے اس گروہ کو حضرت اقدس سے تعلق اور محبت پیدا ہوئی۔ اپنے
فہم اور عقل کے موافق یہ صوم وصلوٰۃ کے پابند تھے اور زمانہ کی حالت کے لحاظ سے
اسلامی خدمات سے دلچسپی رکھتے تھے۔ منشی الہی بخش کو یہ بھی دعوی تھا کہ ان کو الہام اور
کشف ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسلامی خدمات اور مخالفین اسلام
کے جواب میں سینہ سپر ہوتے دیکھ کر اور آپ کے تقوی وطہارت سے آگاہ ہوکر یہ گروہ
آپ کی خدمت میں آیا اور تعلقات کو بڑھایا۔ حضرت اقدس بھی منشی الہی بخش صاحب کی بھی منشی الہی بخش ها
نسبت حسن ظن رکھتے تھے۔ چنانچہ آپ نے جب منشی صاحب کی رہنمائی کے لئے خصوصاً
اور عوام کے فائدہ کے لئے عموماً ضرورت الامام لکھی تو آپ نے اس میں تحریر فرمایا۔
ان دنوں میں نے ماہ ستمبر ۱۸۹۸ء میں جو مطابق جمادی الاول ۳۱۶ ا ھ ہے ایک
میرے دوست جن کو میں ایک بے شرر انسان اور نیک بخت اور متقی اور پرہیز گار جانتا ہوں
اور ان کی نسبت ابتداء سے میرا بہت نیک گمان ہے والله حسیبہ مگر بعض خیالات میں
غلطی میں پڑا ہوا سمجھتا ہوں اور اس غلطی کے ضرر سے ان کی نسبت اندیشہ بھی رکھتا ہوں“۔

حضرت اقدس کو ان کی نسبت حسن ظن تھا اور ان کے انجام کے متعلق خطرہ اور اندیشہ بھی
تھا کہ وہ غلطی ان کو ہلاک نہ کر دے اور آخر ایسا ہی ہوا جس کا بہت ہی افسوس ہے ۔ یہاں ایک
جملہ معترضہ کے طور پر میں یہ بھی لکھ دینا چاہتا ہوں کہ یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ابتدائے عہد میں جو لوگ بظاہر بڑے اخلاص سے شریک ہوئے اور انھوں
نے آپ کے کاموں میں امداد کیلئے ہاتھ بٹایا۔ نخوت اور تکبر نے ان کی حالت کو بدل دیا اور وہ
ع ” معلوم کر کے سب کچھ محروم ہو گئے۔ ان میں بعض الہام و کشف کا دعویٰ کرتے تھے اور
بعض رسول نما بنتے تھے۔ اصل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کے مقابلہ میں جو بھی کھڑا ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کے علم کو اس مخالفت کے نتیجہ میں سلب کر لیتا ہے ۔
وو
خدا خود قصہ شیطاں بیاں کرد است تا دانند
که این نخوت کند ابلیس ہر اہل عبادت را
منشی الہی بخش صاحب کو ابتداء حضرت اقدس کی تائید اور تصدیق میں الہامات اور کشوف ہوتے
تھے اور یہ الہامات وہ ایک رجسٹر میں لکھتے تھے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ ملتا جلتا اور ان کی مجالس میں
بے تکلف آتا جاتا تھا وہ اپنے الہامات اور رویا سناتے۔ یہ بھی وہ سنایا کرتے بلکہ اس رجسٹر میں لکھ رکھا
تھا کہ ایک مرتبہ میں نے خیال کیا کہ مرزا صاحب کو تو خدا نے بڑے بڑے درجات دئے ہیں مگر
میرے واسطے کچھ نہیں تو الہام ہوا ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ یعنی یہ اللہ کا فضل ہے کہ
وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ باوجود اس محبت کے جو وہ حضرت اقدس سے ظاہر کرتے تھے ان
کے دل میں ایک مخفی حسد بھی تھا جس کو وہ محسوس نہ کرتے تھے اور اپنی ظاہری عبادت پر نازاں
تھے جو بجائے اس کے کہ ان کے اندر خشیت الہی کو پیدا کرتی ۔ اس نے ایک قسم کی نخوت پیدا
کر دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اپنے آپ کو ایک ایسے مقام پر سمجھنے لگے کہ مجھے امام الزماں کی
بیعت کی ضرورت نہیں ۔ یہ تحریک اس حد تک پہنچی کہ انھیں ایک خواب آگیا اور وہ خود انہوں
نے حضرت اقدس کو سنایا کہ میں نے آپ کی نسبت کہا ہے کہ میں ان کی بیعت کیوں کروں بلکہ
انھیں میری بیعت کرنی چاہیے ۔ کشوف اور الہامات میں حدیث النفس کو سمجھنے والے لوگ

بآسانی اس خواب کی حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں کہ ایک زمانہ تک اس شخص کا یہ دعوی رہا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی تائید میں ایسے الہامات اور کشوف ہوتے ہیں اور وہ آپ کی
اسلامی خدمات کو خود دیکھتا تھا اور حضرت کے متعلق اس کے اپنے الہام میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ
خاص اللہ کا فضل ہے۔ باوجود ان باتوں کے اس خواب نے اس کو غلطی میں ڈال دیا اور وہ اپنے
آپ کو اس مقام پر سمجھنے لگا کہ وہ شخص جس کے مقام اور شان کی خدا تعالیٰ نے بقول اس کے اس
کو خبر دی تھی اس کی بیعت کرے ۔ یہ خواب اس کے لئے ٹھوکر کا پتھر ہوا۔ بابو صاحب
ستمبر ۱۸۹۸ء میں قادیان اس خواب کو دیکھ کر آئے ۔ منشی عبدالحق صاحب لاہوری بھی ان کے
ساتھ تھے ۔ انہوں نے حضرت اقدس کو اپنے الہامات اور یہ خواب سنایا ۔ حضرت اقدس نے
نہایت محبت اور درد دل کے ساتھ ان کو بتایا کہ مامور من اللہ اور عوام کے الہامات میں ایک
فرق بین ہوتا ہے ۔ عوام کے الہامات میں ان کی ذاتی خواہشات اور تمنا بھی شامل ہو جاتی ہے
اور اس طرح بعض اوقات وہ شیطان کے ہاتھ میں کھیلتے ہیں ۔ حضرت اقدس سے ان کا یہ تخلیہ
قریباً دو گھنٹہ تک رہا۔ مغرب کی نماز کے بعد وہ واقعہ پیش آیا جس کا ذکر میں نے حافظ محمد یوسف
صاحب کے ذکر میں کیا ہے۔ حضرت اقدس کی نصائح سے وہ پہلے ہی افروختہ تھے ۔ بابو صاحب
زود رنج تھے اور اس کی علامات ہر شخص ان کے چہرہ پر دیکھ سکتا تھا کہ وہ عموماً عبوس الوجہ رہتے
تھے۔ جب بلعم والے معاملہ کو حضرت نے بیان کیا تو اس بد قسمت نے یہ سمجھا کہ مجھے ایسا کہا گیا
ہے۔ میں جو اس مجلس میں موجود تھا، قسم کھا کر بیان کر سکتا ہوں کہ حضرت نے اشار تا کنا یا بھی
ان کی نسبت کچھ نہ کہا ۔ حضرت مولوی عبد الکریم کا سوال بھی اس نیت سے نہ تھا اور وہ
خالی الذہن تھے ۔ حضرت اقدس نے اس گفتگو کا جو اندر تخلیہ میں منشی الہی بخش سے ہوئی اب تک
ذکرنہ کیا تھا۔ یہ حالات تو ضرورۃ الامام کی تصنیف اور منشی الہی بخش کے جانے کے بعد کہے۔
غرض منشی صاحب کیلئے یہ سفر نہایت نا مبارک ہوا وہ اخلاص اور محبت جو انہوں نے
سالہا سال سے پیدا کی تھی وہ اپنے نفس کے مکاید میں مبتلا ہو کر ضائع کر دی اور ان کا انجام ابتداء
سے بدتر ہو گیا۔ وہ اپنے دل میں یہ جذبہ لے کر گئے کہ حضرت مرزا صاحب نے انکو بھری مجلس
میں ذلیل کیا اور میرے الہامات کو حقیر سمجھا۔ کیونکہ حضرت اقدس نے اپنی ملاقات میں انہیں یہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی