میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ رتبہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد اول
بعد ہذا آن مخدوم کے دوعنایت نامہ پے در پے پہنچے ۔ باعث مسرت اور خوشی کا ہوا۔ آپ کی
کوششوں سے بار بار دل خوش ہوتا ہے اور بار بار دعا آپ کے لئے اور آپ کے معاونوں کے لئے
دل سے نکلتی ہے۔ خداوند کریم نہایت مہربان ہے۔ اُس کے تفصلات سے بہت سی امیدیں ہیں ۔
اس کی راہ میں کوئی محنت ضائع نہیں ہوتی ۔ آپ نے لکھا تھا کہ ایک عالم نے فیروز پور میں اعتراض
کیا ہے کہ رسول مقبول نے سیر ہو کر بھی کھایا ہے۔ لیکن اس بزرگ عالم نے اس عاجز کی تقریر کا منشاء
نہیں سمجھا ہے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سیر ہونے کے معنی سمجھے ہیں۔ طبیبین اور طاہرین کا
سیر ہو کر کھانا اُس قسم کا سیر ہونا نہیں ہے جو اُن لوگوں کا ہوا کرتا ہے جن کے حق میں خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ ایسے کھاتے ہیں جیسے چار پائے کھایا کرتے ہیں اور آگ اُن کا ٹھکانا ہے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی وقت سیر ہو کر کھانا اور ہی نور ہے اور اگر اُس سیری کو اُن لوگوں کی طرف
نسبت دی جاوے جن کا اصل مقصد احتظاذ اور تمتع ہے اور جن کی نگاہیں نفسانی شہوات کے استفا تک کی
محدود ہیں تو اُس سیری کو ہم ہرگز سیری نہیں کہہ سکتے ۔ سیری کی تعریف میں پاکوں اور مقدسوں کی
اصطلاح اور ناپاکوں اور شکم پرستوں کی اصطلاح الگ الگ ہے اور پاک لوگ اُسی قدر غذا کھانے کا
نام سیری رکھ لیتے ہیں کہ جب فی الجملہ وقت جوع دور ہو جائے اور حرکات وسکنات پر قوت حاصل
ہو جائے ۔ غرض مومن کی سیری یہی ہے کہ اس قدر غذا کھائے جو اُس کی پشت کو قائم رکھے اور حقوق
واجبہ ادا کر سکے ۔ پس جو سید المومنین ہے ۔ اُس کی سیری کا قیاس عام لوگوں کی سیری پر قیاس
مع الفارق ہے۔ اسی طرح بہت لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عظیم کو نہیں سمجھا اور
الفاظ کے مورد استعمال کو ملحوظ نہیں رکھا اور اپنے تئیں غلطی میں ڈال لیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
کسی وقت یہ فرمانا کہ میں سیر ہو گیا ہوں ہرگز اُس قول کا مرادف نہیں کہ جو دنیا داروں کے منہ سے نکلتا
ہے جنہوں نے اصل مقصد اپنی زندگی کا کھانا ہی سمجھا ہوا ہوتا ہے۔ غرض پاکوں کا کام اور کلام پاکوں کے

مراتبہ عالیہ کے موافق سمجھنا چاہئے ۔ اور اُن کے امور کا دوسروں پر قیاس کرنا صحیح نہیں ہے ۔ وہ
در حقیقت اس عالم سے باہر ہوتے ہیں ۔ گو بصورت اسی عالم کے اندر ہی ہوں ۔
اور بہرام خان صاحب کی کوشش سے طبیعت بہت خوش ہوئی ۔ خدا اُن کو اجر بخشے ۔ کتاب
سات سو جلد چھپی ہے لیکن اب میں نے تجویز کی ہے کہ ہزار جلد چھے تو بہتر ۔ منشی فضل رسول صاحب کا
خط میں نے پڑھا۔ منشی صاحب کے پاس جس نے یہ بیان کیا ہے کہ وید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا ذکر ہے اُس نے بہت ہی دھو کہ کھایا ۔ وید میں تو خدا کا بھی اُس کی شان کے لائق ذکر نہیں چہ جائیکہ
اُس کے رسول کا بھی ذکر ہو۔ جن باتوں سے وید بھرا ہوا ہے وہ آتش پرستی اور شمس پرستی اور اندر
پرستی وغیرہ ہے۔ اور مدارالمہام تمام دنیا کا انہیں چیزوں کو وید نے سمجھا ہے اور انہیں کی پرستش کیلئے
وید نے ترغیب کی ہے اور کئی دفعہ اس عاجز کو نہایت صراحت سے الہام ہوا ہے کہ وید گمراہی سے
بھرا ہوا ہے لے اور وید کا ایک حصہ ترجمہ شدہ اس عاجز کے پاس موجود ہے اور پنڈت دیا نند کے وید
بھاش میں سے بھی سنتا رہا ہوں اور جو کچھ اُردو میں وید بھاش لکھا گیا وہ بھی دیکھتا رہا ہوں ۔ اس
صورت میں وید کوئی ایسی عجیب چیز نہیں ہے جس کی حقیقت پوشیدہ ہو ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی رسالت أَظْهَرٌ مِّنَ الشَّمْسِ ہے۔ ویدوں کے پُر ظلمت بیان کی محتاج نہیں ۔ اور یہ ثابت ہو چکا
ہے کہ ویدوں میں کسی قسم کی پیشگوئی نہیں اور نہ کسی معجزہ کا ذکر ہے۔ جہاں تک دریافت ہوتا ہے وید
کی یہی حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ وہ کسی پرانے زمانہ کے شاعروں کے شعر ہیں کہ جو مخلوق چیزوں کی
تعریف میں بنائے ہوئے ہیں ۔
ابتدا میں جب یہ کتاب چھپنی شروع ہوئی تو اسلامی ریاستوں میں توجہ اور مدد کے لئے لکھا گیا تھا
بلکہ کتاب کتابیں بھی ساتھ بھیجی گئی تھیں ۔ سو اس میں سے صرف نواب ابراہیم علی خان صاحب نواب
مالیر کوٹلہ اور محمود خان صاحب رئیس چھتاری اور مدارالمہام جونا گڑھ نے کچھ مدد کی تھی ۔ دوسروں
نے اوّل توجہ ہی نہیں کی اور اگر کسی نے کچھ وعدہ بھی کیا تو اُس کا ایفا نہیں کیا ۔ بلکہ نواب صدیق حسن
خان صاحب نے بھوپال سے ایک نہایت مخالفانہ خط لکھا۔ آپ ان ریاستوں سے نا اُمید ر ہیں اور
اس کام کی امداد کے لئے مولیٰ کریم کو کافی سمجھیں ۔ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ !
لا تذکرہ صفحہ ۴۹ ۔ ایڈیشن چہارم الزمر : ۳۷

اور میں آپ کو یہ بھی تحریر کرتا ہوں کہ جو شخص اپنی رائے کے موافق کتاب کو واپس کرے یا لینا
منظور نہ کرے یا کتاب یا کتاب کے مؤلف کی نسبت کچھ مخالفانہ رائے ظاہر کرے ۔ اس کو یکدفعہ
اپنے خلق سے محروم نہ کریں
☆
۲۱ رجون ۱۸۸۳ء مطابق ۱۹ رشعبان ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۲۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
منشی فضل رسول صاحب کے خط کی نقل معہ کارڈ پہنچ گئے اور میں نے اُس دل آزار تقریر کو تمام و کمال
پڑھا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لے جب میں نے منشی صاحب کے اس فقرہ کو پڑھا کہ اس میں
تو بیان تو حید ایسا ہے کہ اور کتابوں میں بھی نہیں ہے تو یہ یاد کر کے کہ منشی صاحب نے وید کو توحید میں
بے مثال و مانند قرار دے کر قرآن شریف کی عظمت کا ایک ذرہ پاس نہیں کیا اور دلیری سے کہہ دیا کہ
جو وید میں توحید ہے وہ کسی دوسری کتاب میں نہیں پائی جاتی ۔ اس فقرہ کے پڑھنے سے عجیب حالت
ہوئی کہ گویا زمین و آسمان آنکھوں کے آگے سیاہ نظر آتا تھا ۔ رَبِّ أَصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ کے پھر بعد
اس کے منشی صاحب اس عاجز ذلیل ، غریب تنہا سے پوچھتے ہیں کہ وید پڑھے ہیں یا نہیں اور اگر وید
کو نہیں پڑھا تو اب تحقیق سے کسی ویددان - سے دریافت کرنا چاہئے ۔ تو اس بات کا جواب
منشی صاحب کو کیا کہیں اور کیا لکھیں اور کیا معرض بیان میں لاویں۔ جس حالت میں پہلے خط میں لکھا گیا کیا
تھا کہ جو کچھ یہ بیان کیا گیا ہے بلا تحقیق نہیں تو اگر منشی صاحب ایک ذرہ اس عاجز سے حسن ظن رکھتے
تو بلا فائدہ تقریر کو طول نہ دیتے ۔ لیکن اس پر آشوب زمانہ میں ہم غریبوں پر کسی کا حسن ظن کہاں؟
جب خداوند کریم دلوں کو اس طرف پھیرے گا تب نیک دل لوگ اس طرف پھریں گے ۔ اس وقت رگوید
جو چاروں ویدوں میں پہلا وید ہے اور سب سے زیادہ متبرک اور معتبر اور مستندالیہ سمجھا گیا ہے میرے
سامنے رکھا ہوا ہے جس کے ساتھ پروفیسر ولسن صاحب کی ایک مختصر شرح بھی ہے۔ اس میں
الحکم ۱۲ مئی ۱۸۸۹ ء صفحہ۴۳ لا البقرة: ۱۵۷ ۲ تذکرہ صفحہ ۳۷ ۔ ایڈیشن چہارم

ا
وید
صاحب موصوف نے بعد بہت سی تحقیق کے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ اپنشدیں جو دید کے ساتھ شامل ہیں ۔
وید میں سے نہیں ہیں بلکہ وید کے تصنیف کے بہت مدت کے بعد تالیف پائے ہیں اور یہ رائے محقق
پنڈتوں کی ہے کہ اُپنشدیں وید میں سے نہیں ہیں۔ یہ برہمن پشتک ہیں جو انسانوں نے یعنی برہمنوں نے
اور اور وقتوں میں اپنے خیال سے لکھے ہیں ۔ یہاں تک کہ پنڈت دیا نند نے بھی اپنے وید بھاش میں جو
ان دنوں میں چھپ رہا ہے اور ایک پرچہ اُس کا قادیان میں بھی ایک آریہ کے نام آتا ہے یہی
رائے لکھی ہے اور پنڈت دیانند علانیہ لکھتا ہے کہ اُپنشدیں ہرگز وید میں داخل نہیں اور نہ وید کی جز
ہے۔ وہ تو لوگوں نے پیچھے سے باتیں بنائی ہیں ۔ چونکہ پنڈت دیا ننداب تک مقام شاہ پور ضلع ارل
میں زندہ موجود ہے اور آج پنڈتوں میں وہ دعویدار ہے کہ میرا ثانی اور کوئی پنڈت نہیں ۔ اُسی سے
منشی صاحب دریافت کر سکتے ہیں کہ اُپنشدیں جن کا بطور مختصر ترجمہ دارا شکوہ نے کیا یہ حقیقت میں و
ہی ہیں؟ یہ کیا چیز ہیں؟ اصل بات یہ ہے کہ دارا شکوہ کے وقت میں وید ایک مدفون اور مخفی چیز کی طرح
تھا اور مسلمانوں کو اُس کی حقیقت کی خبر نہیں تھی ۔ سو جب دارا شکوہ نے ہندو پنڈتوں سے کچھ وید کا
ترجمہ چاہا تو انہوں نے اندیشہ کیا۔ کہ اگر ہم مسلمانوں پر اصل وید کی حقیقت ظاہر کریں گے تو ہمارا
پردہ اُڑ جائے گا ۔ بہتر ہے کہ اکبر بادشاہ کی طرح اُس کو بھی دام میں لاویں اور جہاں تک ہو سکے اس
کے مزاج میں بھی کچھ الحاد ڈالیں تو اُنہوں نے اُس کو نا واقف سمجھ کر بعض اُپنشدوں کا ترجمہ کرا دیا
اور اب کھل گیا کہ وہ ترجمہ بھی صحیح نہیں ۔ بہر حال دارا شکوہ نے کمال غلطی کھائی کہ اُپنشدوں کو وید ۔
سمجھ بیٹھا اور اُس کے بہت سے خیالات پریشان تھے۔ جن کی منشی صاحب کو خبر نہیں ۔ چغتائی سلطنت پر کی ۔ پر
پہلے آفت یہی نازل ہوئی تھی کہ اکبر اور اُس کی بعض بد نصیب نسل نے کلام الہی کو جیسا کہ چاہیے قدر نہیں
کی تھی ۔ اور ہندوؤں کے شرک آمیز اور غلط گیان کی تلاش میں پڑ گئے ۔
اب ہم اس بات کو چھوڑ کر پروفیسر مذکور کی وید کی نسبت رائے لکھتے ہیں ۔ وہ اپنی تمہیدی تقریر
میں جو وید کی تفسیر کے پہلے لکھی ہے تحریر کرتے ہیں کہ
حقیقت میں وید کے کسی فقرہ سے جو ہم نے اب تک دیکھے ہیں یہ بات ظاہر نہیں ہوتی کہ وید کے
مصنف پیدا کنندہ عالم کے معتقد تھے اور ہندوؤں کے پرستش کے دیوتاؤں کی جو وید میں لکھے ہیں ۔
جیسے آگ ، پانی ، چاند، سورج اُن کی تعریفوں کی عبارت ایسی ہے جس میں صریح مخلوق کی صفتیں پائی

جاتی ہیں اور پھر وہ لکھتے ہیں کہ لفظ اُوم کہ جو پہلے زمانہ کے مذہب ہنود کی نشانی ہے اُس کا وید میں
بالکل ذکر نہیں ہے بلکہ یہ لفظ ان تینوں دیوتاؤں کے نام کا خلاصہ ہے۔ یعنی بر ہما کے اخیر کا الف لیا
گیا اور وشن کی واؤ لی گئی اور مہادیو کا میم لیا گیا ۔ ان تینوں کے جوڑ سے اُوم بن گیا اور تمام
پنڈتوں کا بھی یہی اعتقاد ہے کہ اوم کا لفظ بر ہما، وشن ، مہادیو کے نام سے ایک ایک حرف لے کر بنایا
گیا ہے اور پنڈت دیا نند کا بھی یہی اعتقاد ہے کہ اوم کا لفظ تر ہمورتی مذہب کا ایجاد ہے ۔ مگر
تر ہمورتی مذہب یعنی جس میں تین مورتوں کی پرستش کا ذکر ہے وید میں نہیں ہے کیونکہ یوں تو وید میں
بیسیوں دیوتاؤں کی پرستش کا ذکر ہے لیکن بر ہما، وشن ، مہادیو کا کہیں نشان نہیں ۔ ہاں وشن کی پرستش
کے لئے ایک شرقی آئی ہے مگر وہاں وشن کے معنی سورج ہیں ۔ سورج وید کے دیوتاؤں میں سے ایک
اوسط درجہ کا دیوتا ہے جس کا مرتبہ اگنی دیوتا سے کچھ نیچا اور بعض دوسرے دیوتاؤں سے کچھ اونچا
ہے۔ اب دیکھئے منشی صاحب اپنے خط میں فرماتے ہیں کہ ہندوؤں میں وجو دحق کے لئے اُوم کا لفظ
جو اسم ذات ہے قرار دیا گیا ہے۔ کیا افسوس کا مقام ہے کہ منشی صاحب نے ایک ناواقف آدمی کی
تحریر فضول پر اعتماد کلی کر کے اُوم کے لفظ کو اسم ذات مقرر کر دیا ۔ حالانکہ ابھی ہم ظاہر کر چکے ۔ کہ اوم
کا لفظ ان متأخر مشرکین ہنود کا ایجاد ہے جنہوں نے برہما ، وشن ، مہادیو کی صورتوں کی پرستش اختیار کی
تھی اور اب کرتے ہیں ۔ ان کے دانشمند پنڈتوں میں سے کوئی بھی اس بات سے نا واقف نہیں کہ اوم نا
کا لفظ اسی تر ہمورتی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے اختراع کیا گیا ہے۔ خدا سے اور خدا کی ذات
سے اس کو کچھ علاقہ نہیں ۔ ۔ بھلا اگر اگر منشی صاحب کے نزدیک یہ اسم ذات ہی ہے تو پھر کئی پنڈت جیسے
دیانند، کھڑک سنگھ کے پنڈت شاستری صاحب وغیرہ جواب تک جیتے جاگتے موجود ہیں ۔ اُن کی
شہادت اپنے بیان پر پیش کریں ۔ واضح رہے کہ ہندوؤں میں دو قسم کے مخلوق پرست ہیں ۔ ایک تو وہ
جو صرف وید کے دیوتاؤں کو مانتے ہیں اور یہ فرقہ بہت کم پایا جاتا ہے اور دوسرے وہ گروہ جنہوں
نے تر ہمورتی کا مذہب ہزاروں برس کے بعد وید کے نکالا ہے ۔ وہ برہما ، وشن ، مہادیو کو مانتے ہیں
اور اوم کے لفظ کو بڑا مقدس سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ وہ ان کے دیوتاؤں کے ناموں کی طرف اشارہ کرتا
ہے۔ بہر حال ہماری بحث صرف وید سے متعلق ہے اور ہر چند ہم جانتے ہیں کہ اپنشدوں میں بہت سی
لے مر گئے ہے عیسائی ہو گئے تھے

غلطیاں ہیں اور ہم نے اوّل سے آخر تک اُپنشدیں غور سے پڑھی ہیں اور اُن کے ذلیل اور غلط
خیالات پر بفضل خداوند ہادی مطلق اطلاع پائی ہے لیکن ہم کو ان کتابوں کی تفتیش سے کچھ بھی غرض
نہیں ۔ جس حالت میں خود ہندوؤں کے محققین اُن اُپنشدوں کو برہمن پشتک جانتے ہیں تو پھر ہم کو کیا
ضرور ہے کہ ان میں کچھ زیادہ طول کلام کریں ۔ رہا وید سوان میں جس قدر مخلوق پرستی ہے اُس کو تمام
جاننے والے جانتے ہیں۔ پہلا ویدا گنی کی ہی تعریف سے شروع ہوتا ہے۔ چنانچہ ستاتیں منتر تو اُس
کی تعریف میں لکھے گئے ہیں اور پینتالیس منتر اندر کے مہا برنن میں ہیں ۔ ایسا ہی ہوا اور پانی اور
چاند اور سورج وغیرہ کی تعریف میں کئی منتر وید میں مندرج ہیں اور اگر منشی صاحب بطور نمونہ چاہیں تو
ہم رگوید سنگتبا اشک اول پہلا اد ہیائے اشلوک ایک میں سے چند شرتیاں لکھ دیتے ہیں تا منشی صاحب
اپنے اُس کلمہ کو پھر یاد کریں کہ جو اُنہوں نے قرآن شریف کی عظمتوں اور بزرگیوں اور ہمارے
رب کریم کے پاک اور کامل کلام کی شوکتوں اور شانوں کو یکبارگی نظر انداز کر کے جلد تر منہ سے نکال
دیا اور کہا کہ وید میں بیان توحید ایسا ہے کہ اور کتابوں میں نہیں ہے اور میں قبل از بیان یہ بھی ظاہر کرتا
ہوں کہ یہ سخت ابتلا منشی صاحب کو ایسی عادت کی وجہ سے پیش آ گیا ہے کہ جو اپنے خط میں آپ لکھتے
ہیں کہ میں مذہبی جھگڑوں سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ۔ گو یا منشی صاحب اس کام کو بنظر تحقیر دیکھتے ہیں اور یہ
نہیں سمجھتے کہ سارا قرآن شریف مذہبی جھگڑوں کے ہی ذکر میں ہے اور جو لوگ خدا کے بڑے
پیارے ٹھہرے اُنہوں نے انہیں جھگڑوں میں جانیں دی تھیں ۔ جب تک طالب حق ان جھگڑوں نے ۔ ں جوڑوں میں جاتیں دی تھیں ۔ جب تک طا
میں نہ پڑے دل کا صاف ہونا ہرگز ممکن نہیں۔ علم عقائد اورعلم فقہ اور علم تفسیر اورعلم حدیث مذہبی
جھگڑے ہیں جو شخص مذہبی جھگڑوں میں سے نفرت کر کے علم قرآن حاصل نہیں کرتا اور حق اور باطل
میں تمیز کرنے کی کچھ پرواہ نہیں رکھتا وہ بڑی خطرناک حالت میں ہے اور اُس کے سُوء خاتمہ کا سخت
اندیشہ ہے۔ اب وہ شرتیاں جن کا وعدہ کیا گیا تھا یہ ہیں ۔
(1) میں اگنی دیوتا کی ، جو ہوم کا بڑا گر و کارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور بڑا ثروت
والا ہے ، مہما کرتا ہوں ۔
اب اس جگہ اگنی کو ایک ایسا دیوتا مقرر کیا کہ جو بطور وکیل کے دوسرے دیوتاؤں کو نذریں
پہنچاتا ہے۔

(۲) ایسا ہو کہ اگنی جس کا مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال کے رشی کرتے چلے آئے ہیں ۔ دیوتاؤں کو
اس طرف متوجہ کرے ۔
اس میں بھی آگ کو وکیل ٹھہرا کر اُس سے یہ چاہا ہے کہ وہ دیوتاؤں کو بھی ہندوؤں پر مہربان
کرے۔
(۳) اے اگنی ! دیوتاؤں کو یہاں لا ۔ اُن کو تین جگہ بٹھا آراستہ کر۔
اب دیکھئے ! ان شرتیوں میں کچھ خدا تعالیٰ کا بھی پتہ لگتا ہے اور پھر اُن کے بعد اندر کی بھی مہما
لکھی ہے اور ایک شرقی میں اندر کو کو شیکا کا بیٹا ٹھہرایا ہے اور کوشی کا گزشتہ زمانہ میں ایک رشی تھا۔
شارح اس کے یہ معنی لکھتا ہے کہ کو شی کا رشی کے گھر میں اولا د نہیں ہوتی تھی ۔ تب اُس نے ! نے اندر دیوتا
کی اشنٹ شروع کی اور بہت تپ جپ کیا اور چونکہ کو شیکا کے گھر میں بیٹا ہونا مقدر نہیں تھا مگر اندر کو
اُس پر رحم آیا ۔ تب اندر آپ ہی اُس کی عورت کے رحم میں جا پڑا اور تولد پا کر اُس کا بیٹا بن گیا۔ تب
سے اندر کا، کوشیکا کا بیٹا ، نام رکھا گیا ۔ اب مناسب ہے کہ منشی صاحب ، عبد المعبود صاحب سے جو
اُن کے زعم میں وید کے عالم ہیں۔ ان شرتیوں کے معنی پوچھیں کہ کیونکر ایک خدا کئی دیوتاؤں پر منقسم
ہو گیا اور آگ و ہوا ، پانی ، سورج ، چاند کا جسم پکڑا اور کیونکر وہ کوشیکا کے گھر میں پیدا ہوا۔ کیا یہ ایسا
امر ہے جو چھپ سکتا ہے۔ پنڈت دیا نند نے ناخنوں تک زور لگایا کہ وید میں توحید ثابت کرے ۔ مگر
آخر نا کام رہا۔ شاید ۱۸۷۶ء کا ذکر ہے کہ پنڈت دیا نند نے کچھ اجزا وید بھاش کے تیار کر کے
گورنمنٹ میں مع اپنے عریضہ کے بھیجے اور یہ درخواست کی کہ اُس کا یہ بھاش جس میں جا بجا سودائیوں
کی طرح دیوتا پرستی کی دور از کار تاویلیں لکھی ہیں اور خواہ نخواہ وید کو مُعَلِّمُ التَّوحيد قرار دینا
چاہا ہے۔ یونیورسٹی میں پڑھایا جائے ۔ گورنمنٹ نے بعض نامی گرامی پنڈتوں سے کیفیت طلب کی کہ
آیا وید میں مخلوق پرستی ہے یا نہیں۔ تو اُن سب نے بالا تفاق یہ کیفیت لکھی کہ وید میں دیوتا پرستی کی
تعلیم ضرور ہے اور دیانند جو کچھ تاویلیں کرتا ہے یہ صحیح نہیں ہیں ۔ اُن دنوں میں یہ تذکرہ اخبار وکیل
شہر امرتسر میں بھی چھپ گیا تھا اور پھر اس عاجز نے بھی پنڈت دیا نند کو لکھا کہ وید کی مخلوق پرستی کی تعلیم
میں اگر کچھ عذر ہے تو کسی جگہ یہ ثابت کر کے دکھلا دیں کہ وید میں آگ اور پانی اور سورج اور چاند
وغیرہ مخلوق چیزوں کی پرستش سے کسی جگہ ممانعت بھی لکھی ہے اور کسی جگہ یہ بھی بیان کیا ہے کہ

اے بندگان خدا! جو کچھ رگوید وغیرہ میں مخلوق چیزوں کی پرستش کا حکم پایا جاتا ہے اور اُن سے
مرادیں مانگی گئی ہیں اور پانی اور آگ اور سورج اور چاند وغیرہ سے خدا ہی مراد ہے ۔ تم نے دھو کہ نہ
کھانا اور خدا کو واحد لاشریک سمجھنا اور ویدوں میں جو مخلوق پرستی کی تعلیم ہے اُس پر کچھ اعتبار نہ کرنا۔
لیکن پنڈت صاحب نے ہرگز ثابت نہ کیا اور کیونکر ثابت کر سکتے ؟ ویدوں میں تو اس قدر مخلوق پرستی
کھلی کھلی بیان ہے کہ کسی کے چھپانے سے چھپ نہیں سکتی ۔ ابتدا میں برہمو سماج والوں نے ویدوں
کے پڑھنے میں بڑی کوشش کی اور اُن کے بعض نامی گرامی آدمیوں نے بڑی محنت سے ویدوں کو
پڑھا۔ سو آخر کار انہوں نے بھی یہ رائے ظاہر کی کہ وید مخلوق پرستی سے بھرا ہوا ہے۔ ابھی پنڈت شیو نرائن
نے تنقیح سے ایک رسالہ لکھا ہے جس میں مفصل طور پر بیان کیا ہے کہ وید میں مخلوق پرستی کی تعلیم
بکثرت ہے اور نیز کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ گورنر بمبئی نے ہندوؤں کی تاریخ میں ایک کتاب لکھی ہے
اور یہ گورنر اپنی قوم میں فضیلت علمی سے نہایت مشہور ہے اور آنریبل کے لقب سے ملقب ہے۔ اُس
نے اپنی کتاب کے صفحہ ۶۹ میں لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ
اکثر مقامات میں بید میں خدا کا ذکر بھی ہے۔ لیکن بید کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
اپنی مخلوقات میں سے بعض کو انسان سے برتر پیدا کیا ہے۔ سُو اُن دیوتاؤں کی پرستش کرنی چاہئے اور
وہ دیوتا جن کی پرستش کا وید میں حکم ہے۔ پانی اور آگ اور خاک اور ستارے وغیرہ ہیں ۔
اب دیکھئے ! کہ اس آنریبل نے بھی ہماری رائے سے اتفاق کیا ۔ پھر پنڈت سرو ہا رام پھلوری
نے ایک رسالہ بنایا ہے اس میں تو علاوہ مخلوق پرستی کے مورتی پوجا یعنی بت پرستی کا ثبوت بھی دیا
ہے۔ لیکن برہمو سماج والوں نے ان دلائل کو قبول نہیں کیا ۔ اُن کا بیان ہے کہ ویدوں میں دیوتا پرستی
تو ضرور ہے اور بلا شبہ آگ و پانی وغیرہ چیزوں کی پرستش کے لئے اس میں صریح حکم ہے اور ان چیزوں
کی حمد وثنا ہے لیکن مورتی پوجا کا صریح طور پر اس میں حکم نہیں پایا جاتا۔ چنانچہ بابونوین چندر رائے
نے جو اب لاہور میں موجود ہیں اور ویدوں کو سنسکرت میں پڑھا ہوا ہے اپنی کتاب اکشاستک میں
اُس کو یہ تفصیل لکھا ہے اُن کی یہ اپنی عبارت ہے کہ بر تما لو جن کا برہان بیدوں میں نہیں پایا جاتا۔
مخلوق پرستی کی تعلیم بھی اور کسی جگہ نہیں ۔ اس کا یہ باعث ہے کہ وید ایک شخص کی تالیف نہیں ہے۔
وید متفرق لوگوں کے خیالات ہیں ۔ پس جن پر مخلوق پرستی غالب ہے اُنہوں نے اپنے کلام میں

مخلوق پرستی کی تعلیم کی ، اور جو لوگ کچھ تو حید پسند کرتے تھے اُنہوں نے توحید میں گفتگو کی لیکن جیسا کہ
ہم پہلے لکھ چکے ہیں پروفیسر ولسن صاحب کی یہ رائے ہے کہ جہاں تک ہم نے ویدوں کو دیکھا ہے ان
تمام مواضع میں مخلوق پرستی بھری ہوئی ہے اور خالق الکائنات کا نام ونشان ۔ ( نہیں ) اب قصہ کوتاہ
یہ کہ جن ویدوں کا یہ حال ہے کہ باتفاق تمام محققین کے مخلوق پرستی کی تعلیم کرتے ہیں ۔ اُن کی تعریف
کرتے وقت خدا سے ڈرنا چاہئے اور جو منشی صاحب لکھتے ہیں کہ ویدوں میں جناب خاتم الانبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی بشارت ہے ان باتوں کو منشی صاحب پوشیدہ رکھیں تو بہتر ہے۔ تا مخالف
خواہ نخواہ ہنسی نہ کریں ۔ ان دنوں میں وید کوئی ایسی چیز نہیں کہ کسی جگہ دستیاب نہ ہو ۔ جا بجا
کتب فروشوں کی دوکان میں پائے جاتے ہیں ۔ صدہا آدمی وید خوان ہیں ۔ یہاں تک کہ اس عاجز
کے گاؤں کے قریب ایک دہقان چاروں وید پڑھ کر آ گیا ہے اور وید اُس کے پاس موجود ہیں ۔ کئی
دفعہ اُس کا مجھ سے مباحثہ بھی ہوا ہے ۔ رگوید اس عاجز کے پاس بھی موجود ہے اور پنڈت دیا نند اور
بعض اور پنڈتوں کے کچھ کچھ اجزاوید بھاش کے بھی موجود ہیں اور انگریزوں نے بھی بڑی محنت سے
ویدوں کو ترجمہ کیا ہے۔ منشی صاحب کا خیال مجھ کو اس قسم کا معلوم ہوتا ہے کہ جو ابوالفضل نے
آئین اکبری میں ایک قصہ لکھا ہے کہ
اکبر بادشاہ کے وقت دکھن کی طرف سے ایک پنڈت آیا اور اُس کا دعوی تھا کہ ویدوں میں
کلمہ شریف لکھا ہوا ہے ۔ بادشاہ نے بڑے بڑے پنڈت اکٹھے کئے ، تا دیکھیں کہ اگر فی الحقیقت
کلمہ طیبہ وید میں لکھا ہوا ہے تو ہندوؤں کی ہدایت کے لئے یہ بڑی حجت ہوگی ۔ جب پنڈت جمع
ہوئے اور اُن کو وہ موقع دکھایا گیا تو اُس کے کچھ اور ہی معنی نکلے ۔ جس کو کلمہ طیبہ سے کچھ علاقہ
نہیں ۔ تب بڑی ہنسی ہوئی اور وہ پنڈت جو ایسا دعویٰ کرتا تھا بڑا شرمندہ ہوا۔ آپ کی تاکید کی وجہ
سے یہ لکھا گیا۔ نواب محمد علی خان صاحب کو کسی اور موقعہ پر اس عاجز کی طرف سے تعزیت کریں ۔
دنیا مصیبت خانہ ہے۔ خدا وند کریم اس مصیبت عظمی کا اُن کو اجر بخشے اور صبر جمیل عطا فر مادے ۔
۱۱ جولائی ۱۸۸۳ ء مطابق ۶ ر رمضان ۱۳۰۰ھ

مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا عنایت نامه آن مخدوم پہنچا۔ جس قدر نیچریوں کا جوش وخروش ہے اُس کو دیکھ کر اور نیز
دوسرے مخالفین و معاندین کی معاندانہ کوششوں کو ملاحظہ کر کے جو کچھ مومنوں کے دلوں پر صدمہ پہنچتا
ہے بلا شبہ وہ بیان سے باہر ہے ۔ ہماری قوتیں کیا چیز ہیں؟ اور ہماری طاقتیں کیا حقیقت رکھتی ہیں؟
اور ہم کیا ہیں کہ کچھ دم مارسکیں ؟ خداوند کریم خود اس طوفان کو فرو کرے اور اس کے فضل و کرم پر یہی
امیدیں ہیں ۔ کچھ معلوم نہ ہوا کہ سردار بکر ما سنگھ نے کیا اعتراض پیش کئے ۔ اگر آپ کو معلوم ہو تو
ضرور مطلع فرماویں۔ بدقسمت لوگوں کو تعصب اور حُبّ دنیا نے حق کے قبول سے روک رکھا ہے ورنہ
عقائد حقہ اسلام کے اس قدر روشن اور بدیہی الصدق ہیں کہ کسی منصف اور طالب حق کو اُن میں کلام
نہیں ۔ سبحان اللہ کیا ہی مبارک دین ہے کہ اس کے سچے تابعین کی طرف رحمت الہی یوں دوڑتی ہے
کہ جیسے پانی اوپر سے نیچے کو آتا ہے اور مخالفین کا وجود بھی عبث نہیں ۔ یہ اس لئے دنیا میں زندہ رکھے ۔ یہ
گئے ہیں کہ تا مومنین کو ستاویں اور طرح طرح کے اُن کو دکھ دیں اور اپنے قول فعل سے در پے آزار
رہیں ۔ اور اس طرح پر مومنوں کی ترقی اور مراتب کمال تک پہنچنے کا ذریعہ ٹھہر جائیں ۔ فالحمد لله
على الطافها التجلية والخفية آپ کو گلی اختیار ہے کہ جو کچھ قیمت کتاب میں جمع ہو اُس کو
حسب ضرورت خرچ کرتے رہیں ۔ خداوند کریم نے آپ کی سعی میں برکت ڈالی ہے اور آپ وہ کام
کر رہے ہیں کہ جس میں ہر ایک کو آپ کی طرح توفیق نہیں دی گئی ۔
خداوند کریم آپ کو دنیا و دین میں اس کا اجر بخش کر اس عاجز کو دکھاوے اور وہ تو بغایت درجہ
کریم و رحیم ہے اور ہر گز ممکن نہیں کہ ایک انسان اخلاص سے ، صدق سے، ثبات سے،استقامت سے،
خالصاً اُس کے لئے کوئی محنت اختیار کرے اور وہ اُس کی محنت کو ضائع کرے اور اُس کا کچھ اجر نہ
دے۔ اس جناب میں راستبازوں کی محنتیں ہرگز ضائع نہیں ہوتیں اور مخلصانہ کوشش ہرگز بر باد نہیں جاتی۔
جب ایک انسان تمام تر اخلاص سے خالصًا لِلهِ سعی بجالا وے اور ایک مدت تک اُس کی سعی اور

کوشش اور محنت اور مشقت کا سلسلہ جاری رہے اور ثابت قدمی اور استقامت اور وفا اور حسن ظن
میں کچھ فرق نہ آوے بلکہ اپنے سینہ میں انشراح اور اپنی طبیعت میں انبساط پاوے۔ اور اپنے
کاموں سے خداوند کریم پر کچھ احسان نہ سمجھے تو جاننا چاہئے کہ اُس کے اجر کا وقت نزدیک ہے ۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ لا مبارک وہ لوگ جو خدمت سے سیر نہ ہوں اور جلدی نہ
کریں۔ پھر دیکھیں کہ مولیٰ کریم کیسا خادم نواز ہے ۔ عیالداری کے ترددات آپ کو ہوں گے۔ مگر
ان تردّدات سے خدا وند کریم بے خبر نہیں ۔ جن فکر کی باتوں کو ایک عاجز بندہ رات کو اپنی چار پائی پر
لیٹا ہوا سوچا کرتا ہے یا دن کو اپنے گھر میں جا کر بعض وقت یہ تنگیاں اس پر آپڑتی ہیں ۔ ان سب
تنگیوں اور تکلیفوں کو خداوند کریم اپنی آنکھ سے دیکھتا ہے اور کچھ دنوں تک اپنے بندہ کو ابتلا میں رکھتا
ہے۔ پھر یک مرتبہ نظر عنایت سے دیکھتا ہے اور اُس پر وہ دروازے کھولے جاتے ہیں جن کی اُس کو
کچھ خبر نہیں تھی وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ کے کیا جس کا خداحي، قيوم، قادر، مہربان موجود ہے
وہ کچھ غم کر سکتا ہے۔ غم اور ایمان کامل ایک جگہ کبھی جمع نہیں ہوئے اور نہ ہو سکتے ہیں۔ اَلَّا إِنَّ أَوْلِيَاء
اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ کے
والسلام
۲۵ جولائی ۱۸۸۳ء مطابق ۲۰ رمضان ۱۳۰۰ھ
ل التوبة: ۱۲۰ الاعراف: ۱۹۷ ۳ یونس : ۶۳

مکتوب نمبر ۲۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد لهذا عنایت نامه آن مخدوم پہنچا ۔ منشی صاحب کے خیالات اگر چہ بہت ہی حیرت انگیز
ہیں ۔ پر اس پر فتنہ زمانہ میں جائے تعجب نہیں ۔ خدا وند کریم رحم کرے۔ منشی صاحب جو ہندوؤں کی کئی
کتابوں کا حوالہ دیتے ہیں ۔ اُن کو یہ بھی خبر نہیں کہ اکثر ان کتابوں میں سے اُردو میں بھی ترجمہ ہو چکی
ہیں اور منو کا دہرم شاستر تو سرکاری طور پر بھی ترجمہ ہو کر وکلا کی امتحانی کتابوں میں داخل ہے اور گیتا
اُردو میں ترجمہ کی ہوئی موجود ہے اور ایک ہندو نے اُس کو نظم میں بھی کر دیا اور شام وید اور
اتھرون وید بھی کچھ پوشیدہ کتابیں نہیں ہیں ۔ آج کل آریہ سماج والوں کی دستاویز بھی یہی
کتابیں ہیں اور یہ شام اور اتھرون اور رگ اور یجر دیانند کے پاس موجود ہیں اور اس کے وید بھاش
ماہ بماہ چھتے ہیں ۔ ایک طرف انگریزوں نے بھی ویدوں کو انگریزی میں ترجمہ کر دیا ہے۔ برہمو سماج
والے بھی ویدوں کی حقیقت بکلی پر بکلی ماہر ہیں ہیں۔ ۔ کچھ حصہ حصہ وید کا کا اُردو میں بھی ترجمہ ہو ہو چکا چکا ہے ہے اب کیا
؟ هرگز ممکن
ممکن ہے کہ یہ تمام لوگ اتفاق کر کے ایک پیشگوئی جو وید میں صریح وارد ہو چکی تھی چھپاتے؟ ہر گہ کر کے ایک دید
نہیں ۔ وید کے محققوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وید میں کسی قسم کی پیشگوئی نہیں یہاں تک کہ
پنڈت دیانند کا مقولہ ہے کہ وید میں رام چندرو کرشن وغیرہ کے پیدا ہونے کی بابت بھی کوئی تذکرہ نہیں اور
یہ بات اور بھی عجیب ہے کہ پہلے منشی صاحب نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کے ظہور و در و بعثت کی خبر ویدوں میں لکھی ہے ۔ پھر اب یہ دعوی ہے کہ وہ خبر پورانوں اور پوتھیوں میں
بھی لکھی ہے یہ اچھا ہوا کہ منشی صاحب کو بحث مباحثہ کا شوق نہیں ورنہ پنڈتوں اور انگریزوں اور
بر ہمو سماج والوں کے رو برو بڑی بڑی ندامتیں اُٹھاتے ۔ اب آپ اس تذکرہ کو طول نہ دیں اور ان
کے حق میں دعائے خیر کریں۔ اور جو کچھ منشی صاحب نے کلمات الحاد آمیز لکھے ہیں اور اُن کی تائید درجو منشی الحاد
میں شعروں کا حوالہ دیا ہے ۔ اُن کے جواب میں بجز اس کے کیا کہا جائے کہ اللَّهُمَّ أَصْلِحُ أُمَّةَ
مُحَمَّدٍ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی