میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 10

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے جس کی ایک کا پی آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے ایک گروہ کثیر مسلمانوں کا اندرمن کے مکان
پر جہاں وہ فروکش تھا ، لے گیا۔ مگر اندر من غالبا اس انتظام کی خبر پا کر فرید کوٹ کی طرف بھاگ گیا۔
آخر وہ خط بطور اشتہار کے چھپوایا گیا اور شہر میں تقسیم کیا گیا اور وہ رجسٹری شده خط راجہ صاحب نابھہ
اور راجہ صاحب فرید کوٹ کے پاس بھیجے گئے اور بعض آریہ سماجوں میں بھی وہ خطوط بھیجے گئے ۔ شاید
اگر یہ کسی راجہ کے کہنے کہانے سے اندر من نے اس طرف رخ کیا تو پھر اطلاع دی جائے گی ۔
بالفعل اللہ تعالیٰ نے میدان مسلمانوں کے ہاتھ میں رکھا ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
نقل اشتہار
منشی اندرمن صاحب مراد آبادی نے میرے اس مطبوعہ خط (جس کی ایک ایک کاپی
غیر مذاہب کے رؤساء و مقتداؤں کے نام خاکسار نے روانہ کی تھی ) جس کے جواب میں پہلے نابھہ سے
پھر لاہور سے یہ لکھا تھا کہ تم ہمارے پاس آؤ اور ہم سے مباحثہ کرلو ۔ اور زرموعودہ اشتہار پیشگی بنک میں
داخل کرو۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اس کے جواب میں خاکسار نے رقیمہ ذیل معہ دو ہزار چار سو روپیہ نقد
ایک جماعت اہلِ اسلام کے ذریعہ سے آپ کی خدمت میں روانہ لاہور کیا ۔ جب وہ جماعت
منشی صاحب کے مکان موعود پر پہنچی تو منشی صاحب کو وہاں نہ پایا۔ وہاں سے اُن کو معلوم ہوا کہ جس
دن منشی صاحب نے خاکسار کے نام وہ خط روانہ کیا تھا ۔ اُسی دن سے وہ فرید کوٹ تشریف لے گئے
ہوئے ہیں ۔ باوجود یکہ اُس خط میں منشی صاحب نے ایک ہفتہ تک منتظر جواب رہنے کا وعدہ تحریری
لکھا تھا۔ یہ امر نہایت تعجب اور تردد کا موجب ہوا ۔ لہذا یہ قرار پایا کہ اس رقیمہ کو بذریعہ اشتہار مشتہر
کیا جاوے اور اس کی ایک کاپی منشی صاحب کے نام حسب نشان مکان موعودہ بذریعہ رجسٹری روانه
کی جاوے۔ وہ یہ ہے ہے:۔
مشفقی اندر من صاحب ! آپ نے میرے اس خط کا جواب نہیں دیا۔ ایک نئی بات لکھی ہے جس
کی تعمیل مجھ پر اپنے عہد کے رُو سے واجب نہیں ہے۔ میری طرف سے یہ عہد تھا کہ جو شخص میرے
پاس آوے اور صدق دل سے ایک سال میرے پاس ٹھہرے اس کو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی آسمانی نشان
مشاہدہ کرادے گا جس سے قرآن اور دین اسلام کی صداقت ثابت ہو۔ آپ اُس کے جواب میں

اول تو مجھے اپنے پاس ( نابھہ میں پھر لاہور میں ) بُلاتے ہیں اور خود آنے کا ارادہ ظاہر فرماتے ہیں
تو مباحثہ کے لئے نہ آسمانی نشان دیکھنے کیلئے ۔ اس پر طرفہ یہ ہے کہ رو پید اشتہار پیشگی طلب فرماتے
ہیں جس کا میں نے پہلے وعدہ نہیں دیا ۔ اب آپ خیال فرما سکتے ہیں کہ میری تحریر سے آپ کا جواب
کہاں تک متفاوت و متجاوز ہے۔ یہ میں تفاوت راہ از کجاست تا بکجا ۔ لہذا میں اپنے اسی پہلے
اقرار کی رُو سے پھر آپ کو لکھتا ہوں کہ آپ ایک سال رہ کر آسمانی نشانوں کا مشاہدہ فرماویں اگر
بالفرض کسی آسمانی نشان کا آپ کو مشاہدہ نہ ہو تو میں آپ کو چوبیس سو روپیہ دے دونگا اور اگر آپ کو
پیشگی لینے پر اصرار ہو تو مجھے اس سے بھی دریغ و عذر نہیں ۔ بلکہ آپ کے اطمینان کیلئے سر دست چوبیں
سو روپیہ نقد همراه رقیمہ ہذا ارسال خدمت ہے مگر چونکہ آپ نے یہ ایک امر ز ا ئد چاہا ہے اس لئے
مجھے بھی حق پیدا ہو گیا ہے کہ میں اس امر زائد کے مقابلہ میں کچھ شروط ایسی کروں جن کا ماننا آپ پر
واجبات سے ہے۔
(1) جب تک آپ کا سال گزر نہ جائے کوئی دوسرا شخص آپ کے گروہ سے زر موعود پیشگی لینے کا
مطالبہ نہ کرے کیونکہ ہر شخص کو زر پیشگی دینا سہل و آسان نہیں ہے۔
(۲) اگر آپ مشاہدہ نشان آسمانی کے بعد اظہار اسلام میں توقف کریں اور اپنے عہد کو پورا نہ کریں
تو پھر حرجانہ یا جرمانہ دونوں امر سے ایک امر ضرور ہو۔
( الف ) سب لوگ آپ کے گروہ کے جو آپ کو مقتدا جانتے ہیں یا آپ کے حامی اور مربی
ہیں اپنا عجز اور اسلام کے مقابلہ میں اپنے مذہب کا بے دلیل ہونا تسلیم کر لیں ۔ وہ لوگ ابھی سے آپ
کو اپنا وکیل مقرر کر کے اس تحریر کا آپ کو اختیار دیں۔ پھر اس پر اپنے دستخط کریں۔
( ب ) در صورت تخلف وعده جانب ثانی سے اس کا مالی جرمانہ یا معاوضہ جو آپ کی اور آپ
کے مربیوں اور حامیوں اور مقتدیوں کی حیثیت کے مطابق ہو ادا کریں تا کہ وہ اس مال سے اس
وعدہ خلافی کی کوئی یادگار قائم کی جائے ( ایک اخبار تائید اسلام میں جاری ہو یا کوئی مدرسہ تعلیم نو مسلم
اہل اسلام کے لئے قائم ہو ) آپ ان شرائط کو تسلیم نہ کریں تو آپ مجھ سے پیشگی روپیہ نہیں لے سکتے
اور اگر آپ آسمانی نشان کے مشاہدہ کے لئے نہیں آنا چاہتے صرف مباحثہ کیلئے آنا چاہتے ہیں تو اس
امر کے لئے میری خصوصیت نہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس اُمتِ محمد یہ میں علماء اور فضلاء اور بہت

ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو تیار ہیں ۔ میں جس امر میں مامور ہو چکا ہوں اُس سے زیادہ نہیں کر
سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں ۔ یہ صورت مباحثہ کی عمدہ
ہے اور اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے اور بجائے چوبیس سو روپیہ کے دس ہزار روپیہ ۔
کے
مکتوب نمبر ۵۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
☆
۳۰ رمتی ۱۸۸۵ء
مخدومی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا چونکہ آں مخدوم کی روح کو اس عاجز کی روح سے بشدت
مناسبت ہے اسی وجہ سے تعلقات روحانی کا غلبہ ہے اور اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی آپ کی حالت کا ملہ ابتلا
کے خطرات سے امن میں ہے۔ یہ عاجز بوجہ قلت فرصت تحریر جواب سے قاصر رہا اور مستعد تحریر تھا کہ
اسی میں خط پہنچ گیا ۔ دہلی کی طرف جانے کے لئے ابھی کچھ معلوم نہیں ۔ ہندوستان میں اکثر اطراف
بیماری بہت پھیل رہی ہے ۔ اگر کسی وقت بطریق عجلت سفر اُس طرف کا پیش آیا تب تو مجبوری ہے
ور نہ بہر طرح خواہ ایک ساعت کے لئے ہو ، إِنْ شَاءَ الله ملاقات آں مخدوم کی ہوگی ۔ آگے ہر
ایک امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ پردہ غیب میں جو کچھ مخفی ہے کسی کو اس پر اطلاع نہیں ۔
آں مخدوم اپنی اصلی صحت پر آگئے ہوں تو اطلاع بخشیں ۔
۱۴ جون ۱۸۸۵ء مطابق دہم رمضان المبارک ۱۳۰۲ھ
اخبار الحکم نمبر ۳۴ جلد ۵ - ۱۷ رستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۳ کالم ۲

مکتوب نمبر ۵۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ -
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
عنایت نامہ پہنچا۔ عاجز بدل و جان حضرت خداوند کریم سے آپ کے لئے دعا مانگتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں آپ کو خوش رکھے ۔ جس قدر انسان عالی ہمت اور صابر ہوتا ہے۔ اُسی
قدر تکالیف سے آزمایا جاتا ہے ۔ بیگا نہ جس میں زہر کا تخم ہے، اس لائق ہرگز نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ
اُس کو ایسے ابتلا میں ڈالے جس میں صادقوں کو ڈالتا ہے۔ سومبارک وہی ہیں جن کو خدا درجات عطا
کرنے کیلئے دنیا کی تلخیوں کا کچھ مزہ چکھاتا ہے۔ دنیا کی حالت یکساں نہیں رہتی جس طرح دن گزر
جاتا ہے۔ آخر رات بھی اسی طرح گزر جاتی ہے ۔ سو جو شخص خدا تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتا ہے وہ
مصیبت کی رات کو ایسی کا ٹتا ہے جیسے کوئی سونے کی حالت میں رات کو کاٹتا ہے اگر پروردگار ایمان کو
بچائے رکھے تو مصیبت کچھ چیز نہیں لیکن اگر مصیبت کچھ لمبی ہو اور مدد ایمانی منقطع ہو جائے تو
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ ۔ یہ عاجز تو حضرت خداوند کریم سے امید بھی رکھتا ہے کہ آپ کے ہموم و غموم
بفضلہ تعالیٰ دور ہوں اور اجر حاصل اور غم زائل ہو ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَی - چند اشتہارات ارسال
خدمت ہیں ۔
والسلام
۹ رجون ۱۸۸۵ء ۲۴ رشعبان ۱۳۰۲ھ

مکتوب نمبر ۵۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد اول
از عاجز عائد باللہ الصمد غلام احمد - بخدمت اخویم مخدوم مکرم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ ایک خط وید کی حقیقت میں معہ چند اشتہار مولوی عبدالمجید صاحب بذریعہ
پمفلٹ آپ کی ۔ خدمت میں ارسال ہیں ۔ ویدوں کی نسبت ہندوؤں کی طرف سے کبھی یہ دعوی نہیں
ہوا کہ اُن کی تعلیم شرک اور مخلوق پرستی سے خالی ہے بلکہ سب ہندو جو تقریباً چودہ یا پندرہ کروڑ پنجاب
اور ہندوستان میں رہتے ہیں ۔ بڑے پیار سے اُن دیوتاؤں کو مانتے ہیں جو وید میں لکھے گئے ہیں اور
جس ہندو سے اُس کی بُت پرستی یا آتش پرستی یا دوسرے ہزاروں دیوتاؤں کی پوجا کی نسبت سوال کیا
جائے کہ کس کتاب کے حکم سے یہ کام اختیار کیا ہے تو وہ جھٹ پٹ یہی جواب دیتا ہے کہ یہ سب
طریق پرستش کا وید میں درج ہے اور اس کی ہدایت کے موافق ہم اُن چیزوں کی پرستش کر رہے ہیں
اور در حقیقت یہ جواب اُس کا سچ ہے کیونکہ جس قدر ہندوؤں میں آتش پرستی و آب پرستی و آفتاب
پرستی وغیرہ پرستشیں جاری ہیں ۔ اُن سب پرستشوں کا حکم وید ہی میں مندرج ہے اور نہ ایک اور نہ دو
جگہ بلکہ صدہا جگہ اُن چیزوں کی پوجا کے لئے تاکید ہے اور وید کا کوئی صفحہ ایسا نہیں جو مخلوق پرستی کی
تعلیم سے خالی ہو ۔ جیسا کہ یہ بات اُس شخص پر کھل سکتی ہے کہ جو وید کو اپنے ہاتھ میں لے کر کسی جگہ
سے اُس کو پڑھے۔ غرض کہ وید کا یہ مقصود ہر گز نہیں ہے کہ وہ خلق اللہ کو توحید پر قائم کرے بلکہ اوّل
سے آخر تک وید میں یہی تاکید پائی جاتی ہے کہ آگ اور ہوا اور سورج اور چاند اور ستاروں اور پانی
وغیرہ کی پرستش کرنی چاہئے اور ان ہی چیزوں سے اپنی مرادیں مانگنی چاہئے ۔ یہی باعث ہے کہ جو
کچھ آج تک وید کی تعلیم کا ہندوؤں کے دلوں پر اثر پڑا ہے۔ وہ یہی مخلوق پرستی ہے ۔ کیا کوئی ثابت
کر سکتا ہے کہ کسی حصہ پنجاب یا ہندوستان میں ایسے ہندو بھی پائے جاتے ہیں جو مخلوق پرستی سے بیزار
اور اپنے تمام عقائد اور عبادات میں موحد ہیں؟ حاشا وکلا ہرگز ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ جہاں جاؤ اور

جس ملک میں دیکھو جا بجا ہندو لوگ سخت درجہ کے شرک اور مخلوق پرستی میں گرفتار ہیں یہاں تک کہ
انسان سے لے کر حیوانات اور نباتات تک ان نادانوں نے اپنے معبود ٹھہرا لئے ہیں ۔ نہ پانی
چھوڑا ، نہ آگ، نہ ہوا، نہ پتھر بلکہ دنیا میں جو چیز از قسم اجرام علوی میں یا اجسام سفلی میں نظر آتی ہے
وہ سب کے سب ہندوؤں کے معبود اور دیوتے ہیں اور جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں اس قدر
مخلوق پرستی میں ہندوؤں کا قصور نہیں ہے بلکہ یہ تمام قصور وید اور اُس کے شائع کرنے والوں کا ہے ۔
غرض وید جس جنس سے بھرا ہوا ہے وہ سب شرک ہے اور جو کچھ وید نے دنیا کو فائدہ پہنچایا وہ مشرکانہ
تعلیم ہے جس میں آج تک سب ہندو مبتلا اور گرفتار ہیں اور کوئی ہندو اس مشرکانہ حالت میں اپنی
غلطی اور قصور کا اقرار نہیں کرتا بلکہ سارے کے سارے یہی اقرار کرتے ہیں کہ یہ تحفہ ہمارے وید مقدس
سے ہم کو ملا ہے اور اُس نے اسی راہ پر ہم کو چلایا ہے اور جب ہم بذات خود وید کو کھول کر دیکھتے ہیں تو
ہندوؤں کو اُن کے اس بیان میں راست گو پاتے ہیں اور ہندوؤں کی مشرکانہ حالت جو ہزاروں
برسوں سے چلی آتی ہے وہ اُن کی خود تراشیدہ معلوم نہیں ہوتی بلکہ وید کی پیروی کے نتائج ہیں جو
بطور داغ ملامت یا کلنک کے ٹیکہ کے وید کی اندرونی حالت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ تھوڑے دنوں سے
پنڈت دیانند سرستی نے ( جو اس دنیا سے اب کوچ کر گئے ہیں ) اس خیال سے کہ اب وہ زمانہ آ گیا ہے
کہ مشر کا نہ تعلیم ہر یک سلیم القلب کو بُری معلوم ہوتی ہے ۔ اس بے بنیا د خیال کے ثابت کرنے کیلئے
بہت ہاتھ پاؤں مارے کہ کسی طرح داغ مخلوق پرستی کی تعلیم کا وید کی پیشانی سے دھویا جائے ۔ اور مخلوق پرستی کی کا
برخلاف اپنی تمام قوم کے یہ دعوی کر بیٹھے کہ اگرچہ وید میں بظاہر مشر کا نہ تعلیم معلوم ہوتی ہے۔ مگر
در پردہ اُس کی اندر کی تہہ میں توحید چھپی ہوئی ہے لیکن وہ اس اپنے مطلب کے پورا کرنے کیلئے
کامیاب نہ ہو سکے ۔ ہندوستان اور پنجاب کے تمام محقق پنڈتوں نے ان کے خیالی وید بھاش کورڈ اور
نامنظور کیا اور اُس پر یہ ریویو لکھے۔ کہ پنڈت صاحب کا یہ وید بھاش اصل میں ویدوں کی تفسیر نہیں
ہے بلکہ اُس کو ایک نیا وید سمجھنا چاہئے جس کو پنڈت صاحب اپنے من کی گھڑت خیال سے بنا رہے
ہیں ۔ ہندوؤں کے وید سے اُس کو کچھ تعلق نہیں بلکہ اُس سے سراسر مخالف اور منافی ہے ۔ اور جب
پنڈت صاحب نے دیکھا کہ ہندوستان اور پنجاب کے پنڈتوں میں ہماری دال نہیں گلتی اور کوئی
ہمارے دھو کہ میں نہیں آتا تو پھر انہوں نے ایک اور تدبیر سوچی کہ وہ مصنوعی وید بھاش یو نیورسٹی میں

درسی کتاب بنانے کے لئے سرکار انگریزی میں پیش کیا جائے تو پنڈت صاحب نے ایسا ہی کیا۔ اور
صاحب لفٹیننٹ گورنر پنجاب کی خدمت میں ایک درخواست معہ چند جز اپنے وید بھاش کے بدیں
التماس مرسل کئے ۔ کہ یہ وید بھاش میرا یونیورسٹی میں لڑکوں کو پڑھایا جائے کیونکہ میں نے بڑی ہمت
اور بہادری کر کے وید میں توحید ثابت کر دکھائی ہے اور وہ لاکھوں پنڈت جھوٹے ہیں جو وید کو توحید
سے خالی سمجھتے ہیں ۔ اس پر صاحب لفٹیننٹ بہادر کو درخواست کے سننے سے بہت تعجب ہوا کہ یہ کیونکر
اور کیسے ممکن ہے کہ وید جو اپنی مشر کا نہ تعلیم سے سارے جہان کے اعتراضوں کا نشانہ بنا ہوا ہے اور
ضرب المثل ہے وہ شرک اور دیوتا پرستی سے خالی ہو۔ سو انہوں نے وہ درخواست یونیورسٹی کے چیدہ
اور منتخب پنڈتوں کے پاس بھیج دی کہ وہ پنڈت دیانند کی وید بھاش کو دیکھ کر اپنی رائے لکھیں ۔ اب
قصہ کوتاہ یہ کہ سب پنڈتوں نے بالا تفاق یہ رائے لکھی کہ وید بھاش دیا نند کا سرا سر غلط اور پوچ اور لغو
ہے ۔ وید کی مخلوق پرستی کی تعلیم اور جا بجا دیوتاؤں کی پوجا کے لئے ترغیب اور تحریک ایسا امر نہیں ہے
کہ اُس کو چھپا سکیں یا پوشیدہ رکھ سکیں ۔ سود یا نند کا وید بھاش ویدوں سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔ ہاں اگر
اُس کو ایک نیا وید کہیں جس کے پنڈت صاحب ہی مصنف ہیں ۔ تو یہ کہنا بجا اور درست ہے۔ اس
رائے کے پہنچنے سے صاحب لفٹیننٹ گورنر بہادر نے پنڈت دیانند کی درخواست کو نا منظور کر کے اُس
کو اطلاع دے دی کہ یہ وید بھاش تمہارا عام رائے پنڈتوں سے برخلاف ہے۔ اس لئے قابل
منظوری نہیں ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اگر وید میں ایک ذرہ بھی توحید کی بُو پائی جائے تو کیونکر تمام
ہندوستان کے پنڈت اُس سے انکاری یا غافل رہتے ۔ اور اگر بفرض محال یہ بھی تسلیم کر لیں کہ وید
میں بطور معما یا چیستان اور پہیلی کے ایک چھپی ہوئی تو حید ہے جس پر صرف پنڈت دیانند کو اطلاع ہوئی
اور دوسری تمام دنیا اس سے بے خبر رہی ۔ تو پھر یہ سوال عائد ہوگا کہ ایسی پیچیدہ اور سر بمہر توحید سے
دنیا کو کیا فائدہ ہوا۔ اور بجز اس کے کہ لاکھوں بندگانِ خدا وید کے اُلٹے معنی سمجھ کر دیوتا پرستی میں مبتلا
ہوئے اور کیا نتیجہ ایسے پیچیدہ بیان سے نکلا ۔ کیا ہندوؤں کے پرمیشر کو بات کرنے کا سلیقہ بھی یاد نہیں
کہ بجائے اس کے جو تو حید کو کہ جو اُس کا اصل مطلب تھا واضح تقریر سے بیان کرتا ایسے بے سروپا اور
غیر فصیح لفظوں میں بیان کیا کہ جس سے لوگ کچھ کا کچھ سمجھنے لگے اور ہزار ہا دیوتاؤں کی ہندوؤں میں
پوجا شروع ہو گئی اور مخلوق پرستی اس حد تک پہنچ گئی جس کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ اور یہ تو ہم نے

بطور تنزل لکھا ہے اور ایک فرضی طور پر بیان کیا ہے ورنہ اگر کوئی ذرا آنکھ کھول کر ایک صفحہ وید کا بھی
پڑھے تو بہ یقین تمام اُس کو معلوم ہو جائے گا کہ وید کی عبارت کا اصلی مقصد اور مطلب یہی ہے کہ
دیوتاؤں کی پوجا کرائی جائے ۔ مگر پنڈت دیانند نے اس بدیہی بات کے چھپانے کے لئے کوشش
کرنی چاہی ۔ آخر نا کام رہے اور بجائے اس کے کہ وید میں توحید ثابت کرتے اور اس عیب سے
مبرا ہونا اُس کا بپایہ ثبوت پہنچاتے کئی ایک اور عیب بھی جو وید میں پائے جاتے ہیں اُنہوں نے
ظاہر کر دکھائے اور یک نہ شد دو شد کا معاملہ ہو گیا ۔ جس کو ہم اپنی کتاب براہین احمدیہ کے حصہ پنجم
میں اِنْ شَاءَ اللہ بہ تفصیل بیان کریں گے ۔ اب صرف اجمالی طور پر لکھا جاتا ہے کہ ہندوؤں کے وید
نعمت توحید سے بالکل بے نصیب اور تہی دست اور محروم ہیں ۔ اس جگہ یہ ذکر کرنا بھی فائدہ سے خالی
نہیں کہ وہ کتابیں جو وید سے موسوم کی گئیں ہیں ۔ ایک شخص کی تالیف نہیں ہیں بلکہ مختلف لوگوں نے
مختلف وقتوں میں اُن کو تالیف کیا ہے اور مؤلفین کے نام اب تک منتروں کے سر پر جُدا جُدا لکھے
ہوئے پائے جاتے ہیں اور وہ منتر بطور شعر کے ہیں جو دیوتاؤں کی تعریف میں خوش اعتقاد لوگوں نے
بنائے تھے ان کتابوں کے پڑھنے سے یہ ہرگز پایا نہیں جاتا کہ خدا تعالیٰ نے اُن کو کسی ایک یا چند
پیغمبروں پر نازل کیا تھا بلکہ منجانب اللہ ہونے کا ذکر بھی نہیں ۔ جا بجا منتروں کے سر پر یہی لکھا ہوا
نظر آتا ہے کہ یہ منتر فلاں شخص نے تالیف کیا ہے اور یہ فلاں شخص نے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ زمانہ حال
کے محققوں نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ وید ایسی کتاب نہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہو کہ میں آسمانی کتاب ہوں کہ نے پر رائے ظاہری ہے کہ ویدا یسی
اور فلاں فلاں پیغمبر پر اتری تھی بلکہ ایک مجموعہ اشعار ہے جس کو کئی ایک شاعروں نے اوقات مختلفہ
میں جوڑا ہے ۔ ماسوا اس کے وید میں یہ بات بھی نہیں کہ جیسے ربانی کتاب ربانی قدرتوں کا اور
صفتوں کا ایک آئینہ ہونی چاہئے اور خدا تعالیٰ کے وجود اور اُس کی قدرت تامہ اور اُس کی غیب بینی
اور اُس کی خالقیت و رزاقیت وغیرہ صفات کو صرف عقلی طور پر ثابت نہ کرے بلکہ آسمانی نشان کے طور
پر طالب حق کو مشاہدہ کرائے کہ خدا فی الحقیقت موجود ہے ) اور اُس میں یہ صفات موجود ہیں کیونکہ
در حقیقت ربانی کتابوں کے نازل ہونے سے عمدہ فائدہ یہی ہے کہ خدا اور اُس کی صفات کو نہ صرف
عقلی اور قیاسی طور پر شناخت کیا جائے ۔ بلکہ آسمانی کتاب خدا تعالیٰ کی ہستی اور صفات کو ایسا ثابت
کر کے دکھلاوے کہ اُس کے پیروان تمام امور میں گویا رؤیت کے گواہ ہو جائیں ۔ اور اسی طرح پر

وہ اپنے ایمان کو اس کمال کے درجہ تک پہنچا ئیں ۔ جس تک مجرد عقل کی پیروی سے انسان پہنچ نہیں
سکتا ۔ مثلاً خدا تعالیٰ میں جو صفت غیب دانی ہے اگر چہ عقلی طور پر انسان یہ خیال کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ
غیب دان ہونا چاہئے لیکن ربّانی کتاب میں شہودی طور پر اس بات کا ثبوت دینا از بس ضروری ہے
کہ خدا تعالیٰ حقیقت میں غیب دان ہے اور وہ ثبوت اس طرح پر میسر آ سکتا ہے کہ ربانی کتاب میں
بہت سی پیشگوئیاں اور اخبار غیبیہ درج ہوں جو لوگوں کے سامنے پورے ہو چکے ہوں ۔ علیٰ ہذا القیاس
خدا تعالیٰ کا قادر ہونا اور اپنے نبیوں اور مرسلوں کا حامی اور ناصر اور مؤید ہونا اگر چہ عقلی طور پر بھی
ضروری اور محمود سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام مشہودی طور پر اپنی قدرت کاملہ
اور حمایت اور نصرت خاصہ کا ایسا عمدہ اور کامل نمونہ دکھلائے جس کو لوگ دیکھ کر اپنے ایمان اور
اعتقاد پر قوی ہو جائیں ۔
اسی طرح خدا تعالیٰ کی دوسری صفات بھی اس طور پر خدا تعالیٰ کے کلام میں ثابت ہونی چاہئیں کیونکہ
اللہ تعالیٰ کا کلام اس کی ذات اور صفات کے پہچاننے کے لئے ایک نہایت صاف اور شفاف آئینہ ہے جو
ہم عاجز اور بے خبر بندوں کو اس غرض سے عنایت ہوا ہے کہ تا ہماری معرفت صرف عقلی اور قیاسی
خیالات تک محدود نہ رہے ۔ بلکہ ہم اُن تمام پاک صداقتوں کو بچشم خود دیکھ بھی لیں کیونکہ اگر خدا تعالیٰ
نے صرف اس قدر ہم کو بذریعہ اپنی کتاب کے معرفت اور بصیرت عنایت کرے جس قدر بذریعہ عقل
بھی ہم کو حاصل ہو سکتی ہے تو پھر ربانی تعلیم اور عقلی تفہیم میں کیا فرق رہا؟ اور اس بات میں خدا تعالیٰ اور خدا
کی کتاب پر ایمان لانے والوں کو برہمو سماج والوں پر ( جو صرف عقلی اٹکلوں پر چلتے ہیں ) کونسی ترجیح
ہوئی ؟ سو اس تحقیق سے یہ بداہت عقل ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں عمدہ خوبی یہی ہے کہ جن
صداقتوں کو ہماری عقل ناقص صرف قیاسی طور پر پیش کرتی ہے۔ اُن صداقتوں کو خدا تعالیٰ کا کلام
ہماری آنکھوں کے سامنے لا کر دکھلا بھی دیتا ہے۔ مثلاً جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے کہ عقل یہ تجویز
بیان کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ غیب دان ہونا چاہئے ۔ سو خدا تعالیٰ کا کلام صد ہا پیشگوئیوں سے جو صحیح طور
پر پوری ہو گئیں ہم پر اس صداقت کو یقینی اور قطعی طور پر کھول دیتا ہے لیکن ویداس مرتبہ اعلیٰ سے جو خدا
کی ذات اور صفات کا آئینہ ہو سکے ۔ ہزاروں کوس دور اور مہجور ہے بلکہ مجرد عقلی طور سے بھی خدا اور
اُس کی صفات کا ثبوت دینے سے وید عاجز ہے کیونکہ وید کا پہلا اصول یہ ہے کہ عالم بجميع اجزا انا دی

یعنی قدیم اور غیر مخلوق اور پرمیشر کی طرح واجب الوجود ہے۔ اور پرمیشر نے کسی چیز کو پیدا نہیں
کیا اور نہ پیدا کرنے کی اُس کو طاقت اور لیاقت ہے بلکہ اُس کا صرف اتنا ہی کام ہے کہ بعض چیزوں
کو بعض سے جوڑتا ہے مثلاً جسم کا قالب بنا کر روح کو اس میں داخل کر دیتا ہے یا کبھی قالب سے روح
کو نکال دیتا ہے۔ اور یہی تالیف اور تفریق پر میشر سے ہو سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں یعنی اگر پر میشر
کچھ کام کر سکتا ہے تو بس یہی ہے کہ بعض اجزائے عالم کو بعض سے جوڑتا ہے اور کبھی بعض سے بعض
کو الگ کر دیتا ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ اس اعتقاد میں صرف اتنی ہی خرابی نہیں کہ پر میشر کو قادر مطلق
ہونا چاہئے ۔ عاجز اور ناتواں سمجھا گیا ہے اور قدیم اور غیر مخلوق ہونے میں کل اجزاء عالم کے
اس کے شریک اور حصہ دار اور بھائی بند ٹھہرائے گئے ہیں اور ہر ایک موجود اپنے اپنے نفس کا
آپ مالک قرار دیا گیا ہے گویا پٹی داری گاؤں کی طرح قدامت اور وجوب وجود کی جنس پر
سب ارواح اور پرمیشر کا برابر اور یکساں دخل اور قبضہ چلا آتا ہے بلکہ ایک بڑی بھاری خرابی وید
کے اصول سے یہ پیش آتی ہے کہ عقلی طور پر پرمیشر کے وجود پر کوئی دلیل باقی نہ رہی ۔ کیونکہ جس
حالت میں تمام عالم تجميع اجزا خود بخود قدیم سے موجود ہے اور پرمیشر کا کام صرف تالیف اور
تفریق ہے تو پھر اس سے وجود پر میشر کا کیونکر ثابت ہو سکے ۔ بھلا تم آپ ہی غور سے دیکھو اور
انصاف کرو کہ اگر دنیا کی تمام چیزوں میں سے کوئی چیز بھی اپنے وجود کی پیدائش میں پرمیشر کی سے
محتاج نہیں ۔ تو پھر اُس پر کیا دلیل ہے کہ اپنے تفرق یا اتصال میں پرمیشر کی محتاج ہے ۔ ظاہر ہے کہ
ماسوا اللہ کے وجود سے صا صانع عالم کے وجود پر اسی وجود پر اسی وجہ سے استدا استدلال کیا جاتا ہے کہ ماسوا اللہ کا
وجود خود بخود ہونا بہ بداہت عقل محال ہے اور جس حالت میں یہ تسلیم کیا جائے اور قہ جائے اور قبول کیا جائے
کہ ماسوا اللہ بھی خود بخود ہو سکتا ہے تو عقل کو خدا تعالیٰ کے وجود پر یقین کرنے کیلئے کون سی راہ باقی
رہے گی؟ کیا ایسے ایسے نا پاک اعتقادوں سے دہر یہ مذہب والوں کو مدد نہیں پہنچے گی ؟ غرض یہ
وید کی ایک ایسی فاش غلطی ہے کہ اس کے تابعین کو اُس کے جواب میں کوئی بات بن نہیں آتی ۔
اور وہ لوگ کسی طور سے پرمیشر کے وجود پر کوئی دلیل بیان نہیں کر سکتے اور کیوں کر بیان کرسکیں
جب آپ ہی پر میشر کی طرح قدیم اور واجب الوجود ٹھہرے تو پر میشر سے اُن کو کیا تعلق اور غرض
رہی اور اُس کے وجود کی کونسی ضرورت اور حاجت رہی ۔

اب دیکھنا چاہئے کہ ایک طرف تو وید خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے ثابت کرنے کے لئے
آئینہ ہونے کی لیاقت نہیں رکھتا یعنی طالبان حق کو شہودی طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات پر یقین
نہیں دلا سکتا ۔ بلکہ طرح طرح کی بدگمانیوں میں ڈالتا ہے اور پھر دوسری طرف اُس میں یہ خرابی پیدا یہ
ہو گئی کہ عقلی طور پر بھی وہ خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت دینے سے بے نصیب اور بے بہرہ ہے تو اب
منصف سوچ سکتا ہے کہ معرفت الہی کے دونوں طریقوں عقلی اور شہودی سے ہندوؤں کا ویدکس قدر
دور اور مہجور ہے۔ اور جس قدر ہم نے اب تک بیان کیا کچھ یہی ایک اصول وید کا ایسا نہیں ہے کہ جو
عقل کے برخلاف ہو بلکہ وید کے سارے اصول جو بنیاد دھرم کی سمجھے جاتے ہیں ایسے ہی ہیں ۔ ہاں
وید کی رو سے پہلی ہدایت تو یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کسی چیز کا خالق نہیں ۔ مگر اس کے سوا وید کی دوسری
ہدایتیں بھی ایسی ہیں جن کے پڑھنے سے عاقل کو ضرور یہ شک پڑے گا کہ شاید وید کا زمانہ کوئی ایسا
زمانہ تھا جس میں ہنوز آریہ دیس کے لوگوں نے کوئی حصہ عقل اور دانشمندی کا نہیں پایا تھا۔ چنانچہ ہم
بطور نمونہ ایک دو اصول وید کے اور بھی لکھتے ہیں۔ تا جو لوگ وید کی اندرونی حقیقت سے بے خبر ہیں
اُن کو اس عجیب کتاب کے حالات کسی قدر معلوم ہو جائیں ۔ سو منجملہ اُن کے ایک یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
کی ذات میں ایک ذرا رحم اور عفو ہیں اور کسی گناہ گار کے گناہ کو اُس کی توبہ واستغفار سے ہرگز نہیں
بخشا اور جب تک ایک گناہ کی سزا میں چوراسی لاکھ جون میں ڈال کر شخص مجرم کو دنیا کی عمر سے ہزار ہا
درجہ زیادہ عذاب نہ پہنچا وے تب تک اُس کا غصہ فرو نہیں ہوتا ۔ اور گوانسان اپنے گناہ سے باز آ کر ۔ سے
پرمیشر کی محبت اور اطاعت میں فنا ہو جائے تب بھی جب تک پر میشر اُس کو لاکھوں جونوں میں ڈالنے
سے سزا نہ دے تب تک ہرگز اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اس اصول میں صرف اتنی
ہی قباحت نہیں کہ پر میشر کو ایک ایسا شخص ماننا پڑتا ہے کہ جو نہایت درجہ کا سنگدل اور بے رحم ہے کہ
جو جھکنے والوں کی طرف ہرگز نہیں جھکتا اور محبت کرنے والوں سے ہرگز محبت نہیں کرتا۔ اور ایک ادنیٰ
خطا یا قصور سے ایسا چڑ جاتا ہے کہ پھر کوئی بھی سبیل اُس کے راضی ہونے کی نہیں نکلتی بلکہ ایک بڑی
قباحت یہ بھی ہے کہ اس اصول کے رُو سے نجات پانے کا راستہ بگلی مسدود ہو جاتا ہے۔ اور
خدا تعالیٰ کی راہ میں محنت اور مجاہدہ کرنا اور اس کی اطاعت اور عبادت میں دل لگانا سرا سر لغو اور
بے فائدہ ٹھہرتا ہے کیونکہ جس حالت میں پرمیشر ایسا کینہ ور اور پُر غضب ہے کہ کسی خطا کے سرزد

ہے۔
ہونے سے بجز لاکھوں برسوں تک جونوں میں ڈالنے کے ہرگز کسی بندہ پر رحم نہیں کر سکتا ۔ تو پھر اس
حالت میں وہ نومید بندہ کہ گویا ایک گناہ کر کے جیتے جی ہی مر گیا ہے ۔ کیوں کر اس سے دل لگائے گا
اور کس امید پر عبادت اور زہد اور رجوع الی اللہ اختیار کرے گا اور پھر زیادہ تر مشکل بات ( جس کو
عاجز بندہ اپنے ضعف اور کمزور حالت پر نظر کرنے سے بخوبی جانتا ہے ) یہ ہے کہ بعد چوراسی لاکھ جونوں
کے بھگتنے کے پھر بھی ایسی پاک اور مصفا حالت کہ جس میں ایک ذرا خطا اور غفلت سرزد نہ ہو اس کو
نصیب نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ انسان اپنی کمزوری کی وجہ سے قصور اور خطا سے
محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اور ادنیٰ سے ادنی بات جو بشر کے لئے لازم غیر منفک کی طرح ہے ، غفلت ہے جو
انسانی سرشت کا پہلا گناہ اور سب گناہوں کی جڑ ہے۔ مگر دنیا میں ایسا آدمی کہاں اور کدھر ہے جو
ایک طُرْفَةُ الْعَین کے لئے بھی اپنے مولیٰ کریم کے ذکر سے غافل نہیں رہ سکتا اور ایک لحظہ کے لئے
قبض کی حالت اُس پر طاری نہیں ہوتی ۔ ماسوا اس کے جہاں تک ہم انسانوں کی عام حالتوں پر نظر
ڈالتے ہیں اور اُن کے سلسلہ زندگی کو اوّل سے آخر تک دیکھتے ہیں تو ہم پر صاف کھل جاتا ہے کہ کوئی
انسان خاص کر اپنے بلوغ کے ابتدائی زمانہ میں کسی قدر خامی یا ذلت یا لغزش یا غفلت یا لہو ولعب
سے خالی نہیں رہ سکتا اور نہ جیسا کہ نعماء الہیہ اس پر وارد ہوتی ہیں اُن کا پورا پورا شکر کر سکتا ہے۔ اور یہ
ایسی صاف اور واشگاف صداقت ہے جو خود ہمارے کوائف زندگی اور واقعات عمری اس پر شہادت
دے رہی ہیں اور موجودات کا ہر یک ذرہ اور قدرت کا ہر یک قانون اس کی تصدیق کر رہا ہے اور
ہماری روحیں پکار پکار کر ہمیں یہی کہتی ہیں کہ ہم بوجہ مخلوق اور ضعیف اور کمزور اور ممنون منت ہونے ہ؟
کے ایسی فتح عظیم اپنے خالق اور محسن حقیقی اور مربی بے علت پر ہرگز حاصل نہیں کر سکتے کہ جو اُس کو یہ
کہہ سکیں کہ جو کچھ تیرے حقوق ہماری گردن پر تھے وہ سب ہم نے جیسا کہ چاہئے ادا کر دیئے ہیں ۔
اور اب ہم تیرے حساب سے فارغ اور تیرے مطالبہ سے امن میں ہیں اور جب کہ ہم لوگ ایسی
فارغ خطی حاصل نہیں کر سکتے تو پھر صاف ظاہر ہے کہ اگر خداوند کریم ہمارے گناہوں پر ہمیشہ ہم کو
سزا دیتا ر ہے اور اگر در گذر اور عفو کسی حالت پر نہ کرے تو پھر ہرگز ممکن نہیں کہ ہم کسی زمانہ میں نجات
کا منہ دیکھ سکیں ۔ کیونکہ جب گناہ غیر محدود دٹھہرے تو پھر سزا بھی درصورت لازمی اور ضروری ہونے
کے غیر محدود اور دائمی چاہئے ۔ سو یہ اصول نہایت منحوس اور نامبارک ہے اور اگر یہی بات سچ ہے تو

·

آج 10 میں سے 10 باقی