میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں بعض امور اُس کو حسب مرضی اور بعض خلاف مرضی معلوم ہوں ۔اس لئے مناسب ہے کہ آپ
اس محبت کو خدا سے بھی چاہیں اور کسی نئے امر کے پیش آنے میں مضطرب ہوں تا یہ محبت کمال کے
درجہ تک پہنچ جائے ۔ یہ عاجز خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک حالت رکھتا ہے۔ جو زمانہ کی رسمیات
سے بہت ہی دور پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک ہر ایک رفیق کو یہی جواب روح کی طرف سے ہے۔
إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا لا لیکن
خداوند کریم سے نہایت قوی امید رکھتا ہے کہ وہ اس غربت اور تنہائی کے زمانہ کو دور کر دے گا ۔ آپ
کی حالت قویہ پر بھی امید کی جاتی ہے کہ آپ ہر ایک انقباض پر غالب آویں گے ۔ وَالْآمُرُ بِيَدِ اللهِ
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - والسلام عليكم وعلى اخوانكم من المومنین۔
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج ہر سہ حصہ کتاب آپ کی خدمت میں روانہ کرتا ہوں ۔ چند ہندو اور بعض پادری عناد قدیم
کی وجہ سے رڈ کتاب کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ۔ مگر آپ تسلی رکھیں اور مسلمانوں کو بھی تسلّی
دیں کہ یہ حرکت اُن کی خالی از حکمت نہیں ۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ اُن کی اس حرکت اور شوخی کی وجہ
سے خدا وند کریم حصہ چہارم میں کوئی ایسا سامان میسر کر دے گا کہ مخالفین کی بدرجہ غایت رسوائی کا
موجب ہوگا ۔ آسمانی سامان شیطانی حرکات سے رُک نہیں سکتے بلکہ اور بھی زیادہ چمکتے ہیں اور مخالفین
کے اُٹھنے کی یہی حکمت سمجھتا ہوں کہ تا آسمانی باتیں زیادہ چمکیں اور جو کچھ خدا نے ابتدا سے مقدر کر
رکھتا ہے وہ ظہور میں آ جائے ۔ آپ مومنین کو جو آپ سے متنفر ہوں سمجھاویں کہ آپ کچھ عرصہ تو قف
کریں۔ زیادہ تر دیر اسی سے ہے کہ تا خیالات معاندانہ مخالفین کے چھپ کر شائع ہو جاویں۔ سو آپ
براہ مہربانی کبھی کبھی حالات خیریت آیات سے یا دوشا د فرماتے رہیں ۔
ا الكهف: ۶۸، ۶۹
والسلام

مکتوب نمبر ۱۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے عنایت نامہ جات کو پڑھ کر نہایت خوشی ہوئی ۔ خداوند تعالیٰ حقیقی استقامت سے
حظ وافر آپ کو بخشے ۔ میں آپ کی ذات میں بہت ہی نیک طینتی اور سلامت روشی پاتا ہوں اور میں
خداوند کریم کی نعمتوں میں سے اس نعمت کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ جیسے خالص دوست سے رابطہ پیدا
ہوا ہے۔ خداوند کریم اس رابطہ کو اُس مرتبہ پر پہنچاوے جس مرتبہ پر وہ راضی ہے۔ نماز تہجد اور اَوْ رَادِ
معمولہ میں آپ مشغول رہیں ۔ تہجد میں بہت سے برکات ہیں ۔ بیکاری کچھ چیز نہیں ۔ بیکار اور آرام
پسند کچھ وزن نہیں رکھتا ۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالى - " وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا لا
درود شریف وہی بہتر ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلا ہے اور وہ یہ ہے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى
إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - جو الفاظ ایک پر ہیز گار کے منہ سے نکلتے ہیں ۔
اُن میں ضرور کسی قدر برکت ہوتی ہے ۔ پس خیال کر لینا چاہئے کہ جو پر ہیز گاروں کا سردار اور نبیوں
کا سپہ سالار ہے اُس کے منہ سے جو لفظ نکلے ہیں وہ کس قدر متبرک ہوں گے ۔ غرض سب اقسام
درود شریف سے یہی درود شریف زیادہ مبارک ہے۔ یہی اس عاجز کا ورد ہے اور کسی تعداد کی
پابندی ضرور نہیں ۔ اخلاص اور محبت اور حضور اور تضرع سے پڑھنا چاہئے اور اُس وقت تک ضرور
پڑھتے رہیں کہ جب تک ایک حالت رقت اور بیخودی اور تاثر کی پیدا ہو جائے اور سینہ میں انشراح
اور ذوق پایا جائے ۔ بخدمت مولوی عبد القادر صاحب و دیگر اخوان مومنین سلام مسنون برسد -
۲۶ اپریل ۱۸۸۳ء مطابق ۱۸ر جمادی الثانی ۱۳۰۰ھ
ا العنكبوت: ٧٠

مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آن مخدوم کا مکتوب چہارم بھی پہنچا۔ جزاکم الله على سعيكم و اعظم اجركم
على بذل جهدكم ۔ آج اگر ٹکٹ میسر آئے تو یقین ہے کہ ہر سہ حصہ بنام ہر سہ خریداران کے نام
روانہ کئے جائیں گے ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ آپ اوراد و اشغال معمولہ بدستور کئے جائیں کہ
کثرت ذکر مدار فلاح و نجات ہے۔ درودشریف خط سابق میں لکھ دیا گیا ہے ۔ ہر باب میں حضور اور
توجہ اور خضوع اور خشوع اور اخلاص شرط ہے ۔ من جاء بالا خلاص جعل من الخواص ۔اگر
کوئی ہندو فی الحقیقت طالب حق ہے تو اُس سے رعایت کرنا واجب ہے بلکہ اگر ایسا شخص بے استطاعت
ہو تو اس کو مفت بلا قیمت کتاب دے سکتے ہیں ۔ غرض اصلی اشاعت دین ہے۔ نہ خرید و فروخت جیسی
صورت ہو اس سے اطلاع بخشیں تا کتاب بھیجی جاوے۔ والسلام ۔
بخدمت مولوی عبد القادر صاحب و قاضی خواجه علی صاحب و دیگر اخوان مومنین سلام پہنچا دیں ۔
مکتوب نمبر ۱۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ہر سہ حصہ بخدمت چوہدری گامے خان و
جیوے خان صاحب روانہ کئے جائیں گے ۔ اب حصہ چہارم کے طبع کرانے میں کچھ تھوڑی توقف
باقی ہے اور موجب توقف یہی ہے کہ جو تین جگہ سے بعض سوالات لکھے ہوئے آئے ہیں ۔ اُن سب کا
جواب لکھا جائے ۔ یہ عاجز ضعیف الدماغ آدمی ہے۔ بہت محنت نہیں ہوتی ۔ آہستہ آہستہ کام کرنا پڑتا
ہے۔ آپ کی خواب إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَی نہایت مطابق واقعہ اور درست معلوم ہوتی ہے اور تعبیر صحیح
ہے۔ جن لوگوں کو تاویل رویا کا علم نہیں اُن کو ان تعبیرات میں کچھ تکلف معلوم ہو گا ۔ مگر صاحب تجربہ
خوب جانتے ہیں کہ رؤیا کے بارہ میں اکثر عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ حقیقت کو ایسے ایسے

پیرایوں اور تمثیلات میں بیان فرمایا ہے۔ مسلم نے انس سے روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خواب دیکھی کہ عقبہ بن رافع کے گھر کہ جو ایک صحابی تھا آپ تشریف رکھتے
ہیں ۔ اُسی جگہ ایک شخص ایک طبق رطب ابن طاب کا لایا اور صحابہ کو دیا اور رطب ابن طاب ایک خرما
کا قتم ہے کہ جس کو ابن طاب نام ایک شخص نے پہلے پہل کہیں سے لا کر اپنے باغ میں لگایا تھا۔ پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی یہ تعبیر کی کہ دنیا و آخرت میں صحابہ کی عاقبت بخیر و عافیت ہے
اور حلاوت ایمان سے وہ خوشحال اور متمتع ہیں ۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کے لفظ سے
عاقبت کا رنکالا اور رافع خدا کا نام ہے ۔ اُس سے رفعت کی بشارت سمجھ لی اور خرما کی حلاوت سے
حلاوت ایمانی لی اور ابن طاب میں طاب کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں خوشحال ہوا۔ پس اس سے
خوشحال ہونے کی بشارت سمجھ لی ۔ غرض تعبیر رویا میں ایسی تاویلات واقعی اور صحیح ہیں اور آپ کی
خواب بہت ہی عمدہ بشارت ہے ۔ محافظ دفتر کے لفظ سے یاد آتا ہے کہ ایک مرتبہ اس عاجز نے خواب
میں دیکھا کہ ایک عالیشان حاکم یا بادشاہ کا ایک جگہ خیمہ لگا ہوا ہے اور لوگوں کے مقدمات فیصل
ہو رہے ہیں اور ایسا معلوم ہوا کہ بادشاہ کی طرف سے یہ عاجز محافظ دفتر کا عہدہ رکھتا ہے اور جیسے
دفتروں میں مسلیں ہوتی ہیں ، بہت سی مسلیں پڑی ہوئی ہیں اور اس عاجز کے تحت میں ایک شخص
نائب محافظ دفتر کی طرح ہے ۔ اتنے میں ایک اردلی دوڑا آیا کہ مسلمانوں کی مسل پیش ہونے کا حکم
ہے وہ جلد نکالو۔ پس یہ رویا بھی دلالت کر رہی ہے کہ عنایات الہیہ مسلمانوں کی اصلاح اور ترقی کی
طرف متوجہ ہیں اور یقین کامل ہے کہ اُس قوتِ ایمان اور اخلاص اور توکل کو جو مسلمانوں کو
فراموش ہو گئے ہیں پھر خدا وند کریم یاد دلائے گا اور بہتوں کو اپنی خاص برکات سے متمتع کرے گا کہ ہر
ایک برکت ظاہری اور باطنی اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ اس عاجز نے پہلے لکھ دیا تھا کہ آپ اپنے تمام
اوْ رَادِ اد معمولہ کو بدستور لازم اوقات رکھیں ۔ صرف ایسے طریقوں وں سے پر ہیز چاہئے جن میں میں کسی نوع کا
شرک یا بدعت ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اشراق پر مداومت ثابت نہیں ۔ تہجد کے فوت ہونے پر
یا سفر سے واپس آ کر پڑھنا ثابت ہے لیکن تعبد میں کوشش کرنا اور کریم کے دروازہ پر پڑے رہنا عین
سنت ہے وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ لا مکرمی مخدومی مولوی عبدالقادر صاحب
ا الجمعة: ال

کی خدمت میں اس عاجز کا سلام مسنون پہنچاویں۔ خداوند کریم کا ہر ایک شخص سے الگ الگ معاملہ
ہوتا ہے اور ہر ایک بندہ سے جس طور کا معاملہ ہوتا ہے اسی طور سے اُس کی فطرت بھی واقع ہوتی
ہے۔ اس عاجز کی فطرت پر تو حید اور تفویض الی اللہ غالب ہے ۔ اور معاملہ حضرت احدیت بھی یہی
ہے کہ خودروی کے کاموں سے سخت منع کیا جاتا ہے ۔ یہ مخاطبت حضرت احدیت سے بارہا ہو چکی ہے
لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا ے سو
چونکہ بیعت کے بارے میں اب تک خداوند کریم کی طرف سے کچھ علم نہیں ۔ اس لئے تکلف کی راہ میں
قدم رکھنا جائز نہیں ۔ لَعَلَّ اللهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا ۔ کے مولوی صاحب اخوت دینی کے
بڑھانے میں کوشش کریں اور اخلاص اور محبت کے چشمہ صافی سے اس پودہ کی پرورش میں مشغول رہیں۔ تو
یہی طریق إِنْ شَاءَ الله تعالی بہت مفید ہوگا ۔ خلقتم من نفس واحدة جزاء البدن مستفيض
لما استفاض البدن كله وكونوامع الصادقين هم قوم لا يشقى جليسهم - والسلام
۔ حصہ
بخدمت خواجہ علی صاحب سلام علیکم ۔ ابھی مولوی صاحب کا اس جگہ تشریف لانا بے وقت ہے ۔ یہ عاجز
چہارم کے کام سے کسی قدر فراغت کر کے اگر خدا نے چاہا اور نیت صحیح میسر آ گئی تو غالبا امید کی جاتی
ہے کہ آپ ہی حاضر ہوگا والامر كله فی یدالله وما اعلم ما اريد في الغيب
مکتوب نمبر ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
☆
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آن مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ خداوند کریم کا کیسا شکر کیا چاہئے کہ اُس نے اپنے تفصلات قدیم سے
آپ جیسے دلی دوست بہم پہنچائے ۔ اگر چہ آپ کا اخلاص کامل اس درجہ پر ہے کہ اس عاجز کا دل
بلا اختیار آپ کی دعا کیلئے کھینچا چلا جاتا ہے ۔ پر جس ذات قدیم نے آپ کو یہ اخلاص بخشا ہے اُس
نے خود آپ کو چن لیا ہے۔ تب ہی یہ اخلاص بخشا ہے۔ ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۔
بخدمت مخدومی مولوی عبدالقادر صاحب بعد سلام مسنون عرض یہ ہے کہ جو کچھ آپ نے سمجھا ہے
بنی اسرآءيل: ۳۷ ۲ الكهف : ۲۴ - الطلاق: الحديد : ۲۲ الحکم ۲۹ نومبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۷

نہایت بہتر ہے۔ دنیا میں دعا جیسی کوئی چیز نہیں ۔ الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ ۔ یہ عاجز اپنی زندگی کا مقصد
اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کیلئے ایسی دعائیں کرنے کا وقت پاتا
رہے کہ جو رب العرش تک پہنچ جائیں اور دل تو ہمیشہ تڑپتا ہے کہ ایسا وقت ہمیشہ میسر آ جایا کرے۔ مگر
یہ بات اپنے اختیار میں نہیں ۔ سواگر خدا وند کریم چاہے گا تو یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرتا رہے گا۔
یہ عاجز خوب جانتا ہے کہ سچا تعلق وہی ہے جس میں سرگرمی سے دعا ہے ۔ مثلاً ایک شخص کسی بزرگ کا
مرید ہے مگر اس بزرگ کے دل میں اس شخص کی مشکل کشائی کیلئے جوش نہیں اور ایک دوسرا شخص ہے
جس کے دل میں بہت جوش ہے اور وہ اُسی کام کے لئے ہو رہا ہے کہ حضرت احدیت سے اُس کی
رستگاری حاصل کرے ۔ سو خدا کے نزدیک سچا رابطہ یہ شخص رکھتا ہے۔ غرض پیری مریدی کی حقیقت
یہی دعا ہی ہے ۔ اگر مرشد عاشق کی طرح ہو اور مرید معشوق کی طرح تب کام نکلتا ہے۔ یعنی مرشد کو
اپنے مرید کی سلامتی کے لئے ایک ذاتی جوش ہو۔ تا وہ کام کر دکھاوے۔ سرسری تعلقات سے کچھ ہو
نہیں سکتا۔ کوئی نبی اور ولی قوت عشقیہ سے خالی نہیں ہوتا ۔ یعنی اُن کی فطرت میں حضرت احدیت
نے بندگانِ خدا کی بھلائی کے لئے ایک قسم کا عشق ڈالا ہوا ہوتا ہے ۔ پس وہی عشق کی آگ اُن سے
سب کچھ کراتی ہے اور اگر اُن کو خدا کا یہ حکم بھی پہنچے کہ اگر تم دعا اور غمخواری خلق اللہ نہ کرو تو تمہارے
اجر میں کچھ قصور نہیں ۔ تب بھی وہ اپنے فطرتی جوش سے رہ نہیں سکتے اور اُن کو اس بات کی طرف
خیال بھی نہیں ہوتا کہ ہم کو جان کنی سے کیا اجر ملے گا۔ کیونکہ اُس کے جوشوں کی بنا کسی غرض پر نہیں کہ ہم کو سے کیا ملے کے کی بنا پر کہ
بلکہ وہ سب کچھ قوت عشقیہ کی تحریک سے ہے۔ اُسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ، خدا اپنے نبی کو سمجھاتا ہے کہ اس قدر غم
اور درد کہ تو لوگوں کے مومن بن جانے کیلئے اپنے دل پر اُٹھاتا ہے ۔ اسی میں تیری جان جاتی رہے
گی ۔ سو وہ عشق ہی تھا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جان جانے کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ پس حقیقی
پیری مریدی کا یہی اصول ہے اور صادق اسی سے شناخت کئے جاتے ہیں کیونکہ خدا کا قدیمی اصول
ہے کہ قوت عشقیہ صادقوں کے دلوں میں ضرور ہوتی ہے تا وہ سچے غمخوار بننے کے لائق ٹھہریں۔ جیسے
والدین اپنے بچہ کے لئے ایک قوتِ عشقیہ رکھتے ہیں ۔ تو اُن کی دعا بھی اپنے بچوں کی نسبت قبولیت
ل ترندی کتاب الدعوات الشعراء: ۴

کی استعداد زیادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح جو شخص صاحب قوت عشقیہ ہے وہ خلق اللہ کیلئے حکم والدین
رکھتا ہے اور خواہ نخواہ دوسروں کا غم اپنے گلے ڈال لیتا ہے کیونکہ قوتِ عشقیہ اُس کو نہیں چھوڑتی اور یہ
خداوند کریم کی طرف سے ایک انتظامی بات ہے کہ اُس نے بنی آدم کو مختلف فطرتوں پر پیدا کیا ہے۔
مثلاً دنیا میں بہادروں اور جنگجو لوگوں کی ضرورت ہے سو بعض فطرتیں جنگجوئی کی استعدا د رکھتی ہیں ۔
اسی طرح دنیا میں ایسے لوگوں کی بھی ضرورت ہے کہ جن کے ہاتھ پر خلق اللہ کی اصلاح ہوا کرے۔
سو بعض فطرتیں یہی استعداد لے کر آتی ہیں اور قوت عشقیہ سے بھری ہوئی ہوتی ہیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ
على الآء ظاهرها وباطنها - مولوی صاحب اگر رسالہ بھیج دیں تو بہتر ہے۔ شاہ دین صاحب
رئیس لودر بیانہ کی طرف انہیں دنوں میں کتاب بھیجی گئی ۔ جب آپ نے لکھا تھا مگر انہوں نے پیکٹ ۔
واپس کیا اور بغیر کھولنے کے اوپر بھی لکھ دیا کہ ہم کو لینا منظور نہیں ۔ چونکہ ایک خفیف بات تھی اس لئے
آپ کو اطلاع دینے سے غفلت ہوگئی ۔ آپ کوشش میں تو کل کی رعایت رکھیں اور اپنے حفظ مرتبت
کے لحاظ سے کارروائی فرماویں اور جو شخص اس کام کا قدر نہ سمجھتا ہو یا اہلیت نہ رکھتا ہو اُس کو کچھ کہنا
کہا نا مناسب نہیں ۔
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
۲۱ رمئی ۱۸۸۳ء مطابق رجب ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد هذا آن مخدوم کا سعی اور کوشش کیلئے جالندھر میں تشریف لے جانا خط آمدہ آں مخدوم
سے معلوم ہوا ۔ خداوند تعالیٰ ان کوششوں کو قبول فرماوے ۔ جس آیت کو ایک مرتبہ بنظر کشفی دیکھا
گیا تھا ۔ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ے اس شجرہ طیبہ کے آثار ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔
ابراهیم ۲۵

ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ اے نیچریوں کا جو آپ نے حال لکھا ہے یہ لوگ حقیقت میں دشمن
دین ہیں يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ ہے لیکن خداوند قادر مطلق کے کام عقل اور قیاس
سے باہر ہیں ۔ وہ ہمیشہ عاجزوں اور ضعیفوں اور کمزوروں کو متکبروں اور مغروروں پر غالب کرتا رہا
ہے اور آخر کا ر ا نہیں کی فتح ہوتی رہی ہے جو خدا کے لئے متکبروں کے ہاتھ سے ستائے گئے ۔ اور اگر
خدا چاہتا تو ستائے نہ جاتے لیکن یہ اس لئے ضروری ہوا کہ تا خداوند کریم اپنے الطاف خفیہ کو بصورت
جلال اُن پر متحلی کرے اور نفس کے پوشیدہ عیبوں سے اُن کو خلاصی بخشے اور اُن پر اُس کا تنہا ہونا ہیکس
ہونا، غریب ہونا، ذلیل ہونا، بے اقتدار ہونا ثابت کر کے عبودیت حقیقی کے اعلیٰ مراتب تک
پہنچاوے۔ کسی بشر کی طاقت نہیں کہ جو اپنے منہ کی واہیات باتوں سے خدا تعالیٰ کے ارادہ کو نافذ
ہونے سے روک رکھے ۔ اگر اُس کی حکمت کا تقاضا نہ ہوتا تو مزاحمین اور مخالفین کا وجود نابود ہو جاتا ۔
پر ان لوگوں کے وجود میں گروہ ثانی کے لئے بڑے بڑے مصالحہ ہیں اور بعض کمالات اُن کے اسی پر
موقوف ہیں کہ ایسے لوگ بھی موجود ہوں ۔ درود شریف پڑھنے کی مفصل کیفیت پہلے لکھ چکا ہوں ۔
وہی کیفیت آپ لکھ دیں۔ کسی تعداد کی شرط نہیں ۔ اس قدر پڑھا جائے کہ کیفیت صلوٰۃ سے دل مملو ہو
جائے اور ایک انشراح اور لذت اور حیواة قلب پیدا ہو جائے ۔ اور اگر کسی وقت کم پیدا ہو تب بھی
بے دل نہیں ہونا چاہئے اور کسی دوسرے وقت کا منتظر رہنا چاہئے اور انسان کو وقت صفا ہمیشہ میسر نہیں
آ سکتا ۔ سو جس قدر میسر آ وے اُس کو کبریت احمر سمجھے اور اُس میں دل و جان سے مصروفیت اختیار
کرے۔ پہلے اس سے آپ کی طرف ایک خط لکھا گیا تھا۔ سو جیسا کچھ اُس میں لکھا گیا تھا آپ
مبلغ ( پچاس ) روپیہ بھیج دیں ۔ بخدمت مولوی عبد القادر صاحب سلام مسنون ۔
۲ جون ۸۳ ء مطابق ۲۵ / رجب ۱۳۰۰ھ
ا الجمعة : ۵ النساء: ۱۵۱

مکتوب نمبر ۱۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب زاد اللہ فی برکا تہم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آن مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ سبحان اللہ کیا جوش ہے کہ خدا وند کریم نے آپ کے دل میں
ڈال دیا اور ایسا ہی آپ کے دوست مولوی عبد القادر صاحب کے دل میں ۔ خداوند کریم بندوں کے
فعل اور اُن کی نیات کو خوب جانتا ہے جو شخص اُس کے لئے کوئی در داُ ٹھا تا ہے۔ اُس کا عمل کبھی ضائع
نہیں ہوگا ۔ اُس کی نظر عنایت اگر چہ دیر سے ظاہر ہو مگر جب ظاہر ہوتی ہے تو وہ کام کر دکھاتی ہے جس
کی عاجز بندہ کو کچھ امید نہیں ہوتی ۔ خداوند کریم آپ کی اس دلی جوش میں مدد کرے اور اپنی
عنایت خاص سے ثابت قدمی بخشے اور ابتلا سے محفوظ رکھے اور آپ بھی ثابت قدمی کیلئے دعا کرتے
رہیں کیونکہ بڑے بڑے کاموں میں ابتلا بھی بڑی بڑی پیش آتی ہیں اور انسان ضعیف البنیان کی کیا
طاقت ہے کہ خود بخود بغیر عنایت و حمایت حضرت احدیت کے کسی ابتلا کا مقابلہ کر سکے ۔ پس
ثبت اقدام اُسی سے مانگنا چاہئے اور اُسی کی حول وقوت پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ ہم سب لوگ بغیر اُس
کے فضل و احسان کے کچھ بھی نہیں ۔
آپ نے لکھا تھا کہ بعض لوگ یاوہ گوئی کرتے ہیں ۔ سو آپ جانتے ہیں کہ ہر ایک امر
خداوند کریم کے ہاتھ میں ہے ۔ کسی کی فضول گوئی سے کچھ بگڑتا نہیں ۔ اسی طرح پر عادت اللہ جاری
ہے کہ ہر ایک مہم عظیم کے مقابلہ پر کچھ معاند ہوتے چلے آئے ہیں ۔ خدا کے نبی اور اُن کے تابعین
قدیم سے ستائے گئے ہیں ۔ سو ہم لوگ کیونکر سنت اللہ سے الگ رہ سکتے ہیں ۔ وہ اندر کی باتیں جو مجھ
پر ظاہر کی جاتی ہیں ۔ ہنوز اُن میں کچھ بھی نہیں ۔ کئی مکروہات در پیش ہیں جن میں خدا کی حفاظت
درکار ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور اُس کا فعل قابل اعتراض نہیں ۔ جو کچھ کرتا ہے بہت اچھا کرتا
ہے۔ کسی کی کیا طاقت ہے کہ کچھ بول سکے ، جب تک اُس بولنے میں اُس کی کچھ حکمت نہ ہو اور کم سے کم
یہی حکمت ہے کہ جن مردوں نے سچائی کی راہ پر قدم مارا ہے ۔ اُن کے لئے یہ ابتلا در پیش رہا ہے اور
اس ابتلا پر ثابت قدم رہنے سے وہ اجر پاتے ہیں ۔ أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا

وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ لا آج قبل اس خط کے یہ الہام ہوا ۔ كَذَبَ عَلَيْكُمُ الْخَبِيتُ ۔ كَذَبَ عَلَيْكُمُ
الْخِنْزِيرُ - عِنَايَتُ اللَّهِ حَافِظُكَ - إِنِّي مَعَكَ اَسْمَعُ وَارَى لَهُ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ہے
فَبَرَّاهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللهِ وَجِيْهَا " ان الہامات میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کوئی
نا پاک طبع آدمی اس عاجز پر کچھ جھوٹ بولے گا یا جھوٹ بولا ہو۔ مگر عنایت الہی حافظ ہے۔ اب سوچنا
چاہئے کہ جب ہر ایک موذی اور معاند اور دروغ گو اور بہتان طراز کے شر سے خود خداوند کریم بچانے
کا وعدہ کرتا ہے تو پھر کس سے بجز اُس کے خوف کریں ۔ چند روز ہوئے کہ خداوند کریم کی طرف سے
ایک اور الہام ہوا تھا۔ کچھ حصہ اُس میں سے پہلے بھی الہام ہو چکا ہے۔ مگر یہ الہام مفصل ہوا اور اُس
سے خدا وند کریم کی جو کچھ عنایت اس عاجز اور اس عاجز کے دوستوں پر ہے ظاہر ہے اور وہ یہ ہے۔
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - وَقَالُوا أَنِّي لَكَ هَذَا ـ قُلْ
هُوَ اللَّهُ عَجِيبٌ يَجْتَبِي مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ - وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ )
اور یہ آیت کہ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ، بار بار
الہام ہوئے اور اس قدر متواتر ہوئے کہ جس کا شمار خدا ہی کو معلوم ہے اور اس قدر زور سے ہوئے
کہ میخ فولادی کی طرح دل کے اندر داخل ہے۔ اس سے یقیناً معلوم ہوا کہ خدا وند کریم ان سب
دوستوں کو جو اس عاجز کے طریق پر قدم ماریں بہت سی برکتیں دے گا۔ اور اُن کو دوسرے
طریقوں کے لوگوں پر غلبہ بخشے گا اور یہ غلبہ قیامت تک رہے گا ۔ اور اس عاجز کے بعد کوئی ایسا
مقبول آنے والا نہیں جو اس طریق کے مخالف قدم مارے ۔ اور جو مخالف قدم مارے گا اُس کو
خدا تباہ کرے گا اور اُس کے سلسلہ کو پائیداری نہیں ہوگی ۔ یہ خدا کی طرف سے وعدہ ہے جو ہرگز
تخلف نہیں کرے گا اور کفر کے لفظ سے اس جگہ شرعی کفر مراد نہیں بلکہ صرف انکار ہی مراد ہے۔ غرض
یہ وہ سچا طریق ہے جس میں ٹھیک ٹھیک حضرت نبی کریم کے قدم پر قدم ہے ۔ اللهم صل عليه و آله
وسلم - آپ درود شریف کے پڑھنے میں بہت ہی متوجہ رہیں اور جیسا کوئی اپنے پیارے کیلئے
ل العنكبوت : ٣ ل تذکرہ صفحہ ۴۸، ۴۹ ۔ ایڈیشن چہارم - الزمر : ۳۷ ۴ الاحزاب : ۷۰ ۵ ال عمران : ۳۲
تذکرہ صفحہ ۴۸ ۔ ایڈیشن چہارم کے ال عمران: ۱۴۱ ۸ آل عمران: ۵۶

سے
فی الحقیقت برکت چاہتا ہے ایسے ہی ذوق اور اخلاص سے نبی کریم کے لئے برکت چاہیں اور بہت
ہی تضرع سے چاہیں اور اُس تضرع اور دعا میں کچھ بناوٹ نہ ہو بلکہ چاہئے کہ حضرت نبی کریم
سچی دوستی اور محبت ہو اور فی الحقیقت روح کی سچائی سے وہ برکتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے مانگی جائیں کہ جو در و دشریف میں مذکور ہیں ۔ اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی دوسرے کی
دعا کی حاجت نہیں لیکن اس میں ایک نہایت عمیق بھید ہے۔ جو شخص ذاتی محبت سے کسی کیلئے رحمت اور
برکت چاہتا ہے وہ باعث علاقہ ذاتی محبت کے اُس شخص کے وجود کی ایک جز ہو جاتا ہے۔ اور چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فیضان حضرت احدیت کے بے انتہا ہیں اس لئے درود بھیجنے والوں کو
کہ جو ذاتی محبت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے برکت چاہتے ہیں بے انتہا برکتوں سے
بقدر اپنے جوش کے حصہ ملتا ہے۔ مگر بغیر روحانی جوش اور ذاتی محبت کے یہ فیضان بہت ہی کم ظاہر
ہوتا ہے اور ذاتی محبت کی یہ نشانی ہے کہ انسان کبھی نہ تھکے اور نہ کبھی ملول ہوا اور نہ اغراض نفسانی کا
دخل ہوا اور محض اسی غرض کے لئے پڑھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر خداوند کریم کے برکات ظاہر
ہوں ۔ دوسرے او ر ا د بھی بدستور محفوظ رکھیں ۔ بیکاری کچھ چیز نہیں ہے ہر وقت سرگرمی کی توفیق
خداوند کریم سے مانگنی چاہئے ۔ بخدمت مولوی عبدالقادر صاحب و قاضی خواجہ علی صاحب سلام مسنون
پہنچا دیں ۔
۱۲ جون ۱۸۸۳ء مطابق ۶ شعبان ۱۳۰۰ھ
الحکم ۱۵ مئی ۱۸۹۹ ء صفحہ ۷
♡
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆

مکتوب نمبر ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جلد اول
بعد ہذا آں مخدوم کے دو عنایت نامہ دوسرے بھی پہنچ گئے ۔ الحمد للہ کہ کام طبع کا شروع
ہے ۔ یہ سب اُسی کریم کی عنایات اور تفضلات ہیں کہ اس ناکارہ اور عاجز کے کاموں کا آپ
متولی ہو رہا ہے۔ ع
اگر
از و
ہر
موئے
من گردد زبانی
رانم
بهر یک
داستانی
پنڈت دیا نند نے کتاب طلب نہیں کی اور نہ راستی اور صدق کے راہ سے جواب لکھا بلکہ اُن لوگوں کی
طرح جو شرارت اور تمسخر سے گفتگو کرنا اپنا ہنر سمجھتے ہیں ۔ ایک خط بھیجا اور خط رجسٹری کرا کر بھیجا
گیا۔ جس کا خلاصہ صرف اس قدر تھا مجھ کو خدا تعالیٰ نے حقیقت اسلام پر یقین کامل بخشا ہے اور
ظاہری اور باطنی دلائل سے مجھ پر کھول دیا ہے کہ دنیا میں سچا دین دین محمدی ہے اور اسی جہت سے
میں نے محض خیر خواہی خلق اللہ کی رو سے کتاب کو تالیف کیا ہے اور اُس میں بہت سے دلائل سے
ثابت کر کے دکھلایا ہے کہ تعلیم حقانی محض قرآنی تعلیم ہے پس کوئی وجہ نہیں کہ میں آپ کے پاس حاضر
ہوں بلکہ اس بات کا بوجھ آپ کی گردن پر ہے کہ جن قوی دلیلوں سے آپ کے مذہب کی بیخ کنی کی کا پر سے
گئی ہے اُن کو توڑ کر دکھلا دیں یا اُن کو قبول کریں اور ایمان لاویں اور میں ہر وقت کتاب کو مفت
دینے کو حاضر ہوں ۔ اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَی اسی حصہ چہارم میں اُن
کے مذہب اور اصول کے متعلق بہت کچھ لکھا جائے گا اور آپ اگر خط کو چھپوا دیں تو آپ کو اختیار
ہے۔ مولوی عبدالقادر صاحب کی خدمت میں اور نیز قاضی خواجہ علی صاحب کی خدمت میں سلام
مسنون پہنچے ۔
**
۱۵ جون ۱۸۸۳ ء مطابق ۹ رشعبان ۱۳۰۰ھ
حمد نقل مطابق اصل ۔ اگلے مضمون سے واضح ہوتا ہے کہ یہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پنڈت دیا نند کو بھیجا تھا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی