میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 9
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لوگ خدا تعالیٰ سے بالکل بے غرض ہیں اور وسیع مشربی کے پردہ میں اپنے نفس امارہ کی خواہشوں کو پورا
کرنا چاہتے ہیں اگر اُن کی سرشت میں کچھ بو صدق کی ہے تو پہلے انسان بن کر ہی دکھلا دیں۔ پیچھے سے
الوہیت کا دعویٰ کریں کیونکہ انسان بننے کے ہی ایسے لوازم ہیں جن کی ابھی تک بُو اُن میں نہیں آئی۔ نہ
اُس کے حصول کی کچھ پرواہ رکھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اُمتِ محمدیہ کی آپ اصلاح کرے ۔ عجب خرابیاں
پیدا ہو رہی ہیں اور یہ عاجز بباعث اپنی علالت طبع کے اس مضمون کو تفصیل اور بسط سے نہیں لکھ سکا لیکن
میں امید رکھتا ہوں کہ طالب حق کے لئے اسی قدر کافی ہے مگر جس شخص کا مقصد خدا نہیں اس کو کوئی دقیقہ
معرفت اور کوئی نشان مفید نہیں ۔ وَمَا تُغْنِي الْآيَتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ کے اور یہ
عاجز دو دن کے رفع انتظار کی غرض سے یہ خط لکھا گیا اور اب میں تو کلاً علی اللہ امرتسر کی طرف
روانہ ہوتا ہوں ۔ والسلام
۱۳ فروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۴ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۴۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر صاحب سلمہ ۔ بعد سلام مسنون
آل مخدوم کا خط آج امرتسر میں مجھ کو ملا ۔ پانچ جلد میں حصہ اول و دوئم و سوئم روانہ ہو چکی ہیں ۔
ایک خط دہلی کے علماء کی طرف سے اس خاکسار کو آیا تھا کہ مولوی محمد نے تکفیر کا فتویٰ بہ نسبت اس
خاکسار کے طلب کیا ہے ۔ نہایت رفق اور ملائمت سے رہنا چاہئے ۔ آج حضرت خداوند کریم کی
طرف سے الہام ہوا ۔ يَا عَبْدَ الرَّافِعِ إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى - إِنِّي مُعِرُّكَ لَا مَانِعَ لِمَا أُعْطِي
شاید پرسوں مکرر الہام ہوا تھا ۔ يُيَحْيى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ - خُذْهَا وَلَا تَخَفْ
سَنُعِيدُهَا سِيْرَتَهَا الأولى " یہ آخری فقرہ پہلے بھی الہام ہو چکا ہے ۔
۱۵ فروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۶ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ
یونس : ۱۰۲ کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۹۷ لا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۹۶
مکتوب نمبر ۴۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ بعد سلام مسنون
آں مخدوم کا خط بعد واپسی از امرتسر مجھ کو ملا ۔ آں مخدوم کچھ تفکر اور تردد نہ کریں اور یقین
سمجھیں کہ وجود مخالفوں کا حکمت سے خالی نہیں ۔ بڑی برکات ہیں کہ جن کا ظاہر ہونا معاندوں کے
عنادوں پر ہی موقوف ہے۔ اگر دنیاوی معاند اور حاسد اور موذی لوگ نہ ہوتے تو بہت سے اسرار
اور برکات مخفی رہ جاتے ۔ کسی نبی کے برکات کامل طور پر ظاہر نہ ہوئے جب تک وہ کامل طور پر ستایا
نہیں گیا ۔ اگر لوگ خدا کے بندوں کو کہ جو اُس کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں یوں ہی اُن کی شکل
ہی دیکھ کر قبول کر لیتے تو بہت عجائبات تھے کہ اُن کا ہرگز دنیا میں ظہور نہ ہوتا ۔
تاریخ ۲۶ فرواری ۱۸۸۴ ء مطابق ۷ ار ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ
لے نقل مطابق اصل ۔ یہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے قمری تاریخ کے لحاظ سے یہ ۱۶ فروری بنتی ہے ۔
مکتوب نمبر ۴۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ بذریعہ محمد شریف صاحب مجھ کو ملا ۔ سو آپ کو میں اطلاع دیتا
ہوں کہ میں نے حصہ سوئم و چهارم بخدمت علماء دہلی بھیج دیئے ہیں ۔ آپ نے جو لکھا ہے کہ چوتھے
حصہ کے صفحہ ۴۹۶ پر مخالف اعتراض کرتے ہیں ۔ آپ نے مفصل نہیں لکھا کہ کیا اعتراض کرتے
ہیں ۔ صرف آپ نے یہ لکھا ہے کہ يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ میں نحوی غلطی معلوم ہوتی ہے۔ اُسكُنُ کی جگہ
اسكنی چاہئے تھا۔ سو آپ کو میں مطلع کرتا ہوں کہ جس شخص نے ایسا اعتراض کیا ہے اس نے خود
غلطی کھائی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ نحو اور صرف سے آپ ہی بے خبر ہے کیونکہ عبارت کا سیاق
دیکھنے سے معلوم ہو گا کہ مریم سے مریم اُم عیسیٰ مراد نہیں اور نہ آدم سے آدم ابوالبشر مراد ہے اور نہ
احمد سے اس جگہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں اور ایسا ہی ان الہامات کے تمام
مقامات میں کہ جو موسیٰ اور عیسیٰ اور داؤد وغیرہ نام بیان کئے گئے ہیں اُن ناموں سے بھی وہ انبیاء
مراد نہیں ہے بلکہ ہر ایک جگہ یہی عاجز مراد ہے اب جب کہ اس جگہ مریم کے لفظ سے کوئی مؤنث مراد
نہیں ہے بلکہ مذکر مراد ہے تو قاعدہ یہی ہے کہ اس کیلئے صیغہ مذکر ہی لایا جائے یعنی يَا مَرْيَمُ اسْكُنُ !
کہا جائے نہ یہ کہ يَا مَرْيَمُ اسْكُنِی ۔ ہاں اگر مریم کے لفظ سے کوئی مؤنث مراد ہوتی تو پھر اس جگہ
اسكني آتا لیکن اس جگہ تو صریح مریم مذکر کا نام رکھا گیا ۔ اس لئے برعایت مذکر ، مذکر کا صیغہ آیا
اور یہی قاعدہ ہے جو نحویوں اور صرفیوں میں مسلّم ہے اور کسی کو اس میں اختلاف نہیں ہے اور زوج
کے لفظ سے رفقاء اور اقرباء مراد ہیں ۔ زوج مراد نہیں ہے اور لغت میں یہ لفظ دونوں طور پر اطلاق
پاتا ہے اور جنت کا لفظ اس عاجز کے الہامات کے الہامات میں کبھی اُسی جنت پر جنت پر بولا جاتا ہے کہ جو آخرت سے
تعلق رکھتا ہے اور کبھی دنیا کی خوشی اور فتحیابی اور سرور اور آرام پر بولا جاتا ہے اور یہ ، اور یہ عاجز اس الہام
میں کوئی جائے گرفت نہیں دیکھتا۔
۲۱ رفروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۲۲ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۵۵
مکتوب نمبر ۴۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا یہ عاجز یہ دعا کرتا ہے کہ خدا وند کریم اپنے فضل و کرم سے آں مخدوم کی عمر میں برکت
بخشے ۔ زیادہ تر اس بات میں کوشش کرنی چاہئے کہ کسی طرح مولیٰ کریم راضی ہو جائے۔ ہر یک
سعادت اس کی رضا سے حاصل ہوتی ہے۔ دنیا میں جو کچھ انسان رسوم کے طور پر کرتا ہے وہ کچھ چیز
نہیں ہے۔ مگر جو کچھ خالصاً مرضات اللہ کے حاصل کرنے کیلئے صدق قدم سے کیا جاتا ہے وہ عملِ صالح
ہے جس کی انسان کو ضرورت ہے ۔ عمل صالح بڑی ہی نعمت ہے۔ خدا وند کریم عملِ صالح سے راضی
ہو جاتا ہے اور قرب حضرت احدیت حاصل ہوتا ہے مگر جس طرح شراب کے آخری گھونٹ میں نشہ
ہوتا ہے اسی طرح عمل صالح کے برکات اُس کی آخری خیر میں مخفی ہوتے ہیں ۔ جو شخص آخر تک پہنچتا
ہے اور عمل صالح کو اپنے کمال تک پہنچاتا ہے وہ اُن برکات سے متمتع ہو جاتا ہے لیکن جو شخص درمیان
سے ہر عمل صالح کو چھوڑ دیتا ہے اور اُس کو اپنے کمال مطلوب تک نہیں پہنچاتا ، وہ اُن برکات سے
محروم رہ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ باوجود اس کے کہ کچھ کچھ عمل صالح بجالاتے ہیں مگر
برکات ان اعمال کے ان میں نمایاں نہیں ہوتے کیونکہ جب تک کوئی میوہ خام ہے وہ پختہ اور رسیدہ وہ
میوہ کی لذت نہیں بخش سکتا ۔ سب برکتیں کمال میں ہیں اور عمل نا تمام میں کوئی برکت نہیں بلکہ
بسا اوقات ناقص العمل انسان کا پچھلا حال پہلے سے بدتر ہو جاتا ہے اور اُن لوگوں میں جا ملتا ہے کہ
خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ہیں۔ سو حقیقی طور پر عملِ صالح اس عمل کو کہا جاتا ہے کہ جو ہر یک قسم کے فساد
سے محفوظ رہ کر اپنے کمال کو پہنچ جائے اور اپنے کمال تک کسی عملِ صالح کا پہنچنا اس بات پر موقوف
ہے کہ عامل کی ایسی نیت صالح ہو کہ جس میں بجز حق ربوبیت بجالانے کے کوئی اور غرض مخفی نہ ہو یعنی
صرف اُس کے دل میں یہ ہو کہ وہ اپنے رب کی اطاعت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور گو اطاعت
بجالانے پر ثواب مترتب یا عذاب مترتب ہوا اور گواُس کا ا نتیجہ آرام اور راحت ہو یا نکبت اور عقوبت
ہو لیکن بہر حال وہ اپنے مالک کی اطاعت میں رہے گا کیونکہ وہ بندہ ہے۔ پس جو شخص اس اصول پر
خدا کی عبادت کرتا ہے وہ اس راہ کی آفات سے امن میں ہے اور امید ہے کہ اس پر فضل ہولیکن
اسے لازم ہے کہ کسی امید پر بنیاد نہ رکھے اور اطاعت اور عبودیت کو ایک حق ربوبیت کا سمجھے کہ جو
بہر حال ادا کرنا ہے اور سرگرمی سے خدمت میں لگا ر ہے اور اپنی کارگزاری اور خدمت کو کچھ چیز نہ
سمجھے اور مولیٰ کریم پر احسان خیال نہ کرے۔ دنیا مزرعہ آخرت ہے اور فارغ باشی کچھ چیز نہیں ۔ وہی
لوگ مبارک ہیں کہ جو دن رات اپنے زور سے، اپنے تمام اخلاص سے، اپنے تمام رجوع سے رضائے
مولی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
۲۸ رفروری ۱۸۸۴ ء مطابق ۲۹ ربیع الثانی ۱۳۰۱ھ
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۴۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آپ نے جو اسی عنایت نامہ مرقومہ ۲۹ رفروری ۸۴ء میں ایک سوال تحریر فرمایا تھا۔ آج
تک میں نے بباعث علالت طبع اُس کی طرف توجہ نہیں کی اور اب بھی بباعث ضعف دماغ و در دسر
طبیعت حاضر نہیں ہے لیکن جو آں مخدوم کا وہ خط دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ سوال صرف ایک نزاع لفظی
ہے کیونکہ جس مرتبہ تو حید کو آں مخدوم ابتدائی مرتبہ تصور فرماتے ہیں وہ مرتبہ اس عاجز کے نزدیک
ان معنوں کر کے انتہائی مرتبہ توحید کا ہے کہ وہ سیر اولیاء کا منتہا اور آخری حد ہے۔ جس سے فنائے اتم
کا چشمہ جوش مارتا ہے ۔ اگر چہ درگاه احدیت بے نہایت ہے لیکن جس کمال تو حید کو انسان اپنے
مجاہدہ سے ، اپنی کوشش سے، اپنے تزکیہ نفس سے ، اپنے سیر و سلوک سے حاصل کرنا چاہتا ہے وہ یہیں
تک ہے پھر بعد اس کے مخفی تفصلات الہیہ اور مواہب لدنیہ ہیں جن تک کوششوں کو راہ نہیں ۔ساری
کوششیں اور محنتیں صرف اس حد تک ہیں کہ انسان اپنے نفس اور تمام خلق کو بیچ اور لاشئے سمجھ کر اور
اپنے ہوا اور ارادہ سے باہر ہو کر بکلی خدا تعالیٰ کے لئے ہو جائے اور اپنی ناچیز ہستی ، بشہو دہستی حقیقی
حضرت باری تعالیٰ کے نابود اور معدوم دکھائی دے۔ اور جیسا فی الواقعہ انسان محبت وجود حضرت
قادر مطلق کے بیچ اور نا چیز ہے ایسی ہی حالت پیدا ہو جائے گویا اب بھی وہ نیست ہے جیسا پہلے
نیست تھا۔ سو یہ مرتبہ عبودیت کی آخری حد ہے اور یہی اس توحید کا انتہائی مقام ہے کہ جو سعی اور
کوشش اور سیر و سلوک سے حاصل کرنا چاہئے ۔ یہ سچ ہے کہ بعد اس کے مرتبہ سیر فی اللہ ہے۔ لیکن
اس مرتبہ کے حصول کے لئے کوششوں کو دخل نہیں بلکہ یہ محض بطریق فضل اور موہبت کے حاصل ہوتا
ہے اور کوششیں صرف اُسی مرتبہ فنا تک ختم ہو جاتی ہیں کہ جو اوپر ذکر کیا گیا ہے ۔ مثلاً ایک شخص کئی
منزلیں طے کر کے بادشاہ کے ملنے کیلئے آیا ہے اور جس قدر راہ میں موانع تھے ۔ سب سے خلاصی پا کر
بادشاہ کے خیمہ تک پہنچ گیا ہے اب خیمہ کے اندر جانا اُس کا کام نہیں ہے بلکہ وہ اپنا کام سب کر چکا
ہے اور خیمہ میں داخل کرنا اور بارگاہ میں دخل دینا یہ خاص بادشاہ کا کام ہے کہ جو ایک خاص اجازت
بادشاہی پر موقوف ہے۔ ناچیز بندہ کیا حقیقت رکھتا ہے کہ جو اپنی بشری طاقتوں کے ذریعہ سے اور
اپنے اختیار سے خود بخود بلا اجازت بارگاہ میں داخل ہو جائے اور اب بباعث ضعف زیادہ لکھ نہیں
سکتا۔ آپ نے جو کئی شعروں کے معنی دریافت فرمائے ہیں وہ کسی اور وقت اگر خدا نے چاہا تحریر
کروں گا۔ اور امرتسر سے واپس آ گیا ہوں اور واپس آ کر میر مردان علی صاحب کا خط ملا ۔ سوان کی
نسبت اور آں مخدوم کے لخت جگر کی نسبت دعاء خیر کر کے حوالہ بخدا کرتا ہوں جب طبیعت روبصحت
ہوئی انشاء اللہ تعالیٰ بشرط یاد آں مخدوم کے سوال یعنی اشعار کے معنوں کی بابت لکھا جائے گا ۔
۱۱ مارچ ۱۸۸۴ء مطابق ۱۲ / جمادی الاول ۱۳۰۱ھ
مکتوب نمبر ۴۷
الله و بركاته
مخدومی و مکرمی اخویم شاہ صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمتہ ال
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ اللہ بخش صاحب کے اعتراض کے بارے میں بات کو طول دینا
اس عاجز کے نزدیک مناسب نہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے خدا وند کریم کر رہا ہے اور جو کچھ کر رہا ہے۔ بہتر
کر رہا کو دیکھا ۔ کے کیونکہ
کر رہا ہے۔ کیوں دوسروں کو درمیان میں دیکھا جائے ۔ اس کے تلطفات واحسانات کیونکر شمار میں ر رہا ہے۔ کیوں دوسروں کو درمیان میں دیکھا جائے ۔ اس کے تلفات و ہے آ سکتے ہیں کہ اس احقر عباد پر باوجود صدہا طرح کی آلودگیوں کے جو اس عاجز میں دیکھتا ہے اور
با وصف ہزاروں نقصانوں کے کہ جو اس عاجز میں دمبدم پاتا ہے ۔ دم بدم اپنی عنایات زیادہ کرتا جاتا
ہے ۔ پھر جو لوگ حقیقت میں ۔۔۔۔۔۔ اور طول مدت سے اس کام میں پڑے ہوئے ہیں اور ذریت صلحا
اور بیعت یافتہ صالحین ہیں اور صحبت دیدہ اور محنت کشیدہ ہیں اگر وہ بمقتضائے اپنی بشریت کے کسی
نوع کے رشک رشک کا کا مظہر بن جائیں تو معذور ہیں ۔ آپ اس خاندان سے بہ منشائے الہی ہیں ۔ آپ
کے لئے یہی چاہیے کہ دعائے خیر سے یاد کریں۔ نواب صاحب کے بارے میں جو آپ نے
دریافت فرمایا ہے اس کی حقیقت یہ ہے کہ نواب صاحب کے لئے یہ عاجز ایک مدت تک بہت تضرع
سے دعا کرتا رہا ہے۔ ایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ نواب صاحب کی حالت غم سے خوشی کی طرف
مبدل ہو گئی ہے اور آسودہ حال اور شکر گزار ہیں اور نہایت عمدگی اور صفائی سے یہ خواب آئی اور یہ
اخبار الحکم نمبر ۱۸ جلد ۳ - ۱۹مئی ۱۸۹۹ء
خواب به طور کشف تھی چنانچہ اسی صبح کو نواب صاحب کو اس خواب سے اطلاع دی گئی پھر ایسا اتفاق ہوا
کہ ایک صاحب الہی بخش نام اکونٹینٹ نے کہ جو اس کتاب کے معاون ہیں کسی اپنی مشکل میں دعا کیلئے
درخواست کی اور بطور خدمت پچاس روپیہ بھیجے ۔ اور جس روز یہ خواب آئی اس روز سے دو چار دن
پہلے ان کی طرف سے دعا کیلئے الحاح ہو چکا تھا۔ مگر یہ عاجز نواب صاحب کیلئے مشغول تھا اس لئے ان
کیلئے دعا کرنے کو کسی اور وقت پر موقوف رکھا اور جس روز نواب صاحب کیلئے بشارت دی گئی تھی تو
اس دن خیال آیا کہ آج منشی الہی بخش کیلئے توجہ سے دعا کریں۔ سو بعد نماز عصر جب وقتِ صفا پایا اور
دعا کا ارادہ کیا گیا تو پھر بھی دل نے یہی چاہا کہ اس دعا میں بھی نواب صاحب کو شامل کر لیا جائے ۔سو بھی دعا کو
اس وقت نواب صاحب اور منشی الہی بخش دونوں کیلئے دعا کی گئی۔ بعد دعا اسی جگہ الہام ہوا۔
نُنَجِّيُهِمَا مِنَ الْغَمِّ لے یعنی ہم ان دونوں کو غم سے نجات دیں گے۔ چونکہ یہ عاجز اُسی دن صبح کے
وقت نواب صاحب کی خدمت میں خط روانہ کر چکا تھا اور بذریعہ رویائے صادقہ نواب صاحب کو بہت
سی تسلی دی گئی تھی اس لئے اسی خط پر کفایت کی گئی۔ اور منشی الہی بخش کو اس الہام سے اطلاع دی گئی
اور بر وقت صدور اس الہام کے چند نمازی موجود تھے اور اتفا قا دو ہندوسمی ملا وامل اور شرمیت رائے
بھی کہ جو اکثر آیا جایا کرتے ہیں عین اس موقعہ پر موجود تھے۔ ان کو بھی اسی وقت اطلاع دی گئی اور کئی
مہمان آئے ہوئے تھے ان کو بھی خبر دی گئی ۔ پھر چند روز کے بعد نواب صاحب کا خط آ گیا کہ سرائے کا
کام جاری ہو گیا ہے ۔ سو چونکہ دعا ایسے کام کیلئے کی گئی تھی اس لئے یہ اطلاع دینا فضول سمجھا گیا مگر
خداوند کریم کا بڑا شکر ہے کہ مجمع کثیر میں یہ الہام ہوا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ عین الہام کے ہے جیسا
صدور کے وقت دو ہندو موجود تھے جن کو اُسی وقت مفصل بتلایا گیا اور دوسرے نمازیوں کو بھی خبر دی
گئی۔ اور منشی الہی بخش کو بھی لکھا گیا ۔ نواب علی محمد خان صاحب کی ارادت اور شب و روز کی توجہہ اور
اخلاص قابلِ تعریف ہے۔ خدا تعالیٰ اُن کو ہر ایک غم سے خلاصی بخشے اور حسن عاقبت عطا فر مادے۔ آپ
نواب صاحب کو یہ بھی اطلاع دے دیں کہ مالیر کوٹلہ سے نواب ابراہیم علی خاں صاحب والی مالیر کوٹلہ
کے ایک سررشتہ دار کا خط آیا ہے کہ وہ مبلغ پچاس روپیہ بطور امداد بھیجیں گے ۔ مگر ابھی آئے نہیں ۔ یہ
روپیہ اللہ گا د رو پید انشاء اللہ پٹیالہ میں عبد الحق صاحب کو بھیجا جاوے گا اور پھر بعد اُس کے اُن کا قرضہ دوسو روپیہ
باقی رہ جاوے گا ۔ والسلام ۔ راقم ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۶ رمتی ۱۸۸۴ء
لے تذکرہ صفحہ ۹۸ ایڈیشن چہارم الحکم ۱۲ اپریل ۱۸۹۹ ء صفحہ ۸ ، الحکم ۱۹ اپریل ۱۸۹۹ء صفحہ ۶
مکتوب نمبر ۴۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدوم و مکرم اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز چند روز سے امرتسر گیا ہوا تھا ۔ آج بروز چار شنبہ بعد روانہ ہو جانے ڈاک کے یعنی
تیسرے پہر قادیان پہنچا اور مجھ کو ایک کارڈ میر امداد علی صاحب کا ملا ۔ جس کے دیکھنے سے بمقتضائے
بشریت بہت تفکر اور تر ڈو لاحق ہوا ۔ اگر چہ میں بھی بیمار تھا مگر اس بات کے معلوم کرنے سے کہ آپ
کی بیماری غایت درجہ کی سختی پر پہنچ گئی ہے مجھ کو اپنی بیماری بھول گئی اور بہت سی تشویش پیدا ہوگئی ۔
خدا تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے عمر بخشے اور آپ کو جلد تر صحت عطا فرماوے ۔اسی تشویش کی جہت
سے آج بذریعہ تار آپ کی صحت دریافت کی اور میں بھی ارادہ رکھتا ہوں کہ بشرط صحت و عافیت
۱۴ را کتوبر تک وہیں آ کر آپ کو دیکھوں اور میں خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ آپ کو صحت عطا
فرمادے ۔ آپ کے لئے بہت دعا کروں گا اور اب تَوَكَّلا عَلَی اللهِ آپ کی خدمت میں یہ خط
لکھا گیا ۔ آپ اگر ممکن ہو تو اپنے دستخط خاص سے مجھ کو مسرور الوقت فرماویں۔
۱۸ اکتو بر ۱۸۸۴ء مطابق ۷ ارذوالحجہ ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۴۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدوم و مکرم اخویم میر عباس علی شاہ صاحب ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خطوط کے چھپنے کے لئے اس عاجز نے ایک خاص معتبر لا ہور میں بھیجا
ہوا ہے ۔ اگر چہ ارادہ تھا کہ دو ہزار خط چھاپا جائے مگر دو ہزار نوٹس کے بھیجنے میں پانچ سو روپیہ خرچ
آتا ہے کیونکہ ہر ایک خط رجسٹری ہو کر بصرف چار آ نہ جائے گا۔ اس لئے بعض دوستوں کے مشورہ
سے یہ قرین مصلحت معلوم ہوا کہ بالفعل صرف پانچ سو خط چھپوایا جائے ۔ جس میں کچھ انگریزی اور
کچھ اُردو ہوں گے۔ ان خطوط کے چھپوانے اور روانہ کرنے میں بھی ایک سو پچاس یا کچھ زیادہ
روپیہ خرچ آ جائے گا ۔ مگر یہ کام اتمام حجت کیلئے کیا گیا ہے تاہر یک ضلع میں بڑے بڑے پادریوں
اور پنڈتوں کی طرف اور بعض راجوں اور رئیسوں کی طرف بھی اور بعض علماء اور گدی نشینوں کی کی
طرف بھی روانہ کئے جائیں اور پھر جب اُن سب کی اطلاع یابی ہو کر آ جائے تو اُن سب کے نام
بغرض اظہار اتمام حجت حصہ پنجم میں درج کئے جائیں ۔ سو اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اور اُس کے ارادہ
میں ہوا تو یہ کام انجام پذیر ہو جائے گا ورنہ ہر چہ مرضی مولی همان اولی ۔ مکتوب حضرت یحی منیری کا
مضمون جو آپ نے لکھا ہے بہت ہی عمدہ ہے اور منصف کے لئے کافی ۔ والسلام
۲ مارچ ۱۸۸۵ء ۱۲ / جمادی الاول ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۵۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عاید بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا ۔ حال معلوم ہوا ۔ جس قدر آں مخدوم نے اشاعت دین اور
اعلاء کلمہ اسلام کے لئے رنج اُٹھایا ہے خدا تعالیٰ اُس کے عوض میں آپ پر اس طور سے راضی ہو کہ
جیسا اپنے سچے خادموں اور مقبولوں پر راضی ہوا کرتا ہے ۔ آمین ثم آمین ۔ فی الحقیقت مسلمانوں کی
عجیب نازک حالت ہو رہی ہے۔ جس عظمت اور بزرگی کو خدا اور رسول میں ماننا تھا، وہ اور اور
چیزوں کو دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ رحم کرے اور اپنے سچے دین کی حمایت میں وہ تائید
دکھلاوے جن سے ان کور باطنوں کی آنکھیں کھلیں ۔ ہم عاجز اور ذلیل بندے کیا حقیقت اور کیا
کر سکتے ہیں ۔ اگر ہمارے ہاتھوں میں توفیق ایز دی کچھ ہے تو صرف تضرعات ہیں اگر رب العرش
تک پہنچ جائیں لیکن دل پر درد کا یہ حال ہے کہ نہ بہشت کے نعماء کے لئے طبیعت کو جوش ہے اور نہ
دوزخ کے آلام کی فکر ہے بلکہ دل اور جان اسی تمنا میں غرق ہو رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان بدعات کے
داغوں کو اسلام کی خوبصورت شکل سے دور کرے اور اپنی خاص حمایت اور نصرت سے عظمت اور
بزرگی اپنے کلام کی لوگوں پر ظاہر فرماوے ۔ آمین !
مرزا جان جانان صاحب کے خط کا رڈ کچھ مشکل نہیں ۔ مرزا صاحب مرحوم ہندوؤں کے
اصولوں سے بکلی نا واقف معلوم ہوتے ہیں ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی کسی فرصت کے وقت ان کی نسبت
کچھ تحریر کیا جائے گا۔ اس عاجز کا یہ حال ہے کہ بعض گذشتہ اور تازہ الہامات سے قرب اجل کے
آثار پائے جاتے ہیں گو صفائی سے نہیں بلکہ مشتبہ اور ذو معنیین الہام ہیں ۔ تا ہم فکر سے غافل نہیں رہنا
چاہئے ۔ اسی وجہ سے میں نے اپنی تمام ہمت کو اس طرف مصروف کیا ہے۔ حصہ پنجم کی عبارت کو جلد ہا ہے۔ اس وجہ سے میں نے اپنی تمام جہت کو
مرتب اور با محاورہ کر کے اور جو کچھ اس میں زائد داخل کرنا ہے وہ داخل کر کے تَوَكَّلًا عَلَى اللهِ
چھپوا نا شروع کر دوں کہ اس نا پائیدار اور پیچ زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ۔ آپ بھی دعا کریں اور
اخوی منشی احمد جان صاحب کو بھی لکھیں کیونکہ بعض تقدیرات بعض دعاؤں سے مل جاتی ہیں ۔
مکتوب نمبر ۱ ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمه تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ مع مبلغ چالیس روپیہ پہنچا۔ یہ عاجز آپ کا بغایت درجہ شکر گزار ہے اور اپنے
مولی کریم جل شانہ سے یہ چاہتا ہے کہ آپ کو جزائے عظیم بخشے ۔ آج اسی وقت میں نے خواب
دیکھا ہے کہ کسی ابتلاء میں پڑا ہوں اور میں نے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہا اور جو شخص سرکاری طور
پر مجھ سے مواخذہ کرتا ہے۔ میں نے اُس کو کہا۔ کیا مجھ کو قید کریں گے یا قتل کریں گے؟ اس نے کچھ
ایسا کہا کہ انتظام یہ ہوا ہے کہ گرایا جائے گا۔ میں نے کہا کہ میں اپنے خداوند تعالیٰ جل شانہ کے
تصرف میں ہوں ۔ جہاں مجھ کو بٹھائے گا ، بیٹھ جاؤں گا اور جہاں مجھ کو کھڑا کرے گا کھڑا ہو جاؤں
گا۔ اور یہ الہام ہوا ۔ يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللَّهِ مِنَ الْعَرَبِ کے یعنی تیرے لئے
ے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۱۰۰
ابدال شام کے دعا کرتے ہیں اور بندے خدا کے عرب میں سے دعا کرتے ہیں۔ خدا جانے یہ کیا معاملہ
ہے اور کب اور کیونکر اس کا ظہور ہو۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ مناسب سمجھا تھا آپ کو اطلاع دوں ۔
۶ را پریل ۱۸۸۵ء مطابق ۱۹ / جمادی الثانی ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۵۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدوم مکرم اخویم میر عباس علی شاہ صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا اخلاص اور جوش محبت اپنے کمال کو پہنچ گیا ۔ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ لا
خداوند کریم سے چاہتا ہوں کہ آپ کا نشست خاطر به جمعیت مبدل ہو۔ آمین
۱۹ راپریل ۱۸۸۵ء مطابق ۳ رجب ۱۳۰۲ھ
مکتوب نمبر ۵۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عایذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
بعد ہذا ان دنوں میں ایک شخص اندر من نام جو ایک سخت مخالف اسلام ہے اور کئی کتابیں
رڈ اسلام میں اُس نے لکھی ہیں ۔ مراد آباد سے اول نابھہ میں آیا اور راجہ صاحب نابھہ کی تحریک سے
میرے مقابلہ کیلئے لاہور میں آیا اور لاہور میں آ کر اس عاجز کے نام خط لکھا کہ اگر چو میں سو روپیہ نقد
میرے لئے سرکار میں جمع کرا دو تو میں ایک سال تک قادیان میں ٹھہروں گا ۔ سو یہ خط اُس کا بعض
دوستوں کی خدمت میں لاہور میں بھیجا گیا ۔ سو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک دولتمند مسلمان نے ایک
سال تک ادا ہو جانے کی شرط سے چوبیس سو روپیہ نقد اس عاجز کے کار پردازوں کو بطور قرضہ کے
دے دیا اور قریب دو سو مسلمان کے جن میں بعض رئیس بھی تھے جمع ہو گئے اور وہ روپیہ مع ایک خط
المائدة: ۵۵